اسلام میں عورتوں کا مقام، ذمہ داریاں اور لجنہ ہندوستان کی مساعی کا ذکر

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفتہ آیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۴۵
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
اسلام میں عورتوں کا مقام، ذمہ داریاں
اور لجنہ ہندوستان کی مساعی کا ذکر
جلسہ سالانہ مستورات قادیان سے خطاب فرمودہ ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء)
تشہد وتعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
دنیا کے سب مذاہب میں عورت کا کسی نہ کسی رنگ میں ذکر ملتا ہے اور میں نے اس پہلو سے
دنیا کے تمام مذاہب کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے لیکن حقیقت ہے کہ جو عزت اور مقام اور مرتبہ قرآن
کریم اور حضرت اقدس محمد مصطفی میلہ نے عورت کو عطا فرمایا اس کا عشر عشیر بھی کسی دوسرے مذہب
میں نہیں ملتا۔جب انسان یہ موازنہ کرتا ہے تو تعجب میں غرق ہو جاتا ہے اور بہت ہی تکلیف دہ پر
عذاب تعجب میں غرق ہو جاتا ہے کہ یہ تمام مذاہب جن میں عورت کا یا تو مثبت رنگ میں ذکر ملتا ہے تو
بہت معمولی اور بے حیثیت یا منفی رنگ میں ذکر ملتا ہے۔اسلام پر یہ حملے کرنے میں سب زیادہ تیزی
دکھاتے ہیں اور شوخی دکھاتے ہیں کہ اسلام میں عورت کو کوئی مقام اور مرتبہ نہیں۔ایک دفعہ یورپ میں کسی سوال و جواب کی مجلس میں ایک عیسائی خاتون نے یہ سوال کیا اور
مجھے یاد نہیں کہ کبھی بھی سوال و جواب کی کوئی ایسی مجلس ہوئی ہو جس میں یہ سوال نہ کیا گیا ہو تو میں نے
اُن سے کہا کہ میں صرف حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا ایک فرمان تمہیں سناتا ہوں۔تم مذاہب ہی کا
نہیں تمام دنیا کی تہذیبوں میں عورت کے ذکر کی تحقیق کر دیکھو اور وہ شان جو حضرت محمد مصطفی مے نے
ایک چھوٹے سے پاکیزہ جملے میں عورت کو عطا کر دی ہے اس کا لا کھواں کروڑواں حصہ بھی مجھے کہیں اور
سے لا دکھاؤ۔میں نے اسے بتایا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی میں نے ایک مرتبہ فرمایا کہ تمہاری جنت

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۴۶
خطاب ۲۷؍ دسمبر ۱۹۹۱ء
تمہاری ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔اتنا خوبصورت فقرہ ہے، اتنا عظیم عورت کیلئے اظہار تحسین
ہے کہ جس کے متعلق یہ فقرہ کہا جائے بلا شبہ اس کو آسمان کی بلند ترین رفعتیں عطا ہو جاتی ہیں۔کسی مرد
کے متعلق نہیں
فرمایا ، یا مردوں کے کسی گروہ کے متعلق نہیں فرمایا کہ ان کے پاؤں تلے ان کی اولا دوں
کی جنت ہے یا قوم کی جنت ہے صرف عورت کو مخاطب کرتے ہوئے یہ ایسا سر ٹیفکیٹ ایسا لقب عطا فرما دیا،
ایسا مقام عطا کر دیا، ایسا مطمع نظر اس کو بخشا جس کی کوئی مثال دنیا کے کسی مذہب اور کسی تہذیب میں نہیں
ملتی۔جب میں نے اسکی مزید تفصیل بیان کی تو وہی خاتون جنہوں نے بڑی شوخی سے تو نہیں کہنا چاہئے
مگر اعتماد کے ساتھ یہ سوال کیا تھا، یہ جانتے ہوئے یہ احساس رکھتے ہوئے کہ اس سوال کا کوئی جواب کسی
مسلمان کے پاس نہیں ہو سکتا، نہ صرف یہ کہ اس کا سر جھک گیا بلکہ بعد میں تائید میں کھڑی ہوئی اور اس
نے کہا آج مجھے پہلی دفعہ معلوم ہوا ہے کہ اسلام عورت کو کیا عزت عطا کرتا ہے اور کیا مقام بخشتا ہے۔یہ ایک چھوٹی سی ہدایت ہے لیکن اس کے اندر بہت گہرے مضامین ہیں ،مثبت رنگ کے بھی
اور منفی رنگ کے بھی۔یہ محض ایک خوشخبری ہی نہیں بلکہ انذار کا پہلو بھی رکھتی ہے۔حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ کا عورتوں کے متعلق مردوں کو یہ نصیحت کرنا یا تمام قوم کو یہ نصیحت کرنا کہ تمہاری جنت تمہاری
ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے ایک بہت ہی معارف کا سمندر ہے جو ایک چھوٹے سے فقرے کے
کوزے میں بند کر دیا گیا ہے۔عورت کے اختیار میں ہے کہ قوم کا مستقبل بنائے۔جس جنّت کا ذکر فرمایا
گیا ہے وہ صرف آخرت کی جنت نہیں بلکہ اس دنیا کی جنت بھی ہے۔کوئی قوم جسے اس دنیا کی جنت
نصیب نہ ہوا سے آخرت کی جنت کی موہوم امیدوں میں نہیں رہنا چاہئے وہ محض ایک دیوانے کا خواب
ہے کیونکہ جس کے دل کو اس دنیا میں سکینت نصیب نہیں ہوتی اسے آخرت میں بھی سکینت نصیب نہیں
ہوسکتی۔جو اس دنیا میں اندھے ہیں وہ اس دنیا میں بھی اندھے ہی اٹھائے جائیں گے۔پس اس
پہلو سے مسلمان عورت کی کچھ ذمہ داریاں ہیں جو اس دنیا کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہیں اور اُس دنیا کے
ساتھ بھی تعلق رکھتی ہیں۔سب سے پہلے تو یہ دیکھنا ہوگا کہ ہر خاتون جو گھر کی مالکہ ہے کیا اس کے گھر
میں جنت بن گئی ہے یا نہیں بنی ؟ کیا اس کی اولاد میں جنتیوں والی علامتیں پائی جاتی ہیں کہ نہیں؟ اسے
دیکھ کر ہر عورت خود اپنے نفس کا جائزہ لے سکتی ہے اور اس بات کو پر کھ سکتی ہے کہ حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ کی پیش کردہ کسوئی کے مطابق میں وہ عورت ہوں کہ نہیں جس کا ذکر میرے آقا و مولیٰ
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اتنے پیار اور اتنے ناز اور اتنے اعتماد کے ساتھ کیا تھا مجھے مخاطب کیا

حضرت خلیفہ اسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۴۷
مسیح
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
میرا ذکر فرمایا اور یہ کہا اے مسلمان عورت! جو میرے حلقہ ارادت میں داخل ہوئی تجھ سے مجھے یہ توقع
ہے کہ تیرے پاؤں کے نیچے بخت ہے۔پس محض یہ مردوں کیلئے ہی پیغام نہیں ، بچوں کیلئے ہی پیغام نہیں
کہ تم اپنی جت اپنی ماؤں کے پاؤں تلے ڈھونڈو اور بالعموم یہی معنی ہیں جو کہ سمجھے جاتے ہیں اور بیان
کئے جاتے ہیں کہ عورت کا ادب کر وہ عورت کی دعائیں لو حالانکہ اس سے بہت
زیادہ وسیع تر معنی عورت
کے کردار سے تعلق میں بیان ہوئے ہیں۔اگر ہمارا معاشرہ ہر گھر کو جنت نہیں بنادیتا تو اس حدیث کی رو
سے وہ معاشرہ اسلامی نہیں ہے اور اگر جنت کو جہنم بنانے میں مردوں کا قصور ہے تو یہ قصور محض اس وقت
کے دائرے میں محدود نہیں جس میں اس کی شادی ہوئی اور ایک عورت کے ساتھ ازدواجی زندگی بسر
کرنی شروع کی بلکہ اس کا تعلق ایک گزرے ہوئے زمانے سے بھی ہے۔اس نے ایسی بدنصیب ماں
بھی پائی کہ جس کے قدموں تلے اسے جنت کی بجائے جہنم ملی پس جنت کی خوشخبری سے یہ مراد نہیں کہ
لاز ماہر ماں کے پاؤں تلے جنت ہے۔مراد یہ ہے کہ خدا توقع رکھتا ہے کہ اے مسلمان عورتو! تمہارے
پاؤں تلے سے جنت پھوٹا کرے اور جہاں تمہارے قدم پڑیں وہ برکت کے قدم پڑیں اور تمہاری
اولادیں اور تم سے تربیت پانے والے ایک جنت نشان معاشرے کی تعمیر کریں۔پس اس نقطہ نگاہ سے
احمدی خواتین کو بہت کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔بہت
کچھ فکر کی ضرورت ہے، اپنے جائزے لینے کی
ضرورت ہے اور جتنی اسلامی تعلیمات بعض عیوب سے تعلق رکھتی ہیں یعنی عورت کو بعض باتیں کرنے
سے روکتی ہیں اور بعض ادا ئیں اختیار کرنے سے منع فرماتی ہیں ان کا بلا شبہ اس حدیث کے مضمون سے
ایک گہرا تعلق ہے۔وہ سب باتیں وہ ہیں جو جنت کو جہنم میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔پس اسلام عورت کیلئے قید خانہ ان معنوں میں نہیں کہ مرد کو تو کھلی چھٹی ہے جو چاہے کرتا
پھرے عورت مظلوم گھروں کی چار دیواری میں مقید ہو ان معنوں میں ہرگز مومنہ عورت کی زندگی ایک
قید خانہ میں بسر نہیں ہوتی۔ہاں ایک اور معنی میں وہ یقینا قید خانہ میں رہتی ہے ، جن معنوں میں تمام
مسلمان مرد بھی تو قید خانہ میں ہی رہتے ہیں کیونکہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اور اس کی روایت یہ ہے کہ
الدُّنْيَا سِجن لِلْمُومِن وَجَنَّة لِلْكَافِرِ ( صحیح مسلم -
كتاب الزہد ) تو وہاں مومن کے لفظ کے اندر تمام مرد
مومن بھی اور مومن عورتیں بھی شامل فرما دیں۔پس وہ قید خانہ اور ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں لیکن
ایسے کسی قید خانے کا ذکر اسلام میں کہیں نہیں ملتا جس کے نتیجہ میں عورت تو اچھی باتوں سے محروم رہ جائے
اور مقید ہو جائے اور مرد کو کھلی آزادی ہو کہ وہ جو چاہے کرتا پھرے۔جو بھی پابندیاں ہیں وہ حفاظت کا

حضرت خلیفتہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات
۲۴۸
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
مضمون رکھتی ہیں۔وہ عظمت اور تحریم کا مضمون رکھتی ہیں۔ان سے عورت کا مقام بلند ہوتا ہے،اس سے
عورت کو دنیا کے دلدلوں میں پھنسنے سے نجات ملتی ہے، اس کے سوا ان قیود کا اور کوئی مطلب نہیں لیکن آج
میں اس مضمون کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔کچھ اور باتیں ہیں جو میرے پیش نظر ہیں۔اول یہ کہ آج دنیا کو مسلمان عورت کے متعلق جو غلط نہی ہے اس کے محض علمی جواب دینا کافی
نہیں کیونکہ بسا اوقات جب مجالس سوال و جواب میں اہل مغرب نے اس مضمون پر سوال کیئے اور میں
نے خدا تعالیٰ کی تائید کے ساتھ اور اس کی توفیق کے ساتھ کسی حد تک تشفی بخش جواب دیئے تو کبھی ایسا
بھی ہوا کہ کوئی عورت اٹھ کھڑی ہوئی اور اس نے کہا کہ اچھا! اگر یہ اسلامی معاشرہ ہے تو اس کے نمونے
تو دکھائیے۔کیا مصر میں یہ جنت ملتی ہے؟ یا شام میں نظر آتی ہے؟ یا سعودی عرب میں دکھائی دیتی ہے یا
پاکستان میں اس کا مظاہرہ ہوتا ہے؟ کسی ملک کا نام تو لیجئے جہاں آپ کی بتائی ہوئی جنت دکھائی بھی تو
دے۔پس محض بتا نا کافی نہیں ہے وہ جنت جس کا میں ذکر کر رہا ہوں ، ایک ٹھوس حقیقت ہے ایک
خواب نہیں ہے جس کی تعبیریں تلاش کی جائیں۔یہ ٹھوس حقیقت احمدی خواتین نے اپنی زندگی اور اپنے
معاشرے میں عملاً دنیا کو دکھانی ہے۔پس بعض دفعہ میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ جنت اپنی آخری کامل
اور حسین تر صورت میں تو میں تمہیں نہیں دکھا سکتا لیکن اگر تمہارے پاس وقت ہو اور اپنے ملک میں بسنے
والی احمدی خواتین سے ملو، ان کے اجلاسوں میں آؤ، ان سے سوال و جواب کرو، ان کے گھروں میں جا
کر دیکھو، ایک ایسے معاشرے کو جنم دے رہی ہیں، ایک ایسا معاشرہ پیدا کر رہی ہیں جو یورپ سے ایک
بالکل مختلف معاشرہ ہے۔یورپ کے معاشرے کو اگر دو لفظوں میں بیان کیا جائے تو وہ تموج پیدا کرتا
ہے، بے چینی پیدا کرتا ہے، ایسی تحریکات آپ کے سامنے رکھتا ہے جس کے نتیجہ میں دل بے اطمینانی ہی
محسوس نہیں کرتا بلکہ اس کے اندر ایک طلب کی ایسی آگ بھڑک اٹھتی ہے جو کسی پانی سے بجھ نہیں سکتی
جس پانی کی بھڑک دل میں پیدا ہوتی ہے وہ پانی سمندر کے پانی کی طرح شور پانی ہوتا ہے اور جتنا آپ
اس سے پیاس بجھانے کی کوشش کریں اتنا ہی وہ بھڑک اور زیادہ ہوتی چلی جاتی ہے۔یہ ایسی حقیقت
ہے، جب کھول کر اہل مغرب کے سامنے پیش کی جائے تو ان کے دل گواہی دیتے ہیں اور وہ ہمیشہ یہ
بات تسلیم کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ہماری Civilization ہماری تہذیب ، ہمارا تمدن جن
لذتوں کی طرف بلاتا ہے ان میں آخری تسکین کا کوئی مقام نہیں ہے۔محض پیچھے بھاگنا ہے اور مزید کی
طلب ، مزید کی تلاش ہے جو آخر کہیں نہیں ملتا اور بالآخر وہ لوگ جو دنیاوی لذتوں کی تلاش میں بے لگام

حضرت خلیفہ مسح الرائع کے مستورات سے خطابات
۲۴۹
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
ہوکر بھاگے پھرتے ہیں، ان کو سوائے بے چینی کے ، بے اطمینانی کے بالآخر کچھ بھی نصیب نہیں
ہوتا۔پس قرآن کریم نے اس معاشرے کی تصویر ایک موقع پر یوں بیان فرمائی کہ جیسے کوئی سراب کے
پیچھے دوڑ رہا ہو، پیاس کی شدت اسے سراب کی پیروی کیلئے اس کی طرف تیز تر بھگاتی چلی جائے لیکن وہ
اس سے آگے بھاگتا چلا جائے یہاں تک کہ جب مزید اس میں چلنے کی سکت نہ رہے تو اپنے آپ کو اس
سراب کے مقام پر پائے جہاں خدا اس کو جزاء دینے کیلئے پہنچا ہے اور اسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔پس
اکثر ان لوگوں کے انجام اسی قسم کے ہیں اور دن بدن ان کے معاشرے میں بے چینی بڑھتی چلی جارہی
ہے، معاشرہ پر عذاب ہوتا چلا جا رہا ہے۔اقتصادی لحاظ سے بلند مقامات پر فائز ہونے کے باوجود کوئی
دولت ان کے دلوں کی تسکین کے سامان نہیں کر سکتی اور دن بدن گلیوں میں جرم پل رہے ہیں اور ظلم اور
سفا کی نشو ونما پارہی ہے۔ایک طرف تہذیبی تقاضے یہ ہیں کہ تمام دنیا کو وہ تہذیب سکھانے کا دعویٰ
کرتے ہیں اور تیسری دنیا کے غریب ممالک پر اس لحاظ سے طعن زنی کرتے ہیں کہ تمہیں ابھی تک
انسانیت بھی نہیں آئی تمہیں انسان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی طرف بھی توجہ نہیں ہے تم
انسانی حقوق ادا کرنے کے راز نہیں جانتے ہم تمہیں سکھاتے ہیں کہ Civilization کیا ہے۔کس
طرح تہذیب کے ساتھ رہنا ہوتا ہے اور دوسری طرف جب ان کو قریب سے دیکھا جائے تو ایسے خوفناک
رجحانات ان کے اندر نہ صرف پیدا ہوئے ہیں بلکہ روز بروز نشو و نما پاتے چلے جارہے ہیں کہ جو سفا کی
کے نظارے اب وہاں ان کے ٹیلیویژن پر کھلم کھلا دکھائے جانے لگے ہیں یا ان کے اخبارات میں ان کے
تذکرے ملتے ہیں وہ ایسے خوفناک ہیں کہ ان کا بیان بھی ممکن نہیں۔ایک موقعہ پر ایک ٹیلیویژن کے
پروگرام میں ایک بہت ہی تجربہ کار بڑا پولیس کا افسر پیش ہوا اور اس نے ایک ایسے شہر کو ٹیلیویژن پر دکھایا
جس کا نام اس نے احتیاطاً نہیں لیا تاکہ قانونی جکڑ میں نہ آجائے۔اس نے کہا اس شہر میں ایک لمبے
عرصے سے میں اپنے فرائض ادا کرتا چلا آرہا ہوں، غالباً اس نے ۲۵ یا ۳۰ سال بتائے اور کہا کہ میں ذاتی
طور پر جانتا ہوں کہ کم از کم اس شہر کے ۳۳ فیصدی گھر یعنی (ONE THIRD) ایسے ہیں جن میں
باپ اپنی بیٹیوں پر سفا کا نہ ظلم کرتے ہیں اور مائیں اپنے بیٹوں
پر کرتی ہیں اور بے حیائی اپنے کمال کو پہنچ
چکی ہے اور انکی کوئی شنوائی نہیں۔قوانین ایسے ہیں جو مجرم کی حمایت کرنے والے اور معصوم کے خلاف
استعمال ہونے والے اور معصوم کی حفاظت کے جتنے حقوق ہیں ان کو پامال کرنے والے ہیں۔بہر حال
یہ بحث تو اس کی قانونی بحث تھی لیکن میں نے اسے اس نقطہ نگاہ سے دیکھا کہ تہذیب کے اس لمبے سفر

حضرت خلیفہ انسخ الرابع کے مستورات سے خطابات
مسیح
۲۵۰
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
کے بعد بالآخر جس مقام پر پہنچے ہیں یہ وہی مقام تو ہے جس کا قرآن کریم میں ایک سراب کی صورت
میں ذکر فرمایا گیا تھا کہ بالآخر تم وہاں پہنچو گے جہاں تمہیں خدا کی عائد کردہ سزا کھڑی دکھائی دے گی۔اس سزا میں تم چاروں طرف سے گھیرے جاؤ گے اور تمہارے لئے نجات کی کوئی راہ باقی نہیں رہے
گی۔یہ ایک پہلو ہے جس کا میں نے مختصر اذکر کیا لیکن جو بیماریاں اب وہاں راہ پارہی ہیں، جو دن بدن
بدامنی کی کیفیت پیدا ہوتی چلی جارہی ہے اس کا حال یہ ہے کہ ہر انسان اپنے گھر میں جنت
ڈھونڈنے کی بجائے باہر جنت کی تلاش کرتا ہے الا ماشاء اللہ یقیناً بہت سے ایسے گھر بھی ہیں جن
میں سکون ملتا ہے، جن میں اعلیٰ انسانی قدریں بھی ملتی ہیں، اکثر گھروں کی صورت یہ ہو چکی ہے کہ وہ گھر
محض رات بسر کرنے کیلئے گھر ہیں ورنہ ان کی لذتیں ان کے سکون گھروں سے باہر پڑے ہیں اور وہ
لذتیں ، وہ سکون ایسے ہیں جو حاصل کئے جائیں تو کسی اور کی لذت اور سکون ٹوٹ کر حاصل ہوتے ہیں
ایسی بیماریاں پھیل چکی ہیں جس نے خدا تعالیٰ کی عطا فرمودہ لذتوں کو ایک جہنم میں تبدیل کر دیا ہے یہ وہ
صورتِ حال ہے جو گہرے غور کے بعد غیر اسلامی تہذیب کی صرف ایک ملک میں نہیں دو ملکوں میں نہیں
بلکہ ساری دنیا میں رونما ہورہی ہے۔پس میں جب مغرب کی مثال دیتا ہوں تو ہر گز یہ مراد نہیں کہ اہل
مشرق ان باتوں سے صاف اور پاک ہیں۔میں اسلام اور اسلام کی مخالف قدروں کا موازنہ کر
رہا ہوں۔ہندوستان بھی انہی بدیوں میں مبتلا ہوتا چلا جا رہا ہے اور پاکستان بھی انہی بدیوں میں مبتلا
ہوتا چلا جارہا ہے اور مشرق اور مغرب دونوں اس پہلو سے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا مقابلہ
کر رہے ہیں۔پس اس صورت حال کو کیسے تبدیل کیا جائے، کیسے اس کا رخ پلٹا جائے تاکہ دنیا کو سکون
نصیب ہو۔یہ وہ مضمون ہے جس کی طرف میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔احمدی عورت واقعہ اس بات کی اہلیت رکھتی ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی
تو قعات کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے کہ اس دنیا میں جنت کے نمونے پیدا کرے۔اپنے
گھروں کو وہ جذب دے، وہ کشش عطا کرے جس کے نتیجہ میں وہ محور بن جائے اور اسکے گھر کے افراد
اس کے گرد گھو میں۔انہیں باہر چین نصیب نہ ہو بلکہ گھر میں سکینت ملے وہ ایک دوسرے سے پیار اور
محبت کے ساتھ ایسی زندگی بسر کریں کہ محض لذت یابی کا ایک ہی رخ سر پر سوار نہ رہے جو جنون بن
جائے اور جس کے بعد دنیا کا امن اٹھ جائے بلکہ خدا تعالیٰ نے جو پیار اور محبت کے مختلف لطیف رشتے
عطا فر مار کھے ہیں ان رشتوں کے ذریعہ وہ سکینت حاصل کریں جیسے خون کی نالیوں سے ہر طرف سے

حضرت خلیفہ مسح الرائع کے مستورات سے خطابات
۲۵۱
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
دل کو خون پہنچتا ہے۔وہ دل بن جائیں اور ہر طرف سے محبت کا خون ان تک پہنچے اور وہ دل بن جائیں
اور ہر جسم کے عضو کو ان کی طرف سے سکینت کا خون پہنچے یہ وہ اسلامی معاشرہ ہے جس کو بیان فرماتے
ہوئے حضرت اقدس محمد مصطفی نے ایک ہی چھوٹے سے جملے میں فرمایا کہ تمہاری جنت تمہاری ماؤں
کے قدموں تلے ہے۔پس جہاں حجت ہو اسی طرف تو انسان بھا گتا ہے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ جنت کہیں
اور ہو اور دوڑ کے رخ کسی اور سمت میں ہوں۔اس کی مزید عملی تصویر اس طرح دکھائی دیتی ہے کہ جن
معاشروں میں اسلام کے خلاف قدریں قائم ہو رہی ہیں ان میں کسی نہ کسی تھوڑے فرق کے ساتھ
بالعموم یہ رجحان ہے کہ ماؤں کے ساتھ اولاد کا تعلق اور اسی تعلق سے باپوں کے ساتھ اولاد کا تعلق دن
بدن
کٹتا چلا جارہا ہے یا دھیما پڑتا چلا جارہا ہے اورنئی نسل یوں سمجھتی ہے کہ جیسے یہ پرانی نسل ہم پر بوجھ
ہے ایک مصیبت ہے ، ایک عذاب سر پر پڑا ہے کوئی ایسا فرض وہ ان کے حقوق کے سلسلہ میں ادا نہیں
کرتے جس کے نتیجہ میں انہیں تکلیف اٹھانی پڑے۔بہت معمولی تکلیف اٹھا کر کبھی کبھی عید بکر عید جیسے
ہم کہتے ہیں وہاں کرسمس کہا جاتا ہے، ایسے مواقع پر وہ کبھی ماں باپ کو اپنے ہاں دعوت دے دیتے ہیں یا
کبھی ماں باپ کے ہاں چلے جاتے ہیں ورنہ بالعموم بوڑھوں کیلئے اُس سوسائٹی میں کوئی جگہ نہیں رہی۔جو تھوڑی سی جگہ ہے وہ بھی تنگ ہوتی چلی جارہی ہے۔ایسے شریف گھرانے ضرور موجود ہیں جنھیں
ما حول قدامت پسند سمجھتا ہے اور وہ اپنے ماضی کے گہرے تعلق کی بناء پر ابھی تک مجبور ہیں کہ اپنے ماں
باپ کے کچھ حقوق ادا کریں لیکن اس حد تک نہیں کہ مستقلاً وہ ان کی رضا جوئی کی کوشش کرتے رہیں۔اگر پاؤں تلے جنت ہو تو انسان آخر وقت تک اس جنت کے حصول کے لئے جدو جہد اور کوشش کرتا رہتا
ہے اور آخری وقت کی اپنی ماں کی دعائیں اور اپنے باپ کی رضا کی آواز سننا چاہتا ہے اسی سے اس کو
تسکین ملتی ہے مگر ایسی کسی صورت کا مغرب میں تو تصورہی نہیں رہا۔مشرق میں بھی دن بدن یہ رشتے
ٹوٹ رہے ہیں اور مجھے بسا اوقات بعض احمدی مائیں بھی یہ ھتی ہیں کہ ہماری اولاد کی نظریں بدل رہی
ہیں ،ان میں وہ احترام وہ تعلق نہیں رہا جیسے غیر غیر ہو رہے ہوں۔ہم اس کا کیا علاج کریں؟ کیا علاج
کے مضمون سے متعلق میں آپ کو یہ بات سمجھانی چاہتا ہوں کہ بچپن ہی میں آپ کے پاس علاج ہوتا ہے
خدا نے یہ علاج آپکو عطا فر مارکھا ہے۔اگر ایسا نہ ہوتا تو ہر گز حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ
کے متعلق یہ بلند توقع نہ رکھتے کہ جت آپکے قدموں تلے ہے۔ضرور چاہے آپ اسے استعمال کریں یا
نہ کریں بات یہ ہے کہ ہر وہ ماں جو بچے کو صرف پیار ہی نہیں دیتی بلکہ شروع ہی سے اس کے اندر

حضرت خلیفتہ اسے الرابع" کے مستورات سے خطابات
اسم
۲۵۲
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
انصاف پیدا کرتی ہے اس کے اندر توازن پیدا کرتی ہے، وہ حقیقت میں مستقبل کیلئے جنت پیدا کر رہی
ہوتی ہے۔جو ماں اپنی اولاد کو صرف محبت دیتی ہے اور اس محبت کے نتیجہ میں وہ بجھتی ہے کہ اس نے
اسے سب کچھ دے دیا وہ ایک غلط فہمی میں مبتلا ہے۔ایسی محبتیں جو محض محبت کا رنگ رکھتی ہوں ان میں
نظم و ضبط کی کوئی رگ شامل نہ ہو، جن میں مضبوط تقاضے نہ ہوں ، جن میں توازن کے مطالبے نہ ہوں
ایسی محبتیں اولاد کے فائدے کی بجائے اسے نقصان پہنچا دیتی ہیں لیکن اس سے بہت بڑھ کر ایک
نقصان عورت کا اپنی ذات میں مگن ہونے کا نقصان ہے اور یہ وہ نقصان ہے جو نئے تقاضوں کے نتیجہ
میں دن بدن زیادہ ہو کر دکھائی دینے لگا ہے۔اگر کوئی عورت سنگھار پٹار کرتی ہے سوسائٹی میں جاتی
ہے، کچھ دل کے بہلانے کے سامان کرتی ہے اور اسے کہا جاتا ہے کہ بی بی ذرا سنبھل کر چلو تو کہے گی یہ
چھوٹی موٹی باتیں ہیں میں نے کونسا گناہ کیا ہے کیا میری زندگی کو تم عذاب بنا دو گے لیکن درحقیقت یہ
چھوٹی موٹی باتیں بہت بڑی بڑی باتیں بعض دفعہ پیدا کر دیا کرتی ہیں۔ایسی اولا دجس کی ماں کو اور
جس کے باپ کو اپنی لذتوں کی تلاش اتنی ہو جائے کہ وہ اس کی زندگی کے روز مرہ کے انداز پر غالب
آجائے ایسی مائیں بسا اوقات اپنے بچوں کی تربیت سے غافل ہو جاتی ہیں۔آتی ہیں کبھی باہر وقت
گزار کر تو یہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ بچے اپنے کمرے میں موجود ہیں کہ نہیں ، کچھ ان کی فوری
ضرورتیں ہوئیں تو وہ پوری کر دیں، کوئی بیمار ہوا تو اس کا علاج کیا لیکن پھر گلے سے اتار کر اپنے علیحدہ
کمروں میں غائب ہو گئیں اور صبح اٹھ کر نئے سوشل پروگرام بنائے گئے اور نئی لذتوں کی تلاش کی گئی۔ایسی ماؤں کی نظریں پہلے بدلتی ہیں پھر اولاد کی نظریں بدلا کرتی ہیں۔اولا د کو خدا تعالیٰ نے بہت ہی
فراست عطا فرمارکھی ہے۔جن بچوں نے اپنی ماؤں کو ایک خود غرضی کی حالت میں زندگی بسر کرتے
دیکھا ہو وہ لازماً خود غرض بن کر بڑے ہوتے ہیں اور بچپن سے ان کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ میری ماں
مجھ پر احسان کرنے والی ہے بلکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ میری ماں نے اپنی مرضی سے جب اس نے چاہا، جب
اس کو خواہش پیدا ہوئی مجھ سے پیار کیا لیکن میری ساتھی نہ بنی۔مجھے اس نے رفاقت عطا نہیں کی۔مجھ
سے ایسا تعلق قائم نہ کیا کہ مجھے اس کے ساتھ بیٹھنے کا مزہ آئے اسے میرے ساتھ بیٹھنے کا مزہ آئے۔پس
اسی وقت سے اس بچے کا مستقبل گھر کی بجائے گلیوں سے وابستہ ہونے لگتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ جو
ٹلانے کی باتیں ہیں یہ بھی بظاہر چھوٹی ہیں لیکن بہت گہرے اور لمبے نقصانات پیدا کرتی ہیں۔ایسی
مائیں جو اپنے بچوں کو چپ کرانے کی خاطر جھوٹ بول دیتی ہیں یا ساتھ نہ لے جانے کیلئے بہانہ بنادیتی

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۵۳
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
ہیں ایسی مائیں ہمیشہ جھوٹی نسلیں پیدا کرتی ہیں اوروہ بچے کبھی بھی اپنی ماؤں کی باتیں نہیں مانتے بلکہ غیر
شعوری طور پر انہیں دوسروں کو دھوکہ دینے کے سبق مل جاتے ہیں۔بعض دفعہ مائیں خود نیک بھی ہوں
لیکن وہ بجھتی ہیں یہ تو گناہ ہی کوئی نہیں ، بچے کو ٹالنا معمولی بات ہے یا بچے سے کوئی وعدہ کیا اور اسے جھٹلا
دیا تو اس میں کوئی خاص بڑی بات نہیں ہے۔بچوں کے ساتھ تو اسی طرح ہوا کرتا ہے اور وہ نہیں جانتیں
کہ وہ بچے کا مستقبل خود اپنے ہاتھوں سے ہمیشہ کیلئے برباد کر دیتی ہیں۔ایک دفعہ ایک چھوٹا سا نظارہ میں
نے اس طرح دیکھا کہ ایک باپ نے اپنے بچے کو پونڈے گنے کا ایک ٹکڑا دیا ہوا تھا ( نصف یا چوتھا
حصہ ) اور سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے وہ ماں بھی ساتھ ساتھ چل رہی تھی۔اس نے دیکھا کہ بچے سے
سنبھالا نہیں جاتا تو اس نے کہا کہ بیٹا یہ مجھے پکڑا دو۔میں اوپر جا کر تمہیں واپس کر دوں گی۔اس نے کہا
جائیں جائیں میں نے دیکھا ہوا ہے آپ کو، او پر پہنچتے پہنچتے آدھا کھا جائیں گی آپ۔اب یہ بات
چھوٹی سی ہے لیکن آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس رد عمل نے میرا دل ہلا دیا۔مجھے خطرات نظر آئے
سامنے کہ اس بچے کا مستقبل شاید ٹھیک نہ رہے کیونکہ جو اپنی ماں پر اعتماد نہیں کر سکتا وہ دوسروں پر کیسے
اعتما دکرے گا۔پس ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں آپ جنت بھی پاتی ہیں اور جہنم بھی پاتی ہیں۔آپ کو
اختیار ہے جہنم کو قبول کر لیں یا جگت کو قبول کر لیں۔پس آئندہ کی قوم آپ کے پاؤں سے وابستہ ہو چکی
ہے، آئندہ کی نسل آپکے قدموں سے وابستہ ہو چکی ہے اس کیلئے اس دنیا میں جنت چھوڑیں تو دیکھیں کہ
یقینا اللہ کے فضل کے ساتھ ان کی اخروی جنت کی بھی ضمانت مہیا ہو جائے گی۔یہ چند پہلو ہیں جن کی اور بھی بہت سی شاخیں ہیں اور یہ مضمون ایسا ہے جو بڑی تفصیل کا محتاج
ہے تا کہ مثالیں دے دے کر آپ کو سمجھایا جائے کہ کہاں کہاں ٹھوکر کا مقام ہے۔کہاں کہاں بچنے کی
ضرورت ہے۔کس طرز عمل کو اختیار کیا جائے مگر میں امید رکھتا ہوں کہ ان چند مثالوں سے آپ اس
مضمون
کو سمجھ گئی ہوں گی کہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں واقعہ جنت یا جہنم ہوتی ہے۔میں نے بعض ماؤں
کو بچوں کو ڈراتے ہوئے دیکھا ہے اور میں بڑی سختی سے اپنے گھر میں یہ بات قائم کرنے کی کوشش
کرتا رہا ہوں سختی سے مراد یہ ہے کہ FIRMNESS کے ساتھ ،شدت کے ساتھ نہیں یا سزادے کر
نہیں کیونکہ مجھے یاد نہیں کہ شاید ہی کبھی زندگی میں ایک دومرتبہ کسی بچے کو سزادی ہو ورنہ میں اس بات کا
قائل ہوں کہ بچے کے ساتھ اگر تمہارا اعتماد کا رشتہ قائم ہو جائے اور پیار کا رشتہ قائم ہو جائے تو تمہاری
نظروں کے حلقہ سے تغیر میں بچہ اتنی سزا پا جاتا ہے کہ اسے کسی اور سزا کی ضرورت نہیں رہتی تو میں نے

حضرت خلیفہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۵۴
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
جس حد تک مجھ سے ممکن ہے اپنے گھر میں بھی اور باہر دوسرے اپنے عزیزوں کو بھی یہ سمجھانے کی کوشش
کی ہے کہ بچوں کو ڈرایا نہ کریں۔بچہ سوتا نہیں ہے یا کسی جگہ جانا چاہتا ہے تو مائیں کہہ دیتی ہیں کہ بھوت
آجائیگا۔فلاں چیز تمہیں چمٹ جائے گی۔وقتی طور پر وہ اس بچے سے چھٹکارا حاصل کرتی ہیں اور ہمیشہ
کیلئے خوف کا بھوت اُس کو چمٹادیتی ہیں جو پھر کبھی اسکا پیچھا نہیں چھوڑتا۔باہر نکل رہی ہیں۔لمبے عرصہ
کیلئے جانے کا ارادہ ہے، لیکن جھوٹ بول دیتی ہیں کہ ہم ابھی آتے ہیں اور بچہ بیچارہ انتظار میں بیٹھارہ
جاتا ہے۔ایسے بچے سے بڑے ہو کر سچ کی کیسے توقع کی جاسکتی ہے۔پس آپ اپنے گھر میں جس رنگ
میں زندگی بسر کر رہی ہوتی ہیں بچہ اس کی اصل تصویر کو دیکھتا ہے۔اس تصویر کو قبول نہیں کرتا جو آپ جعلی
عکس کے طور پر اس پر ڈالتی ہیں اور اس پہلو سے کوئی ماں کسی بچے کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔ایک دن
کا معاملہ ہو تو کوئی اور بات ہو۔دو دن کا قصہ ہو تو سمجھ میں آجائے۔یہ ساری زندگی کے معاملات ہیں۔ایک بچہ ضرور اپنے ماں باپ کی اصلیت کو سمجھ جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں اس کے دل میں آئندہ ان کا
احترام پیدا ہوتا ہے یا احترام کی بجائے بد تمیزی کے رجحانات پیدا ہوتے ہیں۔پس وہ قومیں جن میں
پہلی نسلوں اور دوسری نسلوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں ان میں ضروری نہیں کہ اسی قسم کی غلطیاں
ہوں۔کچھ نہ کچھ غلطیاں ضرور ہوتی ہیں جن کے نتیجہ میں بچے اس یقین کے ساتھ بڑے ہور ہے ہوتے
ہیں کہ یہ دنیا خود غرضی کی دنیا ہے۔اس میں ہر شخص کا جو بس چاہے وہی کرے۔جس پر زور چلے وہ اپنا
لے اور اپنی لذتیں ہمارے اپنے ہاتھ میں ہیں ہمیں کسی اور پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں۔اس
حالت میں جب وہ بڑے ہوتے ہیں تو اپنے ماں باپ ان کو ایک بوجھ دکھائی دیتے ہیں ، پرانے زمانے
کی چیزیں دکھائی دیتے ہیں جیسے پرانا استعمال شدہ فرنیچر بعض دفعہ نظر کو تکلیف دیتا ہے ویسے ہی ماں
باپ ایک پرانے فرنیچر کے طور پر دکھائی دینے لگتے ہیں۔ایسا معاشرہ جنت سے دور ہٹ رہا ہوتا ہے۔ایسا معاشرہ بہترین زمین ہے جس پر بدترین چیزمیں جڑ پکڑیں اور دن بدن ایسے معاشرے ہلاکت اور
تباہی کی طرف بڑھتے چلے جاتے ہیں۔آپ نے
عملاً پاک معاشرہ پیدا کرنا ہے اور اس پاک معاشرے کیلئے
کسی لمبی چوڑی علمی تحقیق کی ضرورت نہیں۔یہ چھوٹی چھوٹی عام سادہ سی باتیں ہیں۔حضرت رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ ہی آپ
کی تعلیم کے لئے کافی ہے۔ہر اس موقع پر جب آپ کا رابطہ اپنی
اولاد سے قائم ہوتا ہے اگر آپ یہ سوچیں کہ آپ اس پر آج ہی نہیں بلکہ کل کیلئے بھی اثر انداز ہو رہی ہیں
تو یقیناً آپ کے طرز عمل میں ایک ذمہ داری کا احساس پیدا ہو گا۔دوسری بات ایسی ہے جس کا عورت سے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۲۵۵
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
بھی تعلق ہے اور مرد سے بھی تعلق ہے۔بعض دفعہ عورتیں جن کے پاؤں تلے جنت ہونی چاہئے بد نصیب
مردان کے پاؤں تلے سے جنت چھین لیتے ہیں اور ذمہ داری عورت پر نہیں ہوتی بلکہ ان بدنصیب
مردوں پر ہوتی ہے جن کی اولاد ماؤں سے جنت حاصل کرنے کی بجائے جہنم حاصل کر لیتی ہے۔وہ
شخص وہ لوگ ہیں جو گھروں میں بد خلقی اور بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ان کو اپنی بیویوں کے نازک
جذبات کا احساس نہیں ہوتا۔وہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ انہیں جسمانی طاقت زیادہ حاصل ہے اس لئے وہ
جس طرح چاہیں اپنی بیویوں سے سلوک کریں باتوں میں انکی تلخی پائی جاتی ہے، غصہ پایا جاتا ہے چھوٹی
چھوٹی باتوں پر بگڑ جانا اور غصے کا اظہار کرنا۔اس کے نتیجہ میں اتنی خرابیاں رونما ہوتی ہیں کہ اگر آپ ان کا
تنجس کریں ان کے پیچھے چلیں تو بہت بڑا مضمون ہے جو آپ کے سامنے ابھرے گا۔میں نے ان
باتوں پر بار ہا غور کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ روز مرہ کی گھر کی بدخلقیاں ہمارے معاشرہ کی اکثر
خرابیوں کی ذمہ دار بن جاتی ہے۔جن خاوندوں کا بیویوں کے ساتھ حسن واحسان
کا تعلق نہ ہوان کے
نازک جذبات کا احساس نہ ہوا گر کبھی زیادتی بھی ہو جائے تو حوصلہ سے کام نہ لے سکیں وہ بھی اپنی اولاد
کیلئے ماؤں کے قدموں تلے سے جنت چھین لیتے ہیں اور ایسے مرد بھی ماؤں کے قدموں تلے سے
جنت چھین لیتے ہیں جو ماؤں کی بے راہ روی کو بغیر اظہار افسوس کے قبول کرتے چلے جاتے ہیں۔پس
ماں اور باپ کے تعلق کے توازن ہیں جو آئندہ نسلوں کے بنانے یا بگاڑ نے کا فیصلہ کرتے ہیں۔جن
گھروں میں مائیں مظلوم ہوں جب باپ ان گھروں سے چلے جاتے ہیں تو مائیں اپنے بچوں کے
کانوں میں ان باپوں کے خلاف باتیں بھرتی چلی جاتی ہیں اور یہ ایک ایسا طبعی قانون ہے جو تمام دنیا
میں رائج ہے۔ایسی نسل پیدا ہوتی ہے جو باپ کی باغی ہوتی ہے اور باغی نسلیں پھر ہر نظم وضبط کی ہر نظام
کی باغی ہو جایا کرتی ہیں۔مائیں سمجھتی ہیں کہ ہم نے باپ سے زیادہ اپنی اولاد کی ہمدردی حاصل کر کے
اپنا بدلا اتارا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنا بدلا نہیں اتارر ہیں بلکہ اولا دکو برباد کر رہی ہیں اور آئندہ
کیلئے اسے کسی کام کا نہیں چھوڑتیں۔وہ اولاد جو باپ کے خلاف چاہے جائز شکایات بھی ہوں بڑھ
بڑھ کر باتیں کرنے لگ جاتی ہیں اسے مذہب کی بھی کوئی قدر نہیں رہتی ، معاشرے کی بھی کوئی قدر نہیں
رہتی۔اس کا احترام بالعموم اٹھ جاتا ہے اور ایک باغی طرز کے مزاج کے لوگ پیدا ہونے شروع ہوتے
ہیں اب ان باتوں کو مزید بڑھا کر دیکھیں، یہی مرد ہیں جو آئندہ کسی کے خاوند بننے والے ہیں ، آئندہ
عورتوں سے تعلق قائم کرنے والے ہیں تو اس ماں نے در حقیقت اپنا بدلا خاوند سے نہیں اتارا بلکہ آنے

حضرت خلیفہ مسح الرائع کے مستورات سے خطابات
۲۵۶
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
والی معصوم عورتوں سے اتارا ہے۔اس نے ایسے بدتمیز بچے پیدا کر دیئے جنھوں نے اس ظلم کو جاری رکھا
جوان کے باپ نے ماں سے روا رکھا تھا۔اسی طرح اس کے برعکس بھی صورت حال ہوتی ہے۔مائیں
بے راہ رو ہو جاتی ہیں اور خاوندان کو روکنے سے عاجز ہو جاتے ہیں کیونکہ شروع ہی سے بعض عورتیں
اس رنگ میں اپنے مردوں سے تعلقات قائم کرتی ہیں کہ گویا وہ بہتر معاشرے سے آئی ہیں وہ زیادہ
تعلیم یافتہ ہیں وہ زیادہ باتوں کو بجھتی ہیں، مرد میں نقائص ہیں اس کے باوجو دانہوں نے قبول کر لیا۔مرد
کا خاندان نسبتا ہلکا ہے اسکے باوجود وہ شہزادی ان کے گھر آگئی۔یہ باتیں منہ سے کہیں نہ کہیں ان کی طرز
عمل بتارہی ہوتی ہے کہ میں اونچی ہوں تم نیچے ہو اور وہ نیچے واقعہ پھر ہمیشہ کیلئے نیچے ہو جاتے ہیں۔دیکھتے ہیں بری باتوں کو گھر میں، خلاف اسلام باتوں کو رائج دیکھتے ہیں اور ان کو جرات نہیں ہوتی کہ انکو
روک سکیں۔اب اندازہ کیجئے کہ ایسی اولاد جو ایسے گھر میں پل رہی ہو وہ کیا سیکھے گی اور کیا سوچ کر بڑی
ہوگی۔رفتہ رفتہ اس اولاد کے دل سے اس ماں کی عزت بھی اٹھ جاتی ہے۔اگر باپ کہے یا نہ کہے وہ
بڑے ہو کر اس ماں کے خلاف گواہیاں دیتے ہیں اور جانتے ہیں دل سے کہ اس ماں نے نہ باپ سے
صحیح سلوک کیا نہ حقوق ادا کئے نہ ہماری صحیح تربیت کی لیکن یہ سب کچھ جاننے کے باوجود وہ بداثر کو بہتر اثر
کی نسبت جلدی قبول کرتے ہیں۔وقت کی رعایت سے میں نسبتاً اس خطاب کو چھوٹا کروں گا لیکن یہ بات میں آپکو سمجھانی چاہتا
ہوں کہ ایک راز کو آپ اچھی طرح ذہن نشین کر لیں بچوں کی تربیت کے سلسلہ میں یہ بات خوب یاد
رکھیں کہ جس طرح پانی نچلی سطح کی طرف بہتا ہے اسی طرح فطرت انسانی میں یہ بات داخل ہے کہ
مشکل چیز کو قبول کرنے کی بجائے اگر آسان چیز میسر ہو تو اسے قبول کرتی ہے۔پس ماں اور باپ کے
اخلاق میں سے جس کا اخلاق بدتر ہو بالعموم وہی اولاد میں رائج ہو جاتا ہے پس دونوں طرف کی
کمزوریاں آگے جا کر جمع ہوتی ہیں اور بعض دفعہ ضرب کھا جاتی ہیں اسلئے گھر کے معاشرے کو جنت بنانا
کوئی معمولی بات نہیں ہے۔بہت باریک نظر سے ان باتوں کو اور ان تعلقات کو دیکھنا چاہئے۔آخری
فیصلہ اس بات سے ہوگا کہ آپ کا گھر آپ کے لئے جنت بنا ہے کہ نہیں۔آپ کے خاوند کیلئے جنت بنا
ہے کہ نہیں۔آپ کے بچے آپ دونوں سے برابر پیار کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں کہ نہیں۔اگر مرد
میں کمزوریاں ہیں تو عورت حتی المقدور ان سے صرف نظر کرتی ہے کہ نہیں لیکن کوشش ضرور کرتی ہے کہ وہ
ان کمزوریوں کو دور کرے۔نیک اور پاک مخلصانہ نصیحت کے ذریعہ وہ اپنے خاوند کو سمجھاتی رہتی ہے اگر

آج 10 میں سے 10 باقی