اسلام میں عورتوں کا مقام، ذمہ داریاں اور لجنہ ہندوستان کی مساعی کا ذکر

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ اس الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۵۷
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
ایسا ہے تو اچھا ہے۔اگر پہلی باتیں ہیں تو پھر وہ عورت اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت کی اہل نہیں ہے یہی
حال مردوں کا ہے۔پس اگر چہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں
کا نام نہیں لیا اور عورتوں کا لیا ہے
اور اس میں بڑی گہری حکمت ہے مگر گھر کی جنت بگاڑنے میں یقیناً مرد بھی ایک بڑا بھاری کردار ادا
کرتے ہیں اور عورت کا کام ہے کہ اپنی اولاد کی ان سے حفاظت کرے۔حفاظت کیسے کی جائے ؟ یہ میں
آپ کو ایک بار یک نکتہ سمجھانا چاہتا ہوں۔جب مرد کے مظالم یا مرد کی زیادتیاں کسی عورت کا دل ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہوں تو مرد کے
جانے کے بعد اس کا رد عمل یہ فیصلہ کرے گا کہ وہ اپنی اولاد کی اس ظالم مرد کی عادتوں سے حفاظت
کر رہی ہے یا نہیں۔اگر وہ اس اولا د کو اپنا ہمدرد بنانے کی خاطر بڑھا چڑھا کر ان باتوں کو بیان کرے
اور اپنے ظلموں کے قصے بتا کر ٹسوے بہائے اور انہیں اپنائے اور انہیں کہے کہ یہ ظالم باپ ہے تمہارا تو
اپنے ہاتھوں سے اس نے ان کو برباد کر دیا۔انکی حفاظت کرنے کی بجائے مرد کے ظلم کو ان تک پہنچنے کی
اجازت دی۔اگر وہ قربانی کرے اور مرد کے ظلم اور اولاد کے درمیان حائل ہو جائے ، اپنے پروں پر
اپنے سینے پر مرد کے ظلم لے لیکن اولاد تک ان کا نقص نہ پہنچنے دے تو اسکی مثال ایک ایسی مرغی کی طرح
ہوگی جو کمزور جانور ہے لیکن جب چیل اس کے بچوں پر جھپٹتی ہے تو اپنے پروں تلے انکو لے لیتی ہے۔آپ
کتنا ہی دکھ اٹھائے ، آپ چاہے اس راہ میں ماری جائے ، اپنے بچوں تک اس ظالم چیل کا نقصان
نہیں پہنچنے دیتی سوائے اس کے کہ مرنے کے بعد وہ اس سے جو چاہے کرے۔یہ وہ بچی ماں ہے جو ایک
جانور کے اندر ہمیں دکھائی دیتی ہے۔اے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے دم بھرنے والی
خواتین ! کیا تم ایک جانور میں سے ایک بچی ماں کے برابر بھی نہیں ہوسکتی۔کیا حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ کی غلامی کے یہی تقاضے ہیں کہ ماں کی حیثیت سے حیوانی دنیا میں جو ہمیں عظیم نمونے ملتے
ہیں محمد رسول اللہ ﷺ کی لونڈیاں، آپ کی غلام عورتیں ان نمونوں کو بھی اپنا نہ سکیں۔آخری فیصلہ اس
بات سے ہو گا کہ آپ اپنی اولا د اور بد اثرات کے درمیان حائل ہوکر ہر قیمت پر اپنی اولا دکوان
بداثرات سے روک سکتی ہیں کہ نہیں روک سکتیں۔پس بہت سی ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جو گھروں کو بناتی ہیں یا بگاڑتی ہیں۔مجھے پتہ ہے
کہ وقت زیادہ ہے لیکن پھر بھی میں مختصر نصیحت کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ مضمون بہت ہی
لمبا ہے اور تھوڑے وقت میں تفصیل سے بیان نہیں ہوسکتا۔یہ نمونے میں نے آپ کے سامنے رکھے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۵۸
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
الله
ہیں ان کو بڑھالیں بیدار مغزی کے ساتھ اپنے گھروں میں آنحضرت ﷺ کی ان توقعات کو پورا کرنے
کی کوشش کریں جو آپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔آخری نتیجہ اس کا یہ نکلے گا کہ اگر آئندہ نسل جہنم کی طرف
قدم بڑھانے والی نسل ہو تو حضرت محمد مصطفی عملہ زبان حال سے آپ کو مطعون کر رہے ہوں گے
آپ سے شکوہ کر رہے ہونگے کہ اے میری طرف منسوب ہو نیوالی ماؤں ! تم نے اپنے پیچھے جنت نہیں
چھوڑی۔تمہارے پاؤں سے جہنم کی لپیٹیں تو نکلیں لیکن جنت کی تسکین بخش ہوا ئیں نہ چلیں اس لئے کیا
آپ اس شکوہ کے مقام پر اپنے آپ کو دیکھنا چاہتی ہیں کہ نہیں۔اس کسوٹی کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں تو ہر
بات میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کا مزاج آپکی راہنمائی کرے گا۔اس مزاج میں اپنے آپکو ڈال کر سوچا
کریں کہ میرا آقا ومولیٰ اس موقع پر مجھ سے کیا توقع رکھتا ہے۔دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا تھا اور اب مختصراً بیان کروں گا کہ جہاں تک ہندوستان کی
لجنات کا تعلق ہے مجھے اس بات سے بہت خوشی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ تمام
ہندوستان کی لجنات مسلسل ترقی کی طرف قدم اٹھا رہی ہیں۔اُن کی قیادت بھی بڑی سلکبھی ہوئی اور حلیم
قیادت ہے۔ہر طرف برابر نظر ہے اور بغیر شور کے اور بغیر دکھاوے کے مسلسل ٹھوس پروگرام لجنات کے
سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔ان کی متحمل طریق پر نگرانی کی جاتی ہے کمزوریوں کی نشاندہی کی جاتی ہیں
مگر غصے دلا کر نہیں یا غصے کا اظہار کر کے نہیں خدا کرے کہ آپ کی ہر لجنہ کو ایسی ہی قیادت نصیب ہو اور
لجنہ میں کہیں بھی ایسی قیادت نہ ابھرے جو حکم کا طریق اختیار کرے بلکہ محبت اور پیار کے ساتھ سمجھا کر
آگے بڑھانا ہی سچی قیادت کا راز ہے۔جہاں تک میں نے لجنہ اماءاللہ ہندوستان کی رپورٹوں کا جائزہ لیا ہے مجھے خوشی ہے کہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر پہلو سے قدم ترقی کی جانب ہے قادیان میں بھی خدا کے فضل سے جو مجلس عاملہ
کی ممبرات ہیں مجھے انکی رپورٹیں پڑھنے کا اتفاق ہوتا ہے۔ان کی کاروائیوں کا بغور مطالعہ کرتا ہوں اور
خدا کے فضل کے ساتھ مجھے ہر چیز درست، ٹھیک اپنے مقام پر بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔خدا
کرے کہ یہ جو غیر معمولی عطا آپ کو خدا کی طرف سے نصیب ہوئی ہے آپ اس کی شکر گزار بننے کی
کوشش کریں اور اگر آپ اس اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ صلاحیت کا شکر ادا کریں گی تو یہ صلاحیت
مزید بڑھے گی اور نشو ونما پائے گی۔میں نے مختلف مواقع پر نصیحتیں کیں ہیں۔بعض خاص پروگرام لجنات کو دیئے ہیں۔میں

حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۲۵۹
خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۹۱ء
رپورٹوں کی ترسیل اور مضمون نگاری سے اس بات
کا جائزہ نہیں لیتا کہ واقعتہ ان باتوں پر عمل کیا گیا
ہے
یا نہیں۔میں آخری اعداد و شمار کی صورت میں دیکھتا ہوں کہ کیا واقعہ کچھ پیدا ہوا یا وہی پہلے والا حال
ہے اس نقطہ نگاہ سے میں ایک مثال آپکے سامنے رکھتا ہوں کہ علمی اور تربیتی لحاظ سے جو پروگرام دیئے
گئے ہیں ان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ ہندوستان نے کیا کیا کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جہاں تک تربیت کا تعلق ہے قرآن کریم ناظرہ جاننے والی، بھارت میں، احمدی خواتین کی تعداد
۲۸۱۹ تھی۔اس ایک سال میں آپ اندازہ کریں کہ کتنی لمبی اور تفصیلی محنت سے کام لیا گیا ہوگا کہ اب یہ
تعداد بڑھ کر ۳۳۵۲ ہو چکی ہے۔ایک سال کے عرصہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی زیادہ خواتین کو جو
پہلے قرآن نہیں جانتی تھیں قرآن سکھانا ایک بہت ہی عظیم سعادت ہے اور یہ وہ دوسرا پہلو ہے جنت
بنانے کا۔پہلا پہلو تھا منفی اثرات سے اپنی اولاد کو بچانا۔دوسرا پہلو ہے مثبت باتیں ایسی عطا کرنا جن
کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان کے مستقبل کی حفاظت ہوگی اور وہ یہ طریق ہے کہ بچپن ہی
صلى الله
سے قرآن کریم کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کریں۔حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت ان کے دل
میں پیدا کریں۔خدا تعالیٰ کا گہرا پیار ان کے دل میں جاگزیں کر دیں کیونکہ اسی کے پیار سے پھر باقی
سب پیار پھوٹتے ہیں۔خدا سے سچا پیار ہو تو ہر خدا والے سے پیار ہو جاتا ہے۔خدا والوں سے پیار ہوتو
ان کی عادات اپنانا ، ایک زندگی کا بہترین مشغلہ بن جاتا ہے پس ٹھوس تربیت کا مطلب محض نیک
نصیحت کرنا نہیں بلکہ عملاً کچھ پیدا کر کے دکھانا چاہئے۔پس وہ احمدی خواتین جن کے گھر میں قرآن کریم
پڑھنے اور پڑھانے کی عادت نہیں اس پہلو سے وہ گھر ویران ہیں اور آئندہ وہ ویران نسلیں پیدا کریں
گی۔معاشرے کی بدیاں نہ بھی ان میں پائی جائیں وہ بچے ایک خلا پلیکر اٹھیں گے اور خلاؤں کو اگر آپ
نے خوبیوں سے نہ بھرا ہوتو بعد میں بدیاں ان خلاؤں کو بھر دیا کرتی ہیں ایسے بچے محفوظ نہیں ہیں۔جہاں
تک آپ کے گھر میں پکے مان لیا کہ ان کو آپ نے کوئی برائی نہ دی ، برائی اور ان کی راہ میں حائل رہیں
لیکن اگر ٹھوس نیکیاں اور ٹھوس خوبیاں ان کو عطا نہ کیں تب بھی ان کی آئندہ حفاظت کی کوئی ضمانت نہیں
ہے۔پس ایسے کام ہیں جن کی مجھے لجنہ سے توقعات ہیں بچپن ہی سے قرآن کریم کی تلاوت کی آوازان
کے کانوں میں گونجنی چاہئے۔وہ ایسی ماؤں کی گود میں پلیں جن کو خدا سے محبت ہو، خدا والوں سے محبت
ہو۔وہ بچپن میں ایسے ذکر ان سے کرتی چلی جائیں۔یہ وہ اولاد ہے جو لازماً اپنی ماؤں کے پاؤں تلے
سے جنت حاصل کر لے گی۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۶۰
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
قرآن کریم با ترجمہ جاننے کے سلسلہ میں بھی لجنہ اماءاللہ نے بہت بڑی خدمت سرانجام دی
ہے۔۱۲۵۷ کی تعداد میں ( ان کی رپورٹ کے مطابق ) ایسی خواتین کو تر جمہ سکھایا گیا جن کو اس سے
پہلے ترجمہ نہیں آتا تھا۔( حضور انور کا خطاب ابھی جاری تھا کہ نماز مغرب کی اذان کی آواز سنائی دی۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ منتظمین کو چاہئے تھا کہ جب تک تقریر جاری ہے اذان نہ شروع کرواتے۔عجیب بات ہے کہ اتنی چھوٹی سی بات بھی ان
کو سمجھ نہیں آئی )۔اب میں اس کے باقی تفصیلی ذکر چھوڑتا
ہوں اور مالی قربانی کے متعلق نمونے میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
ہندوستان کی لجنات میں سے سب کے متعلق تو میں نہیں کہہ سکتا لیکن قادیان کی لجنہ کے متعلق کہہ سکتا
ہوں کہ مالی قربانی میں یہ بے مثل نمونے دکھانے والی ہے۔قادیان کی جماعت ایک بہت غریب
جماعت ہے لیکن میں نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ جب بھی کوئی تحریک کی جائے یہاں کی خواتین اور بچیاں
ایسے ولولے اور جوش کے ساتھ اس میں حصہ لیتی ہیں کہ بعض دفعہ میرا دل چاہتا ہے کہ ان کو روک دوں
کہ بس کرو تم میں اتنی استطاعت نہیں ہے اور واقعہ مجھے خوشی کے ساتھ انکا فکر بھی لاحق ہو جاتا ہے
لیکن پھر میں سوچتا ہوں کہ جس کی خاطر انہوں نے قربانیاں کی ہیں وہ جانے۔وہ جانتا ہے بلکہ۔کہ کس
طرح ان کو بڑھ چڑھ کر عطا کرنا ہے۔وہی اللہ اپنے فضل کے ساتھ ان کے مستقبل کو دین اور دنیا کی
دولتوں سے بھر دے گا۔ایک موقع پر جب میں نے مراکز کیلئے تحریک کی تو احمدی بچیوں نے جو چھوٹی چھوٹی بجیاں بنا
رکھی تھیں، عجیب نظارہ تھا کہ گھر گھر میں وہ نجیاں ٹوٹنے لگیں اور دیواروں سے مار مار کر گجیاں تو ڑ دیں۔چند پیسے، چند ٹکے جو انہوں نے اپنے لئے بچائے تھے وہ دین کی خاطر پیش کر دیئے۔ہمارا رب بھی کتنا
محسن ہے ، کتنا عظیم الشان ہے۔بعض دفعہ بغیر محبت اور ولولے کے کروڑوں بھی اُس کے قدموں میں
ڈالے جائیں تو وہ رد کر دیتا ہے، ٹھو کر بھی نہیں مارتا ، ان کی کوئی حیثیت نہیں اور ایک مخلص ایک غریب
پیار اور محبت کے ساتھ اپنی جمع شدہ پونچی چند کوڑیاں بھی پیش کرے تو اسے بڑھ کر پیار اور محبت سے قبول
کرتا ہے جیسے آپ اپنے محبت کرنے والے اور محبوبوں کے تحفوں کو لیتے اور چومتی ہیں۔خدا کے بھی
چومنے کے کچھ رنگ ہوا کرتے ہیں اور میں جانتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ ان معنوں میں خدا نے ان
چند کوڑیوں کو ضرور چھ ما ہوگا۔بظاہر یہ اصطلاح خدا پر صادق نہیں آتی مگر حضرت محمد مصطفی علیہ نے اسی
رنگ میں کئی مرتبہ خدا کا ذکر فرمایا ہے کہ فلاں نظارہ دیکھ کر خدا بھی عرش پر ہنس پڑا اور ایک موقعہ پر

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۶۱
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
حضرت مصلح موعود نے یوں
فرمایا کہ ایک صحابی کی مہمان نوازی کچھ اس انداز کی تھی کہ آسمان پر خدا بھی
چائے لینے لگا۔یعنی اچھا مزیدار کھانا کھاتے ہوئے جس طرح انسان بعض دفعہ مزے سے، بے تکلفی
سے منہ سے مچا کے مارتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ عرش پر اپنے اس پیارے کی مہمان نوازی کے
نظارے دیکھ کر مچا کے لینے لگا ( صحیح بخاری۔کتاب المناقب باب ويؤثــرون على انفسهم ولو كان بهم
خصاصة ) تو ان معنوں میں میں یقین رکھتا ہوں کہ ان بظاہر چھوٹی چھوٹی قربانیوں کو خدا تعالیٰ نے لازماً
چوما ہو گا اور پیار کیا ہو گا اور یہی پیار ہے جو آئندہ ان بچیوں کے نصیب جگائے گا۔ان کے گھروں کو
جنت ہی میں تبدیل نہیں کرے گا بلکہ جنت عطا کرنے والے گھر بنادے گا۔پس یہ دوسرا پہلو ہے اس
جنت کا جو آپ کے پاؤں تلے، اور آپ کے پاؤں سے وابستہ ہو چکی ہے۔منفی پہلو سے حفاظت ہی
مقصد نہیں بچوں کو چوگا ڈالنا بھی تو ضروری ہے اور پرندوں میں میں نے یہ دیکھا ہے کہ جب بچے
چھوٹے ہوں تو وہ کمزور ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔بعض پرندے ایسے ہیں جن میں ان کی مائیں بھی
اور نر بھی دونوں سارا دن چگ چگ کر اپنے بچوں کی چونچ میں ڈالتے چلے جاتے ہیں خود کمزور ہور ہے
ہوتے ہیں لیکن ان کی خاطر قربانی کرتے چلے جاتے ہیں۔پس روحانی رزق کے چوگے ہیں جو آپ
نے اپنے بچوں کے منہ میں بچپن ہی سے ڈالنے ہیں۔یہ قربانی کی ادائیں اگر آپ بچپن میں ان کو سکھا
دیں تو مرتے دم تک ان کو قربانی کی لذتوں کی ایسی عادت پڑ جائے گی کہ اس سے وہ چاہیں بھی تو چھٹ
نہیں سکیں گے۔جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہندوستان کی خواتین بڑی مستعدی
کے ساتھ تبلیغ میں مصروف ہو چکی ہیں اور اس وقت تک ۱۸۳ ایسی داعیات الی اللہ ہیں جنہوں نے اپنے
عہدوں کو پورا کیا ہے اور واقعہ تبلیغ کے کاموں میں مصروف ہو چکی ہیں۔ان کو خدا تعالیٰ جس قسم کے
پھل عطاء کر رہا ہے اس سلسلہ میں ایک نمونہ کو دیکھ کر میری روح وجد میں آگئی۔بنگال کے ایک گاؤں
کانگولی بنگہ میں ایک بیوہ خاتون نے بیعت کی اور احمدی دعوت کرنے والیوں کی وجہ سے اس تک
پیغام پہنچایا شاید کسی مبلغ کے ذریعہ پہنچا ہو گا لیکن وہ آئندہ تبلیغ کا مرکز بن گئیں۔اس خاتون
کی تبلیغ سے
مزید تین (۳) عورتوں نے بیعت کرلی جس کے نتیجہ میں گاؤں کے بعض مردوں اور مولویوں نے شدید
مخالفت شروع کر دی یہاں تک کہ ان تینوں مستورات کے خاوندوں نے ان
کو یہ دھمکی دی کہ ہم تمہیں
طلاق دے کر گھروں سے نکال دیں گے اور ہمارا ہمیشہ کے لئے تم سے تعلق منقطع ہو جائے گا۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۶۲
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
انہوں نے کہا طلاق دینا کیا چیز ہے تم اگر ہمارے سر بھی تن سے جُدا کر دو تو امام مہدی سے ہم تعلق نہیں
توڑیں گی اور جوز ور لگتا ہے لگاؤ ہم لا ز ما تبلیغ کریں گی اور اس ٹو رکو آگے پھیلاتی چلی جائیں گی۔چنانچہ
خدا کے فضل کے ساتھ ایک تھوڑے سے عرصے میں ان تین عورتوں نے مل کر ۳۰ سے زیادہ گھروں کو
احمدیت سے وابستہ کر دیا ( نعرے۔خواتین کے پُر جوش نعرہ ہائے تکبیر کے بعد حضور نے فرمایا : ہاں میں یہ بتارہا
تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی خواتین میں استطاعت ہے۔اگر وہ چاہیں تو عظیم انقلاب رونما کر سکتی
ہیں۔آپ
کیا سمجھتی ہیں۔آپ گھروں میں بٹھائے رکھنے والی عورتیں ہیں۔آپ کو جب میدانِ جہاد اپنی
طرف بلا رہا ہو تو کوئی دنیا کا مولوی اگر اس کے خلاف فتوی دے تو اس کے منہ پر آپ تھوکیں بھی نہیں۔اس کی قطعاً پر واہ نہ کریں۔احمدی خواتین کو بیکار کرنے کیلئے قرآن کریم میں کہیں کوئی تعلیم نہیں۔احمدی
خواتین سے، یعنی مسلمان خواتین سے اللہ تعالیٰ ہر صحتمند میدان میں مردوں سے آگے بڑھنے کے مقابلہ
کرنے کی توقع رکھتا ہے۔کیونکہ مسلمانوں کو برابر یہ طمع نظر عطا کیا گیا کہ:
وَلِكُلِّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرُتِ
(البقره: ۱۴۹)
اب دیکھئے! آپ ذرا غور تو کریں یہاں یہ نہیں فرمایا کہ ہم نے مردوں کے لئے ایک مطمع نظر
مقرر فرمایا ہے۔لفظ اتنے خوبصورت استعمال کئے ہیں جو ہر شخص پر برابر چسپاں ہوتے ہیں فرمایا :
لِكُلّ وجَهَةً ہر
شخص کے لئے ہم نے ایک مطمع نظر رکھ دیا ہے۔ہر قوم کے لئے ایک مقصود بنارکھا
ہے۔اور اے محمد مصطفی ﷺ کے غلامو! تمہارے لئے مقصود یہ ہے کہ تم نے ہر حال میں ایک دوسرے
سے نیکیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہے۔پس اگر آپ اُن محل میں داخل ہیں اور یقیناً اس
محل میں داخل ہیں تو ہر نیکی کے میدان میں مردوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنا خدا کی طرف سے
بطور فریضہ آپ پر عائد کر دیا گیا ہے۔پس اگر تبلیغ کے میدان میں مرد پیچھے رہ رہے ہیں تو ان کو پیچھے چھوڑ
دیں اور آپ نکلیں اور آپ اس ملک میں اسلام اور احمدیت کا سچا نور پھیلانے کی ذمہ داری اپنی ذات کے
لئے قبول کرلیں۔میں نے یہاں اس سے پہلے ایک خطاب میں یہاں عورتوں کو تاریخ اسلام کی ایک درخشندہ
مثال بتائی تھی وہ آپ کو بھی بتاؤں گا اور اس کے بعد پھر آپ سے اجازت چاہوں گا۔ایک ایسا موقع آیا تھا
جب کہ میدانِ جنگ سے مسلمان مجاہدین کے پاؤں اکھڑ گئے۔بعض دفعہ ایسا مجبوری کی حالت میں بھی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
اسی مہ
۲۶۳
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء
ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ دشمن کی طرف سے ایسار یلا آتا ہے کہ جان دینے کی خواہش رکھنے والے بھی اس کو
سنبھال نہیں سکتے اور ان کے پاؤں اکھڑ جایا کرتے ہیں۔پس ان پر الزام کی صورت میں میں بات نہیں
کر رہا، ایک واقعہ آپ کو بتاتا ہوں۔ان سے پیچھے مسلمان خواتین کے خیمے تھے انہوں نے جب یہ دیکھا
که مسلمان مجاہدین اپنے خیموں کی طرف دوڑے چلے آرہے ہیں تو ایک محمد مصطفی ﷺ کی سچی غلام
عورت نے اپنی ساتھنوں
کو کہا کہ تم اپنے خیموں کے ڈنڈے اکھیڑ لو اور ان مردوں کو یہ بتا دو کہ اب
تمہارے لئے دو موتوں میں سے ایک لازماً مقدر ہے یا دشمن کے ہاتھوں مارے جاؤ گے اور شہید کہلاؤ
گے یا ہمارے ڈنڈوں سے مر کر مردود موت کو قبول کرو گے اب بتاؤ تمہیں کیا کرنا ہے۔یہ آواز جب
مردوں کے کانوں تک پہنچی تو اس طرح پلٹے ہیں جس طرح کوئی بھوکا غذا کی طرف کو ٹتا ہے اور اس شان
کے ساتھ انہوں نے اس میدان میں جانیں دی ہیں کہ یکسر اس میدان کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا۔اس
ذلّت ناک شکست کو ایک عظیم فتح میں تبدیل کر دیا۔اے احمدی خواتین ! میں تم سے توقع رکھتا ہوں ،خدا کا رسول تم سے توقع رکھتا ہے، اس رسول
کا خدا تم سے توقع رکھتا ہے کہ تم اس بات کی پرواہ نہ کرو کہ مرد تمہیں کیا کہتے ہیں اور ہر اس نیکی کے
میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔نئی فتوحات حاصل کرو یہاں تک کہ تمہارے مردوں میں بھی
غیرت جاگ اٹھے اور وہ بھی دین کی حمیت میں اور دین کے دفاع میں تم سے آگے بڑھنے کی کوشش
کریں۔اگر تم ایسا کرو تو ہندوستان چند صدیوں کی بات نہیں چند دھاگوں میں اسلام کے قدموں میں
پڑا ہوگا۔اور اس فتح کا سہرا تمہارے سر لکھا جائے گا۔اے احمدی خواتین ! تمہارے سر پر اس کا سہرا ہو
گا۔اے احمدی خواتین ! کوئی مرد دولہا اس سہرے کا حقدار نہیں یہ احمدی دو بہنیں محمد مصطفی اللہ کے دین
کی خاطر نیکیوں سے بھی ہوئی دولہنیں ہیں جن کے سر اس فتح کا سہرا باندھا جائے گا۔خدا کرے کہ آپ کو
بھی یہ سہرا نصیب ہو اور مردوں کو بھی یہ سہرا نصیب ہو۔اس کے بعد اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔پھر میں اجازت چاہوں گا۔اب دعا کر لیجئے۔

آج 10 میں سے 10 باقی