واقفین زندگی کی بیگمات اور دوسری احمدی خواتین کی بے مثال قربانیاں

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفت صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۶۵
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
واقفین زندگی کی بیگمات اور دوسری احمدی خواتین
کی بے مثال قربانیاں
(جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ یکم اگست ۱۹۹۲ء)
تشہد ، تعوذ وسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
آج کے دوسرے اجلاس میں جماعت احمدیہ کی عمومی کارکردگی کا جو تمام عالم سے تعلق رکھتی
ہے کچھ جائزہ پیش کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت اب ترقی کے ایسے دور میں داخل ہو چکی ہے کہ اگر ایک
دن کی ترقی سے متعلق بھی تفصیل سے کچھ بیان کیا جائے تو چند گھنٹوں کے بس کی بات نہیں بلکہ اس سے
زیادہ وقت درکار ہوگا۔روزانہ جماعت کی ترقی اور حالات کے متعلق مجھے جو رپورٹیں ملتی ہیں اور کثرت
سے جو اطلاعات ملتی ہیں۔ان کی تفصیل پڑھنے ہی میں مجھے گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔اور اگر ان کو مضمون
کے لحاظ سے سجا کر تقریر میں پیش کیا جائے تو اس سے بھی زیادہ وقت درکار ہے۔اس لئے جو کچھ بھی
پیش کیا جائے گا۔بہت محنت کے بعد خلاصہ نکال کے، کچھ اعداد وشمار میں ڈھال کر ، کچھ واقعات میں سے
چھان بین کے بعد چند ایک چن کر آپ کے سامنے رکھے جائیں گے اور سالہا سال سے یہی دستور چلا
آ رہا ہے لیکن اس سارے ذکر میں خواتین کا کوئی ایساذ کر نہیں ملتا جس سے دنیا کو یہ علم ہو کہ احمدی خواتین
کی قربانیوں کا ان کوششوں میں کیا دخل ہے جو اسلام کے احیائے نو کے لئے جماعت احمد یہ عالمگیر
بجالا رہی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کثرت سے اسے میٹھے اور دائمی پھل لگ رہے ہیں۔اس مضمون کا خیال مجھے اپنی اہلیہ کی وفات پر آیا جب میں نے ایک اور واقف زندگی کی بیگم جو

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۶۶
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
وفات پا گئیں تھیں اُن کا ذکر کیا۔تو اس سے مجھے خیال آیا کہ یہ ایک لمبا مضمون ہے جو سلسلہ وار کچھ عرصہ
تک جاری رہنا چاہئے۔بہت سی ایسی خواتین ہیں جن کی خاموش قربانیاں گویا تاریخ میں دفن ہو گئیں
لیکن وہ زندہ جاوید ہیں۔ان کی ایک ایک دن کی دردناک داستان اس قابل ہے کہ اسے ہمیشہ زندہ رکھا
جائے۔اور ہمیشہ آنے والی نسلوں کو اس کو سنایا جائے کیوں کہ کوئی قوم دنیا میں عظیم قربانیاں پیش نہیں
کر سکتی جب تک اس قوم کی خواتین اپنے مردوں کے ساتھ نہ ہوں۔جب تک مردوں
کو یہ یقین نہ ہو کہ
ہماری خواتین اپنے دل اور اپنی جان اور اپنی عزت اور اپنے احترام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا
سب کچھ اس خدمت میں جھونک دینے کے لئے تیار بیٹھی ہیں جس خدمت پر مامور دکھائی دیتے ہیں
اور وہ دکھائی نہیں دیتیں۔تب تک مرد پورے حوصلے اور عزم اور صبر اور استقلال کے ساتھ وہ قربانیاں
پیش نہیں کر سکتے۔یہ بھی بہت وسیع اور لمباذکر ہے۔گذشتہ ایک سوسال میں جماعت احمدیہ کی خواتین
نے کس عظمت کے ساتھ ، کس ثبات قدم کے ساتھ کس شان کے ساتھ اور کس انکساری اور خاموشی کے
ساتھ احیائے کلمتہ اللہ کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں ان کا ذکر جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ تو بہت لمبی
داستان ہے اور آج میں نے بہت ہی محنت کے بعد کچھ چیزیں چن کر الگ کی ہیں تا کہ نمونے آپ کے
سامنے رکھ سکوں اور آپ کی وساطت سے ساری دنیا کے مردوں کو بھی پتہ چلے کہ احمدی خواتین ہیں
کیا؟ اور کتنی عظیم قربانی کرنے والی عورت آج اس زمانے میں پیدا ہوئی ہے؟
وہ یورپ کی خواتین جو مشرق کی خواتین کو جھک کر نیچے دیکھتی ہیں جو مسلمان خواتین کے متعلق
سمجھتی ہیں کہ یہ گھوڑوں میں پلنے والی، از منہ گزشتہ سے تعلق رکھنے والی جانور قسم کی کچھ چیزیں ہیں ان کو
کیا پتہ کہ زندگی کیا ہے۔وہ اگر احمدی خواتین کی قربانیوں
کو دیکھیں اور لمبی خاموش قربانیوں کی داستان
میں سے کچھ معلوم کر سکیں تو وہ یقیناً اپنی زندگیوں کو اسی طرح جھک کر، نیچے نظر کر کے دیکھیں گی اور وہ
سمجھیں گی کہ ہمیں جینے کا سلیقہ نہیں آیا تھا۔ہم نے اپنی زندگیاں فضول لہو و لعب کی پیروی کرتے ہوئے
ضائع کر دیں۔یہ بات ہر یورپین خاتون پر صادق نہیں آتی۔دنیا کے لحاظ سے وہ بہت محنت کر رہی ہیں
لیکن محنت کا مقصد دنیا کی زندگی ہی ہے اور یہیں تک محنت اپنے مطلوب کو پا کر ختم ہو جاتی ہے مگر میں
جن قربانیوں کا ذکر کرنے والا ہوں وہ ابدی قربانیاں ہیں۔ہمیشہ ہمیش کے لئے ہیں اور ان قربانیوں
میں اور عیسائی دنیا کی ان قربانیوں میں ایک فرق ہے جو عیسائی خواتین نے عیسائیت کی خاطر پیش کی
تھیں۔وہ فرق یہ ہے کہ عیسائی خواتین کا ایک بہت ہی معمولی حصہ تھا جو سو میں سے ایک بھی نہیں بلکہ

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۶۷
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
ہزار میں سے ایک بھی نہیں تھا۔اس سے بھی کم جنہوں نے عیسائیت کے لئے عظیم الشان قربانیاں کی
ہیں۔لیکن دنیا میں ایک ہی جماعت ہے اور صرف ایک جماعت ہے جس کی تمام تر خواتین خدا تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ اپنے دل و جان کے ساتھ اس عظیم خدمت پر مامور ہیں۔پس انصاف کا تقاضا ہے
کہ دوسروں کی خوبیوں کا بھی ذکر کیا جائے اور اپنی خوبیوں کا بھی اور صداقت پر مبنی موازنہ کیا جائے۔لیکن ایک اور فرق بھی تو ہے۔ان کی قربانیاں کھلے عام لوگوں کے سامنے چلتی پھرتی ہیں اور دکھائی دیتی
ہیں۔ہماری خواتین کی قربانیاں پس پردہ ہیں۔اس میں دکھاوے کا کوئی بھی دخل نہیں۔اور خدا کے
حضور وہ قربانیاں پیش کرتی چلی جاتی ہیں۔یہاں تک کہ کبھی کسی خلیفہ وقت کی نظر پڑ جائے یا کسی اور
تاریخ لکھنے والے کی نظر پڑ جائے تو وہ چند نمونے دانہ دانہ چن چن کر تاریخ کے صفحات میں محفوظ کر دیتا
ہے۔اس سے زیادہ ان کی قربانیوں کی کوئی نمائش نہیں ہے۔اب بھی میں نمائش کی خاطر یہ پیش نہیں
کروں گا۔بلکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ کی اگلی نسلوں
کی قربانیوں کی روح کی حفاظت کے لئے
ضروری ہے کہ انکو علم ہو کہ ان کی مائیں کیا تھیں۔ان کی بہنیں کیا تھیں۔ان کی نانیاں دادیاں کیا چیز
تھیں۔کس طرح انہوں نے احمدیت کی راہ میں اپنے خون کے قطرے بہائے اور اس کی کھیتی کو اپنے
خون سے سیراب کیا۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ یہ مضمون جو شاید ایک دو یا تین سال تک جاری
رہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اسلام میں عورت کے مقام کو صحیح سمجھنے میں بھی دنیا کو مدد دے گا
اور احمدی خواتین میں بھی ایک نئی خود اعتمادی پیدا ہوگی۔ہماری موجودہ نسلیں بھی پرانی نسلوں کی عظمتوں
سے حصہ پائیں گی یا حصہ پانے کے لئے نیا ولولہ پیش کریں گی اور آپ کی قربانیوں سے حصہ پانے کے
لئے اور آپ کی تقلید کے لئے اگلی نسلوں میں ولولہ پیدا ہو گا۔اس تمہید کے ساتھ میں چند ایک باتیں آپ
کے سامنے رکھتا ہوں۔جہاں تک وقف اور وقف کی روح کا تعلق ہے کس طرح احمدی مائیں اپنے بچوں کو وقف
کرتی ہیں یا اپنے خاوندوں کو خدا کے حضور پیش کرتی ہیں یا اپنے بیٹوں کو پیش کرتی ہیں یا خود اپنے آپ کو
پیش کرتی ہیں۔اس سلسلہ میں سب سے پہلے تو حضرت اماں جان ،نصرت جہاں
بیگم کا ذکر کرتا ہوں۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے جس رنگ میں آپ کی تربیت فرمائی اور وہ تربیت جس طرح
زندگی کا ایک دائمی نقش بن گئی۔اس کا نمونہ ایک خط کے جواب کے طور پر ہمارے سامنے ہے۔حضرت
مرزا بشیر الدین محمود احمد جو اس وقت صاحبزادہ محمود احمد کہلاتے تھے۔انہوں نے خلیفہ اسیح الاوّل

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۶۸
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
کے ایک مشورے کا ذکر کرتے ہوئے حضرت اماں جان کو لکھا کہ بتائیے آپ کی کیا منشاء ہے۔حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل نے ایک مشورہ دیا کہ یوں کرو اور حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کے دل
میں اپنی والدہ کا جو ایک خاص مقام تھا اس کے پیش نظر انہوں نے مناسب سمجھا کہ میں ان سے بھی
مشورہ کرلوں۔اس کے جواب میں حضرت اماں جان نے لکھا:
خط تمہارا پہنچا۔سب حال معلوم ہوا۔(اس وقت حضرت مولوی
صاحب کو حضرت اماں جان مولوی صاحب کہا کرتی تھیں اور حضرت بانی سلسلہ
احمدیہ کے زمانے سے یہی رواج تھا۔حضرت۔۔۔کہنے کی بجائے حضرت بانی سلسلہ
احمدیہ کے زمانہ میں جو کہتی تھیں وہی بعد میں کہتی رہیں تو لکھتی ہیں کہ خط تمہارا
پہنچا۔سب حال معلوم ہوا ) مولوی صاحب کا مشورہ ہے کہ پہلے حج کو جاؤ اور میرا
جواب یہ ہے کہ میں تو دین کی خدمت کے واسطے تم کو اللہ تعالیٰ کی خدمت
میں دے چکی ہوں۔اب میرا کوئی دعویٰ نہیں۔وہ جو کسی دینی خدمت کو نہیں گئے
بلکہ سیر کو گئے۔ان کو خطرہ تھا اور تم کو کوئی خطرہ نہیں۔خدا وند کریم اپنے خدمت
گاروں کی آپ حفاظت کرے گا۔میں نے خدا کے سپر د کر دیا۔تم کو خدا کے سپرد
کر دیا۔خدا کے سپر د کر دیا اور سب یہاں خیریت ہے۔“
یہ وہ روح تھی جس روح نے آگے احمدی خواتین میں پرورش پائی ہے۔اور نشو ونما کے نتیجہ
میں خوب پروان چڑھی ہے۔اب بعض دوسری خواتین کے تعلق باللہ اور دین کی خاطر ہر قسم کی قربانی
پیش کرنے کے چند واقعات آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔سب سے پہلے سید الشہداء حضرت سیّد عبداللطیف صاحب ( کی اہلیہ ) کے متعلق تاریخ
احمدیت جلد سوم صفحه ۳۴۹ میں درج ہے کہ جب حضرت صاحبزادہ عبداللطیف کو قربان کر دیا گیا تو
حکومت افغانستان کی طرف آپ کی اہلیہ اور بچوں پر بہت مظالم ڈھائے گئے۔اور ان کو ایک جگہ نظر بند
کر دیا گیا۔وہ ایسے مظالم ہیں کہ ان کے ذکر سے کلیجہ منہ کو آتا ہے مگر انہوں نے قابل رشک
صبر واستقلال
کا نمونہ دکھایا۔آپ کی اہلیہ ہر موقع پر یہی فرماتی رہیں کہ :
اگر احمدیت کی وجہ سے میں اور میرے چھوٹے چھوٹے بچے قربان
کر دئیے جائیں تو میں اس پر خدا تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہوں گی۔اور بال بھر بھی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۶۹
66
اپنے عقائد میں تبدیلی نہیں کروں گی۔“
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
پس جیسا عظیم وہ خاوند تھا ویسی ہی عظیم ان کی بیگم بھی تھیں اور ماں کا اپنے بچوں کو اس طرح
بکریوں کی طرح خدا کے حضور پیش کر دینا اور پھر اس خوشی اور اس یقین کے ساتھ اور اس صداقت کے
ساتھ یہ جو فقرہ ہے سادہ سا ہے لیکن اس میں گہری صداقت ہے ان کا یہ اظہار کہ بال بھر بھی اپنے
عقائد میں تبدیلی نہیں کروں گی۔اور جیسا کہ اس زمانہ کے لوگ پٹھانوں کے مزاج کو جانتے تھے کہ وہ
ذرہ بھر بھی اپنے قول سے متزلزل نہیں ہوا کرتے تھے۔پس انہوں نے جو کچھ کہا یہ بعینہ ان کے دل کی
کیفیت تھی اور اگر ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے بچوں کو ذبح کر دیا جاتا تو وہ اسر مواحدیت سے بھی
انحراف نہ کرتیں۔پھر آپ کی بہوؤں کے متعلق قربانیوں کے ذکر بڑی تفصیل کے ساتھ ملتے ہیں کہ
انہوں نے نظر بندی کے زمانے میں بہت خطرناک تکلیفوں اور بھوک اور پیاس کے دکھ برداشت کرتے
ہوئے کس طرح احمد بیت پر ثبات قدم دکھایا اور اپنے بچوں کی بھی نہایت اعلیٰ درجہ کی تربیت کی جواب
خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک جاری وساری کہانی بن گئی ہے اور حضرت صاحبزادہ صاحب کی اولاد میں
نسلاً بعد نسل اسی خلوص کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں جو اس عظیم قربانی کے خون میں دکھائی دیا کرتی
تھیں۔ان کا ورثہ آگے نسلوں میں جاری کرنے میں ماؤں نے دخل دیا ہے۔یہ میں آپ
کو سمجھانا چاہتا ہوں۔یہ بات یا درکھئے کہ ایک انسان خواہ کتنی ہی بڑی عظیم قربانی
کیوں نہ پیش کرے اگر اس کی بیوی اس کا ساتھ نہ دے تو اولا دضائع ہو جایا کرتی ہے۔اولاد میں یہ
نیکیاں نہیں چلا کرتیں۔اس قربانی کی صداقت اس کی بیوی کی وساطت سے اس کی اولا د میں پہنچی ہے۔اس کی اولاد میں مردوں کی صداقت ان کی بیویوں کی وساطت سے ان کی اولاد میں پہنچی ہے۔پس آج
ساری دنیا میں پھیلی ہوئی حضرت صاحبزادہ صاحب کی اولادان ماؤں
کو بھی خراج تحسین پیش کر رہی
ہے جن ماؤں نے ان کی عظمت کردار کو مستقل بنانے میں یہ عظیم حصہ لیا۔بعد کے دور میں آپ تاریخ
میں یہ واقعات تو کثرت سے پڑھتی ہوں گی کہ کس طرح افریقہ میں جماعت پھیلی۔کس طرح امریکہ
میں جماعت پھیلنے کا آغاز ہوا۔کس طرح یورپ میں قربانیاں پیش کی گئیں۔کس طرح مشرق میں اور
کس طرح مغرب میں لیکن بہت کم لوگوں کے سامنے ان خواتین کی قربانیاں آتی ہیں جنہوں نے محض
اپنے خاوندوں کو خدمت دین کی بھٹی میں نہیں جھونکا بلکہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ خود کس کس دکھ میں مبتلا ہو کر
صبر کے ساتھ انہوں نے وہ دن کاٹے ہیں۔میرا تجربہ یہی ہے کہ جانے والا اتنی تکلیف محسوس نہیں کرتا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۷۰
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
جتنا پیچھے رہ جانے والے تکلیف محسوس کیا کرتے ہیں۔اس لئے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ہمارے مبلغین
نے جو قربانیاں
تبلیغ کے میدان میں پیش کی ہیں وہ پیچھے چھوڑی جانے والی اپنی بیویوں اور بچیوں کی
نسبت زیادہ سخت قربانیاں تھیں بلکہ میرا دل یہی گواہی دیتا ہے کہ معاملہ اس کے برعکس تھا۔مرد تو باہر
کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ان کے دل بہلانے کے اللہ تعالیٰ اور رنگ میں سامان کرتا چلا جاتا
ہے۔مگر جو بیویاں خاوندوں کی زندگی میں بیواؤں کی طرح زندگی بسر کر رہی ہوں وہ بچے جو اپنے باپوں
کی زندگی میں یتیموں کی سی حالت میں دن گزار رہے ہوں ان کی کیفیت تو وہی جان سکتے ہیں جنہوں
نے وہ کچھ دیکھا ہو۔کسی شاعر نے خوب کہا ہے کہ
ع گجا دانند حال ما سبک سارانِ ساحلها
کہ ہم سمندر کی موجوں سے کھیل رہے ہیں اور طوفان کی موجوں سے ہمیں ہر دم خطرہ ہے اور
شب تاریک بھی حائل ہے شب موج بھی ہے۔لیکن ” گجا دانند حال ما سبک ساران ساحلها‘ جوساحل
پر ہلکے پھلکے قدم سے چلتے ہیں۔انہیں کیا پتہ کہ ہم کیسے دکھوں میں مبتلا ہیں۔لیکن کچھ اندازہ ہم کر سکتے
ہیں کہ کیسی کیفیات میں انہوں نے دن گزارے ہوں گے۔حکیم فضل الرحمن صاحب مبلغ افریقہ کی زندگی بھی بہت لمبا عرصہ باہر گزری۔ان کے متعلق
شیخ محمود احمد صاحب عرفانی اپنی کتاب ”مرکز احمدیت قادیان میں لکھتے ہیں: ”اب ان کو گئے بارہ برس
کے قریب ہو گئے ہیں۔( یعنی حکیم صاحب کو اپنے بیوی بچوں کو پیچھے چھوڑ کر گئے ہوئے ۱۲ برس ہو گئے
ہیں ) ان کی بیوی جو شیخ فضل حق صاحب بٹالوی کی صاحبزادی ہیں
کی یہ قربانی کوئی معمولی قربانی نہیں
ہے۔وہ اپنی بیوی کو جوانی کی حالت میں چھوڑ کر گئے تھے۔اب ۱۲ سال کے بعد جب وہ آئیں گے تو
شاید ان کو بڑھاپے کے دروازے پر کھڑا دیکھیں گے۔یہ اس وقت کی بات ہے جب ابھی ۱۲ برس گزرے تھے۔۱۶ برس کے بعد حکیم صاحب
آۓ۔انہوں نے اس دروازے پر بھی کھڑا نہیں دیکھا بلکہ بڑھاپے میں داخل ہوچکی تھیں تو پھر وہ
واپس تشریف لائے۔حضرت خلیفة المسیح الثانی حکیم فضل الرحمن صاحب کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ مکرم
فضل الرحمن صاحب جو حال ہی میں فوت ہوئے ہیں وہ شادی کے تھوڑا عرصہ بعد ہی مغربی افریقہ میں
(تبلیغ) کے لئے چلے گئے تھے اور ۱۳ ۱۴ سال تک باہر رہے۔جب وہ واپس آئے تو ان کی بیوی کے

حضرت خلیفتہ مسح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۷۱
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
بال سفید ہو چکے تھے اور ان کے بچے جوان ہو چکے تھے۔شیخ محمود احمد صاحب عرفانی ایڈیٹر الحکم قادیان اپنی اسی کتاب میں لکھتے ہیں کہ میری دوسری
ہمشیرہ حمیدہ خاتون عرفانی اہلیہ مولوی مطیع الرحمن صاحب بنگالی مبلغ امریکہ سخت بیمار تھیں اور مرض کے
شدید دورے ہوتے تھے جن کی وجہ سے وہ ہر وقت موت کے قریب ہوتی جاتی تھیں۔درداس شدت
سے اٹھتی کہ چینیں دور دور تک سنائی دیتی تھیں۔اس حالت میں مولوی صاحب کو امریکہ جانے کا حکم
ہوا۔مولوی صاحب نے اپنی اہلیہ کی شدید تکلیف کی حالت کو دیکھ کر کہا ! حمیدہ ! اگر تم کہو تو میں حضرت
صاحب کو کہہ کر اپنے سفر کو منسوخ کرالوں۔مگر بستر مرگ پر لیتی ہوئی حمیدہ خاتون نے کہا۔نہیں نہیں۔آپ جائیں اور مجھے خدا کے حوالے کر دیں۔خدمت سلسلہ کے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔چنانچہ مولوی صاحب موصوف امریکہ کے سفر میں ابھی لندن ہی پہنچے تھے کہ حمیدہ بیگم جان جان آفریں
کے سپر د کر کے جنت کو سدھاریں۔حضرت مولوی نذیر احمد صاحب مبشر سیالکوٹی خدا کے فضل سے زندہ ہیں لیکن بہت کمزور
ہو چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو صحت وعافیت کے ساتھ خوشیوں سے معمور زندگی عطا فرمائے۔ان کے
متعلق اسی کتاب میں یہ لکھا ہے کہ مکرم مولوی نذیر احمد صاحب مبشر نکاح کے بعد رخصتانہ سے قبل ہی
افریقہ چلے گئے تھے۔یعنی اس زمانے میں مبلغین کی بھی اتنی کمی تھی اور دنیا میں مختلف جگہوں پر ایسے
تقاضے پیدا ہو رہے تھے کہ حضرت فضل عمر جو بہت حلیم دل رکھتے تھے۔ان کے متعلق فرمایا گیا کہ دل کا
حلیم ہو گا لیکن دینی تقاضوں کو ترجیح دیتے ہوئے اتنا بھی انتظار نہیں کر سکتے تھے کہ جس کا نکاح ہو چکا ہے
اس کو شادی کی ہی اجازت دے دیں۔رخصتانے ہی کا انتظار کر لیں۔چنانچہ ادھر نکاح ہوا اور ادھر
افریقہ میں ضرورت پڑی تو آپ کو افریقہ بھجوادیا گیا۔پھر جنگ کی وجہ سے واپس نہ ہو سکے۔وہ لکھتے ہیں
کہ اب ان کو ۸ ۹ سال کے قریب ہو گئے ہیں اور ابھی عزیزہ موصوفہ کا رخصتا نہ نہیں ہوا۔مجھے یاد نہیں
کہ کتنی مدت کے بعد آئے تھے لیکن جب آئے تھے تو وہ کنواری دلہن بوڑھی ہو چکی تھی۔اور اس عمر میں
داخل ہو چکی تھی جس کے بعد بڑھاپے کے انتظار کے چند سال ہی رہ جایا کرتے ہیں۔اکثر وقت انہوں
نے تنہائی اور جدائی میں کاٹا۔حضرت مولانا عبدالرحیم درد صاحب کی بیویوں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں۔ان کا ذکر خود
حضرت مصلح موعود فضل عمران الفاظ میں فرماتے ہیں۔مجھے یاد ہے جب ہم نے دردصاحب کو ولایت

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۷۲
خطاب کیکم اگست ۱۹۹۲ء
بھیجا ہے تو ان
کی تنخواہ ایک سو روپیہ ماہوار تھی۔چندہ اور دوسری کٹوتیوں کے بعد انہیں ساٹھ روپے
ماہوار ملتے تھے۔۔۔اس سے اندازہ کریں کہ اس زمانہ کے واقفین چندہ میں کتنا حوصلہ دکھایا کرتے تھے۔کتنے وسیع قلب کے ساتھ چندہ دیا کرتے تھے۔جس میں سے بڑا حصہ وہ اپنی والدہ کو بھیج دیتے تھے۔ان کی دو بیویاں تھیں۔ان میں سے ہر ایک کے چار، چار، پانچ ، پانچ بچے تھے۔وہ ہمارے مکان کے
ہی ایک حصہ میں جو کچا تھا جس میں آج کل کے کلرک بھی رہنا پسند نہیں کرتے
، رہتی تھیں۔مجھے یاد ہے،
مجھے یہ معلوم کر کے سخت صدمہ ہوا کہ ان کی بیویوں کے حصے میں چار چار، پانچ پانچ ، بچوں سمیت صرف
۱۴۱۴ روپے ماہوار آتے تھے۔ان کی ایک بیوی کا بھائی جلد ساز تھا جس کے پاس فرمہ شکنی کے لئے
جب کوئی کتاب آتی تو اس میں سے فرمے منگوالیتیں اور وہ خود اور دوسری بیوی فرمے تو ڑ تو ڑ کر کچھ رقم
پیدا کر لیا کرتی تھیں جس سے ان کا گزارہ ہوتا تھا۔حضرت فضل عمر نے ۱۹۵۶ء میں لجنہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
ہمارے کئی مبلغ ایسے ہیں جو دس دس پندرہ پندرہ سال تک بیرونی ممالک میں فریضہ دعوت الی
اللہ ادا کرتے رہے اور وہ اپنی نئی بیا ہی ہوئی بیویوں کو چھوڑ گئے۔ان عورتوں کے بال اب سفید ہو چکے
ہیں لیکن انہوں نے اپنے خاوندوں کو کبھی یہ طعنہ نہیں دیا کہ وہ ہمیں شادی کے معا بعد چھوڑ کر لمبے عرصے
کے لئے باہر چلے گئے تھے۔ہمارے ایک مبلغ مولوی جلال الدین صاحب شمس ہیں وہ شادی کے تھوڑا
عرصہ بعد ہی یورپ تبلیغ کے لئے چلے گئے تھے۔ان کے واقعات سن کر بھی انسان کو رقت آجاتی ہے۔ایک دن ان کا بیٹا گھر آیا اور اپنی والدہ سے کہنے لگا۔امی! ابا کسے کہتے ہیں۔ہمیں پتہ نہیں کہ ہمارا ابا
کہاں گیا ہے۔کیوں کہ وہ بچے بھی تین تین چار چار سال کے تھے کہ شمس صاحب یورپ دعوت الی اللہ
کے لئے چلے گئے۔اور جب وہ واپس آئے تو وہ بچے ۱۷،۱۷۔۱۸، ۱۸ سال کے ہو چکے تھے۔اب
دیکھو یہ ان کی بیوی کی ہمت تھی اور اس بیوی کی ہمت ہی کا نتیجہ تھا کہ وہ ایک لمبے عرصہ تک دعوت الی اللہ
کا کام کرتے رہے۔اگر وہ انہیں اپنی درد بھری کہانیاں لکھتی رہتیں تو وہ یا تو خود بھاگ آتے یا سلسلے کو
مجبور کرتے کہ انہیں بلالیا جائے۔یہ بالکل درست تجزیہ ہے۔وہ عورتیں جو اپنے خاوندوں کو در دبھری
کہانیاں لکھتی رہتیں ہیں۔اگر ان کے خاوندوں میں انسانیت ہو تو اتناز بردست دباؤ ان پر پڑ جاتا ہے
کہ پھر وہ اس کام کو جاری نہیں رکھ سکتے۔تو وہ تمام مبلغین جنہوں نے سابقہ ایک سو سال میں عظیم
خدمتیں سرانجام دیں ہیں ان کے پیچھے بے شمار ان لکھی داستانیں ہیں جو ان کی بیویوں کی قربانیوں کی

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۷۳
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
صورت میں لکھی گئیں۔چند ایک کے تذکرے آپ کے سامنے آئیں گے لیکن اندازہ کریں کہ ان میں
سے ہر ایک نے اتنی قربانیاں دی ہیں اور ہر روز قربانیاں دی ہیں کہ اگر ان کی داستان لکھی جائے تو شاید
سالہا سال تک پڑھی جائے تب بھی ختم نہ ہو لیکن میں آپ کو ایک یقین دلاتا ہوں کہ وہ داستانیں لکھی گئی
ہیں اور لکھی جارہی ہیں۔وہ آسمان کے نوشتوں پر لکھی گئی ہیں۔اس خدا کے فرشتوں نے لکھی ہیں جو
فرماتا ہے کہ ایک ایسی کتاب ہے جو نہ چھوٹے کو چھوڑتی ہے نہ بڑے کو اور ہر چیز اس میں تحریر کی جارہی
جونہ کو نہ اور کی
ہے۔پس آسمان پر وہ قربانیاں لکھی گئیں اور ہمیشہ ہمیش کے لئے ان کے اجر لکھے گئے ہیں۔ان میں
سے ایک ذرہ بھی ضائع نہیں گیا۔انسان تو انسان کی قربانیوں اور خدمتوں کو بھول جایا کرتے ہیں مگر اللہ
کبھی نہیں بھولتا۔اس لئے ہم جو انسانوں کو سناتے ہیں محض اس لئے کہ ان کے اندر بھی قربانیوں کے
ولولے پیدا ہوں ورنہ یہ سنانا ان عظیم عورتوں کی قربانیوں کی جزا نہیں ہے جزاء تو صرف خدا کے پاس
ہے اور وہی ہے جو ہمیشہ ان کو جزاء دیتا چلا جائے گا۔اب میں مختصراً آپ کے سامنے ایک لسٹ پڑھ کرسنا
دیتا ہوں کیوں کہ اور بھی بہت سی باتیں کرنے والی ہیں۔مبلغین کرام کی بیویاں جن کے خاوند تبلیغ کیلئے لمبا عرصہ ملک سے باہر رہے اور انہوں نے یہ
وقت بغیر خاوندوں کے گزارا۔ان میں سر فہرست حکیم فضل الرحمن صاحب ہیں۔حکیم صاحب ۲۳ سال
نائیجریا میں رہے۔پہلے سات سال مسلسل ، پھر ۶ اسال مسلسل۔دونوں مرتبہ ان کی بیوی نے اکیلے
وقت گزارا ہے اور آپ جانتی ہیں کہ شادی کے بعد عورت کی جو شادی کی خوشیوں کی جو زندگی ہے وہ
بمشکل ۲۳ سال تک چلتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے بوجھ بڑھتے چلے جاتے ہیں۔کئی قسم کی
بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں اور غربت اگر ہو تو پھر تو اور بھی مصیبت بنتی ہے اور بعد میں تو زندگی گھسیٹنے والی
بات ہے تو خاوند کی ۲۳ سال کی جدائی کے بعد اس کا کیا باقی رہا ہوگا اور کونسی خوشیاں اس نے زندگی میں
دیکھی ہوں گی یا اپنے بچوں کو خوشیاں دکھائی ہوں گی۔پھر مکر مہ رفیقہ بیگم صاحبہ اہلیہ غلام حسین صاحب ایاز ہیں۔ایاز صاحب مسلسل ساڑھے پندرہ
سال سنگا پور میں رہے۔اب تو سنگا پور یوں لگتا ہے کہ چھلانگ لگاؤ تو سنگا پور چلے جاؤ۔اس زمانے میں
جب کہ قادیان سے سنگا پور نسبتاً بہت نزدیک ہے۔اتنی دور دکھائی دیتا تھا اور جماعت اتنی غریب تھی کہ
سنگا پور بھیج کر و یا جماعت نے کالے پانی بھجوا دیا اور عمر قید دے دی کیوں
کہ عمر قید سولہ سال کی ہوتی ہے۔ساڑھے پندرہ سال عمر قید کے برابر کا عرصہ ہے۔یہ عرصہ سنگا پور بھیج کر وہاں سے بلانے کی توفیق نہیں تھی۔

حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۲۷۴
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
ٹکٹ بھیجنے کی توفیق نہیں تھی۔آج جماعت کو جس حال میں دیکھ رہے ہیں کہ ساری دنیا میں اب تو
۲۶ ممالک سے بھی بڑھ گئے ہیں جہاں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا پیغام تمام دنیا میں زمین کے کناروں
تک پہنچا ہوا دکھائی دیتی ہے۔ان کے پیچھے جن عظیم خواتین نے قربانیاں پیش کی ہیں اور اس فصل کی آبیاری
کی ہے ان
کا بھی کبھی کبھی ذکر چلتے رہنا چاہئے تا کہ آئندہ نسلیں ہمیشہ ان پر سلام اور درود بھیجتی رہیں۔مکرم مولوی رحمت علی صاحب مرحوم یہ متفرق اوقات میں ۲۲ سال باہر رہے اور ان کی بیوی
نے یہ دن عملاً بیوگی کی حالت میں کاٹے۔زیادہ تر جاو اسماٹرا وغیرہ میں گزرا۔ان کے ایک بچے کے
متعلق حضرت مصلح موعوددؓ فرمایا کرتے تھے کہ اپنی ماں سے پوچھتے تھے کہ لوگوں کے ابا آتے ہیں۔چیزیں لے کر آتے ہیں۔ہمارے ابا کہاں ہیں۔کہاں چلے گئے ہیں۔تو بیوی آبدیدہ ہو جایا کرتی
تھیں۔منہ سے تو بول نہیں سکتی تھیں۔جس طرف وہ بجھتی تھیں کہ انڈونیشیا ہے اس طرف انگلی اٹھادیا کرتی
تھیں کہ تمہارے ابا خدا کے دین کی خدمت کے لئے وہاں گئے ہیں اور قربانی کے لحاظ سے ایسی عظیم
خاتون
تھیں کہ جب بالآخر حضرت مصلح موعود نے یہ فیصلہ کیا کہ اب ان کو بلا لیا جائے۔کم سے کم دونوں کا
بڑھا پا تو اکٹھا گزرے تو یہ احتجاج کرتی ہوئی حضرت فضل عمر کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کہا آپ
میری قربانیوں کو ضائع نہ کریں۔جو عمر ہماری اکٹھے رہنے کی تھی وہ تو ہم نے علیحدگی میں گزار دی اب اس
پر موت ایسی حالت میں آئے کہ وہ مجھ سے علیحدہ ہو اور خدا کے حضور میری یہ قربانی کومقبول ہو۔کیا کیا احمدی عورتوں نے سنہری حروف میں احمدیت کی کیا کیا تاریخ سجار کھی ہے۔یہ وہ زیور
ہے جس سے بڑھ کر حسین زیور اور کوئی زیور نہیں ہے۔جو دنیا کو دکھائی دینے والے زیور ہیں اور میک
اپ ہیں ان کی تو کوئی بھی حیثیت نہیں ان خوشنماز یوروں کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں جو تمام قوم
کی تاریخ کو سجا دیا کرتے ہیں۔اور ہمیشہ ہمیش کے لئے اسے رنگین بنا دیتے ہیں۔آمنه خاتون اہلیہ نذیر احمد صاحب مبشر کا ذکر گزر چکا ہے۔حضرت مولوی جلال الدین
صاحب شمس کی اہلیہ کا ذکر گذر چکا ہے۔نصرت جہاں اہلیہ مولوی امام الدین صاحب مرحوم ابھی زندہ
ہیں اور کافی بیمار ہیں، کمزور ہو چکی ہیں۔ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔انہوں نے بھی متفرق
اوقات میں ۲۰ سال اپنے خاوند سے علیحدہ گزارے ہیں اور ان کی اولاد بھی اپنے والد کو بہت کم جانتی
تھی۔زیادہ تر وہ انڈونیشیا میں رہے ہیں۔مکرمہ بیگم صاحبہ اہلیہ قریشی محمد افضل صاحب یہ خدا کے فضل کے ساتھ ایسی صابرہ خاتون ہیں

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۷۵
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
۲۷ سال سے زائد عرصہ اپنے خاوند سے جدائی میں گزارا اور کبھی ایک لفظ بھی زبان تک نہیں لائیں۔میں جب اس تاریخ کا مطالعہ کر رہا تھا۔احمدی علماء مقرر کئے ہوئے تھے تا کہ میری مدد کریں تو مجھے بھی
حیرت ہوئی کہ یہ اتنی خاموشی کے ساتھ وقت گزارگئی ہیں۔اور ہماری تاریخ کی کتابوں میں بھی کہیں ان
کا ذکر نہیں ملتا۔محمودہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد سعید صاحب انصاری نے ساڑھے تیرہ سال انصاری صاحب
سے علیحدگی میں وقت گزارا۔یہ تو فوت ہو چکی ہیں۔انصاری صاحب خدا کے فضل سے زندہ ہیں۔امة المجيد صاحبہ اہلیہ محمد صدیق صاحب گورداسپوری۔یہ بھی خدا کے فضل سے زندہ ہیں۔بیمار ہیں اور دعاؤں کی محتاج ہیں۔میرا ان سے تعارف تو وقف جدید کی ڈسپنسری میں ہوا تھا۔ان کے
میاں امریکہ یا کہیں اور تبلیغ کے لئے گئے ہوئے تھے۔بچے بیمار ہوتے تھے تو میرے پاس لے کر آیا
کرتی تھیں۔اب میں نے جب چھان بین کی ہے تو مجھے پتہ چلا ہے کہ یہ ۲۰ سال اپنے خاوند سے جدا
رہی ہیں۔امتہ العزیز صاحبہ اہلیہ مرزا محمد اور میں صاحب آپ کے ہاں آتی جاتی ہیں۔لجنہ والوں نے
شاید کبھی نوٹس بھی نہ لیا ہو کہ یہ کیا چیز ہے۔وہ بھی اپنی زندگی کا بہترین حصہ اپنی خاوند سے علیحدہ گزار چکی
ہیں۔یعنی مسلسل یا وقفے وقفے سے ۲۰ سال تک انہوں نے اپنے خاوند کی جدائی میں دن کاٹے ہیں۔پھر حمیدہ خاتون صاحبہ اہلیہ عبدالرشید صاحب رازی ہیں۔یہ دونوں خدا کے فضل سے بقیدِ
حیات ہیں خدا تعالیٰ ان کو بھی خوشیوں سے معمور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔۱۴ سال تک یہ اپنے
خاوند سے جدار ہیں۔مکرم نسیم صاحبہ اہلیہ عطاء اللہ صاحب کلیم ۱۲ سال تک علیحدہ رہیں۔مکرمہ مجیدہ بیگم صاحبہ
مرحومہ اہلیہ جلال الدین صاحب قمر 11 سال تک علیحدہ رہیں۔مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ اقبال احمد
صاحب غفنفرا اسال تک، مکرمہ امتہ المجید صاحبہ اہلیہ عبدالشکور صاحب ساڑھے گیارہ سال تک، مکرمہ
نصیرہ نزہت صاحبہ اہلیہ حافظ بشیر الدین عبید اللہ صاحب ۱۰ سال اور مکر مہ امتہ الحفیظ صاحبہ اہلیہ بشیر احمد
صاحب قمر، جو ہمارے پرائیویٹ سیکرٹری ہیں نصیر احمد صاحب قمران کی والدہ مرحومہ یہ ساڑھے دس
سال تک اپنے خاوند سے الگ رہیں۔مبارکہ نسرین صاحبہ اہلیہ محمد اسماعیل صاحب منیره ۱ سال تک،
امتہ المنان قمر اہلیہ میر غلام احمد صاحب نیمار سال تک اور آمنہ صاحبہ اہلیہ مقبول احمد صاحب ذبیح ۱۶ سال

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے ستورات سے خطابات ۲۷۶
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
تک ، بشارت بیگم صاحبہ اہلیہ ملک غلام بنی صاحب پونے تیرہ سال اور شاہدہ صاحبہ اہلیہ منصور بشیر
صاحب ساڑھے گیارہ سال۔باقی چوں
کہ سینکڑوں مبلغین ہیں۔سینکڑوں بیویاں ہیں جنہوں نے جدائی میں مختلف وقت
کاٹے ہیں ان کی ساری قربانیوں کا تذکرہ تو ممکن ہی نہیں ہے یہ چند نمونے آپ کے سامنے رکھتا
ہوں۔کس جذبے کے ساتھ ، کس ولولے کے ساتھ ماؤں نے اپنے بچے پیش کئے تھے۔اور ان کی
جدائیاں برداشت کیں۔ان کا بھی ذکر بڑا طویل ہے۔ابھی تو آپ نے بیویوں کی قربانیاں سنی ہیں۔ماؤں کا بھی یہی حال تھا۔ایک آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔مقبول احمد صاحب ذبیح ایک لمبے عرصے تک باہر تھے، ان کی والدہ جنہوں نے ۸۳ء میں
وفات پائی ہے وہ بستر مرگ پر تھیں۔اپنی بیماری کے دنوں میں وہ اپنے بیٹے مقبول احمد ذبیح کو بہت یاد کیا
کرتی تھیں۔اس سے متاثر ہو کر ان کے دوسرے عزیزوں نے ایک دن عرض کیا کہ ہم حضور اقدس کی
خدمت میں درخواست کریں کہ ابا جان کو بلا لیا جائے تو فرمایا نہیں! میں نے اپنے بیٹے کو وقف کیا ہے۔میں یہ مطالبہ کر کے وقف کی روح کے خلاف نہیں کرنا چاہتی۔جب حضور خود چاہیں گے بلا لیں گے۔بلکہ اپنی بیماری کی بھی مجھے اطلاع نہیں دی تا کہ ان کی وجہ سے میری پریشانی سلسلہ کے کاموں میں روک
نہ بن سکے۔یہ درست ہے کہ جب بھی کسی بیمار ماں یا بیمار بیوی کے متعلق مجھے اطلاع ملتی ہے تو بلا تاخیر
میں ان کے بچوں یا خاوندوں وغیرہ کو واپس جانے کا حکم دیتا ہوں چاہے وہ پسند کریں یا نہ کریں۔ان کو
جبراً واپس بھجوایا جاتا ہے کیونکہ اس سے میرے دل کو ورنہ گہری تکلیف پہنچتی ہے اور اب جماعت اللہ
کے فضل سے بہت توفیق پا چکی ہے۔اب کوئی وجہ نہیں کہ بے وجہ قربانیاں گھسیٹی جائیں۔قربانیاں دینے
کا جو وہ عظیم دور تھا وہ اور رنگ کی قربانیاں تھیں۔اب جماعت اور رنگ کی قربانیوں میں داخل ہوگئی
ہے۔لیکن انہوں نے مجھے پتہ ہی نہیں لگنے دیا۔ایسی حالت میں وفات پاگئیں کہ مجھے بعد میں پتہ چلا
کہ کیا کیفیت تھی۔کس طرح انہوں نے اپنے بچوں کو روک رکھا تھا۔کہ مجھے اطلاع نہ دیں۔ایک واقعہ ایک ماں اور بچے کے آپس میں معاملے کا ہے اور بہت دلچسپ ہے۔مکرمہ نذیر
بیگم صاحبہ جو مولوی عبد الرحمن صاحب انور مرحوم کی بیگم ہیں، ان کا واقعہ ہے۔وہ بھتی ہیں کہ میں ایک
دن اپنی ساس امۃ العزیز صاحبہ کے ساتھ حضرت مولوی حافظ روشن علی صاحب سے ملنے گئی تو انہوں

آج 10 میں سے 10 باقی