واقفین زندگی کی بیگمات اور دوسری احمدی خواتین کی بے مثال قربانیاں
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۲۷۷
سے
خطاب کیکم اگست ۱۹۹۲ء
نے پوچھا کہ عبدالرحمن کہاں ہے۔یعنی مولوی عبد الرحمن صاحب انور کی والدہ سے پوچھا کہ عبدالرحمن
کہاں ہے تو ان کی والدہ نے کہا وہ گورنمنٹ میں ملازم ہو گیا ہے۔اب اس خبر پر انسان عام طور پر کہتا
ہے کہ انہوں نے کہا ہوگا اچھا اچھا۔مبارک ہو بہت بہت۔لیکن حافظ روشن علی صاحب کا جواب سنئے۔حافظ صاحب نے جو لیٹے ہوئے تھے اٹھ کر بیٹھ گئے اور اپنے زانوؤں پر ہاتھ مار کر کہا : جب ناک پونچھنا
نہ آتا تھا تو ہمارے حوالے کر دیا اور جب کسی قابل ہوا تو گورنمنٹ کو دے دیا۔یہ کونسا انصاف ہے۔ان
کی والدہ کہتی ہیں کہ میں حضرت حافظ صاحب کی گرجدار آواز سن کر تھر تھر کانپنے لگی۔میں نے گھر آکر
انور کو خط بھجوایا کہ استعفیٰ دے کر فوراً آ جاؤ۔ان کا جو جواب آیا وہ ۱۵۔۶اکٹری شرائط پر مشتمل تھا۔اب
آپ سوچیں گی کہ وہ شرائط کیا ہیں۔بڑی سخت شرائط تھیں کہ میں آؤں گا لیکن یہ میری شرطیں ہیں۔اگر
آپ کو منظور ہے تو آؤں گا ورنہ نہیں آؤں گا۔وہ شرطیں سن لیجئے۔وہ ساری شرطیں تو کہتی ہیں مجھے یاد
نہیں رہیں لیکن کہتی ہیں کہ تین شرطیں جو نمایاں طور پر مجھے یادر ہیں وہ یہ تھیں کہ جب جہاں اور جتنی دیر
کے لئے بھیجیں گے چلا جاؤں گا۔اس شرط کے ساتھ استعفیٰ دوں گا کہ میں آپ
کو بھی متنبہ کردیتا ہوں۔کہ وقف کے بعد مجھے خلیفہ اسیح امام وقت جب جہاں جتنی مدت کے لئے بھیجیں گے چلا جاؤں گا۔اگر
تنخواہ نہیں دیں گے تو مطالبہ نہیں کروں گا۔اگر مجھے کہیں گے کہ کنویں میں چھلانگ لگا دو تو لگا دوں گا۔بعد میں رونا نہیں۔ان کی والدہ نے لکھا مجھے شرطیں منظور ہیں۔چلے آؤ اور اس کے بعد تا زندگی کامل وفا
کے ساتھ وہ سلسلہ سے وابستہ رہے اور وقف کے تمام تقاضے پورے کئے۔مجھے یاد ہے ایک وقت میں تحریک جدید میں یہی افسر تھے یہی کلرک تھے۔سارا کام انہی کے
سپرد ہوتا تھا۔تحریک کے اس دفتر کے پاس سے ہم کھیلتے کھیلتے گزرا کرتے تھے تو دن کو بھی ان کو موجود
پایا، رات کو بھی وہاں بجلیاں جلی ہوتی تھیں اور کئی آدمیوں کا کام یہ تنہا کرتے رہے اور ساری عمر یہی ان
کا دستور رہا۔حضرت خلیفہ اسی الثانی کے پرائیویٹ سیکرٹری بھی رہے۔اس وقت بھی یہی عالم تھا توقف
کی روح کو جیسا کہ انہوں نے کڑی شرطیں خود پیش کی تھیں ان شرطوں کے مطابق تا زندگی نبھاتے
رہے۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے۔اور اس ماں
کو بھی جس ماں نے اس بچے کو دنیا سے ہٹا کر
دین کی خدمت میں پیش کر دیا۔عجیب مائیں تھیں وہ اور عجیب بیویاں تھیں۔وہ جن کے ہاتھوں میں
احمدیت پل کر جوان ہوئی ہے۔
حضرت خلیفہ المسیح الرابع کےمستورات سے خطابات
۲۷۸
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
میں نے مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم کی بیگم کا ذکر کیا ہے۔ان کو جب سالٹ پانڈ (غانا)
بھجوایا گیا تو وہ بالکل ان پڑھ تھیں اور کوئی زبان نہ آتی تھی۔ابھی بھی اردو نہیں آتی۔صرف پنجابی بولتی
ہیں تو یہ کہتی ہیں کہ میں جب گئی تو بڑی پریشانی ہوئی کہ میں کروں گی کیا ؟ میری کوئی عمر ہے سیکھنے والی تو
انہوں نے کہا کہ اچھا یہ کرتی ہوں کہ مقامی زبان
سیکھتی ہوں۔عام عورتوں سے۔اس میں تو کوئی لکھنے
پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی عمدہ زبان سیکھی کہ غالبا اپنے خاوند سے
بھی اس زبان میں آگے بڑھ گئیں اور پھر عورتوں کی بہت تربیت کی ہے۔ان کو قرآن سکھایا۔نماز
سکھائی۔اور ہر رنگ میں دینی تربیت دی۔یہ بھی ایک الگ الگ رہنے والی ہیں۔جماعت کے کاموں
میں ان
کا کوئی خاص ذکر نہیں ملتا لیکن غانا کی تاریخ میں ان کا نام انشاء اللہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے داستان بڑی دلچسپ بھی ہے، دردناک بھی ہے اور ایسی ہے کہ
اسے انسان بیان بھی کرتا رہے اور سنتا بھی چلا جائے لیکن وقت کی کمی حائل ہے اور مجبوری ہے۔ابھی
بھی میرا خیال ہے کہ میں صرف چند منٹ تک اور آپ کے ساتھ یہاں رہوں گا کیوں کہ پھر دوسرے
پروگرام شروع ہونے والے ہیں۔پارٹیشن کے دنوں میں جب قادیان پر اردگرد سے بڑے سخت حملے ہورہے تھے جتھے آرہے
تھے اور بہت خطرناک حالات تھے تو ان دنوں میں کچھ لوگ درویش بن کر قادیان میں رہ گئے اور ان کی
تعدا د عمد ا۳۱۳ مقرر کی گئی۔تبرک کے طور پر کیوں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے جنگ بدر میں
۳۱ ساتھی تھے۔تو ایک نیک فال کے طور پر حضرت فضل عمر مصلح موعودؓ نے بھی ۳۱۳ مجاہدین پیچھے
چھوڑے۔ان میں سے بہت سے فوت ہو چکے ہیں۔بہت سے زندہ ہیں۔لیکن ان کے نام تو ملتے ہیں
مگر ان ماؤں اور بیویوں اور بہنوں کے نام نہیں ملتے جنہوں نے ان قربانیوں میں ان کو اکسایا اور ان کو
قائم رکھا۔ان کی قربانیوں کی حفاظت کی اور خاموشی سے اپنے جذبات کی قربانیاں پیش کرتی رہیں۔ان
میں سے ایک خاتون اہلیہ صاحبہ مستری نور محمد صاحب گنج مغلپورہ تھیں۔اپنے بیٹے محمد لطیف امرتسری کو
انہوں نے خط لکھا کہ آج قادیان میں رہنا بہت مجاہدہ ہے۔تم نہایت استقلال اور جوانمردی سے
حفاظت مرکز کی ڈیوٹی دیتے رہو اور اگر اس راہ میں جان بھی دینی پڑی تو دریغ نہ کرو۔یاد رکھو ہم تم پر بھی
خوش ہوں گے جب کہ تم حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ کی مقدس بستی قادیان کی حفاظت میں قربانی کا وہ
اعلیٰ درجے کا نمونہ دکھاؤ جو ایک احمدی نوجوان کے شایانِ شان ہے۔گھبراؤ نہیں۔خدا تعالیٰ تمہاری
حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۲۷۹
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
مدد کرے گا۔ہم تمہارے ماں باپ تمہارے لئے دعائیں کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمہیں استقامت بخشے۔پھر مکرم خواجہ محمد اسماعیل صاحب بمبئی کی بیگم محترمہ حبیبہ صاحبہ نے لکھا: کل حضرت
امام جماعت احمدیہ کا ایک مضمون ” جماعت احمدیہ کے امتحان کا وقت الفضل ۴ اکتوبر ۱۹۴۷ء میں
شائع ہوا ہے۔اپنے خاوند کولکھ رہی ہیں کہ وہ آپ
کو بھیج رہی ہوں گو پہلے بھی میں نے آپ کو قادیان
رہنے سے روکا نہیں تھا۔لیکن کل حضور کا مضمون پڑھنے کے بعد میں نے سجدے میں گر کر اللہ تعالیٰ سے
دعا کی اے اللہ ! میں اپنا سارا سرمایہ شرح صدر سے تیرے رسول کی تخت گاہ کی حفاظت کے لئے پیش
کرتی ہوں اوراے میرے خدا تو قادر ہے تو ان کو دین کی خدمت کا موقعہ دیتے ہوئے بھی اپنی حفاظت
میں رکھ۔۔۔آمین اس وقت میں زیادہ نہیں لکھ سکتی۔اللہ تعالیٰ قادیان کو سلامت رکھے اور سلامتی کے
ساتھ ہمیں ملائے۔آمین
محترمہ امتہ اللطیف صاحبہ نے لاہور سے اپنے خاوند مکرم ڈاکٹر محمد احمد صاحب کو ایک خط میں
لکھا: اب میری بھی یہی نصیحت ہے اور اماں جی کی بھی یہی نصیحت ہے ( یہ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کے
بیٹے تھے ڈاکٹر محمد احمد صاحب۔ان کی بہو جب اماں جی کہتی ہیں تو مراد ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کی بیگم
جواب فوت ہو چکی ہیں ) کہ وہاں پر خدا کے بھروسے پر بیٹھے رہیں۔اللہ تعالیٰ وہاں پر ہی حفاظت کرے گا
اور ایمان رکھنے والوں کو ضائع نہیں کرے گا۔آپ اجازت لینے کی بھی کوشش نہ کریں۔ہم سب کو خدا کے
حوالے کر دیں۔میری طرف سے آپ اطمینان رکھیں۔میں اتنی بزدل نہیں ہوں میرا ایمان اللہ تعالیٰ پر
مضبوط ہے۔اگر اس کی طرف سے ابتلاء آنا ہے تو ہر طرح آنا ہے۔بس یہی دعا ہے کہ ہر وہ طرح ثابت
قدم رکھے اور ہمارا ایمان کسی طرح متزلزل نہ ہو جائے۔یہ خط ۱۰ را کتوبر ۱۹۴۷ کی تاریخ کا یہ خط ہے۔ہمارے ایک واقف زندگی مقصود احمد صاحب مرحوم کے ساتھ میرا پرانا تعلق رہا۔وہاں گنری
میں فیکٹری میں ہوا کرتے تھے۔بہت ہی نیک مزاج، نیک فطرت ، خاموش، صبر ورضا کے لحاظ سے
ویسے باتیں کافی کر لیتے تھے۔ہمارے مولود صاحب جو ہمارے امام بیت لندن رہے ہیں یہ ان کے
بھائی تھے۔ان
کی بیگم صالحہ عفیفہ بہت ہی مخلص اور فدائی تھیں۔انہوں نے اپنے خاوند کو جب وہ قادیان
ہوا کرتے تھے لکھا: آپ سوچتے ہوں گے کہ میری بیوی بھی کیسی دنیا دار ہے کہ ایک دفعہ بھی اس بات کا
اظہار نہیں کیا کہ خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے یہ قربانی کی گئی ہے جس کا دل پر ہرگز ملال نہیں ہونا
چاہئے مگر کی پو چھٹے اور یقین جانئے میں یہ باتیں پوشیدہ ہی رکھنا چاہتی تھی۔میں سوچتی تھی کہ اپنے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۸۰
خطاب کیکم اگست ۱۹۹۲ء
جذبات ظاہر کر کے خواہ مخواہ ریاء کار بنوں مگر پھر دل نے کہا کہ خاوند سے بھی کوئی بات پوشیدہ رکھی جاتی
ہے۔اس لئے اب میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں بالکل مطمئن ہوں اور اپنے آپ میں بہت خوشی
محسوس کرتی ہوں کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس شاندار قربانی کا موقع عطا فر مایا۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ایسی کتنی ہوں گی جن کی قربانیوں کو زبان نہیں ملی۔وہ اس وہم میں مبتلا خاموشی اور صبر کے ساتھ
وقت گزار گئیں کہ کہیں خدانخواستہ ہمارا یہ اظہار ریاء کاری میں شامل نہ ہو جائے۔بہر حال احمدی خواتین کی
قربانیوں کی ایک عظیم طویل داستان ہے جو حقیقت میں نہ ختم ہونے والی ہے اور قیامت تک جاری ہونے
والی ہے۔آپ اپنی قربانیوں سے آج جو داستانیں لکھ رہی ہیں وہ بھی زندہ رہیں گی۔اور ہمیشہ ہمیش کے
لئے عزت اور احترام کے ساتھ پڑھی جائیں گی اور سنی جائیں گی اور کل آپ کی کوکھ میں پیدا ہونے والے
بچے جو قربانیاں پیش کریں گے ان کی قربانیاں بھی تا ابد زندہ رہیں گی اور زندہ جاوید رہیں گی۔خواتین کا قوموں کو بنانے اور بگاڑنے میں سب سے بڑا ہاتھ ہوا کرتا ہے۔یہی احمدی
خواتین اگر سنگھار پٹار کی عادی ہو تیں یعنی اس شوق میں مبتلا ہو چکی ہوتیں ویسے تو ہر عورت کا حق بھی
ہے۔شوق بھی ہے۔ایک طبعی بات ہے۔سجنا اس کی فطرت میں داخل ہے لیکن ایک سجنا سطحی نظر کے
ساتھ ہوتا ہے۔توفیق ملے، وقت ملے تو ٹھیک ہے۔ایک ہوتا ہے کہ عورت سجنے کی غلام بن جایا کرتی
ہے۔جو عورتیں اپنی سجاوٹ کی غلام ہو جایا کرتی ہیں وہ قوم کے لئے کبھی کچھ نہیں کر سکتیں۔وہ خواتین ہی
ہیں جو قوم کے لئے ہمیشہ عظیم قربانی دیا کرتی ہیں۔جن کی اولیت مقاصد میں ہوا کرتی ہے۔دنیا دار
قوموں میں بھی ایسی مثالیں ملتی ہیں گو بہت کم لیکن ہوتی ہیں۔مقاصد کے لئے قربانی پیش کرنا دراصل
یہ وہ چیز ہے جو کسی انسان کو جاودانی بنا دیا کرتی ہے۔احمدی خواتین میں خدا کے فضل کے ساتھ مقاصد
کے لئے قربانی پیش کرنے کا جذبہ اتنا زیادہ ہے اور اس کثرت سے ملتا ہے کہ اس کا شمار ممکن نہیں ہے
لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ لازم ہے کہ کبھی کبھی اس داستان
کو دہرایا جاتا رہے تا کہ ان کے
لئے دعاؤں کی بھی تحریک ہوتی رہے اور آئندہ آنے والی نسلیں ان سے جوش اور ولولہ حاصل کریں۔سیدہ رشیدہ بیگم صاحبہ نے اپنے بیٹے سید سعید احمد صاحب قادیانی متعلم جامعہ احمد یہ قادیان کو
لکھا: عزیزم قادیان میں رہو۔آج آپ لوگوں کے امتحان کا وقت ہے۔دعا ہے کہ خدا تم کو امتحان میں
کامیاب کرے۔دوبارہ تاکید ہے کہ بلا اجازت حضرت امیر المومنین کے کسی صورت میں بھی قادیان
سے نہ آئیں۔کیوں کہ اب ایمان کی آزمائش کا وقت ہے۔خدا سے دعا ہے کہ تم اپنے ایمان کا بہتر نمونہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۸۱
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
دکھاؤ اور دین کے ستارے بن کر چمکو اور دنیا کے لوگوں کے لئے راہنما بنو۔نصیرہ نزہت صاحبہ نے گجرات سے اپنے شوہر حضرت حافظ بشیر الدین صاحب عبیداللہ
مرحوم کے نام خط میں لکھا: خوش رہیں، کامیابی اور کامرانی کی مرادیں دیکھیں۔قادیان کے جھنڈے کو
بلند کرنے والوں میں سے ہوں اور دعا بھی کریں کہ خدا کا نام پھیلانے والوں میں ہمارا بھی نام ہو۔میں جب سے یہاں آئی ہوں۔کس طرح دن گزرتے ہیں اور کس طرح ستارے گنتے گنتے راتیں کٹتی
ہوں گی لیکن زبان سے اگر کوئی لفظ نکلتا ہے تو یہی کہ اے قادیان کی بستی ! تجھ پر لاکھوں سلام اور اے
قادیان میں رہنے والو جانباز و! تم پر لاکھوں درود۔سیالکوٹ کے ایک احمدی نوجوان غلام احمد صاحب ابن مستری غلام قادر صاحب جو قادیان
کی بستی کی حفاظت کے لئے سیالکوٹ سے گئے تھے ان کی والدہ نے ان کے نام خط لکھا جو دراصل ان کی
قربانی کی پیشگوئی بن گیا۔وہ لکھتی ہیں: بیٹا اگر دین حق اور احمدیت کی حفاظت کے لئے تمہیں لڑنا پڑے
تو کبھی پیٹھ نہ دکھانا۔اس سعادت مند اور خوش قسمت نوجوان نے اپنی بزرگ والدہ محترمہ حسین بی بی
صاحبہ کی اس نصیحت پر اس طرح عمل کیا کہ قادیان میں احمدی عورتوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان
دے دی مگر دشمن کے مقابلے میں پیٹھ نہ دکھائی۔مرنے سے پہلے اس نوجوان نے اپنے ایک دوست کو
اپنے پاس بلایا اور اپنے آخری پیغام کے طور پر اس نے یہ لکھوایا: مجھے اسلام دین حق اور احمدیت کی
صداقت پر پکا یقین ہے۔میں ایمان پر قائم جان دیتا ہوں۔میں اپنے گھر سے اسی لئے نکلا تھا کہ میں
اسلام کے لئے جان دوں گا۔آپ لوگ گواہ رہیں کہ میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور جس مقصد کے لئے
جان دینے کے لئے آیا تھا میں نے اس مقصد کے لئے جان دے دی۔جب میں گھر سے چلا تھا تو میری
ماں نے نصیحت کی تھی کہ بیٹا! دیکھنا پیٹھ نہ دکھانا۔میری ماں کو کہہ دینا کہ تمہارے بیٹے نے تمہاری نصیحت
پوری کر دی اور پیٹھ نہیں دکھائی۔اور لڑتے ہوئے مارا گیا۔کتنے شہید ہیں جن کی قربانی شہادت کے فیض میں ان کی مائیں، بہنیں، بیویاں شامل ہوا
کرتی ہیں۔ان کے فیض سے جو ثواب عطا ہوتا ہے اس میں وہ شامل ہوتی ہیں لیکن انسان
کا علم محدود
ہے۔اس کی یادداشت محدود ہے وہ لکھ نہیں سکتا لیکن یاد رکھیں کہ آئندہ نسلوں کی عظمت اور ان کی
سر بلندی میں آج کی ماؤں کا اتنا گہر ادخل ہے کہ اگر خدانخواستہ آج کی مائیں کو تا ہی دکھا دیں تو آئندہ
آنے والی نسلیں سرنگوں ہو جائیں گی اور ہمیشہ کے لئے دین حق کو شرمندہ کرنے کا موجب بن جائیں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۸۲
خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء
گی۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ کو اس سے کیا غرض کہ کوئی دیکھ رہا ہے یا نہیں دیکھ رہا۔اور اکثر
خواتین کے حالات سے تو دنیا بے خبر ہوتی ہی ہے ان کو کیا پتہ کہ گھر میں کس حالت میں گزارا کیا۔کس
مصیبت سے وقت کا ٹا۔کس طرح اپنے بچوں کو بھوک اور تکلیفوں اور بیمارویوں کو برداشت کیا۔یہ
ساری وہ داستانیں ہیں جو نہ لکھی جاسکتی ہیں نہ لکھنے والوں کو میسر آتی ہیں۔لیکن یاد رکھیں کہ ہمارا خدا
اپنے بندوں کی ادنیٰ سے ادنی قربانیوں پر بھی نگاہ رکھتا ہے اور اپنے فضلوں سے نوازتا چلا جاتا ہے۔ان
قربانیاں کرنے والوں کے حالات پر غور کریں جن میں سے کچھ کا ذکر میں نے آپ کے سامنے کیا ہے
اور اب ان کی اولادوں کو دیکھیں کہ خدا تعالیٰ نے ان کو کیسے کیسے فضلوں سے نوازا ہے۔کس طرح
دنیا میں عزتیں دیں۔کس طرح دین میں ان کو مستحکم کیا اور دین اور دنیا کے لحاظ سے ہمیشہ کے لئے
سرفراز اور سرخرو ہو گئے۔خدا کرے کہ احمدی خواتین کو ہمیشہ احمدیت اور اسلام اور خدا کی خاطر قربانیوں
میں صف اول میں مقام عطا ر ہے اور ہمیشہ اسی مقام کی حفاظت کرتے ہوئے اس جھنڈے کو اپنے
ہاتھوں میں بلند کرتے ہوئے وہ آگے بڑھتی رہیں۔ابھی مضمون کے بہت سے حصے باقی ہیں لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے انشاء اللہ یہ مضمون
سلسلہ وار جاری رہے گا۔اب دعا کے بعد میں آپ سے اجازت چاہوں گا۔دعا میں شامل ہو جائیں۔