احمدی خواتین کی مالی قربانیاں اور تبلیغی مساعی
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۸۳
خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء
احمدی خواتین کی مالی قربانیاں
اور تبلیغی مساعی
جلسہ سالانہ مستورات جرمنی فرموده ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء)
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اس دفعہ جلسہ پر آنے سے کچھ عرصہ پہلے جرمنی سے ایک دوست کا خط ملا کہ جلسہ سالانہ
یو۔کے میں جو آپ نے مضمون شروع کئے ہوئے ہیں خصوصاً عورتوں کے متعلق،ان کی اسلام کی
خدمات کی شاندار مثالیں جو بیان کی جارہی ہیں۔اگر اس مضمون
کو جرمنی کے جلسے میں جاری رکھیں تو
چند سال انتظار کرنے کی بجائے ایک دو سال میں ہی یہ مضمون کا سلسلہ مکمل ہو جائے گا اور جرمنی کا جلسہ
بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اس لئے اس کا بھی حق ہے کہ اس قسم کے مستقل مضامین میں یہاں بھی
بیان کئے جائیں۔اسی طرح انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ جلسہ سالانہ کی دوسرے دن کی تقریر میں
بہت سے آپ کے نوٹس باقی رہ جاتے ہیں جن کو آپ پڑھ کر سنا نہیں سکتے۔اور بہت سی ایسی قیمتی باتیں
ہیں جو ہمارے علم میں نہیں آسکتیں تو وہ بچا ہوا مواد بھی یہاں جرمنی کے جلسہ کے آخری دن کی تقریر میں
یہاں بیان کر دیا کریں تو جلسہ یو کے کے تسلسل میں پوری تقریر مکمل ہو جائے گی۔تو ان دونوں
مشوروں کو میں نے قبول کر لیا۔اور آج میں احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیوں سے متعلق اسی مضمون
کو دوسرا حصہ آپ کے سامنے پیش کروں گا جو جلسہ سالانہ یو۔کے میں شروع کیا ہوا ہے۔احمدی خواتین کے متعلق مغرب کی خواتین پتہ نہیں کیا بجھتی ہیں کہ کن گھروں میں بند ہیں۔کس قسم کی زندگی گزار رہی ہیں۔دنیا کی لذتوں سے نا آشنا کوئی مثبت قوم کی خدمت سے بے نیاز اور
بس گھر کی روٹی پکائی اور بچے پیدا کئے اور اسی طرح بیچاریوں نے زندگی بسر کر کے اپنی عمر گنوا دی۔یہ
بالکل جھوٹا اور غلط تصور ہے۔میں نے جیسا کہ جلسہ یو۔کے میں یہ بات پیش کی تھی ایک کھلا چیلنج ہے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۸۴
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
تمام دنیا کی خواتین کے لئے کہ احمدی خواتین سی کوئی اور خواتین لا کر تو دکھاؤ کتنی عظمت کی زندگی ہے۔کتنے اعلیٰ مقاصد کے لئے یہ وقف ہیں اور ان کی لذتوں کے معیار بدل چکے ہیں۔تمہیں جو لذت سنگھار
پٹار میں ملتی ہے مختلف قسم کی لغو لذتوں کی پیروی میں ملتی ہے۔دکھاوے، نمائش اور ناچ گانوں میں ملتی
ہے۔اس سے بہت بہتر ، بہت اعلیٰ درجے کی لذتیں احمدی خواتیں کی زندگی کو منور رکھتی ہیں اور ان کے
دلوں میں ایسی باقی رہنے والی لذات ہیں جو اس زندگی میں بھی ان کا ساتھ دیتی ہیں اور اُس دنیا میں بھی
جہاں ہم نے سب نے مرکز آخر پہنچنا ہے۔تو کچھ تعارف میں نے کروایا تھا اور کچھ تعارف آج کرواؤں گا کہ احمدی خواتین دنیا میں
مثبت اقدام کے طور پر کیا کچھ کر رہی ہیں۔قوموں کی زندگی میں کتنا بھر پور حصہ لے رہی ہیں اور جیسا
کہ میں نے یہ پہلے بھی کہا ہے دنیا بھر کی تمام قوموں کی خواتین سے مقابلہ کر کے دیکھیں کسی قوم میں
خواتین کی اتنی بھاری تعداد اتنے مثبت کاموں میں اور مفید کارآمد کاموں میں مصروف دکھائی نہیں دے
گی جیسے کہ احمدی خواتین دکھائی دیتی ہیں۔آج میں مالی قربانیوں سے متعلق مضمون شروع کرتا ہوں۔یہ تو بہت وسیع مضمون ہے۔ایک سمندر ہے احمدی خواتین کی مالی قربانیوں کا جسے کوزے میں سمونا بہت
ہی مشکل بلکہ ناممکن کام ہے۔نمونہ میں نے چند باتیں چنی ہیں آپ کے سامنے رکھنے کے لئے تا کہ
آپ
کو بھی یادر ہے کہ آپ کون ہیں، کس مقام اور مرتبے سے تعلق رکھتی ہیں۔آپ کے آنے والی نسلیں
بھی اس بات
کو یا درکھیں کہ کن ماؤں اور کن دادیوں کی بیٹیاں اور ان کی نسلوں سے تعلق رکھنے والی ہیں۔اور باہر کی خواتین بھی پتہ تو کر میں آپ ہیں کون؟ آپ نے اپنے اندر کیا کیا داگی حسن چھپارکھا ہے؟
حضرت اماں جان سے بات شروع کرتا ہوں۔حضرت اماں جان نے ہر قسم کے چندوں
میں جماعت احمدیہ کی خواتین کے لئے ایسے پاک اور دائمی نمونے پیچھے چھوڑے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا
ہے جیسے دوڑ میں کوئی تیز رفتار جوان مضبوط آگے بڑھ کر رفتار کے معیار مقرر کرتا ہے اور دوسرے ساتھی
اگر اس معیار پر پورے اتریں تو مقابلے میں شامل رہتے ہیں ورنہ بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔اسی طرح
اگر خواتین نیک کاموں میں دوڑیں لگا رہی ہیں تو آپ کو اس دوڑ والے قافلے کے سر پر حضرت
اماں جان حضرت نصرت جہاں بیگم دکھائی دیں گی۔واقعہ ہے، اس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ مالی قربانی
کیسے کی جاتی ہے اس کے نمونے حضرت اماں جان نے اس زمانہ میں دکھا دئے اور اللہ کے فضل سے
احمدی خواتین نے پھر کوئی کمی نہیں کی بلکہ مسلسل اسی راہ پر اسی شان کے ساتھ ، اسی ولولے اور جذ بے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع سے مستورات سے خطابات ۲۸۵
خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء
کے ساتھ آگے قدم بڑھاتی رہیں۔تحریک جدید کے چندے کی بات ہے لیکن اس سے پہلے بھی بہت
کچھ اور باتیں بھی قابل ذکر ہیں۔چوہدری برکت علی صاحب وکیل المال لکھتے ہیں آپ کا انہیں سالہ ( یعنی حضرت اماں جان )
کا انیس سالہ حساب تحریر کرتے ہوئے یہ نوٹ دینا ضروری ہے کہ آپ نے کسی سال بھی وعدہ نہیں فرمایا
بلکہ ہر سال جوں ہی سیدنا حضرت خلیفتہ امیج ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحریک جدید کے چندے کا
اعلان ہوتا ہے معاً بعد آپ اپنا چندہ گزشتہ سال سے اضافہ کے ساتھ نقد ادا فرماتیں اس طرح آپ
سترھویں سال تک اپنی جیب خاص سے ادا فرماتی رہیں۔آپ کی وفات کے بعد حضرت اماں جان
نے آپ کی طرف سے سال ۱۸۔۱۹ کا چندہ ادا فرمایا اور یہ چندہ ابھی بھی مسلسل جاری ہے۔“
حضرت اماں جان نے جو چندہ کا معیار مقرر فرمایا تھا اب خاندان کی طرف سے وہ چندہ اسی طرح ادا کیا
جا رہا ہے۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کے نام سے ساری جماعت واقف ہے انہوں نے حضرت
میر حامد شاہ صاحب کے نام ایک خط لکھا اور اس کا یہ اقتباس سنانے اور سننے کے لائق ہے فرماتے ہیں:
منارہ کے لئے زمین بفضل تعالیٰ ان کو مل گئی۔حضرت اقدس کی توجہ از بس اس طرف مبذول
ہے۔قوم کی طرف سے چندہ آرہا ہے مگر از بس قلیل ہے۔حضرت نے کل ایک تجویز کی۔ایک سو آدمی
جماعت میں سے ایسے منتخب کئے جائیں کہ ان کے نام حکماً اشتہار دیا جاوے کہ سوسور و پید ارسال کریں
خواہ عورتوں کا زیور بیچ کر۔در حقیقت یہ تجویز نہایت عمدہ ہے اور ایسی دینی ضرورتوں میں قوم کا روپیہ کام
نہ آئے تو پھر کب؟ یاد رکھیں کہ اس زمانہ میں روپے کی کتنی قیمت تھی کہ دس ہزار روپے کل چاہئے تھا
منارۃ المسیح کی تعمیر کے لئے اور اس کی یہ ترکیب سوجھی کہ سو آدمی اگر سوسور و پیہ دے دیں تو اتنی بڑی
قربانی ہوگی کہ اس سے منارہ بھی بن جائے گا اور رہتی دنیا تک ان لوگوں کا نام یاد رکھا جائے گا۔لکھتے
ہیں: بیوی صاحبہ نے ( یعنی حضرت اماں جان نے ) ایک ہزار روپیہ چندہ منارہ میں لکھوایا۔دہلی میں ان
کا ایک مکان ہے اس کو فروخت کا حکم دیا ہے وہ اس چندے میں دیا جائے گا۔“
تو حضرت اماں جان نے خاموشی کے ساتھ جو ابتداء میں جو قربانیاں کی ہیں وہ عام طور پر
لوگوں کے سامنے نہیں آتیں مگر چونکہ ذکر تھا عورت کی قربانی کا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ
حضرت اماں جان کی قربانیوں سے ہی اس مضمون کو شروع کیا جائے۔
۲۸۶
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
لنگر خانے کے اخراجات کیسے چلا کرتے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے
میں۔اس کے متعلق ایک واقعہ جس میں حضرت اماں جان کی عظیم قربانی بھی شامل ہے۔آپکو سناتا
ہوں۔ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر خرچ نہ رہا۔ان دنوں جلسہ سالانہ کے لئے چندہ الگ نہیں آیا
کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس جو کچھ ہوا کرتا تھا وہ خرچ کرتے چلے جاتے
تھے۔کچھ باہر سے احمدی محبت کرنے والے تحائف بھیجوا دیا کرتے تھے کچھ خاص ضروریات کے پیش نظر
معین رقمیں پیش کر دیا کرتے تھے لیکن کوئی باقاعدہ جلسہ سالانہ کے لئے الگ رقم کہیں محفوظ نہیں ہوا
کرتی تھی تو ایسی حالت میں میر ناصر نواب صاحب نے جو انتظام لنگر خانے کا کیا کرتے تھے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ رات کو مہمانوں کے لئے کوئی سالن
نہیں ہے یعنی اندازہ کریں کس قدر غربت کا حال تھا اس زمانے میں کہ روٹی کے لئے انتظام تھا لیکن
سالن کے لئے مہمانوں کے لئے کوئی انتظام نہیں تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا کہ
بیوی صاحبہ سے ( یعنی حضرت اماں جان کو اس وقت بیوی صاحبہ کہا جاتا تھا ) کہ زیور لے کر جو کفایت
کر سکے فروخت کر کے سامان کرلیں۔میر ناصر نواب صاحب کی بیٹی تھیں حضرت اماں جان۔تو کہا
گھر جاؤ، اپنی بیٹی کا زیور پکڑو اور تمہیں کیا چاہئے۔چنانچہ وہ گئے اور حضرت اماں جان کا زیور فروخت
یا رہن کر کے روپیہ لے آئے اور مہمانوں کے لئے سامان بہم پہنچا دیا۔اس کے بعد پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کیا کہ آج کا گزارہ
تو ہو گیا کل کیا بنے گا۔آپ نے فرمایا کل کا میرا خدا حافظ ہے۔تم کیا سمجھتے ہو کہ اسی طرح گزارے چلنے
ہیں۔خدا نے ضمانت دے رکھی ہے وہی ہے جو انتظام کرے گا۔اور دوسرے دن اتنے منی آرڈ راکٹھے
ملے کہ سب حیران رہ گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر کسی قسم کی روک پیدا نہیں ہوئی۔تو یہ جو اچانک سامان کی فراہمی میں انقطاع ہوا یہ غالبا خدا تعالیٰ نے اسی لئے کیا کہ حضرت
اماں جان کو ایک غیر معمولی قربانی کی توفیق بھی مل جائے اور آئندہ آنے والی احمدی خواتین کے لئے
ایک پاک نمونہ ہمیشہ کے لئے قابل تقلید باقی رہ جائے۔حضرت سیدہ ام ناصر حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی والدہ کا بھی بڑی محبت اور جذ بہ تشکر کے
ساتھ حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے ذکر فرمایا۔وہ فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے میری بیوی کے دل میں
اس طرح تحریک کی جس طرح حضرت خدیجہ کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد کی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۸۷
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
تحریک کی تھی۔انہوں نے اس امر کو جانتے ہوئے کہ اخبار میں روپیہ لگانا ایسا ہی ہے جیسے کنویں میں
پھینک دینا۔‘الفضل جو جاری کیا گیا تھا۔حضرت مصلح موعود نے جاری فرمایا تھا۔اس وقت تو مصلح موعود
نہیں تھے مگر آپ ہی اس کے جانی مبانی ہیں اس کا ذکر فرمارہے ہیں کہ جب اس کے لئے ضرورت
پیش آئی تو حضرت امی جان، ہم تو امی جان کہتے تھے، ام ناصر نے اپنا تمام زیور فروخت کر کے
حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خدمت میں پیش کر دیا اور بچپن کے وہ کڑے بھی دے دئے جو انہوں نے
اپنی بیٹی عزیزہ ناصرہ بیگم سلمہا اللہ تعالیٰ کے لئے رکھے ہوئے تھے۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ
میں وہ زیور لے کر فور الا ہور چلا گیا اور پونے پانچ سو کے وہ دونوں کڑے فروخت ہوئے۔یہ ابتدائی
سرمایہ الفضل کا تھا۔الفضل اپنے ساتھ میری بے بسی کی حالت اور میری بیوی کی قربانی کو ہمیشہ تازہ
رکھے گا۔حضرت مصلح موعود کا یہ فقرہ بڑا دردناک ہے کہ ”میری بے بسی کی حالت لیکن اللہ کی شان
دیکھیں کہ وہ بے بسی کی حالت کیسے تبدیل کی گئی ہے۔آج دنیا کے کونے کونے میں احمدی خواتین اتنی عظیم
قربانیاں کر رہی ہیں کہ بہت بڑے بڑے کام ان کی قربانیوں سے چلائے جارہے ہیں اور پرانے زمانے
کی باتیں سن کر آدمی حیران ہوتا ہے کہ کبھی جماعت کا اتنی بھی ضرورت پیش ہوا کرتی تھی۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی حضرت سیدہ ام ناصر کی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے
لکھا ہے کہ غالبا یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ سیدہ ام ناصر کو جو جیب خرج حضرت خلیفہ اسح
الثانی کی طرف سے ملتا تھا اسے وہ سب کا سب چندے میں دے دیا کرتی تھیں اور اولین موصیوں میں
سے بھی تھیں۔بہت خاموش طبیعت تھیں۔دکھاوے سے بہت متنفر اور قربانیاں خاموشی کے ساتھ بغیر
کسی کو بتائے پیش کیا کرتی تھیں۔لیکن خدا تعالیٰ نے چوں کہ ذکر خیر کو زندہ رکھنا تھا اس لئے ایک دو
جھلکیاں ان قربانیوں کی روح کی ہمارے لئے احمد ی لٹریچر میں محفوظ کر دی گئیں۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے مجھے بتایا کہ مجھے تو میری بیوی نے پختہ احمدی
بنایا ہے۔اب میں دوسری خواتین کی باتیں کرتا ہوں۔احمدی خواتین میں قربانیوں کا جذبہ کیسا تھا
اور ابھی بھی ہے۔مصلح موعود نے ایک احمدی خاتون کے متعلق فرمایا کہ اس کے خاوند نے مجھے بتایا کہ
میں تو کوئی اچھا احمدی نہیں تھا، ایسا ویسا ہی تھا۔میری بیوی نے مجھے اچھا احمدی بنایا ہے وہ کہتے ہیں اس
طرح کہ میں جب تنخواہ لے
کر گھر آتا تھا تو میری بیوی مجھ سے پہلے یہ پوچھا کرتی تھی، چندہ دے آئے
ہو؟ تو میں کہ دیتا تھا کہ ابھی کل دے دوں گا جلدی کیا ہے۔تو وہ کہتی تھی کہ جب تک اس روپے میں خدا
حضرت خلیفہ صیح الرابع ' کے مستورات سے خطابات
۲۸۸
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
کا مال شامل ہے میرے لئے حرام ہے۔میں تو آج کھانا نہیں پکاؤں گی پہلے چندہ دے کر آؤ، مجھے رسید
دکھاؤ تب میں کھانا پکاؤں گی۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ میں اسی طرح کیا کرتا تھا اور بیوی کی قربانی تھی جس
نے مجھے اچھا احمدی بننے کے راز سکھائے۔اور اللہ کے فضل سے اب میں صف اول کا احمدی بن چکا ہوں۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ جب تقسیم ملک ہوئی اور ہم ہجرت کر کے پاکستان آئے تو
جالندھر کی ایک احمدی عورت مجھے ملنے کے لئے آئی۔رتن باغ میں ہم مقیم تھے وہیں آکر ملی اور ا پناز یور
نکال کر کہنے لگی کہ حضور میرا یہ زیور چندے میں دے دیں۔اس زمانے میں بہت ضرورت ہوا کرتی
تھی۔بہت زیادہ غربت تھی۔مجھے یاد ہے کہ پارٹیشن کے بعد رتن باغ میں جب ہم ٹھہرے ہوئے تھے
تو سارے خاندان کا خرچ حضرت مصلح موعود پر تھا اور روٹی کا راشن تھا۔ایک روٹی سے زیادہ کسی کو نہیں
ملتی تھی اور بعض بچے شور مچاتے تھے کہ ہم نہیں کھائیں گے ایک روٹی۔ہمیں دوسری روٹی چاہئے اور ابھی
ہماری ایک عزیزہ نے ہمارے چا کی بیٹی ہیں انہوں نے مجھے لندن میں چند دن پہلے بتایا کہ پہلے آدھی
روٹی مقرر ہوئی تھی اور ہم نے ہڑتال کر دی کہ ہم نے نہیں آدھی روٹی کھانی۔چا ابا کی بچیاں کھائیں
بے شک ، ہم نہیں کھائیں گے۔یعنی حضرت مصلح موعود کے بچے کھاتے ہیں تو کھا ئیں ہم نہیں کھا سکتے
تو پھر وہ راشن بڑھا کر ایک روٹی کر دیا گیا اور وہ بھی ہلکی روٹی ہوا کرتی تھی اس لئے پوری نہیں آیا کرتی
تھی ، تو یہ اس زمانے کی بات ہے جب کہ اس قد ر غربت کا حال تھالٹ لٹا کر پہنچے تھے۔نئے انتظام بھی
شروع نہیں ہوئے تھے۔تو حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں وہ عورت آئی اور مجھے کہا میرا سارا زیور لے
لیں۔میں نے اسے سمجھایا کہ دیکھو دن کون سے ہیں تمہیں بھی ضرورت ہے، تمہارے خاندان کو
ضرورت ہوگی یہ رکھ لو اس نے کہا کہ بات یہ ہے کہ یہ زیور جب میں چلی تھی تو اس نیت سے لے کر چلی
تھی کہ میں اسے خدمت دین میں پیش کروں گی۔باقی سب چیزوں نے سکھوں نے لوٹ لیں۔یہ بھی
لوٹ سکتے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت فرمائی ہے میری اس نیت کی وجہ سے اس لئے یہ تو ممکن ہی
نہیں ہے کہ میں اسے اپنے گھر رکھوں۔آپ سارا لیں۔میں دے کر جاؤں گی۔حضرت مصلح موعود
فرماتے ہیں کہ میں پھر مجبور ہو گیا اور اس کا زیور سارے کا سارا جماعت کے کام میں آیا۔اس زمانہ میں
جماعت کو چونکہ ضرورت بہت تھی اس لئے یقیناً اس سے بہت بڑا فائدہ پہنچا ہوگا۔یہ قربانیاں صرف ایک خطے اور ایک ملک کی عورتوں کی طرف سے نہیں ہیں۔میں جانتا ہوں
افریقہ میں بھی خدا کے فضل سے احمدی خواتین بہت قربانیاں کر رہی ہیں۔خود محنت کر کے کماتی ہیں اور
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۸۹
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
پھر جو کچھ ہاتھ آتا ہے قربانیوں کی تحریکوں کے وقت بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ایک ایسی ہی خاتون
کا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ذکر فرمایا تھا جب آپ نائیجیریا کے دورہ پر گئے تو آپ نے بیان کیا
کے میرے علم میں افریقی ممالک کا کوئی اکیلا مرد ایسا نہیں ہے جس نے بیک وقت ۲۵/۳۰ ہزار پونڈ
چندہ دیا ہو۔لیکن جب افریقہ کے دورہ پر نائیجیریا میں میں نے تحریک کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک
احمد یہ ریڈیو اسٹیشن قائم کیا جائے تو ایک عورت نے اکیلی نے ۳۰/ ۲۵ ہزار پونڈ اس میں چندہ پیش
کیا۔تو دنیا بھر میں ایک عظیم انقلاب برپا ہو رہا ہے۔احمدی خواتین غیر معمولی قربانیاں پیش کر رہی ہیں
اور جماعت جو ہر جگہ ترقی کر رہی ہے اس میں ان قربانیوں کا دو طرح سے دخل ہے۔اول تو مالی
ضروریات کا اس زمانے میں مہیا ہو جانا کہ کسی جگہ بھی تنگی محسوس نہ ہو۔یہ اللہ کا غیر معمولی فضل ہے اور
دنیا کی کسی اور قوم میں ایسی مثال دکھائی نہیں دیتی۔میں نے بارہا اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جب بھی میں نے کوئی تحریک کی ہے۔کسی دینی
کام کے لئے ضرورت پیش آئی ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مجھے فکر ہو کہ اب یہ کام کیسے چلے گا۔اللہ تعالیٰ
ضرورت سے زیادہ ہی مہیا فرما تا رہا ہے۔یورپین مراکز کے لئے جو میں نے تحریک
کی تھی اس میں عورتوں
نے کس طرح قربانی کی اس کے نمونے میں آپ کے سامنے پڑھ کر سناؤں گا۔اس سے آپ کو انداز ہوگا
که احمدی خواتین اللہ تعالیٰ کے فضل سے نیکی کے کاموں میں تمام دنیا کی خواتین سے آگے ہیں۔حضرت مصلح موعود پرانے زمانے کا ذکر فرماتے ہیں جب کہ بہت زیادہ ابھی غربت تھی۔کہتے ہیں ایک بڑھیا خاتون نے جس کا خاوند فوت ہو چکا تھا، حضور کی تحریک پر باوجود غربت کے وعدہ
کیا کہ آٹھ آنے ماہوار ادا کروں گی آپ اندازہ کریں اس وقت آٹھ آنے کی کیا قیمت ہے اس وقت
اور اس زمانے میں آٹھ آنے ماہوار ادا کرنا اس کے لئے اتنا مشکل تھا کہ چند مہینے اس نے آٹھ آنے
ماہوار ادا کئے اور اس کے بعد پھر بے قرار ہوگئی کہ ایک سال لگے گا مجھے وعدہ پورا کرتے ہوئے۔حضرت
مصلح موعود کی خدمت میں باقی پیسے پیش کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ خواہ
فاقے کرنے پڑیں میں اکٹھا دوں گی۔وہ آٹھ آنے بچانے کے لئے اس عورت کو واقعہ فاقے درپیش تھے تو بظاہر یہ ایک بہت
معمولی قربانی تھی لیکن وہ جذبہ، وہ اخلاص ، وہ حیرت انگیز اللہ تعالیٰ کی محبت میں فنا ہو کر اپنے اموال پیش
کرنا یہ وہی ہے جو آج ساری جماعت کے کام آ رہا ہے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۹۰
خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء
پس یہ دوسرا پہلو عورت کی مالی قربانی کا یہ ہے کہ ان کی قربانیاں جب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں
مقبول ہوتی ہیں تو وہ زندہ جاوید بنادی جاتی ہیں۔زندہ جاوید اس طرح نہیں کہ ان کا ذکر چلتا ہے بلکہ
اس طرح کہ وہی قربانیاں ہیں جو آئندہ نسلوں میں سرایت کرتی چلی جاتی ہیں۔آج جو آپ لوگوں کو خدا
کے حضور غیر معمولی قربانیوں کی توفیق مل رہی ہے اس میں یقیناً ان ماؤں ،ان دادیوں کا دخل ہے،
جنہوں نے چار چار آٹھ آٹھ آنے کی قربانیاں اس طرح پیش کیں گویا اپنا لہو پیش کر رہی ہوں اور اللہ
تعالیٰ نے اس لہو کو ایسے رنگ لگائے کہ آج تمام دنیا میں خواتین عظیم قربانیاں پیش کر رہی ہیں اور بڑے
بڑے کام ان کی قربانیوں کے نتیجے میں خدمت دین کے لئے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس جذ بے کو
ہمیشہ سلامت اور دائم اور قائم رکھے۔ملکانہ کا زمانہ جو شدھی کا دور تھا ہندوستان میں ایک وقت ایسا آیا تھا کہ ہندؤں نے بڑے وسیع
پیمانے پر راجپوت مسلمانوں کو ہندو بنانے کی تحریک شروع کی۔باقی مسلمان تو اشتعال انگیز تقریریں
کرتے رہے۔بڑے بڑے دعوے کرتے رہے، جماعت احمدیہ کی طرف سے حضرت مصلح موعود کی
تحریک پر کثرت کے ساتھ احمدیوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ، وہ اپنے خرچ پر جائیں گے اور اپنے خرچ
پر رہیں گے۔اور وہاں کی غربت کے حالات کی وجہ سے یہ بھی ضرورت تھی کہ کچھ کپڑے پیش کئے
جائیں تو احمدی خواتین نے وہاں کی مسلمان بہنوں
کو ہندوں کی لالچ سے بچانے کے لئے اپنے کپڑے
دئے ، اپنے دوپٹے دئے۔ایک مؤرخ احمدیت لکھتے ہیں کہ جب عورتیں دوپٹے پیش کر رہی تھیں یعنی
ایسا غربت کا دور تھا کہ ۲۰ دوپٹے پیش ہوئے تو اس کا اخباروں میں اشتہا رنکل آیا۔الفضل میں یہ بات
شائع ہوگئی کہ قادیان کی احمدی خواتین نے ۲۰ دوپٹے پیش کئے ہیں۔آج آپ کے لئے
دوپٹے ، چنیوں کی حیثیت ہی کوئی نہیں ہے۔بلکہ بعض بے چاریاں تو ضرورت بھی نہیں سمجھتی اس
کی۔لیکن اس زمانے میں ۲۰ دوپٹے پیش کرنا بڑی بات تھی۔اور اس میں ہماری ہمشیرہ امتہ القیوم کا بھی
ذکر آیا ہوا ہے کہ انہوں نے وہ چھوٹی سی تھیں۔انہوں نے چھوٹی سے چینی پیش کر دی کہ کسی ملکانی عورت
کی بچی کو میری طرف سے یہ پیش کر دینا۔اب میں آپ
کو بتا تا ہوں کہ مساجد کی تعمیر میں احمدی خواتین نے کتنا عظیم کردار ادا کیا ہے
اور یہ ذکر جرمنی سے چلتا ہے اور اس لحاظ سے جرمنی میں اس کا ذکر کرنا مناسب حال ہے۔جب
سے پہلے برلن مسجد کی تحریک ہوئی ہے۔تو حضرت مصلح موعود نے احمدی خواتین سے کہا کہ میں چاہتا
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۹۱
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
ہوں کہ برلن مسجد کا سارا خرچ احمدی خواتین ادا کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خواتین نے اس
دعوت کو قبول کیا۔بڑے جذبے کے ساتھ لبیک کہا اور عظیم الشان قربانیوں کے نظارے آسمان پر
احمدیت پر ستاروں کی صورت میں لکھے گئے۔اسی طرح بیت الفضل لنڈن میں بھی احمدی خواتین نے
غیر معمولی کردار ادا کیا۔اور بیت المبارک ہیگ میں بھی جو احمدی خواتین کی قربانی سے بنائی گئی۔بیت
نصرت جہاں کو پن ہیگن بھی احمدی خواتین کی قربانی سے بنائی گئی۔حضرت مصلح موعود حضرت اماں جان سے متعلق فرماتے ہیں کہ بڑی رقموں میں سے ایک رقم
حضرت اماں جان کی طرف سے پانچ سو روپے کی تھی۔ہماری جائیداد کا ایک حصہ فروخت ہوا تھا اس
میں سے ان کا حصہ ۵۰۰ روپے بنتا تھا انہوں نے وہ سب کا سب اس چندہ میں دے دیا۔میں جانتا ہوں
کہ ان کے پاس بس یہی نقد مال تھا۔حضرت مصلح موعود اسی جرمنی میں بیت کی تعمیر کے سلسلہ میں لکھتے ہیں کہ آپ نے یہ تحریک
فرمائی کہ اگر اس کام کو صرف عورتیں ہی مل کر پورا کریں تو یہ سلسلہ کی بہترین خدمات میں سے ایک
خدمت شمار ہوگی اور آئندہ آنے والی نسلیں ہماری عورتوں کی سعی اور ان کی ہمت کو دیکھ کر اپنے ایمانوں کو
تازہ کریں گی اور ان کے دلوں سے بے اختیار ان کے لئے دعا نکلے گی۔جو ہمیشہ کے لئے موت کے
بعد کی زندگی میں ان کے درجوں کی ترقی کا موجب ہوتی رہے گی۔اس قدر چندہ کی وصولی خاص تائید
الہی کے بغیر نہیں ہو سکتی تھی اور میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اس چندہ کے ساتھ شامل ہے۔ان دنوں میں قادیان کے لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا اور اس کا وہی لوگ ٹھیک اندازہ کر سکتے
ہیں جنہوں نے اس کو آنکھوں سے دیکھا ہو۔مرد اور عورت اور بچے سب ایک خالص نشہ محبت میں چور نظر
آتے تھے کئی عورتوں نے اپنے زیور اتار دیئے اور بہتوں نے ایک دفعہ چندہ دے کر پھر دوبارہ جوش آنے
پر اپنے بچوں کی طرف سے چندہ دینا شروع کیا پھر بھی جوش
کو بتا نہ دیکھ کر اپنے وفات یافتہ رشتہ داروں
کے نام سے چندہ دیا۔چونکہ جوش کا یہ حال تھا کہ ایک بچے نے جو ایک غریب اور محنتی آدمی کا بیٹا تھا مجھے
ساڑھے تیرہ روپے بھیجے کہ مجھے جو پیسے خرچ کے لئے ملتے تھے ان کو میں جمع کرتا رہتا تھا وہ میں سب کے
سب اس چندہ کے لئے دیتا ہوں۔نا معلوم کن کن امنگوں کے ماتحت اس بچے نے وہ پیسے جمع کئے ہوں
گے لیکن اس کے مذہبی جوش نے خدا کی راہ میں ان پیسوں کے ساتھ ان امنگوں کو بھی قربان کر دیا۔حضرت مصلح موعود اس زمانے میں برلن بیت الذکر کی تحریک کے دوران ایک احمدی پٹھان
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۹۲
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
عورت کی قربانی کا ذکر فرماتے ہیں۔کہتے ہیں ضعیف تھی چلتے وقت قدم سے قدم نہیں ملتا تھا۔لڑکھڑاتے ہوئے چلتی تھی میرے پاس آئی اور دو روپے میرے ہاتھوں میں تھا دیئے۔زبان پشتو
تھی۔اردو اٹک اٹک کے تھوڑا تھوڑا بولتی تھی۔اتنی غریب عورت
تھی کہ جماعت کے وظیفہ پر چل رہی
تھی۔اس نے اپنی چنی کو ہاتھ لگا کر دکھایا کہ یہ جماعت کی ہے۔اپنی قمیض کو ہاتھ میں پکڑ کر بتایا کہ یہ
جماعت کی ہے۔جوتی دکھائی۔یہ بھی جماعت کی ہے اور جو وظیفہ ملتا تھا اس میں سے جو دوروپے تھے وہ
بھی کہتی ہے جماعت ہی کے تھے میں نے اپنے لئے اکٹھے بچائے ہوئے تھے۔اب میں یہ جماعت کے
حضور پھر پیش کرتی ہوں۔کتنا عظیم جذبہ تھاوہ دوروپے جماعت ہی کے وظیفہ جاری تھا اسی سے بچائے
ہوئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے حضور ان دو روپے کی عظیم قیمت ہوگی۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں اس
نے کہا یہ جوتی دفتر کا ہے میرا قرآن بھی دفتر کا ہے یعنی میرے پاس کچھ نہیں ہے میری ہر ایک چیز بیت
المال سے مجھے ملی ہے۔فرماتے ہیں اس کا ایک ایک لفظ ایک طرف تو میرے دل پر نشتر کا کام کر رہا
تھا دوسری طرف میرا دل اس محسن کے احسان کو یاد کر کے جس نے ایک مردہ قوم میں سے ایسی زندہ
اور سر سبز روحیں پیدا کر دیں شکر و امتنان کے جذبات سے لبریز ہو رہا تھا اور میرے اندر سے یہ آواز آرہی
تھی۔خدایا تیرا مسیحا کس شان کا تھا جس نے ان پٹھانوں کو جو دوسروں کا مال لوٹ لیا کرتے تھے۔ان
پٹھانوں کی ایسی کا یا پلٹ دی کہ وہ تیرے دین کے لئے اپنے ملک اور اپنے عزیز اور اپنے مال قربان
کر دینے کو ایک نعمت سمجھتے ہیں۔برلن بیت کے ضمن میں فرمایا۔ایک پنجابی بیوہ عورت نے جس کے پاس زیور کے سوا کچھ نہ
تھا اپنا ایک زیور بیت کے لئے دے دیا۔ایک اور بیوہ عورت جو ئی یتیم بچوں کو پال رہی تھی اور زیور اور
مال میں کچھ بھی پیش کرنے کے لئے موجود نہ تھا۔اپنے استعمال کے برتن چندہ میں دے دئے۔ایک
بھاگلپوری دوست کی بیوی دو بکریاں لئے الدار میں پہنچی اور کہا کہ ہمارے گھر میں ان کے سوا اور کوئی چیز
نہیں یہی دو بکریاں ہیں جو قبول کی جائیں۔برلن بیت الذکر کے لئے ایک غریب عورت کی قربانی کا یہ ذکر تاریخ احمدیت میں ملتا ہے۔ایک خاتون نے اپناز یور چندہ میں دے دیا تھا۔دوبارہ گئی کہ بعض برتن بھی لا کر حاضر کر دوں۔اس کے
خاوند نے کہا تو زیور دے چکی ہے اب برتن بھی لے کے جارہی ہے۔اس کا جواب سنیئے۔اس نے
جواب دیا کہ میرے دل میں اس قدر جوش پیدا ہوا ہے کہ اگر خدا اور اس کے دین اور اس کے رسول اللہ
حضرت خلیفتہ اسح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۲۹۳
خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ضرورت پیش آئے اور یہ جائز ہو تو میں تجھے بھی فروخت کر کے چندے میں
دے دوں۔یعنی اپنے خاوند کو کہتی ہے کہ تم برتنوں کی بات کر رہے ہواگر یہ جائز ہو۔اور اللہ کی طرف
سے اجازت ہو آج میرا بس چلے تو تجھے بھی بیچ دوں اور جو پیسے آئیں وہ بھی چندے میں دے دوں۔یہ جرمنی ملک جس میں ہم اس وقت بیٹھے ہوئے ہیں ان کا جماعت پر بڑا احسان ہے مگر وہ
قربانیاں جوغریبوں نے جرمن قوم کو دین سکھانے کے لئے پیش کی تھیں وہ چند آنوں کی ہوں ، بکریوں
کی ہوں ، دو پٹوں کی ہوں یا زیورات کی یا گھر کے برتنوں کی۔امر واقعہ یہ ہے کہ ان کی چمک دمک کو
آئندہ زمانوں کی کوئی بھی قربانیاں ماند نہیں کر سکتیں۔قربانی کا تعلق دل کے جذبوں سے ہوا کرتا
ہے۔پیسوں کی مقدار قربانی نہیں بنایا کرتی۔وہ ولولے وہ جذ بے وہ پچھلتی ہوئی روح جو قربانی کو پیش
کرنے کے لئے بے قرار ہوا کرتی ہے وہی ہے جس سے قربانی کے معیار بنتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کا بڑا
احسان کہ احمدی عورتوں نے جرمنی کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے اور جرمن قوم کو آنحضرت صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے دین میں داخل کرنے کی خاطر خدا تعالیٰ کے حضور جو قربانیاں پیش کی ہیں اگر چہ وہ
بیت الذکر نہیں بن سکی مگر یہ قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔اور یہی وہ قربانیاں ہیں جنہوں نے آئندہ
آنے والی احمدی نسلوں کے لئے رفتار کے وہ معیار مقرر کر دئے تھے جن پر آج بھی جماعت احمدیہ کی
عورتیں اسی دھن کے ساتھ اسی جذبے کے ساتھ اسی ولولے کے ساتھ گامزن ہیں۔جب مسجد نصرت جہاں کو پن ہیگن کی تحریک ہورہی تھی اور عورتیں جس طرح والہانہ طور پر
سب کچھ حاضر کر رہی تھیں تو اتفاق سے ایک غیر احمدی عورت بھی وہاں
بیٹھی یہ نظارہ دیکھ رہی تھی اس
نے یہ تبصرہ کیا کہ ہم نے لوگوں کو دیوانہ وار پیسے لیتے تو دیکھا ہے لیکن دیوانہ وار پیسے دیتے کبھی نہیں
دیکھا تھا۔یہ آج احمدی عورتوں نے ہمیں بتایا ہے کہ پیسے لیتے ہوئے جوش نہیں ہوا کرتا اصل جوش وہ
ہے جو پیسے دیتے وقت خدا کی راہ میں مالی قربانیاں پیش کرتے وقت دکھایا جائے۔یہ وہ زندگی کی
علامت ہے اللہ کے فضل کے ساتھ جس نے احمدی خواتین کو سب
دنیا میں ممتاز کر دیا ہے۔نائیجیریا میں جب حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے تحریک فرمائی تو میں نے بتایا ہے کہ ایک
خاتون نے ۳۰/ ۲۵ ہزار پاؤنڈ پیش کئے۔اسی طرح ایک اور خاتون الحاجہ الا رگا نے بھی دس ہزار پاؤنڈ
مسجد کے لئے پیش کئے۔امریکہ میں پرانے زمانوں میں بہت غربت تھی یعنی احمدی چونکہ اکثر ایفر وامریکنز میں سے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۹۴
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
آئے تھے اور ان کے حالات اس زمانے میں بہت ہی غربت کے حالات تھے تو احمدی خواتین خدمت
کر کے اپنی قربانی کی روح کو تسکین دیا کرتی تھیں۔ایک ہماری مخلص احمدی خاتون ہیں وہ
کلیولینڈ اوہائیو(OHIO) سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ ہم اتنے غریب تھے اور میرا سارا
خاندان اتنا شکستہ حال تھا کہ کچھ بھی ہم خدمت کرنے کے لائق نہیں تھے میں یہ کہا کرتی تھی اپنے
خدمت کے جذبے کو تسکین دینے کے لئے کہ جمعہ کے روز علی الصبح مشن ہاؤس جاتی اپنے ساتھ پانی کی
بالٹی لے جاتی تھی اور گھر میں بنائے ہوئے صابن کا ٹکڑا اور کپڑا لے جاتی تھی۔یعنی اس زمانے میں
امریکہ جیسے ملک میں بھی صابن خریدنے کی توفیق نہیں تھی ان کو۔گھر میں بنایا کرتی تھیں اور پھر جاکے
ساری مسجد کو دھوتی ، پالش کرتی اور جمعہ سے پہلے اس لئے واپس آجایا کرتی تھی کہ کسی کو پتہ نہ لگے کہ یہ
کام کس نے کیا ہے۔عجب حسین اور ہمیشہ زندہ رہنے والی قربانیاں ہیں۔لیکن بے آواز ہیں اور ہر ملک
میں اس قربانی میں احمدی عورتیں برابر شریک ہوئی ہیں۔اب اس زمانے میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی خاتون کے جذ بہ قربانی پر کوئی برا اثر
نہیں پڑا۔برا اثر تو کیا جہاں تک قربانی کے عمومی معیار کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں کہ عالمی حیثیت سے
احمدی خواتین قربانی میں آگے بڑھی ہیں پیچھے نہیں ہیں۔میں نے اپنے دور میں جو تحریکات کی ہیں ان
کے نتیجہ میں میں جانتا ہوں کہ اتنی عظیم الشان قربانیاں احمدی خواتین نے کی ہیں اور اس خاموشی کے
ساتھ کیں کہ بعض دفعہ ان کے خط پڑھتے ہوئے میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہو جایا کرتے
تھے۔میں دعا کیا کرتا تھا کہ کاش میری اولاد میں بھی ایسی بیٹیاں ہوں جواس شان کے ساتھ اس
پیار اور اس محبت کے ساتھ اللہ کے حضور اپنا سب کچھ پیش کر دینے والیاں ہوں۔تو اس زمانے میں مجھے
یاد ہے یورپ کے مشنوں کی جب میں نے تحریک کی ہے۔عجیب کیفیت میں دن کئے ہیں۔بعض دفعہ
احمدی خواتین کے حالات جانتے ہوئے میں منتیں کیا کرتا تھا کہ آپ یہ نہ کریں۔آپ کی طرف سے
میں دے دوں گا لیکن وہ باز نہیں آیا کرتی تھیں۔مجبور کر دیا کرتی تھیں کہ ہمارا حال خدا پر رہنے دو ہم کسی
اور سے پیچھے نہیں رہ سکتیں۔بڑے ہی دردناک نظارے ہیں جو آج بھی میری آنکھوں کے سامنے آتے
ہیں تو میرے لئے ضبط کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور کون دنیا میں کہہ سکتا ہے کہ یہ خواتین پسماندہ خواتین
ہیں، بے کار ہیں، گھروں میں بند ہیں۔جو احمدی خواتین اس وقت دنیا کے سامنے مثبت کاموں کے
نمونے پیش کر رہی ہیں کوئی دنیا کی دوسری قوم ان کے پاسنگ کو بھی نہیں آتی۔میں چند نمونے آپ کے