احمدی خواتین کی مالی قربانیاں اور تبلیغی مساعی

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ مسیح الرابع سے مستورات سے خطابات ۲۹۵
سامنے رکھتا ہوں۔خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء
ایک ماں نے میرے پاس دس ہزار روپے بھیجے۔وہ بھتی ہے کہ میرے پاس بیٹی کے زیور کے۔لئے دس ہزار روپے جمع تھے جو سنار کو دئے ہوئے تھے کہ زیور خرید لوں لیکن یہ خطبہ سن کر دل نے فیصلہ کیا کہ
جب میرا خدا بیٹی کے لئے ساتھی دے گا تو زندہ خدا اس کو زیور بھی دے دے گا۔آج میرے خلیفہ کو ضرورت
ہے چنانچہ وہ پیسے سنار کودئے ہوئے واپس لے کر اس یورپین مشن کے چندے میں بھیج دئے۔ایک اور عورت سھتی ہے۔میں نے کچھ عرصہ پہلے اپنا زیور کا سیٹ مبلغ چار ہزار روپے میں
فروخت کیا تھا اور خیال تھا کہ کچھ اور رقم شامل کر کے ذرا بھاری سیٹ بنواؤں گی تاکہ بچیوں کے کام
آسکے۔لیکن بچیوں کے لئے اللہ کوئی اور انتظام کر دے گا اب زیور بنوانے کی کوئی خواہش نہیں رہی میری
طرف سے یورپ مشنز کے لئے یہ حقیر رقم قبول فرما ئیں۔ایک واقف زندگی کی بیگم نے لکھا۔اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ میں اس قربانی کے موقع
پر حاضری دوں اور قرآن مجید کے حکم لن تنالوا البر حتى تنفقو مما تحبون ( آل عمران :۹۲)
کے مطابق یعنی تم ہرگز نیکی کونہیں پا سکو گے جب تک اس میں سے خرچ نہ کرو جو تمہیں عزیز ہو جوتمہیں پیارا
ہو۔کہتی ہیں کہ اس آیت کے تابع میں نے سوچا کہ جو چیز مجھے اپنی ملکیت کی چیزوں میں سے سب سے
زیادہ پیاری ہے وہ پیش کروں تو میں نے دیکھا کہ میرے گلے کا ہار جو سب زیوروں میں سے زیادہ
بھاری ہے ، وہی مجھے سب سے زیادہ پیارا ہے۔پس میں یہ ہار یورپ کے مشن کے لئے پیش کرتی
ہوں۔پھر لکھتی ہیں کیوں اس وقت تو اسلام کی ترقی اور عظمت ہی ہمارے گھر کا اصل ہار ہے۔اور اصل
زینت
کا باعث یہی ہے۔اس لئے مجھے یہی اسلام کی زینت زیادہ پیاری ہے۔ایک صاحبہ بھتی ہیں اپنی بچی کے متعلق کہ میری ایک بیٹی جس کی عمر تقریباً ۵ سال ہے اس
کے کانوں میں صرف دو بالیاں تھیں اور ناک ڈالنے والے دوکو کے تھے وہ بے قرار ر ہوگئی اور اتار کر
دے دئے اور کہنے لگی کہ ابا جان یہ میرے آقا کے حضور پیش کر دیں اور اس جذبے سے اس نے کہا کہ
باپ بھی اسکا انکار نہیں کر سکا اور اسی طرح مجھے بھجوادئے۔بعض واقفین زندگی دین کی خدمت کرنے والے ایسے تھے جن کی خواتین کے پاس کچھ بھی
نہیں تھا پیش کرنے کے لئے۔تو انہوں نے اپنے بچے پیش کئے۔اور جو وقف نو کی تحریک ہے یہ بعد میں
چلی ہے بعض عورتوں نے اس سے بہت پہلے اس وجہ سے کہ ہمارے پاس کچھ دینے کے لئے نہیں ہے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۹۶
خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء
اپنے بچوں میں سے جو سب سے پیار لگتا تھا وہی خدمت دین کے لئے پیش کر دیا تھا۔ایک خاتون نے لندن سے انہوں نے اپنے نکاح کی ایک نشانی رکھ کر باقی سب کچھ خدا کی
راہ میں پیش کر دیا۔لندن ہی سے ایک اور خاتون نے لکھا آج جب میں نے آپ کا خطبہ سنا تو میری نظر
ایک دم میرے ہاتھ کی چوڑیوں اور باقی زیور پر پڑی۔میں نے گھر آ کر اتار دیں اور کہا عید سے پہلے یہ
چیزیں اسلام کے لئے دے دوں اور عید پر کچھ نہ پہنوں حضور یہ آپ قبول فرمائیں۔میرا خدا میرے
لئے کافی ہے۔ایک واقف زندگی کی غریب بیٹی نے لکھا۔سیدی ! میرے پاس ایک انگوٹھی اور کانٹا زیور تھا
میں نے کانٹا سلسلہ احمدیہ کو پیش کر دیا ہے۔حضور جہاں چاہیں خرچ کریں۔میں بہت غریب اور تنگ
حال خادمہ ہوں مگر جب میرے باپ نے خدا کی خاطر اپنی زندگی وقف کر دی تو میرا بھی تو حق تھا کہ
میں کچھ قربانی پیش کرتی۔ایک جرمن خاتون نے لکھا کہ میں نے جب احمدی عورتوں کا جذ بہ قربانی دیکھا ہے تو میرے دل
میں بھی ایک لگن لگ گئی ہے کہ میں کچھ پیش کروں لیکن اتفاق سے اس وقت میرے پاس کوئی نقدی، کوئی
چیز پیش کرنے کے لئے نہیں ہے اس لئے میں اپنا ایک پیارا بیٹا خدمت دین کے لئے پیش کرتی ہوں۔جس
طرح چاہیں اس سے کام لیں جو چاہیں سلوک کریں میری طرف سے اب آپ کا ہو چکا ہے۔دعوت الی اللہ کی جب میں نے تحریک کی ہے تو اس میں بھی احمدی خواتین نے بفضلہ تعالیٰ
بھر پور حصہ لیا ہے۔بھر پور حصہ سے یہ مراد نہیں ہے کہ جس طرح چندہ میں کثرت سے احمدی شامل ہوئی
ہیں اس طرح کثرت سے احمدی خواتین نے تبلیغ کی ہو۔یہ پہلوا بھی باقی ہے۔لیکن بعض احمدی خواتین
نے جس شان کے ساتھ لبیک کہی اور جس طرح دل لگا کر اور جان ڈال کر تبلیغ کی کوشش کی ہے اس کے
بہت اچھے اچھے پھل بھی اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائے۔میں چند نمونے آپ کے سامنے اس وقت پیش کرتا ہوں باقی مضمون تو انشاء اللہ آئندہ جاری
رہے گا۔اس غرض سے تا کہ آپ کو احساس ہو کہ یہ وہ میدان ہے قربانی کا جس میں ابھی آپ پیچھے
ہیں اور میں یہ پسند نہیں کرتا کہ احمدی خواتین جنہوں نے اتنا شاندار ماضی جگمگا تا ہوا ماضی اپنے پیچھے
چھوڑا ہے وہ کسی ایک تحریک میں بھی پیچھے رہ جائیں۔پس دعوت الی اللہ کے کام کی طرف بھی آپ
کو بھر پور توجہ دینی چاہئے اور یہ وہ خدمت ہے جس کے نتیجے میں رہتی نسلوں تک ہمیشہ ہمیش کے لئے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۹۷
خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء
آپ پر درود اور سلام بھیجنے والے پیدا ہوں گے کیونکہ جو شخص آپ کی تبلیغ سے مسلمان ہوگا اللہ کے فضل
سے اس کی آئندہ ساری نسلیں بھی آپ کے زیر ا حسان رہیں گی اور قیامت تک وہ جتنے نیک کام کریں
گے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وعدے کے مطابق ان کی نیکیاں آپ کے نام لکھیں جائیں گی
کیونکہ جو شخص بھی ایک نیکی کا سلسلہ جاری کرتا ہے اللہ کے فضل کے ساتھ ثواب میں اس کو شامل کر لیا
جاتا ہے جبکہ خدمت ، نیکی کرنے والے کے حصے میں سے کچھ بھی کا ٹا نہیں جاتا۔تو یہ اللہ کا حساب ہے
جو اس طرح چلتا ہے تو میں آپ کے سامنے چند نمونے رکھ کر اجازت چاہوں گا۔لیکن اس توقع کے
ساتھ کہ آپ کے دل میں بھی ولولے پیدا ہوں۔آپ کو بھی خیال آئے کہ ہم بھی دعوت الی اللہ کے کام
میں آگے بڑھیں اور اگر مرد پوری توجہ سے یہ کام نہیں کر رہے۔تو عورتیں ہی یہ کام کرنا شروع کر دیں۔بسا اوقات تاریخ اسلام میں ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جہاں مرد پیچھے رہے گئے وہاں عورتیں آگے
بڑھیں اور ان کا نمونہ دیکھ کر پھر مردوں کو بھی ہوش آ گئی۔تو خدا کرے جرمنی کے مردوں کے لئے دعوت
الی اللہ میں احمدی خواتین اسی قسم کا ایک زندہ کرنے والا نمونہ پیش کریں۔حضرت مصلح موعود کو بھی دعوت الی اللہ کی بہت دھن تھی۔آپ بسا اوقات احمدی خواتین کو کہا
کرتے تھے کہ تم دعوت الی اللہ کا کام شروع کرو۔آپ لکھتے ہیں کہ چک منگلا اور چنڈ بھروانہ یہ علاقہ خدا
کے فضل سے ترقی کر رہا ہے اور یہی وہ بہادر لوگ ہیں جن کی ایک عورت کی مثال کل میں نے اپنی
افتتاحی تقریر میں بیان کی تھی وہ بیعت کرنے یہاں آئی ہوئی تھی۔کہ شام کو اُس کی بیٹی بھی یہاں آگئی
اس نے کہا اماں تو نے مجھے کہاں بیاہ دیا ہے وہ لوگ تو میری بات سنتے ہی نہیں۔تو میں نے مجھے جو
کتابیں دی تھیں میں انہیں پڑھ کر سناتی ہوں تو وہ سنتے ہی نہیں۔میں احمدیت پیش کرتی ہوں تو وہ ہنسی
اور مذاق کرتے ہیں اور مجھے پاگل قرار دیتے ہیں۔وہ عورت کہنے لگی بیٹی ! اتو میری جگہ آکر اپنے والد
اور بھائیوں اور دوسرے عزیزوں کی روٹی پکا میں تیرے سسرال جاتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ کون میری
بات نہیں سنتا۔میں ان سب کو احمدی بنا کر دم لوں گی۔شاید یہی عورت جلسہ سالانہ سے چندہ ماہ قبل آئی
اس کے پاس ایک بچہ تھا اس نے مجھے بتایا کہ یہ میرے بھائی کا بیٹا ہے وہ ربوہ نہیں آتا تھا۔میں اس کا
بچہ اٹھالائی ہوں کہ وہ اس بچے کی وجہ سے تو ربوہ آئے گا۔مجھے کسی نے بتایا کہ اس کا وہ بھائی احمدیت
کے قریب ہے لیکن چوہدری فتح محمد صاحب سیال نے خبر دی ہے کہ اللہ کے فضل سے اب وہ احمدی ہو
چکا ہے۔تو اس طرح ایک احمدی خاتون پورے خاندان کے لئے اور در حقیقت اس سارے علاقے کے

حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۹۸
خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء
لئے ایک روشنی کا مینار بن گئی۔اگر کوئی احمدی عورت چاہے تبلیغ کرنا اور دعا کرے اور اخلاص کے ساتھ
کام کرے تو یقینا وہ پھل سے محروم نہیں رہے گی۔لجنہ کے اب بہت ایسے کام ہیں جن پر میری براہ راست نظر پڑتی ہے۔پہلے تو لجنہ صدر لجنہ
پاکستان کے ماتحت ہوا کرتی تھی۔اب جب سے میں نے ہر ملک کی لجنہ کو آزاد کیا ہے اور براہ راست
ان کی صدروں سے رابطہ قائم کیا ہے۔ان کی رپورٹیں ملتی ہیں۔میں ساری نہ بھی پڑھ سکوں تو اہم نکات
نکال کر میرے سامنے رکھے جاتے ہیں تو اس سے مجھے اندازہ ہوا ہے کہ اللہ کے فضل سے بعض لجنات
دعوت الی اللہ کے کام میں بہت آگے بڑھ گئی ہیں اور خدام اور انصار سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔گزشتہ
رپورٹوں میں سے ایک لجنہ کی رپورٹ کے مطابق تین گاؤں میں محض لجنہ نے ۲۷ احمدی بنائے ہیں
اور یہ افریقہ کی بات ہے وہاں کی لجنہ کی خواتین دیہات میں جاتی ہیں وفد بنا کر اور اپنے رنگ میں خدا
کے فضل سے تبلیغ کرتی ہیں۔اور اللہ کے فضل سے نئی نئی جماعتیں قائم کر رہی ہیں۔پنجاب میں بھی بعض لجنہ کی خواتین نے ایسا ہی کام کیا ہے۔ایک گاؤں میں لجنہ کے
ذریعے سے بیعتیں ہوئی اور وہاں احمدیت کا پہلی دفعہ بوٹا لگا ہے۔بنگال میں بھی یعنی جس کو ہم پہلے مشرقی
پاکستان کہا کرتے تھے وہاں کی ایک بیوہ خاتون نے بیعت کی۔اس کے بعد مزید تین خواتین کی اس
نے بیعت کروائی۔اس پر شدید مخالفت ہوئی چاروں کے خاوندوں نے طلاق کی دھمکیاں دیں لیکن ان
عورتوں نے کہا کہ جو چاہو کر وہم نے حق کو پالیا ہے۔ہم پیچھے ہٹنے والی نہیں تم بے شک ہمیں طلاق دے
دو اور طلاق کی دھمکی کے باوجود اسی طرح تبلیغ کرتی رہیں۔اللہ کے فضل سے اب بنگال میں ان عورتوں
کی قربانی کی وجہ سے ۳۰ خواتین بیعت کر کے جماعت میں داخل ہو چکی ہیں اور اس گاؤں پر احمدیت
-
کا غلبہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان میں جو حالات ہیں آپ جانتے ہیں۔مردوں کے لئے بھی بہت مشکل ہے کام کرنا
لیکن پاکستان کی بجنات کی جور پورٹیں ملتی ہیں ان سے پتہ چل رہا ہے کہ بعض خواتین اپنے محلوں میں
اور دوسری جگہ جا کر مسلسل تبلیغ کر رہی ہیں۔ایک گھرانے کو ایک احمدی خاتون نے تبلیغ کی تو سارا محلہ
ان کی مخالفت پر اکٹھا ہو گیا اور ایک طوفان بدتمیزی اٹھ کھڑا ہوا۔اس تبلیغ کرنے والی خاتون کے گھر کا
بائیکاٹ کر دیا گیا اس نے ان سب باتوں کے باوجود کام نہیں چھوڑا۔مسلسل لٹریچر تقسیم کرتی رہی اور اللہ
کے فضل کے ساتھ اب ۷ افراد پرمشتمل ایک گھرانہ اس بچی کی تبلیغ کی وجہ سے احمدی ہو چکا ہے۔بچی

۲۹۹
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
اسی طرح ایک خاتون نے تین بیعتیں کروائی ہیں پھر بعض بچیاں اپنا ایسا اعلیٰ نمونہ دکھاتی ہیں
کہ اس نمونہ کو دیکھ کر بھی وہاں کے اساتذہ انکی استانیاں وغیرہ بہت متاثر ہوتے ہیں اور پتہ کرتے ہیں
کہ کیا چیز ہے۔ایک لڑکی کے متعلق یہ رپورٹ ہے کہ اس کا نمونہ اپنی کلاس میں جہاں وہ ٹریننگ لے
رہی تھی اتنا مثالی تھا کہ اس کلاس کے استاد حکیم صاحب احمدیت میں دلچسپی لینے لگے اور اللہ کے فضل
کے ساتھ اس بچی کے نیک نمونے کی وجہ سے بالآخر احمدیت کی صداقت کو پا کر اپنے سارے خاندان
سمیت انہوں نے بیعت کر لی۔ایک خاتون ہیں ان کے ذریعے لاہور میں ۳۰ بیعتیں ہوئی ہیں جبکہ لاہور کی ساری جماعت
بہت بڑی جماعت ہے اور ان کو میں نصیحت کرتا چلا آرہا ہوں کہ خدا کے لئے ہوش کر و تبلیغ کرو لیکن ان
سے نہیں یہ کام ہوئے۔ایک احمدی خاتون نے اکیلی نے خدا نے فضل سے ۳۰ بیعتیں کروالی ہیں
اور ہیں اور ان پڑھی یعنی معمولی پڑھی لکھی۔ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا راز ہے آپ کس طرح بیعتیں
کروارہی ہیں۔ماحول بڑا مخالف ہے۔لوگوں کے مزاج ہی نہیں ہیں دین کی طرف۔مردوں سے جو کام
نہیں ہو رہے وہ آپ کیسے کر رہی ہیں۔تو انہوں نے کہا میں بہت کم پڑھی لکھی ہوں لیکن مسیح موعود علیہ
السلام کی محبت میں سرشار ہوں اور اس نشے کے ساتھ ، اس موج میں تبلیغ کرتی ہوں کے سننے والے مجبور
ہو جاتے ہیں۔جاہل سے جاہل آدمی بھی میرا یہ جذبہ دیکھ کر بات سنے پر آمادہ ہو جاتا ہے اور اللہ کے فضل
کے ساتھ جب بھی مجھے موقع ملے اسی جذبہ کے ساتھ تبلیغ کرتی ہوں اور یہ اسی کا پھل ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ تبلیغ میں جذ بہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔اگر آپ دلائل سے کتنے ہی
آراستہ ہوں، کتنے ہی آپ کے پاس اعلی دلائل اور تبلیغ کا مصالحہ موجود ہو جب تک جذ بہ دل نہیں ہے
اس وقت تک تبلیغ اثر نہیں کرتی اور میرا وقف جدید کا لمبا تجربہ یہی ہے۔وہاں وہ غریب مسکین معلم جو
علمی لحاظ سے اکثر معلمین سے پیچھے ہوا کرتے تھے مگر ان میں جذبہ تھا وہ ہمیشہ بڑے بڑے عالم معلموں
پر غالب آجایا کرتے تھے۔سخت سے سخت کڑوے علاقے میں بھی جب ان کو مقرر کیا گیا تو وہاں بھی ان
کی باتوں سے دل پسیج جایا کرتے تھے۔پس احمدی خواتین کے لئے یہ نکتہ بہت ہی اہم ہے جو اس
عورت نے ایک عورت کے سوال کے جواب میں پیش کیا کہ ٹھیک ہے مجھے علم نہیں ہے معمولی تعلیم ہے
مگر جذ بہ ہے۔میں تبلیغ نشہ کی حالت میں یعنی محبت الہی اور مسیح موعود علیہ السلام کے پیار میں نشہ کی
حالت میں تبلیغ کرتی ہوں اور اس کے نتیجہ میں لوگ مجبور ہیں میری بات سننے کے لئے۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
لجنات میں جو تبلیغی کام ہورہے ہیں ان میں ایک ذریعہ بہت بڑا سیرت نبوی کے جلسے
ہیں۔آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا ئیں۔سیرت نبوی کے جلسے دنیا میں ہر جگہ غیر معمولی اثر دکھاتے ہیں
اپنوں پر بھی غیروں پر بھی۔احمدیوں کی تربیت کے لئے بھی کام آتے ہیں لیکن دوسرے مسلمانوں اور
غیر مسلموں پر بھی ان
کا بڑا گہرا اثر پڑتا ہے۔۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بجنات میں اس کی طرف
بہت توجہ پیدا ہورہی ہے اور جو مجموعی رپوٹیں ہیں ان کا خلاصہ یہ ہے اس وقت ۱۲۲ ایسے ایک سال میں
تبلیغی جلسے ہوئے ہیں جو دراصل تبلیغی جلسے براہ راست تو نہیں تھے۔سیرت کے جلسے تھے اُن کے نتیجہ
میں اللہ کے فضل سے بہت عمدہ رنگ میں دوسروں تک پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔اس طرح ویڈیوز
کے ذریعہ احمدی خواتین تبلیغ کر رہی ہیں۔آج کل بہت سی ایسی ویڈیوز میسر ہیں جن کا اثر غیروں پر
بہت پڑتا ہے۔قادیان کی رپورٹ ہے کہ جب ہم خواتین کی طرف سے ویڈیوز دکھاتی ہیں تو اس کا
بہت گہرا اثر دل پر پڑتا ہے۔روس میں جو واقفین عارضی گئے۔ان کے ایک وفد نے بتایا کہ شروع میں
وہاں کے بہت بڑے افسر تھے جن سے گفتگو ہورہی تھی انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی تو ہم نے پھر ویڈیو
استعمال کی جو انگلستان کے جلسہ کی تھی۔کہتے ہیں وہ ویڈیو دیکھتے دیکھتے ان کی کیفیت بدل گئی۔انہوں
نے کہا یہ ویڈیو تو سارے روس میں دکھانی چاہئے۔اللہ نے ایک اور ذریعہ بھی ہمیں مہیا فرما دیا ہے۔جب ویڈیوز کے ذریعہ گھروں میں آپ دعوت دے کر خواتین کو یا اپنی بچیوں کی سہیلیوں
کو بلا کر پروگرام
دکھا ئیں تو انشاء اللہ اس کے نتیجہ میں بہت سی غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی اور جو دل پہلے بات سننے پر
آمادہ نہیں ہوتے وہ اب آمادہ ہو جائیں گے۔آج کے لئے میں نے آپ کے سامنے یہی باتیں پیش کرنے کے لئے رکھی تھیں۔آئندہ میں
ایک اور مضمون شروع کروں گا جو غالباً انشاء اللہ آئندہ جلسہ یو کے میں ہوگا۔اور وہ یہ ہے کہ احمدی
خواتین کو اللہ تعالیٰ نے اپنے قرب کے کیسے کیسے نشان دکھائے ہیں۔احمدی خواتین میں بڑی بڑی اولیاء
اللہ پیدا ہوئی ہیں۔ایسی ہیں جن کو خدا تعالیٰ الہامات سے نوازتا رہا ہے۔کشوف عطا فرما تا رہا ہے۔کچی
رؤیا دکھاتا رہا ہے۔مصیبت کے وقت ان کی دعائیں قبول کیں۔اور قبولیت کے متعلق پہلے سے اطلاع
دی کہ یہ واقعہ اس طرح ہوگا اور اسی طرح ہوئے یہ وہ آخری منزل ہے جس کی طرف ہر احمدی خاتون
کو ہم نے لے کر آگے بڑھنا ہے۔تعلق باللہ کے سوا مذ ہب کی اور کوئی جان نہیں ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عبادت بھی اللہ سے

حضرت خلیفہ اسیح الرابع ' کے مستورات سے خطابات
٣٠١
خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء
تعلق اور محبت پیدا کرنے کی خاطر کی جاتی ہے۔تو میں اس لئے وہ واقعات آئندہ آپ کے سامنے
رکھوں گا تا کہ آپ کو معلوم ہو کہ اسلام کا خدا صرف مردوں کا خدا نہیں ہے۔وہ عورتوں کا بھی خدا ہے
اور جن عورتوں نے اللہ سے سچی محبت کی ہے اس کے جواب میں وہ ان پر ظاہر ہوا ہے اور بڑی شان کے
ساتھ ظاہر ہوتا رہا ہے۔پس امید ہے اس کے نتیجہ میں آئندہ آپ کے دل میں بھی تعلق باللہ کی طرف
ذاتی توجہ پیدا ہوگی۔سردست میں اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ چندہ کے متعلق میں نے جو باتیں پیش کی تھیں وہ
ہرگز تحریک کے لئے نہیں کی تھیں۔یہ غلط فہمی دور اس لئے کرنی پڑ رہی ہے کہ ایک خاتون نے اپنی انگوٹھی
بہت پیاری سی انگوٹھی اتار کر بھجوا دی ہے۔اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے کوئی ضرورت نہیں
ہے۔جتنی تحریکیں میں نے کی ہیں ان میں جو میرا اندازہ ہوتا تھا اس سے زیادہ چندے موصول ہوئے
ہیں اور احمدی خواتین ہرگز مردوں سے پیچھے نہیں رہیں۔اس لئے ابھی سب کچھ اپنے پاس رکھیں اگر
وقت آیا اور کوئی ضرورت پیش ہوئی تو میں جانتا ہوں آپ گھر میں کچھ بھی نہیں رکھیں گی۔سب کچھ پیش
کر دیں گی۔لیکن بغیر تحریک کے کوئی ضرورت نہیں ہے۔میں صرف بتانا چاہتا تھا آپ کو اور آپ کی وساطت سے غیر مسلم خواتین کو جو مغرب میں رہتی
ہیں کہ تم نے بھی اپنی ایک عیش و عشرت
کی دنیا بنائی ہوئی ہے جس کو تم آزادی سمجھتی ہو۔اور تم مجھتی ہو کہ تم
تہذیب و تمدن کی صف اول میں آگے آگے چل رہی ہو۔ایک احمدی خواتین کا بھی رستہ ہے اس رستے
پر وہ گامزن ہے تم شاید یہی بجھتی ہو کہ تم نے جو رستہ اختیار کیا ہے وہی سچا دائگی لذات کا رستہ ہے مگر میں
تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ نیکیوں کی راہ میں آگے بڑھنا ایک ایسا سچا خلوص اور تعلق اور پیار اور امن کا
رستہ ہے کہ اس کا اور کوئی مقابلہ کسی رستے پر نہیں ہو سکتا۔دنیا کے رستے دنیا کی لذتوں کی طرف جاتے
ہیں۔لیکن وہ لذتیں عارضی ثابت ہوتی ہیں۔وہ لذتیں بے چینی پیدا کر جاتی ہیں ان لذتوں کے نتیجہ میں
ایک دوسرے پر اعتماد اٹھ جاتے ہیں گھر ٹوٹ جاتے ہیں۔بچے ماؤں کے نہیں رہتے۔باپ بیٹوں کے
نہیں رہتے۔گھر گھر میں بدیاں پھیلتی ہیں اور مزید کی طلب ایسی ہے کہ جیسے آگ لگ گئی ہو۔سمندر کا
پانی ہے جس سے آپ اپنی پیاس بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں
ہے۔جتنا پانی پیئیں گی اور پیاس بھڑکتی چلی جائے گی۔مزید کی طلب اور پیدا ہوتی چلی جائے گی۔کہاں
تک آخر آپ پہنچیں گی؟ اس لئے حقیقت یہی ہے کہ تسکین کا رستہ وہی ہے جو اسلام نے سکھایا ہے۔نیکی کے کاموں میں آگے بڑھیں۔آپ کو دائمی تسکین ملے گی۔وہ خواتین جن کی قربانیوں کا میں نے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
٣٠٢
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
ذکر کیا ہے۔کیا آپ کے خیال میں وہ محروم رہی ہیں؟ وہ اس دنیا میں ہی جنت کے مزے پا جاتی ہیں ان
کو پتہ ہے کہ یہ ایک ایسی لذت ہے جو ہمیشہ ساتھ دیتی ہے اور پھر آگے اولاد میں بھی برکتیں بن کر ظاہر
ہوتی چلی جاتی ہے۔وہ قربانی کرنے والے جنہوں نے ابتداء میں دو دو آنے چار چار آنے کی قربانی کی
جن کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑے پیار سے اپنی کتابوں میں محفوظ فرمایا۔میں
جانتا ہوں آج ان کی اولادیں تمام دنیا میں پھیلی پڑی ہیں اور لکھ پتی اور کروڑ پتی تک ہو چکی ہیں۔پس اللہ تعالیٰ قربانیوں کو ضائع نہیں کیا کرتا۔قربانی کرنے والا دنیا کی لالچ میں نہیں پڑتا
لیکن میں غیروں کو بتا رہا ہوں کہ وہ ان سودوں سے واقف ہی نہیں ہیں۔اول تو قربانی کرنا خود ہی اپنی
جزاء آپ بن جایا کرتا ہے۔آپ میں سے ہر وہ شخص گواہ ہے اس بات کا کہ جس کو خدا نے قربانی کی
توفیق دی ہے وہ قربانی کرنے کا وقت اپنی ذات میں ایک ایسی لذت رکھتا ہے کہ اس کا دنیا کی فانی
لذتوں کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا۔یہ احساس کہ میں نے ایک نیک قدم اٹھایا ہے اپنی جزاء خود بن
جایا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ مزہ ایسا ہے جو ہمیشہ باقی رہ جاتا ہے۔جس کے پیچھے کوئی
سردر دی نہیں آتی۔کوئی بے چینی نہیں پیدا ہوتی لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہو جاتی تو پھر آپ کی طرف
سے انعامات کا سلسلہ جاری ہوتا ہے جو ہمیشہ کے لئے آگے نسلوں تک جاری ہوتا چلا جا تا ہے اور چلتا
چلا جاتا ہے۔وہ بزرگ خواتین جن میں سے بعض کے نام میں نے آپ کے سامنے پڑھے بے شمار ایسی
ہیں جن کے نام کہیں لکھے ہوئے بھی نظر نہیں آئیں گے۔ان کو کیا پتہ کہ آج کی اولادوں سے اللہ تعالیٰ
کیا سلوک فرمارہا ہے۔آپ میں سے ہر وہ خاتون جو کسی ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جن کے آباء
واجداد نے ابتداء میں احمدیت قبول کی تھی وہ مڑ کر دیکھیں تو سہی کہ اس زمانہ میں کیا حالات تھے اور اب
کیا بن چکی ہیں۔یہ سارے ان قربانیوں کے پھل ہی ہیں جو آپ کھا رہی ہیں اور آئندہ آپ کی نسلیں
کھاتی چلی جائیں گی۔جو قربانیاں آج آپ پیش کر رہی ہیں ان کی ایک جزاء تو خدا نے وہیں نقد
نقد دی۔آپ کے دل کو سکینت سے بھر دیا۔آپ کے گھروں کو برکتوں سے بھر دیا لیکن آئندہ نسلیں بھی
اس کی خیرات پائیں گی اور یہ سلسلہ ایسا ہے جو نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔کاش! دوسرے بھی دیکھیں اور سمجھیں کہ باقی رہنے والی لذتیں کیا ہوا کرتی ہیں ان کا دنیا کی
عارضی لذتوں کے ساتھ مقابلہ کرنا محض نادانی اور جہالت ہے۔دنیا کی عارضی لذتیں تکلیفیں پیچھے چھوڑ
جاتی ہیں دکھ چھوڑ جاتی ہیں بنے بنائے گھروں کو اجاڑ دیتی ہیں مگر نیکی کرنے والے گھروں
کو اللہ تعالیٰ

حضرت خلیفہ اسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
٣٠٣
خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء
برکتیں بخشتا ہے۔محبت اور پیار کے ماحول عطا کرتا ہے۔اولا دیں ماں باپ کی رہتی ہیں ماں باپ اولاد
کے رہتے ہیں اور ایسے محبت کے باہمی رشتے گہرے ہوتے چلے جاتے ہیں جو اس دنیا میں ہی ہر
گھر کو ایک جنت کا نشان گھر بنادیا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری ان قربانیوں کو نہ صرف مقبول فرمائے بلکہ ان کو دوام بخشے اور جتنا اجر وہ ہمیں
عطا کرے وہ سب کچھ پھر ہم خدا کے حضور پیش کرتے چلے جائیں کیونکہ یہ سلسلہ ایک لا متناہی سلسلہ ہونا
چاہئے۔جو خدا دے ہم پھر اس کے حضور پیش کرتے رہیں۔پھر وہ اور دے پھر اس کے حضور پیش
کرتے رہیں۔آخر پر قربانی کے اس جذبے اور اس کی لذت سے متعلق ایک صحابی کا ایک واقعہ آپ
کے سامنے رکھ کر میں اس خطاب کو ختم کرتا ہوں۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس حال میں جنگ احد میں شرکت
فرمائی۔بہت ہی دردناک حالات پیدا ہوئے۔اس وقت ایک صحابی اس جنگ کے دوران شہید ہوئے
ان
کا بیٹا بہت غمگین تھا اپنے باپ کی شہادت پر۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر اس پر پڑی تو
آپ نے فرمایا۔ادھر آؤ میں تمہیں ایک ایسی بات
بتاتا ہوں جو تمہارے غم کو خوشی میں بدل دے گی۔خدا
نے مجھے بتایا ہے کہ جب تمہارا باپ شہید ہو کر اس کے حضور پیش ہوا تو اس شان کی قربانی تھی اس
جذبے کے ساتھ اس نے شہادت پیش کی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے اسے فرمایا بتا تیری کیا جزاء ہے میں چاہتا
ہوں کہ جو تو چاہتا ہے وہ تجھے پیش کر دوں۔تو پتہ ہے تیرے باپ نے کیا کہا۔تیرے باپ نے یہ
جواب دیا کہ اے خدا ! میری خواہش تو یہی ہے کہ مجھے پھر زندہ کر۔میں پھر تیری راہ میں مارا جاؤں۔مجھے
پھر زندہ کر میں پھر تیری راہ میں مارا جاؤں۔تیری ہی قسم ہے کہ جو مزہ مجھے شہادت کا آیا ہے ویسا کوئی
اور مزہ نہیں۔پس میرے اس مزے کو دائم کر دے۔سو جانیں مجھے دے اور سو مرتبہ میں تجھ پر قربان
کر دو۔اللہ نے فرمایا کہ اگر میں اپنے اوپر یہ حرام نہ کر چکا ہوتا کہ جس کو میں ایک دفعہ اپنے پاس بلالوں
اس کو دوبارہ دنیا نہیں بھیجوں گا۔میں تیری یہ تمنا ضرور مان لیتا مگر میرے قانون کے خلاف ہے۔یہ مثال آپ کو یہ بتانے کے لئے اور دوسروں کو بتانے کے لئے پیش کر رہا ہوں کہ قربانی
دینے والا جانتا ہے کہ اس میں کتنی لذت ہے۔لا متناہی لذت ہے اس کا تصور بھی دوسرے نہیں کر سکتے
اور یہ لذت اپنی ذات میں اتنی جزاء بن جاتی ہے کہ شہید ہونے والا خدا سے اور جانیں مانگتا ہے کہ میں
پھر تیری راہ میں ان جانوں کو نچھاور کروں۔خدا کرے کہ ہماری قربانیوں کے ساتھ یہ جذ بہ محبت ہمیشہ

حضرت خلیفہ مسیح الرابعہ کے مستورات سے خطابات
۳۰۴
خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء
زندہ رہے۔یہ جذ بہ فدائیت ہمیشہ قائم و دائم رہے۔اسی میں ہماری لذتیں ہیں اسی میں ہماری بقاء کی
ضمانت ہے۔اگر یہ جذبے زندہ رہے تو خدا کی قسم اس جماعت کو دنیا کی کوئی طاقت مغلوب نہیں
کر سکتی۔آپ ہی غالب آئیں گی اور آپ ہی غالب آئیں گی اور آپ ہی غالب آئیں گی۔خدا کر کے
کہ ایسا ہی ہو۔آخر پر حضور نے فرمایا اب ہم دعا کریں گے۔سب دعا میں شامل ہو جا ئیں۔اللہ پھر ہمیں
دوبارہ بار بار ایسے نیک موقعوں پر اکٹھا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی