ماؤں کی تربیت اولاد کی ذمہ داری اور اس کے طریق
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۰۵
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
ماؤں کی تربیت اولاد کی ذمہ داری اور اس کے طریق
( خطاب فرموده ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۲ء بر موقع جلسہ سالانہ کینیڈا)
سب سے پہلے تو میں لجنہ کی عزیز ممبرات کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں
کہ اللہ تعالی کے فضل
کے ساتھ وہ دن طلوع ہوئے جن میں ہم اکٹھے ہو کر مل جل کر خدا کی حمد کے گیت گا رہے ہیں کہ اس نے
ہمیں ایک بہت ہی عظیم اور وسیع مسجد کی تعمیر کی توفیق بخشی ہے جو عیسائیت کے گڑھ کے دل میں واقع
ہے عیسائیت کا گڑھ ان معنوں میں کہ کسی زمانہ میں یہاں اکثریت عیسائیت کی قائل بھی تھی اور
عیسائیت پر عمل بھی کرتی تھی۔اگر چہ یہ باتیں اب قصہ پارینہ ہوتی جا رہی ہیں لیکن مجموعی تشخص کے
لحاظ سے یہ ملک ابھی بھی عیسائی ہی کہلائے گا۔پس اللہ تعالی کا بہت بڑا احسان ہے کہ اُس نے اس ملک میں ہمیں ایک عظیم مسجد کی تو فیق عطا
فرمائی ایسی مسجد کہ جس کی مثال نہ شمالی امریکہ میں ہے نہ جنوبی امریکہ میں اس کثرت سے نمازی یہاں
خدائے واحد کی عبادت کے لئے اکٹھے ہو سکتے ہیں کہ کوئی اور مسجد اس کا ہم پلہ نہیں ہے۔جب یہ مسجد
تعمیر ہو رہی تھی تو شروع میں آرکیٹیکٹ صاحب نے جو بہت وسیع تجر بہ مساجد کی تعمیر کا رکھتے ہیں ایک
ایسا نقشہ پیش کیا جس میں عبادت کی ضرورتوں کا کم خیال تھا اور دیگر ضرورتوں کا بہت زیادہ میں نے دو
تین دفعہ پیغام بجھوایا لیکن پوری طرح وہ بات سمجھ نہیں سکے۔لیکن بہت ہی شریف النفس انسان ہیں غیر
معمولی تعاون کرنے والے حالانکہ دوسرے آرکیٹیکٹس میں میں نے یہ بات نہیں دیکھی الا ماشاء اللہ
احمدی آرکیٹیکٹس کے علاوہ دوسروں کی بات کر رہا ہوں۔ان سے میں نے دراخواست کی کہ ہو سکے تو
مجھ سے ملیں چنانچہ وہ سفر اختیار کر کے لندن تشریف لائے اور ایک دفعہ نہیں دو دفعہ نہیں تین بار کم از کم
ہماری ملاقاتیں ہوئیں اور انہیں میں نے تفصیل سے سمجھایا کہ جماعت احمدیہ کو دکھاوے میں کوئی دلچسپی
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
نہیں اس بات میں کوئی دلچسپی نہیں کہ بڑے بڑے ہال اس مسجد کے ساتھ ملحق ہوں جہاں
کا نفرنسز ہو
رہی ہوں بڑے بڑے عظیم الشان دفاتر ہوں۔جن ملکوں کے پاس تیل کی دولت ہے یا جو مساجد کو بھی
اپنی انا کے دکھاوے کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں ان کو یہ باتیں مبارک ہوں مجھے تو ایسی مسجد چاہئے جہاں
زیادہ سے زیادہ نمازی خدا تعالی کی عبادت کی غرض سے حاضر ہوں۔پس عبادت کے صحن کو عبادت کی
عمارت کو وسیع تر کر دیں اور لو احقات جو دیگر مسجد کے ساتھ ملتے ہیں ان کو چھوٹے سے چھوٹا کر دیں۔چناچہ بہت انہوں نے محنت کی کئی طرح سے نقشے تجویز کئے اور آخر اللہ تعالی کے فضل کے ساتھ ایک ایسی
مسجد کی تعمیر پر ہمارا اتفاق ہو گیا جو ان کے آریچر نقطہ نگاہ سے بھی بہت عمدہ تھی اور ہماری ضروریات
کیٹ
کے پیش نظر بھی عین مناسب حال
تھی۔اللہ تعالی کا بڑا احسان ہے اور جماعت احمدیہ کینیڈا اس لحاظ سے بھی مبارک باد کی مستحق ہے
کہ انہوں نے کل کی اور آج کی تقریبات کو بیک وقت دنیا کے تمام براعظموں میں مواصلاتی ذرائع سے
ٹرانسمٹ کرنے کے تمام اخراجات برداشت کئے۔اور آج وہ دن ہے کہ خدا تعالی کے فضل کے ساتھ
ہماری روحیں ہمارے دل ہمارے جسم خدا کے حضور سجدہ ریز ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی
آواز آج زمین کے کونے کونے تک پہنچ رہی ہے اور آپ کے اس عاجز نمائندہ کی تصویر بھی اس آواز کے
ساتھ ساتھ پہنچ رہی ہے۔بظاہر آواز میری بظاہر شکل میری لیکن حقیقت میں یہ وہ وعدے ہیں جو مسیح موعود
الصلوۃ والسلام سے کئے گئے تھے اور انہی کی برکت ہے اور انہی کی خیرات ہے کہ آج ہم یہ مبارک
دن دیکھ رہے ہیں۔پس بہت مبارک ہو اور ان آنے والوں کو بھی جو دور دور د سے تشریف لائے۔امریکہ خدا کے فضل کے ساتھ غیر معمولی طور پر اس جلسہ میں شامل ہونے کی توفیق پا رہا
ہے۔ایک زمانہ تھا جب کہ امریکہ کے جلسوں میں بہت معمولی گفتی کی تعداد ہوا کرتی تھی مجھے یاد ہے
جب میں ۱۹۷۸ء میں وہاں حاضر ہوا تو ایک مسجد واشنگٹن چھوٹی سی مسجد تھی اس کا بھی ایک حصہ خالی پڑا
تھا اور دلچسپی بھی کم تھی نسبتا اور تعداد بھی معمولی تھی۔اب خدا کے فضل سے دو ہزار کی تعداد میں یا اس کے
لگ بھگ امریکہ کے احمدی اس جلسہ میں شرکت کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔جہاں تک کینیڈا کا حال
ہے وہ اس سے بھی پتلا تھا۔جب ۱۹۷۸ء میں میں اپنی اہلیہ اور دو بچیوں کو لے کر یہاں آیا تو ٹورانٹو کا مشن ہاؤس ایک
چھوٹی سے عمارت پر مشتمل تھا۔اور اس عمارت کے ایک کمرے میں ایک دوصفوں سے زیادہ نہیں تھیں۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۰۷
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
جو بہت لمبی تگ ودو کے بعد اس اطلاع کے بعد کہ میں آرہا ہوں خصوصیت سے ان کو ملنا چاہتا ہوں وہ
لوگ اکٹھے ہو سکے اور اُن میں سے بھی بعض اعتراض کی خاطر آئے تھے۔کسی خاص اعلیٰ مقصد کی خاطر
نہیں چنا نچہ لمبا عرصہ ان کے ساتھ بیٹھ کر ان کو سمجھانا پڑا کہ دیکھو تم نیکی کے کاموں میں تعاون کر وحصہ لو۔اگر وہ لوگ جو حصہ لے رہے ہیں ان کی ادائیں پسند نہیں تو مل کر محبت اور اخلاص سے ان کو سمجھاؤ ان کی
برائیوں کی تلاش نہ کرو ان کی خوبیوں پر نگاہ رکھو اور یہ بھی تو دیکھو کہ تمہاری عدم دلچسپی کا یہ نتیجہ ہے کہ جیسے
چاہتے ہو ویسے نہیں ہورہا۔اور اس کے بعد بھی پھر یہ سلسلہ نصیحت اور سمجھانے کی کوشش کا جاری رہا
جب میں نے انگلستان جا کر حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خدمت میں کینیڈا کی جماعت کا آنکھوں
دیکھا حال
بتایا تو اتنے ناراض ہوئے۔تم نے کیوں ان عہد یداروں
کو وہیں معطل نہیں کر دیا میں نے
عرض کیا میری مجال کیا تھی میری حیثیت کیا تھی میں ایک ذاتی سفر پر تھا۔لیکن آپ کو تکلیف اتنی تھی کہ
بار بار یہی بات دہرا ر ہے تھے چنانچہ اس کے بعد بھی کچھ عرصہ تک جماعت کینیڈا ایسی جماعتوں میں شمار
نہیں ہوئی کہ جسے انسان دنیا میں نمونے کے طور پر پیش کر سکے۔اب
دیکھیں کہ وہ دن کیسے بدلے ہیں۔اس میں لجنہ کی حاضری خدا کے فضل سے اتنی ہے کہ اللہ
تعالیٰ کی حمد سے دل بھر جاتا ہے۔جس طرح یہ ہال لجنہ سے بھرا ہوا ہے اور پھر ایسی نظم وضبط کی لڑیوں میں
پروئی ہوئی خاموشی کے ساتھ بغیر کسی شور بغیر کسی بدنظمی کے آپ سب بیٹھی اس اجلاس میں شامل ہو رہی
ہیں۔یہ بہت اللہ تعالیٰ کا فضل اسکا احسان ہے۔اسی کی عطا کردہ برکتیں ہیں۔دعاؤں کو سنتا ہے بے قرار
دلوں پر نظر رکھتا ہے اور اگر خدا کے کاموں میں خدا سے مدد مانگی جائے تو وہ مد دضرور آسمان سے آتی ہے۔پس پہلی نصیحت آج آپ کو یہی ہے کہ دعاؤں پر زور دیں ورنہ آپ کا کام بہت مشکل
،،
ہے۔بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں۔جو آپ کے نازک کندھوں پر ہیں۔اور ایک لحاظ سے مرد کو قوام مقرر
فرمایا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس میں پیش کروں گا اس میں اس کا بھی ذکر ہے لیکن
ایک لحاظ سے عورت پر اتنی بڑی ذمہ داری ڈالی گئی کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ تمھاری جنت تمہاری
ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔پس اس نقطہ نگاہ سے میں آپ کی ذمہ داریاں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں
وہ ایسی ذمہ داریاں ہیں جن سے آپ واقف تو ہیں لیکن انسانی فطرت ہے کہ ان باتوں کو بھولتا جاتا ہے
جو کام ایسے ہوں جیسے پانی نیچے کی طرف بہتا ہے آسان اور نیچے اترنے والے ان میں انسان تیز
قدموں سے دوڑتا ہوا چلتا ہے جو اوپر کے رستے ہوں اعلی قدروں کو حاصل کرنے کی راہیں ہوں۔ان
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
خطاب ۱۷ مرا کتوبر ۱۹۹۲ء
میں قدم مشکل سے اُٹھتے ہیں اور انسان بوجھ محسوس کرتا ہے۔اسی لئے ذمہ داریوں کو ایک طرف پھینکنے کا
رجان انسانی فطرت میں ہے اور کمزوریوں کو اختیار کرنے کا رحجان بھی انسانی فطرت میں داخل ہے تبھی
بار بار نصیحت کا حکم ہے۔اور اللہ تعالی نے آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ:
فَذَكَّرُ انْ نَّفَعَتِ الذِّكْري ( الاعلى:١٠)
ذکر کا مطلب ہے شدت کے ساتھ اور بار بار نصیحت کرتے چلے جاؤ۔إِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْری ہم تمھیں یقین دلاتے ہیں کہ بظاہر نصیحت بے اثر بھی ہو تو
حقیقت میں اثر کرتی ہے اور اگر صبر کے ساتھ نصیحت کرو گے تو وہ ضرور رنگ لائے گی اور ضرور فائدہ
پہنچائے گی۔پس حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے ہاتھوں جو عظیم معجزہ رونما ہو اور دعاؤں کی برکت
سے تھا اور مسلسل نصیحت کے ذریعہ تھا۔یہی دعا آپ ﷺ کے ہتھیار تھے۔اول ہتھیار دعائیں اور دوسرا
ہتھیا رایسی نصیحت کرنا جس میں آپ
تھکتے نہیں تھے۔مسلسل نصیحت کرتے چلے جاتے تھے۔پس نصیحت کو قبول کرنے والے بالآخر قبول ضرور کرتے ہیں۔لیکن شرط یہ ہے کہ نصیحت
کرنے والا تھک نہ جائے اور رستے میں ہار کہ بیٹھ نہ رہے۔حضرت اسماعیل کے متعلق قرآن کریم میں
آتا ہے کہ آپ ہمیشہ اپنی اولاد کو نماز کی نصیحت کرتے رہے اور کرتے رہے اور کرتے رہے
کبھی نہیں
تھکے آخر زندگی تک آپکا یہی دستور تھا کہ اپنی اولاد کو نمازوں پر قائم ہونے کی نصیحت فرمایا کرتے تھے۔ہر نبی انبیاء میں سے نیکی کی تعلیم دیتا ہے۔لیکن اللہ تعالی نے قرآن کریم میں بعض انبیاء کی بعض خاص
اداؤں کو بڑے پیار اور محبت سے ہمارے سامنے پیش فرمایا اور ہمیشہ کے لئے انکا ذکر محفوظ کر دیا جہاں
تک حضرت اسماعیل کا تعلق ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ جو انھوں نے عظیم کردار ادا کیا اس
کے علاوہ ان کا ذکر نماز میں قیام کی کوشش میں ملتا ہے اور اس پتے لق و دق صحراء میں جبکہ نماز سے چہرہ
پھیرنے کے لئے کوئی اور محرکات بھی نہیں تھے نماز کی طرف انکا اتنا گہرا توجہ دینا معنے رکھتا ہے۔آپ
کے ماحول میں ایک اور قسم کا لق و دق صحرا ہے ایک ایسا لق و دق صحراء ہے جو عبادت سے توجہ کو پھیر نے
والا ہے اور تمام اثرات ایک طرف اور یہ جدید نغموں کا شوق ایک طرف یہ اکیلا ہی نسلوں کے مزاج
بگاڑنے کے لئے کافی ہے اور بچوں کو نماز کی لذت سے نابلد کرنے اور نا آشنا ر کھنے کے لئے ایک بہت
خطر ناک رجحان پیدا کرتا ہے۔اس لئے میں ایک نصیحت تو آپ
کو یہ کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کی عبادت
کی حفاظت کریں۔اگر بچے نمازی رہے جیسا کہ میں نے جمعہ پر بھی یہ اعلان
کیا تھا تو آپ کی آئندہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
نسلیں سنور جائیں گی۔۳۰۹
خطاب ۱۷ مرا کتوبر ۱۹۹۲ء
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم نماز پر قائم ہو جاؤ تو پھر تمھیں کوئی خطرہ نہیں“ نماز
خود تمھیں سنبھال لے گی۔پس آپ اپنے بچوں کی عبادت کی طرف توجہ دیں اور یہ توجہ بچپن ہی سے
ہونی چاہئے بڑے ہو کر جو باتیں بچپن میں عادت کا حصہ نہ بن سکیں۔عادت کا حصہ بڑی مشکل سے بنا
کرتی ہیں۔بچوں کے رحجانات ماں باپ کے کردار سے بنتے ہیں۔اگر اپنے ماں باپ کو وہ محبت اور پیار
سے خدا کی عبادت کرتے دیکھیں تو ان کے دل میں بھی چھوٹے چھوٹے معصوم دلوں میں بھی وہ شوق
پیدا ہو جاتے ہیں وہ اپنے رنگ میں نمازوں میں شامل ہوتے اور ماؤں کے دل ٹھنڈے کرتے ان کی
آنکھوں کا نور بنتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ہماری ان اداؤں کو بڑے پیار اور محبت کی نظر سے دیکھا جا رہا
ہے۔اگر وہ عبادت کی محبت ماؤں کی آنکھوں میں نہ ہو تو بچوں کے دل میں کوئی پیغام نہیں پہنچے گا کوئی
جذبہ ان کے دلوں میں نہیں جاگے گا جو پھر ساری زندگی ان کو جگائے رکھے۔پس ابتدا ء کی جو
ادائیں ہیں ماں باپ کی وہ بچے کی تقدیر بنا بھی رہی ہوتی ہیں اور بگا ڑبھی رہی ہوتی ہیں۔پس آپ
اپنے گھروں میں اپنی نمازیں سنوار کر پڑھنا سیکھیں۔میں نے دیکھا ہے کہ جن ماؤں کو عادت ہوتی ہے
تیم کرنے کی ان کی اولا د بھی آگے تیم کرتی چلی جاتی ہے۔جن ماؤں کو عادت ہوتی ہے بیٹھ کر تیم نماز
پڑھنے کی چھوٹے چھوٹے بہانے استعمال کر کے بیٹھ جاتی ہیں اور بیٹھ کر نمازیں پڑھتی ہیں ان کی اولاد
بھی نمازوں میں بیٹھ جاتی ہے۔پس آپ نے نمونے قائم کرنے ہیں اور نماز کا احترام قائم کرنا ہے قادیان میں مجھے یاد ہے
کہ احمدی خواتین بہت اہتمام کیا کرتی تھیں سخت سردی میں بھی جب کہ گرم پانی بھی کوئی انتظام نہیں ہوا
کرتا تھا صبح صبح اُٹھ کر وہ ٹھنڈے پانی سے وضو کرتی تھیں۔میں نے شاید پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ ایک
احمدی بچی کا میں بہت ممنون ہوں جو جلسہ سالانہ میں کام کرنے آیا کرتی تھی اور میں چھوٹا سا تھا۔میں
نے اس وقت اس بچی کو دیکھا شدید سردی میں باہر عام کپڑوں میں ملبوس۔خاص گرم کپڑے بھی نہیں
تھے وہ ٹوٹی سے بہت ہی ٹھنڈے پانی سے وضو کر رہی تھی۔اس کا میرے دل پر ایسا گہرا اثر پڑا کہ میں
نے فیصلہ کیا کہ آئندہ کبھی کوئی حال ہو بغیر وضو کے تیسم سے نماز نہیں پڑھنی اور اس چھوٹی سی بات نے اگر
میرے دل پر ایسا اثر کیا کہ ساری زندگی کے لئے وہ نقش ہوگئی تو میں سوچتا ہوں اور میرا تجربہ بھی یہی
ہے کہ ماؤں کی ادائیں بچوں کے دل پر بہت گہرا اثر کرتی ہیں پس آپ اپنی اولا د کو نمازی بنادیں اور نماز
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۳۱۰
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
ان کی اس ماحول سے حفاظت کرے گی۔وہ لق و دق صحراء جو آپ کے اردگرد ہے وہ خدا کے فقدان
کا یعنی خدا سے تعلق کے فقدانی کا صحراء ہے اور بہت سے یہاں ایسے دلچسپیوں کے سامان ہیں جو بچوں
کے دلوں کو خدا کی طرف سے پھیر کر دنیا کی طرف مائل کرتے ہیں اگر بچپن ہی میں آپ نے ان کی
حفاظت نہ کی تو بڑے ہو کر وہ آپ کے ہاتھوں سے نکل جائیں گے۔بچیوں کے لئے خصوصیت کے ساتھ بہت فکر دامن گیر رہتا ہے۔یہاں کا معاشرہ یعنی
سارے مغرب کا معاشرہ ایسا خطر ناک ہو چکا ہے کہ اب اہل مغرب بھی خود آئندہ کے تصورات سے
لرزتے ہیں۔اور مختلف مضامین کے ذریعے اس بے چینی کا اظہار ہوتا ہے بعض دفعہ ٹیلی ویژن پر بھی
ایسے پروگرام آتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کی عائلی زندگی تباہ ہو چکی ہے۔آزدای کے نام پر سب کچھ
ہورہا ہے حالانکہ حقیقت یہ کہ آزادی کا دوسرا نام شیطان کی غلامی ہے اور یہ غلامی پھر قوموں کو تباہ کر کے
رکھ دیا کرتی ہے۔حقیقی آزادی صرف ایک زنجیر پہننے کا نام ہے وہ اللہ کی محبت کی زنجیر ہے اگر آپ خدا کی زنجیر
میں جکڑے جائیں تو آپ دنیا کی ہر دوسری چیز سے آزاد ہو جائیں گے۔ہر دوسرا خوف باطل ہو جائے
گا۔ہرامید خدا سے وابستہ ہو جائے گی ہر غیر اللہ سے آپ کو بے نیازی نصیب ہوگی پس وہ لوگ جو بعض
دفعہ یہ سوچتے ہیں کہ خدا تو بے نیاز ہے ہم کیسے بے نیاز ہو سکتے ہیں ان کو میں بتا تا ہوں کہ خدا کی ہر
صفت ایک خاص رنگ میں انسان اختیار کر سکتا ہے۔اسی لئے قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ:
صِبْغَةَ اللَّهِ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً " (البقره: ۱۳۹)
اللہ کے رنگ اختیار کرنے کے لئے ہیں۔پس اللہ کے رنگ سے بہتر کونسا رنگ ہو سکتا
ہے۔پس آپ نے اگر خدا کے معنوں میں بے نیاز ہونا ہے تو خدا سے تعلق جوڑ لیں پس تمام دنیا کی
دوسری چیزیں بالکل ثانوی اور بے معنی اور چھوٹی سے دکھائی دینے لگیں گی تو جو شخص خدا سے تعلق
جوڑے اس کو دنیا کا کوئی خوف نہیں رہتا لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة :۱۱۳) کا
جو وعدہ قرآن کریم میں کیا گیا ہے وہ اولیاء اللہ کے متعلق ہے اور اس کی مختلف شکلیں قرآن کریم میں ملتی
ہیں لیکن اولیاء اللہ کے متعلق فرمایا خصوصیت کے ساتھ اللہ کے بندے جو اللہ کے دوست بن جاتے
ہیں وہ ہر خوف اور ہر غم سے آزاد ہو جاتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ اللہ کی محبت کے نتیجہ میں اللہ کا
دوست بننے کے نتیجہ میں ان
کو غم نہیں آتا وہ آزمائشوں میں مبتلا نہیں ہوتے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
حضرت محمد ﷺ کو بھی تو غم پہنچے تھے آپ تو آزمائشوں میں مبتلا کئے گئے بلکہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے ایک جگہ لکھا کہ جتناد کھ آنحضرت علیہ نے برداشت کیا دنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں
ملتی۔لیکن یہ دکھ خدا کی محبت نے آسان کر دیا اس نے توفیق بخشی۔لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
يَحْزَنُونَ (البقره: ۱۱۳) کا مطلب یہ ہے کہ جو خدا کے دوست ہو جاتے ہیں۔وہ دکھوں سے مغلوب
نہیں کئے جاتے وہ خوف سے مغلوب نہیں ہوا کرتے۔بڑے خوف کے وقت بھی ان کا سر بلند رہتا ہے
اور ان کی ہمتیں ٹوٹتی نہیں ہیں پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کردار کا آپ خوف کی مختلف
حالتوں میں مطالعہ کریں۔سب سے بڑا جو خوف تھا وہ وقت تھا جب آپ صرف حضرت ابو بکڑ کے ساتھ
ایک خونخوار قوم سے ہجرت کر کے مدینہ کی طرف روانہ ہوئے اور وہ ایسی خونخوار قوم تھی۔جس نے مل کر
یہ عہد باندھے تھے اور تمام قبیلے اس عہد میں شامل ہوئے تھے۔کہ اب ہم محمد کو زندہ نہیں چھوڑیں گے اور
حضرت محمد کے خاندان کے لوگ بھی اس عہد میں شامل تھے ایسی حالت میں اس صحراء کا سفر تھا جس میں
چھپنے کی کوئی جگہ نہیں کچھ فاصلہ پر ایک پہاڑی میں ایک غارتھی غار ثور کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔اس
غار میں آنحضرت ﷺ اور آپ کے ساتھی حضرت
ابو بکر پناہ لینے کے لئے اور ستانے کے لئے ٹھہرے
تو انھوں نے ٹاپوں کی آواز سنی۔باتوں کی آواز سنی۔دشمن وہاں تک پہنچ چکا تھا اور کھو جی جو کھوج لگاتے
ہیں اور قدموں کے نشان دیکھ کر چلتے ہیں وہ یہ بتارہے تھے کہ اگر محمد اور اس کا ساتھی یہاں نہیں ہیں تو پھر
زمین نکل گئی ہے یا آسمان کھا گیا ہے ہم اپنے علم کے مطابق کہتے ہیں کہ لازم نہیں ہے۔لیکن آنحضرت
نے حضرت ابو بکر کی طرف دیکھا تو انھوں نے بے چینی محسوس کی اور خوف محسوس کیا اپنی ذات
کے لئے نہیں بلکہ رسول اللہ کے لئے وہ فکر مند ہو گئے قرآن کریم فرما تا ہے کہ آنحضرت نے انھیں
مخاطب کر کے فرمایا کہ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا (التوبہ: ۴۰)۔کوئی خوف نہ کرو کوئی غم نہ کرو
خدا ہمارے ساتھ ہے سامنے دشمن تھا اس کے قدم دکھائی دے رہے تھے۔کھڑا باتیں کر رہا تھا اور وہ ماہر
قدموں کے نشان لینے والے بڑی تکرار اور زور کے ساتھ یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ نہیں ہے وہ
یہیں ہے لیکن خدا تعالی کی تقدیر دیکھیں کہ جو جانور دنیا کا سب سے کمزور جانور ہے جس کے گھر کے
متعلق قرآن کریم نے فرمایا کہ اَوهَنَ الْبُيُوتِ (العنکبوت :۴۲) اس سے کمزور جالہ کسی اور
جانور کا نہیں اس جانور سے کمزور ترین گھر نے آنحضرت ﷺ کو پنادے دی وہ جالہ تنا ہوا تھا اور دیکھنے
والے کہہ رہے تھے کہ اگر اس میں داخل ہوئے ہوتے تو یہ جالہ کیوں نہ ٹوٹا ہو تا۔اس لئے یہاں اندر
۳۱۲
خطاب ۱۷ مرا کتوبر ۱۹۹۲ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
کوئی نہیں گیا۔اور اتنی توفیق ہی نہ ملی کہ آگے بڑھ کر جھانک کر دیکھ لیں۔تو جو اہل اللہ ہیں ان پر کوئی
خوف نہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ خوف کے مقامات تو آتے ہیں۔لیکن خوف سے مغلوب نہیں ہو جایا
کرتے۔پس ایک ہی پناہ ہے جو اللہ کی پناہ ہے ایک ہی پناہ ہے جو خدا کی محبت کی پناہ ہے۔اپنے بچوں
کے دل میں شروع سے ہی خدا کی محبت پیدا کر دیں پھر دیکھیں کہ دنیا کا کوئی فسادان پر غلبہ نہیں پاسکے گا۔بچپن میں بھی کمزوریاں ہوتی ہیں جوانی میں بھی انسان سے لغزشیں ہو جاتی ہیں مگر جو حقیقتاً
خدا سے پیار کرنے والے ہوں ان سے خدا بخشش کا سلوک اس طرح فرماتا ہے ان کو غلطی کی حالت
میں مرنے نہیں دیتا بلکہ موت سے پہلے لازماً ان کو تو بہ اور اصلاح کی توفیق بخشتا ہے اور ہوا سوقت جان
دیتے ہیں حب امن میں آجاتے ہیں اور اس معاشرے میں یہ تو نہیں کہتا کہ ہر بچہ ہر لغزش سے محفوظ
رہے گا لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ اگر مائیں ان کے دل میں بچپن ہی سے جیسے کہتے ہیں کہ
دودھ میں خدا کی محبت پلائیں۔اگر بچپن ہی سے ان کے دل میں اللہ کی محبت پیدا کر دیں تو خدا تعالیٰ
سے فضل کے ساتھ وہ بچے کبھی ضائع نہیں ہو سکتے۔دوسری نصیحت جو بچوں کو سنبھالنے کے لئے ہے وہ یہ ہے کہ بچوں میں خود اعتمادی پیدا کریں
اور سر بلندی پیدا کریں پچپن ہی سے ان کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ جس معاشرے میں تم پل رہے ہو یہ
معاشرہ تمہار احتاج ہے تم پر اس معاشرے کی نگا ہیں ہیں اگر تم نے اس کو بچالیا تو بچے گا ورنہ کوئی اور چیز
اس کو بچانہیں سکتی۔دن بدن اس معاشرے کا ہر قدم تباہی کی طرف اٹھ رہا ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا
کہ گھر بربادہور ہے ہیں اور گھروں سے امن اٹھ گیا ہے اس حد تک اٹھ گیا ہے کہ معصوم بچیاں اپنے باپوں
سے محفوظ نہیں معصوم بچے اپنے باپوں اور بڑوں سے محفوظ نہیں ہیں۔اور ( Child Abuse) ایک
ایسی وباء بن گئی ہے کہ وہ گھر سے گھر منتقل ہوتی چلی جارہی ہے اور محفوظ انداز ہ لگانے والے اندازہ لگاتے
ہیں کہ بعض شہروں میں ہر تیسرے گھر میں (Child Abuse) ہو رہی ہے تو ایک امن کی جگہ سکون کی
جگہ گھر ہوا کرتا تھا اگر گھر سے سکون اٹھ جائے اور وہ جن کو بچوں کا نگران بنایا جاتا ہے خدا کی طرف سے
اور فطرت کی طرف سے وہ بچے امن لوٹنے لگ جائیں تو پیچھے کیا ر ہے گا۔(Child Abuse) کو چھوڑ بھی دیں تو وہ معاشرہ جو دنیا کی لذت میں منہمک ہو جس کا
دن اور رات ایک نئی لذت کی تلاش میں ایک نئے Pop Song کے انتظار میں گزرتا ہو اس
معاشرے میں لوگوں کو ہوش ہی نہیں ہوتی کہ بچوں کی طرف کماحقہ توجہ دے سکیں جہاں زندگی کے معیار
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
٣١٣
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
مصنوعی طور پر بلند کر دیے گئے ہوں جہاں لذت کے ذریعہ غیر معمولی چمک دمک کے ساتھ اور کشش
کے ساتھ ٹیلی ویژن پر دکھائے جا رہے ہوں۔لیکن عام انسان کے بس میں نہ ہو کہ وہ ان چیزوں کو
حاصل کر سکے وہاں لازم ہے کہ جرم گا اور بچے آغا ز ہی سے یہ سوچیں گے کہ کس طرح وہ دولت حاصل
کریں جس کے نتیجہ میں وہ ان لذات کی پیروی کر سکیں۔پس یہ معاشرہ ہر پہلو سے کھوکھلا اور داغدار ہے اور دن بدن اور زیادہ خطر ناک ہوتا چلا جا رہا
ہے۔جن گھروں میں بے چینی ہو وہاں گھر مسکن نہیں ہوتا بلکہ بیرونی دنیا مسکن بن جاتی ہے اور انسانی
زندگی کی دلچسپیوں کے سامان گھروں سے نکل کر گلیوں میں آجاتے ہیں اور نیچے گھر میں تھکے ہارے بچے
اسی وقت لوٹتے ہیں جب کہ مجبور اسونے کے لئے انھیں گھر آنا ہو یا خاوند اس وقت آتے ہیں جب کہ
دنیاوی لذتوں سے بھر پور ہو کر یا مجبور ہو کر کہ اور پیسے نہیں ہیں خرچ کرنے کے لئے واپس گھروں میں
لوٹتے ہیں۔شرابی اس وقت آتے ہیں جب کہ نشے میں مدہوش ہوتے ہیں۔ایسی حالت میں گھروں
میں لوٹتے ہیں کہ ذراسی بچے کے رونے کی آواز پر بھی بعض دفعہ باپ بچوں کے سر دیواروں سے ٹکڑا کر
ان کو جان سے مار دیتے ہیں مائیں شراب میں ایسی مدہوش ہو جاتی ہیں کہ ان
کو بچوں
کی کوئی فکر نہیں بلکہ
مجھے یاد ہے کہ جب گذشتہ سفر پر میں امریکہ آیا تو حاکم کا علاقہ دیکھنے کے لئے گیا اور وہاں میں نے ایسی
ماؤں کے نظارے دیکھے جن کو قوم نے مجرمانہ طور پر شراب کی لت ڈال دی تھی۔اور وہ باہر اپنی سیڑھیوں
پر بیٹھی پاس بھری ہوئی یا خالی یا ٹوٹی ہوئی بوتلیں پڑی ہوئی تھیں اور ان کے بچے گلیوں میں آوارہ کھیل
رہے ہوتے تھے اور کوئی انکا نگران کوئی ان کا پاسبان نہیں تھا اور انہی دنوں میں ایک ایسا واقعہ بھی
ٹیلی وژن پر دکھایا گیا کہ ایک ماں نے جس کا نشہ ٹوٹا ہوا تھا اور غصہ قابو میں نہیں تھا اس نے ایک شور
مچاتے ہوئے بچے کا سر خود دیوار سے ٹکڑا کر پاش پاش کر دیا اور وہ بھوکا روٹی مانگ رہا تھا یا دودھ طلب کر
رہا تھا تو اس معاشرے کا انجام یہ ہے کیوں بچپن میں آپ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کو سمجھاتی
نہیں۔ہمارے مشرقی معاشرے میں یہ کمزوری ہے کہ بچوں کے متعلق سمجھتے ہیں کہ بس ڈانٹ ڈپٹ کر
منہ بند کرادینا یہ بہت کافی ہے اور بچے کون ہوتے ہیں کہ ان سے آپ با قاعدہ بڑوں کی طرح برابر بیٹھ
کر گفتگو کریں۔حالانکہ بچے خدا تعالی کے فضل سے بہت ذہین ہوتے ہیں اور بعض باتوں میں ماں
باپ سے زیادہ صاف ذہن رکھتے ہیں کیونکہ ان کے دماغ بعض prejudicied اور غلط رجحانات کی
وجہ سے آلودہ نہیں ہوتے ان کو اگر صحیح بات پیار سے محبت سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یا گود میں بیٹھا
حضرت خلیلہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۱۴
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
کر سمجھائی جائے تو سمجھتے ہیں میرا تو اپنے بچوں سے ہمیشہ کا یہی تجربہ ہے کہ خواہ کیسا ہی اختلاف ہو
جب ان کو پیار سے سامنے بٹھا کر ان کو کھل کر بات کرنے کا موقع دیا اور آرام سے انھیں سمجھایا تو کبھی
ایک دفعہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ انہوں نے ضد کی ہو اور وہ بات سمجھتے ہیں اور پھر اس پر قائم ہو جاتے ہیں۔پس یہ وہ طریق ہے جس سے آپ کو بچوں کی تربیت کرنا ہوگی۔پہلے دعا کے ذریعے پھر
عبادت کے قیام کے ذریعہ پھر خدا تعالی کی محبت دلوں میں جاگزین اور پھر سمجھا کر برابر آمنے سامنے بیٹھ
کر ان
کو بتا ئیں اور سمجھائیں کہ دیکھو یہ چیزیں بالآخر نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ایسے گھر جہاں محبت کے بندھن مضبوط ہوں وہاں بچوں کے نقصان کا احتمال بہت کم ہوتا ہے
یہ ایک اور بات ہے جو میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں بعض مائیں جن کو بعض بچوں کے لئے وقت نہ ہو مثلاً
کمائی کے لئے ان کو مجبور آباہر نکلنا پڑتا ہو یا سجاوٹ سے اور سوشل دلچسپیوں سے ہی فرصت نہ ملے ان
کے بچوں کی دلچسپیاں گھر میں ختم ہو جاتی ہیں کیونکہ انکے وہاں محبت نہیں ملتی وہ سکولوں میں جاتے ہیں تو
سکول کے لڑکے ان سے پیار کرتے ہیں بعض بد ارادوں کے ساتھ اور غیر ذمہ داری کے ساتھ اور رفتہ
رفتہ بچہ گھر سے اکھڑ کر غیروں کا ہوتا چلا جاتا ہے۔مائیں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتی ہیں اور کچھ کر
نہیں سکتیں۔کیونکہ انکا اس میں بہت بڑا قصور ہوتا ہے۔انھوں نے بچوں سے دوستی نہیں کی انھیں پیار
نہیں دیا اسے اپنایا نہیں۔پس جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ مصنوعی طور پر اپنی زندگی کے معیار کو بڑھایا جائے۔یہ
بھی ایک خاص قابل ذکر بات ہے۔اگر انسان سادگی سے قانع نہ ہواگر انسان پیسے کا ایسا شیدائی ہو کہ
خاوند کی کمائی سے گھر کا اچھا گزارہ چلنے کے باوجود عورت ضرور بچوں
کو چھوڑ کر باہر نکلے اور اپنی آزاد کمائی
کرے تو اس کا خمیازہ اس کے بچوں کے نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔مجبوریوں کی باتیں الگ
ہیں۔بعض دفعہ مائیں مجبور ہوتی ہیں۔بعض دفعہ خاوندوں کے پاس کام نہیں ہوتے اور بیویاں
خاوندوں کو پالتی ہیں۔ان خاوندوں بے چاروں کا حال دیکھنے کے لائق ہوتا ہے مگر وہ بھی پھر روزانہ
باہر نکل جاتے ہیں کم سے کم اتنی شرافت تو کریں کہ بیوی کی کمائی کھا رہے ہیں تو بیوی کی ذمہ داریاں بھی
قبول کریں۔لیکن گھروں میں بیٹھنے کی بجائے بچوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جاتا ہے خصوصیت سے
جب بچے سکولوں سے واپس آتے ہیں اس وقت وہ توجہ کے محتاج ہوا کرتے ہیں۔ان کو ٹیلی ویثرن کے
سامنے پھینک کر ماں باپ سمجھتے ہیں کہ کمال ہو گیا۔بچے ہمارے گلے سے اترے اور ٹیلی ویثرن نے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۱۵
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
انھیں سنبھال لیا۔کس ٹیلی ویژن نے انھیں سنبھالا۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کسی کو امن کی جگہ سے
اٹھا کر شیر کی غار میں دھکیل دیا جائے۔ٹیلی ویثرن بچے دیکھیں گے اس سے روکا نہیں جاسکتا لیکن پیار
اور محبت کے ساتھ بٹھا کر اچھے پروگرام دکھانا برے پروگراموں سے ان کے دلوں میں نفرت پیدا کرنا
اور اپنی توجہ اتنی دینا کہ ان کے ساتھ آپ کھیلیں ان کے ساتھ دلچسپی کی باتیں کریں، ان کو اپنا ئیں،
اپنے سے تعلق بڑھا ئیں۔ایسے بچے جن کا محور گھر بن جاتا ہے جن کی دلچسپیوں کا مرکز ماں باپ اور بہن
بھائی ہو جاتے ہیں
اللہ تعالی کے فضل سے وہ ضائع نہیں ہوا کرتے۔چنانچہ انگلستان میں مجھے ایک لمبے عرصہ سے ٹھہرنے کا موقع ملا ہے میں کثرت کے ساتھ
وہاں خاندانوں کے حالات جانتا ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ جہاں بھی ماں باپ نے بچے کو پیار دیا ہے اور ماں
باپ کا احترام ان کے دلوں میں قائم ہے وہاں وہ بچے کبھی بھی غیر معاشرے سے مرعوب نہیں ہوتے۔بلکہ
بڑھ بڑھ کر دوسروں سے باتیں کرتے ہیں۔مجھ سے بعض ماں باپ نے ذکر کیا کہ استانیاں شکائتیں کرتی
ہیں کہ یہ ہمیں تبلیغ کرتے ہیں اور ہم انھیں بات سمجھا ئیں تو آگے سے ہمیں سمجھانے کے لئے دوڑتے ہیں
اللہ تعالی کے فضل سے وہ سر بلند ہیں۔ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا جہاں توجہ میں
کمی آجائے گی پیار میں کمی آجائے گی احترام میں کمی آجائے گی وہاں ضر ورخرابیاں پیدا ہوں گی۔اب ایک اور بات احترام ہے میں اس کا ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں اس کے بعد انشاء اللہ اس
خطاب کو ختم کروں گا۔میرے پاس بہت سی کہنے کی باتیں تھیں۔مگر وقت کم ہے اب اگلا پروگرام چھ بجے
سے شروع ہو چکا ہے اور بعض مجبوریوں کی بنا پر یہ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔اس لئے میں اسی پر اس
نصیحت کو ختم کرتا ہوں کہ بچے کے دل میں ماں باپ کا احترام ضروری ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
نے قیام احترام کا یہ نسخہ ہمیں بتایا کہ اپنے بچوں کا احترام کیا کرو۔ان سے ادب سے پیش آیا کرو۔اب یہ ایک ایسا تصور ہے جو عام دنیا میں موجود نہیں ہے لیکن نفسیات کے ماہرین جانتے ہیں کہ اگر ماں
باپ اپنے بچوں سے بد تمیزی سے کام نہ لیں ان کا احترام کریں اور عزت سے ان سے پیش آئیں اور
ان کو یہ احساس دلائیں کہ وہ ان کی قدر کرتے ہیں تو ایسے بچے لا زما ماں باپ کا احترام کرتے ہیں اور
احترام کرنے والے بچے نصیحت سننے کے زیادہ لائق اور سزا وار ٹھہرتے ہیں اگر احترام اٹھ جائے تو
نصیحت کتنی ہی طاقتور اور مضبوط کیوں نہ ہو بچہ اس کی پرواہ نہیں کرے گا وہ سر اٹھا کر ایک طرف چلا
جائے گا۔بچوں
کا بچپن سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ کس طرف چل پڑیں گے جن بچوں کے دل میں ماں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۱۶
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
باپ کا احترام نہ ہو وہ شروع سے ہی ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔ایک دفعہ مجھے یاد ہے کہ بڑا دلچسپ
کارٹون آیا تھا کہ ایک ماں نے ایک بچے کو شاید کچھ ڈانٹایا سمجھایا، بچہ سراٹھا کر اس سے گفتگو کر رہا تھا اور
آنکھوں میں بڑی تیزی دکھائی دے رہی تھی کہ یہ رہا تھا کہ خبر دار جو آئندہ تم نے مجھ سے اس طرح بات
کی میں تمہارا خاوند نہیں ہوں۔خبر دار میں خاوند نہیں ہوں تمہارا جو تم مجھ سے اس طرح بد تمیزی کرواس
کارٹون میں ایک نکتہ ہے اس کو سمجھنا چاہے واقعہ یہ ہے کہ جس گھر میں عورتیں خاوندوں سے بدتمیزی
کریں اور خاوند عورتوں سے بدتمیزی کریں ان کے بچے ضرور بدتمیز ہوں گے۔جہاں بات بات پر
جھگڑے ہوں اور بداخلاقی سے کام لئے جائیں اور گالی گلوچ ہو وہاں ایسے ہی بچے پیدا ہوں گے جوسر
اٹھا کر کہیں گے کہ میں تیرا خاوند نہیں ہوں جو تم مجھ سے بدتمیزی کر رہی ہو۔تو احترام قائم کریں اور
احترام قائم کرنے کا صرف یہ مطلب نہیں ہے کہ ادب سے بولیں۔احترام قائم کرنے کے بہت سے
ذرائع ہیں۔حکمت کا کام ہے۔اگر ضرورت سے زیادہ ادب سے بولیں گے تب بھی آپ بچوں کو خراب کر دیں گے۔احترام
قائم کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی کے گھر جاتی ہیں بچوں سمیت اور بچے وہاں تو ڑ پھوڑ شروع کر
دیتے ہیں۔زلزلہ لے آتے ہیں اور میزبان بیچارہ شرم کے مارے
کہ کچھ نہیں سکتا۔آپ ہیں کہ احترام
کئے جا چلی جارہی ہیں احترام کئے چلی جارہی ہیں کہ نہیں جناب آپ اس طرح کی حرکت نہ کیجئے آپ
اس طرح نہ کیجئے احترام کے بھی مواقع ہوتے ہیں۔نظم وضبط کے قیام کے بھی مواقع ہوتے ہیں۔سر
منہ ہونا اور تادیب کرنا یہ احترام کے خلاف نہیں ہے۔احترام کی حدود کے اندر احترام ہونا چاہئے۔احترام کا طریق یہ ہے کہ بچے کو اس طریق پر سمجھایا دیا جائے کہ یہ میں نہیں ہونے دوں گی۔یہ بدتمیزی
ہے تمھیں کوئی حق نہیں ہے کہ تم دوسروں کے گھر جا کر ایسی بے ہودگیاں کرو اور ساتھ اس کے بعد محبت
سے پیار سے سلوک کر کے اس کی دلجوئی بھی کر لینا یہ وہ طریق ہے جس کے ذریعے بچے نظم و ضبط میں
رہیں گے ورنہ میں نے دیکھا کہ بعض ایسی خواتین ہمارے گھر میں بھی کئی دفعہ آتی تھیں تو بی بی کو میں کہا
کرتا تھا کہ سب چیزیں سمیٹ لوور نہ کچھ نہیں رہے گا باقی اور واقع ہی میز بان مجبور ہوتا ہے کچھ کہہ نہیں
سکتا۔اور وہ بیٹھی دیکھ رہی ہیں مائیں پروا ہی نہیں ہے کہ بچہ کیا حرکت کر رہا ہے۔اپنے گھر میں بعض
مائیں تادیب کرتی ہیں اور یہ جو تضاد ہے یہ اولا دکو بگاڑ دیتا ہے میں نے ایسی ماؤں کے بچے دیکھے ہیں
جو دوسروں کے گھر میں زلزلہ برپا کر دیتے ہیں اور اپنے گھر میں ہر چیز حفاظت سے رکھتے ہیں۔وہاں