ماؤں کی تربیت اولاد کی ذمہ داری اور اس کے طریق
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۱۷
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
ان کو ماریں پڑتی ہیں۔اور دوسری جگہ خاموشی اور احترام سلوک برابر ہونا چاہیے۔اور تادیب کا مطلب
ہے اپنے گھر میں بھی تادیب کی جائے یعنی ادب سکھایا جائے غیروں کے گھر میں بھی ادب سکھایا
جائے۔بچے کے دل میں وقار کے ذریعہ احترام پیدا ہوتا ہے۔اعلی اخلاقی قدروں کے ذریعہ احترام
پیدا ہوتا ہے۔میاں بیوی کے تعلقات کے اچھے ہونے کے نتیجہ میں احترام پیدا ہوتا ہے۔یہ تمام ایسی
چیزیں ہیں جن پر آپ
کو غور کرنا ہو گا۔اپنی زندگی کی طرز اسلام کے قریب تر لانی ہوگی۔حضرت اقدس محمد مصطفی می ﷺ کے اسوہ کی طرح اگر حسن معاشرت ہو جائے۔اگر خاوند اپنی
بیویوں سے محبت اور پیار کا سلوک کریں مگر غلط بات کو اس طرح برداشت نہ کریں کہ محبت کی نذر کر
دیں۔ضرور سمجھائیں اور اپنے طرز عمل سے بتا دیں کہ یہ وہ حد ہے جس سے میں تجاوز نہیں کرنے دوں
گا۔تو ماں یا بیوی کا خاوند کے دل میں احترام ہو گا خاوند کا بیوی کے دل میں احترام ہو گا جو اولا دان
گھروں میں پلے گی وہ ضرور اپنے بڑوں کا حترام کرنے والی ہوگی۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے متعلق حضرت عائشہ ر وایت فرماتی ہیں کہ بے حد حلم والے
کبھی کسی بات پر تو ٹو کتے نہیں تھے اُف نہیں کرتے تھے اپنے کام خود کرتے اپنے کپڑے خودی لیتے
تھے۔گھر کے کاموں میں مدد کرتے تھے۔اتنی مصروفیتیں اتنی ذمہ داریاں کہ دنیا میں سب سے زیادہ
ذمہ داریاں اگر کسی انسان
پر ڈالی گئی ہیں تو ہمارے آقا مولی حضرت محمد رسول اللہ پر ڈالی گئی تھیں۔مگر پھر
بھی علم کا یہ حال ہے کہ چھوٹے چھوٹے گھر کے معمولی کام بھی جھاڑ وصفائی ہر قسم کے کام خود کرتے اور
اپنی بیوی کی مدد کرتے تھے مگر بداخلاقی کی بات کو برداشت نہیں کرتے تھے ایک دفعہ حضرت عائشہ بتاتی
ہیں کہ میں نے آپ کی ایک اور زوجہ محترمہ سے جل کر جن کے ہاں سے کوئی چیز آئی تھی۔ان کے
چھوٹے قد کا طعنہ اس طرح دیا کہ میں نے رسول کریم سے کہا وہ بیوی آپ کی جو اس چھنگلی کے برابر
ہے۔آنحضرت علی سنجیدہ ہو گئے آپ کے چہرہ پر غم کے آثار ظاہر ہوئے۔آپ نے فرمایا کہ عائشہ یہ
تم نے ایک چھوٹی سی بات اور دیکھیں کتنی فصاحت و بلاغت ہے چھوٹی سی انگلی کے طعنہ پر فرمایا تم نے
ایک بہت چھوٹی سی بات کی ہے مگر اتنی کڑوی کہ سمندر میں ڈالی جائے تو سمندر کا رنگ متغیر ہو جائے اس
کی یو متغیر ہو جائے۔سمندر زہریلا ہو جائے۔اتنا گہرا صدمہ حضرت عائشہ کو اپنی اس بات پر پہنچا
ایسی ندامت ہوئی کہ پھر کبھی خیال نہیں گذرا کبھی و ہم بھی دل میں نہیں گزرا اپنی کسی سوکن کو دوسری کسی
زوجہ محترمہ کو پھر طعنہ کبھی دیں۔تو آنحضرت علے ادب فرماتے تھے لیکن ادب کو اصولوں کی حدود سے
۳۱۸
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
تجاوز نہیں کرنے دیا کرتے تھے اس کے نتیجے میں احترام پیدا ہوتا ہے۔پس یہاں کے معاشرہ میں احترام کا قیام بہت زیادہ ضروری ہے۔کیونکہ یہ احترام اب بچوں
کے دل سے اوپر کی نسل کے لئے اتنا اٹھ چکا ہے کہ سکولوں میں کالجوں میں ایک لا قانونیت کا سا حال
ہے۔ہمارے ایک دوست احمدیت سے بہت تعلق رکھنے والے مجھے ملنے آئے ان کا پہلے یہ حال تھا کہ
اپنے آپ کو آنریری احمدی کہا کرتے تھے۔اس جلسے کے دنوں میں ان کے دل پر اتنا اثر پڑا کہ انھوں
نے امام صاحب کو کہا کہ آنریری کا لفظ چھوڑ دو احمدی کہا کرو وہ بتا رہے تھے کہ ہمارے سکولوں میں اب
اتنی بدتمیزی ہوگئی ہے کہ استاد کی مجال نہیں کہ کسی لڑکے کو کوئی نصیحت سختی کے ساتھ کر سکے نرمی سے بھی
بات قبول نہیں کی جاتی اور لڑکے اُٹھ کر مارنے کو دوڑتے ہیں اور بدتمیزی کی حد ہو چکی ہے۔ہم تو بڑی
مشکل سے اپنی عزت بچا کر سکولوں اور کالجوں میں گزارے کر رہے ہیں۔یہ نسل ان ماؤں کی گود میں
پلی ہے جنھوں نے احترام گھروں میں پیدا نہیں کیا۔اور یہ انحطاط ایک دو نسلوں کی بات نہیں ایک لمبے
عرصے سے شروع ہوا ہوتا ہے اور چھوٹی چھوٹی بدتمیزیاں گھروں میں پلی ہیں جو پھر بڑھتے ہوئے قومی
شعار بن جایا کرتی ہیں۔ہمارے اردو کے ایک شاعر ہیں جو قو می نقائص کے متعلق کلام کرتے ہیں اور
بہت اچھا کلام ہے وہ کہتے ہیں۔دن وہ بھی تھے کہ خدمت استاد کے عوض
جی چاہتا تھا ہدیہ دل پیش کیجئے
بدلا زمانہ ایسا کہ لڑکا پس از سبق
کہتا ہے ماسٹر سے کہ بل پیش کیجئے
تو یہ بل پیش کرنے والے محاورے یہ دنیا وی تمدن کے غلبے ہیں جو معاشرے کو تباہ کر دیتے
ہیں۔اپنے گھروں میں ان کو داخل نہ ہونے دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے حق
میں بہت ہی پیاری دعا کی وہی دعا اب میری آپ کے لئے ہے کہ
ع نہ آوے ان کے گھر تک رعب دقبال
کیسی پیاری دعا ہے فرمایا۔دجالی ادا ئیں تو الگ بات ہے رعب دجال نہ آئے۔عملاً یہ بہت
ہی گہری نفسیاتی حقیقت پر مبنی دعا ہے۔اگر سوسائٹیاں غیر سوسائٹیوں سے مرعوب ہو جائیں اور ان کو
احساس کمتری پیدا ہو جائے تو پھر ہر قسم کی خرابی سیلاب کی طرح ان گھروں میں امڈ آیا کرتی ہے۔اگر
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۳۱۹
خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء
آپ رعب سے محفوظ رہیں۔آپ کے سر بلند رہیں آپ کی اولاد کے سر بلند ر ہیں تو خدا تعالی کے فضل
سے نہ آپ کو کچھ ہو گا نہ آپ کی نسلیں بگڑیں گی اور نسلاً بعد نسل آپ ان اقدار کی حفاظت کر سکیں گی جو
اقدار آج احمدی گھروں کے سپرد کی گئی ہیں۔احمدی ماؤں کے ہاتھوں میں تھمائی گئی ہیں۔اللہ تعالی آپ
کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب دعا کر لیجئے پھر رخصت ہوگی۔( آمین )