احمدی خواتین کا تعلق بااللّہ اور قبولیت دعا کے واقعات
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۲۱
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء
احمدی خواتین کا تعلق باللہ اور قبولیت دعا کے واقعات
خطاب جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ فرموده ۳۱ / جولائی ۱۹۹۳ء بمقام اسلام آباد لفورڈ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوْا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
الْمَلَيْكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَاَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي
كُنْتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي
الْآخِرَةِ ۚ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِيَ أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا
مَا تَدْعُونَ
( حم السجدۃ: ۳۱-۳۲)
قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے کہ یقیناً وہ لوگ جو یہ
کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر اس دعوے پر استقامت اختیار کرتے ہیں۔تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
الْمَلَئِكَةُ ان پر بکثرت فرشتے نازل ہوتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ إِلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
کہ دیکھو ہرگز کوئی خوف نہ کرو اور کوئی غم نہ کھاؤ وَ اَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ
اور اُس جنت کی خوشخبری سے خوش ہو جاؤ جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ
في الْحَيَوةِ الدُّنْیا ہم صرف جنت کی خوشخبریاں لے کر ہی نہیں آئے ہم اس دنیا میں بھی تمہارے
ساتھی اور تمہارے دوست ہیں وَفِي الْآخِرَةِ اور آخرت میں بھی دوست رہیں گے
لَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِيَ اَنْفُسُكُمْ تمہارے لئے اس آخرت کی دنیا میں ، آخرت کی
زندگی میں وہ سب کچھ ہو گا جو تم چاہتے ہو۔وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَعُوْنَ اور تمہارے لئے وہ کچھ ہوگا
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۲۲
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء
جس کا تم ادعا کیا کرتے تھے، جس کو پکارا کرتے تھے۔نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيْمِ یہ غفور اور رحیم
رب کی طرف سے مہمانی ہے۔تم خدا کے مہمان ہو اور اس رنگ میں اللہ تمہاری مہمان نوازی فرما رہا ہے
ان آیات کریمہ سے یہ بات تو قطعی طور پر ثابت ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی
امت میں ہمیشہ فرشتوں کا نزول رہے گا اور کوئی دنیا کی طاقت اس نزول کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی اور
یہ نزول بعض خاص ایام میں شدت اختیار کر جاتا ہے۔یعنی دکھوں اور ابتلاؤں کے دنوں میں یہ فرشتے
جو بالعموم امت محمدیہ میں خدا کے پاک بندوں پر نازل ہوتے ہیں اور ابتلاؤں کے دنوں میں بکثرت
نازل ہوتے ہیں اور یہ پھل ہے استقامت کا۔جو لوگ خدا کی طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں،
جو یہ اعلان کر دیتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے اور ہمیں کسی دوسرے کی پرواہ نہیں اور پھر اس دعوئی پر قائم
رہتے ہیں، استقامت دکھاتے ہیں وفا کرتے ہیں ان سے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان پر خدا کے
فرشتے بکثرت نازل ہوتے ہیں اور بولتے ہوئے فرشتے یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں
اس دنیا میں بھی ، آخرت میں بھی کوئی غم نہ کرو، کوئی خوف نہ کرو۔سوال یہ ہے کہ اس نزول ملائکہ کی کونسی علامتیں جماعت احمدیہ میں پائی جاتی ہیں جن کی روشنی
میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ خدا کے فضل کے ساتھ ہم وہی غلامان محمد مصطفی ﷺ ہیں جن کے حق میں یہ
خوشخبریاں دی گئی تھیں۔اس پہلو سے بارہا آپ کے سامنے سلسلہ عالیہ احمدیہ کی سوسالہ تاریخ سے
بکثرت ایسے واقعات اور حقائق پیش کئے جاتے رہے ہیں جن میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
اور آپ کے صحابہ کے تجارب، خدا تعالیٰ سے تعلقات کے واقعات اور خدا تعالیٰ کی رحمت اور شفقت کی
داستانیں محفوظ ہیں۔اس کثرت سے ایسے واقعات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانے میں رونما ہوئے تھے کہ بلا شبہ ان پر کامل طور پر یہ آیت اطلاق پاتی ہے کہ تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
الْمَلَبِكَةُ بکثرت فرشتے ان پر نازل ہوتے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بعض راتیں ایسی گزریں کہ آپ فرماتے ہیں کہ بعض دفعہ یہ ہوتا تھا کہ میں کسی غم اور فکر میں مبتلا ہوتا تھا
دشمن کی تیزیوں اور گستاخیوں سے دل مجروح ہوتا تھا اور تکیے پر سر رکھتا تھا اور ساری رات میرے خدا
کے پیار کی آواز میں سنائی دیتی تھیں۔مسلسل ساری ساری رات مجھ سے کلام کرتا تھا اور تسلیاں دیتا تھا۔ایک صحابی نے مجھ سے بیان کیا کہ اس زمانے میں تو یہ کیفیت تھی کہ یوں لگتا تھا کہ ایکھینچ لگا ہوا ہے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات کے خطابات
۳۲۳
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء
اُدھر بات کی اور ادھر اس کا جواب آ گیا۔پس خصوصیت کے ساتھ جو ابتلاء کا دور تھاوہ احمدیت کے آغاز
میں اپنی پوری شدت کے ساتھ ظاہر ہوا اور اسی شدت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ انعامات
جماعت پر نازل ہوئے جن کا اس آیت کریمہ میں ذکر ملتا ہے لیکن یہ سلسلہ محض تاریخ کا حصہ نہیں یہ
جماعت احمدیہ کے وجود کا ایک لازم حصہ ہے اور جماعت احمد یہ اور خدا تعالیٰ سے تعلق کے واقعات
لازم و ملزوم ہیں۔اگر یہ تعلق ٹوٹ جائے ، اگر اس نزول ملائکہ کا سلسلہ بند ہو جائے تو وہ دن جماعت
احمدیہ کی موت کا دن ہو گا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آج بھی بکثرت خدا تعالیٰ جماعت سے
ہمکلام ہوتا ہے۔جماعت کے مردوں سے بھی عورتوں سے بھی اور بچوں سے بھی اور تمام دنیا میں یہ
واقعات رونما ہوتے چلے جارہے ہیں۔شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جبکہ خطوط میں کسی نہ کسی تعلق باللہ
کا تجربہ مجھے خط کی صورت میں پیش نہ کیا گیا ہو اور خطوں میں اس کا ذکر نہ ملا ہو۔اور یہ واقعات افریقہ
میں بھی ہورہے ہیں، مشرق بعید میں بھی ہو رہے ہیں ، مشرق وسطی میں بھی ہورہے ہیں ، امریکہ میں
بھی، کینیڈا میں بھی اور تعلق باللہ کی داستانیں جو ساری دنیا میں بکھری پڑی ہیں اور رونما ہوتی چلی جارہی
ہیں ان سے متعلق مجھے کچھ اطلاعیں ملتی رہتی ہیں تا کہ میرا دل تسلی پا جائے کہ جس جماعت کا مجھے امام
مقرر کیا گیا ہے وہ متقین کی جماعت ہے وہ فاسقین کی جماعت نہیں اور ایک زندہ جماعت ہے جس
کا خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک زندہ تعلق ہے۔آج کے اجلاس میں میں نے خواتین کی مناسبت سے کچھ واقعات وہ بیان کرنے کے لئے
سامنے رکھے ہیں جن کا خالصی تعلق خواتین سے ہے۔یہ مضمون اتنا وسیع ہے اور واقعات کے ایسے انبار
لگے پڑے ہیں کہ میرے لئے ممکن نہیں تھا کہ ان کا دسواں بیسواں حصہ بھی میں بیان کرسکتا۔میں نے
ایک سلسلہ کے عالم کے سپر د کام کیا کہ ان واقعات میں سے کچھ چن کر مجھے دے دو۔ہوسکتا ہے میں خود
تفصیل سے تلاش کرتا تو بعض اور زیادہ دل پر اثر کرنے والے واقعات اکٹھے کر لیتا مگر جو کچھ میرے
سامنے پیش کیا گیا میں اس میں آپ کو اپنے ساتھ شریک کرتا ہوں۔سب سے پہلے حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے دور و یا آپ کے سامنے
رکھتا ہوں کہ کس طرح خدا تعالیٰ احمدی خواتین سے بھی اس حالت میں بھی ہمکلام ہوا جب ابھی وہ بچہ
تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ عادت تھی کہ آپ بچوں کو بھی دعا کے لئے کہا کرتے
تھے اور پھر بعض دفعہ پوچھا کرتے تھے کہ کیا کوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے جواب آیا۔یہ مطلب نہیں تھا
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۲۴
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء
کہ گویا آپ بچوں کے محتاج تھے کہ وہ خدا تعالیٰ سے جواب لے کر دیں۔بلکہ بچوں کی تربیت کی خاطر یہ
آپ کا دستور تھا اور ان کو بتانے کے لئے کہ ان کا باپ ایک زندہ خدا سے تعلق رکھتا ہے جسے وہ بھی اپنی
آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں اور اپنے کانوں سے سن سکتے ہیں۔نواب مبار کہ بیگم صاحبہ بلھتی ہیں کہ ایک
بار جب مجھ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دُعا کی تحریک کی تو میں نے خواب میں دیکھا
کہ چوبارے پر گئی ہوں اور حضرت مولوی نورالدین صاحب ایک کتاب لئے بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ
دیکھو اس کتاب میں میرے متعلق حضرت صاحب کے الہامات ہیں اور ایک الہام ان میں سے یہ ہے
کہ میں ابوبکر ہوں۔آپ نے یہ رویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سنائی تو حضرت مسیح موعود
نے فرمایا کہ اپنی اماں سے اس کا ذکر نہ کرنا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت ابو بکر، حضرت رسول کریم کے
کے پہلے خلیفہ تھے اور اس رویا کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوراً سمجھ گئے کہ میری
وفات کے دن قریب ہیں اور ابو بکر کا زمانہ آنے والا ہے۔پس اس پہلو سے آپ نے نصیحت کی۔حضرت پھوپھی جان بتاتی ہیں اور لکھتی ہیں کہ مجھے تو سمجھ نہیں آئی تھی کہ کیا بات تھی کیوں نہ بتاؤں لیکن پھر
چند ماہ کے بعد جب وصال ہوا تو یہ بات مجھ پر کھل گئی۔اسی طرح ایک اور رویا میں آپ نے دیکھا کہ خواب میں مولوی عبد الکریم صاحب دروازے
کے پاس آئے اور مجھے کہا بی بی جاؤ ابا سے کہو کہ رسول کریم ﷺ اور صحابہ تشریف لے آئے ہیں اور
آپ کو بلاتے ہیں۔میں اوپر گئی اور دیکھا کہ پلنگ پر بیٹھے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بہت
تیزی سے لکھ رہے ہیں ( یہ ساری خواب ہی کی کیفیت ہے تیزی سے لکھ رہے ہیں ) اور ایک خاص
کیفیت آپ کے چہرے پر ہے، پر نور اور پور جوش، میں نے کہا ابا مولوی عبدالکریم کہتے ہیں کہ رسول
کریم مع صحابه رضوان اللہ کے ساتھ تشریف لائے ہیں اور آپ کو بلا رہے ہیں۔آپ نے لکھتے لکھتے
نظر اٹھائی اور مجھے کہا جاؤ کہو یہ مضمون ختم ہوا اور میں آیا۔یہ مضمون وہ ہے جس کا نام پیغام صلح ہے۔یہ
مضمون لکھنے کے معاً بعد ایک دن کے اندر اندر آپ کا وصال ہوا ہے۔یعنی ایک رات کو مضمون ختم ہوا
ہے اور دوسرے دن وصال ہو گیا ہے۔تو کتنی شان اور صفائی کے ساتھ یہ دردناک رویا پوری ہوئی اور یہ
جواب کتنا عجیب ہے جاؤ کہو یہ مضمون ختم ہوا اور میں آیا۔ایک اور رویا میں آپ نے دیکھا کہ میں بیٹھی ہوں ایک شخص کہتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا
آدمی دو چار ماہ تک رخصت ہو جائے گا۔حضرت پھوپھی جان لکھتی ہیں کہ میں سمجھی کہ دنیا کا سب سے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات کے خطابات
۳۲۵
خطاب ۳۱ ر جولائی ۱۹۹۳ء
بڑا آدمی اس وقت تو سلطنت برطانیہ کا بادشاہ ہے اس کی موت کی خبر ہے تو آپ نے اسی رنگ میں ذکر
کیا کہ دنیا کا سب سے بڑا آدمی فوت ہو گیا ہے۔میں نے دیکھا ہے اور سلطنت انگریز کا بادشاہ مراد ہو
سکتی ہے۔آپ نے میری طرف دیکھ کر فرمایا یہ مطلب نہیں ہے اور بات ختم ہو گئی۔یہ سلسلہ اگلی خلافت
میں بھی اسی طرح جاری رہا۔حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل کے دور میں بھی ، خلیفہ اسیح الثانی کے دور میں
بھی، خلیفہ ثالث کے دور میں بھی اور اب بھی میں روز مرہ اس کا مشاہدہ کرتا ہوں۔کہ مردوں ہی کو نہیں
عورتوں کو بھی اللہ تعالیٰ سچی رویاء سے مشرف فرماتا ہے اور حیرت انگیز صفائی کے ساتھ وہ خوشخبریاں یا
انذار کی خبریں پوری ہوتی ہیں۔عالم بی بی صاحبہ ایک بہت ہی نیک، دعا گو خاتون تھیں ان والد کا نام حسن محمد تھا۔حضرت عالم
بی بی صاحب لکھتی ہیں کہ مجھے کبھی بھی خلافت مسیح موعود کے بارے میں کوئی شک نہیں ہوا۔کہتی ہیں مجھے
اللہ تعالیٰ نے ایک خواب کے ذریعے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ حضور کے خلیفہ حضرت حاجی مولوی نورالدین
صاحب ہوں گے۔کہتی ہیں میں نے حضور کی وفات سے چند یوم قبل دیکھا کہ آسمان ستاروں سے
بھر پور ہے۔اچانک اس میں ایک کھڑ کی کھلی کیا دیکھتی ہوں کہ فرشتے نور کی مشکیں بھر بھر کر حضرت مولوی
صاحب کے گھر انڈیل رہے ہیں۔عجیب نورانی کیفیت تھی کہ آنکھ کھل گئی۔چند دن بعد یعنی چھبیس مئی کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال ہوا۔حضرت قاضی محمد اکمل صاحب
کی اہلیہ بھی بہت دعا گو بزرگ خاتون تھیں۔انہوں نے
دیکھا، حضرت خلیفہ مسیح الاول کے وصال سے کچھ دن پہلے ، کہ حضرت مولوی صاحب فوت ہو گئے
ہیں اور پھر مرز امحمود احمد ایک گھوڑے پر نمودار ہوئے اور آواز آئی یہ خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں اس لئے
خلافت ثانیہ کی بیعت میں مجھے ادنی سا بھی تردد نہ ہوا اور پوری شرح صدر کے ساتھ میں نے حضرت
مرز امحمود احمد کے ہاتھ پر بیعت کی۔اہلیہ صاحبہ قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی جن کے خاندان کا ایک بڑا حصہ اب انگلستان
میں آباد ہے وہ لکھتی ہیں خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اور اس کی قسم کھا کر لکھوارہی ہوں کہ حضرت
خلیفہ مسیح الاول جب گھوڑے پر سے گرے اور حضور کو بہت چوٹیں آئیں تھیں جن کی وجہ سے سخت تکلیف
تھی اور زندگی کی بظاہر کوئی امید نہ تھی میں نے رویا میں دیکھا کہ سخت گھبراہٹ کا عالم ہے اور بے چین ہوں
اتنے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ظاہر ہوتے ہیں اور آپ فرماتے ہیں، میں عرض کرتا ہوں
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
تین دن کے بعد یہ جو ہو گا۔اور اشارہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی مصلح موعود کی طرف ہے آپ اس وقت
صاحبزادہ مرزا محمود کہلاتے تھے تو اس گھبراہٹ کے نتیجے میں جو رویا آئی اس میں حضرت مرزا محمود احمد
دکھائے گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام انگلی سے اشارہ کر کے فرماتے ہیں کہ تین دن کے بعد یہ جو
ہوگا۔اس پر ان
کو گھبراہٹ ہوئی کہ شاید حضرت خلیفتہ اسی الاول کی زندگی تین دن تک ہی ہے لیکن شفا
ہوگئی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوبارہ اپنے فرائض کی سرانجام دہی میں مصروف ہو گئے لیکن تین سال
کے بعد آپ کا وصال ہوا اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی مرزا محموداحم منتخب ہو گئے۔تو تین دن سے مراد
بعض دفعہ تین سال ہوتے ہیں لیکن جب خواب پوری ہوتی ہے تو صاف دکھائی دیتا ہے کہ بعض باتیں
اشاروں میں تھیں اور وقت پر جب وہ اشارے ظاہر ہوتے ہیں تب انسان کو سمجھ آتی ہے۔اب میں نسبتا قریب کے دور میں آتا ہوں مگر اس طرح ادوار میں میں نے واقعات تقسیم نہیں
کئے کچھ ملا جلا دیئے ہیں کبھی ہم واپس چلے جائیں گے۔مسیح موعود علیہ السلام کے دور میں کبھی کسی اور خلیفہ
کے دور میں۔ملا جلا کر گلدستے کے رنگ میں میں یہ واقعات آج آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔اوچ شریف سے زرینہ بیگم صاحبہ اہلیہ حکیم محد افضل صاحب لکھتی ہیں کہ کچھ عرصہ ہوا میں نے
رات کے پچھلے حصے میں ایک خواب
دیکھی کیا دیکھتی ہوں کہ جلسہ سالانہ پر ر بوہ گئی ہوں جلسہ پر لوگ
کافی تعداد میں ہیں اور جلسہ گاہ اتنی بھر گئی ہے کہ باقی لوگ مکان کی چھتوں پر چڑھ بیٹھے ہیں۔میرے
دل میں خیال آیا کہ میں حضور اقدس یعنی حضرت مصلح موعود کی زیارت کر لوں۔کہتی ہیں میں وہاں گئی
ہوں لیکن لوگ بہت سے ہیں جو زیارت کرنا چاہتے ہیں۔دروازے بند ہیں اور میں اندر نہیں جاسکتی۔پھر آخر مجھے اندر جانے کا موقع ملا۔حضرت مصلح موعودؓ ایک پلنگ پر لیٹے ہوئے ہیں اور پاس ہی سیّدہ
بشری بیگم بیٹھی ہیں۔حضور کا چہرہ نور ہی نور تھا۔میرا دل دیکھ کر باغ باغ ہو گیا میں نے عرض کیا حضور سر
مبارک پر تیل ملوں ؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔پھر عرض کی کیا حضور کے پاؤں دباؤں؟ حضور نے فرمایا
نہیں۔پھر میں نے عرض کی کہ جلسہ گاہ میں لوگ انتظار میں بیٹھے ہیں۔حضور جلسہ گاہ میں تشریف لے
چلیں تا کہ تقریر فرماویں۔اس پر حضرت مصلح موعود نے
فرمایا: ” اب میراحق نہیں ہے ناصر کا حق ہے۔“
چنانچہ اس رؤیا کے کچھ دیر بعد حضرت مصلح موعود کا وصال ہوا۔تو حضرت خلیفہ اسیح الثالث یعنی
مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ منتخب ہوئے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ نے مجھ سے پوچھا
کہ تم کس کی بیٹی ہو۔میں عرض کرتی ہوں کہ میں رانا فیض بخش صاحب اسٹنٹ رجسٹرار کی بیٹی ہوں
66
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات کے خطابات
۳۲۷
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء
جو ضلع ملتان کے رہنے والے ہیں تو اس پر حضور فرماتے ہیں میں اُن کو جانتا ہوں ان کی عمر اس وقت
پچاس پچپن سال ہے۔خدا کے فضل سے یہ آج بھی زندہ ہیں اور بقائمی ہوش وحواس ہیں۔مجھ سے خط و
کتابت بھی ہے اور یہ اس سارے واقعہ کے گواہ موجود ہیں۔صو بیدار بدر عالم صاحب اعوان کی بیٹی نصرت صاحبہ تحریر کرتی ہیں۔آج سے تقریباً چھ سال
قبل غالبا سن ۷۴ء میں (مہینہ یاد نہیں) ایک رات نفل پڑھنے کے بعد سوئی تو خواب میں دیکھا کہ میں
نے کسی بڑی دعوت
کا انتظام کیا ہے اور میں بے شمار مہمانوں کی آمد کا انتظار کر رہی ہوں اس ہجوم میں
حضرت خلیفۃ أصبح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ اور حضور کی حرم محترم حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ بھی ہمراہ
ہیں۔حضور مجھ سے فرماتے ہیں۔آج ہم آپ سب میں موجود ہیں آپ کے بلانے پر ہم آئے ہیں مگر
پھر شاید ہم ایسا اب جس طرح آپ کے گھر آئے ہیں پھر نہ آسکیں گے دوبارہ موقع نہ ملے گا۔‘ میں
نے شرارت سے
کہا ( یعنی پیار کے رنگ میں شرارت مراد ہے ) ”اے ہمارے پیارے والد آپ نہیں
ہوں گے تو پھر کون ہوگا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کچھ دیر میری طرف دیکھ کر مسکراتے رہے اور پھر
فرمایا ”طاہر اس کے آگے حضور کچھ نہ بولے۔پھر حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ نوراللہ مرقدھانے
فرمایا۔”میں پہلے ہی اس جہان میں نہ رہوں گی۔پس محض ایک بات نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے کوئی
انسان سمجھے کہ شاید خیال اور تصور کی بات ہو۔دوسری پختہ نشانی بھی پہلے ہی سن ۷۴ء میں آپ کے
سامنے خدا تعالیٰ نے کھول کر رکھ دی کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے وصال کا جو ذکر ہے اس سے پہلے
ہی حضرت سید ہ منصورہ بیگم صاحبہ اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہوں گی۔نعیمہ بیگم صاحب حمید احمد رانا صاحب کی اہلیہ ہیں، دیکھتی ہیں کہ میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر جس
کی جھوٹی قسم کھا نالعنتیوں کا کام ہے۔یہ خواب بیان کرتی ہوں کہ آج سے ۴ سال قبل یہ ۲ اگست ۱۹۸۲ء
کو روی لکھی ، یعنی ۱۹۷۸ء کو ان کی رؤیا ہوگی۔۱۹۷۸ء میں عاجزہ نے خواب میں دیکھا کہ شہر سرگودھا
میں احمدیوں کے خلاف کوئی جھگڑا ہورہا ہے ایک شخص جس کو میں نہیں جانتی اس کی آواز آتی ہے۔کہ
”میاں طاہر احمد کہاں ہیں۔کسی دوسرے نے ، اس کو بھی میں نہیں جانتی جواب میں کہا کہ وہ تو
سیالکوٹ میں ہیں اگر وہ یہاں ہوتے تو جماعت کی خاطر جان لڑا دیتے اس کے بعد ایک اور آواز آئی
کہ اچھا ہے وہ یہاں نہیں ہیں۔اگر وہ یہاں ہوتے تو شاید انہیں کوئی نقصان پہنچ جاتا ان کا وجود بہت
قیمتی ہے کیونکہ انہوں نے خلیفہ ثالث کے بعد خلیفہ بنا ہے۔۱۹۷۴ء کے فسادات کی بات ہے اور واقعہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات کے خطابات
۳۲۸
خطاب ۳۱ ؍ جولائی ۱۹۹۳ء
میں ان دنوں ربوہ میں نہیں تھا۔میں باہر دورے پر گیا ہوا تھا۔واپسی پر مجھے اطلاع ملی ابھی لاہور پہنچا تھا
کہ بہت بڑے فساد پھوٹ پڑے ہیں اور سرگودھا میں بھی اور ربوہ میں بھی آتش زنیاں ہو رہی تھیں تو یہ
رؤیا بڑی صفائی کے ساتھ پوری ہوئی کہ وہ یہاں موجود نہیں ہیں۔یعنی ان فسادوں کے وقتوں میں اور
خدا تعالیٰ نے باہر رکھا ہوا ہے۔اقبال بیگم صاحبہ اہلیہ خوندمحمد اکبر صاحب صحابی نے دسمبر ۱۹۲۵ء میں اپنی یہ خواب لکھ کر بھجوائی
جو مولانا شمس صاحب مرحوم نے ایک مجموعہ کی شکل میں شائع کی وہ لکھتی ہیں آج سے بارہ تیرہ سال قبل
اس عاجزہ نے ایک خواب دیکھا تھا جسے حلفیہ بیان کر رہی ہوں دیکھا کہ ربوہ کے میدان میں بے حد
لوگ جمع ہیں یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ہنگامی حالت ہو۔قریب آئی تو معلوم ہوا کہ کچھ لوگ جن
میں خاندان مسیح موعود کے افراد بھی ہیں آپس میں خلافت کے متعلق بحث کر رہے ہیں پھر میں نے دیکھا
کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی بھی اسی جگہ تشریف لائے ہیں اور انہوں نے حضرت میاں ناصر احمد
صاحب کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا اور خاموشی سے اسی طرف چل پڑے جہاں اب مسجد مبارک ہے۔مسجد مبارک میں ہی یہ خلافت کا انتخاب ہوتا رہا ہے اس پر جو لوگ آپس میں بحث کر رہے ہیں خاموشی
سے حضور کے پیچھے پیچھے چل پڑے ہیں اور زور زور سے نعرے بلند کر رہے ہیں اور باقی چند خاموشی سے
دوسری طرف چل پڑے ہیں۔امتہ الرشید صاحبہ کراچی سے لکھتی ہیں۔عاجزہ نے آج سے سترہ سال پہلے ایک خواب دیکھی
جس کی تعبیر آج ملی ہے میں نے حضرت مصلح موعود کی وفات سے چند روز قبل خواب میں دیکھا کہ
حضرت امم ناصر اپنے گھر میں ہیں۔حضرت امی جان کے ساتھ اس خاندان کا بہت گہرا تعلق تھا۔ان کی
والدہ بھی اور یہ سب لوگ خاص تعلق سے وہاں خدمت کے لئے حاضر ہوا کرتے تھے کہتی ہیں کہ رؤیا
میں حضرت ام ناصر کو وہاں دیکھا ایک بہت بڑا کمرہ ہے جو بہت خوبصورت اور روشن ہے اس کے اندر
ایک خوبصورت پلنگ بچھا ہوا ہے اور اس پر ایک خوبصورت گاؤ تکیہ کے سہارے حضرت اُمّم ناصر نوراللہ
مرقدھا بیٹھی ہیں۔میں ان
کو دیکھ کر جلدی سے اندر جاتی ہوں اور بڑے زور سے آپ کو السلام علیکم کہتی
ہوں۔آپ مجھے فرماتی ہیں کہ چھوٹی آپا کے گھر آج دعوت ہے سب لوگ کھانا کھا رہے ہیں تم نے کھایا
ہے؟ میں نے عرض کیا کہ کس بات کی دعوت ہے فرماتی ہیں تمہیں علم نہیں کہ آج ناصر دولہا بنا ہے۔اس
ساری گفتگو کے دوران میں نے دیکھا کہ حضرت مرزا طاہر احمد ( میرا نام لیتی ہے ) حضرت اُمم ناصر
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۲۹
خطاب ۳۱ ؍ جولائی ۱۹۹۳ء
نوراللہ مرقدھا کے پیچھے اس طرح کھڑے ہیں کہ ان کے دونوں کندھوں کے درمیان میں ہوں۔اور
آپ مجھے دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔جب حضرت ام ناصر نے فرمایا کہ تمہیں علم نہیں کہ آج ناصر دولہا بنا
ہے تو ساتھ ہی مرزا طاہر احمد کی طرف اشارہ کر کے فرمایا اس کے بعد ان کی باری ہے اس کے بعد میں
چھوٹی آپا کے گھر جاتی ہوں وہاں جا کر دیکھا کہ سب لوگ وہاں جمع ہیں اور کھانے کا اہتمام ہے۔امتہ الرشید بیگم صاحبہ دارالبرکات ربوہ سے لکھتی ہیں کہ خدائے قدوس کی قسم کھا کر جس کی
جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے عرض کرتی ہوں کہ آج سے تقریباً بیالیس برس پہلے سن چالیس
اکتالیس کی بات ہے۔(یعنی یا درکھیں کہ پارٹیشن سے بہت پہلے کا چالیس اکتالیس کا واقعہ ہے ) میں
نے ہاتف غیبی کی نہایت صاف اور بڑی اثر انگیز آواز سنی۔خلیفہ ایسیح حضرت میاں طاہر احمد صاحب
ہوں گے۔میرے مرحوم میاں ان دنوں انبالہ چھاؤنی میں ریلوے میں ملازم تھے۔(میں اپنے نام
کے ساتھ یہ لفظ ، عزت کے یہ القاب پڑھنا پسند نہیں کرتا مگر یہ رویا کی امانت ہے چونکہ اس لئے مجبوراً
اسی طرح پڑھ کر سنانا پڑا ہے ) انہیں میں نے یہ بات بتا کر اپنے محبوب امام حضرت مصلح موعودؓ کی بارگاہ
میں بذریعہ ڈاک سب واقعہ لکھ کر بھیجا جس کا جواب حضور کی طرف سے یہ موصول ہوا کہ خلیفہ کی
موجودگی میں ایسے رویا و کشوف صیغہ راز میں رہنے چاہئیں۔اور تشہیر نہیں کرنی چاہئے۔چنانچہ خلافت
ثالثہ کے قیام کے موقع پر میں یہی کبھی کہ شاید میاں طاہر احمد صاحب سے مراد یہ ہے کہ ایسا خلیفہ عطا ہو
جو طا ہرا اور مطہر ہو، اب حضور کا انتخاب ہوا تو معاملہ صاف ہو گیا۔خدا کا کہنا پورا ہوا۔روح جھوم اُٹھی۔الحمد لله ثم الحمدللہ۔اس میں ان کی لمبی زندگی کی بھی عملاً پیشگوئی تھی کہ اس زمانہ تک زندہ رہیں گی کہ اپنی
آنکھوں سے اس رویا کو پورا ہوتا دیکھ لیں۔اس رویا کا خصوصیت سے میں نے اس لئے انتخاب کیا ہے
کہ ایسی رؤیا اب بھی احمدی خواتین کو مردوں اور بچوں کو بھی آتی ہیں یہ خلیفہ وقت کی امانت ہوتی ہے
اسے اپنے ماحول میں گردو پیش میں بیان نہیں کرنا چاہئے کیونکہ بعض رؤیا بعض خاص علامتیں رکھتی
ہیں۔جن کو ہر کس و ناکس نہیں پڑھ سمجھ سکتا اور بعض دفعہ اس سے غلط فہمیاں پھیلتی ہیں بعض دفعہ فتنے
پرورش پاتے ہیں اس لئے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی اس ہدایت کو یا درکھیں آپ نے
فرمایا کہ اس کی
کوئی تشہیر نہیں کرنی چاہئے اور اشارہ بھی انہوں نے بعد میں اپنی زندگی میں اس کا ذکر نہیں کیا اور جب
اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ پوری ہوئی تب انہوں نے یہ واقعہ لکھ کر بھجوایا۔صالحہ بیگم صاحبہ دختر حضرت حافظ محمد ابراہیم صاحب اپنا ایک خواب بیان کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۳۰
خطاب ۳۱ ؍ جولائی ۱۹۹۳ء
کو حاضر ناظر جان کر عرض کرتی ہوں کہ خواب بالکل اسی طرح دیکھا گیا جیسا کہ لکھ رہی ہوں۔غالبا جولائی ۱۹۵۰ء کا مہینہ تھا میں ان دنوں ربوہ میں تھی خواب میں دیکھا کہ حضرت مصلح موعود کی
وفات ہو گئی ہے لوگ گفتگو کر رہے ہیں کہ خلیفہ کون ہو فوراً میرے خاوند مولوی محمد منیر صاحب نے ایک
پگڑی حضرت صاحبزادہ میاں ناصر احمد صاحب کے سر پر رکھ دی اور سب سے پہلے میرے خاوند نے
بیعت کی۔یہ جو رویا ہیں خلافت سے متعلق یہ سینکڑوں کی تعداد میں ہیں۔جو حیرت انگیز صفائی سے
پورے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو اس طرح تقویت دیتے ہیں کہ کوئی دانا انسان یہ وہم بھی نہیں کر
سکتا کہ یہ خواب و خیال کی دنیا کی باتیں ہیں۔بلکہ سچی رؤیا ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے دکھائی جاتی
ہیں۔یہاں تک کہ بعض ایسی حیرت انگیز طور پر پوری ہوتی ہیں کہ دیکھنے والا بھی حیران رہ جاتا ہے۔مجھے یاد ہے جب میں بیعت خلافت لے رہا تھا تو اس وقت وہاں شیخو پورہ کا ایک احمدی بھی
موجود تھا جس نے رویا میں دیکھا تھا کہ میں خلیفہ بنا ہوں اور ایک لڑکا پیچھے سے آتا ہے اور میرے سر پر
پگڑی رکھ دیتا ہے اور وہ پگڑی حضرت
خلیفتہ امیج الثالث کی پگڑی ہے اب کوئی وہم و گمان بھی نہیں تھا
کہ ایسا واقعہ ہوسکتا ہے۔جب بیعت ہو رہی تھی اس وقت اچانک میرے پیچھے سے عزیزم لقمان احمد
آئے اور میری ٹوپی اتار کر ، جو ویسے نامناسب ہے کہ آدمی بڑے کی ٹوپی کو خود اتار دے ،حضرت
خلیفہ اسیح الثالث کی پگڑی میرے سر پر رکھ دی اور وہ حیران رہ گیا کہ کس شان اور صفائی کے ساتھ
اللہ تعالیٰ نے اس رویا کو پورا فرمایا۔پس یہ ذکر تو بہت ہی وسیع ہے تاہم مختصر آمیں نے چند وہ رؤیا پچی
ہیں یا میرے لئے چینی گئی ہیں جو خواتین سے تعلق رکھتی ہیں۔ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب جو میرے نانا تھے انہوں نے اپنی اہلیہ یعنی میری نانی کے رویا و
کشوف کا ذکر کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ان میں سے ایک رؤیا ہے جس نے خاص طور پر مجھے متاثر کیا وہ
اتنا بیمار ہوگئیں تھیں کہ ان کے بچنے کی کوئی امید باقی نہیں رہی تھی اور یہ چونکہ خودسول سرجن تھے یہ
بیماریوں کو شناخت کرتے تھے پہچانتے تھے کہتے ہیں کہ رات میں اس حال میں سویا کہ میں سمجھتا تھا کہ صبح
مُردہ دیکھوں گا اس کی زندگی کے کوئی آثار نہیں۔اس دوران انہوں نے رویا میں دیکھا کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے ہیں۔وہ رؤیا یوں ہے کہ شفاخانہ کے باہر ایک بڑا خیمہ لگا ہوا
ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ یہ خیمہ مرزا صاحب قادیانی کا ہے۔کچھ مرد اور کچھ عورتیں ایک طرف بیٹھے ہیں۔مرداندر جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں۔عورتیں اپنی باری پر ایک ایک کر کے اندر جاتی ہیں آپ اپنی
خطاب ۳۱ ؍ جولائی ۱۹۹۳ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات کے خطابات
باری پر بہت ہی نحیف شکل میں پردہ کئے ہوئے حضور کی خدمت میں جا کر بیٹھ گئیں پوچھنے پر کہ کیا
تکلیف ہے انہوں نے انگلی سے سینے کی طرف اشارہ کر کےکہا کہ مجھ کو بخار، دل کی کمزوری اور سینے میں
درد ہے۔حضور نے اسی وقت ایک خادمہ سے ایک پیالہ پانی کا منگوا کر اس پر دم کر کے اپنے ہاتھ سے ان
کو دیا اور فرمایا اس کو پی لیں۔اللہ تعالیٰ شفا دے گا۔اس رؤیا کے بعد جب ان کی آنکھ کھلی تو طبیعت بہتر
ہونی شروع ہوگئی اور صبح خدا تعالیٰ کے فضل سے پوری طرح شفایاب ہو چکی تھیں۔حضرت نانا جان جب
کمرے میں ڈرتے ڈرتے داخل ہوئے کہ شاید میری بیوی کا مردہ دکھائی دے تو دیکھا کہ وہ اچھی بھلی
صحت یاب۔کہتی ہیں مجھے پیاس لگی ہے پانی پلاؤ۔بھوک لگی ہے کھانا کھایا اور بالکل ٹھیک۔کہتے ہیں میں
حیران تھا کہ یہ کیا ہوا ہے۔تب انہوں نے مجھے یہ رویا سنائی اور بتایا کہ اس رؤیا کے ساتھ پانی پیتے ہی
میرے اند رسب بخارات اور بخار کے زہر نکلنے شروع ہو گئے اور میں خدا کے فضل سے بھلی چنگی ہوگئی۔شیخ عبدالرحمن صاحب نائب صدر قانون گو کپورتھلہ کی اہلیہ نے جنوری ۱۹۳۶ء میں تحریر فرمایا
کہ میں در دشقیقہ سے متواتر بیمار رہتی تھی اور کسی صورت مجھے آرام نہیں آتا تھا۔کسی کروٹ چھین نہیں پاتی
تھی۔ایک دفعہ دعا کر کے سوئی۔شدید تکلیف کی حالت میں لیٹی تھی کہ مجھے آپا جان دکھائی دیں یعنی
میری والدہ مرحومہ جو ایک پلنگ پر تنہا قیام فرما ہیں۔میں آتی ہوں تو سر ہانے سے اُٹھ کر پاکتی بیٹھ جاتی
ہیں اور مجھے سرہانے کی طرف بٹھا دیتی ہیں اور میں جب عرض کرتی ہوں کہ مجھے بہت ہی تکلیف ہے تو
کہتی ہیں یہ دعا پڑھا کرو۔رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِ مُک اس سے صحت ہو جائے گی کہتی ہیں رویا
میں ہی میں نے وہ دعا پڑھنی شروع کی اور صبح تک اس بیماری کا نام ونشان باقی نہیں تھا۔حضرت مولوی ابراہیم صاحب بقا پوری کی اہلیہ لکھتی ہیں کہ ۱۹۳۰ء میں میں ٹائیفائیڈ سے سخت
بیمار ہو گئی۔بیماری کے ابتدائی ایام میں میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے مکان کی چھت پر
سیٹرھیوں کے راستے گئی ہوں لیکن جب میں نیچے اترنے لگی ہوں
تو وہ سیڑھیاں غائب ہیں اب میں
سخت گھبرائی ہوں کہ کس رستے سے اتروں۔اس وقت دیکھا کہ حضرت اماں جان نیچے کھڑی ہیں اور
فرماتی ہیں چھلانگ لگا دو میری گود میں آجاؤ گی۔کہتی ہیں میں ڈرتی ہوں۔میں چھلانگ نہیں لگاتی۔پھر
فرماتی ہیں چھلانگ لگا دو میری گود میں آجاؤ گی پھر میں ڈر جاتی ہوں پھر تیسری دفعہ فرمایا کہ چھلانگ لگا
دو میری گود میں آجاؤ گی۔تب میں نے چھلانگ لگائی اور آپ نے مجھے اپنی گود میں پھول کی طرح لے
لیا۔اس کے بعد جب صبح حضرت اماں جان
کو یہ خواب سنائی تو آپ نے تعبیر فرمائی کہ لمبی بیماری دیکھوگی
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۳۲
خطاب ۳۱ ر جولائی ۱۹۹۳ء
کافی تکلیف اٹھاؤ گی لیکن بالآخر ضر ور شفا پا جاؤ گی۔مراد ی تھی کہ دو دفعہ انکار کیوں کیا ہے پہلی مرتبہ ہی
چھلانگ لگا دیتی تو اللہ کے فضل سے جلدی بلائل جاتی۔کہتی ہیں ایسا ہی ہوا بہت لمبی تکلیف دیکھی مگر
بالآخر حضرت اماں جان کی گود میں آگئی اور پھر اس کے بعد ساری زندگی اچھی صحت سے کئی ہے۔سلیمہ بی بی صاحبہ کھیوہ باجوہ بیان کرتی ہیں کہ مجھے شدید بخار ہوا۔ڈاکٹر کو بلایا گیا اس نے بتایا
کہ ٹائیفائیڈ کا دوبارہ حملہ ہوا ہے۔تمام اہل خانہ میری زندگی سے مایوس ہو چکے تھے۔ڈاکٹر نے مجھے
بے علاج سمجھا اور میں نے بھی محسوس کیا کہ میری زندگی کا چراغ گل ہونے والا ہے اس رات میں نے
بہت دعائیں کیں اور رویا میں میں نے دیکھا کہ ہمارے گاؤں کے قریب ایک ریت کا ٹیلہ ہے اور سارا
گاؤں اکٹھا ہے اور سبز لباس والے درویش دو اونٹوں کو گھما رہے ہیں۔پھر ان میں سے ایک کہنے لگا کہ
جب ان اونٹوں کا اکیسواں پھیرا آیا تو اس لڑکی کی روح قفس عنصری سے پرواز کر جائے گی۔پھر گاؤں
کے تمام لوگوں نے یک زبان ہو کے پوچھا کہ اس لڑکی کے بچنے کی کوئی ایک صورت بھی ہے تو اس پر وہ
سبز پوش بوڑھا ملنگ کہنے لگا اگر اس کا باپ تمام جائیداد اس کاغذ پر لکھ دے تو ہم اس لڑکی کو بچا سکتے
ہیں۔میرے باپ کا رنگ اس وقت زرد تھا لیکن اس لفظ سے اس کے غمگین چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔وہ کہنے لگا صرف جائیداد؟ میں تو اس کا غذ پر اپنی جان بھی لکھ کر دینے کو تیار ہوں۔چنانچہ اس آدمی نے
وہ کاغذ آگے بڑھایا اور میرا باپ قلم پکڑ کر دستخط کرنے لگا اس پر میں نے اپنے باپ کا ہاتھ پکڑ لیا کہ میں
اپنے خوشحال باپ کو افلاس زدہ نہیں دیکھ سکتی۔اے میرے پیارے باپ میں اپنے بھائیوں کو ننگے جسم
نہیں دیکھ سکتی اور پھر میں نے اس ملنگ کی طرف منہ کر کے کہا۔تمہارا میری جان کے ساتھ کیا تعلق یہ
تمام چیزیں تو اس خدا وند کریم کے ہاتھ میں ہیں جو ہر چیز کو پیدا کرنے والا ہے۔تمہاری یہ شاطری اب
زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔اب مقدس مسیح کا زمانہ شروع ہو چکا ہے۔تمہاری تلوار میں زنگ آلود ہو چکی
ہیں۔تم مسیح کی تیز تلوار سے ڈرو اور پھر میں اونچی آواز سے پڑھتی ہوں
الا ام دشمن نادان وب
اے
بترس از تیغ بران مح
راه
اتنے میں لوگوں میں چہ میگوئیاں ہوتی ہیں کہ اس لڑکی کا ماموں محمد لطیف آگیا ہے اس کا نام
سنتے ہی ملنگ کا رنگ اُڑ گیا اور وہ فوراً بھاگ اُٹھا۔پھر لوگوں نے کہا ر بوہ سے ابراہیم بقا پوری آرہے
ہیں۔اس پر ایسا معلوم ہوا جیسے اس لفظ نے ملنگ پر جادو کا سا اثر کر دیا ( یعنی بھا گا ابھی نہیں اس کے بعد