احمدی خواتین کا تعلق بااللّہ اور قبولیت دعا کے واقعات

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات کے خطابات
۳۳۳
خطاب ۳۱ ؍ جولائی ۱۹۹۳ء
بھاگتا ہے ) پھر اس کا رنگ فق ہو گیا اور اس نے اپنا سامان سمیٹنا شروع کر دیا۔وہ جلدی سے بھاگ جانا
چاہتا ہے لیکن لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ پکڑو پکڑو یہ واقعہ تو رویا میں ہوا لیکن کہتی ہیں صبح تک
اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں رو بصحت ہونا شروع ہو چکی تھی اور سارے گھر والوں نے اور گاؤں والوں نے
یہ معجزہ دیکھا کہ اس لاعلاج بیماری سے جسے ڈاکٹروں نے مرض الموت قرار دیا تھا میں کلیۂ شفا پا گئی۔یہ توحید کی برکت بھی ہے جو اس رویا میں بیان ہوئی ہے بعض دفعہ خواتین اس قسم کی رؤیا سے ڈر
جاتی ہیں اور ان کی آزمائش بھی کی جاتی ہے۔والدہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کے ساتھ یہ
سلسلہ لمبے عرصے تک چلتا رہا۔خواب میں ایک ڈائن نما عورت آیا کرتی تھی اور شرک کی تعلیم دیتی تھی کہتی
تھی ورنہ یہ بچہ مار جاؤں گی لیکن وہ ہر دفعہ اس کو دھتکار دیتی تھیں۔” مجھے کوئی پرواہ نہیں جتنے بچے مرتے
ہیں مر جائیں مگر میں شرک نہیں کروں گی۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے کچھ عرصہ اس ابتلاء میں رکھا۔پھر ان کی
شنوائی ہوئی تو حید نے اپنی چمکار دکھائی اور رویائے صالحہ کے ذریعہ ان کو حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں
صاحب کا بلند مرتبہ اور مقام دکھایا گیا اور باقی بچوں کی خوشخبریاں دی گئیں۔چنانچہ وہ سارے بچے
خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے پھولنے پھلنے والے بہت ہی مخلص خاندانوں کے سر براہ بنے ہوئے ہیں۔نفیسه طلعت صاحبہ اہلیہ وارنٹ آفیسر مرزا سعید صاحب لکھتی ہیں۔یہ رویا ۲ راگست ۱۹۸۲ء
کے الفضل میں شائع ہو چکی ہے۔یہ میں کل بیان کر چکا تھا۔اس کو دوہرانے کی ضرورت نہیں یہ وہی رؤیا
ہے جس میں نام ابھرنے کا ذکر ہے لیکن حوالہ نہیں دیا گیا۔( یہ روز نامہ الفضل ۲ راگست ۱۹۸۲ء میں
شائع ہوئی ہے)
ہمارے گھر کی بچیوں میں سے لبنی عزیزم قمر سلیمان احمد کی بیگم آرڈینینس سے کچھ دیر پہلے رؤیا
میں دیکھتی ہیں کہ تمام احمدی ابا جان کی کوٹھی میں جمع ہیں ( ابا جان سے مراد حضرت میرزا بشیر احمد صاحب)
اور کوٹھی کے چاروں طرف خندق کھودی ہوئی ہے اور ایسا ہے کہ جیسے جنگ خندق ہو رہی ہے چھوٹی
آپا میرے بھائی ماجد کو کہہ رہی ہیں کہ یوں تو ہمیں یہی حکم ہے کہ سب کچھ برداشت کرو اور کچھ نہ کہو مگر
اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ تم ہاتھوں میں چوڑیاں پہن لو۔یہ جور دیا ہے یہ اس طرح پوری ہوئی کہ اس
رؤیا کے چند دن بعد ہی وہ آرڈینینس ظاہر ہوا اور ربوہ سے انگلستان کے سفر سے پہلی رات میں نے اسی
کوٹھی میں گزاری ہے۔جس کے گرد یہ خوشخبری تھی کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے فرشتوں کا پہرہ ہوگا اور
روحانی معنوں میں ایک خندق کھودی جائے گی جس سے کوئی حملہ آور وہاں نہیں پہنچ سکے گا۔

حضرت خلیفۃالمسیح الرابع " کے مستورات کے خطابات
۳۳۴
خطاب ۳۱ ؍ جولائی ۱۹۹۳ء
امتہ الحفیظ صاحبہ کا بل والی جو مرز انصیر احمد صاحب صاحب چٹھی مسیح کی والدہ تھیں انہوں نے
۲۸ اور ۲۹ اپریل کی رات کو ایک خواب دیکھا یہ وہ رات تھی جس کے بعد دوسری صبح میں نے کراچی کے
لئے روانہ ہونا تھا اور وہاں سے رات کو انگلستان کے لئے جہاز پکڑنا تھا۔حالات بہت سنگین تھے چاروں
طرف پانچ مختلف انٹیلی جینس کے نمائندوں کے پہرے تھے اور ایک ایک حرکت اور سکون کی خبر
حکومت کو دی جارہی تھی۔اس وقت بصیغہ راز ہمارا قافلہ آدھی رات کو ربوہ سے روانہ ہوا صبح ربوہ میں یہ
مشہور ہوا کہ گویا میرا قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گیا ہے اور یہی باتیں ہو رہی تھیں چہ میگوئیاں تھیں
کہ میں اسلام آباد چلا گیا ہوں۔تو انہوں نے رؤیا دیکھی اور اس رؤیا میں ان کو صاف دکھائی دیا کہ
قصر خلافت کے پاس ایک کمرہ بنایا گیا ہے جس میں شیشے کی کھڑکیاں ہیں اور اس کمرے میں داخل ہو
جاتا ہوں اور وہ کمرہ ہوا میں اُڑتا ہوا کسی محفوظ مقام کی طرف چلا جاتا ہے۔دوسرے دن صبح جب یہ باہر نکلیں گول بازار کا چکر لگانا شروع کیا تو ہر جگہ لوگ میرے متعلق
یہی باتیں کر رہے تھے کہ وہ تو اسلام آباد چلے گئے ہیں تو ہر جگہ ان
کو کہتی تھیں کہ تم کیا باتیں کر رہے ہو
مجھے خدا نے بتایا ہے وہ باہر جاچکے ہیں۔ہوائی جہاز میں اڑ کر وہ کہیں چلے گئے ہیں اور یہ بات ایسی
خطر ناک تھی کہ اگر یہ لوگ مان جاتے اور اس بات کو شہرت ہو جاتی تو رستے روکنے کے بہت سے سامان
حکومت کے پاس تھے لیکن اللہ کی شان ہے ان کی بات کسی نے نہیں مانی۔کئی جگہ دکانداروں سے جھگڑا
کرتی رہیں
کہ تمہیں کس نے بتایا ہے مجھے تو خدا نے بتایا ہے اور تم کہتے ہو مجھے فلاں نے بتایا ہے خدا کی
بات کچی ہے کہ فلاں کی بات سچی ہے مگر انہوں نے جس شان کے ساتھ اور صفائی کے ساتھ رویا دیکھی
اسی طرح پوری ہوئی۔اس ضمن میں ایک رؤیا عزیزہ فائزہ کی بھی میں آپ کو بتا دیتا ہوں جب ہم روانہ ہوئے تو ہم
نے جھنگ جانے کے لئے لالیاں کی طرف کی سڑک پکڑی جس کے رستے میں ایک جگہ سڑک سیلابوں
کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی تھی۔اور وہاں کچھ لمبے چوغوں والے فقیر نما لوگ موجود تھے۔ہماری کاریں جب
آہستہ ہوئیں تو وہ تیزی سے کاروں کی طرف بڑھے اور ہاتھ بڑھاتے ہوئے کچھ اشارے کر رہے ہیں
اور جھانک رہے ہیں ان سے ہمیں خطرہ محسوس ہوا۔یہ واقعہ پورا کرنے سے پہلے آپ کو فائزہ کی رؤیا سنا
دیتا ہوں جو اس نے چند دن پہلے دیکھی تھی اس نے دیکھا کہ میں مخفی طور پر ایک قافلے کی شکل میں ربوہ
سے روانہ ہوا ہوں ایک جگہ جا کر سڑک ایسی ہے کہ وہاں کاریں آہستہ ہو جاتی ہیں اور آہستہ ہوتی ہیں تو

حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۳۵
خطاب ۳۱ ر جولائی ۱۹۹۳ء
لمبے چوغوں والے فقیر ( بعینہ یہی بات دیکھی جارحانہ طور پر کاروں کی طرف بڑھتے ہیں اور میں گھبراتی
ہوں کہ اس سے کیا ہو گا۔اتنے میں کوئی خاتون کہتی ہیں کہ بڑے کھولو اور نوٹ باہر پھینکو تا کہ ان فقیروں
کی توجہ ان نوٹوں کی طرف ہو جائے۔یہ سنتی ہوں تو اچانک میری نظر سامنے پڑتی ہے۔سامنے کی کارسے
کوئی شخص اچانک نوٹوں کی بارش باہر کر دیتا ہے اور سارے فقیر نوٹوں کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔جب
ہمارا قافلہ اس جگہ پہنچا جس کا میں نے ذکر کیا ہے تو ظاہری طور پر وہاں کافی تعداد میں وہ فقیر نما لوگ
موجود تھے جو انٹیلی جنس کے آدمی تھے۔فوجی چولے جن کو برانڈی کہا جاتا ہے اور بڑے بڑے بوٹ پہنے
ہوئے تھے وہ ہماری کاروں کی طرف جھانکتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھے اچانک سامنے والی کار سے
عزیزم ادریس نصر اللہ خاں جو چوہدری محمد اسد اللہ خاں صاحب مرحوم کے صاحبزادہ ہیں ان
کو پتہ نہیں کیا
خیال
آیا بلکہ تصرف کہنا چاہئے۔ان کے پاس سو کے نوٹوں کی ایک تھی تھی انہوں نے اسی وقت پھاڑی
اور دونوں طرف سے وہ نوٹ باہر پھینکنے شروع کر دیئے اور ان فقیروں کی ساری توجہ نوٹوں کی طرف ہوگئی
اور میری کارکو نظر انداز کر دیا۔چنانچہ ہمارا قافلہ خیریت سے وہاں سے گذر گیا۔اب دیکھیں کہ کس طرح
اللہ تعالیٰ رویائے صالحہ کے ذریعہ جماعت کے تقویٰ کی خبر دیتا ہے اور اپنے اس تعلق کی خبر دیتا ہے کہ میں
تمہارے ساتھ ہوں۔نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ہم دنیا میں بھی
تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی ساتھ ہیں اور یہ جو خبریں ہیں یہ خدا تعالیٰ کی مہمانی ہے۔یہ
خدا تعالیٰ کے دسترخوان کی نعمتیں ہیں جو جماعت احمدیہ کوروز بروز تازہ تازہ میسر آتی رہتی ہیں۔امتہ الحی صاحبہ اہلیہ مکرم شکیل احمد صاحب طاہر قادیان لھتی ہیں کہ کل رات (ان کا یہ خط
۲۸ را پریل ۱۹۸۴ ء کا ہے ) میں نے خواب میں دیکھا کہ نماز فجر کے بعد میرے شوہر شکیل صاحب گھر میں
آکر اطلاع دیتے ہیں کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ دارالرحمت میں پہنچ گئے ہیں اور یہ جملہ دو تین مرتبہ انہوں نے
آنگن میں کھڑے ہو کر دہرایا اس کے بعد جب میری آنکھ کھلی تو میں نے محسوس کیا کہ جو بے چینی اور فکر تھی
وہ دور ہو چکی ہے۔یہ وہی رات ہے جس رات میں انگلستان کے سفر کے لئے روانہ ہوا ہوں اور بھی بہت سی
رؤیا ہیں لیکن اب چونکہ وقت ختم ہوا چاہتا ہے اس لئے میں بعض دوسری رؤیا کی طرف متوجہ ہوتا ہوں۔اب آصفہ بیگم کی ایک رؤیا بھی آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس پہ میں حیران رہ گیا تھا کہ کس
حیرت انگیز طریق پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی ہے۔جب شروع میں انگلستان پہنچا ہوں تو لازم بات
ہے کہ کئی قسم کی فکریں تھیں اور میں نے ایک فیصلہ کیا تھا کہ جماعت سے کوئی گزارہ نہیں لینا جو بھی

حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۳۶
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء
صورت ہوگی اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے گا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انتظام فرمائے۔رات میں نے رویا میں
دیکھا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے کہا ہے کہ ”تم سے نور الدین کا سلوک کیا جائے گا۔‘ نورالدین حضرت خلیفہ
امسیح الاول تھے اور آپ کے ساتھ خدا تعالیٰ کا خاص سلوک تھا کہ بغیر مانگے ، بغیر کسی طلب کے عین
ضرورت کے وقت غیب سے ضروریات پوری ہوتی چلی جاتی تھیں۔یہ رویا میں نے کسی کو نہیں بتائی۔لیکن دوسرے یا تیسرے دن بی بی نے خواب میں دیکھا اور مجھے صبح بڑے مسکرا کر خواب سنائی کہ میں
نے دیکھا کہ مسجد اقصیٰ میں مہر آپا سیدہ بشری بیگم مٹھائی تقسیم کر رہی ہیں اور کوئی پوچھتا ہے کہ یہ مٹھائی
کس بات کی تقسیم ہورہی ہے تو وہ کہتی ہیں اس بات کی کہ خدا تعالیٰ نے میرا ذکر کر کے ان کو الہام کیا ہے
کہ میں تجھے نورالدین بنارہا ہوں۔ایک خواب مجھے دکھائی گئی ہے اس کی تائید میں اللہ تعالیٰ نے بی بی کو
رؤیا دکھائی اور اس کا پھر عملی ثبوت فوری طور پر اس طرح ظاہر فرما دیا کہ دوسرے دن جب میں دفتر
گیا ہوں تو وہاں میرے میز پر چالیس پاؤنڈ کا ایک بل پڑا تھا جو میرے کسی داماد نے رکھا تھا کہ مجھ سے
لے لے۔میں نے اس کو کہا کہ شام کو ملاقات کے وقت آکے لے جانا۔حالانکہ ایک پیسہ بھی میرے پاس
نہیں تھا اور ملاقات کے وقت اور اس کے درمیان میں کسی پیسے کے بظاہر آنے کا کوئی سوال بھی نہیں تھا
لیکن ان کے جانے کے بعد بعینہ چالیس پاؤنڈ کا تحفہ کہیں سے آ گیا۔ایک لفافہ دیکھا تو اس میں چالیس
پاؤنڈ کا تحفہ تھا اور جب وہ آئے تو میں نے ان کو پیش کر دیا۔یہ جو واقعہ ہے یہ اس لئے بتارہاہوں کہ کس
طرح خدا تعالیٰ نے تائید ظاہر فرمائی ہے۔یعنی بعض دفعہ رویا نفس کی تمنا ئیں ہوتی ہیں لیکن جو رؤیا
مبشرات ہوتی ہیں ان کے ساتھ تائیدی بیان ہوتے ہیں۔ایک کو ر و یا دکھائی جاتی ہے تو دوسرے کو اس کی
تائید میں دکھائی جاتی ہے اور پھر عملی طور پر واقعات میں ان
رؤیا کا سچا ہونا ثابت کر دیا جاتا ہے۔مبارکہ بشیر صاحبہ دستگیر سوسائٹی کراچی سے لکھتی ہیں۔بقر عید سے یعنی عید الاضحیہ سے تین دن
پہلے رات کو مباہلہ کی کاپی پڑھی اور دعائیں کرتی لیٹی تو خواب میں دیکھا کہ سترہ تاریخ کو بہت بڑا انقلاب
آئے گا۔خواب میں یہ الفاظ تین مرتبہ زور دے کر کوئی کہتا ہے۔صبح گھر والوں کو یہ خواب سنایا اور ساتھ ہی
ذکر کرتی ہوں کہ ۲۳ / مارچ کو ہماری صد سالہ جو بلی ہے تو اس سے پہلے ۱۷ تاریخ کو انشاء اللہ کوئی انقلاب
آئے گا۔ضیاء کی موت کی خبر سن کر خیال آیا کہ دیکھو یہ خواب کس شان کے ساتھ پوری ہوئی۔مکرم نورالدین صاحب نے کراچی سے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ضیاء الحق کی ہلاکت سے
چند روز پہلے میری بہو نزہت بیگم نے رویا میں دیکھا کہ ضیاء الحق آسمان سے الٹالٹکا ہوا ہے۔وہ مزید

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات کے خطابات
۳۳۷
خطاب ۳۱ ؍ جولائی ۱۹۹۳ء
لکھتے ہیں کہ ٹی وی پر جب ہم نے یہ واقعہ دیکھا تو دکھایا گیا کہ صدر کے جہاز نے تین قلابازیاں کھائی
ہیں اور پھر وہ سر کے بل گویا الٹاز مین میں دھنس گیا۔تو کس شان کے ساتھ کس صفائی کے ساتھ یہ رویا
بھی پوری ہوئی۔پس وہی خدا ہے جو ہم عاجزوں کی مہمان نوازی فرما رہا ہے۔اور ہمارے دلوں کو
تقویت بخشتا ہے اور کہتا ہے۔میں ہی ہوں جس کو تم نے اپنا رب بنایا ہے۔پس میں اپنی ربوبیت کے
نشان تم پر ظاہر کرتا چلا جاؤں گا فرشتے جماعت احمد یہ پر جیسے مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں نازل
ہوتے تھے آج بھی نازل ہورہے ہیں اور کل بھی نازل ہوتے رہیں گے اگر ہم نے اپنے تقویٰ کی
حفاظت کی تو میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ سلسلہ ہمیشہ ہمیش کے لئے جاری وساری رہے گا۔ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب لکھتے ہیں۔ایک دن میری اہلیہ نے بتایا کہ میں نے خواب میں
رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے آپ نے وسطی اور سبابہ ان دو انگلیوں کو کھڑی کر کے فرمایا۔میں اور مسیح ایک
ہیں۔آپ بیعت سے پہلے بھی صاحب حال
تھیں۔پیغمبروں، اولیاء اور فرشتوں کی زیارت
کر چکی تھیں۔ان کے خواب دیکھنے سے حضرت اقدس پر بہت ایمان پیدا ہو گیا۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب اپنی والدہ کی ایک رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے
ہیں۔دیکھا کہ رات کے وقت (یہ ابھی احمدی نہیں ہوئی تھیں ) اپنے مکان کے صحن میں اس طور پر
انتظام میں مصروف ہیں کہ گویا بہت سے مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔اسی دوران میں دالان کے اندر
جانے کا اتفاق ہوا تو دیکھا کہ مغرب کی طرف کو ٹھڑی میں بہت اجالا ہے۔حیران ہوئیں کہ وہاں تو کوئی
لیمپ وغیرہ نہیں ہے۔یہ روشنی کیسی ہے چنانچہ آگے بڑھیں تو دیکھا کہ وہ کمرہ روشنی سے دمک رہا ہے اور
ایک پلنگ پرا یک نورانی صورت بزرگ تشریف فرما ہیں۔اور ایک نوٹ بک میں کچھ تحریر فرما رہے
ہیں۔والدہ صاحبہ کمرے میں داخل ہو کر ان کی پیٹھ کی طرف کھڑی ہو گئیں۔جب انہوں نے محسوس کیا
کہ کوئی شخص کمرے کے اندر آیا ہے تو انہوں نے اپنا جوتا پہننے کے لئے پاؤں پلنگ کے نیچے اتارے گویا
کمرے سے چلے جانے کی تیاری کرنے لگے ہیں۔والدہ صاحبہ نے عرض کی۔یا حضرت مجھے تمام عمر
میں کبھی اس قدر خوشی محسوس نہیں ہوئی جس قدر آج میں محسوس کر رہی ہوں۔آپ تھوڑی دیر تو اور
تشریف رکھیں۔چنانچہ وہ بزرگ تھوڑی دیر اور ٹھہر گئے اور پھر جب تشریف لے جانے لگے تو
والدہ صاحبہ نے دریافت کیا کہ یا حضرت اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ کون بزرگ ملے ہیں تو میں کیا
بتاؤں۔انہوں نے دائیں کندھے کے اوپر سے پیچھے کی طرف دیکھ کر اور دایاں باز و اُٹھا کر جواب دیا

حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۳۸۔خطاب ۳۱ ؍ جولائی ۱۹۹۳ء
کہ اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ کون ملے ہیں تو کہیں احمد ملے ہیں۔اس پر والدہ صاحبہ بیدار ہوگئیں۔اپنی رؤیا اور کشوف کے نتیجے میں آپ نے اپنے بزرگ خاوند سے پہلے بیعت کر لی تھی اور اس کے نتیجے
میں اُن کی ناراضگی اس حد تک مول لی کہ جب آپ قادیان سے بیعت کر کے واپس آئیں تو چوہدری
نصر اللہ خاں صاحب شدید ناراض ہوئے اور کہا کہ مجھ سے پہلے بغیر اجازت کے تم نے کیوں کی ہے
آج کے بعد میرا اور تمہارا ازدواجی رشتہ ختم ہے۔میرے لئے یہ جائز ہی نہیں کہ میں اسی کمرے میں
رہوں۔چنانچہ میری چار پائی الگ کر دو۔تو حضرت چوہدری صاحب کی والدہ نے نوکر کو کہا کہ باہر
مردانے میں ان کی چار پائی لے جاؤ۔اور ذرہ بھی پرواہ نہیں کی۔پھر چند دن کے بعد اللہ تعالیٰ نے بہر
حال ان
کو بھی احمدیت کی نعمت عطا فرمائی اور مخلصین کی صف میں ان کا بہت بلند مقام ہے۔منظور احمد صاحب سالک ولد خدا بخش صاحب ساکن کوٹ محمد یار اپنی نانی کے متعلق لکھتے
ہیں کہ ان کی رؤیا کے نتیجے میں ہمارا خاندان احمدی ہوا ہے۔کہتی ہیں کہ جب ہم احمدی نہیں ہوئے تھے
اور کشمکش میں تھے تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص میرے سرہانے کھڑا ہے اور اُس نے مجھے دو چٹھیاں
دی ہیں ان میں سے ایک چٹھی پر سنہری حروف میں لکھا ہے ” حضرت مہدی مسیح موعود “ اور دوسری چٹھی
خالی ہے وہ کہتا ہے ان کو پکڑو۔غور سے جب میں دیکھتی ہوں تو جس پر حضرت
غلام احمد مسیح موعود لکھا ہے
وہ چٹھی اچانک روشن ہو جاتی ہے اور بے حد چمک اُٹھتی ہے تو یہ دیکھنے کے بعد مجھے ذرہ بھر بھی شک باقی
نہیں رہا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کی صداقت کا نشان دکھایا ہے۔اس رؤیا کے نتیجے میں اللہ
تعالیٰ کے فضل سے، اس سعید فطرت خاندان نے بیعت کر لی۔ایک کشمیری خاندان کی اشد مخالف خاتون جو احمدیت کا نام بھی برداشت نہیں کر سکتی تھی ان کا
نام سرور سلطانہ بیگم ہے اور ان کا سارا خاندان ہی مخالف تھا ان کی احمدیت کا واقعہ بھی ایسا ہی ہے کہ
انہوں نے رؤیا کے ذریعے احمدیت کی صداقت کا نشان پایا۔چنانچہ جب حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی
وفات ہوئی تو سرور سلطانہ صاحبہ نے خواب دیکھا جس میں میرا نام لکھا ہے کہ اس کی تصویر دکھائی گئی۔یعنی وہ خاتون جو احمدیت کی سخت معاند میرے نام سے بھی واقف نہیں میری تصویر اور شکل سے بھی
واقف نہیں اس کو تصویر دکھائی گئی اور کہا گیا کہ ان کے ذریعے خدمتِ اسلام کا عظیم الشان کام ہوگا اور
یہی اب امام جماعت احمد یہ ہیں۔چنانچہ انہوں نے اپنی اس خواب کا لوگوں سے ذکر کیا اور جب میری
تصویر ان کو دکھائی گئی تو بے ساختہ پہچان کر کہا کہ ہاں یہی تھا جس کو میں نے رویا میں دیکھا تھا اور

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات کے خطابات
مخالفت کے علی الرغم اسی وقت بیعت کر لی۔۳۳۹
خطاب ۳۱ ر جولائی ۱۹۹۳ء
اب حضرت
سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا ایک اور رویا آپ کے سامنے رکھتا ہوں دیکھتی
ہیں کہ بھائی مبارک احمد مرحوم بیمار تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے علاج کی کوشش کی
دعا ئیں بھی بہت ہوئیں۔میں نے خواب میں دیکھا کہ مسیح موعود علیہ السلام اس پلنگ کے گرداس سلسلہ
میں ہی پھر رہے ہیں مگر اس کا انتقال ہو گیا اور میں دروازے پر کھڑی ہوں ، بہت گھبراہٹ کی حالت
میں۔جب مبارک احمد کی وفات ہوگئی تو آپ دروازہ کھول کر میرے پاس آئے اور بڑی شاندار پر
اثر آواز میں فرمایا کہ مومن کا کام ہے کہ دوا علاج کی کوشش ہر طرح کرے اور دعا میں آخر وقت تک لگا
رہے مگر جب خدا تعالیٰ کی تقدیر وارد ہو جائے تو پھر اس کی رضا پر راضی ہو جائے۔یہی الفاظ تھے۔اور وہ
عجیب نظارہ تھا جو میں نے دیکھا اور دل پر نقش ہو گیا میں اپنی سمجھ کے مطابق اب سوچتی ہوں کہ یہ منجھلے
بھائی صاحب کے لئے ہی خواب تھا کیونکہ میرے چھوٹے بھائی کے لئے تو کچھ بھی نہ ہوسکا تھا۔میرے
منجھلے بھائی کیلئے تو آخر دن تک ہر ممکن کوشش کی گئی۔نہ علاج میں کمی رہی نہ صدقات میں نہ دعاؤں میں
مگر جو خدا کی طرف سے مقدر تھا وہ پورا ہو کے رہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال سے پہلے مائی اروڑی نے جو ایک دعا گو خاتون
تھیں۔انہوں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لا رہے ہیں اور کچھ صحابہ آپ کے ساتھ
ہیں تو ساتھیوں میں سے ایک نے عرض کیا کہ حضور مفتی صاحب کو بھی ساتھ لے لیں۔چنانچہ مفتی
صاحب بھی سفر کے ساتھ روانہ ہوئے۔یہ آپ کے وصال سے چند دن پہلے کی رؤیا ہے
حضرت محمد ظفر اللہ خاں صاحب اپنی والدہ کی ایک اور رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
ان کی والدہ کو اپنے خاوند یعنی چوہدری صاحب کے والد کی وفات کی خبر دے دی گئی تھی۔اس ضمن میں
فرماتے ہیں کہ انہوں نے رویا میں دیکھا کہ ڈاکٹر صاحبان والد صاحب کو دیکھنے کے بعد ، دو ڈاکٹر ہیں،
جو والد صاحب کو دیکھنے کے بعد ساتھ کے کمرے میں چلے گئے۔خاکسار نے والدہ صاحبہ کو اطلاع کی وہ
والد صاحب کے کمرے میں تشریف ( یہاں جواب لکھنے میں Confusion ہو گیا ہے )۔چوہدری صاحب پہلے ایک واقعہ بتاتے ہیں پھر اس کے بعد رؤیا کا ذکر ہے۔وہ واقعہ یہ ہے
کہ جب والد صاحب بیمار تھے اور نہایت ہی خطرناک صورتحال
تھی تو چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے
ڈاکٹروں کو بلوایا اور دوڈاکٹر دیکھنے کے لئے آئے۔ان کے آنے کی وجہ سے والدہ محترمہ نے وہ کمرہ چھوڑ

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۴۰
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء
دیا کسی اور ساتھ کے کمرے میں چلی گئیں۔جب وہ واپس جانے لگے، اس خیال سے کہ وہ جاچکے ہوں
گے، چوہدری صاحب کی والدہ دوبارہ کمرے میں داخل ہو رہی تھیں تو وہ دونوں باہر نکل رہے تھے۔ان کو
دیکھ کر والدہ صاحبہ نے اپنا ایک خواب مجھے سنایا کہ میں نے دیکھا کہ دو شخص انگریزی لباس پہنے ہوئے
کمرے سے باہر جارہے ہیں کسی نے ان کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ دو شخص چوہدری صاحب یعنی
والد صاحب کو قتل کر گئے ہیں اب جبکہ میں نے دیکھا ہے تو اسی حالت میں پیٹھ کی طرف سے دیکھا تھا یہی
وہ دو شخص تھے اس لئے والد کی وفات کی تیاری کرو۔ایسا ہی ہوا اس کے چند دن بعد ہی وہ وفات پاگئے۔چوہدری صاحب میر انعام اللہ شاہ صاحب کی وفات کے متعلق ایک خواب کا ذکر کرتے ہیں
کہ ان کی والدہ نے دیکھا کہ ایک روز تہجد اور فجر کے درمیان پلنگ پر لیٹی ہوئی تھیں تو دیکھا کہ آواز آئی
کہ میر صاحب کی صحت کہ اس کا کرنٹ بند کر دیا گیا ہے یعنی بجلی کی ہر منقطع کر دی گئی ہے۔اسی صبح ہی
والدہ نے کہا کہ میر صاحب فوت ہو گئے ہیں پتہ کرو۔چنانچہ جب پتہ کرایا گیا تو جس وقت وہ رؤیا
دیکھی تھی اسی وقت کسی اور شہر میں میر صاحب وفات پاگئے تھے اور دوسرے دن پتہ کرنے پر معلوم ہوا
کہ کس طرح عین اُس وفات کے وقت چوہدری صاحب کی والدہ کو خدا تعالیٰ نے یہ دکھا دیا۔انشاء اللہ بعد میں چھپوا دیں گے یہ واقعات اور کچھ اور بھی واقعات ، کیونکہ بہت زیادہ ہیں ان
کو سمیٹا نہیں جاسکتا۔ایسے رویا وکشوف میں چین کی احمدی خاتون، عثمان چینی صاحب کی بیگم یہاں
اسلام آباد میں موجود ہیں ان کی ایک رویا بھی میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔وہ کہتی ہیں جب میں
چین سے پاکستان آئی اور عثمان چینی صاحب کے ساتھ بیاہی گئی تو اس وقت عربی زبان سے بالکل نابلد
تھی اور نہ ہی عربی زبان میں کوئی دُعا کر سکتی تھی ( نابلد تو اب بھی ہیں لیکن دُعا کرسکتی ہیں اس وقت نابلد
بھی تھیں اور دُعا بھی کوئی یاد نہیں تھی) ان دنوں میں خواب میں دیکھا کہ میں اور عثمان چینی صاحب ایک
ایسے کھیت میں چل رہے ہیں کہ دونوں طرف لہلہاتی ہوئی فصلیں کھڑی ہیں۔اس چہل قدمی کے
دوران عثمان صاحب مجھے یہ دعا سکھلاتے ہیں۔رَبِّ لَا تَذَرُنِي فَرْدًا وَّ أَنْتَ خَيْرُ الْوَرِثِينَ
اس دعا کو پڑھتے پڑھتے میری آنکھ کھل گئی اور اسی وقت سے یہ دُعا مجھے یاد ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے اس دُعا کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے مجھے تین بچے عطا فرمائے۔اب چونکہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ وقت ختم ہو چکا ہے ایک آدھ منٹ باقی ہے میں آخر پر آپ کو
صرف یہ توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ احمدیت کو ابھی بہت لمبا سفر طے کرنا ہے اور بہت زادراہ کی ضرورت ہے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات
۳۴۱
خطاب ۳۱ ر جولائی ۱۹۹۳ء
قرآن کریم فرماتا ہے کہ زادِ راہ ساتھ لے کر چلو اور خير الزاد التقویٰ (البقرۃ:۱۹۸) سب سے اچھا
زادراہ تقویٰ ہے۔پس آپ بھی اپنے تقویٰ کی حفاظت کریں کیونکہ ہمارا سفر بہت دشوار ہے اور بہت
بڑی بڑی منازل ہم نے طے کرنی ہیں۔دنیا کی لذتیں تو آنی جانی ہیں۔چند دن کے بعد یہ ختم ہو جاتی
ہیں ہر حسن بڑھاپے میں اپنا نور اپنی روشنی اپنی چمک چھوڑ دیتا ہے اور چند دن کے عیش وعشرت کے بعد
انسان محض ایک خاک کا پتلا رہ جاتا ہے اس لئے احمدی خواتین دنیا کے فیشنوں کی پرواہ نہ کریں دنیا کی
طرز زندگی کو نظر انداز کر دیں۔اصل لذتیں اور دائمی لذتیں وہی ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہمکلام ہونے والے فرشتے نازل ہوتے ہوں۔وہ احمدی بچیوں اور بوڑھیوں اور ماؤں اور بیٹیوں اور
بہنوں کو بار بار یہ خوشخبریاں دیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں کوئی غم نہ کرو کوئی فکر نہ کرو۔یہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے تمہاری مہمانی ہے اس دنیا میں بھی ہم تمہارے ساتھ ہیں اور اس دنیا میں بھی ساتھ رہیں گے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ احمدی خواتین کو متقی بنا اور اس حد تک متقی بننا ہے کہ وہ رویا وکشوف کا مورد بن
جائیں کثرت کے ساتھ ان کو سچی رؤیا دکھائی جائیں کثرت کے ساتھ ان کو الہام ہوں کثرت کے ساتھ
وہ اپنی آنکھوں سے خدا تعالیٰ کے قرب کے نظارے دیکھیں۔اگر ایسی احمدی خواتین آج کی نسل میں
پیدا ہو جائیں تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ آئندہ ساری صدی کی زندگی کی آپ ضمانت بن جائیں
گی۔نسلاً بعد نسل آپ کا تقویٰ آپ کی نسلوں کی بھی حفاظت کرے گا اور احمد بیت کی اعلیٰ اقدار کی بھی۔حفاظت کرے گا۔پس تعلق باللہ ہی اصل مذہب کی جان ہے اگر تعلق باللہ نصیب ہو جائے تو سب کچھ نصیب ہو
گیا اگر یہ نہیں تو محض قصے اور کہانیاں ہیں۔چند دن کے عیش و عشرت کے بعد پھر آخر ہم نے رخصت
ہونا ہے۔یہ نہ ہو کہ اگر یہاں مہمانی نہ ہو تو وہاں بھی مہمانی کے کوئی سامان نہ ہوں کیونکہ اس میں پیغام
یہی ہے کہ وہی لوگ وہاں مہمانی کی توقع رکھ سکتے ہیں جن سے اس دنیا میں مہمانی کا سلوک ہوا ہواور
قرآن کریم کی دوسری آیات بھی اس پر گواہ ہیں کہ جب جنت میں ان کو پھل پیش کئے جائیں گے نعماء
پیش کی جائیں گی تو کہیں گے ہمیں پہلے بھی تو ایسی دی گئی تھیں۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔نہیں ملتی جلتی
تھیں۔ان کا مقابلہ تو نہیں ہو سکتا۔پس خدا کرے کہ دنیا کی جنتیں بھی احمدی خواتین کو نصیب ہوں
اور یہی جنتیں اُخروی بخت کی بھی ضامن بن جائیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی