احمدی خواتین کا تعلق بااللّہ اور قبولیت دعا کے نشانات

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفتہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۴۳
خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء
احمدی خواتین کا تعلق باللہ اور قبولیت دعا کے نشانات
( جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۱۱ارستمبر ۱۹۹۳ء بمقام ناصر باغ)
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
مذہب کا آخری مقصد اللہ تعالیٰ سے تعلق ہے اور اگر یہ مقصد نہ رہے تو تمام مذہبی مصروفیات
اور تمام مذہبی مشاغل محض ایک کھیل تماشارہ جاتے ہیں اور وہ درخت جو پھل سے محروم ہو خواہ اس کا نام
پھلدار درخت ہی رکھا جائے عملاً وہ بے کار ہے اور جلائے جانے کے لائق ٹھہرتا ہے۔قرآن کریم نے
ان لوگوں کے اعمال کا ذکر کرتے ہوئے جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کے اور
وصال کے قائل نہیں ان
کو جہنم کا ایندھن قرار دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خشک لکڑیاں ہیں۔ایسے
درخت نہیں ہیں جن کو پھل لگتے ہیں اور مومنوں کی جماعت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں کلمہ طیبہ کے طور پر
ان کی مثال شجرہ طیبہ کے ساتھ رکھی ہے یعنی ایسا پاک درخت جس کی جڑیں گہری زمین میں پیوست
ہوں اور جس کی شاخیں آسمان سے باتیں کرتی ہوں اور ہمیشہ ہر موسم میں خواہ وہ بہار ہو یا خزاں ہو اللہ
کے حکم سے ان کی بلند و بالا شاخوں کو پھل لگتے ہوں۔اس پہلو سے ہر مذہب کا جائزہ ہونا چاہئے۔اگر
کوئی مذہب سچا ہے تو اس مذہب کے پیروکاروں میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے تعلق کے نمونے
ملنے چاہئیں اور یہ نمونے مردوں میں بھی ملنے چاہئیں اور عورتوں میں بھی ، بڑوں میں بھی اور چھوٹوں
میں بھی۔اس پہلو سے جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آج دنیا میں ایک زندہ مذہب کی زندہ
مثال کے طور پر قائم ہے۔گزشتہ جلسہ سالانہ یو کے میں میں نے ایک مضمون شروع کیا تھا۔کہ احمدی خواتین سے
خدا تعالیٰ کس طرح کثرت کے ساتھ رویا اور کشوف کے ذریعے اور بعض صورتوں میں الہامات کے

حضرت خلیل مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۴۴
خطاب ۱ارستمبر ۱۹۹۳ء
ذریعے ہم کلام ہوا اور جو خوشخبریاں اللہ تعالیٰ نے عطا فرما ئیں وہ بعینہ اسی طرح پوری ہوئی۔اسی طرح
بعض خواتین کے تو کل کو اللہ نے قبول فرمایا اور باوجود اس کے کہ ظاہری طور پر کوئی خبر نہ دی گئی لیکن
موقع اور محل کے مطابق ان کے تو کل کی قبولیت کے نشان ان کو دکھائے گئے۔یہ مضمون چونکہ بہت وسیع
ہے اس لئے گزشتہ سالانہ اجتماع یوں کے پر یہ ختم نہ ہو سکا تھا ویسے تو یہ مضمون ایک لا متناہی مسلسل مضمون
ہے جو ہمیشہ جاری رہ سکتا ہے کیونکہ خدا کا تعلق بھی ایک زندہ اور قائم رہنے والا مسلسل تعلق ہے ہر دو
جلسوں کے درمیان کثرت سے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ خدا تعالیٰ
اب بھی احمدی خواتین پر اسی طرح رحمت کے ساتھ اپنا فضل فرماتا ہے جیسے پہلے فرماتا رہا اور مجھے جو
خطوط ملتے ہیں ان میں ہر سال بکثرت احمدی خواتین کے آنکھوں دیکھے اور تجربے میں آئے ہوئے
نشانات کا ذکر بھی ملتا ہے لیکن جو نوٹس میرے باقی رہ گئے تھے پچھلے جلسے سے۔انہی پر آج اکتفا کروں گا
اور آپ کے سامنے چند احمدی خواتین کے تعلق باللہ کے اور ان کی دعاؤں کی قبولیت اور ان کے تو کل کی
قبولیت کے نشان آپ کے سامنے رکھوں گا۔تبرکاسب سے پہلے حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی یہ روایت آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔یہ ماہنامہ مصباح میں شائع ہوئی آپ نے فرمایا جب منصور حمل میں تھی (یعنی حضرت سیدہ
بھا بھی جان منصورہ بیگم، بیگم حضرت خلیفتہ اسیح الثالث) فرماتی ہیں۔جب منصورہ جمل میں تھی تو خواب
میں حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ تمہاری بیٹی ہوگی اس کی شادی محمود
کے بیٹے سے کرنا۔پس جیسا کہ آپ جانتے ہیں بعینہ اسی طرح وہ رو یا پوری ہوئی۔آپ کی بیٹی ہوئی وہ
زندہ رہی اور ان کا رشتہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے ہوا اور اسی طرح وہ بہت پرانی خواب بعینہ اسی
طرح پوری ہوئی۔پیدائش کے سلسلے میں بہت کثرت سے ایسی روایات ملتی ہیں کہ احمدی خواتین کو ان کے بچے
کی پیدائش سے پہلے معین طور پر خبر دی گئی اگر چہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ماؤں کو ایسی خوا ہیں آجایا کرتی ہیں
اور بعض دفعہ تو اگر بیٹی دیکھیں اور بیٹا ہو جائے تو لوگ یہ کہہ دیتے ہیں جب بیٹی دیکھی جائے تو بیٹا مراد
ہوتی ہے۔اگر بیٹی ہو جائے تو کہتے ہیں کہ دیکھو بیٹی ہوگئی۔تو میں ویسی باتیں آپ کے سامنے پیش نہیں
کرتا جو خیالات کے نتیجے میں خوابیں بن جایا کرتی ہیں۔بکثرت احمدی خواتین کو خدا تعالیٰ نے ایسے
نشان دیئے ہیں جو قطعیت کے ساتھ پورے ہوئے اور پھر ان خواتین کا اپنا نیکی کا پس منظر بتاتا ہے کہ

حضرت خلیہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۴۵
خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء
یہ خیالات کی خوا ہیں نہیں تھیں بلکہ حقیقتا اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھیں اور پھر بعض اوقات پہ رویا ایسی
زبان میں عطا ہوتی ہیں جن کی زبان وہ خواتین دیکھنے والی مائیں بھی نہیں سمجھتیں۔جب وہ مجھے لھتی ہیں تو
ان
کی تعبیران کو بھیجتا ہوں اور وہ حیرت انگیز طور پر پوری ہوتی ہے مثلا کسی خاتون نے ایک ایسی رؤیا دیکھی
جس سے پتہ چلتا تھا کہ اس کے چار بیٹے ہوں گے اور تعبیر کے بعد اس پر یہ ظاہر ہوا کہ کیا مراد ہے۔تو
بعینہ ویسا ہی ہوا۔بہت کثرت سے ایسے نمونے ملتے ہیں۔میرے پاس چونکہ وقت نہیں تھا کہ میں خود
چھان بین کرتا مگر دفتر نے کچھ نمونے چن کر میرے سامنے رکھے ہیں۔وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہے۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے بعد چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی یہ گواہی
ہے کہ میری بیٹی امتہ الئی کے پیدا ہونے سے چند گھنٹے قبل والدہ صاحبہ نے میری بیوی سے کہا کہ لڑکی
پیدا ہوگی۔کیونکہ میں نے ابھی غنودگی کی حالت میں دیکھا کہ مکان میں بہت چہل پہل ہے اور لوگ
کہتے ہیں۔بی بی آئی ہے، بہت خوبصورت۔اب وہ بی بی کہلاتی ہے۔میں نے کئی دفعہ چوہدری حمید
نصر اللہ صاحب سے بھی ان کے ذکر میں بی بی کا لفظ سنا ہے۔اب مجھے سمجھ آئی کہ کیوں بی بی کہتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ نے رویا میں پہلے ہی ان کو بی بی کے نام سے یاد فرمایا تھا۔بادشاہ بیگم صاحبہ اہلیہ غلام محمد صاحب بیڈن روڈ کے متعلق ان کے میاں غلام محمد صاحب کی
گواہی ہے۔وہ لکھتے ہیں ۱۹۱۴ء میں حضرت خلیفتہ اسی الاول کی وفات حسرت آیات کے بعد خاکسار
لا ہوری جماعت میں شامل ہو گیا تھا۔مولوی صاحب کی وفات کے چار پانچ دن بعد میری اہلیہ کو خواب
آئی کہ تیرے گھر لڑکا پیدا ہوگا تم میاں کی بیعت کر لو۔حضرت مصلح موعود کو بچپن میں میاں کہا کرتے
تھے اور چونکہ یہ لا ہوری احمدی تھے۔بیعت نہیں کی تھی اس لئے وہی نام رویا میں دکھایا گیا کہ میاں کی
بیعت کرلو۔کہتے ہیں میری بیوی نے مجھے خواب سنائی۔اس کے بعد ۱۹۱۵ ء یا جنوری ۱۹۱۶ء میں میرا لڑکا
عبدالرحیم عین خواب کے مطابق پیدا ہوا۔لڑکے کے پیدا ہونے کے بعد میری بیوی نے مجھے مجبور کیا کہ
مجھے تو خواب میں خدا تعالیٰ نے میاں کی بیعت کی ہدایت فرمائی ہے۔اس لئے میری بیعت کا خط لکھ دو۔چنانچہ میں وہ خط لکھ دیا۔کہتے ہیں اس کے بعد ڈاکٹر سیدمحمد حسین شاہ صاحب جو لا ہوری جماعت کے
سرکردہ ممبر تھے اور شیخ رحمت اللہ صاحب بھی، یہ بہت سٹپٹائے اور میرے پاس آئے اور یہ خو لا ہوری
جماعت ہی میں رہے بیگم نے رڈیا کے مطابق بیعت کر لی مگر ان کو تو فیق نہیں ملی۔تو کہتے ہیں مجھ سے
شکوہ کیا کہ تم نے یہ کیا حرکت کی ہے ان کی تائید میں ایک خط الفضل میں چھپ گیا ہے تو کہتے ہیں میں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۴۶
خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء
نے کہا میری بیوی زندہ موجود ہے خود اس سے جا کر پوچھ لو لیکن ان کو اس کی جرات نہ ہوئی۔قاضی اکمل صاحب کے دو بچے جمشید عاقل اور خورشید احسن صغرسنی میں یعنی بہت چھوٹی
عمر میں میں فوت ہو گئے تھے۔قاضی اکمل صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے
ان کی اہلیہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بہت ہی درد ناک دُعا کا خط لکھا۔حضور علیہ
السلام نے نعم البدل کی بشارت دی کہ تسلی رکھو اللہ نعم البدل عطا فرمائے گا۔اس کے بعد مرحومہ نے
خواب میں دیکھا کہ حضور علیہ السلام نے آپ کو دوبال عنایت کئے ہیں۔اب یہ تعبیر طلب رؤیا کی ایک
مثال ہے۔بال کا بظاہر بچے سے کوئی تعلق نہیں لیکن پنجابی میں بال لڑکے کو کہتے ہیں۔تو خدا تعالیٰ نے
اس طرح ان کو یہ خواب دکھائی جس کی ان کو خود سمجھ نہ آئی۔حضرت خلیفہ اسیح الاول کی خدمت میں
حاضر ہوئیں اور عرض کیا میں نے یہ عجیب خواب دیکھی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے
دو بال عطا کئے ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الاول دھوپ میں چادر تانے لیٹے ہوئے تھے۔دفعہ چادر ہٹا
کر فرمایا! اللہ تعالی آپ کو دوڑ کے دے گا۔مبارک ہو۔چنانچہ جولائی ۱۹۱۱ء اور جولائی ۱۹۱۳ء کو دوٹر کے
ان تاریخوں میں پیدا ہوئے اور دونوں کے نام حضرت خلیفہ اسیح الاول نے رکھے۔کان میں اذان
دی اور بعد میں ضرورت کے وقت گھر تشریف لا کر بھی ان کو دیکھتے رہے۔تو رؤیا کے اندر اس کی
صداقت کا نشان بھی موجود ہیں۔صرف دو بالوں کی خبر تھی اور بالوں سے مرادلر کے تھے اور ان کی تعبیر
حضرت خلیفہ امسیح الاول نے وقت سے پہلے کر دی تھی اور دوہی لڑکے پیدا ہوئے اس میں کوئی کمی بیشی
نہیں ہوئی اور دونوں زندہ رہنے والے تھے۔دونوں کو ہم نے ان
کی پختگی کی عمر میں دیکھا ہوا ہے۔پس
اللہ تعالیٰ احمدی خواتین سے مسلسل ساری تاریخ احمدیت میں ذاتی تعلق کے ذریعے اپنی قدرت نمائی کا
اظہار فرماتا ہے اور اپنے تعلق کا اظہار فرما تارہا ہے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ آئندہ آپ سب کے ساتھ
بھی خدا کے پیار اور محبت کا یہی سلسلہ جاری رہے گا۔نسبتاً آج کی نسل کی باتوں میں میں ایک ڈاکٹر لطیف احمد صاحب طیب کی مثال آپ کے
سامنے رکھتا ہوں وہ غانا سے لکھتے ہیں کہ میری بیوی کو بچے کی پیدائش سے چند دن پہلے خواب آئی کی گود
میں ایک بچہ ہے میری والدہ پوچھتی ہیں کہ یہ تم نے کس کا بچہ اُٹھایا ہوا ہے تو بیوی کو جواب دیتی ہیں۔آپ اپنے سلطان احمد کو نہیں پہچانتیں۔اب خواب میں نام بھی بتادیا گیا اور واقعہ وہ بچہ پیدا ہوا اور اس
کا نام پھر سلطان احمد رکھا گیا۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۳۴۷
خطاب اار ستمبر ۱۹۹۳ء
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔ایسی بہت کثرت سے مثالیں ہیں جن کے اندر صداقت کے
نشان چھپے ہوئے ہیں اور جب تعبیر کھولی جائے تو پھر یقین ہو جاتا ہے کہ یفس کی رؤیا نہیں ہے مگر چونکہ
مجھے خود وقت نہیں مل سکا کہ اپنی پرانی ڈاک میں سے چھان بین کر کے ایسے واقعات نکالتا اس لئے جو
چند واقعات میرے سامنے رکھے گئے انہی پر اکتفا کرتا ہوں۔اب کچھ اور قسم کی رؤیا ہیں کچھ اور قسم کے شواہد ہیں ان کی مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ہماری ہمشیرہ صاحبزادی امتہ الرشید بیگم میاں عبدالرحیم احمد صاحب سھتی ہیں۔تابعین اصحاب احمد جلد
سوم میں یہ روایت درج ہے کہ موسم گرما کے ایک رمضان شریف میں، یہ قادیان کی بات ہے پرانے
زمانے کی ایک رات نا قابل فراموش ہے۔ہم سب بچوں کی چار پائیوں کے بچھنے کے بعد بہت تھوڑی
سی جگہ بچتی تھی وہیں آپا جان اور عائشہ پٹھانی اہلیہ حضرت مولوی غلام رسول صاحب پٹھان معمولاً تہجد
میں درد بھری دعائیں کر رہی تھیں۔آپا جان سے مراد میری والدہ ہیں۔کہتی ہیں میں نے دیکھا کہ
چندھیا دینے والی روشنی سے ہمارا صحن منور ہو گیا ہے۔مجھے خیال آیا کہ یہ لیلۃ القدر کی روشنی ہے۔میں نے لیٹے لیٹے شور مچا دیا کہ میرے لئے دعا کریں۔عائشہ پٹھانی نے بعد میں بتایا کہ یہ روشنی مجھے بھی
نظر آئی تھی اور میں اس وقت میاں طاہر کے لئے دعا کر رہی تھی۔آپا جان کہتی تھیں کہ رشید کے بولنے
نے مجھے سب کچھ بھلا دیا اور میں نے اپنی بیٹی رشید کے لئے دُعا کرنی شروع کر دی میں بھی یہ روشنی دیکھ
رہی تھی جو چند سکینڈ رہی۔پس اس نظارے میں تینوں برابر شامل ہوئے اور اس سے یہ ثابت ہوا کہ یہ
کوئی نفسیاتی کیفیت نہیں
تھی بلکہ واقعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک روشنی کا نشان دکھایا گیا تھا۔مائی روڑی صاحبہ ایک چوڑیاں بیچنے والی خاتون تھیں بہت نیک دعا گو اور صاحب رؤیاء
وکشف تھیں۔آپ سیالکوٹ کی رہنے والی تھیں وہ بتاتی ہیں کہ ایک دفعہ میں سیڑھیوں کے ساتھ والے
کمرے میں اپنی چوڑیوں کی گٹھڑی کھول کر بیٹھ گئی۔یعنی مسجد سیالکوٹ کے ساتھ سیڑھیوں کے پاس جو
چھوٹا سا کمرہ تھا اتنے میں آپ کو آواز آئی کہ جیسے ان سے کوئی کہہ رہا ہے یہاں سے اُٹھ جا۔آپ نے
اس پر کوئی توجہ نہ دی۔دوسری دفعہ پھر آواز آئی تو آپ نے سوچا کہ ابھی اُٹھ جاتی ہوں لیکن تیسری دفعہ
اس زور سے آواز آئی کہ آپ کہتی ہیں میں نے گھبرا کر اپنی چیز میں اُٹھا ئیں اور فورا باہر آ گئی۔جیسے ہی
کمرے سے باہر قدم نکالا اس کمرے کی چھت گر گئی۔تو اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس نیک خاتون کی
حفاظت فرمائی اور الہاما اس کو اس جگہ چھوڑنے کی تلقین فرمائی۔

حضرت خلیفتہ اسح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۳۴۸
خطاب ار
ستمبر ۱۹۹۳ء
صالحہ بی بی کی روایت ہے۔ان کے متعلق ہے کہ یہ بہت تہجد گزار رو رو کر دعائیں کرنے والی
اور بچے رؤیا کشوف اور الہامات کی حامل تھیں۔ان
کو اللہ تعالیٰ عطا فرما تا تھا۔یہ کہتی ہیں کہ قادیان میں
ایک دفعہ حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب کی کوئی رقم تھی جو انجمن کے پاس تھی اور وہ معاملہ طے نہیں
ہور ہا تھا اور ان کو بہت پریشانی تھی۔تو رویا میں ان کو بتایا گیا کہ ہمارے گماشتے سے کہو۔اب گماشتے کا
اس
کا ترجمہ بھی نہیں آتا تھا۔یہ لفظ نہیں سنا تھا تو بعد میں جب پتہ چلا تو معلوم ہوا کہ ہمارے نمائندے
سے کہو۔چنانچہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ نے وہ معاملہ دیکھا اور فوراً
اس رقم کے ادا کرنے کا ارشاد فرما دیا۔تو بعض الہامات اور رویا میں ایسے الفاظ دکھائے جاتے ہیں جن کو
دیکھنے والا یا سننے والا جانتا نہیں ہے اور اُن الفاظ کی لاعلمی کی وجہ سے رؤیا کے اندر اس کی اپنی صداقت
کا نشان موجود ہوتا ہے۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ اسد اللہ خاں یعنی چوہدری ظفر اللہ خاں
صاحب کے چھوٹے بھائی کہتے ہیں جب چھوٹی عمر کا تھا اس سے سلیٹ گم ہوگئی یا ٹوٹ گئی اور والدہ
صاحبہ اس سے بہت خفا ہوئیں کہ ہر چند دن کے بعد نئی سلیٹ لیتے ہوا سے تو ڑ دیتے ہو یا گم کر دیتے
ہو۔والدہ صاحبہ کے خفا ہونے سے وہ بہت سہم گیا اسی رات والدہ نے رویا میں دیکھا کہ ایک نہایت
نورانی شکل سفید پوش بزرگ فرمارہے ہیں۔آپ نے ایک چار آنے کی چیز ضائع ہو جانے پر ہمارے
بندے پر اس قدر غضب کا اظہار کیا۔یہ لیجئے چار آنے میں دے دیتا ہوں اور انہوں نے ایک چمکتی ہوئی
چونی والدہ صاحبہ کے ہاتھوں میں تھمادی۔والدہ صاحبہ بیدار ہوئیں تو فجر ہونے کو تھی۔لوٹے میں پانی لے
کر وضو کے لئے اوپر کی منزل پر گئیں۔چاندنی ہو رہی تھی۔جب چھت پر آسمان کے نیچے پہنچی تو کوئی چمکتی
ہوئی چیز تیزی سے آسمان سے گرتی ہوئی دیکھی وہ چیز ان کے لوٹے کے ساتھ آکر ٹکرائی اور ٹکرانے کی
آواز ایسی تھی کہ گویا یہ چیز کوئی چاندی کی یا کسی اور دھات کی چیز ہے۔یہ زمین پر گر گئی۔والدہ صاحبہ نے
اسے اُٹھالیا اور دیکھا کہ وہ ایک چمکتی ہوئی چونی ہے۔والدہ صاحبہ نے اسے تبرک کے طور پر جیب میں
ڈال لیا۔کچھ دن تو اسے احتیاط سے الگ سنبھالے رکھا لیکن چند دن کے بعد وہ گم ہو گئی۔اس ضمن میں میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے تصرف کے تابع بعض ایسے واقعات
ہوتے ہیں کہ جن سے اگر چہ مادہ نیا وجود میں نہیں آتا لیکن بعض چیزیں اس تصرف کے تابع عین وقت
کے اوپر نمودار ہو جاتی ہیں۔چیلوں میں یہ عادت ہے کہ وہ چمکتی ہوئی چیزیں خصوصاً چاندی کی چیزیں

حضرت خلیلة امسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۴۹
خطاب ۱ارستمبر ۱۹۹۳ء
اُٹھا کر اپنے گھونسلے میں جمع کرتی ہیں اور پنجاب میں خصوصیت کے ساتھ یہ تجر بہ عام ہے کہ چیلوں کے
گھونسلوں میں چمکتی ہوئی چیزیں خصوصاً چاندی کی چیزیں نظر آ جاتی ہیں۔تو عین ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ
کے تصرف نے صبح سویرے چاندنی کی روشنی میں کسی چیل کو جگادیا ہو اور وہ اپنی چونی لے کر چل پڑی
ہوا اور عین اس جگہ جا کے گری جہاں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی والدہ لوٹا لے کر نکل رہی تھیں اور
لوٹے سے ٹکرائی تاکہ ان کو پتہ لگ جائے کہ رات جو پیغام تھا وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھا اور اس چونی
کو انہوں نے پھر اپنے پاس
تبر کا کچھ دیر کے لئے رکھ بھی لیا۔آج کل کے زمانے میں آتے ہوئے میں نے ہدایت کی تھی کہ کچھ نو مبائعین احمدی خواتین
کے واقعات بھی اکٹھے کریں لیکن افسوس ہے کہ وقت کم تھا اس لئے صرف امریکہ سے ایک واقعہ کی
اطلاع ملی حالانکہ میں جانتا ہوں مجھ سے کئی دفعہ ملاقات کے وقت بھی اور خطوں کے ذریعے بھی
نومبائعین یورپین یا امریکن خواتین نے اپنے روحانی تجربوں کا ذکر کیا ہے اور ایسے رویا بتائے ہیں جن
سے صاف پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ان سے ایک زندہ تعلق قائم ہو گیا ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان
کیا ہے وقت کی کمی کی وجہ سے وہ واقعات اس وقت اکٹھے نہیں ہو سکے۔صرف ایک واقعہ شکور یہ نوریہ
نے یونائیٹڈ سٹیٹس (امریکہ ) سے جو لکھا تھا وہ میرے سامنے ہے وہ کہتی ہیں کہ بیعت کرنے کے بعد
خواب میں دیکھا کہ مشن ہاؤس گئی ہوں بہت سی خواتین اور بچیوں نے میرا استقبال کیا ہے۔میں نے ان
سے پوچھا کہ یہ کون سی جگہ ہے تو انہوں نے کہا جنت ہے اور ہم سب آپ کا گھر سجانے آئی ہیں۔اس کے
بعد مجھے اپنا گھر شفٹ کرنا پڑا ارادہ نہیں بلکہ مجبورا اور جو نیا گھر ملاوہ مسجد کے پاس ملا اور اس کے بعد نیا
گھر سجانے کے لئے احمدی خواتین اور بچیاں اکٹھی ہو گئیں اور میرا گھر سجا دیا۔تو جنت سے مراد یہ ہے ایسا
-
گھر جو جنت نشاں ہو جہاں اللہ کی باتیں ہوتی ہوں۔جہاں خدا کے تعلق کے نشان ملتے ہوں۔سکینہ بی بی صاحبہ اہلیہ نورمحمد صاحب دار الرحمت وسطی ربوہ بیان کرتی ہیں کہ گوجرانوالہ میں
ایک مولوی پاس والی مسجد میں بہت بد زبانی کیا کرتا تھا۔ایک دن آپ نماز تہجد پڑھ رہی تھیں کہ اس نے
لاؤڈ سپیکر پر احمدیوں کے خلاف جلوس نکالنے کا اعلان کر دیا۔وہ کہتی ہیں میں نے روروکر اللہ سے دُعا کی
اللہ آج ان ظالموں سے بچالے۔ابھی سجدے میں ہی تھی کہ اچانک اس نے اعلان کیا کہ یہ جلوس ملتوی
کیا جاتا ہے کیونکہ میری ماں کو ہارٹ اٹیک ہو گیا ہے اور ابھی مجھے خبر ملی ہے اس لئے میں اپنے گاؤں
جار ہا ہوں تو ادھر دُعا کی اور ادھر فوری طور پر اس کی قبولیت کا نشان ظاہر ہوا حالانکہ ہارٹ اٹیک ان کی

حضرت خلیفت آسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۵۰
خطاب اار ستمبر ۱۹۹۳ء
والدہ کو پہلے ہو گیا تھا لیکن خدا تعالیٰ ٹائمنگ ایسی کرتا ہے، وقت کو اس طرح ملاتا ہے کہ دُعا کرنے
والے کو فوراً اپنی دُعا کا جواب ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔اس طرح اس کے دل میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
ایمان مزید افزائش پاتا ہے بڑھتا اور طاقتور ہوتا ہے۔محترمہ زینب بی بی صاحبہ اہلیہ میاں چراغ دین صاحب مرحوم بہت مستجاب الدعوات خاتون
تھیں یعنی ان کی دعائیں بکثرت قبول ہوتی تھیں۔صاحب کشوف ور دیا تھیں۔آپ ایک دفعہ گھر پر
اکیلی تھیں دروازہ کھٹکا اور کچھ لوگ جن کے چہرے بہت نورانی تھے گھر کے اندر داخل ہوئے اور آپ کو
یہ کہہ کر کہ ہم پھر آئیں گے واپس چلے گئے۔کچھ دیر کے بعد وہ لوگ دوبارہ آئے اور گھر میں داخل
ہونے کے بعد مختلف کمروں میں گئے۔ان کے ہر طرف جانے سے روشنی ہی روشنی ہو جاتی تھی آپ
انہیں دیکھ کر خوفزدہ ہو گئیں آپ کو گھبرائے ہوئے دیکھ کر انہوں نے تسلی دی کہ فکر نہ کریں اللہ تعالیٰ آپ
پر بہت فضل فرمائے گا۔اس کے بعد یہ نورانی چہروں والے وجود غائب ہو گئے۔یہ روایت اس لئے
میں نے چینی ہے کہ زینب بی بی صاحبہ کے متعلق یہ قطعی شہادت ہے کہ وہ بہت صاف گو پاک خاتون تھیں
اس لئے ان کا یہ تجربہ واقعہ ایسا ہی ہوا ہے اس میں کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔امتہ الرشید فرحت صاحبہ اہلیہ حبیب اللہ خان صاحب مرحوم پارٹیشن کے بعد بدوملہی ضلع
سیالکوٹ میں رہائش پذیر ہوئیں۔اپنے جذبہ خدمت دین کے تحت لجنہ کو منظم کیا۔اجلاسات اور جلسے
کروانے لگیں جس کی وجہ سے غیر احمدی ملاؤں کی نظر میں کھٹنے لگیں۔چنانچہ مساجد کے ملاں نے آپ کا
نام لے لے کر مسجد میں اعلان کروایا کہ یہ مرزائی عورت اپنے کاموں سے باز آجائے اور ساتھ ہی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف نہایت غلیظ زبان استعمال کی اب یہ اس مولوی کا
روزمرہ کا دستور بن گیا ہر روز مسجد میں جا کر لاؤڈ سپیکر پر اس کا نام لے لے کر گالیاں دیتا اور لوگوں کو
بھڑ کا تا اور ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان میں بدزبانی کرتا تھا۔کہتی ہیں اس پر میرے
دل میں یہ بڑے زور سے خیال پیدا ہوا کہ میں اسے متنبہ کروں۔چنانچہ اپنے بیٹے کی جیب میں
جو سات آٹھ سال کا تھا یہ خط اس کے نام بھجوایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے خدا نے یہ
وعدہ فرمایا ہے کہ آپ کے دشمنوں کو ذلیل و رسوا کرے گا اور ایک یہ بھی خبر ہے کہ وہ ابتر ہو کے مریں گے
اس لئے میں تمہیں ابتر ہونے سے ڈراتی ہوں۔خدا کا خوف کرو ورنہ تم لا ولد مرجاؤ گے اور خدا کے
غضب کا نشان بن جاؤ گے یہ رقعہ پڑھ کر وہ مولوی اور بھی زیادہ بھڑک اُٹھا اور پہلے سے بڑھ کر اس نے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۵۱
خطاب ار ستمبر ۱۹۹۳ء
بد زبانی شروع کردی۔روزانہ فجر کی نماز کے بعد گالیاں دیتا تھا اور خط کا حوالہ بھی دیا کرتا تھا اور کہتا تھا
دیکھو مجھے ابتر ہونے سے ڈرایا جا رہا ہے۔آخر اللہ تعالیٰ کی غیرت نے جوش مارا۔چند ماہ نہ گزرے تھے
کہ اس کا اکلوتا بیٹا معمولی سی بیماری سے اس دنیا سے کوچ کر گیا اور یہ مخالف ابتر ہوکر ہمیشہ کے لئے
عبرت کا نشان بن گیا ہے۔سلمی فیض صاحبہ جو میری دودھ کی بہن ہیں۔ہم سب نے بہنوں نے اور میں نے ان کی
والدہ کا دودھ پیا ہوا ہے کیونکہ ہر دفعہ ان کے ہاں بھی کوئی بچہ ایسا ہوا کرتا تھا کہ ہم اس وقت ان کا دودھ
پی سکتے تھے۔میری والدہ کے دودھ کم اتر کر تا تھا پس ان کی وجہ سے ہمیں یہ توفیق مل جاتی تھی کیونکہ ان
کو دودھ زیادہ اترا کرتا تھا تو دونوں بچے اس طرح پل جاتے تھے۔تو سلمی فیض صاحب لکھتی ہیں کہ
ستمبر ۱۹۷۴ء میرے میاں چونیاں ضلع قصور میں گورنمنٹ ہائی سکول میں ہیڈ ماسٹر تھے۔موسم گرما کی
تعطیلات گزارنے کے بعد انہوں نے وہاں جانا ضروری سمجھا۔میں اور میرا سب سے چھوٹا بیٹا ساتھ
تھے۔پتوکی اور چونیاں کے درمیان محکمہ انہار کے سرکاری بنگلے میں ہمارے ایک احمدی دوست محمد یحیی
رہائش پذیر تھے۔یہ عبدالرحمن صاحب قادیانی جن کو عبد الرحمن جٹ کہا جاتا تھا ان کے بھتیجے تھے کہتی ہیں
کہ اُسی رات تہجد کی نماز میں نیم بیداری کی حالت میں ایک آواز سنائی دی جیسے کوئی کہہ رہا ہو کفار مکہ کا
نظارہ میں گھبرا گئی اور یہ رویا یہ تجربہ بیان کیا تو مولوی عبد الرحمن صاحب جٹ نے فرمایا کہ چونیاں نہ
جائیں کیونکہ یہ اسی سلسلہ میں انذار ہے لیکن چونکہ ہم وہاں جانے کا پروگرام بنا چکے تھے اس لئے انہوں
نے زیادہ اصرار نہ کیا۔البتہ ایک دُعا بتائی کہ بکثرت یہ دُعا پڑھتے ہوئے جائیں۔ہم چونیاں اپنے
مکان میں پہنچ گئے۔ابھی بمشکل ایک گھنٹہ ہی گذرا ہوگا کہ سینکڑوں لوگوں کا ہجوم آ گیا اور مکان کو گھیرے
میں لے
لیا۔دو تین لڑکے اندر گھس آئے اور میرے میاں کے ساتھ بدسلوکی کی اور الجھ پڑے عین اس
وقت پولیس کو ہمارے مکان پر حملے کی خبر مل گئی انہوں نے لوگوں کو مکان سے باہر نکال دیا لیکن ہجوم بے
قابو ہورہا تھا پولیس نے حفاظت کی غرض سے ہمیں ہوٹل کے ایک کمرے میں بند کر دیا۔جو ہمارے
مکان سے ملحق تھا۔ہجوم پتھر اندر پھینک رہا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے ہماری حفاظت فرمائی۔پھر بمشکل ہمیں
ہجوم میں سے گزار کر قریبی مکانوں میں پناہ دینی پڑی۔راستہ میں وقفے وقفے سے پتھروں کی بارش
ہوتی رہی اور ان میں سے بعض پتھر میرے میاں کو لگے۔کچھ عرصہ کے بعد ہجوم منتشر ہو گیا تو ہمیں
پولیس اپنی گاڑی میں کرنل احمد خاں صاحب آف ٹوپی کے بنگلے میں چھوڑ گئی ان کے عزیز واقارب بھی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۵۲
خطاب اار ستمبر ۱۹۹۳ء
ٹوپی سے خالی ہاتھ اپنی جانیں بچا کر وہاں آگئے تھے۔اس تجربے میں جو الہا ما آپ کو بتایا گیا کفار مکہ
کا نظارہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ احمدیت کی مخالفت کرنے والے وہی رنگ اختیار کریں گے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت میں مکے میں کیا گیا اور جس طرح خدا تعالیٰ نے غیر معمولی
حفاظت سے بڑے شر سے حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلاموں کو بچایا۔اسی
طرح جماعت احمدیہ کی بھی حفاظت فرمائے گا اور یہ واقعہ بعینہ اسی طرح ان کے حق میں پورا ہوا۔بعض دفعہ یورپ کے احمدی پاکستان سے آئے ہوئے غریب اور ایسے طبقے سے تعلق رکھنے
والے احمدیوں سے پریشان ہوتے ہیں جن کی عادتیں ان سے بالکل مختلف ہیں جن کا علم بھی کم ہے جن
کی تہذیب ترقی یافتہ نہیں ہے اور وہ حیران ہوتے ہیں کہ ان میں تو بہت سی برائیاں بھی ہیں پھر ان کو
کیوں خدا نے چن لیا ہے۔وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ یہ غریب اور کمزور احمدی خدا کی خاطر بڑی
بڑی قربانیاں دے کر آئے ہیں اور ہر قربانی پر ثابت قدم رہے ہیں اور اتنی عظیم مثال وفا کے ساتھ انتہائی
تکلیفوں میں صبر کے ساتھ دن گزار کے اپنے ایمان پر رہنے کی انہوں نے قائم کی ہے کہ ایسی مثال
تاریخ عالم میں کم دکھائی دیتی ہے۔پس میں جانتا ہوں کہ ان میں کمزوریاں بھی ہیں ان میں غفلتیں بھی
ہیں۔تہذیبی تقاضے بھی پورے نہیں کرتے لیکن ہیں ایسے خدا کے بندے جن کی وفا آزمائی جا چکی ہے
اور اللہ تعالیٰ ان کی کمزوریوں سے اس وجہ سے صرف نظر بھی فرماتا ہے۔خدا کرے کہ یہ کمزوریاں بھی
دُور ہو جا ئیں اور انہی گودڑیوں میں وہ پھل پیدا ہوں جن پر خدا اپنے جلوے دکھائے اور خدا کے نور سے
وہ پھل چمکتے رہیں اور تمام دنیا اس بات کی گواہ ہو جائے کہ ان میں کوئی بات تھی جس کی وجہ سے خدا نے
ان سے پیار کیا ہے۔یہ بے وجہ خدا کے انعامات نہیں تھے جو ان پر نازل ہور ہے ہیں۔راجہ محمد عنایت صاحب کی اہلیہ محترمہ امتہ الرحمن صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میرے خسر غیر احمدی
تھے اور مجھ پر بہت ہی ظلم کیا کرتے تھے۔ہر وقت جھگڑا، ہر وقت گالیاں ، جامعہ اشرفیہ کی مسجد میں نماز
پڑھنے چلے گئے۔یعنی گالیاں والیاں دے کر تو میں بہت روئی۔روتے روتے میں نے بلند آواز سے
عرض کیا کہ یا اللہ ! میں تو یہاں تڑپ رہی ہوں۔میری ماں کو ربوہ معلوم ہو جائے کہ اس کی بیٹی کی
کیا حالت ہے کہتے ہیں اگلے دن صبح صبح ان کے بھائی وہاں پہنچ گئے اور آ کے پوچھا کہ تمہیں کوئی تکلیف
ہے کہتی ہیں میں سن کر رو پڑی لیکن ساس نے پردہ ڈالنے کی خاطر کہا کہ بھائی کو دیکھ کر محبت سے روئی
ہے۔تکلیف وکلیف کوئی نہیں۔اس پر بھائی نے کہا کہ میں تو اس لئے آیا ہوں کہ کل والدہ کو بالکل ٹھیک

حضرت خلیفہ اس الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۵۳
خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء
حالت میں چھوڑ کر مسجد میں عشاء کی نماز کے لئے گیا یعنی یہ وہی وقت ہے جب کہ ان کا سسر گالیاں
دے کر جامعہ عثمانیہ ( پڑھا گیا) میں نماز پڑھنے گیا ہوا تھا تو واپس آیا تو والدہ کا بُرا حال تھا رو رو کر ہلکان
ہوئی جاتی تھیں کہ ہائے میری بیٹی کو کیا ہو گیا ہے تم فوراً جاؤ اور صبح جا کر اس کا پتہ کرو۔کہتے ہیں جب یہ
اس نے واقعہ سنایا تو میری ساس کی تو کایا پلٹ گئی اس نے کہا کہ یہ تو میں گواہ ہوں کہ بالکل اسی وقت
جس وقت ان کی والدہ کو خدا تعالیٰ نے خبر دی تھی۔اس بے چاری کا یہاں رو رو کر برا حال ہو رہا تھا اور
میرے سامنے اس نے یہ کہا کہ ”اے اللہ میری ماں کو خبر دے دے کہ اس کی بیٹی کا بُرا حال ہے تو یہ
ایک نظام مواصلات قائم ہے اور زندہ نظام ہے ہم نے بارہا اس کو دیکھا ہے۔ایک درد ناک چیخ آسمان
پر اٹھتی ہے اور آسمان سے وہ خبر بن کر اس شخص کے دل پر اترتی ہے جس کے لئے وہ چیخ بھیجی گئی تھی پس
یہ وہ زندہ خدا ہے جو احمدیت کا خدا ہے۔اس کے ہوتے ہوئے کوئی ابتلاء انسان کے قدموں کو لڑکھڑا
نہیں سکتا اور یہی وہ سچا ثبوت ہے احمدیت کی زندگی کا جس کی بناء پر ہم خدا کے فضل سے ہر ابتلاء میں
احمدیت پر پوری طرح قائم ہیں اور ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں کے
نشانات کو ہم میں اور بھی بڑھاتا رہے ان ملکوں میں بھی جہاں کثرت سے احمدیوں نے پناہ لی ہے
بکثرت ایسے با خدا وجودوں کی ضرورت ہے جن کو دیکھ کر یہ نئے آنے والے اپنے ایمان کو تقویت دیں یا
ان کا ایمان اس سے تقویت پائے کیونکہ دلائل کی دنیا محدود نیا ہے۔دلائل کا ایمان کمزور ایمان ہوا کرتا
ہے۔اصل ایمان وہ ہے جو تعلق باللہ کی زندہ شہادت کے نتیجے میں تقویت پاتا ہے۔اصل ایمان وہ ہے
جس کو قبولیت دعا کے پھل لگنے شروع ہو جاتے ہیں۔پس میری دعا ہے کہ آپ میں سے بھی اللہ تعالیٰ
نیک پارسا ایسی خواتین پیدا فرمائے جو خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق رکھنے والی ہوں۔ان کی دعائیں
قبول ہوں ان پر خدا کی رحمتیں اس طرح جلوہ گر ہوں کہ ماحول کو بھی دکھائی دینے لگیں اور خدا کرے کہ
آپ کی پاک صحبت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے نئی آنے والی مغربی خواتین بھی اسی طرح الہی رنگوں میں
رنگین ہو جائیں اور اسی طرح اللہ ان پر بھی جلوہ گر ہو۔آپ کی وساطت کی ضرورت نہ رہے براہ راست
ان
کا ہاتھ اللہ کے ہاتھ میں آجائے۔یہی وہ زندگی کی نشانی ہے جس کے ساتھ خدا تعالیٰ ایک زندہ مذہب
کی صداقت کی تصدیق فرماتا ہے خدا کرے کہ یہ نشانیاں ہم میں ہمیشہ زندہ اور پائندہ رہیں۔زینب صاحبہ زوجہ عبدالرحمن صاحب فیصل آباد اپنی بیعت کا واقعہ مھتی ہیں۔میں نے بیعت
خواب کی بنا پر کی۔اور خواب یہ تھی کہ ہمارے گھر کے صحن میں ایک کشتی اتری ہے جس میں ایک بزرگ

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۵۴
خطاب ار ستمبر ۱۹۹۳ء
ماسفید پگڑی میں ہے اور ساتھ دو عورتیں ہیں۔ربوہ میں جب پہلا جلسہ ہوا تو میں نے اس میں
شرکت کی جلسے میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کو دیکھا کہ آپ کے ساتھ حضرت مہر آپا اور چھوٹی آپا جان
ہیں تو خواب والا نقشہ میرے ذہن میں چونکہ تازہ تھا۔میں نے صاف پہچان لیا کہ یہی وہ بزرگ تھے
اور یہی وہ دوخواتین تھیں جو ان کے ساتھ تھیں۔چنانچہ اس کو دیکھنے کے بعد مجھے شرح صدر ہوا اور
میں نے وہیں بیعت کر لی۔شریفہ بی بی صاحبہ اہلیہ عبدالمجید نیاز صاحب ایک دلچسپ واقعہ کا ذکر کرتی ہیں۔کہتی ہیں کہ
جب کہ آپ کی مالی حالت بہت کمزور تھی اور سب بچے پڑھ رہے تھے۔جب نیا تعلیمی سال شروع ہوا تو
کتابوں اور کاپیوں کے لئے پیسے نہیں تھے۔بچے اصرار کر رہے تھے۔آپ بے حد پریشان تھیں۔کئی
بار قرض کا خیال آیا مگر اس خیال سے نہ لیا کہ واپس کیسے کروں گی یہ بہت ہی اہم بات ہے وہ لوگ جو
قرض لیتے ہیں ان کو حقیقت میں علم ہوتا ہے کہ وہ قرض واپس کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں کہ نہیں۔پس
اگر ایسی حالت میں قرض لیں کہ واپس کرنے کی اہلیت نہ ہو تو وہ دھو کہ بھی ہے اور توکل کے بھی خلاف
ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے تو رزق نہیں دیا وہ زبردستی چوری کر رہی ہیں اور اس چوری
کا نام قرض رکھ لیتی ہیں۔ایسے لوگوں کے اموال میں کبھی برکت نہیں پڑتی۔ہمیشہ وہ لوگ قرضوں میں
رہتے چلے جاتے ہیں اور پھر کچھ عرصے کے بعد لکھتے ہیں کہ دعا کریں قرضہ بہت بڑھ گیا ہے خرچ
پورے نہیں ہورہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ قناعت انتہائی ضروری صفت ہے جسے احمدی مردوں اور عورتوں
کو اپنا چاہئے۔میں نے بہت سے ایسے غریب دیکھے ہیں جو قناعت پر قائم رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان
کی سفید پوشی کا بھرم رکھتا ہے ان کو کبھی کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور اگر قرض لیتے ہیں تو اتنا
لیتے ہیں جسے وہ واپس کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے اموال میں برکت ڈالتا ہے ان کے لئے
غیب سے امداد کے سامان فرماتا ہے اور ان کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔پس محض یہ کہنا کہ قرض کی
ضرورت تھی میں نے نہیں لیا اور خدا تعالیٰ نے میری دعا نہیں سنی۔یہ کافی نہیں ہے دعا کی قبولیت کی کچھ
کیفیات ہوتی ہیں ان میں نفس کی پاکیزگی اور خدا پر تو کل شامل ہے۔پس یہ خاتون جو واقعہ بیان
کر رہی ہیں اس میں یہ حکمت ہے کہ قرض لینے گئیں لیکن پھر نفس نے ملامت کی کہ دیکھوتم یہ قرض واپس
نہیں کر سکو گی اس وجہ سے واپس آئیں اور اللہ تعالیٰ پر توکل کیا ، تو کہتی ہیں۔میں نے پھر تہجد میں دُعا کی
اے میرے اللہ! میں تو بے بس ہوں میں نے صداقت کی خاطر اس قرض سے اجتناب کیا ہے اور اب

آج 10 میں سے 10 باقی