احمدی خواتین کا تعلق بااللّہ اور قبولیت دعا کے نشانات
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۵۵
خطاب اار ستمبر ۱۹۹۳ء
تیرے سوا میرا کوئی سہارا نہیں ہے کہتی ہیں مجھے آواز آئی کہ پیسے آئیں گے۔دوسرے دن بچوں نے
اصرار کیا تو انہوں نے بڑی مزیدار بات کہی انہوں نے کہا رات مجھے اللہ میاں کا فون آ گیا ہے کہ پیسے
آئیں گے کیونکہ کان میں آواز آئی تھی جیسے فون سے آواز آرہی ہو۔کہتی ہیں دوسرے دن ایک شخص آپ
کے گھر آکر رقم دے گیا کہ کینیڈا سے ایک عورت نے اپنے خاوند کے کاروبار میں برکت کے لئے آپ
سے دُعا کروائی تھی کاروبار بہت اچھا ہو گیا ہے اس خوشی میں یہ رقم آپ
کو بھجوا رہی ہوں۔اب دیکھیں
کاروبار کی دُعا کب ہوئی کب اس میں برکت پڑی۔کب وہ پیسے وہاں سے چلے ہوں گے کب خدا نے
دل میں خیال ڈالا اور ٹائمنگ اس کے وقت کی مطابقت ایسی عظیم الشان ہے کہ ادھر تو کل کر کے وہ قرضے
سے اجتناب کرتی ہوئی رات دعائیں کرتی ہیں رات پھر الہاما اللہ تعالیٰ بتاتا ہے کہ پیسے آئیں گے اور
دوسری صبح وہ پیسے اس طرح ایسے ذریعے سے آتے ہیں جس کے متعلق کوئی وہم و گمان بھی ان
کو نہیں تھا۔اسی طرح مکرمہ مبشرہ بیگم صاحبہ اہلیہ صوفی محمد الحق صاحب لکھتی ہیں کہ تحدیث نعمت کی خاطر
بتارہی ہوں کہ رمضان کا مہینہ تھا میری ایک بہن میرے پاس تھی میرے سُسر بھی ان دنوں میرے
پاس تھے سخت گرمی کے روزے تھے درس قرآن سے واپس آئی تو روزہ رکھا ہوا تھا۔مہینے
کی ۲۶ یا ۲۷ تاریخ تھی میرے پاس دو پیسے بھی نہیں تھے کہ برف ہی منگوا کر ٹھنڈا پانی پی لوں۔اسی طرح
قرآن مجید ہاتھ میں تھا اور برقعہ پہنا ہوا تھا۔اس وقت مجھ پر رقت طاری ہوئی خوب دل کھول کر اللہ کے
حضور گڑ گڑائی پھر مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیا میں کروں۔کہتی ہیں کہ اچانک مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میں کیوں ایسا
کر رہی ہوں جو بوسیدہ کپڑوں کا صندوق تھا جس میں پرانے بے کار کپڑے رکھے ہوئے تھے وہ ٹرنک
کھولا اور اس کو ٹولنا شروع کیا تو اس میں سے ایک روپیہ نکل آیا یہ روپیہ شاید چند فینگ ہوں جرمنی کرنسی
میں لیکن اس زمانے میں پاکستان میں ابھی روپے کی کچھ قیمت تھی۔کہتی ہیں اس سے ہم نے برف منگوا کر
ٹھنڈا پانی کر کے شربت بنا کر افطاری بھی کی اور باقی مہینے کے دن بھی اسی روپے سے کئے۔رؤفہ شاہین صاحبہ اہلیہ چوہدری مہر دین صاحب سھتی ہیں ۱۹۷۴ء میں ان کے میاں فیصل آباد
میں ایک سٹور پر منیجر تھے جن کی دکان تھی ان کا سلوک اچھا تھا۔لیکن ۱۹۷۴ء کی مخالفت سے مجبور ہوکر
انہوں نے ایک دن ان کو رخصت کر دیا اور کہا اب جب تک یہ مخالفت ہے میں
تمہیں اپنے پاس نہیں رکھ
سکتا کہتی ہیں جو جمع شدہ تھا وہ کم ہونا شروع ہوا یہاں تک کہ فاقوں کی نوبت آگئی ایک ایسا وقت آیا کہ
مٹی کا تیل بھی پاس نہیں تھا کہ کچھ جلا کر پانی ہی گرم کر سکوں۔چھوٹے چھوٹے بچے تھے۔یہ سوچ کر میں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۳۵۶
خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء
نے خیال کیا کہ اب اگر مانگنا ہے تو صرف اللہ سے مانگنا ہے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا۔کہتی ہیں
میں نے وضو کیا کمرہ بند کر کے خوب دُعا کی شام کو ویسے ہی اپنے کپڑے دیکھ رہی تھی ٹرنک کھولا تو وہاں
کسی وقت کے پڑے ہوئے چالیس روپے اور پچاس روپے کے بانڈ مل گئے جو بالکل ذہن میں نہیں
تھے اور اللہ تعالیٰ نے پھر وہ ضرورت اس طرح پوری کر دی کہ جب تک میاں
کو کام نہیں ملا اس وقت تک
پھر کوئی محتاجی نہیں ہوئی پھر خدا تعالیٰ نے دکان دی اور اس میں بہت برکت ڈالی۔ہمارے ایک مربی چوہدری لطیف احمد صاحب شاہد مربی کی اہلیہ صفیہ بیگم بیان کرتی ہیں کہ
ایک دفعہ میرا بڑا لڑکا جو کالج میں زیر تعلیم تھا اس کے پاس فیس کے لئے پیسے نہیں تھے جو کئی سوروپے تھی۔مولوی صاحب ملک سے باہر تھے۔پیسے آپ کے پاس تھے جو پیسے ان کے پاس یعنی اس خاتون کے
پاس تھے وہ بہت تھوڑے تھے اور بچہ ضد کر رہا تھا کہ آج ہی ضرور مجھے فیس دینی ہے مجھے لا کر دیں۔کہتی
ہیں برقعہ پہن کر تیار ہوگئی کہ کسی ہمسائے سے جا کر پیسے مانگوں لیکن کچھ سمجھ نہیں آتی کہ کہاں جاؤں۔ہمت کر کے باہر کے دروازے تک پہنچی لیکن قدم باہر رکھا ہی تھا کہ دوسری طرف سے دروازہ کھٹکا آپ
نے دروازہ کھولا تو ایک شخص نے آپ کو یہ کہ کر اتنے پیسے دیئے جتنی آپ کو ضرورت تھی اور یہ بتایا کہ
بچوں کے والد جب تبلیغ کے لئے روانہ ہوئے ہیں تو کچھ پاکستانی کرنسی ساتھ لے گئے تھے تاکہ
ضرورت پڑے تو وہ سفر کے سلسلے میں استعمال کریں ائیر پورٹ پر انہوں نے دیکھا کہ اس کی ضرورت
نہیں ہے تو اس کے ہاتھ واپس کر دیئے۔چنانچہ وہ عین اُس وقت ان کو پہنچی جس وقت ضرورت تھی
اور اتنی ہی رقم نکلی جتنی اس وقت ضرورت تھی۔سلطان محمود صاحب انور ہمارے مبلغ سلسلہ بھی رہے ہیں اور آج کل ناظر اصلاح وارشاد
ہیں ان
کی بیگم محمودہ شوکت صاحبہ ایک واقعہ لھتی ہیں کہ ایک دفعہ مولوی صاحب غانا تھے۔بچوں
کا تعلیمی
سال شروع تھا اخراجات کے لئے گھر میں پیسے نہیں تھے۔قرض لینے کی ہمت اس لئے نہ تھی کہ واپس
کرنا مشکل ہوگا۔دیکھیں وہی بات دوبارہ وہی نیکی دراصل کام آئی ہے قرض لے سکتی ہیں مگر جانتی ہیں
کہ اتنی توفیق نہیں کہ قرض لے کر واپس کروں تو قرض سے اجتناب کیا ہے۔چنانچہ کہتی ہیں کافی سوچ
بچار کے بعد پھر مجبور ہوکر میں نے آخر قرض کا ارادہ کر لیا۔چنانچہ واقف کار کے گھر پہنچی لیکن دستک
دیتے وقت پھر دل میں تر ڈر پیدا ہو گیا اور خالی ہاتھ واپس آگئی۔ضمیر نے قرض لینے کی اجازت نہ دی۔گھر پہنچی تو دروازے پر ڈاکیہ نے یہ لکھا ہوا تھا کہ آپ کی کچھ رقم کا منی آرڈر آیا ہے آ کر وصول کر لیں۔
حضرت خلیفتہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۳۵۷
خطاب اار ستمبر ۱۹۹۳ء
دروازے سے واپسی دروازے پر اللہ کی طرف سے یہ پیغام دیکھیں کتنا پیار کا اظہار ہے اور اسی طرح
اللہ تعالیٰ سلوک فرماتا ہے اور ایسے سلوک فرماتا ہے کہ وہم و گمان کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔بعینہ حالات
کے مطابق ایسا نشان ظاہر ہوتا ہے کہ جو دیکھتا ہے وہ اس یقین سے بھر جاتا ہے کہ یہ اتفاق کی بات نہیں
بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیار کا اظہار ہے۔اب دیکھیں وہ کہتی ہیں جب میں وہاں پہنچی تو منی آرڈر
وصول ہوا اور ایک پرانے عزیز کی طرف سے خط تھا ایک ایسی عزیز تھی وہ جس کے ساتھ جب میں
ہوٹل میں ہوا کرتی تھی تو میں نے بہت حسن سلوک کیا تھا۔اس نے لکھا کہ ہوٹل کے زمانے میں آپ
نے مجھ سے بہت حسن سلوک کیا ہوا ہے میں نے نئی سروس شروع کی ہے اور آج مجھے اس کی تنخواہ ملی ہے
اور میں چاہتی ہوں کہ اس حسن سلوک کی یاد میں اس تحفے میں آپ کو بھی شامل کرلوں۔اب پھر دوبارہ
دیکھیں کس طرح وقت کو خدا تعالیٰ نے ملایا ہے کنٹرول کیا ہے وہ پرانے زمانے کی حسن سلوک کی یاد کس
طرح ان کے دل میں ایک دم تڑپی ہے اور تنخواہ ملنے کا واقعہ اور یہ ٹائمنگ دیکھیں کیسی
پرفیکٹ (Perfect) ہے کہ ادھر خاتون ایک خاتون کی طرف جاتی ہیں اور اس تردد سے لوٹ آتی
ہیں کہ خدا کے سوا کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا اور ادھر وہ پرانا واقعہ ایک خدا کی نعمت بن کر کینیڈا سے
چلا ہوا ہے جو عین وقت پر ان کو ملتا ہے۔پس یہ نشانات اس کثرت سے ہیں جماعت احمدیہ میں کہ ان کو
شمار
نہیں کیا جاسکتا۔ہم آخر پاگل تو نہیں کہ دُنیا کو چھوڑ کر دین کے لئے سب تن من دھن قربان کئے بیٹھے
ہیں اور دنیا کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق ہے۔زندہ خدا کو دیکھ رہے ہیں وہ
ہمارے ساتھ ہے اس کو چھوڑ کر پھر اور کہاں جاسکتے ہیں۔ہمارا تو کل ، ہمارا خلاص ہمارے دین کی محبت
ہمارے دل کی مجبوریاں ہیں اور غیر ان
کو سمجھ نہیں سکتے۔طاہرہ رشیدالدین صاحبہ اپنی ایک رؤیا کا ذکر کرتی ہیں وہ لکھتی ہیں کہ حضرت نواب امتہ الحفیظ
بیگم صاحبہ کی وفات سے ایک دن قبل رویا میں دیکھا کہ بیگم صاحبہ کے کمرے میں بہت روشنی ہے۔بی بی
فوزیہ بھی جو میری پھوپھی زاد ہمشیرہ ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں خدا کے فضل سے انہوں نے بھی خدمت دین
میں بہت محنت کی ہے اور بیعتوں کے سلسلے میں انہوں نے اور ان کی لجنہ نے بہت اعلیٰ نمونے کا کام کیا
تھا وہ کہتی ہیں بی بی فوزیہ اس کمرے میں ہیں۔نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ مجھے کہتی ہیں کہ میں نے نہانا
ہے۔میں بی بی فوزیہ سے کہتی ہوں کہ کیا خیال ہے انہیں نہلا نا دیں۔بی بی فوزیہ کہتی ہیں کہ انہیں ہم کل
مل کر نہلائیں گے میں صبح اُٹھ کر ان کے گھر جانے ہی والی تھی کہ ان کی ملازمہ آگئی اور خبر دی کہ بیگم
حضرت خلیفہ مسح الرائع کے مستورات سے خطابات
۳۵۸
خطاب ۱ار تمبر ۱۹۹۳ء
صاحبہ وفات پاچکی ہیں۔چنانچہ اسی خواب کی بناء پر پھر مجھے بھی ان کے غسل میں شامل ہونے کی
اجازت دی گئی۔محترمہ کاوش صاحبہ اپنی والدہ محترمہ عطیه با جره زوجه سید محمود احمد صاحب خادم مسجد دار البرکات
کے متعلق لکھتی ہیں کہ جب حضرت خلیفہ اسیح الثالث اسلام آباد گئے تو بالکل صحت مند تھے لیکن ان کی
والدہ عطیہ ہاجرہ نے ان سے کہا کہ دُعا کرو کہ حضور اسلام آباد نہ جائیں۔بار بار وہ یہ کہتی رہیں اور بار بار
میں اُن کو سمجھاتی رہی کہ یہ دین کی خاطر سفر ہے آپ کیسی باتیں کر رہی ہیں۔میں کیوں ایسی دُعا کروں
لیکن وہ بہت پریشان تھیں اور کہتی تھیں دُعا کرو کہ وہ نہ جائیں۔آخر کچھ عرصے کے بعد وہ کپڑے ہی رہی
تھیں کہ بے اختیار رونے لگیں اور کہا کہ اب حضور واپس نہیں آئیں گے۔معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے
اسی وقت کشفی نظارہ آپ
کو دکھایا تھا کہ وہ رویا جو پہلے دیکھی وہ پوری ہو چکی ہے کہتی ہیں میں نے ابھی یہ
نظارہ دیکھا ہے کہ حضور سفید چولا پہنے ہوئے ہیں سفید اور نیلی رنگ کی لائنوں والی اچکن پہنی ہوئی ہے
سفید پگڑی باندھی ہوئی ہے لیکن پگڑی کا پتو گردن کے گرد اس طرح ڈالا ہوا ہے کہ جیسے انسان کو سانس
میں دقت پیدا کر دے اور تکلیف پہنچے ہسپتال کے چکر لگا رہے ہیں۔اس سے اگلے دن ہی حضور کو ہارٹ
اٹیک ہوا اور وہ جو سانس کی تکلیف تھی اس کی جو کیفیت دکھائی گئی تھی بعینہ ویسی ہی بیماری کا حملہ ہوا۔یہ
بیان کرتی ہیں اپنی والدہ کے متعلق کے وہ خدا کے فضل سے بہت دُعا گو تھیں بہت غریب لیکن بہت
متوکل اور نمازوں کی رسیا۔کہتی ہیں ایک دفعہ کو ٹھے پر میں گئی سردیوں کا موسم تھا شدید سردی تھی۔والدہ
وہاں
نماز پڑھ رہی تھیں لیکن جسم اتنا گرم تھا کہ ہاتھ لگانے سے اس کا سیک لگتا تھا اور پسینے سے شرابور
تھا۔میں نے ان سے پوچھا کہ یہ کیا بات ہے تو انہوں نے کہا ابھی فرشتے مجھ سے باتیں کر رہے تھے اور
انہوں نے مجھے بتایا کہ اس جلسے پر بہت لوگ آئیں گے اور بڑے بڑے لوگ بیعت بھی کریں گے
چنانچہ اس کا یہ اثر ہے کہ میرا جسم ایک دم گرم ہو گیا ہے چنانچہ کہتی ہیں کہ واقعہ اس جلسے پر بکثرت لوگ
آئے اور یہ نشان ہمیں دکھایا گیا کہ والدہ کی خواب یعنی تجربہ وہمی نہیں تھا کہ ان کے عزیزوں میں رشتہ
داروں میں ایک بڑا آدمی جو بہت مخالف تھا وہ اس جلسے پر آیا اور اس نے بیعت کر لی تو اس طرح
خدا تعالیٰ نے اس خاتون کی سچائی کا ایک ظاہری گواہ بنا دیا۔ہاجرہ بیگم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میرے والدین اور میرے سسرال غیر احمدی تھے۔کہتی ہیں
میری دو بیٹیاں تھیں اور بیٹا کوئی نہ تھا۔سب کو اس بات کا شوق تھا کہ اللہ تعالیٰ بیٹا دے۔غیر احمدی
حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات
۳۵۹
خطاب ۱ ار ستمبر ۱۹۹۳ء
ہونے کی وجہ سے وہ تعویذ گنڈے کی بہت قائل تھیں اور دم درود کروا کر اس کو کہتے ہیں کہ وہ ٹوٹکے کے
بعض چیزوں کے اوپر پھونکیں مراد لیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس کی برکت سے کوئی چیز عطا ہو جائے گی تو
کسی چیز پر انہوں نے وہ پھونکیں مروائیں اور ان کو کہا کہ اس کو ہاتھ لگاؤ گی۔یعنی گڑ دیا کہ اس پر ہاتھ
لگاؤ گی تو تمہارے بچہ ہوگا تو انہوں نے کہ میں مشرکہ نہیں ہوں۔کہتی ہیں میں نے اس وقت لے تو لیا
ان سے لیکن ہاتھ نہیں لگایا اور باہر جا کر بھینسوں کی کھرلی جس میں بھینسوں کو چارہ دیا جاتا ہے اس میں وہ گڑ
پھینک دیا اور بعد میں ان کو بتادیا کہ دیکھیں میں نے اسکو کپڑے سے پکڑا تھا ہاتھ نہیں لگایا کیونکہ میں
مشرکہ نہیں ہوں۔بچہ لوں گی تو خدا سے لوں گی۔آپ کے پیروں فقیروں سے میں نے کچھ نہیں لینا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی عزت رکھی۔دعا قبول فرمائی اور دو صحت مند بیٹے عطا فرمائے۔کہتی ہیں میں
ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے شرک سے بھی بچایا اور میری دلی آرزو بھی پوری فرمائی۔حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی بہت بزرگ صاحب کشف والہام صحابی تھے اس
کثرت سے آپ کی دعائیں قبول ہوتی تھیں اور ایسے نشانات آپ کو دکھائے جاتے تھے کہ پرانے
زمانے میں انبیاء کی تاریخ میں بھی ایسے واقعات کم دکھائی دیتے ہیں۔ان کو دیکھ کر حضرت رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث یاد آ جاتی ہے کہ علماء امتى كانبیاء بنی اسرائیل کہ تم میری اُمت
کے علماء کو ایسے دیکھو گے کہ بظاہر وہ معمولی انسان ہوں گے لیکن فی الحقیقت میں ان کا مرتبہ انبیاء بنی
اسرائیل جیسا ہوگا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں میں کثرت سے ایسے لوگ
پیدا ہوئے اور ان میں بھی مختلف شانوں والے انسان تھے۔حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی
ایک بہت ہی بلندشان کے انسان تھے۔بہت ہی عاجز بہت ہی منسکر المزاج اور بکثرت دعائیں کرنے
والے اور بکثرت دعاؤں
کا فیض پانے والے تے ان کی نیکی کا اثر ان کے ماحول پر بھی تھ ان کی بیگم بھی
خدا کے فضل سے بہت دُعا گو اور متوکل خاتون تھیں۔وہ بھتی ہیں کہ ایک دفعہ مجھے رویا میں دکھایا گیا کہ
کوئی کہتا ہے کہ مولوی صاحب تو دیوئے ہیں اگر بجھ بھی گئے تو اللہ کافی ہے۔یہ خدا کی عجیب شان تھی
کہ حضرت مولوی صاحب کے اس مقام مرتبے کے باوجود ان کو ایک دیوا‘ بتایا ہے۔بہت سے
دیوے اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام کو عطا فرمائے تو فرمایا کہ ایک دیوا‘ بجھ گیا تو کیا ہے
دوسرے دیوے بھی تو اور ہیں۔یہ روشنی تو بہر حال خدا کی عطا کردہ ہے جو جاری وساری رہے گی کوئی
اس روشنی کو بجھا نہیں سکے گا۔کہتی ہیں میں اس کا مضمون سمجھے تو گئی لیکن دل میں بے چینی پیدا ہوئی اور
خطاب ار ستمبر ۱۹۹۳ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
میں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولوی صاحب کو ابھی زندہ رکھ کہتی ہیں اس کے بعد مجھے رویا میں دکھایا گیا
کہ مولوی صاحب اس وقت زندہ رہیں گے جب تک تیرے دس بچے نہ پیدا ہو جائیں۔اب خدا کی
عجیب شان ہے کہ دس بچوں تک مولوی صاحب زندہ رہے اور کچھ عرصہ اس کے بعد تک بھی اور دس ہی
بچے پیدا ہوئے۔تو یہ واقعات کوئی جاہل ہی ہوگا جو کہے کہ نفس کی باتیں ہیں۔یہ ایسی خواہیں ہیں جن کا
نفسیاتی تجزیہ ہو سکتا ہے؟ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتا ہے۔ایک مقتدر ہستی
کی عطا کردہ خبریں ہیں جن کے پورا ہونے کی راہ میں کوئی دوسری طاقت حائل نہیں ہو سکتی۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے یہ سب نشانات ہیں اور خدا کرے
کہ آپ میں بھی بکثرت ایسے نشان پیدا ہوں۔کیونکہ حقیقی صداقت کا نشان تو تعلق باللہ ہی ہے۔اگر
تعلق باللہ نہ رہے تو مذہب کی صداقت اپنی جگہ اس طرح رہتی ہے جیسے وہ صداقت موجود ہے لیکن آپ
کی ذات پر اثر انداز نہیں ہوئی ایسی مثال ہے جیسے سورج باہر چمک رہا ہو لیکن آپ اپنے دروازے بند
کر کے اندھیری کوٹھری میں بیٹھی رہیں اور سورج سے فیض یاب نہ ہوسکیں۔بعض لوگ اپنی مرضی سے
روشنیاں اپنے اوپر بند کر لیتے ہیں بعض مجبوراً ایسے گڑھوں میں پڑ جاتے ہیں۔یا ایسی قیدوں میں مبتلا
کئے جاتے ہیں کہ جن پر سورج کی روشنی حرام ہو جاتی ہے۔پس ایسے گناہوں کے زنداں خانے بھی تو
ہیں جن میں انسان ایسی حالت میں زندگی بسر کرتا ہے کہ باہر کا نور یعنی اللہ تعالیٰ کا نوران تک نہیں پہنچ
سکتا۔پس یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان زنداں خانوں سے، ان قیدوں سے، ان بند حجروں سے،ان
تاریک گوشوں سے آپ کو نجات بخشے۔آپ باہر آئیں اور خدا کے نور سے اسی طرح فیضاب یاب ہوں
جس طرح احمدی خواتین ہمیشہ ہوتی رہی ہیں اور آج بھی ہو رہی ہیں۔حمیدہ بیگم صاحبہ صدر لجنہ گولارچی ضلع بدین ایک واقعہ مھتی ہیں کہ ان کے گھر چوتھے نمبر کے
مکان میں آگ لگ گئی چونکہ سب مکان لکڑی کے تھے اس لئے اس آگ نے تیزی سے اردگرد کے
مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ تیزی سے پھیل رہی تھی کسی طرح بجھنے کا نام نہیں لیتی تھی۔لوگ
میرے گھر بھی آئے اور میرا سامان اُٹھا اُٹھا کر باہر رکھنا شروع کیا تا کہ جب مکان جلے تو سامان تو بیچ
جائے۔کہتی ہیں میں اس کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی جس کی دیوار اس آگ والی سمت میں تھی اور اتفاق
سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فوٹو وہاں لٹکا ہوا تھا۔وہ فوٹو دیکھ کر ان کے ذہن میں آپ کا
یہ الہام گھوم رہا تھا کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔“ ( تذکره صفحه ۳۲۴)
حضرت خلیفہ امسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء
پس وہاں بیٹھی دُعا کرتی رہیں۔کہتی ہیں نظر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاک چہرے پر
لگی ہوئی تھی اور رَبِّ كُلَّ شَيْءٍ خَادِمُک کا ورد کر رہی تھی اور لوگ کچھ سامان اُٹھا اُٹھا کر باہر لے
جارہے تھے۔ان سب باتوں سے بے پرواہ میں اس کمرے میں دعاؤں میں مگن تھی کہ اچانک میں نے
دیکھا کہ لوگ باہر سے سامان اُٹھا اُٹھا کر واپس لا رہے ہیں۔پوچھا کہ یہ کیا ہوا ہے تو انہوں نے کہ آپ
کے گھر کی دیوار تک آکر آگ اچانک ختم ہو گئی ہے کیونکہ اس وقت ہوا کا رخ بدلا ہے۔وہ ہوا جو تیزی
کے ساتھ آگ کو ان کے گھر کی طرف لے جارہی تھی وہاں جا کر ٹھہر گئی کہتی ہیں یہ میرا چھوٹا ساخس
وخاشاک کا گھر تھا۔میں دعا کرتی تھی کہ اے اللہ مسیح موعود علیہ السلام کی برکت سے اس گھر کو بچالے۔کہتی ہیں یہ معجزہ دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔میری روح پاتال تک خدا کے حضور سجدے میں گر گئی۔لوگ جو
گولارچی سے پندرہ میل کے فاصلے پر گولارچی قصبے میں شاپنگ کے لئے یعنی سودا سلف خریدنے کے
لئے آئے ہوئے تھے کہتی ہیں وہ سارے یہ معجزہ دیکھنے کے لئے آئے اور سارے علاقے میں یہ باتیں
ہونے لگیں کہ دیکھو آج گولارچی میں عجیب واقعہ ہوا کہ پورا پاڑہ جل گیا ( پاڑہ غالباً محلے کو کہتے ہیں سندھی
میں ) اور جب قادیانیوں کا گھر آیا تو آگ پیچھے مڑگئی یعنی خدا نے الٹی ہوا چلا دی۔پس کہتی ہیں قربان
جاؤں اس پروردگار کے جس نے روز روشن کی طرح نشان دکھا کر سب کا منہ بند کر دیا۔اس طرح مجھ نا چیز
کے ساتھ ہزاروں لوگوں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے یہ الفاظ
کہ آگ ہماری غلام ہے بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔“ کا روشن نشان دیکھا۔الحمد للہ علی ذلک
ہماری ایک مخلص احمدی خاتون جو ایک واقف زندگی حافظ عبدالحفیظ صاحب کی بیگم ہیں
جو حادثے میں شہید ہو گئے تھے، نجی کے مبلغ تھے۔وہ لکھتی ہیں کہ جنازہ جس دن ربوہ پہنچنا تھا یعنی ان کا
حادثہ جو ہوا ہے وہ تبلیغ کی حالت میں میدان جہاد میں ہوا ہے اس لئے ہم ان کے لئے لفظ شہید برحق
طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔وہ کہتی ہیں جنازہ جس دن ربوہ پہنچنا تھا اس رات میں نے اپنے دونوں
بیٹیوں
کو بتایا کہ تمہارے ابو فوت ہو گئے ہیں۔ان کی عمریں ساڑھے چھ سال اور پانچ سال تھیں اور یہ
بھی کہ صبح ان کا جنازہ آئے گا تو عطیہ تو کافی پریشان ہوئی جو نسبتا بڑی عمر کی تھی مگر قرۃ العین کی آنکھیں
چمک اُٹھیں۔اس بات سے بے نیاز کہ موت کیا چیز ہوتی ہے وہ خوش ہوئی کہ ابو آ رہے ہیں۔اگلی صبح
قرة العین کہہ رہی تھی کہ آج ابو آئیں گے اور دیکھ لینا کہ میری گڑیا ضرور لائیں گے۔کہتی ہیں اس سے
میرے دل کی عجیب حالت ہوئی۔عطیہ نے بار بار سمجھایا کہ پاگل نہ بنو تم نے سنا نہیں ہے میری بیٹی نے
حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۶۲
خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء
اپنی بہن کو سمجھایا کہ تم نے سنا نہیں کہ امی کہہ رہی تھیں ابو فوت ہو گئے ہیں وہ کبھی نہیں آئیں گے۔قرة
العین غصے میں اونچا بولنے لگی کہ جی نہیں ابو جو وعدہ کرتے ہیں ضرور پورا کرتے ہیں انہوں نے وعدہ کیا
تھا کہ گڑیالا ئیں گے۔اب وہ وعدہ تھا گڑیا لانے کا اس وقت جب کہ وہاں ان کی تقرری اپنے اختتام کو
پہنچتی اور ابھی ایک دو سال ان کے آنے میں باقی تھے۔اس لئے ان کی والدہ کو ( اس بچی کی والدہ کو )
وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ وہ ابھی گڑیا لے بیٹھے ہوں گے۔یعنی عقلاً یہ ناممکن بات تھی تو اس لئے وہ ان کو
سمجھاتی تھیں کہ بیٹی گڑیا نہیں آئے گی تم خواہ مخواہ اپنا دل اس پر نہ لگا ؤ اور بہن بھی کہتی تھی تو وہ آگے سے
تن کر کہتی تھی کہ نہیں میرے ابا تو وعدے کے بچے ہیں۔کہتی ہیں کہ عجیب بات ہے کہ جب سامان آیا تو
سامان پر سب سے او پر گڑیا پڑی ہوئی تھی۔کہتی ہیں ورد سے اور خدا کے شکر سے میری چیخیں نکل گئیں۔اللہ کی عجیب شان ہے کس طرح اس معصوم بچی کا دل رکھ لیا اور اس کے باپ کی صداقت کا نشان قائم
کر دیا کہ بچی کو جو توقع تھی کہ میرا باپ جھوٹ نہیں بولتا سچے وعدہ کرتا ہے۔اس کے وعدے کو اسی طرح
پورا فرما دیا کہ وہ گڑیا انہوں نے واپسی سے بہت پہلے سے خرید کر رکھ لی تھی اور سامان بھیجنے والوں نے
بھی سامان کے اوپر سجا کر وہ داخل کی ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی اتفاقی حادثات نہیں ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کے نشان ہیں
اور اس کے پیار کے اظہار ہیں جو اپنی خدمت کرنے والے واقفین سے بھی اور خدمت کرنے والے
دوسرے خدام سے بھی وہ شفقت کے سلوک فرماتا ہے۔یہ سب ان کے اظہار ہیں یہ اپنی صداقت کے
نشان اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔کوئی نہیں ہے جو احمدیت سے اس الہی محبت اور پیار کے تعلق کو چھین سکے۔ہاں آپ اپنے تعلق میں وفا کریں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا سب وفاداروں سے بڑھ کر
وفا دار ہے۔آپ میں سے ہر ایک کے گھر میں نازل ہوگا۔ہر ایک کے سینے کو منور کرے گا۔آپ اپنی
دعاؤں کی قبولیت کے نشان خود دیکھیں گی۔آپ کے بچے آپ کے ایمان سے اور ایمان کے پھلوں
سے فیض یاب ہوں گے اور نسلاً بعد نسل ہمیشہ یہ فیض احمدیت میں جاری وساری رہے گا۔ایک خاتون شیخ سردار محمد صاحب کی اہلیہ لکھتی ہیں کہ بارہ سال مسلسل ہدایت کے لئے
دعائیں کرتی رہیں۔آپ کے والد تو احمدی ہو کر قادیان جاچکے تھے۔لیکن سارا خاندان شدید مخالف
تھا اور میرے والد کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔کہتی ہیں میں بہت روتی رہی دعائیں کرتی رہی اور تحقیق بھی
کرتی رہی لیکن احمدیت کی طرف مائل نہ ہوئیں۔آخر ایک رات انہوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ کشتی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۶۳
خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء
میں بیٹھی ہیں اور کشتی ڈگمگا رہی ہے۔آپ دعائیں کرتی ہیں کہ اے اللہ تو ہی بچانے والا ہے۔پھر انہیں
ساحل پر ایک بزرگ نظر آئے جیسے وہ بزرگ آپ کے قریب آتے ہیں۔کشتی کنارے لگ جاتی ہے۔اس خواب کا ذکر آپ نے کسی پیر سے کیا۔پیر صاحب نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو وہ بزرگ مل جائیں
جن کو آپ نے خواب میں دیکھا تھا آپ ان کی بیعت کر لیں۔پھر ان کے دل میں خیال آیا کہ بارہ
سال سے ان کے والد بھی ان کو چھوڑ کر قادیان چلے گئے ہیں۔ہوسکتا ہے وہی فرقہ سچا ہو۔آپ اپنی
ساس سے اجازت لے کر چاروں بچوں کو لے کر قادیان چلی گئیں۔جانے سے پہلے اپنے خاوند کو خط
لکھا کہ میں ساس کی اجازت سے قادیان جارہی ہوں اگر مجھے سچ نظر آگیا تو میں قبول کرلوں گی۔ادھر
جب برادری کو معلوم ہوا تو انہوں نے بہت شور مچایا اور ساس کو بھی بھڑ کا یا اور کہا اگر یہ احمدی ہو جائے تو
اپنے بیٹے کو کہہ کر اسے طلاق دلوا دینا۔کہتی ہیں کہ وہ سب بہت پریشان تھے۔ایک طرف والدہ کا حکم تھا
دوسری طرف میری محبت اور میرے خاوند اس طرح ایک ایسی حالت میں مبتلا تھے کہ کوئی فیصلہ کر نہیں
پاتے تھے۔لیکن کہتی ہیں۔میں بہر حال ان باتوں سے بے خبر قادیان چلی گئی۔وہاں جب پہنچنی تو مجھے
خلیفتر اسیح الثانی کی تصویر دکھائی گئی۔کیا وہ یہ بزرگ تھے؟ تو میں کہا نہیں یہ بزرگ نہیں تھے۔پھر حضرت
خلیفہ امسیح الاوّل کی تصویر دکھائی گئی۔کیا وہ یہ بزرگ تھے ؟ میں نے کہا نہیں یہ بزرگ نہیں تھے۔پھر مجھے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر دکھائی گئی۔وہ اتنی قطعی طور پر تھی کہتی ہیں بے اختیار میں پھوٹ
پھوٹ کر رونے لگی۔کیونکہ بعینہ مسیح موعود علیہ السلام تھے۔ایک ذرہ بھی فرق نہیں تھا مشابہت میں۔چنانچہ میں نے اسی وقت فیصلہ کر لیا۔اگلے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی ملاقات کے لئے گئی مگر رستے میں
یہ کہتی جارہی تھی کہ اب بھی کوئی خلاف شریعت بات نظر آئی تو خواب
کی پرواہ نہیں کروں گی اور بیعت نہیں
کروں گی اور اس طرح اپنے دل کو سہارا دیتے ہوئے وہاں پہنچیں۔اس وقت کہتی ہیں حضور حضرت
ام طاہر کے گھر تھے۔یعنی ہمارے گھر میں۔برآمدے میں آئے السلام علیکم کہا میں نے اسی طرح نقاب
چہرے پر گرائے رکھا۔حضور نے مجھ سے کوئی سوال نہیں کیا اور بیعت کے الفاظ دہرانے شروع کئے اور
میں نے وہ الفاظ پیچھے دہرائے اور اس طرح بیعت کر کے میں سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئی۔بعد میں میں نے حضرت ام طاہر کے ذریعے حضور سے پچھوایا کہ آپ نے بغیر سوال کئے
بیعت کیوں لے لی؟ اس پر حضور نے بتایا کہ تمہارے ایک دوسرے بھائی جو احمدی ہو چکے ہیں وہ مجھے
خط لکھا کرتے تھے کہ میری بہن بڑی نیک ہے یہ دُعا کریں کہ یہ بیعت کر لے۔چنانچہ کہتے ہیں میں
حضرت خالیت مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۳۶۴
خطاب ۱ار تمبر ۱۹۹۳ء
نے اس کی بیعت کی بہت دعائیں کیں۔یعنی تمہاری بیعت کے لئے اور مجھے خدا کی طرف سے یہ بتادیا
گیا کہ تم بیعت کرنے آؤ گی۔پس جب مجھے یہ اطلاع ملی کہ ڈاکٹر قاضی لال دین صاحب کی بیٹی ہیں تو
مجھے اس رؤیا کے مطابق جو خدا نے پہلے سے دی تھی یقین تھا کہ تم بیعت کرنے آؤ گی اور میں نے پوچھا
بھی نہیں اور جا کے بیعت کے الفاظ دہرائے اور تم نے بیعت شروع کر دی۔تو اس طرح اللہ تعالیٰ رؤیا
اور کشوف کے ذریعہ احمدی خواتین یعنی ان نیک پارسا خواتین کی راہنمائی بھی فرماتا ہے۔میری دُعا یہ ہے کہ آپ سب میں خدا تعالیٰ جلوہ گر ہو اور یہ مشکل کام نہیں ہے۔سچی محبت اللہ
سے چاہئے۔خلوص چاہئے خدا کی خاطر قربانی کرنے کے ایسے عزم ہوں کہ جن کے نتیجے میں آپ اپنی
پیاری چیزیں خدا کی خاطر قربان کرنے کے لئے دل سے تیار ہوں اور اپنے روزمرہ کے انسانی
معاملات میں یہ عزم کریں کہ آپ اپنے دل کو ٹول کر ، اپنی نیتوں کو کھنگال کر پھر قدم اُٹھایا کریں گی۔جیسا کہ میں نے مثالیں دی ہیں۔تین احمدی خواتین کی۔قرض لینے سے اجتناب اس لئے کیا کہ آخری
وقت میں ان کے دل نے ان کو بتا دیا تھا کہ تم قرض واپس کرنے کی اہلیت نہیں رکھتیں اور اس جذبے کو
خدا نے قبول
فرمایا ہے اور اس شان سے ان کی ضرورتیں پوری کیں کہ کوئی جاہل ہی ہوگا جو کہے کہ یہ
اتفاقی حادثات ہیں۔پس خدا سے تعلقات استوار کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔خدا کی راہ میں سیدھی
اور صاف ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ سے قول سدید اختیار کریں۔قول سدید کا مطلب ہے محض فرضی دعائیں
نہ کیا کریں بلکہ دل کو ٹٹول لیا کریں۔میرے ساتھ بارہا یہ واقعہ ہوا ہے کہ کوئی احمدی بچی ابتلاء میں پڑ گئی اس کے والدین نے مجھ
سے کہا کہ اس کو سنبھالو۔میں نے اس سے گفتگو کی تو اس کو اس دعا پر آمادہ کر لیا کہ اللہ تعالیٰ جدھر تمہیں
لے جائے گا تم وہی کام کرو گی۔اور پھر متنبہ کیا کہ اگر تم نے یہ منہ سے دعا کی اور پہلے یہ فیصلہ نہ کیا کہ اگر
انتہائی کڑوی بات بھی خدا نے چاہی تو میں ویسے ہی کروں گی تو تمہاری قبول نہیں ہوگی۔پھر تمہارے
متعلق کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔لیکن اگر تم یہ دعا یقین کے ساتھ کرو اور یہ فیصلہ کر کے کرو کہ خدا کی
انگلی جدھر لے کے جائے گی خواہ وہ انتہائی مہلک بات دکھائی دے میں ضرور کروں گی۔پھر اللہ تعالیٰ
تمہاری ضرور راہنمائی فرمائے گا۔اور جب وہ آمادہ ہو گئی تو اس سے پہلے میں نے ایک دفعہ دیکھا۔ایک
لڑکی لرزگئی کیونکہ اب وہ واقعۂ خلوص نیت سے دُعا کے لئے تیار تھی۔اس سے پہلے یونہی ہاں ہاں کر رہی
تھی۔ہاں میں دُعا کروں گی۔میرے بات سمجھنے کے بعد اس کو سمجھ آئی کہ دعا تو بڑا مشکل کام ہے۔اس
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۶۵
خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء
میں نفس کو پہلے خدا کی راہ میں سجدہ ریز کرنا پڑتا ہے۔جھکا دینا پڑتا ہے۔چنانچہ اس کے کانپنے سے میں
سمجھ گیا کہ اب اس کی دعا ضرور قبول ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر ایسے معاملے میں اللہ تعالیٰ نے
راہنمائی فرمائی۔شرح صدر عطا کئے۔ہلاکت کے فیصلوں سے بچایا اور ان کا حامی و ناصر ہوا۔پس خدا سے تعلق قائم کرنا نفس کی سچائی کو چاہتا ہے۔دل کا تقویٰ ہے جو دراصل ہر قسم کے
مبارک پھل آسمان سے عطا کرتا ہے۔آپ دل کی متقی ہو جائیں ، دل کی صاف ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ
سے ٹیڑھی ہوشیاری کی باتیں کرنا چھوڑ دیں۔صاف ستھری بات اتنی ہی کریں جو آپ کر سکتی ہوں۔پھر
دیکھیں خدا کس طرح اپنے فضل کے ساتھ آپ پر جلوہ گر ہوگا۔ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوگا۔آج مغرب
کی دنیا کو زندہ کرنے کے لئے ایسی احمدی خواتین کی ضرورت ہے جو خدا کے تعلق کے ذریعے خود زندہ
ہو چکی ہوں کیونکہ زندہ ہی ہیں جو مردوں کو زندگی بخش سکتے ہیں۔اگر آپ کے دل زندہ نہ ہوئے ، اگر
خدا آپ کے دلوں کے صحنوں میں جلوہ گر نہ ہوا تو پھر ماحول کے اندھیروں کو آپ دور نہ کرسکیں گی۔اللہ
تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین