احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیاں اور اپنے عزیزوں کی شہادتوں پر بے مثال صبر
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
خطاب ۳۰ ر جولائی ۱۹۹۴ء
احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیاں
اور اپنے عزیزوں کی شہادتوں پر بے مثال صبر
خطاب جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ فرموده ۳۰ / جولائی ۱۹۹۴ء)
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات قرآنی کی تلاوت فرمائی:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الصُّبِرِينَ وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ
بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ
وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ في (القره: ۱۵۴ ۲ ۱۵۲)
اور فرمایا:
یدا نہی آیات میں سے کچھ آیات ہیں جن کی آپ کے سامنے اس سے پہلے تلاوت کی گئی۔چونکہ میرے مضمون کا عنوان یہی آیات ہیں اس لئے ان میں سے وہ درمیانی حصہ جو بطور خاص اس
مضمون سے تعلق رکھتا ہے میں نے بھی آپ کے سامنے دوبارہ پڑھا ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ سے صبر اور نماز کے ذریعہ مدد مانگو إِنَّ اللهَ
مَعَ الصُّبِرِينَ ، یا درکھو اللہ صابرین کا ساتھ نہیں چھوڑا کرتا ، ان کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ شخص جوخد
ا کی راہ میں قتل کیا جائے اسے مردہ نہ کہو یا ان لوگوں کو مردہ نہ کہو جو خدا کی راہ میں قتل کئے جائیں
بَلْ أَحْيَاء “ وہ تو زندہ ہیں۔لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔اور یقیناً ہم تم لوگوں کو آزمائیں گے کچھ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
خوف میں سے ابتلاء ڈال کر، کچھ بھوک کا ابتلاء ڈال کر ، کچھ اموال کے نقصان کے ذریعہ اور کچھ جانوں
اور پھلوں کے نقصان کے ذریعہ۔وَبَشِّرِ الصَّبِرِین لیکن صبر کرنے والوں کو خوش خبری دو۔یہ عجیب طرز کلام ہے کہ غم کی خبر کے ساتھ ہی خوشی کی خبر اس طرح ملا دی ہے کہ گویا اس فکر کی
بات سے جو بیان کی گئی مومنوں کے دل دہل نہ جائیں۔پس یہاں صبر کی تلقین نہیں فرمائی بلکہ
بَشِّرِ الصَّبِرِينَ فرمایا کہ صبر کرنے والوں کو خوش خبری دے دو۔الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَة وه
لوگ جو جب بھی ان پر کوئی مصیبت ٹوٹتی ہے کہتے ہیں ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہم لوٹ کر
جانے والے ہیں۔اولئک علیهم صلوات من ربهم ان پر ان کے اللہ تعالی کی طرف سے سلام
اترتے ہیں۔اللہ ان پر درود بھیجتا ہے اور اس کی رحمت نازل ہوتی ہے۔واولئک هم المهتدون
یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں۔آپ نے بارہا ان مردوں کے قصے سنے ہیں، وہ تذکرے سنے جنہوں نے خدا کی محبت میں
اسی کے پیار میں ہر مصیبت اُٹھائی۔آج کا دن ان خواتین کے لئے وقف ہے جنہوں نے خدا کی محبت
میں ہر مصیبت اُٹھائی اور خواتین ہی کے ذکر پر یہ تمام تقریر وقف رہے گی لیکن ذکر بہت لمبا ہے وقت
تھوڑا ہے۔کچھ واقعات تو میں بیان کر سکوں گا بقیہ آئندہ کے لئے اٹھارکھوں گا۔واقعہ یہ ہے کہ جب بھی
احمدیوں کے خلاف مظالم کی نئی تحریکات شروع ہوئیں مردوں کی قربانیوں کے ذکر تو عموماً ملتے ہیں لیکن
عورتوں نے جو اپنی آنکھوں حال دیکھا، جو ان کے دل پر گذری اس کے تذکرے پوری وضاحت کے
ساتھ پوری تفصیل کے ساتھ ہمارے ہاں محفوظ نہیں۔چنانچہ میں نے صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ پاکستان
سے درخواست کی کہ وہ خصوصیت سے ۷۴ء کے واقعات سے متعلق ان خواتین سے پوچھیں جو خدا کے
فضل سے آج بھی زندہ موجود ہیں جن کے گھروں پر یہ مظالم کی داستانیں گزری ہیں، جنہوں نے اپنی
آنکھوں سے اپنے خاوندوں، اپنے بھائیوں، اپنے بچوں کو شہید ہوتے دیکھا۔جن کے گھر جلائے گئے ،
جن کے سروں سے چادر میں اتار دی گئیں یا خاک آلودہ گھروں کو چھوڑ کر بغیر کسی ساز وسامان کے یہاں
تک بغیر جوتیوں کے پیدل گھروں سے نکلیں ، ان کے دلوں پر کیا گزری تھی اور ان پر خود ان پر ایمان کی
کیسی کیسی آزمائشیں آئیں اور کس طرح وہ ثابت قدم رہیں۔یہ واقعات محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ
نے بڑی محنت سے اکٹھے کروائے اور ان کی صحت کے متعلق بھی بہت احتیاط برتی گئی ہے۔کچھ خواتین
باہر چلی گئی ہیں ان کے متعلق ان لوگوں نے بیان کیا ہے جو وہاں موجود ہیں۔مگر انشاء اللہ تعالیٰ اللہ کے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۳۶۸
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
فضل کے ساتھ جو بھی زندہ ہیں انشاء اللہ ان سب کے واقعات خودان کے قلم سے محفوظ کئے جائیں
گے۔یہ داستان بہت ہی درد ناک ہے اس لئے دعا کریں اللہ مجھے حوصلہ عطا فرمائے کہ اپنے ضبط کو قائم
رکھتے ہوئے میں آپ کے سامنے کچھ واقعات بیان کرسکوں۔جب میں سرسری نظر سے ان کو پڑھ رہا
تھا تو دل کی کیفیت یہ تھی کہ:
روکے ہوئے ہیں ضبط وتحمل کی قوتیں
رگ رگ پھڑک رہی ہے دل ناصبور کی
ان کا پڑھنا اتنا دو بھر تھا تو تصور کریں کہ وہ لوگ جو ان واقعات میں سے گزرے ہیں وہ
خواتین جوان واقعات میں سے گزری ہیں ان کا کیا حال ہو ا ہوگا۔مختلف نوعیت کے واقعات ہیں
میں ان میں سے چند آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔☆
عد عائشہ بی بی اہلیہ مہر دین صاحب آف گوجرانوالہ بیان کرتی ہیں کہ ۷۴ ء میں جب
گوجرانوالہ میں حالات خراب ہوئے تو میرے بیٹے منیر احمد کا ایک غیر احمدی دوست آیا اور کہنے لگا کہ صبح
بہت خطرہ ہے راتوں رات کہیں چلے جائیں۔میرے بیٹے نے کہا ہمیں کہیں جانے کی اجازت نہیں
ہے ہم یہیں رہیں گے۔میرے بیٹے بشیر نے مجھے اور میری بیٹی جمیلہ کو اپنے دوست کے گھر بھجوا دیا۔بیان کرتی ہیں کہ میں نے عام حالات میں اپنے بیٹوں کو آنکھوں سے اوجھل نہیں ہونے دیا لیکن اس دن
بیٹوں کو اس قدر خطر ناک حالات میں بے فکری سے چھوڑ کر چلی گئی۔اس بات سے بے خبر کہ نہ جانے
بیٹوں کے ساتھ کیا ہوگا۔یہ اللہ ہی کا فضل تھا جو اس نے مجھے حوصلہ عطا فرمایا۔صبح جلوس نے حملہ کر دیا۔میرے بیٹے تمام دروازے مقفل کر کے چھت کے اوپر چلے گئے جہاں پہلے بھی پانچ آدمی موجود تھے۔ہجوم نے ان پر پتھراؤ کیا۔بچے چھت پر ادھر ادھر بھاگتے اپنے بچاؤ کی کوشش کرتے رہے لیکن کوئی بچنے
کی صورت نہیں تھی۔بارش کی طرح پتھر ہر طرف سے برس رہے تھے ، جو قریب کے اونچے کو ٹھے تھے
وہاں سے بھی پتھراؤ ہو رہا تھا۔وہ پچھلی گلی میں اترے تا کہ وہاں سے باہر نکل جائیں لیکن وہاں بھی ہجوم
تھا۔انہوں نے نیچے اترتے ہی ان پر حملہ کر دیا اور ڈنڈوں اور پتھروں سے مار مار کر میرے دونوں بیٹوں
کو شہید کر دیا اور انہیں اینٹوں اور پتھروں کے ڈھیروں کے نیچے دبا دیا۔اس موقع پر میرے بیٹے منیر احمد
اور بشیر احمد کے علاوہ سعید احمد ، منظور احمد محمود احمد اور احمد علی قریشی بھی وہیں شہید ہوئے۔سبھی کو ڈنڈوں
اور
اور پتھروں سے مار مار کر شہید کیا گیا اور اس طرح خدمت اسلام کے ایک نئے نمونے دنیا میں پیش
حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۳۶۹
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
کئے گئے۔جن لوگوں کو یہ انبیاء کہتے ہیں ان بے حیاؤں نے ان کی سنت پر نظر نہ ڈالی بلکہ ان ظالموں کی
سنت کو اختیار کر لیا جو انبیاء کے ساتھ یہی سلوک کیا کرتے تھے۔آپ بیان کرتی ہیں کہ اس قیامت کے گزرنے کا علم جب مجھے ہوا تو کچھ دیر کے لئے ضبط
کے سارے بندھن ٹوٹ گئے لیکن گھر والوں نے رونے نہ دیا کہ ہمارے رونے سے آواز باہر نکلے گی۔حالت نا قابل بیان تھی، اس وقت تو مجھے کچھ علم نہ تھا کہ میرے بیٹوں نے کیسے جان دی اور ان پر کیا
گزری بعد میں معلوم ہوا کہ بڑے ظالمانہ اور سفاکانہ طریق پر انہیں مارا گیا۔ہمارا ہنستا بستا گھر اجڑ چکا
تھا، بڑا کڑا امتحان تھا، دل و دماغ میں غموں کا ایک طوفان تھا، آنسو زار و قطار بہہ رہے تھے لیکن اونچی
آواز سے کچھ کہنے سننے کی اجازت نہیں تھی۔کہتی ہیں بعد میں حالات تبدیل ہوئے تو اس گھر میں رہنے
کو دل نہ چاہتا تھا لیکن مجبورئی حالات ہمیں پھر اسی ویرانے میں لے آئی۔پہلے ہی بہت غمزدہ تھے دوسرا
اہل محلہ نے ہمارا بائیکاٹ کر دیا۔یہ ان کی تعزیت تھی ، دکانداروں نے سودا سلف دینا بند کر دیا، تمام اشیاء
بہت دور سے جا کر لاتے ، اہل محلہ ہمیں دیکھ کر راستہ بدل لیتے۔ان حالات سے ہمیں اور بھی اذیت
پہنچتی لیکن ہم نے صبر کا دامن نہ چھوڑا۔یہ تو ہم سے غیروں کا سلوک تھا لیکن اپنے عزیز رشتہ دار جو غیر
احمدی تھے انہوں نے بھی قطع تعلق کر لئے اور بار بار ہمیں یہی پیغام بھیجتے رہے کہ مذہب چھوڑ دو اسی کی
وجہ سے تمہاری ساری بربادی ہے لیکن ہم نے کہا کہ جو قربانیاں ہمارے پیاروں نے مذہب کی خاطر دی
ہیں ہم کسی قیمت بھی ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔تمہارا بس چلے تو ہماری جانیں لے لو،
تمہارا بس چلے تو دوبارہ ان گھروں کو ویران کر دو مگر ہمارے دلوں کو ویران نہیں کر سکتے۔ان میں جو
ایمان بستا ہے وہ ہمیشہ زندہ رہے گا اور اسی ایمان کے برتے تو ہم زندہ ہیں۔یہ ایک احمدی خاتون کی داستان ہے جو اس کے دل پر بیتی ، اس کے جسم پر گزری اس نے
اپنے دونوں جوان بیٹوں کو اس طرح شہید ہوتے دیکھا اور اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے اُسی کی دی
ہوئی توفیق سے صبر کی توفیق پائی۔پس اللہ تعالیٰ جو فرماتا ہے کہ صبر کرو مگر ساتھ ہی صبر کے ساتھ یہ ارشاد
فرمایا وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة کہ صبر کی توفیق تمہیں نہیں مل سکتی جب تک اللہ سے مدد نہ
مانگو۔ان حالات میں صبر کرنا ناممکن دکھائی دیتا ہے، پس آئندہ بھی جب بھی خدا تعالیٰ جماعت کو آزمانا
چاہے گا تو ہمارے دل کی آواز یہی ہوگی کہ
ع
راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو
حضرت خلیفہ مسیح الرابع سے مستورات سے خطابات ۳۷۰
☆
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
مگر راضی برضا ر ہنے کے لئے بھی تو اللہ کی مدد کی ضرورت ہے۔صبر اختیار کرنے کے لئے
بھی اسی سے توفیق ملتی ہے اس لئے ہر آئندہ وقت کے لئے ابھی سے امن کے زمانوں میں دعائیں
کرنی چاہئیں کہ اگر اللہ کسی آزمائش میں ڈالنے کا فیصلہ فرمالے تو پھر ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہمارے
سر اس کے حضور خم رہیں اور دل ہر حال میں راضی برضا ر ہے اور ہمیں صبر کے اعلیٰ نمونے پیش کرنے کی
توفیق عطا فرمائے۔یہاں تک کہ خدا کی تقدیر ہمارے حق میں کہے کہ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور اللہ
تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔سید احمد علی صاحب کی بیٹی نفیہ لکھتی ہیں کہ گوجرانوالہ میں بپھرے ہوئے ہجوم اور
مولویوں کے جلوس نے بہت تباہی مچائی ، گھروں
کو جلایا ، پتھراؤ کیا۔اس فساد میں ہم چار بہنیں اور امی
جان حیران و پریشان چھت پر چڑھیں تو اچانک جلوس کی ایک ٹولی ہمارے گھر کی طرف بڑھی اور کہنے
لگی یہ مرزائیوں کے مربی کا گھر ہے پہلے اسے آگ لگاؤ۔بھائی سید ولی احمد صادق اور میرے ابا جان
مربی سلسلہ دونوں ہی مسجد میں تھے اور مسجد دشمنوں کے گھیرے میں تھی اس لئے ان کے آنے کی بھی کوئی
امید نہ تھی مگر کسی طرح ہماری فکر میں وہ مسجد سے نکل آئے اور ہم چاروں بہنوں کو ایک قریبی احمدی محمود احمد
صاحب امینی کے گھر چھوڑ آئے۔یہ عشاء کے قریب کا وقت تھا۔جب چاروں بہنیں امینی صاحب کے گھر
پہنچیں تو دیکھا کہ دیگر احمدی گھروں کی لڑکیاں اور عورتیں بھی وہاں موجود تھیں۔وہ بیان کرتی ہیں کہ ہم
چھت پر بیٹھ کر ایمان کی سلامتی اور احمدیت کی ترقی کے لئے دعائیں کیا کرتی تھیں۔یعنی ان دنوں میں
سب سے بڑی فکر ایمان کی سلامتی کی تھی اور پھر احمدیت کی ترقی کا فکر تھا جو ان کو اس وقت خدا کے حضور
گریہ وزاری کرنے پر آمادہ کر رہا تھا۔کسی اور ذاتی منفعت کا کوئی خیال ان کے دل سے نہیں گزرا۔یکم جون کو تقریباً صبح کے پونے چار بجے پانچ رائفل بر دارا مینی صاحب کے گھر کی چھت پر
آگئے جنہیں دیکھتے ہی مرد اور عورتیں چوبارہ کے کمروں میں چلی گئیں۔کمرے صرف دو تھے ایک میں
مرد اور ایک میں عورتیں جمع ہو گئیں۔حملہ آور سر پر آپہنچے ، ان کی رائفلیں شعلے برسانے لگیں۔آہ وفغاں کا
ایک شور بلند ہوا اور ہماری چشم تصور میں ۱۹۴۷ء کا منظر گھوم گیا جب سکھ پنجاب میں مسلمانوں کو اس
طرح ظلم کے ساتھ تہہ تیغ کر رہے تھے مگر وہ تو غیر مسلم تھے۔وہ دن اور تھے جبکہ مسلمانوں اور ہندوؤں
اور سکھوں میں سیاسی مخالفت کی وجہ سے ایک جنون کا دور تھا، دونوں طرف ہی مظالم ہورہے تھے مگر آج
ایک ایسا دور تھا کہ آزاد پاکستان میں ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے خون سے ہاتھ رنگ رہا تھا۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۷۱
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
گولیاں چل رہی تھیں ، دروازے ٹوٹنے کی آواز میں آرہی تھی ، ہم اپنے کمزور ہاتھوں سے دروازوں کو
تھامتے رہے، اس وقت ہماری حالت یہ تھی کہ ہم کہہ نہیں سکتے تھے کہ ہم دنیا کو دوبارہ دیکھ سکیں گے۔ہاتھ پاؤں پر رعشہ طاری تھا ایسی ایک کیفیت تھی کہ بیان سے باہر ہے۔اچانک مردوں کی جانب کا
دروازہ ٹوٹا جہاں محمود صاحب اور ان کے نوجوان بھانجے اشرف صاحب تھے۔چندلمحوں کے بعد ان کی
آوازوں سے پتہ چلا کہ وہ ماموں اور بھانجا خاک و خون میں لتھڑے ہوئے تڑپ رے ہیں۔ایسا منظر
تھا کہ کلیجہ منہ کو آتا تھا۔اشرف محمود صاحب کی ٹانگ سے خون کے فوارے بہہ رہے تھے ان کی اہلیہ
صاحبہ چھت پھلانگ کر اپنے غیر احمدی عزیز کے ہاں گئیں اور کہا کہ ہمارے گھر میں گولیاں برسائی
جارہی ہیں۔میرا میاں اور ان
کا بھانجا سخت زخمی حالت میں تڑپ رہے ہیں آپ کچھ مددکریں مگر ان کا
جواب تھا تمہارے ساتھ ہم کیوں جانیں گنوائیں۔حملہ آور تو چلے گئے مگر زخمیوں کی چیخوں سے اور
در دو کراہ سے یوں معلوم ہوتا تھا کہ آسمان تھرا رہا ہے۔ان کی یہ حالت دیکھ کر ہمارے ضبط کے بندھ
ٹوٹ گئے ہم نے ان کے منہ میں پانی ڈالا۔فون پر پولیس سے رابطہ کیا صورت حال سے ان کا آگاہ
کیا۔پولیس تو ایسی غائب ہوئی کہ جیسے ڈھونڈے سے ان کا نشان نہ ملے اور صرف دعا ئیں تھیں جو ہمارا
سہارا بنیں۔پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم کسی طریق سے ان کو ہسپتال پہنچانے میں کامیاب
ہو گئے اور خدا کا یہ فضل ہوا کہ محمود صاحب جو آج کل انگلستان کی جماعت میں ہیں بریڈ فورڈ جماعت
میں رہتے ہیں ایک ٹانگ ہے ان کی وہ اس واقعہ کے ایک زندہ گواہ ہیں۔عمار حکیم نظام جان صاحب کے بچوں کے گھر کو جب آگ لگائی گئی تو سب اہل خانہ
نچلی منزل پر تھے جو دوسری منزل پر چلے گئے۔جلوس نے یہاں بھی پیچھا نہ چھوڑا دوسری منزل کو بھی
آگ لگادی۔باہر نکلنے کے راستے بند تھے، سڑک پر ہزاروں کا مجمع سخت گندی گالیاں دیتا ہوا اور جوش
سے منہ سے جھا گیں نکالتا ہوا، ان کو موت کی دھمکیاں دیتا ہوا ، شور و غوغا کر رہا تھا اور عجیب خوفناک
آواز میں وہاں سے آرہی تھیں۔پھر یہ لوگ تیسری منزل پر جا پہنچے تو تیسری منزل بھی آگ کی لپیٹ میں
آ گئی۔اب نیچے اترنے کے لئے کوئی راستہ نہ تھا اور آگ بڑی تیزی سے پھیل رہی تھی۔بچے سہم سہم کر
بڑوں سے چھٹے ہوئے تھے اور ہمارے پاس دعا کے سوا اور کوئی آسرا نہ تھا۔نیچے گلی میں ہجوم منتظر تھا کہ
کب یہ جل کر خاک ہو جائیں اور ان کے ملبے کے ساتھ ان کی جھلسی ہوئی لاشیں بھی زمین پر آگریں۔کہتے ہیں اس موقع پر سامنے کے گھر والوں کے دل کو اللہ تعالیٰ نے ہماری طرف مائل فرما دیا اور انہوں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
نے لکڑی کا ایک تختہ گھر کی چھت سے آگے بڑھا کر ہماری چھت کے کنارے پر لگا دیا۔وہ باریک سا
تختہ تھا عام حالات میں کسی کو جرات نہیں ہو سکتی تھی کہ اس تختے پر چل کر وہ گلی پار کرے لیکن خدا نے
ہمت دی۔وہ کہتی ہیں کہ نیچے سے شور بپا ہورہا تھا اور ہم ایک ایک کر کے اس تختے پر چلتے ہوئے دوسری
☆
منزل میں جا پہنچے۔ہیے پھر وہ ( راضیہ سید بنت سید احمد علی صاحب۔مرتب ) کہتی ہیں کہ نیچے بلوائیوں
نے امی کو آواز دے کر کہا کہ کلمہ پڑھ لو ابھی بھی وقت ہے تو انہوں نے کہا ”لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
انہوں نے کہا مرزائن ! ہمارا کلمہ پڑھو۔انہوں نے کہا ہمیں تو اپنا کلمہ آتا ہے تمہار کلمہ کچھ اور ہے تو پتہ
نہیں ہم تو یہی کلمہ جانتی ہیں۔پھر اس نے کہا کہ اچھا مرز اصاحب کو گالی دو۔بہن نے جواب دیا تم
ہماری جان لے لو، ہمارا ایمان نہیں چھین سکتے۔محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کلمہ پڑھنا تھا تو خدا کی توحید کا
اقرار کرنا تھا وہ ہم نے کر دیا ہے لیکن اس اقرار میں جو تعلیم ہمیں دی گئی ہے اس تعلیم کو ہم قربان نہیں
کر سکتے اس لئے اب جو کچھ حاضر ہے ہم پیش کر رہے ہیں۔جو کچھ تم نے ہماری قربانی لینی ہے لے لو
لیکن ہم کسی قیمت پر بھی حضرت مرزا صاحب کو جن کو ہم خدا کا سچا مرسل یقین کرتے ہیں ان کو گالی نہیں
دیں گے۔یہ واقعہ جو ہے یہ اس چھت کا واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک اور واقعہ شروع ہو چکا ہے اس لئے میں
غلط فہمی دور کر دوں۔میں نے بھی جب پڑھا تو پہلے کے تسلسل میں پڑھا تھا۔یوں معلوم ہوتا تھا جیسے
نیچے سے کسی نے آواز دی ہے لیکن وہ واقعہ وہاں ختم ہو گیا تھا۔غالبا اس وقت کسی نیچے والے
کی نظر نہیں
پڑی کہ تیسری منزل پر ایک چھوٹا سا عبوری تختہ لگا دیا گیا ہے۔یہ ایک دوسرا واقعہ شروع ہو چکا ہے۔یہ
مجمع کے گھیرے میں آئی ہوئی احمدی خواتین تھیں جو اپنی سرگزشت بتارہی ہیں ہم پر کیا گزری۔کہتی ہیں
جب بہن نے یہ کہا کہ پھر جو کچھ کر سکتے ہوں کر گز رو مگر ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالی
نہیں دیں گے۔اس پر ایک غنڈے نے بہن کو تھپڑ مارا اور دوسرے نے ڈنڈے برسائے۔اتنے میں
ایک شخص نے کمانی دار چا تو پکڑا اور ابا جان
کو کھینچ کر باہر لے جانے لگا اور کہنے لگا کہ یہی ان کا مربی ہے
پہلے اسے ختم کرو۔بہن زخمی حالت میں بھاگ کر ساتھ والے مکان میں چلی گئی مگر وہاں کی خواتین نے
یہ کہہ کر دھکے دے کر نکال دیا کہ اپنے ساتھ ہمیں بھی مرواؤ گی۔پھر وہ ایک اور مکان میں گئیں لیکن
انہوں نے بھی پناہ دینے سے انکار کر دیا۔اس پر میری بہن نے اس مکان کے چھت سے پھلانگ کر گلی
پار کی یعنی واپس اپنے مکان میں گئی ہیں اور پانچ فٹ کا فاصلہ تھا دونوں چھتوں کے درمیان۔تو عجیب
حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۳۷۳
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
خدا نے اس کو ہمت عطا فرمائی کہ وہ پانچ فٹ کی چھلانگ لگا کر دوسرے مکان میں گئیں اور وہاں سے
پھر دوسرا راستہ اختیار کر کے اس نے اپنی جان اور عزت بچائی۔* میرے ایک کلاس فیلو اور عزیز دوست تھے محمد افضل شہید۔ان کی بیگم سعیدہ افضل آج کل
کینیڈا میں ہیں۔میں نے ہدایت کی تھی کہ براہ راست ان سے یہ واقعہ منگوائیں کیونکہ لجنہ ربوہ کی
طرف سے شنید کے طور پر یہ واقعہ آیا تھا۔اب وہ واقعہ موصول ہو گیا ہے۔وہ بیان کرتی ہیں کہ شہادت
سے چند روز پہلے کی بات ہے کہ افضل شہید عشاء کی نماز پڑھ کر گھر واپس آئے تو میں بستر پر بیٹھی رورہی
تھی۔دیکھ کر کہنے لگے سعیدہ کیوں رورہی ہو۔میں نے کہا یہ کتاب روشن ستارے“ پڑھ رہی تھی اور
میرے دل میں شدید خواہش پیدا ہوئی کہ کاش میں بھی حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے
زمانے میں ہوتی اور میرا نام بھی کسی نہ کسی رنگ میں ایسے روشن ستاروں میں شمار ہو جاتا۔اس پر افضل
کہنے لگے یہ آخرین کا زمانہ ہے اللہ کے حضور قربانیاں پیش کرو تو تم بھی اولین سے مل سکتی ہو اور پہلوں
میں شمار ہوسکتی ہو۔مجھے کیا خبر تھی کہ کتنی جلدی اللہ میری آرزو کو کس رنگ میں پورا کرے گا اور کتنی
دردناک قربانیوں میں سے مجھے گزرنا پڑے گا۔کہتی ہیں اللہ بہتر جانتا ہے کہ کس حسرت کے ساتھ میری
یہ خواہش دل سے نکلی جو ایک ہفتے کے اندر اندر حقیقت بن گئی۔۳۱ رمئی کی رات احمدیوں کے خلاف
فسادات کا جوش تھا، ساری رات جاگ کر دعائیں کرتی گزرگئی ، اپنا دفاع کرتے رہے۔مجھے یہ وہم
و گمان بھی نہیں تھا کہ میرے شوہر اور بیٹے کے ساتھ یہ میری آخری رات ہے۔یکم جون کو جلوس نے حملہ
کر دیا، عورتوں
کو افضل نے ہمسائیوں کے گھر بھیج دیا اور خود باپ بیٹا گھر پر ٹھہر گئے کیونکہ اس وقت ہدایت
یہی تھی کہ کوئی مرد اپنا گھر نہیں چھوڑے گا اور عورتوں اور بچوں کو بچانے کی خاطر ان کو بے شک محفوظ جگہوں
میں پہنچا دیا جائے۔کہتی ہیں سارا دن شور بپار ہا اور حملہ ہوتا رہا۔توڑ پھوڑ کی آوازیں آتی رہیں مگر ہمیں کچھ
پتہ نہ تھا کہ باپ بیٹے پر کیا گزری اور ظالموں نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا۔رات ہمیں ایک اور گھر
منتقل کر دیا گیا۔وہاں میں اپنے خاوند افضل صاحب اور بیٹے اشرف کا انتظار کرتی رہی۔رات گیارہ بجے
مجھے بتایا گیا کہ دونوں باپ بیٹا شہید ہو گئے ہیں۔بعد میں معلوم ہوا کہ انہیں بڑے دردناک طریقے سے
مارا گیا تھا۔چھرے مارے گئے ، انتڑیاں باہر نکل آئیں، پھر اینٹوں سے سر کوٹے گئے۔اس طرح پہلے
بیٹے کو باپ کے سامنے مارا گیا ، جب اس نوجوان بیٹے کو اس طرح پھل کھل کر مارا گیا تو پھر باپ کی طرف
متوجہ ہوئے اور کہا کہ اب بھی ایمان لے آؤ اور مرزا غلام احمد قادیانی کو گندی گالیاں دو۔
حضرت خلیفہ مسح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۳۷۴
خطاب ۳۰ ر جولائی ۱۹۹۴ء
یہ ایمان ہے ان لوگوں کا۔آج تک میں نے کسی مذہب کی تاریخ میں ایمان کی نشانی یہ نہیں
پڑھی کہ کسی اور کو گالیاں دو۔قرآن کریم تو فرماتا ہے کہ بتوں کو بھی گالیاں نہ دو، جھوٹے خداؤں کو بھی
گالیاں نہ دو اس لئے یہ تو ظاہر وباہر ہے کہ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مذہب اسلام نہیں تھا
کسی اور کا مذہب تھا جس کی یہ پیروی کر رہے تھے۔افضل نے یہ جواب دیا اور یہ جواب ایک غیر احمدی کی طرف سے ہمیں پہلے پہنچا تھا جو موقع کا
گواہ تھا اور وہ واقعہ دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھا تھا۔شامل تو تھا مجمع میں لیکن اس کے دماغ پر ایسا اثر پڑا کہ
کئی مہینے تک پاگل رہا۔پھر رفتہ رفتہ اسے ہوش آئی۔جب صدمہ برداشت کیا تو اس نے احمدیوں کو بتایا
کہ مجھے کیا ہوا تھا۔کہتا ہے میں نے یہ واقع اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔جب افضل کی طرف رخ کیا اور اسے کہا کہ اپنا ایمان چھوڑ دو اس نے کہا تم مجھے اپنے بیٹے
سے بھی کمزور ایمان والا سمجھتے ہو۔جس نے میرے سامنے اس بہادری سے جان دی ہے۔جب آخر
وقت تک سکتے ہوئے وہ پانی مانگ رہا تھا تو گھر پر جو عمارت کے لئے ریت پڑی تھی وہ اس کے منہ میں
ڈالی گئی اور باپ نے یہ نظارہ دیکھا۔اس نے کہا جو چاہو کر لواس سے بدتر سلوک مجھ سے کرومگر میں
اپنے ایمان سے متزلزل نہیں ہوں گا۔اس پر ان کو اسی طرح نہایت ہی درد ناک عذاب دے کر شہید کیا
گیا اور پھر ان کو نگا کر کے ان کی نعشیں تیسری منزل سے اپنے گھر سے نیچے پھینک دی گئیں اور سارا دن
کسی کو اجازت نہیں تھی کہ وہ ان نعشوں کو اُٹھا سکے۔یہ وہ بربریت ہے جس کو یہ بد بخت لوگ حضرت
اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہیں۔اس سے بڑی بے حیائی اسلام کے
نام
پر شاید کبھی نہ کی گئی ہو۔محمد رسول اللہ کی طرف اُسوہ منسوب کرتے ہوئے یہ بدکارانہ سلوک ، یہ
وحشیانہ سلوک، جو نبیوں کے دشمنوں نے ان سے کیا ہے کم کیا ہے۔پرستار تھے۔دیکھتی ہیں لوگ ان پر پتھر برساتے رہے ، لاشیں ٹھیٹتے پھرتے تھے۔یہ لوگ اسلام کے
چوہدری منظور احمد صاحب بھی گوجرانوالہ ہی میں شہید ہوئے۔ان کی بیوہ محترمہ صفیہ
صدیقہ صاحبہ بھتی ہیں کہ جون ۱۹۷۴ء میں جب حالات خراب ہوئے تو پولیس میرے بیٹے مقصود احمد کو
ایک مولوی کے کہنے پر دوکان سے گرفتار کر کے لے گئی اور حوالات میں بند کر دیا۔اگلے دن جلوس نے
گھروں پر حملہ کر دیا۔عورتوں کو ایک احمدی گھر جو بظاہر محفوظ تھا پہنچادیا گیا۔شام تک ہمیں گھر کی کوئی خبر
حضرت خلیفہ اسح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۳۷۵
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
نہ ملی۔بعض لوگوں نے بتایا کہ ہمارے گھروں کو جلوس نے آگ لگادی ہے اور وہاں پر موجود تمام افراد
زخمی ہو گئے ہیں حالانکہ اس وقت ان کو سب کی شہادت کی اطلاع مل چکی تھی۔یعنی ہماری دلداری کی
خاطر کہ ہمیں زیادہ صدمہ نہ پہنچے باوجود ان کی شہادت کی اطلاع کے صرف اتنا بتایا گیا کہ وہ زخمی ہیں۔اس شام کو جب ایک ٹرک چھ شہیدوں کو لے کر را ہوالی پہنچا تو اس وقت ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے پیارے
تو شہید ہو چکے ہیں اور ان کی لاشیں اس ٹرک میں موجود ہیں مگر جلوس ٹرک کے پیچھے تھا، نہ جانے وہ ان
لاشوں سے مزید کیا سلوک کرنا چاہتے تھے جنہیں پہلے ہی ڈنڈے اور پتھر مار مار کر شہید کیا گیا تھا۔ٹرک
ان لاشوں کو لے کر چلا گیا وہاں سے پیچھے چھوڑا ہی نہیں وہاں۔یہ میرا اندازہ ہے لکھا ہوا ہے کہ جلوس
کے خطرے سے وہ لاشوں کو لے کر آگے بڑھ گیا۔وہاں سے میں اور میری بیٹی انیسہ اپنے پیاروں کے آخری دیدار سے بھی محروم رہے۔ہم ان
کے چہرے بھی نہ دیکھ سکے، میرا خوبصورت پاک طینت لخت جگر محمود احمد اور بیٹی کا جواں سہاگ ، میرا
پیارا داماد سعید احمد بھی اپنی حقیقی معبود ومحبوب کے حضور حاضر ہو گئے۔یہ لمحے قیامت کے لمحے تھے۔بتانا
چاہوں تو کیسے بتا سکوں گی، جس کا خاوند شہید ہوا، جس کا بیٹا شہید ہوا، جس کا داماد شہید ہوا سب کچھ لٹا
کے بیٹھی تھی اور اپنے ایمان کی حفاظت کر رہی تھی۔اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے خدا سے دعا گو تھی۔کہتی ہیں تم مجھ سے پوچھتی ہو کہ میں بتاؤں کہ مجھ پر کیا گزری۔تم بتاؤ میں کیسے بتاسکتی ہوں
کہ مجھ پر کیا
گزری ہوگی۔یہ تین تو اللہ کو پیارے ہو گئے چھوٹا بیٹا شدید زخمی تھا۔بڑا بیٹا حوالات میں بند تھا۔اسے
کچھ معلوم نہ تھا کہ اس کا باپ، چھوٹا بھائی ، بہنوئی تو شہید ہو چکے ہیں۔ان کی ماں بہن نہ جانے کس
حال میں ہیں۔یہ اللہ ہی تھا جس نے ہمیں صبر کی توفیق عطا فرمائی۔صفیہ صدیقہ صاحبہ اپنے بیٹے کی شہادت کا واقعہ جب بعد میں انہوں نے لوگوں سے سنا وہ
بیان کرتے ہوئے بھتی ہیں۔یکم جون کو جو جلوس سول لائن سے ہمارے گھروں اور مسجدوں پر حملہ آور تھا
اس کے ساتھ جو پولیس تھی اس کا ایک سپاہی راہوالی کا رہنے والا تھا۔اس نے بتایا کہ میں بہت سے
جائے حادثات پر گیا ہوں میں نے ذاتی مفاد کی خاطر اور دس دس روپے کی خاطر ایک دوسرے کی جان
لیتے ہوئے سڑک پر نشے غفلت اور لا پرواہی کی نتیجے میں گاڑیاں چلانے والوں
کو بھی مارتے اور مرتے
دیکھا ہے لیکن یکم جون کو سول لائن میں ایک گھر کی چھت پر جو معرکہ گزرا وہ آج سے چودہ سو سال پہلے
اسلام کی تاریخ میں گزرا تھا اور اس عرصے میں شاید دنیا نے بھی ایسا واقعہ نہیں دیکھا۔وہ کہتے ہیں کہ وہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
پولیس کا سپاہی ان کو بتارہا ہے کہ اس دن مجھے معلوم ہوا کہ صحابہ اسلام پر کیسے جان نثار کیا کرتے تھے۔اس نے کہا میں اس لڑکے کو کبھی بھلا نہیں سکوں گا جس کی عمر بمشکل سترہ اٹھارہ برس ہوگی۔سفید رنگ،
لمبا قد اس کے ہاتھوں میں بندوق تھی۔ہمارے ایک ساتھی نے جاتے ہی اس کے ہاتھ پر ڈنڈا مارا اور
بندوق چھین لی ، جلوس اس لڑکے پر تشدد کر رہا تھا۔جلوس میں سے کسی نے کہا ”مسلمان ہو جاؤ اور کلمہ
پڑھو اس نے کہا ” لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ اور میں سچا احمدی ہوں ،مسلمان ہوں۔جلوس میں سے کسی
نے کہا مرزا کو گالیاں دو اس لڑکے نے اپنے سر پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا یہ کام میں کبھی نہیں کروں گا اور
ان کی ایک نہ سنی۔اس نے کہا تم مجھے اس ہستی کو گالیاں دینے کے بارے میں کہہ رہے ہو جو اس جان
سے بھی پیارا ہے اور ساتھ ہی اس نے مسیح موعود زندہ با داور احمد بیت زندہ باد کا نعرہ لگایا۔نعرہ لگانے کی
دیر تھی کہ جلوس نے اس لڑکے کو چھت پر سے اٹھا کر نیچے پھینک دیا اینٹوں اور پتھروں کی بارش شروع
ہوگئی۔مزید چھت پر بنے پردوں کی جالیاں تو ڑ کر اس پر پھینکیں اور اس لڑکے نے میرے سامنے اپنے
مذہب پر اور صداقت پر جان شار کر دی۔یہ واقعہ ہے جو اس پولیس والے نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور
اس نے گواہی دی کہ میں یقین کرتا ہوں کہ محمد رسول اللہ کے زمانے کے بعد بیچ کا زمانہ ایسی مثالوں
سے خالی ہوگا۔کہتا ہے آج مجھے پتہ لگا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ کس طرح دین کی خاطر
اپنی جانیں فدا کیا کرتے تھے۔اس
کی یاد میں بھی انہوں نے کچھ باتیں لکھی ہیں۔کہتی ہیں بیٹا محمود نہایت خوبصورت ،خوب
سیرت ، پاک طینت تھا۔وہ بچپن ہی سے سب کا ہمدرد اور ہر کسی کے دکھ درد میں کام آنے والا تھا، وہ
بچپن ہی سے پانچ وقت کی نمازیں مسجد میں جا کر ادا کیا کرتا تھا، باپ کی طرح باغیرت
اور تبلیغ کا دھنی
تھا۔جس دن اس کے ایف اے کے امتحان ختم ہوئے تو مجھ سے کہنے لگا کہ امی دعا کریں میں اعلیٰ
نمبروں میں کامیاب ہو جاؤں تا کہ میں فوج میں کمیشن حاصل کروں۔اس وقت میں نے کہا تم جیسے
بہادر جو شیلے جو ان کی تو جماعت کو بہت ضرورت ہے تو کہنے لگا میں فوج میں رہتے ہوئے تبلیغ سے غافل
نہیں رہوں گا۔کیا آپ نہیں چاہتیں کہ میں وطن کی خدمت کروں اور قادیان بھی تو ہم ہی نے واپس لینا
ہے۔اگر میں شہید ہو گیا تو آپ شہید کی ماں کہلائیں گی ، اگر فتح یاب لوٹا تو غازی کی ماں۔یہ میرا بیٹا
شہید ہوا اور ظالموں نے بڑے دردناک طریق سے اس کو مارا مگر یہ شہادت ایک عظیم شہادت ہے جو کسی
کسی کو نصیب ہوتی ہے۔
حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
ہ مکرمہ رشیدہ بیگم صاحبہ جن کے شوہر قریشی محمود احمد صاحب شہید کئے گئے لکھتی ہیں
که قریشی محمود کو شہادت کا شوق ہی بہت تھا۔۱۹۷۴ء میں احمدیوں کی مخالفت زوروں پر تھی مگر آپ نے
ہر موقع پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔یہ مخالفت کم ہونے کی بجائے بڑھتی چلی گئی اور آپ کے ماموں زاد
بھائی مقبول احمد کو فروری ۱۹۸۲ء میں پنوں عاقل میں شہید کر دیا گیا۔جب اپنے بھائی کو بہشتی مقبرے
میں قبر میں اتار رہے تھے تو کہا اے مقبول ! یہ رتبہ خوش نصیبوں کو نصیب ہوتا ہے کاش مجھے بھی یہ رتبہ
حاصل ہو جائے اور میں بھی یہیں پر آؤں۔ربوہ سے واپسی پر وہاں کی پولیس نے آپ سے کہا کہ آپ
اپنی زمینیں فروخت کر کے کہیں اور چلے جائیں کیونکہ پہلے ہی آپ کے رشتے دار بھائی کو شہید کیا جاچکا
ہے۔ہم مولویوں کی وجہ سے مجبور ہیں اور کچھ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا احمد بیت کی مخالفت تو ہر جگہ ہے،
ہر جگہ دشمن موجود ہے اگر شہادت مجھے ملنی ہے تو یہاں کیوں نہ ملے۔آپ کے چار بیٹے اور چھ بیٹیاں ہیں۔دو بیٹے سکول جاتے تو مولویوں کے کہنے پر ان کو کچھ لڑ کے پتھر مارتے اور گالیاں دیتے اور سکول کے
اساتذہ بھی مذہبی مخالفت کی بناء پر زیادہ بختی کرتے۔ان حالات میں تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو گیا۔اکثر
گروہوں کی شکل میں لڑکے آتے اور گھروں پر بھی فائر کرتے۔دشمن رات کو چھپ کر ہمارے کھیتوں کے
پانی بھی بند کر دیتے۔پھر پکی ہوئی فصلوں کو بھی آگ لگا دیتے یا کاٹ کر اجاڑ جاتے تا کہ ان پر ذریعہ
معاش تنگ ہو جائے اور کسی طرح یہ یا احمدیت سے تو بہ کر لیں یا یہ سب چیزیں چھوڑ کر کہیں نکل جائیں۔کہتی ہیں کہ ایک رات دروازہ کھٹکا ، جیٹھ کا بیٹا سعید باہر گیا۔جب دیر تک واپس نہ آیا تو
آپ کے شوہر قریشی محمود احمد صاحب باہر گئے دیکھا کہ دو آدمی لوہے کی موٹی سلاخ سے سعید کو مار رہے
ہیں۔انہیں لوگوں کو قریشی صاحب کو شہید کرنے کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ایک طرف گندم کاٹ کر رکھی
ہوئی تھی اس کو مولویوں کے آدمیوں نے آگ لگادی۔مولوی بازار میں لوگوں کو بھڑکا کر کہ محمود قادیانی کو
قتل کرنا واجب اور ثواب ہے ساتھ ہی کہتے رہے کہ دیکھو قادیانی کتنے ڈھیٹ ہیں۔ہم یہ سب کچھ ان
پر کر رہے ہیں لیکن مذہب نہیں چھوڑتے۔آپ بیان کرتی ہیں کہ میرے شوہر نے دین کی خاطر مرنا
قبول کر لیا اور دین کو ہمیشہ دنیا پر مقدم رکھا۔آخر رمضان کا مہینہ آ گیا۔مخالفت زوروں پر تھی مولوی
مساجد میں غلیظ زبان استعمال کرتے۔جب انہوں نے سب حربے آزما لئے اور سخت نا کامی کا منہ دیکھنا
پڑا تو آخر ایک رات وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہو گئے۔۲۹ جولائی شام سات بجے
۱۹۸۵ء کو جب ایک ہندو دوست کے کام سے باہر جانے لگے تو آپ کی اہلیہ نے کہا کہ واپسی پر رستہ