احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیاں اور اپنے عزیزوں کی شہادتوں پر بے مثال صبر
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
حضرت خلیفہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
بدل لیں کیونکہ دشمن تاک میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا جو رات مجھے قبر میں آنی ہے وہ باہر نہیں آسکتی۔جب تک میری زندگی خدا نے لکھی ہے وہ مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ایک دن ایک دوست کو ملنے گئے
آپ کا چودہ سالہ بیٹا بھی ساتھ تھا واپسی پر تین آدمیوں نے اچانک ایک گلی سے نکل کر آپ پر حملہ کر دیا
اور وہیں شہید کر دیا۔شہادت کے وقت اپنے بیٹے سے کہا کہ بیٹے احمدیت نہ چھوڑ نا خواہ تمہیں بھی جان
دینی پڑے۔پھر بیان کرتی ہیں کہ جس رات آپ کے شوہر کی میت کور بوہ پہنچایا گیا اس رات آپ کے
گھر زبردست فائرنگ ہوئی مگر خدا کے فضل سے سب محفوظ رہے۔آپ بتاتی ہیں کہ بچیوں کا سر فخر سے
بلند رہتا ہے کہ ہمارے والد نے شہادت کا رتبہ حاصل کر لیا اور کہتی ہیں کہ موت تو ایک اہل حقیقت ہے
کسی اور طریق سے بھی تو آسکتی تھی۔رخسانہ طارق جولائی ۱۹۸۶ء میں عید کے دن شہید کی گئیں۔رخسانہ کے والد بتاتے ہیں
کہ شادی سے چند روز قبل اس نے ایک خواب دیکھی کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھی ہوں اور حضور انور
تشریف لائے ہیں اور کمرے کے باہر کی طرف کھڑکی کے راستے میرے سر پر ہاتھ پھیرا ہے جیسے
بزرگ بچوں سے پیار کرتے ہیں۔یہ خواب بیان کر کے وہ بہت خوش ہوئی۔ایک عجیب بات جو
میں نے رخسانہ میں دیکھی وہ شادی کے چند دن بعد ہی اپنا جہیز بانٹنے لگی۔مجھ سے اجازت لے کر سارا
سامان غریب لڑکیوں میں تقسیم کر دیا۔پوچھنے پر کہنے لگی کہ میں نے اپنی امی جان سے کہا تھا کہ مجھے
صرف دو چار پائی وغیرہ دے دیں زندگی ایسے ہی فانی ہے اس کا کیا بھروسہ ہے۔جتنی بھی غریبوں کی
خدمت کرلوں مجھے راحت نصیب ہوتی ہے۔طارق بتاتے ہیں کہ غریبوں کی خدمت کر کے اس کے
چہرے پر اتنی خوشی ہوتی تھی جیسے سورج نکل آیا ہو۔جولائی ۸۶ء میں عید ہی کا دن تھا۔رخسانہ نے عید پر
جانے کا ارادہ ظاہر کیا طارق کے بڑے بھائی نے مخالفت کی اور ڈانٹ کر منع کر دیا۔وہ طارق سے کہنے
لگی کہ ہم ربوہ چلے جاتے ہیں وہاں اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔پھر وہ پرانے کپڑوں میں ہی عید کی نماز کے
لئے چلی گئی حالانکہ شادی کے بعد یہ اس کی پہلی عید تھی۔عید کی نماز میں وہ بہت روئی اور گھر واپس آتے
ہوئے بہت خوش تھی سب کے لئے ناشتہ تیار کیا۔ان کے خاوند بتاتے ہیں کہ میں حیران تھا آج اتنی
خوش کیوں ہے۔وہ گھر میں سب کو خوشی سے ملی ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ اس کے آخری لمحات ہیں۔طارق کا بڑا بھائی آیا اور آتے ہی رخسانہ پر گولیوں کی بارش برسادی۔طارق کہتے ہیں کہ مجھے اکثر کہا
کرتی تھی کہ جب میں اللہ کو پیاری ہو جاؤں تو مجھے پہاڑوں کے دامن میں دفن کرنا۔وہ ربوہ ہی کے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
پہاڑ تھے جہاں پہ بالآخر وہ دفن کی گئی۔خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
مقبول شہید صاحب کی بیگم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میرے شوہر مقبول احمد نے ۱۹۶۷ء
میں بیعت کی تھی۔احمدیت قبول کرنے کے بعد مولوی آپ کو بہت تنگ کرتے تھے۔دھمکیاں دیتے ،
رات کو گھر میں پتھراؤ کرتے دروازے کھٹکھٹاتے۔آپ کا لکڑی کا آرا تھا ایک دن ایک نقاب پوش شخص
لکڑی خریدنے کے بہانے آیا اور خنجر نکال کر آپ پر پے در پے وار کئے اور وہیں شہید کر دیا۔شوہر کی
شہادت کے بعد سسرال والوں نے کہا جو غیر احمدی تھے کہ احمدیت چھوڑ دو تو ہم تمہیں پناہ دیں گے۔دشمن بھی دھمکیاں دیتے رہے کہ احمدیت چھوڑ دو اور ہمارے ساتھ مل جاؤ ہم تمہیں سینے سے لگالیں گے
لیکن میں نے ان سب باتوں کو حقارت سے رد کر دیا اور ان سے کہا کہ جو کچھ کر سکتے ہو کر گز رو کسی قیمت
پر بھی میں احمدیت کو نہیں چھوڑوں گی جس کی خاطر میرے شوہر کو آپ نے شہید کیا ہے اور اس نے بڑی
خوشی سے یہ قربانی دی تھی۔مریم سلطانہ صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر محمد احمد خان صاحب بیان کرتی ہیں کہ میں اپنے خاوند اور
چار بچوں کے ساتھ ضلع کو ہاٹ کے علاقے ٹل میں مقیم تھی۔اس علاقے میں کوئی احمدی گھرانہ نہ تھا۔۱۹۵۳ء کے فسادات میں وہاں مخالفت کی آگ بہت بھڑ کی۔مخالفین میرے خاوند کو دھوکہ دے کر لے
گئے اور غیر علاقے میں لے جا کر شہید کر دیا۔جب آپ کو شہادت کی خبر ملی تو ارد گرد کوئی بھی آپ کا
دوست نہ تھا سب مخالف تھے۔اپنے آپ کو دلاسا دیا اور ہمت کر کے بچوں کو خدا کے سپر د کر کے اپنے
میاں کی نعش لینے کے لئے نکل کھڑی ہوئی۔جس قسم کے حالات تھے نعش کا ملنا ممکن نظر نہیں آتا تھا۔آپ لاش تلاش کرتی پھرتی تھی۔کہتی ہیں میں لاش تلاش کرتی پھرتی تھی اور شہر کے لوگ میرے شوہر
کے قتل پر خوشیاں منا رہے تھے۔میں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔کوئی میرے غم میں شریک نہ
تھا آخر انہوں نے لاش حاصل کر لی اور ٹرک کا انتظام کیا۔بڑی بہادر خاتون تھیں خودا کیلئے ہی یہ سارے
کام کئے پھر ٹرک کا انتظام کیا۔اس میں لاش رکھ کر چاروں بچوں کو لے کر ربوہ روانہ ہوگئیں۔کہتی ہیں
میں آہوں اور سسکیوں میں زیرلب دعائیں کرتی رہی۔آپ کے شوہر کی دکان بھی لوٹ لی گئی۔قاتل وہاں دندناتا پھرتا تھا لیکن کوئی اسے پکڑنے والا نہ
تھا لیکن خدا کی پکڑ سخت ہوتی ہے۔یہ پاگل ہو گیا اور دیوانگی کی حالت میں گلیوں میں نیم برہنہ پھرتارہا اور کچھ
عرصہ نظر آنے کے بعد کہیں ہمیشہ کے لئے گم ہو گیا۔جو شخص مریض دکھانے کے بہانے ڈاکٹر کو بلانے آیا تھا
حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
اس کا سب سامان لٹ گیا اور گھر لٹ گیا سب صدمے برداشت کرنے پڑے یکے بعد دیگرے تین بھائی
مرے اور باپ بھی مر گیا اور وہ تنہا رہ گیا یہاں تک کہ پھر آخر اسے بھی خدا کے حضور حاضر ہونا پڑا۔یہ واقعات بتارہی ہیں کہ میں نے نظر رکھی تھی کہ ان لوگوں سے کیا خدا کی تقدیر کرتی ہے۔تو یہ
میں نے دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ ضرور آتی ہے خواہ ہم اس کا تتبع کریں اور ان واقعات کو محفوظ کریں
یا نہ کریں۔یہ بات درست ہے کیونکہ جب میں وقف جدید میں تھا تو میں نے بطور خاص اس کام پر کچھ
خدام کی ڈیوٹی لگائی تھی۔کچھ مبلغین وقف جدید کی کہ وہ ایک ایک گھر جائیں جہاں مصیبتیں ٹوٹی تھیں
اور ان کے حالات کا جائزہ لیں اور گواہیوں کے ساتھ قلم بند کریں کہ اللہ تعالیٰ نے پھر ان سے کیا سلوک
فرمایا اور ان ظالموں کا بھی پتہ کریں اور ان کا ریکارڈ رکھیں جنہوں نے احمدیوں کے ساتھ یہ ظالمانہ
سلوک کئے تھے اور پھر ان سے خدا کا سلوک کیا ہوا۔وہ واقعات وہاں کہیں میرے دفتر میں ابھی بھی
محفوظ پڑے ہوں گے لیکن حیرت انگیز خدا تعالیٰ کے دو طرح کے نشانات میرے سامنے آئے۔ایک
حسن و جمال کے نشانات جو مظلوم احمدیوں کے حق میں بعد میں ظاہر ہوئے اور اس کثرت سے ظاہر
ہوئے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے اور ایک اس کی جلالی شان کے نشانات تھے اور کس طرح خدا نے ان
ظالموں کو ایک ایک کو پکڑا اور ان کو سزائیں دیں۔پس یہ جو دوسرا پہلو ہے اس کی طرف بھی جماعت کو توجہ کرنی چاہئے۔یہ جتنے حالات میں
بیان کر رہا ہوں ان کو بھی زیر نظر رکھیں اور جو بکثرت اور ہیں جو بیان میں احاطہ تحریر میں نہیں آسکتے ان کو
بھی زیر نظر رکھیں اور باقاعدہ تحقیق کے ذریعے معلوم کریں کہ اللہ تعالیٰ نے اس اپنی راہ میں شہید ہونے
والے یا دوسرے مظلومین کے ساتھ کیا سلوک فرمایا اور ان کے دشمنوں سے پھر کیا سلوک فرمایا۔ڈاکٹر منور احمد صاحب شہید سکرنڈ کی اہلیہ بیان کرتی ہیں کہ ڈاکٹر صاحب کی شہادت سے
قبل انہوں نے خواب دیکھا کہ میری سونے کی چوڑیوں میں سے ایک چوڑی ٹوٹ کر گر گئی ہے اور ساتھ
ہی بہت بڑا ہجوم ہے اور عورتیں باری باری میرے گلے لگ کر رو رہی ہیں اور میں سمجھ نہ سکی کہ وہ کیوں رو
رہی ہیں۔صبح اُٹھ کر پریشان رہی ،صدقہ بھی دیا مگر یوں محسوس ہوا کہ جسم سے جان نکل گئی۔ڈاکٹر صاحب کو خواب سنائی تو کہنے لگے اللہ پر بھروسہ رکھو جورات قبر میں آنی ہے وہ باہر نہیں
آئے گی۔بہت بہادر انسان تھے اور کہا کرتے تھے کہ شہادت کسی کو نصیب ہوا کرتی ہے۔یہ نصیبوں
والوں کا حصہ ہے کاش یہ رتبہ مجھے نصیب ہو۔سکرنڈ کے حالات زیادہ خراب ہوئے تو مجھے کہنے لگے کہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۳۸۱
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
ربوہ چلی جاؤ مگر میں نہ مانی اور کہا کہ چھوڑ کر نہیں جاؤں گی۔جب شہادت کا دن آیا تو کلینک میں دو آدمی
آئے اور گولیاں برسا کر آپ
کو وہیں شہید کر دیا۔بیاں کرتی ہیں کہ شدید گرمی میں پونے تین بجے کے
قریب تینوں بچے سوئے ہوئے تھے کہ اچانک اٹھ کر چیخیں مارنے لگے۔میں پہلے ہی بے چین تھی کہ
اتنے میں کمپوڈر روتا ہوا آیا اور بتایا کہ ڈاکٹر صاحب کو کسی نے گولی مار دی ہے۔بہت ہجوم اکٹھا ہو گیا۔ایک غم کا پہاڑ تھا جو مجھ پر ٹوٹ پڑا۔بڑی تکلیف میں یہ دن کئے۔بچے کہتے تھے کہ ابو کو کس نے گولی
ماری؟ کیوں ماری؟ میں ان کو گولی مار دوں گا۔ایک بچہ کہتا کہ وہاں اور لوگ بھی تو تھے انہوں نے
ہمارے ابا ہی کو کیوں مارا۔میں ان کو سمجھاتی رہی کہ ان کو شہادت کا شوق تھا سو وہ شوق پورا ہوا اور
شہادت نصیب ہوئی۔مکرمہ ثریا صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ گوجرانوالہ میں علی پور میں رہتے تھے۔۷۴ء کے
ہنگاموں میں جب وہاں پر جلوس آیا تو ایک رات پانچ چھ آدمی ہمارے گھر آگئے میری تائی جان نے ان
سے کہا کہ تم کیا چاہتے ہو۔تو انہوں نے جواب دیا کہ تمہارے گھروں
کو اور تم لوگوں کو جلانا چاہتے ہیں۔اس پر میری تائی جان نے کہا بے شک ہمارے گھروں کو جلا دو لیکن ہمیں یہاں سے نکل جانے دو۔اتنے
میں میرے بہنوئی عنایت محمد بھی آگئے۔انہوں نے میرے بہنوئی اور میرے والد غلام قادر کو پکڑ لیا۔میرے سامنے ان کو زبردستی گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے۔اکیلی عورت تھی بے بس تھی ، کچھ نہ کرسکتی تھی۔میرے دیکھتے دیکھتے ان ظالموں نے ان دونوں کو گولیاں مار مار کر شہید کر دیا۔اللہ نے مجھے صبر کی توفیق
بخشی گونموں کا پہاڑ تھا جوٹوٹ پڑا تھا۔دو ماہ بعد میری والدہ بھی وفات پاگئیں۔بہت تکلیف دہ حالات
تھے۔اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہر موقع پر ثبات قدم عطا فر مایا۔محترمہ امہ اللہ اور امتہ الرشید صاحبہ دونوں بیٹیاں ہیں ڈاکٹر عبد القدیر صاحب جدران
کی۔لیکھتی ہیں ۱۹۸۴ میں جب حالات خراب ہوئے تو آپ کو کئی دفعہ دھمکی آمیز خطوط آئے یعنی ان
کے والد کو کہ ہم تمہیں قتل کر دیں گے لیکن آپ کو ان دھمکیوں سے کوئی خوف اور ڈر نہ تھا بلکہ نماز تہجد میں
شہادت کی دعا مانگا کرتے تھے۔آخر ایک روز ایک شخص مریض بن کر آیا اور مسیحا کی جان لے گیا۔اس
نے کئی فائر کئے اور ڈاکٹر نے اسی وقت شہادت کا مرتبہ پالیا۔آب زمزم سے دھلے ہوئے دوکفن مکہ
سے لائے تھے ان کی خواہش تھی کہ ان کفنوں میں ان
کو دفنایا جائے۔اصولاً شہید کو کفن نہیں دیا جاتا مگر
ڈاکٹر صاحب کے کپڑے خون میں لت پت تھے جو پولیس نے لے لئے اور ڈاکٹر صاحب کو مجبوراً پھر
۳۸۲
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
وہی کفن کی چادریں پہنانی پڑیں۔امتہ الحفیظ شوکت صاحبہ، ڈاکٹر انعام الرحمن صاحب انور شہید کی اہلیہ کھتی ہیں۔جب
ایک دن لوگوں نے آپ کو حالات خراب ہونے اور اس کے نتیجے میں خطرات سے آگاہ کیا تو آپ نے
یہ کہہ کر علاقہ چھوڑنے سے انکار کر دیا کہ پھر تو یہ علاقہ احمدیت سے خالی ہو جائے گا۔آپ کے تمام بہن
بھائیوں اور عزیز واقارب نے بھی سندھ چھوڑنے کا مشورہ دیا مگر اس وقت بھی حامی نہ بھری بلکہ کہنے
لگے کہ شاید سندھ کی سرزمین میرا خون مانگتی ہے اور پھر سینے پر ہاتھ مار کر کہنے لگے کہ میں اس کے لئے
تیار ہوں۔ڈاکٹر صاحب مجھے کہا کرتے تھے اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ جیسی دردمند ، محبت کرنے والی ، دین
کی راہوں پر قدم مارنے والی ساتھی عطا کر دی ہے۔آخری دن جب ہم دونوں بازار گئے ہوئے تھے تو
ایک دوکان پر مجھے انتظار کرنے کے لئے کہا اور ساتھ ہی ایک سٹول لا کر دیا کہ آپ یہاں
گوارا نہ تھا کہ میں کھڑی ہو کر بے آرامی میں انتظار کروں۔ساتھ ہی گوشت کی دکان تھی ڈاکٹر صاحب
گوشت لے کر پیسے نکالنے لگے تو پیچھے سے اچانک دشمنوں نے حملہ کر دیا اور موقع پر ہی آپ کو شہید
کر دیا۔آپ کی لاش خون میں لت پت تھی۔آپ نے اپنے خون میں انگلیاں ڈبو کر لا الہ الا اللہ
لکھا اور اس حالت میں جان دے دی۔ان کی شہادت کا منظر بڑا دردناک تھا۔میرے سامنے تڑپتے
ہیٹیھیں یہ
تڑپتے جان دی۔اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مجھے صبر کی تو فیق بخشی۔عائشہ بی بی صاحبہ اہلیہ مہر دین صاحب سھتی ہیں ۷۴ء میں جب گوجرانوالہ میں حالات
خراب ہوئے تو میرے بیٹے منیر کا غیر احمدی دوست آیا اور کہنے لگا کہ صبح یہاں بہت خطرہ ہے راتوں
رات کہیں چلے جاؤ۔یہ تو وہی واقعہ ہے جو میں بیان کر چکا ہوں۔یہ تو وہ چند واقعات ہیں جو احمدی مردوں کی شہادتوں کے واقعات یا بعض احمدی خواتین کی
شہادت کے واقعات کس طرح انہوں نے اپنے پیاروں کو خدا کی راہ میں جانیں لٹاتے دیکھا اور کس
طرح انتہائی بہیمانہ اور سفا کا نہ سلوک پر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان
کو عظیم صبر کی توفیق بخشی۔یہ وہ
داستانیں ہیں جن سے احمدیت زندہ ہے۔شہید خود بھی زندہ ہوتے ہیں اور ان قوموں کو بھی زندہ کر
جاتے ہیں جن سے وہ وابستہ ہوتے ہیں۔ان کی زندگی کی گواہی جو قرآن کریم نے عطا فرمائی ہے اس
کے ہم سب گواہ ہیں۔حقیقت میں شہیدوں کی زندگی سے قو میں زندگی پایا کرتی ہیں۔پس میں چونکہ
وقت ختم ہو رہا ہے بقیہ حصے کو آئندہ کے لئے رکھتا ہوں۔
حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۳۸۳
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
میں آپ کو صرف اتنی نصیحت کرتا ہوں کہ آپ کے لئے راہیں معین کر دی گئی ہیں۔ہر وقت
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے مردوں اور بچوں اور عورتوں کو مزید ابتلاؤں سے بچائے اور بغیر
ابتلاؤں ہی کے اجر کا ایک لامتناہی سلسلہ عطا فرمادے۔مگر انسان کی سوچ ناقص ہوتی ہے۔بعض لوگ
جب مجھے لکھتے ہیں کہ ہمارے لئے شہادت کی دعا کریں تو میں جانتا ہوں کہ شہادت کا رتبہ کیا ہے۔مگر
میں ان کو لکھا کرتا ہوں کہ مجھے اس وقت اور جماعت کو اس وقت غازیوں کی ضرورت ہے۔مگر ایک
انسانی سوچ ہے اللہ بہتر جانتا ہے کہ کب جماعت کو شہادتوں کی ضرورت ہے اور کب جماعت کو
غازیوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔پس جب بھی اس کی تقدیر ایک فیصلہ فرمائے گی وہ فیصلہ بہر حال
جاری ہو گا اس لئے میں آپ کو یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ آپ کی ان پاک خواتین نے جو آپ سے پہلے ان
مصیبتوں میں سے پہلے گزری ہیں انہوں نے آپ کے لئے راہ عمل معین کر دی ہے۔وہ زمین پر چلنے
والی ایسی تھیں کہ آسمان پر کہکشاں کی طرح ان کے قدموں کے نشانات ہمیشہ تاریخ میں روشن رہیں
گے۔اگر ایسے واقعات پھر رونما ہوں جیسا کہ آج پاکستان کا ملاں شدید لیش کھا کر غیظ و غضب کا شکار
ہو کر دوبارہ ایسے حالات پاکستان پر وارد کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو میری نصیحت یہ ہے کہ دنیا چند روزہ
ہے جو کچھ بھی ہوتا ہو، ہو جائے۔اپنے ایمان کو سلامت رکھتے ہوئے خدا کے حضور حاضر ہوں اور یاد
رکھیں کہ آپ جو شہید کا مرتبہ پانے والے ہیں آپ کبھی مر نہیں سکتے۔آسمان کا خدا گواہ ہے کہ آپ ہمیشہ
کے لئے زندہ ہیں اور آپ ہی کی زندگی سے آپ کے بعد پیچھے رہنے والی قومیں زندہ رہیں گی اور اسی کا
فیض پاتی رہیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ یہ توفیق عطا فرما تار ہے۔اس ضمن میں میں آخری نصیحت یہ کرتا ہوں کہ آج جو تبلیغ کا دور ہے اس میں جیسا کہ حیرت
انگیز طور پر احمدی خواتین قربانیاں پیش کر رہی ہیں اس راہ میں قدم آگے بڑھاتی رہیں کیونکہ وہ لوگ جو
داعی الی اللہ ہوتے ہیں ان کی غیر معمولی حفاظت آسمان سے اترتی ہے، حفاظت کے سامان آسمان سے
اترتے ہیں اور یہ وہ موقع ہے جس کے متعلق میں جانتا ہوں کہ داعین الی اللہ کے لئے اللہ تعالیٰ کی
قدرت غیر معمولی طور پر حفاظت کے سامان کرتی ہے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں آئندہ بھی ہوتے رہیں
گے لیکن بعض دفعہ دعوت الی اللہ کی راہ میں بھی شہادت واقع ہو جاتی ہے اس کے نتیجے میں دعوت الی اللہ
سے نہیں رکنا۔ہم یعنی احمدیت آج ایک ایسے عظیم دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں سارے پیمانے تبدیل
حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۳۸۴
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
کر دیئے گئے ہیں۔وہ ممالک جو بیسیوں سال میں بھی چند سو یا چند ہزار بیعتوں سے زیادہ نہیں کروا سکتے
تھے۔ان کی بیعتوں کے پیمانے تبدیل کئے جاچکے ہیں۔حیرت انگیز طور پر خدا تعالیٰ جماعت کی طرف
ان لوگوں کا رجحان کر رہا ہے جن لوگوں کو پہلے جماعت سے نفرت تھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
اس سلسلے میں MTA کو بھی عظیم خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔پس میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ
دعوت الی اللہ کے کام میں مسلسل آگے بڑھتی رہیں گی جیسا کہ اب بڑھ رہی ہیں تو انشاء اللہ تعالیٰ اللہ
آپ کی حفاظت بھی فرمائے گا اور میری دعا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان زندوں کو بھی شہادت کے رتبے عطا
فرمائے جو خدا کی راہ میں اپنی جان کو تھیلی میں ڈال کر خدا کی خاطر خطروں کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے
نکل کھڑی ہوں کیونکہ خدا کے ہاں یہ نہ صرف یہ کہ ناممکن نہیں بلکہ قرآن سے قطعی ثبوت اس بات کا
موجود ہے کہ زندوں کو بھی شہید کہا گیا ہے۔وہ لوگ جو ہمہ وقت شہادت کے لئے حاضر رہتے ہیں جو
خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں اور خدا کی تقدیر پر چھوڑ دیتے ہیں کہ جو کچھ ان سے ہو وہ اس پر راضی
رہیں گے وہ زندہ بھی رہیں طبعی موت بھی وفات پائیں تو ان کو شہید ہی کہا جاتا ہے۔تمام انبیاء کو انہی
معنوں میں شہید کہا گیا ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو سب شہیدوں کا سردار قرار
دیا گیا ہے۔پس جہاں تک شہادت کا شوق ہے وہ تو خدا چاہے تو کئی رستوں سے عطا کر سکتا ہے۔راہ
عمل میں قدم نہ روکیں مسلسل آگے بڑھتی رہیں۔میں آپ کو بتارہا ہوں کہ حال ہی میں لجنہ اماءاللہ کی طرف سے مختلف ملکوں سے جو تبلیغ کے
واقعات مل رہے ہیں وہ ایسے حیرت انگیز ہیں کہ بعض ملکوں میں پہلے وقتوں میں کبھی مردوں نے اتنی
بیعتیں نہیں کروائی تھیں جتنی اب احمدی خواتین بیعتیں کروارہی ہیں۔وہ اکیلی آپس میں مل کر منصوبے
بناتی ہیں اور بعض دیہات کو چنتی ہیں اور ان کے لئے نکل کھڑی ہوتی ہیں جہاں ایک بھی احمدی نہیں ہے
اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پھر وہاں احمدیت کا پودا گاڑ کر تسلی پاتی ہیں اور پھر ایسا پودا نصب کرتی
ہیں جو جلد جلد نشو و نما پانے لگتا ہے شاخیں نکالتا ہے ، بیج اور پھل لاتا ہے اس سے پھر اور پودے اُگتے
ہیں۔یہ نمونے سالوں کی بات نہیں، مہینوں میں ہمارے سامنے ظاہر ہورہے ہیں۔پس یہ ایک عظیم دور
ہے جس سے قطعی طور پر یقینی طور پر یہ بات ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے احمدیت کو فتح مند ہونے کے لئے
بنایا ہے اور فتح مندی کے راستے پر تیزی کے ساتھ جماعت کے قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔خدا کی تائید
کی ہوائیں ہمارے حق میں چل رہی ہیں۔پس آگے بڑھتی رہیں درودوسلام بھیجتی ہوئی آگے بڑھتی
حضرت خلیفہ آسیح الرابع کے متورات سے خطابات
۳۸۵
خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء
رہیں اور یہ عہد کریں کہ اگر بڑی سے بڑی قربانی کے لئے بھی آپ کو بلایا گیا تو ہنستے ہوئے خدا کا نام
لیتے ہوئے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دور بھیجتے ہوئے آپ خدا کی راہ میں جانیں دیں گی اور ہر
قربانی پیش کریں گی۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔اللہ آپ
کو عظیم سعادتوں کی تو فیق بخشے۔خدا کرے کہ
آپ کی روشنی سے آئندہ سو سال ہی کی نہیں آئندہ ہزار سال کی احمدی تاریخ روشن ہو جائے۔خدا کرے
کہ ایسا ہی ہو۔