احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیاں
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۸۷
خطاب ۲۶ / اگست ۱۹۹۴ء
احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیاں
جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۲۶ را گست ۱۹۹۴ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے بعض خواتین کو جو باتیں کر رہی تھیں جس سے
بہت شور بلند ہورہا تھا، حضور نے منتظمات کو اس طرف توجہ دلانے کے بعد فرمایا:
گزشتہ ایک دو سال سے میرا یہ دستور ہے کہ جلسہ سالانہ یو کے سے عورتوں کے خطاب میں
جو مواد بچتا ہے وہ میں جرمنی کے جلسے میں پیش کر دیتا ہوں کیونکہ ایک دفعہ اس مواد کو بیان کرنا ممکن
نہیں۔وقت تھوڑا ہوتا ہے اور بانٹ کر بات کرنی پڑتی ہے۔تو کچھ وہاں جلسہ سالانہ یو۔کے میں جو
باتیں کی تھیں ان کا بقیہ حصہ میں اب آپ کے سامنے رکھنے لگا ہوں۔مضمون کا عنوان ہے ”احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیاں اور گزشتہ جلسہ سالانہ یو۔کے
پر میں نے عموماً ان خواتین کا ذکر کیا تھا جن کے قریبی شہید ہوئے یا باپ شہید ہوئے یا بھائی یا بیٹے۔اپنی
آنکھوں سے انہوں نے وہ واقعات دیکھے یا قریب ہی تھیں اور ان تک پہنچنے کی طاقت نہیں تھی لیکن بہت
گہرے صدمے میں سے وہ خود گزری ہیں اور کیا ان کے دلوں پر کیفیات گزریں، کس طرح انہوں نے
صبر کی توفیق پائی ، بہت ہی دردناک واقعات تھے جن کا میں نے گزشتہ جلسے پر ذکر کیا تھا، یعنی یو۔کے۔کے جلسے پر۔اب آپ کے لئے نسبتاً کم درجے کے واقعات چنے ہیں، یعنی شہداء کے ذکر کے نہیں بلکہ
احمدی خواتین جب فسادات میں سے گزریں اور مختلف ملک کے حصوں میں اُن فسادات نے کیا شکل
اختیار کی بے سہارا احمدی خواتین اور چھوٹے چھوٹے بچوں پر کیا گزری اُن کی زبان ہی سے یہ باتیں
میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں تا کہ آپ کو معلوم ہو کہ جماعت احمدیہ کی تاریخ کتنی عظیم قربانیوں
کے ساتھ لکھی جارہی ہے۔یا شہداء کا خون ہے جو جماعت احمدیہ کی قربانیوں کے لئے یعنی آسمان پر
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۸۸
خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء
جماعت احمدیہ کی قربانیاں لکھنے کے لئے روشنائی کا کام دیتا ہے یا مظلوم اور بے سہارا عورتوں کی دعاؤں
میں گرنے والے آنسو ہیں جن سے یہ کہانی رقم ہورہی ہے مگر یہ ایک ایسا عظیم سرمایہ ہے جماعت کا جسے
ہمیشہ محفوظ رکھنا چاہے اور احمدی خواتین کو اپنی ان بزرگ خواتین سے ہمیشہ سبق لینا چاہئے جو انتہائی
شدید خطرات کے وقت بھی ، بڑی دلیری اور ہمت کے ساتھ اُن
کا مقابلہ کرتی رہیں اور اپنے ایمان کی
ا
حفاظت کی ، خواہ اُس کے نتیجے میں اُن کو بڑی سے بڑی قربانی دینی پڑی۔چند واقعات جو میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ان میں سے کچھ مختصر ذکر کروں گا کیونکہ
واقعات بہت زیادہ ہیں لیکن خلاصہ بات کرتے ہوئے آہستہ آہستہ ایسے واقعات کی طرف بڑھوں گا جو
غیر معمولی طور پر دل پر اثر کرنے والے ہیں۔ایک احمدی خاتون جو بیٹ ناصرآباد کی صدر لجنہ اماءاللہ میں دیکھتی ہیں کہ گزشتہ سے پیوستہ
سال دشمنوں نے اُن کو گھیرے میں لے لیا اور زدو کوب کرنے لگے بار بار یہ کہتے تھے کہ کلمہ پڑھو، کلمہ
پڑھو۔وہ کہتی ہیں کہ میں جب کلمہ سناتی تھی تو پھر مجھ پر مکوں اور گھونسوں کی بارش شروع ہو جاتی تھی اور
کوئی تھپڑ مارتا تھا اور کوئی جو بھی ہاتھ میں چیز تھی اس سے تکلیف پہنچا تا تھا یہاں تک کہ میں نڈھال ہوگئی
اور مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ میں کیا کروں۔کیونکہ وہ کہتے تھے کلمہ پڑھو اور میں کلمہ پڑھتی تھی تو آخر بات یہ
کھلی کہ وہ اس لئے کہتے تھے کہ یہ کلمہ تو ہمارا کلمہ ہے، تم اپنا کلمہ پڑھو اور چونکہ ہمارا الگ کلمہ ہی کوئی نہیں
اسلئے ان کا دماغ اُس طرف جاہی نہیں سکتا تھا کہ میں الگ کلمہ کونسا پڑھوں۔غرضیکہ اسی حالت میں یہ
کہتی ہیں کہ آخر انہوں نے مجھ پر یہ بات کھولی کہ اگر کلمہ پڑھنا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
گالیاں دو۔اس پر انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی کرنا ہے کر گز رو نگر میں تو کلمہ پڑھوں گی اور میرے کلمہ میں
کسی کو گالیاں دینا شامل نہیں ہے۔لجنہ اماءاللہ بہاولپور کی صد رکھتی ہیں کہ ۱۹۵۷ء میں احمدیت قبول
کی تھی۔۱۹۶۵ء میں میری
شدید مخالفت شروع ہوگئی۔محلے کے لوگوں نے بہت سختی کی۔ایک بار انہوں نے گھر آکر انہیں مارا
پیٹا۔باہر لوگ اکٹھے کر لئے جو باہر نعرے لگا رہے تھے اور مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہے تھے۔خوف کی
وجہ سے کہتی ہیں میں نے اپنے خاوند اور بیٹے کو باہر بھجوا دیا تھا تا کہ وہ زندہ بچ جائیں لیکن خود اپنے
چھوٹے بچوں کو ساتھ لے کر وہیں بیٹھی رہی۔۱۹۷۵ء میں پھر یہ جوش دوبارہ ابلا تو بڑے زور سے
سارے محلے والوں نے ہم پر سختی شروع کر دی اور رات کے وقت مل کر حملہ کیا۔
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۸۹
خطاب ۲۶ / اگست ۱۹۹۴ء
کہتی ہیں کہ میرے خاوند کو گھسیٹ کر مسجد میں لے گئے اور بہت مارا پیٹا اور بار بارختی کی۔میرا سارا زیور چھین لیا اور جو پلاٹ تھا اس پر بھی قبضہ کر لیا۔میں نے سب کچھ بڑی ہمت اور حو صلے سے
برداشت کیا اور یہ عہد کر لیا کہ اگر یہ مجھے آگ میں بھی ڈال دیں گے تو میں احمدیت کو نہیں چھوڑوں گی
چنانچہ دعائیں مقبول ہوئیں اور اللہ تعالیٰ نے بالآخران ظالموں سے مجھے نجات بخشی۔ہاجرہ تحسین صاحبہ صدر لجنہ قصور بیان کرتی ہیں کہ ۷۴ء میں قصور شہر کے تمام احمدی گھروں پر
پہرہ لگا دیا گیا کہ کوئی کھانے کی چیز اُن تک نہ پہنچ سکے نہ پینے کا پانی ، نہ دودھ، نہ کوئی کھانے کی چیز۔ایک دن کارپوریشن کا عملہ پانی کا پائپ کاٹنے کے لئے بھی آ گیا اور اُنہوں نے کہا کہ تم پانی پر زندہ ہو
ہم یہ پانی بھی بند کریں گے۔ان سے ان
کی لمبی گفتگو ہوئی اور انہوں نے قتل کی بھی دھمکیاں دیں۔آخر
اس نے کہا کہ دیکھو تم ایک خون کی بات کر رہے ہو یہاں جو کچھ بھی ہے سب حاضر ہے۔تم ہمارے خون
کی ندی بہا دو گے تب بھی ہم اپنے دین اور ایمان کو نہیں چھوڑیں گے، میں حاضر ہوں، میرے بچے
حاضر ہیں، جو کرنا ہے کر گزرو۔وہ کہتی ہیں اس بات کا اُن پر ایسا اثر پڑا کہ وہ عملہ جو با قاعدہ اس غرض
سے بھجوایا گیا تھا کہ پائپ کاٹ دیں، بغیر پائپ کاٹے واپس چلا گیا اور یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ یہ
لوگ اپنے عقیدے سے ملنے والے نہیں ہیں اس لئے ان کا ساتھ جو کچھ بھی کرنا ہے بے کار ہے، اس کا
کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔اس کے باوجود ہیں دن تک مسلسل ناکہ بندی جاری رہی۔نکلےگا۔کے باوجود
امتہ الحمید صاحبہ لھتی ہیں کہ ۱۹۷۴ء میں مخالفین نے جلوس کی شکل میں فیصل آباد کے احمدی
گھروں کا رخ کیا اور میرے میاں اور چار بیٹے نماز مغرب کے لئے ایک فرلانگ پر گئے ہوئے تھے اور
گھروں میں میں اور میری چار معصوم بیٹیاں تھیں۔میں خود بیمار تھی ، ہم دوسری منزل پر چلے گئے۔مردوں کی طرف سے بہت فکر مند تھے۔میری بیٹی جو نسبتا بڑی تھی وہ گھبرا کر نکلی اور پانچ فٹ کی دیوار
پھلانگ کر اپنی ہمسائی کی جا کر منتیں کیں، اس کو رحم آیا تو وہ ساتھ لے کر جہاں میرے میاں اور بچے تھے
ان کو اطلاع دینے کے لئے پہنچ گئی۔کہتی ہیں میں جلوس سے محو گفتگو تھی اور مسلسل ان کی باتوں کا جواب
دے رہی تھی جب ان کے پاس اور باتیں کرنے کی نہ رہیں، کوئی دلیل نہ رہی تو آخر انہوں نے فیصلہ کیا
کہ نماز عشاء کے بعد بڑا جلوس اکٹھا ہو اور اینٹوں اور پتھروں کی بارش کی جائے۔چنانچہ رات کے
اندھیرے میں بہت خوفناک آوازوں کے ساتھ اُنہوں نے ہمارے مکان پر حملہ کیا ہر طرف سے اینٹوں
اور پتھروں کی بارش برسا دی اور مجبور کیا میرے میاں اور بیٹے کو کہ باہر نکلیں اور کلمہ شہادت سنائیں۔
۳۹۰
خطاب ۲۶ / اگست ۱۹۹۴ء
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
چنانچہ ان کے کہنے میں آکر وہ باہر نکلے اور اُس پر انہوں نے اُن کو مارنا شروع کیا اور ساتھ ساتھ کہتے
جاتے تھے کہ کلمہ پڑھو۔پھر وہی بات جب وہ کلمہ پڑھتے تھے تو کہتے تھے یہ کلمہ کافی نہیں ہے مسلمان بنانے
کے لئے تم مرزا صاحب کو گالیاں دو۔چنانچہ انہوں نے بھی وہی جواب دیا جو اس سے پہلے خاتون نے
دیا تھا کہ گالیوں والا کلمہ میں نہیں جانتا۔جو کلمہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ ہے وہ پڑھ کر سناؤں گا وہی پڑھوں
گا اس کے سوا اور کچھ نہیں کہوں گا۔چنانچہ ادھ موا چھوڑ کر ان کو جب وہ چلے گئے تو کہتی ہیں بڑی مشکل
کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ہم پر فضل فرمایا اور ہم بچ گئے۔آخری کوشش انہوں نے یہ کی کہ ہمیں زندہ اپنے
مکان میں جلا دیں لیکن تیل چھڑکنے کے باوجود، بار بار اس کو شعلے دکھانے کے باوجود کوئی ایسی بات ہوئی
کہ مکان کو آگ نہیں لگ سکی چنانچہ ایسی حالت میں ہی ٹوٹے ہوئے دروازوں اور کھڑکیوں کے ساتھ ہم
نے رات بسر کی اور بعد میں اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا کہ ہمیں اُن کے چنگل سے نجات بخشی۔نسیم اختر صاحبہ اہلیہ ولایت خان صاحب بیان کرتی ہیں کہ جب چک سکندر پر حملہ ہوا تو حملہ
آوروں نے احمدی گھروں کو آگ لگانا شروع کر دی۔ہمارے گھر آئے تو گھر کی کھڑکیاں، دروازے
انہوں نے توڑ دیئے ، سارا سامان باہر نکال کر جلا دیا، کچھ لوٹ کر لے گئے ، ہم لوگ گھر کے پچھلے کمرے
میں تھے۔وہ لوگ آپس میں باتیں کرنے لگے ، ان کو یہیں زندہ جلا دو جب وہ لوگ سامان جلا رہے تھے
تو میری زبان سے کلمہ طیبہ کے الفاظ نکل رہے تھے۔ایک لڑکا قرآن پاک کو آگ میں پھینکنے لگا تو اس
وقت مجھ سے برداشت نہ ہوا۔میں بھاگ کر بے خطر اس کی طرف جھپٹی اور کہا دیکھو قرآن نہ پھینکو۔وہ
آگے بڑھا اور میرے منہ پر تھپڑ مارنے لگا میں نے اپنا منہ آگے کر دیا اور کہا کہ دیکھو تھپڑر ضرور میرے مارلو،
جتنے چاہو مارلومگر قرآن پاک کو کچھ نہ کہو مگر اس ظالم نے اس کے باوجود جلتی آگ میں قرآن پھینک دیا۔ظالم آگ میں سامان ڈالتے اور کہتے اب تمہارا مرزا ہی ہے جو تمہیں سامان دے گا۔اللہ کا فضل ہے کہ یہ
گاؤں اب پھر آباد ہو چکا ہے۔خدا کے فضل سے سارے پہلے سے بہتر ہیں۔وہ کہتی ہیں میں نے کہا پہلے
بھی خدا ہی دیتا تھا اب بھی خدا ہی دے گا۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے اب ان کو پہلے سے بڑھ کر سب کچھ عطا
فرمایا ہے اور اس وقت وہ ڈش اینٹینا کے ذریعے ہمارا یہ اجلاس دیکھ رہے ہیں اور سن رہے ہیں۔لکه
سید صادق شاہ صاحب پھگلہ کی بیگم نیر سلطانہ صاحب لکھتی ہیں کہ میں شادی کے بعد احمدی
ہوئی سسرال والے سب پہلے سے احمدی تھے لیکن سارا میکہ اور برادری غیر احمدی تھے۔۷۴ء کے بعد
بہت زیادہ مخالفت شروع ہو گئی۔والد صاحب پر دباؤ ڈالا گیا کہ بیٹی کی علیحدگی کروا کر اُسے گھر لے آؤ۔
۳۹۱
خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
انہوں نے کہا اس کے تین بچے ہیں میں اسے کیسے گھر لا سکتا ہوں۔یعنی جو لکھنے والی ہیں کہتی ہیں میرے
والد پر دباؤ ڈالا گیا کہ مجھے خاوند سے طلاق دلوا کر یا خلع دلوا کر باپ اپنے گھر لے جائے۔۸۴ء کے بعد
پھگلے میں شدید مخالفت ہوئی ، ہمارے گھر پر پتھراؤ کیا جاتا رہا، بچوں کو سکول جاتے ہوئے لوگ مارتے
اور گالیاں دیتے۔ایک وقت ایسا بھی آیا کہ بیٹا خاوند اور گھر کے دوسرے افراد کلمہ پڑھنے کی وجہ سے
جیل میں چلے گئے اور گھر میں صرف عورتیں رہ گئیں۔اب اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ کس طرح جھوٹے اور بدکردار لوگ ہیں یہ کہتے ہیں کہ کلمہ
پڑھ تو پھر تمہیں چھوڑیں گے اور جب احمدی کلمہ پڑھتا ہے تو کہتے ہیں تم نے ہتک رسول کی ہے تمہیں
پھانسی چڑھنا چاہئے اس لئے خدا سے ان کا کوئی دور کا بھی تعلق نہیں۔محض گندی ذہنیت کے بدکردار
ملاں ہیں جو اپنے نفس کی آگ بجھانا چاہتے ہیں اس کے سوا ان کا کوئی مقصد نہیں۔ایک طرف احمد یوں
کو مار رہے ہیں، اُن کے گھر جلا رہے ہیں کہ کلمہ پڑھو، دوسری طرف احمدیوں کو جیلوں میں ٹھونس رہے
ہیں اور اُن پر دفعہ ۲۹۵ (C) کے مقدمے دائر کر رہے ہیں۔جرم پوچھو تو صرف اتنا کہ انہوں نے کلمہ
پڑھا تھا۔پس کلمہ پڑھنا بھی موت کی سزا چاہتا ہے، کلمہ نہ پڑھنا بھی موت کی سزا چاہتا ہے۔پس ان کی
بدکرداری اور جھوٹ کو ظاہر کرنے کے لئے یہ کافی وشافی وجہ ہے۔باہر کی دنیا کے لوگ ان باتوں کا تصور
بھی نہیں کر سکتے۔وہ آپ کو دیکھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں عام سی عورتیں ہیں اسی طرح آجائیں گی حالانکہ آپ
میں وہ کثرت سے ایسی عورتیں بیٹھی ہوں گی جن کے گھروں پر کسی نہ کسی وقت احمدیت کی دشمنی میں کوئی
قیامت ٹوٹی ہوگی۔کئی ایسی مائیں ہوں گی جن کے بچے جب سکول سے واپس آتے تھے تو روتے
ہوئے اس وجہ سے اپنے زخم دکھاتے آتے تھے کہ مار پڑی ہے محض اس لئے کہ ہم احمدی ہیں اور روزانہ
یہی ظلم بچوں پر ہوتا رہا۔پس یہ وقت ہے کہ ہم ان ساری باتوں کی حفاظت کریں ، ان کو اپنی تاریخ کا انمٹ حصہ
بنائیں اور آئندہ نسلوں کو بھی بتائیں کہ ایمان کی قیمت دینی پڑتی ہے اور احمدی خواتین نے بھی بڑی
بڑی قیمتیں دے کر اپنے ایمان کی حفاظت کی ہے۔آگے کہتے ہیں پھر انہوں نے گھر پر پتھراؤ کیا اور
خاوند اور بیٹا تو جیل جاچکے تھے صرف عورتیں تھیں۔ہم نے بہت صبر اور ثابت قدمی کے نمونے دکھائے
اور اللہ تعالیٰ نے بالآخر ہمیں حفاظت سے وہاں سے نکال لیا۔رحمت بی بی صاحبہ اہلیہ ماسٹر غلام محمد صاحب لکھتی ہیں کہ ۷۴ء میں جب حالات خراب ہوئے
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۹۲
خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء
تو رات کے اڑھائی تین بجے جلوس گھر آپہنچا، دروازے اور کھڑکیوں کو آگ لگا کر چلے گئے۔گھر میں
میری بیٹیوں کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے جو سب سہم کر اپنی ماؤں کی چھاتیوں سے چھٹے ہوئے تھے۔ہم نے کوشش کر کے آگ بجھا دی۔صبح پھر جلوس آگیا ان کے ہاتھ میں برچھیاں اور کلہاڑیاں اور ٹو کے
تھے۔انہوں نے دروازوں اور روشن دانوں کے شیشے توڑ دیئے اور گھر کو گھیرے میں لے لیا۔کوئی چیز
باہر سے نہ اندر آسکتی تھی ، نہ باہر جاسکتی تھی۔چھوٹے چھوٹے بچوں کو دودھ کی ضرورت تھی دودھ ہم لا
نہیں سکتے تھے۔ہم پانی میں چینی گھول گھول کر بچوں کو دیتے رہے۔بچے روتے اور بلکتے لیکن تین دن
رات تک ہم انہیں صرف میٹھا پانی پلاتے رہے۔بڑی تکلیف کے دن تھے۔الحمد للہ کہ اللہ نے ثباتِ
قدم بخشا اور ہمارے ایمان کو بچالیا اور ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔امتہ الامین اہلیہ عبدالرزاق شاہ صاحب پھگلہ مھتی ہیں کہ ۱۹۷۴ء میں جب احمد یوں پر
قیامت ٹوٹی تو ظالموں نے سب احمدیوں کے گھر لوٹ لئے اور جلا دیئے اور ہمارا گھر بھی راکھ کا ڈھیر
بن گیا۔ہم نے سب ظلم وستم برداشت کئے مگر احمدیت کو نہ چھوڑا اور مضبوطی سے اسے تھامے رکھا۔جب
بچے سکول جاتے تو روتے ہوئے گھر آتے سکول ٹیچر سے احمدی ہونے کی وجہ سے مار پڑتی تھی۔یہ خود
سکول گئیں یعنی لکھنے والی نے بتایا ہے کہ وہ خود سکول گئیں اور ٹیچر سے کہا کہ بچے زخمی ہو جاتے ہیں تم کیا
ظلم کر رہی ہو تو اس نے کہا آسان بات ہے تم احمدیت چھوڑ دو تو میں مارنا چھوڑ دوں گی۔پس ماں کے
ثبات قدم اور ایمان کے نتیجے میں روزانہ بچیوں
کو مار مار کے ان کے ہاتھ زخمی کر دیے جاتے۔یران لوگوں کا دین ہے، یہ ان کا ایمان ہے ، ان کو تصور بھی نہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا کردار تھا۔ایک لمحہ کے لئے بھی کوئی شریف النفس انسان یہ نہیں سوچ سکتا کہ
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نہ ماننے والوں کے ساتھ یہ سلوک کر
رہے ہوں۔یہاں تو ماننے والوں کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے۔انکار کی وجہ سے تو دکھ دینے کا رواج دنیا
میں قدیم سے چلا آتا ہے مگر تائید میں دکھ دینے کا رواج ایک نیا مضمون ایجا د ہوا ہے۔پہلے کلمہ کے انکار
کے نتیجے میں بھی سختی نہیں ہوتی تھی کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم کے کلمہ کا انکار تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی بھر لوگوں نے کیا مگر ایک شخص کے اوپر بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلمہ کے انکار کی وجہ سے ظلم نہ
کیا۔اب یہ وہ دن آگئے ہیں کہ کلمہ پڑھنے کی سزائیں موت کی کال کوٹھڑی اور سر پر لٹکا ہوا پھانسی کا پھندا
ہے اور آج ایک سو بارہ سے زائد احمدی ایسے ہیں جن کے اوپر یہ موت کا پھندا اس لئے لٹکایا گیا ہے کہ
۳۹۳
خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
انہوں نے کلمہ پڑھا تھا اور احمدی کا کلمہ پڑھنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی گستاخی ہے کہ اُس کی
سزا موت کے سوا کچھ نہیں۔پس پہلے تو دنیا میں اختلاف کی سزائیں ملا کرتی تھیں اب مولوی کی بد بخت
دنیا میں اتفاق کی بھی سزائیں مل رہی ہیں اور یہ نیا دستور ظلم وستم کا جاری ہوا ہے جو اس سے پہلے مذہب
کی تاریخ میں آپ
کو کہیں دکھائی نہیں دے گا۔تمام دنیا کی مذہبی تاریخ پڑھ کر دیکھ لیں کسی کے عقیدے
سے انکار کے نتیجے میں تو سزا ملتی رہی مگر اس کے عقیدے کی تائید میں پہلے کبھی سزا نہیں دی گئی تھی۔کہتی ہیں جب بچے سکول جاتے روتے ہوئے گھر آتے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہتی
ہیں آپ کے گھر کے قریب غیر احمدیوں کی مسجد تھی جمعہ کے دن وہ لوگ آپ کے گھر پر پتھر پھینکنے
آگئے ، گھر کے سارے شیشے توڑ دیئے اور ہر جمعہ یہی رواج بن گیا کہ جمعہ سے فارغ ہو تو اللہ کے فضل کو
تلاش کرو، یہ بد بخت اس طرح خدا کا فضل تلاش کرتے تھے کہ مظلوم عورتوں اور بچوں پر پتھراؤ کرتے
اور گندی گالیاں دیتے اور یہ فضل الہی کی تلاش کے نئے اسلوب ایجا دکر رہے تھے۔کہتی ہیں بالآخر
جب ہم نے استقامت دکھائی اور اُسی حال میں اس گھر میں ٹھہرے رہے تو ایک دن انہوں نے گھر کو
اس طرح آگ لگائی کہ سارا گھر پھونک دیا۔اور سوائے خاکستر جلی ہوئی اینٹوں کے وہاں کچھ بھی نہ
بچا۔ہم بمشکل ننگے پاؤں اور ننگے سر وہاں سے نکلے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان کے پھندے سے نجات
بخشی لیکن اس حال میں کہ گھر کا سارا سامان ، ساری عمر کی جائیداد، سب کچھ خاک کا ڈھیر بن چکا تھا۔شمس النساء صاحبہ اہلیہ شیخ غلام احمد صاحب بہاولنگر لکھتی ہیں کہ ۷۴ء میں ہنگامے شروع
ہوئے تو ہر جگہ جلوس اور ماردھاڑ شروع ہوگئی۔بہاولنگر میں جلوس نکلے۔احمدیوں کو اور حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام کو انتہائی گندی گالیاں دی گئیں۔ان کے ہاتھ میں مٹی کے تیل کی بوتلیں اور ڈنڈے اور
پتھر تھے۔جب یہ جلوس بازار آیا تو پولیس بھی آگئی مگر وہ خاموش تماشائی بنی رہی۔جلوس والوں نے
میرے دیور کی کپڑے کی دوکان پر تیل چھڑک کر آگ لگادی اور باقی احمدیوں کی دکانوں کو بھی توڑ پھوڑ
کر چلے گئے۔اگلے دن ہماری دوکان کا دروازہ توڑا جنرل اسٹور کا سارا سامان لوٹ کر اور تو ڑ کر چلے
گئے۔یہ توڑ پھوڑ ،لوٹ مار ہر روز کا معمول بنا ہوا تھا۔احمدیوں کے گھروں پر پتھراؤ کیا جاتا ، سب لوگ
گھروں میں بند، دعاؤں کا ورد کرتے رہتے۔ہمیں حضور کا حکم تھا کہ جگہ نہ چھوڑی جائے اور گالیوں کا
جواب اشتعال میں آکر ہر گز نہ دیا جائے۔اُدھر انہوں نے سوشل بائیکاٹ بھی کر دیا ، مکانوں پر پہرے
بٹھا دیئے کہ ان کے گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء نہ جائیں مگر خدا ہمارا رازق تھا، کسی نہ کسی طرح
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
کھانے پینے کی اشیاء ہم تک پہنچ ہی جاتی تھیں۔۳۹۴
خطاب ۲۶ / اگست ۱۹۹۴ء
یہ وہ زمانہ تھا جب کہ ربوہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدام
کی ٹیمیں مختلف جگہ بھجوائی جاتی
تھیں اور دوسرے علاقوں سے بھی ،سرگودھا کے دیہات سے بھی لوگ آتے تھے، بعض دوسرے ایسے
علاقے جہاں نسبتاً امن تھا مثلاً سیالکوٹ وغیرہ وہاں سے بھی بہت مخلص نو جوان اپنے آپ کو پیش کرتے
تھے اور دن رات ہمارا وہاں یہ کام تھا کہ مختلف علاقوں کی خبروں کے لئے ان کو استعمال کیا جائے۔وہ
ایسے بھیس بدل کر وہاں پہنچتے تھے جیسے شکل سے وہ احمدی پہچانے نہ جائیں اور بسا اوقات وہ اچانک ان
کا گھیرا توڑ کر کھانے پینے کی اشیاء لے کر مظلوم گھروں تک پہنچ جایا کرتے تھے۔پھر جب واپس آتے
تھے تو اس حال میں کہ ان کے چہرے بگڑے ہوئے ، ان کا حلیہ پہچانا نہیں جاتا تھا۔ایک ایسا ہی قافلہ جو
خدام کا احمدی گھروں کو خوراک دینے کے لئے بھجوایا گیا تھا جب وہ واپس آیا تو مجھے یاد ہے میں قصر
خلافت سے نکل کر مسجد مبارک میں نماز کے لئے جارہا تھا، رستے میں ایک بڑی بھیانک شکل کا آدمی
مجھے نظر آیا جس کا منہ سوجا ہوا اور کپڑے پھٹے ہوئے لیکن مسکرا رہا تھا۔میں حیران کہ اس کو اندر آنے
کیوں دیا گیا ہے۔یہ ہے کون؟ تو جب اس سے پوچھا تو پتہ لگا کہ ہماراہی بھیجا ہوا ادم تھا اور وہ خوشی
سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کو یہ خبر دینے وہاں آیا تھا کہ خدا کے فضل سے ہم بھوکوں کو بھوک سے
مرنے سے بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور بڑی دردناک کہانی تھی جس طرح ان نو جوانوں نے
پتھر کھاتے ، ماریں کھاتے ، ان پر ڈنڈے برسائے جارہے تھے مگر قوت کے ساتھ ، زور کے ساتھ دوڑ کر
ان گھروں تک پہنچ گئے اور ان بچوں کو جو بھوک سے بلک رہے تھے ان کو خوراک مہیا کی۔بہت ہی عظیم دور تھا جس کی یادیں اتنی گہری اور اتنی عظیم ہیں کہ ان کے تصور سے ہی انسان
کی روح پگھل جاتی ہے۔آپ لوگ جن کو یہ تجربہ نہیں ہے آپ کو اندازہ نہیں کہ کیسے عجیب دن تھے وہ
اور خدا کے فضلوں کو بھی کس طرح ہم نے آسمان سے برستے دیکھا ہے۔غرضیکہ جیسا کہ اس خاتون نے
گواہی دی ہے کہ کسی نہ کسی طرح اللہ تعالیٰ رزق کا انتظام کرہی دیتا تھا، میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ اس
رزق کے انتظام میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اسی کی دی ہوئی توفیق سے احمدی نوجوانوں کی عظیم
قربانیاں شامل ہیں۔کہتی ہیں ہمارا تمام کاروبار ختم ہو گیا۔بچے چھوٹے چھوٹے تھے بھوک سے روتے دیکھے نہ
جاتے تھے مگر خدا کو ہمارا زندہ رہنا منظور تھا۔شیر خوار بچے کے لئے دودھ کی بہت مشکل تھی۔دودھ تو
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۹۵
خطاب ۲۶ / اگست ۱۹۹۴ء
دودھ پانی بھی نہیں ملتا تھا۔کہتی ہیں میرے میاں دوکان پر تھے جلوس آیا، پہلے پتھراؤ کیا، پھر ان کو دوکان
کے اندر بند کر دیا۔ایک دن نہیں، کئی دن ایسا ہوتا رہا پھر اؤ کرتے ،سزا دیتے اور پھر اپنی ہی دوکان میں
بند کر کے تالا لگا کر چلے جاتے۔سخت گرمی کے دن تھے جان کنی کی حالت ہوگئی۔گھڑے میں تھوڑا سا
پانی رہ گیا تھا۔اس میں قمیض بھگو کر منہ اور جسم تر کرتے تا کہ بے ہوش نہ ہو جائیں۔باہراتنا شور پڑا ہوتا
تھا کہ کچھ سنائی نہ دیتا تھا۔کہتی ہیں ایک دفعہ صبح کے آٹھ بجے سے شام کے پانچ بجے تک دوکان میں بند
رہے۔بعد میں کسی نے اتفاق سے پولیس کو اطلاع کی اور کوئی ایک شریف النفس پولیس والا ایسا تھا جو
گاڑی لے کر آیا اور پھر ان کو گھر چھوڑ گیا۔یعنی کئی دن تک بیوی نے اپنے خاوند کا منہ نہیں دیکھا اور نہ
پتہ تھا کہ کس حال میں ہیں۔روزانہ ان کو وہیں بند کر کے رکھا جاتا اور طرح طرح سے عذاب میں مبتلا
کیا جاتا۔کہتی ہیں جب بھی جلوس آتا سب لوگ گھروں میں ایک دوسرے سے چمٹ کر بیٹھ جاتے اور
ہر وقت دعائیں کرتے رہتے تھے۔پھر ہمیں اعصابی طور پر بیمار کرنے کے لئے ہمارے گھروں کے
سامنے پٹانے چھوڑے جاتے۔ساری ساری رات ڈھول بجاتے ،کبھی پٹانے چھوڑتے
، کبھی چینیں
مارتے ،غرضیکہ بچے جو پہلے ہی سہمے ہوتے تھے ان کو دو گھڑی سکون کی نیند بھی نصیب نہیں ہوتی تھی۔کہتی ہیں میں نے تو بعض دفعہ ساری ساری رات اسی حالت میں جاگ کر گزاری۔رقیہ صاحبہ اہلیہ محمد اسحاق صاحب لکھتی ہیں۔جون ۷۴ء میں سرگودھا میں مخالفین نے ہمارے
گھر پر حملہ کیا پتھراؤ کیا، لوٹا، کھڑکیاں اور دروازے توڑ دیئے ان کا ارادہ رات کو آگے لگانے کا تھا۔ہم
ایک دوسرے گھر میں چلے گئے۔مخالفین کو پتہ چلا وہاں بھی پیچھا نہ چھوڑا اور مولویوں کو معلوم ہوا تو اس
گھر کو بھی آگ لگانے کا منصوبہ بنایا گیا جو ایک غیر احمدی کا گھر تھا مگر غالباً اس کے اثر ورسوخ کی وجہ
سے یہ ارادہ بدل دیا۔محلے والوں نے بائیکاٹ کر دیا ، دوکاندار سودا نہیں دیتا تھا اور پولیس نے گھر کی
تلاشی کے بہانے کئی قیمتی چیزیں چرا لیں۔بھائی چھپ کر ضرورت کی چیزیں لاتے اور احمدیوں کے
گھروں میں پہنچاتے۔ایک دفعہ مولویوں نے دیکھ لیا اور پکڑ کر خوب مارا اور کلمہ سنانے کو کہا۔جب کلمہ
سنا دیا تو اسے مارتے ہوئے مسجد میں لے گئے اور منہ اور کپڑے کالے کر دیئے۔انہیں دنوں میرا چھوٹا
بھائی سرگودھا سے ربوہ آ رہا تھا تو راستے میں بہت سے آدمیوں نے اسے مارنا شروع کر دیا اور ربوہ بس
نہ روکی اور بس والا اسے دو پلوں سے گزار کر اس حالت میں کہ لوگ مارتے چلے جاتے تھے آخر چلتی
ہوئی بس سے دھکا دے کر سڑک پر پھینک گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے بچالیا اور اُس کو زندگی بخشی۔غرض
حضرت خلیلہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۹۶
خطاب ۲۶ / اگست ۱۹۹۴ء
وہ بختی کے دن تھے جن سے جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُسی کے سہارے کے ساتھ زخمی مگر
ایمان کو زندہ رکھتے ہوئے گزری۔نسیمہ لطیف صاحبہ جمال پور سندھ سے کھتی ہیں کہ ۲۴ یا ۲ مئی ۱۹۸۵ء کا دن تھا کہ عصر کی نماز
کے بعد ہماری گوٹھ جمال پور کوسکھر کی پولیس نے گھیرے میں لے لیا اور میرے شوہر لطیف اور آپ کے
والد کو بھی گرفتار کر کے لے گئے اور کہا جب تک ایوب نہیں ملتا آپ دونوں ہماری حراست میں رہیں
گے۔یہ ایوب اب خدا کے فضل سے انگلستان پہنچ چکا ہے وہاں ٹھیک ٹھاک ہے سب کچھ۔لیکن اُس نے
بہت سختیاں جھیلی ہیں۔آخر جب ایوب پکڑا گیا تھا تو اس کو ساری ساری رات الٹا لٹکاتے تھے اور ساتھ
ڈنڈوں اور سوٹوں اور جوتیوں سے مارتے تھے اور کوئی جھوٹ بکوانا چاہتے تھے کہ بتاؤ وہ کون ہے جس
نے مولویوں کے ایک مدرسے کو آگ لگائی تھی یا ہم وہاں پھینکا تھا حالانکہ کسی احمدی کا کام نہیں تھا۔تو یہ
جب کہتا تھا کہ مجھے علم ہی نہیں، مجھے پتہ ہی نہیں یہ کیا واقعات ہیں۔کیوں ایسی باتیں میری طرف
منسوب یا کسی اور کی طرف کر رہے ہو تو پھر مارتے جاتے تھے۔یہاں تک کہ اسی حالت میں بے ہوش
ہو جاتا تھا اور میں نے جب انگلستان پہنچا ہے تو اُس سے سوال کیا ایوب سے کہ یہ چھوٹا بچہ تھا جب ہم
گوٹھوں میں جایا کرتے تھے اس لئے تکلف سے ذکر کرنے کی بجائے میں ایک لڑکے کے طور پر ذکر کر
رہا ہوں۔میں نے کہا ایوب تمہیں جب یہ ہو رہا تھا سب کچھ تو تم بر داشت کس طرح کرتے تھے۔تعجب
ہے کہ تم میں اتنی برداشت تھی تو اس نے بتایا کہ آپ
کو جتنی تکلیف ہورہی ہے مجھے اس سے کم ہو رہی تھی
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایسا کچھ اثر کر دیا تھا کہ اس مار کے باوجود الٹا لٹکے ہوئے بھی مجھ میں تکلیف کا
حساس ختم ہو گیا تھا اور پولیس والے بھی حیران ہوتے تھے کہ یہ شخص ہے کس چیز کا بنا ہوا؟ اتنا ہم اُس کو
تکلیف پہنچارہے ہیں لیکن اس کو کچھ نہیں ہورہا۔تو دراصل یہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بعض دفعہ خدا
اس وقت غیر معمولی طور پر انسان کی حفاظت فرماتا ہے۔یہی بات مجھے ۷۴ء کے فساد کے دنوں میں ایک اور احمدی نے بتائی جن کو اینٹوں سے کوٹا گیا
تھا۔ان کا منہ جو تھا وہ کر چیوں کا ایک تھیلا بن چکا تھا۔ہڈیاں ٹوٹیں ، دانت ٹوٹے اور بہت ہی دردناک
حالت تھی اور خدا نے بچالیا۔بعد میں جب سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہو گیا تو تب بھی ان کا منہ بے چارے کا
اسی طرح زخموں سے بگڑا ہوا تھا۔ان سے میں نے ایک دفعہ پوچھا کہ آپ مجھے بتائیں کہ اُس وقت
آپ کی حالت کیا تھی جب اس قدر خوفناک سزا دی جارہی تھی اینٹوں سے منہ کوٹنا کوئی معمولی بات تو
حضرت خلیہ مسیح الرایہ کے مستورات سے خطابات ۳۹۷
خطاب ۲۶ را گست ۱۹۹۴ء
نہیں ہے۔تو مسکرا کے کہا کہ چپ ہی کر جائیں لوگ یہی سمجھتے ہیں میں نے بڑی قربانی کی ہے مگر مجھے تو
کچھ بھی نہیں پتہ لگا اور اُس وقت مجھے سمجھ آئی کہ شہادت کی دعائیں کیوں کیا کرتے تھے۔رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہو کر تکلیفیں اٹھا کر، زخم کھا کر ، پھر کیوں شہادت کی دعائیں کیا کرتے
تھے۔خدا اپنے فضل کے ساتھ اُس وقت ایسی تائید فرماتا ہے کہ انسان کو شدید زخموں کے باوجود وہ دکھ
نہیں ہوتا جو دشمن سمجھتا ہے کہ اسے ہم پہنچارہے ہیں۔اب یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ ہر زخمی ہونے والے کی
یہی کیفیت ہو گی مگر یہ ایسی دو گواہیاں ہیں جن کا میں خود گواہ ہوں اور بلا تکلف انہوں نے بتایا کہ
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے موقع پر ہماری حفاظت فرما تا رہا ہے۔چنا نچہ کھتی ہیں سندھیوں کی طرف سے ہمیں پیغام آنے شروع ہوئے کہ ہم آپ کے گھروں
اور بچوں کی حفاظت کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن نسیمہ نے انہیں جواب دیا کہ ہم اپنے گھروں کی
حفاظت خود کریں گے۔چنانچہ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے خود پہرے دیئے۔لطیف صاحب اور والد صاحب
کی طرف سے بہت پریشانی تھی کہ نا معلوم وہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔ان کے ساتھ ستائیس
اور احمدیوں کو بھی گرفتار کر کے لے گئے۔سکھر کے حالات سنگین صورت اختیار کر گئے۔احمدیوں کی
آزادی سلب ہوگئی ، گیارہ احمدی شہید ہو گئے ، ان حالات میں سکھر کونئی قیادت کی ضرورت تھی۔اب بھی
وہ کہتی ہیں کہ اس وقت میرے شوہر لطیف کے سوا کوئی اور ایسی چیز نہیں تھی جو میں دین کے لئے پیش
کر سکتی اور میں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ یہ توفیق دے کہ میں اپنا پیارا خاوند دین کے لئے پیش کردوں۔کہتی ہیں ایسی یہ دعا میری قبول ہوئی کہ ان شدید خطرے کے دنوں میں جب کہ سکھر جانا ہی ایک احمدی
کے لئے خطرے کا موجب تھا اُن کے میاں کو سکھر کا امیر مقرر کر دیا گیا اوران
کولازماً اپنا زمیندارہ چھوڑ کر
سکھر جانا پڑا اور یہ نسیمہ بھی اُن کے ساتھ وہاں رہیں۔کیونکہ میں اُس زمانے میں ان سب لوگوں سے واسطے رکھتا تھا اور میری خدمات میں اولین
خدمت ان حادثات سے متاثر ہونے والوں کے لئے وقف تھیں اس لئے میں جانتا ہوں ان کے ساتھ
میرا مسلسل رابطہ رہا اور بڑے حو صلے اور ہمت سے نسیمہ اور ان کے والد اور لطیف کے والد اور پھر ان
کے بچوں نے غیر معمولی بہادری اور ہمت سے احمدیت کی خاطر اپنے دوسرے مظلوم بھائیوں کی
حفاظت کی اور ان کے مقدمے لڑے ان کی ضرورتیں پوری کیں اور اللہ تعالیٰ نے پھر اپنے فضل سے ان
کو بھی خطرات سے بچالیا۔
۳۹۸
خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
ایک دفعہ انہوں نے مجھے لکھا کہ ہمارے گھروں کے اوپر موت کے نشان لگ چکے ہیں اور
حملہ آور بھی آتے رہے ہیں اور ہمیں متنبہ کر دیا گیا ہے کہ اب تمہاری زندگیوں کے چند دن رہ گئے ہیں
اور ساتھ ہی مجھے تسلی دی کہ آپ بالکل مطمئن رہیں، ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔جو مرضی کرنا ہے کریں ہم
ایک ذرہ بھی اس جگہ سے نہیں ہٹیں گے۔جو منصب جماعت نے ہمارے سپرد کیا ہے ہم اُس پر قائم
رہیں گے۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کو منصب پر بھی قائم رکھا اور ان کی حفاظت بھی فرمائی۔یہ خود بیان کرتی ہیں، اس قسم کی دھمکیوں کے متعلق کہتی ہیں ایک دن گیٹ پر ایک نامعلوم خط
پڑا ہوا ملا۔ایسے ہی خطوط پہلے شہداء کو بھی لکھے جاتے تھے۔جو گیارہ شہید ہوئے تھے ان میں سے کچھ تو
اکٹھے ایک جگہ شہید ہوئے تھے، کچھ کو پہلے خط ملتا تھا اور بتایا جا تا تھا کہ تمہاری موت سر پر کھڑی ہے ابھی
بھی تو بہ کر لو اور جب وہ ثابت قدم رہتا تھا تو پھر عین مقررہ وقت پر اسی طرح ان کو شہید کیا جاتا تھا۔کہتی
ہیں ایک دفعہ میں نے دروازہ کھولا تو میرے دروازے پر بھی وہ خط پڑا ہوا تھا۔خط ہاتھ میں پکڑے
ہوئے میرا جسم کانپ رہا تھا ، دکھ کی شدت سے وہاں کھڑے کھڑے بے ساختہ انتہائی گریہ وزاری سے
اپنے مولا کے حضور التجا کی کہ یا باری تعالیٰ ! اتنی جلدی تین چار سال اور تو کچھ ہمیں خدمت کا موقع دیا
ہوتا۔اللہ نے ہی پھر حفاظت فرمائی اور وہ خط بے اثر رہا۔خورشید بیگم صاحبہ اہلیہ محمد زمان صاحب لکھتی ہیں میں نے شروع سے ہی احمدیت کی راہ میں
بہت تکلیفیں اٹھائی ہیں ، بہت ظلم برداشت کئے ہیں۔چنیوٹ میں ہماری رہائش تھی۔ایک دفعہ جلوس کی
شکل میں مخالفین اکٹھے ہو کر آگئے اور گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ہمسایوں نے بڑی بہادری سے
دفاع کیا اور اللہ نے اپنے فضل سے ہمیں محفوظ رکھا۔یہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اکثر جگہ یہ دیکھا گیا ہے کہ غیر احمدی شرفاء نے اپنے احمدی
ہمسایوں کی اگر ظاہری نہیں تو خفیہ مدد ضرور کی ہے۔یہ اس لئے میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ ساری قوم کو ہم
ملزم نہیں کر سکتے ، ساری قوم مجرم نہیں ہے۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں شدید ترین مخالفت کے
دوران بھی شرافت کی رگ ضرور زندہ رہی ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو بعض احمدیوں کے اوپر جوان کے بد
ارادے تھے ان کا بہت بھیانک نتیجہ نکل سکتا تھا۔میں نے چونکہ بعد میں تاریخ اکٹھی کرنے کی خاطر
وقف جدید کے زمانے میں اپنے معلم بھیج کر، انسپکٹر بھیج کر یا ویسے جماعتوں کو لکھ کر حالات اکٹھے کرنے
شروع کئے تو اس دوران مجھے معلوم ہوا کہ بہت سے غیر احمدی شرفاء ایسے تھے جنہوں نے خود اپنی جان