احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیاں

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۳۹۹
خطاب ۲۶ / اگست ۱۹۹۴ء
پر خطرہ مول لینے کے باوجود اپنے احمدی ہمسایوں کو بچانے کی کوشش کی اسی لئے میں نے جب گزشتہ
جلسے میں مولویوں پر اور شدید مولویوں پر بد دعا کی جماعت کو اجازت دی تھی تو تاکید کی تھی کہ
عامتہ الناس کے خلاف کوئی بددعا نہیں کرنی۔انہی میں بڑے بڑے قیمتی جو ہر چھپے ہوئے ہیں اور اللہ
توفیق عطا فرمائے گا کہ ان جان لینے والوں میں سے جان قربان کرنے والے کثرت سے نکلیں گے۔آپ سب لوگ بھی تو اسی معاشرے سے نکل کر آئے ہیں اس لئے دعا یہ کریں کہ اللہ تعالیٰ اب یہ
آزمائش کے دن جس میں خود اُس نے ہمیں اپنے ہی فضل کے ساتھ صبر کی توفیق بخشی ہے ، یہ دن اب
ٹال دے اور نیک نتائج اور ثواب کے دن چل پڑیں، اجر کے دن چل پڑیں، اور لامتناہی ہو جائیں اس
قدر ان مظلوموں کی آہوں کو قبول کرتے ہوئے، ان پر رحم فرماتے ہوئے عالمگیر جماعت پر
عالمگیر برکتیں نازل فرمائے کہ ان کا شمار کرنا ممکن نہ رہے۔اور امر واقعہ یہ ہے کہ اس دور میں ہم داخل
ہو چکے ہیں جو آج تک آپ لوگ دیکھ چکے ہیں یا آپ خواتین دیکھ رہی ہیں، ہر سال جماعت دیکھیں
کتنے بڑے سے بڑے فضل لے کر آ رہا ہے۔میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ آئندہ چند سالوں میں عظیم انقلابات رونما ہونے شروع ہو جائیں گے
اور ملک کے ملک اور قوموں کی تو میں انشاء اللہ احمد یت میں داخل ہوں گی لیکن آپ یا درکھیں کہ یہ ساری
باتیں اُن احمدی مظلوموں کی آہوں کا ثمرہ ہیں، اُن مارکھانے والے بچوں کی بلکتی ہوئی دعاؤں کا ثمرہ
ہیں، اُن سسکیوں کا ثمرہ ہیں جو ماؤں نے لیں جو اپنے بچوں اور بچیوں کے زخمی ہاتھ دیکھے اور کچھ نہیں
کر سکتی تھیں۔ہم بھول سکتے ہیں ان باتوں کو اور بسا اوقات تو میں اپنی ایسی دردناک تاریخ کو بھلا بھی دیا
کرتی ہیں مگر خدا نہیں بھولتا اس کی قربانی کرنے والے کی ایک ایک ادا پر نظر ہوتی ہے۔اس کی ایک
ایک سانس کی قیمت ادا کرتا ہے۔ہر دکھ کے بدلے احسانات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع کر دیتا ہے۔پس اب جو کچھ فضل جماعت پر ہورہے ہیں اور یہاں آنے کے بعد جو آپ لوگوں کی کایا پلٹی
ہے تو ہمیشہ ان مظلوموں کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔اُن غربیوں اور بے کسوں اور بے سہاروں کو اپنی
دعاؤں میں یا درکھیں جنہوں نے عظیم قربانیاں پیش کیں مگر اپنے ایمان کو بچایا اور راہ صداقت پر ثابت
قدم رہیں۔ان عورتوں کی قربانیاں بھی ہمیشہ انشاء اللہ احمدیت کی تاریخ میں زندہ رہیں گی اور اس لائق
ہیں کہ زندہ رکھی جائیں اسی لئے میں نے یہ مضمون شروع کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ با قاعدہ بجنات کو مقرر
کر کے ایسے تمام گھروں کی فہرستیں بنوا کر ، اُن کے دروازے کھٹکھٹا کھٹکھٹا کر وہاں سے یہ واقعات اکٹھے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۰۰
خطاب ۲۶ / اگست ۱۹۹۴ء
کئے گئے ہیں ورنہ یہ واقعات اُن کے ساتھ خاموشی کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہو جاتے اور ہماری
تاریخ کا ایک قیمتی سرمایہ ہمارے ہاتھ سے نکل جاتا۔انشاء اللہ تعالیٰ اور بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ
جماعت احمدیہ کی خواتین کی قربانیاں کوئی معمولی نہیں۔ایسی نہیں ہیں کہ انہیں سو یا دوسو یا چار سو صفحات پر
بھی محفوظ کیا جا سکے، کئی سلسلے کتابوں کے لکھے جاسکتے ہیں اور ابھی تو ہم نے مختصر ان کے دل کے تاثرات
لکھے ہیں۔کئی مہینے تک روزانہ جو ان مظلوموں پر گزرتی رہی اور جن دردناک حالات سے وہ گزریں
اُن کا شمار کرنا، اُن کا احاطہ کرنا بہت مشکل کام ہے۔پس لجنہ اماءاللہ جرمنی کو بھی چاہئے کہ یہاں بھی وہ ایسی خواتین جو مختلف سخت وقتوں سے گزر
کر آئی ہیں ان کا تتبع کریں، ان کی فہرستیں تیار کریں اور ان کی آپ بیتی خود ان کی زبان سے لکھوائیں۔اگر زبان کمزور ہے تو اصلاح نہ کریں، جس زبان میں وہ لکھواتی ہیں اسی طرح لکھ دیں۔اگر پنجابی بولتی
ہیں تو پنجابی میں لکھ دیں مگر جو حقیقت میں اس کی زبان کا لطف ہے جس پر سے گزری ہو وہ خواہ کیسی
اچھی زبان ہو دوسرے کی زبان میں بات پیدا نہیں ہوسکتی۔جس کے دل پر گزرتی ہے اس کے ٹوٹے
پھوٹے فقرے میں بھی زیادہ طاقت ہوتی ہے بہ نسبت اس کے کہ کوئی اچھا قلم کا راس کی جگہ اس کے
واقعہ کو بیان کرنے کی کوشش کرے۔پس آپ سب کے پاس یہ جو امانتیں ہیں ان کی حفاظت کریں اور آئندہ اپنی نسلوں کو بھی یہ
باتیں سناتی رہیں کیونکہ یہ احمدیت کے قیمتی سرمائے ہیں۔یہ سرمائے نہیں ، وہ سرمایہ کاری ہے جس
کا پھل ہم آج کھا رہے ہیں اور کل بھی کھاتے رہیں گے۔ساری صدی اس سرمایہ کاری کا پھل کھاتی
رہے گی مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم آرام پسندی اور تعیش کی زندگی میں داخل ہو جائیں۔اس کا مطلب
یہ ہے کہ ہم اس حقیقت کو چھٹے رہیں کہ قوموں کی زندگی ان کے ایثار پر وابستہ ہے۔شہیدوں کے خون
ہی میں قوموں کی حیات کا راز مضمر ہے۔آب حیات کے قصے آپ نے سنے ہیں، ہر دوسرا قصہ جھوٹ
ہے مگر شہید کا خون یقیناً آب حیات کا حکم رکھتا ہے۔یہی بات ہے جو قرآن کریم نے بیان فرمائی ہے۔بَلْ أَحْيَا وَلكِنْ لا تَشْعُرُونَ (البقره: ۱۵۵) شہیدوں کو مرا ہوا نہ کہو وہ تو زندہ ہیں لیکن تمہیں
اس کا شعور نہیں ہے۔پس یہ وہ آب حیات ہے جس کے جسم سے بہتا ہے اسے بھی زندہ کر جاتا ہے اور
آنے والی نسلوں پر جن پر ان قربانیوں کے چھینٹے پڑتے ہیں اُن کو بھی زندہ کر جاتا ہے۔پس اس آب حیات کی قدر سمجھیں اور ان قربانیوں کے ساتھ چھٹی رہیں۔اپنی آئندہ نسلوں کو

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۰۱
خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء
بھی ہمیشہ قربانیوں پر آمادہ کرتی رہیں اور یہ نہ سمجھیں کہ یہ قربانیوں کا دور صرف پاکستان کی حد تک ہی
محدود ہے یا محدود در ہے گا۔جب بھی روحانی قو میں ، جب بھی مذہبی قو میں دنیا میں ترقی کرتی ہیں تو اُن
کی ترقی کے ساتھ ساتھ حسد کی آگ ضرور بھڑکتی ہے اور ملک کا نام چاہے کوئی بھی ہو، خواہ وہ مشرق کا
ملک ہو خواہ مغرب کا ملک ہو جب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اٹھی جماعتیں نشو ونما پاتی ہیں تو ان پر
مظالم ہوتے ہیں اور بہت سخت مظالم ہوتے ہیں۔یورپ کی زمین بھی اس بات پر گواہ ہے کہ مذہب
کے نام پر یہاں بہت شدید مظالم کئے گئے ہیں پس آپ امن میں نہیں ہیں۔اگر یہ بجھتی ہیں کہ آپ
ہمیشہ کے لئے دنیا کے مظالم کے ہاتھوں سے امن میں آچکی ہیں تو یہ غلط خیال ہے۔امن صرف اللہ کی
حفاظت میں ہے، اللہ کے پیار میں ہے، اللہ ہی کی محبت ہے جو آپ کے امن کی ضمانت دے سکتی ہے
اس کے سوا کوئی ملک، کوئی قوم کسی بڑی قوم کے ساتھ دوستی اور تعلقات آپ کے امن کی ضمانت نہیں
ہیں کیونکہ وہ زمانہ جرمنی پہ بھی آسکتا ہے ، انگلستان پہ بھی آسکتا ہے، یورپ کی دوسری قوموں پر بھی ،
فرانس پر اور چین پر، سوئٹزرلینڈ پر یہ زمانے آ سکتے ہیں مگر وہی ان زمانوں کو دیکھیں گے جو ترقی کریں
گے اور جن کی ترقی اس تیز رفتاری کے ساتھ ہونی شروع ہو جائے گی کہ قومیں سمجھیں گی کہ اب یہ غالب
آنے والے ہیں۔پس سب سے پہلے یہ خطرہ مجھے جرمنی میں محسوس ہورہا ہے۔کیونکہ آج یورپ میں سب سے
تیز رفتاری کے ساتھ جرمنی کی جماعت ترقی کر رہی ہے۔پس آج جب میں یہ بات کہہ رہا ہوں تو آپ کو عجیب لگے گی لیکن یہ امر واقعہ ہے تمام مذہب کی
تاریخ اس پر گواہ ہے کہ جس جگہ بھی ، جس ملک میں بھی ، جس قوم میں بھی خدا کے پیغام نے ترقی کی ہے،
خدا والوں نے ترقی کی ہے وہاں ضرور شدید رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔آج نہیں تو کل ایسا ہو گا اُس وقت کے
لئے تیاری کریں۔اس وقت کی تیاری کا تقاضا یہ ہے کہ اپنے بچوں کو اپنی نسلوں کو اُن قربانیوں کے
تذکرے، قصے سناتی رہیں۔ان کے دلوں میں عزم پیدا کرنے کے لئے ، ڈرانے کے لئے نہیں، اس
حکمت کے ساتھ اور اس پورے عزم کے ساتھ کہ آپ کے تذکرے اُن کے دل میں خوف نہیں بلکہ قربانی
کے لئے ولولے پیدا کریں، نئے جوش سے ان کو بھر دیں اور وہ اپنے آپ کو ہمیشہ اس بات پر تیار پائیں کہ
خدا کی خاطر دنیا کی جو سرزمین کبھی خون مانگے گی وہ اپنا خون پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔اگر احمدی مائیں اس نصیحت پر عمل کریں تو پھر احمدیت کو دنیا میں کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا

حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۰۲
خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء
سکتی کیونکہ ایسی عظیم مائیں ہی ہیں جو اپنے دودھ میں بچوں
کو قربانیوں کی تمنائیں پلاتی ہیں ،شہادت کی
آرزوئیں پلاتی ہیں اور صبر و استقامت کے راز پلاتی ہیں اور ایسی ماؤں کے بچے ہمیشہ قوموں کی زندگی کا
موجب بنا کرتے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق اللہ فرماتا ہے کہ جب شہید بھی ہو جائیں تو ان کو
مردہ نہ کہو کیونکہ وہ تو ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیئے گئے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ کل یہ واقعہ ہو ، پرسوں یا
آئندہ کسی وقت لیکن میں تاریخ پر نظر رکھتے ہوئے آپ کو بتا رہا ہوں کہ خدا کی خاطر ترقی کرنے والی قومیں
جو الہی آگے قدم بڑھاتی ہیں ان کے راستے میں ضرور گڑھے کھودے جاتے ہیں ، اُن کو ضرور آزمائشوں
میں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن یاد رکھیں کہ اگر آپ اللہ پر توکل رکھتے ہوئے اس طرح قربانی کے رستے پہ
آگے بڑھیں گی تو تمام آگئیں آپ کے لئے ٹھنڈی کر دی جائیں گی۔ہر تکلیف دوسروں کو دکھائی دے گی
مگر آپ خوشی کے ساتھ مسکراتی ہوئی ان تکلیفوں میں سے گزر جائیں گی۔ہمیشہ سے یہی ہوا ہے اور یہی
ابراہیمی سنت کی روح ہے جو قرآن کریم نے ہمارے لئے ہمیشہ کے لئے محفوظ فرما دی ہے۔قرآن کریم
فرماتا ہے کہ جب ابراہیم کو آگ میں ڈالنے کی تیاری ہو رہی تھی اور آگ میں جھونکنے کے لئے قوم تیار ہو چکی
تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا نَارُ كُونِى بَرْدًا وَ سَلَمَّا عَلَى إِبْرَاهِيمَ (الانبياء ٧٠ ) اے
آگ! میرے بندے ابراہیم پر ٹھنڈی ہو جا اور وہ آگ ٹھنڈی ہوگئی۔یہ وہ حقیقت ہے جو ہمیشہ سے
ابرا ہیمی صفت لوگوں کے حق میں پوری ہوتی چلی آئی ہے۔لوگ سمجھتے ہیں یہ ماضی کا واقعہ ہے، ہزاروں
سال پہلے کی بات ہے، صرف ابراہیم کے لئے ہوئی تھی ،مگر ہرگز نہیں۔ابراہیمی صفت رکھنے والے ہر
بندے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے آسمان سے یہ آواز اُترتی ہے کہ يُنَارُ كُونِی بَردًا
سَلَمَّا عَلَى اِبراهیم آپ جن کو نہایت تکلیف اور دکھوں کی حالت میں جان دیتے ہوئے
دیکھتے ہیں، جیسا کہ میں نے بیان کیا آپ
کو کیا پتہ کہ ان کی اپنی کیفیت کیا تھی۔یقیناً اُن پر فرشتے نازل
ہوتے ہیں ، ان کو سکینت بخشتے ہیں، ان کو اطمینان دلاتے ہیں ، ان کے غموں کا ساتھی بن جاتے ہیں،
ان کو آئندہ کی خوش خبریاں دیتے ہیں۔اور یہ بات جو میں کہہ رہا ہوں اپنے منہ سے نہیں، قرآن نے یہ بات سکھائی ہے۔قرآن ہی
کا پیغام میں آپ تک پہنچاتا رہا ہوں۔قرآن کریم فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ
ثُمَّ اسْتَقَامُوا یقیناً وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے ثُمَّ اسْتَقَامُوا پھر اس بات پر
قائم ہو جاتے ہیں اور کوئی آندھی ، کوئی زلزلہ ان کو اپنی بات سے ٹال نہیں سکتا۔پھر کیا ہوتا ہے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۰۳
خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء
66
تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا کثرت سے ان پر آسمان سے
فرشتے نازل ہوتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ خوف نہیں کرنا اور جو کچھ تم نے کھو دیا ہے اس پر غم نہیں کرنا۔"
نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْیا ، ہمیں تو خدا نے اس لئے بھیجا ہے کہ اگر تم اس دنیا میں
خوش رہو تو تب بھی اس دنیا میں ہم تمہارے ساتھ رہیں گئے وَ فِي الْآخِرَةِ (حم السجده: ۳۱ ۳۲) آخرت
میں بھی تمہارا ساتھ نہ چھوڑیں گے۔پس یہ ایک حق بات ہے۔جو شہید ہوئے اور اُس دنیا میں چلے گئے
ان سے ہم پوچھ تو نہیں سکتے تھے مگر جو شہادت کے قریب پہنچے اور واپس آئے وہ سب اس بات پر گواہ
ہیں کہ جب خدا کی خاطر انہوں نے استقامت دکھائی تو واقعہ ان کے دلوں پر فرشتے نازل ہوئے ہیں،
ان
کو غیر معمولی استقامت بخشی ہے اور وہ آگ جو دنیا کو آگ دکھائی دے رہی تھی ان کے لئے گلزار بن
جاتی رہی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اسی مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے
جو کہ رکھتے ہیں خدائے ذوالعجائب سے پیار (در ثمین صفحه : ۱۵۴)
جن کے دل میں اللہ کا پیار ہے ان پر آگ حرام کر دی جاتی ہے۔وہ مر بھی جائیں تو زندہ
رہتے ہیں، وہ زندہ رہیں تو فاتح اور غازی بن کر زندہ رہتے ہیں۔پس آنے والی نسلوں کو اسی راہ پر
گامزن رکھیں۔آپ کل کی مائیں ، آپ کل کی قوم کی سردار ہیں، آپ وہ ہیں جن کے متعلق حضرت محمد
رسول اللہ نے فرمایا کہ ماؤں کے پاؤں تلے جنت ہے۔آپ ہی کے پاؤں تلے جنت ہے اگر آپ
جیسا کہ میں نے آپ سے عرض کیا ہے قرآنی تعلیم کے مطابق اپنے بچوں کی پرورش کریں۔لیکن اگر آپ نے ویسا نہ کیا تو اس جنت کی پھر کوئی ضمانت نہیں ماؤں کے پاؤں تلے سے
بعض لوگ جہنم بھی لے لیتے ہیں مگر میں یقین رکھتا ہوں، مجھے ذرہ بھی شک نہیں کہ انشاء اللہ احمدی مائیں
نسلاً بعد نسل ایسی مائیں بنی رہیں گی کہ جن کے پاؤں تلے سے ان کی اولادیں جنت حاصل کرتی رہیں
گی۔اللہ ان جنتوں کو دائمی کردے، آپ کو اپنا پیار اور حقیقی پیار عطا کرے، وہ محبت عطا کرے جس محبت
کے بعد ہر قربانی آسان دکھائی دیتی ہے اور حقیقت میں یہ الہی محبت ہی ہے جس کے ذریعے سے
قربانیاں آسان ہوتی ہیں۔میں نے آپ کے سامنے یہ واقعات رکھے اب میں ان واقعات کے بعد آپ کو حوصلہ دینے
کی جو کوشش کر رہا ہوں اس کی ایک وجہ ہے کیونکہ میں نے یہ واقعات آپ کو ڈرانے کے لئے نہیں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۰۴
خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء
بتائے تھے، آپ کو سہا دینے کے لئے نہیں بتائے تھے بلکہ اس لئے بتائے تھے کہ آپ اپنے سے پہلے
گزرنے والی نسلوں کی قربانیوں کو یادرکھیں اور ان کے نقش قدم پر چلنے کے لئے اپنے دل میں نئے
ولولے اور نئے عزم پیدا کریں اور ان ولولوں اور ان عزموں کی حفاظت کریں اور ان مشکلات کی راہ
سے گزرنے کا آسان رستہ بھی میں آپ کو بتارہا ہوں۔یہ ہر مشکل راہ محبت سے آسان ہوتی ہے۔محبت
خواہ دنیا کی بھی ہو ہر مشکل کو آسان کر دیتی ہے۔مجنوں پر کیا گزری تھی کہ عمر بھر دشت پیمائی کرتارہا۔صحرا
نوردی اس کا مقدر بن گیا لیکن اس کو اس میں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی تھی کیونکہ وہ لیلیٰ کی تلاش میں
صحرا صحرا کی ریت چھانتا پھرا اور اس امید پر کہ لیلیٰ کا محمل کبھی یہاں سے گزرے گا تو میں ایک نظر اس کو
دیکھ لوں گا اس نے اتنی شدید مشقتیں برداشت کیں۔تو کیا اللہ کی محبت مجنوں کی محبت سے بھی کم درجے
کی ہے۔لیلیٰ کی محبت سے بھی کم درجے کی ہے، کیا خدا کے عاشق مجنوں سے کم مرتبہ ہوتے ہیں۔ہرگز
نہیں۔محبت میں ایک عظیم طاقت ہے، ایک نا قابل بیان قوت ہے جس کے ذریعے انسان کی کایا پلٹ
جاتی ہے۔مشکل سے مشکل کام اس پر آسان ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ شعر
میں نے پہلے بھی شاید آپ کو سنائے ہیں، کتنا پیارا کلام ہے، محبت کی طاقت کے متعلق فرماتے ہیں۔اے محبت عجب آثار نمایاں کردی
زخم و مرہم برہ یار تو یکساں کر دی
اے محبت میں تجھ پر قربان جاؤں ، ” عجب آثار نمایاں کر دی تو نے حیرت انگیز آثار ظاہر
گئے زخم و مرہم برہ یار تو یکساں کر دی تو نے یار کے رستے میں زخم اور مرہم کو ایک جیسا ہی بنا دیا ہے۔جیسے مرہم میں آرام ملتا ہے ویسے ہی یار کی راہ میں زخم کھاتے سے آرام ملتا ہے۔پھر فرماتے ہیں۔تا نه دیوانه شدم ہوش نہ آمد بسرم
اے جنوں گرد تو گردم که چه احساس کردی ( در تمین فارسی صفحه: ۲۵۸)
اے محبت جب تک میں پاگل نہیں ہو گیا عشق میں ،اس وقت تک مجھے ہوش نہیں آیا۔” تانہ
دیوانہ شدم “ جب تک میں دیوانہ نہیں ہو گیا ہوش نہ آمد بسرم“ میرے سر میں ہوش تو نہیں آیا۔”اے
جنوں گرد تو گردم “اے جنوں میرا دل چاہتا ہے میں تیرا طواف کرتا رہوں جیسے خانہ کعبہ کا طواف کیا جاتا
ہے ” کہ چہ احساں کر دی تو نے مجھ پر عجیب احسان کر دیا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ کی خاطر، محمد رسول اللہ کی خاطر جو عظیم زندگی بھر
کواللہ

۴۰۵
خطاب ۲۶ را گست ۱۹۹۴ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
قربانیاں پیش کرنے کی توفیق ملی ہے وہ محبت ہی نے آسمان
کی تھیں۔محبت ایک عجیب کیفیت ہے، جو
ایک عجیب طاقت ہے جو ناممکن کو ممکن کر دکھائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جب
صحابہ اور صحابیات
کو قربانیوں کی توفیق ملی تو اس کا فلسفہ بھی یہی ہے کہ وہ محبت میں گم ہو چکے تھے، محبت
میں فدا ہو چکے تھے اگر محبت نہ ہوتی تو ان کے لئے ناممکن تھا کہ ان کڑی راہوں سے گزر سکتے۔ان
سختیوں کو جھیل سکتے ، ان مشقتوں کو برداشت کر سکتے جو دین کی راہ میں ان کو دیکھنی پڑی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت بھی خدا کی محبت کے بعد ان پر حیرت
انگیز اثر دکھا رہی تھی
اور اس محبت کی خاطر وہ دیوانہ وار ہر قربانی کے لئے تیار ہو جاتے تھے۔ایک جنگ کے موقع پر ایک
مسلمان خاتون کا یہ واقعہ ہمیشہ اسلامی تاریخ پر ستاروں کی طرح روشن اور چمکتا رہے گا۔اس نے جب
یہ سنا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو چکے ہیں تو مدینہ سے دیوانہ وار کی کسی اور چیز
کی ہوش نہیں رہی۔میدان اُحد کی طرف دوڑی چلی جارہی تھی اور ہر ایک سے پوچھتی تھی کہ محمد مصطفی کا
کیا ہوا۔ایک موقع پر ایک آنے والا جانتا تھا کہ اس خاتون کا خاوند بھی شہید ہو چکا ہے، اس کا بھائی بھی
شہید ہو چکا ہے، اس کا بیٹا بھی شہید ہو چکا ہے۔اس نے جب اس سے پوچھا کہ مجھے بتاؤ محمد مصطفی کا
کیا ہوا۔اس نے کہا بی بی تمہارا خاوند شہید ہو گیا ہے۔لیکن میں خاوند کا کب پوچھتی ہوں۔مجھے بتاؤ کہ
محمد رسول اللہ کا کیا ہوا۔اس نے سمجھا شاید خاوند کی محبت بعض لوگوں
کو نہیں ہوتی۔اس نے کہا بی بی تمہارا
بھائی بھی شہید ہو گیا ہے۔بڑے غصے سے پلٹ کے اس نے کہا میں بھائی کا کب پوچھ رہی ہوں۔مجھے
بتاؤ میرے محبوب محمد رسول اللہ کا کیا ہوا۔اس نے پھر یہی سمجھا کہ شاید یہ وہ ماں ہے جو بیٹے کی محبت میں
سرشار ہے، نہ بھائی کی پرواہ ، نہ خاوند کی ، آخر اس نے یہ خبر تو ڑی کہ بی بی تمہارا بیٹا بھی شہید ہو چکا ہے۔تڑپ گئی ہے، میں بیٹے کا کب پوچھتی ہوں۔مجھے بتاؤ میرے محمد کا کیا بنا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر کیا بیتی۔عجب اتفاق ہوا ، خدا تعالیٰ کا تصرف تھا کہ ابھی وہ یہ کہہ ہی رہی تھی کہ دور سے آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کوصحابہ کے جھرمٹ میں زخمی حالت میں ان کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے آتے ہوئے
دیکھا۔دوڑ کے گئی اور دیکھتے ہوئے مسرور ہو گئی۔اور اس کے منہ سے یہ فقرہ بے اختیار نکلنا شروع ہوا۔و كل مصيبة بعدك جلل ـ كل مصيبة بعدک جلل کہ اے میرے محبوب ! اگر تو زندہ ہے
تو ہر دوسری مصیبت ٹل چکی ہے، میرے لئے آسان ہوگئی۔مجھے کچھ پرواہ نہیں ہے اور مصیبتیں کیا ہیں۔تو دیکھو یہ عشق ہی تھا جس نے ایک بیوہ کو اپنے خاوند کا غم برداشت کرنے کی توفیق بخشی۔

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۰۶
خطاب ۲۶ / اگست ۱۹۹۴ء
ایک ایسی عورت کو جس کا بھائی شہید ہو چکا تھا اس کا غم برداشت کرنے کی توفیق بخشی۔ایک ایسی ماں کو
جس کا بیٹا شہید ہو چکا تھا اس کا غم برداشت کرنے کی توفیق بخشی اور یہ سارے غم محمد رسول
اللہ کی محبت
کے سامنے بالکل حقیر اور بے معنی ہو کر دکھائی دینے لگے۔پس مشقتوں کے قصے جب آپ سنتی ہیں تو ان سے مرعوب نہ ہوں۔وہ مشقتیں جو خدا کی راہ
میں آتی ہیں۔ان کی توفیق بھی خدا سے عطا ہوا کرتی ہے۔اور اس کا راز محبت ہے اگر اللہ سے آپ محبت
اپنے دلوں میں پیدا کر دیں گی تو اپنے بچے بھیٹر بکریوں کی طرح دکھائی دیں گے۔ایک مسلمان عورت کے متعلق آتا ہے کہ اس کے سات بچے تھے۔اس نے سات بچوں کو
میدان جنگ میں جھونک دیا اور کہا میں ایک کو بھی واپس آتا نہ دیکھوں۔اگر تم میں سے کوئی ایک میدان
جنگ چھوڑ کر بھاگا تو میں تمہاری ماں نہیں۔تم ساتوں جاؤ اور خدا کی راہ میں شہید ہو جاؤ۔یہ عقل کی
باتیں تو نہیں ہیں۔یہ محبت کے قصے ہیں۔پس محبت ہی ہے جو آپ کو آئندہ قربانیوں کے لئے تیار کرے
گی۔اللہ کا پیارا اپنے دلوں میں پیدا کریں، اللہ کے پیار کو اپنے دلوں میں پالیں، اللہ کے پیار کو اپنے
دودھ میں اپنے بچوں کو پلائیں ، اور یوں میں ان کو سنائیں۔بچپن سے خدا کے عشاق پیدا کر دیں پھر ہر
مصیبت آسان ہی آسان ہے۔دنیا کا کوئی ابتلاء آپ کو ڈرا نہیں سکے گا۔یہ چند واقعات جو آپ نے احمدی ماؤں کی قربانیوں کے سنے ہیں یہ بالکل معمولی اور حقیرسی
چیزیں دکھائی دینے لگیں گی۔آپ ان سے بہت بڑھ چڑھ کر خدا کی محبت میں قربانیوں کے لئے اپنے
آپ
کو تیار پائیں گی۔اللہ کرے کہ ایسا ہو۔احمدی عورتوں کی نسلوں کے بعد نسلیں خدا کی محبت میں
سرشار پیدا ہوتی چلی جائیں اور خدا کی محبت میں سرشار نسلیں پیچھے چھوڑ کر رخصت ہوا کریں۔آمین۔اب میں باقی واقعات کو سر دست چھوڑ دیتا ہوں کیونکہ وقت کافی ہو چکا ہے اور جو میرا مقصد
تھا وہ میں نے کھول کر بیان کر دیا ہے۔ان واقعات کو زندہ رکھنا ہمارا فرض ہے، ہماری ذمہ داری ہے اور
یہ قرض ہے ان شہیدوں اور ان خدا کی راہ میں تکلیفیں اٹھانے والوں
کا ہم پرلیکن اگر ہم اس قرض کو ادا
کریں گے اور جیسا کہ میں نے آپ سے بیان کیا ہے خدا کی محبت میں سرشار ہو کر اس جذ بہ قربانی کو اپنا
لیں گے تو آئندہ نسلوں پر ہم احسان کرنے والے ہوں گے۔ہم ایک ایسی قوم بن جائیں گے جو
شہیدوں کی طرح ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔اللہ ہمیں ابدالآباد تک زندہ رکھے۔اب آیئے دعا میں شامل
ہوجائیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی