پردہ اور اس کی روح
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت
خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۰۷
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
میر دہ اور اس کی روح
( جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ ۲۸ / جولائی ۱۹۹۵ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل قرآنی آیت کی تلاوت فرمائی:
يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ
يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا
يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
(الاحزاب : ۶۰ )
(ترجمہ) اے نبی ! اپنی بیویوں سے کہہ دے کہ (جب وہ باہر نکلیں )
اپنی بڑی چادروں کو سروں پر سے گھسیٹ کر اپنے سینوں تک لے آیا کریں یہ امر
اس بات
کو ممکن بنادیتا ہے کہ وہ پہچانی جائیں اور ان کو تکلیف نہ دی جائے اور اللہ
بڑا بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔قرآن کریم کی سورۃ احزاب کی ساٹھویں آیت جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے یہ
انہیں آیات میں سے ایک ہے جن کی اس سے پہلے ابتداء میں تلاوت کی جاچکی ہے اور اس کا تعلق
پردے سے ہے۔پردے کا مضمون بار ہا مجھے بیان کرنے کی توفیق ملی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وقت کے ساتھ
ساتھ اس مضمون کو بیان کرنے اور سمجھا کر ، کھول کر ذہن نشین کرانے کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔احمدیت ایک ایسے دور میں داخل ہورہی ہے جہاں مختلف قوموں اور مختلف معاشروں سے احمدیت کا
رابطہ ہو رہا ہے اور مختلف قدریں ہر سمت سے احمدیت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں اور احمدیت
تمام قدروں پر اثر ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔پس اس طرح بڑے وسیع پیمانے پر دریاؤں کا امتزاج
حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۰۸
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
ہو تو بعینہ یکساں صورت نہیں رہا کرتی۔کچھ اثر قبول کئے جاتے ہیں کچھ اثر چھوڑے جاتے ہیں اور اس
طرح باہم امتزاج سے جو وسیع پیمانے پر ہوا ایک نیا مزاج اُبھرتا ہے اور نیا مزاج ظاہر ہو جاتا ہے۔پردے سے متعلق میں خصوصیت سے آج اس لئے آپ سے مخاطب ہوں کہ یہ امور جو میں
نے بیان کئے ہیں ان کے نتیجے میں مختلف ممالک میں مختلف سوال اُٹھتے رہتے ہیں اور مجھ سے پوچھے
جاتے ہیں۔مسلمانوں کی طرف سے بھی اور غیر مسلموں کی طرف سے بھی اور اس کے علاوہ احمدیوں کی
طرف سے بھی جو پاکستان میں یا ہندوستان میں بستے ہیں۔باہر مختلف رنگ میں توجہ دلائی جاتی ہے لیکن
اس مضمون کو کھولنے سے پہلے جو میں قرآن کریم کی آیات اور احادیث کے حوالے سے کھولوں گا میں
مزید آپ
کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت احمدیت کا قافلہ بہت لمبا ہو چکا ہے۔ایک سرا اس کا جوا گلاسرا
ہے اُس کی اور کیفیت ہے جو سب سے آخر پر چل رہا ہے اس کی اور کیفیت ہے بیچ میں مختلف مزاج اور
مختلف نوعیت کے لوگ شامل ہیں اس لئے ان سب کا مختصر اذکر ضروری ہے تا کہ آپ کو پتہ چلے کہ
پردے کے تعلق میں احمدی خواتین کیا مسلک اپنائے ہوئے ہیں اور کتنے مسلک اس جماعت کے اندر
اس وقت Already یعنی پہلے ہی سے موجود چلے آرہے ہیں۔سب سے آگے قافلے کے سر پر جو گروہ اس وقت گامزن ہے اُس میں آپ پر دے کو عموماً
پاکستانی برقعے کی صورت میں اس طرح دیکھتی ہیں کہ بعض دفعہ وہ شدت سے بہت بڑھ چکا ہوا ہوتا
ہے۔میں نے بعض ویڈیوز دیکھی ہیں جو پاکستان میں تیار ہوئیں اور یہاں MTA پر دکھانے کے لئے
بھیجی گئیں لیکن دل میں تر ڈ دہوا کہ ان کو اُس طرح پیش کیا جائے۔کیونکہ جب پردے کا تصور ایک
عالمی حیثیت اختیار کر چکا ہو اور ہر نوع کے دیکھنے والے اور ہر قسم کے دیکھنے والے ہوں تو محض ایک
نمونے کو خالصتہ اسلامی نمونے کے طور پر پیش کرنا یہ پردے کے لئے ممد ہونے کی بجائے اس کی راہ
میں حائل ہو سکتا ہے اور اس کے رد عمل ایسے ہو سکتے ہیں جو بالآخر اسلام کو فائدہ پہنچانے کی بجائے اس
کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔پس ایسا کس کر برقعہ باندھا ہو اور صرف آنکھیں نگی ہونے کا
احتمال ہو اور اس پر بھی کالی عینک چڑھی ہو جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں عینک کا
رواج ہی کوئی نہیں تھا نہ بنائی جاتی تھیں۔تو سوال یہ ہے کہ کیا یہی اسلامی پردہ ہے جس کو اختیار کرنا
مسلمان خاتون کا فرض ہے اس کے علاوہ اس سے ہٹ کر جو بھی طرز اختیار کی جائے وہ غیر اسلامی
ہوگی؟ اگر یہ تصور ہے تو یہ غلط تصور ہے۔پردے کی ایک روح ہے جسے تفصیل سے قرآن کریم نے بیان
حضرت خلیفہ انسخ الرابع" کے مستورات سے خطابات
مسیح
۴۰۹
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
فرمایا ہے اور مختلف پہلوؤں سے اُس پر روشنی ڈالی ہے اُس روح کو جب تک ہمیشہ پیش نظر نہ رکھیں گی
اس وقت تک آپ کو حقیقت میں علم ہو ہی نہیں سکتا کہ پردہ ہے کیا اور کن حالات میں کس حد تک اس
میں نرمی کی گنجائش ہے کن حالات میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے پس بجائے اس کے محض کوئی ایک
ملک میں آپ کے سامنے پیش کروں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس قافلے کے سر پر تو ایسی خواتین
آپ کو دکھائی دیں گی جن کے نزدیک ہاتھوں کا نظر آنا بھی پردے کے خلاف ہے ، جن کے نزدیک
آنکھیں اگر کسی کونے سے دکھائی دے جائیں تو وہ بھی بے پردگی ہے اور اس طرح یہ باہر پھریں تا کہ
دنیا کو پتہ چل جائے کہ اگر مسلمان ہوں گے تو پردہ کرنا پڑے گا۔اس کے برعکس اس کے پیچھے پیچھے کچھ ایسے لوگ ہیں جو درمیانی مزاج رکھتے ہیں پردہ کرتے
ہیں مگر اس سختی سے اپنے چہرے کو ڈھانپتے اور کستے نہیں ہیں کہ گویا چہرہ دکھائی دینا ہی بہت بڑا گناہ ہے
اور متلون مزاج بھی ہیں ان میں لیکن متدین مزاج بھی ہیں۔کبھی متلون مزاج ان معنوں میں کہ کبھی
احمدیوں میں آتے ہیں تو پرده نسبتا سخت ہو جاتا ہے کہیں غیروں میں جاتے ہیں تو کچھ زیادہ ڈھیلا
ہو جاتا ہے۔ان کو میں متلون مزاج کہتا ہوں متدین مزاج وہ ہیں جو مناسب متوان طرز عمل ہر جگہ برابر
اختیار کرتے ہیں۔جو ان کا پردہ احمدی مجالس میں ہے وہی پردہ غیروں میں جا کر ہوتا ہے، جو ایک ملک
میں ہے وہ دوسرے ملک میں بھی چلتا ہے اور اس پہلو سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔جب آصفہ زندہ تھیں تو
اُن کو میں نے اس معاملہ میں ضرورت سے زیادہ سخت پردہ کرنے کا نہ کبھی کہا نہ مناسب سمجھا کہ وہ وہی
نمونہ پیش کریں جو اس سے پہلے پیش کیا جاتا رہا ہے کیونکہ اس معاملے میں مختلف خواتین کا پس منظر کس
طرح ان کی تربیت کی گئی کس ماحول میں وہ تھیں کس ماحول میں اُن کو پردہ سکھایا گیا یہ بھی تعلق ہے
اس پس منظر سے جس میں حضرت امام جماعت احمد یہ الثالث کی بیگم اس سے پہلے پردہ کیا کرتیں تھیں
لیکن وہ ماحول جس میں اُس پردے کی ضرورت تھی وہ اور تھا۔اس بحث میں پڑے بغیر کہ کس حد تک وہ
پردہ بعینہ اسلامی تھا ہمیشہ یہ کہا تھا کہ آپ وہ مناسب پردہ رکھیں جو بعض لوگوں پر دوبھر نہ ہو اور بعض
لوگوں کو کھلی چھٹی بھی نہ دے، اپنے آپ کو سنبھال کر رکھیں۔کچھ چہرہ اگر دکھتا بھی ہے تو میرے نزدیک
کوئی حرج نہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلام میں چہرے کو اس طرح کسنے کا حکم نہیں دیا گیا۔ہاں بعض
حالات میں بعض معاشروں میں جبکہ غیروں کے ساتھ مقابلے تھے، جبکہ اس کے متعلق مسلمانوں میں
بھی گروہ بٹ رہے تھے کوئی پردے کے قائل تھے تو کوئی بالکل چھٹی کر گئے تھے اس وقت سے احمدیت
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۱۰
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
نے ایک خاص رنگ اختیار کیا ہے۔اسے ہمیشہ کے لئے دائگی مثال نہیں بنایا جاسکتا۔دائگی مثال وہی
ہے جو قرآن کریم نے پیش فرمائی ہے اور اس میں تمام پہلو دیکھے گئے ہیں۔ہر صورت حال کا ذکر ہے
اور اس صورت حال میں پردے کے کیا معنے بنتے ہیں اس کے متعلق قرآنی تعلیم موجود ہے۔پس یہ جو
تعلیم آپ کے سامنے پیش کروں گا اس کے پیش نظر آپ خود اپنے لئے ایک راہ معین کریں۔اس قافلے کا جس کا میں نے ذکر کیا ہے وہ بہت لمبا ہے۔ایک اس کے سر پر وہ خواتین ہیں
جن کا میں ذکر کر چکا ہوں اس کے پیچھے وہ ہیں جو پردے کو بے عزتی سمجھتی ہیں اور پردے سے شرماتی
ہیں۔اُن کا پردہ چھوڑنا ضرورت کے نتیجے میں نہیں بلکہ پردے کے حکم سے حیا کرتے ہیں اپنا جسم
دکھانے میں اُن کو حیا محسوس نہیں ہوتی مگر قرآنی سنت کو اختیار کرنے میں اُن کا دل حیا محسوس کرتا ہے اور
اس پہلو سے بعض خاندان ہیں جماعت احمدیہ میں جو بعض دوسری باتوں میں بڑے مخلص دکھائی دیں
گے مگر ان کی روایت بن گئی ہے کہ ہمارے خاندان میں پردہ نہیں آسکتا ہم اونچے ہیں، پردہ تو پرانے
زمانے کے لوگوں کا کام ہے، نسبتا ادنی ترقی یافتہ خاندانوں کا کام ہے۔اس طرح بعض پیشوں کے
ساتھ پردے سے حیا وابستہ ہو جاتی جارہی ہے۔مثلاً فوج کے افسر جو ہیں اور بعض ایس پی افسران
وغیرہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں تو پردہ نہیں چل سکتا۔ہم تو جب تک چھوٹے درجے پر تھے ( وہ اپنے آپ کو
اب بڑے درجے پر سمجھ رہے ہیں نا ) اب فوج میں افسر ہو گئے اور بڑا درجہ کیا مل سکتا ہے اُن کو یا کسی
حکومت کے نوکر ہو گئے ، یہ بھی وہ سمجھتے ہیں بہت بڑا درجہ عطا ہوا ہے۔تو اب پر دے کے درجے چھوٹے
ہیں ہمارے درجے اُونچے ہو گئے۔اگر ہماری بیویاں اسی طرح ہمارے ساتھ پردہ کر کے چلیں گی تو
ہمارے آئندہ کے امکان پر ایک بد سایہ پڑ جائے گا اور ضروری ہے کہ ہماری بیویاں اس طرح کا کردار
اختیار کریں جیسے غیر احمدی بیویاں کرتی ہیں اور اس سوسائٹی میں اس طرح ملیں جس طرح غیر احمدی
بیویاں ملتی ہیں۔تو گویا وہ احمدیت سے نکل کر مگر احمدیت میں رہتے ہوئے ایک الگ جزیرہ سا بنا لیتے
ہیں اور جب تک یہ جزیرہ اُن لوگوں میں ڈوبا ر ہے جن کا وہ اصل میں حصہ ہے اس وقت تک کوئی خاص
طور پر تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔ہمیں پتہ ہی نہیں وہ بیٹھے کیا کر رہے ہیں لیکن جب یہی لوگ اس شان
کے اور اسی مزاج کے ساتھ باقی احمدیوں میں داخل ہوتے ہیں اور اُن پر اثر انداز ہوتے ہیں تو وہاں پھر
خطرے کی گھنٹی بجنے لگتی ہے اور ان کو سمجھانے کے لئے طبیعت مائل ہوتی ہے کہ تم کس بات کو فخر بنائے
ہوئے ہو۔یہ دنیا کی چھوٹی موٹی عزتیں، یہ چند ترقیاں، چند افسریاں کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتیں۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۱۱
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
اسلامی معاشرہ سب سے زیادہ قابل قدر چیز ہے اور اس کو ہم نے نافذ کرنا ہے، ہم نے اس کی حفاظت
کرنی ہے، ہم نے اس کو لے کر آئندہ مستقبل میں بڑھنا ہے۔اگر غیروں کی نقالی میں تم اپنی قابل
عزت اور قابل احترام چیزوں سے شرمانے لگو گے تو پھر دنیا میں نیکی پر شرم آنے لگے گی اور بدیاں قابل
فخر ہو جائیں گی اور یہ بات جو میں کہتا ہوں یہ بالکل حقیقت ہے۔اسی طرح قو میں تر ڈ دا ختیار کرتی ہیں
جب بھی کوئی خوبی کی بات جو حقیقت میں خوبی ہو اس سے تو میں شرمانے لگیں اور بدیوں پر بے حیائی
اختیار کریں تو پھر وہ دن ہے جو قوم کے تنزل کے متعلق ایک تقدیر لکھ دیتا ہے پھر آئندہ ہمیشہ وہ قوم تنزل
پذیر ہوتی چلی جاتی ہے، گرتی چلی جاتی ہے اور اُسے پھر سنبھالا نہیں جاسکتا۔پس ہم نے ایک قدر کی حفاظت کرنی ہے اس بحث میں نہ مبتلا ہوں کہ پردہ اتنا سخت ہے یا
اتنا سخت ہے۔پردہ کی روح کو سمجھیں اور ہر احمدی خاتون میں پردے کی روح نمایاں طور پر دکھائی دینی
چاہئے۔اس پہلو سے میں آپ کے سامنے یہ مضامین کھول رہا ہوں۔قرآن کریم کے حوالے سے اس کو
غور سے سنیں اور سمجھیں اور اپنے لئے ایک لائحہ عمل تراشیں۔اس سے پہلے میں یہ بھی بتا چکا ہوں کہ اگر آپ کے نزدیک پردہ اتنا سخت نہیں جتنا بعض
لوگوں کے نزدیک ہے لیکن آپ نے وارثت میں وہ پردہ پایا ہوا ہے تو پھر ایک دم اس کو کھولنا اور ایک دم
اپنے طریق کو بدلنا یہ بھی خطرناک بات ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں بسا اوقات آپ کی نئی نسلیں یہ تا قمر
لیتی ہیں کہ آپ پردہ چھوڑ رہی ہیں اور اب آئندہ کی نسل کے لئے گویا اجازت ہے کہ جو چاہے کرتی
پھریں اور ہمیشہ یہی ہوتا ہے۔ہمیشہ نئی نسلیں یہی تاثر لیتی ہیں اور اس کے نتیجہ میں پردے کی اعلیٰ اقدار
پاؤں تلے روندی جاتی ہیں یا پیٹھ پیچھے پھینک دی جاتی ہیں۔یہ ہے ضروری کیونکہ قرآن کریم نے اس کو
مختلف پہلوؤں سے مختلف رنگ میں بیان فرمایا ہے اور آئندہ زمانے کی جنت کی تعمیر کے لئے پر دے
کی روح کو سمجھنا اور اسے نافذ کرنا حد سے زیادہ ضروری ہے۔ایک تو اوہ تھی جس کے متعلق کہا جاتا ہے
کہ وہ جنت سے نکالنے کا موجب بنیں۔اے احمدی بیٹیو! اے احمدی ماؤں ! اے احمدی بہنوں! میں
تمہیں وہ تو ا دیکھنا چاہتا ہوں جو از سر نو اس جنت میں داخل کرنے کا موجب بنیں اور پھر ہمیشہ کے لئے
اس جنت میں ہم داخل رہیں اور اس کے امن کی چاردیواری میں اللہ کی رحمتوں کے پھل کھاتے رہیں اور
پھر کسی شیطان کو توفیق نہ ملے کہ ہم اس جنت سے ہمیشہ کے لئے نکالے جائیں۔یہ وہ جنت ہے جو حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر دوبارہ نازل ہوئی شریعت اسلامیہ کی صورت میں نازل ہوئی۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کےمستورات سے خطابات
مسیح
۴۱۲
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
یہاں جب ہم درختوں کی بات کرتے ہیں تو شجرہ طیبہ کی بات کرتے ہیں، کسی ظاہری
دنیاوی درخت کی بات نہیں کر رہے۔قرآن کریم کے وہ احکام جو آپ کو ایک پاک، دائمی ، ابدی زندگی
کی طرف بلاتے ہیں ایک آسمانی زندگی کی طرف بلاتے ہیں اس کی مثال قرآن کریم نے شجرہ طیبہ سے
وہ
دی ہے جس کی جڑیں تو زمین میں پیوست ہیں مگر شاخیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں اللہ کے حکم سے و
اپنا رزق پاتے ہیں، اللہ کے حکم سے ہر موسم میں پھولتے اور پھلتے ہیں، نہ خزاں ان کو نقصان پہنچاتی ہے
نہ بہار، وہ دائمی پھولنے پھلنے والے درخت ہیں جو دائما اللہ کی رحمت کو خدا کے عطا کردہ روحانی پھلوں
کے ذریعہ دنیا کے لئے بھی ایک نعمت کا سامان پیدا کرتے ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ اگر کوئی قوم اس مقصد پر گامزن رہے اور ہمیشہ اس پر نظر رکھے کہ میری عمومی
صورت، میرا عمومی کردار مجھے اللہ کی رحمت کے پھلوں کا مجھے وارث بنا رہا ہے یا نہیں بنارہا، اگر یہ سوال
ہمیشہ اُٹھتا رہے تو پھر جو بھی رستہ تجویز ہوگا وہی درست رستہ ہے امر واقعہ یہ ہے کہ ہر مذہب کا مقصد اللہ
کے قریب تر کرنا ہے۔پس سب سے پہلے پردے کے تعلق میں میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ظاہری الفاظ کے
چکر میں پڑے بغیر آپ میں سے ہر خاتون یہ فیصلہ خود کرسکتی ہے کہ میں نے جس رنگ کے پردے کو
اپنایا ہے جس رنگ کے پردے کو میں اپنی بچیوں میں رواج دے رہی ہوں اور آئندہ نسلوں کے لئے بھیج
رہی ہوں کیا یہ مجھے خدا سے قریب تر کر رہا ہے یا خدا سے دور ہٹا رہا ہے۔اگر خدا سے دور ہٹا رہا ہے تو
آپ کے قدم اُس جنت سے باہر کی طرف ہیں جس جنت سے ایک دفعہ پہلے کہا جاتا ہے کہ تو انے آدم
کو بھی نکالا ، خود بھی نکلی اور ان سب ساتھیوں کو جو اُن کے ساتھ تھے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا ( البقره: ٣٩)
اب صورت حال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ تم سب کے سب یہاں سے نکل جاؤ۔جنت کا عورت سے گہرا تعلق ہے اس میں کوئی شک نہیں قرآن کریم نے عورت کو تسکین کے
طور پیش کیا ہے کہ اگر عورت کو انسان کی قدروں سے نکال لیا جائے تو دلوں کی تسکین اُٹھ جائے ، زندگی
بور ہو جائے
، کوئی لذت کچھ بھی باقی نہ رہے نہ کمانے کے وہ شوق رہیں نہ کھانے پہنے کے کوئی شوق
رہیں۔ایک سوسائٹی جس میں مرد ہی مرد ہوں اور عورت کا کوئی تصور نہ ہو وہ سوسائٹی تو بے حد
رنگ وروپ سے عاری اور خوشبو سے عاری ہو جاتی ہے، اس میں کچھ بھی باقی نہیں رہتا اس لئے عورت کے
حضرت خلیلہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۱۳
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
اس پہلو کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنت کی تعمیر کے مضمون پر غور کریں۔اگر یہ پہلو غلط استعمال ہو تو پھر وہی
جنت جہنم بن جاتی ہے تسکین کی بجائے بے چینی کے سامان پیدا ہوتے ہیں۔طمانیت کی بجائے ایک
Excitement ایک طبیعت میں ہر وقت کا ہیجان پیدا ہوتا ہے اور پیاسیں بڑھتی رہتی ہیں اُن کی
تسکین کے کوئی سامان نہیں ہوتے اور ہر طرف بکھر جاتی ہیں پیاسیں۔ہر انسان تسکین کے حاصل
کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ہر طرف سے بالآخر اس کو وہ سراب دکھائی دیتا ہے جیسے ایک پیاسا پانی کی
تلاش میں سراب کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھتا ہے لیکن جب پہنچتا ہے تو وہاں کچھ بھی نہیں پاتا سوائے اس
کے خدا اُس کی اس عبث اور بے کار کوشش کا بدلہ اسے دینے کے لئے وہاں تیار ہو۔پس مضمون کو سمجھیں یہ دیکھیں کہ عورت نے جنت کو دوبارہ دینا ہے دنیا کو، یہ دیکھیں کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی لونڈیاں ہی ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی غلام عورتیں ہیں
انہوں نے ہی اس جنت کی پھر تعمیر کرنی اور پردے کا اس سے بہت گہرا تعلق ہے یعنی پردے کے مضمون
کا، پردے کی روح کا۔اگر آپ اس پر قائم رہیں تو آپ کے گھر تسکین سے بھر جائیں گے اور جو پاک
نمونے آپ دنیا پر چھوڑیں گی، جو اثرات دنیا پر مرتب کریں گی وہ اثرات اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک
نئی جنت کی تعمیر شروع کریں گے اور ایک نئے معاشرے کی بنیاد ڈالیں گے۔یہ وہ اعلیٰ مقصد ہے جس
کی خاطر ہم بار بار آپ سے مخاطب ہوتے ہیں ، یہ وہ اعلیٰ مقصد ہے جس کے حصول کے لئے میں چاہتا
ہوں کہ تمام دنیا کی جماعتیں یکساں کوشش کریں، خواہ وہ انگریز احمدی عورتیں ہوں یا امریکن احمدی
عورتیں ہوں، کالی ہوں یا گوری ہوں، افریقہ کی ہوں یا چین اور جاپان سے تعلق رکھتی ہوں یا ہندوستان
یا بنگلہ دیش سے، وہ ایک ہی امت ہیں یا درکھیں اس لئے پردے کی روح یکساں سب میں ہونی چاہئے
یہ درست نہیں ہے کہ انڈونیشیا کا پردہ اور ہے اور عرب کا پردہ اور ہے اور بنگال کا پردہ اور ہے اور
ہندوستان اور پاکستان کے پر دے اور ہیں اور اگر ہیں تو محض اس حد تک اور رہنے کی اجازت ہے جس
حد تک یہ اسلامی روح کو مختلف رنگ میں پیش نہ کرتے ہوں۔اگر پردے کی روح مختلف صورتوں میں
منعکس ہورہی ہے تو پھر یہ پر دے غلط ہیں۔اگر امتیاز ہیں تو معمولی تمدنی امتیاز۔فرق ہیں تو تھوڑے
تھوڑے معاشرتی فرق ہیں لیکن جہاں تک روح کا تعلق ہے وہ ایک ہی عالمی روح ہے جو خد اتعالیٰ کی
وحدت کی مظہر ہے تو پھر یہ تھوڑے تھوڑے فرق کچھ بھی اثر انداز نہیں ہو سکتے۔پھر اسی طرح پردے کی
ظاہری شکلیں ہر عورت کے حالات کے مطابق بدلتی ہیں، اس کی عمر کے مطابق بدلتی ہیں ، اس کے عمومی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۱۴
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
رجحانات سے بھی تعلق رکھتی ہیں۔ایک عورت بچپن ہی سے مثلاً اس مزاج کی ہے کہ اس کو ادھر ادھر
جھانکنے کی عادت ہی نہیں وہ اپنے میں صرف مصروف اپنے آپ میں ڈوبی ہوئی ایک ایسا کردار پیش
کرتی ہے۔شروع ہی سے بعض بچیاں میں نے دیکھی ہیں شروع ہی سے اس کردار کی ہوتی ہیں جن کو
قرآن کریم المُحْصَنَتِ الْخَفِلت (النور: ۲۴) قرار دیتا ہے۔یہ غافل عورتیں ہیں ان کو کچھ بھی پرواہ
نہیں گردو پیش کی ، ان کا پردہ ڈھیلا ہو یا سخت ہو کسی کو کوئی دعوت نہیں دیتا۔وہ اپنے من میں ڈوبی ہوئی
عورتیں ہیں اور آزاد ہیں اس بات سے کہ دنیا انہیں کیا دیکھ رہی ہے اور کیا نہیں دیکھ رہی۔قرآن کریم
فرماتا ہے کہ جو ایسی عورتوں پر الزام لگاتا ہے وہ سب سے مکروہ جرم کرتا ہے اور یقینا اللہ تعالیٰ اسے سخت
سزا دے گا۔پس ایک غافلات کی دنیا ہے یہ ایک اور ہی دنیا ہے جو جاری وساری تمدن مقامی تمدن اور
مقامی روایات سے الگ ایک عالمی دنیا ہے جس سے وہ تعلق رکھتی ہیں۔پھر بعض خواتین ہیں جو بچپن سے ہی عادی ہیں کہ کچھ ان کی طرف توجہ دی جائے اور چھوٹی
بچیاں بھی ہوں تو ان کا سنگھار پٹار بتاتا ہے کہ ان کو چین نہیں آئے گا جب تک لوگ ان کو دیکھیں نہ اور
اس وجہ سے وہ شروع ہی سے اپنے حسن کو ابھار کر اور نکھار کر پیش کرنے کی عادت اختیار کر لیتی ہیں جب
وہ اپنے بال تراشتی ہیں تو نظر آجاتا ہے کہ کس کی خاطر تراشے جارہے ہیں جب وہ اپنا حلیہ بناتی ہیں جو
بھی بنا ئیں تو یہ بحث نہیں ہے کہ لپسٹک (Lipstick) جائز ہے یا نا جائز ہے۔جائز ہے مگر بنانے
والے ہاتھ ، لپسٹک لگانے والے ہاتھ فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ لپسٹک جائز ہے یا نا جائز ہے، بعض خواتین
طبعی طور پر اپنے آپ کو اچھا دکھانا چاہتی ہیں مرد بھی یہی چاہتے ہیں۔مگر اچھا دکھانا کسی حد تک اپنی
خامیوں پر پردہ ڈالنا انسانی فطرت ہے، اپنے رنگ پر تھوڑا سا غازہ مل لینا کوئی گناہ نہیں ، ہونٹوں پر طبیعی
خون کی سرخی نہ ہو تو کچھ لگا دینا کوئی حرج نہیں لیکن اگر اس سے بڑھ کر دعوت عام کے طور پر اسے
استعمال کیا جائے ، اس نیت سے کیا جائے تو پھر یہی حرکت گناہ کی حدوں میں داخل ہو جاتی ہے اور
قرآن کریم نے اسی پہلو سے اس پردے کے مضمون کو کھولا ہے کہ تم اپنے آپ کو سنبھال کر رکھو، اپنی
عزت کا خیال کرو، ہم نہیں چاہتے کہ تمہیں غیروں سے گزند پہنچے، ہم نہیں چاہتے کہ تم سوسائٹی میں
عیش و عشرت کے کھلونے بن جاؤ تمہاری عزت اور وقار کے قیام کی خاطر ہم تمہیں پردے
کی تعلیم دیتے
ہیں۔پس عورت کا وقار اور عورت کی عزت اسلام کی پردے کی تعلیم سے وابستہ ہے جہاں جہاں اسے
نظر انداز کریں گے وہیں وہیں بدی کے پھل لگنے شروع ہو جائیں گے اور ضرورت نہیں کہ جنت سے
حضرت خلیفہ امسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۱۵
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
سب کے سب پہلے نکالے جائیں تو پھر بد درختوں میں جائیں گے قرآن کریم نے جس جنت کا نقشہ
کھینچا ہے وہاں بد درخت موجود ہیں اور ترجمہ کرنے والے اور تفسیر کرنے والے یہ غور نہیں کرتے اگر وہ
جنت کچھ اور تھی جیسی مرنے کے بعد نصیب ہوگی تو وہاں کے پھل کیا کام کر رہے تھے۔وہاں اُن کا وجود
کیا حیثیت رکھتا تھا کس طرح خدا نے اس پاک جنت میں ناپاک ناجائز پھلوں کو اگنے کی اجازت دی۔پس در اصل جنت وہ معاشرہ ہے جو ایک نبی تعمیر کرتا ہے اس معاشرے میں ہر
قسم کے لوگ ہوتے ہیں
کچھ بد درختوں کی مثال کچھ نیک درختوں کی مثال اور معاشرے کو عمومی طور پر یہ تعلیم ہے کہ نیک درختوں
سے تعلق قائم کرو اور بددرختوں سے تعلق کاٹ رکھو اگر ایسا نہیں کرو گے تو بدیاں آخر تم پر غالب آجائیں
گی اور تمہاری جنت کی حیثیت بدل جائے گی یہاں تک کہ پھر آسمان سے آوازیں آئیں گی کہ جنت
سے نکل جاؤ، اب تمہارا اس جنت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس پہلو سے پردے کو سمجھیں کوئی سختی کا حکم
نہیں ہے بلکہ ایک نیک مشورہ ہے، ایک نصیحت ہے، اگر اسے سمجھیں اور سنیں اور اس کی روح کو قائم
کریں تو آپ کا بھی فائدہ ہے اور جماعت کا بھی فائدہ ہے، اسلام کا فائدہ ہے۔تمام عالم میں ایک ہی
روح کی علمبر دار عورتیں آئندہ زمانوں کے لئے جنت پیدا کر جائیں گی اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ جنت
ہمیشہ ہمیش کے لئے قائم رہے گی مگر ابھی سے جو ر نے پیدا ہورہے ہیں ابھی سے جو چیلنجز اُٹھ رہے ہیں
اُن کے مقابلے کے لئے سارے مضمون کو سمجھنا ضروری ہے۔وہ آیات جن کی آپ کے سامنے تلاوت کی گئی ہے اس میں بہت سے مضامین بیان ہوئے
ہیں۔اس
کا ترجمہ آپ سن چکی ہیں اگر تفصیل سے ان آیات کی تفسیر کی جائے تو باقی مضامین ممکن ہے
اس تھوڑے سے وقت میں بیان ہی نہ کئے جاسکیں اس لئے چونکہ پہلے میں ان آیات پر روشنی ڈال چکا
ہوں یعنی آیات جو روشنی مجھ پر ڈالتی ہیں اس میں میں آپ کو بھی شریک کر چکا ہوں اس لئے میں چند
دوسری آیات جو بعض دوسرے پہلوؤں کا ذکر کرتی ہیں وہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ الَّتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ
عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَنْ يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِجُتٍ بِزِينَةِ
وَأَنْ يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَهُنَّ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(النور: ۶۱)
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
کہ وہ عورتیں جو بیٹھی رہ جاتی ہیں التِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا جو نکاح کی امید رکھتی
ہیں نہ ضرورت محسوس کرتی ہیں یعنی بعض دفعہ بیوگان بڑی عمر کی ہو جاتی ہیں۔بعض دفعہ وہ کنواریاں یعنی
وَالْقَوَاعِدُ وہ کنواریاں جو بڑی عمر کو پہنچ جاتی ہیں اور اپنے اندر نہ کوئی حاجت پاتی ہیں نکاح کی نہ دنیا
سمجھتی ہے کہ ان کو نکاح کی ضرورت ہے ان کے متعلق فرمایا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَنْ يَضَعْنَ
ثِيَابَهُنَّ ان پر کوئی حرج نہیں کہ اپنے وہ پردوں کے اہتمام جوانہوں نے کئے ہوئے تھے اتاردیں
عام سادہ زندگی میں لوگوں کے سامنے پھر میں جس طرح مردلباس میں پھرتے ہیں وہ بھی عام لباس
میں بے شک پھریں مگر ایک شرط ہے کہ جاہلیت کے سنگھار پھر نہیں کرنے۔مگر بہتر ہے
أَنْ يَسْتَعْفِفْ اس کے باوجود ان کا بچ کر رہنا زیادہ مناسب ہے کیونکہ سوسائٹی بیمار ہوتی ہے
بعض دفعہ بعض ایسے گندے مزاج کے ٹیڑھے مزاج کے مرد ہوتے ہیں جو ہر طرف نظر ڈالتے ہیں تو بد
نظر ہی ڈالتے ہیں تو فرمایا ان کے لئے بہتر تو یہی ہے کہ استعفاف کریں یعنی جس حد تک بچ سکتی ہوں
بچیں لیکن اس تعلیم کے پیش نظر اگر وہ نسبتا کھلے بندوں کھلے عام باہر نکلتی ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔اس
ضمن میں حضرت اماں جان کی مثال گو اس مثال میں نہیں آتی مگر میں آپ
کو بتانا چاہتا ہوں کہ بڑی عمر
میں جا کر اول تو یہ کہ وہاں قادیان میں اور ربوہ میں بھی ہر ایک نظر جو آپ کو دیکھتی تھی۔وہ ایک مقدس
ماں کے طور پر دیکھتی تھی اور آپ کے جلال کے رعب سے آپ کے چہرے کی طرف نظریں اٹھتی ہی نہیں
تھیں مگر ایک عمر میں جا کر آپ کے لئے ممکن نہیں تھا کہ پردہ کھینچ کر اوپر سے نیچے لائیں اس لئے آپ
چھتری لے لیا کرتی تھیں اور چھتری لے کر دار الانوار مثلاً سیر کے لئے جاتی تھیں۔کبھی ڈلہوزی میں بھی
مجھے تو فیق ملی آپ کے ساتھ جانے کی تو جب دیکھتیں غیر مرد آئے ہیں تو ان کے سامنے چھتری جھکالی
اور پھر چھتری اونچی کر کے کھلی ہوا کے لطف سے لطف اندوز ہوئیں حالانکہ اس عمر میں جا کر عام عورتوں
کے لئے بھی یہی حکم ہے جو ایسے مقدس مقام نہ بھی رکھتی ہوں کہ تم نسبتاً آسان زندگی اختیار کر لو کوئی گناہ
نہیں ہے لیکن استعفاف کا پہلو ایسا ہے کہ دنیا کو نظر آئے کہ یہ بچنے والی عورتیں ہیں۔یہ عام عورتیں نہیں
ہیں۔دوسری شرط یہ ہے مُتَبَرِجتٍ بِزِينَةِ بعض عورتیں بڑی عمر میں بھی سنگھار پٹار بہت
کرتی ہیں۔صرف جوانی کا قصہ نہیں ہے ان کو آپ کہیں ناچلو بازار چلتے ہیں کہیں گی ٹھہرو میں تیار
ہو جاؤں کیوں تیار ہونا ہے اچھی بھلی گھر میں بیٹھی ہوئی صاف پاکیزہ روحانی چہرہ ہے کیا کرنا ہے اس
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۱۷
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
کو۔تو کہتی ہیں تھوڑی سی لپسٹک تھوڑا سا نکھار سنگھار ٹھیک ہو جاؤں۔باہر نکلنا ہے کیا لوگ دیکھیں گے کیا
سمجھیں گے، تو یہ عورت کی فطرت ہے اس لئے قرآن کریم دیکھیں کتنا پاک الہی کلام ہے فطرت کی
گہرائیوں تک اترتا ہے ایک طرف فرما رہا ہے کہ جب تم بڑی عمر کی ہو جاؤ تمہیں ضرورت محسوس نہ
ہو لوگ بھی سمجھیں کہ تم نکاح کی عمر سے آگے تجاوز کر گئی ہو تو کوئی حرج نہیں مگر فرمایا ہم جانتے ہیں تمہیں
بننے سجنے کی عادت ضرور ہے اور یہ تمہاری فطرت میں داخل ہے اس لئے جب نکلو گی تو جاہلانہ طریق پر
سنگھار بالکل نہیں کرنے۔اب وہ نسبتا ماڈرن احمدی عورتیں سمجھتی ہیں کہ اُن کی عزت ماڈرن ہونے میں
ہے اُن کو میں نے احمدیت کے قافلے کے سر پر نہیں رکھا کیونکہ میرے نزدیک وہ ماڈرن نہیں بیک ورڈز
(Backwards ) ہیں۔اُن کو سب سے آخر پر کھڑا کیا ہے جو پیچھے پیچھے چل رہی ہیں اور اُن کے
حلیے اور ہیں۔وہ اپنی عزتیں اس بات میں محسوس کرتی ہیں کہ ہم پردہ چھوڑ دیں گی یہ تو پرانے زمانے کی
بات ہے لیکن پھر سنگھار پٹار کیوں کرتی ہیں جب نکلتی ہیں تو سادہ چہروں کے ساتھ کیوں نہیں
نکلتیں ، جب نکلتی ہیں تو سادہ لباس پہن کر کیوں نہیں نکلتیں، اگر ایک چیز سے فائدہ اُٹھانا ہے تو یا درکھیں
دوکشتیوں میں بیک وقت پاؤں رکھنے کی اجازت نہیں ہو سکتی۔سنگھار کرنا ہے تو کر وشوق سے کرو اور گھر
کے لئے کرو، اپنوں اور عزیزوں کے لئے کرو اور پھر پردہ کرو اور اگر دوسرے پہلو سے فائدہ اٹھانا ہے تو
پھر سنگھار گھر چھوڑ کر آؤ اور باہر نکلو۔اب اس پہلو سے جو احمدی معاشرہ ڈویلپ (Develop) ہونا چاہئے جس کو میں
چاہتا ہوں کہ ہو۔اگر ایسی عورتیں جنہوں نے نسبتا بے احتیاطی کے پر دے کرنے ہیں، اس کو ہلکے طور پر
استعمال کرنا ہے، اُن کا دستور عام عورتوں سے بالکل برعکس ہونا چاہئے۔کوئی ان کو کہے چلو چلیں کہیں
ٹھہر ٹھہرو میں ذرالپسٹک صاف کرلوں، غازہ صاف کرلوں ، میں تو بہت بنی گھنی ہوں، میں نے باہر جانا
ہے غیر دیکھیں گے اس لئے میں ذرا مناسب ہو جاؤں۔بالکل اس رجحان کے برعکس رجحان ہے جو
آپ کو ساری دنیا کی عورتوں میں یکساں دکھائی دیتا ہے۔یہ جو فطرت کی بات قرآن کر رہا ہے یہ ہر جگہ
برابر ہے اس میں اسلام غیر اسلام کوئی فرق نہیں۔تمام دنیا کی عورتیں گھر میں جس طرح بھی ہوں بعض
گھر میں بھی اچھے سلیقے سے رہتی ہیں مگر بعض ذرا گھر میں آتے ہی ڈھیلی پڑ جاتی ہیں کوئی پرواہ نہیں ،
جھاٹا پھولا ہوا ہو اور کچھ صبح کی جو نیند کے آثار ہیں وہ چہرے پر اسی طرح داغ ڈالے ہوئے ہوں کوئی
پرواہ نہیں لیکن باہر جانا ہو تو اچھا ایک منٹ ٹھہر جائیں۔یہ فطرت ہے وہ عام عالمی رجحان ہے عورت کا
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۴۱۸
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
تبھی قرآن کریم نے اس مضمون کو یہاں بیان فرمایا ہے کہ بوڑھی بھی ہو جاؤ گی تو دل یہی چاہے گا کہ
سنگھار پٹار کر کے نکلو ہم نے جب تمہیں اجازت دی ہے کہ نسبتا کھلے ماحول میں باہر آجاؤ تو پھر سنگھار کی
اجازت نہیں ہوگی۔یہ تمہاری فطرت کے مطابق ہو اسلامی مزاج کے خلاف بات بن جاتی ہے۔تو پھر احمدی معاشرہ یوں ہونا چاہئے کہ جو عورتیں کام پر جاتی ہیں جنہوں نے پیشے اختیار
کرنے ہیں مختلف قسم کے عزت والے پیشے یعنی ڈاکٹرز ہیں یا دکانوں پر کام کرنا پڑتا ہے، مغربی
معاشرے میں تو خصوصیت سے عورتوں کو بہت کام کرنے پڑتے ہیں جو باہر کے کام ہیں مگر عام طور پر
مشرقی معاشرے میں عورتوں کے زیادہ کام گھر سے وابستہ رہتے ہیں لیکن مشرق بھی اب ایک مشرق تو
نہیں رہا۔مشارق ہیں کئی مشرقیں ہیں کئی مختلف رجحان ہیں۔مشرقی بعید میں اور رجحان ہے وہاں
عورتیں برابر اقتصادیات میں حصہ لیتی ہیں۔افریقہ میں اور رجحان ہے وہاں مردوں سے زیادہ بعض
جگہ عورتیں اقتصادیات میں حصہ لیتی ہیں۔بچے پیدا کرتی ہیں اُن کو اٹھایا ہوا پیٹھ کے اوپر ، ایک سامنے
جھولی میں ڈالا ہوا پھر ہل بھی چلا رہی ہیں، پھر فصلیں بھی کاٹ رہی ہیں ، پھر مارکیٹ پر جا کر دکانیں بھی
لگا رہی ہیں۔اب ایسی عورتوں کو آپ یہ کہیں اسلام کہتا ہے کہ تم کس کے برقع سامنے رکھو اور کالی عینکیں
پہن کے باہر نکلو اور ہاتھ بھی نظر نہ آئیں تو اُس غریب قوم کو بھوکا مارنے والی بات ہے۔کہاں اسلام یہ
کہتا ہے؟ اسلام جو کچھ بھی کہتا ہے یا درکھیں آپ کی عزت اور حفاظت کے قیام کی خاطر کہتا ہے کسی
بنیادی انسانی حق سے محروم کرنے کے لئے نہیں کہتا۔پس پردہ جس معاشرے میں بھی ہو وہاں کسی صورت میں بھی عورت کو اس کے بنیادی حقوق
سے
محروم نہیں کرتا اس کے اس بنیادی حق کو قائم کرتا ہے کہ چونکہ وہ نسبتا زیادہ لطیف چیز ہے۔خدا تعالیٰ
نے اس کو ایک نمایاں حسن عطا کیا ہے وہ حسین ہو یا نہ ہو اس کی نسوانیت میں ایک حسن ہے جس کی
طرف نظریں جذب کے ساتھ اُٹھتی ہیں اس لئے اس کی حفاظت کی خاطر پر دہ ہے نہ کہ اس کو محروم
کرنے کے لئے۔اگر محروم کرتا ہے تو پردہ تو گندے مردوں کو محروم کرتا ہے۔ان مردوں پر قدغن ہے
جن کا دل یہی چاہتا ہے کہ پردہ اُٹھ جائے اور پھر وہ مزے کرتے پھریں جس طرح بھی چاہیں۔تو یہ
بالکل غلط مفہوم ہے جو پردے کا سمجھا جا رہا ہے دنیا میں کہ اسلام نے عورت پر پابندی لگادی ہے۔اسلام
نے مرد پر پابندی لگائی ہے کہ تم لوگوں پر ہمیں اعتبار کوئی نہیں۔جس طرح عورت کی فطرت ہے سنگھار
کرے تمہاری فطرت ہے کہ دوسروں کے سنگھار سے ناجائز فائدے اٹھاؤ اور جگہ جگہ اپنی نظروں کو