پردہ اور اس کی روح

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ مسح الرابع ' کے مستورات سے خطابات
۴۱۹
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
ناحق سیراب کرتے پھرو اس کی اجازت نہیں ہے۔چونکہ مرد اپنی فطرت سے مجبور ہے اور اس کی نظریں
زیادہ بہکتی ہیں عورت کے مقابل پر اس لئے اللہ تعالیٰ نے اُس کو ان مواقعوں سے ہی محروم کر دیا۔اب
عورتیں بن سنور کر پبلک میں نہیں آئیں گی تا کہ جو کچھ بھی تمہیں خدا نے جائز ضروریات عطا کی ہیں ان
کو جائز ذریعے سے پورا کرو اور اپنے گھر میں پاک ستھرے ماحول میں تسکین قلب کے سامان حاصل
کرو اس لئے اسلامی معاشرے کی اس روح کو آپ کے لئے سمجھنا بہت ضروری ہے ورنہ حقیقت میں
آپ پردے کا حق ادا نہیں کر سکتیں نہ اس کی روح کو سمجھ سکتی ہیں۔پس کسی کام سے محرومی کے لئے کسی حق
سے محرومی کے لئے پردے کی تعلیم قرآن کریم میں کہیں بھی مذکور نہیں۔ہر جگہ پردے کی تعلیم کا مطالعہ کر
کے دیکھ لیں، احادیث کا مطالعہ کر لیں عورت کو کبھی کسی پہلو سے اُس کے جائز بنیادی حق سے اسلامی پردہ
محروم نہیں کرتا اس کی حفاظت کرتا ہے، اس کی عزت کی حفاظت کرتا ہے اس کی تسکین کی حفاظت کرتا
ہے،اس کے گھر کی حفاظت کرتا ہے، اس جنت کی حفاظت کرتا ہے جو عورت کے بغیر بنائی نہیں
جاسکتی ، عورت کو اس جنت سے نکال دیں تو آدم ویسے ہی پیچھے پیچھے نکل جائے گا اس بیچارے کا کیا رہ جاتا
ہے اس لئے عورت نے نکالا ہو یہ الگ مسئلہ ہے مگر عورت کو اکیلا اللہ نکالتا تو وہ جنت ہی نہ رہتی آدم نے
جانا ہی جانا تھا اس لئے فرمایا تم دونوں ہی چلے جاؤ تمہارا اکٹھے رہے بغیر گزارہ چل ہی نہیں سکتا۔پس اس
پہلو سے آپ ایسی جنت بنا ئیں جہاں آدم اور حوا دونوں اکٹھے اکٹھے پھر میں، گھر میں بھی ساتھ رہیں ، گھر
کے باہر بھی ساتھ رہیں معاشرہ حسین ہو جائے اور عورت اپنے جائز حق سے محروم نہ رہے۔پس میں نے بتایا ہے کہ کام ہیں۔اب اُن کام کرنے والی عورتوں کو جو افریقہ میں کام کرتی
ہیں آپ دیکھیں اُن میں کہیں اشارہ بھی وہ سنگھار نہیں پایا جاتا جو بے وجہ لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے
کے لئے کیا جاتا ہے۔اُن کی ساری شکل صورت ان کے کاموں کے انہماک ان کی طبیعت میں کوئی گندہ
خیال پیدا کرتا ہی نہیں حالانکہ اُن میں ایسی بھی ہیں جو صرف اپنے رواج کی وجہ سے (مسلمان نہیں
غیروں کی بات بھی کر رہا ہوں ) اپنے رواج کی وجہ سے تقریبا نیم تنگی ہوتی ہیں جو مشرکہ عورتیں ہیں ان کا
لباس وہاں تقریباً ننگا ہے لیکن جب وہ کاموں میں مصروف ہوں تو انسانی ذہن کو بھٹکنے کا کوئی موقع ہی
نہیں پیدا ہوتا۔ان کا انہماک ان کی توجہ تمام تر زندگی کے لئے نان و نفقہ کمانے یعنی زندگی کے لئے
ضروریات کمانے پر مبذول رہنا ہے اور ان کی توجہ اس سے ہٹتی ہی نہیں ہے۔لوگوں کی توجہ بھی اس طرف
سے نہیں بہتی۔پھر اب ان عورتوں کو آپ اور قسم کا برقع اورقسم کا پردہ پہنا دیں تو وہ سارے معاشرے میں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۲۰
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
رخنہ ڈال دے گا اور وہ لوگ ان کے بچے بھوکے مرنے لگیں۔ہر صورت حال کو اس کے ماحول کے مطابق
جانچنا چاہئے اور اس ماحول سے الگ کر کے اس کے نتیجے نکالنا غلطی ہے اور بیوقوفی ہے۔ابھی پیچھے چند ہفتے پہلے یا چند مہینے پہلے بڑا شور تھا یورپ میں اس بات میں کہ ہندوستان میں
اور پاکستان میں چھوٹے بچوں پر ظلم کیا جاتا ہے، ان سے Labourالی جاتی ہے اس لئے ان کی
تجارتوں
کا بائیکاٹ کر دو۔ہندوستان پر تو اتنا زور نہیں تھا پاکستان پر زیادہ نزلہ ٹوٹ رہا تھا اور واقعتہ
پاکستان کی ایکسپورٹ کو اس سے گہرا نقصان پہنچا کیونکہ وجہ یہ ہوئی تھی ( یہ بات نہیں تھی کہ ان کے علم
میں پہلے یہ نہیں آیا تھا) وجہ یہ ہوئی تھی کہ ایک عیسائی بچے نے خبر دی تھی کسی عالمی ادارے کو کہ یہاں یہ
ہو رہا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کے نتیجے میں بعض ظالموں نے اسے قتل کر دیا تو ردعمل اس بات
کا تھا نہ کہ
بچوں کی ہمدردی ، ورنہ یہ ساری باتیں کھلی کھلی ہیں سب کو علم ہے کہ کیا ہورہا ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا
ہے کہ اُس معاشرے میں جس کی میں بات کر رہا ہوں ان اقتصادی حالات میں جو ہندوستان اور
پاکستان اور بنگلہ دیش اور دوسرے غریب ممالک میں پائے جاتے ہیں اگر بچوں کو کام کی اجازت نہ ہو اس
کا متبادل یہ نہیں ہے کہ گھر بیٹھ کے آرام سے روٹی کھا ئیں اس کا متبادل یہ ہوگا کہ گھر بیٹھے سارے بھوکے
مر جائیں کیونکہ اقتصادی حالات ایسے خراب ہیں بعض ملکوں کے ایک کمانے والا شخص اپنے سارے
خاندان کو پال سکتا ہی نہیں اور اوپر سے مصیبت یہ ہے کہ غربت میں نشو ونما کی طاقت زیادہ پائی جاتی ہے۔جہاں غربت زیادہ ہو بچے بھی زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔اگر غریبوں کے بچے کثرت سے پیدا
ہورہے ہیں ان کو سنبھالے کون ، ان کو کھلائے کون۔ایک عمر تک پہنچ کر جہاں وہ کام کرنے کی اہلیت
رکھتے ہیں ان کا مفاد اس میں ہے کہ ان کو کام مہیا کیا جائے اور یہ صرف دیکھا جائے کہ غیر ضروری سختی نہ
ہو۔اُن کی عمر کا خیال رکھا جائے اول تو بچپن ہی سے سختیاں دیکھتے دیکھتے غربت ہی ان کو سخت جان بنا
دیتی ہے اور ان کی ہڈیاں عام بچوں سے مختلف ہوتی ہیں ان کے آرام اور تکلیف کے معیار جو عام بچوں
سے مختلف ہو جاتے ہیں وہ ایک Hardener بچے جو زندگی کی تلخیوں میں سے گزر کر ایک نیا سخت
وجود آپ کو دکھاتے ہیں اُن بچوں پر یہ رحم نہیں ہے کہ ان کے کام کے مواقع اُن سے چھین لئے
جائیں۔ایسے بچے پھر جرائم پیشہ ہوجائیں گے، ایسے بچے سوسائٹی کو شدید نقصان پہنچا ئیں گے۔یہ
چیزیں یہ دیکھتے ہی نہیں۔یہ سمجھتے ہیں یورپ میں بیٹھے ہم جیسا اپنے بچوں کے فیصلے کرتے ہیں ویسے
وہیں بھی نافذ کر سکتے ہیں یہ بھول جاتے ہیں کہ انگلستان خود اور یورپ کے دوسرے ممالک ایک ایسے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۲۱
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
تاریخی دور سے گزر چکے ہیں جہاں بچوں سے کام لینا ایک دور میں ضروری تھا اور جتنی سختی یہ سمجھتے ہیں کہ
پاکستان اور ہندوستان میں ہو رہی ہے اس سے دس گنا زیادہ بختی یہ مظلوم بچوں پر یہاں کیا کرتے تھے
ایک اقتصادی دور ہے یہ اس سے آگے نکل چکے ہیں۔بعض غریب ممالک ابھی وہاں تک پہنچے نہیں ہیں
اس لئے یہ خیال کہ ایک صدی میں ساری قومیں یکساں برابر چل رہی ہیں بالکل جھوٹا اور بے معنی خیال
ہے۔ایک ہی صدی میں ہزار سال پہلے کے لوگ بھی موجود ہیں وہ اسی طرح ہزار سال پہلے کا سفر کر
رہے ہیں۔ایک ہی صدی میں سو سال پہلے کے لوگ بھی موجود ہیں، دو سو سال پہلے کے لوگ بھی موجود
ہیں تو ان پر ان کے حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہو گا اور حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا حالات کے
مطابق احکامات جاری کرنے ہوں گے۔پر دے کا بھی اس مضمون سے گہرا تعلق ہے جن سوسائٹیوں میں عورتوں نے کام کرنا ہے ان
میں پیشے مختلف قسم کے معزز پیشے اختیار کرنے ہیں۔ان کو اس
قسم کا برقع پہنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے
اسلام یہ چاہتا ہے کہ وہ ایسا پردہ کریں اُن کے لئے یہ پردہ ضروری ہے جو میں نے بیان کیا ہے کہ وہ
اپنے آپ کو بچا کر رکھیں، باہر نکلیں تو اپنی زینت کو چھپائیں نہ کہ اس کو ظاہر کریں، اپنی خوبصورتی کو
دبائیں نہ کہ ابھار ہیں تا کہ غیر نظریں بے وجہ اُن پر نہ پڑیں اور غلط پیغام قبول نہ کریں حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے بھی پردے کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے یہی مضمون بیان فرمایا ہے۔پس ایک تو وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاء والی آیت ہے النور کی وہ اس مضمون کے مختلف
پہلوؤں پر روشنی ڈال رہی ہے۔دوسری آیت جو میرے سامنے ہے۔وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولى
وَاَقِمْنَ الصَّلوةَ وَاتِينَ الزَّكُوةَ وَاَطِعْنَ اللهَ وَرَسُولَهُ
(الاحزاب : ۳۴)
إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ
وَيُطَبَرَكُمْ تَطْهِيرًان
یہ جو آیت ہے جس میں ایک نسبتاً سخت پردے کا حکم دکھائی دیتا ہے اس کا تعلق حضرت اقدس
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیویوں اور اہل بیت سے خصوصیت سے ہے اُس کی وجہ یہ ہے کہ بعض
رشتوں کے نتیجے میں بعض خاندان خصوصیت کے ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنتے ہیں اور ان کی رسمیں نسبتاً

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۲۲
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
زیادہ آگے قدم بڑھا کر عام طور پر قبول کی جاتی ہیں۔اگر وہ ایک قدم بے پردگی کی طرف آگے بڑھیں تو
لوگ دس قدم اس حوالے سے پھر آگے بڑھ جاتے ہیں اس لئے اُن کی ذمہ داریاں مختلف ہیں اور پھر
اس میں مخالف آنکھوں کا بھی تعلق ہے، معاند آنکھوں کا بھی تعلق ہے وہ بد نیتی سے ایسی عورتوں کو
دیکھیں اور پھر موقعے کی تلاش میں ہوں کہ ان کی عزت کو کسی طرح داغ لگا ئیں تا کہ ان سے تعلق رکھنے
والوں کی عزت بھی مجروح ہو۔یہ وہ مضمون ہے جس کے پیش نظر حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
والہ وسلم اور امہات المومنین کے لئے اور اہل بیت کے لئے خدا تعالیٰ نے نسبتاً زیادہ سخت الفاظ میں پردہ
بیان فرمایا ہے لیکن وہاں بھی اس قسم کے برقعے کا ذکر نہیں ہے جو ہمارے ہاں رائج ہے۔میں یہ نہیں کہتا
کہ یہ غلط ہے یہ ایک انداز تھا جسے اختیار کیا گیا۔میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسے تنہا اسلامی نمائندہ
پردہ نہیں کہا جا سکتا۔اگر یہ کہیں گے تو اسلام کے آغاز میں جو مسلمان خواتین آنحضرت صلی اللہ علیہ
والہ وسلم سے تربیت پا کر پردے کا نمونہ پیش کرتی تھیں اُن میں یہ برقع آپ
کو دکھائی نہیں دے گا تو کیا
یہ نتیجہ نکلے گا کہ اُن کو تو پردے کا علم نہیں تھا بعد میں ہندوستان اور پاکستان میں پردے کا حقیقی علم ہوا تو
انہوں نے اس کی صحیح صورت پیش کی اس لئے جب میں ایک بات بیان کرتا ہوں تو لازم ہے اس کے
سارے پہلو کھول کر آپ کے سامنے رکھوں تا کہ غلط فیصلے نہ کریں۔یہ میں پھر دوبارہ اصرار کرتا ہوں کہ
جن کو یہ پردہ ورثے میں ملا ہے اگر انہوں نے بے احتیاطی کی اور اسے یہ عذر رکھ کر اتار پھینکا کہ اسلام
کے آغاز میں اس قسم کا برقع نہیں تھا تو وہ اپنے آپ کو بھی شدید نقصان پہنچا ئیں گی، اپنی نسلوں کو بھی
شدید نقصان پہنچائیں گی اور ان کی نسلوں سے پھر پردہ اُٹھ جائے گا اس لئے جس صورت حال میں کوئی
انسان پکڑا جائے اس کے مطابق موزوں طریق اختیار کر کے اس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی
جاتی ہے۔پس ایک لمبا سفر ہے ایک وقت آئے گا بالآخر جبکہ جماعت احمدیہ کو ایک ہی قسم کا عالمی پردہ
پیش کرنے کی توفیق عطا ہوگی جس میں پردے کی روح ہمیشہ ہمیش مد نظر رہے گی اور اسے ہی بنیادی
اہمیت دی جائے گی۔مگر جب میں مختلف پردوں پر تبصرے کرتا ہوں تو اس سے ہرگز یہ نتیجہ نہ نکالیں اور
پھر میرے حوالے دے کر اپنے نفس کی بھٹکی ہوئی خواہشات کی تسکین نہ کریں کہ انہوں نے کہہ دیا کہ یہ
برقع رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں موجود نہیں تھا اس لئے اُتار پھینکو اس کو۔ہرگز میں
نے یہ نہیں کہا نہ میں اسے مناسب سمجھتا ہوں پاکستان کے ماحول میں خصوصاً اُن خاندانوں میں جو
اقتصادی لحاظ سے اوپر کے مرتبے پر ہیں اس قسم کی حرکت بڑی سخت نقصان دہ ہوگی رفتہ رفتہ مزاج میں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۲۳
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
تعدیل پیدا کریں۔اعتدال کے ساتھ ضرورت سے زیادہ سختیاں جھاڑنی شروع کریں لیکن جو قدم بھی
اٹھائیں اس میں قرآن کریم کے اس حکم کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ استعفاف کریں۔نکلیں تو دعوت دیتی ہوئی
نہ نکلیں بلکہ نظروں کو جھٹکتی ہوئی ، نظروں کو جو غلط نظریں ہیں اُن
کو دھتکارتی ہوئی ، ان کی امیدوں پر پانی
ڈالتی ہوئی جیسے اوس پڑ جاتی ہے کسی پر ، ان معنوں میں پانی ڈالنے کا لفظ میں استعمال کر رہا ہوں اُن کی
خواہش ہی پیدا نہ ہو وہ سمجھیں کہ یہ ہمارے لئے ہیں ہی نہیں اور قسم کی چیزیں ہیں۔یہ روح اگر آپ قائم
رکھیں تو پھر پردہ کچھ ڈھیلا ہونا شروع ہو جائے اس روایتی پر دے سے جو آپ کو ورثے میں ملا ہے تو اس کا
نقصان نہیں ہے بلکہ اس کا دوسری دنیا پر اچھا اثر پڑے گا اور وہاں پر دے کی روح کو تقویت ملے گی۔پس یہ سارے قصے عقل اور حکمت کے قصے ہیں روح کو سمجھیں بار بار میں یہی کہتا ہوں کہ
روح کو سمجھیں اور روح کی حفاظت کریں اور آخری صورت روح کی حفاظت کی یہی ہے آپ اپنے اوپر
یقین اور اعتماد پیدا کریں کہ ہم جو بھی حرکت کر رہی ہیں، جو بھی طریق اختیار کر رہی ہیں خدا سے دور لے
جانے والا نہیں بلکہ خدا سے قریب لے جانے والا ہے۔یہ ہی رہنما اصول ہے جس اصول کے تابع دنیا
میں جنت کی از سرنو تعمیر ہوسکتی ہے۔شجرہ طیبہ کو اس بنیادی اصول سے تقویت ملے گی کیونکہ اصول کہتے
ہی جڑوں کو ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس شجرہ طیبہ کی جڑیں تو دنیا ہی میں قائم ہیں ان سے الگ نہیں
ہوسکتیں ان کو دنیا سے اکھیڑ کر باہر نہیں پھینکا جا سکتا مگر شاخوں کا رخ ہمیشہ آسمان کی طرف رہتا ہے۔ہمیشہ اللہ کے قریب تر ہوتی چلی جاتی ہیں اور پھر ان کو رزق زمین سے نہیں ملتا بلکہ آسمان سے ملتا ہے یہ
وہ بنیادی حقیقت ہے جس کے قیام کے لئے اسلامی پردہ تشکیل دیا گیا ہے اور جس کے نتیجے میں دنیا میں
جنت قائم ہوگی۔پس اس روح کو میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ قرآن کن معنوں میں اس پر دے کو قائم کرنا چاہتا
ہے کن معنوں میں آپ نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔یہ یادرکھیں پردہ خواہ کسی قسم کا بھی ہو جب آپ
اسے ایک پرانے زمانے کی چیز سمجھ کر شرما کر اتارتی ہیں تو وہیں آپ کا دل داغ دار ہو جاتا ہے، وہیں
آپ کی عزت بڑھتی نہیں بلکہ کمینگی کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں۔احساس کمتری ہے جو آپ کو کھا رہا ہے
اور اس وجہ سے اگر آپ کوئی حرکت کرتی ہیں تو یہ قطع نظر اس کے کہ وہ پردہ واقعہ اسلامی تھا یا نہیں تھا
آپ کا دل غیر اسلامی ہو جاتا ہے کیونکہ دینی سمجھتے ہوئے دینی قدروں سے روگردانی کرنا اس سے شرما
جانا یہ شکست کا پہلا قدم ہے۔جس کے بعد ہر دوسرا قدم شکست کی طرف اُٹھتا ہے۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۲۴
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
میں نے پہلے بھی مثال دی ہے کبھی کفر کے طور پر نہیں بلکہ اپنے دل کی سچی آواز آپ کے
سامنے رکھنے کے لئے کہ جب میں اپنی بیوی بچیوں کے ساتھ امریکہ وغیرہ دورہ پر گیا جبکہ میری ایک
خلیفہ کی حیثیت نہیں تھی ، جماعت کے ایک فرد کی طرح ہی تھا، ابھی بھی ایک فرد ہی کی طرح ہوں لیکن
کچھ زائد ذمہ داریاں ڈال دی گئی ہیں، اس وقت جب میں نے دورہ کیا تو اپنی بیوی بچیوں کو اسی طرح
پردہ کرایا کہ خود اعتمادر ہیں کوئی دعوت نہیں کوئی پرواہ نہیں غافلات کی طرح زندگی گزاریں اور ڈھیلا کچھ
پردہ ہو تو اتنا ہی ڈھیلا ہو جتنا پاکستان میں ڈھیلا ہوتا ہے اگر سخت ہے تو اتنا ہی سخت ہو جتنا پاکستان میں
ہوتا ہے، ملک بدلنے سے پردہ نہیں بدلے گا۔اس بات سے ان کو ایک پیغام مل گیا ان کو سمجھ آگئی کہ
اسلامی پردہ ایک عالمی چیز ہے۔ہر عورت جس جگہ بھی کسی پردے کو اسلامی سمجھ کر ایک دفعہ اختیار کر لیتی
ہے جگہ بدلنے سے، ماحول بدلنے سے، نوکریاں بدلنے سے ، اعلیٰ درجے کی سوسائٹی میں جانے سے یا
نہ جانے سے اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا وہ اسی طرح قائم رہتا ہے۔پس ایسا ہی ایک واقعہ اس سفر کے
دوران پیش آیا جب ہم اپنی موٹر جو کرائے پر لی ہوئی تھی واپس کرنے کے لئے اس مرکز میں پہنچے جہاں
کاریں واپس کرنی تھیں بالآخر تو میرے ساتھ میری بیٹی غالبا شو کی تھی اور ایک ہی تھی غالباً اس وقت
باقیوں کو میں پیچھے اپنے جہاں بھی ہم نے رہنا تھا وہاں چھوڑ آیا تھا۔اس عورت نے مجھ سے پوچھا یہ کس
قسم کا لباس پہنے ہوئے ہے میں نے کہا اس سے پوچھو یہ قید ہوئی ہے یا اپنے شوق سے ہے۔اس نے کہا
میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں بالکل پرواہ نہ کرو، مجھے مزے ہیں میں یہی وہاں بھی پاکستان میں بھی اس
طرح رہتی تھی یہاں بھی اسی طرح رہتی ہوں۔اب وہاں خدا تعالیٰ نے اس کو ایک نصیحت کا سامان
بنانا تھا۔اچانک وہاں ایک پاکستانی عورت آگئی بڑی چنچل سی لڑکی اور بالکل بے پر دبلکہ بے پر د سے
بھی کچھ زیادہ اور اس نے آتے ہی کہا لو میری چابیاں پہلے مجھے فارغ کر ووہ مجھی کہ پرانے زمانے کی
عورت آئی ہوئی ہے ان سے زیادہ میری عزت ہے۔اس نے کہا ٹھیک ہے مجھے پہلے فارغ کرواس
نے کہا تمہیں پہلے فارغ کیوں کروں یہ پہلے آئے ہوئے ہیں۔پہلے میں ان کو فارغ کروں گی تھوڑا سا
پھر وہ بجھی لیکن پھر بھی وہ اصرار کرتی رہی نہیں نہیں مجھے جلدی ہے۔اس نے کہا بالکل جلدی نہیں مگر تم
مجھے یہ تو بتاؤ کہ تمہاری ٹینکی میں پڑول ہے۔یہ اس نے اس لئے پوچھا کہ وہاں دستور یہ ہے کہ وہ جب
کرایہ پر کار لیتے ہیں تو بھری ہوئی ٹینکی لے کر جاتے ہیں اور واپس آکر بھری ہوئی ٹینکی واپس کرنی ہے
تا کہ پٹرول کے حساب کتاب کی بحث ہی نہ پڑے۔اس نے کہا بھری ہوئی ٹینکی ہے اس نے کہا اچھا

حضرت خلیفہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۲۵
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
ٹھہر جاؤ۔مجھ سے پوچھا آپ کی ٹینکی؟ میں نے کہا بھری ہوئی ہے اس نے کہا مجھے آپ پر اعتبار ہے اس
پر اعتبار نہیں۔اس کے سامنے اس سے پوچھا کہ تم یہ بتاؤ کہ یہ بھی مسلمان ہیں تم بھی مسلمان ہو تم پردہ
کیوں نہیں کر رہی۔اس نے کہا میں اپنے ملک میں تو کرتی ہوں یہاں آگئی ہوں یہاں ماحول اور ہے۔اس نے کہا بس اب مجھے سمجھ آگئی ہے تمہارا اسلام مقامی ہے ان کا اسلام عالمی ہے اور چونکہ تم نے یہ
حرکت کی ہے مجھے تم پر یقین ہی کوئی نہیں کہ تم نے سچ بولا ہو۔چلو جا کے ٹینکی دیکھیں دیکھا تو آدھے
سے بھی کم پڑول۔تو اللہ تعالیٰ نے اس کے دل پر بھی اثر ڈالنا تھا کہ جو اسلامی قدروں کی ہر جگہ برابر
حفاظت کرتے ہیں وہ سچے لوگ ہیں اُن میں کوئی فریب نہیں ہے وہ قابل اعتما دلوگ ہیں اور بجائے اس
کے کہ وہ ہمیں کم عزت دیتی۔عزت بڑھی اور یہی تجربہ میرا ہر جگہ کا برابر اسی طرح ہے۔پردہ اگر لوگوں کی نظر سے بے پرواہ ہو کر اختیار کیا جائے ، اللہ کی نظر کو سامنے رکھتے ہوئے کیا
جائے تو کچھ ڈھیلا بھی ہو تو کوئی ایسا بڑا گناہ نہیں۔نیت پاک ہو، نیت اللہ کی خاطر ایک پردے کو اختیار
کرنے کی ہو اور زمانے کے لحاظ سے ، جگہوں کے لحاظ سے قدریں نہ بدلیں یہ نہ ہو کہ لنڈن مسجد آتے
ہوئے اور پردہ ہو اور لندن مسجد سے جاتے ہوئے اور پردہ ہو یہ پر دے جو ہیں یہ خطر ناک ہیں۔اگر چہ
میں ان
کو بھی کچھ نہ کچھ عزت سے ہی دیکھتا ہوں میں کہتا ہوں کہ چلو اتنی سی تو حیاء ہے کہ احمدیوں میں ہی
آکر ہم ٹھیک ہو جائیں لوگ بعض دفعہ مجھے کہتے ہیں ان کو کیوں آپ اجازت دیتے ہیں آنے کی؟ میں
کہتا ہوں کہ اللہ بہتر جانتا ہے میرے سامنے تو پردہ کر کے ہی آتی ہیں، اتنی حیا تو ہے ناں ، میں تو ان کو
بھی ملاقات کی اجازت دیتا ہوں جو بالکل بے پردہ آتی ہیں اور اُس کی وجہ یہ ہے کہ کئی دفعہ دل میں
خیال آتا ہے کہ کچھ قدغن لگائی جائے۔کچھ کہا جائے کہ آئندہ سے بے پردہ خاندان سے ملاقات نہیں
کروں
گا تو مجھے یہ خطرہ پیدا ہوتا ہے کہ ملنے جلنے سے جو نیک اثر پڑتا ہے اس سے بھی وہ محروم رہ جائیں
گے۔چنانچہ کئی دفعہ میں نے دیکھا ہے کہ بے پرد خاندانوں کی جو بچیاں ساتھ آتی ہیں بڑے اپنے
ڈھنگ نہ بھی بدلیں تو بچیاں نیک اثر قبول کر لیتی ہیں اور ان کے اندر تبدیلیاں ہونی شروع ہو جاتی
ہیں۔ایسی معین مثالیں ہیں کہ وہ ماں باپ جو بے پر د تھے ملاقاتوں کے دوران اُن کی بچیاں قریب
آئیں تو انہوں نے خود پردہ شروع کیا اور اپنے ماں باپ کو کہنا شروع کیا ہم تو اسی طرح رہیں گی ہمیں تو
یہ زیادہ پسند ہے تو یہ وہ وجوہات ہیں۔یہ نہیں کہ میں اُن سے کوئی مرعوب ہوں خاص طور پر میں سمجھتا
ہوں کہ اس وقت ضرورت ہے کہ پیارا اور محبت کے ساتھ سارے قافلے کو ساتھ لے کر چلا جائے اور

حضرت خلیفہ مسح الرابع ' کے مستورات سے خطابات
۴۲۶
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
تربیت کی جائے۔مگر اگر معاشرے میں روز مرہ کے تعلقات میں یہ لوگ حد سے تجاوز کرنے لگیں
اور بے پردگی بلکہ بے حیائی کے طریق اختیار کرتے ہوئے احمدی شادیوں میں احمدی بیا ہوں میں حصہ
لیں تو یہ چیز نقصان دہ ہے ان کی تربیت وہاں نہیں ہوگی جو معصوم بچیاں ہیں ان
کی تربیت پر بداثر پڑنے
کا احتمال زیادہ ہے اس لئے ملاقات والا مضمون بالکل مختلف ہے اور اپنے روز مرہ کی بیاہ شادی یا دوسری
سوشل رسموں میں ان کی کھلی چھٹی دے دینا کہ جس طرح چاہیں دندناتی پھریں یہ مناسب نہیں ہے
وہاں آپ لوگوں کو اب احتیاط کرنی چاہئے۔کچھ ان کے اور اپنے درمیان ایک پردے ڈالنے چاہئیں۔ان سے کہو کہ بیبیو! تم آؤ بے شک سر آنکھوں پر لیکن اس طرح نہ آؤ کہ ہماری بچیوں پر برا اثر پڑے اپنے
آپ کو سنبھال کر چلو۔تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو سوشل دباؤ ہے یہ بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے مگر اصل تو قع تو
دعا پر ہے اور دلوں کی پاک تبدیلی پر ہے۔پردہ جہاں تک اسلامی روح کا تعلق ہے بظاہر قائم کیا جاسکتا ہے مگر بالباطن قائم کرنا ایک اور
بات ہے۔اسلامی روح کا جہاں تک تعلق ہے جب تک دل میں نہ قائم ہواس وقت تک ظاہری پردہ
کوئی حیثیت نہیں رکھتا اور یہ بھی غلط ہے کہ ایک انسان ایک پردہ کرنے والی خاتون کو یہ طعنے دے کہ جی
چھوڑو پردے ! پردے کے پیچھے جو کچھ ہوتا ہے وہ بھی ہمیں پتہ ہے اس لئے ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔یہ بھی جھوٹ ہے، ایک نفس کی انانیت ہے، ایک قسم کا تکبر ہے اور دراصل اس عورت کی نہیں بلکہ اسلام
کے پردے کی تحقیر ہے جو کچھ پیچھے ہوتا ہے اس کا تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں اس کا خدا سے تعلق ہے تم
جو دکھائی دیتی ہو اس سے پرے بھی اور باتیں ہیں جو دکھائی نہیں دیتیں جن کو خود تم نے روک کے رکھا
ہوا ہے کسی عورت
کو حق نہیں کہ وہ کہے کہ اچھا پھر بے پردگی تو اتنی رہی اس سے پیچھے جو کچھ ہوتا ہے وہ بھی
ہمیں پتہ ہے یہ تو پھر آپس میں لڑائیاں شروع ہو جائیں گی۔یہ گھٹیا کمینی باتیں میں جماعت کے
معاشرے میں اس قسم کے طعن و تشنیع کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔یہ تربیت کا ذریعہ نہیں ہیں یہ نفرتیں پیدا
کرنے کا ذریعہ ہیں۔یہ اختلافات کو بڑھانے کا موجب ہیں تربیت کے لئے پاک روح کی ضرورت
ہے۔قلبی محبت کی ضرورت ہے، اللہ سے تعلق کی ضرورت ہے جو بات کہیں خدا کی خاطر کہیں اور خدا کی
خاطر کہیں تو لازماً سلیقے اور وقار کے ساتھ کہیں کیونکہ اللہ کے حوالے سے اس کی خاطر جو بات کی جاتی
ہے اس میں کمینگی نہیں آسکتی۔پھر آپ کی نصیحت میں وقار پیدا ہوگا پھر آپ کی نصیحت طعن و تشنیع کا رنگ
اختیار کر ہی نہیں سکتی۔گہرا در داس میں پیدا ہوگا، گہری ہمدردی پیدا ہوگی اور وہ زیادہ تبدیلیاں پیدا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۲۷
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
کرنے کی صلاحیت رکھے گی ورنہ اگر نفس کے تفاخر میں مبتلا ہوکر ، خاندانی تفاخر میں یا معاشرتی تفاخر
میں مبتلا ہو کر ایک دوسرے کو طعنے دیں گی ایک دوسرے کو نیچا دکھا ئیں گی تو یہ چیزیں آپ کے نقصان کا
موجب ہیں۔پردے کے فائدے کا موجب بہر حال نہیں بن سکتیں۔پس قرآن کریم کے حوالے سے میں بعض اور آیتیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ
نے فرمایا: وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولى
کہ زیادہ اپنے گھروں میں رہا کرو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کام کی غرض سے باہر نہ نکلو۔باہر نہ نکلنے کا مضمون ایک اور جگہ ایک سزا کے طور پر بیان فرمایا گیا ہے۔یہاں ہرگز وہ مراد نہیں ہے مراد
یہ ہے کہ بے ضرورت باہر نکلنے کا شیوہ اختیار نہ کرو۔یہ اچھا نہیں ہے گھر میں بہت سے تمہارے کام
پڑے ہوتے ہیں گھروں کو صاف ستھرا پاکیزہ بناؤ۔کشش کا موجب بناؤ تمہارے بچے بھی گھر آکے
تسکین حاصل کریں، تمہارے بڑے بھی تو اپنے وقت کو اس طرح بے وجہ بکھیر کر ضائع نہ کرو بلکہ
کارآمد مقاصد میں استعمال کرو۔یہ مراد ہے۔وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ اور جاہلیت کے
انداز کے سنگھار پٹارا ختیار نہ کرو کیونکہ وہ جاہلیت کے جو سنگھار تھے وہ غیروں کو دعوت دینے والے ہوا
کرتے تھے اپنوں کی نظر کی تسکین کے لئے نہیں ہوا کرتے تھے اور اس کے بدلے کیا کرو۔وَاَقِمْنَ الصَّلوةَ وَاتِينَ الزَّكُوةَ وَاَطِعْنَ اللهَ وَرَسُولَهُ
(الاحزاب : ۳۴)
تمہاری تسکین اس بات میں ہے کہ نمازوں کو قائم کرو اور زکوۃ دوغریبوں کی ہمدردی میں خرچ
کرو، اللہ کی خاطر مذہبی مقاصد پر خرچ کرو۔وَاَطِعْنَ اللهَ وَرَسُولَهُ اور اللہ اور اس کے رسول
کی اطاعت کرو۔اب اس تعلق میں اچا نک نماز کے قائم کرنے کا بیان فرمایا ہے دراصل وہ عورتیں جن کو
باہر پھرنے کی عادتیں پڑ جائیں نہ اُن کی نمازوں کے کوئی اوقات باقی رہتے ہیں، نہ وہ اپنے بچوں کی
نمازوں کی نگرانی کر سکتی ہیں، نہ اُن کو نیک نصیحت کر سکتی ہیں۔آپ دیکھ لیں بے شک اُن عورتوں کی
مثالیں آپ کے سامنے ہوں گی آپ کے دائیں بائیں ہوں گی جن کا شیوہ ہی یہ ہو کہ گھر سے نکلیں اور
باہر سیر سپاٹا کریں یا شاپنگ کریں۔شاپنگ اچھی چیز ہے کوئی حرج نہیں مگر شا پنگ روز مرہ کی ضرورت
نہ رہے بلکہ ایک زندگی کا مقصد بن جائے۔یہ وہ چیزیں ہیں جس سے باہر نکلنے کی عادتیں پڑی ہیں
اور جو احمدی ہیں ان بیچاریوں کی تو حد دوڑ جو ہے وہ شاپنگ تک ہی ہوتی ہے جو غیر احمدی ہیں وہ پھر

حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۲۸
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
کلبوں میں جانے لگتی ہیں اور جو غیر احمدیوں کے اثر کے نیچے ہیں وہ اس قسم کے شیوے اختیار کر لیتی
ہیں۔بیرونی زندگی ہے بہانہ یہ ہے کہ فلاں سوسائٹی کے ہم ممبر ہیں، فلاں سوسائٹی میں حصہ لے رہی
ہیں مگر گھر کے لئے وقت ہی نہیں رہتا نتیجہ وہ گھر ویران ہو جاتا ہے۔اس میں گھر والے دوسرے افراد کو
دلچسپی نہیں رہتی اور ایک بڑا مقصد گھر کے ساتھ عورت کا تعلق باندھنے میں قیام نماز ہے آئندہ نسلوں کو
اگر احمدی خواتین نمازوں پر قائم کر دیں تو ایک بہت بڑا احسان ہے اور قیام جنت کا سب سے اول
ذریعہ یہی ہے لیکن وہ عورتیں جو زیادہ گھروں سے باہر دوڑی پھرتی ہیں اُن کو گھروں میں نماز قائم کرنے
کی توفیق ہی نہیں ملتی۔یہ میرا تجربہ ہے اور میں وسیع نظر رکھنے کے بعد آپ کو یہ بات بتا رہا ہوں۔نام
لئے بغیر کہ ایسی عورتیں جب خود نمازیں پڑھتی ہیں تو اکثر ٹکریں مارنے والی نماز میں ہوتی ہیں کیونکہ ان کو
دو مصروفیتوں کے درمیان وقت ہی پورانہیں ملتا اور جلدی سے گلے سے اتاری کہ اچھا جی اب نماز پڑھ
لی چلو باہر چلیں اور اپنے بچوں کو پنجوقتہ نماز کی عادت ڈالنی تبھی ممکن ہے اگر گھر میں عورت گھر کی مالکہ بن
کے رہے اس کے تمام معاملات اس کے کنٹرول میں ہوں اس کی نظر کے سامنے سب چیزیں چل رہی
ہوں اپنے بچوں کو صبح بھی نماز پہ اٹھائے ، رات کو بھی نماز کی توجہ دلائے اور پھر صبح خود نماز پر اُٹھنے کی
عادی ہو۔یہ گھریلو زندگی کے طبعی پھل ہیں جن کا قرآن کریم نے ذکر فرمایا ہے۔بیرونی زندگی اگر
ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو راتیں دیر تک ضائع ہو جاتی ہیں۔رات گئے تک انسان ایسی
مصروفیتوں میں پڑا رہتا ہے کہ اکثر ایسی عورتوں کے لئے صبح نماز پہ اٹھنے کی توفیق ہی نہیں ملتی ، ہمت ہی
نہیں ان میں رہتی اور وہ ساری عورتیں پھر اگر صبح بیکار ہوں تو ان کا دن صبح ساڑھے دس سے گیارہ بجے
شروع ہوتا ہے۔اُٹھ کر وہ ناشتہ کرتی ہیں اور پھر تھوڑا سا وقت جو باقی رہتا اس میں اگر وہ کھانا انہوں
نے خود پکانا ہے تو پکایا اور لگا کر پھر آپ باہر چلیں گئیں۔پھر شام کی مصروفیت پھر رات کی مصروفیت گویا
ایک چکر ہے بد چکر جس میں مبتلا ہو کر ان کو تسکین نہیں ملتی اس لئے زندگی بظاہر ایک دلچسپ اور
دیدہ زیب ہے لیکن آپ اس کا تجزیہ کر کے دیکھیں ہر وقت کی بے چینی ہے۔ہر وقت کی مصیبت ہے
اسلام تسکین پیدا کرنا چاہتا ہے، قرار بخشنا چاہتا ہے تحریک کر کے آپ کو بے وجہ متموج نہیں کرنا چاہتا کہ
ہر وقت ایک ہنگامہ برپا ہو اور اس کا ماحصل کیا ہو؟ سارے دن کے آخر پر اپنا حساب کتاب کرنے
بیٹھیں تو جیسی بے چینی لے کر دن شروع کیا تھا وہی بے چینی آخر پر اسی طرح رہی۔باہر بہت نکلنا ، بہت زیادہ مجالس میں اس طرح بیٹھنا عورت کے لئے اور بھی مشکلات

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کےمستورات سے خطابات
۴۲۹
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
پیدا کر دیتا ہے۔ہر عورت ایک اقتصادی معیار پر نہیں ہوتی نسبتاً زیادہ امیر عورتیں ہیں وہ زیادہ قیمتی
سنگھار پٹار کرتی ہیں ، وہ زیادہ قیمتی کپڑے پہنتی ہیں ان کے فیشن اور قسم کے ہوتے ہیں اور ان کی دولت
کے قصے بھی مجلسوں میں چل رہے ہوتے ہیں۔تو ایسی عورتیں بیچاریاں ہر وقت بے چین ہوتی چلی جاتی
ہیں کہ فلاں کے پاس گئی تھی کہ دیکھا اس کا کتنا اچھا جوڑا تھا، دیکھا اس نے کہاں سے سنگھار لیا تھا، یہ اس
نے امریکہ سے منگوایا تھا یہ جرمنی سے حاصل کیا تھا اور وہ جو سلائی کی ہے یہ تو کراچی میں جو سب سے
مہنگی سلائی والی دکان ہے وہاں سے لی ہوئی ہے۔مشغلہ ہی یہ ہے، باتیں ہی یہ ہو جاتی ہیں نماز کے
ذکر کا موقع کب ملے گا۔ذکر الہی ان باتوں میں سجتا ہی نہیں ، پھبتا ہی نہیں۔۔اور قرآن کریم نماز کے قیام اور ذکر الہی کا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے۔جہاں یہ پیدا ہو جائے
وہ عورتیں آپ اگر مجھتی ہیں کہ وہ لذتوں سے محروم ہیں تو بالکل دھوکا ہے جو تسکین جو وقار اُن عورتوں کے
چہروں پر ظاہر ہوتے ہیں وہ چیز ہی اور ہے۔بچپن میں ہم نے کثرت سے قادیان میں ایسی چلتی پھرتی
جنتیں دیکھی ہیں، اُن کا مقام ان کا مرتبہ ہی الگ ہے وہ اس
قسم کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ادنی اور ذلیل
اور حقیر سمجھتی ہیں ان میں محرومی کا کبھی بھی احساس پیدا نہیں ہوا۔ہاں لوگ جو ان سے ملنے آتے ہیں ان
کو تسکین ملتی ہے، جو قریب بیٹھتے تھے ان کو ایک روحانی لذت عطا ہوتی تھی پس اسی دنیا میں رہتے
ہوئے وہ اس دنیا کی وجود بن جاتی ہیں۔یہ وہ عورتیں ہیں جنہوں نے جنت دوبارہ پیدا کرنی ہے اور
جو دوبارہ جنت پیدا کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ان کی اولادیں بھی نیکیوں پر قدم مارتی ہیں، ان کے
مزاج بھی ہمیشہ اللہ کی طرف مائل رہتے ہیں اور نیک باتوں سے لذت پاتے ہیں۔پس بظاہر چھوٹی سی
باتیں ہیں کوئی گناہ بھی نہیں ہے۔میں یہ
نہیں کہتا جو باہرنکلتی ہیں وہ گناہوں کی خاطر نکلتی ہیں ہرگز نہیں
بڑی بڑی نیک بیبیاں ہیں اپنے آپ کو سنبھالتی ہیں نکلتی ہیں شوق کی خاطر مگر مومن کا وقت ضائع ضرور
ہو جاتا ہے۔ایسی باتوں میں اور ان کے ذہنی رجحانات کو یہ باتیں معین کرتی ہیں اور ان رجحانات کا اثر
آئندہ نسلوں پر اور گھر کے ماحول پر ضرور پڑتا ہے اور رفتہ رفتہ یہ وہ ماحول ذکر الہی کے لئے ایسا اجنبی
ماحول بن جاتا ہے کہ وہاں وہ پودا لگ نہیں سکتا اور اسی پودے کا نام تو دراصل شجرہ طیبہ ہے وہی تو پودا
ہے جس نے جنت بنانی ہے۔پس گھر میں اگر اللہ کے ذکر کی باتیں ہوں خدا کی محبت اور پیار سے آپ کی زندگیاں تسکین
پانے والی ہوں اور پھر جو عورت کی طبعی ضروریات ہیں جس کو خدا تعالیٰ نے خود بیان فرمایا ہے اس میں

حضرت خلیفتہ مسح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۳۰
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
بھی دلچسپی ہو وہ بے رونق اور بد زیب دکھائی نہ دیں۔سلیقے والیاں ہوں لیکن متداول مزاج کی متناسب
زندگی اختیار کرنے والی تو اُن پر کوئی گناہ نہیں ہرگز ان کا شاپنگ بھی گناہ نہیں بن سکتا۔ہرگز ان کا
دوسری دلچسپیوں میں حصہ لینا بھی گناہ نہیں بن سکتا مگر اگر اتنی دلچسپی لی جائے کہ دین سے نظریں غافل
ہو جائیں اور دنیا کی طرف مائل ہو جائیں بلکہ چپکنے لگیں دنیا سے تو یہ وہ خطرناک منزل ہے جس کے
بعد پھر واپسی کی توقع بہت کم رہ جاتی ہے بظاہر یہ عورتیں پاکباز بھی دکھائی دیں تو آئندہ کے لئے پاک
پیج چھوڑ کر نہیں جاتیں بلکہ معاشرہ دن بدن گرتا چلا جاتا ہے اور اس میں شجرہ خبیثہ کے پنپنے کے لئے
زیادہ سازگار ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔چنا نچہ اللہ تعالیٰ یہ ذکر کرنے کے بعد فرماتا ہے نمازوں کو قائم کرو۔تمہارا اولین فرض ہے ،
زکوۃ دو اور زکوۃ دینا اپنی ذات میں ایک لذت رکھتا ہے۔آپ میں سے وہ خواتین (اور بہت سی ہوں
گی میں امید رکھتا ہوں ) جن کو غریبوں سے ہمدردی ہے، غریبوں پر کچھ نہ کچھ خرچ کرنا ان کا ایک دائمی
مزاج بن چکا ہوتا ہے وہ جانتی ہیں کہ جو کسی غریب کی ضرورت پورا کرنے میں لذت ہے وہ کسی سے کوئی
تحفہ پانے میں لذت نہیں ہوتی زمین آسمان کا فرق ہے۔کہاں وہ لذت کہ کسی بھو کے کو آپ کھانا
کھلانے کا موجب بنیں ، کسی غریب عورت کو جو اپنا تن ڈھانچنا چاہتی ہے مگرتن ڈھاپنے کے لئے کپڑے
نہیں اس
کو مخفی ہاتھوں سے کپڑے پہنائیں اور یہ جانتے ہوئے کہ اللہ کے پیار کی نظریں آپ پر پڑ رہی
ہوں گی اور کہاں یہ لذت کہاں کسی سے ایک اچھا قیمتی جوڑا تحفے میں حاصل کر لینا۔وہ آیا اور گیا اور
بات ختم ہوگئی۔شکریے ادا ہو گئے مگر جو عطا کی لذت ہے وہ ایک دائمی لذت ہے وہ ایسی لذت ہے جو
آپ کے کردار پر گہرے اثر مترتب کر جاتی ہے۔آپ کو پہلے سے بہتر بناتی چلی جاتی ہے آپ کی غیرت
اپنی نظروں میں بڑھتی چلی جاتی ہے اور خدا کی نظر میں بھی آپ کی عزت بڑھتی چلی جاتی ہے۔پس
لذتیں مختلف قسم کی ہیں ایکسائٹمنٹ (Excitement) میں بھی لذت ہے تسکین میں بھی لذت ہے
کچھ مانگنے اور لینے میں بھی لذت ہے، کچھ عطا کرنے میں بھی لذت ہے اللہ نے جو اسلام کا مزاج بنایا
ہے اس کا تعلق عطا کی لذتوں سے ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( آل عمران : 1)
اے امت محمدیہ ! آج تک جتنی بھی امتیں نکالی گئیں تم ان میں سب سے بہتر ہو کیوں بہتر ہو؟
أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کیونکہ تم بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے کے لئے پیدا کئے گئے ہو تم سے خیر دوسروں

·

آج 10 میں سے 10 باقی