پردہ اور اس کی روح
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 3
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۳۱
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
کی طرف چلتا ہے، جاری ہوتا ہے تمہارا فیض غیروں کو عطا ہوتا ہے تمہارا ہاتھ ان کے سامنے فیض پانے
کے لئے نہیں پھیلا ہوا، وہ تم سے فیض پاتی ہیں۔یہ بنیادی وجہ ہے کہ تم بہترین ہو اور امر واقعہ یہ ہے کہ
جن کا فیض دوسروں کو پہنچے جوسکون اُن کو نصیب ہوتا ہے، جو چین وہ پاتے ہیں اس کی کوئی مثال دنیا میں
دوسری جگہ دکھائی نہیں دیتی۔اپنے ہاتھ سے اپنی ضرروتیں کم کر کے اپنی ضرورتیں کاٹ کر اپنے بچوں کی
ضرورتیں کم کر کے اور کاٹ کر غریبوں کی خاطر خرچ کرنا یہ بھی ایک نشہ رکھتا ہے اور یہ وہ نشہ ہے جس کا
کوئی ہینگ اوور (Hang over) نہیں ہے۔کوئی بعد میں ضمیر کے چر کے نہیں ہیں بلکہ ایسی
لذت ہے جو دائمی آپ کے وجود کا حصہ بن جاتی ہے۔پس قرآن کریم نے ساتھ ہی زکوۃ کا ذکر فرمایا کہ تمہیں لذتیں چاہئیں تو دیکھو لذتوں کے
بہت سے سامان ہم نے مہیا کر دیئے ہیں۔تم بنی نوع انسان کی ہمدردی میں خرچ کرو، نیک کاموں پر
خرچ کرو، پھر دیکھو کہ تمہیں کیسا سکون نصیب ہوتا ہے۔تو اسلام عورت کو محروم کرنے کے لئے نہیں بلکہ
عورت کی حفاظت کے لئے ، اس کی عظمتوں کے قیام کے لئے ، اس کو ایسی تسکین بخشنے کے لئے آیا ہے کہ
جس کے نتیجہ میں وہ غیروں کی تسکین پورا کرنے کا کھلونا نہ بنیں بلکہ دنیا کو ایک دائمی تسکین دینے کا
موجب بن جائیں جو گناہ سے پاک ہو جو ایک ہمیشہ کی زندگی اپنے اندر رکھتی ہے ایک ایسی تسکین جو نسلاً
بعد نسل ورثے میں ملتی چلی جاتی ہے۔یہ وہ پردے کی روح ہے جس کی آپ نے حفاظت فرمانی ہے۔اب احادیث میں سے یہ چونکہ مضمون میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم کا تو بہت ہی گہرا اور
وسیع مضمون ہے ایک ہی آیت کے مختلف پہلوؤں میں انسان ڈوب کر دیکھے تو مضمون گھنٹوں بیان
ہوسکتا ہے مگر وقت کے لحاظ سے جواب صرف چند منٹ رہ گیا ہے میں آپ کو چندا حادیث پیش کرتا ہوں
تا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نیک اور پاک نصیحت کا آپ پر گہرا اثر پڑے اور اس کے نتیجے میں
جو میں کہہ رہا ہوں اسے قبول کرنے میں آپ کو مدد ملے۔حضرت عبد اللہ بن عمر روایت کرتے ہیں کہ دنیا تو سامان زیست ہے ایک متاع ہے، لیکن
سب سے بڑی متاع جو انسان کو عطا ہوئی ہے وہ نیک عورت ہے جس سے بڑھ کر دنیا کی متاع نہیں۔اب یہ حقیقت ہے کہ جن مردوں کے نصیب میں نیک بیبیاں آجا ئیں ان کے گھر جنت بن
جاتے ہیں۔اس سے زیادہ کوئی چیز ان کی زندگی میں لذت پیدا نہیں کر سکتی، ان کی زندگی کو اطمینان نہیں
بخش سکتی ، ان کی بے قراریاں دور نہیں کر سکتی ، ان کی بے اطمینانیوں کا حل نہیں ہے جیسا ایک پاک بیوی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۳۲
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
جو وفا دار ہو، نیک ہو، نیک مزاج ہو اور نیک کاموں میں اپنے خاوند کی مددگار اور تعاون کرنے والی ہو۔ایسی عورتوں کی ضروری نہیں شکل اچھی ہو۔اچھی شکل والی اگر عادتیں بد ہوں تو بعض دفعہ تھوڑی دیر میں
ان کی شکلیں بہت ہی بری لگنے لگ جاتی ہیں ، جتنی اچھی صورت ہو بد عادتیں ان کو اور بھی بد زیب
دکھانے لگتی ہیں۔وہ منہ کو آتی ہیں یہ کیا ہے؟ شکلیں دیکھو اور عادت دیکھولیکن اگر بدصورت عورت ہو وہ
سمجھتی ہے بعض دفعہ کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حسن نہیں دیا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اس کو ایک حسن کی صلاحیت
بخشی ہے۔بدصورت عورت بھی ہو اور نیک ہو فطرتاً نیک مزاج ہو تو لازماً اس کا اثر اپنے خاوند پر
اور اپنے ماحول پر بالآخر ضرور غالب آتا ہے جو قدر اس کی دل میں پیدا ہوتی ہے اور باقی رہتی ہے ویسی
ہی دوسری حسین عورت کی ہو ہی نہیں سکتی۔حسن چند دن میں اپنی لذت کھو دیتا ہے اس سے آشنائی اس
کی لذت کو بوسیدہ کر دیتی ہے مگرنیکیوں سے آشنائی لذتوں کو دوام بخشنے والی ہے کبھی کوئی انسان کسی نیکی
سے بور نہیں ہوتے دیکھا۔نہ ہوسکتا ہے۔ایک نیک مزاج آدمی ہو آپ کے ساتھ چل رہا ہواس کی نیکی
کا حسن جب بھی جلوہ گر ہو آپ کو غیر معمولی کشش سے اپنے ساتھ اپنی طرف کھینچے گا۔اس کی قدر
و منزلت آپ کے دل میں بڑھتی چلی جائے گی۔پس اللہ تعالیٰ جب نیکیوں کا ذکر فرماتا ہے تو بوریت
کے مضمون کے طور پر نہیں بلکہ لذت کے ایک نہایت ہی اعلیٰ اور ستھرے ہوئے ایک روحانی منظر کشی
کے طور پر پیش کرتا ہے۔اگر لذتیں ڈھونڈنی ہیں تو اس ملائے اعلیٰ میں لذتیں ہیں جو نیکیوں کے ساتھ
وابستہ ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس کا خلاصہ یوں بیان فرمایا ہے کہ دنیا میں تو اللہ تعالیٰ
نے ہر قسم کی متاع پیدا کی ہے یہ ہے ہی متاع عارضی فائدوں کی دنیا ہے مگر سب سے اچھی متاع نیک
عورت ہے اس سے بہتر زندگی کی کوئی متاع نہیں اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے عورت
سے جو تعلق تھا آپ کی ذات میں اس کو نماز کے ساتھ باندھا ہے، حیرت انگیز بات ہے فرماتے ہیں دنیا
کا دل اس میں ہوگا اُس میں ہوگا اس میں ہوگا میرا دل تو نماز میں اٹکارہتا ہے یا عورت میں ہے یا خوشبو
میں ہے اور نماز اور خوشبو کے ساتھ عورت کے مضمون کو باندھ کر یہ بتادیا کہ اس تعلق میں کوئی نفسانیت
نہیں کیونکہ نہ خوشبو میں نفسانیت ہے نہ عبادت میں نفسانیت ہے۔عبادت کی جو اعلیٰ قدریں ہیں وہ ایک نیک بیوی کی رفاقت سے انسان کو نصیب ہوتی ہیں
اور یہ جو جنت ہے یہ آئندہ نسلوں میں جاری وساری ہو جاتی ہے۔آئندہ جنتوں کے قیام کے لئے
ضروری ہو جاتی ہے۔اس پہلو سے آپ کو پردے کی روح
کو سمجھ کر اپنے اوپر پابندی سمجھ کر اختیار نہ کریں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۳۳
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
بلکہ یہ سمجھیں کہ آپ کو عظیم نصیحتیں کی جارہی ہیں مردوں کی غلامی سے آزاد کیا جارہا ہے۔بے پردگی کی
تعلیم دینے والے مرد ہر گز آپ کی خاطر یہ نہیں کر رہے، اپنے نفس کا کھلونا بنانے کی خاطر یہ کر رہے ہیں
اسی لئے دنیا کی سب سے زیادہ مہنگی انڈسٹری کاسمیٹکس کی انڈسٹری ہے جہاں ارب ہا ارب ڈالر وہ
کھینچ کر لے جاتے ہیں اور مرد چاہتے ہیں کہ عورت کو اور نگا کریں اور دکھائیں اور وہ اور محتاج ہوں
Artificial ذرائع مصنوعی حسن کی تعمیر کی اور محتاج ہوتی چلی جائیں اور اس طرح دنیا کی دولتیں چند
ایسے ہاتھوں میں سمٹتی جائیں جن کا مقصد سوائے اس کے کچھ نہیں کہ عورت کو ایک بے عزت کھلونے
کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کریں۔قرآن آپ کی عزت قائم کرنا چاہتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ کی عزت کا قیام
چاہتے ہیں۔ہر گز آپ کو بے وجہ پابند نہیں فرمانا چاہتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ادا سے یہ بات
پھوٹتی تھی دیکھیں ! کون نبی ہے جس نے یہ کہا کہ تمہاری جنتیں تمہاری ماؤں کے قدموں کے نیچے ہیں
نکال کے تو دکھا ئیں۔تمام دنیا پر نظر ڈال کر دیکھیں۔محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سواد نیا کا کوئی
نبی نہیں ہے جس نے عورت کو ایسا عزت کا مقام بخشا ہو۔تمام اسلامی تعلیم تمام مذاہب کی تعلیم دراصل
اسی مقصد کے لئے ہے کہ انسان کو جنت عطا ہوا اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں تمہاری
ماؤں کے قدموں تلے تمہاری جنتیں ہیں۔اتنا بڑا وسیع مضمون اس مضمون کا اس سے بھی تعلق ہے جو میں
ابھی بیان کر چکا ہوں۔اگر ما ئیں جنت بنانے والی ہوں گی تو ان کے قدموں سے ان کی اولادیں جنتیں
لوٹیں گی اور وہ جنتیں وراثتا آگے چلی جائیں گی لیکن اگر مائیں ایسی نہ ہوں تو انہیں قدموں کے نیچے
جہنم بھی ہو سکتی ہے۔پس جس تعلق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم عورت کا مقام اور مرتبہ پیش کر رہے ہیں اس
تعلق کو سمجھیں اس مضمون کے حوالے سے اس حدیث کا معنی سمجھنے کی کوشش کریں۔فرماتے ہیں ! تمہاری
جنتیں تمہاری ماؤں کے قدموں کے نیچے ہیں۔ایک فرمانبردار اولاد کا تصور بھی اس سے پیدا ہوتا ہے
اسی سے پھوٹتا ہے ایسی نیک ماں کا تصور جس کے قدموں میں جتنا اولا د آئے اتنا ہی وہ جنت کے قریب
ہوتی چلی جاتی ہے۔یہ مضمون بھی اس میں موجود ہے پھر یہ کہ عورت کو کتنا بلند مقام حاصل ہے یعنی
مردوں باپوں کے قدموں کے نیچے جنت نہیں دکھائی۔ماؤں کے قدموں کے نیچے جنت دکھائی ہے پھر
ماؤں کی ٹھنڈی چھاؤں کا ذکر بھی موجود ہو گیا کیسے ماں کی ٹھنڈی چھاؤں خواہ وہ بوڑھی بھی ہو جائے
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۴۳۴
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء
ہمیشہ اولاد پر تسکین کے سائے ڈالتی ہے۔ایک بوڑھی ماں کا غم بھی بوڑھی اولا د کو بعض دفعہ بے چین
کر دیتا ہے۔اولاد خود بھی بڑی عمر کو پہنچ چکی ہے لیکن ماں کی کمی پوری نہیں ہوتی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ
ماؤں کے قدموں تلے جنت کا ایک یہ بھی معنی ہے جیسی ماں
کی ٹھنڈی چھاؤں ہے جیسے اس کی تسکین ہے
ویسے اور کسی رشتے کو نصیب نہیں۔تو عورت کے مقام کو دیکھیں کہاں سے اٹھا کر کہاں تک محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے پہنچا دیا۔کیسے ممکن ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم عورت کی حق تلفی
کی تعلیم دیں۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے قدم قدم پر عورت کے حقوق کی حفاظت فرمائی ایسی حفاظت
فرمائی کہ دنیا میں کبھی کوئی انسان کوئی مرد ایسا پیدا نہیں ہوا جس نے عورت کے حقوق کی خاطر ایسی
جدو جہد فرمائی ، ادنی ، باریک باتوں کا خیال رکھا۔ایک دفعہ ایک اونٹ ذرا تیزی سے بھگایا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
قَوَارِيرَا قَوَارِيرَا ( مسلم کتاب الفضائل باب فی رحمۃ النبی )۔اس پر عورتیں بیٹھی ہیں وہ تو شیشے ہیں ان کا
خیال رکھنا ، اس بار یک نظر سے آپ نے عورت کا خیال رکھا ہے۔کہ وہ گھر جو اسلام بظاہر عورت کے
سپر د کرتا ہے اس میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سب مردوں سے بڑھ کر اپنی بیویوں کے مددگار
ہوتے تھے بلکہ بعض دفعہ ان سے بڑھ کر کام کر لیا کرتے۔پس یہ وہ دونوں
کا باہم نیکیوں پر تعاون ہے جو
دنیا کو جنت عطا کرے گا۔یہ مضمون تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بہت وسیع ہے۔بکثرت حوالے
میرے پاس ہیں جن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصائح بھی ہیں۔مگر اب چونکہ وقت ہو چکا ہے نماز کا وقت قریب ہے اس لئے اب میں آپ سے اجازت
چاہتا ہوں میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ ان چھوٹی چھوٹی رسمی بحثوں میں اپنا وقت نہیں ضائع کریں گی کہ
فلاں کا پردہ اچھا ہے یا میرا پردہ اچھا ہے۔فلاں ضروری ہے یا غیر ضروری ہے، اگر روح اسلام کو آپ
سینے سے چمٹائے رکھیں اگر آپ کے دل اسلام کی روح کے ساتھ دھڑکتے ہوں تو ظاہری پردہ خواہ اس
نوعیت کا ہو یا اس نوعیت کا ہو یقیناً آپ مقام محفوظ پر ہیں۔یقیناً آپ ہی ہیں وہ جن سے انشاء اللہ
پردے کی روح ہمیشہ زندہ رہے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔یاد رکھیں اگر احمدی
خواتین نے یہ جھنڈے ہاتھ سے چھوڑ دیئے تو آج دنیا میں کوئی نہیں جو ان جھنڈوں کو اُٹھائے۔پھر
اسلام کا یہ حکم گر جائے گا اور ہمیشہ کے لئے گر جائے گا۔آپ کو خدا نے پیدا کیا ہے کہ اس جھنڈوں کو بلند
رکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔