پردہ اور اس کی روح

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۳۵
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
پر دہ اور اس کی روح
( جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرمودہ ۸/ستمبر ۱۹۹۵ء)
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد نے فرمایا:
گزشتہ دو سال سے یا تین سال سے جرمنی کا جلسہ بھی ایک United Kingdom کے
سالانہ جلسے کا تتمہ بنتا جارہا ہے یعنی وہ تقریری مواد جو جلسہ سالانہ UK کے لئے تیار کیا جاتا ہے اگر پورا
بیان نہ ہو سکے جیسا کہ اکثر بیان نہیں ہو سکتا تو اس کا کچھ حصہ جو بچتا ہے وہ جرمنی کے جلسے کے لئے رکھ
دیا جاتا ہے تو گویا یہ دونوں مل کر اجتماعی طور پر عالمی سالانہ جلسہ بن جاتے ہیں چنانچہ اس سال کے لئے
بھی میں نے وہی خطاب چنا ہے جو UK کے جلسہ سالانہ پر کیا تھا یعنی پردہ سے متعلق بعض وضاحتیں۔جو حصہ قرآن کریم کی آیات سے تعلق رکھتا تھا یعنی براہ راست ان کی تفسیر سے وہ تو میں بیان
کر چکا ہوں لیکن کچھ احادیث بھی چن کر اس مضمون پر روشنی ڈالنے کے لئے رکھی تھیں، کچھ اقتباسات
تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان کے ذکر سے پہلے ہی وقت ختم ہو چکا تھا۔بس اب میں حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ میں پردے کی روح کو بیان کرتا ہوں۔تا کہ آپ لوگ اچھی
طرح
سمجھ جائیں کہ پردہ کیا چیز ہے ، کون سی حفاظت مقصود ہے، اس کا مقصد کیا ہے اور امید رکھتا ہوں
کہ اس کو سمجھنے کے بعد انشاء اللہ آپ سب میں ایک پاک تبدیلی پیدا ہوگی۔مسلم کتاب اللباس باب النساء سے یہ روایت لی گئی ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
دوزخیوں کے دو گروہ ایسے ہیں کہ ان جیسا میں نے کسی گروہ کو نہیں
دیکھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دوزخیوں کے یعنی جہنمیوں کے دو

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۳۶
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
گروہ ایسے ہیں کہ ان جیسا میں نے کسی گروہ کو نہیں دیکھا۔“
ایک وہ جن کے پاس بیل کی دموں کی طرح کوڑے ہوتے ہیں جن سے وہ لوگوں کو مارتے
ہیں۔اور دوسرے وہ عورتیں جو کپڑے تو پہنتی ہیں لیکن حقیقت میں وہ جنگی ہوتی ہیں ناز سے پچکیلی چال
چلتی ہیں ، لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے جتن کرتی پھرتی ہیں۔بختی اونٹوں کی لچکدار کو ہانوں کی
طرح ان کے سر ہوتے ہیں، ان میں سے کوئی جنت میں داخل نہیں ہوگی اور اس کی خوشبو تک نہ پائے گی
حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور کے فاصلے سے بھی آسکتی ہے۔یہاں جہاں تک اس نظارے کا تعلق ہے کہ بیل کی دم کی طرح ان کے ہاتھ میں کوڑے ہیں
کچھ لوگ ماررہے ہیں۔یہ تمام تفصیل طلب باتیں ہیں۔کیونکہ وہ دنیا اور اس دنیا کی سزائیں اس دنیا
اور اس دنیا سے مختلف ہیں۔اس دنیا کی سزاؤں سے مختلف ہیں۔محض ایک تصویر کشی ہے تا کہ آپ کو کچھ
اندازہ ہو کہ وہاں کے حالات میں بھی وہ سزا ایسی ہی بھیانک معلوم ہوگی جیسے یہاں کے حالات میں یہ
نقشہ جو کھینچا جارہا ہے آپ کو بھیا نک معلوم ہوتا ہے۔ورنہ حقیقت یہ ہے کہ جہنم اور جنت دونوں کی ایسی
روحانی شکلیں ہیں جن کا کوئی انسان تصور نہیں کر سکتا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی یہی
فرمایا ہے کیونکہ قرآن کریم نے بڑی وضاحت کے ساتھ یہ بات کھول دی ہے کہ جنت اور جہنم دواس
قسم کی چیزیں ہیں جو بیک وقت ایک ہی فضا میں رہ سکتی ہیں تمام کائنات پر جنت محیط ہے، اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت
کی تفصیل میں فرمایا کہ اسی ساری کائنات پر دوزخ بھی محیط ہے۔گویا
جہاں تک Space کا تعلق ہے جہاں تک مکانیت کا تعلق ہے جنت اور جہنم میں کوئی علیحدہ علیحدہ
مقام مقرر نہیں بلکہ ایک ہی جگہ میں ایک ہی وقت میں جنت اور جہنم کی کیفیات کو مختلف روحیں اپنے
اپنے رنگ میں محسوس کریں گی۔پس ایک تو وضاحت ضروری تھی کہ اس قسم کی حدیثیں جن میں جنت اور جہنم کے نقشے آپ
پڑھتی ہیں یا قرآن کریم کی بعض آیات جن سے بعض ظاہری تصویر کشی نظر آتی ہے ان کو بعینہ انہی لفظوں
میں نہیں لیا جا سکتا کیونکہ قرآن کریم بتاتا ہے کہ وہ دنیا اور ہے اور اس کا کوئی تصور اس دنیا کی آنکھ یا اس
دنیا کے کان یا اس دنیا کے دل نہیں کر سکتے۔اس تمہید کے بعد میں واپس اس مضمون کی طرف آتا ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں
کو جہنم میں دیکھا اور اس کی ایک خاص وجہ بیان فرمائی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اُن

حضرت خلیفت آس الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۳۷
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
عورتوں کو جہنم میں خاص طور پر سے دیکھا جو بالا رادہ اس طرح بن سنور کر نکلتی ہیں کہ لوگوں کی توجہ ان کی
طرف پھرے اور ان کی چال پچکیلی ہو جاتی ہے۔ان کی باتوں میں ایسا لوچ ہے کہ وہ گویا دام میں
پھنسانے کے لئے نکلتی ہیں اور بظاہر کپڑے پہنے ہوتے ہیں مگر فی الحقیقت ان کے ننگ ان سے ظاہر
ہوتے ہیں بلکہ بعض قسم کے کپڑے بعض قسم کے اندرونی حسن کو نکھارنے کے لئے پہنے جاتے ہیں
چھپانے کے لئے نہیں۔پس جہاں تک بے پردگی کا تعلق ہے یہ بے پردگی کی بدترین قسم ہے۔پردے کے متعلق تو آپ پوچھتی رہتی ہیں یا میں بتاتا بھی رہتا ہوں کہ پردے کی روح کیا
ہے؟ لیکن بے پردگی کو بھی سمجھنا چاہئے کیونکہ اس کے بغیر آپ صحیح پر دے کا تصور باندھ ہی نہیں سکتیں۔قرآن
کریم نے جو معاشرہ پیدا فرمایا ہے جس کی تفصیل حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ارشادات میں ملتی ہے اس کی مرکزی روح یہ ہے کہ عورت جو فطرتا سنگھار کرنا چاہتی ہے،خدا تعالیٰ
نے اس کو فطر تا نرم بنایا ہے، جاذب نظر بنایا ہے، پرکشش بنایا ہے وہ مزید اضافوں کے ساتھ اس طرح
باہر نہ نکلیں کہ Society پر ایک ابتلاء لے آئے اور ہر بری آنکھ اس پر اور بھی بری نیت سے پڑنے
لگے۔خواہ ایسی عورت
کا مدعا یہ ہو یا نہ ہو کہ لوگ مجھے دیکھیں اور میری طرف مائل ہوں اور میں اسی طرح
ان کا جواب دوں لیکن جہاں تک Society میں ایک ہیجان پیدا کرنے کا تعلق ہے، جہاں تک دلوں
میں ایک آگ بھڑ کانے کا تعلق ہے یہ عورت اس آگ لگانے میں کامیاب ہو جاتی ہے اور پھر اس کے
نتیجے میں بہت سی معصوم عورتیں نقصان اُٹھاتی ہیں کیونکہ ایسی Society جہاں بالا رادہ مردانہ جذبات
سے کھیلا جائے اور انہیں انگیخت کیا جائے خواہ وہ انگیخت کرنے والی تیلی لگا کر ایک طرف ہٹ جائے مگر
ایسی Society میں پھر عورتوں پر حملے ان کی بے عزتی، ان پر ظلم وستم کی جو واردات ہوتی ہیں ان کی وہ
عورتیں ذمہ دار ہیں جنہوں نے Society میں ہیجان پیدا کیا ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو نقشہ کھینچا ہے وہ بالکل درست ہے آج کل کی دنیا میں
بھی جو خصوصیت کے ساتھ پہلے مغربی دنیا میں باتیں پائی جاتی تھیں اب وہ مشرقی دنیا میں بھی اسی
زوروشور سے پائی جاتی ہیں۔یہاں تک کہ مغرب اور مشرق کی تفریق اُٹھ گئی ہے۔اس میں جنسی
بے راہ روی کا جہاں تک تعلق ہے اس جنسی بے راہ روی میں عورت کا کردار غیر معمولی طور پر نمایاں ہے
باوجود اس کے کہ مردوں کا کردار نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔اگر ایک ایسی Society ہو جہاں پردے کا احترام ہو، جہاں حیا ہو، جہاں بے وجہ مردوں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۳۸
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
کے جذبات سے نہ کھیلا جائے اور ان کی دبی ہوئی آگوں کو بھڑکایا نہ جائے ایسی جگہ میں اس قسم کے
واقعات یا تو ہوتے ہی نہیں یا بالکل نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔اب ربوہ کا ایک ماحول ہے۔آپ
اس ماحول کو دیکھیں یہ درست ہے کہ کوئی بھی Society گناہوں سے پاک نہیں ہے، ہم ربوہ کے
متعلق یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ ایک گناہوں سے پاک بستی ہے مگر جب ہم دوسری بستیوں سے مقابلہ
کرتے ہیں تو زمین آسمان کا فرق دکھائی دیتا ہے۔وہاں عورت کا ایک احترام پایا جاتا ہے اور اس
عورت کے احترام کا Credit اس کی خوبی مردوں کو نہیں بلکہ خود عورتوں کو جاتی ہے۔جنہوں نے اس
شہر میں اپنے آپ کو سنبھال کے رکھا ، بے وجہ گلیوں میں اپنے حسن کی آزمائش نہیں کرتی پھرتیں بلکہ سلیقے
سے اپنے آپ کو سمیٹ کر رکھتی ہیں اور چلتی ہیں تو وقار سے چلتی ہیں اس لئے اگر کوئی نظر بیمار بھی ہو تو
ایسی عورتوں کو پڑھ کر شفا پا جاتی ہے نہ کہ اس کی بیماری میں اضافہ ہوتا ہے۔پس یہ وہ مضمون ہے جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے اور جو
نقشہ کھینچا ہے وہ تو آج کل کا نقشہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس زمانے میں مکے اور مدینے کے گلیوں میں اس
قسم کی عورتیں شاذ ہی دکھائی دیتی ہوں گی جن کا نقشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھینچ رہے ہیں اور بالوں
کو کو ہانوں کی طرح بنالینا اور بھی بہت ایسی تفاصیل ہیں جو احادیث میں ملتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے
کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے کشف یا رویا میں یہ نظارے دکھائے تھے۔بخاری سے ایک اور حدیث حضرت انس بن مالک کی مروی ہے۔وہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ
عسفان سے واپسی کے وقت ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے
پیچھے اونٹنی پر حضرت صفیہ بیٹھی ہوئی تھیں۔اونٹنی کے ٹھو کر کھانے کی وجہ سے دونوں گر پڑے اور ابوطلحہ
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سہارا دینے کے لئے لیکے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت کا خیال کرو۔یعنی مجھے چھوڑو۔میرا احترام اور عزت اپنی جگہ مگر جہاں حادثے ہوں وہاں سب سے پہلے عورت کا
خیال رکھنا چاہئے۔اس سے ایک تو یہ پتہ چلتا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں صنف نازک کا
کتنا خیال تھا۔سب سے دنیا کی مقدس سب سے معزز ہستی خود وہ تھے اور تبھی خیال گزرتا ہے کہ اگر بچانا
ہے تو سب سے پہلے آپ کو بچایا جائے لیکن وہ جو بے اختیار بچانے کے لئے آپ کی طرف دوڑا ہے
اس کو کہا عورت کا خیال کرو ، عورت کا خیال کرو اور حضرت ابوطلحہ نے خیال کیسے رکھا؟ احادیث میں یہ آتا
ہے کہ آپ نے اپنے چہرے پر پردہ ڈالا اور حضرت صفیہ پہ چادر پھینکی اور جب ان کا جسم سنبھل گیا اور

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۴۳۹
پر دے میں آ گیا تب ان کی مدد کی کہ وہ اٹھیں اور محفوظ جگہ پر پہنچیں۔خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
ابوداؤد کتاب اللباس میں یہ روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی عورتوں پر لعنت بھیجی ہے جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں اور
ایسے مردوں پر بھی لعنت بھیجی ہے جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔اب یہ وہ باتیں ہیں جہاں
تک میں نے اس زمانے کی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے اس زمانے کے معاشرے میں پڑھنے میں بھی نہیں
ملتیں لیکن آج کے زمانے میں یہ ایک عام بات ہے اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی
احادیث واضح طور پر ثابت کرتی ہیں کہ حضرت اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ زمانے کی بالکل واضح
خبریں اللہ تعالیٰ سے پائیں اور انہیں اس طرح وضاحت کے ساتھ بیان کیا کہ جیسا آج کل کی
Society کو دیکھ کر کوئی وہ باتیں پڑھ پڑھ کر سنا رہا ہو۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ گویا
کہ ایک زمانہ ایسا آنے والا ہے جب عورتیں مردوں جیسے لباس پہنیں گی اور مردوں جیسی ادا ئیں اختیار
کریں گی اور اسی میں وہ اپنی برتری سمجھیں گی کہ ہم زیادہ جدید خیالات کی عورتیں ہیں، ہمیں پرانے
زمانے کی باتوں کی پرواہ نہیں رہی اور ان کی جدت پسندی مردوں میں بھی پائی جائے گی اور مرد عورتوں
کی طرح پھریں گے اور یہ امر واقعہ ہے کہ بعض دفعہ دکانوں پر کوئی جارہا ہو تو پیچھے سے دیکھ کر پتہ نہیں
چلتا کہ یہ مرد ہے کہ عورت ہے اور مڑیں تو پھر بھی کچھ دیر کے بعد پتہ لگتا ہے۔ابھی کچھ عرصہ پہلے ایک
جگہ ہم سفر پر تھے تو ہمارے ساتھیوں میں یہ گفتگو چل پڑی کسی شخص کو دیکھا کہ یہ مرد ہے کہ عورت ہے۔کچھ نہیں پتہ چل رہا تھا۔میں نے کہا چھوڑ واس جھگڑے کو تمہیں کیا فرق پڑتا ہے تم کون سا عدالت میں
بیٹھے ہوئے یہ فیصلے دے رہے ہو اور تمہارے فیصلوں سے بھی کیا فرق پڑ جائے گا۔لیکن یہ دراصل ایک
قدرتی تعجب کی بات تھی اس لئے ان کو اس بات میں دلچسپی پیدا ہوئی ورنہ فی ذاتہ عورت یا مرد کے
چہروں میں ان کو کوئی دلچسپی نہیں تھی۔لیکن تعجب ضرور تھا کہ ایک ایسا شخص دکھائی دے رہا ہے جس کے
متعلق یہ فیصلہ کرنا ہی مشکل ہو گیا ہے کہ یہ عورت ہے کہ مرد ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو لعنت بھیجی ہے اس لعنت کا مطلب یہ ہے کہ آنحضور صلی
اللہ علیہ وسلم اس کو اتنا نا پسند فرماتے تھے کہ اسلامی معاشرے سے اس کو دور رکھنا چاہتے تھے۔لعنت کوئی
گالی کے طور پر نہیں ہے بلکہ لعنت کا مطلب ہے دور ہٹی ہوئی چیز کہ اے خدا! اس بلا ، کو اس بیماری کو ہم
سے دور رکھ لیکن مجھے افسوس ہے کہ بسا اوقات اگر بسا اوقات نہیں تو کبھی کبھارضرور احمدی بچیوں میں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۴۴۰
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
بھی مجھے یہ رجحان نظر آتا ہے اور جہاں تک آج کل کے زمانے کی مسلمان غیر احمدی بچیاں ہیں ان میں
تو یہ رجحان نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ابھی پچھلے دنوں کی بات ہے کہ ایک خاتون جو خود احمدی ہوئیں تھیں
ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، بہت مخلص ہیں انہوں نے مجھ سے شکایت کی کہ میری بیٹی کو اتنا
مرد بننے کی عادت پڑ چکی ہے کہ کسی طرح سمجھتی نہیں ہے۔اس
کو ہزار سمجھا یا سب نے منتیں کیں ہزار ہاقتم
کے حوالے دیئے وہ کہتی ہے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا میں تو لڑکا ہی بن کے رہوں گی لڑ کا کہلاؤں گی اور
لڑکوں والے کام کروں گی اور کون ہے جو مجھے روک سکے تو میں نے ان سے کہا کہ آپ اگلی دفعہ اس بچی
کو ساتھ لے آئیں تو لڑکا لڑکی جب سامنے آیا تو کہہ نہیں سکتا تھا کہ آیا کہ آئی۔اس کی شکل بالکل لڑکوں
والی اسی طرح کے لباس پہنے ہوئے تنے ہوئے اور ٹائی لگائی ہوئی ہیٹ رکھا ہوا سر کے اوپر تو کچھ دیر
کے بعد میں نے اسے آہستہ آہستہ پیار سے سمجھانا شروع کیا اور عجیب اللہ تعالیٰ کا تصرف تھا کہ دس پندرہ
منٹ کے اندر اندر ہی وہ بات سمجھ گئی اور مجھے اس نے کہا کہ ہاں اب میں مانی ہوں اور میں وعدہ کرتی
ہوں کہ آئندہ سے اب لڑکی بن کے رہوں گی۔تو یہ بیماری ہے جو آج کل کے زمانے کی ہے۔اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اسے دیکھا اور ان دونوں کے اندر ان دونوں باتوں میں در حقیقت جنسی بے راہ روی کی رو ہے جو
اندراندر چل رہی ہے۔وہ لڑکیاں جو لڑکا بننے کے انداز اختیار کرتی ہیں ان کی نیتوں میں بھی کچھ فتور
ضرور ہوتا ہے۔وہ لڑکے جو لڑکیاں بن کے پھرتے ہیں ان کی نیتوں میں بھی کچھ فتو ر ضرور ہوتا ہے۔اب اس
کی تفصیل میں یہاں بیان نہیں کر سکتا مگر اس زمانے کی بعض بیماریاں ہیں جنسی بیماریاں جن کے
متعلق تفصیل میں جائے بغیر اتنا تو آپ یہاں رہتے ہوئے جان چکی ہوں گی کہ ان دونوں اداؤں کا
ان بیماریوں سے تعلق ہے۔بعض دفعہ لوگ صرف نقالی میں ایسا کرتے ہیں یعنی یہاں کی بچیاں بھی بعض
طرزیں اختیار کر لیتی ہیں محض اس لئے کہ اپنے کالج میں اپنے سکول میں یو نیورسٹیز وغیرہ میں وہ ایسی
باتیں دیکھتی ہیں۔حضرت عبد اللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ
فَهُوَ مِنْهُمْ۔جو شخص کسی قوم کی نقالی کرے اور اس کی چال ڈھال رکھے وہ انہی میں سے ہوگا۔یہ جو لفظ
ہے انہی میں سے ہوگا یہ سمجھنے والا ہے کیونکہ اس کا مطلب ایک تو یہ ہے کہ جو جیسا بننا چاہتا ہے اس کی
فطرت بتارہی ہے کہ در حقیقت اس کا دل ان میں ہے ،اس کا دماغ ان میں ہے اس لئے وہ بظا ہر کسی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۴۱
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
اور قوم کے ساتھ تعلق رکھتا ہے لیکن فی الحقیقت جہاں تک اس کی روح ، اس
کا دماغ ، اس کا دل ہے وہ
اپنی قوم کو چھوڑ کر دوسری قوم کے ہو چکے ہیں۔ایک تو یہ سیدھا سادہ نفسیاتی پیغام ہے دوسرا اس میں
پیغام یہ ہے کہ اس کا انجام ان جیسا ہی ہوگا اگر چہ اس کا پس منظر اسلامی ہو۔مسلمانوں میں پیدا ہوا ہو
لیکن اگر اسلام کے خلاف روایات اختیار کرلے اور ان غیر اسلامی روایات میں دوسری قوموں کی نقل
کرے گا وہ تو اس سے خدا تعالیٰ کا سلوک وہی ہوگا جیسا غیر مسلموں سے جو عمداً بد ارادوں کے ساتھ
بعض اعمال اختیار کرتے ہیں، اللہ کا سلوک ہوگا۔حضرت زید بن طلحہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ آنحضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر دین اور مذہب کا اپنا ایک خاص خلق ہوتا ہے اور اسلام کا یہ خلق حیاء
ہے۔ہر مذہب کی ایک بنیادی روح ہے اور وہ روح اسے دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتی ہے۔یہاں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم کی بات نہیں کی کیونکہ بنیادی طور پر تمام الہی مذاہب جو اللہ تعالی کی طرف
سے نازل ہونے والے مذاہب ہیں ان کی تعلیم ایک ہی طرح کی ہے۔بنیادی طور پر تفاصیل میں فرق
ہے لیکن زور کس بات پر ہے اس کی روح کیا ہے؟
جب اس کی بات کرتے ہیں تو ہر مذہب کی ایک روح نمایاں طور پر دکھائی دینے لگتی ہے۔مثلاً لوگ کہتے ہیں یہودیت کی روح بدلہ لینا ہے، عیسائیت کی روح بخشنا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ اسلام کی روح حیاء ہے اور حیاء نہ رہے تو کچھ بھی نہیں رہتا۔پس یادرکھیں کہ حیاء کا
جہاں تک تعلق ہے یہ صرف عورت کا زیور نہیں یہ مردوں کا بھی زیور ہے اور مردوں اور عورتوں دونوں
میں برابر کی چیز ہے۔بعض دفعہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ حیاء کرنا عورت کا کام ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ مرد
اور عورت دونوں میں برابر کا خُلق ہے۔اگر یہ نہ ہوتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حیاء کو اسلام کا خُلق
قرار نہ دیتے بلکہ خواتین سے متعلق تعلیم کے طور پر اسے پیش کرتے۔بعض صحابہ میں غیر معمولی حیاء پائی
جاتی تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسے ہر حال میں پسند فرماتے تھے۔حضرت عثمان سے متعلق آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جتنے صحابہ تھے ان سب
سے زیادہ حیاء حضرت عثمان میں پائی جاتی تھی۔یہاں تک کہ اگر مجلس میں آپ کی پنڈلی سے بھی کپڑا
اُٹھ جاتا تھا اور اچانک آپ کو معلوم ہوتا تھا کہ میری پنڈلی تنگی ہے تو شرما کر فوری طور پر چادر کھینچ کر اپنی
پنڈلی چھپالیا کرتے تھے۔تو حیاء مردوں کا بھی زیور ہے اور عورتوں کا بھی لیکن عورتوں کا ان معنوں میں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۴۲
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
بھی زیور ہے کہ عورت کے طبعی اور فطری حسن کا حیاء سے تعلق ہے۔حسن کا دکھاوا اس کی نمائش تو منع ہے
لیکن حسن تو اللہ کو پسند ہے اور ہر عورت کی فطرت میں ہے کہ وہ حسین ہو اور حقیقت یہ ہے کہ حسن کا حیاء
سے ایک بہت گہرا تعلق ہے۔جس عورت کی حیاء اڑنی شروع ہو جائے یا درکھیں اس کا حسن اڑنا شروع
ہو جاتا ہے وہ پھول جس سے رنگت اڑ جائے ، وہ پھول جس کی خوشبو اس سے باغی ہو جائے ، اس پھول
کا چہرہ بالکل بے رونق اور بے حقیقت سا دکھائی دینے لگتا ہے۔پس حسن کا حیاء سے ایک بہت گہرا تعلق
ہے خصوصاً عورت کے اندر جو اللہ تعالیٰ نے فطری طور پر حسن کی ادائیں رکھی ہیں یا حسن کی باتیں رکھی ہیں
ان میں حیاء ایسے ہی ہے جیسے کہ میں نے بیان کیا کہ پھول کی خوشبو اور پھول کی رنگت ہو۔پس آپ گردو
پیش میں نگاہ ڈال کر دیکھ لیں۔آپ میں سے ہر ایک کا دل گواہی دے گا کہ وہ عورت جس کی حیاء اٹھتی
ہے۔خواہ دوسرے معنوں میں بے حیاء نہ بھی ہو مگر روز مرہ کی بعض باتوں کے نتیجے میں حیاء کچھ اٹھتی جاتی
ہے اس کا حسن بھی اسی حد تک اُڑتا جاتا ہے اور اُسی حد تک اس میں ایک کشش کم ہوتی جاتی ہے۔آپ نے نئی دلہن کا چہرہ بھی دیکھا ہوا ہے وہی لڑکی ہے جو پہلے اسی طرح آپ کے سامنے
پھرتی تھی لیکن جب نئی دلہن بن کے آتی ہے تو اس کے حسن میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے وہ کیا وجہ
ہے؟ اس لئے کہ نئی دلہن ہمارے معاشرے میں شرماتی ہے اور اگر نہ شرمائے اور دیدے پھاڑ پھاڑ کر ہر
طرف دیکھے تو کسی کو بھی اس کا چہرہ پسند نہیں آتا اس لئے حیاء کا اس سے بہت گہرا تعلق ہے۔حضرت انس بیان کرتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”بے حیائی ہر مر تکب کو بدنما بنا دیتی ہے۔“
یہاں عورت کی بات نہیں ہے ہر کرنے والے کو فرمایا۔جو بھی وجود جو بھی شخص مرد ہو یا عورت
بے حیاء ہوتا چلا جائے وہ اسی حد تک بدنما ہوتا چلا جاتا ہے اس لئے آپ نے ایسے لوگ بھی دیکھیں
ہوں گے جو بے ہودہ کاروبار میں پڑے ہوتے ہیں، گندے کاروبار میں ان کا چہرہ دیکھیں اس سے
شدید قسم کی انسان کو نفرت پیدا ہوتی ہے وہ دھکے دیتا ہے۔رشوت بری بات ہے لیکن کچھ لوگ شرما کر
رشوت لیتے ہیں۔ابھی تازہ تازہ راشی بنے ہوتے ہیں ان کے چہروں پر وہ بھیا نک پن نہیں آتا لیکن جو
پکے رشوت کے عادی بن چکے ہیں ان کا چہرہ ایسا منحوس ہو جاتا ہے کہ وہ دیکھتے ہی انسان کو دھکے دیتا
ہے مسخ ہو چکا ہوتا ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حیاء کے مضمون کو صرف عورت سے نہیں باندھا بلکہ مرد اور

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۴۳
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
عورت دونوں سے برابر باندھا ہے فرماتے ہیں !بے حیائی اپنے ہر بے حیا کو بدنما بنادیتی ہے اور شرم
و حیاء ہر حیا دار کو حسن سیرت بخشتا ہے اور اسے خوبصورت بنادیتا ہے۔پس ہر عورت کے دل کی جو فطری
کمزوری یا فطری طاقت ہے کہ وہ اپنے آپ کو حسین دیکھنا چاہتی ہے اور فی الحقیقت حسین بنانا چاہتی
ہے اس کے حسن کا راز اس کی حیاء میں ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول گہرائی تک سچا ہے۔اپنے حیاء کو قائم رکھیں اللہ آپ کے حسن کو قائم رکھے گا۔قرآن کریم میں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ بیان ہوا ہے۔وہاں بھی حیاء کا مضمون
ایک خاص انداز میں بیان فرمایا گیا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام جب در بدر ہو کر ا پنا وطن چھوڑ کر ایک
دوسرے وطن میں پہنچے تو وہاں مسافر کے طور پر ابھی نئے نئے آئے تھے، ایک درخت کے سائے میں
بیٹھے تھے ، آپ نے دیکھا کہ وہاں کچھ گڈریے اپنے مویشیوں کو پانی پلا رہے ہیں اور ان کے مویشی
کثرت کے ساتھ تھے کیونکہ بعض Water Holes کہلاتے ہیں یعنی پانی پینے کی جگہیں جہاں
جانور کافی دور دور کے علاقے سے لائے جاتے ہیں۔تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کا اس جگہ کا انتخاب بھی
اس وجہ سے تھا کہ یہاں لوگ آئیں گے تو کوئی واقفیت پیدا ہوگی، کوئی سر چھپانے کی جگہ ملے گی
اور کثرت سے وہاں گڈریے آئے ہوئے تھے۔وہاں دو عورتیں بھی تھیں۔جو ایک طرف کھڑی تھیں یا دو
لڑکیاں تھیں جو ایک طرف کھڑی تھیں ان کی بھی بکریاں
وغیرہ تھیں جنہیں وہ پانی پلانا چاہتی تھیں لیکن
کوئی ان کی طرف توجہ نہیں دے رہا تھا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام چونکہ غیر معمولی طور پر طاقتور اور جوان
مرد تھے۔آپ علیہ السلام نے ان سے پوچھا کہ کیا بات ہے تم ایک طرف کیوں کھڑی ہو انہوں نے کہا
کہ جب تک یہ سارے مرد پانی پلا کر چلے نہ جائیں ہماری باری نہیں آئے گی۔آپ علیہ السلام نے کہا
نہیں میں پلاتا ہوں۔چنانچہ ان کی بھیڑ بکریاں جو بھی تھیں یا جتنی بھی تھیں انہیں لے کر انہوں نے
مردوں کو ہٹا کر پانی پلایا اور واپس جا کر خاموشی سے اسی درخت کے نیچے بیٹھ گئے۔انہوں نے جا کر
اپنے والد سے ذکر کیا کہ ایک ایسا شریف النفس انسان ہم نے دیکھا ہے ،اس نے محض خدمت کی خاطر
ہماری طرف توجہ دی اور جب ہماری بھیڑ بکریوں کو پانی پلا دیا تو خاموشی سے اپنی جگہ جا کے بیٹھ رہا اور
ان میں سے ایک نے اپنے باپ کو مشورہ یہ دیا کہ کیوں نہ ہم اس کو ملازم رکھ لیں۔کیونکہ شریف النفس تو
ہے ہی اور آپ کے گھر میں رہنے کے لئے ایک شریف النفس انسان چاہئے کیونکہ لڑکیاں ہیں لڑکا کوئی
نہیں اس لئے ایسا شخص جو امین بھی ہو ، طاقتور بھی ہو اس سے بہتر ملازم اور کوئی مل نہیں سکتا تو کیوں نہ

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۴۴
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
اسے ملازم رکھ لیں۔قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے ایک لڑکی کو حضرت شعیب نے یعنی یہ
نبی شعیب نہیں بلکہ دوسرے شعیب ہیں انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس بھیجا کہ جاؤ اس کو
بلالا ؤ اب معلوم ہوتا ہے کہ جس نے مشورہ دیا تھا بعید نہیں کہ اس کو بھیجا ہو۔اس دفعہ جب وہ گئی ہے اور
اکیلی گئی ہے تو قرآن کریم فرماتا ہے۔تَمْشِي عَلَى اسْتِحْيَاء (القصص: ۲۶)
وہ حیاء سے لجاتی ہوئی لچکتی ہوئی گئی۔اب صاف پتہ چلتا ہے کہ وہی لڑکیاں اپنی طرف کھینچنے
کی طرف ان کا کوئی رجحان نہیں تھا۔سیدھی سادھی باتیں کر رہی تھیں مگر جب اکیلی گئی ہے تو شرما گئی اور
اس شرمانے کا ذکر اللہ تعالیٰ نے تَمْشِي عَلَى اسْتِحْيَاءِ کر کے بڑے خوبصورت انداز میں فرمایا
ہے۔ظاہر ہے کہ وہ شرمانا اس کو غیر معمولی حسن بخش رہا تھا۔پس جب وہ دونوں حضرت شعیب کے گھر
پہنچے ہیں تو حضرت شعیب نے یہ نہیں فرمایا تم میرے ملازم ہو جاؤ۔آپ نے فرمایا میں اس شرط پر ان
دونوں میں سے ایک سے تمہاری شادی کرنے پر آمادہ ہوں کہ تم کم از کم آٹھ سال میری خدمت کرو اور
چاہو تو دو اور بڑھا دو اور دس سال کر دو۔اب حضرت شعیب کی عمر چونکہ زیادہ تھی اس لئے انہوں نے
اندازہ لگایا کہ آگے آٹھ دس سال میں زندہ رہوں گا اس عرصے میں میرے سارے کام ہوتے رہیں
گے اور اگر چہ یہ امین ہے اگر چہ یہ با اخلاق انسان ہے مگر پھر بھی ایک گھر میں دولڑکیوں اور ایک مرد کا
اکٹھا رہنا مناسب نہیں ہے۔اس ساری کہانی سے بہت سی باتیں مترشح ہیں بہت سے سبق ہمیں ملتے
ہیں لیکن جو بات آج میں بیان کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ حیاء کا ذکر کیسے عمدہ موقع پر فرما رہا ہے۔یہ حیاء اس کے لئے جاذب نظر تھی، کشش کا موجب تھی اور بعید نہیں کہ جس طرح قرآن نے بیان فرمایا
ہے اسی بچی سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شادی ہوئی ہو۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حیاء کا دیکھیں کیسا عمدہ نقطہ ہمارے سامنے رکھا کہ مرد ہو یا
عورت جس میں حیاء ہو وہ اچھی لگتی ہے۔حضرت ابو مسعود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں۔بخاری کتاب
الادب سے یہ روایت لی گئی ہے کہ سابقہ انبیاء کے حکیمانہ اقوال میں سے جولوگوں تک پہنچتے رہے ایک
یہ ہے کہ جب حیاء اٹھ جائے تو پھر انسان جو چاہے کرتا پھرے۔الفاظ یہ ہیں۔ادْلَمُ تَسْتَحْى فَاصْنَعُ مَا شِئْتَ

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۴۵
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
( بخاری کتاب الادب باب اذالم تستهی فاصنع ماشئت )
جس کا مطلب یہ ہے کہ اکثر گناہوں کا ارتکاب بے حیائی کے نتیجے میں ہوتا ہے۔امر واقعہ
یہ ہے کہ اس پہلو پر انسان بہت کم نظر کرتا ہے کہ ہر گناہ کا آغاز بے حیائی سے ہوتا ہے اور حیاء تو ڑ کر گناہ
کرنا پڑتا ہے۔پہلی دفعہ اگر کوئی بچہ چوری کرے تو چوری سے بھی اس کو حیاء آتی ہے، اگر کوئی پہلی بار
جھوٹ بولے تو جھوٹ سے بھی اس کو حیاء آتی ہے، بدتمیزی کرے اور اگر پہلی بار بالا رادہ بد تمیزی کرتا
ہے تو لازماً اس کو اس بد تمیزی سے بھی حیاء آئے گی۔پس حیاء ہر گناہ کے رستے کی ایک روک ہے اور
بے حیائی ہر گناہ کے لئے دروازے کھولتی ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ انبیاء جو بہت حکیمانہ کلام کیا کرتے تھے ان
کے پر حکمت کلام کا یہ ایک نمونہ ہے کہ وہ کہا کرتے تھے۔إِذْلَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعُ مَاشِتُتَ
جب تم میں حیاء ہی باقی نہیں رہی تو پھر جو چاہے کرتا پھر۔فارسی میں بھی ایک محاورہ ہے جو غالباً
اسی انبیاء کے حکیمانہ قول سے لیا گیا ہے۔”بے حیاء باش ہر چہ خواہی کن“ بے حیاء ہو جالبس یہ شرط ہے پھر
جو چاہے کرتا پھر ، پھر کوئی فرق نہیں پڑتا۔تو یہ پر دے کی روح ہے اور پردے ہی کی نہیں ہر عصمت کی روح
ہے اور یہ وہ روح ہے جو عورتوں سے خاص نہیں ہے بلکہ مردوں اور عورتوں دونوں سے خاص ہے اس لئے
حیاء کی حفاظت کریں اور اپنے بچوں میں بھی حیاء کو قائم کریں۔حیاء سے مراد صرف مردوں،عورتوں کے
تعلقات کی حیا نہیں ہے۔حیافی ذاتہ ایک خلق ہے جو ہر گناہ کے مقابل پر ایک پردہ ہے۔پس وہ عورتیں جو معلوم کرنا چاہتی ہیں کہ اسلامی پردہ کیا ہے؟ میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ
اسلامی پردہ حیا ہے۔اگر آپ اپنی حیاء کی حفاظت کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا کے فرشتے آپ کی
ہر قسم کی خرابیوں اور گناہوں سے حفاظت کریں گے کیونکہ حیاء کے پردے سے بہتر اور کوئی پردہ نہیں۔پس اپنے بچوں
کو بھی حیادار بنائیں۔حیا کا مردانگی سے ایک تعلق ہے اور ایک تعلق نہیں بھی
ہے۔حیا سے یہ مراد ہر گز نہیں کہ نیک کاموں سے انسان حیا کرے یا بہادری کے کاموں سے انسان
حیاء کرے۔وہ مواقع جہاں جان دینے کی باتیں ہو رہی ہوں وہاں حیا بے حیائی ہے اور شرم کا مقام ہے
اور امر واقعہ یہ ہے کہ وہ وہاں حیا کا مضمون بالکل الٹ جاتا ہے کیونکہ ایسا شخص جہاں مرد جان دینے
کے لئے آگے بڑھ رہے ہوں اور وہ پیچھے ہٹ رہا ہو یا اس کو مانع نہیں ہوا کرتی بلکہ بہت ہی بڑا بے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۴۶
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
حیاہی ہوگا جو ایسے موقع پر مردوں سے الگ ہو کر پھر اس نیک کام سے محروم رہ جائے جو اس وقت کا
بہترین کام ہے۔یعنی جب جنگ کا دور ہو، جہاد ہو رہا ہو اور لوگ جانیں دے رہے ہوں اس وقت وہ یہ
نہیں کہہ سکتا کہ فلاں حیاء کی وجہ سے پیچھے ہٹ گیا اس لئے بعض جگہ پیچھے ہٹنا حیاء کا موجب نہیں بلکہ
بے حیائی کی وجہ ہوتی ہے۔پس موقع اور محل کے مطابق ان باتوں کے معنوں کو سمجھنا چاہئے لیکن اس
بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ اپنے بچوں کو بزدل نہ بنائیں۔حیاء کے بہانے ان کو ایسا نہ بنادیں کہ ہر
وہ کام جہاں ان کو آگے بڑھ کر حصہ لینا چاہئے اس سے وہ پیچھے ہٹ جائیں۔یہ حیاء نہیں ہوگی بلکہ
نقائص ہیں یہ اور ان کا کوئی بھی نام رکھیں یہ حیاء نہیں ہے۔مگر اچھی باتوں میں حیاء اور بری باتوں سے
حیاء یہ باتیں اگر آج ہماری مائیں اپنے کل کے بچوں میں پیدا کر دیں تو آئندہ نسلوں پر بہت بڑا احسان
ہوگا۔بہت سے جھگڑے ہمارے جو پر دے کے ہیں وہ اٹھ جائیں گے۔مجھ سے بہت سے خاندان
ملنے آتے ہیں، فیملی ملاقات اب ایک عام محاورہ بن گیا ہے اور بہت بڑا وقت میرا ان ملاقاتوں میں
لندن میں بھی خرچ ہوتا ہے باہر بھی ، وہاں بعض خاندانوں کی خواتین کے متعلق مجھے یہ پوچھنا نہیں پڑتا
کہ وہ پردہ کرتی ہیں کہ نہیں ، برقع ہماری طرز کا لیتی ہیں کہ نہیں، ان کے چہروں میں متانت دکھائی دیتی
ہے،ان میں وقار نظر آتا ہے اور مجھے کوئی خاص پریشانی نہیں ہوتی مگر بعض بچیاں اپنی اداؤں کے ساتھ
مجھے فکر مند کر دیتی ہیں۔ان کے بالوں کے کٹنے کے انداز ، ان کا اپنے آپ کو ابھار کر پیش کرنا بعض دفعہ
میں حیران ہو جاتا ہوں دس گیارہ سال کی لڑکی ہے اور بغیر شرم کے اچانک اپنا ہاتھ آگے مصافحہ کے لئے
بڑھاتی ہے اور بعض جگہ اسی عمر کی بچیاں شرما جاتی ہیں۔مجھے جو ایسی بچیاں ہوں خواہ پر دے کا بظاہر حکم
ان پر نہ بھی آیا ہوان کی ادائیں مجھے بتاتی ہیں کہ قابل فکر ہیں۔یہ دوسروں کے معاشرے سے کچھ زیادہ
ہی متاثر ہو چکی ہیں اور یہ جو اس وقت کی شوخی ہے یہ کل کی بے حیائی بن سکتی ہے۔پس بچپن ہی سے حیاء
کا خیال کریں اور حیاء کی حفاظت کریں۔یہاں جو یہ رواج ہے کہ لڑکیاں لڑکوں سے مصافحے کرتی ہیں بعض دفعہ ایسی صورت ہوتی
ہے کہ چونکہ اس معاشرے کے حالات مختلف ہیں۔ایک ڈاکٹر نے ہاتھ بڑھا دیا مصافحے کے لئے ایک
عورت اس وقت مجبور ہوتی ہے۔وہ بجھتی ہے کہ اس وقت ہاتھ نہ بڑھانا نقصان دہ ہوسکتا ہے اس پر
اسلام کا برا اثر نہ پڑے تو اپنی بے عزتی تو ضرور محسوس کرے گا۔ایسی صورت میں اگر پہلے تنبیہ نہ کی گئی
ہو تو بعض مجبوری کے طور پر محض سرسری سا ہاتھ دے کر اسے کھینچ لیتی ہیں اور محسوس کرتی ہیں کہ اچھا نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی