پردہ اور اس کی روح
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۴۷
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
ہوا مگر میں مجبور تھی مگر شوق سے ہاتھ بڑھاتے پھرنا ہر جگہ اس بہانے کہ یہاں کا معاشرہ اور ہے یہ
درست نہیں ہے۔یہ آپ کی Society کو لازماً بے حیا بنا دے گا اور ایک دفعہ ایک جگہ ایک چیز کی شرم
ٹوٹ جائے تو دوسری جگہ اور بھی بہت سی بے شرمیوں کو دعوت دیا کرتی ہے۔پس یہ مضمون ایسا ہے جسے غور سے سمجھنا چاہئے اس کو باریکی سے سمجھتے ہوئے اس کے تقاضے
پورے کرنے چاہئیں کیونکہ ہم جس معاشرے میں یہاں بس رہے ہیں اسلامی معاشرے کو کئی قسم کے
خطرات درپیش ہیں کچھ تو معاشرتی فرق ہیں جو طبعی ہیں اور قدرتی فرق ہیں ان میں کوئی مذہبی فرق نہیں
بلکہ قومی عادات کے فرق کا تعلق ہے۔ایسے معاشرتی انداز اگر کسی ملک میں اپنا لئے جائیں تو یہ
بداخلاقی نہیں بلکہ اعلیٰ اخلاق کا مظہر ہے کیوں ہم ان سے ہر بات میں بھیج کر ر ہیں جن کی سرزمین میں
آ کے بیٹھے ہیں ان کی اچھی باتیں اپنا نا تو گناہ نہیں ہے لیکن وہ معاشرتی اقدار جن کا مذہب سے ٹکڑاؤ
ہے جو نہ صرف آپ کے لئے نقصان دہ بلکہ خود ان کے لئے بھی نقصان دہ ہیں وہاں سے بچ کر رہنا
وہاں سے ہاتھ کھینچ لینا، اسلام آپ سے تقاضا کرتا ہے اور آپ کی عقل بھی آپ سے تقاضا کر رہی ہے،
اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ کی اگلی نسلوں کو ضرور نقصان پہنچے گا۔مجھ سے ایک دفعہ یہی سوال انگلستان میں کسی نے کیا کہ ہمارا معاشرہ اور ہے آپ کا معاشرہ
اور ہے۔آپ ہمارے ملک میں آکر اپنے معاشرے پر جو زور دیتے ہیں تو ہم آپ کو اجنبی دیکھتے ہیں
آپ ہم میں جذب نہیں ہو سکتے اس لئے ان وجوہات سے Racialism کو تقویت ملتی ہے اور یہ
معمولی بات نہ سمجھیں۔ہمارے لڑکے آپ کی لڑکیوں پر ہنستے ، آوازیں کستے ہیں اور ایسے لڑکے جو عجب
طریق سے رہتے ہیں ہمارے نزدیک عجب ہے۔ان کے اوپر بھی سکول کی زندگی مشکل ہو جاتی ہے تو
اب ان باتوں کو چھوڑ دیں۔وہ ہیڈ ماسٹر تھے جنہوں نے مجھ سے سوال کیا ان کو میں نے سمجھایا تفصیل
سے کہ معاشرتی فرق ہوتا کیا ہے اور جہاں یہ فرق گناہ کا موجب نہیں ہے وہاں ہم شوق سے اسے اختیار
کرتے ہیں اور کرنے دیتے ہیں ہرگز کوئی حرج نہیں دیکھتے اس میں۔اس لئے آپ خواہ مخواہ ایک
بات کو ضرورت سے زیادہ بے محل بڑھا کر پیش نہ کریں حقیقت سے دیکھیں۔چنانچہ اس کی تفاصیل
میں نے بیان کیں کہ آپ جس بات کو معاشرے کا فرق دیکھ رہے ہیں بعض باتوں میں ہم ان کو
معاشرے کا فرق نہیں دیکھتے۔مثلاً ہیڈ ماسٹر کا ہی تعلق تھا۔میں نے کہا ایک ہیڈ ماسٹر نے ایک احمدی
بچے کو جس کی عمر دس گیارہ سال
کی تھی مجبور کرنا شروع کیا کہ وہ دوسرے لڑکوں کے ساتھ بالکل ننگا
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۴۸
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
نہائے۔اس نے انکار کر دیا اس نے کہا میں تو نہیں نہاؤں گا۔اس ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ یہ ہمارے
معاشرے میں تمہاری دخل اندازی ہے۔تم اپنی معاشرتی اقدار اور اپنے تمدن کو ہم پر ٹھونس رہے ہواس
لئے ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔اگر تم نے تعلیم حاصل کرنی ہے تو اسی طرح تمہیں کرنا ہوگا ور نہ سکول
سے نکل جاؤ۔اس کو میں نے سمجھایا کہ آپ خودان باتوں کو جانتے ہیں آپ کا معاشرہ ان وجوہات سے
بہت گندہ ہو گیا ہے۔کئی قسم کے بدر جحانات یہاں پیدا ہو چکے ہیں اور خود بچے آپ کے اساتذہ سے بھی
محفوظ نہیں رہے۔ایسی صورت میں آپ تمدنی ، معاشرتی فرق کہہ کر ان برائیوں کو یہاں جاری کریں تو
یہ
کوئی اچھی بات تو نہیں ہے۔یہ نقصان دہ ہے اور آپ کا کوئی حق نہیں کہ کسی انسان کو اس کے نقصان پر
مجبور کریں۔اگر آپ کا تمدن برا ہے تو ہم کیوں اسے اختیار کریں۔ہاں جہاں اچھی تمدن کی باتیں ہیں
میں اپنے بچوں کو خود نصیحت کرتا ہوں کہ آپ بھی ویسا بنیں۔یہ بات چونکہ ان کے اپنے تجربے میں تھی
اور پہلے ہی اس معاملے میں تلخی محسوس کر رہے تھے کیونکہ ان کے بعض اساتذہ کا سلوک اپنے بچوں سے
شریفانہ نہیں تھا اس لئے فوراً انہوں نے اس بات کو قبول کیا۔انہوں نے کہا ہاں میں سمجھتا ہوں یہ بات
بالکل درست ہے۔کسی تمدن کسی معاشرے کو یہ حق نہیں ہے کہ کسی قوم کے اخلاق بگاڑے۔میں نے کہا
آپ
کو تو ہم سے سیکھنا چاہئے۔ہماری بہت سی ایسی باتیں ہیں جن کی آپ کے تمدن کو ضرورت ہے اور
تمدن کی تعریف یہ کر لینا کہ ایک ہی ملک کے حالات اس وقت کا اس کے ملک کا تمدن ہے جو بدل نہیں
سکتا وہ درست نہیں ہے۔معاشرہ اور تمدن تو ہمیشہ جاری رہنے والی ، تبدیل ہونے والی حالتوں کا نام
ہے۔مختلف وقتوں میں وہ بدلتی ہیں اور مختلف قسم کے معاشرے ایک دوسرے پر اثر انداز ہوکر ایک
دوسرے کو تبدیل کرتے چلے جاتے ہیں۔کوئی قانون اس راہ میں حائل نہ ہوسکتا ہے، نہ حائل
کرنا چاہئے۔میں نے ان کو کہا کہ معاشرہ تو نام ہی گلدستے کا ہے۔مختلف رنگوں کے مختلف خوشبوؤں
کے پھول ہیں وہ اکٹھے ایک جگہ ہوں تو خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ایک ہی طرح کی عادتوں کو اگر
آپ اپنا لیں تو یہ تو فوجی ڈرل ہو جائے گی اس کا نام معاشرہ نہیں ہوسکتا۔رفتہ رفتہ آپس میں جب ملیں
گے ، ہندوستان کے معاشرے کو بھی آپ یہاں پنپنے دیں ، افریقہ کے معاشرے کو بھی پنپنے دیں
پاکستان کے معاشرے کو بھی پنپنے دیں۔اگر آپ کو پسند نہیں تو اپنی جگہ وہ آپس میں ہی جس طرح رہنا
پسند کریں آپ کا کیا حق ہے کہ اپنا معاشرہ ان پر ٹھونسیں۔یہ کوئی قانون شکنی تو نہیں کر رہے وہ۔آپ
کے قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے وہ ایک طرز زندگی اختیار کرتے ہیں، کسی قانون کا حق
حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۴۹
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
نہیں ہے کہ انفرادی طور پر دخل دے کر کسی کو اس کی طرز بود و باش میں مجبور کرے لیکن بعید نہیں کہ رفتہ
رفتہ آپ کو ان کی ادائیں اچھی لگنے لگیں، آپ وہی رنگ اختیار کرنے لگیں۔چنانچہ اس کی مثال
میں نے ان کو دی کہ آپ دیکھیں کھانا کھانے کے انداز تھے ایک زمانے میں جو یورپ میں اب بہت
بدل چکے ہیں اور اس کی ایک وجہ مشرق سے ان کے تعلقات ہیں جنہوں نے مشرقی عادات کو ان کے
اندر سرایت ہونے کا موقع دے دیا۔انگریزوں نے حکومت کی ہے ہندوستان پر ، پاکستان پر اور بہت
سی جگہوں پر۔ایک زمانہ تھا جب وہ چھری کانٹے سے کھانے کا نام تہذیب رکھتے تھے اور ہاتھ سے
کھانے کا نام وحشیانہ حرکت سمجھا کرتے تھے۔وہ سمجھتے تھے کہ جاہل تو میں ہیں اور تمیز سے عاری ہیں جو
اپنے ہاتھوں سے کھانا پکڑ کے کھاتی ہیں۔یہ ہائی جین (Hygiene) کے بھی خلاف ہے، یہ تمیز کے
بھی خلاف ہے لیکن وقت گزرا انہوں نے دیکھا کہ رفتہ رفتہ جو بعض چیزیں ہاتھ سے کھانے کا مزہ ہے وہ
چھری کانٹے سے آہی نہیں سکتا۔چنانچہ اب جتنے ان کے باربی کیو وغیرہ ہوتے ہیں ان میں چھری
کانٹے پھینک دیتے ہیں اور ہاتھ سے پکڑ پکڑ کر کھاتے ہیں اور امریکہ میں تو بہت ہی رواج بڑھتا
جارہا ہے اور انگلستان میں بھی جو ہوٹل ریسٹورنٹ وغیرہ ہیں وہاں اب رفتہ رفتہ ہاتھ سے لقمے بنا کے
کھانے کے مزے لوگ لوٹنے لگے ہیں۔تو ایک تہذیب ایک وقت میں معیار سے گری ہوئی دکھائی
دیتی ہے دوسرے وقت میں انسان اسی کو اپنا لیتا ہے اس میں زبر دستی کی کوئی روکیں ایسی نہیں پیدا کرنی
چاہئیں کہ ایک تہذیب دوسری میں سرایت نہ کر سکے لیکن جہاں تک دینی تعلیم کا تعلق ہے، جہاں تک
گناہوں
کا تعلق ہے وہاں یہ مضمون نہیں چلتا وہاں خدا تعالیٰ نے بعض حدیں مقرر فرما دی ہیں۔معاشرے کے نام پر نہ آپ کو وہ حدیں تجاوز کرنے کا حق ہے ، نہ ان کا حق ہے کہ آپ کی
حدیں توڑیں اور حیا ان حدود میں سے ایک حد ہے۔ہر وہ معاشرتی عادت ، ہر وہ تمدن جو انسان کو بے
حیا بنا تا ہو وہ مرد کے لئے بھی مہلک ہے اور عورت کے لئے بھی مہلک ہے اور ساری قوم کے لئے بھی
مہلک ہے کیونکہ جتنے گناہ پینپ رہے ہیں یہ بے حیائی کے نتیجے میں پنپ رہے ہیں۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ پردے کی روح کو سمجھتے ہوئے آپ حیاء پر زور دیں گی۔اپنی حیاء
پر بھی ، اپنے بچوں کی حیاء پر بھی اور یقین رکھیں گی کہ حیاء سے آپ کے حسن میں کمی نہیں آئے گی بلکہ
آپ کے حسن میں اضافہ ہوگا اور آپ کی خوبیاں اور چمکیں گی اور آپ کا گھر جنت نشان بن جائے
گا۔حیا کی نظریں خود شرماتی ہیں، حیا کی نظروں میں بے حیائی کا گھور نا آہی نہیں سکتا۔پس حیا پردہ ہے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۵۰
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
بے حیا نظروں سے اور بہترین پردہ ہے اور نظر کو سلیقہ اور ادب سکھانے کا بہترین ذریعہ بھی حیا ہے۔پس
مردوں پر بھی لازم ہے کہ وہ حیا کریں، عورتوں پر بھی لازم ہے کہ وہ حیا کریں اور اگر حیا ہوتو پھر یہ
ظاہری پر دے پر اتنا زیادہ زور دینے کی ضرورت باقی نہیں رہتی مگر جب تک حیا نہ ہو اس وقت تک تو یہ
لازم ہے، اس وقت تک ہم اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے:
یورپ کی طرح بے پردگی پر بھی لوگ زور دے رہے ہیں لیکن یہ ہرگز
مناسب نہیں۔یہی عورتوں کی آزادی فسق و فجور کی جڑ ہے۔جن ممالک نے اس
قسم کی آزادی کو روا رکھا ہے ذرا ان کی اخلاقی حالت کا اندازہ کرو۔اگر اُس کی
آزادی اور بے پردگی سے ان کی عفت اور پاکدامنی بڑھ گئی ہے تو ہم مان لیں
66
گے کہ ہم غلطی پر ہیں۔“
پھر فرماتے ہیں۔وو
( ملفوظات جلد چهارم صفحه ۱۰۴)
مردوں کی حالت کا اندازہ کرو کہ وہ کس طرح بے لگام گھوڑے کی
طرح ہو گئے ہیں۔(حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے دوبار یہ جملہ دہرایا )
نہ خدا کا خوف رہا ہے نہ آخرت کا یقین ہے دنیاوی لذات کو اپنا معبود بنارکھا ہے
پس سب سے اول ضروری ہے کہ اس آزادی اور بے پردگی سے پہلے مردوں کی
اخلاقی حالت درست کرو۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۱۰۴)
پس جہاں تک خواتین کے حیاء سیکھنے اور سکھانے کا تعلق ہے۔میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ
اپنے مردوں کو بھی حیا سکھائیں کیونکہ امر واقعہ یہ ہے کہ آج کل کے معاشرتی دور میں یا آج کل کے
معاشرتی اور تمدنی دور میں بہت بڑی ذمہ داری بلکہ اکثر ذمہ داری مردوں کی بے حیائی پر ہے چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صحیح مرض کی نشاندہی فرمائی اور صحیح جگہ انگلی رکھی۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں :
اگر یہ درست ہو جاوے اور مردوں میں کم از کم اس قد رقوت ہو کہ وہ
اپنی نفسانی جذبات کے مغلوب نہ ہوسکیں تو اس وقت اس بحث کو چھیڑو کہ آیا پردہ
ضروری ہے کہ نہیں۔“
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۵۱
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
فرمایا:
اگر مردوں کی تربیت ہو جائے اور ان سے عورتیں امن میں آجائیں
اور یقین ہو کہ ان کے جذبات ان پر غالب نہیں آئیں گے تو پھر یہ بحث جائز
66
ہے۔یہ بحث چھیڑ نا جائز ہے کہ اب پردے کی ضرورت ہے کہ نہیں۔“
ور نہ موجودہ حالت میں اس بات پر زور دینا کہ آزادی اور بے پردگی
ہو گو یا بکریوں کو شیروں کے آگے رکھ دینا ہے ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ کسی بات
کے نتیجہ پر غور نہیں کرتے کم از کم اپنے کانشنس سے ہی کام لیں آیا مردوں کی حالت
ایسی اصلاح شدہ ہے کہ عورتوں کو بے پردہ ان کے سامنے رکھا جاوے۔قرآن
شریف نے جو کہ انسان کی فطرت کے تقاضوں اور کمزوریوں کو مد نظر رکھ کر حسب
حال تعلیم دیتا ہے۔کیا عمدہ مسلک اختیار کیا ہے۔قُل لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا
(النور: ۳۱ )
فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمُ
کہ تو ایمان والوں کو کہدے ( یعنی ان مردوں کو جو مومن ہیں ) کہ وہ
اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں اور اپنے سوراخوں کی حفاظت کریں۔یہ وہ عمل ہے جس
سے ان کے نفوس کا تزکیہ ہو گا۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۱۰۵)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔یہ بات ہر ایک فہیم انسان سمجھ سکتا ہے کہ بہت سا حصہ انسانوں کا نفس
امارہ کے ماتحت چل رہا ہے اور وہ اپنے نفس کے ایسے قابو میں ہیں کہ اس کے
جوشوں کے وقت کچھ بھی خدا تعالیٰ کی سزا کا دھیان نہیں رکھتے۔جوان اور
خوبصورت عورتوں کو دیکھ کر بد نظری سے باز نہیں آتے اور ایسے ہی بہت سی عورتیں
ہیں کہ خراب دلی سے بے گانہ مردوں کی طرف نگاہیں کرتی ہیں اور جب فریقین کو
با وجود ان کی اس خراب حالت میں ہونے کے پوری آزادی دی جائے تو یقیناً ان
کا وہی انجام ہوگا جیسا کہ یورپ کے بعض حصوں سے ظاہر ہے۔“
66
(روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷۳)
حضرت خلیفہ اس الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۵۲
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
یہ 100 سال پہلے کی تحریر ہے۔اس وقت جو بات یورپ کے بعض حصوں سے ظاہر تھی اب
تمام دنیا کے ہر حصے سے ظاہر ہو چکی ہے کیونکہ یہ بیماری اب یورپ کا خاصا نہیں رہی بلکہ تمام دنیا میں
یکساں
پھیل چکی ہے۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں۔ہاں جب یہ لوگ در حقیقت پاک دل ہو جائیں گے اور ان کی امارگی
جاتی رہے گی ( امارگی سے مراد ہے دل کے نفس کے اندر جو ہر وقت بدی کی
طرف جھکنے کا رجحان پایا جاتا ہے یا نفس ہمیشہ انسان
کو حکم دیتا رہتا ہے کہ یہ کام کرو،
وہ کام کر و فر مایا ) جب یہ امارگی جاتی رہے گی اور شیطانی روح نکل جائے گی اور
ان کی آنکھوں میں خدا کا خوف پیدا ہو جائے گا اور ان کے دلوں میں خدا کی
عظمت قائم ہو جائے گی اور وہ ایک پاک تبدیلی کرلیں گے اور خداترسی کا ایک
پاک چولہ پہن لیں گے تب جو چاہیں سوکریں کیونکہ اس وقت وہ خدا کے ہاتھ کے
خوجے ہوں گے گویا وہ مرد نہیں ہیں اور ان کی آنکھیں اس بات سے اندھی ہونگی کہ
نامحرم عورت کو بدنظری سے دیکھ سکیں یا ایسا بد خیال دل میں لاسکیں مگر اے پیارو،
اب خدا تمہارے دلوں میں الہام کرے ابھی وہ وقت نہیں کہ تم ایسا کرو۔“
(روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷۴)
پھر اسلامی پردے سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اسلامی پردہ سے یہ ہرگز مراد نہیں ہے کہ عورت جیل خانے کی طرح
بند رکھی جاوے۔قرآن شریف کا مطلب یہ ہے کہ عورتیں ستر کریں وہ غیر مردکونہ
دیکھیں۔جن عورتوں کو باہر جانے کی ضرورت تمدنی امور کے لئے پڑے ان کو گھر
سے باہر نکلنا منع نہیں ہے وہ بے شک جائیں لیکن نظر کا پردہ ضروری ہے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ ۲۹۸ جدید ایڈیشن)
پس یہ احادیث اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں میں نے
کوشش کی ہے کہ رسمی اصطلاحوں میں پڑے بغیر یہ بحث چھیڑے بغیر کہ پردہ چہرے کے کتنے حصے کا ہے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۵۳
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
برقع کیسے اوڑھنا چاہئے ، کیسا لباس پہننا چاہئے ، آپ کو پردے کی روح سمجھا دوں اور آپ کو بتا دوں کہ
آپ کے معاشرے کے لئے خود آپ کی اپنی خوشیوں کے لئے پردے کی روح کو قائم رکھنا بہت ضروری
ہے۔جب اس
قسم کی تعلیم دی جاتی ہے تو بعض بچیاں جواب تک کسی حد تک آزادی کے ماحول میں نکل
چکی ہوتی ہیں ان پر اس قسم کی تقاریر اور اس قسم کے درس بہت گراں گزرتے ہیں بہت بوجھل محسوس کرتی
ہیں۔اگر وہ بال خاص انداز کے کٹائے ہوئے ہیں تو مجلس میں بیٹھی اپنے آپ کو اجنبی سی محسوس کرتی
ہیں کہ کس مصیبت میں پھنس گئیں۔اگر ہمیں پتہ ہوتا کہ یہ باتیں ہونی ہیں تو ہم آتیں ہی نہ یہاں۔جن
عورتوں کو بعض اور قسم کے سنگھار پٹار کی عادت پڑ چکی ہوتی ہے، دکھاوے کی عادت پڑ چکی ہے، اپنے
جسم کی نمائش کی عادت پڑ چکی ہے ان پر بھی یہ باتیں بہت گراں گزرتی ہیں اور بڑی مصیبت سے دم
سادھ کر وہ یہ وقت کاٹتی ہیں مگر میں آپ کو یہ بات سمجھانا چاہتا ہوں خوب اچھی طرح آپ پر روشن کرنا
چاہتا ہوں کہ یہ باتیں ہیں تو مشکل اس قسم کا معاشرہ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا
ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چاہا ہے کہ آپ میں پیدا ہو بہت مشکل کام ہے آسان نہیں
ہے وہ لوگ جو فیصلہ کرتے ہیں کہ ان باتوں کو کلیہ مان جائیں وہ اپنے دل پر ایک قسم کی موت وارد کر
لیتے ہیں، ان کو شروع میں یہ لگتا ہے کہ یہ زندگی چلو ٹھیک ہے تو یہ تو موت کے مشابہ زندگی ہے جہاں کوئی
بھی دلکشی باقی نہ رہے، کوئی بھی دل میں تموج نہ رہے ایک خاموش موت کے مشابہ مردہ کی سی زندگی
لیکن اچھا اگر اللہ کا حکم ہے تو یہی سہی۔ان کے دل بجھ سے جاتے ہیں اور وہ مجھتی ہیں کہ اسلام ہے بڑا
مشکل کام لیکن میں آپ کو ایک اور بات سمجھانا چاہتا ہوں اگر آپ وسیع نظر سے دیکھیں تو اس مشکل کی
زندگی کے نتیجے میں دراصل آپ کے دل کی تسکین اور آخری آسائش ہے۔اس معاشرے کو قبول کرنا
مشکل ہے اور شروع شروع میں بہت مصیبت دکھائی دیتی ہے مگر ان عورتوں کے لئے یا ان خواتین کے
لئے جن کو آزاد معاشرے سے واسطہ پڑ چکا ہو اور اس کی ظاہری لذات سے متاثر ہو چکی ہوں۔وہ
خواتین جو مختلف پس منظر میں جوان ہوئیں ہیں جن کو شروع ہی سے اعلیٰ اخلاق کی تعلیم دی گئی ہے جن کو
شروع ہی سے عصمت کی قدرو قیمت کا احساس دلایا گیا ہے ان کے ہاں یہ مضمون اُکسانیت کا موجب
نہیں بنتا بلکہ عین ان کے دل کے مطابق ہے۔ان کو اگر یہ کہا جائے کہ کھلے بندوں پھرو اور ہر قسم کے
کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصے لو۔اپنے بال کٹاؤ اپنی نمائش کرو تو ان کے لئے وہ عذاب محسوس ہوگا۔مصیبت پڑ جائے گی کہ یہ کیا تعلیم ہے؟ پس یا درکھیں موسم کے مطابق باتیں ہوا کرتی ہیں۔آپ کو یہ تعلیم
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۵۴
خطاب ۱۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
اس لئے مشکل معلوم ہورہی ہے کہ آپ کے موسم اور ہیں آپ جس ملک جس فضاء میں سانس لے رہی
ہیں وہاں کا موسم مختلف ہے اور اس وجہ سے آپ کے دل میں کھٹن محسوس ہوتی ہے کہ کون اس مصیبت
میں پڑے لیکن اگر آپ اس تعلیم کو اپنا لیں تو یاد رکھیں صحیح سکون کچی جنت اس کے نتیجے میں نصیب ہوگی۔تصور تو کریں کہ آپ کے مرد آپ کے معاملے میں کل یہ مطمئن ہوں اور آپ اپنے مردوں کے متعلق کلیتہ
مطمئن ہوں جو آپ ان سے چاہتی ہیں وہ ویسے ہی بنیں اور جو وہ آپ سے چاہتے ہیں آپ ویسی ہی
ہوں تو دیکھو کیسا اعتماد دلوں میں پیدا ہوتا ہے۔ایک اور پہلو سے بھی دیکھیں کہ جب آپ کی بچیاں بڑی ہورہی ہوں اور جوان ہو رہی ہوں
تو جس قسم کی آزادی آپ نے اپنے لئے پسند کی تھی ان کے متعلق کیوں گھبراتی ہیں۔وہی باتیں جب وہ
بچیاں کرتی ہیں تو آپ اس سے گھبرا جاتی ہیں آپ جانتی ہیں کہ ان کی عزت کا سوال ہے ان کی دائمی
خوشی کا سوال ہے۔آپ جانتی ہیں کہ اگر یہ بے لگام ہو گئیں پھر ان کا مستقبل خطرے میں ہے ان
کو کبھی
بھی چین اور سکون کی گھریلو زندگی نصیب نہیں ہو سکے گی۔یہ ہمیشہ دوڑتی پھریں گی ان کے خاوند ہمیشہ
ان سے بے اعتمادی کریں گے نہ ان کو اپنے خاوندوں پر اعتما در ہے گا نہ ان کے خاوندوں کو ان پر اعتماد
رہے گا اور یہ گھر جنت نشان نہیں رہے گا بلکہ ایک ایسا جہنم کا نمونہ بنے گا جہاں نہ عورت کو لطف آئے گا نہ
مرد کو لطف آئے گا۔دونوں گھر سے ٹکڑا کر باہر بھاگیں گے اور اپنی اپنی لذتوں کو باہر تلاش کریں گے۔یہ
اس کا بر عکس مضمون ہے پس اگر آپ نظر غائر سے دیکھیں فکر کی آنکھ کھول کر مطالعہ کریں تو آپ یقیناً اس
بات پر مطمئن ہو سکتی ہیں کہ اللہ نے کوئی تعلیم آپ پر بوجھ ڈالنے کے لئے نہیں دی بلکہ آپ کے بوجھ
ہلکے کرنے کے لئے دی ہے۔آپ نے جو باہر کی دنیا میں دیکھا ہے یہ اختیار کرنے کے لائق نہیں ہے۔آخری تجزیے کی صورت میں خدا تعالیٰ کی تعلیم یہ ہے جو آپ کی جنت کی حفاظت کرتی ہے اور آپ کے
سکون اور طمانیت کی ضمانت دیتی ہے۔اس سے باہر بے چینی ہے بے قراری ہے۔لذتوں کی تلاش میں
ہمہ تن دن رات زندگی بسر کرنا ہے مگر وہ لذتیں ہمیشہ آگے بھاگتی چلی جاتی ہے کبھی بھی ہاتھ نہیں آئیں۔آپ نے اگر اپنے تربیت میں توازن نہ پیدا کیا اگر نیکی کے ساتھ دل لگانے کا سلیقہ نہ سیکھا اگر حسن
واحسان کے ذریعے لذت حاصل کرنے کا آپ کو طریقہ نہ آیا تو آپ کی زندگی دنیاوی لذتوں کی تلاش
میں ہمیشہ سر گرداں رہے گی آپ کو کبھی بھی چین نصیب نہیں ہوسکتا۔امر واقعہ یہ ہے کہ اسلامی تعلیم کا اگر
گہری نظر سے مطالعہ کریں تو آپ یقین کے درجے تک پہنچ سکتی ہیں کہ یہ تعلیم جو مشکل دکھائی دیتی ہے
حضرت خلیفہ اسیح الرابع ' کے مستورات سے خطابات
۴۵۵
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
بالآخر اپنے آخری نتیجے کے طور پر آپ کے لئے ایک جنت پیدا کرنے کی ضامن تعلیم ہے۔جولطف اس تعلیم کے پھل کھانے میں ہے وہ دوسری زندگی کے پھل کھانے میں نہیں ہے
اس لئے قرآن کریم نے جنت کی مثال دو قسم کے درختوں سے دی ہے۔ایک وہ درخت جس کے متعلق
اللہ نے کوئی پابندی نہیں لگائی کہ اس سے پھل نہ کھاؤ بلکہ یہ فرمایا ہے کہ جہاں سے چاہو جیسا چاہو پھل
کھاؤ یہ وہ تمام پھل وہ ہیں جو خدا کی رضا کے تابع زندگی بسر کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو کھلی
آزادیاں دی ہیں یہ بھی کرو، وہ بھی کرو، وہ بھی بہت ہیں، وہ کوئی کم تو نہیں ہیں۔اس دائرے میں رہیں
اور اس دائرے میں رہنا سیکھیں تو پھر آپ کو حقیقی لذت سے آشنائی ہوگی ورنہ آپ کو پتہ ہی نہیں کہ حقیقی
لذت اور حقیقی سکون کیا چیز ہے۔ان کا پھل میٹھا ہوتا ہے، ان کا پھل صحت مند ہوتا ہے، یہ پھل کھانے
کے بعد جو رضائے باری تعالیٰ کی جنت کے درختوں میں لگتا ہے انسان
کو کبھی بھی افسردگی نہیں ہوتی۔کبھی
پچھتاوا نہیں ہوتا، کبھی بے چینی نہیں ہوتی۔مگر وہ پھل جس سے آدم علیہ السلام
کو منع کیا گیا تھا ، وہ پھل
جس سے تو ا کو منع کیا گیا تھا وہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی کے درخت کا پھل تھا اور دیکھنے میں لذت والا
تھا لیکن اس لذت کے پیچھے شدید بے چینی تھی اور یہی وہ نقشہ ہے جو قرآن کریم نے بڑی وضاحت کے
ساتھ کھینچا ہے۔فرمایا! آدم علیہ السلام اور حوا پھسل گئے شیطان نے ان کو کہا کہ بہت مزے کا پھل ہے
یہی تو کھانے کے لائق ہے جب انہوں نے کھایا تو پھر ان کی کمزوریاں ان پر تنگی ہو گئیں۔ان کو محسوس
ہوا کہ ان کے اندر کیا کیا خامیاں تھیں اور ایک پچھتاوا سا لگ گیا، ایک بے چینی شروع ہوگئی کہ ہم کیا کر
بیٹھے ہیں۔یہ بات گناہ اور نیکی کی تفریق میں بہت ہی ضروری ہے۔نیکی اور بدی کی تفریق کے لئے جو
بینائی ہے وہ اسی بات کو سمجھنے میں پوشیدہ ہے۔اپنی ساری زندگی پر آپ نظر ڈال کر دیکھ لیں پہلی غلطی جو
آپ نے کی ہے، کبھی ، پہلا گناہ جو کیا ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس سے پہلے ایک حیاء کا پردہ تھا
جسے پھاڑ نا پڑا تھا اور اس گناہ کے بعد مدتوں جس میں بھی وہ گناہ کیا جس نوعیت کا بھی تھا دل میں بے
چینی محسوس کی ہے، بے قراری محسوس کی ہے۔ایسا شخص ہمیشہ اس کے بعد تڑپتا رہا ہے اور اس نے محسوس
کیا جو پھل کھانے میں میٹھا تھا اصل میں بہت کڑوا ہے اور اس کے پیچھے ایک زہر کا سا مزہ ہے جو منہ میں
باقی رہ گیا ہے لیکن جب پھر کیا، جب پھر کیا اور پھر کیا تو پھر یہ کڑوا کسیلا مزہ رفتہ رفتہ نظر سے غائب
ہونے لگ گیا اور محسوس نہیں ہوا۔پس احساسات کی موت کا نام آپ لذت رکھ لیتی ہیں یہ کیسے ممکن
ہے۔احساس وہی ہے جو طبعی ہے، جو پہلی غلطی کے وقت طبعی رد عمل ہے وہی قابل اعتمادا حساس ہے جو
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۵۶
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
خدا نے پیدا فرمایا ہے بعد میں جو بے حسی پیدا ہوتی ہے یہ تو احساسات کے مرنے کا،احساسات کی
موت کا نام ہے اس لئے نیکی اور بدی کے پھل کی جو عظیم مثال قرآن کریم نے ہمارے سامنے رکھی ہے
اس پر آپ غور کریں تو ایک بات قطعی ہے کہ گناہ کا پھل اور نیکی کے پھل میں فرق یہ ہے کہ گناہ کا پھل
کھانے میں مزیدار لگتے ہی جو نبی ختم ہوا پیچھے ایک شدید بے چینی چھوڑ جاتا ہے، بے قراری اور بدمزگی
اور وہ لوگ جو اس بدمزگی سے نصیحت نہیں پکڑتے ، استغفار نہیں کرتے ، اللہ کی طرف تو بہ کے ساتھ مائل
نہیں ہوتے ان کے لئے صرف یہی نہیں کہ ان کی حسیں مرجاتی ہیں بلکہ اس کے بعد ان کی ساری زندگی
ایک سزا بن جاتی ہے، بد انجام کو پہنچتے ہیں ، وہ خراب ہو جاتے ہیں، ان کے گھر خراب ہو جاتے ہیں،ان
کے بچے اجڑ نے لگتے ہیں۔پس قرآن کریم کی تعلیم کو تخفیف کی نظر سے نہ دیکھیں یہ کوئی Dictator کا
حکم نہیں ہے آپ کے لئے۔اللہ کا حکم ہے جو فطرت کی باریک در باریک پہلوؤں پر نظر رکھتا ہے اور
قرآنی تعلیم عین فطرت کے مطابق ہے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ ان امور کو سمجھنے کے بعد آپ یہ فیصلہ
کریں گی کہ وہ ہر پھل جو ابتداء میں حیا توڑنے کے ذریعے حاصل ہوتا ہے اس پھل سے اجتناب
کریں۔حیا کا پردہ اٹھا کر یا اسے پھاڑ کر جس لذت کو بھی آپ حاصل کرتی ہیں وہ لذت گناہ ہے اور وہ
لذت آپ کے آخری مفاد کے خلاف ہے اور پھر حیا ر ہے یا نہ رہے وہ بداثر ضرور باقی رہتا ہے اور ایسے
لوگوں کا انجام بہت ہی بد ہوتا ہے۔بسا اوقات ہم نے دیکھا ہے کہ وہ لوگ جن کی زندگیاں اس طرح
اجڑ جائیں ، ان کے بڑھاپے دیکھ کر انسان عبرت حاصل کرتا ہے۔بہت ہی خوفناک بیماریوں میں مبتلاء
ہو کر ایسے چہروں کے ساتھ وہ مرنے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں جن کے انگ انگ پر سارے بدن کے
دیکھ ظاہر ہور ہے ہوتے ہیں۔ایک ناکام زندگی ، ایک گناہوں میں ملوث زندگی جس نے سارے جسم کو
پھوڑا بنا رکھا ہے اس انجام کو پہنچتے ہیں۔چہرے پہ کوئی حیاء کے آثار نہیں ہوتے اور ان کو دیکھ کر عبرت
حاصل ہوتی ہے۔حقیقت ہے کہ نیکی ہی ہے جو انجام کا رسب سے اچھی چیز ہے۔آپ کسی نیک کومرتا
ہوا دیکھیں اور پھر ایک بد کو مرتا ہوا دیکھیں تب آپ کو یہ باتیں سمجھ آئیں گی۔جو میں قرآن اور حدیث
کے حوالے سے آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔جب ایک بد کو موت آتی ہے اس کی بے قراری اظہر
من الشمس ہوتی ہے اور بلا استثناء ہر مرنے والا بدحسرت سے دیکھتا ہے کہ کاش میں اس سے پہلے کچھ
اور کر چکا ہوتا اور ہر نیک جو جان دیتا ہے وہ اپنی جان جان آفرین کے سپر داشتنی طمانیت سے کرتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں بیان فرماتا ہے۔رَاضِيَةً مَّرْضِيَةٌ ، ایسی روحیں بھی ہیں میرے ایسے غلام
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۵۷
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
بندے ہیں کہ جب ان کی روحیں میرے حضور حاضر ہورہی ہوتی ہیں تو رَاضِيَةً مَّرْضِيَةٌ وہ مجھ سے
راضی ہوتی ہیں میں ان سے راضی ہوتا ہوں اور میں انہیں آواز دے کر کہتا ہوں۔يَايَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً
مَّرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عَبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي
(الفجر: ۲۸-۳۱)
کہ اے میرے پاک بندے ! لوٹ آمیری طرف راضِيَةً مَرْضِيّةً اس حالت میں کہ
تو مجھ سے خوش ہے اور میں تجھ سے خوش ہوں۔فَادْخُلِي فِي عِبدِی۔میرے بندوں میں داخل
ہو جا وَ ادْخُلِي جَنَّتی اور میری جنت میں داخل ہو جا۔پس کیا آپ پسند نہیں کریں گے اور کیا آپ
پسند نہیں کریں گی کہ ہم میں سے ہر ایک کو مرتے وقت یہ آواز آئے کہ مجھ سے راضی ہوتے ہوئے
میرے پاس آ۔ایسی حالت میں کہ میں تجھ سے راضی ہوں اور یہ آواز آپ نے بنانی ہے اس زندگی
میں جو موت سے پہلے کی زندگی ہے اگر آپ یہ آواز نہیں بنا سکیں تو مرتے وقت آپ کو یہ آواز نہیں آئے
گی۔راضیة کا مطلب یہ ہے کہ ساری عمر تو مجھ سے راضی رہا میرے احکام سے راضی رہا جو میں نے
تجھ سے چاہا تو اس کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالتا رہا۔پس چونکہ زندگی بھر تو مجھ سے راضی رہا اب موت
کے بعد وقت آگیا ہے کہ میں تجھ سے راضی رہوں اور ہمیشہ راضی رہوں۔پس اللہ کرے کہ ہم میں سے
ہر ایک کا انجام اس پیاری آواز کو سنتے ہوئے ہو کہ
يَايَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً
مَّرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عَبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي
(الفجر: ۲۸-۳۱)
کہ اے پیاری روح! جو میری طرف لوٹ کر آ رہی ہے اس حال میں میری طرف لوٹ کہ
تو مجھ سے راضی ہو یا راضی رہی ہو ) اور میں تجھ سے راضی ہوں۔پس میرے بندوں میں داخل ہواور
میری جنت میں داخل ہو۔اب جنتیں تو بہت سی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو رَاضَيَةٌ مَّرْضِيَةٌ ہیں۔ان کی
جنت کو اللہ تعالیٰ نے اپنی جنت قرار دیا ہے۔اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ساری عمر وہ رضا کی خاطر زندہ
رہیں اور جس رضا کی خاطر رہے اسی کا قرب ان کی جنت بنتا ہے۔پس میری جنت سے مراد یہ ہے کہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۵۸
خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء
تمہیں ہم سب سے اعلیٰ درجے کی جنت عطا کریں گے جو قرب الہی کی جنت ہے۔خدا کرے کہ ہم
سب کو یہی نیک انجام نصیب ہو۔اس کے ساتھ ہی اب ہم دعا کرتے ہیں اور آج کا یہ اجلاس اس دعا کے ساتھ ختم ہورہا ہے۔اب خاموشی کے ساتھ میرے ساتھ دُعا میں شامل ہو جائیں۔یہ اجلاس اس دعا کے بعد اختتام پذیر
ہوگا۔آیئے دعا کر لیں۔