محبت الہٰی کے ذریعہ تربیت

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۵۹
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
محبت الہی کے ذریعہ تربیت کرنا
( جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ ۲۷ / جولائی ۱۹۹۶ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ
حِيْنَ تَقُوْمُ وَ مِنَ الَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ ®
اور اس کے بعد حضور نے فرمایا:
(الطور: ۴۹-۵۰)
گزشتہ دنوں جب کینیڈا اور امریکہ کے دورے کی توفیق ملی تو دونوں جگہ خواتین کے خطاب
کے لئے میں نے ایک ہی مضمون چنا یعنی اللہ کی محبت کے ذریعہ اپنی تربیت اور یہ مضمون خصوصیت سے
خواتین کے اجلاس میں چنے کی وجہ یہ تھی کہ امریکہ اور کینیڈا کے معاشرے میں مجھے اپنی احمدی بچیوں
کے متعلق بہت فکر لاحق ہوئی۔اگر چہ جماعتی اجلاسوں کے موقع پر جب احمدی خواتین آتی ہیں تو
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنی حیاء ضرور دکھاتی ہیں کہ وہاں پہنچ کر اپنے آپ کو برابر مناسب طریق سے
ڈھانپ لیں اور اگر اس سے پہلے بے احتیاطیاں کرتی بھی ہوں تو کم سے کم دینی اجتماع میں وہ
بے احتیاطیاں اچھل کر نظروں کو تکلیف نہ دیں۔ایک یہ بھی زوایہ ہے اُن کے وقتی پر دے کو دیکھنے کا ،
جس زوایے کو میں نے دیکھا۔ایک وہ زوایہ تھا جس کے متعلق مجھے کثرت سے خط ملتے رہے کہ دیکھو یہ
منافقات ہیں یہ دھوکا دیتی ہیں۔آپ کے سامنے آجاتی ہیں تو کچھ اور بن جاتی ہیں ، پیچھے ان کو گھروں
میں دیکھیں ان کو ، ان کے خاندانوں کے روابط دیکھیں ، وہاں مجلس کے اندر کیسی کیسی بے احتیاطیاں
کرتی ہیں ، کھلے عام مردوں اور عورتوں کی اختلاط کی مجلسیں چلتی ہیں تو وہاں ان کا دین اور ہے ، آپ

حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۶۰
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
کے سامنے کچھ اور ہو جاتا ہے۔مگر اس کے باوجود میں نے ان خطوں کو رد کر دیا کیونکہ میں احمدی بچیوں
کے دلوں سے نیک تو قعات رکھتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ وہ اگر بد ہوتیں تو سطحی طور پر ہوتی ہیں دل کی
گہرائیوں سے ان کے اندر خدا اور دین کی محبت موجود ہے اور ایک ہی چیز کو دو مختلف زاویوں سے دیکھا
جاسکتا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ بسا اوقات ایک ایسی بچی جو پردے میں غیر محتاط ہو جب مسجد آتی ہے
یادین کی مجالس میں شرکت کے لئے آتی ہے تو دکھاوے کی خاطر نہیں بلکہ حیا کی خاطر اپنے دل کی شرم
سے وہ اپنے آپ کو چادر میں لپیٹ لیتی ہے اور تمام عرصہ شرمندگی محسوس کرتی ہے اور دکھاوے کے لئے
وہاں اس کو آنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ساری دنیا کھلی ہے جہاں چاہے سر اٹھا کر پھرے کوئی اس کو
رو کنے والا نہیں۔پس میں اس وقت بھی اس نتیجے پر قائم تھا اب بھی اسی نتیجے پہ قائم ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے احمدی بچیاں حدتربیت سے باہر نہیں نکلیں اور جب ایسے معاشرے میں جہاں غیر معاشرے
کے اثرات کی شدت ہو اور غیروں کی کثرت ہو ان کو گھومنا پھرنا پڑے ان کو کالجوں سکولوں میں جانا
پڑے ان کو دیگر کاموں میں حصہ لینا پڑے تو طبعا ان کے اوپر ایک ایسا حملہ ہورہا ہے جس کو روکنے کے
لئے کوئی تربیت کی نظر سامنے نہیں ہوتی۔ماں باپ کو بھی پتہ نہیں کہ وہ باہر نکلتی ہیں تو کیا کر رہی ہیں، کس
سے مل رہی ہیں۔عزیز واقارب کی بھی نگاہ نہیں پڑتی کیونکہ وہاں بہت پھیلا ہوا معاشرہ ہے۔احمدی
نسبتا کم اور دور دور ہٹے ہوئے۔پس یہ جو علیحدگی کی وجہ سے ایک قسم کی آزادی ملتی ہے اس میں شیطان کو
کھل کر کھیلنے کا زیادہ موقع مل جاتا ہے۔یورپ کی اور بات ہے اب انگلستان میں تو کوئی احمدی لڑکی
احمدی کی نظر سے بچ کے نکل نہیں سکتی، کوئی دور کے کنارے پر بھی کوئی واقعہ ہو اس کی اطلاع مجھے ملتی ہے
اور بر وقت ہم اقدام کرتے ہیں، سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔کئی دفعہ ایسے خاندانوں کو بلواتا ہوں
اور بلا استثناء ہمیشہ جب بھی پیار سے انہیں سمجھایا گیا انہوں نے مثبت رد عمل دکھایا ہے اس لئے میرے
لئے بدظنی کے لئے کوئی جانہیں کوئی اس کا جواز نہیں کہ میں ان بچیوں پر بدظنی کروں۔اسی طرح وہ ماں
باپ جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے ان کو دور ہٹتے ہوئے دیکھا ان پر بدظنی تو نہیں مگر تکلیف ان
کے متعلق بہت ہے۔انہوں نے اس بے چینی کا وقت پر اظہار نہیں کیا۔جو بے چینیاں جلد ہی بچوں کو
سنبھال سکتی تھیں۔وہ بچے جب گودوں میں کھیلتے ہیں اس وقت ان کی ماؤں کے انداز ان کے دل پران
کے ذہن پر نقش ہو جاتے ہیں اور جو باتیں مائیں اچھی بجھتی ہیں وہ بچے ضرور اچھی سمجھتے ہوئے بڑھتے

حضرت خلیفتہ اسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۶۱
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
ہیں۔اگر ماؤں کے ظاہر کی بات اور ہو اور دل کی بات اور ہو یعنی دل میں خواہ کیسا ہی ایمان کیوں نہ
ہواگر بیرونی سفر دوسری طرف کا شروع ہو چکا ہو تو بچے وہ بھی دیکھتے ہیں اور دل کو بھی دیکھتے ہوں گے
کیونکہ بارہا ان کی طرف سے ایمان کے اظہار بھی ہوتے ہیں۔مگر کمزوری انسانی فطرت کی کمزوری ہے
کہ نیچے کی راہ کی طرف بہتا ہے جیسے پانی نیچے کی طرف بہتا ہے اس لئے جب دو طرح کے رجحانات
بچوں کو دکھائی دیں تو ہمیشہ نسبتاً آسان رجحان کو قبول کرتے ہیں، جس سمت میں بہنا ان کے لئے زیادہ
آسان ہے۔پس تربیت میں یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ ماں نیک ہو اور باپ بد ہو تو بچوں کے لئے
خطرہ ہے کہ باپ کی بدی کو اختیار کر لیں۔باپ نیک ہو اور ماں بد ہو تو بچوں کے لئے خطرہ ہے کہ ماں کی
بدی کو اختیار کر لیں۔پس دونوں کے لئے یکساں ہونا اور برابر قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلنا بہت ضروری
ہے لیکن کیسے تربیت والے مہیا کئے جائیں؟ کہاں ہر ایک خاندان پر ایک نگران مقرر کیا جا سکتا ہے؟ اور
اگر ہو بھی تو ناصح کی نصیحت سے تو لوگ طبعا دور بھاگتے ہیں اور نصیحت کے انداز بھی تو سب کو معلوم نہیں
ہوتے۔بعض لوگ تو نصیحتیں اس طرح کرتے ہیں جیسے روڑے مار رہے ہوں اور مشکل یہ ہے کہ خواتین
میں روڑے مارنے کا رجحان مردوں سے زیادہ ہے۔وہ جب نصیحت کرتی ہیں تو اثر یہ پڑتا ہے کہ طعنے
دے رہی ہیں۔اثر یہ پڑتا ہے کہ ہماری بھلائی مقصود نہیں اپنی بڑائی جتانا مقصود ہے۔یہ جتلانا مقصود
ہے کہ دیکھو ہم اس معاملے میں تم سے بہتر ہیں اور تم بہت ہی ذلیل قسم کی چیز ہو جو ایسا گندہ نمونہ دکھاتی
ہو۔ناک بھوں چڑھا کر اگر وہ بات کریں تو اس بات کا دل پر نیک اثر تو کیا ہوگا الٹا بداثر ہوگا اور ایسی
عورتیں پھر نصیحت کرنے والیوں سے اور بھی دور ہٹ جاتی ہیں اور ردعمل کے طور پر ایک اور بہت ہی
خوفناک رجحان پیدا ہو جاتا ہے کہ ہر نصیحت کے بدلے ایسی عورتیں جن کے اندر کمزوریاں پائی جائیں یا
وہ اچھوں پر نظر ڈال کر اُن کی کمزوریوں کی جستجو کرتی ہیں اور کوئی انسان بھی ایسا نہیں جو ہر کمزوری سے
پاک ہو پھر وہ باتیں بناتی ہیں وہ کہتی ہیں دیکھو جی آئی تھی گھر سے بڑی نصیحت کرنے والی۔ہم پر یہ طعن
کئے اور اپنا یہ حال ہے۔ہمیں پتہ ہے جو اندر ہو رہا ہے۔پھر یہ ساری باتیں نصیحت کی باتیں نہیں ، یہ تو
معاشرے کو چھید دیتی ہیں۔جہاں ایک دو سوراخ تھے وہاں سوراخ اتنے ہوتے چلے جاتے ہیں کہ
معاشرہ چھلنی بن جاتا ہے۔کوئی نیکی کی بات اس چھلنی میں نہیں ٹھہرتی۔سیہ وہ مسائل تھے جن پر غور کرتے ہوئے جب میں کینیڈا کے اجلاس میں بیٹھا تھا اور سوچ رہا
تھا کہ کس طرح ان باتوں کا ذکر چھیڑوں اور کیا کہوں کہ اتنے میں وہ نظم جوا بھی آپ کے سامنے پڑھی گئی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۶۲
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سبحان من یرانی “ پر جس کی تان ٹوٹتی ہے یہ تان وہاں پہنچ کر
پھر ایک نئے مضمون میں داخل ہوتی ہے تو اچانک میرے سامنے گویا ایک معمہ حل ہوکر اُبھر آیا ہر بات
روشن ہوگئی اور یہ بات میں حیران تھا کہ پہلے مجھے کیوں نہیں سوجھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام محبت
کے حوالے سے تربیت کرتے ہیں اور اس وقت مجھے یہ راز سمجھ آیا کہ ہر نبی محبت کی بناء پر نبی بنتا ہے۔بنی نوع انسان کی خرابیوں کی نفرت کی بناء پر کبھی کوئی نبی نہیں بنا وہ تو ان لوگوں کی بدیوں میں رہتے
ہوئے اپنی ذات میں سمٹ جاتا ہے اور ایک علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔مگر جب میں نے غور کیا تو مجھے معلوم
ہوا وہ بات جو پہلے بھی معلوم ہونی چاہئے تھی مگر وہ ایک واضح حقیقت روشن دن کی طرح سامنے اُبھری کہ
کبھی کسی نبی نے نبی بننے سے پہلے معاشرے کو طعن تشنیع نہیں کیا۔اگر وہ طعن و تشنیع سے کام لیتا تو اتنا ہر
دل عزیز کیوں ہوتا ؟ وہ اپنے دکھ اپنے دل میں سمیٹتا رہا ہے اور خدا کی طرف متوجہ ہوتا رہا ہے اور یہ اس کا
دردتھا جو محبت الہی کے اثر سے وہ مقبول دعا بن گیا جس کے نتیجے میں اس قوم کی تقدیر کے بدلنے کا فیصلہ
کیا گیا اور یہی وہ محبت بھری دعا تھی جس کے ذریعہ سے خدا نے اس کو چنا اور وہ سب سے زیادہ مستحق
ٹھہرا کہ اس قوم کے حالات کو تبدیل کرے، اس گندے معاشرے کو صاف کرے۔پس یہ وہ مضامین تھے جو شعروں کے ساتھ ساتھ میرے ذہن میں اُبھرتے رہے، میرے دل
میں جانشین ہوتے چلے گئے اور اس وقت مجھے بھی یہی سمجھ آئی کہ عورتوں کے لئے تو محبت سے بہتر کوئی
اور علاج نہیں ہے۔مرد بھی محبت کرتے ہیں، عورتیں بھی محبت کرتی ہیں مگر ماں کے رشتے سے اور بہن
بھائیوں کے تعلق کے لحاظ سے، جیسا محبت کا سلیقہ عورت کو ہے اور جیسی وفاعورت کو نصیب ہے ویسی
مردوں میں نہیں اور یہ فطری تقاضوں کے فرق ہیں۔اگر عورت کو خدا تعالیٰ محبت کے معاملے میں ایک
فوقیت نہ بخشتا تو اپنی اولا د کو وہ سنبھال نہیں سکتی۔اتنے لمبے عرصے وہ دکھوں کے دور میں سے گزرتی ہے
اور پھر دکھ اور تکلیف کے ساتھ بچہ پیدا کرتی ہے یہ مسئلہ بھی حل ہوا کہ آخر کیوں ایسا ہوتا ہے جو چیز دکھوں
اور تکلیفوں سے حاصل ہو اس سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔جو محنت سے کمایا ہوا مال ہے وہ پیارا لگتا ہے۔جو ورثے میں پالیتا ہے انسان اسے تو جس
طرح جس آسانی سے پایا اسی آسانی سے اُڑا کر ضائع کر دیا کرتا ہے۔تو بہت سی حکمتیں ہیں وہ اللہ تعالیٰ
کی طرف سے آزمائشیں جو بظاہر ہم بری سمجھتے ہیں ان میں بھی گہرے راز ہیں۔پس یہ خیالات کی رو جو چلتی رہی اس کے نتیجے میں میں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ جب تک خدا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۶۳
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
توفیق دے عورتوں کے دل میں خدا کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کروں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اس مضمون
کو جیسے بیان فرمایا ہے۔اس کو کھول کھول کر آپ کے سامنے رکھوں اور بتاؤں کہ محبت وہی
ہے جو اللہ کی ہے۔جو لا فانی ہے اور ہر دوسری محبت بے معنی اور بے حقیقت ہے۔وقتی طور پر وہ لذت
بخش بھی دے تو ہمیشہ دکھوں پر اس کا انجام ہوتا ہے اور کوئی بھی ایسی محبت نہیں جو انجام کا رلطف چھوڑ
جائے کیونکہ ہر محبت نے اس دنیا میں منقطع ہو جاتا ہے۔کئی محبتیں اس طرح منقطع ہوتی ہیں کہ محبت کے
رشتے ہوئے مگر کچھ دیر کے بعد خاوند کو بیوی کی اور بیوی کو خاوند کی برائیاں دکھائی دینے لگیں جن پر پہلے
نظر نہیں تھی۔پہلے تو وہ احتیاطاً ایک دوسرے سے چھپاتے تھے پھر وہ احتیاطیں اڑ گئیں اور کھلے بندوں
پھر وہ عام ہونے لگیں وہ دل کی بیماریاں باہر نکل آئیں۔دل کی برائیاں بدخلقیاں وہ کھل کر سامنے
آگئیں اور جو پہلے محبت کے رشتے تھے ان کو ختم کرنا شروع کر دیا۔یہ ایک عام رواج ہے، عام رواج
نہیں ایک عام ایک فطرت کا دستور ہے۔جس سے شاذ ہی کوئی مستثناء ہو۔میاں بیوی کی جب نئی نئی
شادی ہوتی ہے اس سے پہلے کا دور کچھ اور ہوتا ہے شادی کے ابتدائی دنوں میں کچھ اور ہوتا ہے اور کچھ
عرصہ کے بعد کوئی اور بات ظاہر ہو جاتی ہے وہ پہلے سی بات ہمیشہ آپ قائم نہیں رکھ سکے۔اسی ضمن میں
ایک لطیفہ بھی ہے۔ایک شخص بتا رہا تھا کہ شادی سے پہلے میرے اُس عورت سے رسمی تعلقات تھے اس وقت کیا
ہوتا تھا، شادی کے بعد ایک مہینے تک کیا ہوتا رہا اور پھر کیا ہوا۔اس نے کہا جو ایک مہینہ کے پہلے تعلقات
تھے اس میں تو میں بولا کرتا تھا اور وہ سنا کرتی تھی ، شرما کر سر جھکائے ہوئے میری ہر بات سنتی تھی ایک
لفظ نہیں بولتی تھی۔شادی کے بعد ایک مہینہ وہ بولی ہے اور میں نے سنا ہے اور پھر تو ہم بولتے تھے اور محلہ
سنتا تھا ہمیں کچھ نہیں پتا تھا کہ ہم کیا کہتے ہیں اور اس شور میں کچھ سنائی نہیں دیتا تھا لیکن سارا محلہ سن رہا
ہوتا تھا کیا باتیں ہو رہی ہیں۔یہ ہے تو لطیفہ مگر ہے ایک درد ناک حقیقت اور جن کو خدا نیکی کی محبت عطا
کرتا ہے وہی اس سے مستثناء ہیں۔جو نیکی کی محبت کے بغیر رشتے جوڑتے ہیں وہ اس سے مستثناء نہیں
ہیں کوئی محبت کی ہے۔تبھی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جن سے بڑھ کر رازدان
فطرت
کبھی کوئی پیدا نہیں ہوا۔نبیوں میں نہ نبیوں سے باہر۔آپ نے فرمایا کہ
جب رشتے کیا کرو تو دین دیکھا کرو اور اس کو ترجیح دینا ، نہ حسن کو ترجیح
دینا، نہ مال و دولت کو ترجیح دینا، نہ نام ونسب کو ترجیح دینا، یہ دیکھنا کہ وہ سچا دیندار

حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۶۴
خطاب ۲۷ ؍جولائی ۱۹۹۶ء
ہے کہ نہیں یعنی اللہ کا خوف رکھتا ہے کہ نہیں۔اللہ کی محبت کے نتیجے میں اس کی
تربیت ہوئی ہے کہ نہیں۔تربیت تقویٰ سے جو ہو یہی اصل تربیت ہے تربیت خدا کی محبت سے جو ہو وہی اصل تربیت
ہے اور جو شخص اللہ کی محبت سے تربیت یافتہ ہو اس کا اپنی بیوی سے سلوک اس شخص کے مقابل پر اتنا
مختلف ہوتا ہے جو دنیا کی محبت سے تربیت یافتہ ہے اس کی دونوں میں کوئی مثال نہیں دکھائی دیتی۔اس
کی مثال حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اپنی ازواج مطہرات سے سلوک ہے اور حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا حضرت اماں جان سے سلوک ہے۔ایک طرف یہ حالت کہ ہر محبت پر خدا
کی محبت غالب اور خدا کی محبت کے سوا گویا ہر دوسری محبت غائب ہو گئی ہے لیکن جب خدا کی محبت میں
ڈوب کر محبت کی ہے تو خدا کے انداز میں محبت کی ہے۔اُسی طرح غفور و رحیم ، اسی طرح حلیم ، اسی طرح
زیادتیوں کو برداشت کرنے والے۔اگر یہ نہ ہوتا اور خدا ایسا نہ ہوتا تو بنی نوع انسان کی تو اپنے گناہوں
کی وجہ سے صف لپیٹ دی جاتی۔بس محبت کی تربیت اور ہے اور دنیا کے رشتوں کے تعلق اور قسم کے
ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ مضمون اختیار کیا اور جب تک توفیق ملے گی جب تک میں سمجھوں گا کہ
اس مضمون کا کچھ حصہ ابھی باقی ہے میں اس پر خواتین سے خطاب کرتا رہوں گا۔محبت کا مضمون خواتین جیسا کہ میں نے کہا مردوں سے بہتر سمجھتی ہیں اور دنیا میں جہاں کہیں
بھی وہ پھیلی ہیں اللہ کی اُن پر نظر ہے اور خدا ان کو دیکھ رہا ہے اور اگر وہ محبت کے تعلق میں یہ احساس پیدا
کرلیں کہ خدا مجھے دیکھ رہا ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بار بار یہی فرمایا:
ان من يراني
(در مشین اردو صفحه ۳۴)
پاک ہے وہ جو مجھے دیکھ رہا ہے۔اب سبحان کا کلمہ ایک تو بے اختیار دل کی گہرائی سے نکلی
ہوئی تعریف ہے۔اس کے اور کچھ بھی معنی نہیں سوائے اظہار محبت کے لیکن ایک اور معنی یہ بھی ہے جو اصل
معنی ہے کہ وہ جو مجھے دیکھ رہا ہے وہ تو خود ہر برائی سے پاک ہے۔اب اس کے دیکھتے ہی جو ہر برائی سے
پاک ہے میں کیسے بدیاں کروں؟ اس کی نظر میں گر جاؤں گا اور اس کی نظر سے بھاگ نہیں سکتا۔یہ محبت کا مضمون اس تربیت کے رنگ میں مسیح موعود علیہ السلام نے ڈھالا اور اپنے آپ کو
ہمیشہ خدا کی نظر کے نیچے دیکھا۔اور سبحان“ کہنے سے بار بار مراد یہ تھی کہ میں جانتا ہوں
کہ تو ہر برائی

حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
سے پاک ہے جس پر تو محبت کی نظر ڈال رہا ہے اس کو بھی پاک کرتا چلا جا۔اس کو بھی اپنا جیسے بنے کی
توفیق بخش یعنی انہی صفات میں جن کو بندہ اپنا سکتا ہے۔پس اس پہلو سے اگر آپ اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کریں اور یہ دیکھیں کہ وہ پاک ہے اور یہ
مضمون دل سے جاری رکھیں تو آپ جہاں بھی ہوں جس معاشرے میں بھی ہوں وہاں خدا کی نظر آپ
کو دیکھ رہی ہوگی۔آپ کا دل اس نظر کا جواب دے رہا ہوگا اور سبحان من برانی کا مضمون ہے جو آپ کی
تربیت کے لحاظ سے سب سے اعلیٰ مربی ثابت ہوتا ہے۔اس سے بڑھ کر کوئی مربی نہیں۔ہر حال میں
اور دیکھتا کون ہے؟ اپنے گھر میں ماں باپ نہیں دیکھ رہے ہوتے ، بچوں کے دل کی حالت اور ہے ظاہر
کی حالت اور ہے ماں باپ کو پتہ ہی نہیں۔وہ سمجھتے ہیں بڑے شریف سلجھے ہوئے بچے ہیں وہ دل میں
سوچ رہے ہوتے ہیں۔ہاں تمہارے سامنے ہیں باہر نکلیں گے تو اپنی کرتو تیں دکھا ئیں گے اور انتظار
کرتے ہیں کہ ماں باپ کے سامنے شرافت سے سر جھکا کے بیٹھے باتیں کریں۔ماں باپ گئے تو
اچانک دل میں آئی وہ کرنی شروع کر دی اور یہ جو دستور ہے یہ فطرت کا ایک ایسا اظہار ہے جس میں
نیکی بدی کا فرق نہیں۔سب اس میں برابر کے شریک ہیں۔جب استاد کے سامنے بچے جب بیٹھتے ہیں
ان کا اظہار اور ہوتا ہے، ان کے اطوار اور۔ماں باپ کے سامنے بیٹھے ہوں تو اور اطوار ہوتے ہیں۔میرے سامنے آکر بیٹھتے ہیں جب مجلس میں تو اور انداز ہوتے ہیں۔میں نے ایک بچے کے متعلق ماں
باپ سے کہا کہ بہت ہی شریف بچہ ہے ماشاء اللہ۔انہوں نے کہا کہ آپ کے سامنے شریف ہے نا کبھی
علیحدہ ہمارے گھر میں آکر دیکھیں مصیبت ڈالی ہوتی ہے تو بچوں کو بھی یہ شعور ہے فطرت کا تقاضا ہے کہ
جس کا کچھ احترام دل میں ہو اس کے سامنے سنبھل جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جب تک کوئی انسان
ہمیشہ کسی محترم آنکھ کے نیچے نہ ہو اس کی تربیت کی نگرانی نہیں ہو سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ
راز ہمیں سمجھا دیا کہ ”سبحان من بیرانی ہر بات جو تھی اس کے بعد یہی عرض کیا کہ پاک ہے وہ ذات جو
مجھے ہر حال میں دیکھ رہا ہے۔میرے ظاہر پر بھی نظر ہے، میرے باطن پر بھی نظر ہے، میرے اندر پہ بھی
نظر ہے، میرے باہر پہ بھی نظر ہے، ہر حال میں مجھ پر وہ نگاہ رکھتا ہے اور اس مضمون کو آپ نے اپنے
حمدیہ اشعار میں ایسے ایسے رنگ میں بیان فرمایا کہ دل اللہ کی محبت میں غرق ہو جاتا ہے اگر آپ ان
شعروں میں ڈوب کر ان کا لطف اٹھا ئیں۔کبھی سرسری اور سطحی نظر سے نہ گزریں۔جو آیت میں نے چینی اس مضمون کے لئے وہ بھی دراصل بعینہ یہی بات ہے جو

حضرت خلیفہ اسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۶۶
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اس کلام میں کہتے ہیں ”سبحان من برانی“ کے اندر اور تب مجھے سمجھ آئی
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اندر لازماً اس آیت پر تھی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَاصْبِرُ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا
اے محمد ! اپنے رب کی خاطر اپنے رب کے حکم کو قائم کرنے کی خاطر صبر سے کام لے
فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا تو ہمیشہ ہماری نظر کے سامنے رہتا ہے۔وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِيْنَ تَقُوْمُ
کہ جب بھی تو کھڑا ہو اللہ کی تسبیح کرتے ہوئے اس کے حمد کے گیت گاتے ہوئے کھڑا
ہو۔دیکھیں نظر کے سامنے ہونا اور تسبیح کرنا یہ وہ مضمون ہے جو قرآن نے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کو سمجھایا اور اس عظیم روحانی استاد سے اُس عظیم روحانی شاگرد نے سیکھا جن کو ہم مسیح موعود کہتے ہیں اور
آپ نے پھر اسی حوالے سے ہماری تربیت فرمائی۔اب یہاں ایک بات ہے جو غور کے لائق ہے۔صبر
کا اس سے کیا تعلق ہوا ؟
وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبَّكَ یہ ایک بہت گہرا مضمون ہے اور ان دونوں مضامین کا آپس
میں گہرا تعلق ہے۔صبر کا یہ معنی کہ کوئی مارے اور تکلیف پہنچائے تو انسان برداشت کرے۔یہ ایک معنی
ہے لیکن اور بھی معنی ہیں اور ایک معنی جو اعلیٰ درجہ کا حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
فرمایا یہ نیکیوں کو چمٹ جانا اور نیکیوں سے چپک کر بیٹھ رہنا اور ان کو ہاتھ سے جانے نہ دینا۔یہ سب سے
اعلیٰ درجہ کا صبر ہے پس جیسے اعلیٰ درجہ کا رسول تھا اس کے خطاب میں بھی اس اعلیٰ درجے کا مضمون جوصبر
میں سے سکھایا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ اللہ کے حکم سے چمٹ جانے والا ہے اور اس سے کوئی سوال ہی
نہیں پیدا ہوتا کہ اس حکم سے کبھی الگ ہو لیکن بنی نوع انسان کی تربیت میں چونکہ دقت پیش آتی ہے۔جب وہ یہ بات سنتے ہیں اور الگ ہو جاتے ہیں۔وَاصْبِرُ لِحُكْمِ رَبِّكَ کا دوسرا معنی بھی
ساتھ شامل ہو جاتا ہے کہ اپنے رب کے حکم کو قائم کرنے کی خاطر صبر سے کام لیں اور ایک ہی راہ ہے
سچی تربیت کی۔وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ - اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر اور اس کے حمد کے گیت گا اور اے
وہ جس کو تو مخاطب ہے تو تو ہر حال میں ہمیشہ میری نظر کے سامنے رہتا ہے۔اس مضمون کا ان اشعار سے بھی گہرا تعلق ہے جو میں نے آپ کے سامنے یعنی میں نے نہیں
پڑھے میرے کہنے پر میرے منتخب اشعار آپ کے سامنے پڑھے گئے۔”سبحان من میرانی “ کے اشعار
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دل پر گزرنے والی ہر کیفیت کو اللہ تعالیٰ کے احسان کے تابع

۴۶۷
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
دیکھا ہے۔کوئی ایک بھی ایسی کیفیت نہیں جو دل پر طاری ہوتی ہو اور اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اپنے رب کے احسان کے حوالے سے نہ دیکھا ہو اور محبت کا سب سے اعلیٰ طریق یہ ہے، یعنی محبت
پیدا کرنے کا، یہ وہ شخص جو احسانوں تلے ڈوب چکا ہو اور ہر احسان کے دفعہ اس کو یہی۔۔۔۔کہ اس کے سوا
اور کوئی ایسا نہیں جو یہ احسان کر سکتا۔اس کے سوا اور کوئی ایسا نہیں جو مجھے اس طرح پوچھتا مجھے اس طرح
قدر کی نگاہ سے دیکھتا۔اگر احسان میں کوئی ذاتی وقت شامل ہو تو انسان سمجھتا ہے کہ میں عزت والا ہوں
مجھے اس نے تحفہ دے دیا تو کیا مضائقہ ہے؟ مجھ میں بھی تو کوئی بات ہے۔اس پہلو سے لازم نہیں کہ
محبت پیدا ہو ،لیکن ایک ایسا انسان جو اپنے میں کچھ ہی نہ دیکھے اور پھر بار بار احسان کی بارش ہونا دیکھے
اس کے لئے تو ممکن ہی نہیں کہ وہ مرشد کی محبت میں مبتلا نہ ہو جائے پس تمام انبیاء جنہوں نے اللہ سے
محبت کی ہے،اس بناء پر وہ اس محبت میں گرفتار ہوئے ہیں کہ انہوں نے اپنے نفس پر جب نگاہ ڈالی تو
کچھ بھی اپنی ذات کا ایسا نہ پایا کہ جو خدا کے احسان سے باہر ہو۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا یہ مصرعہ مجھے بہت ہی پیارا لگتا ہے کبھی بھی میرے لئے پرانا
نہیں ہوا کہ سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے۔اے اللہ ! میں جب تیرے حضور عبادت کے
لئے کھڑا ہوتا ہوں اور ذکر کرتا ہوں۔خدا نے مجھے معمور فرمایا! تمام دنیا کی تربیت کے لئے معمور ہوا۔یہ
ساری باتیں ایسی ہیں جو تو نے عطا کی ہیں تو مجھے ملی ہیں ورنہ میں گھر سے تو کچھ بھی نہیں لایا۔پس وہ جو
اپنے نفس کو کلیہ مٹا دیتا ہے اور حقیقت میں مٹائے بغیر انسان اپنے نفس کی حقیقت کو پا نہیں سکتا وہ جب
دنیا کو دیکھتا ہے تو ایک نئی نظر کے سامنے دیکھتا ہے وہ اگر اللہ کے احسانوں پر نگاہ ڈالتا ہے تو ایک اور نگاہ
ڈالتا ہے۔وہ جانتا ہے کہ ہر حسن کا جو خدا کی طرف سے احسان کی صورت میں اس پر نازل ہو رہا ہے وہ
مستحق نہیں ، ان میں سے کسی کا بھی مستحق نہیں محض اللہ تعالیٰ کی دین ہے اس کی عنایت ہے اور اس پہلو
سے جب آپ غور فرماتے ہیں کائنات پر ، اپنے گردو پیش پر ، اپنے حالات پر ، اپنے بچوں پر ، اپنی بیوی
پر۔خدا تعالیٰ کی تمام نعمتوں پر جو اس نے عطا فرما ئیں تو احسان ہی احسان دیکھتے ہیں۔احسان میں
ایسے گھرے ہوئے ہیں کہ جیسے سمندر میں ایک ذرہ ڈوب جائے اور تمام تر سمندرا سے ہر طرف سے محیط
کرلے محیط پر محیط ہو جائے۔یہ وہ طریق ہے جس سے آپ اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کر سکتی ہیں اور
اللہ تعالیٰ کی محبت کے بغیر نہ آپ بچی ماں بن سکتیں اور نہ آپ کی بیٹیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں ثابت قدم
رہ سکتی ہیں کیونکہ وہ شخص جس کو کسی سے محبت ہو جائے وہ نگاہ رکھتا ہے کہ اس کی مرضی کے خلاف بات

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۶۸
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
نہ ہو۔پس ”سبحان من بیرانی کا یہ معنی کہ تجھے ہر حال ہر وقت اپنے آپ کو دیکھتا ہوا پاتا ہوں میں کیسے
تیری حمد اور تیری رضا سے باہر ہٹ جاؤں۔یہ سارے وہ مضامین ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اشعار میں بڑے
پڑاثر انداز میں بیان فرمایا ہے اور ایک ایک لفظ دل سے اُٹھا ہے ایک بھی ایسا نہیں جو دل سے نہ اُٹھا
ہواور محض زبان سے جاری ہوا ہو۔یہ وہ سچائی ہے جس نے آپ کے شعروں کو ہمیشہ کے لئے زندہ
کر دیا۔ایسا کلام ہے جو کبھی مر نہیں سکتا۔لاکھوں بار آپ اس کو سنیں یہ تو ہو سکتا ہے کہ نئے مضامین آپ
پر ظاہر ہوں جو پہلے آپ سے مخفی رہے تھے مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ سن کر آپ کہیں او ہو یہ تو ہم نے بہت دفعہ
سن لیا ہے اب اس میں اور کچھ باقی نہیں رہا۔زندہ کلام ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور وہ کلام جو محبت الہی سے
زندہ ہوا ہو جو دل کی سچائی سے زندہ ہوا ہو، وہ لافانی بن جاتا ہے کبھی مرسکتا نہیں۔پس حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے کلام سے ذاتی محبت پیدا کریں۔آپ کے اشعار کے ذریعہ یہ اور بھی زیادہ آسان
ہو جائے گی۔کیونکہ شعر کا ایک رومانس سے تعلق ہے تبھی محبت کے اظہار کے لئے سب سے اچھا ذریعہ
شعراء شعر پاتے ہیں۔شعر کے اندر اپنی ذات میں ایک ایسی نغمگی ہے کہ اس نغمگی کے ساتھ محبت کا
مضمون مطابقت کھاتا ہے اور عام الفاظ میں جو بیان نہیں ہو سکتا وہ شعروں میں بیان ہوسکتا ہے۔پس
حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اگر چہ نثر میں بھی اللہ تعالیٰ کی شان میں بہت ہی عظیم تحریر یں چھوڑی
ہیں مگر شعروں میں جو بیان ہے اس کی شان ہی الگ ہے۔ایسی بے ساختہ محبت ایک ایک لفظ سے
پھوٹتی ہے یہ ناممکن ہے کہ انسان اس کو غور سے پڑھے اور اپنے دل پر اس کو طاری کرے، اپنے دل پر
اس کا اطلاق کرے اور پھر وہ محبت سے محروم رہ جائے۔مگر دل پر اطلاق کیسے کرے؟ یہ سب سے بڑی
مشکل ہے کیونکہ اگر پاپ میوزک سے محبت ہوگئی ہوا گر گانے بجانے کے Record کے بغیر لڑکیوں
کو نیند نہ آئے اگر کانوں میں ٹوٹیاں ٹھونسی ہوں اور چلتے پھرتے بھی وہ آوازیں آرہی ہوں تو بڑی۔مصیبت ہے ، خدا کی محبت کے لئے آپ نے جگہ کون سی چھوڑی ہے۔تو نیک باتوں سے پیار کے لئے
وہ ذوق کیسے پیدا ہوگا ؟ اس لئے میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ حوالہ کل پیش کیا تھا کہ جب
تک آفاقی اور نفسی نطق اپنے دل اور اپنے اندرون کو پاک نہیں کرتے اس وقت تک خدا کا نور تمہارے
دل میں سما نہیں سکتا۔تو ذوق کی اصلاح بہت ضروری ہے اور ذوق کی اصلاح کے لئے کہاں سے انسان
شروع کرے، کیسے شروع کرے؟ یہ مضمون ہے جو آج میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ اول وقت اس کا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
بچپن کا ہے۔یہ بچے آپ کی گودوں میں کھیلتے ہیں اگر اس وقت ان گھروں میں جہاں وہ آپ کی گودوں
میں پل رہے ہیں۔میوزک کی آوازیں اُٹھ رہی ہیں، ہندوستان کے گانے سنائے جارہے ہیں ،
پاکستان کے سنائے جارہے ہیں اور انہی آوازوں سے گھر گونج رہا ہے تو وہم نہ کریں کہ وہ بڑے ہو کر
اعلیٰ ذوق پالیں گے اور تلاوت کا ذوق ان کو حاصل ہو جائے گا اور پاکیزہ کلام کا ذوق ان کو حاصل
ہو جائے گا۔یہ ایسے نقوش ہیں جو ایک دفعہ جم جائیں تو پھر پیچھا نہیں چھوڑتے۔پھر ان تختیوں کو صاف
کرنا بہت ہی مشکل کام ہے۔یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نصیحت فرمائی بچہ پیدا ہو
تو بغیر انتظار کے فوراً اس کے دائیں کان میں اذان دے دو اور بائیں کان میں تکبیر کہہ دو۔اب بچہ تو
اول تو عربی سمجھتاہی نہیں ؟ بڑے نہیں سمجھتے آج تو بچے نے کہاں سمجھنی ہے مگر جو عر بی جانتے بھی ہوں
ماں باپ تو بچوں
کو تو عربی ابھی نہیں آتی۔پہلی آواز اُن کے کان میں پڑھ رہی ہے اللہ اکبراللہ اکبر اللہ
اکبر اللہ اکبر۔اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔بڑا پر شوکت اعلان ہے لوگ سمجھتے نہیں کہ خدا نے کیوں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی راہنمائی
فرمائی کہ بچے کے دائیں کان میں اذان دیا کرو۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر سمجھیں یا نہ سمجھیں ذہن کی خالی
تختیاں جس کلام سے سب سے پہلے بھرتی ہیں وہ ہمیشہ سب سے زیادہ غالب رہتا ہے اور بچپن کی
عمروں میں جو تحریر میں ذہن پر لکھی جائیں خواہ اس کی سمجھ بعد میں آئے وہ تحریریں اپنا ایک ایسا نقش چھوڑ
جاتی ہیں کہ بعد کی تحریریں ان کو پھر بدل نہیں سکتیں اور یہ فطرت کا ایک راز ہے جس کو آج تمام
Psychologist سمجھ چکے ہیں اور اس کے متعلق تحقیقات کر کے ایک قطعی نتیجے تک پہنچے ہیں کہ
بچپن کے زمانہ میں تو اگر کوئی چھ زبانیں بھی سکھا دو تو بچہ آرام سے سیکھ لے گا اور مادری زبان کی طرح
سیکھے گا۔وہ کہتے ہیں کہ جب گیارہ بارہ سال کی عمر کا ہو اور اگر کوئی زبان نہ سیکھی ہو تو پھر کوئی بھی نہیں سیکھ
سکے گا۔یعنی اس وقت وہ ذہن کی تختیاں مندمل ہو جاتی ہیں۔وہ پھر اثر قبول کرنے کے اہل نہیں رہتیں۔تو دیکھیں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیسے فطرت کے شناسا تھے اور کس طرح خدا تعالیٰ نے
انسانی فطرت کے گہرے راز آپ کو سمجھائے۔فرمایا پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان دو اور بائیں
کان میں تکبیر پڑھو تو آپ کیوں اس سے نصیحت نہیں پکڑتیں کیوں نہیں سمجھتیں ؟ کہ بچپن کے ماحول میں
بچے جو کچھ سنیں گے اس کا اثر قبول کریں گے اور اسی کا اثر قبول کریں گے بعد میں اگر آپ نے کوشش کی
اُن کو سمجھانے کی کوئی طریق اختیار کیا تو کوششیں بے کار ہو جائیں گی لیکن بچپن سے جو ایک مزاج پیدا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع سے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
ہو چکا ہے اسے بدلنا پھر آسان کام نہیں رہے گا۔ہاں جو بچے اُن ماؤں کی گودوں میں پلتے ہیں جو اللہ کی
محبت کی لوریاں دیتی ہیں کبھی وہ رسوا نہیں کرتا۔ناممکن ہے وہ بوڑھے بھی ہو جائیں موت کے وقت بھی
ان کو اپنی ماں کی وہ اور یاں یاد آتی ہیں جو خدا کی محبت میں ان کو دیا کرتے تھے کیوں اس راز کو نہیں
سمجھتیں کہ بچپن سے اپنے بچوں کے دلوں میں خدا کی محبت کے گیت نقش نہیں کر جاتیں۔ایسے نقش جو
کبھی مٹ نہیں سکتے اور پھر جب وہ بڑے ہوتے ہیں تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام سے
آپ اُن کو بتائیں اُن کو سمجھائیں کہ دیکھو یہ محبت الہی ہوتی ہے۔اس طرح خدا پیار کرنے والا ہے۔اگر
ایسی تربیت آپ کریں گی تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دُنیا کا کوئی معاشرہ اُن پر غالب آنے کی
طاقت نہیں رکھتا۔اُن کو جہاں کہیں پھینک دیں وہ خدا انما وجود بن کر ابھریں گے اور الوہیت کو غیر اللہ پر
ایک فوقیت حاصل ہے ایسی فوقیت کہ جیسے نور کو ظلمت پر ایک فوقیت ہوتی ہے۔کہنے کو تو آپ کہہ دیتی ہیں
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ سننے کو آپ سن لیتی ہیں کہ نور غالب آجاتا ہے اور اندھیرے زائل ہو جایا کرتے
ہیں مگر جب اندھیرے زائل ہوتے نہ دیکھیں تو اُس نور پر نظر ثانی کیوں نہیں کرتیں ؟ وہ نور تھا بھی کہ
نہیں جسے آپ
نو سمجھ بیٹھی تھیں۔اگر وہ نور ہے تو لازماً غالب آئے گا اور اللہ کی سچی محبت اگر آپ کے دل
میں ہے تو ممکن نہیں ہے کہ غیر اللہ کی محبت اس پر غالب آجائے۔سب سے بڑا حفاظت کا نسخہ یہ ہے اس
سے بڑھ کر اور کوئی نسخہ نہیں۔پس بچپن ہی سے اپنی اور یوں کو خدا کی محبت میں ڈبو ڈبو کر ان کو سنائیں۔اُن کے کانوں میں وہ لوریاں
اللہ کے عشق کی رس گھولیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت کے
گیت ان کو سنائیں اور خود سنیں گی خود یاد کریں گی تو سنا سکیں گی نا۔پس جہاں جہاں بھی لجنہ کی منظمات میری بات سن رہی ہیں وہ اس کی طرف توجہ کریں۔محض
اس جلسے میں ایک نصیحت سے یہ کام ہونے والا نہیں ہے۔یہ لمبی محنت کو چاہتا ہے۔آپ کا فرض ہے کہ
ماؤں کی تربیت کی طرف اس پہلو سے توجہ کریں کہ وہ مسلمان مائیں تو بن جائیں اگر وہ مسلمان مائیں
نہیں بنتیں تو ان کے بچوں سے مسلمان بچے کیسے نکلیں گے، ان کی گودوں سے مسلمان بچے کیسے پیدا
ہوں گے۔اس لئے یہ ایک فیصلہ کن بات ہے، دو ٹوک فیصلہ کرنا ہے کہ آپ نے اللہ کا ہونا ہے کہ نہیں
ہونا اور اگر ہونا ہے تو آپ یاد رکھیں کہ آپ کو وہم ہے کہ دنیا کی لذات کو چھوڑ کر اللہ کی محبت کی لذت
اختیار کرنا ایک قربانی ہے۔اس سے بڑا سودا ہی اور کوئی نہیں۔اس سے زیادہ نفع بخش سودا اور کوئی ممکن
ہی نہیں ہے۔کوئی نسبت ہی نہیں ہے ان دونوں لذتوں میں۔

آج 10 میں سے 10 باقی