محبت الہٰی کے ذریعہ تربیت

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو اس طرح بار بار ہمیں سناتے ہیں کہ میں کس دف سے منادی
کروں کیا علاج کروں کانوں کا کہ تمہارے ان کانوں میں یہ بات پڑ جائے وہ سمجھ سکیں کہ اللہ کی محبت
کی لذت سے بڑھ کر اور کوئی لذت دنیا میں نہیں ہے۔پس کون ہے جو آپ کو قربانیوں کی طرف بلا
رہا ہے؟ میں تو آپ کو ان حقائق کی طرف بلا رہا ہوں جن کے نتیجے میں آپ کے دل ہر دوسری چیز کو از
خود قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے کیونکہ قربانی اعلیٰ کی خاطر ہوتی ہے اور قربانی تب ہوتی ہے
اگر اعلیٰ کی محبت بڑی ہوتی ہو ورنہ قربانی کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتی۔زبر دستی کی قربانی تو دلوں کو میلا
کر دیتی ہے، مگر بے اختیار قربانی ہے جس سے زیادہ پیار ہے اس کی خاطر ادنی کو آپ قربان کر دیں اور
بسا اوقات، عام طور پر کسی سے پیار ہو، پیار قائم رہتا ہے اور بالا پیار بھی قائم رہتا ہے لیکن جب ادنی پیار
بالا سے ٹکراتا ہے تو آپ کے دل میں ادنی پیار کے لئے نفرت پیدا ہو جاتی ہے۔مائیں یہ جانتی ہیں اور
اُن سے بڑھ کر کون جانتا ہے کہ بچوں سے ان کو پیار ہے اور اکثر صورتوں میں وہ ظاہر کریں یا نہ کریں یہ
پیار ہر دوسرے پیار پر غالب رہتا ہے۔اس کے علاوہ آنے والے بچوں سے بھی پیار ہے، گھر میں آتے
ہیں، ہمسائیوں سے بھی پیار ہے اُن کی نیکی کی وجہ سے یا اپنی نیکی کی وجہ سے، دوستوں ،سہیلیوں سے
پیار ہے مگر مجال ہے جو کوئی آپ کے بچوں کو میلی آنکھ سے دیکھے اور پھر بھی اس کا پیار باقی رہ جائے۔اچانک وہ پیار شدید نفرت میں تبدیل ہو جائے گا تو کون سا بالا پیار ہے؟
یہ وہ حقیقت ہے جسے آپ نے سمجھنا ہے اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمیں یہ تعلیم
دیتے ہیں کہ اللہ کے پیار کو سب سے زیادہ فوقیت دو، تو ہر گز یہ مراد نہیں کہ دوسرے پیار دل سے مٹادو۔کبھی کوئی ایسی ماں دیکھی ہے جو بچے کے ڈر کی وجہ سے نہ خاوند سے پیار کرے، نہ بھائیوں سے، نہ ماں
باپ سے نہ اپنے ہمسائیوں سے نہ اپنے تعلق داروں سے کہ مجھے بچوں سے پیار ہے اور کسی سے ہو نہیں
سکتا۔بچوں سے پیار ہے تو غالب پیار ہے۔دوسروں سے بھی پیار ہے اپنے اپنے مرتبے اور مقام کا
پیار ہے۔جب ادنی پیار غالب سے ٹکرائے گا تو پارہ پارہ ہو جائے گا۔یہ وہ طریق ہے جس سے آپ اپنے رب کی محبت کو پہچان سکتی ہیں اور یہی وہ پہچان ہے جو
قرآن کریم نے ہمارے سامنے کھولی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ شخص جس کو اپنے
ماں باپ ، اپنے عزیز واقارب، اپنی دوستیں، اپنے اموال ، سب سے بڑھ کر اللہ اور رسول سے محبت نہ
ہواس کو ایمان کی حرارت کا پتہ ہی کچھ نہیں۔برتر ہے۔یہ مطلب تو نہیں کہ یہ محبتیں مٹ جاتی ہیں بلکہ

خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
جب خدا کی محبت ان دوسری محبتوں کے ساتھ ایک ہم آہنگی اختیار کر جاتی ہے تو پھر یہ دوسری عام محبتیں
پہلے سے بڑھ کر دل میں پیدا ہوتی ہیں اور ہم نے دل سے محبت کی ، انسان سے محبت کی جو ایک طبعی
تمنا دل میں رکھی گئی ہے اس کے گلے پر چھری نہیں پھیرنی پڑتی۔یہ وہم دل سے نکال دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بڑھ کر خدا سے کس نے محبت کرنی تھی یا کون کر سکتا ہے لیکن آپ سے
بڑھ کر اپنی ازواج مطہرات سے جو پیار دینے والا میں نے تو کبھی کوئی نہیں سنا۔ایسی شفقت، ایسی رحمت،
اپنی اولاد سے ایسا پیار ، اپنی فوت شدہ بیوی سے ایسا پیار ، جس کے ذکر پر آپ کی آنکھیں آبدیدہ
ہو جاتیں۔ایک خاتون کو آپ نے دیکھا جن کی شکل حضرت خدیجہ سے ملتی تھی بے اختیار محبت سے
کھڑے ہو گئے ہیں خدیجہ! یعنی خدیجہ کی یاد کیسی صورت میں میرے سامنے آئی ہے۔تو کیا آپ کو
خدا سے محبت نہیں تھی؟ سب محبت کرنے والوں سے بڑھ کر آپ کو خدا سے محبت تھی مگر اُس محبت نے پھر
آپ کے دل کو واپس لوٹایا ہے اپنے رنگ دے کر۔اس لئے خدا بھی تو بنی نوع انسان سے محبت کرتا ہے
اس لئے خدا بھی تو ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے کہ اقرباء کا خیال رکھو، جو عزیز ہیں ان سے پیار کرو، اپنے بچوں
کا حق ادا کر واپنے ماں باپ کے ساتھ حسن و احسان کا سلوک کروان پر اپنے رحمت کے پر جھکا دو۔یہ
محبت نہیں تو اور کیا ہے؟ تو اس مضمون کو غلط نہ سمجھیں۔جب میں امریکہ سے واپس آیا تو کسی نے مجھ سے فون پر سوال کیا کہ آپ نے تو بڑی مشکل
میں ڈال دیا ہے۔اب ہر دوسری محبت مٹانی پڑے گی۔میں نے کہا نہیں مٹانی نہیں پڑے گی۔خدا کی
محبت کے تابع کرنی ہوگی۔اگر تم خدا کی محبت کے تابع کر دوگی، ایک خاتون تھیں جنہوں نے یہ سوال
کیا ، اگر تم خدا کی محبت کے تابع کر دو گی تو یہ محبت مٹے گی نہیں پہلے سے بھی بڑھ جائے گی کیونکہ اللہ سے
بڑھ کر اس کی مخلوق سے کوئی محبت نہیں کرتا۔پھر تم اللہ کی آنکھ سے بنی نوع انسان سے محبت کرو گی۔اس
محبت میں ایک تقدس پیدا ہو جائے گا اس میں ایک عظمت پیدا ہو جائے گی اس میں ایک ہمیشگی داخل
ہو جائے گی جو پھر مٹ نہیں سکتی۔پس سب سے زیادہ وفا دار نبی ہوا کرتے ہیں۔اُن سے بڑھ کر وفا کا کوئی تصور ہی ممکن نہیں
اور وہ وفا وہ اپنے رب سے سیکھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اللہ کے حضور عرض کرتے ہیں کہ جو
وفا ہم نے
تجھ میں دیکھی ہے کبھی بنی نوع انسان میں ایسی وفا دکھائی نہیں دی۔اور پھر آپ فرماتے ہیں
میں سوتا ہوں تو مجھے وہ دیکھ رہا ہوتا ہے، جاگ رہا ہوتا ہوںتو دیکھ رہا ہوتا ہے ہر وہ شخص جو اس سے پیار

حضرت خلیفتہ آس الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۷۳
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
کرتا ہے اس پر وہ ہمیشہ کے لئے نگران بن جاتا ہے۔اگر ، ماؤں کا بس ہوتا تو وہ ساری ساری رات
جاگ کر اپنے بچوں کا دھیان رکھتیں کہ ہر سانس ٹھیک آبھی رہی ہے کہ نہیں کیونکہ بے اختیاری ہے
انسان میں طاقت ہی نہیں ہے کہ صحیح وفا کر سکے۔محبت کے دعوے تو ہیں مگر محبت کے تقاضے پورے نہیں
کر سکتا اس کی بے اختیاری کی حالت ہے۔اللہ تو کر سکتا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ مضمون بیان فرمایا۔اس میں بہت ہی عظیم بات ہے
اب کیونکہ وقت تھوڑا تھا اس لئے میں نے سوچا کہ ایک ایک شعر کا حوالہ دے کر ہی میں بات کروں گا۔اگر وہ شروع کر دی تو ہو سکتا ہے کہ ایک دو شعروں میں ہی سارا وقت ختم ہو جائے اس لئے میں چند چیدہ
چیدہ باتیں میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔سب سے عظیم بات یہ ہے کہ اللہ ہر ایک کے لئے
Available ہے۔یعنی دنیا میں تو کبھی آپ نے یہ نظارہ نہیں دیکھا کہ کوئی بدصورت ترین منظر
بداخلاق کسی بہت ہی خوبصورت سے محبت کرے اور تقاضایہ کرے کہ تم بھی مجھ سے پیار کرو۔کبھی دنیا
میں دیکھا ہے کسی نے کبھی ایسا ممکن ہے؟ مگر اللہ ایسا کرتا ہے اور صرف وہی ہے جو تمہارے اندرونی
نقائص کو بھی دیکھ رہا ہے، بیرونی نقائص کو تو دیکھ ہی رہا ہے اور تمہاری اندرونی بدصورتیوں سے بھی واقف
ہے اور بیرونی بدصورتیوں سے بھی واقف ہے۔محبت کا ہاتھ بڑھاؤ وہ دس گنا لمبا ہاتھ کر کے تمہارے
طرف بڑھے گا یہ الہی محبت کی شان ہے جو انسان کو نصیب نہیں۔وہ جو محرومیوں کے شکار بیٹھے ہیں ان
کے لئے اس سے بڑھ کر نجات کا اور خوش خبری کا اور کوئی نسخہ نہیں ہے کہ اپنی محبتوں کے رخ پھیر دیں۔خدا کی طرف محبت کا ہاتھ بڑھا ئیں تو پھر دیکھیں کہ محبت کا ہاتھ کیسے قبول کیا جاتا ہے۔وہ
جھکتا ہے کیونکہ ہم اُٹھ نہیں سکتے اور پھر ہمیں لے کر رفتہ رفتہ اُٹھتا ہے ہر رفعت پانے والا انسان خدا کی
گود میں اٹھتا ہے۔یہ وہ مضمون ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے
یوں بیان فرمایا:
سُبْحَنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا (بنی اسرائیل :۲)
یہاں بھی سبحان کا وہ مضمون ہے پاک ہے وہ اللہ دیکھو کس طرح اپنے محد صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کو اپنے پیار کی گود میں لے کر چلا ہے۔اپنی طرف جارہا ہے یعنی ایک رفعت سے بلند تر رفعتوں کی
طرف لے جارہا ہے لیکن لے کر چلا ہے۔رستے کا کوئی خطرہ ایسا نہیں جہاں خدا کی حفاظت میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نہ تھے۔ایک لمحہ آپ کی گود میں آگے بڑھے اور یہی وہ مضمون ہے جو ہر

حضرت خلیفہ مسح الرائع کے مستورات سے خطابات ۴۷۴
خطاب ۲۷ ؍جولائی ۱۹۹۶ء
انسان اپنے ذاتی تجربے سے محسوس کر سکتا ہے یہ نبیوں کے لئے خاص نہیں ہے۔اس مضمون کی عظمت
اور رفعت جیسے نبیوں پر ظاہر ہوتی ہے میں جانتا ہوں کہ ویسے کسی اور پر نہیں ہوتی اور نبیوں میں بھی
سب سے بڑھ کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر لیکن ہر انسان سے خدا کا یہ تعلق ہے اور ہر
انسان کے لئے خدا جھک جاتا ہے۔اس سے بڑھ کر پیار کے لائق کون ہوسکتا ہے؟ اور لوگ ہیں جو
عمر میں جلا دیتے ہیں بنی نوع انسان کی محبت میں اس کی چاہت میں ، ان کی محرومیوں کے شکار ہو کر اپنا
سب کچھ کھو بیٹھتے ہیں اور وہ محبت اگر حاصل بھی ہو جائے تو چند دن کی بات ہے۔یا وہ محبت کرنے والا
مر جائے گا یا جس سے محبت کی جاتی ہے وہ مرجائے گا۔یا اس کو حادثہ پیش آجائے گا یا اس کو حادثہ پیش
آ جائے گا۔یا دونوں کے پیارے ہاتھ سے دیکھتے دیکھتے نکل جائیں گے۔حادثے کا شکار ہوں بچے
آنکھوں کے سامنے ہاتھوں سے چلے جاتے ہیں۔تو محبت آپ کو کیا دے گی؟ دنیا کی محبت تو بے سکونی کے سوا کچھ نہیں دے سکتی۔اگر تعلق بھی
ہے، پیار بھی ہے، صحتیں بھی اچھی ہیں، مزاج بھی اچھے ہیں تو ہر روز کی جدائیاں ایک مصیبت ہیں۔صبح
سے خاوند نکلتا اور بعض دفعہ رات گئے گھر واپس آتا ہے بیوی بے چاری اکیلی گھر بیٹھی رہتی ہے۔بچے
ہو جائیں تو شاید کچھ دل بہل جائے مگر ہر محبت کے اپنے تقاضے ہیں۔ہر انسانی محبت ایسی ہے جو اپنی
ذات میں ایک خاص نوعیت رکھتی ہے دوسری محبت اس کا بدل نہیں ہوا کرتی۔تو آدمی یہ نہیں کہہ سکتا کہ
اے عورت! تیرا بچہ مرگیا تو کیا تیرا خاوند تو زندہ ہے ، کہے گی تم پاگل ہوگئے ہو، بچہ اور ہے خاوند اور
ہے۔کسی کا بھائی فوت ہو جائے تو اور تکلیف ہوتی ہے۔بیٹا موجود ہو تب بھی بھائی کی تکلیف تو نہیں
جاسکتی مگر خدا تعالیٰ کی محبت کے رنگ عجیب ہیں وہ ہر محبت پر غالب ہیں۔ہر قسم کی محبت عطا کرتا ہے اور
اپنے محبوبوں کو بھی ویسا ہی بنادیتا ہے اس لئے خدا کی محبت کے نتیجے میں بنی نوع انسان کی محبت ہر گز کم
نہیں ہوتی بلکہ ایسے رنگ میں بڑھتی ہے کہ اس سے پہلے آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔اب میں نے ایک مثال دی تھی ایک بدصورت شخص جس پر کوئی پیار کی نظر ڈال نہیں سکتا۔کہیں رشتے کا پیغام دے تو کوئی اس کا جواب نہیں دے گا۔جہاں بھی جائے لوگ اگر با اخلاق ہیں تو
ہلکے طریقے پر نظریں ایک طرف پھیریں گے اگر بد اخلاق ہیں تو پیٹھ پھیر کر بیٹھ جائیں گے اس کو اور بھی
تکلیف پہنچائیں گے لیکن دیکھیں! حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کیا انداز تھا۔آپ نے جب
خدا سے محبت کی تھی تو کیا بن کر ابھرے ہیں، کیا بن کر لوٹے ہیں آسمان سے۔مدینے کی گلیوں میں ایک

حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۷۵
خطاب ۲۷ ؍جولائی ۱۹۹۶ء
ایسا شخص بھی تھا جو بدصورتی میں مشہور تھا ، نہایت بھونڈا کہ یہاں تک کوئی انسان ایسا تھا نہیں جو پاس
سے گزرتا ہو تو ہنسی چھپانے کے لئے منہ نہ پھیر لیتا ہو، نہایت ہی بھونڈا ، بدزیب اس میں کچھ بھی نہیں
تھا۔پھر غریب بھی ایسا کہ روز کی روٹی مزدوری سے کمانی پڑتی اور پسینے سے بدن شرا بور، کپڑے گندے،
ایک دفعہ اپنی تنہائی کے غم لئے ، اپنی اسی کیفیت کے غم لئے اکیلا کھڑا تھا کہ پیچھے سے دو پیار کے ہاتھ
آئے اور آنکھیں موند لیں اور آنکھیں موند کر پوچھا کہ بتا کہ میں کون ہوں؟ اس نے اپنے ہاتھ پھیر نے
شروع کئے اس بدن پر جو آکر چمٹا تھا۔اپنا بدن اس سے رگڑنا شروع کیا اور بتا تا نہیں تھا۔آخر آنحضور
صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے پوچھا بتا میں کون ہوں؟ آپ نے کہا کہ آپ کے سوا ہو کون سکتا ہے؟ مجھے
غریب سے کون پیار کر سکتا ہے؟ یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ والہ وسلم مجھے اسی وقت پتہ چل گیا تھا کہ یہ
آپ ہیں۔ہے کوئی اس دنیا میں جو آپ سا با اخلاق ہو۔آپ سے زیادہ پیار کرنے والا ہو؟ میں اس
لئے چپ تھا کہ میرے نصیب جاگ اٹھیں ہیں آج خوش قسمت وہ میرے دن نصیب آئیں ہیں کہ اللہ
کا محبوب مجھے ایسا چمٹا ہوا ہے جیسے میں اس کا محبوب ہوں اور میں چاہتا تھا کہ یہ لمحے لمبے ہو جائیں اور
میں ہاتھ پھیر رہا تھا۔بظاہر یہ Acting کر رہا تھا کہ پہچانوں تو سہی کہ ہے کون؟
تو دیکھیں کتنی سچی بات ہے کہ خدا بھی اپنے بندوں سے ان کے سب نقائص کے باوجود پیار
کرنے کی صفات رکھتا ہے اور جو خدا کے ہو جائیں تو وہ صفات ان کو عطا کرتا ہے وہ پہلے سے بڑھ کر
محبت کرنے والے خاوند بن جاتے ہیں، وہ پہلے سے بڑھ کر محبت کرنے والے باپ بن جاتے ہیں، وہ
پہلے سے بڑھ کر محبت کرنے والے بھائی ہو جاتے ہیں۔کوئی دنیا کا رشتہ ایسا نہیں ، جس میں ان
کی محبتیں
زیادہ میٹل نہ ہو چکی ہوں، زیادہ پیار کرنے والی اور پیار جذب کرنے والی نہ بن جائیں۔یہی وجہ ہے کہ اُن کے مقابل پر جو اُن سے محبت کرتے ہیں اُن کے بھی انداز بدل جاتے
ہیں۔وہ حلاوت ایمانی والی بات ایسی پیدا ہوتی ہے کہ انسان حیرت اور رشک سے دیکھتا ہے رفعتوں کو اُن
آسمانوں کو جو مدینہ کے آسمان تھے، جیسے آسمان نہ پہلے کسی نے دیکھے نہ بعد میں ویسے دکھائی دیئے۔جنگ احد کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے متعلق یہ مشہور ہوا کہ گویا نعوذ باللہ من
ذالک آپ وفات پاچکے ہیں قتل کر دیئے گئے ہیں۔کچھ لوگ تھے جو سراسمیگی کی حالت میں میدان
چھوڑ کر دوڑ گئے کچھ ، پہاڑوں پر چڑھ گئے کچھ پتھروں پر بیٹھ گئے۔ایسے دماغ ماؤوف ہوئے صدمے کی
شدت سے کہ کچھ سمجھ نہیں آتی تھی کہ ہم کریں کیا۔کچھ تھے جو مدینے سے سن کر ان میں خواتین بھی تھیں

خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع سے مستورات سے خطابات
دوڑے ہوئے اس میدان کی طرف چلے آرہے تھے کہ پتہ تو کریں کہ کیا ہوا ہے۔ان میں ایک عورت
بھی تھی ایک ایسی عورت جس کا خاوند اس جنگ میں شہید ہوا، جس کا بھائی اس میں شہید ہوا، جس کے
اور بعض اقرباء اسی جنگ احد میں شہید ہو گئے تھے۔اس نے جب میدان کی طرف آگے بڑھ رہی تھی
کسی آنے والے سے پوچھا، بتاؤ کیا حال ہے؟ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیسے ہیں؟ تو وہ سمجھا کہ
اس کو پتہ نہیں اس کا خاوند شہید ہو گیا ہے اس نے کہا بی بی! مجھے بہت دکھ سے بتانا پڑتا ہے کہ تمہارے
خاوند شہید ہو گئے ، میرے خاوند کو کون پوچھتا ہے! مجھے بتاؤ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیسے ہیں؟ اس
نے سمجھا کہ شاید اس کو یہ پتہ نہیں کہ اس کے بھائی بھی شہید ہو گئے ہیں۔بعض عورتوں کو خاوند سے پیار
نہیں ہوتا، بھائیوں سے تو ہوتا ہے۔اس نے کہا بی بی ! بہت صدمے کی بات ہے تمہارے بھائی بھی
شہید ہو گئے۔تو بے اختیاری سے پھر اس نے کہا بڑی زیادہ شدت کے ساتھ میں نے کب بھائیوں کا
پوچھا ہے مجھے بتاؤ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا۔اب اس نے سمجھا کہ ماں کی مامتا ہے جو دراصل
اس کو سبق سکھائے گی۔اس نے کہا اے بی بی ! تمہارے بیٹے بھی شہید ہو گئے ہیں۔اس نے کہا میں
بیٹوں کا نہیں پوچھ رہی مجھے بتاؤ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیسے ہیں؟ یہ کہتے کہتے اس کی نظر ایک
ایسے گروہ پر پڑی جس کے درمیان آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم چلے آرہے تھے۔دوڑتی ہوئی اس
طرف گئی اور محبت کی نگاہیں ڈالتے ہوئے اس نے کہا۔اے میرے محبوب آقا! تو زندہ ہے تو ہر مصیبت
مرگئی تو صحیح سلامت ہے تو ہر غم غائب اور زائل ہو چکا ہے۔غموں کی کوئی حقیقت مجھے دکھائی نہیں دیتی۔یہ وہ مضمون ہے جو قرآن کریم نے بیان فرمایا کہ اگر تمہیں خدا اور رسول سے اپنے ہر دوسرے
رشتے سے زیادہ محبت نہیں ہے تو تمہیں پتہ نہیں کہ ایمان کی حلاوت ہوتی کیا ہے؟ پس محبت سے بڑھ کر
طاقتور کوئی تربیت کرنے والا تربیت کر نہیں کر سکتا اور یہ وہ تربیت کدہ ہے جو خود اپنا دیوانہ بنادیتی ہے۔ہوش نہیں رہتی انسان
کو اور تکلیفیں آسان ہونے لگتی ہیں یہ عجیب بات ہے کہ یہ وہ راہ ہے جو بظاہر بڑی
مشکل ہے مگر سب سے آسان ہے، یہ راہ کی مشکلات کو حل کرنے والا جادو بھی محبت ہی ہے۔لوگ سمجھتے
ہیں بڑی مصیبت میں مبتلا ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی تو ایک موقعہ پر یہ فرمایا یا تحریر ہے
کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انبیاء بڑی مصیبت میں وقت گزار رہے ہیں۔ان کو کیا پستہ یہ تو عشق کی دنیا میں بسنے
والے لوگ ہیں۔جو اپنے زور سے یا زبردستی کے نتیجے میں کچھ بھی خدا کی خاطر نہیں کر رہے وہ تو بے اختیار
بندھے ہوئے لوگ ہیں۔بے ساختہ اللہ کی محبت ان کو کھینچے چلی جاتی ہے اور اس کے بعد کسی اور

حضرت خلیفتہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۷۷
چیز کو دیکھنا، اس کی پرواہ کرنا ، ان کے بس کی بات نہیں رہتی۔خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
جس کو آپ مصیبت سمجھتے ہیں اگر محبت کے نتیجے میں ہو تو مصیبت نہیں اور محبت کے بغیر ہو تو
گلی کا کانٹا بھی ایک مصیبت بن جاتا ہے۔ہر وہ کام جو آپ سے کروایا جائے اگر آپ
کو پیار نہیں ہے تو
دیکھیں کیسی کیسی مصیبت بنتی ہے۔اس کو بیگار کہتے ہیں۔اگر آپ محنت کرتے ہیں اور زیادہ شوق سے
وقت دے کر محنت کرتے ہیں تو کسی محبت کی وجہ سے یا اپنے نفس کی محبت ہے، یا اپنے اہل وعیال کی محبت
ہے، اُن کی خاطر آپ
کو کچھ مل رہا ہے تو آپ محنت کرتے ہیں لیکن وہی محنت اگر بے گار کے طور پر لی
جائے اس کا ایک ایک لمحہ عذاب بن جاتا ہے اور اگر آپ کی دل کی محبت نے آپ کو مجبور کیا ہے کہ آپ
محنت کریں تاکہ آپ کا بھلا ہو، آپ کے اہل وعیال کا بھلا ہو تو ایک بات ہے۔بعض دفعہ لوگ ہڑتالیں
کرتے ہیں کہ ہم سے صرف آٹھ گھنٹے کام لیا جا رہا ہے ہم سے زائد Over Time نہیں دیا جا رہا۔انگلستان میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں اب Over Time نہ دینا تو ایک احسان لگتا ہے آٹھ
گھنٹے سختی کا کام اور پھر اس کے بعد دو گھنٹے اور بھی کام کرو لیکن مطالبے یہ ہور ہے ہیں کہ ہمیں Over
Time کیوں نہیں دیا۔وجہ یہ ہے کہ Over Time کے پیسے زیادہ ملتے ہیں اور پیسے سے محبت
ہے۔تو محبت ہر مشکل آسان کر دیتی ہے۔دو کوڑی کی محبت بھی مشکل آسان کر دیتی ہے۔اللہ کی محبت ہو تو زندگی کے ہر مرض کو آسان کر دیتی ہے۔ہر مشکل سے مشکل مرض کے وقت
آپ کے ساتھ رہتی ہے اور اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ کوئی ماں نہیں جو اپنے بچے کو ہمیشہ گود میں
اُٹھائے لئے پھرے مگر خدا کی محبت ایسی ہے کہ گود میں اٹھاتی ہے اور تادم آخر گود میں لئے پھرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔ابتداء سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے
گود میں تیری رہا میں مثل طفلِ شیر خوار
( در مشین اردو صفحه ۱۲۶)
یعنی یہ شعر جب فرمایا تو آپ معمور ہو چکے تھے۔کہتے ہیں ابتداء سے لے کر آج تک میں
نے تو یہی دیکھا ہے کہ تیرے ہی سایہ میں دن کٹ رہے ہیں اور آج بھی میں تیری گود میں اس طرح
ہوں جیسے ایک دودھ پیتا بچہ ماں کی گود میں ہوتا ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس محبت کی طرف آپ کو بلایا ہے یہ وہی پیغام ہے جو

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۷۸
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے پاک نمونوں سے ظاہر فرمایا اور اس کو کئی رنگ میں بیان فرمایا
اور وہی آواز ہے جو آسمان سے آپ کے دل پر نازل ہوئی پھر اس آیت میں آپ کے سامنے پیش کی
گئی۔جس کی تلاوت آپ نے سنی۔اگر چہ اکثر اس کے ترجمہ سے ناواقف ہیں اس لئے اس اجلاس کی
خاطر چنی گئی تھی کہ آپ کو معلوم ہو کہ محبت سے بہتر مربی اور کوئی نہیں اور محبت میں یہ ایک کسوٹی ہے جو
ہمیشہ آپ کے سامنے رہنی چاہئے کہ جب خدا کے مقابل پر دوسری محبت غالب آئے تو سمجھ لیں کہ نہ
آپ میں ایمان ہے نہ آپ میں توحید ہے اور جب یہ بات پیدا ہوتو فکر کریں اور پھر اس فکر کا علاج کیا
ہے؟ جب خدا کے سوا کسی اور میں طاقت نہیں ہے کہ کسی کی نفسیاتی کیفیات کو بدل سکے۔تو یہ وہ علاج
ہے جو میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے پیش فرمایا اور اسی پر میں اس
خطاب
کو ختم کرتا ہوں۔حضرت ابو دردا بیان کرتے ہیں کہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا داؤد علیہ السلام یوں دعا مانگا کرتے تھے یعنی اپنے
پہلے انبیاء کی وہ باتیں جو خدا کو پسند آئیں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوبھی پسند آتی تھیں۔اگر چہ
محبت کے ہر انداز میں ہر دوسرے سے بڑھ گئے مگر رشک سے اور پیار سے ان کا ذکر کیا کرتے تھے اور
اپنی طرف سے اس سے بھی بڑھ کر بات کہہ سکتے تھے۔مگر یہ آپ کی شفقت اور رحمت ہے کہ اپنے سے
کم درجے انبیاء کی باتوں کو محفوظ کرتے ہیں اور تعریف سے دیکھتے ہیں۔جیسے آپ میں سے جو حو صلے
والا ہوا گر اپنے سے کم درجہ کے کسی آدمی کی بھی اچھی بات ہو تو اس کی بات اُٹھاتا ہے۔کہتا ہے واہ واہ
سبحان
اللہ ، اس نے بڑی اچھی بات کی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یہی انداز دکھائی دیتا ہے
کسی نے کوئی اچھی بات کی ہو آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم شفقت کی نگاہ ڈال کر کہتے دیکھو کیسی اچھی
بات کر گیا۔ایک شاعر نے ایک شعر اچھا کہہ دیا۔اس کا ذکر کر کے اس کی تعریف فرما دی۔پس حضرت
داؤد کی تعریف کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے حضرت داؤد سے سیکھا تھا۔یہ آپ کے احسان کا طریق ہے۔باقی انبیاء کے ذکر کو بھی اپنے ذکر کے ساتھ زندہ کرنا چاہتے ہیں تا کہ امت ہمیشہ ان کو بھی دعاؤں میں
یادر کھے۔ان کے احسان کا بھی خیال کرے۔یعنی وہ دعا جو آپ نے بیان کی وہ یہ تھی اس کے عربی
الفاظ ہیں۔اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ
اے اللہ میں تجھ سے تیری محبت کا سوال کرتا ہوں۔اگر خاتون ہوئیں تو کہیں گی اے اللہ !

حضرت خلیلہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۷۹
خطاب ۲۷ ؍جولائی ۱۹۹۶ء
میں تجھ سے تیری محبت کا سوال کرتی ہوں۔وَحُبَّ مَن یحبک اور اس کی محبت کا جو تجھ سے محبت کرتا ہے۔یعنی انبیاء اور وہ لوگ جو سچے دل سے خدا سے محبت کرتے ہیں۔اے خدا ہمارے دل میں ان کی محبت
بھی ڈال دے۔وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ
اور اس عمل کی محبت بھی ہمارے دل میں پیدا کر دے جو تیری محبت پیدا کرنے والا عمل ہے۔ہر وہ کام ، جس کے نتیجے میں تیری محبت پیدا ہوتی ہو اور اُن کاموں میں سے بنی نوع انسان کی خدمت،
ایک دکھیا کا دکھ دور کرنا، ایک مصیبت زدہ کی مصیبت کو ٹالنا ، اپنی خوشیوں میں کسی کو شریک کرنا، یہ
سارے وہ کام ہیں جو اللہ کی محبت پیدا کرتے ہیں۔اس کی تفصیل بیان کرنے کے بجائے آپ نے
فرمایا! کہ وہ یہ بھی دعا کیا کرتے تھے۔اس عمل کی محبت میرے دل میں ڈال دے جو عمل تیری محبت پیدا
کرتا ہے۔اور سب سے آخر پر یہ وَ اجْعَلُ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِ
اے میرے رب ! اپنی محبت کو مجھے اپنے نفس کی محبت سے زیادہ کر دے۔اپنے نفس کی محبت
سے بڑھا دے اور اپنے اہل کی محبت سے بھی بڑھا دے یعنی وہ جو قرآن کریم نے مضمون بیان فرمایا ہے
یہ اس پر آکر اس دعا کی تان پہنچتی ہے۔وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ
اور ٹھنڈے پانی سے زیادہ مجھے اپنی محبت عطا کر ٹھنڈے پانی کی بات یہ ہے کہ حقیقت میں
کوئی ایسا دل کو لذت نہیں پہنچاتا اور سکون نہیں بخشتا جیسا ٹھنڈا پانی ہے اور جب پیاس کی شدت سے
جان ہونٹوں تک پہنچتی ہو تو اس وقت Coka Cola کی ضرورت رہتی ہے نہ کسی جوس کا خیال آتا
ہے بلکہ کوئی پیش کرے تو نفرت پیدا ہوتی ہے۔ٹھنڈے پانی کی ایک بوند کے لئے جیسا تڑپتا ہے اس کی
کوئی اور مثال کسی مشروب کی لذت میں نہیں رہتی۔تو فرمایا! کہ جو اپنی جان سے زیادہ گھونٹ پیارے
ہو چکے ہوں یا جب جان کی طلب بھی ایک گھونٹ پانی کے سوا کچھ نہ رہی ہو۔اس وقت ایک گھونٹ سے
زیادہ اپنی محبت تمہارے دل میں پیدا کرے۔مرتے ہوئے ، جان بچانے کے لئے ایک پیالہ ہے
جوٹھنڈے پانی کا جو آپ کی جان بچا سکتا ہے۔اللہ کی محبت ایسے غالب ہو کہ اس وقت بھی اپنی ہاتھوں
سے انسان پھینک دے کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں۔آپ کہتے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ حضرت
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مقام تو بہت بلند تھا۔آپ نے تو اپنے غلاموں کے دل میں بھی یہی
بات پیدا کر دی تھی اور حیرت انگیز طریق سے پیدا کر دی تھی۔ایک جہاد کے موقع پر کچھ صحابہ قریب قریب زخمی پڑے تھے اور شدت پیاس سے چونکہ بہت

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۸۰
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء
گرمی تھی اس زمانے میں یا گرمی کی شدت دن کے وقت ہو جاتی ہے عرب میں ویسے ہی مگر وہ زمانہ بھی
گرمی کا تھا اور زخمی کی پیاس بہت بھڑک اُٹھتی ہے۔ایک پانی پلانے والا آیا۔ایک زخمی کی طرف گیا اس
نے کہا یہ پانی پیو۔اپنے ساتھی بھائی پر نظر پڑی وہ بھی زخمی تھا تڑپ رہا تھا اور پیاس کی شدت سے وہ
بے قرار تھا اس نے اس پر نظر کی اور کہا پہلے اس کو پلاؤ وہ اس کی طرف گیا۔اس نے ایک اور کی طرف
اشارہ کر دیا پہلے اس کو پلاؤ۔جب اس تک پہنچا تو وہ مر چکا تھا۔اب یہ عجیب روایت ہے کہ جب وہ
واپس لوٹتا ہے تو اُن میں سے ہر ایک مر چکا تھا اور ایک ایک بوند کو ترستا ہوا مر چکا تھا۔لیکن اللہ کی محبت
کے نتیجے میں اس نے بنی نوع انسان سے محبت کر کے دکھائی تو جب میں نے آپ سے کہا کہ یہ خدا سے
محبت کریں گے تو آپ کے دل بنی نوع انسان سے محبت کو نقصان نہیں پہنچے گا، یہ وہم ہے یہ محض ایک
جھوٹا خیال ہے۔آپ کو اپنے بھائیوں، اپنی بہنوں، اپنی بیویوں ، اپنے خاوندوں ، اپنے عزیزوں ، اپنے
پیاروں سے محبت کا سلیقہ خدا کی محبت سکھائے گی۔پہلے سے بڑھ بڑھ کر اس کی چاہتیں آپ کے دل
میں پیدا ہوں گی۔پس اللہ تو آپ کو عظمتوں کی طرف بلا رہا ہے ، رفعتوں کی طرف بلا رہا ہے اور اسی میں آپ کی
اور آپ کے بچوں کی بقاء کا راز ہے اگر آپ نے اس کو نہ سمجھا اور خدا کی محبت کو اوڑھنا اور بچھونا نہ بنایا اگر
اس کے حصار میں آپ نہ آگئیں تو دنیا کے کسی ملک میں بھی ہوں آپ اور آپ کی نسلیں شیطان کے
حملوں سے محفوظ نہیں رہ سکتیں۔ایک ہی وہ راہ ہے اور وہ خدا کی محبت کی راہ ہے ایک ہی خلا ہے جو خدا
کی محبت کا خلا ہے۔آپ کو ہر غم اور ہر فکر اور پھر غیر اللہ کے گزند سے اس کے نقصان سے بچا سکتا ہے۔اس کی پناہ میں آجائیں۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔یہ ایک ہی راہ میں نے سوچی اور پائی اور
میں سمجھتا ہوں کہ اس کے سوا تربیت کا اور اگلی نسلوں کی خصوصیت سے تربیت کا حق ہم ادا نہیں کر سکتے۔آیئے ہم دعا کر لیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی