محبت الہٰی کے ذریعہ تربیت

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۸۱
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
محبت الہی کے ذریعہ تربیت
(جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۲۴ اگست ۱۹۹۶ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا تُحِبُّونَهُمْ
كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ وَلَوْ يَرَى
الَّذِينَ ظَلَمُوا اِذْيَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا
b
( سورة البقرة: ۱۶۶ )
وَانَّ اللهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ
اس آیت کریمہ کا ترجمہ جوابھی میں نے تلاوت کی ہے یہ ہے:
لوگوں میں سے ایسے بھی ہیں جو اللہ کے سوا اس کا ہمسر بنا لیتے ہیں۔تُحِبُّونَهُمْ كَحُبِ اللهِ
وہ ان سے محبت کرتے ہیں جیسا اللہ سے محبت کی جانی چاہئیے۔وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ اور وہ
لوگ جو ایمان لاتے ہیں وہ اللہ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔وَلَوْ يَرَى الَّذِيْنَ
ظَلَمُوا وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا اگر وہ دیکھ لیتے کیوں نہیں وہ دیکھتے جانتے یا سمجھتے وہ لوگ جنہوں
نے ظلم کیا کہ جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو ان پر یہ حقیقت کھل جائے گی۔اَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا
کہ قوت تمام تر اللہ کی ہے۔اس کا حال میں بھی یہ ترجمہ ممکن ہے کیوں وہ لوگ جو عذاب کو دیکھتے ہیں
عذاب کو دیکھنے کے وقت کیوں یہ سمجھتے نہیں کہ تمام طاقت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔وانَّ اللهَ
شَدِيدُ الْعَذَابِ اور اللہ تعالیٰ عذاب دینے میں بہت سخت ہے۔گزشتہ جلسہ سالانہ یو۔کے پر جو میں نے عورتوں کے جلسہ میں یعنی خواتین کے جلسے میں
تقریر کی تھی اس میں خطاب ” محبت الہی تھا اور اس سے پہلے یہی مضمون کینیڈا کے جلسے سے شروع ہو کر

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۸۲
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
امریکہ کے جلسے میں بھی جاری رہا۔پھر یو کے کے جلسہ میں بھی ختم نہیں ہوا تھا تو میں نے غالبا وہاں
ذکر بھی کیا تھا کہ باقی مضمون میں انشاء اللہ جرمنی کے جلسے پر جاری رکھوں گا۔یہ ایک بہت ہی اہم
مضمون ہے ، مذہب کی جان ہے، انسانی زندگی کی بقا اس مضمون
کو سمجھنے اور اس مضمون کی حقیقت کو سمجھ
لینے کے بعد عشق الہی میں مبتلا ہو جانے میں ہے۔یہ مضمون جتنا آسان ہے اتنا مشکل بھی ہے۔جتنا اچھا دکھائی دیتا ہے اُتنا ہی لوگ فی الحقیقت
اسے نا پسند بھی کرتے ہیں اور یہ عجیب تضاد ہے جس کا دور ہونا بہت ضروری ہے۔پس سب سے پہلے تو
میں آپ کو اسی تضاد کی طرف متوجہ کرتا ہوں جب بھی آپ سے پوچھا جائے سب سے پیارا کون ہے
تو آپ
کہیں گے اللہ۔اپنے بچوں کو بھی آپ یہی سکھاتی ہیں اور جب ملاقات پر تشریف لاتی ہیں تو
بسا اوقات مائیں مجھے خوش کرنے کے لئے اپنے بچوں سے پوچھتی ہیں کہ بتاؤ کون زیادہ پیارا ہے تو
سیکھے سکھائے بچے کہتے ہیں کہ اللہ سب سے زیادہ پیارا ہے۔تو گویا بچپن ہی سے ہماری گھٹی میں یہ
بات بودی جاتی ہے کہ اللہ سب سے پیارا ہے لیکن عملی زندگی میں جب بھی خدا کی محبت کے مقابل پر کوئی
دنیا کی محبت آکھڑی ہو اپنے نفس کی محبت آکھڑی ہو ، اپنے عزیزوں اور پیاروں کی محبت آکھڑی ہو، تو
دل ہر بار یہی فیصلہ کرتا ہے کہ خدا کے سوا ہر دوسری چیز ہمیں زیادہ پیاری ہے۔اور اللہ زبان سے پیارا
ہے اور دنیا کی حقیقتیں دل سے پیاری ہیں۔یہ وہ تضاد ہے جو شرک کی بدترین قسم ہے اور اس تضاد کو سمجھے
بغیر آپ اللہ تعالیٰ کی محبت کی حقیقت کو پانہیں سکتیں۔اس تضاد کو سمجھنے کے بعد ہی آپ اس بیماری کا
علاج سوچ سکتی ہیں یا کرنے کی طرف متوجہ ہو سکتی ہیں۔ورنہ عمر بھر انسان اسی دھوکے میں مبتلا اپنی
ساری زندگی دنیا کی محبت میں ضائع کر بیٹھتا ہے اور جب موت کا وقت آتا ہے تو اُس وقت سب محنت
کے ساتھ اور سب کوشش اور توجہ کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی طرف مائل ہونے کے وقت ہاتھ سے نکل چکے
ہوتے ہیں۔صرف ایک حقیقت سامنے آتی ہے کہ وہ دنیا جس سے ہم نے محبت کی تھی وہ پیارے جو
ہمیں بہت عزیز تھے، وہ لوگ جو ہم سے محبت کرتے تھے ہم ان سب کو پیچھے چھوڑ کر جارہے ہیں۔ایسی
جگہ جارہے ہیں جہاں اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کبھی پھر ان کے منہ دیکھیں گے بھی کہ نہیں۔دنیا کی کمائی
ہوئی سب چیزیں، دنیا میں محبت سے حاصل کی ہوئی سب جائیدادیں اور دولتیں ، وہ سارے زیورات
جوز بینت بنتے ہیں ہر وہ چیز جو وجود کو پیاری ہے، وہ سب چیزیں اسی دنیا میں پیچھے رہ جاتی ہیں اور اس
حقیقت کا احساس کہ یہ عارضی چیز یں تھیں اور عارضی چیز سے دل لگانا ایک جھوٹی کہانی ہے۔یہ احساس

حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۸۳
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
زندگی بھر تو نہیں ہوتا۔اس وقت ہوتا ہے جب زندگی ہاتھ سے جارہی ہوتی ہے۔پس سب سے پہلے تو یہ سوچنے کی بات ہے کہ کیا زندگی میں اس شعور کو پیدا کرنے کا کبھی کوئی
موقع آپ کو میسر آئے گا کہ نہیں۔آئے گا تو کیسے آئے گا اور اگر یہ حقیقت ہے کہ خدا کے سوا ہر دوسری
چیز ہمارے دل کی چاہت ہے۔ہمارے دل کی تمناؤں کا مرکز ہے۔تو پھر خدا سے محبت کیسے پیدا ہوگی۔کیا انسان ہمیشہ اس جھوٹی زندگی میں ہی اپنی جان گنوا بیٹھے گا کہ منہ سے کہتا رہے کہ اللہ سب سے پیارا
ہے اور دل آواز میں دیتا رہے کہ اللہ کے سوا ہر دوسری چیز پیاری ہے۔پس اس حقیقت کو اپنے روزمرہ
کے تجربے میں پرکھ کر دیکھیں اور بیدار تو ہوں ، غور کر کے اپنے نفس کا جائزہ تو لیں آپ کون ہیں اور کس
سے پیار کرتے ہیں۔جب بھی آپ اپنے بچوں
کو دیکھتی ہیں ، ان کے لئے دل میں بے انتہا محبت کا
جذ بہ پھوٹتا ہے یعنی اکثر ماؤں کے دلوں میں سوائے ان ماؤں کے جن کے دل بعض دفعہ بچوں کے لئے
بھی سخت ہو چکے ہوتے ہیں۔اپنے پیاروں سے ملتی ہیں دل میں بے اختیار جذ بہ اُٹھتا ہے اور اپنے
پیاروں کی طرف جانے اور ان کی صحبت میں بیٹھنے کی تمنا ایک طبعی حقیقت ہے۔اگر وہ نہ بھی ہوں تو ان کا
ذکر پیارا لگتا ہے۔جیسا کہ ایک شاعر نے کہا ہے:۔تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
جب اپنے پاس کوئی اپنا محبوب نہ بھی ہو۔اس کا ذکر دل میں جاگزیں ہو جاتا ہے۔اسکی یاد
دل میں جگہ لے لیتی ہے اور اسکے ذریعے ہی انسان اپنا دل بہلاتا ہے۔لیکن کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ
جب کوئی نہ ہو تو خدا ہو۔جب کوئی نہ ہو تو خدا کی یاد دل کو ستائے اور اسکی تمنا دل میں تڑپے اور اس سے
پیار کی باتیں کی جائیں۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر ایک بہت بڑا خلا ہے جو آپ کے دل میں ہے۔آپ کی
ساری زندگی ایک خلا کے سوا اور کچھ نہیں۔جس سے پیار ہو اس کی صحبت میں انسان جانا چاہتا ہے بیٹھنا چاہتا ہے۔اس سے تنہائی میں
باتیں کرنا چاہتا ہے اور پیار اور تنہائی کا ایک گہرا تعلق ہے۔لیکن جب انسان مثلاً جلسے کے دنوں میں
اپنے دوستوں ، عزیزوں اور اقارب سے ملتا ہے تو بسا اوقات رات کا اکثر حصہ جاگ کر گزار دیتا ہے۔اور مجلسیں لگتی ہیں اور دل خوش ہوتے ہیں کہ شکر ہے اللہ کا بڑے دنوں کے بعد یہ پیارے دن ہے آئے
جب ہمارے عزیز ، محبت کرنے والے جن سے ہمیں محبت تھی دور دور سے سفر کر کے آئے اور جب خدا

حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۸۴
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
کی یاد کا وقت آتا ہے تو اس وقت انسان سو جاتا ہے۔تھکا ہارا، ساری رات کا باتیں کر کر کے ٹوٹا ہوا بدن
لے کر آخر وہ آرام سے سو جاتا ہے اور اس کو علم نہیں کہ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ تہجد کے وقت کی
تلاوت اور تہجد کے وقت کی اللہ کی یاد ایک امر مشہود ہے۔یعنی یہ وہ وقت ہے جب خدا انتظار کرتا ہے
کہ میرے بندے مجھ سے پیار کرنے والے اُٹھیں گے اور میرے ذکر کے لئے باقی سب سے الگ
ہو جائیں گے۔وہ ایسے اٹھیں گے کہ اپنی بیویوں کو بھی پتہ نہیں چلنے دیں گے۔خاموشی سے اپنے
بستروں سے الگ ہو جائیں گے اور بیویاں بھی اس طرح اٹھ کر ایک الگ گوشہ سنبھالیں گی جہاں اُن
کے خاوندان کی آوازیں نہیں سکتے۔بچے ماں باپ سے الگ کونوں میں گھسیں گے اور کوئی جگہ سجدے
کے لئے تلاش کریں گے۔یہ وہ وقت ہے جس کو قرآن کریم مشہوداً فرماتا ہے۔اَقِمِ الصَّلوةَ
لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ الَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ اِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا
( بنی اسرائیل : ۷۹ ) یعنی اس وقت فرشتے بھی انتظار کرتے ہیں اور اللہ بھی اپنے پیاروں کا انتظار کرتا ہے
کہ وہ مجھ سے محبت اور پیار کی باتیں کریں۔لیکن یہ وقت انسان اکثر نیند کی حالت میں بسر کر دیتا ہے۔تو یہ دل کی گواہی ہے یہ حقیقت کی گواہی ہے۔اس کے سوا سب باتیں فرضی باتیں ہیں۔پس جب اس
حالت میں آپ خدا سے تعلق باندھیں اور جب مصیبت پڑے تو خدا کی طرف دوڑ میں تو پھر آپ کا شکوہ
کیا حق رکھتا ہے کہ ہم نے تو بہت دعائیں کیں اللہ جواب ہی نہیں دیتا۔ہمارا بچہ بہار تھا، ساری رات
اس کے حضور روئے لیکن اُس نے بات نہ سنی۔ہماری ماں سکتے سسکتے مرگئی لیکن خدا نے ہماری کوئی
بات نہ سنی۔کیسا خدا ہے جب ہمیں ضرورت پڑتی ہے ہماری بات کا جواب نہیں دیتا۔یہ حقیقت خوب اچھی طرح اپنے ذہن نشین کر لیں اور اس بات کو سمجھ لیں کہ وہ تعلق جو آپ
خدا سے باندھنا چاہتے ہیں مرد ہوں یا عورتیں وہ تعلق فی الحقیقت آقا اور غلام کا تعلق ہے۔خدا کو نوکر
بنا کر رکھنے کی جو بد عادت انسانوں کو ہے یہ اُس وقت تنگی ہوتی ہے اس وقت کھل کر سامنے آتی ہے جب
آپ آوازیں دیتے ہیں اور آگے سے جواب نہیں ملتا۔کبھی آپ نے غور کیا کہ نوکر کا مقام کیا ہے نوکر کا
مقام یہ ہے کہ جب آپ اپنی مجلسوں میں مصروف ہوں، اپنی پیار کی باتوں میں ہوں تو نوکر پرے ہٹ
جائے اور اس کے وجود کا احساس تک آپ کو نہ ستائے۔آپ کی خلوتوں میں نوکر کا تصور بھی دخل نہ
دے۔لیکن جب ضرورت پیش آئے تو آپ کی ایک آواز پر لبیک کہتا ہوا کہیں سے دوڑتا ہوا آ جائے۔کیا امر واقعہ یہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق میں بندے عموماً یہی سلوک کرتے ہیں۔جب اپنے اچھے دن

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۸۵
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
ہوں تو گویا خدا کے بُرے دن آجاتے ہیں۔جب اپنی آسائش کے وقت ہوں تو اللہ تعالیٰ کو ان مجلسوں
میں دخل دینے کا موقع ہی نہیں ملتا نہ اجازت دی جاتی ہے۔جب تکلیف کا موقع ہو، ضرورت کا موقع
ہوتو پھر آوازیں دیتے ہیں کہ اے خدا ہماری مددکو اور اگر نہ آئے تو ناراضگی دلوں میں پیدا ہوتی ہے۔کئی ایسے ہیں جنہوں نے مجھے لکھا کہ ہمارا بچہ چونکہ فلاں وقت امتحان میں ناکام رہا۔اُس نے دعائیں
کیں پھر نا کام رہا۔پھر دعائیں کیں پھر ناکام رہاوہ دہر یہ ہو گیا۔وہ کہتا ہے کوئی خدا نہیں ہے۔اگر خدا
ہوتا تو میری بات کیوں نہ سُنتا کیوں نہ میری بات کا جواب دیتا جبکہ میں نے بڑی گریہ وزاری سے،
بڑی منت سے اس سے کوئی چیز مانگی تھی۔لیکن اس کو یہ خیال نہیں آتا کہ وہ دہریہ پہلے ہی تھا۔دہریت کی
حقیقت کا اب اُسے علم ہوا ہے۔جب اُس کے اچھے دن تھے، اس نے خدا کو اپنی زندگی سے نکال باہر کیا
ہوا تھا۔اور خدا کی باتوں کا کوئی جواب نہیں دیتا تھا۔تو جب مشکل کے دن آئے تو اس پر یہ حقیقت کھلی ہے
کہ میرا دل پہلے بھی خدا سے خالی تھا اب بھی خدا سے خالی ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ سے غلام اور آقا کا تعلق
اس طرح رکھا جاتا ہے کہ آپ غلام ہوں اور اللہ آقا ہو۔نہ کہ خدا غلام بنے اور آپ آقا ہو جائیں۔پس سب سے پہلے اپنے نفس کی حقیقت کو خوب اچھی طرح جانچ کر پہچاننا ضروری ہے۔اس
کے بغیر انسان عرفان کا کوئی سفر بھی اختیار نہیں کر سکتا۔ہر شخص اپنے دل کو ٹولے، ہر عورت اپنے دل کو
ٹولے، اپنی محبتوں کے مراکز کی تلاش کریں، کہاں کہاں ہیں۔کون کون ہیں جو اُ سے محبوب ہیں، کون
کون ہیں جو اسکی محبتوں سے دور ہیں۔جن سے محبت ہے ان سے کیا دل چاہتا ہے۔کیسا کیسا قرب
نصیب ہو۔اور جب ہر عورت اپنے علم اور اپنے دماغ اور اپنے قلب کی توفیق کے مطابق یہ معین کرلے
کہ میں کس سے محبت کرتی ہوں کیوں کرتی ہوں۔تب خدا پر نظر ڈالے اور دیکھے کہ خدا کا کوئی خانہ اُس
کے دل میں تھا کہ نہیں تھا۔اگر نہیں تھا تو دہریت کی یہ ایک بڑی ظالمانہ قسم ہے کہ خدا کی حقیقت ایک
فرضی دنیا کی حقیقت بنی رہتی ہے۔اُس کے سامنے سر جھکتا ہے تو دراصل محض ایک مادی سر ایک بدنی سر
جھکتا ہے۔روح کا سر نہیں جھکتا۔رُوح کا سر اس وقت بھی کسی اور جانب جھکا رہتا ہے۔انسان عبادت
کرتا ہے بظاہر خدا کی عبادت کرتا ہے۔لیکن دل کی آرزوئیں اسے کسی اور طرف
کھینچ رہی ہوتی ہیں۔عبادت میں جوش اُس وقت آتا ہے۔جب خدا کے سوا خدا سے کچھ اور چیزیں مانگی جائیں۔اور جب وہ
چیزیں مل جائیں یا وہ ہیجان کا وقت گزر جائے تو پھر اللہ نظر سے غائب ہو جاتا ہے۔وہ خدا کا بندہ ہے جو
بغیر ضرورت کے خدا کے سامنے جھکتا ہے۔خدا کا وہ بندہ ہے جب اُسے صرف خدا کی خاطر ، خدا کی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۸۶
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
محبت کی خاطر خدا کا عشق اُسکے دل میں ہیجان برپا کر دے۔اور اس کی تلاش میں اُس کی روح نکل
کھڑی ہو۔یہ وہ مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود نے اپنے اشعار میں اپنی نثر میں بھی خوب کھول کر
ہمارے سامنے رکھا اور اس مضمون
کو سمجھے بغیر اور خدا کی محبت دل میں جاگزیں کئے بغیر ، حقیقت میں ہم
زندہ نہیں ہو سکتے۔بسا اوقات ہم زندہ سمجھتے ہوئے دنیا میں حرکت کرتے ہیں، چلتے پھرتے ہیں، مختلف
باتوں میں حصہ لیتے ہیں۔مگر ایک ویران دل کے ساتھ جو در حقیقت زندگی سے خالی ہوتا ہے۔زندگی
اللہ کی محبت کا نام ہے۔لیکن یہ بات سمجھنے کے بعد اگر تقویٰ کے ساتھ اب اپنا جائزہ لے لیں اور سمجھ لیں کہ فی الحقیقت
آپ خدا سے محبت نہیں کرتی یا نہیں کرتے تو سوال یہ پیدا ہوگا کہ پھر کیسے کریں گے۔یہ وہ مضمون ہے
جس کے متعلق میں جس حد تک توفیق ملے آپ کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں اور آپ کی مدد کرنا چاہتا ہوں
که فرضی محبت ایک حقیقی محبت میں تبدیل ہو جائے۔سب سے پہلے تو محبت کا تجزیہ ضروری ہے۔محبت کیوں ہوتی ہے اور کیا ہوتی ہے؟ محبت تو
زبردستی کی چیز ہے ہی نہیں۔لاکھ آپ کہیں اس سے محبت کر ولیکن اگر طبعا کسی چیز سے محبت نہ ہو تو اس
طرف اشارے کرتے ہوئے یہ کہہ دینا کہ اُس سے محبت کرو، محبت پیدا نہیں کر سکتے ناممکن ہے۔محبت
میں تو بس ہی کوئی نہیں ، اختیار ہی کوئی نہیں۔یہ تو ایسی آگ ہے کہ کہتے ہیں جو لگائے نہ لگے اور بجھائے
نہ بنے۔اگر لگانے کی کوشش کریں گے تو لگے گی نہیں، لگ جائے تو بجھائی نہیں جائے گی۔پس جب
محبت پر انسان کا اختیار نہیں ہے۔تو کیسے کی جائے یہ سوال ہے۔اب آپ کو میں نے ایک طرح سے
خوب سمجھا دیا کہ ہم میں سے اکثر فی الحقیقت خدا کی محبت کا فرضی نام لیتے ہیں۔دل اللہ کی محبت سے
خالی اور ہر دوسری محبت سے بھرے ہوئے ہیں۔جو موازنے کے وقت بات ظاہر ہوتی ہے۔جب خدا
تعالیٰ کی محبت کے مقابلہ پر کوئی دوسری محبت آکھڑی ہو اس وقت پتہ چلتا ہے کہ فی الحقیقت خدا کے سوا
ہم کسی اور سے محبت کیا کرتے تھے۔قرآن کریم میں یہی وہ نشانی ہے سچی محبت کی جو ہمارے سامنے
بیان فرمائی۔فرماتا ہے : وَالَّذِينَ آمَنُوا اَشَدُّ حُبًّا لِلهِ وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں وہ خدا تعالیٰ
سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔اس کی محبت کے سامنے کوئی اور محبت نہیں ٹھہرتی۔اس مضمون کو
سمجھانا بہت مشکل کام ہے لیکن بہر حال یہ میرے فرائض میں سے ہے بلکہ اس مضمون سے مجھے محبت

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
MAL
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
ہے میں اسے سمجھائے بغیر رہ نہیں سکتا اور میں یہ جانتا ہوں کہ ہماری زندگی کا راز اس محبت الہی میں ہے۔اگر ہم اس راز کو پالیس تو گویا زندگی کی حقیقت کو پالیں گے۔پس سوال یہ ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا کہ
زبر دستی کیسے خدا سے محبت کریں۔زبر دستی تو ہو نہیں سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود فر ماتے ہیں۔بن دیکھے کس طرح کسی مہ رخ پہ آئے دل
کیونکر کوئی خیالی صنم سے لگائے دل (در ثمین صفحه ۱۱۱)
ایک ایسے محبوب پر دل کیسے آجائے جسے دیکھا کبھی نہیں اور اگر دیکھا نہیں تو گفتگو ہی سہی۔پردوں سے ہی گفتگو ہو جائے تو پھر بھی کوئی محبتوں کے امکان پیدا ہوتے ہیں۔پس یہ وہ مشکل مسئلہ
ہے۔جسے میں جہاں تک ممکن ہو آسان کرنے کی کوشش کرتے ہوئے آپ کو سمجھارہا ہوں۔کچھ باتیں
میں نے گزشتہ جلسوں پر سمجھا ئیں ، کچھ آج سمجھاؤں گا۔محبت الہی کی اہمیت کے متعلق پہلے آپ کو ایک حدیث سناتا ہوں۔حضرت رسول اللہ سے
حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ تین باتیں ہیں جس میں وہ ہوں وہ ایمان کی حلاوت اور مٹھاس کو محسوس
کرے گا۔ایمان کی حلاوت اس میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول باقی تمام چیزوں سے اُسے زیادہ
محبوب ہو۔دوسرے یہ کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی سے محبت کرے اور تیسرے یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مدد
سے کفر سے نکل آنے کے بعد پھر کفر میں لوٹ جانے کو اتنا نا پسند کرے جیسے اُسے آگ میں پھینکا جارہا ہو۔پس پہلی بات رسول اکرم نے یہ سمجھائی وہی جو قرآن کریم نے ایمان کی علامت بتائی تھی کہ اللہ
کی محبت ایمان کی نشانی ہے اگر دل محبت سے خالی ہیں تو ظاہر ہے کہ ایمان سے بھی خالی ہیں تو پھر وہ جو
قرآن کریم میں وعدے ہیں کہ مومنوں کو یہ ملے گا اور مومنات کو یہ ملے گا وہ سارے وعدے کہاں جائیں
گے کیونکہ اگر ہم نے محبت کے ذریعے ہی ایمان کو پرکھنا ہے جیسا کہ قرآن نے واضح طور پر فرمایا اور
آنحضرت نے اُسے مزید کھول دیا کہ محبت کے بغیر ایمان بھی کچھ نہیں۔اس سے ایمان کی طرف توجہ پیدا
ہوتی ہے کہ ایمان ہے کیا ؟ ایمان کی طرف جب ہم جاتے ہیں تو ایک اور مشکل در پیش ہے الَّذِینَ
يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقره:۴) ایمان
کی نشانی یہ بتائی کہ وہ غیب پر ایمان لاتے ہیں تو معمہ یہ معمہ، تعجب پر تعجب ، ایک مسئلہ حل نہیں ہوتا ایک
اور مسئلہ سر اُٹھالیتا ہے۔حضرت مسیح موعود تو فرماتے ہیں کہ بغیر دیکھے کسی محبوب سے محبت ہو ہی نہیں
سکتی۔اگر دیکھا نہیں تو سُن تو لو ا سکی آواز ہی سہی۔اس سے گفتگو ہی ہو لیکن اللہ تعالیٰ نے تو ایک عجیب نشانی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۸۸
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
بیان فرمائی ہے مومنین کی۔پہلا نشان یہ ہے کہ الَّذِينَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ
الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة : ٤ ) کہ وہ غیب پر ایمان لاتے ہیں تو اگر غیب پر ایمان
لانا ہے تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ جیسے لوگ جن بھوتوں کی کہانیوں پر ایمان لے آتے ہیں، پریوں کی
کہانیوں پر ایمان لاتے ہیں، اسی طرح گویا اللہ پر ایمان لانا ہے۔اگر ایمان کی یہی حقیقت ہے اور
غیب کا وہی معنی ہے جو عام طور پر سمجھا جاتا ہے تو پھر تو یہ محبت سب فرضی قصے ہیں اور ایمان کی بھی کوئی
حقیقت باقی نہیں رہتی۔اس لئے لفظ غیب پر ایمان لانے کو سمجھیں گی تو بات آگے چلے گی۔غیب پر ایمان کیا چیز ہے؟ اس پر اگر آپ غور کریں تو خدا تعالیٰ کی ساری کائنات آپ کے
سامنے آکھڑی ہوگی اور اپنے ماضی کی طرف بھی توجہ ہوگی اور اپنے مستقبل کی طرف بھی توجہ ہوگی۔اللہ
پر ایمان غیب پر ایمان کے بغیر ممکن نہیں ہے کیونکہ اگر آپ اپنے ماضی پر نگاہ ڈالیں تو ازل کے سوا کچھ
دکھائی نہیں دیتا۔اور آپ کی زندگی کے پہلے بھی عدم ہے اور آپ کی زندگی کے معا بعد بھی عدم ہے۔اور
پہلی عدم جو زندگی سے پہلے کی ہے۔یعنی جب آپ دنیا میں نہیں آتے یا نہیں آتیں تو اس پر نظر ڈال کے
دیکھیں وہ کچھ بھی نہیں ہے۔گویا آپ کے آنے سے ایک جہاں بنتا ہے۔آپ کے وجود کے ساتھ ایک
پورا جہاں پیدا ہو جاتا ہے اور ہر انسان کا عالم اس کے ساتھ ہی جنم لیتا ہے۔اس کے ساتھ ہی وہ پیدا
ہوتا ہے۔اس کے سوا اگر اس کو نکال دیا جائے تو کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔تو ایک ایک کر کے اگر آپ ہر
وجود کو دنیا سے نکال دیں تو ایک عالم مٹتا چلا جاتا ہے۔اس کا ماضی بھی فنا ہو جاتا ہے اس کا حال بھی اسکا
مستقبل بھی گویا دُنیا باقی نہیں رہی اور اگر آپ سب کے سب ذی شعور لوگوں کو دنیا سے نکال دیں۔فرض کریں اس دور کا تصور کریں جبکہ کوئی ذی شعور باقی نہیں تھا تو کل عالم فنا ہو جائے گا۔کچھ بھی باقی
نہیں رہے گا۔لیکن يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وہ غیب پر اس لئے ایمان لاتے ہیں کہ اس حالت میں
صرف خدا ہے جو موجود ہے۔اس کے بغیر عالم کا وجود میں رہ ہی نہیں سکتا۔کیونکہ عالم کہتے ہی اُس کو ہیں
جسکا علم ہو اور اگر انسانی علم کے نتیجہ میں اس کے نہ ہونے کے نتیجہ میں ایک جہان مٹ جاتا ہے۔تو
سب انسانوں کے مٹ جانے سے سارا جہان ہر پہلو سے مٹ جانا چاہئے مگر پھر بھی باقی رہتا ہے۔اگر وہ نہ رہتا تو ہم کہاں سے آتے۔تو غیب کا مضمون یہ بتاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی بھی نہیں۔اگر ہم نہیں
تھے تب بھی خدا تھا۔غیب تھا اس وقت بھی کائنات موجود تھی اور غیب کو دیکھنے والا بھی موجود تھا۔پس خدا
کی از لیست اور ابدیت کے لئے غیب کا تصور ضروری ہے۔اور یہ ایمان
اتنا یقینی اور قطعی ہے کہ جس کا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۸۹
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
جن بھوتوں کی کہانیوں سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں۔جن بھوتوں کی کہانیاں تو فرضی ہیں اور آپ جانتے
ہیں اور سب جانتے ہیں کہ محض انسانی فکر کی ایک تخلیق ہے۔مگر غیب جس کی طرف خدا بلا رہا ہے جس پر
ایمان لانے کی خدا دعوت دے رہا ہے وہ اتنی قطعی حقیقت ہے کہ اس کے مقابل پر وجود کی کوئی حقیقت
دکھائی نہیں دیتی۔خدا کے سوا ہر چیز غیب ہے اور خدا نہ ہو تو غیب کلیہ غائب ہو جائے۔پس غیب کا وجود
میں آنا اور وجود میں رہنا جب ہم ماضی پر نظر ڈالیں تو ہمیں دکھائی دینے لگتا ہے۔جب ہم نہیں تھے تب
بھی تھا۔جب جاندار نہیں تھے تب بھی کوئی وجود تھا۔جب مادہ نہیں تھا تب بھی کوئی وجود تھا۔تو غیب اللہ
مستقبل پر
سے بھرا پڑا ہے۔اللہ کے سوا غیب کچھ نہیں اور غیب ہے تو خدا ضرور ہے۔اور جب ہم ماضی اور
نگاہ ڈالیں تو یہ حقیقت ہم پر خوب روشن ہو جاتی ہے کہ غیب پر ایمان لانا ہمارے لئے لازم ہے۔اور
ایک قطعی حقیقت ہے۔ایک سائنٹفک حقیقت ہے کہ غیب کی حقیقت کو سمجھیں گے تو پھر خدا کی حقیقت کا
احساس، اس کا شعور دلوں میں پیدا ہو گا۔غیب کے حوالے کے بغیر خدا کا تصور نہیں باندھا جاسکتا۔ایک دفعہ پھر آپ غور کریں۔جب آپ نہیں تھیں یعنی میں خواتین سے مخاطب ہوں اس لئے
میں خواتین کا حوالہ دے رہا ہوں جب آپ نہیں تھیں تو کل کائنات نہیں تھی۔کبھی آپ نے غور کیا اس
بات پر ؟ اگر آپ نہ ہوں گی تو گویا کل کائنات غائب ہو جائے گی۔باقی ہوں یا نہ ہوں اس سے آپ کو
کیا غرض ہے۔وہ بچے جو مجھ سے ملنے کے لئے آتے ہیں، کئی دفعہ میں اُن سے پوچھتا ہوں، یہ غیب کا
تصور ان کے دماغ میں جاگزیں کرنے کی خاطر کہ تم جب پیدا نہیں ہوئے تھے یا پیدا نہیں ہوئی تھیں تو
کیا تھا پیچھے؟ تو حیران ہو جاتے ہیں۔کہتے ہیں کچھ بھی نہیں تھا۔اور امر واقعہ یہ ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوتا۔یعنی اب تم نے آنکھیں کھول لی ہیں تو تمہیں پتا تھا۔کہ تھا سب کچھ۔یہ جہان ہمیں پتہ تھا۔لیکن اگر ہم نہ
ہوتے تو ہمیں کچھ نہ پتا ہوتا۔تو ہمارے ہونے نے ہمیں بتایا کہ غیب ہے اور ہم نہ بھی ہوں تو غیب
ہے۔غیب کا وجود ہمارے ہونے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔وہ اپنی ذات میں قائم ہے۔تو قرآن میں
جس کو غیب کہا جاتا ہے اسکا مطلب عدم نہیں ہے بلکہ نظروں سے غائب ہے تصور سے باہر ہے۔پس
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اپنی تھوڑی سی زندگی کے اوپر ساری کائنات کو کس طرح منحصر کر دو گے تم تو آج
آئے اور کل گزر گئے اور تمہارے آنے کے بعد ایک عالم وجود میں آیا۔تمہارے جانے کے بعد وہ عالم
غائب ہو گیا۔لیکن اس عرصے میں جب تم غور کرو گے تو پھر تمہیں پتا چلے گا کہ تمہارا ہونا تو ایک بہت ہی
معمولی ایک نقطے سے بھی کم حیثیت رکھتا ہے۔جو نہیں ہے وہ بہت وسیع ہے اور بہت عظیم ہے ، ساری

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۴۹۰
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
کائنات پر پھیلا پڑا ہے۔پس غیب پر ایمان لاؤ تو پھر اللہ پر ایمان کی حقیقت دل پر روشن ہوگی۔اس
پہلو سے آپ کو زمانوں کی طرف جو گزرے ہوئے زمانے ہیں اور ان زمانوں کی طرف بھی جو آنے
والے زمانے ہیں خدا دعوت دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تم مجھے پہچاننا چاہتے ہو تو یاد کرو کہ تم بے حقیقت
ہو۔تمہارے عدم کے ساتھ اس کائنات کا کوئی تعلق نہیں۔تمہارے وجود کے ساتھ اس کا ئنات کا کوئی
تعلق نہیں۔تم تو ایک ذرہ بے حقیقت کی طرح آئے اور گزر گئے۔لیکن یہ کائنات جو تمہاری نظر سے
غائب تھی اور غائب ہو جائے گی پھر بھی رہے گی۔پس اس غیب پر یقین کرو کہ تم پر کوئی بنا نہیں ہے۔تمہارے بغیر کا ئنات قائم ہے اور تمہارے بغیر کائنات باقی رہے گی اور اس کو باقی رکھنے والا خدا ہے
جس پر تمہیں ایمان لانا لازم ہے کیونکہ اگر اس پر ایمان نہیں لائے تو پھر ساری کائنات ہی کالعدم ہو
جانی چاہئے۔پر يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ کا جو مضمون ہے یہ ہمیں ایمان کی حقیقت سکھاتا ہے اور جوں
جوں آپ غیب پر غور کرتی چلی جائیں اللہ تعالیٰ کا تصور آپ کے دل میں عظیم تر ہو کر ابھرے گا اور ایمان
کے ساتھ ہر محبت کا ایک تعلق ہے جو غور کے بعد ظاہر ہوا کرتا ہے اُس سے پہلے نہیں ہوتا۔اب ایک اور پہلو سے میں اسی مضمون کو کھولنے کی کوشش کرتا ہوں۔کیونکہ جیسا کہ میں عرض
کیا ہے کہ مضمون بہت ہی گہرا ہے، باریک ہے ،لطیف ہے اور بسا اوقات چونکہ انسان ان باتوں پر غور
نہیں کرتے۔اس لئے نئے سرے سے انہیں پڑھانا ایک مشکل کام ہے۔لیکن اس مشکل کو بہر حال ادا
کرنا ہے۔کیونکہ یہ ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔غیب کو سمجھنے کے بعد اب آپکو یہ غور کرنا ہوگا کہ
اگر آپ کے دل میں ہمیشگی کی تمنا ہے، اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ ہمیشہ کے لئے ہوں تو یہ کیسے حاصل ہو
سکتا ہے۔جب تک اس ذات سے تعلق قائم نہ ہو جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی کسی انسان کو ہمیشگی
نصیب نہیں ہو سکتی اور ہمیشگی سے انسان کو ایسی محبت ہے کہ جب وہ اپنی ذات سے پیار کرتا ہے تو دراصل
ہمیشگی سے پیار کر رہا ہے اور اس نقطے کو وہ سمجھتا ہی نہیں ہے کہ میں کیوں پیار کر رہا ہوں۔ایک انسان اپنی
عمر بڑھانے کی جو کوشش کرتا ہے۔تو یہ کوشش کرتا ہے کہ وہ عمر جو جبتک رہی ہے میں موجود کا احساس
رکھتی ہوں اور میرے ہونے کا احساس، میرے وجود کا احساس اور کائنات کو دیکھنے کا احساس اور شعور کا
احساس، ہر قسم کے جو شعور انسان کو نصیب ہوئے ہیں یہ زندگی کی سب سے بڑی لذت ہے۔جب انسان مٹ جائے تو پھر بھی باقی رہنا چاہتا ہے اور اس باقی رہنے کی خواہش کے نتیجے

حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۹۱
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
میں اولاد پیدا ہوتی ہے اور خدا نے اولاد کے ذریعے انسان کو باقی رکھنے کے سامان پیدا کئے ہیں۔اس
پر آپ غور کریں تو آپ کو اولاد کی محبت کی حقیقت سمجھ آجائے گی۔اولاد سے پیار دراصل اس لئے ہے
کہ وہ آپ کا مستقبل ہے۔اولاد سے در حقیقت پیار اس لئے ہوتا ہے کہ جب آپ نہیں ہوں تو وہ آپ
کی جگہ ہوتی ہے اور آپ کی ذات کو لے کر آگے بڑھتی ہے۔تو گویا آپ کی ذات کا وہ دوسرا حصہ ہے۔ہزار مائیں یہ کہیں کہ اولاد پہ ہماری جان فدا ہو مگر قرآن کریم فرماتا ہے کہ در حقیقت سب سے زیادہ
تمہیں اپنی جان پیاری ہے۔اولاد کی محبت ثانوی ہے اپنی محبت کی وجہ سے محبت ہے۔چنانچہ قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب قیامت کے دن سزا در پیش ہوگی تو مائیں چاہیں گی کہ اپنے بچے کو جہنم
میں جھونک کر خود بچ جائیں۔دودھ پلانے والی اپنے بچوں کے دودھ چھڑا کر گویا کہ ان کو آگ میں
جھونکنا زیادہ پسند کریں گی۔بہ نسبت اس کے کہ وہ آگ میں پڑیں۔اس انسانی فطرت کی طرف اشارہ
فرمایا ہے کہ کہنے کی باتیں ہیں فی الحقیقت اپنا نفس ہی ہے جو پیارا ہے اور نفس کی خاطر انسان بچوں سے
پیار کرتا ہے محض اس لئے کہ وہ اُن کے مستقبل کے محافظ ہیں۔اس کے مستقبل کے ضامن ہیں۔وہ اس
کو لے کر آگے بڑھیں گے۔اس وقت میں اس بحث کو نہیں چھیڑتا کہ بعض مائیں بچوں پر جان فدا کر بھی دیتی ہیں تو کیوں
کرتی ہیں؟ یہ ایک بہت گہر ا مضمون ہے اس کی تفصیل میں اگر میں جاؤں تو جو بات میں چھیٹر بیٹھا ہوں
اُس کو اس کے کنارے تک نہیں پہنچا سکوں گا۔لیکن میں اس کی حقیقت کو جانتا ہوں اور میں بتا سکتا ہوں،
سمجھا سکتا ہوں کہ یہ جو ماں کی قربانی ہے بچے کے لئے اور جان فدا کر دینا یہ بھی ایک نفس کا دھوکا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انسان سب سے زیادہ اپنے نفس سے محبت کرتا ہے۔اپنے وجود سے محبت
کرتا ہے اور جو چیز اس کے وجود کو بقا بخشنے والی ہے اس سے پیار کرتا ہے۔جو چیز اُس کے وجود کو وسعت
دینے والی ہے اس سے پیار کرتا ہے۔یہ پیار کی حقیقتیں ہیں ان میں کبھی کوئی تبدیلی آپ نہیں دیکھیں
گی۔آپ کو کھانا کیوں اچھا لگتا ہے؟ میٹھا میٹھا کیوں لگتا ہے؟ خوشبو ، خوشبو کیوں لگتی ہے۔اس لئے کہ
جب سے آپ
کو تخلیق کے مراحل سے گزارا گیا۔جب سے شعور کی پرورش ہوئی اور ارتقاء شروع
ہوا۔ہر وہ چیز جو آپ کے بقا کے لئے مفید تھی آپ کو اچھی لگنے لگی اور اچھی پہلے لگی تھی مٹھاس بعد میں پیدا
ہوئی ہے۔بُری پہلے لگی تھی کرواہٹ بعد میں پیدا ہوئی ہے۔اور کیونکہ یہ تربیت کا دور کروڑ ہا سال
اربوں سال تک پھیلا ہوا ہے۔اس لئے آپ کو احساس نہیں ہوسکتا آپ معلوم نہیں کر سکتیں کہ کیسے مجھے

حضرت خلیفہ صیح الرابع ' کے مستورات سے خطابات
۴۹۲
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
رفتہ رفتہ مٹھاس کا شعور پیدا ہوا تھا۔جو چیز کسی کی بقا کے لئے ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ
ساتھ اُس میں ایک نیا شعور عطا فرمانا شروع کیا کہ تمہاری بقا کے لئے ضروری ہے تمہیں اچھی لگتی ہے۔اب پانی دیکھ لیں کہ اُس میں مٹھاس تو نہیں ہے لیکن جب پیاس کی شدت سے انسان مر رہا ہوتو ہر میٹھی
چیز سے زیادہ پانی اچھا لگتا ہے۔جب پیاس کی شدت حد سے زیادہ بڑھ جائے تو شربت سے بھی نفرت
ہو جاتی ہے۔آپ کا دلپسند کو کا کولا بھی بُرا لگنے لگتا ہے۔اس وقت تو دل چاہتا ہے کہ ٹھنڈا پانی ملے اور
اس سے میرے دل کی پیاس بجھے۔تو وہ چیز جس میں بظاہر لذت نہیں ہے۔اس میں بھی بقا کی وجہ سے
لذت ہے۔اور اس کی لذت کا احساس اُس وقت ہوتا ہے جب آپ موت کے کنارے پر کھڑے
ہوں۔تو ہر وہ چیز جو آپ کے وجود کو بڑھانے کا موجب بنتی ہے یا قائم رکھنے کا موجب بنتی ہے وہ آپ
کو پیاری لگنے لگتی ہے اور اس کا تعلق شعور کے ارتقاء سے ہے۔جس کو شعور نہ رہے مثلاً پاگل ہو جائے۔اس کو میٹھا دیں یا کڑواد میں اس کو فرق ہی نہیں پڑتا۔پاگلوں کو ہم نے دیکھا ہے مٹی بھی کھا رہے ہوتے ہیں اور بد بودار چیزوں پر بھی منہ مار رہے ہوتے
ہیں۔اور آپ حیران ہوتے ہیں کہ اس کو کیا ہو گیا ہے۔یہ نہیں سوچتے کہ آپ بھی تو ایسے ہی ہیں۔جن
چیزوں کا آپ کو شعور نہ ہو آپ وہاں بھی گندگی پر ہی منہ مارتے ہیں۔کیونکہ شعور کے نہ ہونے کے نتیجے
میں آپ اچھی چیزوں کو پہچان نہیں سکتے۔پس محبت الہی کے مضمون کو سمجھنے کے لئے یہ انسانی تجارب پر
غور بہت ضروری ہے۔اگر حقیقت میں اللہ تعالیٰ کا عرفان نصیب ہو جائے۔اس کی ذات کی عظمت کا دل پر ایک
رعب قائم ہو جائے۔اور اس سے تعارف ہو۔اور پتہ چلے کہ ہماری بقا کا ، ہماری ہر زندگی کے لمحے لمحے کا
انحصار اس کی ذات پر ہے۔اگر یہ فی الحقیقت یہ سچی بات ہے اور ہے سچی بات تو ہمارے دل میں یونہی یہ
بات داخل ہوگی ، جاگزیں ہوگی۔طبعا اللہ تعالیٰ سے ہماری محبت بڑھے گی۔اس کے بغیر نہیں بڑھ سکتی۔اب اس مثال کو جو میں دے رہا ہوں مزید آگے بڑھا تا ہوا بچوں کے پیار کی بات کر رہا تھا۔بچے آپ کو دراصل اس لئے پیارے ہیں کیونکہ وہ آپ کا مستقبل ہیں۔اور اگر بچے نہ ہوں تو کیسا کیساوہ
عورتیں جن کی گود خالی ہو تڑپتی ہیں۔حالانکہ اگر بچے آتے ہیں تو مصیبت کے ساتھ آتے ہیں۔ان کا
پیدا ہونا مصیبت ،نو مہینے ان کو پیٹ میں پالنا مصیبت ، جان کو خطرے میں ڈالنا مصیبت اور پھر ہر وقت
اس کا رونا پیٹنا۔ذراسی بیماری کے وقت آپ کو مصیبت پڑ جانا۔یہ ساری مشکلات ہیں اور یہ آپ قبول

آج 10 میں سے 10 باقی