محبت الہٰی کے ذریعہ تربیت

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۹۳
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
کرتی ہیں، کیوں کرتی ہیں؟ اس لئے کہ وہ آپ کے مستقبل کا ضامن ہے۔اس کے اندر رہ کر آپ باقی
رہتی ہیں۔تو اگر آپ یہ غور کریں، غیب کے مضمون پر غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کا ماضی بھی
خدا کی ذات سے تعلق رکھتا ہے۔آپ کا مستقبل بھی اسی کی ذات سے تعلق رکھتا ہے۔یہ جو بچے آپکو
پیارے لگتے ہیں۔ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ان کو چھوڑ دیں گی آپ یا ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ بچے
آپکو چھوڑ دیں۔تو جس سے پیار بڑھا یا وہ تو وفانہیں کرتا۔وہ تو ساتھ رہ نہیں سکتا۔لازم ہے کہ ایک دن
مائیں بچوں کو چھوڑیں یا بچے ماؤں کو چھوڑ دیں۔لازم ہے کہ ماؤں کی زندگی میں بھی ایسا وقت آئے کہ
بچے محض فرض کی خاطر ان سے تعلق نبھائیں ورنہ ان کی خواہشات کے رُخ تبدیل ہو چکے ہوں مائیں
بوجھ بن گئی ہوں۔بیمار ہوں یا ذہنی مریضہ بن چکی ہوں۔ہر وقت ان کو سنبھالنا اور بہری ہوگئی ہیں تو
اونچی اونچی ان سے باتیں کرنا اور ہر وقت پوچھنا کہ تمہیں کیا کرنا ہے کیا کھانا ہے۔بھول جاتی ہیں تو یہ
مصیبت کہ ابھی کھانا کھلایا ہے تو پھر ماں آواز دیتی ہے کہ لاؤ کچھ میرے لئے میں نے کھانا نہیں کھایا۔ہزار مصیبتیں ہیں جو ماؤں سے جو بہت پیاری ہوتی ہیں ان سے وابستہ ہو جائیں تو پھر بھی آپ فرض
نبھاتے چلے جاتے ہیں۔لیکن بالآخر آپ کے تمام شعور نے آپ کو چھوڑ دینا ہے، آپ کی سب پیاری
چیزوں نے آپ کو چھوڑ دینا ہے۔یا آپ نے اپنی پیاری چیزوں
کو چھوڑ دینا ہے۔پھر آپ نے کہاں
جانا ہے وہ جو غیب ہے۔یعنی اب آپ کی نظر سے غائب ہے ایک یہ معنی بھی غیب کے ہیں۔ایک ایسی
دنیا میں آنکھیں کھولنی ہیں جس کا کوئی شعور آپ کو نہیں ہے۔آپ
کو علم نہیں کہ وہ کیا ہوگی۔لیکن اگر آپ
باقی رہیں گی تو اپنی سب پیاری چیزوں سے جدا ہو کر ایک اور طرف حرکت کر رہی ہیں اور ہر ایک سے
جدائی آپ کے مقدر میں ایسے لکھی ہوئی ہے کہ کوئی دنیا کی طاقت اس کو ٹال نہیں سکتی۔لازما ہم نے مرنا
ہے، لا زما ہم نے جدا ہو جانا ہے۔پس جس غیب سے آئے تھے اُس غیب کی حقیقت کو تو ہم نے ماضی پر نظر ڈال کے معلوم کیا۔جس غیب میں ہم جا رہے ہیں اس کی حقیقت قرآن ہمیں بتاتا ہے اور فرماتا ہے کہ وہ ایک ایسا غیب ہے
جس میں تم اللہ تعالیٰ کے قریب تر ہو جاؤ گے اور خدا کی طرف سے آئے تھے ، اس بات کو اگر تم نے بھلا
دیا تو جب خدا کی طرف جاؤ گے تو ایک اجنبی ذات کی طرف جاؤ گے جس سے تم نے کوئی تعلق قائم نہیں
کیا۔پس تمہاری جنت جہنم میں تبدیل ہو جائے گی۔اور جو عارضی دنیا کی لذتیں تھیں ان کے بدلے تم
نے دائمی جہنم اپنے لئے خرید لی۔یہ وہ مضمون ہے جس کا غیب کی محبت سے تعلق ہے ایمان بالغیب سے

حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۹۴
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
تعلق ہے اور اسے آپ سمجھیں تو پھر اس کی اہمیت دل میں ظاہر ہوگی اور جب اہمیت دل میں بیٹھے گی تو
پھر ایسے طریقے اختیار کئے جاسکتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی محبت کی طرف قدم آگے بڑھیں گے۔پس اس بات کو یقین کرلیں کہ مرنے کے بعد ہماری ساری محبتیں ، ہماری ساری چاہتیں اس
دنیا میں پیچھے رہ جائیں گی اور دنیا کی زندگی دن بدن جھوٹی دکھائی دینے لگے گی۔اتنی تھوڑی دکھائی
دینے لگے گی کہ وہ ایک لمحے میں گزرگئی اور جدھر جانا ہے وہ وہی غیب ہے جس کی آپ نے پروا نہیں کی
تھی۔لیکن بالآخر ادھر ضرور جانا ہے اس سے کیسا تعلق قائم ہے؟ یہ بات ہے جو آپ کی جنت بنائے گی
وہ یہی بات ہے جو آپ کی جہنم بنائے گی۔اگر اس دنیا میں اللہ تعالیٰ سے قرب کے احساس سے لذت
حاصل ہوئی اس کے قرب کے احساس سے لطف آیا تو مرنے کے بعد یہ لطف بڑھ جائیں گے۔اگر اس
دنیا میں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ گھبراہٹ ہوئی کہ چلو یہ نام جلدی گزرے تو ہم دوسری باتوں میں
مصروف ہو جائیں اور یاد محض فرضی یاد ہے، حقیقت سے تعلق نہیں رکھتی۔تو پھر مرنے کے بعد جس ہستی
کی طرف آپ جائیں گی وہ آپ کی محبوب ہستی نہیں ہے۔اور اصل لذت جو ہے وہ محبوب کے ملنے کی
لذت ہے۔جنت اسی کا دوسرا نام ہے کئی دفعہ آپ لوگ یہ غور کریں تو آپ یہ سوچ کر حیران ہوں گے
کہ جو دنیا کی لذتیں ہیں ان سے بہت بڑھ کر محبوب کے قرب کی لذت ہے۔ہر دوسری لذت اس پر فدا
ہو جاتی ہے۔مجنوں نے اگر دنیا حج کر دی۔سب کچھ قربان کر کے اپنے آرام کو قربان کیا۔اپنی جائیداد
چھوڑی اپنے وطن سے بے وطن ہوا۔صحرائی زندگی بسر کی تو محض لیلی کے محمل کی تلاش میں
کہ لیلی کا قافلہ
یہاں سے کبھی گزرے گا تو میں بھی دیکھ لوں گا۔ایک فرضی بات ہے مگر اتنی بھی فرضی نہیں کہ دنیا میں ہوتی
ہی نہ ہو۔مجنوں کی کہانی تو فرضی ہے مگر یہ بات فرضی نہیں ہے کہ انسان واقعہ اپنے محبوب کی خاطر دنیا
کے ہر آرام کو قربان کر دیا کرتا ہے
اصل جنت قرب الہی کی جنت ہے۔اگر یہ دنیا میں نصیب ہو جائے تو آخرت میں
ضرور نصیب ہوگی۔اگر اس دنیا میں آپ اس سے غافل رہیں گی تو آپ کی آخرت خالی ہوگی۔بلکہ
قرب الہی آپ کو سزا دے گا۔آپ کے لئے مصیبت پڑ جائے گی۔آپ نے دیکھا نہیں کہ کوئی پیارا
شخص اٹھ کر چلا جائے اور ایسا شخص آ جائے جس سے آپ کو الرجی ہو تو کتنی مصیبت پڑتی ہے۔چند منٹ
بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ کئی دفعہ کوئی اچھی مجلس لگی ہو، پیاری پیاری باتیں ہورہی ہوں۔اچانک

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۹۵
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
ایسا آدمی آ جائے جس سے مزاج نہ ملتا ہو تو لوگ کن اکھیوں سے ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں
که کب یہ مصیبت ملے گی۔کب ہم اپنی پہلی مجلس میں لوٹیں گے اور یہ جو حقیقت ہے یہ انسان اپنے اوپر
بھی چسپاں کر سکتا ہے لیکن نہیں کرتا اور یہی بڑی مشکل ہے کہ وہ غفلت کی حالت میں اپنی زندگی ضائع
کر بیٹھتا ہے غور کریں کہ کیا خدا بھی کہیں ان لوگوں میں سے نہیں جس سے ہمیں اس دنیا میں الرجی رہی
ہے۔الرجی ایسی تو نہیں تھی کہ اللہ کے نام کے ساتھ ہی آپ
کو چھپا کی نکل آئے۔مگر الرجی ایسی ضرور تھی
کہ اللہ کا نام جب تک جاری رہا آپ کا دل اپنے دنیا کے محبوبوں میں انکا رہا، اپنے آرام میں انکا رہا،
اپنی پیاری چیزوں میں اٹکا رہا۔ادھر عبادت ختم ہوئی ادھر آپ دوڑے اپنی محبوب چیزوں کی طرف۔تو
الرجی اس قسم کی بھی ہوا کرتی ہے کہ انسان زور سے، زبر دستی ، دم گھونٹ کر برداشت کر لیتا ہے لیکن دل
کہیں اور انکار ہتا ہے۔پس اگر یہی کیفیت ہے تو یا درکھیں کہ ہم نے واپس خدا ہی کی طرف جانا ہے۔اور جب اس کے قریب ہوں تو جن کو آج اس دنیا میں خدا کے قرب کا مزہ نہیں آتا۔کس مصیبت میں
مبتلا ہو جائیں گے اور حقیقت میں جہنم اسی چیز کا دوسرا نام ہے۔وہاں چونکہ خدا کے سوا کوئی اور حقیقت
نہیں ہے۔خدا کا وجود کھل کر روشن ہو کر آپ کے سامنے ظاہر ہوگا۔اس وقت جو پیار کی باتیں اس دنیا
میں آپ نے خدا سے کی تھیں اگر کی تھیں تو وہ پہلے سے بہت زیادہ لذیذ ہوکر، پرلطف ہو کر آپ کے لئے
ابھریں گی اور آپ حیران ہو جائیں گی کہ خدا کی محبت میں میں جو لطف اٹھایا کرتی تھی وہ تو کچھ بھی نہیں
تھا۔اب جبکہ خدا قریب آیا ہے تو اب سمجھ آئی ہے کہ محبت کا لطف کیا ہوتا ہے۔اس کا تجربہ بھی انسان روز
مرہ کی زندگی میں کرتا ہے اور کر سکتا ہے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔کئی دفعہ ایک انسان سے آپ کو پیار ہو
لیکن وہ دور کا پیار ہوتا ہے کئی انسان ایسے ہیں کہ جب وہ قریب آتے ہیں تو وہ پیار مٹتا چلا جاتا ہے۔کیونکہ ان کے قریب آنے سے ان کی برائیاں بھی اُبھرتی ہیں، ان کی کمزوریاں بھی سامنے آتی ہیں۔کئی
محبتیں اسی طرح نفرتوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔کئی شادیاں اسی وجہ سے نا کام ہو جاتی ہیں کہ دور کے
باندھے ہوئے تصور میاں کے بیوی کے لئے اور بیوی کے میاں کے لئے جب وہ سامنے آتے ہیں تو وہ
تصور رفتہ رفتہ حقیقوں کے سامنے گھلنے لگتے ہیں اور جو حقیقتیں ابھرتی ہیں وہ تلخ ہوتی ہیں۔انسان
سمجھتا
ہے کہ میں نے تو یو نہی عمر گنوائی اس شخص کی خاطر اور اس کو حاصل کرنے کے شوق میں آ کے دیکھا تو کچھ
اور ہی نکلا۔لیکن اس کے برعکس کچھ ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جن کے جتنا قریب جائیں اُتنا ہی اُن
سے پیار بڑھتا چلا جاتا ہے۔رفتہ رفتہ ان کی حقیقت آپ پر آشکار ہوتی ہے۔کئی ایسے بھی لوگ ہوتے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۹۶
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
ہیں جن سے سفر کا آغا ز مشکل ہوتا ہے کیونکہ ظاہری طور پر ان میں کوئی ایسی کشش کی بات نہیں ہوتی۔جو
آپ کے دل کو موہ لے لیکن ان کی اعلیٰ صفات ان کا حسن خلق ، ان کا وقار، ان کے دل کی عظمت ، ان کی
آپ کے لئے قربانیاں، رفتہ رفتہ آپ کے دل کو اس قوت کے ساتھ اپنی طرف کھینچے لگتی ہیں کہ جو آغاز
ایک سرسری سا آغا ز تھا۔وہ ایک بہت ہی گہری محبت میں منتج ہو جاتا ہے۔اسی مضمون کے متعلق ایک شعر ہے جو میں بارہا آپ کے سامنے پڑھ چکا ہوں اور جتنی دفعہ
بھی پڑھیں وہ پرانا نہیں ہو سکتا۔یہ مضمون ایسا ہے، جس کا اللہ تعالیٰ سے تعلق ہے کہ :
جب بھی دیکھا ہے تجھے عالم کو دیکھا ہے
مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا
عجیب انسان ہو، جب بھی تم ملتے ہو ایک نیا عالم ظہور میں آتا ہے۔ایک نئی حسن کی باتیں ہیں
جن سے پہلے شناسا نہیں تھا۔وہ تمہاری ذات میں اُبھرتی ہیں۔تو تیری واقفیت کا مرحلہ تو طے ہی نہیں ہوا۔تجھے جب ملتا ہے ایک نیا مرحلہ اُبھرتا ہے ایک نیا تشخص اُبھرتا ہے۔ایک نئی واقفیت نکلتی ہے۔جس شخص
نے بھی انسانوں کے متعلق یہ شعر کہا، جھوٹ کہا لیکن خدا کے متعلق اس سے زیادہ سچا شعر نہیں ہو سکتا
جب بھی دیکھا ہے تجھے عالم نو دیکھا ہے
مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا
پس اب شناسائی کا سفر طے کرنے کی طرف آپ کو متوجہ کرتا ہوں۔شناسائی کا سفر اختیار کئے
بغیر آپ خدا تعالیٰ سے محبت کر ہی نہیں سکتے یا خواتین ہیں تو کر ہی نہیں سکتیں۔شناسائی کے سفر کا آغاز
در حقیقت سورۃ فاتحہ سے ہوتا ہے۔اور سورۃ فاتحہ کے متعلق جو میں بارہا متوجہ کرتا ہوں خواتین کو بھی ،
مردوں کو بھی ، اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت سورۃ فاتحہ پر غور کئے بغیر ممکن ہی نہیں ہے
سورۃ فاتحہ میں وہ تعارف کروایا گیا۔وہ تعارف ایسا ہے کہ انسان اگر اس پر غور کرئے تو خدا پر عاشق
ہوئے بغیر رہ نہیں سکتا۔ہر انسانی محبت کے تعلقات کا مضمون خدا تعالیٰ کی چار صفات میں بیان فرما دیا
گیا۔اور اتنے یقینی طور پر اتنے قطعی انداز سے کہ اس میں کوئی شک کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔پہلے فرمایا الحمد لله رب العالمین سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہے وہ رب العالمین ہے۔تمام جہانوں کا رب ہے۔اب آپ غور کریں کہ آپ کو دنیا میں جو محبتیں ہوتی ہیں۔ان میں بڑا حصہ
ربوبیت کی وجہ سے محبت ہے۔اگر ربوبیت نہ ہو تو آپ کی محبتیں خام رہ جائیں۔ماں سے بچہ کیوں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۹۷
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
محبت کرتا ہے۔اس لئے کہ ماں اس کے لئے ایک عارضی رب بن جاتی ہے۔جب وہ بھوکا ہو، تو وہ چیختا
ہے تو وہ مائیں جو دودھ پلانے والی ہیں ان کی چھاتیوں میں اس کی پکار سے دودھ اُتر آتا ہے۔وہ جب
دھ سے خالی ہوں تو بھو کی بھی رہیں گی تو بچے کے لئے دودھ کا کوئی انتظام کریں گی۔کیونکہ جب تک
بچے کا پیٹ نہ بھرے ان کو چین نصیب نہیں ہوتا۔اس کی ہر ضرورت کا خیال، ان کا بعض دفعہ جنون بن
جاتا ہے۔ہراچھا کپڑا دیکھیں تو بچہ یاد آتا ہے۔ہراچھا کھلونا دیکھیں تو بچہ یاد آتا ہے۔غرضیکہ بچے کی
ربوبیت پر وہ ہمہ تن مگن ہو کر وقف ہو جاتی ہیں۔لیکن یہ ربوبیت ایک معمولی سی عارضی سی ربوبیت
ہے۔جب قحط سالی ہو تو مائیں کچھ نہیں کر سکتیں۔جب پانی زمین کی گہرائیوں میں اتر جائے اور وہ تمام
علاقہ پانی سے خالی ہو جائے تو ماں کی محبت بچے کیلئے پانی نہیں لاسکتی۔حضرت ہاجرہ کے ساتھ کیا ہوا تھا۔وہ جب عرب کے لق و دق صحرا میں اپنے بچے کو لے کر
اکیلی رہ گئیں اور بچہ پیاس سے ایڑیاں رگڑنے لگا تو کہاں سے انہوں نے پانی ڈھونڈا۔تو وہ کبھی ایک
پہاڑی کی طرف دوڑتی تھیں کبھی دوسری کی طرف نظر ڈالتی تھیں کہ شاید کوئی قافلہ آجائے تو میرے بچے
کو پانی نصیب ہو۔مگر نہ ان کی پیاس بجھی نہ بچے کی پیاس بجھ سکی۔پانی نکلا تو بچے کی ایڑیوں سے نکالا
،اس کی رگڑ سے نکلا یعنی اللہ تعالیٰ نے مہیا فرمایا۔سو ماں کو بچے کی ایڑیوں نے پانی دے دیا۔مگر یہ پانی
خدا سے آیا اور رب العالمین اسی کو کہتے ہیں۔پس مائیں تو جب بھوک کا وقت ہو، آپ بھوکی ہوں تو بچے
کو کیا دیں گی۔کچھ بھی نہیں کرسکتیں۔پس وہی رب ہے جو قدیم سے رب ہے جو ہر ربوبیت کے ماخذ پر فائز اور اس کا مالک ہے۔ر
ہر ربوبیت کا چشمہ اس سے پھوٹتا ہے۔ساری کائنات اس نے بنائی ہے اور ہماری تمام ضرورتوں کا اس
نے اس وقت خیال رکھا جب ہم ابھی پیدا ہی نہیں ہوئے تھے۔ماؤں سے تعلق تو نو مہینے کا تعلق تھا جس
میں ماں جو کچھ ہمیں دے سکتی تھی دیا۔مگر ماں کو وہ کس نے دیا تھا جو اس نے ہمیں دیا۔اگر رب العالمین
نہ دیتا تو ماں ساری عمر روتی پیٹتی ترستی رہے۔اسکے بچہ نہیں ہوسکتا۔اس کے رحم میں ایک معمولی سانقص
رہ جائے بلکہ بعض دفعہ ڈاکٹروں کو نہ بھی دکھائی دے اگر اللہ عطا نہ کرے تو بچہ نصیب نہیں ہوسکتا۔کئی
دفعہ مائیں آتی ہیں، یعنی خواتین شادی شدہ کہ چودہ سال ہو گئے ، پندرہ سال ہو گئے ہیں سال ہو گئے
اور یہ غم ہمیں کھائے جارہا ہے بچہ نہیں ہے۔میں پوچھتا ہوں
کئی دفعہ بتاتی ہیں کہ یہ نقص نکلا کئی دفعہ بتاتی
ہیں کہ وہ نقص نکلا اور کئی دفعہ کہتی ہیں کہ ڈاکٹروں نے ہر چھان بین کر لی۔جتنا زور چل سکتا تھا لگا لیا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴۹۸
خطاب ۲۴ راگست ۱۹۹۶ء
لیکن کوئی بھی نقص نہیں نکلا۔نہ میرے رحم کے اندر کوئی نقص نظر آتا ہے نہ میرے خاوند کے اندر کوئی
کمزوری، بچہ نہیں ہوتا۔تو بہت سے مخفی در مخفی راز ہیں۔جن تک ہماری نظر بھی نہیں پہنچتی۔مگر وجہ ضرور ہوا
کرتی ہے۔خدا کے سوا اس کا کسی کو علم نہیں ہے۔پس ہمارے لئے جو سب کچھ غائب ہے۔اُس کا ایک عالم الغیب والشھادہ ہے۔اس
عالم الغیب سے تعلق رکھیں گی تو پھر آپ کا غیب شہادت بن جائے گا۔جو نظر سے اوجھل ہے وہ نظر کے
سامنے آکھڑا ہوگا۔یہ وہ پہلو ہیں جن پر غور کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی طرف دھیان سچا اور حقیقی دھیان
بن کر پھرتا ہے۔پس اسی مضمون کو آپ اور آگے بڑھا کر دیکھ لیں۔مائیں آج ربوبیت کر رہی ہیں کل
مر جائیں تو پتہ بھی نہیں لگے گا۔کس پر چھوڑ جائیں گی بچے کو۔یاماں سے بچہ چھین کے کوئی بھاگ جائے تو
ان کی ربوبیت کیا کرے گی۔ربوبیت کے لئے اختیار بھی ضروری ہے اور خدا تعالیٰ کو اپنی ربوبیت پر کامل
اختیار ہے۔پس اپنی نظر کو اپنی ماں کی زندگی کے ساتھ محدود نہ کریں اُس سے پرے تو گھما کر دیکھیں۔ماں نے بھی جو کچھ پایا وہ رب سے پایا۔اور خدا جب اپنی ربوبیت کا سایہ اٹھاتا ہے تو ماں بھی بالکل خالی
ہو جاتی ہے اس کی گود سے کچھ بھی آپ کو نصیب نہیں ہوتا۔ماں کے رحم سے آپ نے آنکھیں لیں ، ماں
کے رحم سے آپ نے کان لئے ، ماں کے رحم سے آپ نے زبانیں لیں ،احساسات لئے ،شعور لیا لیکن اگر
اللہ تعالیٰ ماں کے رحم میں ایک باریک سی تبدیلی پیدا کر دے۔اتنی باریک سی تبدیلی جواکثر ڈاکٹروں کو بھی
دکھائی نہیں دیتی۔تو بعض بچے بغیر آنکھوں کے پیدا ہو جاتے ہیں۔بعض بغیر کانوں کے پیدا ہو جاتے
ہیں، بغیر بولنے کی طاقت کے پیدا ہوتے ہیں۔پس وہ جو مائیں آپ کو دیتی ہیں وہ تو امین ہیں وہ تو خود
منگتی ہیں۔اللہ نے انہیں دیا تو وہ آگے چلاتی ہیں۔تو وہ بچے جو ماؤں کی محبت پر آ کر ٹھہر جاتے ہیں وہ خدا
تعالیٰ کے اس غیب سے غافل ہو جاتے ہیں۔جو ازل سے چل رہا ہے اور ابد تک ٹھہرا رہے گا۔پس
يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ کا یہ مضمون ہے۔یہ نہیں کہ خالی ایمان لے آتے ہیں۔غور کرتے ہیں کہ وہ
غیب ہے۔اور جب غور کرتے ہیں تو غیب حقیقت بن کر آپ کے سامنے ابھرنے لگتا ہے۔وہ مزید غیب
نہیں رہتا وہ ایک ایسا وجود بن کر آپ کے سامنے ابھرتا ہے جس سے زیادہ قطعی اور یقینی وجود ہوہی نہیں سکتا۔پس اللہ تعالیٰ سے اگر محبت کرنی ہے تو اس پر غور تو کریں۔اس کی حقیقت سے تعارف تو
حاصل کریں۔اس کے بغیر آپ کو کیسے محبت ہو جائے گی۔پس محبت کے لئے شکر ضروری ہے اور شعور

حضرت خلیفہ صیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۹۹
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
ضروری ہے۔الحمد لله رب العالمین میں ”حمد“ کا مطلب ہے۔ایک مطلب تو ہے سب تعریف
اللہ کے لئے ہے اور ایک احمد کا مضمون اظہار تشکر کے لئے سب سے اعلیٰ مضمون ہے۔جب آپ
بے حد خدا تعالیٰ کے کسی احسان کے نیچے دیتی ہیں تو بے اختیار دل سے نکلتا ہے الحمد للہ رب العالمین
وہاں تعریف مراد نہیں ہوتی۔وہاں اظہار تشکر ہے۔کہ میں خدا کا شکر کیسے ادا کروں۔ہر تعریف اسی کی
ہے میرے بیان کرنے سے کچھ بڑھ تو نہیں جائے گا مگر میں نے اب محسوس کیا ہے کہ سب تعریف اللہ
ہی کے لئے ہے۔آپ کا بچہ گم جائے اور اچانک ظاہر ہو جائے ، اچانک مل جائے تو پھر آپ کے دل
سے بے اختیار نکلے گا الحمد لله رب العالمین لیکن اللہ گم جائے ،اس کی آپ کو کوئی پروا نہیں ہوتی
حالانکہ آپ خدا سے گم جائیں تو اللہ کو پرواہ ہوتی ہے۔یہ مضمون بھی ایسا ہے کہ اس پر آپ غور کریں تو
خدا کی محبت ایک حقیقت بن کر آپ کے دل میں داخل ہو سکتی ہے اور وہاں پروان چڑھتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مضمون کو یوں بیان
فرمایا کہ دیکھو ایک شخص جو صحرا میں،
یتے ہوئے صحرا میں ایک ایسی اونٹنی کو درخت سے باندھ کر یا گھٹنے باندھ کر بٹھا دے اور درخت کے
سائے تلے آرام کرے۔جس اونٹنی پر اُس کا کھانا پینا اس کا سارا ساز وسامان لدا ہوا ہو۔درخت کے
سائے تلے آرام کر رہا ہو اور یہ اونٹی کسی طرح وہ رسی تڑوا کر بھاگ جائے اور اس کی نظر سے غائب ہو
جائے۔آنحضور فرماتے ہیں کہ وہ شخص سوچ سکتا ہے کہ اُسے کیسی تکلیف ہوگی۔کیسی وہ اونٹنی اس وقت
اس کو پیاری لگے گی۔کتنا دل چاہے گا کہ کاش نظر مجھے وہ دوبارہ آجائے۔فرمایا وہ؟ بندے خدا کے جو
خدا سے دور چلے جاتے ہیں۔جب وہ واپس خدا کی طرف آتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کو اس سے بھی زیادہ لطف
آتا ہے جتنا کھوئی ہوئی اونٹنی والے کو اونٹنی حاصل کرنے کے وقت لطف آتا ہے۔فرمایا وہ تڑپتا ہوا بے قرار
نظروں سے اوپر کو دیکھ رہا ہو اور شام کے وقت دور سے وہی اونٹنی اس کی طرف آتی ہوئی دکھائی دے تو
سوچو کہ اس کا دل کس قدر لذت سے بھر جائے گا۔کتنا گہر ا سکون حاصل کرے گا۔فرمایا اللہ کو تم سے ایسی
ہی محبت ہے۔پس خدا تو اتنا پیار کرے کہ جیسے ایک انسان کا سب کچھ کھویا گیا ہو اور اسے واپس مل
جائے۔اس سے بھی بڑھ کر اپنے کھوئے ہوئے بندے کے واپس آنے پر اس کا دل اس کی محبت سے
لبریز ہو جائے اور بندے کی یہ حالت ہو کہ ساری عمر خدا گنوائے رکھا اور پتا بھی نہیں کہ کوئی چیز گم گئی ہے۔اس طرح تو محبت کے رشتے نہیں بنا کرتے۔ماں کی مثالیں میں دے رہا ہوں کیونکہ عورتیں
ماں کی مثالیں زیادہ بجھتی ہیں۔ایک گم شدہ بچہ جب واپس آتا ہے تو دیکھیں کیسے کیسے بے اختیار دل

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۰۰
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
سے حمد اٹھتی ہے، کیسے کیسے الحمدللہ دل سے نکلتا ہے۔لیکن خدا آپ کو بچے سے بھی کم پیارا ہے۔بچہ تو
آپ سے وفا بھی نہیں کرتا اور بسا اوقات آپ بڑی ہوں تو آپکو پھینک دیتا ہے ایک طرف بعض دفعہ
اپنی بیویوں کی محبت میں اپنی ماؤں کی قدریں چھوڑ دیتا ہے۔بھلا دیتا ہے۔بعض دفعہ مائیں اس پر بوجھ
بن جاتی ہیں جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں مگر عجیب بات ہے کہ اس بچے کی خاطر آپ جان فدا
کرتی ہیں ،اس کے ڈھونڈنے کے لئے ہمیشہ بے قرار رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کا کوئی خیال دور تک بھی نہیں
آتا کہ وہ ہے بھی کہ نہیں۔پس غیب ہے وہ اور اس پر ایمان نہیں ہے۔یہ وہ غیب کا مضمون ہے جو میں
آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں۔اگر غیب پر ایمان ہو تو خدا تعالیٰ کی غیب کی حقیقت بھی آپ کے سامنے رہے
گی۔اگر غیب پر ایمان نہیں ہوگا تو وہ واقعتہ غائب ہو جائے گا۔پس یہ مراد نہیں ہے غیب پر ایمان کی کہ
غائب چیز ہے اس سے آپ محبت کرتی ہیں۔غیب پر ایمان کا مطلب یہ ہے کہ غیب اتنا یقینی ہے گویا
سامنے کھڑا ہے اور اس پر کامل یقین ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے جو قرآن کریم دیتا ہے کہ
يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ تو نماز میں پڑھتے ہیں ایسے لوگ اور قائم کرتے ہیں
نماز کو۔اور مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ اس کی خاطر جو کچھ ہم نے دیا ہے وہ آگے خرچ کرتے چلے
جاتے ہیں۔تو غیب پر ایمان کا یہ مطلب نہیں کہ فرضی کہانی پر ایمان ہے۔ایمان کا مطلب ہے کہ اتنا
یقینی ایمان ہے کہ غیب آپ کے لئے حقیقت بن گیا آپ کو دکھائی دینے لگا اور وہ چیز میں جو آپ کے
ہاتھ میں ہیں اُس غیب کی خاطر آپ قربان کرتی چلی جاتی ہیں۔پس اللہ کو اگر سمجھنا ہے تو سورۃ الفاتحہ پر غور کریں اور قرآن کریم پر غور کر کے اس کی صفات
حسنہ کا مفہوم سمجھیں اسکا عرفان حاصل کریں الحمد للہ رب العالمین میں اگر آپ غور کریں گی تو آپ کو پتا
چلے گا کہ ہر چیز جو آپ کو پیاری ہے اس کا ایک بڑا تعلق ربوبیت سے ہے۔اب دنیا میں جو غاضب بنا
ہوا ہو۔مثلاً ایک مالک ہے جس کے ہاں ایک آدمی ملازم ہے۔وہ حسنِ سلوک کرتا ہے اس کے رازق کا
ذریعہ ہے۔دیکھیں اس کا اس سے طبعا تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔ایک ایسا شخص ہے جس پر کسی کا انحصار
ہے وہ اسکو پیسے دیتا ہے، اس کے لئے خرچ کرتا ہے، اس کی ضرورتیں پوری کرتا ہے۔طبعا اس سے
ایک محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ایک فقیر کو اپنے عطا کرنے والے سے پیار ہو جاتا ہے۔جب حاصل بھی کر
لیتا ہے تو جاتے ہوئے دور سے دعائیں دیتا چلا جاتا ہے۔حالانکہ نہ بھی دیں تو فرق نہیں پڑتا۔تو رب
سے محبت ہوا کرتی ہے۔لیکن اگر معلوم ہو کہ رب ہے کون تب محبت ہوتی ہے۔اگر خدا سے رزق حاصل

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۰۱
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
کر رہی ہوں ، خدا سے لذتیں حاصل کر رہی ہوں، خدا سب کچھ دینے والا ہو، جب تک وہ چیزیں موجود
ہوں خدا کا خیال تک دل میں نہ آئے یہ ایمان بالغیب نہیں بلکہ خدا کو غائب کرنے والی بات ہے۔اس
بات
کو سمجھ لیں کہ آپ کی زندگی سے خدا غائب رہتا ہے۔اس
کو ایمان بالغیب نہیں کہتے۔غائب ہونے
کے باوجود آپ کو معروف موجودات میں سے سب سے زیادہ موجود وہ ہے اس کا نام ایمان بالغیب ہے
اور یہ بھی ممکن ہے اگر جب آپ غور کرنے کی عادت ڈالیں۔صبح اٹھتی ہیں تو آپ کی آنکھ کھلتی ہے۔آپ
کو کیوں خیال نہیں آتا کہ اسی نیند کی حالت میں آپ مر بھی سکتی تھیں اللہ ہی ہے جس نے آپکو دوبارہ
زندہ کیا۔ہر سانس جو آپ لیتی ہیں یا ہم لیتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے احسانات کا مظہر بن کر آتا ہے۔ہر
چیز جو ہمیں اچھی لگتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی عطا ہے اگر وہ چیز خدا تعالیٰ کی عطا کے بغیر ہو تو وہی چیز جو ا چھی لگتی
ہے اس سے نفرت بھی ہو سکتی ہے۔صحت کے بغیر کوئی چیز اچھی نہیں لگ سکتی۔جتنی مرضی اچھی چیزیں
آپ کے گر داکٹھی ہو جا ئیں اگر آپ بیماری کی وجہ سے زندگی کی لذتیں ہی کھو بیٹھیں۔ایک درد کے
عذاب میں مبتلا ہوں۔اس وقت لاکھ آپ کے سامنے اچھی سے اچھی چیزیں پیش کی جائیں۔آپ
نفرت کے ساتھ ان کو رد کرتی چلی جائیں گی۔بلکہ ان کو پیش کیا جائے تو آپ کو اور بھی غصہ آئے گا۔جو
وہ چیزیں پیش کرے گا اس سے بھی آپ نفرت کریں گی۔بعض دفعہ انسان ایسا بیزار ہو جاتا ہے کہ کسی کو
بھی دیکھنا نہیں چاہتا۔کہتا ہے سب ہٹ جاؤ یہاں سے، کیونکہ میر امزاج نہیں ہے۔میرا دل نہیں ہے۔مجھے ہر چیز سے نفرت ہوگئی ہے۔تو اللہ تعالیٰ اگر اپنے احسانات کے لطف پیدا کرنے کے مواقع چھین لے تو لطف مہیا بھی
ہوں تو لطف آنہیں سکتے۔وہ ذرائع موجود بھی ہوں تب بھی آپ ان کو محسوس نہیں کر سکتے ، ان کے لطف
کو محسوس نہیں کر سکتے۔پس رب العالمین کا تصور ہے جو خدا کا پہلا تعارف ہے جس کے بغیر آپ کا قدم خدا کی محبت
میں آگے بڑھ نہیں سکتا۔پھر یہ نہیں فرمایا کہ صرف تمہارا رب ہے۔رب العالمین ہے۔سب جہانوں کا
رب ہے۔تم سے پہلے جتنے بھی پیدا ہوئے جنہوں نے تمہیں پیدا کیا۔ان کا بھی وہی رب تھا۔تمہارے
بعد جتنے آئیں گے ان کا بھی وہی رب ہوگا۔اس عالم کا بھی رب ہے اُس عالم کا بھی رب ہے۔یہاں
جو کچھ تمہیں ملا اُس سے ملا اور مرنے کے بعد بھی جو کچھ ملے گا اُسی سے ملے گا۔اگر آپ کو رزق سے
محبت ہے، اگر اپنے پالنے والے سے محبت ہے ، اگر ماں سے محبت ہے اگر دنیا کے دوسرے احسان

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۰۲
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
کرنے والوں سے محبت ہے۔تو اگر خدا سے محبت نہ کی تو یہ ساری محبتیں اس دنیا میں ضائع ہو جائیں گی
کیونکہ مرنے کے بعد وہ صرف ایک ہی رہ جائے گا۔اُسی سے ربوبیت وابستہ ہو جائے گی۔پھر رحمن اور رحیم کا مضمون ہے جو لا متناہی مضمون ہے۔میں پہلے بھی اس پر روشنی ڈال چکا
ہوں رحمت ایک ایسی چیز ہے جس کے نتیجے میں انسان کو محبت ہوتی ہے۔ربوبیت ایک چیز ہے جس
سے محبت پیدا ہوتی ہے۔دوسرے رحمانیت ہے۔اگر ایک رب تو ہو مگر رحمان نہ ہو تو آپ کو اس سے بھی
محبت نہیں ہو سکتی۔کوئی مالک ہو جس کے ہاں آپ نوکر ہوں۔اس کی خدمت کریں اور اس کے بدلے
وہ پیسے بھی بہت دے۔مگر اگر بدتمیز ہے اور بد خلق ہے تو ساری عمر بھی آپ اس کی نوکری کر کے رزق
حاصل کریں آپ کو اس سے محبت نہیں ہو سکتی۔بلکہ دل میں نفرت ہی بڑھتی رہے گی اور یہی حال ماں
باپ کا بھی ہے۔رب تو ہیں ان معنوں میں کہ وہ اپنے بچوں کو پالتے ہیں مگر جہاں بداخلاق ہوں وہاں
بچے ان سے محبت نہیں کر سکتے۔اسی لئے میں احمدی ماؤں پر زور دیتا ہوں کہ بچوں کے لئے اپنے دلوں میں نہ صرف محبت پیدا
کریں بلکہ ان کے دلوں میں اپنے لئے محبت پیدا کرنے کی کوشش کر یں۔اگر ان کے دلوں میں آپ کی
محبت پیدا نہ ہوئی تو وہ آپ کے ہاتھ سے نکل جائیں گے اور بالآخر دین کے ہاتھ سے بھی نکل جائیں گے۔مگر اس مضمون
کا تعلق رحمانیت سے ہے۔جیسا کہ میں نے ابھی آپ کے سامنے رکھا کہ الحمد لله ربّ
العالمين الرحمن الرحیم۔خدارت بھی ہے اور رحمن بھی ہے۔وہ انفارم کرنے والا ہے کہ اس نے آپ
کے تمام ان تقاضوں کو پورا فرمایا جن تقاضوں پر آپ کی نظر بھی کوئی نہیں تھی۔بار بار ہم گناہ کرتے ہیں، بار بار
ہم خدا سے غافل ہوتے ہیں، بار بار غلطیاں کرتے ہیں۔اس کی رحمانیت ہے جو ہماری غلطیوں پر پردے
ڈال دیتی ہے اور چشم پوشی فرماتی ہے۔پس رحمانیت کا تعلق بھی محبت ہی سے ہے اور اگر رحمانیت نہ ہو تو
ربوبیت بھی محبت پیدا نہیں کر سکتی۔پس وہ انسان جو رب تو ہو اور رحمن نہ ہو۔اس سے بھی پیار نہیں ہوسکتا۔پھر رحیمیت وہ چیز ہے جو بار بار رحم کو لے کر آتی ہے۔اس کا رحم چھوڑتا ہی نہیں ہے۔ہر مشکل
کے وقت پھر وہی کام آتا ہے۔پھر اُسی کو آپ آواز میں دیتی ہیں اور باوجود اس کے کہ آپ نے اس
سے بے وفائی کی ہو پھر بھی وہ اپنا فضل لے کر آجاتا ہے۔یہ بار بار آنے والا رحم رحیمیت سے تعلق
رکھتا ہے۔اور پھر مالک بھی ہے ہر چیز اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔جب چاہے اپنی دی ہوئی چیزیں
واپس لے سکتا ہے کیونکہ وہ مالک ہے۔پس اس پہلو سے اگر آپ خدا کی ہستی پر غور کریں گی تو آپ کو

حضرت خلیفتہ آس الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۰۳
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
معلوم ہوگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سچ فرماتے ہیں کہ تجھ بن نہیں گزارا ہم نے تو ہر
طرف غور کر کے دیکھا تیرے بغیر گزارا ہی کوئی نہیں۔یہ ہوہی نہیں سکتا کہ تیرے سوا ہم کسی اور سے محبت
کریں کیونکہ ہر محبت عارضی اور فانی اور بے حقیقت ہے اور قدرتوں سے خالی ہے۔ایک تو ہی ہے جو
محبتوں کے سرچشموں پر قادر ہے۔ہر محبت کا سرچشمہ تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔پس اگر آپ ذکر
الہی کی عادت ڈالیں گی تب آپ
کو اللہ تعالیٰ سے محبت ہوگی۔اگر ذکر الہی کی عادت نہیں ڈالیں گی تو
ناممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ سے آپ کو محبت ہو جائے اور ذکر الہی کی عادت رفتہ رفتہ پڑا کرتی ہے۔ایک دم
نہیں پڑتی۔(یا گرمی زیادہ ہوگئی ہے یا مجھے اچکن کی وجہ سے زیادہ گرمی لگ رہی ہے۔مگر اب وقت تھوڑا
رہ گیا ہے اس مضمون کو بہر حال میں نے ختم کرنا ہے۔)
حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ در اصل خدا تعالیٰ کی چوکھٹ پر پہنچنے کا ذریعہ شکر ہی ہے“۔شکر کا جب تک جذبہ پیدا نہیں ہوگا۔اس وقت تک آپ اللہ تعالیٰ سے محبت کر نہیں سکتے۔اللہ تعالیٰ کی
چوکھٹ تک آپ کی رسائی ممکن نہیں ہے۔لیکن شکر کے وقت انسان کیا کرتا ہے۔ثناء کرتا ہے ،تعریف
کرتا ہے، اور خاص طور پر ایسا وجود جس کو آپ کچھ دے نہیں سکتے۔اس کا شکر ثناء کے سوا ممکن ہی نہیں
حضرت مسیح موعود نے اس بار یک نقطے کو اٹھایا ہے۔اور امر واقعہ ہے کہ اگر دنیا پہ آپ غور کریں تو وہ سب
فقیر جو آپ سے لیتے تو ہیں ، دے کچھ نہیں سکتے وہ جو تعریفیں کرتے ہوئے اور دعائیں دیتے ہوئے
گذرتے ہیں تو ان کا اظہار تشکر کا ایک طریق ہے۔اس کے سوا ان کو کچھ نصیب نہیں۔پس جس عالی شان دربار سے آپ
کو کچھ ملتا ہے۔آپ واپس کچھ نہیں کر سکتے۔اس کے شکر کا
حق سوائے تعریف کے اور ممکن نہیں ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔كَيْفَ الوُصُولُ إلى مدارج شكره
تثنى عليك وليس حول ثناء
( در متن عربی)
کہتے ہیں ہم خدا کا شکر ادا کیسے کریں۔ممکن دکھائی نہیں دیتا کیونکہ ثناء کے سوا شکر ممکن نہیں اور
ہمیں تو خدا کی ثناء کی بھی طاقت نہیں۔دن رات اُسکی تعریفیں کریں تب بھی دل تشنہ ہی رہے گا کیونکہ
خدا کی تعریف کا کوئی احاطہ نہیں کر سکتا۔یہ جو مضمون ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ، یہ ایک
عارف باللہ کا مضمون ہے جو عارف باللہ کے سوا کوئی سمجھ ہی نہیں سکتا۔

۵۰۴
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
امر واقعہ یہ ہے کہ خدا نے جو ہر چیز ہمیں عطا کی ہے۔اگر آپ اس پر غور کریں تو اس کی
نعمتوں کا احاطہ ایک معمولی سی چیز میں بھی نہیں کر سکتے۔اپنی نظر کو دیکھیں ، اپنے احساسات کو دیکھیں۔کھانے کی لذت، سونگھنے کی لذت، سننے کی لذت شعور کی لذت ، ان میں سے ایک بھی ایسی چیز نہیں
جس پر آپ اعلیٰ درجے کے سائنس دان ہونے کے باوجود بھی اس کا احاطہ کر سکیں آج تک سائنس دان
نظر کی حیرت انگیز صناعی کا بھی احاطہ نہیں کر سکے۔اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے پیدا کی۔آج تک
سائنس دان گویائی کا بھی احاطہ نہیں کر سکے۔کہ کس طرح انسان میں بیان کی طاقت پیدا ہوئی ہے۔اور
کس طرح وہ باریک سے باریک مطالب کو بیان کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔آج تک سائنس دان سننے
کی قوت کا بھی احاطہ نہیں کر سکے۔اتنا حیرت انگیز نظام ہے کہ اگر آپ غور کریں گی تو آپ حیرت کے
سمندر میں ڈوب جائیں گی اور سمجھ نہیں سکیں گی کہ یہ کیا واقعہ ہوا ہے۔آپ میری آواز کوشن رہی ہیں اور
جو قریب ہیں ان کو قریب سے آواز آرہی ہے جو دور ہیں ان کو دُور سے آواز آرہی ہے۔جو دائیں طرف
ہیں ان کو بائیں طرف سے آواز آرہی ہے۔جو بائیں طرف ہیں ان کو دائیں طرف سے آواز آرہی
ہے۔معمولی اُونچ نیچ ہو آواز کا آپ اس کو بجھتی ہیں آواز کے ذریعے فاصلے معلوم ہوتے ہیں۔ایک بچے
کی آواز دُور سے اُٹھ رہی ہو۔آپ سب شور میں اس آواز کو سنتی ہیں اور اندازہ کرتی ہیں کہ وہ جگہ ہے
جہاں سے اس بچے کی آواز آرہی ہو۔اس پردے کے باہر سے جب جہاز گزرے گا تو آپ کو پتا ہوگا
کہ فلاں جگہ سے آواز آرہی ہے۔یہ جو بار یک فرق ہیں یہ کیسے پیدا ہورہے ہیں یہ وہ مضمون ہے۔جس
کے اوپر آج تک سائنس دان احاطہ نہیں کر سکے۔کیونکہ کان کے پردوں کے اند را تنے باریک اور
حساس خلیے ہیں کہ وہ پر دے ایٹم کے ٹوٹنے کی آواز بھی سُن سکتے ہیں اور اس کے باوجود ساری دنیا کی
تمام آوازوں کا تجزیہ بیک وقت کر رہے ہیں۔اور شور میں سے بھی اپنے مطلب کی آواز نکال لیتے
ہیں۔فاصلے کا ایسا تعین کرتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔اتو بھی اندھیرے میں پتوں کے نیچے
چھپے ہوئے اُس مینڈک پر حملہ کرے گا جو ذرا سا سر کے گایا چوہے پر حملہ کرے گا۔جو ذرا سا ہلے گا تو
سرسراہٹ پیدا ہوگی۔اور رات کے اندھیرے میں محض اپنے کان کی طاقت سے وہ یہ معلوم کرتا ہے کہ
کتنے فاصلے پر ہے اور کس جگہ بیٹھا ہوا ہے اور اس کی پرواز بالکل اندھیرے میں آنکھوں کی طاقت کے
بغیر بعینہ اس جگہ پہنچتی ہے جہاں وہ چیز چھپی ہوئی ہے اور اس کے پنجے بعینہ اسی جگہ پڑتے ہیں جہاں وہ
چیز چھپی ہوئی ہے اور وہ خالی ہاتھ واپس نہیں آتا۔ان پنجوں میں وہ مینڈک یا وہ چوہاوہ اس کے قبضے میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی