محبت الہٰی کے ذریعہ تربیت
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 3
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۰۵
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
آجاتا ہے لیکن آواز کی طاقت سے۔تو اللہ تعالیٰ اس طرف بھی توجہ فرماتا ہے۔اپنی ربوبیت کے بیان
میں۔فرماتا ہے تم دیکھتے نہیں کہ ماؤں کے پیٹ میں تم تھے کیا تم ایسے تھے کہ تمہیں کوئی ہوش نہیں تھا،
تمہیں کوئی شعور نہیں تھا۔ہم نے جب انسان کو پیدا کیا فَجَعَلْنَهُ سَمِيعًا بَصِيرًا (الدھر :۳)
اچانک ہم نے اُس کو سنے کی طاقت بھی بخشی اور دیکھنے کی طاقت بھی بخشی۔پس انسان نعمتوں کا احاطہ
کیسے کرے۔احاطہ ہی ممکن نہیں۔حضرت مسیح موعودؓ فرماتے ہیں کہ جب نعمتوں کا احاطہ ہی ممکن نہیں تو
تعریف کیسے ممکن ہوگی۔پس شکر کا حق ادا ہو ہی نہیں سکتا مگر جو غور کرتے ہیں ان کو کچھ نہ کچھ تو شکر کی
طرف توجہ مائل ہوتی ہے۔اس لئے غور ضروری ہے۔سب سے پہلا اور سب سے اہم اور آخری سبق یہ
ہے کہ اپنی زندگی آنکھیں بند کر کے نہ گزاریں۔غور کریں اور شعور کی حالت میں خدا کی تلاش کریں اور
اپنے نفس کے حوالے سے سمجھیں کہ آپ پر کتنے بڑے بڑے احسان ہیں۔معمولی سی اس کی رحمت کا
پردہ اُٹھے تو آپ کی نعمتیں آپ کے ہاتھ سے نکل جاتی ہیں۔اب کان کی خرابیاں بھی بے شمار ہیں۔جن
میں سے ایک خرابی بھی آپ کی سماعت کی راہ میں حائل ہو جاتی ہے۔بعض دفعہ آوازیں دوسری طرف
سے آنے لگتی ہیں۔بعض لوگوں کو یہ بیماری بھی ہو جاتی ہے کہ ادھر سے آواز میں سُن کے جار ہے ہیں،
آواز دوسری طرف سے آرہی ہوتی ہے۔اور رُخ ہی بدل جاتے ہیں ان کے۔اتنی باریک لطافتیں ہیں
ان حسوں میں جو خدا نے ہمیں عطا کئے ہیں کہ ان کا احاطہ ہی انسان کے لیے ممکن نہیں۔ساری کائنات
اور غیب کے مضمون کا احاطہ کیسے کر سکے گا۔تو جب تک کسی کے احسانات ، اس کے حسن کے تصور میں نہ
ڈھلیں اس وقت تک محبت نہیں ہوسکتی۔پس محبت کا اگر پہلا قدم ہی آپ نے نہ اُٹھایا تو ساری عمر یہ کہتے
ہوئے کہ ہم خدا سے محبت کرنا چاہتے ہیں خدا سے محبت کریں گے۔وقت ضائع کر دیں گی اور کچھ بھی
ہاتھ نہیں آئے گا۔بیدار ہو جائیں ، شعور کی حالت میں خدا کی طرف سفر شروع کریں۔اپنے دن رات
پر غور کریں۔اللہ تعالیٰ کے آپ پر جو احسانات ہیں ان پر غور کریں، اگر غور کریں تو پھر آپ کو محرومی کی
حالت میں بھی خدا کے خلاف کوئی جذبہ پیدا نہیں ہوگا۔بلکہ اُس کا شکر پیدا ہوگا۔ایک آدمی جب اندھا
ہو جاتا ہے۔اس کے دو قسم کے رد عمل ہیں یا تو یہ کہ وہ رونے پیٹنے لگ جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے
کیوں اندھا کر دیا۔اور میں نظر سے محروم ہو گیا۔یہ کیسا خدا ہے جو ظالم ہے۔اس نے یہ احساس نہیں کیا
کہ مجھے اس سے تکلیف ہوتی ہے۔لیکن اگرہ وہ بہرہ بھی ہو جائے تو کیا کر سکتا ہے۔اگر وہ چکھنے کی
لذت سے بھی محروم رہے تو کیا کر سکتا ہے۔اگر اس کا کوئی ادنی ساعذر بھی اُس کا ساتھ چھوڑ دے۔ایک
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
گردہ ہی خراب ہو جائے ایک عذاب میں مبتلا ہو جاتا ہے۔خدا کے فضلوں کا سایہ اتنا وسیع ہے اور اس
کثرت سے ہیں کہ اگر ایک فضل وہ اپنا واپس لے تو اس وقت جو باشعور انسان ہے وہ پہلے سے بڑھ کر
خدا کی طرف متوجہ ہوگا اور وہ یہ غور کرے گا کہ او ہو میرا تو سب کچھ خدا ہی کی طرف سے تھا۔میں نے
ناشکری کی حالت میں زندگی بسر کر دی۔حالانکہ میرا حق تھا کہ شعور کی حالت میں اپنے محسن کے ہاتھ کو
پہچانوں۔پس محسن کا تعارف اس کے حسن کی طرف لے کے جاتا ہے اور حسن کا تعارف محسن کی طرف
لے کے جاتا ہے۔اسی لئے حضرت مسیح موعود اس مضمون
کو مختلف شعروں میں ڈھالتے ہیں۔فرماتے ہیں:
چشم مست سے ہر حسیں ہر دم دکھاتی ہے تجھے
ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خم دار کا ( در شین صفحه : ۱۰)
کہ میں تو جب بھی حسن دیکھتا ہوں۔میرا دل تیری طرف چلا جاتا ہے۔وہ آنکھ جو حسین ہے
بعض نظریں اس آنکھ پر جا کر ٹھہر جاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔کہ میں تو جب حسین آنکھ کو
دیکھتا ہوں تو اس حسین آنکھ بنانے والے کی طرف میرا ذہن جاتا ہے۔اور محض آنکھ پر نظر نہیں ٹھہرتی۔جب ایک خوبصورت بالوں کے گچھے کو دیکھتا ہوں۔جو کسی کے حسن میں ایک نیا رنگ بھر رہا ہے۔تو وہ
گچھا مجھے خدا کی طرف اشارہ کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔پس حسن محسن کی طرف لے جاتا ہے اور احسان
اُس کے حسن کی طرف لے کے جاتا ہے۔یہ تعلق ہے جس کو قائم کئے بغیر آپ کو اللہ تعالیٰ سے سچی محبت
ممکن نہیں ، ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ یہ مضمون بہت وسیع ہے اور سمجھانے میں مجھے دقت پیش آئی تھی کیونکہ
میں جانتا ہوں یہاں ہر علم کی خواتین ہیں، ہر مزاج کی خواتین ہیں۔باریک اور لطیف باتیں سمجھنا سب
کے لئے ممکن نہیں ہے۔اس لئے میں نے حتی المقدور کوشش کی ہے۔کہ اس بنیادی کچھی کو سلجھا دوں کہ
اللہ سے اگر محبت کرنی ہے تو اس پر غور ضروری ہے۔اور اللہ پر غور اپنے نفس کے حوالے سے شروع ہوگا۔اپنے وجود پر غور کی عادت ڈالیں۔اپنے دن رات کے آرام پر غور کریں، جو آپ میوزک میں لطف
اٹھا رہی ہیں
کبھی آپ کو خیال نہیں آیا کہ اللہ اگر آپ کو بہرہ کر دے تو یہ سب آپ کے ہاتھ سے نکل
جائے گا۔میوزک کی زیر و بم میں جو لذت پیدا کی ہے وہ بھی اللہ نے پیدا کی ہے۔اگر وہ لذت کا
احساس آپ کو خدا نہ بخشتا تو آپ کو میوزک سے کوئی دلچسپی پیدا نہ ہوتی۔پس ہر وہ شخص جو احسان کو تو
قبول کر لیتا ہے اور محسن کی طرف اس کا دھیان نہیں جاتا وہ اندھا ہے۔اب اگر آپ کو ایک آرٹ سے
حضرت خلیفہ اسح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۵۰۷
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
محبت ہو جائے اور آرٹسٹ کا خیال بھی دل میں نہ آئے تو بڑی بے وقوفی ہے۔آرٹ اپنی ذات میں کوئی
حقیقت نہیں رکھتا جب تک آرٹسٹ کا وجود اسے پیدا نہ کرے۔پس انسان کا ہر حسن اللہ نے پیدا کیا
ہے۔انسان کی ہر لذت اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہے۔وہی رب العالمین ہے۔اُسی کا شعور آپ کے دل میں
پیدا ہو گا تو آپ کو بغیر کوشش کے از خود اس سے محبت ہونی شروع ہو جائے گی۔اور یہ سفر بڑا لمبا ہے۔اور
لا متناہی ہے۔مگر آپ کو اختیار کرنا ہے۔اور میں پہلے بھی آپ سے گزارش کر چکا ہوں کہ اور کچھ نہیں تو
اپنے بچوں سے خدا کی محبت کی باتیں تو کیا کریں۔اگر اپنے بچوں سے باتیں کریں گی تو وہ باتیں جن کا
آپکو پہلے شعور نہیں تھا وہ آہستہ آہستہ ہونا شروع ہو جائے گا۔جب بچوں کو کوئی چیز دیتی ہیں تو یہ تو بتایا
کریں کہ کیسے بنی۔کیسے آئی ہے۔اور غور کے نتیجے میں پھر اللہ تعالیٰ کی محبت لا زما پیدا ہوتی ہے۔اس بزرگ کا واقعہ میں پھر آپ کو سُنا دیتا ہوں۔تا کہ آپ کو سلیقہ آئے خدا سے پیار کا۔ایک
بزرگ کے متعلق آتا ہے کہ اُس کے سامنے ایک لڑؤں کا ٹوکرا پیش کیا گیا جبکہ اور مرید بھی بیٹھے ہوئے
تھے اور مرید تو ، جب اُس نے لڈو بانٹے تو ایک ایک، دو دو، جتنے بھی تھے جلدی جلدی کھائے اور لطف
اُٹھایا اور دیکھنے لگے کہ ہمارا پیر کر کیا رہا ہے۔وہ ایک ایک دانہ تو ڑتا تھا اور منہ میں رکھتا تھا اور سوچوں
میں ڈوب جا تا تھا۔تو اس کے مریدوں میں سے ایک نے کہا کہ آپ کیا مزہ برباد کر رہے ہیں۔ہم نے
تو لڈ وکھایا اور مزہ آیا پھر ہم نے دوسرا کھایا پھر تیسرا کھایا اور آپ ایک ایک دانہ کر کے لڑؤں کا مزہ بر باد
کر رہے ہیں یہ کیا بات ہے؟۔آپ نے فرمایا تم نے مزے برباد کئے ہیں میں نہیں کر رہا۔میں تو جو
مزے لے رہا ہوں تم تو تصور بھی نہیں کر سکتے۔ہر دانہ جو میں کھاتا ہوں۔اس کی مٹھاس محسوس ہوتی ہے
تو میں سوچتا ہوں کہ دیکھو کیسا رب العالمین ہے۔کہیں دور کسی کھیت میں صبح صبح بھی لوگ سوئے ہوئے
تھے ایک کسان ہل لے کر چلا تھا۔اُس نے زمین کا سینہ پھاڑا تھا۔اس نے تیاری کی گھاس پھوس کو دور
کیا اور پھر بڑی محنت کر کے اُس نے شکر نے۔یعنی گنے کے ٹکڑے کئے اور انکو اس نے کاشت کیا اور پھر
سارا سال محنت کی۔اس کو پانی دیئے بیماریوں سے بچایا ہر طرح اس کا خیال رکھا اور جا کر اس میں وہ
گنے پیدا ہوئے جن میں مٹھاس آئی اور مٹھاس وہ تو نہیں بھر سکتا تھا۔اس نے تو گنوں کے ٹکڑے کاٹ
کے مٹی میں ملا دیئے تھے۔اللہ ہی ہے جس نے انہیں اُگایا، اللہ ہی ہے جس نے پھر وہ نظام پیدا کیا جس
سے گنوں کے اندر مٹھاس پیدا ہو گئی ورنہ بانس کے بانس رہ جاتے۔اور پھر اس نے محنت کی ، ان کو کاٹا
پھر اس کا رس بنانے کے لئے اس نے وہ بڑے بڑے برتن خریدے پرانتیں ، جن میں رس ڈالا
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۰۸
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
جاتا ہے۔پھر وہ آگ بنانے کے لئے اُس نے وہ جھونپڑی بنائی جس سے آگ دی جاتی ہے۔وہ پتے
اکٹھے کئے جو آگ میں جھونکے جاتے ہیں۔اس نے کہا جب میں یہ سوچ رہا تھا تو مجھے خیال آیا کہ وہ
لوہار بھی تو ہے جس نے وہ برتن بنایا تھا۔اس نے کیا کیا محنت نہیں کی اور پھر دماغ اس لوہار کی طرف چلا
گیا۔تو ایک میٹھے کا جو احساس ہے اُس کے لئے ہی میرے تصور نے اتنے سفر کئے ہیں۔کہ دانہ ختم
ہو جاتا تھا وہ سفر ختم نہیں ہوتا تھا۔اور میں سوچتا تھا کہ اللہ کی شان دیکھو میری خاطر، میرا منہ میٹھا کرنے
کے لئے اللہ نے اتنی دور خدا جانے کس ملک میں وہ کسان پیدا کیا جس کسان نے یہ منتیں کی تھیں اور
پھر میٹھا بنا کر اُس کو صاف کرنے کے لئے کارخانے بنوا دیئے اور ان کارخانوں میں وہ گنے گئے اور وہ
کاٹے گئے اور ان سے رس نکالے گئے۔پھر ان کی صفائی کی گئی پھر اُسے صاف اور پاک میٹھے کی
صورت میں تبدیل کیا گیا۔وہ دانہ جو میرے حصے میں آیا تھا جب چلا تب تو اللہ نے میری خاطر بنایا
تھا۔کتنے سفر کر کے مجھ تک پہنچا ہے۔اور میں بڑا ہی ظالم ہوں گا کہ اگر چہ یہ سوچے بغیر کے کون میرا
محسن ہے اُٹھایا لڈو منہ میں ڈال لیا اور ختم کر دیا ہم ہر وقت ہر کھانے پہ یہ تو نہیں کر سکتے۔مگر ہر کھانے
کے وقت شکر کا تصور تو ضرور باندھ سکتے ہیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے سکھایا کہ کھانے سے پہلے بسم اللہ
الرحمن الرحیم پڑھ لیا کرو۔یہ تو سوچا کرو کہ کس نے تمہیں دیا ہے۔اور جب ختم کرو تو اللہ کا شکر ادا
کیا کرو۔اتنا سا بھی اگر ہم سے ممکن نہ ہو تو ہم کوخدا سے محبت کیسے ہوگی۔پس محبت کے ان گنت رستے
ہیں۔ایک ایک رستے پر اگر آپ چل کے دیکھیں تو ان گنت مواقع ہیں جن سے خدا تعالیٰ کی محبت آپ
کے دل میں اس طرح اُچھلے گی جیسے ماں کے دل میں بیٹے کی محبت اُچھلتی ہے۔اُس سے بھی زیادہ بڑھ
کے کیونکہ دونوں کا کوئی موازنہ ہی نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ کے احسانات اور ان کی وسعتیں اور ان کی
عظمتیں تو لا متناہی ہیں انسان کے تصور میں آنہیں سکتیں۔مگر پہلے ایک شکر والا دل تو پیدا کریں۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔تیرے کوچے میں کن راہوں سے آؤں
وہ خدمت کیا ہے جس سے تجھے کو پاؤں
محبت ہے کہ جس سے کھینچا جاؤں
خدائی ہے خودی جس سے جلاؤں
محبت چیز کیا کس کو بتاؤں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۰۹
وفا کیا راز ہے کس کو سناؤں
میں اس آندھی کو اب کیونکر چھپاؤں
یہی بہتر کہ خاک اپنی اُڑاؤں
کہاں ہم اور کہاں دنیائے مادی
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
فسبحان الَّذِي أَخْرَى الأَعَادِي
( در شین : ۵۴)
یہ جو حضرت مسیح موعود کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت کی آندھی اُٹھی ہے اور اتنازور پکڑا ہے
کہ آپ خدا کے حضور عرض کرتے ہیں کہ مجھ میں تو اب طاقت نہیں رہی کہ اس کو برداشت کرنے کی۔میرا دل چاہتا ہے کہ تیری محبت کی آندھی جو میرے دل میں اُٹھی ہے۔میں اپنی ذات کی خاک اس
آندھی میں اُڑا دوں۔اور میری خاک کا ذرہ ذرہ تجھ پر فدا ہو جائے۔اور خدا نے پھر آخر آپ کو وہ مقام
عطا فرما دیا ع جس مقام پر پہنچ کر آپ نے کل عالم میں یہ اعلان کیا۔جو ہمارا تھا وہ اب دلبر کا سارا ہوگیا
کتنا عظیم دعوی ہے لیکن عرفان کے ایک لمبے سفر کے بعد انسان کو یہ دعوئی نصیب ہوتا ہے۔اُس سے پہلے ممکن نہیں ہے۔آپ نے وہاں تک پہنچنا ہے۔خدا کی محبت کی آخری منزل ہے جہاں تک
پہنچ کر خدا نے خود حضرت مسیح موعود کو مجاز فرما دیا۔کہ اب اُٹھ اور دنیا میں یہ اعلان کر دے کہ
جو ہمارا تھا وہ اب دلبر کا سارا ہوگیا
آج ہم دلبر کے اور دلبر ہمارا ہوگیا ( در تمین صفحه: ۱۵۸)
پس جو کچھ آپ کا ہے وہ سب خدا کا کریں گی تو خدا آپ کا ہوگا۔اور جب خدا آپ کا ہوگا تو
وہ سب کچھ جو اس کا ہے وہ سب آپ کا ہو جائے گا اُس کی ساری کائنات آپ کی ہو جائے گی۔اس کی
ملکیت میں آپ شریک ہو جائیں گے کیونکہ وہ آپ کو شریک کرے گا۔اسی مضمون کو حضرت مسیح موعود
سورۃ فاتحہ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ کی جو آخری
منزل ہے وہ کامل طور پر محمد رسول
اللہ کو نصیب ہوئی ہے۔خدا نے اپنی ملکیت میں کسی اور نبی کو اس شان
سے شامل نہیں کیا جس شان سے محمد رسول اللہ کو شامل کیا۔کیونکہ آپ نے اپنا سب کچھ خدا کے سپر د کر
دیا۔تو سپردگی کی منزل تو بعد کی ہیں لیکن پہلے احساس کا وہ سفر تو شروع کریں جو خدا تعالیٰ کے حسن و
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۱۰
خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء
احسان کی تلاش کا سفر ہے۔صبح اُٹھیں تو خدا کی یاد کو دل میں لگائیں۔خدا کی یاد سے دل کو معمور کریں
اُس کو معطر کریں۔دن بھر پھیریں۔تو اللہ تعالیٰ کی یاد آپ کا ساتھی بن جائے جس کے بغیر آپ رہ نہ
سکیں۔سوئیں تو اس کو سوچتے ہوئے سوئیں، جاگیں تو اُسکے خواب دیکھتے ہوئے اُٹھیں یہ وہ آخری مقام
ہے جس کی طرف ہمارا محبتوں کا سفر ہمیں لے کر جائے گا۔اور اگر یہ ہمیں نصیب ہو جائے۔تو بلاشبہ
اللہ تعالیٰ آپ
کو بھی وہ مقام اور مرتبہ عطا فرمائے گا کہ آپ کہہ سکیں۔جو ہمارا تھا وہ اب دلبر کا سارا ہوگیا
آج ہم دلبر کے اور دلبر ہمارا ہوگیا
یہ وہ تمام منازل ہیں جن کی تفاصیل میں بیان نہیں کر سکا بہت وسیع مضمون ہے۔لیکن اس پر
میں اب اس تقریر کو ختم کرتا ہوں کیونکہ مجھے چھیاں مل رہی ہیں
کہ تمہارا اگلا پروگرام شروع ہو چکا ہے۔اور لوگ انتظار کر رہے ہیں۔مگر جس طرح بھی ، جب بھی خدا تعالیٰ توفیق دے گا میں آپ کو یہ یادہانی
کرواتا رہوں گا۔اور کوشش کروں گا کہ آپ کو سمجھاؤں کس طرح اللہ کی سچی محبت کو دل میں جگہ دی
جاسکتی ہے۔اگر ہمیں خدا سے محبت ہو جائے تو ہمارے سارے مسائل حل ہو جائیں۔کچھ بھی باقی نہ
رہے۔دُنیا بھی ہماری آخرت بھی ہماری۔ہماری اولادیں بھی سمجھ سنور جائیں گی، ہمارا ماحول بھی
خوشگوار ہو جائے گا۔حقیقت میں دنیا کو جنت بنانے کا ایک ہی راز ہے۔کہ ہم اللہ تعالیٰ کو اپنے دل میں
بسالیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات میں بسنا سیکھ لیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اسکی تو فیق عطا فرمائے۔آئیے اب دُعا کر لیں۔دعا یہی کرلیں جو رسول اللہ نے ہمیں سکھائی ہے۔اس کی عربی تو
آپ
کو نہیں آئے گی لیکن اُردو میں میں وہ دعا بتا دیتا ہوں کہ خدا تو اپنی محبت کا رزق ہمیں عطا فرما۔اپنی
محبت ہمارے دل میں ڈال دے۔ہر اُس چیز کی محبت ہمارے دل میں ڈال دے جو تجھ سے محبت کرتی
ہے۔ہر اُس چیز کی محبت ہمارے دل میں ڈال دے جس سے تو محبت کرتا ہے۔ہر اس چیز کی محبت
ہمارے دل میں ڈال دے جو تیری محبت کی طرف لے کے جاتی ہے۔اے خدا اپنی ایسی محبت ہمارے
دل میں اُتار ، ہمارے دل پر قابض کر دے کہ جس کے سامنے نہ ماں کی محبت رہے، نہ باپ کی محبت
رہے نہ عزیز نہ رشتے دار نہ دوست کی۔ہر دوسری محبت پر تیری محبت غالب آجائے اور آخر پر یہ کہ اے
خدا اُس پانی کی محبت سے بھی بڑھ کر ، ٹھنڈے پانی کی محبت سے بھی بڑھ کر ہمیں اپنی محبت عطا کر جو
پیاسے کو پانی سے ہوا کرتی ہے جب پیاس سے دم توڑنے کے قریب ہو۔تو اس دُعا کے ساتھ ہم اس
اجلاس کی کاروائی کو ختم کریں گے۔۔۔آمین۔