دنیا بھر میں رضا کارانہ خدمت کرنیوالی احمدی خواتین کا تذکرہ

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفت صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۱۱
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
دنیا بھر میں رضا کارانہ خدمت کر نیوالی
احمدی خواتین کا تذکرہ
(جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرموده ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج لجنہ کے اس خطاب میں میں نے مضمون دستور سے ہٹ کر ایک اور رنگ میں اختیار کیا
ہے۔پہلے تو میں آپ سب کو نصیحتیں کیا کرتا تھا کہ یہ بھی کرو اور وہ بھی کر و۔اب میں آپ
کو داد دینا چاہتا
ہوں کہ آپ نے خوب کیا ہے۔اور آج کا خطاب لجنہ اماءاللہ نہیں بلکہ مسلم احمدی خواتین ، بڑی اور بچی
اور چھوٹی ہر قسم کی ان کو داد و تحسین دینے پر مشتمل ہے مگر اس سے پہلے میں آپ کو ایک واقعہ پڑھ کر سنا تا
ہوں ، جو درد ناک ہے۔اس پہلو سے اگر عورتوں کی طرح میرے بھی آنسو نکل آئیں تو مجھے معذور
سمجھیں ، کیونکہ واقعہ بہت عظیم ہے اور دل پر گہرا اثر کرنے والا ہے۔ایک ایسی مسلم خاتون کا واقعہ ہے، جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں
آئندہ آنے والی خواتین کے لئے ایک نئی بناء ڈالی اُن کا نام ام عمارہ تھا۔یہ غزوہ اُحد میں مشکیزے بھر
بھر کے زخمیوں کو پانی پلا رہی تھیں۔اچانک انہوں نے کیا دیکھا کہ بہت بھگدڑ مچ گئی اور بڑے بڑے
جوان مرد بھی آنحضرت کا ساتھ چھوڑ کر بھاگنے لگے۔اس خاتون نے مشکیزہ ہاتھ سے پھینک دیا اور تلوار
ہاتھ میں پکڑ لی اور آنحضرت کے لئے سینہ سپر ہوگئیں۔وہ پہلی خاتون ہے،اگر چہ آپ نے خولہ کا نام سنا
ہے، مگر خولہ تو بعد میں آنے والی ان کا ایک نمونہ تھی ، ان کی جاری کردہ رسموں پر چلنے والی ایک خاتون
تھی۔تو پہلی خاتون جس نے غزوہ احد کے موقع پر بلکہ تمام تاریخ اسلام میں ،تلوار ہاتھ میں پکڑی اور

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۱۲
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
دشمن پر لپکی اور رسول کا ساتھ نہیں چھوڑا۔وہ یہ خاتون تھیں۔جب آنحضرت پر ابن امیہ نے وار کیا ہے،
جو آگے بڑھا ہے، تو یہ ایک خاتون تھیں جو آگے بڑھیں ہیں اور اپنی کمزوری کے باوجود اس پر وار کرتیں
رہیں ، یہاں تک کے اس ایک وار سے آپ کے کندھے پر ایسا گڑھا پڑ گیا کہ جو ہمیشہ آپ کو معذور
رکھتا رہا جس نے ہمیشہ کے لئے آپ کو معذور کر دیا۔خود اس خاتون کے متعلق حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گواہی ، النصاری فی تمیم الصحابہ ابن ہند السلانی، نے یوں دی ہے وہ لکھتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود بیان فرماتے تھے کہ اُحد میں اُن کو اپنے دائیں اور بائیں اس خاتون
کو آپ نے اُحد میں برابر لڑتے دیکھا۔آنحضرت کا یہ بیان کہ جب بڑے بڑے سورما بہادر مسلمان
سپاہی بھاگ گئے تھے ، یہ خاتون مجھے کبھی دائیں نظر آتی تھیں کبھی بائیں نظر آتی تھیں اور دونوں طرف
میں اسے لڑتا ہوا دیکھتا تھا۔اتنا بڑا خراج تحسین ہے ایک عورت کو کہ اس سے بڑا اور خراج تحسین ممکن
نہیں۔میں آپ کو ایک خراج تحسین دینا چاہتا ہوں اب میرا یہ حال ہے کہ میں احمدی خواتین کو اپنے
دائیں بھی لڑتے دیکھ رہا ہوں اور اپنے بائیں بھی لڑتے دیکھ رہا ہوں، اپنے آگے بھی لڑتے دیکھ رہا ہوں
اپنے پیچھے بھی لڑتے دیکھ رہا ہوں۔احمدی خاتون اب وہ نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔احمدی خاتون
اس طرح بیدار ہو کر جہاد کی تلواریں ہاتھ میں لے کر اُٹھ کھڑی ہوئی ہے کہ زمانے پر ایک رعب ڈال
چکی ہیں اور احمدی خواتین سے بڑے بڑے علماء بھی ڈرتے اور کانپتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ ، احمدی خواتین نے ہر میدان میں میرا ساتھ دیا ہے اور ہر میدان میں ، جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے میرے
آگے پیچھے، دائیں بائیں ہر طرف لڑتی ہیں۔ان میں بہت سی ایسی ہیں جو مجھے لکھتی ہیں کہ خدا کی قسم اگر آپ کی جان کو خطرہ ہو، تو آپ
ہمیں فوج صحابہ کی طرح اپنے آگے اور پیچھے رکھ کر دیکھیں، تو لکھتی ہیں کہ کاش ہم میں طاقت ہو کہ ہم
آپ
کو دکھا سکیں کہ کس طرح ہم اسلام کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار بیٹھی ہیں۔یہ وہ
دور ہے جس میں احمدی خواتین اس شان کے ساتھ داخل ہوئی ہیں کہ اس سے پہلے تاریخ میں کہیں اس
دور کا کوئی سایہ بھی نہیں دکھائی دیتا۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ، انفرادی طور پر احمدی خواتین نے بڑی
قربانیاں دیں ہیں لیکن حضرت ام عمارہ کی اس غیر معمولی شان کو اپنی ذات میں زندہ کرنے والی اب
ہزار ہا ام عمارہ پیدا ہو چکی ہیں اور ہر ملک میں پیدا ہو چکی ہیں۔اس پہلو سے اگر آپ لجنہ کی تاریخ پر نظر
ڈالیں تو آپ یقیناً گواہی دیں گی کہ پہلے اور زمانے تھے، اور طرح کے اجلاس ہوا کرتے تھے۔لیکن

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۱۳
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
احمدی خاتون غیروں سے لپٹ جائیں اور ان سے احمدیت کے حق میں لڑنے لگیں اور ہر وہ پروگرام جو
جماعت کو دیا جائے اس میں وہ اول اول اور آگے آگے ہوں، یہ نیا نظارہ ہے، جوان سالوں نے دیکھا
ہے اور اس سال نے خصوصیت کے ساتھ دیکھا ہے۔اس وقت آپ کے سامنے لجنہ اماءاللہ
Indonesia کی خواتین بیٹھی ہیں ، میری دائیں طرف کبھی اتنی تعداد میں Indonesia کی
نمائندگی نہیں ہوئی تھی جتنی اس دفعہ ہوئی ہے اور کبھی اس تعداد میں Indonesia کی خواتین میدان
عمل میں نہیں نکلی تھیں، جیسے اب نکل آئی ہیں۔پس سب سے پہلے تو میں Indonesia کا مختصر ذکر
کرتا ہوں۔ان میں اکثر کو تو میں نہیں جانتا۔مگر جن چند کو جانتا ہوں ! ان کے نام بھی لیتا ہوں۔سب سے پہلے تو عبدالقیوم صاحب کی فیملی کی خواتین۔ان کی خواتین نے تمام
Indonesia میں MTA کی کارروائی کو نہ صرف مدددی ہے بلکہ اس شان کے ساتھ بعض حصوں کو
سنبھالا ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔غیر معمولی طور پر آگے آکر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والی ہیں اور اسی
خاندان کی عورتیں جو تبلیغ میں بھی خدا کے فضل سے بہت آگے نکل گئیں ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ Homeopathic کو انڈونیشیا میں داخل کرنے والی اور متعارف کروانے والی اسی خاندان
کی بچیاں ہیں اور ان سب نے اپنے اپنے ذمے مختلف باتیں لگا رکھیں ہیں، جن کے لئے یہ ہمہ تن
وقف ہیں اور ان کے ساتھ کثرت سے دوسری احمدی خواتین شامل ہیں۔اسی طرح عزیزہ خدیجہ پونتو
ہیں جو سال ہا سال سے ربوہ ، قادیان، یہاں آتی چلی جارہی ہیں اور ان کی لجنہ اماءاللہ Indonesia
کے لئے خدمات غیر معمولی ہیں۔صرف لجنہ کی حیثیت سے نہیں بلکہ آپ نئی حیثیت سے بھی ، اللہ تعالیٰ
کے فضل سے غیر معمولی خدمات انجام دے رہی ہیں۔پس یہ سارا وفد جو Indonesia خواتین کا
آپ کے سامنے بیٹھا ہے یہ احمدیت کے لئے یوں لگتا ہے جیسے Charged ہو گئے ہیں، بجلی جس
طرح Charged ہو جاتی ہے۔ان کے اندر بڑا ولولہ ہے جب ملاقات کے لئے آتی ہیں، تو وفور
جذبات سے ان کے آنسو دھاروں بہتے ہیں۔خود بھی روتی ہیں، مجھے بھی رلاتی ہیں مگر یہ محبت اور عشق
کے آنسو ہیں۔اس بات کے اس احساس کے آنسو ہیں کہ ہم خدا کے قریب ہو رہے ہیں اور خدا کے
قریب ہونے کی وجہ سے بنی نوع انسان کے قریب ہو رہے ہیں۔پس میں سمجھتا ہوں کہ انڈونیشیا میں
ایک لمبے عرصے سے جو ایک انقلاب رکا ہوا تھا اب انشاء اللہ احمدی خواتین کے ذریعے انڈونیشا میں
ایک عظیم انقلاب بر پا ہو گا۔اگر چہ مردبھی اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں لیکن جو خواتین کے جاگنے کی شان ہے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۱۴
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
وہ بالکل الگ اور ممتاز ہے۔اس مختصر ذکر کے بعد ، کیونکہ اس مختصر ذکر کے سوا میں لمبی باتیں آپ سے کر
نہیں سکتا۔جو باتیں مجھے علم ہے کہ وہاں خواتین کر رہی ہیں وہ بہت ہی خوشکن ہیں۔میرا دل راضی
ہے، دل کی گہرائی تک راضی ہے، ان کے لئے دعائیں خود بخو د دل سے اچھلتی ہیں۔دوسرا مختصر ذکر مجھے جرمنی کا کرنا ہے کہ جرمنی میں ہر وہ کام جو میں نے کرنے کے لئے کہا اس پر
احمدی خواتین نے بڑے زور کے ساتھ لبیک کہی۔بڑی بھی چھوٹی بھی اور خصوصاً نو جوان بچیاں بڑے
زور کے ساتھ آگے آئی ہیں اور بہت اہم کاموں کے جھنڈے انہوں نے اپنے ہاتھوں میں تھام رکھے
ہیں۔اس سلسلے میں مختلف چند باتیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ میں نے جو Research Cell کی
تحریک کی تھی جس کی بناء یہاں ڈالی، اب جرمنی کے Research Cell میں سینکڑوں نہیں ، تو سو سے
زائد یقیناً ایسی بچیاں شامل ہو گئی ہیں، جو دن رات اسلام کی خاطر Research میں مصروف ہیں۔Bible Research کے سلسلے میں بھی انہوں نے بہت مجھے مدددی ہے۔دیگر معاملات
میں Research کے لئے انہوں نے غیر معمولی کوششیں کی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پوری طرح
بیدار اور ہمہ وقت اس میں مصروف اور اس بات میں خوش ہیں کہ ہم ایک نیک کام سرانجام دے رہی ہیں۔جہاں تک MTA کا تعلق ہے، ہزاروں بچیاں ایسی ہیں، جنہوں نے اپنے آپ کو جرمنی
میں MTA کے لئے وقف کر رکھا ہے۔اس کے علاوہ تبلیغ کے معاملے میں بھی اب یہ میدان میں نکل
آئی ہیں، مسجدیں بنانے کے سلسلے میں بھی یہ میدان میں نکل آئی ہیں۔کوئی بھی ایسی تحریک میں نہیں
کرتا جس میں یہ کسی پہلو سے بھی پیچھے رہیں بلکہ دنیا کی تمام خواتین کو پیچھے چھوڑنے کی پوری کوشش کرتی
ہیں۔اس کا ایک زائد فائدہ یہ ہے کہ ان ممالک میں ہماری بچیاں ایک زہریلے ماحول میں پل رہی
ہیں، کثرت کے ساتھ ایسی تھیں جو غیروں کے رحم و کرم پر تھیں۔چند سال پہلے جب میں جرمنی جایا کرتا
تھا، تو ان کے سوالوں سے مجھے معلوم ہوتا تھا کہ یہ خطرے میں ہیں۔طرح طرح کے مخالف ماحول کے
سوا جو اس کے دل میں گڑھتے تھے کہ ان کو نسبتاً زیادہ آزادی دینے والے تھے۔ان کی انفرادی آزادی
جومعاشرے کے خلاف یا ماں باپ کے مذہب کے خلاف تھی اس کو وہ تقویت دیتے تھے۔اب وہ
زمانے گئے۔اب کہاں ؟ اب تو یہ خدا کے فضل سے شیروں کی طرح غراتی ہوئی غیروں پر حملے کر رہی
ہیں۔تمام سکولوں میں احمدی لڑکیاں بیدار ہو گئی ہیں اور سکول والیوں کو اسلام کی تبلیغ میں ، اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ اس طرح مصروف کر دیا ہے کہ اب یہ جہاں جاتی ہیں ، خدا کے فضل سے، اسلام کی مجاہدہ

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۱۵
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
کے طور پر جاتی ہیں اور فخر سے سر اونچا کرتی ہیں۔کچھ استثناء بھی ہوں گے۔ابھی کچھ ایسی جگہیں بھی
ہوں گی جن میں احمدی بچیاں ابھی شامل نہیں ہیں لیکن جو شامل ہو چکی ہیں ان کی تعدا داتنی بھاری ہے
کہ احمدیت کی تاریخ میں مجھے اس طرح احمدی بچیوں کا حصہ لینا مجھے یاد نہیں۔اس کا شاید سوواں حصہ
بھی کبھی اس طرح بیدار نہ ہوا ہو۔مختصر ذکر کے تعلق میں اب میں Norway کی بات کرتا ہوں۔Norway کی احمدی
بچیاں بھی ، خدا تعالیٰ کے فضل سے، کسی سے پیچھے نہیں۔تراجم اور اشاعت کے کاموں میں بہت سے
ملکوں
کو یہ پیچھے چھوڑ گئی ہیں۔قرآن کریم کا ترجمہ ان احمدی بچیوں نے خود کیا اور ایسا عمدہ کیا کہ جو چوٹی
کی Firms ہیں جو International معیار کی ہیں، جن کو ہم ترجمہ Check کرانے کے لئے
بھیجتے ہیں ان کے سامنے جب ان کا ترجمہ بھیجا گیا تو ایک بھی غلطی نہیں نکال سکیں۔انہوں نے کہا، ایسی
عمدہ زبان، ایسا ترجمہ ہم نے پہلے نہیں دیکھا تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مختلف ترجمے کے کاموں
کے علاوہ وہ Research ٹیمیں وہاں کام کر رہی ہیں، زبانیں سکھانے کا کام ہے، غیروں سے
رابطے کا کام ہے، اشاعت قرآن کا کام ہے غرضیکہ طرح طرح کے مختلف کاموں میں، یہاں تک کہ
Homeopathic میں بھی ، خدا کے فضل سے، یہ پوری طرح مصروف ہیں اور میں سمجھتا ہوں
کہ Norway کی بچیاں الگ ایک نمونہ بن چکی ہیں۔ان کا نمونہ ہونا اس بات سے بھی ثابت ہے
کہ ان کو دیکھ کر Norwegian بچیاں خدا تعالیٰ کے فضل سے اسلام کی طرف مائل ہورہی ہیں اور
اسلام کو قبول کر کے وہ لباس اختیار کر رہی ہیں جو ان کے ملک سے بالکل اجنبی لباس ہے۔وہاں وہ
لباس پہن کر پھر نا بھی لوگوں کی انگلیاں اٹھانے والی بات ہے مگر بڑے فخر کے ساتھ اور بڑے یقین
کے ساتھ وہ اسلامی طرز کا لباس پہنتی ہیں اور اسی میں اپنی شان سمجھتی ہیں۔ان میں سے ایک بچی
عائشہ، مجھے ملنے آئیں تھیں، یہاں بیٹھی ہوئی ہیں۔عائشہ بیگم؟
Show your face to them۔Tell them, I am a Muslim
Ahmadi girl from Norway۔Right? Alhamdulillah, and you
are proud of it? you are happy?
لڑکی اثبات میں جواب دیتی ہے تو اس پر حضور نے فرمایا:
Maashaallah, Maashaallah۔Please, sit down۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۱۶
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
اب عائشہ کا نمونہ اتنا اچھا ہے کہ اس کو دیکھ کر اور عائشا ئیں بھی بننے لگ گئی ہیں وہاں پر ان کی
ایک سہیلی مجھے ملنے آئی تھی، اس پر بھی احمدیت کا رنگ چڑھ گیا ہے۔وہ کہہ رہی تھی ، مجھے تو بہت اچھی لگتی
ہے اور اس طرح نئی نسل میں خالصتاد ہر یہ اور دنیا پرستوں میں سے نکل نکل کر یہ بچیاں آگے آرہی ہیں
اور اس کا سہرا احمدی خواتین کے سر ہے جن کے پاک نمونوں کو دیکھ کر انہوں نے مذہب کے متعلق اچھی
رائے قائم کی۔ناروے کے بعد سویڈن کی باری ہے جہاں جب سے مجھے ہوش ہے یاد ہے، ایک ہی نام سنا
کرتے تھے ڈاکٹر قامتہ اور اب بھی ڈاکٹر قانتہ صاحبہ اللہ کے فضل سے اسی طرح مصروف عمل ہیں۔( آگئی ہیں؟ کہاں ہیں ڈاکٹر قائمتہ ؟ ڈاکٹر قامتہ وہاں انگریزی Section میں بیٹھی ہوئی ہیں )۔اب
اللہ کے فضل سے بہت سی قامتائیں پیدا ہو چکی ہیں اور Sweden میں کثرت سے کام کاج شروع
ہو چکا ہے احمدی خواتین بیدار ہورہی ہیں۔پس ان کا صبرا چھے رنگ دکھا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل
سے سویڈن میں بھی اب گہما گہمی ہے۔ڈنمارک کے متعلق میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ وہاں بھی ایک لہر بچیوں میں اٹھی تو ہے، اب
دیکھیں کہاں تک پہنچتی ہے ،مگر میں نے محسوس کیا ہے کہ بچیوں میں ایک احساس بیدار ہورہا ہے کہ ہمیں
بھی اس شمالی علاقے سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے اور احمدیت میں آگے بڑھنا چاہئے یہ مختصر ذکر
ناروے، سویڈن اور ڈنمارک کا تھا اور جرمنی کا پہلے میں کر چکا ہوں۔اب میں پاکستان سے متعلق کچھ باتیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔پاکستان میں ،خدا تعالیٰ
کے فضل سے ایک بہت لمبے عرصے تک لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی صدر رہی اور مرکز یہ انتظام ایسا تھا جو ساری
دنیا پر حاوی تھا۔اب پاکستان صرف پاکستان کے لئے خاص ہو چکا ہے۔وہاں کی لجنہ اب صرف لجنہ
پاکستان ہے۔مگر لجنہ کے جو پہلے کام ہوا کرتے تھے، اگر چہ تنظیم کے لحاظ سے ٹھوس تھے جلسے
اور کاروائیاں ان سے ان کے دفتر کی رپورٹیں بھری پڑی ہوں گی مگر کبھی یہ واقعہ نہیں ہوا کہ احمدی
خواتین میدان عمل میں نکل کھڑی ہوں اور کثرت کے ساتھ ، ایک روحانی انقلاب برپا کر دیں۔اس
وقت ، خدا کے فضل سے، پاکستان کی احمدی خواتین کی وہ حالت نہیں جو پہلے کبھی ہوا کرتی تھی۔ہر
میدان میں آگے آگے ہیں، ہر بات کا جواب دیتی ہیں اور مثبت جواب دیتی ہیں۔سب سے پہلے میں مختصر ار بوہ کا ذکر کروں گا کیونکہ اس کے بغیر یہ Report مکمل نہیں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۱۷
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
ہوگی۔ہماری عزیزہ آپا طاہرہ صدیقہ صاحبہ نے جو کام یہاں دیکھے وہ سارے وہاں بھی شروع کئے۔Research Team یہاں دیکھی ، وہاں بھی قائم کی، ہومیو پیتھک کا نظام یہاں دیکھا وہاں بھی
قائم کیا ، اشاعت اسلام کے لئے اردگرد کے دیہات میں پھیل گئیں اور خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
لجنہ اماءاللہ نے بعض ایسے دیہات احمدی بنائے جن میں
کبھی مرد بھی نہیں گھستے تھے ،مگر بڑی حکمت کے
ساتھ ، پہلے خدمت کی ، بچوں کو قرآن پڑھائے ، یہاں تک کہ خواتین کے دل جیت لئے اور بہت سی
جگہ یہ بھی ہوا کہ مولوی نے شور مچایا مردوں نے اعتراض کیا، خواتین اٹھ کھڑی ہوئیں۔غیر احمدی
خواتین،انہوں نے کہا یہ بچیاں تو ہمارے گاؤں میں آئیں گی اور ہمیں نیکیاں سکھائیں گی ہم نے جو
زور لگانا لگا لو لیکن ان
کو نہیں ہم نکال سکتیں۔بہت حکمت کے ساتھ وہ سارے اچھے کام جو انگلستان میں
ہوتے انہوں نے دیکھے، وہ ربوہ میں دہرائے اور خدا کے فضل سے ربوہ کے چاروں طرف احمدیت
کا اک رعب لجنہ اماءاللہ کی خواتین کی وجہ سے پیدا ہو چکا ہے۔اس تفصیل میں میں اس لئے نہیں جاتا
کہ یہ مناسب نہیں ہے کیونکہ مولوی کان لگائے بیٹھے ہیں اور خاص طور پر ربوہ کے لئے اگر میں نام لے
کے بتاؤں کہ کس کس گاؤں میں کیا ہورہا ہے تو ان کی جان نکل جائے گی اور وہ پھر جوابی کاروائی اس
حد تک ضرور کریں گے کہ ہماری ربوہ کی خواتین کے لئے وقتیں پیدا کرسکیں۔ان کی کامیابی کا تو کوئی
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔احمدی عورتیں بڑے بڑے مولویوں پر لازماً غالب آئیں گی۔مگر ایذا رسانی
کا سوال ہے اس لئے میں احمدی بچیوں کی عزت اور احترام کی خاطر ، مولوی کو یہ موقع نہیں دینا چاہتا کہ
وہ ان کی ایذارسانی کا موجب بنے۔مرکز میں کام کرنے والیوں میں ہماری عزیزہ امتہ القدوس جو صاحبزادہ مرزا منصور احمد
صاحب کی بیٹی اور ہماری آپا ناصرہ کی بچی ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام پاکستان میں ان
سارے کاموں کو فروغ دینے میں بہت کوشش کر رہی ہیں۔لاہور کا ذکر بھی ضروری ہے، اگر چہ سارے پاکستان کے شہروں
کا ذکر نہیں ہو سکے گا مگر لاہور
کا ذکر اس لئے ضروری ہے کہ لاہور نے تمام پاکستان میں ایک غیر معمولی طور پر نمایاں خدمت سر انجام
دی ہے اور اس کا سہرا ہماری مرحومہ آپا بشری کے سر بھی ہے۔بڑی خاموش خدمت کرنے والی تھیں
آخری سانس تک آپ نے خدمت کی ہے۔مجھے خط لکھا کرتی تھیں۔خدا کے لئے میرے لئے دعا
کریں کہ میری جان اس کام میں نکلے اور اسی کام میں ان کی جان نکلی۔بیماریوں نے ستایا ہوا تھا،

حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۱۸
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
الہام، خوا میں آچکی تھیں کہ تم مرنے لگی ہو لیکن مجھے دعا کے لئے لکھتی تھیں کہ مرتے دم تک میری اسلام
کی راہ پر جان نکلے اور اس کے سوا میری کوئی تمنا نہیں، میں موت کے لئے تیار بیٹھی ہوں اور جس سال
انہوں نے مجھے اپنی رؤیا لکھی ، اسی سال ان کی وفات ہوئی اور خدمت کرتے ہوئے گئیں۔ان کے ساتھ ایک ہماری اور عزیزہ ہیں جن کو ہم سکو کہتے ہیں ، فوزیہ شمیم۔انہوں نے تبلیغ
کے میدان میں ان کے ماتحتی میں بہت بڑے کام کئے ہیں اور اب بھی کر رہی ہیں۔عزیزہ فوزیہ شیم
اب لاہور کی صدر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو کام انہوں نے ، جن کی بناء ڈالی تھی ، ان کو وہ بہت
آگے بڑھا رہی ہیں اور شدید مخالفانہ ماحول کے باوجود، کبھی ایک طرف حملہ کرتی ہیں، کبھی دوسری طرف
حملہ کرتی ہیں، لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ کہاں پیروی کریں۔غرضیکہ ایک کامیاب سپہ سالار کی طرح یہ
چاروں طرف اللہ تعالیٰ کے فضل سے، احمدیت کی راہیں بنارہی ہیں اور ان کا قدم پیچھے نہیں ہٹا بلکہ
مخالفت کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے۔پاکستان میں کراچی کا ذکر بھی ایک لازم ذکر ہے، لیکن پنجاب سے کراچی آنے سے پہلے
میں ذرا سرگودھا کی بات کرلوں۔سرگودھا میں ہماری احمدی خواتین ایسی ہیں، جو خاموش کام کر رہی
ہیں ،مگر دیہات میں انہوں نے غیر معمولی خدمت سرانجام دی ہے۔بعض خواتین ایسی ہیں، جنہوں
نے اکیلے میں غیر احمدی گاؤں میں جاکر وہاں احمدیت کے پودے نصب کئے ہیں اور بعض نے
سینکڑوں احمدی بنادئے ہیں اور ان کا مولوی پیچھا کرتا ہے، ان کے لئے مشکلات پیدا کرتا ہے لیکن
بالکل نہیں ڈرتیں اور خدا کے فضل سے ان کی طبیعتوں میں ایسا نیک اثر ہے، کہ نئے آنے والے ان کی
تائید کرتے ہیں اور جگہ جگہ، خدا کے فضل سے نئی رونقیں پیدا ہورہی ہیں۔یادرکھیں ایک لمبے عرصے تک
سرگودھا میں احمدیت کا پھیلاؤ رکا ہوا تھا۔اب یہ دوبارہ جو چل پڑا ہے یہ خواتین کے سراس کا سہرا
ہے۔انہوں نے خدا کے فضل سے آگے بڑھ کر کام کئے۔اگر چہ ان کا کام زیادہ تر تبلیغ تک ہی محدود
ہے اور ہمارے دوسرے کام جتنے ہیں "Research" وغیرہ ، ان سے ان کو کوئی غرض نہیں۔نہ اتنا
علم ہے کہ ان میں زیادہ آگے قدم بڑھا سکیں، مگر تبلیغ کے معاملے میں تو وہ ایک نمونہ ہیں۔اب کراچی کی میں بات کرتا ہوں۔کراچی کی لجنہ اماء اللہ بھی خدا کے فضل سے غیر معمولی
خراج تحسین کی مستحق ہے۔آپا سلیمہ ان کی صدر ہیں اور بہت نیک دل، دل موہنے والی صدر ہیں اور
انتظام کے لحاظ سے خدا تعالیٰ نے ان کو غیر معمولی صلاحیت عطا فرمائی ہے۔ان کی جو بیشتر مددگار ہیں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۱۹
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
بچیاں ان میں ایک ہماری فوت ہو چکی ہیں روحی بانو۔اللہ ان کو غریق رحمت کرے وہ بھی ان کی بہت
مدد کیا کرتی تھیں مگر اس وقت امتہ الباری ناصر اور مسز ناصر ملک یہ ان کے بازو ہیں اور اپنے اپنے
دائرے میں غیر معمولی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان بچیوں کو خصوصاً اشاعت کتب میں بہت
مہارت حاصل ہے اور امتہ الباری ناصر کے تحت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت کثرت سے چھوٹے
چھوٹے رسائل جو مختلف موضوعات پر اور بہت اچھے رسائل ہیں ، وہ شائع ہو چکے ہیں اور ہر سال نئے
سے نئے شائع ہوتے رہتے ہیں لیکن ان کے علاوہ کراچی کی رپورٹوں سے مجھے پتہ چل رہا ہے کہ وہاں
بھی احمدی خواتین تبلیغ کے میدان میں آگے نکلی ہیں اور خدا کے فضل سے بہت سے اچھے کام سرانجام
دے رہی ہیں مگر ان کی تفصیل یہاں بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ہومیو پیتھک کا جہاں تک تعلق ہے ، وہاں اس میں کوئی غیر معمولی کام تو وہاں نہیں ہوالیکن
میرا خیال ہے کہ اب جب یہ کتاب شائع ہو چکی ہے اور اس وقت یہاں سٹال پر پل رہی ہے، اس کے
نتیجے میں انشاء اللہ وہاں ہو میو پیتھک کی طرف بھی مزید توجہ ہوگی۔میں اس لئے اس کی طرف توجہ چاہتا
ہوں کہ تبلیغ کے لئے ایک بہت ہی اہم ذریعہ ہے اور بہت تھوڑے خرچے پر۔ہر احمدی گھر ، اپنے گھر
میں ہومیو پیتھک کی دوائیں رکھ سکتا ہے۔ہمارے گھروں میں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب ڈاکٹروں
کو دکھانے کی ضرورت نہیں۔یہاں مونا اور اس کا بچہ بھی بیٹھا ہوا تھا ، وہ کہاں چلا گیا ہے؟ اچھا یہ بچہ ہے
ہر طرح سے بیمار ہو ہو کر اس نے دیکھ لیا ہے، جب بھی شفا ہوتی ہے، ہومیو پیتھک سے ہی ہوتی ہے
اور اس کی وجہ سے ان بچیوں کا یقین بڑھتا جا رہا ہے، ماشاء اللہ۔ہمارے گھر میں تو اب ایلو پیتھک گھس
کے بھی نہیں دیکھتی۔جب ضرورت پڑے کبھی خالہ بھاگی آئی کبھی طوبی بھاگی آئی کبھی کوئی بھا گا آیا کہ
ابا فلاں آپ نے نسخہ ایک دفعہ بتایا تھا وہ ذرا دوبارہ بتادیں۔میں دوبارہ بتا بتا کے تھک گیا ہوں۔انہوں
نے یاد کرنے کی نہیں سوچی کیونکہ گھر میں بیٹھا ہوا ہوں۔ان کو پتہ ہے، جب ضرورت پڑی ہم آپ ہی
پوچھ لیں گے۔اور وہ نسخے پہلے بتا بھی چکا ہوں لکھا بھی چکا ہوں۔اس کے مختلف قسم کی بیماریوں کے
لئے ، ان کو ڈبے بھی دے چکا ہوں۔وہ سب ڈبے ایک طرف ،سب نسخے ایک طرف آخر میں پھر ابا ہی
پڑتے ہیں ضرورت کے وقت اور خیر کوئی بات نہیں۔مجھے بھی ان کی خدمت سے خوشی ہوتی ہے۔کم از کم اس بہانے ملنا رہتا ہے ہمارا۔ورنہ اکثر تو میرا وقت دفتر میں گزرتا ہے اور کھانے پہ سرسری
ملاقات ان بچیوں سے ہوتی ہے۔مگر بیماری کے بہانے اکثر ملاقات رہتی ہے۔

حضرت خلیفہ اصبح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۲۰
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
اب میں انگلستان کی طرف آرہا ہوں۔انگلستان کی خواتین ضرور سوچ رہی ہوں گی کہ دور
دور جار ہیں اور جس ملک میں جلسہ ہو رہا ہے، اس کا ذکر نہیں۔میرے نزدیک اس نئے دور کا آغاز
انگلستان ہی سے ہوا اور یہ ساری نیکیاں جو دنیا میں پھیلی ہیں،اس کی بناء انگلستان نے ڈالی ہے
اور انگلستان کی خواتین نے جس طرح خاموش خدمت کی ہے ، اس کی مثال دنیا میں نظر نہیں آتی۔اگر یہ
میرا سہارا نہ بنیں تو میں نہیں جانتا کہ کس طرح مجھے کاموں سے نپٹنے کی تو فیق مل سکتی اور بالکل خاموشی
سے، اپنی اپنی جگہ کمی ہوئی کام کر رہی ہیں، اور آپ
کو پتہ بھی نہیں۔مجھے تقریباً سال میں، دولا کھ خط ملتے
ہیں اور ہر روز اگر ربوہ سے آنے والی ڈاک کے خلاصے شامل کر لئے جائیں تو ہر روز تقریباً ایک ہزار کی
تعدا د بنتی ہے لیکن میں بھی باہر رہتا ہوں، اس لئے میں ۳ لاکھ کے بجائے دولاکھ کا اندازہ رکھتا ہوں۔یہ
سارا کام یہاں کی خواتین نے سرانجام دیا ہے۔پرائیویٹ سیکرٹری کے عملے کا صرف اتنا کام ہے کہ وہ
ڈاک بانٹ دیں اور میری ہدایات لجنہ اماءاللہ کی خواتین کو پہنچا دیں کہ اس قسم کے خطوط کا آپ نے
خلاصہ بھی نکالنا ہے ، خلاصہ نکالنے کی طرز یہ ہونی چاہئے اور ان خطوط کو جب میں پڑھ لوں تو میری
طرف سے اصولی جواب بیان کر دیئے جاتے ہیں کہ اس قسم کے خطوں کا جواب دیا جائے ،اس طرز کے
خطوط کو یہ جواب دیا جائے۔یہ سارا کام، اللہ تعالیٰ کے فضل سے لنڈن کی خواتین سرانجام دے رہی
ہیں اور چودہ سال ہونے کو آئے لیکن بالکل نہیں تھکیں۔اپنے ساتھ اور بھی خواتین کو شامل کرتی چلی
جارہی ہیں اور ان کی ٹیم کی جو سر براہ ہیں ، سارہ رحمن اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے، انہوں نے یہ ساری ٹیم
بڑے سلیقے سے بنائی اور پھر اس کو سنبھالا۔دو بچیاں ایسی ہیں جن کے والد قادیان کے ہیں ،ایک
امتۃ الرفیق ہیں اور ایک ان کی بہن ان دونوں کا سلیقہ بہت اچھا ہے کام کا۔سینکڑوں خطوں کو پڑھ کر
بڑے سلیقے سے ترتیب دیتی ہیں اور ہر قسم کے خط کو الگ الگ کرتی ہے۔ان کی ڈاک دیکھتے ہوئے
، مجھے بالکل فکر کی ضرورت نہیں پڑتی کہ شاید کوئی اہم چیز رہ گئی ہو۔جو اہم چیزوں والے خطوط ہیں ،ان
کی لٹیں الگ ہیں ، ان کی قسمیں الگ الگ مقرر کی ہوئی ہیں اور جو صرف دعا کے خطوط ہیں ، اس میں
لمبے چوڑے الفاظ کے بعد خلاصہ یہی نکلتا ہے کہ میرے لئے دعا کرو۔وہ ساری دعا اور عمومی دعا کے
نیچے وہ List بنادیتی ہیں اور ایک ایک فہرست بعض دفعہ ساڑھے تین تین سوخطوط کا خلاصہ ہوتی ہے اور
بالکل تھکتی نہیں۔میرے دل سے بے اختیار ان کے لئے اور ان کی ٹیموں کے لئے ، باقیوں کے لئے
دعائیں نکلتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ اس پر خوش ہیں۔ایک دفعہ میں نے ان میں سے کسی سے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۲۱
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
پوچھا تمہارے اوپر کام کا بوجھ زیادہ ہے، گھر پر بچے بھی ہیں دوسرے بھی ہیں تو کچھ کم نہ کر دوں؟ تو
حیرت سے کہا یہ آپ جزاء دے رہے ہیں؟ میری خوشیاں رد کر رہے ہیں؟ خدا کے لئے ایسا نہ
کریں۔مجھے تو جتنا مزہ اس کام میں آتا ہے کسی اور زندگی کے کام میں نہیں آتا۔میں نے کہا آئندہ سے
میں کم کرنے کے لئے نہیں کہوں گا۔یہ احمدی خواتین ہیں جو اس دور میں اٹھ رہی ہیں۔دنیا کے پردے
پر اس کی کوئی مثال نہیں اور خاموش ہیں، کوئی کسی سے جزاء نہیں چاہتیں۔ان کے نام اچھالے نہیں
جاتے۔خط لکھنے والے ان کے شکوے تو بعض دفعہ کرتے ہیں کہ آپ کی خط لکھنے والی نے یہ غلطی کر دی
اور وہ غلطی کر دی۔اس لکھنے والے کو یہ نہیں پتہ کہ اس نے جو ایک آدھ خط لکھا تھا اس میں بھی غلطیاں
ہوتی ہیں۔یہ ہزار ہا خطوط ہر مہینے میں پڑھتی بھی ہیں لکھتی بھی ہیں اور کبھی ایک غلطی نظر آ جائے تو آپ
کو معاف کرنا نہیں آتا۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزاء دے۔جہاں تک ریسرچ ٹیموں کا تعلق ہے میں آپ کو بتا تا ہوں کہ اس کا آغا ز بھی لنڈن ہی سے
ہوا تھا۔ہاں کام کرنے والیوں میں مسٹر ونڈر لینڈ کا نام بھی میں لینا چاہتا ہوں۔وہ بھی شروع سے آخر
تک بڑی وفا سے اس کام کو چھٹی ہوئی ہیں۔Research Team کا آغاز بھی انگلستان سے ہوا
کیونکہ مجھے ضرورت محسوس ہوئی کہ اسلام کے دفاع کے لئے ، عیسائیت کے مطالعے کے لئے ، بائبل
کے مطالعہ کے لئے جس قسم کاResearch کا کام ہونا چاہئے تھا ہمارے ہاں ویسا کا من نہیں بلکہ
اور ڈگر پر کام چل رہا ہے۔ہمیں ضرورت ہے بہت ہی اہم مسائل میں ریسرچ کر کے، ان کے اوپر
جوابی حملے کرنے کی اور میں نے پہلی دفعہ جو ٹیم بنائی تھی اس کو میں نے نصیحت کی تھی کہ دیکھو یہ سب
لوگ، جو بڑے بڑے علماء کہلاتے ہیں۔انہوں نے تمام دنیا میں مختلف مذاہب کی کتب کے اوپر
تبصرے کئے ہوئے ہیں اور قرآن کریم کی گویا تفسیریں لکھی ہوئی ہیں مگر کیا تم کبھی کسی مسلمان کو بھی
دیکھو گے کہ اس نے بائبل کی تفسیر لکھی ہو؟ یہی وہ بنیادی نقص ہے جس کی وجہ سے یہ حملوں میں شیر
ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ احمدی خواتین یہ جوابی حملہ کریں۔جس طرح مسجد لندن بنانے میں احمدی
خواتین کو دخل تھا۔میں نے ان بچیوں سے جو پہلا خطاب کیا، میں نے کہا اب تمہارے سپر د میں اسلام
کے حق میں جوابی حملہ کر رہا ہوں اور پہلی ٹیم اگر چہ تھوڑی سی ،مگر اس قسم کے مضامین میں ریسرچ شروع
ہوئی وہ مضامین اتنے پھیلتے چلے گئے کہ اب ان بچیوں کے بس کی بات نہیں تھی کہ وہ سارا کام اپنے پاس
ہی رکھیں۔چنانچہ لندن سے زیادہ انگلستان کی دوسری شاخوں میں انہوں نے اپنی اپنی شاخیں قائم کیں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۲۲
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
اور پھر یہ کام اتنا بڑھ گیا کہ مجبوراً مجھے جرمنی میں بھی ایک ریسرچ ٹیم قائم کرنی پڑی ، جو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے بہت پھیل گئی ہے۔تو تمام دنیا میں اس وقت اگر اسلام کے حق میں کوئی ریسرچ کا کام ہورہا
ہے، تو یہ احمدی بچیاں ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ، یہ جوابی حملہ کر رہی ہیں۔ان میں سے چند
کے نام مجھے یاد ہیں۔جو میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔باقی کثرت سے آتی جاتی رہتی ہیں۔آتی جاتی
اس لئے کہ خدا کے فضل سے شادیاں اچھی ہو رہی ہیں اور آئے دن کسی ریسرچ ٹیم کی لڑکی کی شادی کی
خبر سنتا ہوں۔اس وقت تو السلام علیکم وعلیکم السلام کے سوا کچھ اور بس نہیں چلتا مگر میں ان کو یہ نصیحت
کرتا ہوں کہ جہاں بھی جائیں خوش رہیں مگر ریسرچ کا کام نہ چھوڑنا اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ
ساری جانے والیاں جو ہم سے تربیت پاچکی ہیں، وہ اپنے اپنے وقت میں اس تربیت کو بالائے طاق
رکھتے ہوئے بھی ، ریسرچ کے کام
کو کبھی چھوڑیں گی نہیں۔ان میں سب سے پہلے تو نویدہ شاہ ہیں۔نویدہ شاہ بھی ہیں نویدہ شاہد بھی۔یہ ہمارے ایران
کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہیں جن کا نام شاہد ہے۔سید عاشق حسین صاحب کے بیٹے ہیں۔نویدہ شاہد کو اللہ تعالیٰ نے چیزیں Organize کرنے کا بڑا سلیقہ دیا تھا۔چنانچہ سب سے پہلا
انچارج میں نے ریسرچ ٹیم کا ان کو بنایا اور انہوں نے بڑی محنت کے ساتھ ریسرچ ٹیموں کو سب جگہ
نافذ کیا اور میری ہدایت ان تک پہنچاتی رہیں۔دوسری جو بچی ہے وہ شیلا احمد ہے۔یہ بھی شادی کی وجہ
سے اب ہم سے کچھ ہٹ گئی ہے، لیکن پھر بھی جب تک اس کی شادی نہیں ہوئی، بہت اچھا کام کیا۔یہ
مطلب نہیں کہ باقیوں کی شادی نہ ہو۔اللہ کرے جلد جلد شادیاں ہوں مگر شادیوں کے بعد بھی جن کو
توفیق مل سکتی ہے، ان کو ملنی چاہئے۔کئی ایسی بچیاں ہیں جو شادی شدہ تھیں، پھر ریسرچ میں شامل
ہوئیں۔ان کا ہمیں کوئی نقصان نہیں کیونکہ وہ انہی حالات میں وقت نکالا کرتی تھیں اور دن بدن کام
میں آگے بڑھی ہیں، پیچھے نہیں ہیں۔ان بچیوں میں جو نمایاں ریسرچ کا کام کرنے والی ہیں ان میں
ایک ہماری ماہا در بوس تھیں جو خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ Egyption ہیں اور جو ریسرچ میں
حضرت بی کے متعلق کروارہا ہوں اس میں ماہا در بوس نے غیر معمولی کام کیا ہے اور اسی کام کو ہم لوگ
آگے بڑھا رہے ہیں۔فوزیہ شاہ ہیں ، جو شروع سے ریسرچ کے کاموں میں شامل ہیں اور صوفیہ صفی ہیں
جنہوں نے شادی کے بعد کسی حد تک کام چھوڑ دیا تھا اب کچھ واپس آرہی ہیں۔غازی خاندان کی
بچیاں ہیں۔یہ تبلیغ کے میدان کی بھی غازی ہیں اور تحریر اور علمی تحقیق کی بھی غازی ہیں۔ان میں فریدہ

آج 10 میں سے 10 باقی