دنیا بھر میں رضا کارانہ خدمت کرنیوالی احمدی خواتین کا تذکرہ
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۲۳
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
غازی، جس کا میں نے کل بھی ذکر کیا تھا، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ، ریسرچ کے کاموں میں بہت
چھا کام کر رہی ہیں یہاں
بیٹھی ہیں ، ان کو خدا نے ملکہ دیا ہے کہ ریسرچ کا جوسلیقہ دنیا میں مسلم ہے ،اس
کے مطابق چلتی ہوئی یہ احمدیت پر ریسرچ کر رہی ہیں اور ان کی ایک بہن عصمہ غازی ہیں ان سے بھی
میں بہت کام لے رہا ہوں۔ان کی بھی ایک اور بہن جس کا مجھے نام یاد نہیں مگر یہ سارے خدا کے فضل
سے، اس تبلیغ اور تحریر اور تقریر کے تو نہیں مگر علمی میدانوں کے غازی ہیں۔ترجمہ کی ٹیم کا جہاں تک تعلق ہے اس کو ہم نے F6 کا نام دیا ہے۔اب یادرکھیں یہ سارے
کام آپ نے کرنے ہیں۔میں اس لئے آپ کو بتا رہا ہوں کہ لندن میں کیا کیا چیزیں شروع ہو چکی
ہیں۔خراج تحسین بھی ہے اور ایک استدعا بھی ہے کہ وہ علاقے جوان نیکیوں سے خالی ہیں ان کو بھی
کوشش کرنی چاہئے کچھ نہ کچھ ان نیکیوں میں آگے قدم بڑھائیں۔اس ٹیم کا نام میں نے (F) ٹیم رکھا
ہوا تھا کیونکہ اتفاق سے وہ چھ لڑکیاں جو غیر معمولی طور پر ترجمے میں میرا ہاتھ بٹاتی تھیں ان کے نام
(F) سے شروع ہوتے تھے۔ایک ان میں فوزیہ بشیر ہیں۔یہیں کہیں نظر آئیں تھیں مجھے۔ہاں۔اور
فوزیہ باجوہ ہیں۔وہ کہاں گئیں؟ بیٹھی ہوئی ہیں فوزیہ؟ غائب ہوگئیں ہیں۔بہر حال، فوزیہ باجوہ بھی
بڑی ہمت کے ساتھ ، استقلال کے ساتھ مستقل مزاجی کے ساتھ متراجم کے کام کر رہی ہیں اور ان کی
بھی زبان بہت اچھی ہے۔ایک فوزیہ شاہ ہیں جو ریسرچ ٹیم میں بھی ہیں ، اس میں بھی ہیں۔ان کا نام
بھی (F) سے شروع ہوتا ہے۔ایک فریدہ غازی ہیں، جن کا پہلے بھی ذکر گزر چکا ہے ایک فرینہ قریشی
ہیں ان کا بھی پہلے ذکر گزر چکا ہے۔ایک فرحانہ قادر ہیں یہ چھ کی چھ ، ہمارے تراجم کے کام میں۔ماشاء اللہ بہت خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور خدا کے فضل سے ، ان کی زبان اچھی ہے اور جو میں ان
کو سمجھاتا ہوں کہ یہ ترجمہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ ویسا ترجمہ کرنے کی۔پھر ہم سب اکٹھے بیٹھتے ہیں
پھر میں ان کو بتاتا ہوں کہ آپ نے حضرت مسیح موعود کی اس تحریر کو سمجھنے میں یہ اور یہ غلطیاں کی ہیں۔چنانچہ ترجمے میں اکثر میرا بھی حصہ شامل ہو جاتا ہے اور اردو انگریزی میں ، دونوں طرح ہم مل کر جو
ترجمہ تیار کرتے ہیں، اس ترجمے کو باہر کی دنیا بہت خراج تحسین دے رہی ہے وہ کہتے ہیں بعض کتابوں
کی اب ہمیں سمجھ آئی ہے۔ورنہ اس سے پہلے بار ہا پڑھی تھیں لیکن ان کی کچھ سمجھ نہیں آئی تھی۔اللہ نے
ان کو چونکہ یہاں کی زبان بچپن سے سکھائی ہے، انہیں انگریزی پر بھی عبور ہے اور اردو پر کسی حد تک
میں ان کو سمجھا دیتا ہوں۔وقتی طور پر کچھ نہ کچھ علم رکھتی ہیں۔تو یہ ہماری (F۔Team) ہے۔اور اس
حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۲۴
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
کے علاوہ ایک ہومیو پیتھک ٹیم ہے۔یہ سارا آغا ز ہر چیز کا ، یہاں لنڈن سے ہوا ہے۔ہومیو پیتھک میں بہت سی خواتین نے جو مجھ سے سمجھ کر کام کو آگے بڑھایا ہے ان میں دو
خواتین ہیں جن کا غیر معمولی طور پر ذکر ضروری ہے۔ایک فرحت Walker اور ایک نعیمہ کھوکھر۔فرحت وا کر نے میرے لیکچرز کوتحریر کی شکل دی۔اگر چہ تحریر کی صورت میں تھے تو سہی مگر زبانی تقریر کی
اور بات ہوتی ہے اور ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کی اور بات ہوتی ہے۔ان کو میں نے سمجھایا کہ کس طرح
بعض آگے پیچھے فقروں
کو پھر آگے پیچھے کریں اور تحریر کی شکل دیں اور اس معاملہ میں فرحت واکر کوخدا
تعالیٰ نے ایک غیر معمولی سلیقہ عطا فرمایا ہے۔پہلے میں بہت سی خواتین کو آزما چکا تھا، ان کو سمجھا چکا تھا
جو نتیجہ نکلتا تھا، وہ اچھا نہیں لگتا تھا۔فرحت واکر نے جو سمجھا اسی طرح اس کو تحریر میں ڈھالا اور اب جونئی
کتاب شائع ہوئی ہے، اس میں ان کی محنت کا بہت دخل ہے۔پھر بہت سے ایسی دوا ئیں تھیں جن کے
متعلق ابتدائی تعارف میں نے ضروری نہیں سمجھا تھا۔اس سلسلے میں انہوں نے مجھے توجہ دلائی۔چنانچہ
بعض کتابوں سے ان دواؤں کے نام اور ان کے جو سائنسی نام ہیں، وہ شامل کئے گئے اور مختصر سا
تعارف شامل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں میں اور بھی بعضوں کو آزما چکا تھا مگر وہ ناکام رہے ) نعیمہ
کھوکھر نے بالآخر مجھ سے بات سمجھ کر وہ نمونے مجھے پیش کرنے شروع کئے کہ Index ہم اس طرح
بنائیں اور بسا اوقات آپ یہ بھی دیکھ لیں کہ اس میں میرا بھی کافی وقت لگتا ہے۔ایک چیز کو بعض دفعہ
چھ چھ دفعہ میں نے نعیمہ کو سمجھایا کہ نعیمہ یوں کرنا ہے یوں نہیں کرنا۔بس جی اب مجھے سمجھ آگئی۔‘ میں
نے کہا سمجھ تو آگئی ہوگی مگر مجھے لا کر دکھانا۔لا کر دکھایا بالکل کچھ اور۔میں نے کہا یہ سمجھ آئی تھی ؟ اچھا
اچھا اب مجھے دوبارہ بتائیں۔دوبارہ بتایا۔شکر ہے، اب مجھے سمجھ آئی۔میں نے کہا کل پھر لا کر کام
دکھانا۔دوبارہ کام دکھایا تو با کل کچھ اور۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان میں یہ خوبی ہے کہ چھٹی یا ساتویں
دفعہ سمجھ جاتی ہیں مگر جب سمجھ جائیں پھر بہت اچھا کام کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے موتیوں کی طرح سجا ہوا
خط عطا کیا ہے۔خوبصورت تحریر ہے اور محنت کا سلیقہ ہے۔ساری بات سمجھنے کے بعد بالآخر پھر اسی طرح
انہوں نے اللہ تعالیٰ نے فضل سے اس کتاب کو ڈھالا ہے یہ اب شائع ہو چکی ہے۔کہاں ہے آپ کے
پاس ہے
کہیں؟ کتاب؟ وہ منگوائیں نا۔اس کتاب سے آپ کو گھر گھر میں اب ہومیو پیتھک آسان ہو جائے گی اب میں فائزہ ،شو کی
اور مونا، طوبیٰ کو بتا رہا ہوں کہ خدا کے لئے ، اس کو پڑھو اور اس میں ہر بیماری کے متعلق یعنی ہر معروف
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۲۵
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
بیماری کے متعلق جو اکثر ہوتی ہے ، Index کے ذریعے اس جگہ پہنچنا آسان ہو جائے گا۔یہ محنت ہے
جو نعیمہ کھو کھر نے غیر معمولی طور پر سر انجام دی۔سر فہرست آخر پر، ہر بیماری کی بھی فہرستیں ہیں جن میں
سے ایک فہرست یہ ہے کہ جو نام آپ کو یاد ہے ، دل کا نام، کینسر کا کوئی نام،جگر کا نام۔اتنا تو یاد ہے ناہر
نام کے ساتھ اب بیماری کی طرف جاسکتی ہیں۔دل کی بیماریاں، آگے
لکھی گئی ہیں ان میں سے آپ کو
کونسی تکلیف یا کسی اور کو کونسی تکلیف ہے۔وہ آپ ان کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔وہ ذکر کتاب کے جس
صفحہ پر ملتا ہے،اس کے صفحہ نمبر لکھ دئے گئے ہیں جس صفحہ پر آپ جائیں تو اس میں وہ سطر نمایاں طور پر
آپ کو سیاہی کے ساتھ دکھائی دے گی جہاں اس کا ذکر ملتا ہے۔غرضیکہ بہت ہی آسان ہو گیا ہے کسی
مرض کی تشخیص کرنا۔آپ اس کتاب کے ذریعے، گھر بیٹھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے، پوری ڈاکٹر بن سکتی
ہیں اور اس کے ساتھ ، جہاں تک ڈبوں کی Supply کا تعلق ہے،اس سلسلے میں ہماری ایک ہومیو
پیتھک ٹیم ہے جس نے غیر معمولی خدمت سرانجام دی ہے، بلکہ ان کے سارے خاندان نے وہ
حفیظ بھٹی صاحب اور ان کی بیوی چھیری بیگم ہیں۔یہ کتاب دیکھ لی ہے۔خوبصورت ہے کہ نہیں؟ ( مونا عینک پہنو نہیں پہنی ہوئی نا۔ہاں۔یہ
دیکھ لو )۔یہ بتاؤ کہ اتنا خوبصورت ٹائٹل کس نے بنایا ہوگا ؟ اندازہ ہے کسی کو؟ جی ناں ناں ! سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا ! یہ ٹائٹل امریکہ سے آیا ہے اور نو ما نے بنایا ہے۔اور نو ما“ کو میں نے سمجھایا اور خود
بلا کر ، اس کی امی بھی تھیں، بتایا کہ یوں کرو، یوں کرو۔کافی انہوں نے اس پر محنت کی اور اتنا خوبصورت
ٹائٹل یہ بنا ہے کہ اس کے اندر حکمت کے ساتھ ، تمام باتیں جو ہومیو پیتھک سے تعلق رکھنے والی
ہیں ، اس ٹائٹل کے اندر ہی موجود ہیں۔جسم میں حدت پیدا ہوتی ہے ہر بیماری سے پہلے۔پھر یہ شعلے
حدت کا نشان ہیں۔پھر زرد رنگ بیماری کا نشان ہیں۔پھر یہ علاج ہے، یوں اور سبز رنگ پر شفا ہے اور
اس کے سلسلے میں شہد کی مکھیاں جو کام کرتی ہیں ، وہ مکھیاں مختلف اطراف سے چھتوں سے اُڑ اُڑ
کے، پھولوں پر بیٹھ رہی ہیں۔جیسے کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے۔تو اس کا ٹائٹل ہی خود اپنی ذات میں
پانچ پونڈ کا ہونا چاہئے لیکن یہ ساری کتاب پانچ پونڈ کی ہے۔سات سو صفحے کی کتاب کہیں سے پانچ پونڈ
کی نکال کر دکھا ئیں۔مارکیٹ میں میں چھپیس پونڈ کی یہ کتاب ملے گی مگر ہم نے اللہ کے فضل سے اس کی
قیمت صرف پانچ پونڈ مقرر کی ہے تا کہ کثرت سے احمدی اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور پاکستان میں بھی یہ
پانچ پونڈ میں نہیں مل سکتی تو میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ کے فضل سے یہ بھی ایک شفا کا موجب بنے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
گی۔دنیا میں شفا پھیلانے کا موجب بنے گی۔۵۲۶
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
حفیظ بھٹی اور عزیزہ چھیری بیگم کا ذکر میں نے چھیڑا تھا۔خدا تعالیٰ نے ان کو اور ان کے
سارے خاندان کو ہومیو پیتھک کے لئے وقف کیا ہوا ہے بے حد کام کر رہے ہیں ڈبے جو ہمارے
بنارہے ہیں ، دوائیاں بنارہے ہیں۔۲۰۰ کچھ دوائیاں جو مرکزی دوائیاں میں نے ان کو سمجھا ئیں تھیں،
اس کے ڈبے بنا کر سب انہوں نے اپنے ہاتھ سے کام کیا ہے۔ان کے بچے بھی اسی کام میں لگے رہتے
ہیں۔سارا دن گھر میں یہ ہاتھ ہلتے اور بعد میں دردوں کا علاج مجھے کرنا پڑتا ہے کیونکہ کبھی اس بازو
میں درد شروع ہوگئی، کبھی اس بازو میں درد شروع ہو گئی مگر یہ خدا کے فضل سے، ہومیو پیتھک کی خدمت
سے باز نہیں آرہے۔چھیری بیگم میں ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنی کسی بیماری کا خود علاج نہیں
کرسکتیں۔سب دنیا کا علاج کرتی ہیں، جب آپ بیمار ہوں تو میرے علاج کے سوا فائدہ نہیں ہوتا اس
لئے اللہ کے فضل سے یہ میری تجربہ گاہ بھی بن گئی ہیں اور یہ اللہ کا احسان ہے کہ اکثر میری دوائیاں تیر
بہدف لگتی ہیں اور ان کو فوری طور پر شفا ہو جاتی ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ چھیری بیگم اس سے متفق
ہوں گی۔( کیوں بھئی کہاں ہیں چھیری بیگم؟ کہاں ہو تم ؟ متفق ہو کہ نہیں؟ گھٹے کچھ ٹھیک ہوئے کہ
نہیں۔بالکل ٹھیک ہیں ماشاء اللہ )۔یہ ہومیو پیتھک سے پہلے کرچ پر چلنے والی خاتون تھیں۔بمشکل
قدم اٹھاتی تھیں۔سارا جسم ٹیڑھا ہوا تھا اور جب خدا کے فضل سے ہومیو پیتھک کی خدمت شروع کی
ہے، تو رفتہ رفتہ سب کچھ کر چیں ور چیں چھوڑ دیں اور اب یہ لڑکیوں کی طرح دوڑتی پھرتی ہیں یا دوڑنے
پھرنے کی کوشش ضرور کرتی ہیں۔ان کے علاوہ ہومیو پیتھک ٹیم میں جو ڈیوٹیاں سرانجام دیتی
ہیں، جنہوں نے ہماری ڈسپنسری کو سنبھالا ہوا ہے، وہ ہے چھیری بیگم کے ساتھ قانتہ را شد امام صاحب کی
بیگم، عارفہ امتیاز بہت خدمت کر رہی ہیں۔صبیحہ لون نے بھی ہو میو پیتھک شروع کی ہوئی ہے، شگفتہ
ناصر مسلسل خدمت کر رہی ہیں نعیمہ کھوکھر بھی باقاعدہ حاضری دیتی ہیں۔مبارکہ احمد یعنی مبارکہ گلزار یہ
بھی حاضر ہوتی ہیں اور ناصرہ رشید بھی، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہومیو پیتھک میں قدم رکھ رہی ہیں۔ان
کے علاوہ جو مددگار ٹیمیں ہیں، ان میں سے ایک ہماری نئی کتاب کے سلسلے میں مددگار ہیں۔اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ اس کتاب میں اتنے موضوعات ہیں کہ ان کے لئے کسی ایک ٹیم کا ہر موضوع پر کام
کر نا ممکن نہیں ہوتا تھا۔بہت سے ایسے علوم ہیں، جن میں بعض ٹیمیں کام کر سکتی تھیں اور بعض دوسروں
میں وہ کام نہیں کر سکتی تھیں اس لئے بہت عرصہ لگا مختلف وقتوں میں مختلف یہاں کی احمدی بچیوں کو
حضرت خلیلہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۲۷
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
ڈھونڈنا پڑا جو کم سے کم بعض Chapters کے سلسلے میں اچھی خدمت سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا
تفصیل سے ذکر تو کتاب میں ممکن نہیں ہوگا مگر میں آپ سمجھتا ہوں کہ اس تعلق میں کچھ سمجھا دوں آپ
کو۔فوزیہ شاہ اور ماہا در بوس نے شروع میں بہت محنت کی ہے مگر جو کچھ ان کے بس میں تھی وہ کی اور اس
سے آگے رک گئیں۔منصورہ حیدر نے اس معاملے کو آگے بڑھایا۔وہ وہاں کہیں بیٹھی ہوئی ہیں سامنے
نظر آئی تھیں۔ہاں۔بہت قابل بچی ہیں ماشاء اللہ - M۔SC کیا ہے یا Ph۔D کیا ہے؟ M۔Sc
بہت قابل ہیں، اللہ کے فضل کے ساتھ اور جو سائنسی امور ہیں ، ان کے سلسلے میں ، حوالوں کی مجھے تلاش
ہوتی تھی۔تو یہ مجھے کتابیں پڑھ پڑھ کے معین حوالے بتاتی تھیں کہ یہ جو آپ بات کہہ رہے ہیں وہ وہاں
لکھی ہوئی ہے اور بہت لمبے عرصے سے یہ میرے ساتھ کام کر رہی ہیں۔فائزہ کو پتہ ہے کہ یہ بچیاں
بعض دفعہ شام کو آئیں تو رات گئے تک بیٹھی کام کر رہی ہوتی تھیں۔فائزہ کو اس لئے پتہ ہے کہ میں نے
فائزہ کے سپردان کا کھانا کیا ہوا تھا کہ کھانا تم سنبھالو اور باقی کام میری ذمہ داری۔اگر چہ بہت شرمایا
کرتی تھیں یہ بچیاں کہ ہم نے نہیں کھانا ہم نے نہیں کھانا مگر بھوک تو انسان کو لگتی ہے بہر حال۔آخر وہ
مجبور ہو جایا کرتی تھیں۔تقریب دو تین سال اس طرح احمدی بچیوں سے میں نے خدمت لی ہے کہ اس
میں ہمارے گھر والے، یعنی فائزہ بھی کسی حد تک شامل ہو جاتی رہی ہیں۔منصورہ حیدر کے علاوہ جواب
منصورہ منیب بن چکی ہیں۔مسرت بھٹی جو طاہر بھٹی صاحب کی بیگم ہیں انہوں نے بہت بڑا کام کیا ہے
اور لمبے عرصے تک ، خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنی ایک اور ٹیم بنائی ہوئی تھی ، جس میں فوزیہ باجوہ بھی اور
نیلوفر بھی اور بھی بچیاں تھیں۔ان کے ساتھ مل کر یہ میری مددگارر ہیں۔آپا مجیدہ جو اسلام آباد کی ہیں۔اگر چہ ان کا Official کام یعنی جماعت کی طرف سے جو
کام سپرد ہے وہ Review کا ہے۔لیکن پہلی خدمت یہ Proof Reading بھی کرتی رہی ہیں
اور اچھی Proof Reading کرتی رہی ہیں۔یہ آخری ٹیم ، جس کا کل میں نے ذکر کیا تھا یہ مولوی منیر الدین صاحب شمس اور فرینہ قریشی اور
فریدہ غازی کی ٹیم ہے۔پچھلی جتنی ٹیمیں تھیں، ان کے علاوہ ان کو ایک سلیقہ ایسا ہے جوقومے اور چھوٹی
چھوٹی اردو انگریزی کی غلطیاں یا امکانی طور پر غلطیاں یا ایسے مضامین جو میں اپنی طرف سے بیان
کر چکا ہوں لیکن پڑھنے والے کو ممکن ہے
سمجھ نہ آئے۔ان تمام کے اوپر، ایک ایک لفظ پڑھ کر انہوں
نے نشان لگائے اور مجھے بھیجے کہ آپ اس پر چھپنے سے پہلے دوبارہ غور کر لیں۔چنانچہ بہت سی تحریرات
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۲۸
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
کو، اس وجہ سے کہ یہ نہیں سمجھ سکیں مجھے بدلنا پڑا اور جب تک ان کا اطمینان نہیں ہوا، میں نئی تحریر میں لکھتا
رہا۔اب میں سمجھتا ہوں کہ یہ کتاب تیار ہے۔مگر سب سے آخر پر میں صالح صفی کا ذکر ضرور کروں گا، جنہوں نے میرے انگلستان کے تمام
عرصے میں ہر قسم کے حوالوں کی تلاش میں میری مدد کی ہے۔بعض دفعہ میں سال پہلے میں نے کوئی
کتاب پڑھی ہوتی تھی اس کا مضمون مجھے یاد ہوتا تھا، میں صالح صفی کو فون کرتا تھا کہ صالح صفی، لا و حوالہ دو
اور اس کو ایسا سلیقہ خدا نے دیا ہے کہ چند دنوں کی محنت کے بعد ساری لائبریریاں کھنگال لیتی تھیں کمپیوٹر
میں چیزیں ڈال دیتی تھیں اور بالآخر وہ کتاب مل جاتی تھی۔آج تک ایک حوالہ بھی ایسا نہیں ، جو
میں نے صالحہ صفی کو بھیجا ہو کہ مجھے اس میں تمہاری مدد کی ضرورت ہے اور انہوں نے مہیا نہ کیا ہو۔تو اس
طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے ، انگلستان میں، یہ ٹیمیں تیار ہوئی ہیں جو یہاں کی لجنہ اماءاللہ کی تربیت کی
بھی بہت بڑی حد تک محتاج ہیں۔انہی ٹیموں میں سے ہماری اردو کلاس ہے۔انہی ٹیموں میں سے ہماری انگریزی کلاس ہے،
جو ناصرہ رشید اور اس کی دو ساتھی سنبھالتی ہیں۔یہ سارے کام اللہ کے فضل سے، اس ہجرت کا پھل
ہیں سینکڑوں بچیاں لازماً بلکہ ہزاروں ہوں گی جو صرف انگلستان ہی میں ایسے نیک کاموں میں
مشغول ہو چکی ہیں کہ ان کو دوسرے کاموں کی ہوش ہی نہیں ہے۔ان
کو بعض دفعہ تو اپنے بچوں کی اپنے
خاوندوں وغیرہ کی ہوش بھی نہیں ہوتی اور ان کے خاوند بعض بچیوں کے خاوند مسجد فون کرتے ہیں کہ
ہماری بیوی تو نہیں دیکھی؟ کہتے ہیں ہم گھر میں دو تین گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں، ضرور یہیں کہیں
ہوگی۔بیمار ما ئیں چھوڑ کر، بیمار بچے چھوڑ کر گھر کی ضرورتیں چھوڑ کر، جب بھی احمدی خواتین کو آواز دی
ہے وہ لبیک کہتے ہوئے آگئیں ہیں۔پس ، میں نے جو مثال آپ کے سامنے رکھی تھی ، اس میں کوئی بھی
مبالغہ نہیں۔وہ ایک ام عمارہ جس نے نیکیوں کی یہ بناء ڈالی تھی کہ اسلام کے جہاد کے لئے آگے کھڑی
ہوں۔اب تو مجھے اپنے چاروں طرف ام عمارہ دکھائی دے رہی ہیں اور خدا گواہ ہے کہ اگر جسمانی جہاد
کی بھی ضرورت پڑے گی تو ہر گز دریغ نہیں کریں گے۔اللہ ان سب کو دنیا اور آخرت میں بہترین جزاء
دے اور ان کی نیکیاں، دنیا میں بھی پھل لائیں اور آخرت میں بھی پھل لائیں۔ہمارے اجتماعی کام جو
جماعت کے آگے بڑھ رہے ہیں، اس میں احمدی خواتین کا غیر معمولی دخل ہے اور میں امید رکھتا ہوں
کہ یہ دخل آگے بڑھتا رہے گا۔
حضرت خلیفہ اس الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۲۹
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
اب آخر پر میں افریقہ کو مخاطب ہوتا ہوں۔افریقہ میں احمدی خواتین سے ویسی خدمت نہیں
لی جارہی جیسی دنیا کی باقی قوموں میں لی جارہی ہے اور افریقہ میں شدید ضرورت ہے کہ لکھوکھا ہونے
والی بیعتوں میں، ان میں سے خواتین اپنی ذمہ داری ادا کریں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ ابھی تک جو افریقہ
میں مردوں کو بیدار کیا جارہا ہے، اگر افریقہ کی عورت کو احمدیت کے لئے بیدار کیا گیا تو چند سالوں میں
تمام افریقہ میں وہ انقلاب برپا کر سکتی ہیں۔افریقن عورت میں یہ خوبی ہے کہ وہ افریقہ کے ہر ملک کی
افریقن عورت اپنے مردوں سے زیادہ کام کرتی ہے۔آپ کو شاید انداز نہیں مگر میں نے تو اپنی آنکھوں
سے دیکھا ہوا ہے۔افریقن عورتوں میں جتنی محنت کی عادت ہے اور جس سلیقے سے وہ کام کرتی ہیں، ان
کے مردان سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں حکومت تو وہ چلاتے رہیں تعلیم کے بعض شعبوں میں وہ آگے
ہیں لیکن دیہات میں کھیتوں میں کام کرنا، بچے اٹھائے ہوئے۔ایک آگے ٹوکری میں ڈالا ہوا
ہے، ایک پیچھے پھینکا ہوا۔کچھ ہاتھ کی انگلی پکڑے ساتھ چلتے ہوئے اور ساتھ کھیتوں میں خدمت ہو رہی
ہے۔پھر دکانیں بھی وہی چلاتی ہیں۔اکثر کمائیاں عورتیں کرتی ہیں۔مردوں کا کام تو روٹی کھانا ہے
وہاں۔یا پھر اپنی شان و شوکت دکھانا ہے۔میں سارے مردوں کی بات نہیں کر رہا۔کچھ ناراض بھی ہوں
گے شاید مگر امر واقعہ یہ ہے کہ افریقہ میں احمدی عورت ، خدا کے فضل سے، بہت بڑا کام سرانجام دے
رہی ہے۔اگر یہ عورتیں، خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ، جماعت کے حق میں اس طرح بیدار ہو کے اٹھ
کھڑی ہوں، جس طرح میں نے باقی دنیا میں نقشہ کھینچا ہے ، تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ چند سالوں
کے اندر سارے افریقہ کی تربیت بدل جائے گی۔پس آئیے، میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ ان سب خواتین کو جنہوں نے
احمدیت کی خدمت میں کار ہائے نمایاں سرانجام دئے ہیں، ان خواتین کو بھی ، جن کو میں جانتا ہوں ،ان
خواتین کو بھی جن کو میں نہیں جانتا، ان پر خدا کی نظر ضرور ہے، ان سب کے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ
دین اور دنیا میں ان کو بہترین جزاء دے۔ان کو نیکیوں کا چسکا پڑ چکا ہے اور مخالف معاشرے کا اس سے
بڑھ کر بہتر کوئی جواب نہیں ہو سکتا۔کئی تحقیق کرنے والے میرے پاس آتے ہیں میں کہتا ہوں ان بچیوں
سے جاکے پوچھو کہ ان کو کیا جنون کا سودا ہے کہ یہ دن رات مسجد میں رہتی ہیں۔ایک MTA ٹیم ہے۔اس میں رقیہ گلزار ہیں اس کی ساتھی ہیں اکثر ان کو میں نے دن ہو یا
رات ہو، وہیں کام کرتے دیکھا ہے۔اتنی خواتین احمدیت کی خدمت میں مصروف ہیں کہ باہر کی دنیا
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۳۰
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء
تصور بھی نہیں کر سکتی اس لئے آپ میں وہ لوگ جو ان کاموں میں شامل نہیں ہوئے ان کو میں دعوت دیتا
ہوں کہ وہ بھی شامل ہو کر دیکھیں تو سہی کہ اس کا مزہ کیا ہے۔جب میں غیروں کا بتا تا ہوں اور وہ
جاکر Interview لیتے ہیں تو واپس آکر مجھے کہتے ہیں کہ ہم نے تو ایک عجیب ہی چیز دیکھی۔ہر خدمت
کرنے والا خدمت کی وجہ سے خوش ہے اور اس کو دنیا کے کسی دوسرے کام کی کسی لذت کی کوئی پرواہ
نہیں۔آج اگر دنیا کے بگڑے ہوئے معاشرے کا کوئی جواب ہے، تو احمدی عورت ہے۔اے دنیا کی
احمدی خواتین ! اٹھ کھڑی ہو، اور کثرت سے ام عمارہ پیدا کرو یہاں تک کہ یہ سارا جہان ام عمارہ سے
بھر جائے اور جگہ جگہ اسلام کی تلوار اٹھانے والی احمدی خواتین ہوں، جو دنیا کو مغلوب کرتی رہیں۔اگر
افریقہ میں یہ انقلاب برپا ہو گیا، تو آپ دیکھیں گی کہ کل کی دنیا ایک اور دنیا ہو گی۔اللہ ہمیں اس کی تو فیق
عطا فرمائے۔اس کے ساتھ ہی اب میں دعا کرواتا ہوں۔آئیے اس دعا میں شامل ہو جائیں۔آمین
اب میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔خدا حافظ۔اپنی دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھیں کہ ان
سب خدمت کرنے والیوں کی دعا کے لئے دعا کا حق ادا کر سکیں یہ ایک محرومی کا احساس رہتا ہے جب
بھی کوئی احمدی عورت خدمت کرتی ہے تو مجھے حقیقتا یوں لگتا ہے کہ میری ذات پر اس نے احسان کیا ہے
اور اس احسان کے نتیجہ میں بے حد دل چاہتا ہے کہ اس کے لئے دعائیں کروں لیکن کئی دفعہ اچانک مجھے
یاد آجاتی ہے کہ او ہو فلاں بچی نے جو اتنی خدمت کی تھی اس کے لئے دعا نہیں کی۔میرا دماغ گھومتا رہتا
ہے ان کی تلاش میں ان سب کو میری دعاؤں سے حصہ ملے۔پس میرے لئے یہ دعا کیا کریں کہ اللہ
تعالیٰ مجھے عبد شکور بنائے اور سارے محسنوں کا احسان کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔