آنحضورؐ کی ازدواج مطہرات کی پاکیزہ سیرت کا بیان اور احمدی خواتین کو نیکیوں میں آگے بڑھنے کی نصیحت

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۳۱
خطاب ۶ امر اگست ۱۹۹۷ء
آنحضور کی ازواج مطہرات کی پاکیزہ سیرت کا بیان
اور احمدی خواتین کو نیکیوں میں آگے بڑھنے کی نصیحت
(جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۱۶ را گست ۱۹۹۷ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
گزشتہ مرتبہ جب امریکہ اور کینیڈا کے دورے کی توفیق ملی تو خصوصیت سے مستورات کے
اور نوجوان بچیوں کی تربیت کے مسائل میں نے ایسے دیکھے جن کی وجہ سے میرے دل میں بہت
بے چینی اور کرب پیدا ہوا کیونکہ اس نسل کی بچیاں جنہوں نے باہر آنکھ کھولی ہے اور باہر کی فضا میں پلی
ہیں ان کے لئے بیرونی تقاضے بہت ہیں۔جو ان کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور اس طریق پر کھینچتے ہیں کہ ان کا
دل اس طرف مائل ہو جاتا ہے اور جب دل اور دماغ دونوں اکٹھے ایک طرف چلیں تو ماں باپ کے بس کی
بات نہیں رہتی کہ انہیں کھینچ کر دوبارہ اپنی طرف لائیں۔یہ وہ مسائل تھے جنہوں نے مجھے پریشان کئے رکھا
اور بالآخر اللہ تعالیٰ نے مجھے یہی ایک تجویز سمجھائی کہ ان خواتین کو ان کے لئے ایسے ماڈل دیئے جائیں
جن میں ان کا دل اٹک جائے یہ سارا دور ماڈلز کا دور ہے ہمیشہ سے رہا ہے مگر اس دور میں تو خصوصیت
سے ماڈلز نے ایک بڑی اہمیت اختیار کر لی ہے۔آپ نے دیکھا ہوگا بچوں کی بنیا نوں پر کسی بھیا تک کشتی
لڑنے والے کی تصویر ہوگی یا اور ایکسرسوں کی تصویر میں ہوں گی۔بعض عورتوں کے بدن کے کپڑوں پر،
بعض لڑکیوں کے کپڑوں پر ، مردوں کے کپڑوں پر بعض ایکٹروں کی تصویریں، بہت اچھے گانے والوں
کی تصویر میں ، فٹ بال کھیلنے والوں کی تصویریں، یہ سارے ماڈلز ہیں اور ایک بچہ کا سینہ آپ دیکھیں اس پر
کیا چھپا ہوا ہے وہی جو کچھ اس کی بنیان پر چھپا ہوا ہے اس کے دل پر بھی چھپا ہوا ہے وہ اسی کی پیروی کرتا

حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۳۲
خطاب ۶ ار اگست ۱۹۹۷ء
ہے اور اس طرح آپ کو ہر شخص کا رخ معین کرنے میں مدد ملتی ہے۔قرآن کریم اس مضمون
کو بیان کرتے
ہوئے فرماتا ہے لِكُلِّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (البقره: ۱۴۹) کہ یہ ایک
ایسا مضمون ہے جو تمام بنی نوع انسان پر یکساں اطلاق پاتا ہے ہر زمانے پر یکساں اطلاق پاتا ہے اور
قرآن کریم نے دیکھو کتنے خوبصورت انداز میں ایک ہی جملے میں اسے بیان فرما دیا لِكُلِّ وِجْهَةٌ
هُوَ مُوَفِّيْهَا۔ہر
شخص کا ایک قبلہ ہے، ہر قوم کا ایک قبلہ ہے، ہر رنگ ونسل کا ایک قبلہ ہے
هُوَ مُوَلَّيْهَا وہ اسی کی طرف منہ کرے۔پس قبلہ کی تعیین سب سے ضروری ہے اگر قبلہ کی تعیین
ہو جائے تو سارے مسائل حل ہو جاتے ہیں اس پہلو سے میں نے سوچا کہ کیوں نہ خواتین کے سامنے وہ
قبلے رکھے جائیں جو گزشتہ عظیم خواتین کے قبلے ہیں، جن کو قرآن کریم نے محفوظ فرمایا ہے، جن کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی احادیث نے ہمارے سامنے خوب معین طور پر کھل کر پیش فرمایا ہے،
بعید نہیں کہ ان کی باتیں سنیں اور بعض بچیوں کے دل ان میں اٹک جائیں۔چنانچہ یہی ترکیب میں نے
کینیڈا اور امریکہ کے جلسے میں استعمال کر کے دیکھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کا غیر معمولی
نتیجہ نکلا۔کثرت کے ساتھ بڑی بچیوں کے بھی اور چھوٹی بچیوں کے بھی مجھے خطوط ملے کہ اس سے پہلے
ہم بغیر کسی سمت معین کے منہ اُٹھائے ہوئے جدھر معاشرہ جارہا تھا ہم بھی جارہی تھیں ہمارے سامنے
کوئی قبلہ نہیں تھا اگر تھا تو غلط قبلہ تھا لیکن آپ نے جن خواتین کی باتیں کی ہیں انہوں نے ہمارے رخ
ایک طرف موڑ دیئے ہیں اور اب ان خواتین کے رخ کے مطابق ہمیں ہر طرف خدا ہی کا قبلہ دکھائی
خدا ہی
دے رہا ہے اور ہم نے اپنے اندر نمایاں پاک تبدیلیاں پیدا کی ہیں اور پھر دعاؤں کے لئے لکھتی رہیں
کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان فیصلوں پر قائم رہنے کی توفیق بخشے۔پس اس کامیاب تجربے کو پیش
نظر رکھتے ہوئے میں نے گزشتہ اسی سال جلسہ خواتین (UK) میں اسی مضمون کو کچھ آگے بڑھایا تھا۔یہ
مضمون بہت لمبا ہے کئی سالوں پر پھیل جائے گا لیکن جتنی بھی مجھے توفیق ہوئی میں آپ کے سامنے
رکھوں گا۔وجہ یہ ہے کہ اس میں مختلف خواتین کی مختلف تمنائیں ہیں۔کسی کے لئے کوئی قبلہ کام آئے گا،
کسی کے لئے کوئی قبلہ کام آئے گا اس لئے مختلف خواتین کے ذکر مجھے تاریخ کے حوالے سے کرنے
ہوں گے اور صرف تاریخ اولی یعنی پرانے زمانے کی۔پرانا زمانہ تو نہیں کہنا چاہئے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کا زمانہ تو بالکل نیا زمانہ ہے آنحضور کے زمانے تک پہنچ جائیں تو درمیان کے اندھیرے
سب دور ہو جاتے ہیں اور وہاں آپ کو روشنی دکھائی دیتی ہے پس رسول اللہ کے زمانے تک پہنچنے کے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۳۳
خطاب ۶ اسراگست ۱۹۹۷ء
لئے سب سے پہلے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے کی خواتین ہی کی ضرورت ہے پھر ان کی
باتیں کریں اور انہیں حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کیسے دیکھا کیسے آپ پر جانیں
نچھاور کیں کیسے ہمیشہ کے لئے انہیں کی ہو کر رہ گئیں۔انہی کی باتیں سن کر شاید بعض بچیوں کے دل میں
نئے ولوے پیدا ہوں ، شاید بعض دلوں میں ہیجان برپا ہو اور وہ سوچیں کہ کاش ہم بھی اس وقت ہوتیں
یا ہم بھی آج انہیں کے نمونے پکڑیں غرضیکہ یہ ایک نصیحت کا ایسا طریق ہے جو دلوں کو متحرک کرتا ہے
زبانی طور پر آپ کو بہت کچھ کہا گیا ہے یہ کرو اور یہ نہ کرو وہ کرو اور یہ نہ کرو لیکن ایسی باتیں بچیاں جب
اپنے بڑوں سے سنتی ہیں تو عملاً ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتی ہیں کہ جی اگلے وقتوں
کے لوگ ہیں پرانی باتیں کرتے ہیں۔ان کو کیا پتہ کہ اب زمانہ کس نہج پر چل پڑا ہے، اب تو دنیا کے
حالات بدل چکے ہیں، اب تو نئے نئے لذتوں کے اور دلچسپیوں کے تقاضے ہیں جو باہر ہمیں بھینچ رہے
ہیں۔ہمارے سارے سکول کے بچے اور کالج کے بچے سکول کی بچیاں اور کالج کی بچیاں اور ہی سمت
میں بھاگے جارہے ہیں ہمیں کیوں روک رہے ہیں۔اپنے ماں باپ کی یا اپنے بڑوں کی نصیحت کا عموماً
یہی اثر ہم نے دیکھا ہے لیکن جو نمونے میں آپ کے سامنے رکھوں گا ان نمونوں کو سن کر دلوں کی کایا پلٹتی
ہے۔دلوں میں ہیجان پیدا ہوتا ہے انسان اس دنیا کومحض اس دنیا ہی کی زندگی سمجھتا نہیں بلکہ اس دنیا کو
اگلی دنیا سے پیوست دیکھتا ہے گویا ایک ہی تسلسل ہے۔یہاں آنکھیں بند ہوئیں اور وہاں آنکھیں کھل
گئیں جو کچھ یہاں انسان کھوتا ہے اس سے بہت زیادہ آگے پانے کا یقین دل میں بیٹھ جاتا ہے اور اس
بناء پر ہر شخص کے دل سے معلم اٹھ کھڑا ہوتا ہے ایک نصیحت کرنے والا ہے جو اسے نصیحت کرتا ہے اور
اسے بتاتا ہے کہ تم نے اپنا قبلہ کیا بنانا ہے۔یہ قبلے جو میں آپ کو دکھاؤں گا ان کے مقابل پر وہ سینوں
پر چھپے ہوئے قبلے دیکھیں تو آپ حیران رہ جائیں گی کہ وہ کیا چیزیں تھیں جن میں آپ کا دل انکا ہوا تھا
نہایت لغو، بے معنی بے حقیقت چیزیں۔ایسی صورتیں جو آپ کبھی بن نہیں سکتیں اگر بن جائیں تو اپنی
دنیا بھی برباد کریں گی۔اور آخرت بھی برباد کریں گی کن لوگوں کے پیچھے چل پڑی ہیں، کن لوگوں کو اپنا
نمونہ بنا بیٹھی ہیں وہ لوگ جن کی دنیا میں بھی کوئی حقیقت نہیں ، ان کے اپنے دلوں میں آگ لگی ہوئی
ہے، ہر وہ کوشش کر بیٹھتے ہیں کہ وہ دنیا کمانے کے نتیجے میں اس کی لذتیں حاصل کر سکیں مگر لذتیں حقیقت
میں ان سے دور بھاگتی ہیں۔بہت سے ایسے ہیرو ہیں ، بہت سی ایسی ہیروئن ہیں جو خود کشیاں کر کے
مرجاتے ہیں ان کے جب حالات اخباروں میں چھپتے ہیں، جب ان کے مقدمے بنتے ہیں تو پھر آپ کو

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۳۴
خطاب ۶ ار اگست ۱۹۹۷ء
ان کے اصلی چہرے دکھائی دیتے ہیں۔تو یہ محض دھو کے ہیں ان کی پیروی نہ کریں جو حقیقتیں میں آپ
کے سامنے رکھوں گا ان کو اپنانے کی کوشش کریں۔۔انگلستان کے خطاب میں میں نے حضرت خدیجہ کا ذکر شروع کیا تھا مختصر آیاد کرادوں کہ
میں نے بتایا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے آپ کی تیسری شادی تھی اور آپ کا نام خدیجہ
طاہرہ تھا اس لئے کہ طاہرہ آپ کی پاکیزگی کی وجہ سے اور آپ کی عصمت کی حفاظت کی وجہ سے آپ کو
کہا جاتا تھا۔آپ آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اوّل سے آخر تک ایسی مددگار ر ہیں
کبھی کسی اور خاتون
کو کسی خاوند کی وفاداری اور مددگار ہونے کا ایسا دعویٰ نہیں ہوا۔جس کو جبرائیل نے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کے سامنے پہنچ کر تسلیم کیا ہو اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دل ہمیشہ وفات تک
اس خدیجہ کو یاد کرتا رہا ہو۔جس نے اپنا سب کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر قربان کر دیا وہ
خدیجائیں بننے کی ضرورت ہے ہر گھر کو ایسی خدیجاؤں کی ضرورت ہے جو نیکی پر فدا ہوں اگر ان کے
خاوند نیک ہیں تو ان نیکوں کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے پر تیار بیٹھیں اور اگر ان کے خاوند نیک
نہیں ہیں تو ان کو نیک بنانے کی کوشش کریں لیکن اس مضمون کو اب میں حضرت خدیجہ کے حوالے سے
اور آگے بڑھاتا ہوں۔حضرت خدیجہ کے متعلق حضرت عائشہ نے ایک دفعہ، میں یہ عرض کر دیتا ہوں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ کو اتنا یاد کیا کرتے تھے کہ حضرت عائشہ نے ایک دفعہ زچ ہو کر یہ کہا، کہ آپ
کیا اس بوڑھی عورت کو یاد کرتے رہتے ہیں اللہ نے آپ کو اس سے بہتر بیوی عطا فرمائی۔رسول اللہ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا! اللہ کی قسم اللہ نے اس سے بہتر بیوی مجھے عطا نہیں کی۔وہ جو آپ سے عمر
میں بڑی تھیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہجرت ہوئی مدینہ کی طرف اس سے دو تین سال پہلے
حضرت خدیجہ کی وفات ہوئی اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عمر ۵۳ سال کی تھی ہجرت کے
وقت حضرت خدیجہ آپ سے بڑی عمر کی تھیں تقریباً ۱۵ سال۔اب اندازہ کریں کہ اس عورت سے آپ
کی وفا کا منبع سوائے محبت الہی کے اور کوئی نہیں ہو سکتا۔وہ بوڑھی عورت جس کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم نے ایسی وفا کی کہ آپ کی زندگی میں کوئی اور شادی نہیں کی اور عملاً اس کی بیوی کی حیثیت
بہت پہلے سے یعنی عورت کی ازدواجی حیثیت پہلے سے ختم ہو چکی تھی بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
پر دشمنان اسلام جو الزام رکھتے ہیں کہ آپ نے بہت سے بیویاں کیں گویا آپ اپنے نفس کے نعوذ باللہ

حضرت خلیہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۳۵
خطاب ۶ ار ا گست ۱۹۹۷ء
من ذالک غلام تھے اس سارے اعتراض کو ان اعتراضات کو دور کرنے کے لئے صرف ایک خدیجہ
کافی ہیں۔جب تک وہ زندہ رہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کسی اور طرف نگاہ نہیں کی۔کسی
عورت کا تصور تک دل میں نہیں لائے اور آپ کی عمرا ۵ سال اس وقت ہو چکی تھی جب حضرت خدیجہ کی
وفات ہوئی ہے۔فرمایا: خدا کی قسم اس سے بہتر بیوی مجھے عطا نہیں کی گئی۔وہ اس وقت میرے پر ایمان
لائیں میری صداقت پر ایمان لائیں جبکہ سب نے میری تکذیب کی صرف خدیجہ تھیں جو پہلی بار میری
وحی کوسن کر میری حمایت میں اُٹھ کھڑی ہوئیں اور میرا کوئی معین اور مددگار نہیں تھا۔آپ میری معین اور
مددگار بنیں اللہ نے مجھے اولا د بھی عطا فرمائی اسی خدیجہ سے اولا د عطاء فرمائی حضرت خدیجہ کو اللہ تعالیٰ
نے آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نبوت سے پہلے ہی توحید کی نعمت سے نوازا تھا اور عرب خواتین میں
آپ موحدہ ہونے کے لحاظ سے مشہور تھیں ایک خدا کی قائل تھیں اور ہر بت سے روگردانی کر بیٹھی تھیں۔مسند احمد بن حنبل میں آتا ہے۔وَكَانَتْ لَهُ وَزِيرٌ مُصَدِّقُ عَلَى الْإِسْلَامِ کہ وہ اسلام کے
متعلق آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سچی مشیرہ تھیں۔ابو ہریرہ کی روایت صحیح مسلم میں یہ ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جبرائیل میرے پاس آئے اور کہنے لگے اے اللہ کے رسول
یہ خدیجہ آرہی ہے اس کے پاس برتن ہے جس میں کھانا ہے جب آپ کے پاس پہنچیں تو ان کو ان کے
رب کا اور میر اسلام پہنچائیں اور انہیں جنت میں ایک ایسے محل کی بشارت دیں جو موتیوں کا ہوگا جس
میں کوئی شور اور بے آرامی نہیں ہوگی۔یہ جو حضرت خدیجہ کے متعلق کوئی شور اور بے آرامی نہیں
ہوگی۔کیونکہ آپ نے شعب ابی طالب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جو ساتھ دیا ہے بہت ہی
سخت بے آرامی اور تکلیف کا دور تھا شاید اسی کے حوالے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ پیغام دیا
گیا کہ ان کو موتیوں کا ایک محل عطا ہوگا یاد رکھیں یہاں موتیوں سے مراد ظاہری موتی نہیں ہیں بلکہ
موتیوں سے مراد ایسے صاف ستھرے پاکیزہ خوبصورت مجسمے ہیں گول شکل کے جن کو ہم دنیا میں موتی
کہتے ہیں جو سپی کے بطن سے پیدا ہوتے ہیں اور ان میں غیر معمولی پاکیزگی پائی جاتی ہے تو موتی ایک
پاکیزگی اور روشنی کا نشان بن جاتا ہے۔پس مراد یہ ہے کہ حضرت خدیجہ کو جنت کے محل کی ایسی
خوشخبری دی گئی ہے جس میں غیر معمولی چمک دمک ہوگی اور وہ پاکیزہ اینٹوں سے بنایا گیا ہوگا۔ہم
اینٹیں کہتے ہیں مگر اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا چیزیں ہوں گی یقیناً اس دنیا کی اینٹیں تو نہیں ہوں گی نہ ہی
اس میں دنیا کے موتی ہوں گے مگر اپنی چمک دمک اور پاکیزگی کے لحاظ سے ان کی مشابہت موتیوں سے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۳۶
خطاب ۶ ار اگست ۱۹۹۷ء
ہوگی۔یہ واقعہ جب حضرت نے اس کو صحیح مسلم میں روایت کیا ہے۔یہ واقعہ جب گزرا تو اس کے تھوڑی
دیر بعد ہی حضرت خدیجہ وہاں آ پہنچی اور حضرت خدیجہ کی روایت سنیں کہ آپ نے اس کو کیسے سنا وہ
فرماتی ہیں۔آپ نے جو فرمایا ہے اس کو میں تھرڈ پرسن یعنی غائبانہ طور پر یوں بیاں کر رہا ہوں ایک روز
آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے کھانا لئے ہوئے حضور کی تلاش میں مکہ کی پہاڑیوں کی
طرف نکلیں راستے میں آپ کو جبرائیل علیہ السلام ایک آدمی کی شکل میں دکھائی دیئے۔جبرائیل علیہ السلام
نے آپ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں پوچھا حضرت خدیجہ ڈرگئیں کہ یہ شخص کہیں
نعوذ باللہ من ذالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نقصان نہ پہنچانا چاہتا ہو اور خاموشی اختیار کی جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ نے فرمایا کہ وہ جبرائیل تھے جو تمہیں
رستے میں ملے تھے انہوں نے مجھے کہا ہے کہ میں تمہیں خدا کا اور ان کا سلام پہنچاؤں اور جنت میں ایسے
گھر کی بشارت دوں جو موتیوں والا ہو۔اس خوش خبری کو سن کر حضرت خدیجہ کا جواب ہے بہت ہی پیارا ہے مجھے تو اس جواب میں
بہت ہی لذت محسوس ہوتی ہے۔آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تو خود سلام ہے اور جبرائیل علیہ السلام پر بھی
سلام ہو اور آپ پر بھی سلام اور خدا کی رحمت ہو یہ سلامتی کی باتیں ہیں تو سب سے بڑا تو اللہ ہے جو خود
سلام ہے اس کا سلام مجھے پہنچے تو گویا خدا مجھ تک پہنچ گیا اور پھر آپ کبھی سلام ہیں اور جبرائیل بھی۔آپ
سب پر میری طرف سے وعلیکم السلام ہے کہ اللہ آپ کو بھی اپنی سلامتی میں رکھے۔حضرت خدیجہ کو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ایسی محبت تھی کہ حلیمہ دائی سے پہلے ابولہب کی لونڈی جس نے آپ کو دودھ پلایا
تھا اور وہ مسلمان ہوگئی تھیں ان کو آزاد کرانے کے لئے آپ نے ابولہب کو پیغام بھیجا کیونکہ آپ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دائی کو ایک ابو لہب جیسے انسان کی لونڈی کے طور پر دیکھ نہیں سکتی تھیں۔شعب ابی طالب میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔ے سے انبوی تک آپ نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ساتھ دیا اور انتہائی تکلیف میں یہ وقت گزارا۔جب یہ دور ختم ہوا تو اس کے
معا بعد آپ کے چچا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے چا ابوطالب کی وفات ہوئی اور ابو طالب کی
وفات کے تین دن بعد حضرت خدیجہ کی وفات ہوئی اور حضرت خدیجہ کی وفات کی وجہ سے خصوصیت
سے تاریخ اسلام میں اس سال
کو یعنی دس نبوی کو عام الحزن قرار دیا گیا۔مؤرخین نے اسے عام الحزن
قرار دینے میں یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غم کا تصور باندھا ہوگا کیونکہ کسی کی وفات سے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۳۷
خطاب ۶ ا ر ا گست ۱۹۹۷ء
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوایسا غم نہیں پہنچا جیسا حضرت خدیجہ کی وفات سے۔صحیح بخاری میں ہے۔خَيْرُ نِسَاء هَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَخَيْرُ نِسَاء هَا خَدِيجَةُ بِئْتُ خَوَيْلَدَ
موسوی امت کی بہترین خاتون مریم تھیں جو آل عمران میں سے تھیں
اور اس امت کی بہترین خاتون خدیجہ بنت خویلد ہیں۔پس خدیجہ کے ذکر سے آپ کے لئے ایک ایسا نمونہ قائم ہوتا ہے جو پاکیزگی میں، وفا میں،
سادگی میں ، انکسار میں سخاوت میں اپنی مثل آپ ہو۔حضرت خدیجہ بہت امیر خاتون تھیں مگر خاوند کا جو
احترام محض خاوند کا نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جو احترام آپ کے دل میں تھا اس کے نتیجے
میں آپ نے پہلے دن ہی شادی کے پہلے دن ہی اپنا جو کچھ تھا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت
میں پیش کر دیا اس میں میں آپ کی انتہائی ذہانت کو بھی دیکھ رہا ہوں۔حضرت خدیجہ جانتی تھیں کہ ایک
ایسے غیرت مند انسان سے میں شادی کر رہی ہوں جو بیوی کے مال پر نہیں پل سکتا اور یہ بالکل درست
ہے وہ مرد جو بیویوں کے مال پر پلتے ہیں اور انہیں اس طرح قبول کرتے ہیں گویا کہ وہ ان کے لئے
مرجع و مال کی ہے ماں کے دودھ کی طرح ان کے لئے جائز ہے وہ ایسے مردا کٹر کھٹو اور بے کار بنتے ہیں
اور ان کی مردانگی کی صفات ختم ہو جاتی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ بیوی کے مال پر پلنے والے مرد، مرد ر ہتے
ہی نہیں اور جرمنی میں ایسے بہت ہیں جو بیوی کے مال پر پل رہے ہیں۔ان کو میں بتارہا ہوں کہ حضرت
خدیجہ تمہارے لئے بھی نمونہ ہیں اور تمہاری بیویوں کے لئے بھی لیکن حضرت خدیجہ نے جو اپنا مال
قربان کیا تھا یہ مطلب نہیں کہ ہر بیوی اپنے نکھٹو خاوند پر اپنا مال قربان کر دے یہ نکتہ ہے جو آپ کو
سمجھانے والا ہے۔حضرت خدیجہ نے ایسے خاوند کے لئے مال قربان کیا تھا جو کسی قیمت پر بھی چاہے
کتنے ہی فاقے دیکھنے پڑتے اپنے بیوی کے مال پر نہیں پل سکتا تھا اگر ایسے خاوند ہوں تو ان کے لئے
بے شک اپنے مال جان کو قربان کریں مگر وہ جو آپ کے مال پر اپنا حق سمجھتے ہیں، جو آپ کے مال پر زندہ
رہنے میں فخر محسوس کر رہے ہیں اور اگر آپ ان سے ہاتھ کھینچیں تو وہ آپ پر سختی کرتے ہیں ایسے مردوں
کو اگر آپ کچھ کوڑی عطا کرتی ہیں تو آپ کی مرضی آپ کی فراخ دلی ہے مگر حضرت خدیجہ کا غلط معنی نہ
سمجھنا۔چنانچہ حضرت خدیجہ نے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دیکھا تھا ویسا ہی پایا آپ نے خدیجہ
کا مال لے کر کسی ایسی خوشی کا اظہار نہیں کیا کہ میں کل تک غریب تھا اور اب امیر ہو گیا ہوں۔آپ نے

حضرت خلیفہ مسح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۵۳۸
خطاب ۶ ار اگست ۱۹۹۷ء
خدیجہ سے کہا تو نے مجھے دے دیا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ نے فرمایا! اب سب سارے کا سارا
مال غریبوں
میں تقسیم کرتا ہوں اس میں سے ایک کوڑی بھی آپ نے اپنے لئے نہیں رکھی۔ایسے مرد ہوں
تو ان کی بیویاں خدیجہ بنتی ہیں اگر مرد کھٹو ہوں تو ان کی بیویاں خدیجائیں نہیں کہلاسکتیں۔خواہ وہ قربانی
بھی کر رہی ہیں تو آپ کو اللہ تعالیٰ نیک مرد عطا کرے احمدی مردوں میں غیرتیں ہوں ان کو ان کے
سامنے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نمونہ ہو پھر وہ دعائیں کر سکتے ہیں کہ اب اُن کی بیویاں
خدیجائیں بنیں مگر خود وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کوسوں دور بیٹھے ہوں، ہر صورت میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مخالفت کر رہے ہوں اور بیویوں کو خدیجہ کے نمونے دکھا ئیں اور
بتائیں کہ ہم تم سے یہ توقع رکھتے ہیں تو بالکل جھوٹ ہے۔ان کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ اپنی بیویوں کی
پاکیزگی کی توقع رکھیں جبکہ خود نا پاک زندگی بسر کر رہے ہوں۔اب میں حضرت عائشہ کی بات کرتا ہوں حضرت عائشہ کے متعلق جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے چھوٹی سی بچی تھیں اور دوسروں سے ایک قسم کا رشک دل میں پیدا ہوتا تھا یہ ایک طبعی بات ہے۔حضرت خدیجہ کے متعلق جانتیں تھیں کہ کتنی بڑی عمر کی تھیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی
میں آپ کا وصال ہوا ہے تو ان کی باتیں کرنا عجیب لگ رہا ہے جبکہ خدا نے بہت چھوٹی عمر کی خوبصورت
بیویاں بعد میں آپ کو عطا کر دیں۔تو آپ نے اس وجہ سے تعجب کا اظہار کیا تھا مگر اس کا یہ مطلب نہیں
کہ آپ کے دل میں حضرت خدیجہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اور نیک بیویوں کی عزت نہیں
تھی۔عورتوں کی جو رقابت ہے وہ تو عورتوں کے ساتھ وابستہ ہے لیکن اس کے ہوتے ہوئے بھی نیکی کی
عزت اور احترام حضرت عائشہ صدیقہ کے دل میں بہت گہرا پایا جاتا تھا۔چنانچہ آپ کی شادی بھی اللہ
تعالیٰ نے آسمان پر پہلے لکھ دی تھی اور وہی شادی جو ہونے والی تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو
جبرائیل علیہ السلام نے اس طرح بیان کی کہ ایک ریشمی رومال آپ کی خدمت میں پیش کیا حضرت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے وہ رو مال کھول کر دیکھا تو اس پر حضرت عائشہ صدیقہ کی تصویر تھی اور
ابھی آپ کا کوئی شادی کا ارادہ نہیں تھا۔آپ نے وہ تصویر دیکھی اور کہا اگر اللہ کی یہی مرضی ہے تو وہی
اس مرضی کو پورا کرے گا۔بات یہ ہے کہ تصویر کا مضمون بھی اس سے حل ہو جاتا ہے لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہر تصویر شرک کی
طرف لے جاتی ہے یہ غلط ہے۔یہ سب مولویوں کے قصے ہیں وہ تصویر جو حقیقی ہے اور شرک کی طرف

حضرت خلیفہ اسح الرائع کے مستورات سے خطابات ۵۳۹
خطاب ۶ ا ر ا گست ۱۹۹۷ء
نہیں بلکہ خدا کی طرف لے جانی والی ہو اس کو دیکھ کر شرک کا شائبہ بھی دل میں پیدا نہ ہو وہ تصویر تو خود
جبرائیل علیہ السلام نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں پیش کی تھی اس لئے تصویر کا
مسئلہ بھی اس میں ضمناً حل ہوتا ہے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں، اس روایت کے الفاظ صحیح مسلم میں یہ ہیں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ تم مجھے رویا میں تین بار دکھائی گئی ہو ایک فرشتہ سفید رنگ کے
ریشم میں تمہاری تصویر لایا تھا اور کہتا تھا یہ تمہاری بیوی ہے جب میں نے کپڑا ہٹا کر چہرہ دیکھا تو
اندر سے تمہاری تصویر نظر آئی۔اب بعض مولوی دماغ یہ سوچیں گے کہ پھر ریشم بھی جائز ہے ریشم عورتوں
کے لئے جائز ہے اور ریشم پر عورت کی تصویر تھی اس لئے یہ کہنا کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ریشم
کو استعمال کیا یہ غلط ہے یہ کشفی نظارہ تھا اور کشفی نظارہ میں بھی یہ لحاظ رکھا گیا تھا کہ ایک ریشمی کپڑے
پر ایک ریشمی صفات خاتون کی تصویر ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس سے تمہاری شادی مقدر ہو چکی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا! اگر اللہ کا یہی منشاء ہے تو خود ہی اس کو پورا فرمائے گا
حضرت عائشہ کا دوسری بیویوں کے تعلق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بہت لحاظ رہتا تھا۔اس لحاظ میں بھی حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دل میں ایک تقدس تھا جس کے
نتیجے میں حضرت عائشہ سے محبت پہلے سے بڑھ گئی۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ ایک دفعہ دوسری خواتین میں
سے جو آپ کی ازواج مطہرات تھیں بعض نے حضرت عائشہ کے متعلق اس رنگ میں بات کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پسند نہ آئی آپ نے فرمایا! تم مجھے عائشہ کے متعلق کیوں تکلیف دیتی
ہو۔عائشہ کی شان گویا یہ ہے کہ اس کے بستر کے علاوہ کسی اور بیوی کے بستر میں مجھے وحی نہیں ہوتی یہ
ایک عظیم بیان ہے۔حضرت عائشہ کے دل کی پاکیزگی اور تقدس کا بیان ہے ،حضرت عائشہ سے محبت کی
بنیادی وجہ اس سے کھلتی ہے۔اس بناء پر آنحضرت صلی اللہ علیہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ کے بستر میں وحی
نازل ہوتی رہی حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو عائشہ سے محض جسمانی نسوانی محبت نہیں تھی
بلکہ آپ کے دل کی پاکیزگی کا آپ کو خیال تھا اور جس کے بستر پر وحی نازل ہو رہی ہواس میں نفسانیت
کا کیا سوال پیدا ہوتا ہے اس لئے بعض لوگ جود ثمن حضرت عائشہ پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ چھوٹی سی
عمر میں شادی کر لی اس میں نعوذ باللہ من ذالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نفسانی جذبات تھے تو
ان کو سوچنا چاہئے کہ جس کے بستر میں اللہ تعالیٰ کا الہام نازل ہو رہا ہو اس میں نفسانی جذبات کا کیا دخل

۵۴۰
خطاب ۶ ار ا گست ۱۹۹۷ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
ہوسکتا ہے۔بس ایسی پاک خواتین بننے کی کوشش کریں کہ ان کے بستر پر سچی خوا ہیں نازل ہوں، کشف
نازل ہوں، الہامات اتریں اور اللہ تعالیٰ خواتین کے دل پر نظر رکھتا ہے اور اس الہام میں حضرت عائشہ
صدیقہ کی پاکیزگی کا ایک ثبوت ہے اس بناء پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ کے بستر میں
وحی نازل ہوتی رہی۔اور یہ روایت بخاری کی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ بہت قانع اور خود دار اور دلیر
تھیں اور جود وسخا بہت نمایاں وصف تھا جو آپ کو عطا ہوا۔اس لئے عائشہ بنا ہو تو وہ صفات اختیار کریں
جو حضرت عائشہ کی صفات ہیں ان کا نمونہ بنیں ان کی تصویریں اپنے دل پر چھا ہیں اور پھر آپ کو علم ہوگا
کہ حقیقت میں حسن طبیعت کیا ہوتا ہے جو حسن سیرت حسن صورت کے ساتھ مل کر عائشہ پیدا کرتا ہے۔حضرت عبداللہ بن زبیر کہتے ہیں کہ میں نے ان سے زیادہ بھی کسی کو نہیں دیکھا۔نہایت
خاشع متضرع ، عبادت گزار، غلاموں پر شفقت کرنے والی یہاں تک کہ آپ نے ۲۷ غلام خرید کر آزاد
کئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت عائشہ کو ایک موقع پر مخاطب ہو کے فرمایا:
حُبُّكِ يَا عَائِشَةَ فِي قَلْبِي كَالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى اے عائشہ! میرے دل میں تیری محبت
عروة وثقی کی طرح ہے۔اب یہ عجیب مثال ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دی لوگ سمجھتے
ہیں مراد یہ ہے کہ بہت مضبوطی سے گڑی ہوئی ہے حالانکہ عروۃ و شفتی قرآن کریم کا محاورہ ہے اور عروۃ و شفتی
خدا کی رسی کو تھامنے کے لئے ایک عروہ قرآن کریم میں بیان ہوا ہے۔تو صاف پتہ چلتا ہے کہ تیری
محبت خدا سے مجھے ملاتی ہے اور تجھے تھامنے سے میں خدا کو تھامتا ہوں ان معنوں میں کہ تیری محبت کا
کوئی تقاضہ بھی ایسا نہیں جو مجھے خدا سے دور لے جاتا ہو تو عروۃ و شفتی کے مضمون کو پیش نظر رکھیں اور اپنی
محبتوں کو اس کے مطابق ڈھالیں کہ آپ کا خاوند آپ کی محبت کی وجہ سے جو بھی لطف اُٹھائے وہ اسے
خدا کی طرف لے جانے والا ہو۔اور آپ
کو تھامنا ان معنوں میں اس کا خدا کو تھامنا بن جائے اور آخر پر حضرت عائشہ صدیقہ
مگر آخر پر نہیں اس کے بعد آپ کے زہد و تقویٰ کو بھی بیان مختصر کروں گا ایک ایسا واقعہ پیش کرتا ہوں جو مجھے
بہت ہی پیارا لگتا ہے اور ہمیشہ اس واقعہ کو پڑھ کر دل پگھلتا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور
عائشہ کے درمیان کیا کیا محبت کی باتیں ہوا کرتی تھیں اور ان محبت کی باتوں میں کیسی پاکیزگی پائی جاتی
تھی ہم جب یہ سنتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو عائشہ سے بہت محبت تھی تو تصور بھی نہیں کر سکتے
کہ اس محبت کے رنگ کیا تھے اُن میں کس طرح روحانیت ڈھلی ہوئی تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم

حضرت خلیفہ اسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۴۱
خطاب ۱۶ را گست ۱۹۹۷ء
بھی اس محبت کو کس نظر سے دیکھا کرتے تھے۔ایک موقعہ پر حضرت عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنی جوتی کو پیوند لگا رہے تھے اور میں
چرخہ کات رہی تھی یہ گھر کا نقشہ تھا اپنی جوتی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم خود
پیوند لگا رہے تھے۔حضرت عائشہ صدیقہ بیٹھی چرخہ کات رہی تھیں۔کہتی ہیں
اچانک میری نظر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیشانی پر پڑی تو اس پیشانی پر پسینے
کے قطرے ابھر رہے تھے اور ان پسینوں کے اندر، اس پسینے کے اندر ایسا نور تھا جو
ابھرتا چلا آرہا تھا اور بڑھ رہا تھا یہ نظارہ دیکھ کر میں سراپا حیرت بن گئی۔کہ ایک شخص
جو جوتی کو درست کر رہا ہے اسے ٹانکے لگا رہا ہے اس کی پیشانی سے نور پھوٹ رہا
ہے اور وہ بڑھتا چلا جاتا ہے جیسے گویا کل عالم پر محیط ہو جائے گا۔یہ حیرت انگیز
نظارہ دیکھا تو حضرت عائشہ کہتی ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نگاہ مجھ پر پڑی
تو فرمایا! عائشہ تم حیران کیوں ہوئی بیٹھی ہو؟ میں نے کہا یا رسول اللہ!
صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نے آپ کی پیشانی پر ایسا پسینہ دیکھا ہے کہ اس کے اندر
ایک نور چمکتا دمکتا بڑھتا چلا جا رہا ہے خدا کی قسم اگر ابو کبیر بجلی حضور صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کو دیکھ پاتا تو اسے معلوم ہو جاتا کہ اس کے اشعار کا مصداق آپ ہی تھے۔آپ
نے فرمایا ! اس کے اشعار کیا ہیں۔حضرت عائشہ صدیقہ نے وہ اشعار پڑھ
کر سنائے جن کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ ولادت اور رضاعت کی آلودگیوں سے مبرا ہیں
اور تو کوئی ایسا نہیں جو ولادت اور رضاعت کی آلودگیوں سے اس طرح مبرا ہو۔جن معنوں میں حضرت عائشہ صدیقہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دیکھ رہی تھیں وہ
کہتے ہیں ان کے درخشاں چہرے پر نظر کرو تو یوں معلوم ہوگا کہ نہایت روشن اور چمکدار برق اپنا جلوہ دکھا
رہی ہے ایک حیرت انگیز روشن بجلی ہے جو چمک رہی ہے اور پیشانی سے پھوٹ رہی ہے۔حضور نے
ہاتھ میں جو کچھ تھا انہیں رکھ دیا۔عائشہ کہتی ہیں آپ نے مجھے قریب کیا اور میری پیشانی کو چوما اور فرمایا
اے عائشہ ! جو سرور مجھے اس وقت تجھ سے حاصل ہوا ہے اتنا سرور تو تجھے بھی میرے نظارے میں حاصل
نہیں ہوا ہو گا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو جو حضرت عائشہ کی محبت سرور پہنچاتی تھی وہ ان معنوں
میں سرور پہنچایا کرتی تھی۔آپ نے وہ روحانی نظارہ دیکھا کہ آپ کی پیشانی سے نور پھوٹ رہا ہے اسی

۵۴۲
خطاب ۶ ا ر ا گست ۱۹۹۷ء
حضرت خلیفہ اسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
نور کا قرآن کریم میں بھی ذکر ملتا ہے وہ نور ہے جو آگے آگے دوڑتا ہے اور جہاں پڑتا ہے اسے روشن کرتا
چلا جاتا ہے اس نور کا عملی نظارہ حضرت عائشہ صدیقہ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا اور جس پیار سے
دیکھ رہی تھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اس پیار کی وجہ سے اور اس شعر کی وجہ سے جو آپ نے پڑھا
آپ نے آپ کی پیشانی کا بوسہ لیا اور کہا خدا کی قسم! جو مجھے لطف آیا ہے تمہاری ان پیاری باتوں سے
ایسا لطف تمہیں بھی نہیں آیا ہو گا یہ آپ کی ازدواجی زندگی کے حالات ہیں۔اس سے آپ اندازہ کر سکتے
ہیں کہ وہ محبت جو خدا کے لئے ہو، وہ لذتیں جو خدا کی خاطر ہوں، ان محبتوں اور لذتوں کے کیا رنگ ہوا
کرتے ہیں۔جہاں تک دل کی خوشی کا تعلق ہے جہاں تک لذت کا تعلق ہے یہ محبتیں اور ان کے اثرات
لاثانی ہو جاتے ہیں۔یہ نہ مٹنے والے ہیں وہ محبتیں جو انسانی محبتیں خدا کی محبت سے الگ دل میں زور
مارتی ہیں وہ فانی محبتیں ہوا کرتی ہیں۔آج آئیں اور کل مٹ گئیں ان محبتوں میں لازماً رفتہ رفتہ ایک
انحطاط واقع ہو جاتا ہے کوئی ایسا جوڑا نہیں جس کی زندگی میں ہر لمحہ پہلے سے بڑھ کر محبت نے زور
دکھا یا ہوسوائے اس کے کہ وہ محبت جسمانی نہ ہو اور روحانی اور پاکیزہ ہو۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کی محبت اپنی ازواج کے لئے ایک روحانی معنی رکھتی تھی۔یہی وجہ تھی کہ حضرت عائشہ جو ایک نو جوان بچی
اور ایسی پیاری پیاری باتیں کرنے والی ذہین بچی تھی، جب خدیجہ کے متعلق آپ نے زبان کھولی ہے
تو آپ نے اسے روک دیا فرمایا! خدیجہ جیسی کوئی خاتون نہیں تھی۔تو اپنی محبتوں کو پاکیزہ کرنے کی
کوشش کریں اور یہی محبتیں ہیں جو آپ کے دل آپ کے وجود کو پاکیزہ کر دیں گی آپ کی کیفیت بدل
جائے گی۔یہ وہم ہے کہ اس سے آپ کو کوئی قربانی ان معنوں میں کرنی پڑے گی کہ آپ ایک بے سرور
زندگی بسر کریں، ایک خشک مولوی کی طرح بن کر گھر میں ٹھہریں اور کوئی زیر و بم آپ کی زندگی میں نہ
رہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ الہی محبتوں میں جو سرور انسان کو نصیب ہوتا ہے وہ دائمی ہو جاتا ہے وہ ہمیشہ
کے لئے رہتا ہے اور دنیا کی محبتیں آنا فانا آتی جاتی رہتی ہیں وہ کچھ اثر چھوڑتی ہیں پھر اگلی دفعہ اس سے کم
اثر اس سے اگلی دفعہ اس سے کم اثر یہاں تک کہ سب محبتیں پرانی ہو جاتی ہیں مگر ایک محبت ہے کہ الہی
محبت ہے جو محد رسول
اللہ کو خدیجہ سے تھی وہ محبت بھی پرانی نہیں ہوگی حضرت عائشہ کا اپنا کر دار کیا تھا دنیا
سے آپ کو کیا تعلق تھا اور دنیا کی نعمتوں کو کس نظر سے دیکھا کرتی تھیں اس کے متعلق حضرت امام مالک
اپنی مشہور کتاب موطا میں لکھتے ہیں۔اور یہ موطا ایک ایسی کتاب ہے جو صحت کے لحاظ سے بخاری سے
بھی اوپر درجے کی کتاب ہے ہر حدیث نہایت ہی عمدگی اور احتیاط کے ساتھ چنی ہوئی اور ایک ایک

آج 10 میں سے 10 باقی