آنحضورؐ کی ازدواج مطہرات کی پاکیزہ سیرت کا بیان اور احمدی خواتین کو نیکیوں میں آگے بڑھنے کی نصیحت
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۴۳
خطاب ۶ امر اگست ۱۹۹۷ء
حدیث اپنی صحت کے اعتبار سے ایک چمکتا ہو استارہ ہے اور موطا امام مالک کا مطالعہ کر کے دیکھیں آپ
کو کہیں بھی کوئی خرابی کوئی کمزوری دکھائی نہیں دے گی۔حضرت امام مالک یہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت
عائشہ سے ایک غریب عورت نے سوال کیا ایک غریب عورت نے کچھ مانگا اس دن آپ روزے سے
تھیں اور گھر میں سوائے ایک روٹی کے کچھ نہ تھا اب حضرت عائشہ صدیقہ کی خوبیوں پر اللہ تعالیٰ کی نظر
( حضرت عائشہ صدیقہ کی خوبیوں پر ) کیسی تھی۔آپ کی نیکیوں کا کیا جواب خداد یا کرتا تھا یہ ایک ایسا
سلوک ہے جو ہر ایسی خاتون کے متعلق ہوسکتا ہے جو خدا کی رضا کی خاطر اپنی پیاری باتیں اپنی پیاری
چیزیں قربان کرنے والی ہوں۔حضرت عائشہ صدیقہ سے ایک عورت نے سوال کیا ایک روٹی کا اور اس
دن آپ روزے سے تھیں اور ایک ہی روٹی تھی جس سے روزہ کھولنا تھا آپ نے خادمہ سے کہا یہ روٹی
اس غریب عورت کو دے دو۔اس پر خادمہ نے کچھ ملال محسوس کیا سوچا ہوگا یہ عجیب عورت ہے ایک ہی
روٹی ہے ٹکڑا دے دیتی کچھ اپنے لئے رکھ لیتی اب گھر میں روزہ کھولنے کے لئے کچھ نہیں رہا لیکن
حضرت عائشہ صدیقہ نے جس یقین کے ساتھ وہ روٹی دی تھی اس کے متعلق آپ دیکھیں کہ جب شام
ہوئی تو آپ کے پاس کسی عزیز نے ایک بکری کا کچھ گوشت اور اس کا باز و بطور تحفہ بھیجے۔حضرت عائشہ
صدیقہ نے اسی خادمہ کو بلا کر فرمایا لکھاؤ یہ تمہاری روٹی سے کہیں بہتر ہے۔اب یہ کہنا کہ لوکھا ؤ یہ تمہاری
روٹی سے کہیں بہتر ہے۔صاف بتارہا ہے کہ لونڈی کو ملال تھا اس نے سوچا تھا اور جانتی تھی کہ حضرت
عائشہ کچھ نہیں کھا تیں جب تک اپنی لونڈیوں کو نہ کھلا ئیں تو اس روٹی پر اس بیچاری کی نظر تھی۔اس نے کہا
ایک ہی روٹی تھی وہ میں نے کھانی تھی اور جہاں تک حضرت عائشہ صدیقہ کے کردار کا تعلق ہے لازماً
آپ نے اپنے لئے تھوڑی رکھی تھی اس خاتون
کو زیادہ دینی تھی۔اس کو یاد رکھا اور فرمایا! لو یہ کھاؤ یہ
تمہاری اس روٹی سے بہت بہتر ہے یعنی اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیوں پر نظر رکھتا تھا اور ان قربانیوں کے
نتیجے میں آسمان سے آپ پر رزق نازل فرمایا کرتا تھا۔حضرت
عائشہ کے متعلق بھی صحیح مسلم میں روایت
ہے کہ ایک دفعہ جبرائیل نازل ہوئے اور آپ کو سلام کہا۔اس پر حضرت عائشہ نے وعلیکم السلام ورحمتہ
اللہ و برکانہ کے الفاظ کہے اس میں اور خدیجہ کے جواب میں ایک فرق ہے جو میں آپ پر کھول چکا
ہوں۔حضرت خدیجہ کا بیان بہت گہرا تھا اور حضرت خدیجہ کی جوفراست اور عرفان کی گہری عزت
رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دل میں تھی وہ ان دونوں کے جواب کے فرق سے ظاہر ہے۔اب آپس کی
چولیں بھی سن لیں۔خاوند اور بیوی میں ناراضگیاں بھی ہوتی ہیں جو بھی ہوتی ہیں یہ سب چیزیں نیکی کے
۵۴۴
خطاب ۶ امراگست ۱۹۹۷ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
ساتھ ساتھ جاری تھیں اور نیکی کے حوالے سے ہو رہی تھیں۔ایک دفعہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
نے فرمایا: اے عائشہ تمہیں پتا ہے کہ جب تم ناراض ہوتی ہو تو مجھے علم ہو جاتا ہے۔حضرت عائشہ نے
اس پر یہ تعجب نہیں کیا کہ ناراض ہوتی ہوں۔تو ظاہر ہے میرے چہرے پہ ظاہر ہوتا ہے علم تو ہو جانا تھا
اس میں کون سی ہوشیاری کی بات ہے۔پہلی بات یہ قابل غور ہے کہ حضرت عائشہ کے چہرے پر ذرا بھی
ملال نہیں آیا کرتا تھا۔اگر وہ ناراض ہوتی تھیں تو دل میں ہوا کرتی تھیں۔اسی بناء پر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں پتا ہے جب تم ناراض ہوتی ہو تو مجھے پتا چل جاتا ہے حضرت عائشہ کہتی
ہیں میں نے عرض کیا آپ کس بات سے اس کو پہچان جاتے ہیں۔آگے جا کر یہ بات کھل جائے گی
حضرت عائشہ کے رویے میں ذرہ بھر بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوا کرتی تھی اس لئے آپ کو تعجب ہوا کہ
پہچانتے کیسے ہیں۔میرے اندر تو کوئی ناراضگی کے آثار ظاہر نہیں ہوتے۔فرمایا: میں اس طرح پہچانتا
ہوں کہ جب تم مجھ سے خوش ہو تو کہتی ہو لَا وَرتِ مُحَمَّد نہیں نہیں مجھے محمد کے رب کے قسم۔اور جب
مجھ سے ناراض ہو تو کہتی ہو لَا وَرتِ إِبْرَهِیمُ نہیں نہیں ابراہیم کے خدا کی قسم۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
والہ وسلم اور ابراہیم علیہ السلام دو ماڈل تھے۔جب دل سے کسی قسم کی ناراضگی یا شکوہ ہو تو محمد صلی اللہ علیہ
والہ وسلم کی بجائے ابراہیم کی قسم کھایا کرتی تھیں۔حضرت عائشہ کہتی ہیں میں نے عرض کیا بے شک اسی
طرح ہے خدا کی قسم یا رسول اللہ ! جب آپ سے ناراض ہوتی ہوں تو صرف آپ کا نام لینا چھوڑ دیتی
ہوں میرا دل اسی طرح محبت سے بھرا ہوا ہوتا ہے میرے دل کی محبت میں ایک ذرہ بھر بھی فرق نہیں
آتا اور جب دل کی محبت میں فرق نہیں آتا تو پہچانا کیسے آپ نے بس یہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
اور عائشہ کی چولیں ہیں اور رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی فراست کا بیان ہے کس طرح بار یک نظر سے
اپنی بیوی کی باتوں کو ان کے آثار کو پڑھتے تھے اور اس پہ ایک صحیح نتیجہ نکالا کرتے تھے۔حضرت عائشہ
کے دل کی کیفیت یہ تھی کہ ناراض ہوتی بھی تھیں تو دل میں اسی طرح محبت موجزن ہوتی تھی محبت پر ایک
ذرہ بھی اثر نہیں پڑتا تھا۔اب یہ باتیں چھوٹی چھوٹی سی باتیں ہیں بظاہر لیکن اپنی زندگیوں میں آپ دیکھ لیں کہ کیا
آپ کی ناراضگیاں آپ کی دل کی محبت پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔بسا اوقات میں نے دیکھا ہے کہ بعض
دفعہ خاوند کی طرف سے عدم توجہ کے نتیجے میں یا کسی اور بناء پر عورت کے دل میں ناراضگی ہوتی ہے تو اس
کی محبت بھی اس ناراضگی سے متاثر ہوتی ہے اور اس کی ناراضگی دل میں اس کی محبت میں ایک قسم کا
حضرت خلیلہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۴۵
خطاب ۶ ار اگست ۱۹۹۷ء
زنگ گھول دیتی ہے اور ناراضگیاں جب اسی طرح ہوتی چلی جائیں تو رفتہ رفتہ محبت ختم ہو جاتی ہے۔پس حضرت عائشہ کی پیاری باتیں سنتے ہوئے آپ عائشہ کو اپنے دل میں جمانے کی کوشش کریں اور ویسا
بننے کی کوشش کریں حضرت عائشہ صدیقہ ایک ایسا ماڈل ہیں جو ہمیشہ کے لئے بنی نوع انسان کی خواتین
کے لئے ایک ماڈل رہیں گی اس میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔جامع ترمذی میں آپ کے مرتبہ اور بیان کے متعلق یہ آتا ہے کہ حضرت عائشہ کو محض ازواج
مطہرات میں سے ہونے کی وجہ سے ہم عزت نہیں دیتے تھے آپ بہت گہرا علم رکھنے والی خاتون تھیں۔کہتے ہیں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کسی حدیث نے ہمارے لئے اشکال پیدا
کیا ہو ہمیں کسی مشکل میں ڈالا ہو اس کا کیا مطلب بنتا ہے مگر ہم حضرت عائشہ کے پاس پہنچا کرتے تھے
اور عائشہ ایسی ذہین تھیں کہ ہمیشہ اس حدیث کا صحیح مطلب بیان کر دیتی تھیں جو دماغوں اور دلوں
کو مطمئن کرنے والا تھا اور ہمارے مسائل کو حل کرتی تھیں۔پس علم کے لحاظ سے بھی خواتین کو عائشہ کا
نمونہ اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔امام زہری جو تابعین کے سرخیل کہلاتے ہیں، تابعین کے صف اول
میں شمار کئے جاتے ہیں وہ یہ لکھتے ہیں کہ عائشہ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ عالم تھیں بڑے بڑے
صحابہ ان سے پوچھا کرتے تھے عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ میں نے قرآن کریم فرائض ، حلال و حرام ، فقہ،
شاعری ، طب ، عرب کی تاریخ اور علم نفس کا عالم عائشہ سے بڑھ کر کسی کو نہیں دیکھا۔اب یاد رکھنے کی
بات یہ ہے کہ عائشہ صدیقہ نے دنیا کا تو کوئی علم حاصل نہیں کیا تھا۔حضرت عائشہ بے انتہا ذہین تھیں اور
عربوں میں جو زبانی تعلیم کا سلسلہ جاری تھا وہ تحریر کی صورت میں پڑھنے کے لئے نہیں ملا کرتا تھا بلکہ
زبانی طور پر بڑے بڑے شعراء کے کلام سنائے جاتے تھے ، بڑے بڑے اطباء کی باتیں کی جاتیں تھیں
، بڑے ہنر مندوں کے واقعات بیان کئے جاتے تھے یہ ساری باتیں حضرت عائشہ صدیقہ بچپن سے سنتی
رہیں اور ذہن نشین کرتی رہیں اور دل میں جھاتی رہیں۔یہ زبانی تعلیم تھی جس نے آپ کو اتنا بڑا عالم بنا
دیا کہ بڑے بڑے صحابہ اور فقہیہ آپ کے علم کے سامنے گردنیں جھکاتے تھے۔تو آپ میں سے وہ
خواتین جو زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں ان کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ دین کی تعلیم اور دین کے عرفان کے لئے
با قاعدهہ کسی مکتب میں پڑھنے کی ضرورت نہیں۔اپنے گھر پر بھی آپ بہت اعلی تعلیم حاصل کر سکتی ہیں اور
اب تو پڑھائی کا دور ہے۔اس دور میں ہم نے اپنی دو پھوپھیوں کو دیکھا حضرت نواب مبارکہ بیگم ، حضرت نواب
حضرت خلیفہ مسح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۵۴۶
خطاب ۶ ا ر ا گست ۱۹۹۷ء
امتہ الحفیظ بیگم بہت گہرا علم رکھنے والی تھیں۔انسان حیران رہ جاتا تھا کہ تاریخ کا علم، صحافت کا علم ، ادب
کا علم ، شاعری کا علم غرضیکہ دین کی تفاصیل کا علم اور کسی مکتب میں تعلیم حاصل نہیں کی۔وہ مکتب جو محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے آپ کے لئے اور سب دنیا کے لئے جاری کیا ہے اس مکتب میں ایک
معلمہ کا نام عائشہ بھی تھا اور آپ نے معلمہ کا حق ایسا ادا کیا کہ آپ کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ ہم نے آدھا
علم عائشہ سے سیکھا ہے۔اب آپ اسلامی کتب اٹھا کر دیکھ لیں ، اسلامی فقہ اُٹھا کر دیکھ لیں جہاں جہاں بھی عائشہ کا
ذکر ملے گا جہاں کسی حدیث پر آپ کا تبصرہ ملے گا اتنا گہرا ، اتنا فراست سے پر ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا
ہے۔خاتم النبین والا مضمون ہے۔مدینے کی گلیوں میں ایک آدمی آوازیں دے رہا تھا۔رسول اللہ صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کو خاتم النبین قرار دے رہا تھا گویا ان معنوں میں کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے
ا (لَا نَبِيَّ بَعْدِی ) والی حدیث پڑھ رہا تھا اور یہ ظاہر کر رہا تھا کہ یہ مضمون ہے جو خاتم کا مضمون ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔حضرت عائشہ نے اپنے گھر میں یہ آواز سنی
اور باہر نکل کر اسے بلایا اور کہا یہ تو کہو کہ حمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم خاتم النبین ہیں مگر لا نبی بعدی
نہ کہو یعنی حضرت عائشہ صدیقہ کے نزدیک خاتم کا مضمون حقیقت میں لانبی بعدی کے مضمون سے
ٹکرا رہا
ہے اور لانبی بعدی کی حدیث کو خاتم کے تابع رکھنا ضروری ہے۔اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو غلط مفہوم
جاری ہوں گے۔حضرت عائشہ صدیقہ کی یہ حدیث ہے بعد میں آنے والے بڑے بڑے علماء نے
پڑھی اور لکھی اور اس کے حل تلاش کئے اور آخر یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہو گئے کہ حضرت عائشہ کی فراست
نے جس مضمون
کو پایا تھا وہی حقیقت ہے۔آپ کے نزدیک لانبی بعدی کا مطلب محض یہ بنتا تھا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مخالف کوئی نبی نہیں آئے گا۔آپ کی شریعت کے تابع ہوگا ، آپ
کی سنت کے تابع ہوگا اور وہ نبی جو آپ کے شریعت اور سنت کے تابع ہو اس پر بعدی کا لفظ اطلاق نہیں
پاسکتا۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں لانبی بعدی سے مراد یہ ہے کہ مجھے چھوڑ کر
مجھ سے ہٹ کر میرے مخالف ، میرے فیض سے فیض یافتہ نہ ہونے کے باوجود کوئی شخص نبی نہیں بن
سکتا۔پس حضرت عائشہ صدیقہ کی فراست اتنی گہری ہے کہ آج تک وہ اثر انداز ہے اور اس دور میں
خصوصیت سے ہم پر اثر انداز ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ کی یہ حدیث ہے جو ختم نبوت کی حقیقت کے
معنی بیان کرنے میں سب سے زیادہ جماعت احمدیہ کے کام آتی ہے۔
حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطالبات ۵۴۷
خطاب ۶ ارا گست ۱۹۹۷ء
میرا یہ منشاء تھا کہ آج کے اجلاس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ازواج کی باتیں
کروں اور اسی پہلو سے اُن آیات کا انتخاب کیا گیا تھا آپ کے لئے جس میں ازواج مطہرات کے
متعلق قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے۔اے نبی کی بیو یو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو۔اب میں آپ
کو یہ دکھا رہا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیویاں عام عورتوں کی طرح نہیں تھیں اور عظیم
قربانی کرنے والی تھیں اور ہمیشہ کے لئے وہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے نمونہ بن گئیں۔اگر آپ
ازواج مطہرات کو ہی پکڑ بیٹھیں آپ کو پھر کسی اور نسوانی نمونے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ مریم کا نمونہ
بھی ان میں شامل تھا اور آسیہ فرعون کا نمونہ بھی ان میں شامل تھا۔غرضیکہ ازواج مطہرات آپ کے
سامنے وہ چمکتے ہوئے ماڈل ہیں جن کو ہمیشہ آپ کو سینے سے لگائے رکھنا چاہئے۔حضرت ام سلمہ کا ذکر کرتا ہوں۔حضرت ام سلمہ وہ مسلم خاتون تھیں جن کو سب سے پہلے
ہجرت کی توفیق ملی اور ہجرت حبشہ میں یہ خاتون تھیں جو شامل ہوئیں۔حضرت ام سلمہ کے خاوند زندہ
تھے۔ان کے ساتھ آپ ہجرت میں شریک ہوئیں اور پھر ہجرت مدینہ میں وہ تمام مستورات جنہوں نے
مدینہ کی طرف ہجرت کی ہے ان میں آپ
کا پہلا نمبر ہے۔تو دو ہجرتوں میں اول خاتون حضرت ام سلمہ
تھیں۔اس پہلو سے آپ کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہ حضرت ام سلمہ کی ہجرت کیا تھی۔حضرت ام سلمہ
کی ہجرت کسی مال و دولت کی وجہ سے نہیں تھی کوئی ایسی جگہ پانے کی خواہش نہیں تھی کہ جس جگہ پر آپ
کو دنیا کے آرام میسر ہوں، مال و دولت نصیب ہو۔آپ کی ہجرت دونوں دفعہ ہمیشہ خدا کے لئے تھی اس
لئے خصوصاً جرمنی میں آنے والی خواتین کے لئے خواہ بڑی ہوں یا چھوٹی حضرت ام سلمہ کے حالات پر
ایک نظر ڈالنا ضروری ہے۔جب ہجرت حبشہ سے واپسی ہوگئی اور مدینہ کی طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ
والہ وسلم ہجرت فرما گئے تو حضرت ام سلمہ خود یہ بیان کرتی ہیں کہ جس دن ہم نے مدینہ کی طرف روانہ
ہونا تھا میں اور میرا خاوند اور میرا بیٹا اونٹ پر سوار ہو کر مکے سے باہر نکلے اس دوران میرے قبیلے کے
لوگ پہنچ گئے اور مجھے میرے خاوند کے ساتھ جانے سے روک دیا۔چنانچہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ پیچھے
رہ گئی اور میرا خاوند مدینہ کی طرف روانہ ہو گئے۔کچھ ہی دیر بعد میرے خاوند کے قبیلے والے آگئے اور
میرا بیٹا یہ کہ کر مجھ سے چھین کر لے گئے کہ ہمارا بچہ ہے اگر تمہارے قبیلے والے تمہیں اپنے خاوند کے
ساتھ نہیں جانے دیتے تو پھر اس بچے پر بھی تمہارا کوئی حق نہیں یہ ہمارے پاس رہے گا۔چنانچہ آپ
اکیلی رہ گئیں۔آپ بیان کرتی ہیں میں ہر روز مکہ سے باہر نکل جاتی تھی ، ریت کے ٹیلوں میں جا کر روتی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۴۸
خطاب ۶ اسراگست ۱۹۹۷ء
رہتی تھی یہاں تک کہ شام ہو جاتی تھی ہر روز میرا یہ معمول تھا کہ مکہ کے باہر ریت کے ٹیلوں پر جا کر اپنے
چھینے ہوئے خاوند اور اپنے چھینے ہوئے بیٹے کو یاد کرتی اور صبح سے شام تک آنسو بہاتی تھی۔ایک دن
ایک قبیلے کے آدمی کو مجھ پر رحم آ گیا۔اس نے کہا کہ تم کیوں اس مسکین عورت پر ظلم کر رہے ہو۔تم نے
اس کا خاوند چھین لیا، اس کے بیٹے کی جدائی ڈال دی یہ ظلم ہے تم اس ظلم سے باز آ جاؤ۔اس پر فرماتی ہیں
کہ میرا بچہ میرے سپرد کر دیا گیا اور اس کے بعد آپ کو ہجرت کی اجازت دی گئی چنانچہ اس بیٹے کو
اُٹھائے ہوئے مدینہ کی طرف اس وقت روانہ ہوئیں اور اس ہجرت میں یہ پہلی تھیں جنہوں نے دین کی
خاطر اتنے دکھ اُٹھائے اور دین ہی کی خاطر ایک وطن کو چھوڑ کر ایک اور وطن کو قبول کیا۔ابوسلمہ غزوہ احد
میں زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لا کر آپ نے وفات پائی۔اب غزوہ احد جو چوتھے سال میں واقعہ
ہوا اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عمر ۵۳ اور ۴ سال ۵۷ سال ہو چکی تھی اور آپ نے ابوسلمہ
کی بیوہ سے جواحد میں شہید ہوئے تھے کسی نفسانی غرض کے لئے شادی نہیں کی تھی بلکہ ان کو سنبھالنے
کے لئے ان کا سہارا بننے کے لئے ، ان کی نیکیوں کو دیکھتے ہوئے شادی کی تھی۔پس اس پہلو سے
حضرت ام سلمہ کو ایک بہت بڑا مقام حاصل ہے اور آپ کی عقل اور فراست کو، جس پر سورۃ فتح نازل
ہوئی ہے، اس فتح میں حضرت ام سلمہ کا ایک بہت بڑا دخل تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس
سفر میں صرف حضرت ام سلمہ کو ساتھ رکھا ہے۔یہ بہت ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی فراست کی
بار یک باتیں ہیں جن پر آپ کو نظر رکھنا چاہئے۔حضرت ام سلمہ چونکہ ہجرت میں پہلی تھیں اور مدینہ کی
طرف آپ نے پہلی ہجرت
کی تھی۔اس لئے فتح کے ساتھ حج کے وقت کے میں داخل ہونے کے لئے
آپ نے صرف ایک بیوی کو چنا اور وہ حضرت ام سلمہ تھیں اور ان کا چنا جانالازماً الہی منشاء تھا کیونکہ
آپ کی فراست تھی جس نے مسلمانوں کو اس دور کے صحابہ کو ایک ایسے داغ سے پاک کر دیا جو ہمیشہ
کے لئے ان کے سینوں میں لگا رہتا، جب صلح حدیبیہ کے وقت ، حدیبیہ کے میدان میں کفار مکہ نے آپ
کو حج کرنے سے روک دیا اور یہ کہا کہ ہماری ننگی تلواریں ہیں جو تمہارا راستہ روکیں گی۔خون بہاتے
ہوئے اگر ز ور اور جبر کے ساتھ تم مکے میں داخل ہو سکتے ہو تو ہو جاؤ لیکن امن کی حالت میں تمہیں داخل
نہیں ہونے دیں گے۔وقت ایسا تھا کہ صحابہ کے دل جوش سے گویا ان کے اندر ایک طوفان برپا ہو چکا
تھا۔اتنا زیادہ جذبہ تھا کہ اس جذبے کے سمجھنے کے لئے بھی ذرا ٹھہر کر غور کرنا پڑتا ہے کہ وہ جذبہ تھا کیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک رؤیا دیکھی تھی اس رؤیا کے مطابق آپ نے وہ سفر
حضرت خلیفت آسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۴۹
خطاب ۶ امر اگست ۱۹۹۷ء
اختیار کیا۔اس رویاء میں اپنے آپ کو اور اپنے صحابہ کو آپ نے عمرہ کرتے ہوئے اور حج کرتے ہوئے
دیکھا تھا۔غرضیکہ اس سفر میں اس یقین کے ساتھ کہ شاید اللہ کا منشاء۔ابھی اس رؤیا کو پورا کرنا ہے
آپ نے سفر اختیار کر لیا۔وہ واقعہ تو ہوا رو یا تو پوری ہوئی مگر یہ بعد کے وقت کے لئے تھی۔وقتی طور پر
نہیں تھی مگر آپ کا سفر خدا تعالیٰ نے اس لئے ہونے دیا کہ اس کے نتیجے میں تاریخ اسلام میں بے انتہا
عظیم ایسے واقعات محفوظ ہو جانے تھے جو ہمیشہ کے لئے ہمارے لئے راہنما بنتے اس لئے خدا کا یہ
فعل کہ ایک غلط تعبیر کو جو منشاء نہیں تھی اس کو اسی طرح جاری ہونے دیا۔اس میں بھی بہت سی حکمتیں ہیں
مگر ان کی تفصیل میں جانے کا یہ وقت نہیں ہے۔یہ یا درکھیں کہ صحابہ کو جوش یہ تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم نے رویا دیکھی اور جو کفار ہمیں روک دیں اس رؤیا کو پوری کرنے سے یہ نہیں ہوگا۔یک
زبان ہوکر تمام صحابہ نے کہا یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمیں اجازت دیں ہم خون کی ندیاں
بہادیں گے مگر آپ کی رؤیا ضرور پوری ہوگی اور ہم ضرور مکہ میں داخل ہوں گے اور وہاں جیسا کہ آپ
نے دیکھا عمرہ اور حج ادا کیا جائے۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم خدا کے منشاء کے مطابق
اس بات سے رک گئے۔جس کی صداقت بظاہر خطرے میں تھی۔آپ نے اس خطرے کو قبول کیا لیکن
الہی منشاء کی خلاف ورزی کو قبول نہ کیا۔آپ نے فرمایا کہ دیکھو حج اس صورت میں جائز ہے اگر رستہ
صاف ہے، رستے کا امن میسر ہو اور چونکہ امن میسر نہیں ہے اس لئے میری رؤیا کا حال خدا پر کھلا ہے وہ
جانے اور میری رویا جانے مگر میں خدا کے واضح منشاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خون بہاتا ہوا مکہ
میں داخل نہیں ہوں گا۔تمام صحابہ اس پر اس قدر یخ پاتھے۔سیخ پا تو نہیں کہنا چاہئے بھنا گئے۔ان کی
عقلوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا یہاں تک کہ جب اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ
بات سمجھائی کہ سفر حج میں جہاں رو کے جاؤ ہیں قربانیاں کر دو۔جس کا ذکر میں نے کل بھی کیا تھا یا کسی
سوال جواب کی محفل میں اس کا ذکر ہوا تھا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحابہ کو کہا کہ اُٹھو اور
قربانیاں کرو۔ایک بھی نہیں اُٹھا بڑے بڑے عظیم صحابہ شامل تھے۔اس قدر دکھ ہوا محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کو ، اس قدر تکلیف پہنچی کہ آپ اپنی بیوی ام سلمہ کے پاس آئے۔ام سلمہ! ان کو کیا ہو گیا
ہے؟ میں کہہ رہا ہوں کہ اٹھو اور قربانیاں پیش کرو اور ایک بھی نہیں ہے جو اٹھا ہو۔یہ ام سلمہ ہیں ان کا
ایک تاریخی کارنامہ ہے جو ہمیشہ ہمیش کے لئے اسی طرح آسمان پر چاند سورج کی طرح چمکتا رہے گا۔آپ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کی محبت اور عشق میں کوئی کمی نہیں ، آپ نہیں جانتے ان
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
خطاب ۶ ار ا گست ۱۹۹۷ء
پر
کیسی آزمائش ہے ، ان کی عقلیں بھنا گئی ہیں، ان میں سوچنے کی طاقت نہیں رہی ، آپ آگے بڑھیں
اور اپنی قربانی کریں، پھر دیکھیں ان کا کیا حال ہوتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اُٹھے اور
حضرت ام سلمہ کے مشورہ کے مطابق اپنی قربانی کی طرف بڑھے اور اس کی گردن پر چھری پھیر دی۔روایت بیان کرنے والے بیان کرتے ہیں کہ اس قدر کہرام مچا تھا گویا ان کی گردنوں پر
چھریاں چل رہی ہیں وہ لیکے ہیں اپنی اپنی قربانی کی طرف اور الٹی سیدھی جس طرح بھی بن پڑی اس
میدان میں انہوں نے اپنی تمام قربانیاں ذبح کر دیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ثابت کر دیا
کہ ام سلمہ سچ کہتی تھیں۔ہم بیوفاؤں میں نہیں ہیں۔ہمارے دماغ معطل ہو گئے تھے۔جب آپ نے
چھری پھیری تو یوں لگا جیسے ہماری گردنوں پر چھری پھیری جارہی ہے۔پس حضرت ام سلمہ کو یہ عظیم
مقام حاصل ہے۔آپ کو خدا تعالیٰ نے فر است عطا فرمائی تھی۔آپ صحابہ کے حال
کو جانتی تھیں اور
حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحیح انتخاب فرمایا تھا کہ ام سلمیٰ کو ساتھ لے کر چلیں۔کیسی
بار یک نظر سے بیویوں کے حالات کو دیکھا یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان ہے۔لوگ
بیویوں سے اچھی توقعات تو کرتے ہیں مگر ان بیویوں کو کون سا خاوند نصیب ہے اور کیسا خاوند نصیب
ہے اس پر نظر نہیں کرتے۔پس آپ ضرور خدیجہ بنے کی کوشش کریں۔آپ ضرور عائشہ بنے کی کوشش کریں۔بن سکیں تو
ام سلمہ بنیں۔لیکن اپنے خاوند کو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت پر ضرور چلانے کی کوشش
کریں۔اگر وہ نہیں چلیں گے تو نہ آپ خدیجہ بن سکتی ہیں نہ آپ عائشہ بن سکتی ہیں اور نہ ام سلمہ۔یہ محض
ایک فرضی قصے ہوں گے۔اب حضرت سودہ کی بات کرتا ہوں کیونکہ کہتے ہیں کہ وقت ختم ہونے والا ہے۔حضرت عائشہ
صدیقہ فرماتی ہیں۔مَامِنَ النَّاسِ اَحَبُّ إِلَى اَنْ اَكُونُ فِي مَثْلِتِهَا مِنْ سَوْدَةً کہتی ہیں کہ سوده
ایک ایسی خاتون تھیں رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیویوں میں سے ایک بیوی تھیں کبھی میرے دل میں
یہ خواہش نہیں ہوئی کہ میری روح کسی اور عورت کے قالب میں اُتر آئے مگر سودہ کے متعلق مجھے ضرور یہ
خواہش ہوئی تھی کہ کاش میری روح سورہ کے دل میں اتر جاتی اور سودہ کے بدن میں رہتی۔اتنا عظیم الشان
خراج تحسین ہے حضرت سودہ کو اس سے بڑا خراج تحسین آپ سوچ بھی نہیں سکتیں اور حضرت عائشہ
کا یہ خراج تحسین دینا آپ کی فراست کو بھی اجاگر کرتا ہے۔یعنی اجا گر تو تھی اسے نمایاں کر کے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع سے مستورات سے خطابات ۵۵۱
خطاب ۶ ار ا گست ۱۹۹۷ء
ہمارے سامنے رکھتا ہے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ نے حضرت سودہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کی اطاعت کا وہ جذبہ دیکھا تھا جو آپ
کو کہیں اور دکھائی نہیں دیا۔حضرت سودہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
والہ وسلم سے جو عشق تھا وہ اطاعت میں ایسا ڈھل گیا تھا کہ کبھی کسی بیوی نے اطاعت کے مضمون میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ایسا حق ادا نہیں کیا جیسا حضرت سودہ ہمیشہ کرتی رہیں۔آپ نے حجہ
الوداع کے موقع پر ازواج مطہرات کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ میرے بعد گھر میں بیٹھنا،مراد یہ
تھی کہ بازاروں میں نہ پھرنا، گھر کو پکے رکھنا۔یہ مرا تو ہر گز نہ تھی کہ گھر میں ہی بیٹھ رہنا نکل کر باہر کا منہ
نہ دیکھنا۔حضرت سودہ کو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت کی ایسی لگن تھی کہ آپ کے منہ سے جو لفظ
نکلتے تھے بعینہ وہی کرتی تھیں۔جانتی ہوں گی کہ یہ مراد نہیں ہے مگر جو سنا تھا وہ یہی سنا تھا کہ گھر سے نہ
نکلنا۔چنانچہ گھر کی ہو بیٹھیں اور تاوفات اپنے گھر کی چوکھٹ سے باہر قدم نہ نکالا۔یہاں تک کہ ایک
موقع پر حج پر روانہ نہ ہوئیں اور یہ بتایا کہ دیکھو خدا کی اطاعت اپنی جگہ ہے اگر میں حج اور عمرہ نہ کر چکی
ہوتی تو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یہ کہنے کے باوجود میں حج کے لئے ضرور جاتی۔اب یہ جو
باریکیاں ہیں جو اصل میں نمونہ ہیں اگر چہ حضرت سودہ نے اس کی تفصیل بیان نہیں کی مگر روایت صرف
اتنا بتا رہی ہے کہ آپ نے باقی ازواج مطہرات کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں حج اور عمرہ دونوں کر چکی
ہوں اور اب خدا کے حکم کے مطابق گھر بیٹھوں گی۔چنانچہ اس کے اندر غور سے پڑھیں جو بات نکلتی ہے
وہ میں نے آپ سے بیان کی ہے۔یہ مضمون صاف بتا رہا ہے کہ حضرت سودہ نے اگر حج اور عمرہ نہ کیا
ہوتا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اس ارشاد کے باوجود کہ گھر بیٹھو پھر بھی نکل کھڑی ہوتیں
جس کا مطلب یہ ہے کہ اطاعت اللہ کی خاطر کرو محض خاوند کی جھوٹی اطاعت نہیں تھی چنانچہ اس پر نتیجہ
بھی یہ نکالا فرمایا میں کر چکی ہوں اور اب خدا کے حکم کے مطابق گھر میں بیٹھوں گی۔ایک خدا کا حکم ہے حج
کرنے کا وہ میں کر چکی ہوں۔دوسرا حکم ہے میرے آقا و مولا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ، اس کو
بھی خدا کا حکم مجھتی تھیں اور بالا حکم پہلے اس کی فرمانبرداری کر بیٹھی ہیں کہتی ہیں اب میں خدا کا وہ حکم
مانوں گی جو محمد کی زبان سے جاری ہوا اور ساری عمر گھر سے قدم باہر نہ نکالا۔اتنی سخی تھیں ایسی جود وسخا تھی
آپ کی ذات میں کہ دنیا میں ایسی کم سخاوت والی عورتیں دکھائی دیتی ہیں جو کچھ آتا تھا وہ غریبوں میں
بانٹ دیا کرتی تھیں اور آپ کی عزت اور غیرت کو دیکھتے ہوئے ایک دفعہ حضرت عمر نے آپ کو اشرفیوں
کی تھیلیاں
بھجوائیں لیکن وہ کجھور کی تھیلی میں ڈال کر۔اب یہ عجیب لطیف واقعہ ہے۔حضرت عمرؓ کا یہ
حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۵۲
خطاب ۶ ار ا گست ۱۹۹۷ء
حال
تھا کہ ازواج مطہرات کو جانتے تھے سمجھتے تھے، ان کی بار یک فطرت پر نگاہ تھی۔اب حضرت عمر نے
سمجھا کہ اگر اشرفیوں کے طور پر تھیلیاں گئیں تو یہ بالکل قبول نہیں کریں گی اس لئے کھجوروں کے بہانے
تھیلیاں بھیجتا ہوں شاید اس میں سے کچھ کام آجائیں۔حضرت سودھا نے یہ فرمایا اس تھیلی میں کیا ہے۔غالباً ایک تھیلی تھی اس تھیلی میں کیا ہے۔اس نے کہا درہم ہیں۔بولیں کجھور کی تھیلی اور اس میں درہم
بھیجے جاتے ہیں یہ کہہ کر اسی وقت تمام درہم پورے کے پورے تقسیم کر دیئے آپ کھالیں بنانا جانتی تھیں
یعنی کھالوں پر کام کرنا آپ کھالیں بنایا کرتی تھیں اور جو بھی آمد ہوتی تھی اسے تقسیم کر دیا کرتی تھیں۔یہ
ازواج مطہرات تھیں جو آپ کے لئے نمونہ ہیں، جو ہمارے لئے نمونہ ہیں، قیامت تک کے لئے یہ
نمونہ بنی رہیں گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان ازواج کے علاوہ ان میں حضرت فاطمہ کو بھی
داخل فر مایا اور ان کو بھی ہمیشہ کے لئے امت کے لئے تحفہ قرار دیا مگر میں سر دست اس ذکر کو ختم کرتا ہوں۔حضرت فاطمہ اور دیگر خواتین جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا زمانہ پایا ان کے نمونے کی
چند باتیں میں انشاء اللہ آئندہ کسی وقت آپ کے سامنے رکھوں گا۔اس وقت اسی پر بس ہے۔اب آپ
اگر اپنے لئے کوئی بڑائی چاہتی ہیں، ایسی بڑائی جو آسمان تک پہنچے روئے زمین پر نہ رہے، وہ بڑائی جو
عرش معلی تک جا پہنچے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیویوں کی پیروی کریں۔ان جیسا بننے کی
کوشش کریں ، ان کی صفات کو باریک نظر سے دیکھیں جیسا کہ میں نمونہ آپ کو دکھا رہا ہوں اور پھر اس
پیار کی نظر سے دیکھیں کہ آپ کا دل کھینچا چلا جائے ، آپ بے اختیار ہو جا ئیں کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کی ازواج کے نمونے کو اپنا لیں۔ایسی صورت میں جوارد گرد کا ماحول ہے آپ پر کوئی خاک
بھی اثر نہیں کرے گا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وہ ازواج مطہرات جو گھر میں بیٹھ رہیں اور
وہ ازواج جو باہر نکلا کرتی تھیں وہ ساری محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اور آپ کی پیدا کردہ
عصمت کی چار دیواری میں رہتی تھیں۔جہاں بھی جاتی تھیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی
دعائیں آپ کی تربیت اور وہ عصمت کی چاردیواری جو آپ نے ان کے لئے بنادی تھی جس کا قرآن کریم
میں بھی ذکر ملتا ہے کہ اپنے گھروں کو پکڑ رکھنا۔اس سے ہرگز یہ مراد نہیں کی جاسکتی کہ گھر چار دیواری کو
پکڑ رکھیں۔مراد یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو گھروں میں رہنا مگر محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جو
عصمت کی چار دیواری آپ کے لئے بنائی ہے اس سے باہر قدم نہ رہے۔بس آج میں آپ سے یہی
توقع رکھتا ہوں کہ آپ آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خواتین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک میں
۵۵۳
خطاب ۶ ار ا گست ۱۹۹۷ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
التفات کے ساتھ رہنا ، زندہ رہنا سیکھیں تو معاشرہ اور ماحول اور اردگرد کے اثرات آپ کو ایک ذرہ بھی
مغلوب نہیں کر سکتے۔آپ اس معاشرے میں سر اٹھا کر چلیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی
اطاعت میں۔آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آگے سرجھکا کر چلنے والی ہوں، معاشرے میں سر
اُٹھانے والی وہ ہوں گی جو خدا کے حضور سجدہ ریز رہیں گی اور اس صورت میں انشاء اللہ میں یقین رکھتا
ہوں کہ آپ اپنے ماحول کو تبدیل کر سکیں گی۔ورنہ آپکا ما حول آپ پر چڑھائی جاری رکھے گا، آپ کو
بے معنی اور بے حقیقت دکھاتا رہے گا لیکن ایک عزم کے ساتھ ایک اعلیٰ ارادے کے ساتھ اگر آپ اس
رستے پر قائم رہیں جو رستہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی محبت کے اظہار کے لئے ہم پر واضح
فرمایا۔اے عائشہ ! تمہاری محبت میرے دل میں عروۃ الوثقی کی طرح ہے تمہاری محبت مجھے خدا کی محبت
سے ملانے والی ہے اور اس محبت کو میں چھوڑ نہیں سکتا کیونکہ عروۃ الوقتی پر جو ہاتھ ڈالا جائے گا وہ ہاتھ کاٹا
تو جاسکتا ہے مگر عروۃ الوثقفی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان باتوں کو سن کر اپنے دلوں میں جگہ
دینے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ باتیں آپ کے دلوں میں ولولہ پیدا کرنے والی ہوں۔آپ کے لئے
مختلف نمونے ابھریں اور ان نمونوں کو آپ وہ اُسوہ بنا لیں جس کو قرآن کریم فرماتا ہے۔لِكُلِّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَتِيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ (البقره:۱۳۹)
بس اے احمدی خواتین! خدا تعالیٰ نے ہر ایک کے لئے ایک وِجُهَة مقرر فرمایا ہے ایک
نصب العین مقرر فرمایا ہے اے احمدی خواتین ! نصب العین وہ ہے جو میں آپ کے سامنے روشن کر چکا
ہوں۔اس نصب العین کی طرف دوڑیں اور ایک دوسرے پر اس نصب العین کی طرف دوڑنے میں
سبقت کرنے کی کوشش کریں فَاسْتَبِقُوا الخَیرات نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتی
جائیں اللہ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں دعا کراتا ہوں آپ سب اس دعا میں شامل
ہو جائیں۔باقی با تیں انشاء اللہ آئندہ کسی جلسے میں۔