دنیا بھر میں مستورات کی میدان تبلیغ میں خدمت خلق کا تذکرہ

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۶۵
خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء
دنیا بھر میں مستورات کی میدان تبلیغ میں خدمت خلق
کا تذکرہ
(جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ یکم اگست ۱۹۹۸ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:
كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ
وَلَوْا مَنَ أَهْلُ الْكِتَبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ مِنْهُمُ
الْمُؤْمِنُونَ وَاَكْثَرُهُمُ الْفَسِقُونَ (آل عمران: ۱۱۱)
اس آیت کو آج کے خطاب کا عنوان بنایا ہے۔مستورات کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں ہیں
کہ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے مستورات کے حقوق ادا نہیں کرتا یا مستورات کو سوسائٹی کا ایک بریکار
حصہ بنایا گیا ہے۔اس سلسلہ میں مختلف گزشتہ خطبات میں بڑی تفصیل سے روشنی ڈال چکا ہوں۔اب
اس مضمون کو یہاں دہرانے کا ارادہ نہیں۔آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ احمدی مستورات اُن مستورات سے بالکل مختلف ہیں جن کا
تصور مغرب نے باندھ رکھا ہے۔وہ ہر میدان میں مردوں سے سبقت لے جانے کی کوشش شروع
کر چکی ہیں اور بہت سے میدانوں میں سبقت لے جا بھی چکی ہے۔خاص طور پر آج میرا موضوع تبلیغ کے میدان میں خدمت خلق کا موضوع ہے۔خصوصاً وہ
خواتین جو تبلیغ کے دوران پیش آنے والی مہمان نوازی کے تقاضے پورے کرتی ہیں۔یہ بہت وسیع
مضمون ہے۔جہاں تک مجھے توفیق ملی ہے میں نے کوشش کر کے اسے چھوٹا بنانے اور سمیٹنے کی بار بار
کوشش کر چکا ہوں لیکن ابھی بھی یہ مضمون پھیلا ہوا ہے مگر چونکہ اس جلسہ میں میرا ارادہ یہی ہے کہ خطاب

حضرت خلیفہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء
کو نسبتا مختصر کروں اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ اس کوشش میں کامیاب ہو چکا ہوں گا۔سب سے پہلے اسلام کے دور اول کا ذکر ضروری ہے۔حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی صحابیات مہمان نوازی کے میدان میں اکثر مردوں پر سبقت لے گئی تھیں اور تبلیغ کے نتیجے
میں جو بکثرت باہر سے وفود آتے تھے یا وہ نو مبائعین جن کو گھروں سے نکالا جاتا تھا ان کی ذمہ داری ادا
کرنے میں اولین مسلم خواتین نے غیر معمولی خدمات سرانجام دیں ہیں۔یہی وہ صحابیات ہیں جن کا نمونہ اس دور میں ہم احمدی عورتوں میں زندہ ہوتے ہوئے دیکھ
رہے ہیں جو دنیا بھر کے ہر ملک میں اس سنت کو زندہ کر رہی ہیں کہ ابتداء اسلام میں جولوگ اسلام لاتے
تھے جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے ان
کو مجبوراً اپنے گھر بار، اہل و عیال اور مال اور جائیداد سے کنارہ کش
ہونا پڑتا تھا۔اس بناء پر بہت بھاری تعداد ان مہاجرین کی مدینے آجایا کرتی تھی جن کی دیکھ بھال کا کوئی
با قاعدہ انتظام نہیں تھا سوائے اس کے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں مختلف صحابیوں
کے سپر د کر دیا کرتے تھے لیکن بہت سی مسلمان خواتین تھیں جنہوں نے از خود اپنے اوپر یہ کام لے لیا۔ان میں حضرت اُم شریک کا گھر تو ایک ایسا نمونہ تھا کہ وہ تمام گھر نومسلمین اور دیگر تبلیغ کی
غرض سے آنے والوں کے لئے ایک کھلا گھر تھا۔جس میں دن رات ہر وقت یہی سلسلہ جاری تھا۔کچھ
ضرورت مند ، گھروں سے نکالے ہوئے اور کچھ اسلام میں دلچسپی لینے والے جو مدینے آیا کرتے تھے
ان کے لئے انہوں نے اپنا گھر وقف کر رکھا تھا۔یہاں تک حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو
ان کا خیال تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ بن قیس کو جو ان
کی بہن تھیں اس بناء پر
عدت بسر کرنے کی اجازت نہیں دی کہ ان کے گھر مہمانوں کی کثرت سے پردے کا انتظام نہیں ہوسکتا۔عدت جو سنت کے مطابق مروجہ ہے اور قرآن میں اس کا ذکر ہے حضرت اقدس محمد صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس بناء پر ان کو عدت کی اجازت بھی نہیں دی کیونکہ ایسے گھر میں جہاں کثرت سے لوگوں کا
آنا جانا ہو، وہاں عدت گزارنا مشکل ہے۔صحابہ کا یہ طریق تھا کہ مختلف غزوات میں جب وہ شریک ہوتے تھے تو جولوگ ان کی مہمان
نوازی کرتے تھے ان کا بھی بہت خیال رکھا کرتے تھے۔صرف یہی نہیں کہ خود مہمان نواز تھے بلکہ جوخود
ان کی خدمت کرتے تھے ان کا بھی حق ادا کرنے کے بعد، اس سے بہت زیادہ ان کی خدمت کا جذبہ
تشکر ان کے دل میں رہتا تھا اور اس کی ایک عظیم مثال میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۶۷
خطاب یکم راگست ۱۹۹۸ء
ایک غزوہ میں صحابہ کرام کا پیاس سے بُرا حال تھا، بے تاب ہو ہو کر پانی کی تلاش میں
دوڑتے پھرتے تھے۔حسن اتفاق سے ایک عورت مل گئی جس کے پاس پانی کا ایک مشکیزہ تھا۔صحابہ اس کو
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے۔یہ چیز ایک خاص توجہ کے لائق بات تھی کہ
پیاسوں کو پانی مل جائے تو صبر کہاں رہتا ہے لیکن صحابہ کی ایسی اعلیٰ تربیت تھی ایسا نظم وضبط تھا اور پھر یہ
خیال کہ کسی غیر عورت کا مشکیزہ ہے ہم کیسے حق رکھتے ہیں کہ اس سے لے لیں۔ان وجوہات کی بناء پر وہ
اس عورت کو لے کر حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
اسے قیمت دلوائی اور پھر اسے صحابہ میں تقسیم فرمایا۔اب ظاہر بات ہے کہ اس کی خدمت کی قیمت مل چکی
تھی اس کو لیکن چونکہ پیاس کا وقت بہت شدید ہوتا ہے اور اس وقت صحابہ جان کنی کی حالت میں پہنچے
ہوئے تھے اس لئے اسے بھی انہوں نے احسان جانا اور احسان جاننا ایک بہت عظیم صحابہ کے اخلاق کی
طرف اشارہ کرتا ہے۔قیمت دی جاچکی ہے لیکن اگر وہ انکار کر دیتی کہتی کہ میں اپنا مشکیزہ تمہیں نہیں دوں
گی تو صحابہ جانتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس پانی کو استعمال کی اجازت نہ دیتے۔پس اس پہلو سے اسے احسان جانا کہ اسے وہ بیچنے پر آمادہ ہوگئی۔اس احسان کا خیال اتنا لمبا
عرصہ ان کے دل پر جاری رہا کہ بعد میں اسلامی جنگوں میں جب اس علاقے کی فتح ہوئی تو تمام صحابہ کو یہ
ہدایت تھی کہ اس عورت اور اس کے خاندان اور گھر والوں کو کچھ نہیں کہنا۔دائیں اور بائیں سے فتوحات
کرتے ہوئے گزر جاتے تھے۔اور اس عورت کے گھر کو یا خاندان والوں یا گاؤں کو چھیڑا تک نہ گیا۔اس
کے نتیجہ میں وہ از خود مسلمان ہوئیں۔اس کے گھر والے مسلمان ہوئے اور سارا قبیلہ مسلمان ہو گیا۔پس یہ خیال بھی غلط ہے کہ اسلام جنگوں کے زور سے پھیلا ہے۔اسلام حسن خلق کی وجہ سے
پھیلا ہے اور حسن سلوک میں احمدی خواتین کو ابھی بہت ترقی کرنا ہے۔اب میں اس دور میں جو احمدی خواتین اور مختلف لجنات جو خدمات انجام دے رہی ہیں ان
میں سب سے پہلے میں لجنہ اماءاللہ غانا کا ذکر کرتا ہوں۔لجنہ اماءاللہ غانا میں بکثرت ہونے والی تبلیغ کی وہ خاموش کارکنات ہیں جن کا ذکر تفصیل سے
نہیں ملتا مگر اگر وہ خدمت نہ کرتیں تو غانا میں اس کثرت سے تبلیغ ہونا ممکن نہیں تھا۔تمام غانا میں تمام
میز بانی کے فرائض یہ احمدی خواتین ادا کر رہی تھیں اور کوئی علاقہ ایسا نہیں تھا جہاں احمدی خواتین نے
اپنے آپ کو میز بانی کے لئے پیش نہ کر رکھا ہو۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۶۸
خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء
صرف یہی نہیں کہ غانا میں مہمان نوازی کے ذریعہ تبلیغ کی خدمات سرانجام دی جارہی ہیں۔لجنہ اماءاللہ نے دینی تعلیم کے لئے با قاعدہ اپنے سکول قائم کر رکھے ہیں۔مختلف علاقوں سے بچیاں آتی
ہیں ، ان سے دین سیکھتی ہیں اور پھر واپس اپنے علاقوں میں جا کر عورتوں کو دین سکھاتی ہیں۔جہاں
مردوں کے لئے مدارس ہیں وہاں عورتوں کے لئے بھی الگ مدارس قائم ہیں جو لجنہ اماءاللہ غانا نے
اپنے طور پر جاری کئے ہوئے ہیں۔ان کی ایک اور قابل تقلید مثال جو یورپ کی جماعتوں کو بھی اپنانی چاہئے وہ یہ ہے کہ وہ تمام
عورتیں جو کبھی احمدی ہوا کرتی تھیں وہ ان کی فہرستیں بناتی ہیں ان تک پہنچتی ہیں اور ان کو از سر نو احمدیت
میں شامل کرنے کے لئے بہت محنت سے تبلیغ کرتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی احمدی خواتین جو
کسی وجہ سے پیچھے ہٹ گئی تھیں دوبارہ کثرت سے احمدیت میں داخل ہورہی ہیں۔وہ عورتیں جو
احمدیت میں کمزور دیکھتی ہیں ان کے پاس بھی ان کے وفود پہنچتے ہیں انہیں مختلف ذرائع سے احمدیت
میں بھر پور حصہ لینے کی تلقین کرتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے بہت اچھے نتائج نکلتے ہیں۔طبی امداد بھی غانا کی احمدی خواتین نے اپنے طور پر جاری کی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل
سے گواس قسم کے کام دوسرے ممالک میں بھی ہورہے ہیں مگر غانا کی یہ مثال خاص طور پر قابل ذکر تھی۔اس لئے میں نے اسے پیش کر دیا بعض اور ممالک کا بھی نسبتاً تفصیل سے ذکر کروں گا۔تبلیغ اسلام میں سب سے مؤثر ذریعہ قرآن کریم کی ترویج اس کی اشاعت، اس کی تعلیم
ہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے میں لجنہ اماءاللہ سے بہت خوش ہوں کہ یہ دنیا بھر میں اس کام سے
غافل نہیں ہیں اور بہت عمدگی کے ساتھ لجنات خواتین کی اور بچوں کی اس پہلو سے خدمت کر رہی ہیں۔پاکستان میں ہندوستان میں ، انگلستان میں، جرمنی میں ، انڈونیشیا ، غانا، مشرق سے مغرب
تک، تقریباً تمام افریقی ممالک میں ہر جگہ یہ خدمت سر انجام دی جارہی ہے اور اس سے تبلیغ کو بالواسطہ
فائدہ پہنچتا ہے۔اگر چہ اس خدمت کے ساتھ احمدی ہونا شرط نہیں ہے۔میرے لئے ممکن نہیں کہ اس
وقت آپ کو تفصیل سے بتاؤں کہ ایسے ممالک مثلاً پاکستان ، ہندوستان اور بنگلہ دیش وغیرہ وہاں یہ
خدمت انجام دینا کتنا مشکل کام ہے۔عورتوں کو بڑی حکمت سے کام لینا پڑتا ہے اور اس بات پر نظر رکھنی پڑتی ہے کہ کوئی شریر
مولوی اس کام کو روکنے کی خاطر ہماری عورتوں کی بے حرمتی کا موجب نہ بنے۔پس آپ کو بھی یہ نصیحت

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۶۹
خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء
ہے کہ جہاں جہاں اس کام کو بڑھا ئیں وہاں اس بات پر نظر رکھیں کہ عورتوں کی حرمت بہت اہمیت رکھتی
ہے اور تبلیغ کے کام کو حکمت کے سوا سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔خدمت قرآن کو بھی حکمت کے سوا سرانجام
نہیں دیا جاسکتا اس لئے پوری طرح اپنی آنکھیں کھول کر ، گردو پیش کا جائزہ لے کر ایسی خدمات انجام
دیں جن سے شریر کو شرارت کا کوئی موقع میسر نہ آئے۔قرآن کریم کی تعلیم کا جو نظام جاری ہے اس کے
علاوہ قرآن کریم کو تقسیم کرنا اور اس کی اشاعت میں مددگار بننا بھی ایک بہت اہم کام ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک البانوی خاتون نے جو جرمنی میں رہتی ہیں ان کے دل میں اللہ
تعالیٰ نے یہ بات ڈالی اور اب تک وہ قرآن کریم کے 100 نسخے خرید کر البانین مسلمانوں میں تقسیم کر
چکی ہیں اور جہاں بھی ان کی قرآن کریم تک رسائی ہوئی ہے وہاں ازخود اس خدمت کے نتیجہ میں
احمدیت کی طرف بھی توجہ ہوئی کیونکہ یہ تراجم احمدی تراجم ہیں کیونکہ ان خواتین کو موقع مل گیا کہ احمدی
تراجم کا دوسرے تراجم سے موازنہ کر سکیں اور موازانہ کرنے کے بعد پھر ان کو سمجھ آئی کہ دونوں تراجم میں
زمین و آسمان کا فرق ہے۔اگر کسی نے قرآن کریم کے ترجمہ کا حق ادا کیا ہے تو آج وہ دنیا میں جماعت
احمدیہ ہی ہے۔چنانچہ اس کا جزوی یا ضمنی فائدہ یہ پہنچتا ہے کہ ان کو قرآن کریم کے موازنے کی طرف توجہ
پیدا ہوتی ہے یعنی تراجم کے موازنے کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے اس کے نتیجہ میں ان
کے دل احمدیت کی طرف از خود کھنچے چلے آتے ہیں۔اب میں لجنہ اماء اللہ جرمنی کے مختلف طریقوں کا ذکر کرتا ہوں کہ کس طرح انہوں نے اللہ
تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑی خدمت انجام دی ہے اور انتھک خدمت سرانجام دے رہی ہیں۔تبلیغی سٹال لگانا یہ بھی ایک بہت اہم کام ہے اور لجنہ اماءاللہ کراچی کا یہ کمال ہے کہ وہ خواتین
کے لئے تبلیغی سٹال لگا رہی ہیں، عام عوام الناس میں بازاروں میں ایسے سٹال لگتے ہی رہتے ہیں مگر
لجنہ اماءاللہ جرمنی سے متعلق اطلاع ہے کہ وہ خصوصیت سے خواتین کے لئے ایسے سٹال لگاتی ہیں اور ان
کے نتیجے میں جن کو پہلے اسلام کا کچھ پتہ نہیں تھا۔وہ ان سٹالوں سے متاثر ہو کر ان سے لٹریچر لے کر
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا مطالعہ کرنے کی توفیق پارہی ہیں۔لائبریریوں میں لٹریچر رکھوانا ہی ایک بہت اہم کام ہے اور یہ اتنا بڑا کام ہے کہ محض اس کے
سرسری ذکر سے آپ کو اس کا تصور ہی نہیں ہوسکتا۔ان ممالک میں جہاں تعلیم بہت ترقی کر چکی ہے وہاں اس کثرت سے لائبریریاں ہیں کہ ان

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۷۰
خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء
کا شمار بھی آپ کو حیران کر دے گا۔صرف انگلستان میں ہی ایک لاکھ سے زائد لائبریریاں ہوں گی اور یہ
بھی میں اندازاً احتیاطاً کہہ رہا ہوں اگر باقاعدہ شمار کیا جائے سکولوں اور کالجوں ، یونیورسٹیوں کی
لائبریریوں اور ہر ہر کونسل میں ہونے والی لائبریریوں کو شمار کیا جائے تو ہرگز بعید نہیں کہ یہ تعداد ایک ملین
سے بھی زیادہ ہو جائے۔اب دیکھیں کہ کتنا بڑا کام ہے اور اس میں بھی خواتین کی ضرورت ہے۔لائبریریوں تک
احمد یہ اسلامی لٹریچر پہنچانا ایک بڑا محنت طلب کام ہے پھر لائبریرین کو اس بات پر مطمئن کرنا کہ یہ لٹریچر
ان کی لائبریری کی زینت بنے گا اور اس سے لوگ استفادہ کریں گے یہ بھی اس کے ساتھ لازم ہے۔چنانچہ ہمارا تجربہ ہے کہ یہاں جب احمدی خواتین نے مثلاً انگلستان میں یہ کوشش کی کہ جہاں یہ کوشش کی
ان کو سمجھانا پڑا اور ناروے کے متعلق پچھلے سال بھی میں نے ذکر کیا تھا کہ وہاں احمدی خواتین جب یہ
کوشش کرتی ہیں تو بعض دفعہ لائبریرین سے لمبی بحثیں کرنا پڑتی ہیں۔مشکل یہ در پیش ہے کہ یہاں
اسلام کے متعلق یہ تاثر قائم ہو چکا ہے کہ اسلام جبر اور نعوذ باللہ ظلم کی تعلیم دیتا ہے اور
Terrorism کی تعلیم اسلام سے پھوٹ رہی ہے۔لائبریرین اس وجہ سے خوف کھاتے ہیں، وہ
خطرہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر ہماری لائبریریوں کے ذریعہ سے جبر وستم کی تعلیم دی جانے لگی تو اس سے
ملک کا امن برباد ہو جائے گا۔یہی حال دیگر مغربی ممالک کا ہے۔تو کام ایک تو بہت زیادہ اتنا کہ اس کو سمیٹنے کا تصور بھی محال لگتا ہے اور دوسرے ساتھ ہی یہ
دوہری محنت کرنا ہے۔تو احمدی خواتین کے لئے اس میدان میں ایک کھلی دوڑ ہے جو مردوں سے کر سکتی ہیں اور اس
دوڑ میں میں چاہتا ہوں کہ احمدی خواتین بھر پور حصہ لیں اور فاستبقو الخیرات کا وہ نمونہ دکھائیں کہ ان کو
دیکھ کر مرد کچھ شرمندگی محسوس کر کے اور تیز بھاگنے کی کوشش کریں۔اب یہ دوڑ ایسی ہے کہ جس میں جسمانی ساخت کی مضبوطی کی ضرورت نہیں۔مرد عام دوڑ
میں تو آپ کو شکست دے سکتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ اس دوڑ میں بھی شکست دے سکیں۔پس
فاستبقوا الخيرات آگے بڑھو اور تیزی سے نئے نئے میدان سر کرو اور یہی توقع ہے جو احمدی خواتین
سے میں ہمیشہ رکھتا رہا ہوں۔MTA کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو خدمت ہو رہی ہے جن گھروں میں ٹیلی ویژن

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۷۱
خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء
بھی ہے اول تو ان کے لئے بھی ممکن نہیں کہ ہر قسم کی ویڈیوز کو با قاعدہ دیکھ سکیں، ہر قسم کے TV کے
پروگرام با قاعدہ دیکھ سکیں ، یہ ان کے لئے ممکن نہیں۔پروگرام آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں اور ان کی
ویڈیو تیار کرنا بھی ہر گھر کی استطاعت نہیں ہے۔ویسے بھی یہ کیسے ممکن ہے کہ ۲۴ گھنٹے جو پروگرام چل
رہے ہیں۔۲۴ گھنٹے ہر گھر میں اس کی ویڈیو تیار کی جارہی ہو۔یہ ناممکنات میں سے ہے اور اس کے
علاوہ بعض ایسی ضرورتیں بھی ہیں جن کی طرف رات مجھے میرے عزیزوں نے توجہ دلائی۔اردو کلاس کے ذریعہ ہم بچوں کو اردو لکھنا پڑھنا سکھانے کا کام کر رہے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے بہت ہی فائدہ مند ہے مگر صرف ان کے لئے جو باقاعدگی سے کاپی ، پنسل لے کر اس پروگرام
کے سامنے بیٹھتے ہیں اور توجہ سے سنتے ہیں۔تو شروع سے آخر تک اردولکھنا پڑھنا سکھتے ہیں۔بہت کم
ایسے بچے ہیں جن کو یہ توفیق ملی ہے مگر ہیں۔اس کے نتیجے میں بہت سے ایسے بچے جن کی تدریس کا اور
کوئی انتظام ہی نہیں مجھے بڑی مشستہ اردو میں خط لکھنے لگے ہیں اور بتاتے ہیں کہ سوائے اس پروگرام
کے ہم نے اردو کا کوئی استاد مقرر نہیں کیا، کسی استاد سے تعلیم حاصل نہیں کی۔لیکن جیسا کہ میں نے ذکر
کیا ہے با قاعدگی سے اس پر سنجیدگی سے توجہ دینا کوئی آسان کام نہیں۔چنانچہ یہی ذکر چل رہا تھا کہ اس کا کیا علاج کیا جائے تو میں نے مشورہ دیا کہ مرکزی آڈیو،
ویڈیو سے رابطہ کر کے آغاز سے اس کی ویڈیوز منگوائی جائیں اور ماں باپ اپنے سامنے بچوں کو بٹھا کر ،
کا پی پنسل پکڑا کر ان کو کہیں کہ توجہ سے سنو۔ہم تمہارا امتحان لیں گے۔جب یہ کام ہو جائے تو ویڈیوز واپس کریں گے تو ہم ان کے پیسے ان کو واپس کر دیں گے۔اس لئے مفت میں یہ کام ہو گا۔اگر باہر کے ممالک ہیں تو صرف ڈاک کا خرچ ہے اور اس کی بھی اکثر
جگہ ضرورت نہیں کیونکہ آنے جانے والے آتے جاتے رہتے ہیں ایک مرکزی نظام کے تابع ان ویڈیوز
کو جمع کرایا جا سکتا ہے۔آج ہی ایک ملاقات کے دوران ایک احمدی دوست نے ذکر کیا کہ ان کو بعض سہولتیں
ہیں جن کے نتیجہ میں وہ بکثرت ویڈیوز جرمنی سے لاتے اور انگلستان سے جرمنی پہنچاتے ہیں۔ایسا
مرکزی نظام قائم ہو سکتا ہے جس کا اعلان تمام جماعتوں میں کر دیا جائے اور اس طریق سے اللہ تعالیٰ
کے فضل سے بہت آسانی سے ہمارے بچے اردولکھنا پڑھنا سیکھ لیں گے۔اردو لکھنے پڑھنے کے متعلق میں اس لئے زور دے رہا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی

۵۷۲
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء
کتابیں اردو میں ہیں اور میں جو علمی تقاریر کرتا ہوں وہ بھی اکثر اردو میں ہوتی ہیں اور اچھی بھلی اُردو
جاننے والے بھی جب تک درسی اردو نہ جانتے ہوں وہ ان کو نہیں سمجھ سکتے۔اپنے بچوں کا جب میں نے
امتحان لیا، یہ سامنے میری نواسی ندا بیٹھی ہے، میں نے کہا کل کی تقریر تمہیں سمجھ آگئی تھی۔میں نے بہت
آہستہ آہستہ سمجھا سمجھا کر کی تھی۔تو ندا نے کہا! کچھ کچھ۔میں نے کہا اردو تو ٹھیک بول لیتی ہو کچھ کچھ
کیوں؟ اس نے کہا جو ایسی زبان ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ اور ان کی
وضاحت ہے، وضاحت کے باوجود ہم بچوں کے لئے سمجھنا مشکل ہے، جن کی پرورش انگلستان میں
ہوئی ہے اس کا کوئی انتظام ہونا چاہئے۔چنانچہ میں نے ان کے والد کو یہی بتایا کہ آپ ویڈیوز کے آغاز
سے اور با قاعدہ سکھانا شروع کر دیں اور پھر اس کام کو آگے بڑھائیں۔بعض دفعہ دوسری قوموں کے لوگ خیال کر لیتے ہیں کہ ان کی زبان کی بجائے ہم ناواجب
طور پر اردو کی ترویج کر رہے ہیں گویا کہ اردو دان ممالک کی خدمت کر رہے ہیں بالکل غلط ہے اس کا
سچائی سے دور کا بھی تعلق نہیں۔ہر زبان کو اپنے اپنے ملک میں جاننا اور اس میں مہارت حاصل کرنا وہاں کے ہر احمدی کا
فرض ہے۔چنانچہ جرمنی میں جو پاکستانی بہتے ہیں تو ان کو بھی میں یہی کہتا ہوں کہ تمہارے لئے لازم ہے
کہ اگر بوڑھے بھی ہو چکے ہو تو پھر لازم ہے کہ دین کی خاطر اور ان قوموں کے دل جیتنے کی خاطر ان کی
زبانیں سیکھنے کی کوشش کرو تو کوئی بھی تعصب اس تحریک کے پیچھے کام نہیں کرتا۔ہر ملک کی زبان میں وہاں کے جلسوں میں خطابات کی میں تعلیم دیتا ہوں اور سختی سے اس کی
نگرانی کرتا ہوں۔بعض دفعہ احمدی لجنات جن میں پاکستان لجنات کی تعداد زیادہ ہے اس بات کو نظر
انداز کرتی ہیں اور جب مجھے علم ہوتا ہے تو میں سختی سے ان سے جواب طلبی کرتا ہوں۔آپ نے جب
ایک بات سنی ہے تو آپ کا فرض ہے اس پر عمل کریں اور اس کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے نئے آنے
والے احمدیوں کی تربیت میں بہت فائدہ پہنچے گا اور دراصل یہی وہ موضوع ہے جس کی طرف میں لوٹ
کر آپ کو سمجھا رہا ہوں۔اگر آپ زبانیں سیکھیں گی ہلکی زبا نہیں سکھیں گی، آپس میں اپنی زبان میں گٹ مٹ بند
کریں گی اور مجالس میں مجالس کا حق ادا کریں گی تو لازم ہے کہ نئی آنے والی خواتین سمجھیں گی کہ یہ ہم
میں سے ہیں اور ہم ان میں سے ہیں اور اپنی تربیت کے لئے وہ اپنے آپ
کو از خود پیش کریں گی۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۷۳
خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء
دوسرے جب یہ سارے اردو سیکھیں گے تو اس کے نتیجہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
السلام کے کلام کو براہ راست سمجھنے کی توفیق ملے گی اس پہلو سے اردو کو ایک عالمی حیثیت بھی حاصل
ہے۔پس ویڈیوز کی تقسیم کا کام اپنی جگہ پر ہے اور آڈیوز کا کام بھی اپنی جگہ پر ہے بس پوری طرح بات
سمجھانے کے لئے ان دو باتوں کا جن کا میں نے تذکرہ کیا ہے ، ان دو باتوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔لجنہ اماءاللہ جرمنی کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے تبلیغی نشستیں الگ لگانی شروع کی
ہوئی ہے جن میں خواتین کو دعوت دی جاتی ہے۔خواتین کرسیوں پر بیٹھ کر ان کے جواب دیتی ہیں۔اور
میں امید رکھتا ہوں کہ تسلی بخش جواب دیتی ہوں گی کیونکہ اس کا رواج اب زور پکڑ رہا ہے اور اگر وہ تسلی
بخش جواب نہ دیں تو لوگ سارے بھاگ جائیں۔لیکن ان
کو میری ہدایت ہے کہ جہاں بھی آپ یہ ایسی مجالس لگائیں اگر کسی سوال
کا تسلی بخش
جواب نہ دے سکیں تو آڈیو ویڈیوڈ یپارٹمنٹ سے رابطہ کریں ان سوالات پر خود میری تشریحات ریکارڈ
موجود ہیں۔آڈیوز کی شکل میں بھی اور ویڈیوز کی شکل میں بھی۔اس کے لئے کسی بڑی محنت کی ضرورت
نہیں۔آپ ایسی مجالس لگائیں اور جہاں سوال اُٹھیں ان سے وعدہ کر لیں کہ آپ اُن کے تسلی بخش
جواب ان کو بعد میں بھیج دیں گی۔ایک اور بہت اہم کام جماعت جرمنی کی لجنات یہ کر رہی ہیں کہ مختلف ممالک اور قوموں سے
آنے والی خواتین کی تربیت کا کام شروع کر چکی ہیں اور انہیں آگے تبلیغ سکھا رہے ہیں ان میں سے
معلمات تیار کر رہی ہیں۔چنانچہ جن فعال جرمن جماعتوں کی رپورٹیں آئی ہیں ان کے مطابق جرمن، بوسنین ، البانین،
رومانین اور افغانین نواحمدی خواتین میں معلمات تیار کرنے کا کام بھی لجنہ اماءاللہ جر منی کر رہی ہیں۔بہت سی احمدی جماعتیں بھی ہیں جہاں یہ خبر نہیں پہنچی ہوگی اس لئے وہ یہ خیال نہ کریں کہ لجنہ
اماءاللہ نے مبالغہ سے کام لیا ہوا ہے۔بعض جگہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی کوشش سے یہ کام نہیں ہوا مگر مقامی
لجنات نے یہ کام کیا ہے اس لئے یہ ضروری نہیں کہ اس کا سہرا مرکزی لجنہ اماء اللہ کے سر پر ہی باندھا
جائے۔سہرے تو عام طور پر دولہوں کے سر پر باندھے جاتے ہیں، یوں کہنا چاہئے کہ اس کا جھومر مرکزی
لجنہ اماءاللہ کے سر پر ہی لٹکایا جائے۔بہت سی خواتین ایسی ہیں جو مختلف لجنات سے تعلق رکھتی ہیں اور
اپنے اپنے دائرے میں از خود یہ کام کر رہی ہیں اس لئے اس رپورٹ میں ادنی بھی مبالغہ نہیں۔

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۷۴
خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء
اب میں آپ کے سامنے انڈونیشیا کی ایک دلچسپ مثال رکھتا ہوں جو غالباً دنیا میں اور کہیں
آپ
کو دکھائی نہیں دے گی۔انڈو نیشین خواتین بیٹھی ہوئی ہیں نا یہاں۔کدھر بیٹھی ہوئی ہیں؟ اس دفعہ بہت کم آئی ہیں۔کیونکہ وہاں کے اقتصادی حالات بہت خراب ہیں لیکن جتنی بھی آئی ہیں گو ان کو اس بات سے خوشی ہوگی
کہ میں لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا کی غیر معمولی خدمت کا ذکر کرنے والا ہوں۔)
ایک گاؤں میں تبلیغ کے لئے انہوں نے جانا تھا، اسے انہوں نے نشانہ بنایا اور اپنی خاطرتا کہ
وہاں پہنچنے میں سہولت ہو وقار عمل کر کے تین کلومیٹر سڑک بنائی اور اس سڑک کا اتناہ فائدہ پہنچا گاؤں
والوں کو جن کو تو فیق نہیں ملی تھی کہ محض اس خدمت کی وجہ سے دھڑا دھڑ احمدی ہونے شروع ہو گئے تو
خدمت جس غرض سے کی گئی تھی اللہ تعالیٰ نے اسے اور رنگ میں پورا کر دیا۔یعنی احساس تشکر بیدار ہوا اور اس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کی طرف توجہ ہوئی۔اس گاؤں
میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک ۱۵۰۰ افراد اسی بناء پر احمدی ہو چکے ہیں لیکن اس تعلق میں بعض تجاویز
آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔جہاں وقار عمل کے ذریعہ وقار عمل آپ کو کھلے بندوں باہر نکل کر نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اکثر
صورتوں میں لجنہ کے لئے یہ ممکن ہی نہیں۔اکثر ممالک میں یہ ممکن نہیں۔انڈونیشیا کی تہذیب و تمدن اور
ہے پاکستان، بنگلہ دیشن، ہندوستان اور کچھ یہاں کا بھی تمدن اور ہے۔سڑکوں پر احمد کی خواتین نکل کر یہ
وقار عمل کا کام نہیں کر سکتیں۔مگر ایک وقار عمل کا میدان ان کے لئے کھلا پڑا ہے۔غریب گھروں میں
جا کر وقار عمل کریں اور یہ غریب گھر دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی مل سکتے ہیں بلکہ امریکہ میں اس
کثرت سے ہیں کہ ان کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اگر احمدی خواتین خواہ کسی بھی
ملک سے تعلق رکھتی ہوں گھروں تک پہنچیں اور ان کو سمجھائیں کہ ہمارے مذہب کا تقاضا ہے ، بنیادی
تعلیم یہ ہے کہ اللہ کے بعد اس کے بندوں کی خدمت کرو۔اس غرض سے بغیر کسی مقصد کے ہم تمہاری
خدمت میں حاضر ہوئی ہیں۔بغیر کسی مقصد کے سوائے اسکے کہ اللہ کی رضا جوئی مقصد ہے۔یہ نیت
خالص کر کے وہ اگر گھروں میں جائیں اور ان کی خدمت کریں تو بالواسطہ فائدہ یہ ہوگا کہ ایسی مسلمان
خدمت کرنے والیوں کی خدمت کے ذریعہ اسلام کے متعلق بہت غلط فہمیاں دور ہوں گی اور ان کو بھی
رہنا آجائے گا۔اتنے گندے ماحول میں زندگی بسر ہو رہی ہے۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۷۵
خطاب یکم راگست ۱۹۹۸ء
مختلف امریکہ کے بڑے بڑے شہروں میں مثلاً نیو یارک کے بعض علاقوں میں کہ واقعہ اس
کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں بہت سی دیگر عائلی خرابیاں اور اخلاقی
خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔وہ مائیں جن کا گھر اُجڑا ھجڑا ہوسکون سے بیٹھنے کی کوئی جگہ میسر نہ آتی ہو وہ
بسا اوقات اپنے بچوں پر بھی ظلم کرتی ہیں اور بچے ایسے گھر چھوڑ کر باہر گلیوں میں بیٹھ جاتے ہیں، اتنے
بدنتائج نکلتے ہیں جن کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آتا۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ دنیا بھر کی لجنات دنیا
کے ہر ملک میں جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے۔انگلستان میں بھی ممکن ہے، امریکہ میں بھی ممکن ہے،
جرمنی میں بھی ممکن ہے کہ ایسے گھروں کی تلاش کر کے ان کو رہنے کا سلیقہ سکھا ئیں۔یہ نہ سمجھیں مغرب
کہ رہن سہن کے سلیقے ہم ہی سکھاتے ہیں۔احمدی خواتین اسلام کی خادمائیں ان
کو بتائیں کہ وہ سلیقے سکھانے ہیں جن سے تم غافل ہووہ
ہم سے سیکھو اور ہم تمہارے گھروں کی خدمات سرانجام دیں گی اور وہ پھر دیگر خواتین کو بھی اس طرف
متوجہ کریں۔اس طرح یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھیل سکتا ہے۔ہماری لجنات میں تو یہ طاقت ہی نہیں کہ اتنے بڑے کام کو ہیٹر لیں اور اس کا حق ادا کرسکیں
مگر جس جگہ شروع کریں وہاں گردو پیش میں کچھ سرگوشیاں ہوں گی۔کچھ لوگ باتیں کریں گے یہ تو بڑا
اچھا کام ہے۔آپ اردگرد کے گھروں کی لجنات سے بھی رابطہ کریں اور ان سے کہیں کہ اس نیک کام
میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں اس کے لئے تمہارا مسلمان ہونا بھی ضروری نہیں ہے، آؤ اور اپنی
بہنوں کی خدمت کرو۔اس طرح جس طرح خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے اگر احمدی خواتین
کو د یکھ کر دیگر خواتین رنگ پکڑنے لگیں تو بنی نوع انسان کی بہت عظیم خدمت ہوگی۔اس ضمن میں میں احمدی خواتین کو ایک یقین دہانی کراتا ہوں کہ اگر لجنات کے پاس یا
انفرادی خدمت کرنے والیوں کے پاس جو معمولی اخراجات ہوتے ہیں اس کام کو کرنے کے لئے وہ نہ
ہوں تو ہمیں لکھیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں انشاء اللہ ان کا انتظام کر دوں گا اور اس طرح آپ کے
کام میں کوئی روک نہیں بنے گی۔یہ جو خدمات ہیں ان کا پھیلنا ضروری ہے میں نے جو مثالیں دی ہیں۔ان مثالوں کے ساتھ
انفرادی خدمت کی بہت سی مثالیں میں نے لگائی ہوئی تھیں جو میں چھوڑ آیا ہوں کیونکہ اگر وہ مثالیں
یہاں بیان کی جاتیں تو پورے جلسے میں یہ کام ختم نہیں ہو سکتا تھا۔اور جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے اس

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۷۶
خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء
دفعہ میں نے اپنے خطبات کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تو بالآخر اس مضمون
کو سمیٹتے ہوئے میں صرف اتنا
عرض کروں گا کہ ہر جگہ کی لجنات جو یہاں حاضر ہیں وہ اس کو اچھی طرح سمجھ لیں اور جہاں لجنہ کی ذمہ دار
نمائندگان نہیں ہیں وہاں انفرادی طور پر آپ سب مخاطب ہیں۔آپ میں سے ہر ایک اپنے نفس کا
جائزہ لے ہر ایک اس کام میں شامل ہونے کی کوشش کرے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ایک الہام کے نتیجہ میں صحیح الفاظ یاد نہیں مگر مضمون یاد ہے فرمایا تھا کہ
اگر احمدیوں کی ۵۰ فیصد عورتوں کی اصلاح ہو جائے تو ساری دنیا فتح ہو جائے گی۔“
یہ خیال کر لینا کہ آپ میں سے ایک فیصد کی بھی صحیح اصلاح ہو چکی ہے یہ مبالغہ نہیں ہے۔چند مثالیں اچھی اچھی جو میں پیش کر سکتا تھا وہ بھی اگر چہ سینکڑوں بلکہ شاید ہزاروں تک
جا پہنچیں مگر احمدی مستورات کی تعداد تو کم سے کم ایک کروڑ کے قریب ہو چکی ہے۔اب تک اور یہ جو
پھیل رہی ہیں لجنات مردوں کے ساتھ ساتھ لازماً ان کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور ان کے بچوں کی
تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔تو تربیت کے متعلق جو حضرت مصلح موعودؓ نے الہام پر مبنی بات فرمائی تھی اس
میں کوئی مبالغہ نہیں ہے۔اگر ۵۰ فیصد احمدی عورتوں کی بھی اصلاح ہو جائے تو وہ آئندہ اپنی نسلوں کی ایسی تربیت کرسکیں
گی کہ اگلے زمانوں کی وہ مائیں بن جائیں گی کہ جن کے پاؤں تلے دنیا کی جنت ہوگی۔بہت بڑا کام ہے
مگر مجھے افسوس کے ساتھ ذکر کرنا پڑتا ہے کہ میرے نزدیک ابھی ایک فیصد کی بھی اصلاح نہیں ہوئی۔یعنی میرے یہ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ جب میں خطاب میں آپ لوگوں
کو دیکھتا ہوں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ
سب کی اصلاح ہو گئی۔اتنا متاثر ہو رہی ہوتی ہیں عورتیں کہ بعضوں کے رومال جیب سے نکلتے ہیں اور
آنسو پونچھتی ہیں اور جب گھروں کو واپس جاتی ہیں تو ایسے گھروں میں واپس جاتی ہیں جن میں غیر معمولی
کام کی ضرورت ہے۔بعض ملاقاتوں کے درمیان اندازہ ہو جاتا ہے کہ مذہب کی بنیادی تعلیمات سے
بھی اکثر غافل ہیں۔پوچھ کر دیکھ لیں تو اکثر کو نماز کے لوازمات یاد نہیں ہوں گے۔قرآن کریم کی بنیادی
تعلیم تو در کنار صحیح قرآن کریم پڑھنا بھی نہیں آتا تو جس قوم نے ساری دُنیا میں قرآن کی خدمت کرنی ہے
اور ان تقاریر سے ظاہر ہے کہ بہت بڑی خدمت ہورہی ہے، کیا ان کا فرض نہیں کہ ان کی بھاری اکثریت
جس طرف دنیا کو بلارہی ہے پہلے اپنے آپ کو تو آواز میں دیں اور اس طرف بلائیں۔پس لجنہ کے ذریعہ آپ تک سارے پیغام پہنچانا ویسے ہی ممکن نہیں ہے کیونکہ لجنہ کی پہنچ ہی ہر

آج 10 میں سے 10 باقی