دنیا بھر میں مستورات کی میدان تبلیغ میں خدمت خلق کا تذکرہ
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۷۷
خطاب یکم راگست ۱۹۹۸ء
جگہ ہو ہی نہیں سکتی۔آپ میں سے ہر ایک کو جو سن رہا ہے میں سنا رہا ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے انداز بیان میں کہتا ہوں کہ
میں کس دف سے منادی کروں کہ آپ کے کان سننے کے لئے کھل
جائیں اور آپ کے دل ان باتوں کو قبول کرنے کے لئے آمادہ ہو جائیں۔"
بار بار کہنے کے باوجود بار بار یہی مشاہدہ ہوتا ہے کہ ابھی عملی تربیت کی بہت بھاری گنجائش
موجود ہے۔ایک ہی طریق ہے کہ مائیں اپنی ذمہ داری کے لحاظ سے بیدار ہو جائیں اور حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ہدایت کے تابع ماؤں کے پاؤں کے نیچے جنت ہے اپنے بچوں کے
لئے جنت پیدا کریں۔ان ماؤں کے پاؤں تلے جنت ہے جو اپنے بچوں کو جنت کے پیغام دیتی ہیں۔جنت میں داخل ہونے کے طریق سکھاتی ہیں ، جو نہیں سکھاتی تو ان کے نیچے تو جنت نہیں۔ان کے پاؤں
تلے اللہ جانتا ہے کہ کیا کچھ ہے؟
پس آپ اس بات کو خوب اچھی طرح یا درکھیں کہ جو باتیں میں کہ رہا ہوں اس میں جو اصرار کرتا
ہوں، یہ تکرار نہیں ہے اصلاح ہے۔میرا فرض ہے مجھے بار بار کرنی پڑتی ہے۔بارہا ایسے خطبات کو میں دہراتا
چلا جاتا ہوں جن میں ایسی باتوں کو کھول کھول کر بیان کیا گیا تھا اپنی دانست میں پھر بھی کرنا پڑتی ہے۔وجہ یہ ہے کہ عملاً اصلاح بہت مشکل کام ہے۔عملاً پیغام کو سمجھنا بہت ہی غیر معمولی توجہ کو چاہتا
ہے اور اس توجہ کی راہ میں بہت سی چیزیں حائل ہیں۔ان میں زبان ہی ایک حائل چیز ہے۔میں
سمجھتا ہوں سب
کو سمجھ آگئی ہے مگر بہت سی ایسی خواتین ہیں جن میں جب تک پنجابی کی تقریر نہ کی جائے
ان کو سمجھ میں کچھ نہیں آتی اور جوار دوران بھی ہیں اُن کے لئے بھی ہر بات سمجھنا مشکل ہے۔اس تکرار اور
اصرار میں فرق ہے۔وہ تکرار جو اصرار کی وجہ سے کی جائے اس کا نام اصل میں اصرار ہے تکرار نہیں اور یہی
حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا شیوا تھا۔یہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دستور تھا۔آپ اُن کی کتابیں پڑھ کے دیکھ لیں اس قدر تکرار ہے کہ بعض جاہل سمجھتے ہیں کہ بے وجہ
تکرار سے کام لیا جا رہا ہے مگر حقیقت میں ہر تکرار میں کچھ تو نئے مضامین بھی ہیں اور تکرار ان مضامین کی
ہے جنہیں جب تک بار بار سمجھا سمجھا کر بیان نہ کیا جائے لوگوں کی عقلیں ان کو قبول نہیں کرتیں۔بس
میں اب اس خطاب کو ختم کرنے سے پہلے ایک نیک خاتون کی مثال آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں
جس سے پتہ چلے گا کہ دینی خدمات کے لئے کسی علم کی ضرورت نہیں ہے کچھ اور چیزیں ہیں جن کی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
ضرورت ہے۔۵۷۸
خطاب یکم راگست ۱۹۹۸ء
میری مراد حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی والدہ ہیں۔ان کی بات کا بہت اثر ہوا کرتا
تھا۔کثرت سے خواتین ان کی سادہ باتیں سن کر احمدی ہوئیں۔ایک عورت جو بہت متاثر ہوئی اس نے
پوچھا کہ مجھے بھی بتائیں کہ یہ علم آپ نے کہاں سے پڑھا ہے، کیا طریقہ ہے کہ آپ کی بات میں اثر ہے؟
انہوں نے دو باتیں فرمائیں۔انہوں نے کہا مجھے تو کوئی علم نہیں ہے میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ میں اللہ
سے ڈرتی ہوں اور اس سے محبت کرتی ہوں۔اتنی عظیم الشان بات کر دی ہے ان دو فقروں میں کہ آپ اس
کا تصور بھی نہیں کر سکتیں کہ کس طرح یہ آپ کی ساری زندگی کے لئے رہنما بن سکتی ہیں۔اللہ سے ڈرنے
کے ساتھ ان کا یہ ذکر کرنا کہ محبت کرتی ہوں۔یہ مضمون کو مکمل کر دیتا ہے۔بعض لوگ ڈرتے ہیں کسی چیز
سے تو اس سے دور بھاگتے ہیں۔ڈرنے کا ثبوت یہ پیش کیا کہ میں اس کی طرف بھاگ رہی ہوں جس
سے ڈرتی ہوں یہ ڈرتی ہوں کہ کسی پہلو سے ہی میں اس کی رضا جوئی سے محروم نہ رہ جاؤں اس لئے ڈرنے
کا طبعی تقاضا ہے کہ میں اس سے محبت کروں۔تو ساری نصیحتیں ایک طرف اور یہ مرکزی نصیحت ایک طرف۔جس کی طرف حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے بار ہا توجہ دلائی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے چھوٹی چھوٹی احادیث میں اسی مرکزی نقطے کو اُٹھایا ہے کہ دو کام کرو، اللہ سے ڈرو اور اس سے محبت
کرو، ساری دنیا تمہارے قدموں میں ہوگی کیونکہ قلوب کو فتح کئے بغیر اذہان کی فتح ممکن ہی نہیں۔ذہنوں
میں تبدیلی اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک آپ دلوں پر حکومت نہ کریں۔پس یہ عذر کہ ہماری تعلیم نہیں ہے ہمیں زبانیں بھی پوری طرح نہیں آتیں اول تو زبان کی
طرف پوری توجہ کی ضرورت ہے مگر میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جن کو ز بانہیں نہیں بھی آتیں مگر دل
میں خدا کا خوف رکھتی ہیں اور اللہ سے محبت کرتی ہیں۔ان کو خدا تعالیٰ ایک خاموش زبان عطا کرتا ہے۔جواثر سے باز نہیں رہتی۔ان کی خاموشی میں ایک گویائی ہو جاتی ہے۔ایسی گویائی جو حیرت انگیز طور پر
دلوں پر اثر کرنے والی ہوتی ہے۔پس اس نصیحت کے ساتھ میں اب اس خطاب
کو ختم کرتا ہوں۔میں
خوش ہوں کہ میں نے وہ تفصیلی ذکر پیچھے چھوڑ دیئے تھے تا کہ کہیں میں انہیں بیان کرنے کے لئے
Tempt نہ ہو جاؤں۔یعنی دیکھوں گا تو میں یہ کہوں گا کہ چلیں میں یہ بھی بیان کر دیتا ہوں۔اس طرح
یہ مضمون بہت لمبا ہو جاتا تھا۔اب میرا خیال ہے کہ میں انداز اوقت پر اس خطاب کو ختم کر رہا ہوں۔اس
کے بعد میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ آج کے خطاب کو بھی غور سے
۵۷۹
خطاب یکم راگست ۱۹۹۸ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
سنیں گی اور سمجھنے کی کوشش کریں گی۔یعنی دوسرے دن کی تقریر۔اس میں خواتین کی خدمات کا بھی ذکر
آئے گا اور کثرت سے آئے گا اس لئے بھی میں نے یہ تفاصیل چھوڑ دی تھیں۔کہ جو یہاں باتیں کی
جا چکی ہیں ان کو وہاں پیش کرنا شاید مناسب نہ ہو اس لئے اس تفصیلی ذکر کو میں نے دوسرے دن کی
دوسری تقریر کے لئے وقف کیا ہوا ہے۔امید ہے انشاء اللہ آپ اس تقریر میں مردوں کے ذکر پر بھی جو
اچھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور عورتوں کے ذکر پر بھی خوش ہوں گی اور حقیقی فخر محسوس کریں
گی۔جو آپ کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کا موجب بنے گا۔اب اس کے ساتھ ہی دعا کے بعد
آپ سے اجازت چاہوں گا۔آئیں اور میرے ساتھ خاموش دُعا میں شامل ہو جائیں۔آمین