قناعت۔ ایک نہ ختم ہونیوالا خزانہ
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۸۰
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
قناعت۔ایک نہ ختم ہو نیوالا خزانہ
جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۲۲ اگست ۱۹۹۸ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد آپ نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔وَالْبُدْنَ جَعَلْنَهَا لَكُمْ مِنْ شَعَابِرِ اللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ
فَاذْكُرُوا اسْمَ اللهِ عَلَيْهَا صَوَافَّ ۚ فَإِذَا وَجَبَتْ
جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ كَذَلِكَ
سَخَّرْنُهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ امج : ۳۷)
قرآن کریم کی جس آیت کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورۃ الحج کی ۳۷ویں آیت ہے۔اس
میں اور مضامین کے علاوہ یہ بھی بیان فرمایا گیا ہے اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَ وہ جو قانع ہے
اس
کو بھی کھلاؤ اور جو غربت کی وجہ سے پریشان حال ہے اس کو بھی کھلاؤ۔میں نے اس لجنہ کے اجلاس
کے لئے بھی قناعت کا مضمون چنا تھا اور کل شام تک تمام علماء جن کو اس مضمون پر آیات اور روایات
اکٹھی کرنے کا کہا گیا تھا انہوں نے اپنے ہاتھ اُٹھالئے کہ قانع کا تو صرف ایک ہی جگہ ذکر آتا ہے بلکہ
ایک مقنعی کا لفظ ہے جو اور معنی میں استعمال ہوتا ہے اور سارے قرآن کریم میں قناعت کا ذکر ہی کوئی
نہیں اور اسی طرح احادیث میں بھی کوئی ذکر نہیں۔یہ بالکل غلط ہے۔بعض دفعہ علماء کو یہ عادت ہوتی
ہے کہ لفظ کی پیروی کرتے ہیں مضمون کی پیروی نہیں کرتے حالانکہ قرآن کریم قناعت کے مضمون سے
بھرا پڑا ہے اور لفظ قناعت کے نیچے نہیں بلکہ دوسری آیات میں جہاں لفظ قناعت استعمال نہیں ہوا لیکن
قناعت کا مضمون استعمال ہوا ہے اور یہ آیات بکثرت ہیں۔میں نے بھی نمونہ دو آیات چھنی ہیں جو آپ
کے سامنے رکھوں
گا تو آپ
کو سمجھ آئے گی کہ قناعت ہی کا مضمون ہے
لیکن الفاظ دوسرے استعمال ہوئے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۸۱
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
ہیں۔پس وہ مضمون جس کے لئے مواد ہی نہیں مل رہا تھا۔اتنا مواد اکٹھا ہو گیا کہ اب اس کو سمیٹنا مشکل
ہے اس لئے اس میں سے بھی میں نے کچھ حصہ چنا ہے اور جو اہم باتیں میں آپ کے سامنے پیش کرنی
چاہتا ہوں وہ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے سامنے آج پیش کر سکوں گا۔۔قناعت پر آپ کو کیوں مخاطب کیا جا رہا ہے۔دراصل اس کا تعلق ایثار سے بھی ہے اور ایثار کا
مضمون میں نے کل بیان کر دیا تھا۔ایثار کے مضمون میں یہ بھی بیان کیا تھا کہ آج کل خدا تعالیٰ کے فضل
سے جرمنی میں بہت تبلیغ ہورہی ہے اور اس تبلیغ کے لئے لوگوں کو ایثار سے کام لینا پڑتا ہے لیکن اگر
قناعت ساتھ نہ ہو تو ایثار کا حق ادا کرنا مشکل ہے اور اس کے علاوہ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ جرمنی میں
بچوں کی تربیت کے لئے قناعت لازم ہے اور قناعت کا جو مضمون لغت سے ثابت ہوا ہے اور اس مضمون
کی آیات بھی ملتی ہیں اور روایات بھی ملتی ہیں اس کے نتیجہ میں قناعت کا مضمون آج آپ کے لئے بہت
برمحل ہے اور جیسا کہ میں لغت کے استعمال سے ابھی آپ کو دکھاؤں گا کہ لفظ قناعت تو ایسے معنی رکھتا ہے
جو بے حد بہت ہی متفرق جگہوں پر اطلاق پاتے ہیں اور ان کا خصوصی تعلق خواتین سے ہے۔یہ بات
قرآن کریم کی آیات پر غور سے سمجھ آتی ہے ورنہ سرسری طور پر آپ لفظ قناعت کو ڈھونڈیں گے تو یہ باتیں
نہیں ملیں گی۔سب سے پہلے میں آپ کے سامنے لغت کے اعتبار سے بتا تا ہوں کہ قناعت کے کیا معنی اہل
لغت نے بیان کئے ہیں اور جو بہت ہی مستند لغت کی کتابیں ہیں جس سے میں نے یہ معنی چنے ہیں۔قانع قناعة کا ایک مطلب ہے۔رَضِی بِمَا أُوتی جو کچھ دیا گیا اس پر راضی ہو گیا۔دوسرا معنی ہے
يُسَمَّى السَائِلُ فَإِنَّمَا لِاَنَّهُ يَرْضَى بِمَا يُؤْتی۔اس سائل کو اس مانگنے والے کو قانع کہتے ہیں جسے
جو دیا جائے وہ اس پر راضی ہو جائے۔اللہ تعالیٰ کے حضور ان معنوں میں قانع کا ایک اور معنی ابھرتا ہے
جو میں تفصیلی بیان میں آگے بیان کروں گا۔اس وقت میں صرف عنوانات پڑھ رہا ہوں۔قَنَعَتِ الْإِمْرَءَ ةُ۔عورت نے حجاب پہنا۔یہ قناعت کا اصلی لغوی معنی ہے کیونکہ قناعت کے لفظ میں
حجاب شامل ہے۔مرد کے لئے جب وہ ڈھال پہنے اور ڈھال کے پیچھے چھپے اس کے لئے بھی قفع کا لفظ
استعمال ہوتا ہے۔مفردات میں امام راغب فرماتے ہیں کہ بنیادی معنی ہے ہی یہی اپنے آپ کو ڈھانپ
کر رکھنا یہ قناعت ہے۔کن معنوں میں آپ پر یہ اطلاق پائے گا اس کی تفصیل میں انشاء اللہ بعد میں
بیان کروں گا۔قَنَعَ يَقْنَعُ قُنُوْعاً - سَأَلَ وَتَذَلَّلَ یعنی اللہ کے حضور یہ لفظ اطلاق پاتا ہے لوگوں کے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۸۲
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
حضور نہیں کہ سوال کیا خدا سے اور بے حد تذلل اختیار کیا اور جوخدا نے دیا اور پھر اس پر راضی ہوگئے یعنی
دعائیں عمر بھر کیں رو رو کر کیں لیکن جو نہیں ملا اس پر شکوہ نہیں کیا جو خدا نے دے دیا اس پر راضی ہو گیا اور
یہی مضمون آپ کے بچوں پر بھی اطلاق پائے گا جب آپ ان کو سمجھا ئیں گی اور رہنے کے سلیقے
سکھائیں گی۔قَنَعَتِ الْإِبِلُ وَالشَّاةَ - مَالَتْ لِمَأْواهَا وأَقْبَلَتْ نَحْوَا صَحَابِهَا۔اونٹ یا بکری
جب اپنی پناہ گاہ کی طرف لوٹتے ہیں تو کہتے ہیں یہ بھی قناعت ہے۔مثلاً جب آپ کے بچے باہر نکل کر
آپ کی طرف لوٹیں گے تو یہ بھی ان کا قناعت کا ایک انداز ہے یعنی باہر سے راضی نہ ہونا اور گھر سے
راضی ہو جاتا۔فَنَعَ الجَبَل۔یہ چھٹا معنی بہت ہی عظیم الشان معنی ہے جس کا مطلب ہے پہاڑ کی چوٹی
پر چڑھ گیا اور یہاں قناعت میں یہ مطلب نہیں ہے کہ بلندی نہ حاصل کر سکے اور راضی ہو جائے۔قناعت کا یہ مطلب بنے گا کہ جتنی طاقت ، استطاعت ہے اس کو پوری طرح استعمال کرے اور پھر اس
کے نتیجہ میں جو سر بلندی حاصل ہو وہ حاصل کر کے رہے۔یہ بھی قناعت کے لغوی معنوں میں داخل
ہے۔اور ساتواں معنی بھی تھا وہ کہیں رہ گیا ہے غالبا۔بہر حال اب میں آپ کے سامنے تفصیل بیان
کروں گا اس مضمون کی۔میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم میں مختلف آیات ملتی ہیں جن میں قناعت کا ہی
مضمون ہے۔ان میں سے صرف دو آیات میں مثال کے طور پر آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَعْنَابِةٍ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَوةِ
الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيْهِ وَرِزْقٌ رَبَّكَ خَيْرٌ وَابْقَى (طہ :۱۳۲) اپنی آنکھیں کھینچ کر
اس طرف نہ پھیلا و یعنی تمھاری نظریں پیچھا نہ کریں جو ہم نے دنیا میں بسنے والے جوڑوں کو عارضی
نعمت کے طور پر عطا کیا ہے۔لِنَفْتِنَهُمْ فِیهِ اس لئے عطا فرمایا ہے کہ ان کی اس دنیا میں آزمائش
کی جائے۔وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَ اَبقی اور اللہ جو رزق عطا فرماتا ہے یا اس نے جو تمہیں
عطا فر مایا ہے وہی بہتر ہے اور وہی باقی رہنے والا ہے۔اب دیکھیں حرف بحرف قناعت کا مضمون ہے۔غیروں کو جو کچھ عطا ہوا اس پر حرص نہ کرو، اُن پر حسد نہ کرو، اس پر رشک کی نگاہ نہ ڈالو۔صرف یہی نہیں
بلکہ اس پر راضی ہو جاؤ جو اللہ نے تمہیں عطا فرمایا ہے اور یا درکھو کہ جو خدا عطا فرماتا ہے وہ تھوڑا بھی ہوتو
بہتر ہے اور ابقی ہے۔ہمیشہ کے لئے باقی رہنے والا ہے۔تو قناعت کے مضامین قرآن کریم میں ہر
طرف پھیلے پڑے ہیں اور یہ آیت جو میں نے مثال کے طور پر پیش کی ہے یہ بڑی وضاحت کے ساتھ
اس مضمون کو بیان فرمارہی ہے۔
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
پھر فرمایا:
۵۸۳
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
لِلْفُقَرَاءِ الَّذِيْنَ اُحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ
ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ
داوردج
تَعْرِفُهُمْ بِسِيْمُهُمْ ۚ لَا يَسْلُونَ النَّاسَ الْحَافًا وَمَا تُنْفِقُوا
مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيْمٌ
(البقره: ۲۷۴ )
کہ یہ صدقات لِلْفُقَرَاء - فقراء کے لئے ہیں۔الَّذِيْنَ اُحْصِرُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ
جو خدا کی راہ میں روک دیئے گئے یعنی خدا تعالیٰ کی راہ میں انہوں نے گویا قید کی صعوبت برداشت کی
محض اللہ کی خاطر ان کو ایک جگہ محصور کر دیا گیا۔لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ۔وہ زمین میں چلنے پھرنے اور گھومنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔اب یہاں فِي سَبِيلِ اللهِ روک دیا
گیا میں ایک ان کے نفس کی خواہش بھی شامل ہے۔آنحضرت کے زمانے میں بہت سے اصحاب الصفہ
ایسے تھے جو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب کی خواہش میں اس لئے کہ جب بھی حضور اکرم باہر
تشریف لائیں وہ انہیں دیکھ سکیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں آپ کے قرب کی خواہش میں
انہوں نے گویا خود اپنے اوپر سفر حرام کرلیا تھا اور بعض دفعہ ان کو بھوک ستاتی تھی تو باہر جا کر لکڑیاں کاٹ
کر لے آیا کرتے تھے یعنی قناعت کا مضمون ہر پہلوان پر چسپاں ہورہا تھا۔تھوڑے سے رزق پر گزارا
کر رہے تھے جو لکڑیاں کاٹنے کے نتیجہ میں محض بھوک مٹانے کے لئے کافی ہوتا تھا اور اس بات پر
قناعت تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ فرما ئیں وہی ہمارے لئے کافی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کا چہرہ دیکھنا ہی ہمارے لئے کافی ہے۔پس دیکھئے قرآن کریم تو قناعت کے مضامین سے بھرا پڑا
ہے اور کثرت سے ایسی احادیث ملتی ہیں جو ان آیات کی تشریح میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے اسوہ کو پیش کرتی ہیں۔فرمایا۔يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ
مِنَ التَّعَفُّف۔وہ اتنا بچتے ہیں اپنے فقر کو ظاہر کرنے سے کہ ان کی اس غیرت کو کہ انہوں نے اپنے
او پر پردہ سا ڈال رکھا ہے غیر سمجھتا ہے کہ یہ امیر لوگ ہیں ان کو ضرورت ہی کوئی نہیں۔اب یہ بھی قناعت
کا ایک بہت ہی بار یک مضمون ہے جس کو قرآن کریم نے تعفف کے ذریعے ظاہر فرمایا۔وہ بچتے ہیں
لوگوں پر اپنے غربت کے اظہار سے اور حیا کرتے ہیں اس بات سے کہ لوگوں پر ان کی غربت ظاہر ہو۔
۵۸۴
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
پس حیا کے پردہ کو بھی قناعت ہی کہتے ہیں اور قناعت کے لفظی معنوں میں پردہ داخل ہے۔پھر فرمایا۔تَعْرِفُهُمْ بِمُهُم - اے محمد ! صلی اللہ علیہ وسلم ! تو ان کے چہروں کی نشانیوں سے ان کو پہچانتا
ہے۔بولتے نہیں۔لَا يَسْتَلُونَ النَّاسَ الْحَافًا۔کبھی بھی وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں
کرتے۔وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللهَ بِهِ عَلِيمٌ اور جو کچھ تم خدا کی راہ میں خرچ کرتے
ہو اللہ اس کا علم رکھتا ہے۔یہاں بھی دو معنی ہیں۔ایک یہ کہ تم لوگ جو ان پر مخفی ہاتھ سے خرچ کرو گے
اس لئے کہ ان کی غیرت کو للکارا نہ جائے، یہ حیا کا پردہ بھی رکھیں اور خاموشی سے قبول بھی کر لیں۔فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِیم۔اللہ اس کا خوب علم رکھتا ہے اس لئے یہ خیال نہ کرنا کہ اللہ کی خاطر تعفف
کرنے والے، بچنے والوں کے اوپر جو تم چھپے ہوئے ہاتھ سے خرچ کرو گے اللہ کو اس کا علم نہیں۔اب
اس مضمون پر بھی روایات ملتی ہیں حیرت انگیز روایات صحابہ راتوں کو نکل جاتے تھے اور یہ سمجھ کر کہ
شاید یہ محتاج ہو کسی کے ہاتھ میں کچھ تھا کر نکل جایا کرتے تھے اور بعض دفعہ امیروں کو بھی دے دیتے
تھے لیکن اخفاء کا اس قدر شوق تھا کہ دنیا کی نظر میں یہ نیکی نہ آئے۔مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْر جو مال بھی تم خرچ کرتے ہو اللہ اس کو جانتا ہے اور اس کے علاوہ یہ لوگ
جن کا گزارہ محض معمولی طور پر لکڑیاں بیچ کر ہوا کرتا تھا یہ بھی خرچ کرتے تھے اور ان کا خرچ قناعت کا
ایک عظیم الشان مضمون پیش کر رہا ہے کیونکہ پاس کچھ نہ ہو یا جتنا ہو اس میں سے کچھ خرچ کرو یہ قناعت
ہے اور ثابت ہے صحابہ کی روایات سے کہ یہ لوگ خدا کی راہ میں جتنی توفیق ملتی تھی کچھ بچاتے تھے اور
خرچ بھی کرتے تھے۔پس قناعت کا مضمون جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے بے انتہا وسیع ہے اور انسانی زندگی کے ہر
شعبہ پر پھیلا پڑا ہے۔خواتین سے خصوصیت سے اس کا تعلق ہے کیونکہ قع کا بنیادی مطلب ہی پردہ
اوڑھنا ہے۔چہرے کو ڈھانپنا قناعت کا لفظی ترجمہ ہے اور باقی جتنے معنی میں نے بیان کئے ہیں وہ اسی
لفظی ترجمے سے نکلے ہیں۔عورت
تبھی قانع ہوگی جب وہ اپنے آپ کو ڈھانپے گی ورنہ اس لفظ کے بنیادی
مضمون سے ہی وہ غافل ہے۔تو اس پہلو سے آپ کو اپنی بچیوں کی تربیت کا ایک بہت اچھا گر ہاتھ آگیا۔آپ کی بچیاں جب باہر نکلتی ہیں اور باہر کے ماحول میں جا کر چہرے سے پردے اٹھالیتی ہیں ان کو بتانا
چاہئے کہ اللہ جانتا ہے جو تم کر رہی ہو اور قناعت کا تقاضا یہ ہے کہ تم اپنے بدن کو سمیٹ کر اور اپنے چہرے کو
جس حد تک چلنے پھرنے کے لئے ضروری ہے اس حد تک نگا کرو اور باقی حصے کو ڈھانپو۔
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۸۵
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
پس دوسرا امر جو اس ضمن میں آپکو پیش نظر رکھنا چاہئے۔اس سائل کو قانع کہتے ہیں کچھ اسے
دیا جائے وہ اس پر راضی ہو جائے۔پس اس سلسلے میں آپ اپنے بچوں کی تربیت اس طرح کریں کہ ان
کو جو کچھ آپ دیں اس پر وہ راضی ہو جایا کریں اور پیچھے پڑ کر مانگنے کی عادت نہ ہو کیونکہ بچوں کوعلم ہونا
چاہئے کہ مائیں ان کو جو کچھ دیتی ہیں وہ اپنی طاقت کے مطابق دیتی ہیں۔استطاعت کے مطابق دیتی
ہیں ، پس اس سے بڑھ کر ان سے مطالبہ کرنا ویسے بھی حماقت ہے اور خواہ مخواہ تکلیف میں ڈالنے والی
بات ہے کیونکہ بچے جب اس سے بڑھ کر مطالبہ کرتے ہیں جو ماؤں کے پاس ہے تو اس کا لازمی نتیجہ نکلتا
ہے کہ مائیں جائز نا جائزہ کا فرق بھول جاتی ہیں اور اپنے بچوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ناجائز
طریق پر بھی کچھ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔بعض ماؤں کے متعلق میرے علم میں آتا رہتا ہے کہ
وہ اپنے خاوند کی چوری جائز سمجھتی ہیں اس لئے کہ اس کی جیب سے کچھ نکالا اور بچوں پر خرچ کر دیا یہ بھی
قناعت کے خلاف ہے۔اگر قناعت ہوتی تو ہرگز ایسا کام نہ کرتی اور بچوں کو بھی سکھانے کی ضرورت
ہے کہ ہم جو قناعت کرتی ہیں۔بعض دفعہ یہ نہیں کہ غربت کی وجہ سے کر رہی ہیں کیونکہ قناعت کا ایک معنی
یہ ہے کہ توفیق ہو اور پھر بھی کسی اعلیٰ غرض کی خاطر بچایا جائے اس معنی کے اعتبار سے آپ کی جماعت کو
قناعت کی بے انتہا ضرورت ہے اور بچوں کو اگر آپ شروع سے سمجھا دیں کہ ہم جو قناعت کر رہی ہیں اس
غرض سے کر رہی ہیں کہ تبلیغی ضروریات پوری ہوں۔ہمیں مہمان نوازی کرنی ہے، بہت لوگوں کے حق
ادا کرنے ہیں، غیر قو میں آرہی ہیں ان
کی دیکھ بھال ان کی تواضع کرنی ہے تو اگر ہم بچائیں گی نہیں تو
کیسے خرچ کریں گی۔پس قانع ہو جانا مال کے ہوتے ہوئے یہ اعلیٰ درجہ کی خوبی ہے اور اگر آپ بچوں کو
شروع سے ہی سمجھا دیں تو بچے بھی اس ثواب میں شریک ہو جائیں گے۔بچپن سے ہی ان کی نہایت
اعلیٰ درجہ کی تربیت ہوگی۔وہ دل میں یقین کر لیں گے کہ ہم بھی اس سارے نظام کا حصہ بن چکے ہیں
اور ہمیں جو غربت کی وجہ سے تکلیف پہنچ رہی ہے یہ اللہ کی خاطر ہے۔ہماری مائیں محبت کی کمی کی وجہ
سے ہمارے او پر ہاتھ نہیں روکتیں بلکہ محبت میں زیادتی کی وجہ سے روک رہی ہیں کیونکہ محبت کے اعلیٰ
تقاضے یہ ہیں کہ بچوں کی ایسی عمدہ تربیت کی جائے کہ وہ خدا کے قریب تر ہوں نا کہ اس سے دور ہٹ
رہے ہوں۔تو بچپن ہی میں لفظ قناعت نے آپ کو پردہ سکھا دیا، ان بچیوں کو پردہ سکھا دیا جو بجھتی ہیں کہ
کوئی فرق ہی نہیں پڑتا کیونکہ قرآن کریم نے جہاں جہاں بھی لفظ قانع کا استعمال کیا ہے جن آیات میں
یہ معنی بیان فرمائے ہیں وہاں پر دہ کا مضمون داخل ہے۔
۵۸۶
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
اب قناعت کیوں نہیں کرتیں بچیاں ؟ اس لئے کہ گھر میں اپنے عزیز اور محرم ان کو دیکھتے ہیں تو
ان
کو کافی نہیں سمجھتیں اور یہاں بھی قناعت کا مضمون یہ ہے جو اطلاق پاتا ہے۔ان
کو غیر آنکھیں چاہئیں
جو ان کو دیکھیں اور ان کی تعریف کریں اور ان کے لئے اپنے دل میں ایک حرکت محسوس کریں۔پس یہ
قناعت کے خلاف ہے۔قناعت میں جو پردہ کا مضمون ہے اس کا اس سے گہرا تعلق ہے۔پس اپنی
بچیوں
کو سکھائیں کہ وہ اگر سر ڈھانپ لیتی ہیں اور پیچھے سے کھلے بال چھوڑ دیتی ہیں تا کہ وہ پیچھے لہراتے
رہیں اور دیکھنے والے بڑے پیار سے ان
کو دیکھیں تو یہ قناعت کے خلاف ہے۔قناعت اسی میں ہے کہ
اپنی زینت کو بھی چھپا کر رکھیں اور صرف ان پر اپنی زینت ظاہر کریں جن کو خدا اجازت دیتا ہے۔جب
ان پر آپ زنیت ظاہر کریں گی یا ان پر کریں گی جن کی نگاہوں میں اللہ تعالیٰ نے تعفف ڈالا ہے اور حیا
رکھی ہے وہ بد نیتی سے نہیں دیکھتے اس صورت میں قناعت کا مضمون پوری طرح صادق آئے گا۔آپ
کے معاشرے میں بچیوں کو یہ سکھانا بہت ضروری ہے اور سمجھانا ضروری ہے کیونکہ ایسا سمجھانا جو حض لفظی
ہو وہ کام نہیں دے گا۔قناعت کا سارا مضمون سمجھانا پڑے گا، بچپن سے ہی ان کی تربیت کرنی ہوگی تاکہ
جب وہ باہر جائیں تو اس بات پر قانع ہوں کہ اللہ نے جن کے لئے اجازت دی ہے کہ ان کے سامنے
وہ بے شک بال پھیلا دیں اور وہ بد نظر سے ان کو دیکھ ہی نہیں سکتے۔محرم لوگ ہیں اس پر قانع ہو جائیں
اور غیر لوگوں کی گندی آنکھوں سے لذت محسوس نہ کریں۔اب یہ بات بھی سمجھانے کی ضرورت ہے کہ
غیر جب دیکھے گا گندی نظر سے دیکھے گا تو کیوں پسند کرتے ہو اپنے لئے کہ تمہارے لئے غیروں کی
نا پاک نظریں اُٹھ رہی ہوں اور تم پر حرص کر رہی ہوں۔یہ چیز رفتہ رفتہ تمہیں کھینچ کر غیر معاشرے کی
طرف لے جائے گی۔یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ہم تو معمولی سا ایک دکھاوا کر رہی ہیں۔یہ معمولی
دکھاوا نہیں ٹھہرا کرتا بلکہ قناعت کے نتیجہ میں ہی انسان صبر اختیار کرتا ہے اور قناعت کا فقدان ہو تو انسان
ایک جگہ ٹھہرا ہی نہیں کرتا۔لفظ قناعت میں دیکھو کتنے کتنے معنی پوشیدہ ہیں۔اگر ان سب پر آپ نظر
رکھیں تو آپ کو خدا تعالیٰ کے فضل سے تربیت کے گہرے حکمت کے راز معلوم ہوں گے۔جیسے میں نے
بیان کیا کہ مرد کا حجاب اس کی ڈھال ہے اس کے پیچھے چلتا ہے تو اس لئے اس کو ڈھال کہتے ہیں کہ وہ
ایک قسم کا حجاب ہے۔اسی لئے فرق فخر کے لئے جو پردہ کرتا ہے تو وہ بھی حجاب کہلاتا ہے۔اب جہاں تک اللہ کے حضور معنی کا تعلق ہے تو اس میں تذلل اختیار کرنا ضروری ہے اور پیچھے
پڑ کر مانگنا چاہئے۔یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ قناعت کر لو اور جو اللہ نے دے دیا بس کافی ہے۔یہ فیصلہ
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۸۷
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
خدا کرے گا کہ کتنا دینا ہے مگر اس فیصلہ کے اندر آپ کا تذلل اور آپ
کا مانگنا بھی تو شامل ہے اس کے
بعد وہ فیصلہ کرتا ہے۔پس بعض لوگ ایسے فقیر ہوتے ہیں جو ہٹتے ہی نہیں جب تک کہ ان کو مل نہ جائے۔خدا تعالیٰ سے بھی بعض دفعہ انسان
کو اسی قسم کا فقیر بنا پڑتا ہے۔جیسا کہ ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک
بزرگ کو عادت تھی وہ مدتوں سے سالہا سال سے ایک دعا مانگے چلے جارہے تھے اور ہر دفعہ جب وہ دعا
مانگتے تھے تو آواز آتی تھی نا مقبول۔تیری دعا ہم نے قبول نہیں کی۔قریباً ۳۰ سال کا عرصہ گزر گیا ان کو
اسی طرح دعائیں مانگتے ہوئے اور پیچھا نہیں چھوڑا اللہ کا۔خدا تعالیٰ یہ سبق دینا چاہتا تھا کہ یہ لوگ بھی
قانع ہیں۔یعنی قناعت کا ایک معنی یہ ہے کہ مالک ہے وہ جتنادے اس پر راضی رہو۔نہ دے تو اس پر بھی
راضی رہو، پس یہ نہایت لطیف معنی قناعت کا اس روایت سے ثابت ہوا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ بات
کھولنی تھی اس لئے ان کے مرید کے دل میں یہ خیال ڈالا کہ تم بھی اس پہنچے ہوئے بزرگ کیسا تھ عبادت
کرو، چند راتیں ان کے ساتھ کھڑا ہوا کرو۔اگر یہ واقعہ نہ ہوتا تو شاید دنیا کو پتہ بھی نہ چلتا کہ ان کا کیا
حال تھا۔وہ چند دن تین دن کے متعلق آتا ہے غالباً کہ وہ پاس کھڑا ہوا۔وہ دعائیں کرتے تھے تو ساتھ کا
آدمی سنتا بھی تھا بعض دفعہ انسان اگر چہ سرگوشی میں بات کر رہا ہوتا ہے لیکن ساتھ والے آدمی کو آواز
آرہی ہوتی ہے۔وہ سنتا رہا کہ کیا دعائیں مانگ رہے ہیں اور ہر دعا کے بعد جو الہام ہواوہ اس نے بھی
سنا۔وہ تھا کہ تیری دعا ئیں نا مقبول ہمیں کوئی دعا قبول نہیں کر رہا۔تیسرے دن وہ تھک گیا کیونکہ قانع
نہیں تھا اس کو قناعت کا یہ مضمون معلوم ہی نہیں تھا کہ قناعت کا مطلب ہے کہ مالک جو چاہے دے جو
چاہے نہ دے اس پر قناعت کرے چنانچہ وہ بول پڑا۔اس نے کہا آپ عجیب انسان ہیں اللہ تعالیٰ فرما رہا
ہے میں نے نہیں قبول کیا اور آپ ضد چھوڑ ہی نہیں رہے اور بار بار وہ دعائیں مانگ رہے ہیں۔عین
اس وقت بڑی شدت کے ساتھ یہ الہام ہوا کہ اے میرے بندے! میں نے تیری ساری عمر کی دعائیں
قبول کر لیں۔اس کو کہتے ہیں قناعت۔یعنی خدا کی مرضی پر قناعت کر جانا۔مانگتے چلے جانا ، مانگتے چلے
جانا نہیں چھوڑ نا اس کا پیچھا۔پھر وہ جو بھی دے اس پر راضی ہو جاؤ۔پس آپ اپنے بچوں
کو سمجھائیں کہ
اس رنگ میں دعائیں کیا کریں۔مانگتے رہیں مانگتے رہیں، پھر اللہ کی مرضی ہے کہ وہ نہ دے تو پھر بھی
راضی ہو۔اس کو ع قناعت کہتے ہیں۔جس طرح حضرت مصلح موعود عرض کرتے ہیں۔راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو
یہ قناعت کا ایک مضمون ہے جو نہایت عمدگی کیساتھ حضرت مصلح موعود نے بیان فرمایا۔
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۸۸
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
اب ایک اور بات میں نے بیان کی تھی کہ فَنَعَتِ الابِلُ وَالشَّاةُ مَالَتْ لِمَاوَاهَا وَاقَبْلَتْ
نَحْوَ اَصْحَابِهَا قناعت ایک معنی یہ ہے کہ سارا دن کام کرو اپنی روزی کماؤ جو بھی کرنا ہے رات کو ضرور
اپنے گھر کی طرف لوٹ آؤ اپنی پناہ گاہ کی طرف لوٹ آؤ۔پس پرندے، چرندے جب اپنی پناہ گاہ کی
طرف لوٹتے ہیں تو یہ بھی ان کی قناعت ہے۔اس میں قناعت کا کیا مضمون ہے؟ دو باتیں ہیں:۔اول یہ کہ جتنا دن کے وقت میسر آ گیا اس
پر راضی رہو۔جانوروں سے بھی یہ گر سیکھو کہ وہ بھی تو جتنا خدا دن لمبا کرتا ہے جتنا ان کومل جاتا ہے اسی پر
راضی ہو جاتے ہیں۔جتنا دن چھوٹا کرتا ہے جتنا ان کو ملتا ہے چھوٹے دن اسی پر راضی ہو جاتے ہیں۔تو
دنوں
کی لمبائی تو اولتی بدلتی رہتی ہے۔بعض دنوں میں ویسے بھی رزق میں کمی ہوتی ہے۔خزاں کے دن
ہوتے ہیں ان میں گھاس نسبتا کم ملتا ہے، پتے کم ملتے ہیں مگر جانور پھر باہر نہیں بیٹھے رہتے۔وہ واپس
اپنے گھر کو ضرور لوٹتے ہیں۔اپنی اولاد اور اپنے بچوں کی اس رنگ میں تربیت کریں کہ جب تک خدا
چاہتا ہے ان کو باہر رہنے کا حق ہے کیونکہ وہ لازماً مختلف کاموں میں مشغول ہوں گے کچھ طالبعلم ہوں
گے، کچھ کام کرنے والے ہوں گے لیکن اس کے بعد اپنے گھروں کو ضرور لوٹیں اور گھروں کو اپنی آماجگاہ
سمجھیں۔قناعت کا دوسرا معنی یہ ہے کہ اپنے گھر پر قانع ہو جائیں اور جولوگ اپنے گھروں پر قانع نہیں
ہوتے وہ بازاروں میں آوارہ گردیاں کرتے پھرتے ہیں۔خاوند ہوں، کسی کے بچے ہوں یا بچیاں ہوں
جو بھی اپنے گھروں پر قانع نہیں ہوں گے اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلے گا کہ وہ پھر باہر قانع ہوتے ہیں
اور آوارہ گردی اس کا ایک طبعی قطعی نتیجہ ہے تو اونٹوں اور بھیڑ بکری سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ سبق دیا۔ان کو قانع اس لئے قرار دیا ہے اہل لغت نے کہ یہ قناعت کا مرکزی معنی ان پر چسپاں ہو رہا ہے جو
دراصل انسان کے لئے ہے۔سب سے زیادہ اہمیت لفظ قناعت کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
غلاموں کے لئے ہے۔جیسا کہ بھیڑ بکریاں قناعت کرتی ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کیوں
قناعت نہیں کرتے۔ان کے لئے بھی ضروری ہے کہ اللہ کی مرضی پر راضی رہتے ہوئے اتنا عرصہ باہر
رہیں جتنا عرصہ رہنا ضروری ہے پھر اپنے گھر میں جا کر سکون پائیں۔قناعت کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ جو
کچھ اس کو گھر میں ملے اس پر راضی ہو جائے بعض دفعہ یہ ہوا کرتا ہے کہ باہر کے ماحول میں زیادہ اچھی
نعمت کی چیزیں ملتی ہیں، بعض اداروں کی طرف سے ہر قسم کی سہولتیں مہیا ہوتی ہیں اس کے بعد غریب
بچوں کا گھر میں آرام پانا ایک مشکل کام نظر آتا ہے۔یہی حال غریب بچیوں کا ہے گھر میں لوٹیں گی ایک
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۸۹
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
ٹوٹے پھوٹے گھر میں لوٹیں گی جس میں ان کے آرام کے وہ سارے سامان موجود نہیں جو باہر کی
سوسائٹی ان کے لئے مہیا کر رہی ہے۔یہاں قناعت کا یہ معنی ہوگا کہ جب اُس گھر میں لوٹو اللہ کا شکر ادا
کرتے ہوئے اسی پر راضی ہو جو کچھ گھر میں ہے۔سوچو کہ خدا نے یہ کچھ دیا ہے اس پر قناعت کرو اور جو
اللہ کی خاطر قناعت کرتا ہے قرآن کریم کی دوسری آیات سے ثابت ہے کہ ان کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے
اور قناعت کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ بہت رزق میں کشائش عطا فرماتا ہے۔پس غریب بچوں کو اپنے
غریبانہ گھر پر راضی ہو جانا چاہئے اور اس میں یہ سوچ کر سکون حاصل کرنا چاہئے کہ میرے اللہ نے دیا
ہے۔اگر یہ نہیں سوچیں گے تو ان کو قناعت نصیب ہو ہی نہیں سکتی۔جب اللہ پر نظر ہو اور اللہ سے پیار ہو
اور یہ پیار آپ نے پیدا کرنا ہے، یہ نظر ماؤں نے بچوں کو عطا کرنی ہے اس صورت میں ان کو کسی اور کے
سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جب وہ بڑے ہوں گے تو ہمیشہ اپنے گھر ہی کو اپنا آخری مسکن
بناتے ہوئے بڑے ہوں گے اور جو بھی ماحول میسر ہے اس پر قناعت کریں گے۔ایک فرق ہے اس
قناعت میں اور باہر کی چیزوں میں آرام ڈھونڈنے میں جو گھر کی قناعت ہے اس میں بہت سی ایسی
چیزیں ملتی ہیں جو باہر مل سکتی ہی نہیں کیونکہ گھر کی قناعت میں سچی محبت ملتی ہے۔اس محبت کو دنیا بھر میں
ڈھونڈتے پھریں وہ سچی محبت نہیں مل سکتی کیونکہ وہ محبت جو ان کو نظر آتی ہے وہ لوگوں کی خود غرضی کی محبت
ہوتی ہے۔وہ چند دن اپنے مزے لوٹنے کی خاطر محبت کا اظہار کرتے ہیں مگر گھر میں جو مائیں محبت کرتی
ہیں یا جو باپ محبت کرتے ہیں وہ تو کسی خود غرضی کے لئے نہیں کرتے۔وہ ایک طبعی رحم ہے جو اللہ تعالیٰ
نے ان کی فطرت میں ڈال رکھا ہے اور یہ چیز ان
کو باہر میسر آ ہی نہیں سکتی۔پس قناعت کی تعلیم دیتے وقت یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ یہ ایسی تعلیم نہیں جو تم سے
تمہارے حق چھین رہی ہے۔تمہیں رہنے کے سلیقے سکھا رہی ہے۔تمہیں بہت کچھ جو تمہیں باہر نصیب
نہیں ہوسکتا وہ گھروں میں نصیب ہے۔نظر تو ڈال کر کبھی غور تو کرو، فکر تو کرو۔اس پہلو سے آپ کو
چاہئے کہ اپنے بچوں کی آپس کی محبت کا بھی خیال رکھیں اور بہت سی مائیں میں نے دیکھی ہیں جو خیال
رکھتی ہیں اور مجھے ان کے بچوں
کا طرز عمل دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے اور تسکین ملتی ہے۔میں مثلاً بچوں
کو ان کی تربیت کی خاطر چاکلیٹ دیا کرتا ہوں جب وہ ملتے ہیں تو میں نے دیکھا ہے کہ بعض بچے فوراً
اپنا چا کلیٹ جو دو ان کے لئے ہوتے ہیں ان میں سے ایک اپنے بھائی کو دے دیتے ہیں یا اپنی بہن کو
دے دیتے ہیں۔لپک کر جاتے ہیں تا کہ ان کو بھی دے دیں ان کو میں سمجھاتا ہوں کہ تمہارے لئے اور
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۹۰
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
ہے، ان کے لئے اور ہے فکر نہ کرو۔اور بعض بچے جو قناعت سے عاری ہوں وہ جس بچے کے ہاتھ میں
چاکلیٹ دیکھتے ہیں اپنے بہن یا بھائی کے ہاتھ میں لپکتے ہیں اس کی طرف اور زبردستی چھینے کی کوشش
کرتے ہیں۔بمشکل مجھے انکو علیحدہ کرنا پڑتا ہے کہ صبر کرو تمہیں بھی ملے گا لیکن اس وقت تک منہ بسورے
رہتے ہیں اور ماتھے پر بل پڑے رہتے ہیں جب تک ہاتھ میں نہ آجائے۔یہ قناعت کے خلاف ہے۔قناعت کا مضمون تو اگر آپ غور کریں تو ساری زندگی پر پھیلا پڑا ہے۔یہ ختم ہی نہیں ہو سکتا لیکن قرآن سے
سیکھیں کہ قناعت کیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سمجھیں کہ قناعت کس کو کہتے ہیں۔اس ضمن میں اب میں چند حدیثیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔جو مضمون کی تفصیل بیان کر چکا
ہوں اس کی تائید میں اس مضمون کو تقویت دینے کے لئے میں بعض احادیث آپ کے سامنے رکھتا ہوں اور وہ
احادیث بھی ایسی ہیں ان
کو سمجھانا بھی پڑے گا ور نہ بعض لوگ اُس سے غلط نتیجہ بھی نکال سکتے ہیں۔بخاری کتاب الزکوۃ میں یہ حدیث درج ہے حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسکین وہ نہیں جو ایک دو لقے یا ایک دو کھجوروں کیلئے در بدر پھرتا ہے۔مسکین وہ ہے جس کے پاس بقدر کفاف گزارہ نہ ہو لیکن اس کے باوجوداس کی غربت سے کوئی واقف نہ
ہو سکے۔یہ قناعت کی تعریف ہے جو لفظ مسکین کے تابع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں۔اب
میں نے جب بعض علماء سے کہا کہ قناعت کے متعلق حدیثیں ڈھونڈیں تو کوئی بھی نہیں پیش کر سکے
حالا نکہ آپ کو بھی میں سمجھا رہا ہوں کہ جب کسی مضمون کی تلاش ہو تو مضمون پر نظر رکھیں لفظوں پر نظر نہ
رکھیں۔وہ مضمون تو لازماً آپ کو قرآن میں بھی ملے گا اور احادیث میں بھی ملے گا۔اگر میں نے لفظ
مسکین کہا ہوتا تو فوراً یہ حدیثیں سامنے رکھ دیتے مگر میں نے قناعت کا کہا تھا کہ تو چونکہ دماغ میں لفظ
ق ن ع رہا اس لئے یہ حدیث نظر میں نہ آئی لیکن سمجھانے کے بعد فوراً پھر انہوں نے میری مدد کی اور
ایسی تمام حدیثیں میرے سامنے رکھ دیں۔فرمایا بقدر کفاف گزارہ نہ ہو لیکن اس کے باوجود اس کی غربت
سے کوئی واقف نہ ہو سکے وہ اس پر صدقہ خیرات کرے اور ضرورتمند ہوتے ہوئے بھی لوگوں سے کچھ نہ
مانگے یعنی وہی روایت جو میں نے بیان کی تھی وہ اصحاب صفہ کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہ
بعینہ وہی مضمون بیان فرما رہے ہیں کہ قانع وہ ہے جس کو غربت کی وجہ سے جو اپنا حیا کا پردہ نہ اٹھنے دے
اور مسکینوں کی سی زندگی بسر کرے لیکن جو کمائے اس میں سے بھی غیر پر خرچ کرے اور پھر جو بچ رہتا
ہے اس پر قانع ہو جائے۔یہ قناعت کی نہایت اعلیٰ تعریف ہے جس سے آپ کو اپنے بچوں اور بچیوں کو
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۹۱
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
آگاہ کرنا ہوگا اور قناعت کا مضمون جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا نہ ختم ہونے والا مضمون ہے۔اس کا دنیا
سے بھی تعلق ہے آخرت سے بھی تعلق ہے۔ایک حدیث میں حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا قناعت ایک نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے۔اب قناعت میں بظاہر غربت ہے اور آنحضور فرما رہے
ہیں کہ یہ نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے۔جس کو قناعت نصیب ہو جائے اس کو سب کچھ نصیب ہو گیا اور یہ
قناعت ہے جو ایک نہ ختم ہونے والاخزا نہ بھی بن جاتا ہے۔میں نے اس سلسلے میں حضرت خلیفتہ اسی الاول کی ایک روایت بیان کی تھی وہ جو میں اکثر کیا
کرتا ہوں لیکن اس مضمون میں وہ دوبارہ یاد آرہی ہے اس لئے میں پھر آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں۔خلافت سے پہلے جب جموں میں حضرت خلیفتہ اسی الاول طبیب ہوا کرتے تھے وہ ایک راستے سے
گزرتے تھے جہاں ایک نگا فقیر صرف لنگوٹی پہنے ہوئے ، بھوک راکھ بدن پر ملی ہوئی بیٹھا رہتا تھا اور اس
کا چہرہ ہمیشہ غم سے آلودہ اور اس طرح اس کے چہرے سے اظہار ہوتا تھا جیسے اسے اپنی غربت پہ بہت غم
ہے مگر مانگتا پھر بھی نہیں تھا۔اس کا حال دیکھ کر جوچاہے اس کے دامن میں کچھ ڈال جائے اس طرح وہ
بیٹھارہتا تھا۔ایک دفعہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی روایت کے مطابق جب اس کے پاس سے گزرے
تو خوشی سے اچھل رہا تھا، چھلانگیں مار رہا تھا۔آپ حیران رہ گئے کہ کل تک تو اس کا کچھ اور حال تھا آج
یہ چھلانگیں مار رہا ہے۔کیا ہوا تمہیں کیا خزانہ مل گیا ہے۔اس نے پنجابی میں کہا جس کی کوئی خواہش نہ
رہے اس کو سب خزانے مل گئے اس کی ساری خواہشیں پوری ہوگئیں۔اب دیکھو کتنا گہرا مضمون ہے کہ
اس فقیر نے قناعت کا بیان فرمایا اور یہ اسی کی تفسیر ہے جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قناعت
ایک نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے۔جب حرص مرجائے تو جو کچھ بھی ہے انسان اس پر خوش ہوگا اور اگر یہ
خیال ہو کہ اللہ نے عطا فرمایا ہے تو اور بھی زیادہ خوش ہوگا۔تو اس فقیر کی چھلانگیں بے معنی چھلانگیں نہیں
تھیں ایک گہرا حکمت کا راز اس کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا جو اس کی پہلی قناعت کے نتیجے میں تھا۔پس یہ وہ باتیں ہیں جن کو آپ
کو اپنی اولاد کو سمجھانا ہے۔ورنہ وہ کہیں گے ہم کیسے قناعت
کریں غریب سی زندگی ہے، بُرا حال ہے لیکن حرصوں کو کم کرنا ضروری ہے اور جب انسان
اللہ پر نظر
ڈالے تو پھر حرصیں کم ہو سکتی ہیں پھر تمنا میں آہستہ آہستہ کم ہوسکتی ہیں اس کے بعد جو زندگی سکون کی مل
سکتی ہے اس کی کوئی مثال نہیں۔حضرت رسول اللہ کی زندگی میں بے شمار ایسی مثالیں ہیں جن سے