قناعت۔ ایک نہ ختم ہونیوالا خزانہ

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۹۲
خطاب ۲۲ مراگست ۱۹۹۸ء
ثابت ہوتا ہے کہ آپ کو یہ قناعت نصیب تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بے شمار
ایسی مثالیں ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ
کو یہ بچی قناعت نصیب تھی۔دارد
حضرت ابو ہریرہ کی جو روایت اکثر بیان ہوتی رہتی ہے میں مختصراً اس کا ذکر کر دیتا ہوں کیونکہ
وہ بھی قناعت کا ہی مضمون ہے اور قناعت کے نتیجے میں رسول کریم نے فرمایا ایک نہ ختم ہونے والا خزانہ
ہے، اس کی ایک حقیقی مثال ہے یعنی کوئی فرضی بات نہیں ہے کہ نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے عملاً آنحضور
صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں خدا تعالیٰ نے یہ دکھا دیا کہ واقعۂ قناعت ایک نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں۔یہ ایک دوسری روایت ہے جو میں بیان کرنا چاہتا تھا حضرت ابو ہریرہ
کے چہرے سے بھی بھوک کا اندازہ اگر کسی کو ہوا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوا تھا۔کیونکہ آپ
کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تَعْرِفُهُمْ بِیمُهُمْ (البقرہ:۲۷۴۰) اگر کوئی شخص جو ان فقر کے
چھپانے والے کے چہرے سے بھوک پڑھ سکتا ہے صرف تو ہے۔جو لمبی روایت ہے اس میں حضرت
ابو ہریرۃ کے فقر کا احساس کر کے، ان کی بھوک کا احساس کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف
لائے اور فرمایا کہ ابو ہریرہ تم بھوکے ہو۔مجھے کہیں سے دودھ آیا ہے آؤ تمہیں بھی اس دودھ میں شریک
کروں۔ابوھریرہ بہت خوش ہوئے کہ ایک پیالہ دودھ کا ہے میں غٹ غٹ پیوں گا اور بہت حد تک
میری بھوک مٹ جائے گی مگر اس حدیث کا یہ دوسرا پہلو قناعت والا پہلو ہے اللہ تعالیٰ یہ ثابت کرنا چاہتا
تھا کہ قناعت ایک ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔آنحضور نے ابو ہریرہ کو قناعت کا گر بھی سکھانا
تھا۔چنانچہ آپ نے فرمایا کہ جاؤ اعلان کرو کہ اور کچھ بھوکے ہیں تو ان کو بھی اکٹھا کر لاؤ۔اب حضرت
ابو ہریرۃ کے دل کا کیا حال ہو گا سخت بھوکے، کئی دن کے بھوکے، بھوک سے غشی کے دورے پڑ رہے
تھے۔ایک پیالہ دودھ آیا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں باقیوں کو بھی بلا لو۔لیکن پھر اب غور
کریں تو مطلب یہ تھا کہ جتنا تمہیں ملے اسی پر قناعت کرو اور جب بھوک کی شدت ستار ہی ہو اُس وقت
کم پر قناعت کرنا یہ قناعت ہے لیکن یہ سمجھانا بھی مقصود تھا کہ خدا کی خاطر جو قناعت کرتے ہیں۔اللہ ان
کولا متناہی دیتا ہے وہ قناعت کے نتیجے میں کسی رزق سے محروم نہیں رہتے۔چنانچہ حضرت ابوہریر گانے
ایسا ہی کیا۔آواز دی کہ اور کوئی بھوکا ہے تو آجائے اور چند بھو کے چھ سات اور ا کٹھے ہو گئے۔اس وقت
آنحضور نے ابو ہریرہ کو اپنے بائیں طرف بٹھایا اس لئے بائیں طرف بٹھایا کہ آپ دائیں طرف سے
شروع کیا کرتے تھے۔ابو ہریرہ کو قناعت کا مضمون اچھی طرح سمجھانا تھا۔یہ بھی سمجھانا تھا کہ تم دیکھنا

۵۹۳
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
میرے خدا کا مجھ سے کیا سلوک ہے۔قناعت کا خزانہ ختم نہیں ہوتا یہ اُس حدیث کی تشریح میں کر رہا
ہوں۔ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ دائیں طرف جو بیٹھا تھا اس نے دودھ کے پیالے کومنہ سے لگایا
اور پینا شروع کیا۔مجھے خیال آیا کہ بڑا پیالہ ہے شاید کچھ بچے بھی جائے۔رسول اکرم نے فرمایا اس کو کہ
اور پیو جو پی رہا تھا فرمایا اور بھی پیو۔وہ کہتے ہیں ابو ہریرہ کہ میری تو جان نکل گئی تھی اندر سے اب تو
میرے لئے سوال ہی نہ رہا کہ میرے پاس پہنچتا لیکن اس نے پورا پیا اور کہا یا رسول اللہ ! میں منہ تک بھر
گیا ہوں۔پھر آپ نے وہی پیالہ دوسرے کو دیا پھر تیسرے کو دیا پھر چوتھے کو دیا۔دودھ ختم نہیں ہو رہا
تھا۔آخر پر ابوھریرہ کی باری آئی۔رسول اللہ ! نے پیار سے مسکراتے ہوئے دیکھا ابو ہریرہ ہ اب تم پیو۔وہ
کہتے ہیں میں نے پیا اور پھر پیا اور پھر پیا، میری بھوک کلیپ ختم ہوگئی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اصرار
فرمارہے تھے کہ اور بھی پیو اور بھی پیو۔کہتے ہیں میں نے آخر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اب تو
دودھ میرے ناخنوں سے پھوٹ پڑے گا میں نے اور بھی پیا تو اتنا بھر چکا ہوں دودھ سے۔تب رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پیالے کو اپنے منہ سے لگایا۔سب سے بڑا قانع محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم تھے۔ان سے بڑھ کر دنیا میں کبھی کوئی قانع پیدا نہیں ہوا اور یہ حدیث اس بات کو کھول کر بیان کر
رہی ہے اور یہ بھی بتارہی ہے کہ جیسا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قناعت ایک نہ ختم ہونے والا
خزانہ ہے۔یہ حقیقت ہے قناعت کے نتیجے میں اگر سچی قناعت ہو تو اللہ تعالیٰ رزق میں اتنی برکت ڈال
دیتا ہے کہ تھوڑا بھی ختم ہونے میں نہیں آتا۔یہی واقعات حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ہم نے
دیکھے۔یعنی اُن صحابہ نے دیکھے جنہوں نے قناعت کی اور بعد یہ اسی قسم کی باتیں بار ہا پیش ہوئیں۔یا بارہا
ظاہر ہوئیں تو یہ کوئی پرانی تاریخ کے قصے نہیں ہیں۔اس دور میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کے ذریعے یہ تاریخ دوہرائی جاچکی ہے۔پس آپ بھی اسی تاریخ کو دوہرائیں یہ تاریخ دہرائیں گی تو آپ
کو نہ ختم ہونے والا رزق عطا
کیا جائے گا اور اپنے بچوں اور اپنی بچیوں کو ان معنوں میں قناعت کے مضمون سکھا ئیں۔آنحضرت کے
حوالہ سے سکھائیں۔اب ایک اور مضمون اسی سے تعلق رکھتا ہے حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے کہ ایک کافر
آنحضرت کا مہمان ہوا حضور نے اس کے لئے بکریوں کا دودھ نکلوایا وہ یکے بعد دیگرے سات بکریوں کا
دودھ پی گیا اندازہ کریں کہ کیسا بھوکا تھا اس کو قناعت کا پتہ نہیں تھا کیونکہ کا فر وقناعت کا پتہ نہیں ہوتا۔یہ

حضرت خلیفہ اسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۹۴
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
دنیا کی زندگی اس کی لذت ہے سب کچھ یہی ہے جتنا کھا پی سکے وہ کھا پی لیتا ہے۔اس کے ساتھ جو
آنحضور نے جو حسن سلوک فرمایا اور جو باتیں فرمائیں اس کے نتیجہ میں دوسرے ہی دن وہ مسلمان
ہو گیا۔حضور نے اس کے واسطے پھر ایک بکری کا دودھ نکلوایا وہ اس نے پی لیا پھر دوسری بکری کا دودھ
نکلوایا وہ سارا نہ پی سکا۔آپ نے فرمایا یعنی اس سے پوچھنے کی ضرورت نہیں تھی آپ نے مومنوں کو
دکھانے کے لئے یہ کیا کہ جب تک یہ کافر تھا یہ سات انتڑیوں میں پیتا تھا یعنی سات گنا غذا تھی اُس کی
اور مومن ہوا تو ایک ہی رات میں اس کو خدا تعالیٰ نے قناعت کے گڑ سکھا دیئے اور اب دو بکریاں کا پورا
دودھ بھی ختم نہیں کر سکا۔حضرت اثر اُس کی ایک روایت میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اس میں
کئی باتیں سمجھنے والی
ہیں حضرت اقر اس بیان کرتے ہیں کہ بنومرہ نے اپنے اموال صدقہ دے کر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں بھیجا۔جب میں مدینہ میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت حضور مہاجرین
اور انصار کے درمیان رونق افروز تھے حضور نے میرا ہاتھ پکڑا اور ام سلمہ کے گھر لے گئے اور ان سے
دریافت کیا کہ کیا کوئی کھانے کی چیز ہے انھوں نے آنحضور کے لئے شرید کا پیالہ بنایا ہوا تھا ایک ایسی غذا
ہے جسے اس زمانے میں جس کو نرم آٹا نصیب نہ ہو وہ بھی شوق سے کھا سکتے ہیں بے دانت کا آدمی بھی کھا
سکتا ہے کیونکہ گندم کے دانے جو ( بچ جاتے) تو موٹی چکی میں پیسے جائیں ان کو جب شور بے میں دیر
تک بھگو کے رکھا جائے تو بالکل نرم ہو جاتے ہیں پس آنحضور نثرید بہت پسند فرماتے تھے خصوصاً جب
جنگ اُحد میں دانت شہید ہو گئے اُس کے بعد آپ کا موٹی کھر دری روٹی کھانا مشکل تھا اس لئے شرید
پسند فرماتے تھے ام سلمہ نے اس میں بوٹیاں بھی بہت ڈالی ہوئی تھیں وہ شرید رسول اللہ کے سامنے پیش
کیا گیا حضور نے اپنے بائیں ہاتھ سے میرا دایاں ہاتھ پکڑا جب ہم اس میں سے کھانے لگے تو میں کبھی
ادھر ہاتھ مارتا تھا کبھی اُدھر ہاتھ مارتا تھا اسی پیالے میں رسول اللہ نے اقر اس کے ساتھ کھانا کھایا وہ
کہتے ہیں میں ادھر ادھر ہاتھ مار رہا تھا آپ نے فرمایا یہ ایک ہی قسم کا کھانا ہے حرص نہ کرو جو سامنے سے
ہے اسی سے کھاؤ۔پھر کہتے ہیں ہمارے سامنے ایک طشت لایا گیا جس میں مختلف قسم کی کھجور اور ڈو کے
وغیرہ تھے میں سامنے سے کھانے لگا۔اب یہ دیکھیں کہ کیسا لطیف مضمون ہے یہ رسول اللہ کی حکمت پر
دلالت کرتا ہے کیونکہ رسول اللہ نے اس وقت کیا کیا آنحضرت کبھی ادھر سے چنتے تھے کبھی ادھر سے چنتے
تھے اور اپنی مرضی کی نرم کھجور میں اور پسندیدہ کھجوریں چن چن کے کھانے لگے۔اقر اس اب حیرت سے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۹۵
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
دیکھ رہے تھے کہ ابھی تو مجھے روکا تھا کہ صرف سامنے سے کھانا ہے ادھر ادھر ہاتھ نہ مارواب ہر طرف
ہاتھ مار رہے ہیں اور کھجور میں چھن رہے ہیں رسول اللہ اس بات
کو پہچان گئے آپ نے فرمایا یہ کھجور مختلف
قسموں کی ہیں اور جو کھانا میں نے کہا تھا ثرید وہ ایک ہی قسم کا تھا۔اس میں ادب کا تقاضا یہ ہے کہ اپنے
سامنے سے کھاؤ خواہ مخواہ دوسری جگہ ہاتھ نہ مارو اور جو دوسرا کھانے والا ہے اسے بھی چین سے کھانے
دو لیکن کھجوروں میں کیونکہ تقسیم ہے فرق ہے اس لئے اس فرق کے مطابق اور اپنے مزاج کے مطابق
چنی چاہئیں یہ بدتمیزی نہیں ہے بلکہ یہ بے تکلفی کا ایک صحیح انداز ہے یعنی رسول اللہ کی طبیعت میں ادنیٰ
سا بھی تکلف نہیں تھا۔پھر آپ نے پانی منگوایا اس سے اپنا ہاتھ دھو یا گیلا ہاتھ اپنے چہرے پر پھیرا اور
اس طرح آنحضور نے فرمایا کہ آگ پر پکی ہوئی چیز جو ہو اس کے ساتھ ہاتھ دھونا اور منہ کو صاف کرنا
ضروری ہوا کرتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ عام پھل یا کھجور میں وغیرہ اگر ہاتھ گندے نہ ہوں یعنی اس
سے چیچے نہ ہوں اُس کھانے سے دھونے کی ضرورت نہیں ہے بعض لوگ چمچے سے کھانا اٹھا لیتے ہیں۔لیکن آگ پر پکا ہوا کھانا جو ہے اس کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق تھا اس سے منہ
کو صاف کرنا چاہئے اور ہاتھ بھی دھونے چاہئیں۔بعض دفعہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم قناعت کا ایک اور مضمون بھی لوگوں
کو سمجھایا کرتے تھے۔جس کا مطلب یہ تھا کہ جن لوگوں کو نہیں دیتے تھے وہ قناعت کریں اور آپ
گا نہ دینا محبت کے نتیجے میں
ہوا کرتا تھا اس لئے اپنے بچوں
کو یہ مضمون بھی ضرور سکھائیں۔بعض دفعہ آپ ان کو نہیں دیتیں کہ ان کی
محبت کی وجہ سے نہیں دیتیں۔امر بن تغلب کے متعلق روایت ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ آنحضور نے ایک
موقع پر مال غنیمت تقسیم کئے اور بکثرت لوگوں کو دیئے اور مجھے کچھ نہیں دیا۔تو میرے دل میں یہ گمان
گز را که رسول اکرم کو شاید مجھ سے پیار نہیں ہے، باقیوں سے پیار ہے ان کو دے دیا مجھے نہیں دیا تو
آنحضور نے فرمایا سنو میں نے تمہیں اس لئے نہیں دیا کہ مجھے تم سے پیار ہے اور میں جانتا ہوں کہ تمہیں
بھی مجھ سے پیار ہے۔تم میرے نہ دینے پر بھی راضی رہو گے اور اس کے نتیجے میں مجھے جو تجھ سے محبت
ہوتی ہے وہ تمہارے لئے بہت کافی ہوگی۔راوی بیان کرتے ہیں کہ ساری زندگی مجھے کبھی کسی بات سے
اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی آنحضور کے اس موقع پر نہ دینے کے نتیجے میں ہوئی کیونکہ یہ نہ دینا محبت کے
نتیجے میں تھا۔پس اپنے بچوں کی تربیت میں اس بات کو بھی داخل کریں کہ آپ کا ان کو کچھ نہ دینا اگر
ان کی محبت کی وجہ سے ہے اور ان کو یہ احساس ہو تو پھر وہ ہمیشہ خوش رہیں گے بھی بھی آپ سے ناراض

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۹۶
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
نہیں ہوں گے۔اب آخر پر میں ایک چھوٹا سا واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قناعت کا یہ عالم تھا کہ ایک موقع پر اپنے والد کو جو
چاہتے تھے کہ دنیا کی ملازمت کریں اور کمائیں اور اچھی طرح زندگی بسر کریں اُن کی خدمت میں ، آپ
نے اپنے والد کی خدمت میں عرض کی میں کوئی نوکری نہیں کرنا چاہتا۔دو جوڑے کھدر کے کپڑوں کے بنا
دیا کرو اور روٹی جیسی بھی ہو بھیج دیا کرو میرے لئے بہت کافی ہے۔اپنے باپ کی زندگی کی دعائیں
کرنے والے کہ اللہ تعالیٰ انہیں لمبی زندگی عطا فرمائے ، ساری عمر کے لئے اپنے لئے اس بات پر راضی
ہو گئے کہ میں دین کے کام کروں اور دنیا کمانے سے مستغنی ہو جاؤں اور تمام عمر کے لئے اس پر راضی
ہو گئے کہ دور وٹیاں مل جائیں یا ایک روٹی مل جائے اور کھدر کے ۲ جوڑے میرے لئے بہت کافی ہے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ آپ اپنی زندگیوں میں اس قناعت کو اختیار کریں گی جس کو قرآن
کریم نے بڑی تفصیل سے بیان فرمایا ہے اور جس کے پاک نمو نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
دکھائے اور جن کا یہ نمونہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی دکھایا کہ والد کی زندگی کی اتنی تمنا
تھی کہ جس دن الہام ہوا کہ رات کو کچھ ہونے والا ہے آپ کو شدید غم لگ گیا اور چاہتے تھے کہ گویا وہ کبھی
بھی نہ فوت ہوں میری زندگی میں۔ساری زندگی کے لئے یہ قناعت کا نمونہ ہے۔اس بات پر راضی
تھے کہ کھدر کے ۲ جوڑوں میں گزارہ کریں اور جو کچھل جائے گھر سے آجائے وہی کافی ہو۔میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہماری خواتین، احمدی خواتین آج کی دنیا میں اس
مضمون
کو زندہ کریں گی۔اپنے اعمال سے اور اپنے بچوں کی تربیت کے ذریعے اگر آپ ایسا کر سکیں تو
آئندہ صدیوں کی تربیت کا سہرا آپ کے سر رہے گا اور وہ جو بھی نیکیاں اس وجہ سے اختیار کریں گے کہ
آپ نے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کی تھی اور انہوں نے یہ پیغام آگے پہنچایا تھا۔اس کا ثواب آپ کو
ہمیشہ ملتار ہے گا اور یہ قناعت کی آخری بات ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔قناعت کے نتیجے
میں خدا تعالیٰ کا انعام آپ کے مرنے کے بعد بھی آئندہ نسلوں تک آپ کو پہنچتا رہے گا اور یہ بھی ان
معنوں میں قناعت کا لفظ ہے کہ قناعت ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ ہماری احمدی
خواتین کو یہ توفیق عطا فرمائے اور احمدی بچیوں کو بھی یہ مضمون براہ راست سن کر اچھی طرح سمجھنے اور اس
پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۹۷
خطاب ۲۲ را گست ۱۹۹۸ء
اس کے بعد چونکہ مجھے دوسرے بھی خطابات کرنے ہیں اور مردوں میں بھی اب جانا ہے
وہاں نما ز اور پھر نماز کے بعد ایک نکاح بھی ہوگا اور نماز سے پہلے بچوں کی وہ ایک مارچ پاسٹ بھی رکھی
ہوئی ہے۔وہ مجھے تو اس قسم کی مارچ پاسٹ پسند نہیں کہ بچے با قاعدہ سلیوٹ کرتے ہوئے گزررہے
ہوں وقف نو کے بچے لیکن امیر صاحب کا دل چاہ رہا تھا کہ یہ ہوتو میں نے کہا کہ امیر صاحب کی خواہش
ہے تو ضرور ہوگی کیونکہ اس دفعہ انہوں نے یہی خواہش کا اظہار کیا۔اگر اسی خواہش کو رد کر دوں تو اچھی
بات نہیں ہے تو اس لئے میں نے یہ بات منظور کر لی ہے کہ ابھی جاؤں گا کچھ دیر تک اور ایک بجے میرا
پہنچنا وہاں بیان کیا گیا ہے کہ ضروری ہوگا یا کافی ہو جائے گا۔نماز سے پہلے مارچ پاسٹ ہو جائے گی اور
نماز کے بعد ایک نکاح کا اعلان ہوگا۔وہ نکاح افسر صاحب جلسہ کی بچی کا ہے۔میں نے منع کیا ہوا تھا
کہ جلسوں پر اب نکاح نہ کیا جایا کریں یہ ایک قسم کا دکھاوے کا ذریعہ بن گیا ہے اور آئندہ سے جلسوں پر
نکاحوں کو روک دیا گیا ہے مگر چونکہ افسر صاحب جلسہ کا ایک خاص حق ہے کہ جلسے کا سارا انتظام کرتے
ہیں اس لئے انہوں نے خواہش کی تھی کہ اس دفعہ میری بچی کے نکاح میں آپ شامل ہو جا ئیں اور
سارے اہل جلسہ بھی اس میں شامل ہو جائیں تو میں نے اس دفعہ ان کی یہ درخواست منظور کر لی ہے۔آئندہ کے لئے نہیں۔ایک دفعہ اور صرف افسر جلسہ کی ہوگی۔باقی آئندہ کسی کو افسر جلسہ بنے کی توفیق ملی
تو دیکھی جائے گی اس وقت آج یہ نکاح ان کی بچی کا پڑھا جائے گا اور میں بھی اس میں شامل ہوں گا۔اس کے ساتھ اب میں خاموش دعا کرواتا ہوں۔میرے ساتھ شامل ہو جائیں۔حضور نے دعا کروائی اور
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کہہ کر رخصت ہوئے۔

آج 10 میں سے 10 باقی