عیب چینی، غیبت اور تفاخر سے پرہیز کی نصیحت

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۹۸
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
عیب چینی ، غیبت اور تفاخر سے پر ہیز کی نصیحت
(جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ ۳۱ / جولائی ۱۹۹۹ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
آج کا جو مضمون ہے اس کا ذکر عملاً اس تلاوت قرآن کریم میں گزر چکا ہے جو آپ کے
سامنے پیش کی گئی تھی اور کچھ اس کا اثر مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کا اثر جس کی وجہ سے میری آواز
بھرائی ہوئی ہے مگر یہ وقت کی مجبوری ہے میں انشاء اللہ اس پر قابو پا لوں گا۔سب سے پہلے میں آپ کے سامنے اس اجلاس کی حاضری سے متعلق کچھ گزارشات کرنی
چاہتا ہوں۔یہ سب اللہ کے فضل ہیں جس پر بے اختیار ہمارے دل سے الحمد للہ کی آواز نکلتی ہے اس
جلسے میں اللہ کے فضل کے ساتھ چالیس ممالک سے خواتین شرکت کر رہی ہیں۔جرمنی سے آنے والی
خواتین کی تعداد تو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ان کا شمار ہمارے بس میں نہیں رہا اس لئے ہم نے محفوظ
اندازہ پیش کیا ہے کہ ہزار سے زیادہ تعداد میں جرمن احمدی یا پاکستانی جرمن احمدی خواتین شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان سے دوصدا کتالیس ۲۴۱ خواتین کے یہاں پہنچنے کی اطلاع با قاعدہ رجسٹر ڈ ہو چکی
ہے اس کے علاوہ کچھ ہوں تو ہمیں علم نہیں۔انڈونیشیا سے امسال باوجود اس کے کہ وہاں بہت اقتصادی
بحران تھا بڑا قافلہ پہنچا ہے جس میں سے ۲۰ خواتین کا وفد ہے۔فلسطین سے امسال سب سے زیادہ
تعداد میں فلسطینی احمدی خواتین شامل ہوئی ہیں یعنی ۲۵ ، سب سے زیادہ سے مراد ہے انڈو نیشیا سے بھی
زیادہ انڈونیشیا سے بھی زیادہ ہیں مگر انڈو نیشیا بہت دور کا ملک ہے اور جیسا اقتصادی بحران وہاں ہے
ویسا فلسطین میں تو خدا کے فضل سے نہیں ہے مگر پھر بھی ان کی تعداد قابل احترام ہے ۲۵ کی تعداد میں
خواتین پہنچی ہیں اور اللہ کے فضل سے ساری اخلاص کے رنگ میں رنگین ہیں اور یہاں ایک نیا روحانی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۹۹
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
انقلاب برپا ہو رہا ہے اور میں امید رکھتا ہوں انشاء اللہ کہ اس کے نتیجے میں باقی فلسطینی سابقہ احمدی
خواتین کی بھی اچھی تربیت ہو سکے گی۔امریکہ سے سو اور کینیڈا سے ۸۸ کی تعداد میں خواتین کے اب
تک پہنچنے کی اطلاع مل چکی ہے۔اس کے علاوہ ناروے، ہالینڈ، قازقستان، سوئٹزر لینڈ ، سویڈن، کینیا،
ہندوستان، جاپان، ماریشس، یوگینڈا، آسٹریلیا، سینیگال، بورکینافاسو، نائیجیریا سعودی عرب، ڈنمارک
فرانس بیلجیئم ، پولینڈ، غانا، یواے ای، ہانگ کانگ، اٹلی ، آئر لینڈ، تھائی لینڈ، بوسنیا، تنزانیہ، بنگلہ دیش،
گیمبیا، سپین ، یمن ، نیوزی لینڈ ، عمان اور ساؤتھ افریقہ وغیرہ سے مختلف تعداد میں خواتین کو اس جلسے میں
شرکت کا موقع مل رہا ہے۔الحمد للہ یہ بہت بڑا ایک نمائندہ وفد ہے جو دنیا بھر کے ممالک سے تشریف لایا ہوا ہے۔جن آیات کی تلاوت
کی گئی تھی انہی کے تسلسل میں میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم کی بعض نصائح آپ کے سامنے رکھتا ہوں کیونکہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ مختصر
ہوتے ہیں مگر بہت گہرا اثر کرنے والے، ان کی گہرائی میں جتنا بھی ڈوبتے چلے جائیں ان کی کوئی اتھاہ
نہیں، کسی جگہ پہنچ کے آپ کہہ نہیں سکتے کہ اس میں عرفان کا کنارہ مل گیا ہے۔یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی شان ہے جو آپ کے الفاظ سے بھی جلوہ گر ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انسان بعض اوقات
بے خیالی میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی کوئی بات کہ دیتا ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کے بے انتہا
درجات بلند کرتا ہے۔بے خیالی میں بھی جو بات نکلتی ہے دراصل اس کا نفسیات سے گہرا تعلق ہے۔سوچے سمجھے منصوبے کے بغیر ہی جب انسان بے خیالی میں کوئی بات کرتا ہے تو غور کر کے دیکھیں اس کا
تعلق انسانی نفسیات سے ہے۔دل میں وہ اچھی بات ہوگی تو باہر آئے گی تو اللہ تعالیٰ اس کی قدر فرماتا
ہے اور بہت درجات بلند کرتا ہے اور بعض اوقات لا پرواہی سے ایک بات کر بیٹھتا ہے جس کے متعلق
اس کے پیچھے ارادہ نہیں ہوتا مگر بے خیالی میں بات کرتا ہے یہاں بھی وہی مصلحت ہے۔حضور ا کرم صلی
اللہ علیہ وسلم سے زیادہ نفسیات کا کوئی ماہر نہیں تھا۔پس آپ متنبہ کرتے ہیں کہ تم بے خیالی میں جو باتیں
کرتے ہو بسا اوقات اس کی جڑیں دل میں پیوستہ ہوتی ہیں اس وقت اگر خدا تعالیٰ کے متعلق کوئی
نا پسندیدہ بات کرو گے تو پھر اللہ تعالیٰ اس کو نوٹ کرے گا اور بعض دفعہ اسی کے نتیجے میں سزادی جائے
گی اس لئے خوب اچھی طرح اپنے دل کو ٹول کر دیکھا کرو کہ سب نیکیوں کی جڑ دل ہی میں ہوتی ہے اور

۶۰۰
خطاب ۳۱؍ جولائی ۱۹۹۹ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
تقویٰ کی کچی جڑ بھی دل ہی میں ہے۔حضرت عقبہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ نجات
کیسے حاصل ہو؟ آپ نے فرمایا اپنی زبان روک کر رکھو، تیرا گھر تیرے لئے کافی ہو یعنی حرص سے بچو۔اگر کوئی غلطی ہو جائے تو نادم ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر معافی طلب کرو۔نجات کے حصول کے جو
تین ذریعے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائے ہیں ان میں ایک ہے زبان روک کر رکھو ،
مطلب یہ ہے کہ جب زبان سے کوئی بات کہنا چاہو تو پہلے اس کو روک لیا کرو اور غور کر لیا کرو جب واقعی
وہ بات سچی ہو اس میں کوئی لگاوٹ نہ ہو، کوئی فتنہ فساد، کوئی جھوٹ نہ ہو تو پھر وہ بات پیش کیا کرو اور پھر
فرمایا تیرا گھر تیرے لئے کافی ہو اب اس میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑی تربیت کے راز ہیں
وہ مائیں اور باپ جن کے گھروں میں ان کے بچوں کو سکون ملتا ہے وہی گھر ان کے لئے کافی ہوتے ہیں
وہ باہر سے بھاگ کر اپنے گھروں میں آتے ہیں اور وہاں سکون حاصل کرتے ہیں تو فرمایا کہ دوسروں
کے گھروں کو بڑا دیکھ کر اس کی حرص نہ کیا کرو تمہارا گھر ہی تمہارے لئے کافی ہونا چاہئے وہیں جنت بنے
گی اور وہیں تمہارے لئے اور تمہاری اولاد کے لئے نجات کے سامان پیدا ہوں گے اور غلطی تو ہو ہی
جاتی ہے فرمایا غلطی ہو جائے تو نادم ہو جایا کر وصرف احساس کیا کرو کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور اللہ کے
حضور گڑ گڑا کر معافی مانگا کرو۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدترین آدمی تم اُسے
پاؤ گے جود و منہ رکھتا ہو۔اب کسی آدمی کے دومنہ تو نہیں ہوا کرتے مراد یہ ہے ایک سے بات کرنے کے
لئے ایک منہ ہے اور دوسرے سے بات کرنے کے لئے دوسرا منہ گویا دونوں میں نمایاں اختلاف پایا
جاتا ہے یہ لگتا ہی نہیں کہ ایک ہی منہ سے دو باتیں نکلی ہوئی ہیں۔اس کی تشریح میں فرماتے ہیں ان کے
پاس آکر کچھ کہتا ہے دوسروں کے پاس جا کر کچھ کہتا ہے یعنی بڑا منافق اور چغل خور ہے۔پس اپنے
متعلق آپ سب جائزہ لیتی رہیں کہ بات کرتے وقت کہیں اس بیماری کا شکار تو نہیں ہو جاتیں۔ایک
کے پاس جائیں تو اس سے کچھ اور باتیں کریں اس کو خوش کرنے کے لئے دوسرے کے پاس جائیں تو
اس کو خوش کرنے کے لئے اس سے کچھ اور باتیں کریں یہ بہت گہری بیماری ہے جس کی طرف حضرت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ دلائی ہے۔ایک حدیث صحیح بخاری سے لی گئی ہے جو حضرت حذیفہ کی ہے۔حضرت حذیفہ بیان کرتے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۰۱
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چغل خور جنت میں نہیں جا سکے گا۔اب اس میں بعض
دوسری باتیں بھی ضمنا بیان ہوئی ہیں۔بعض حدیثوں سے ذکر ملتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
جہنم میں عورتوں کو زیادہ دیکھا اب عورتیں بیچاری تو ایسی ہیں جن کے پاؤں تلے جنت بھی ہوتی ہے وہ
خود کیسے جہنم میں جائیں گی مگر ایک بیماری ایسی ہے جو اکثر عورتوں کو لاحق ہوتی ہے اور وہ چغل خوری ہے
اس لئے اگر آپ چغل خوری سے پناہ مانگتی رہیں گی تو یقینا اللہ تعالیٰ آپ کو ان عورتوں میں داخل نہیں
کرے گا جن کو زیادہ تعداد میں جہنم میں دیکھا گیا ہے۔حضرت ابن مسعودؓ بیان کرتے ہیں اور یہ ترمذی سے حدیث لی گئی ہے آپ فرماتے ہیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا طعنہ زنی کرنے والا ، دوسرے پر لعنت کرنے والا نخش کلامی کرنے
والا ، یا وا گو زبان دراز مومن نہیں ہو سکتا یعنی یہ ساری باتیں وہ ہیں جو ایمان کے منافی ہیں اور سچے مومن
کے اندر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ گندی خصلتیں نہیں ہوا کرتیں۔طعنہ زنی کرنا، دوسروں پر لعنت
ڈالنا نخش کلامی کرنا ، یاوا گوئی زبان درازی وغیرہ وغیرہ لعنت تو قرآن کریم نے بھی ڈالی ہوئی ہے اور
مباہلے میں بھی ڈالی جاتی ہے مگر وہ لعنت اور رنگ کی لعنت ہے یہاں اس کا ذکر نہیں بات چیت میں،
روز مرہ کی باتوں میں یونہی لعنتیں ڈالتے پھرنا یہ وہ عادت ہے جو سچے مومن میں نہیں ہوا کرتی۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ممبر پر
کھڑے ہو کر با آواز بلند فرمایا کہ اے لوگوں ! تم میں سے بعض بظاہر مسلمان ہیں لیکن ان کے دلوں میں
ایمان راسخ نہیں ہوا انہیں میں متنبہ کرتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کو طعن و تشنیع کے ذریعے تکلیف نہ دیں اور
نہ ان کے عیبوں پر کھوج لگاتے پھریں ورنہ یا درکھیں جو شخص کسی کے عیب کی جستجو میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ
اس کے اندر چھپے عیوب کو لوگوں پر ظاہر کر کے اس کو ذلیل ورسوا کر دیتا ہے۔اب دیکھیں اس میں کتنی
بڑی حکمت کی بات آپ کے سامنے پیش کی گئی ہے یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے اس
کے ذریعے سے آپ کے سارے معاشرے کی اصلاح ہوسکتی ہے۔فرمایا اگر سچا ایمان ہو تو پھر طعن و تشنیع
نہ کیا کرو جب تم طعن کرتے ہو تشنیع کرتے ہو، دوسروں کو تکلیف دیتے ہو تو ایمان دل سے اٹھ جاتا
ہے اور اس کا دوسرا نتیجہ یہ ہے کہ عیب ڈھونڈتے پھرتے ہو لوگوں کے گویا زندگی کا مزہ ہی یہ رہ گیا ہے
کہ لوگوں کے عیب تلاش کرنا۔جب ایسا کرو گے تو اتنا بھی تو خیال
کرو کہ تمہارے اندر بھی عیوب ہیں جو
خدا کی ستاری کے پردے میں چھپے ہوئے ہیں۔جب تم لوگوں کے عیب نکالو گے تو اللہ یہ پردہ اٹھا لے گا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۰۲
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
پھر تم ضرور زندگی میں یہ سزا پاؤ گے کہ خدا کی ستاری کا پردہ تم سے اٹھ چکا ہے اور تمہارے عیب پھر لوگوں
کو دکھائی دینے لگ جائیں گے جو اس سے پہلے دکھائی نہیں دیا کرتے تھے۔ایک روایت حضرت ابو ہریرہ کی یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے بھائی کی
آنکھ کا تنکا تو انسان کو نظر آتا ہے لیکن اپنی آنکھ میں پڑا ہوا شہتیر بھول جاتا ہے۔آنکھ میں تو شہتیر نہیں
پڑسکتا۔بھائی کی آنکھ کا تنکا نظر آنا اور اپنی آنکھ میں شہتیر پڑنے کا کیا مطلب ہے۔مطلب ہے جتنی
برائی بھائی کی دکھائی دے رہی ہے اس کی آنکھ میں اس سے بہت زیادہ برائی تمہاری آنکھ میں مضمر ہے،
وہ چھپی ہوئی ہے۔اس برائی کو تم دیکھ نہیں سکتے کیونکہ وہ تمہارے اندر نہاں ہے تو یا درکھو کہ یہ عادت ڈالو
اپنے نفس کا محاسبہ کرتے رہا کرو اور جب غیر کی کوئی برائی دکھائی دے تو فورا جس طرح گیند اچھل کر
واپس آتا ہے اس طرح تمہاری نظر اچھل کر واپس اپنے نفس کا مطالعہ شروع کر دے اور یہ کھوج لگائے
کہ ویسی ہی برائی یا اس سے بہت زیادہ برائی تو میرے دل میں نہیں۔یہ مضمون وہ ہے جس کے متعلق بہادر شاہ ظفر کو ایک بہت عارفانہ کلام کی تو فیق ملی تھی اور وہ یہ ہے
نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر
رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنر
پڑی اپنی برائیوں پر جو نظر
تو نگاہ میں کوئی بُرا نہ رہا
اگر اچھی آنکھ سے دیکھنا ہے تو پہلے اپنی بدیوں کی تلاش کرو۔اتنا گھبرا جاؤ گے کہ اپنی بدیوں کے
مقابل پر ساری دنیا اچھی دکھائی دے گی۔یہ عارفانہ نقطہ بھی دراصل حضرت اقدس محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم
نے بیان کیا ہے اور اسی نقطے کو دنیا کے مختلف شعراء اور ادیبوں نے اپنے اپنے رنگ میں پیش کیا ہے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام میں سے کچھ باتیں میں آپ کے سامنے
رکھ رہا ہوں یہ کلام در اصل حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کی ہی تشریح ہے کوئی نئی
چیز نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام پر غور کر کے دیکھیں کچھ بھی نئی چیز نہیں سو فیصد
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام اور عشق میں ڈوب کر آپ نے کہا ہے۔بدی پر غیر کی ہر دم نظر ہے
مگر اپنی بدی سے بے خبر ہے

حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۶۰۳
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
کہ انسان کا کیا حال ہے ہر وقت دوسرے کی بدی کی تلاش میں رہتا ہے اور اپنی بدی دکھائی
نہیں دیتی۔اس سلسلے میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور حدیث بھی میں آپ کے
سامنے رکھتا ہوں جو حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بدظنی سے بچو
کیونکہ بدظنی سخت جھوٹ ہے، ایک دوسرے کے عیب کی ٹوہ میں نہ رہو، اپنے بھائی کے خلاف تجسس نہ
کرو، اچھی چیز ہتھیانے کی حرص نہ کرو، حسد نہ کرو، دشمنی نہ رکھو، بے رخی نہ برتو ، جس طرح اس نے حکم دیا
ہے اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو، مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اور وہ اس پر ظلم نہیں
کرتا، وہ اسے بے یار و مددگار نہیں چھوڑتا، اسے حقیر نہیں جانتا۔اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
آپ نے
فرمایا تقویٰ یہاں ہے تقویٰ یہاں ہے یعنی مقام تقویٰ آپ کا دل ہے ایک انسان کے لئے
یہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے ہر مسلمان کی تین چیزیں دوسرے مسلمان پر
حرام ہیں اس کا خون، اس کی آبرو اور اس کا مال۔اللہ تعالیٰ تمہارے جسموں کی خوبصورتی کو نہیں دیکھتا اور نہ تمہاری صورتوں کو ، نہ تمہارے
اموال کو بلکہ اس کی نظر تمہارے دلوں پر پڑتی ہے (ابن ماجہ باب الزھد )۔اور ایک روایت میں ہے کہ
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اپنے بھائی کے خلاف جاسوسی نہ کرو،
دوسروں کے عیبوں کی ٹوہ میں نہ لگے رہو۔ایک دوسرے کے سودے نہ بگاڑو، اللہ تعالیٰ کے مخلص بندے
اور بھائی بھائی بن کر رہو۔یہاں ایک ذکر ہے ایک دوسرے کے سودے نہ بگاڑ و اس سودے نہ بگاڑنے کا تعلق ایک
اور بات سے بھی ہے جو بیاہ شادی کی باتیں ہوتی ہیں اور رشتے تجویز ہوتے ہیں اور دونوں طرف سے
گفتگو چلتی ہے یہ بھی ایک سودا ہے اور بعض لوگوں کو عادت ہے کہ وہ اچھا رشتہ کہیں ہوتا دیکھ نہیں سکتے اور
حسد کے نتیجے میں پھر اس فریق کے پاس پہنچتے ہیں جس پر ان کا اثر ہو اور کہتے ہیں کہ یہ جو رشتہ ہے اس
میں فلاں مخفی دبی ہوئی خرابی موجود ہے یا اس بچی کا پہلے بھی ہوا تھا اس کو چھوڑا گیا تھا تو کیوں چھوڑ دیا گیا
تھا اس طرف بھی توجہ کرو۔اس طرح وہ لوگ سودے بگاڑتے ہیں اور اس کی آئے دن مجھے شکایتیں ملتی
رہتی ہیں۔شاید ہی کسی دن کی ڈاک ہو جس میں یہ مضمون بیان نہ ہو۔اس کے نتیجے میں معاشرہ دکھوں
سے بھر گیا ہے اتنی تکلیف ہوتی ہے یہ سوچ کر کہ کیوں بگاڑتے ہیں۔ان کا حرج کیا ہے اگر کسی کی اچھی
جگہ شادی ہو جائے تو اس کو اپنے حال پر چھوڑ دینا چاہئے مگر بعض پاکستان سے جرمنی لکھ کے بتاتے ہیں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۶۰۴
خطاب ۳۱؍ جولائی ۱۹۹۹ء
کہ یہاں تم نے رشتہ کیا ہے اس رشتے میں خرابی ہے، بعض امریکہ لکھتے ہیں، بعض افریقہ بھی لکھ دیتے
ہیں کہیں بھی پیچھا نہیں چھوڑتے۔اپنی بچیوں کے لئے دعائیں کیا کریں اللہ نیک انجام کرے اور سب کو
اچھے رشتے عطا فرمائے۔جانا تو سب نے خدا کے حضور ہے مگر اچھے حال میں جائیں کہ جہاں خدا کی
اُٹھات
آواز أحد يا يَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَينَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً
مُرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبدِي وَادْخُلَى جَلَبَيْن
(الفجر : ۲۸ تا ۳۱)
اے وہ روحو! جو مجھ سے راضی ہو اور جن سے میں راضی ہوں فادخلی فی عبادی میرے
عباد میں داخل ہو جاؤ و ادخلی جنتی اور میری جنت میں داخل ہو جاؤ۔یہاں ایک ضمناً آپ کو ایک نقطہ سمجھاتا ہوں جو عورتوں کے لئے بہت ہی اعلیٰ درجے کا نقطہ
ہے کیونکہ روحوں کی کوئی جنس نہیں ہوا کرتی عورتوں کی روحیں ہوں یا مردوں کی روحیں ہوں ایک ہی
جنس ہے اور وہ جنس تانیث میں بیان ہوئی ہے۔يَايَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً
اے نفس مطمئنہ ! اپنے رب کی طرف اس حال میں لوٹ جا کہ تو اس سے راضی یعنی اے نفس
مطمئنہ جس کا ذکر عورت کے طور پر کیا گیا ہے اپنے رب کی طرف لوٹ جا اس حالت میں کہ اس کے عباد
میں داخل ہو جا اور اس کی جنت میں داخل ہو جا۔پس یہ وہ دعا ہے جو آپ کو ہر ایک کے لئے کرنی چاہئے
اور اس میں آپ سب کے لئے خوشخبری ہے کہ یہ مرد عورت
کی تفریق صرف اس دنیا میں ہے اس کی وہاں
کوئی بھی حیثیت نہیں رہے گی۔سب مرد سب عورتیں ایک ہو کر اپنے اللہ کے حضور حاضر ہوں گے اور
جنت میں جو بھی ان کے لئے نعمتیں ہیں وہ اور مضمون
کی نعمتیں ہیں اس میں مرد عورت
کا کوئی ذکر نہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تشریحات میں سے چند میں آپ کے سامنے
پھر رکھتا ہوں۔غیبت کرنے والے کی نسبت قرآن کریم میں ہے کہ وہ اپنے مردہ
بھائی کا گوشت کھاتا ہے۔“
( ملفوظات جلد پنجم صفحہ ۲۹ جدید ایڈیشن )
افسوس ہے کہ خصوصاً ہندو پاک کی عورتوں میں یہ بیماری زیادہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام متنبہ کر رہے ہیں اگر چہ باہر کی دنیا میں بھی ہوگی مگر نسبتا کم ہے۔مصروفیتیں ہیں بہت

حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۶۰۵
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
سے کام ہیں جن میں وہ پھنس کر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیبت کی بیماری سے نجات پا جاتے ہیں
یعنی باہرگئی ہوئی عورتیں اکثر نجات پا جاتی ہیں مگر ہندو پاک میں یہ بیماری بہت پائی جاتی ہے اور
ہندو پاک سے مراد یہاں بنگلہ دیش بھی ہے۔بہر حال یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ایشیائی مزاج میں یہ بات
داخل ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔غیبت کی مجلس میں ان کو بہت مزہ آتا ہے“
اب یہ بات سچی ہے کہ نہیں آپ لوگ اپنے دل ٹول
کر دیکھیں بہت لطف اُٹھاتی ہیں جب
جلسے سے فارغ ہو کر آپس میں بیٹھتے ہیں اور غیبت کرتے ہیں ایک دوسرے کی ، خیال بھی نہیں کرتے کہ
دیکھ یہ کتنی بری بات ہے جو موجود نہیں ہے وہ گویا مردہ بھائی ہے۔مردہ اپنے جسم کا دفاع نہیں کر سکتا جو
وہاں موجود نہیں وہ اپنا دفاع نہیں کرسکتا۔پھر فرمایا:
اسی طرح عورتوں میں دوسری عورتوں پر فخر کرنے اور شیخی بگھارنے
کی عادت بھی عموماً مردوں سے زیادہ پائی جاتی ہے۔“
عموماً کہہ کر بڑے انصاف سے کام لیا ہے یہ عادت بھی مردوں میں بھی پائی جاتی ہے۔اور
بعض مردوں میں بہت زور سے پائی جاتی ہے مگر اگر تناسب دیکھیں تو بسا اوقات آپ کو یہی دکھائی دے
گا کہ عورتوں میں مردوں کی نسبت یہ عادت زیادہ ہے۔اپنی قومیت پر فخر کرنا۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ ہیں۔کسی دوسری عورت کے متعلق کہنا کہ فلاں تو کمینی ذات کی عورت ہے یا فلاں ہم
سے نیچی ذات کی ہے۔نیز اگر غریب عورت ان میں بیٹھی ہوئی ہو تو بعض دفعہ امیر
عورتوں
کو جوا چھے لباس میں ملبوس ہوں آنکھ ہی آنکھوں میں یہ پیغام دے دیتی ہیں
کہ ذرا اس عورت کی طرف بھی دیکھو کپڑے کیسے بھونڈے ہیں۔“
( ملفوظات جلد پنجم ص ۲۹)
اب یہ پیغام دینا تو عورتوں کو ہی آتا ہے اس کا خاص سلیقہ ان کو حاصل ہے ان کے اندر دیا ہوا
ملکہ ہے کہ جس کی کوئی نقالی نہیں ہو سکتی۔ہلکے سے اشارے سے بات سمجھا دیتی ہیں کہ دیکھو اس کے
رنگوں کا امتزاج کیسا گندا ہے، کپڑے کیسے بھونڈے ہیں، ہاتھ دیکھے ہیں زیور کوئی بھی نہیں۔اب یہ

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
باتیں تو اکثر مرد میں نہیں پائی جاتیں ان کو خیال ہی نہیں آتا کہ کسی نے کیسی گھڑی پہنی ہوئی ہے کون سا
زیور پہنا ہوا ہے اس کا واہمہ بھی نہیں آتا تو جن کو چغل خوری کی عادت بھی ہو ان میں یہ بیماری تو بہر حال
نہیں ملتی یہ تو عورتوں کی خصوصیت ہے اللہ ان کو اس خصوصیت سے محفوظ رکھے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان ساری باتوں کو ملفوظات میں بیان فرمایا
ہے۔فرماتے ہیں:
عورتوں میں چند عیب بہت سخت ہیں اور کثرت سے ہیں ایک شیخنی کرنا
کہ ہم ایسے ہیں اور ایسے ہیں پھر یہ کہ قوم پر فخر کرنا کہ فلاں تو کمینی ذات کی عورت
ہے یا فلاں ہم سے نیچی ذات کی ہے پھر یہ کہ اگر کوئی غریب عورت ان میں بیٹھی
ہوئی ہے تو اس سے نفرت کرتی ہیں اور اس کی طرف اشارے شروع کر دیتی ہیں کہ
کیسے غلیظ کپڑے پہنے ہیں زیور اس کے پاس کچھ بھی نہیں وغیرہ وغیرہ۔( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۹ جدید ایڈیشن)
پھر فرماتے ہیں:
" قرآن کریم کی یہ تعلیم ہر گز نہیں ہے کہ عیب دیکھ کر اسے پھیلاؤ
اور دوسروں سے تذکرہ کرتے پھرو بلکہ وہ فرماتا ہے تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ
وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ (البلد : ۱۸) کہ وہ صبر اور رحم سے نصیحت کرتے ہیں
مرحمہ یہی ہے کہ دوسرے کے عیب دیکھ کر اسے نصیحت کی جاوے اور اس کے لئے
دعا بھی کی جاوے دعا میں بڑی تاثیر ہے اور وہ شخص بہت ہی قابل افسوس ہے کہ
ایک کے عیب کو بیان تو سو مرتبہ کرتا ہے لیکن دعا ایک مرتبہ بھی نہیں کرتا۔“
سعدی کے ایک شعر کا حوالہ دے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ تو جان کر پردہ پوشی کرتا ہے مگر ہمسایہ کو علم نہیں ہوتا اور وہ شور
کرتا پھرتا ہے۔“
( ملفوظات جلد چہارم ص: ۴۰ ۴۱)
اب دیکھیں یہ کیسی گہری حکمت کی بات ہے خدا تعالیٰ کو علم ہے کہ گھروں کے اندر کیا ہورہا ہے
اور وہ پردہ پوشی فرما رہا ہے اور ہمسایہ جس کو پتہ ہی نہیں کہ دوسرے گھر میں کیا ہو رہا ہے وہ باہر بیٹھا شور مچا
رہا ہے کہ اس گھر میں یہ ہوتا ہے اور وہ ہوتا ہے یہ ایک ایسی بد عادت ہے جو ظاہر وباہر ہے اس سے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
پر ہیز کرنا چاہئے۔پھر فرماتے ہیں:
۶۰۷
خطاب ۳۱؍ جولائی ۱۹۹۹ء
”خدا تعالیٰ کا نام ستار ہے ( یعنی پردہ پوشی کرنے والا ) تمہیں چاہئے
کہ تَخلَّقُوا بِأَخْلاقِ الله نو (چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق میں رنگین ہو اور
جیسے وہ ستار ہے ویسے تم بھی ستار بنو ) ہمارا مطلب یہ نہیں یہ کہ عیب کے حامی نہ بنو
بلکہ یہ کہ اشاعت اور غیبت نہ کرو۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۶۱ )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں جہاں ایک ہی مضمون پر تکرار ہے وہاں
کوئی نہ کوئی نیا نقطہ بھی ضرور بیان فرما دیا ہے۔اس لئے بظاہر لوگ سمجھتے ہوں گے کہ یہ ایک ہی بات کی
تکرار ہے مگر حقیقت میں تکرار نہیں ہے کوئی نہ کوئی نیا نقطہ ایسا موجود ہوتا ہے جس کو پیش کرنے کے لئے
وہ عبارت غور سے پڑھنی پڑتی ہے۔فرماتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا کسی سے رشتہ ناطہ نہیں۔اس کے ہاں اس کی بھی کچھ پروا
نہیں کہ کوئی سید ہے یا کون ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فاطمہ سے کہا
کہ یہ خیال مت کرنا کہ میرا باپ پیغمبر ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر کوئی بھی بیچ
نہیں سکتا۔کسی نے پوچھا کیا آپ بھی ؟ فرمایا ہاں میں بھی۔مختصر یہ کہ نجات نہ
قوم پر منحصر ہے نہ مال پر بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۴۹۵ )
اور فضل جو ہے وہ دعا کے نتیجے میں نازل ہوتا ہے اور بعض دفعہ بغیر دعا کے بھی نازل ہوتا ہے
یہ جو اپنے بس میں نہیں ہوتا۔پس دعا کے ذریعے کوشش کرتی رہیں اور خدا کرے کہ خدا کا فضل بغیر دعا
کے بھی آپ پر نازل ہوتا رہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے غیبت کا حال پوچھا فرمایا کہ : ”کسی
سچی بات کا اس کی عدم موجودگی میں اس طرح سے بیان کرنا کہ اگر وہ موجود ہوتو
اسے برا لگے غیبت ہے۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۶۰)
غیبت سے مراد یہ نہیں ہے کہ جھوٹی بات گھڑ کر بیان کی جائے بات سچی ہوگی اور اسی سچی بات

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۰۸
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
کے نتیجے میں عورتوں میں دلیری بھی پیدا ہو جاتی ہے بعض دفعہ وہ کہتی ہیں ہاں ہم جانتی ہیں پکی بات ہے
مگر جب وہ شخص جس کے متعلق بات کر رہے ہوں وہ موجود ہو تو ایک دم ان کی زبان بند ہو جاتی ہے۔اگر سچی بات ہے تو اب کیوں بولنے کی توفیق نہیں مل رہی اس لئے یہ نفس کا دھوکہ ہے۔بات اگر کچی ہو
اور غیر حاضری میں کی جائے تو اسی کا نام غیبت ہے۔فرمایا اگر وہ بات اس میں نہیں ہے جو بیان کی
جارہی ہے وہ بچی نہیں ہے تو اس کو بہتان کہتے ہیں۔اس کا نام غیبت نہیں ہے۔تو سچی بات جو آپ کے
ذہن میں کچی ہو اس کے علم کو اپنے تک محدود رکھنے کی بجائے دوسروں میں پھیلا نا یہ غیبت ہے اور جو
جھوٹ بولا جا رہا ہے وہ تو سراسر بہتان ہے اس کے دو گناہ ہوں گے غیبت کا بھی اور کسی پر جھوٹ
گھڑنے کا گناہ بھی۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے محاورے دیکھیں کیسے کیسے پھیر پھیر کر لفظوں کو بیان
کرتے ہیں
اور مختلف تمثیلات میں بات کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ول تو اللہ تعالیٰ کی صندوقچی ہوتا ہے اور اس کی کنجی اس کے پاس ہوتی
ہے کسی کو کیا خبر کہ اس کے اندر کیا ہے۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 11 جدید ایڈیشن)
دل تو اللہ تعالیٰ کی صندوقچی ہوتا ہے اور اس کی کنجی اس کے پاس ہوتی ہے سو عورت اپنی
صندوقچی کی کٹھی اپنے پاس رکھتی ہے سنبھال کے۔اللہ تعالی اپنی صندوقچی یعنی دل کی کنفی اپنے پاس ہی
رکھتا ہے دوسرے کو اختیار نہیں دیتا کہ وہ کسی کا دل کھولتے پھریں فرمایا:
کسی کو کیا خبر کہ اس کے اندر کیا ہے تو خواہ مخواہ اپنے آپ کو گناہ میں
ڈالنا کیا فائدہ۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک شخص بڑا گناہ گار ہوگا خدا تعالیٰ
اس کو کہے گا کہ میرے قریب ہو جا۔(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 11 جدید ایڈیشن)
اب دیکھیں اس ضمن میں یہ بات بہت ہی عظیم الشان اور بہت ہی پیاری ہے اور خدا کرے
کہ سب گناہگاروں سے ہم میں سے ، ہم سب گناہگاروں سے ایسا ہی سلوک فرمائے اللہ تعالیٰ فضل کا
کہ جب گناہوں کو دیکھتے ہیں تو لگتا ہے کہ ایسے پہاڑ ہیں کہ انسان کی بخشش کا کوئی انتظام نہیں ہوسکتا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل وجود کو بھی اگر فضل ہی بچائے گا تو ہم گناہگاروں کا کیا حال ہوگا۔بعض دفعہ انسان دیکھتا ہے اپنے گناہوں کو تو جتنی نظر گہری جاتی ہے اتنا ہی مایوس ہوتا چلا جاتا ہے۔مگر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیثیں ہیں جو مایوسی سے انسان
کو بچا لیتی ہیں۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
آپ فرماتے ہیں:
۶۰۹
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
ایک شخص بڑا گناہگار ہوگا خدا تعالیٰ اس کو کہے گا کہ میرے قریب
ہو جا یہاں تک کہ اس کے اور لوگوں کے درمیان اپنے ہاتھ سے پردہ کر دے گا۔(ہاتھ سے مراد ہے قدرت سے، بیچ میں کوئی حائل نہیں ہوگا ) اور اس سے پوچھے
گا کہ تو نے فلاں گناہ کیا فلاں گناہ کیا لیکن چھوٹے چھوٹے گناہ گنائے گا۔“
( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 11 جدید ایڈیشن)
تو چھوٹے گناہ کہنے کی تو انسان میں جرات ہوتی ہی ہے وہ کہہ دے گاہاں جی میرے خدا
میں نے کئے۔بہت مزے کی حدیث ہے۔یعنی یہ بھی گناہ کیا یہ بھی گناہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں اللہ فرمائے گا کہ ہر ایک گناہ کے بدلے دس دس نیکیوں
کا ثواب تجھے دیا ہے۔اب یہ سن کر
اس سودائی کو خیال ہوگا کہ چھوٹے گناہوں کا یہ اجر ہے تو بڑے گناہ کیوں نہ بیان کروں۔ان کا تو
ہزاروں گنا زیادہ اجر ہوگا یہ سوچ کر وہ کہے گا اب تو مجھے بڑے گناہ بیان کرنے ضروری ہو گئے ہیں وہ
اپنے بڑے بڑے گناہ بیان کرنا شروع کر دے گا۔کہ اے خدا! یہ تو کچھ بھی نہیں گویا خدا کو پتہ نہیں تھا
میرے تو اندر کھول کر دیکھو اتنے گناہ کئے ہوئے ہیں کہ حساب نہیں اتنا بڑا گناہ ، اتنا بڑا گناہ اور گناہ کے
چکر میں پھنس کر اس کا دماغ ہی گھوم جائے گا ایک گناہ سے نکلے گا دوسرے گناہ کی بات شروع کر دے
گا۔فرمایا! اللہ تعالیٰ اس کی یہ بات سن کر ہنسے گا کہ دیکھو کیسی جرات ہوگئی بات اور ہوئی تھی اور کہاں سے
کہاں پہنچ گیا۔فرمائے گا دیکھو میری مہربانی کی وجہ سے بندہ دلیر ہوگیا اگر میں مہربان نہ ہوتا تو اس کو
کہاں یہ جرات تھی کہ ایسی سچی باتیں کرتا پھر اسے حکم دے گا کہ جا بہشت کے آٹھوں دروازوں میں
سے جس سے تیری طبیعت چاہے داخل ہو جا۔اب دنیا کے تصور میں ہم سمجھتے ہیں گویا گیٹ بنے ہوئے
ہیں۔گیٹ نہیں بنے ہوئے مراد یہ ہے کہ ہر گناہ کے بھی کچھ دروازے سے نظر آتے ہیں جن کے
ذریعے انسان جہنم میں داخل ہوتا ہے اس نے تو اپنی طرف سے جہنم کے گیٹ بنائے ہوئے تھے۔اللہ
فرمادے گا ان سب دروازوں کو میں جنت کے دروازوں میں تبدیل کر دیتا ہوں جیسی پسند ہو جس راہ
سے چاہو تو میرے قریب آجا۔اس پر ایک حدیث ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے
اگر چہ اس کی سند نہیں مگر یہ حدیث بالکل سچی لگتی ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی