عیب چینی، غیبت اور تفاخر سے پرہیز کی نصیحت
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۱۰
خطاب ۳۱؍ جولائی ۱۹۹۹ء
س مشـ
ــــــــت خـــــــــاک را
گرنه بخشم چه کنم
اس خاک کی مٹھی کو اگر میں بخشوں نہیں تو کیا کروں۔یہ میری ہی شان تھی کہ اس خاک کو
آسمان تک پرواز دے دی اور اب اس کی بخشش میرے فضل پر ہی منحصر ہے ایں مشت خاک را گر نہ بخشم
چہ کنم اگر اس خاک کی مٹھی کو میں بخشوں نہیں تو اور کیا کروں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بدظنی کے تعلق میں مولویوں کا حال بیان کرتے ہوئے
فرماتے ہیں۔اگر مولوی لوگ ہم سے بدظنی نہ کرتے اور صدق اور استقلال کے
ساتھ وہ ہماری باتیں سنتے ہماری کتابیں پڑھتے اور ہمارے پاس رہ کر ہمارے
حالات کا مشاہدہ کرتے تو ان الزامات کو جو وہ ہم پر لگاتے ہیں ہرگز نہ لگاتے۔لیکن جب انہوں نے خدا تعالیٰ کے اس ارشاد کی عظمت نہ کی اور اس پر کار بند نہ
ہوئے تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مجھ پر بدظنی کی اور میری جماعت پر بھی بدظنی کی اور
جھوٹے الزامات اورا بہتامات لگانے شروع کر دیئے یہاں تک کہ بعض نے بڑی
بے باکی سے یہ لکھ دیا کہ یہ تو دہریوں کا گروہ ہے اور یہ لوگ نماز میں نہیں پڑھتے ،
روزے نہیں رکھتے وغیرہ وغیرہ۔اب اگر وہ اس بدظنی سے بچتے تو ان کو جھوٹ کی
لعنت کے نیچے نہ آنا پڑتا اور وہ اس سے بچ جاتے۔میں سچ کہتا ہوں کہ بدظنی
بہت ہی بری بلا ہے جو انسان کے ایمان کو تباہ کر دیتی ہے اور صدق اور راستی سے
دور پھینک دیتی ہے اور دوستوں کو دشمن بنادیتی ہے۔صدیقوں کے کمال حاصل
کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان بدظنی سے بہت ہی بچے اور اگر کسی کی
نسبت کوئی سوئے ظن پیدا ہو تو کثرت کے ساتھ استغفار کرے اور خدا تعالیٰ سے
دُعائیں کرے تا کہ اس معصیت اور اس کے برے نتیجہ سے بیچ جاوے۔“
( ملفوظات جلد اوّل صفحہ ۲۴۶ جدید ایڈیشن)
بعض لوگوں
کو شاید علم نہیں کہ ایک فرقہ مسلمانوں میں سلامتی فقیروں
کا بھی تھا اور ملامتی فقیروں
کا حال یہ تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم اگر گندے دکھائی دیں گے تو اس سے ہماری بخشش ہوگی۔چنانچہ ایک
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۱۱
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
شراب کی بوتل میں پانی ڈال کر پاس رکھ لیتے تھے اور گھونٹ پیتے تھے اور مست ہوتے تھے حالانکہ وہ
صرف پانی ہوا کرتا تھا دیکھنے والے سمجھتے تھے کہ یہ جو بڑا نیک بنا پڑتا ہے یہ شرابی کہابی ہے اور جب وہ
سمجھتے تھے کہ دنیا ہمیں بُری آنکھ سے دیکھ رہی ہے تو خیال کرتے تھے کہ اللہ اب ہم پر فضل کر دے گا۔یہ
سب نفس کے بہانے ہیں، سچائی وہی ہے جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی اس لئے
نجات کی راہیں
کسی اور فرقے میں اس کی عادات میں تلاش نہیں کرنی چاہئے حقیقت میں تمام نجات کی
را ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی راہوں سے وابستہ ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ایک قوم دوسری قوم سے ٹھٹھہ نہ کرے ہو سکتا ہے کہ جن سے ٹھٹھہ کیا
گیا ہے وہی اچھے ہوں۔بعض عورتیں بعض عورتوں سے ٹھٹھہ نہ کریں ہوسکتا ہے
جن سے ٹھٹھہ کیا گیا ہو وہی ان سے اچھی ہوں۔اور عیب مت لگاؤ اپنے لوگوں
کے برے برے نام مت رکھو۔بدگمانی کی باتیں مت کرو اور نہ عیبوں کو کرید کرید
کر پوچھو۔ایک دوسرے کا گلہ مت کرو۔تم ایک دوسرے کے چڑ کے نام نہ ڈالو۔ی فعل فساق اور فجار کا ہے۔“
( ملفوظات جلد اول ص ۲۳)
ہر وہ نام جو پیار سے چھوٹا کر دیا جائے وہ اصل نام سے کچھ مختلف تو ہوتا ہے مگر وہ چڑ کا نام
نہیں ہے چڑ کا نام وہی ہے جو چھوٹا کیا جائے اور کسی کو پسند نہ ہو کہ میرے متعلق یہ کہا جائے تو ایسے نام
نہیں لینے چاہیں جس کو سن کر کوئی شخص چڑ جاتا ہے۔فرماتے ہیں۔” جو شخص کسی کو چڑاتا ہے وہ نہ مرے گا جب تک وہ خود اس طرح مبتلا
نہ ہوگا۔اپنے بھائیوں کو حقیر نہ سمجھو۔“
( ملفوظات جلد اول ص ۲۳)
یہاں غالباً ایک لفظ چھٹ گیا ہے جو ہونا چاہئے تھا وہ نہ مرے گا جب تک وہ خود اس طرح
مبتلا نہ ہوگا یہ نہ کا لفظ یہاں لکھنے میں رہ گیا ہے۔اپنے بھائیوں کو حقیر نہ سمجھو جب ایک ہی چشمے سے گل پانی پیتے ہو تو
66
کون جانتا ہے کہ کس کی قسمت میں زیادہ پانی پینا ہے۔“
یہاں لفظ بھائی استعمال ہوا ہے مگر تمام خواتین بھی اس میں برابر کی شریک ہیں اور بسا اوقات
قرآن کریم کے محاورے سے پتہ چلتا ہے کہ مرد کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے لیکن عورتیں بھی اس میں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
شامل ہوتی ہیں۔۶۱۲
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی خدمت میں بعض ہندو اور بدھ مذاہب والے لوگ
بھی حاضر ہو کر اپنی تکلیفیں پیش کیا کرتے تھے۔ایک روز ایک ہندو عورت نے کسی دوسری عورت کا گلہ
کیا کہ فلاں ایسی ہے فلاں مجھے یوں تنگ کرتی ہے۔آپ نے فرمایا کہ
”دیکھو یہ بہت بری عادت ہے جو خصوصاً عورتوں میں پائی جاتی ہے
چونکہ مرد اور کام بہت رکھتے ہیں اس لئے ان کو شاذ و نادر ہی ایسا موقع ملتا ہے کہ
بے فکری سے بیٹھ کر آپس میں باتیں کریں اور اگر ایسا موقع بھی ملے تو ان کو اور
بہت سی باتیں ایسی مل جاتی ہیں جو وہ بیٹھ کر کرتے ہیں لیکن عورتوں
کو نہ علم ہوتا ہے
اور نہ کوئی ایسا کام ہوتا ہے۔“
یہاں یا درکھیں سب دنیا کی عورتیں مراد نہیں ہیں وہ خاص معاشرہ ہے خاص ماحول ہے خاص
سوال کرنے والی کا پس منظر ہے جس کو مد نظر رکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ جواب د۔رہے ہیں۔پس وہ لاعلم عورتیں جو اس معاشرے میں بکثرت پائی جاتی تھیں ان کا ذکر ہور ہا ہے۔فرمایا:
اس لئے سارے دن کا شغل سوائے گلہ اور شکایت کے کچھ نہیں ہوتا۔“
فرمایا:
ایک شخص تھا اس نے کسی دوسرے کوگناہگار دیکھ کر خوب اس کی نقطہ
چینی کی اور کہا کہ تو دوزخ میں جائے گا۔قیامت کے دن خدا تعالیٰ اس سے
پوچھے گا کہ کیوں تجھ کو میرے اختیار کس نے دیئے ہیں۔دوزخ اور بہشت میں
بھیجنے والا تو میں ہی ہوں تو کون ہے سو ہر ایک انسان کو سمجھنا چاہئے کہ ایسا نہ ہو کہ
میں ہی الٹا شکار ہو جاؤں۔“
(ملفوظات جلد پنجم ص ۱۱)
اب صرف دو اقتباس باقی ہیں اور جب یہ ختم ہوں گے تو میں بھی اس خطاب کو ختم کر دوں گا
پھر دعا میں آپ لوگ شامل ہو جا ئیں۔پھر انشاء اللہ آگے آج کا بڑا بھاری دن ہے جس میں شام کی
تقریر میں تمام دنیا کی جماعتوں کی ترقیات اور وہ دلچسپ واقعات بیان ہونے ہیں جو اعجازی شان
اپنے اندر رکھتے ہیں اس سے انشاء اللہ آپ کے ایمانوں کو بہت تقویت ملے گی۔وہ اعداد وشمار کا بیان
۶۱۳
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
کرنے کا دن ہے۔خدا کے فضلوں کو یاد کر رہے ہوں گے لیکن آپ جانتی ہیں کہ اعداد و شمار کے بیان
کے وقت بہت سے لوگ توجہ کھو دیتے ہیں۔کسی مقرر نے کہا تھا کہ اگر کوئی سو جائے تو یہ نہیں کہا کہ اس
کو چٹکی کاٹو اس نے کہا مجھے چٹکی کاٹو۔تو مجھے چنگی تو نہ کاٹیں لیکن اگر سو جائے تو اس کو جگانے کی
ذمہ داری بھی تو میرے اوپر ہی ہے اس لئے میں کوشش یہی کرتا ہوں، بھر پور کوشش کرتا ہوں کہ
اعداد و شمار کے مضمون کو ایسے واقعات سے سجاتا چلا جاؤں جو عام فہم ہوں جو دلوں میں محبت پیدا کریں
تحریک پیدا کریں اور خدا کرے کہ میں اس میں کامیاب ہو جاؤں تو آج کا دن چونکہ بہت بوجھل دن
ہے اس لحاظ سے لیکن بو جھل کیا ہے اللہ ہی ان بوجھوں کا خود اٹھاتا ہے ہمارا تو نام لگتا ہے۔بچوں کے
ساتھ ابھی تو یہی سلوک ہے۔بسا اوقات بو جھل چیزیں اس کو دیتی ہیں کہ اس کو اٹھاؤ اٹھاتی خود ہیں اور
بچہ سمجھتا ہے میں نے اٹھالی ہے۔ہم بھی اس لحاظ سے بچے ہی ہیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل چاہئے وہ سارے
بوجھ ہلکے کر دے گا صرف دعا ہونی چاہئے۔فرماتے ہیں۔پس ذاتوں پر ناز اور گھمنڈ نہ کرو۔یہ نیکی کے لئے روک کا باعث
ہو جاتا ہے۔ہاں ضروری یہ ہے کہ نیکی اور تقویٰ میں ترقی کرو۔خدا تعالیٰ کے فضل
اور برکات اسی راہ سے آتے ہیں میں خوب جانتا ہوں کہ ہماری جماعت اور ہم جو
کچھ ہیں اسی حال میں اللہ تعالیٰ کی تائید اور اس کی نصرت ہمارے شامل حال
ہوگی کہ ہم صراط مستقیم پر چلیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اور کچی اتباع
کریں۔قرآن شریف کی پاک تعلیم کو اپنا دستور العمل بنالیں اور ان باتوں کو ہم
اپنے عمل اور حال سے ثابت کریں نہ صرف قال سے۔اگر ہم اس طریق کو اختیار
کریں گے تو یقیناً یا درکھو کہ ساری دنیا بھی مل کر ہم کو ہلاک کرنا چاہے تو ہم ہلاک
نہیں ہو سکتے اس لئے کہ خدا ہمارے ساتھ ہوگا۔“
اور آخر پر ایک فقرہ ہے صرف ایک ہی فقرہ میں آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا پیش کرتا ہوں یہ بہت ہی گہرا ہے بہت عارفانہ ہے۔فرمایا:
پلید دل سے پلید باتیں نکلتی ہیں اور پاک دل سے پاک باتیں نکلتی
ہیں۔انسان اپنی باتوں سے ایسا ہی پہچانا جاتا ہے جیسے کہ درخت اپنے پھلوں سے۔“
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۱۴
خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء
پس آپ احمدیت کے درخت کے پھل ہیں اور خدا کرے کہ آپ سے احمدیت اس طرح
پہچانی جائے جیسے درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے اور اس میں آپ کی سچائی کا بہت بڑا دخل ہے۔درخت کا پھل تو سچا ہوتا ہے۔اپنے درخت کے اندرونی اثرات بیان کر دیتا ہے۔اگر میٹھا پھل ہے تو
پتہ لگے گا کہ وہ درخت ہی میٹھا ہے تو خدا کرے کہ آپ کا میٹھا پھل سب کی نظر میں آجائے اور اس میں
کوئی جھوٹ اور کوئی تصنع نہ ہو۔واقعہ جماعت احمدیہ ہی ایک درخت ہے جس کو میٹھے پھل لگتے ہیں۔اللہ کرے کہ آپ کو میری ان باتوں کی سمجھ آئے اور یہ آپ کے دلوں کی گہرائی تک اتر جائیں کیونکہ میری
باتیں کیا ہیں یہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں ہیں اور وہ باتیں ہیں جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے مجھی ہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی
ہو۔آئیے اب میرے ساتھ دُعا میں شامل ہو جائیں۔