آنحضورﷺ کی عورتوں کو زرّیں نصائح
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۴۵
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
آنحضور ﷺ کی عورتوں کو زریں نصائح
(جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
آج کے خطاب کے لئے میں نے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض نصیحتیں جو
آپ نے عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہیں دیں، وہ پیش کرتا ہوں۔یہ بعض صحابیات کو انفرادی طور
پر بھی آپ نے نصیحت کی اور بعض دُعائیں دیں اور بعض ایسی بھی صحابیات کا ذکر ہے جنہوں نے
شہادت کی درخواست کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعا دی وہ بعینہ لفظ بہ لفظاً بعد میں پوری
ہوئی اور اجتماعی طور پر بھی صحابیات سے آپ نے خطاب فرمایا ہے با رہا۔پہلی روایت ابوداؤد کتاب الجنائز سے لی گئی ہے۔حضرت اُسیڈ ایک بیعت کرنے والی
صحابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت لیتے وقت جو
عہد اُن سے لیا اس میں یہ بات بھی تھی کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی نہیں کریں گی ، ماتم کے
وقت نہ اپنا چہرہ نو چیں گی اور نہ واویلا کریں گی، نہ اپنا گریبان پھاڑیں گی اور نہ اپنے بال بکھیر دیں گی۔ایک دوسری روایت میں ، مسند احمد بن حنبل سے لی گئی ہے۔حضرت انس روایت کرتے ہیں
کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم جب عورتوں سے بیعت لیا کرتے تھے تو اس وقت آپ نے ان سے یہ عہد
بھی لیا کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی۔عورتوں نے کہا کہ کچھ عورتوں نے جاہلیت میں ہماری مرگ پر بین
کرنے میں ہماری مدد کی تھی ( ہم جاہل ہوا کرتی تھیں تو جاہل عورتیں اسی طرح اپنے سابقہ رواج کے
مطابق بین کیا کرتی تھیں اور ہماری مدد کیا کرتی تھیں) کیا اب ہم اسلام کی حالت میں ان کی مدد کرسکتی
ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام میں اس قسم کی کوئی مدد جائز نہیں۔
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۴۶
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
ایک روایت حضرت عائشہ صدیقہ کی ہے کہ مومن عورتیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف ہجرت کر کے آتیں تھیں تو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ان کی آزمائش کی جاتی تھی اور شرک نہ
کرنے ، چوری اور زنانہ کرنے کی بیعت لی جاتی تھی۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں جو مومن عورتوں میں
سے اس کا اقرار کرتی تھی تو گویا وہ ایک مشکل امر کا اقرار کرتی تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب
عورتوں سے ان کی زبان سے یہ عہد لیتے تھے تو آپ ان کو فرماتے تھے اب جاؤ میں نے آپ کی بیعت
لے لی۔اور خدا کی قسم کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ بیعت میں کسی عورت کے ہاتھ سے مس نہیں
ہوا کیونکہ آپ تھورتوں سے زبانی بیعت لیا کرتے تھے۔حضرت عائشہ صدیقہ بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے سوائے
اس عہد کے جس کا اللہ نے حکم دیا اور کوئی عہد نہیں لیا اور آپ ان سے بیعت لے کر فرماتے تھے میں نے
تم سے زبانی بیعت لے لی۔ایک مسند امام احمد بن حنبل میں حضرت امیمہ بنت رقیقہ کی روایت ہے کہ میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔ایک ترندی کتاب الاستیذان سے حضرت اسماء بنت یزید کی روایت ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مسجد میں سے گزرے وہاں عورتوں کی ایک جماعت
بیٹھی ہوئی تھی۔آپ نے
ہاتھ کے اشارے سے ان کو سلام کیا۔بخاری کتاب العلم میں حضرت ابو سعید خدری کی روایت ہے کہ عورتوں نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ کی ملاقات کے بارہ میں مرد ہم پر غالب آگئے ہیں۔پس آپ
ایک دن ہمارے لئے خاص طور پر مقرر فرماویں۔آپ نے ایک دن ان کے لئے مقررفرمایا جس میں
آپ ان سے ملاقات فرماتے تھے۔آپ اُن کو وعظ فرماتے تھے اور ارشادات فرماتے تھے۔آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ تم میں سے کوئی بھی عورت نہیں ہے جو اپنے تین بچے آگے بھجواتی
ہے مگر وہ اس کے لئے آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ایک عورت نے عرض کیا یا رسول
اللہ !
اگر کسی کے دو بچے فوت ہوئے ہوں تو فرمایا ! ہاں خواہ دو ہی کیوں نہ ہوں۔اس سے مراد یہ ہے کہ وہ
عورت جو اپنے بچوں کی وفات پر صبر سے کام لیتی ہے وہی بچے ان کے لئے بعد میں نجات کا موجب
حضرت خلیفہ مسیح الرائع کے مستورات سے خطابات ۶۴۷
بن جاتے ہیں۔خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
ایک روایت اسماء بنت یزید انصاری کی ہے وہ ایک دفعہ ان کے بیان مطابق آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عورتوں کی نمائندہ بن کر آئیں اور عرض کیا کہ حضور ! میرے ماں باپ
آپ پر فدا ہوں میں عورتوں کی طرف سے حضور کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو
مردوں اور عورتوں سب کی طرف مبعوث فرمایا ہے۔ہم عورتیں گھروں میں بند ہو کر رہ گئی ہیں اور مردوں
کو یہ فضیلت اور موقع حاصل ہے کہ وہ نماز با جماعت، جمعہ اور دوسرے مواقع اجتماع میں شامل ہوتے
ہیں۔نماز جنازہ پڑھتے ہیں۔حج کے بعد حج کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد
کرتے ہیں اور جب آپ میں سے کوئی حج ، عمرہ یا جہاد کی غرض سے جاتا ہے تو ہم عورتیں آپ کی اولاد
اور آپ کے اموال کی حفاظت کرتی ہیں اور سوت کات کر آپ کے کپڑے بنتی ہیں۔آپ کے بچوں کی
دیکھ بھال اور ان کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔کیا مردوں کے ساتھ ہم ثواب
میں برابر کی شریک ہو سکتی ہیں؟ جبکہ مرد اپنا فرض ادا کرتے ہیں اور ہم اپنی ذمہ داری نبھاتی ہیں۔حضور
صلی اللہ علیہ وسلم اسماء کی یہ باتیں سن کر صحابہ کی طرف مڑے اور انہیں مخاطب کر کے فرمایا! کہ اس عورت
سے زیادہ عمدگی کے ساتھ کوئی عورت اپنے مسئلہ اور کیس کو پیش کر سکتی ہے؟ صحابہ رضوان اللہ نے عرض
کیا۔حضور ہمیں تو گمان بھی نہیں تھا کہ کوئی عورت اتنی عمدگی کے ساتھ اور اتنے اچھے پیرائے میں اپنا
مقدمہ پیش کرسکتی ہے۔پھر آپ اسماء کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا اے خاتون ! اچھی طرح سمجھ لو اور
جن کی تم نمائندہ بن کر آئی ہو ان کو جا کر بتا دو کہ خاوند کے گھر کی عمدگی کے ساتھ دیکھ بھال کرنے والی
اور اسے اچھی طرح سنبھالنے والی عورت کو وہی ثواب اور اجر ملے گا جو اس کے خاوند کو اپنی ذمہ داریاں
ادا کرنے پر ملتا ہے۔ایک روایت مسند حضرت امام احمد بن حنبل سے مروی ہے جو حضرت عائشہ صدیقہ نے بیان
کی ہے۔اَنَّ أَسْمَاءِ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ تَعَالَىٰ عَنْهُمَا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ
کہ اسماء بنت ابی بکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس حالت میں آئیں کہ وہ باریک
کپڑا پہنے ہوئے تھیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے اعراض کیا اور فرمایا اے اسماء ! جب عورت بالغ
ہو جائے تو اس کے لئے مناسب نہیں ہے کہ منہ اور ہاتھوں کے سوا اس کے بدن کا کوئی اور حصہ نظر آوے۔ایک روایت ابوداؤد سے حضرت عبداللہ بن عباس کی مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت خلیفہ صیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۶۴۸
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
نے ایسی عورتوں پر لعنت بھیجی ہے جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں اور ایسے مردوں پر بھی لعنت بھیجی
ہے جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔یہ آج کل کے زمانے میں رواج ہے کہ مرد عورتوں کی طرح اپنے بال بڑھا لیتے ہیں اور
عورتیں مردوں کی طرح بال کٹوا لیتی ہیں۔مجھے بھی ایک بچی ملنے آئی تھی اس کا یہی حال تھا اس کو
میں نے نصیحت کی۔اس نے توبہ کی اور مجھے کہا کہ اب میں جا کر اپنے بال بڑھالوں گی۔تو اس قسم کے
لطیفے بھی بہت مشہور ہیں کہ ایک آدمی اچانک غسل خانے میں گیا غلطی سے وہاں کوئی اس قسم کی عورت
نہا رہی تھی تو اس نے کہاExcuse me Sir معاف کرنا بھائی میری غلطی ہوگئی ہے۔یہ رواج ہے
زمانے کا بگڑا ہوا۔اس سے احمدی خواتین کو پوری طرح تو بہ کرنی چاہئے اور احمدی مردوں کو بھی۔ایک ابن ماجہ ابواب النکاح سے روایت ہے حضرت عبد اللہ ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ
حضرت عائشہ نے کسی انصاری عزیزہ کی شادی کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کا علم ہوا تو
آپ نے فرمایا کہ کچھ تحفے تحائف بھی بھجوائے ہیں؟ عرض کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھجوائے ہیں۔حضور نے فرمایا کیا گانے والیاں بھی بھیجی ہیں؟ حضرت عائشہ نے کہا کہ نہیں۔اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا! انصار ایسے موقعوں پر گانے پسند کرتے ہیں تمہیں چاہئے تھا کہ انہیں ایسی گانے والیاں
بھیجتیں
جو کہتیں:
آتَيْنَا كُمُ آتَيْنَا كُمْ فَحَيَّانَا وَحَيَّاكُمْ
یہ شعر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی وقت بنا کر اُن کو سکھایا۔ترجمہ یہ ہے۔ہم تمہارے
ہاں آئے ہیں تمہیں خوش آمدید کہنے کے لئے۔پس خوش آمدید کہو۔بخاری کتاب النکاح سے ایک روایت خالد بن زکوان کی ہے کہ ربیع بنت معوذ بیان کرتی ہیں
کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری شادی کے روز تشریف لائے اور میرے بچھونے پر تشریف
فرما ہوئے۔جیسے تم میرے پاس بیٹھے ہو۔ہماری کچھ بچیاں ڈھولک کی تھاپ پر جنگ بدر میں اپنے
شہید ہونے والے بزرگوں کے نوحے گارہی تھیں کہ اچانک ان میں سے ایک لڑکی یہ پڑھنے لگی
ہمارے اندر ایک ایسا نبی موجود ہے جو کل کی بھی بات جانتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ مت
کہو ہاں جو پہلے پڑھ رہی تھیں وہ بیشک پڑھتی رہو۔ایک اور روایت حضرت عائشہ صدیقہ کی ابن ماجہ سے مروی ہے۔حضرت عائشہ اور حضرت
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۴۹
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
ام سلمہ دونوں بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ فاطمہ کو رخصت کی
غرض سے دلہن کی طور پر تیار کرو۔(اب دیکھیں کتنی سادگی سے انہوں نے گھر سجایا ہے ) ہم نے اس
کے کمرے کو لیپ پوت کر کے ٹھیک کیا۔تکیہ اور گدے نرم نرم کھجور کے چھلکوں کے تیار کئے پھر ہم نے
کھانے کے لئے کھجور اور کشمش اور پینے کے لئے میٹھے پانی کا انتظام کیا اور ہم نے کپڑے اور مشکیزہ
لٹکانے کے لئے ایک لکڑی کونے میں گاڑی۔اس طرح حضرت فاطمہ کی رخصتی سے بڑھ کر کوئی
خوبصورت رخصتنا نہ ہم نے نہیں دیکھا۔حضرت ابوداؤد سے ایک روایت حضرت ابن عباس کی ہے کہ ایک ہماری لڑکی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور بیان کیا کہ اس کے والد نے اس کی شادی کی ہے اور یہ شادی اسے
ناپسند ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اختیار دیا کہ وہ چاہے تو اس نکاح کو قائم رکھے
اور اگر چاہے تو اسے رد کر دے۔یہ مغرب میں الزام لگایا جاتا ہے کہ مسلمان بچیوں کی زبردستی شادی کی جاتی ہے۔یہ سراسر
جھوٹ ہے اب بگڑے ہوئے زمانے کے مسلمان یہ کرتے ہوں تو کرتے ہوں اللہ کے فضل سے
احمدیوں میں پوری کوشش کی جاتی ہے کہ کوئی ایسا واقعہ نہ ہو۔ایک مسند امام احمد بن حنبل سے روایت حضرت عبداللہ بن عباس کی ہے کہ ایک عورت کا
خاوند فوت ہو گیا۔اس کا اس سے ایک بچہ بھی تھا۔بچے کے چانے عورت کے والد سے اس بیوہ کا رشتہ
مانگا یعنی اس کے دیور نے رشتہ مانگا۔عورت نے بھی رضا مندی کا اظہار کیا لیکن لڑکی کے والد نے اس کا
رشتہ اس کی رضامندی کے بغیر کسی اور جگہ کر دیا۔اس پر وہ لڑکی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوئی اور شکایت کی۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے والد کو بلا کر دریافت کیا اس کے والد نے
کہا کہ اس کے دیور سے بہتر آدمی کے ساتھ میں نے اس کا رشتہ کیا ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے باپ
کے کئے ہوئے رشتے کو تو ڑ کر بچے کے چچا یعنی عورت کے دیور سے اس کا رشتہ کر دیا۔سنن ابی داؤد میں یہ روایت ہے ایک بار ایک صحابی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور بچے کو اس
سے لینا چاہا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کہا کہ میرا پیٹ اس کا ظرف،
میری چھاتی اس کا مشکیزہ اور میری گود اس کا گہوارہ تھا اور اب اس کے باپ نے مجھے طلاق دے دی اور
اس کو مجھ سے چھینا چاہتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تک تم دوسرا نکاح نہ کر لو تم بچے کی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
سب سے زیادہ مستحق ہو۔خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
ایک روایت بخاری کتاب الادب سے لی گئی ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں۔قَالَتْ مَارَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ اَشْبَهَ سَمُتًا وَهَدْيَاو دلا یہ عربی عبارت کا ترجمہ میں پڑھتا
ہوں اب حضرت عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے فاطمہ سے بڑھ کر رضی اللہ تعالیٰ عنھا، شکل
وصورت ، چال ڈھال اور گفتگو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ کسی اور کو نہیں دیکھا۔حضرت
فاطمہ جب کبھی حضور سے ملنے آتیں تو حضور ان کے لئے کھڑے ہو جاتے ،ان کے ہاتھ کو پکڑ
کر چومتے ، اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھاتے۔اسی طرح جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم ملنے کے لئے حضرت
فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کے ہاں تشریف لے جاتے تو وہ کھڑی ہو جاتیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے
دست مبارک کو بوسہ دیتیں اور اپنے بیٹھنے کی جگہ پر حضور کو بٹھا تیں۔ایک لمبی روایت ابو داؤد سے لی گئی ہے۔اس میں حضرت ابن عابد بیان کرتے ہیں کہ مجھے
حضرت علی نے کہا کہ کیا میں تجھے اپنا اور فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک واقعہ نہ سناؤں۔حضرت فاطمہ تمام رشتہ داروں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ عزیز تھیں۔میں نے کہا
کیوں نہیں ضرور سنائیں۔اس پر حضرت علی سنانے لگے کہ چکی چلا چلا کر فاطمہ کے ہاتھ میں گئے اور پانی
ڈھوڈھوکر سینے پر مشکیزے کے نشان پڑ گئے تھے اور گھر میں جھاڑو دینے کی وجہ سے کپڑے میلے کچیلے
ہو جاتے تھے۔اس عرصے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ خادم آئے۔میں نے کہا بہتر ہوگا اگر
پ اپنے والد محترم کے پاس جا کر کوئی خادم مانگ لیں وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو
دیکھا کہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔وہ اس دن واپس آگئیں۔پھر دوسرے دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم خودان
کے پاس گئے اور پوچھا کسی چیز کی ضرورت ہے؟ وہ خاموش رہیں۔میں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم
میں بتاتا ہوں یہ کس لئے آئی ہیں۔چکی چلا چلا کر ہاتھ میں گئے پڑ گئے ہیں۔مشک اُٹھا اُٹھا کر سینے پر
نشان پڑگئے ہیں۔جب آپ کے پاس خادم آئے تو میں نے کہا جا کر اپنے لئے ایک خادم مانگ لو تا کہ
وہ اس جانکاہ محنت سے بچ سکے۔حضور علیہ السلام یہ سن کر فرمانے لگے۔فاطمہ اللہ سے ڈرو، اپنے رب
کے فرائض ادا کرو، گھر کے کام کاج خود کرو۔جب رات کو سونے لگو تو ۳۳ بارسبحان اللہ ۳۳۰ بار الحمد للہ
اور ۳۴ بار اللہ اکبر کہو کل سو بار ہوئے۔یہ نوکر چاکر کی تمنا سے زیادہ بہتر ہے۔اس پر حضرت فاطمہ نے
عرض کیا میں اللہ اور اس کے رسول کی رضا پر راضی ہوں۔
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۵۱
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
ایک روایت ابوداؤد سے ابوطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔ابوطفیل بیان کرتے ہیں
کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام جعرانہ میں دیکھا آپ گوشت تقسیم فرمارہے تھے۔اس
دوران ایک عورت آئی یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آگئی۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس کے لئے اپنی چادر بچھا دی اور وہ عورت اس پر بیٹھ گئی۔میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ خاتون کون
ہے تو لوگوں نے بتایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی والدہ ہیں۔ایک روایت بخاری کتاب الانبیاء سے لی گئی ہے جو حضرت ابو ہریہ کا بیان کرتے ہیں کہتے
ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اِسْتَوْصُوا بِالنَّاس خَيْراً کہ عورتوں کی بھلائی اور خیر خواہی
کا خیال رکھو کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پہلی کا سب سے زیادہ کسی حصہ اس کا سب سے اعلیٰ
حصہ ہوتا ہے اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو اسے توڑ ڈالو گے اور اگر تم اسے اس کے حال
پر رہنے دو گے تو وہ ٹیڑھا ہی رہے گا۔پس عورتوں سے نرمی کا سلوک کرو۔اسی قسم کی روایت ایک بائبل میں ملتی ہے جس میں آدم کی پسلی سے پیدا ہونے کا ذکر ہے۔قرآن کریم ایسی کسی روایت کو بیان نہیں کرتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس روایت کی بھی گویا
تشریح فرما دی۔عورت کو پہلی سے پیدا کیا گیا سے مراد یہ ہے کہ عورت خدا کے فضل سے اپنے اندر ایک
نزاکت کا حسن رکھتی ہے اور پہلی کا سب سے اعلیٰ حصہ وہ ہوتا ہے جو زیادہ مڑا ہوا ہوتا ہے تو بظاہر عورت
میں ایک کبھی بھی ہوتی ہے۔ایک نخرہ بھی ہوتا ہے مگر سب سے زیادہ خوبصورتی اس میں اسی وقت پیدا
ہوتی ہے جب وہ اس قسم کے نخروں سے کام لیتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اس کو سیدھا کرنے کی کوشش نہ کرنا ورنہ عورت کا سارا حسن جاتا رہے گا۔حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں ابن ماجہ کتاب النکاح میں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا جو عورت اس حالت میں فوت ہوئی کہ اس کا خاوند اس سے خوش اور راضی ہے تو وہ جنت میں
جائے گی۔ایک روایت مسلم کتاب النکاح میں حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا مومن کو اپنی مومنہ بیوی سے نفرت اور بغض نہیں رکھنا چاہئے اگر اس کی ایک بات نا پسند
ہے تو دوسری بات پسندیدہ بھی ہوتی ہے۔پس مردوں کو خصوصیت سے یہ نصیحت ہے بعض عورتوں پر
بہت ظلم کرتے ہیں۔بعض ان کو شکل کے طعنے دیتے ہیں ان کی بعض اداؤں کے طعنے دیتے ہیں یہ
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۵۲
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
نہایت ناجائز حرکت ہے اور ہرگز اللہ کو پسند نہیں اس لئے ان میں جو اچھی بات دیکھیں اس کی تعریف
کیا کریں اور بُری بات سے پردہ پوشی کریں۔صحیح بخاری میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ روایت درج ہے کہ نِعم النِسَاء
قُريش احْنَاهُنَّ عَلَى الْوَلَدِ ورَاهُنَّ عَلَى الزَّوُج یعنی قریش کی عورتیں کس قدر اچھی ہیں، بچوں
سے محبت رکھتی ہیں اور شوہروں کے مال واسباب
کی نگرانی کرتی ہیں۔ایک روایت مسند احمد بن حنبل سے حضرت عبد الرحمن بن عوف کی بیان ہوئی ہے وہ عرض
کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس عورت نے پانچوں وقت نماز پڑھی اور رمضان
کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو بُرے کاموں سے بچایا اور خاوند کی فرمانبرداری کی اور اس کا کہا
مانا۔ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت میں جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔جس دروازے کا
محاورہ ہے۔مراد یہی ہے کہ اس نے ہر پہلو سے ایسی نیکیاں کی ہیں کہ جو اس کو جنت کا حقدار بناتی ہیں۔ایک روایت بخاری کتاب النفعات سے لی گئی ہے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ ہند
بنت نکنبہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو سفیان بخیل آدمی ہے اور وہ مجھے اتنا خرچ نہیں
دیتا جو مجھے اور میرے بچوں کے لئے کافی ہو سوائے اس کے کہ میں خود اس کی لاعلمی میں کچھ لے لوں۔آپ نے فرمایا مناسب طور پر صرف اتنا لے لیا کرو کہ تمہارے لئے اور تمہارے بچوں کی ضرورت کے
لئے کافی ہو۔پس اگر کچھ بخیل خاوندوں کی بیویاں موجود ہوں تو یا د رکھ لیں اتنا ہی نکالا کریں جتنا
ضرورت کے لئے مجبوری ہے۔( بعض عورتوں کی ہنسنے کی آواز آئی ہے جس سے لگتا ہے کہ ان کے خاوند
بخیل ہیں شاید )
ایک روایت ہے بخاری کتاب الزکوۃ میں زنیب زوجہ عبد اللہ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ
میں مسجد میں تھی میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ فرما رہے تھے کہ اے عورتو! صدقہ کرو خواہ
اپنے زیور میں سے ہی کیوں نہ کچھ دینا پڑے۔اور زینب اپنے خاوند عبداللہ اور اپنی گود میں پلنے والے
یتیم بچوں پر خرچ کیا کرتی تھیں۔اس نے عبداللہ سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھو کہ میں
تم پر اور ان یتیم بچوں پر جو میری گود میں ہیں خرچ کرتی ہوں تو کیا میری طرف سے صدقہ ہو جائے گا؟
عبداللہ نے کہا کہ تم خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھو۔چنانچہ میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی طرف روانہ ہوئی۔میں نے انصار کی ایک اور عورت کو دروازے پر موجود پایا۔اسے بھی میری
۶۵۳
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
طرح کا مسئلہ در پیش تھا۔حضرت بلال ہمارے پاس سے گذرے ہم نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے پوچھو کہ اگر میں اپنے خاوند اور گود میں پلنے والے یتیم بچوں پر خرچ کروں تو مجھ سے صدقہ ہو جائے
گا؟ اور ہم نے کہا کہ ہمارے بارے میں نہ بتانا کہ پوچھنے والی کون ہیں؟ بلال نے آپ سے سوال کیا تو
فرمایا وہ دونوں کون ہیں؟ بلال نے کہا زنیب آپ نے فرمایا کونسی زینب ؟ عرض کیا عبداللہ کی بیوی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اس کے لئے دوہرا اجر ہے۔رشتہ داری کا اجر بھی اور صدقہ کا
اجر بھی۔بظاہر تو حضرت بلال نے وعدہ کیا تھا کہ نہیں بتائیں گے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد
کے بعد اس کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا کہ نہ بتا ئیں۔چنانچہ انہوں نے ان کا یہ راز کھول دیا۔(اس
موقع پر حضور نے اپنی بیٹی مونا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: اس کو سنبھالو اپنے بچے کو یہ انڈو نیشیا میں بھی
یہی شرارتیں کیا کرتا تھا)
ابوداؤد کتاب الجنائز میں حضرت ام علی رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی یہ روایت درج ہے کہ میں بیمار
تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عیادت کے لئے میرے ہاں تشریف لائے اور میری تسلی کے لئے
فرمایا۔ام علی بیماری کا ایک پہلو خوش کن بھی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ مرض کی وجہ سے ایک مسلمان کی خطائیں
اس طرح دور کر دیتا ہے جس طرح آگ سونے اور چاندی کی میل کچیل دور کر دیتی ہے۔پس مرض کے
وقت یہ دعا کرنی چاہئے کہ جو بھی ہم نے تکلیف اُٹھائی ہے اللہ اس کے نتیجے میں ہمارے گناہ دھودے۔ایک روایت کتاب الجنائز بخاری میں درج ہے کہ حضرت اسامہ بن زید نے بیان کیا کہ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی نے حضور کو پیغام بھجوایا کہ میرا بیٹا مرنے کے قریب ہے
آپ ہمارے ہاں تشریف لائیں۔حضور نے جوابا سلام بھجوایا اور فرمایا اللہ ہی کا ہے اس نے لے لیا اور
اسی کا ہے جو کچھ اس نے عطا کیا اور ہر ایک شخص کی ایک مقررہ معیاد اس کے ہاں مقرر ہے۔پس چاہئے
کہ تم صبر کرو اور ثواب کی امید رکھو۔اس نے دوبارہ پیغام بھجوایا آپ کو قسم دیتے ہوئے کہ آپ ضرور
تشریف لائیں۔آپ اُٹھے اور آپ کے ساتھ سعد بن عبادہ ، معاذ بن جبل، ابی بن کعب، زید بن ثابت
اور کچھ اور صحابہ رضوان اللہ یھم بھی چلے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بچہ پیش کیا گیا اس کے
سانس اکھڑ رہے تھے۔راوی کہتا تھا یوں محسوس ہوتا تھا کہ ایک پانی کا مشکیزہ ہے یعنی اس کی چھاتی کھلی
ہوئی تھی۔سانس کی تنگی سے، سانس کی تکلیف سے تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں آنسو بھر
آئے۔اصل میں یہی وجہ تھی جو حضور نے پہلے انکار کیا تھا کیونکہ آپ کو پتہ تھا کہ آپ یہ تکلیف دہ منظر
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۵۴
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
برداشت نہیں کر سکیں گے۔سعد نے عرض کیا یا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کیا؟ آپ نے فرمایا یہ محبت
ہے جو اللہ نے اپنے بندوں کے دلوں میں پیدا کی اور اللہ اپنے بندوں میں سے انہی پر رحم کرتا ہے جو
دوسروں پر رحم کرتے ہیں۔ایک اور روایت بخاری کتاب الجنائز میں حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی مروی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہم عورتوں کو جنازے کے ساتھ جانے سے روکتے لیکن اس بارہ میں زیادہ بختی
نہیں فرماتے تھے۔جنازے میں جو روکنے کی وجہ تھی جنازے کے ساتھ جانے میں بعض دفعہ عورتیں
نوحہ وغیرہ کیا کرتی تھیں لیکن اگر عورت جائے اور اصرار کرے کہ میں نے جانا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اس
کو سختی سے نہیں روکا کرتے تھے۔حضرت ام سلیم کی ایک روایت بخاری میں ہے۔نہایت صابر اور مستقل مزاج تھیں ابو عمیر
ان کا بہت لاڈلا اور پیارا بیٹا تھا لیکن جب اس نے انتقال کیا تو نہایت صبر سے کام لیا اور گھر والوں کو منع
کیا کہ ابوطلحہ کو اس واقعہ کی خبر نہ کریں۔رات کو ابوطلحہ آئے تو کھانا کھلایا اور نہایت اطمینان سے بستر پر
لیٹے کچھ رات گذرنے پر ام سلیم نے اس واقعہ کا تذکرہ کیا لیکن عجیب انداز سے بولیں تمہیں کوئی شخص
عاریتاً ایک چیز دے اور پھر اس کو واپس لینا چاہے تو کیا تم اس کے دینے سے انکار کرو گے؟ ابوطلحہ نے
کہا۔کبھی بھی نہیں تو پھر فرمایا تو اب تم کو اپنے بیٹے کی طرف سے صبر کرنا چاہئے۔ابوطلحہ یہ سن کر خفا ہو گئے
کہ پہلے کیوں نہ بتایا؟ صبح اٹھ کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور سارا واقعہ بیان کیا۔آپ
نے فرمایا خدا نے اس رات تم دونوں کو بہت برکت دی ہے کہ خدا نے پہلے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اطلاع دے دی تھی کہ یہ واقعہ ہوا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت رقیہ نے جب وفات پائی تو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ بدر کی وجہ سے ان کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے لیکن جب واپس آئے اور اس
واقعہ کی اطلاع ہوئی تو نہایت رنجیدہ ہو کر قبر پر تشریف لائے اور ارشاد فر مایا عثمان بن مظعون پہلے جاچکے
اب تم بھی ان کے پاس چلی جاؤ۔اس دردناک فقرے نے عورتوں میں کہرام بر پا کر دیا۔حضرت عمرؓ
اُٹھے تا کہ ان پر سختی کر کے ان کو بند کریں آپ نے ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا رونے میں کچھ حرج نہیں لیکن نوحہ
اور بین شیطانی حرکت ہے اس سے بچنا چاہئے۔حضرت فاطمہ بھی بارگاہ نبوی میں حاضر ہوئیں وہ قبر کے
پاس بیٹھ کر روتی جاتی تھیں اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کپڑے سے ان کے آنسو پونچھتے جاتے تھے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
ایک روایت مسلم کتاب الجنائز میں حضرت ابو ہریرہ کی مروی ہے کہ ایک سیاہ رنگ کی
عورت مسجد کی صفائی اور اس کی دیکھ بھال کرتی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی دن تک اس کو نہ
دیکھا تو آپ نے اس کے متعلق پوچھا۔لوگوں نے عرض کیا کہ یارسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی
تو وفات ہوگئی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے کیوں نہ اس کی اطلاع دی؟ دراصل صحابہ رضوان
اللہ علیم نے اس کو معمولی انسان سمجھ کر یہ خیال کیا تھا کہ اس کے متعلق حضور کو کیا تکلیف دینی ہے۔چنانچہ حضور نے فرمایا مجھے اس کی قبر دکھاؤ۔لوگوں نے قبر دکھائی تو آپ نے وہاں جا کر اس کی نماز جنازہ
پڑھی اور فرمایا یہ قبریں تاریکی سے بھری ہوئی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ میری نماز اور دعا کی وجہ سے ان کو منور
اور روشن فرما دیتا ہے۔تو یہ بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فصاحت و بلاغت ہے جو ہمیشہ اپنی شان
دکھلاتی تھی کہ وہ سیاہ رنگ کی عورت تھی تو فرمایا یہ اس کی سیاہی کا سوال نہیں ساری قبریں ہی تاریکی سے
بھری ہوتی ہیں مگر میری دُعا سے منور ہو جاتی ہیں۔بخاری کتاب الجنائز میں حضرت عائشہ صدیقہ کی یہ روایت مروی ہے کہ ایک یہودی عورت
ان کے پاس آئی اور اس نے عذاب قبر کا ذکر کیا اور حضرت عائشہ سے کہا اللہ آپ کو عذاب قبر سے
بچائے۔چنانچہ حضرت عائشہ نے رسول اللہ سے عذاب قبر کی بابت دریافت کیا۔آپ نے فرمایا ہاں
عذاب قبریج ہے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں اس کے بعد میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی بھی
نماز پڑھتے نہیں دیکھا مگر اس میں عذاب قبر سے بخشش طلب کیا کرتے تھے۔یہ ضروری نہیں کہ حضرت
عائشہ صدیقہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر نماز کے وقت یہ دعاسنی ہو مگر جو بھی جب بھی سنی یہ سنا
کہ آپ عذاب قبر سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ایک روایت بخاری ہی میں حضرت زنیب بنت ابی سلمہ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ
میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت ام حبیبہ کے پاس حاضر ہوئی وہ فرمانے لگیں کہ میں نے نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ کسی مومن عورت کے لئے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان
لاتی ہے۔یہ جائز نہیں کہ وہ کسی عزیز کی وفات پر تین دن سے زیادہ سوگ کرے سوائے اپنے خاوند کے
کہ جس کے لئے وہ چار ماہ دس دن تک سوگ کرے گی یعنی عدت مقرر ہے۔سوگ نہ کرنے سے مراد
ہے زیبائش اور بناؤ سنگھار سے پر ہیز رکھے۔کہتی ہیں پھر میں زنیب بنت جحش کے پاس آئی۔جب ان
کا بھائی فوت ہوا انہوں نے تیسرے دن کے بعد کچھ خوشبو منگا کر لگائی پھر فرمایا مجھے اس خوشبو وغیرہ کی
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
کوئی حاجت یا ضرورت تو نہیں مگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ کسی مومن عورت کے
لئے جائز نہیں کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرے۔سوائے اپنے خاوند کے جس پر چار ماہ
دس دن کی جو مدت مقرر ہے۔وہ تو قرآن کریم کا حکم ہے اس کے مطابق تو میں عمل کروں گی۔صحیح بخاری کتاب الجنائز میں ایک روایت حضرت عائشہؓ سے مروی ہے۔حضرت عائشہ سے
روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری دفعہ بیمار ہوئے تو آپ کی کسی بیوی نے ایک گرجا کا
ذکر کیا جو انہوں نے سرزمین حبشہ میں دیکھا تھا اور جس کا نام ماریہ تھا۔حضرت ام سلمہ اور حضرت ام
حبیبہ ملک جبش میں رہ چکی تھیں اُن دونوں نے اس گرجے کی خوبصورتی اور اس کی تصاویر وغیرہ کا ذکر
کیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جب ان میں سے کوئی نیک آدمی
مرجاتا تھا تو اس کی قبر پر عبادت گاہ تعمیر کر لیا کرتے تھے۔پھر اس میں اس طرح کی تصویر میں بناڈالتے
تھے۔یہ لوگ اللہ کی بدترین مخلوق ہیں۔ایک لمبی روایت ہے بخاری کتاب الجنائز میں خارجہ بن زید بیان کرتے ہیں کہ انصار کی
ایک عورت ام علی جس نے نبی کریم کی بیعت کی تھی اس نے مجھے بتایا کہ مہاجرین قرعہ کے ذریعہ تقسیم
کئے گئے اور عثمان بن مظعون ہمارے حصے میں آئے۔ہم انہیں اپنے گھر لے آئے۔ان کو ایسی بیماری
پیش آگئی جس میں ان کی وفات ہوئی۔وفات کے بعد ان کو نسل دے کر کفن دیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم تشریف لائے اور کہا اے ابو صائب ! یعنی عثمان بن مظعون کی نعش کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔اللہ کی رحمتیں تجھ پر ہوں۔یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا۔بیوی نے جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم تشریف لائے تو ان کی بیوی نے اپنے مرحوم خاوند کو مخاطب کرتے ہوئے عرض کیا۔اللہ کی
حمتیں تجھ پر ہوں میں گواہی دیتی ہوں کہ خدا نے تجھے عزت دی ہے۔یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تشریف لائے ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تجھے کیسے پتہ کہ اللہ نے اُسے عزت دی ہے۔میں نے عرض کیا کہ حضور اُسے بھی نہیں ؟ یعنی جب آپ تشریف لائے تو کیا اس کو بھی عزت نہیں ملی تو
پھر کسے اللہ تعالیٰ عزت دیتا ہے۔آپ نے فرمایا بس اس کو جب موت آ گئی تو میں اس کے لئے بھلائی
کی امید رکھتا ہوں اور خدا کی قسم میں اللہ کا رسول ہو کر بھی نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔ام علی کہتی ہیں خدا کی قسم اس کے بعد میں
کسی کو حتمی طور پر پاکباز قرار نہیں دیتی۔حضرت سمعیہ کا اسلام قبول کرنے والوں میں ساتواں نمبر تھا۔حضرت سمعیہ کو بھی خاندان