آنحضورﷺ کی عورتوں کو زرّیں نصائح
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
مغیرہ نے شرک پر مجبور کر دیا۔شرک پر مجبور نہیں کر دیا۔شرک پر بہت مجبور کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے
عقیدے پر نہایت شدت سے قائم رہیں۔مشرکیں ان کو مکے کی جلتی تپتی ریت پر لوہے کی زرہ پہنا کر
دھوپ میں کھڑا کرتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ادھر سے گزرتے تو یہ حالت دیکھ کر فرماتے تھے
اے آل یا سر صبر کرو۔اس کے عوض تمہارے لئے جنت ہے۔دن بھر اس مصیبت میں رہ کر شام کو نجات
ملتی تھی۔ایک مرتبہ شب کو گھر آئیں تو ابو جہل نے ان کو گالیاں دینی شروع کیں اور پھر اس غصہ میں اس
قدر تیز ہوا کہ اُٹھ کر ایسا نیزہ مارا کہ آپ شہید ہوگئیں۔ان کے بیٹے حضرت عمار نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے آکر کہا کہ اب تو حد ہو گئی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صبر کی تاکید فرمائی۔اور کہا
خداوند آل یا سر کو جہنم سے بچا۔انہوں نے اس دنیا میں جو دنیا کی جہنم گرمی کی تھی وہ تو دیکھ لی انہوں نے تو
آخرت کی جہنم سے بچا۔غزوہ بدر میں جب ابو جہل مارا گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
عمار سے
فرمایا۔دیکھو تمہاری ماں کے قاتل کا خدا نے فیصلہ کر دیا۔ایک روایت ابوداؤد کتاب الصلوۃ باب قیام اللیل میں حضرت ابو داؤد کی مروی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ رحم کرے اس شخص پر جو رات کو اُٹھے نماز پڑھے اور اپنی
بیوی کو اُٹھائے۔اگر وہ اُٹھنے میں پس و پیش کرے تو اس کے منہ پر پانی چھڑ کے تا کہ وہ اُٹھ کھڑی ہو۔اسی طرح اللہ تعالیٰ رحم کرے اس عورت پر جو رات کو اٹھی نماز پڑھی اور اپنے میاں کو جگایا اگر اس نے
اٹھنے میں پس و پیش کیا اس کے چہرے پر پانی چھڑ کا تا کہ وہ اُٹھ کھڑا ہو۔ایک روایت مسند احمد میں حضرت ام سلمہ سے مروی ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
عورتوں کی بہترین مساجد ان کے گھروں کے اندر ہیں۔ایک روایت بخاری کتاب الایمان میں
حضرت عائشہ صدیقہ سے مروی ہے کہ میرے پاس ایک عورت
بیٹھی ہوئی تھی کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
تشریف لائے اور پوچھا یہ کون عورت ہے؟ میں نے عرض کیا یہ فلاں ہے جو اس قدر عبادت اور ذکر الہی
میں مشغول رہتی ہے کہ سوتی بھی نہیں۔یہ سن کر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چھوڑ وتم پر اسی قدر
عبادت واجب ہے جتنی تم میں طاقت ہے۔خدا کی قسم ! تم تھک اور اُکتا جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ نہیں
اکتائے گا اللہ تعالیٰ کو وہی عمل پسند ہے جس پر میانہ روی کے ساتھ مداومت اختیار کی جائے۔ایک روایت مسند احمد میں بھی حضرت مُمیضہ بنت یا سر کی مروی ہے وہ اپنی دادی یوئیر ہا سے
روایت کرتی ہیں کہ جو مسلمان مہاجر خواتین میں سے تھیں یعنی وہ مسلمان مہاجر خواتین میں سے تھیں۔
حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۵۸
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
یوسیر کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نصیحت فرمائی کہ اے مومن عور تو اتم لا الہ الا اللہ
کثرت سے پڑھا کرو اور سبحان اللہ اور الحمد للہ بھی بہت پڑھا کرو اور غفلت نہ کیا کرو اور غفلت کرتے
ہوئے کہیں نعمت اور محبت کو نہ بھول جانا۔انگلیوں کی پوروں پر گنتی کر لیا کرو کیونکہ ان سے پوچھا جائے گا
اور یہ گواہی دیں گے۔ایک روایت بخاری کتاب الصلوۃ میں حضرت ام عطیہ کی مروی ہے وہ فرماتی ہیں ہمیں ارشاد
ہوتا تھا کہ ہم دونوں عیدوں کے موقع پر حائضہ عورتوں اور پردے والی عورتوں
کو بھی ساتھ لے کر جائیں
وہ مسلمانوں کے اجتماع اور ان کی دعا میں شریک ہوں اور حائضہ عورتیں نماز کی جگہ سے الگ رہیں۔ایک عورت نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر ہم میں سے کسی کے پاس اوڑھنی نہ ہو۔وہ اتنا
غربت کا زمانہ تھا کہ بعض عورتوں کے پاس اوڑھنی تک نہیں تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
چاہئے اس کی ساتھی اپنی اوڑھنی اسے بھی اوڑھا دے۔ایک روایت بخاری میں حضرت عائشہ صدیقہ کی مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فجر
کی نماز پڑھتے تھے۔مسلمان مومن عورتیں آپ کے ساتھ اوڑھنی لئے ہوئے نماز فجر میں شریک ہوتی
تھیں۔پھر وہ اپنے گھروں میں لوٹتی تو کوئی انہیں پہچان نہ سکتا تھا۔ایک روایت بخاری کتاب الصلوۃ سے لی گئی ہے جو حضرت جابر بن عبد اللہ کی ہے کہ ایک
عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا میں آپ کے لئے کوئی ایسی چیز نہ بنوادوں
جس پر آپ تشریف فرما ہوا کریں۔میرا ایک غلام بڑھئی کا کام کرتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔اگر آپ کی مرضی ہے۔چنانچہ اس خاتون نے وہ منبر بنایا جس پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخر
وفات تک کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے۔ایک روایت بخاری کتاب العلم سے حضرت ام سلمہ کی مروی ہے۔حضرت ام سلمہ سے
روایت ہے کہ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے اور فرمانے لگے۔سبحان
اللہ، اللہ پاک
ہے۔آج رات کتنے فتنوں کے بارہ میں علم عطا فرمایا اور کتنے ہی خزانے مجھ پر کھولے گئے ہیں۔حجروں
میں سونے والیوں کو جگاؤ کیونکہ کتنی ہی عورتیں ہیں کہ اس دنیا میں تو لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں مگر
آخرت میں لباس سے عاری ہوں گی۔ایک روایت بخاری کتاب الزکوۃ میں حضرت عائشہ صدیقہ کی مروی ہے کہ ایک غریب
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
عورت میرے پاس آئی جس نے اپنی دو بچیاں اُٹھا رکھی تھیں۔میں نے اس کو تین کھجور میں دی۔اس
نے دونوں بیٹیوں کو ایک ایک کھجور دے دی اور ایک کھجور کھانے کے لئے اپنے منہ میں ڈالنے لگی لیکن یہ
کھجور بھی اس کی بیٹیوں نے اس سے مانگ لی۔اس پر اُس نے اس کھجور کے جسے وہ کھانا چاہتی تھی دو
حصے کئے اور اُن دونوں بیٹیوں کو دے دیئے۔مجھے اس کی ادا بہت پسند آئی اور میں نے اس کا ذکر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے جنت واجب کر دی یا یہ
فرمایا کہ اس کی شفقت کی وجہ سے اُسے آگ کے عذاب سے آزاد کر دیا گیا۔ایک روایت بخاری کتاب الزکوۃ میں حضرت ام عطیہ کی درج ہے وہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے بے حد محبت کرتی تھیں اور آپ سبھی ان سے محبت کرتے تھے۔ایک مرتبہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پاس صدقہ کی ایک بکری بھیجی تو انہوں نے اس کا گوشت حضرت عائشہ
کے پاس روانہ کیا۔آپ گھر میں تشریف لائے تو کھانے کے لئے مانگا۔بولیں اور تو کچھ نہیں ہے جو
بکری آپ نے ام عطیہ کے پاس بھیجی تھی اس کا گوشت رکھا ہے۔آپ نے فرمایالاؤ کیونکہ وہ مستحق کے
پاس پہنچ چکی ہے۔مراد یہ ہے کہ اگر کسی کو صدقہ دیا جائے اور وہ اس میں سے کچھ تحفہ صدقہ دینے والے
کے اہل وعیال میں کسی کو یا اس کو بھجوا دے تو صدقہ سمجھ کے اس کو کھانے سے پر ہیز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ
دے دے۔جس کو مل گیا اس کو مل گیا۔اس کے بعد اس کا حق ہے کہ اس میں سے کچھ تحفہ کسی اور کو دے د۔ایک اور روایت میں حضرت عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے ایک بکری ذبح
کروائی اور اس کا گوشت غرباء میں تقسیم کیا اور کچھ گھر میں کھانے کے لئے بھی رکھ لیا۔اس پر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کس قدر گوشت بیچ گیا ؟ عائشہ نے جواب دیا دستی بچی ہے۔یہ سن کر حضور صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سارا بچ گیا ہے سوائے دستی کے۔جو صدقہ میں چلا گیا وہی بچا ہے جو قیامت کے
دن کام آئے گا۔صرف ایک یہ دستی رہ گئی ہے جو نہیں بچی۔بخاری کتاب الادب میں حضرت ابوذر کی یہ روایت درج ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا اے مسلمان عورتو! کوئی عورت اپنی پڑوسن سے حقارت آمیز سلوک نہ کرے۔اگر بکری کا ایک
پا یہ بھی بھیج سکتی ہو تو اسے بھیج دینا چاہئے۔ایک اور روایت صحیح بخاری کتاب الادب میں حضرت عائشہ صدیقہ سے مروی ہے کہ میں نے
عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میرے دو پڑوسی ہیں۔میں کسے تحفہ بھجواؤں۔آپ نے فرمایا ان دونوں
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
میں سے جو تمہارے دروازے کے زیادہ قریب ہے۔خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
اسی طرح ایک اور روایت بخاری کتاب الزکوۃ میں حضرت عائشہ صدیقہ سے مروی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی نے آپ سے پوچھا کہ ہم میں سے کون سب سے پہلے آپ سے
آن ملے گی۔آپ نے فرمایا تم میں سے سب سے پہلے زیادہ لمبے ہاتھوں والی مجھے ملے گی۔چنانچہ
انہوں نے ایک کا نالیا اور اپنے ہاتھ ماپنے لگیں۔حضرت سودہ کے ہاتھ سب سے لمبے نکلے۔بعد میں
پتہ چلا کہ لمبے ہاتھوں سے مراد صدقہ دینا تھا اور ہم میں سے سب سے پہلے حضور کو ملنے والی حضرت
زنیب تھیں جوام المساکین کہلاتی تھیں۔ان کو صدقے دینے کا بہت شوق تھا۔ایک اور روایت حضرت عائشہ صدیقہ سے بخاری کتاب الجنائز میں مروی ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے کہا میری ماں اچانک فوت ہوگئی ہے۔مجھے یقین ہے کہ اگر وہ کلام
کر سکتی تو ضر ورصدقے کا حکم دیتی۔اب اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا اسے اجر ہوگا۔آپ نے فرمایا ہاں۔ایک روایت ابو داؤد میں حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ
ایک عورت اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی۔اس کی بیٹی نے سونے کے
بھاری کنگن پہنے ہوئے تھے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت سے پوچھا کیا اُن کی زکوۃ بھی دیتی ہو۔اس نے جواب دیا نہیں یا حضرت! آپ نے فرمایا کیا تو پسند کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تجھے
آگ کے کنگن پہنائے۔یہ سن کر اس عورت نے اپنی بیٹی کے ہاتھ سے کنگن اُتار لئے اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے عرض کیا کہ یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے لئے ہیں۔یہ روایت پہلے بھی بیان ہو چکی ہے اور جب بھی میں بیان کرتا ہوں عموماً عورتیں اپنے کنگن
زیور وغیرہ پیش کر دیا کرتی ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو جاری رکھتے ہوئے تو اس کو بیان
کرتے ہوئے اب میرے دل میں کچھ تر ڈوسا تھا کہ کچھ عورتیں اپنے پاس بھی رکھیں بارہا پیش کر چکی
ہیں۔اتنے کہ بہت سی مساجد گواہ ہیں کہ خالصہ عورتوں کے زیور اور کنگنوں سے بنائی گئی ہیں تو اللہ تعالیٰ
آپ سب کو جزائے خیر دے کہ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی خواتین کی سنت کو اس
دور میں بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔ایک روایت بخاری کتاب العلم میں ہے کہ حضرت عطاء تابعی بیان کرتے ہیں کہ میں نے
۶۶۱
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
حضرت ابن عباس سے سنادہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکے اور آپ کے ساتھ حضرت
بلال بھی تھے۔آپ کو خیال ہوا کہ آپ کی آواز شاید عورتوں تک سنائی نہیں دی چنانچہ آپ ان کے پاس
تشریف لے گئے۔آپ نے ان
کو نصیحت فرمائی اور صدقہ کی تحریک فرمائی۔چنانچہ عورتیں اپنی بالیاں اور
انگوٹھیاں اُتار اُتار کر صدقہ کرنے لگیں اور حضرت بلال اپنے کپڑے کے ایک دامن میں اسے اکٹھا
کرتے جارہے تھے۔ایک روایت بخاری کتاب الحج میں حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ جھینہ قبیلے کی ایک
عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا کہ میری ماں نے نذر مانی تھی کہ حج کرے گی
مگر وہ حج نہ کر سکی اور اس کی وفات ہوگئی کیا اب میں اس کی طرف سے حج کر سکتی ہوں۔آپ نے
فرمایا ہاں اس کی طرف سے حج کر لو۔تمہارا کیا خیال ہے اگر تمہاری ماں پر کوئی قرض ہوتا تو تم ادا کرتی یا
نہیں؟ اللہ کے حق پورے کرو اللہ وفا کا زیادہ حق دار ہے۔ایک اور روایت ابن ماجہ کی حضرت قبلہ ام بنی عمار سے مروی ہے کہ میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں ایک عمرے کے وقت مروٹی کے مقام پر حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ میں ایک تاجر
عورت ہوں۔میرا خریدنے کا طریقہ یہ ہے کہ چیز کی پہلے بہت کم قیمت بتاتی ہوں پھر آہستہ آہستہ
قیمت زیادہ کرتی جاتی ہوں اور جس قیمت پر خریدنی مقصود ہو اس پر مال خرید لیتی ہوں۔اسی طرح جو
چیز فروخت کرنی ہوتی ہے پہلے اس کے دام بہت زیادہ بتاتی ہوں پھر آہستہ آہستہ دام کم کرتی جاتی
ہوں۔اس پر جس قیمت پر مال فروخت کرنا مقصود ہو اس پر مال فروخت کر دیتی ہوں۔یہ سن کر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے قبیلہ اس طرح نہ کیا کرو بلکہ قیمت مقرر ہونی چاہئے۔جس
قیمت پر خریدنا ہو وہ صحیح قیمت بتا دو اگر اس نے اس قیمت پر دینا ہو تو دے دے اور نہ دینا ہوتو نہ دے۔اسی طرح فروخت کرتے وقت اصل قیمت بتاؤ اگر کسی نے لینی ہو تو لے ورنہ اس کی مرضی۔اب آج کی دنیا میں یہ رواج ہے کہ قیمتیں مقرر اور Fix ہوتی ہیں اور کوئی سوچ بھی نہیں سکتا
تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنت جاری فرمائی
ہے۔ویسے عورتوں کی عموماً جیسے اس زمانے میں عادت تھی اب بھی یہی عادت ہے وہ سودے اسی طرح
کیا کرتی ہیں۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ اٹلی میں ایک سٹور پر گئے میں اور آصفہ مرحومہ۔مجھے دکاندار نے
جو قیمت بتائی وہ تھوڑی تھی اور آصفہ کو جو قیمت بتائی وہ بہت زیادہ تھی۔تو بیچاری نے اسی قیمت پر چیز
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۶۲
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
خرید لی۔اس پر میں نے دکاندار سے کہا یہ تم نے کیا تماشہ کیا ہے۔مجھے اور بتائی عورت کو اور بتائی یعنی
بیوی کو اور بتائی۔اس نے کہا کہ بات دراصل یہ ہے کہ چونکہ عموماً عورتیں سودا کرتی ہیں اس لئے میں
نے زیادہ بتا دی تھی پھر اس نے وہ زائد پیسے واپس کر دیئے۔حضرت عائشہ صدیقہ کی ایک روایت ابوداؤ د کتاب الجنائز میں ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ
بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے کہا مجھے قرآن کریم کی ایک سخت ترین آیت کا
علم ہے۔آپ نے فرمایا عائشہ وہ کون سی۔میں نے عرض کیا۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَبِ (النساء : ۱۲۴) کہ جو کوئی برائی کرے گا اس سے بدلہ لیا جائے
گا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ! کیا تجھے معلوم نہیں کہ مسلمان کو کوئی تکلیف یا مصیبت خواہ
کانٹا لگنے سے ہی کیوں نہ ہو وہ بُرے عمل کی مکافات ہوتی ہے اور جس کا حساب لیا گیا وہ تو عذاب میں
مبتلا ہوا۔یعنی ان سب تکلیفوں کے باوجود بھی اگر کسی کا حساب لیا گیا تو وہ پھر عذاب میں مبتلا ہوا۔حضرت
عائشہ صدیقہ کہتی ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ کا تو فرمان ہے۔فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا (الانشقاق : 9) کہ تم سے آسان حساب لیا جائے گا۔اس پر حضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ ! یہ تو صرف خدا کے سامنے حساب کا پیش ہونا ہے ورنہ جس کا
با ضابطہ حساب لیا گیا وہ تو مارا گیا۔یعنی آسان حساب سے ایک مراد یہ بھی ہے کہ حساب لیا ہی نہ جائے۔ایک روایت حضرت ام ورقہ بنت عبد اللہ سے مروی ہے کہ غزوہ بدر میں شرکت کی اجازت
مانگی کہ مریضوں کی تیماداری کروں گی ممکن ہے کہ اس سلسلہ میں شہادت نصیب ہو۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا تم گھر میں رہو خدا تمہیں شہادت عطا فرمائے گا۔آپ کیونکہ قرآن پڑھی ہوئی تھیں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو عورتوں کا امام بنایا ہوا تھا اس لئے درخواست کی کہ ایک مؤذن بھی
مقرر فرمائیں۔چنانچہ مؤذن اذان دیتا اور عورتوں کی امامت آپ کرایا کرتی تھیں۔رات کو قرآن پڑھا
کرتیں۔انہوں نے ایک لونڈی اور ایک غلام کو مدبر بنایا یعنی اس شرط پر آزادی کا وعدہ کیا کہ میرے
مرنے کے بعد تم دونوں آزاد ہو۔ان بدبختوں نے اس وعدے سے ناجائز فائدہ اُٹھانا چاہا اور رات کو
ایک چادر ڈال کر آپ کا گلا گھونٹ دیا۔صبح کو حضرت عمرؓ نے لوگوں سے پوچھا کہ آج خالہ کے پڑھنے کی
آواز نہیں آئی۔معلوم نہیں کیسی ہیں۔مکان میں گئے تو دیکھا کہ ایک چادر میں لپٹی پڑی ہیں۔نہایت
افسوس ہوا اور فرمایا خدا اور اس کے رسول نے سچ کہا تھا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۶۳
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
شہیدہ کے گھر چلو۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی زندگی میں ہی اُن کو شہیدہ کہا کرتے تھے۔ایک روایت انس بن مالک کی مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام حرام بنت
ملحان کے گھر جایا کرتے تھے۔یہ حضرت عبادہ بن صامت کی بیوی تھیں۔ایک دن جب آپ وہاں
تشریف لے گئے تو حضرت ام حرام نے کھانا پیش کیا۔اس کے بعد آرام سے لیٹ گئے اور حضور کی آنکھ
لگ گئی۔ام حرام حضور کا سر سہلانے لگیں۔کچھ دیر کے بعد حضور ہنستے ہوئے بیدار ہوئے۔حضرت ام
حرام نے پوچھا۔حضور کیوں ہنس رہے ہیں؟ حضور نے فرمایا میں نے خواب میں اپنی امت کے کچھ
لوگ دیکھے ہیں جو اللہ کے رستے میں جہاد کے لئے نکلے ہیں اور بحری جہازوں میں سوار تختوں پر بیٹھے
ہوئے ہیں جیسے بادشاہ ہوں۔حضرت ام حرام نے عرض کیا کہ حضور دُعا کریں کہ خدا تعالیٰ مجھے بھی اس
گروہ میں شامل کر لے۔چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دُعا کی اور پھر آپ سو گئے۔پھر
ہنتے ہوئے بیدار ہوئے تو ام حرام نے عرض کیا حضور اب کیوں ہنس رہے ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا اب پھر میں نے امت کے کچھ مجاہد دیکھے ہیں جو بحری مہم کے لئے جارہے ہیں۔حضرت ام
حرام نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان غازیوں میں مجھے بھی
شامل کرے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم پہلے گروہ میں شامل ہوگی۔اب دیکھیں کس طرح آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد بہت بعد امیر معاویہ کے
زمانے میں یہ خواب حرف بہ حرف پوری ہوئی۔حضرت ام حرام قبرص کی بحری مہم میں شامل تھیں لیکن
جب جہاز سے اتر کر جزیرے میں داخل ہوئیں اور سواری پر سوار ہونے لگیں تو گر گئیں اور اسی چوٹ
سے شہید ہوگئیں۔ایک روایت ابوداؤد میں حضرت ابی اُسید انصاری کی مروی ہے کہ انہوں نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد سے باہر جس وقت عورتیں گلی میں مردوں کے ساتھ مل کر بھیٹر کی شکل میں چل
رہی تھیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ خواتین راستہ کے ایک طرف ہو کر یعنی فٹ پاتھ پر چلیں۔یہ جو رواج ہے یہ بھی کیسی پیاری سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانے میں جاری
فرما دی تھی۔یہ مناسب نہیں کہ وہ راستہ کی روک بن جائیں۔ابواسید بیان کرتے ہیں اس کے بعد
عورتیں سڑک کے ایک طرف ہو کر دیوار کے ساتھ ساتھ ہو کر چلا کرتی تھیں۔بعض اوقات تو اس قدر
دیوار کے ساتھ لگ کر چلتی تھیں کہ ان کے کپڑے دیوار سے اٹک اٹک جاتے تھے۔
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۶۴
خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء
ایک روایت مسند احمد بن حنبل سے لی گئی ہے۔حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ عطا سے
روایت بیان کرتے ہیں کہ عطا نے بہت سے صحابہ رضوان اللہ سے یہ واقعہ سنا کہ حضرت عبد اللہ بن
رواحہ کی ایک لونڈی تھی۔جو ان کی بکریاں چرایا کرتی تھی۔عبد اللہ بن رواحہ نے اس کو ایک بکری کا
خاص طور پر خیال رکھنے کی ہدایت کی۔چنانچہ وہ بکری موٹی تازی ہوگئی۔ایک دن چرواہن بعض اور
جانوروں کی دیکھ بھال میں مصروف تھی کہ ایک بھیڑیے نے آکر اس بکری کو چیر پھاڑ دیا۔عبداللہ بن
رواحہ نے اس بکری کو نہ پایا تو اس کے متعلق پوچھا۔چرواہن نے سارا واقعہ بتا دیا۔جس پر انہوں نے
چرواہن کو ایک تھپڑ مارا۔گو بعد میں اپنے فعل پر شرمندہ ہوئے اور اس شرمندگی کی حالت میں اس واقعہ کا
ذکر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو بڑی اہمیت دی اور فرمایا کہ تم
نے ایک مومنہ کے منہ پر تھپڑ مارا ہے؟ اس پر عبداللہ بن رواحہ نے عرض کیا کہ حضور وہ تو حبشن ہے اور
جاہل سی عورت ہے اسے دین وغیرہ کا کچھ علم نہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چرواہن کو بلا بھیجا اور
اس سے پوچھا اللہ کہاں ہے؟ اس نے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔پھر آپ نے دریافت کیا میں کون
ہوں؟ اس نے جواباً کہا اللہ کے رسول۔یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ مومنہ ہے اسے آزاد
کر دو۔اس پر عبد اللہ بن رواحہ نے اسے آزاد کر دیا۔آخر پر ایک مہلکی پھلکی روایت اب آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو حضرت عائشہ صدیقہ کی ہے ابو
دادو میں مروی ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں ایک سفر میں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ تھیں۔حضور اور حضرت عائشہ صدیقہ نے دوڑ میں مقابلہ کیا۔حضرت عائشہ آگے بڑھ گئیں لیکن اور
موقع پر جب وہ کچھ موٹی ہو گئیں تھیں پھر دوڑ میں مقابلہ ہوا۔حضرت عائشہ کہتی ہیں اس میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اے عائشہ اس مقابلہ کا بدلہ اتر گیا۔اس کے بعد فرمایا میں نے گھڑی دیکھی ہے۔میرے خیال میں اب وقت ہو رہا ہے کچھ ایسی
نصیحتیں بھی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عورتوں کو مخاطب کر کے فرمائی ہیں ان کا انشاء اللہ بعد
میں جرمنی کے جلسے میں یا کسی اور موقع پر ذکر کر دیا جائے گا۔اب میں آپ سب بہنوں سے درخواست کرتا ہوں اور بچیوں سے بھی کہ دُعا میں میرے
ساتھ شامل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ دونوں جہان کی حسنات آپ کو عطا فرمائے۔آمین