دین میں عورتوں کے حقوق و فرائض
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفت صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۶ اگست ۲۰۰۰ء
دین میں عورتوں کے حقوق و فرائض
جلسه سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده مورخه ۲۶ /اگست ۲۰۰۰ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:
اِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ
وَالْقَنِتِينَ وَالْقَنِتَتِ وَالصَّدِقِيْنَ وَالصَّدِقتِ
و الصبِرِينَ وَالصبرتِ وَالْخَشِعِينَ وَالْخَشِعَتِ
وَالْمُتَصَدِّقِيْنَ وَالْمُتَصَدِّقْتِ وَالصَّابِمِيْنَ وَالظُّمَتِ
وَالْحَفِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَفِظَتِ وَالذَّكِرِينَ
اللهَ كَثِيرًا وَالذَّكِرتِ أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً
وَأَجْرًا عَظِيمًا
(الاحزاب: ۳۶)
ترجمہ: یقیناً مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن
عورتیں اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور بچے مرد اور کچی عورتیں اور صبر
کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور عاجزی کرنے والے مر داور
عاجزی کرنے والی عورتیں اور صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں
اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت
کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے
والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔اللہ نے اُن سب کے لئے
مغفرت اور اجر عظیم تیار کئے ہیں۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۶۶
خطاب ۲۶ راگست ۲۰۰۰ء
مرد اور عورت کی برابری کی اس سے زیادہ عظیم الشان آیت آپ کو کہیں دکھائی نہیں دے گی۔دنیا کی کسی مذہبی کتاب میں آپ کو نظر نہیں آئے گی اس میں مردوں اور عورتوں کے حقوق کو بالکل برابر کر
دیا ہے۔سب کی نیکیوں پر خدا کی یکساں نظر ہے اس لئے یہ خیال کرنا کہ مردوں
کو عورتوں پر کوئی فضلیت
ہے یا عورتوں کو مردوں پر کوئی فضلیت ہے یہ تصور اسی ایک آیت سے کلیۂ باطل ہو جاتا ہے۔یہ مضمون
جو جاری ہے اس مضمون میں حضرت اقدس رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی وہ احادیث اور روایات یا تحریریں ہیں مسیح موعود علیہ السلام کی جن سے پتہ چلتا ہے کہ عورتوں کے کیا
حقوق ہیں اور مردوں کے کیا حقوق ہیں اور عورت کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کیا رویہ تھا
اور عورت کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنے آقا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیا رویہ تھا۔مجھے
بتایا گیا ہے کہ جلسہ سالانہ انگلستان کے لئے جو مضمون اخذ کیا گیا تھا اس میں سے بچے ہوئے حصے ہیں۔کچھ میرے نزدیک دہرائے گئے تھے وہ میں نے الگ کر دیئے ہیں گو مختصر تو ہو گیا ہے لیکن پھر بھی بہت
مضمون ہے۔اب میں سب سے پہلے احادیث نبوی سے بات شروع کرتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
والہ وسلم نے فرمایا اور یہ حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ
دنیا تو عارضی ٹھکانہ ہے دنیا کے عارضی سامانوں میں نیک عورت سے
بڑھ کر کوئی سامان افضل نہیں۔“
(سنن ابن ماجہ کتاب النکاح)
گو آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس سے زیادہ عورت کے متعلق کیا تاریخی کلمات فرما سکتے
تھے کہ دنیا کی عارضی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت وہ عورت ہے جو نیک ہو پھر ایک روایت ہے
بخاری کتاب الوصایا سے لی گئی ہے۔حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
والہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:
والا ہے۔66
تم میں ہر ایک نگران ہے اور اپنی رعیت کے بارے میں پوچھا جانے
( بخاری کتاب الجمعة )
چنانچہ امام بھی نگران ہے اور اپنی رعیت کے بارے میں پوچھا جانے والا ہے اور خاوند اپنے
اہل وعیال پر نگران ہے اور اپنی رعیت کے بارے میں پوچھے جانے والا ہے اور عورت اپنے خاوند کے
گھر کی نگران ہے اور اپنی رعیت کے بارہ میں پوچھی جانے والی ہے اس میں ساری اولا د بھی شامل
ہو جاتی ہے ان سب کی اچھی تربیت کرنا بھی عورت کا فرض ہے اور اس بارے میں وہ پوچھی جائے گی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۶ اگست ۲۰۰۰ء
ایک مسند الامام العالم کتاب العلم سے روایت ہے حضرت اُمّم ھائی بیان کرتی ہیں کہ :
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ تمہارا شعار قرآن
کریم اور علم ہے۔( بخاری کتاب المناقب)
صحیح بخاری سے حضرت عائشہ کی ایک روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ:
”اے عائشہ اتم مجھے رویا میں دو دفعہ دکھائی گئیں۔ایک دفعہ دیکھا کہ
ایک خاص شخص ریشم کے کپڑے کے ٹکڑے کے اندر تمہاری تصویر اٹھائے ہوئے
ہے اور کہتا ہے یہ آپ کی بیوی ہے میں نے پردہ اُٹھایا تو نا گہاں تمہیں دیکھا
میں نے کہا اگر اللہ کی یہی مرضی ہے تو ضرور وہ اسے پورا کر دے گا۔“
( بخاری کتاب المناقب)
بخاری کتاب المناقب سے ابو سلمی کی روایت ہے کہ حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا:
اے عائش! ( آپ پیار سے حضرت عائشہ صدیقہ کو عائش کہہ دیا
کرتے تھے ) یہ جبرائیل آیا ہے اور تمہیں سلام کہتا ہے میں نے عرض کیا ان پر بھی
سلام اور اللہ کی رحمتیں ہوں۔اے اللہ کے رسول آپ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو میں
نہیں دیکھتی۔“
بخاری کتاب النکاح سے ایک روایت ہے یہ بھی حضرت عائشہ صدیقہ سے مروی ہے وہ کہتی
ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مجھے فرمایا:
مجھے خوب پتہ چل جاتا ہے جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو۔میں نے عرض کیا آپ کو کیسے پتہ چلتا ہے؟ آپ نے فرمایا جب تم مجھ سے راضی
ہو تو کہتی ہورب محمد کی قسم اور جب مجھ سے ناراض ہو تو کہتی ہو رب ابراہیم کی قسم۔میں نے عرض کیا کہ ہاں یہ درست ہے۔مگراے اللہ کے رسول! (نہایت
رقت بھری آواز میں کہا) میں صرف ظاہراً آپ کا نام چھوڑتی ہوں دل سے تو
آپ ہی سے محبت کرتی ہوں۔“
فتح مکہ سے قبل حضرت ام حبیبہ کے باپ ابوسفیان کے متعلق ایک روایت ہے کہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۶۸
خطاب ۲۶ اگست ۲۰۰۰ء
”وہ کفر کی حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس مدینہ
آئے اور ان کے گھر گئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بچھونے پر بیٹھنا
چاہتے تھے۔حضرت ام حبیبہ نے یہ دیکھ کر بچھونا الٹ دیا۔ابوسفیان سخت برہم
ہوئے کہ بچھونا اس قدر عزیز ہے؟ بولیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرش
ہے اور آپ مشرک ہیں اور اس بناء پر نا پاک ہیں۔ابوسفیان نے کہا کہ تو میرے
پیچھے بہت بگڑ گئی ہے۔“
حضرت انس کی ایک روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک سفر میں جارہے تھے
اور ایک سیاہ رنگ کا غلام جس کا نام انجثہ تھا حدی خوانی کر رہا تھا جس کی وجہ سے اونٹ تیز چلنے لگتے
تھے۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
”اے انجثہ ! ذرا ٹھہر کر اور آہستہ حدی خوانی کرتا کہ اونٹ تیز نہ چلیں
کیونکہ اونٹوں پر شیشے اور آبگینے ہیں۔“
( بخاری کتاب الادب)
یہ محاورہ جو آج کل چلتا ہے Glass with Care رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
نے ۴۰۰ سال سے بھی پہلے یہ محاورہ بیان فرمایا تھا جو آج تک اسی طرح چل رہا ہے۔ایک ابن ماجہ
کتاب الاحکام میں مروی ہے۔حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ:
" آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم امہات المومنین میں سے کسی کے گھر
تھے وہاں کسی دوسری بیوی نے حضور کو ایک پیالے میں کھانا تحفہ بھیجا۔یہ دیکھ کر
اس گھر والی بیوی نے غصے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہاتھ پر ہاتھ مارا
جس سے وہ پیالہ گر کر ٹوٹ گیا۔“
(ابن ماجہ کتاب الاحکام)
نعوذ باللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہاتھ پر ہاتھ مارنا مراد نہیں تھی بلکہ پیالے سے
جو دوسری سوت نے بھیجا تھا اس سے ایک نفرت کے اظہار میں بے ساختہ اس سے یہ حرکت ہوگئی۔حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے پیالے کے دونوں ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے جوڑا اور اس میں گرا ہوا کھانا اُٹھا
اُٹھا کر جمع کیا۔ساتھ ساتھ آپ ناراضگی سے یہ فرماتے جاتے تھے تمہارا بُر ا ہو۔لوکھاؤ۔آپ نے یہ بار
بار کہا تو اس اہلیہ نے پچھتا کر اپنی غلطی کو محسوس کرتے ہوئے اپنا سالم پیالہ حضور کی خدمت میں پیش کر دیا
حضور نے ٹوٹے ہوئے پیالے کے بدلے میں یہ سالم پیالہ لانے والے کو دے دیا اور ٹوٹا ہوا پیالہ اس
حضرت خلیفہ اصبح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۶۹
خطاب ۲۶ راگست ۲۰۰۰ء
کے گھر رکھ دیا۔جس کے ہاتھ سے پیالہ ٹوٹا تھا۔بخاری کی ایک روایت ہے حضرت ابو ہریرہ بیان
کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
خاوند کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر عورت نفلی روزے نہ
رکھے اور نہ اس کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر کے اندر آنے دے۔“
ایک حدیث بخاری کتاب النکاح میں درج ہے۔حضرت فاطمہ حضرت اسماء سے روایت
کرتی ہیں کہ :
ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے پوچھا اے اللہ کے
رسول ! میری ایک سوتن ہے اگر میں جھوٹے طور پر اس کے سامنے یہ ظاہر کروں کہ
خاوند مجھے یہ یہ چیزیں دیتا ہے حالانکہ اس نے مجھے نہ دی ہوں کیا مجھ پر یہ گناہ ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: کہ نہ ملنے والی چیزوں کا جھوٹے طور پر
اظہار کرنے والا ایسا ہی ہے گویا اس نے جھوٹے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔“
یعنی کپڑے اگر نہ پہنے ہوئے ہوں اور انسان دنیا میں بنگا پھرے اور سمجھے کہ میں نے کپڑے
پہنے ہوئے ہیں تو اسی طرح اس عورت کی مثال ہے جو شیخی کر کے جھوٹ بول کے اپنی سوتن کو جلانے کے
لئے بات کہتی ہے۔ایک روایت ابو داؤد کتاب الطلاق سے لی گئی ہے۔حضرت ثوبان سے مروی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
جس عورت نے اپنے خاوند سے بغیر کسی باس یعنی سخت بغیر معقول وجہ کے
یعنی بغیر تکلیف اُٹھائے خاوند سے طلاق کا مطالبہ کیا اس پر جنت کی خوشبو حرام ہوگئی۔“
ایسی بہت سی شکایتیں ملتی ہیں۔اللہ بہتر جانتا ہے حقیقت حال کیا ہے کہ عورتیں خاوند کی
زیادتی پر یا قصے بتا کر طلاق کا مطالبہ کرتی ہیں بعید نہیں کہ وہ ٹھیک ہوں اور یہ بھی بعید نہیں کہ بہانہ
بنایا جارہا ہومگر یا درکھیں اگر انہوں نے ناجائز طور پر طلاق کا مطالبہ کیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کا فیصلہ ہے کہ اس عورت پر جنت کی بوحرام ہے۔ایک روایت نسائی کتاب النکاح سے لی گئی ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ :
آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سی عورت
بطور رفیقہ حیات بہتر ہے آپ نے فرمایا ! وہ جس کی طرف دیکھنے سے طبیعت
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۷۰
خطاب ۲۶ اگست ۲۰۰۰ء
خوش ہو، مرد جس کام کے کرنے کے لئے کہے اسے بجالائے اور جس بات کو اس
کا خاوند نا پسند کرے اس سے بچے۔یہ چند حدیثیں تھیں جو انگلستان میں عورتوں کے خطاب سے ابھی بچ گئی تھیں اور وہ میں نے
آپ کے سامنے اب پڑھ کر پیش کر دیں ہیں۔اب میں حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام کی عورتوں کو
نصائح کے مضمون پر کچھ بیان کرتا ہوں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کشتی نوح میں عورتوں سے
مخاطب ہوتے ہوئے فرماتے ہیں۔تقویٰ اختیار کرو، دنیا سے اور اس کی زینت سے بہت دل مت
لگا ؤ، قومی فخر مت کرو، کسی عورت سے ٹھٹھا ہنسی مت کرو، خاوندوں سے وہ تقاضے
نہ کرو جو ان کی حیثیت سے باہر ہیں ، کوشش کرو کہ تائم معصوم اور پاک دامن
ہونے کی حالت میں قبروں میں داخل ہو۔خدا کے فرائض نماز زکوۃ وغیرہ میں
ستی مت کرو اپنے خاوندوں کی دل وجان سے مطیع رہو۔بہت سا حصہ ان کی
عزت کا تمہارے ہاتھ میں ہے سو تم اپنی اس ذمہ داری کو ایسی عمدگی سے ادا کرو کہ
خدا کے نزدیک صالحات، قانتات میں گنی جاؤ۔اسراف نہ کرو اور خاوند کے مالوں
کو بے جا طور پر خرچ نہ کرو، خیانت نہ کرو، چوری نہ کرو، گلہ نہ کرو ایک عورت
دوسری عورت یا مرد پر بہتان نہ لگاوے۔“ (روحانی خزائن جلد ۱۹ کشتی نوح: ۸۱)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔عورتوں میں چند عیب بہت سخت ہیں اور کثرت سے ہیں۔ایک شیخی
کرنا کہ ہم ایسے اور ایسے ہیں۔پھر یہ کہ قوم پر فخر کرنا کہ فلاں تو کمینی ذات کی
عورت ہے یا فلاں ہم سے نیچی ذات کی ہے۔پھر یہ کہ اگر کوئی غریب عورت ان
میں بیٹھی ہوئی ہے تو اس سے نفرت کرتی ہیں اور اس کی طرف اشارے شروع
کر دیتی ہیں۔کیسے غلیظ کپڑے پہنے ہیں۔زیور اس کے پاس کچھ بھی نہیں۔“
( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۹ جدید ایڈیشن )
یہ اکثر ہمارے ہندوستان میں عادات ہیں اور مغرب کی سوسائٹی میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
یہ عیوب شاذ کے طور پر پائے جاتے ہیں۔روایت ہے کہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۶۷۱۔خطاب ۲۶ راگست ۲۰۰۰ء
ایک روز ایک ہندو عورت نے کسی دوسری عورت کا گلہ کیا۔آپ نے
فرمایا! دیکھو یہ بہت بری عادت ہے جو خصوصاً عورتوں میں پائی جاتی ہے چونکہ مرد
اور کام بہت رکھتے ہیں اس لئے ان کو شاذ و نادر ہی ایسا موقع ملتا ہے کہ بے فکری
سے بیٹھ کر آپس میں باتیں کریں۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحه جدید ایڈیشن)
یہ ہر جگہ صرف عورتوں کا ہی دستور نہیں مردوں کا بھی ہوتا ہے۔چنانچہ
مجھے علم ہے کہ ضلع ہزارے میں عموماً یہ عادت ہوتی ہے مردوں کی کہ وہ رات کو بیٹھ
کر عورتوں سے دوسرے برے لوگوں کی چغلی کرتے ہیں تو عورتوں کو اس بات کا
برا نہیں منانا چاہئے۔عورتوں میں بھی یہ قصور ہے اور مردوں میں بھی ہے لیکن
عورتوں کو نہ علم ہوتا ہے اور نہ کوئی ایسا کام ہوتا ہے اس لئے سارے دن کا شغل
سوائے گلہ اور شکایت کے اور کچھ نہیں ہوتا پھر خواتین کے متعلق حضرت مسیح
موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔کوئی زمانہ ایسا نہیں ہے جس میں اسلامی عورتیں
صالحات میں نہ ہوں۔( ہر زمانے میں مسلمان عورتیں صالحات میں رہی ہیں مگر
تھوڑی ) گو تھوڑی ہوں مگر ہوں گی ضرور۔جس نے عورت کو صالحہ بنانا ہو وہ خود
صالح بنے۔( یہ مرد کی ذمہ داری ہے کہ اگر اس نے عورت کو صالحہ بنانا ہے تو خو
دبھی صالح بنے )۔ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ اپنی پر ہیز گاری کے
لئے عورتوں کو پر ہیز گاری سکھاویں ورنہ وہ گناہ گار ہوں گے اور جب کہ اس کی
عورت سامنے ہو کر بتلا سکتی ہے کہ تجھ میں فلاں فلاں عیب ہیں تو پھر عورت خدا
سے کیا ڈرے گی۔جب تقوی نہ ہو تو ایسی حالت میں اولا د بھی پلید پیدا ہوتی ہے،
اولاد کا طیب ہونا تو طیبات کا سلسلہ چاہتا ہے، اگر یہ نہ ہو تو پھر اولا دخراب ہوتی
ہے اس لئے چاہئے کہ سب تو بہ کریں اور عورتوں کو اپنا اچھا نمونہ دکھلاویں۔عورت خاوند کی جاسوس ہوتی ہے وہ اپنی بدیاں اس سے پوشیدہ نہیں رکھ سکتا۔نیز
عورتیں چھپی ہوئی دانا ہوتی ہیں یہ نہ خیال کرنا چاہئے کہ وہ احمق ہیں وہ اندر ہی
اندر تمہارے سب اثروں کو حاصل کرتی ہیں۔جب خاوند سید ھے راستہ پر ہوگا تو
وہ اس سے بھی ڈرے گی اور خدا سے بھی۔ایسا نمونہ دکھانا چاہئے کہ عورت کا یہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۶ اگست ۲۰۰۰ء
مذہب ہو جاوے کہ میرے خاوند جیسا اور کوئی نیک دنیا میں نہیں ہے اور وہ یہ
اعتقاد کرے کہ یہ باریک سے باریک نیکی کی رعایت کرنے والا ہے۔جب
عورت کا یہ اعتقاد ہو جاوے گا تو ممکن نہیں کہ وہ خود نیکی سے باہر رہے۔سب
انبیاء اولیاء کی عورتیں نیک تھیں اس لئے کہ ان پر نیک اثر پڑتے تھے۔جب مرد
بدکار اور فاسق ہوتے ہیں تو ان کی عورتیں بھی ویسی ہی ہوتی ہیں۔ایک چور کی
بیوی کو یہ خیال کب ہو سکتا ہے کہ میں تہجد پڑھوں خاوند تو چوری کرنے جاتا ہے تو
کیا وہ پیچھے تہجد پڑھتی ہے۔اَلرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ اسی لئے کہا گیا
ہے کہ قوامون کا یہ معنی پیش نظر رکھیں سختی کرنے والا مراد نہیں بلکہ وہ جس سے
عورتیں اثر قبول کرتی ہیں کہ عورتیں خاوندوں سے متاثر ہوتی ہیں جس حد تک
خاوند صلاحیت اور تقویٰ بڑھاوے گا کچھ حصہ اس سے عورتیں ضرور لیں گی۔ویسے ہی اگر وہ بدمعاش ہو گا بدمعاشی سے وہ حصہ لیں گی۔( ملفوظات جلد سوم ص: ۱۶۳ ۱۶۴)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
عورتیں یہ نہ سمجھیں کہ ان پر کسی قسم کا ظلم کیا گیا ہے کیونکہ مرد پر اس
کے بہت سے حقوق رکھے گئے ہیں۔بلکہ عورتوں کو گو یا بالکل کرسی پر بٹھا دیا گیا
ہے اور مرد کو کہا ہے کہ ان کی خبر گیری کر۔اس کا تمام کپڑا ، کھانا اور تمام ضروریات
مرد کے ذمہ ہیں دیکھو کہ موچی ایک جوتی میں بددیانتی سے کچھ کا کچھ بھر دیتا ہے
صرف اس لئے کہ اس سے کچھ بیچ رہے تو جو رو بچوں کا پیٹ پالوں۔سپاہی لڑائی
میں سر کٹاتے ہیں صرف اس لئے کہ کسی طرح جو رو بچوں کا گزارہ ہو بڑے بڑے
عہد یدار رشوت کے الزام میں پکڑے ہوئے دیکھے جاتے ہیں وہ کیا ہوتا ہے
؟ عورتوں کے لئے ہوتا ہے عورت کہتی ہے کہ مجھ کو زیور چاہئے ، کپڑا چاہئے
مجبور بیچارے کو کرنا پڑتا ہے۔“
( ملفوظات جلد پنجم ص: ۳۰)
یہ مراد نہیں کہ رشوت لینا اچھی بات ہے۔مراد یہ ہے کہ عورتوں کو خوش
کرنے کی خاطر ان کی ضروریات پوری کرنے کی خاطر حرام کھانے سے بھی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۶ اگست ۲۰۰۰ء
پر ہیز نہیں کرتے لیکن خدا تعالیٰ نے ایسی طرزوں سے رزق کمانا منع فرمایا
ہے۔یہاں تک عورتوں کے حقوق ہیں کہ جب مردکو کہا گیا ہے کہ ان کو طلاق دو تو
مہر کے علاوہ ان کو کچھ اور بھی دو کیونکہ اس وقت تمہاری ہمیشہ کے لئے اس سے
جدائی لازم ہوتی ہے پس لازم ہے کہ ان کے ساتھ نیک سلوک کرو۔( ملفوظات جلد پنجم ص:۳۰)
پھر ملفوظات میں یہ درج ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
اسلام نے جو یہ حکم دیا ہے کہ مرد عورت سے اور عورت مرد سے پردہ کرے اس
سے غرض یہ ہے کہ نفس انسان پھسلنے اور ٹھوکر کھانے کی حد سے بچار ہے کیونکہ
ابتداء میں اس کی یہی حالت ہوتی ہے کہ وہ بدیوں کی طرف جھکا پڑتا ہے اور ذرا
سی بھی تحریک ہو تو بدی پر ایسے گرتا ہے کہ جیسے کئی دنوں کا بھوکا آدمی کسی لذیذ
کھانے پر۔یہ انسان کا فرض ہے کہ اس کی اصلاح کرے۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۱۰۶ جدید ایڈیشن)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں عورتوں کے حقوق کی جیسی
حفاظت اسلام نے کی ہے ویسی کسی دوسرے مذہب نے قطعا نہیں کی۔مختصر الفاظ
میں فرما دیا ہے وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ کہ جیسے مردوں کے عورتوں پر حقوق
ہیں ویسے ہی عورتوں کے مردوں پر حقوق ہیں۔بعض لوگوں کا حال سنا جاتا ہے کہ
ان بے چاریوں کو پاؤں کی جوتی کی طرح جانتے ہیں اور ذلیل ترین خدمات ان
سے لیتے ہیں۔( ملفوظات جلد سوم : ص ۳۰)
یہاں تک حال ہے کہ خواب میں کوئی دیکھے کہ میری جوتی گم ہوگئی ہے تو تعبیر یہ بتائی جاتی ہے کہ
تمہاری بیوی ہاتھ سے نکل جائے گی۔یہ نہایت درجہ احمقانہ حرکتیں ہیں عورت کو جوتی کے طور پر نہیں لینا
چاہئے عورت کے قدموں تلے تو جنت ہے عورت کی جوتی تلے تمہاری جنت ہے۔اس سے بہتر عورتوں کے
مرتبہ کو بڑھانے والی اور کیا بات ہوسکتی ہے۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:
ذلیل ترین خدمات ان سے لیتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں حقارت کی
نظر سے دیکھتے ہیں اور پردہ کے حکم ایسے ناجائز طریق سے برتتے ہیں کہ ان کو
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۷۴
خطاب ۲۶ راگست ۲۰۰۰ء
زندہ درگور کر دیتے ہیں۔چاہئے کہ بیویوں سے خاوند کا ایسا تعلق ہو جیسے دو بچے
اور حقیقی دوستوں کا ہوتا ہے۔انسان کے اخلاق فاضلہ اور خدا تعالیٰ سے تعلق کی
پہلی گواہ تو یہی عورتیں ہوتی ہیں اگر ان ہی سے اس کے تعلقات اچھے نہیں ہیں تو
پھر کس طرح ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ سے صلح ہو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
فرمایا ہے خَيْرُ كُمْ خَيْرُ كُمْ لِاَهْلِہ تم میں سے اچھا وہ ہے جو اپنے اہل کے
لئے اچھا ہے۔“
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔( ملفوظات جلد سوم : ص ۳۰۰)
اگر تم اپنی اصلاح چاہتے ہو تو یہ بھی لازمی امر ہے کہ گھر کی عورتوں کی
اصلاح کرو۔عورتوں میں بت پرستی کی جڑ ہے کیونکہ ان کی طبائع کا میدان زینت
پرستی کی طرف ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بت پرستی کی ابتداء انہیں سے ہوئی ہے۔“
( ملفوظات جلد چہارم ص ۱۰۴)
پھر فرماتے ہیں:
اس وقت جو نئی روشنی کے لوگ مساوات پر زور دے رہے ہیں اور
کہتے ہیں کہ مرد اور عورت کے حقوق مساوی ہیں ان کی عقلوں پر تعجب آتا ہے وہ
ذرا مردوں کی جگہ عورتوں کی فوجیں بنا کر جنگوں میں بھیج کر دیکھیں تو سہی۔کیا
نتیجه مساوی نکلتا ہے یا مختلف۔ایک طرف تو اسے حمل ہے اور ایک طرف جنگ
ہے وہ کیا کر سکے گی؟ غرض کہ عورتوں میں مردوں کی نسبت قومی کمزور ہیں اور کم
بھی ہیں اس لئے مرد کو چاہئے کہ عورت کو اپنے ماتحت رکھے۔“
( ملفوظات جلد چہارم : ص۱۰۴)
اور ماتحت رکھنے کے جو حقوق ہیں وہ پورا کرے۔ایک دفعہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب
نے ایک مضمون سول ملٹری گزٹ سے سنایا جو کہ اسلامی عورتوں کے حقوق پر تھا اس مضمون کا خلاصہ یہ تھا
کہ اسلام میں عورتوں کو وہی حقوق دیئے گئے ہیں جو کہ مردوں کو دیئے گئے ہیں حتی کہ اسلامی عورتوں
میں پاکیزہ اور مقدس عورتیں بھی ہوتیں ہیں اور ولیہ بھی ہوتی ہیں اور ان سے خارق عادت امور سرزد
ہوتے ہیں اور جو لوگ اسلام پر اعتراض کرتے ہیں وہ غلطی پر ہیں اس پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
حضرت خلیفہ آج الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۷۵
السلام نے عورتوں کے بارہ میں فرمایا:
خطاب ۲۶ را گست ۲۰۰۰ء
مرد اگر پارسا طبع نہ ہو تو عورت کب صالحہ ہوسکتی ہے ہاں اگر مرد
خود صالح بنے تو عورت بھی صالحہ بن سکتی ہے۔قول سے عورت کو نصیحت نہ
دینی چاہئے بلکہ فعل سے اگر نصیحت دی جاوے تو اس کا اثر ہوتا ہے۔عورت تو
در کنار اور بھی کون ہے جو صرف قول سے کسی کی بات مانتا ہے۔اگر مرد کوئی کبھی
یا خامی اپنے اندر رکھے گا تو عورت ہر وقت کی اس پر گواہ ہے۔اگر وہ رشوت
لے کر گھر آیا ہے تو اس کی عورت کہے گی کہ جب خاوند لایا ہے تو میں کیوں
حرام کہوں۔غرضیکہ مرد کا اثر عورت پر ضرور پڑتا ہے اور وہ خود ہی اسے
خبیث اور طیب بناتا ہے۔اسی لئے لکھا ہے الْخَبِيْثُتُ لِلْخَبِيثِينَ
وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَتِ ، وَالطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبِينَ ( النور : ۲۷)
اس میں یہی نصیحت ہے کہ تم طیب بنو ورنہ ہزار ٹکریں مارو کچھ نہ بنے گا۔جو شخص
خدا سے خود نہیں ڈرتا تو عورت اس سے کیسے ڈرے؟ نہ ایسے مولویوں کا وعظ اثر
کرتا ہے نہ خاوند کا۔ہر حال میں عملی نمونہ اثر کیا کرتا ہے۔خاوند رات کو اُٹھ اُٹھ کر
دعا کرتا ہے ، روتا ہے تو عورت ایک دو دن تک دیکھے گی آخر ایک دن اسے بھی
خیال آوے گا اور ضرور متاثر ہوگی عورت میں متاثر ہونے کا مادہ بہت ہوتا ہے۔یہی
وجہ ہے کہ جب خاوند عیسائی وغیرہ ہوتے ہیں تو عورتیں ان کے ساتھ عیسائی وغیرہ
ہو جاتی ہیں ان کی درستی کے واسطے کوئی مدرسہ بھی کفایت نہیں کرسکتا خاوند کا عملی
نمونہ کفایت کرتا ہے۔خاوند کے مقابلہ میں عورت کے بھائی بہن وغیرہ کا بھی
کچھ اثر اس پر نہیں ہوتا۔خدا نے مرد عورت دونوں کو ایک ہی وجود فر مایا ہے۔یہ
مردوں کا ظلم ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو ایسا موقع دیتے ہیں کہ وہ ان کا نقص پکڑیں
ان کو چاہئے کہ عورتوں کو ہرگز ایسا موقع نہ دیں کہ وہ یہ کہہ سکیں کہ تو فلاں بدی کرتا
ہے بلکہ عورت ٹکریں مار مار کے تھک جاوے اور کسی بدی کا پتہ اسے مل ہی نہ
سکے۔تو اس وقت اس کو دین داری کا خیال ہوتا ہے اور وہ دین کو بجھتی ہے۔مرد
اپنے گھر کا امام ہوتا ہے پس اگر وہی بداثر قائم کرتا ہے تو کس قدر بداثر پڑنے کی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۶ اگست ۲۰۰۰ء
امید ہے۔مرد کو چاہئے کہ اپنے قومی کو برمحل اور حلال موقع پر استعمال کرے مثلاً
ایک قوت غضبی ہے۔( یعنی غصہ کی قوت ہے )۔جب وہ اعتدال سے زیادہ ہو تو
جنون کا پیش خیمہ ہوتی ہے جنون میں اور اس میں بہت تھوڑا فرق ہے جو آدمی
شدید الغضب ہوتا ہے اس سے حکمت کا چشمہ چھین لیا جاتا ہے بلکہ اگر کوئی مخالف
ہو اس سے بھی مغضوب الغضب ہو کر گفتگو نہ کرے۔“
( ملفوظات جلد سوم ص: ۱۵۶ ۱۵۷)
بدقسمتی سے ہمارے جماعت میں بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو
مغضوب الغضب ہو جاتے ہیں ان کو سمجھانے کی بار بار کوشش کی جاتی ہے تو کہتے
ہیں ہم مجبور ہیں۔غصہ کے وقت ہم سے ایسی حرکتیں سرزد ہو جاتی ہیں اور بعد میں
وہ عورتوں سے معافی بھی مانگتے ہیں یا مانگتے ہوں گے مگر حقیقت میں غصے کی
حالت میں ایسی ایسی سخت تکلیفیں دیتے ہیں کہ اس کے بعد معافی مانگنے کا کوئی
سوال نہیں رہتا۔ان تکلیفوں کا گناہ تو ان
کو پہنچ جاتا ہے بعض لوگ اتنے مغضوب
الغضب ہوتے ہیں کہ میں نے تحقیق کی ہے۔حقیقتاً بلاشبہ وہ عورتوں کو ان کے
مرحوم ماں باپ کے طعنے دیتے ہیں اور بہت ظلم کے ساتھ ان کے خلاف بدزبانی
کرتے ہیں اب اس کو عورت برداشت نہیں کر سکتی۔مجبوراً پھر ایسی عورتیں طلاق
کی درخواست کرتی ہیں یہ وہ ہیں جن کے لئے طلاق یعنی ضلع لینا جائز ہے مگر
مردوں کو چاہئے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بیان فرمودہ طریق کے
مطابق جب غصہ آئے تو کچھ بات نہ کریں پہلے ایک گھونٹ پانی کا پیئیں پھر لیٹ
جائیں اور غور کریں۔رفتہ رفتہ وہ غصہ ٹھنڈا ہو جائے تو پھر ان کی ندامت ان کے
کس کام آئے گی۔پھر فرماتے ہیں ! ” مرد کی ان تمام باتوں اور اوصاف کو عورت دیکھتی
ہے وہ دیکھتی ہے میرے خاوند میں فلاں فلاں اوصاف تقویٰ کے ہیں جیسے
سخاوت، حلم، صبر اور جیسے اسے پرکھنے کا موقع ملتا ہے وہ کسی دوسرے کو نہیں مل
سکتا۔( یعنی عورت جس طرح اپنے خاوند کو پر کھ سکتی ہے کوئی دوسرا اس کے خاوند کو