دین میں عورتوں کے حقوق و فرائض

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
722
خطاب ۲۶ راگست ۲۰۰۰ء
اس طرح پر کچھ نہیں سکتا ) اسی لئے عورت کو سارق بھی کہا ہے کیونکہ یہ اندر ہی اندرا خلاق
کی چوری کرتی رہتی ہے حتی کہ آخر کار ایک وقت پورا اخلاق حاصل کر لیتی ہے۔“
( ملفوظات جلد سوم : ص ۱۵۷)
” ایک شخص کا ذکر ہے وہ ایک دفعہ عیسائی ہوا تو عورت بھی اس کے
ساتھ عیسائی ہوگئی شراب وغیرہ اول شروع کی پھر پردہ بھی چھوڑ دیا۔غیر لوگوں
سے بھی ملنے لگی۔خاوند نے پھر اسلام کی طرف رجوع کیا اس نے بیوی کو کہا کہ تم
بھی میرے ساتھ مسلمان ہو۔اس نے کہا کہ اب میرا مسلمان ہونا مشکل ہے۔یہ
عادتیں جو شراب وغیرہ اور آزادی کی پڑ گئی ہیں یہ نہیں چھوٹ سکتیں۔“
( ملفوظات جلد سوم ص: ۱۵۸)
پھر ملفوظات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فرمان درج ہے۔” خدا تعالیٰ نے انسان پر دو ذمہ داریاں مقرر کی ہیں ایک حقوق اللہ اور
ایک حقوق العباد۔پھر اس کے دو حصے کئے ہیں یعنی اول تو ماں باپ کی اطاعت
اور فرمانبرداری اور پھر دوسری مخلوق الہی کی بہبودی کا خیال اور اس طرح ایک
عورت پر اپنے ماں باپ اور خاوند اور ساس سسر کی خدمت اور اطاعت۔پس کیا
بدقسمت ہے جو ان لوگوں کی خدمت نہ کر کے حقوق عباد اور حقوق اللہ دونوں کی
بجا آوری سے منہ موڑتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۱۸ جدید ایڈیشن)
پھر ملفوظات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ اَصْلِحُ لِی
فِي ذُرِّيَّتِی یعنی میرے بیوی بچوں کی بھی اصلاح فرما دے۔“
سو اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولا داور بیوی کے واسطے بھی دعا
کرتے رہنا چاہئے۔کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں اور اکثر بیوی کی وجہ سے۔پھر فرماتے ہیں:
اسی طرح عورتوں اور بچوں کے ساتھ تعلقات اور معاشرت میں
لوگوں نے غلطیاں کھائی ہیں اور جادہ مستقیم سے بہک گئے ہیں قرآن شریف

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۷۸
خطاب ۲۶ اگست ۲۰۰۰ء
میں لکھا ہے کہ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء :۲۰) یعنی عورتوں سے
بہترین معاشرہ کرو یعنی معاشرت کا سلوک کرو مگر اب اس کے علاوہ خلاف امر
ہو رہا ہے۔دو قسم کے لوگ اس کے متعلق بھی پائے جاتے ہیں ایک گروہ تو ایسا ہے
کہ انہوں نے عورتوں کو بالکل خلیج الرسن کر دیا ہے۔(خلیج الرسن سے مراد ہے
کہ ان کی ڈوریں ڈھیلی چھوڑی ہوئی ہیں جو مرضی کرتی پھریں) دین کا کوئی اثر ہی
ان کو نہیں ہوتا اور وہ کھلے طور پر اسلام کے خلاف کرتی ہیں اور کوئی اُن سے نہیں
پوچھتا۔بعض ایسے ہیں کہ انہوں نے خلیجع الرسن تو نہیں کیا مگر اس کے بالمقابل ایسی
سختی اور پابندی کی ہے کہ ان میں اور حیوانوں میں کوئی فرق نہیں کیا جاسکتا اور کنیزوں
اور بہائم سے بھی بدتر اُن سے سلوک ہوتا ہے۔مارتے ہیں تو ایسے بے درد ہو کر کہ
کچھ پتہ ہی نہیں کہ آگے کوئی جاندار ہستی ہے یا نہیں۔غرض بہت ہی بری طرح سلوک
کرتے ہیں یہاں تک کہ پنجاب میں مثل مشہور ہے کہ عورت کو پاؤں کی جوتی کے ساتھ
تشبیہ دیتے ہیں ایک اتار دی دوسری پہن لی۔یہ بڑی ہی خطرناک بات ہے اور اسلام
کے شعائر کے خلاف ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ساری باتوں کے کامل نمونہ
ہیں۔آپ کی زندگی میں دیکھو کہ آپ عورتوں سے کیسی معاشرت کرتے تھے۔میرے
نزدیک وہ شخص بزدل اور نامرد ہے جو عورت کے مقابلے میں کھڑا ہوتا ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پاک زندگی کا مطالعہ کرو تا تمہیں معلوم ہو آپ
ایسے خلیق تھے باوجود یکہ آپ بڑے بارعب تھے لیکن اگر کوئی ضعیفہ عورت بھی
آپ کو کھڑا کرتی تو آپ اس وقت تک کھڑے رہتے جب تک کہ وہ اجازت نہ
دے۔بعض اوقات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت عائشہ کے ساتھ
دوڑے بھی ہیں۔ایک مرتبہ آپ آگے نکل گئے اور دوسری مرتبہ خود نرم ہو گئے تا کہ
حضرت عائشہ آگے نکل جاویں اور وہ آگے نکل گئیں اسی طرح پر یہ بھی ثابت
ہے کہ ایک بار کچھ حبشی آئے جو تماشہ کرتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
حضرت عائشہ صدیقہ کو ان کا تماشہ دکھایا اور پھر حضرت عمرؓ جب آئے تو وہ حبشی
ان کو دیکھ کر ڈر کر بھاگ گئے۔“ (ملفوظات جلد دوم صفحه ۷ ۳۸، ۳۸۸ جدید ایڈیشن)

حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۶۷۹
خطاب ۲۶ راگست ۲۰۰۰ء
مکتوبات احمد میں میاں عبد اللہ سنوری صاحب کی یہ روایت ہے عورتوں کے لئے خدا تعالیٰ کا
وعدہ ہے کہ اگر وہ اپنے خاوند کی اطاعت کریں گی تو خدا ان کو ہر بلا سے بچاوے گا اور ان کی اولا دعمر والی
ہوگی اور نیک بخت ہوگی۔پھر ملفوظات میں یہ روایت درج ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے۔اگر چہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیویوں سے بڑھ کر کوئی نہیں
ہوسکتا مگر تا ہم آپ کی بیویاں سب کام کر لیا کرتی تھیں جھاڑو بھی دے لیا کرتی
تھیں اور ساتھ اس کے عبادت بھی کرتی تھیں چنانچہ ایک بیوی نے اپنی حفاظت
کے واسطے ایک رسہ لٹکا رکھا تھا کہ عبادت میں اونگھ نہ آئے ( یعنی جب اونگھ آنے
لگے اور خطرہ ہو کے گر جائیں گی تو رسے کو ہاتھ میں پکڑ لیا کرتی تھیں )۔عورتوں
کے لئے ایک ٹکڑا عبادت کا خاوندوں کا حق ادا کرنا ہے اور ایک ٹکڑا عبادت کا خدا
( ملفوظات جلد سوم ص: ۳۶۹)
کا شکر بجالا نا ہے۔“
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
تم اے عورتو! اپنے خاوندوں کے ان ارادوں کے وقت کہ وہ دوسرا
نکاح کرنا چاہتے ہیں خدا تعالیٰ کی شکایت مت کرو بلکہ تم دعا کرو کہ خدا تمہیں
مصیبت اور ابتلاء سے محفوظ رکھے۔بے شک وہ مرد سخت ظالم اور قابل مواخذہ ہے
جو دو جو رؤیں کر کے انصاف نہیں کرتا مگر تم خود خدا کی نافرمانی کر کے مورد قہر الہی
مت بنو۔ہر ایک اپنے کام سے پوچھا جائے گا۔اگر تم خدا تعالیٰ کی نظر میں نیک بنو
تو تمہارا خاوند بھی نیک کیا جاوے گا۔(روحانی خزائن جلد ۱۹ کشتی نوح صفحه (۸)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ آخری اقتباس ارشاد ہے جو میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ہمیں جو کچھ خدا تعالیٰ سے معلوم ہوا ہے وہ بلا کسی رعایت کے بیان
کرتے ہیں قرآن شریف کا منشاء زیادہ بیویوں کی اجازت سے یہ ہے کہ تم کو اپنے
نفوس کو تقویٰ پر قائم رکھنے اور دوسرے اغراض مثلاً اولا دصالحہ کے حاصل کرنے
اور خویش واقارب کی نگہداشت اور ان کے حقوق کی بجا آوری سے ثواب حاصل
ہو اور اپنی اغراض کے لحاظ سے اختیار دیا گیا ہے کہ ایک، دو، تین چار عورتوں تک

حضرت خلیفہ انسخ الرابع کے ستورات سے خطابات
۶۸۰
خطاب ۲۶ را گست ۲۰۰۰ء
نکاح کر لو لیکن اگر اُن میں عدل نہ کر سکو تو پھر یہ فسق ہوگا۔“
66
(ملفوظات جلد چہارم صفحه ۵۰ جدید ایڈیشن )
اب اس تعلیم کو بالکل غلط سمجھا گیا ہے ہرگز اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ نہیں ہے کہ چار بیویاں کی
جائیں یا ایک سے زیادہ بیویاں کی جائیں۔یہ خصوصی حالات میں مرد کو اجازت دی گئی ہے ورنہ اگر
خدا تعالیٰ کا یہ نشاء ہوتا تو پھر دنیا میں ایک مرد کے مقابل پر چار عورتیں پیدا ہونی چاہئیں تھیں۔تو خدا کا فعل
بتا رہا ہے کہ مقصد یہ نہیں ہے بلکہ بعض مجبوریوں کی خاطر بعض حالات میں یہ ہدایت دی گئی ہے۔مگر شرطیں
بہت کڑی ہیں خدا کا تقویٰ اختیار کر و شروع میں بھی فرمایا یعنی بیویوں سے سلوک میں خدا کا تقویٰ اختیار کرو
پھر آخر میں بھی فرمایا بیویوں سے سلوک میں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔تویہ تعلیم بظاہر تو یوں معلوم ہوتا
ہے
جس طرح مردوں کو چھٹی ہے وہ ایک سے زیادہ جتنی چاہیں شادیاں کریں مگر حقیقت میں اکثر مرد ایک سے
زیادہ شادیاں کر کے گناہ گار بنتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عورتوں کو یہ نصیحت ہے کہ دعا کریں
کہ اللہ تعالیٰ ان کو گناہوں سے بچائے اور ایک سے زیادہ شادی کی جو اغراض ہیں خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ
اغراض پوری ہوں لیکن اگر اُن میں عدل نہ کر سکو تو پھر یہ فسق ہوگا۔“ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرمارہے ہیں اور بجائے ثواب کے عذاب حاصل کرو گے کہ ایک گناہ سے نفرت کی وجہ سے دوسرے
گناہوں پر آمادہ ہوئے۔دل
دکھانا بڑا گناہ ہے۔“
( ملفوظات جلد چہارم ص : ۵۰ )
اب یہ خاص بات ہے جو سب
کو پیش رکھنی ضروری ہے ایک باپ جب اپنی بیٹی کو رخصت
"
کر دیتا ہے تو پھر بہت تکلیف ہوتی ہے اس کو۔اگر اس بیٹی سے بدسلوکی کی جائے۔فرماتے ہیں:
دل دکھانا بڑا گناہ ہے اور لڑکیوں کے تعلقات بڑے نازک ہوتے
ہیں۔جب والدین ان کو اپنے سے جدا اور دوسرے کے حوالے کرتے ہیں تو
خیال کرو کہ کیا امیدیں ان کے دلوں میں ہوتی ہیں اور جن کا اندازہ انسان
عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ( النساء:۲۰) کے حکم سے ہی کر سکتا ہے اگر انسان کا
سلوک اپنی بیوی سے عمدہ ہو اور اسے ضرورت شرعی پیدا ہو جاوئے تو اس کی بیوی
اس کے دوسرے نکاحوں سے ناراض نہیں ہوتی ہم نے اپنے گھر میں کئی دفعہ دیکھا
ہے کہ وہ ہمارے نکاح والی پیشگوئی کے پورا ہونے کے لئے رو رو کر دعائیں کرتی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
ΥΛΙ
خطاب ۲۶ را گست ۲۰۰۰ء
ہیں۔یعنی حضرت امان جان۔اصل بات یہ ہے کہ بیویوں کی ناراضگی کا باعث
خاوند کی نفسانیت ہوا کرتی ہے اور اگر ان کو اس بات کا علم ہو کہ ہمارا خاوند صحیح
اغراض اور تقویٰ کے اصول پر دوسری بیوی کرنا چاہتا ہے تو پھر وہ کبھی ناراض نہیں
ہوتیں۔فساد کی بناء تقومی کی خلاف ورزی پر ہوا کرتی ہے۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۵۰ جدید ایڈیشن)
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی احمدی خواتین بھی ہیں جو اپنی سوتنوں سے بے انتہا محبت کا سلوک
کرتی ہیں اور وہ ایک دوسرے پر جان نچھاور کرتی ہیں۔بہت دفعہ میں نے ان کو دیکھا ہے بے اختیار
دل سے ان کے لئے دعائیں نکلی ہیں اللہ آپ سب کو اس پاک تعلیم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ خاموش دُعا میں میرے ساتھ شامل ہو جائیں کیونکہ اب وقت
ہو رہا ہے۔(آمین)

آج 10 میں سے 10 باقی