بچوں کی تربیت کے متعلق نصائح
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۸۳
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
بچوں کی تربیت کے متعلق نصائح
(جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۲۵ اگست ۲۰۰۱ء)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ
نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَيْكَةٌ غِلَاظٌ
شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ۔(التحريم:۷)
اس آیت کا سادہ ترجمہ یہ ہے۔”اے لوگو جو ایمان لائے ہو اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو آگ
سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔اس پر بہت سخت گیر قوی فرشتے
مسلط ہیں وہ اللہ کی اس بارے میں جو وہ انہیں حکم دے نافرمانی نہیں کرتے اور
وہی کرتے ہیں جو حکم دیئے جاتے ہیں۔“
آج کا خطاب بچوں کی تربیت سے متعلق ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالی اس
خطاب
کی روشنی میں مائیں اپنے بچوں کی بہترین تربیت کریں گی جو ان
کا مستقبل ہیں۔سب سے پہلی
حدیث تو حضرت ابو ہریرہ کی میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر
بچہ فطرت اسلامی پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔پس یہ ایک بہت ہی بڑی خوشخبری ہے کہ ہر بچے کو اللہ تعالیٰ فطرت اسلامی پر پیدا کرتا ہے خواہ
وہ کوئی بھی ہو ہر صورت میں بعض بچے جبر کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں اور بوسنیا میں بڑی کثرت سے
۶۸۴
خطاب ۲۵ مراگست ۲۰۰۱ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
یسے بچے پیدا ہوئے تھے ان کی ماؤں نے مجھ سے سوال کیا کہ ان بچوں کا کیا بنے گا میں نے ان سے کہا
ان بچوں کا قصور تو نہیں یہ تو جنتی ہیں مگر وہ جو ظالم ہیں وہ جہنمی ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے رسول نے فرمایا
ہے کہ سب بچے فطرت پر پیدا ہوتے ہیں۔اس لئے ہماری ماؤں
کو بھی سوچنا چاہئے کہ بچے تو دین
فطرت پر پیدا ہوں اور اگر بڑے ہوں آپ کی تربیت میں اور وہ یہودی یا نصرانی یا مجوسی بن جائیں تو
اس میں بچوں کا قصور نہیں یہ سارا ماں باپ کا قصور ہو گا۔حضرت ایوب اپنے والد اور پھر اپنے دادا کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی تحفہ نہیں جو باپ اپنی اولا د کو دے سکتا ہے۔ایک حدیث ہے حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آدمی
اپنے دوست کے زیر اثر ہوتا ہے پس تم میں سے ہر ایک خیال رکھے کہ کسے دوست بنارہا ہے۔اب بچپن ہی سے بچوں کے دوستوں پر نظر رکھنی بہت ضروری ہے۔بعض لوگ اس کی پروا
نہیں کرتے حالانکہ ماں باپ کو دکھائی دے دیتا ہے کہ کس قسم کے دوست ہیں اگر بچے کے دوست اچھے
ہوں گے تو بچہ بھی ضرور اچھی تربیت پائے گا اس لئے آپ اس بات کا خیال رکھا کریں کہ اگر بچے کے
غلط دوست دیکھیں تو پھر ان دوستوں سے بچے کا تعلق توڑنے کی کوشش کریں۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس میں اس ضمن میں پڑھ کر سناتا ہوں۔خوب یاد رکھو کہ جب تک خدا تعالیٰ سے رشتہ نہ ہوا ور سچا تعلق اس
کے ساتھ نہ ہو جاوے ہو کوئی چیز نفع نہیں دے سکتی۔یہودیوں کو دیکھو کہ کیا وہ
پیغمبروں کی اولاد نہیں ؟ یہی وہ قوم ہے جو اس پر ناز کیا کرتی تھی اور کہا کرتی تھی
نَحْنُ ابْنَوا اللهِ وَاحِبَّاؤُهُ ( المائدہ:۱۹) کہ ہم اللہ کی اولاد ہیں ، بیٹے
ہیں اور اس کے محبوب ہیں۔( حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کا ترجمہ یہ کرتے
ہیں ) ہم اللہ تعالیٰ کے فرزند اور اس کے محبوب ہیں مگر جب انہوں نے خدا تعالیٰ
سے رشتہ توڑ دیا اور دنیا ہی کو دین پر مقدم کر لیا تو کیا نتیجہ ہوا ؟ خدا تعالیٰ نے اسے
سؤ ر اور بند رکہا اور جو حالت ان کی مال ودولت ہوتے ہوئے بھی ہے (اب دیکھ
رہے ہو ) وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔“
حضرت ابو قتادہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہترین چیزیں جو
( ملفوظات جلد چہارم ص ۴۴۴)
حضرت خلیفہ المسح الرائع" کے مستورات سے خطابات
۶۸۵
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
انسان اپنی موت کے بعد پیچھے چھوڑ کے جاتا ہے وہ تین ہیں۔نیک اولا د جو بعد میں اپنے ماں باپ کے
لئے دعا گو ہو، صدقہ جاریہ جس کا ثواب اسے ہمیشہ پہنچتا ر ہے اور ایسا علم جس پر اس کے بعد عمل کیا جاتا
رہے۔خالی علم ، صدقہ نہیں ہے جار یہ بلکہ ایساعلم جس پر بعد میں عمل ہوتا رہے۔ایک بخاری کی حدیث ہے۔حضرت ابو موسیٰ سے مروی ہے۔کہتے ہیں میرے ہاں بیٹا پیدا
ہوا تو میں اسے لے کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے اس کا نام ابراہیم رکھا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم تفاؤل کے طور پر اچھے نام بچوں کے رکھا کرتے تھے اور آپ کو بھی اپنے بچوں کے
نام محض سننے میں ، خوبصورت نہ ہوں بلکہ معنی خیز ہوں اور بہت اچھے نام ہوں ،ایسے نام رکھنے چاہئے۔بچہ بھی بسا اوقات اپنے نام کے مطابق ہی بنتا ہے۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی دستور تھا۔اس کا
نام ابراہیم رکھا پھر اس زمانے میں جو دیا کرتے تھے۔کیا کہتے ہیں اس
کو گھٹی یا جو کچھ کہتے ہیں پھر اسے
ایک کھجور کی گھٹی دی اور اس کے لئے خیر و برکت کی دُعا کی۔آج کل تو لوگ شہد کی گھٹی دیتے ہیں۔اس
زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کھجور کی گھٹی ثابت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اگر اولاد کی خواہش کرے تو اس نیت سے کرے وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ
اِمَامًا (الفرقان : ۷۵) پر نظر کر کے کرے۔کہ کوئی ایسا بچہ پیدا ہو جائے جو اعلاء
كلمتۃ الاسلام کا ذریعہ ہو۔جب ایسی پاک خواہش ہو تو اللہ قادر ہے کہ زکریا کی
طرح اولا دوے دے۔66
( ملفوظات جلد سوم ص ۵۷۹)
یعنی اولا داگر ظاہری حالت میں ناممکن بھی ہو۔اگر یہ نیت ہو کہ بہت پاک اولا د ہو اور اس
نیت سے خدا کے حضور انسان گریہ وزاری کرتا رہے اور مایوس نہ ہو تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں کہ اس کے نتیجے میں ہرگز بعید نہیں کہ بظاہر ناممکن حالات میں بھی اللہ نیک اولا دعطا فرمائے۔اسی طرح آپ فرماتے ہیں۔ر بعض اوقات صاحب جائیداد لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ کوئی اولاد
ہو جاوے جو اس جائیداد کی وارث ہو۔تا کہ غیروں کے ہاتھ میں نہ چلی جائے مگر
نہیں جانتے کہ جب مر گئے تو شرکاء کون اور اولادکون۔سبھی تیرے لئے تو غیر
ہیں۔اولاد کے لئے اگر خواہش ہو تو اس غرض سے ہو کہ وہ خادم دین ہو۔“
حضرت خلیفہ المسح الرائع" کے مستورات سے خطابات
۶۸۶
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے بچوں سے عزت
کے ساتھ پیش آؤ اور ان کی اچھی تربیت کرو۔یہ بھی بہت ضروری ہے۔بچوں کو بہت زیادہ ڈانٹنا اور تو کر کے مخاطب کر کے تو تو کہہ سکتے ہیں
مگر پیار کے ساتھ۔اگر بے عزتی کے ساتھ تو کر کے تو تڑاخ کی باتیں کریں تو اس بچے کی تربیت پھر
ہمیشہ خراب ہوتی ہے۔بچپن سے اس کے دل میں ماں باپ کی عزت باقی نہیں رہتی تو بعض یو پی سی پی
وغیرہ میں تو رواج ہے کہ وہ بچے کو آپ کر کے مخاطب کرتے ہیں۔تو اگر آپ کر کے مخاطب کر سکیں تو یہ
بھی اچھی عادت ہے۔بچے کا ادب کریں تو بچہ ماں باپ کا ادب کرتا ہے۔اگر ادب نہ سکھائیں تو پھر
بچہ بے ادب کے طور پر بڑا ہوتا ہے اور بڑے ہو کر بھی پھر ماں باپ کا ادب نہیں کرتا۔حضرت عائشہ صدیقہ بیان فرماتی ہیں کہ میں نے فاطمہ سے بڑھ کر شکل وصورت اور چال
ڈھال اور گفتگو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ کسی کو نہیں دیکھا۔فاطمہ جب کبھی حضور سے ملنے
آتیں تو حضور ان کے لئے کھڑے ہو جایا کرتے۔ان کے ہاتھ کو پکڑ کر چومتے اپنے بیٹھنے کی جگہ پر
بٹھاتے۔اسی طرح جب حضور ملنے کے لئے حضرت فاطمہ کے یہاں تشریف لے جاتے تو وہ کھڑی
ہو جاتیں۔حضور کے دست مبارک کو بوسہ دیتیں اور اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھا تیں۔ملفوظات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک اور عبارت ہے۔اولاد کی خواہش تو لوگ بڑی کرتے ہیں اور اولاد ہوتی بھی ہے مگر یہ
کبھی نہیں دیکھا گیا کہ وہ اولاد کی تربیت اور ان کو عمدہ اور نیک چلن بنانے اور
خدا تعالیٰ کے
فرمانبردار بنانے کی سعی اور فکر کریں نہ کبھی ان کے لئے دُعا کرتے
ہیں اور نہ مراتب تربیت کو مد نظر رکھتے ہیں۔“
یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جو قول ہے آپ کے ذہن میں اس وقت کچھ لوگ ایسے ہوں گے
جو اس قسم کی درخواستیں کرتے ہوں گے اور خود خیال نہیں کرتے ہوں گے مگر اب تو مجھے جہاں تک یاد ہے
جتنے بھی لوگ اپنی اولاد کے لئے خط لکھتے ہیں اکثر ان کے نیک ہونے کے لئے دُعا کی تحریک کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔” میری اپنی تو یہ حالت ہے کہ میری کوئی نماز ایسی نہیں جس میں اپنے
دوستوں اور اولاد اور بیوی کے لئے دُعا نہیں کرتا۔( ملفوظات جلد اول صفحہ ۵۶۲)
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۸۷
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
بخاری کتاب الاطعمة میں حضرت عمر بن ابی سلمی " جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ربیب
تھے بیان کرتے ہیں کہ بچپن میں میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں رہتا تھا۔کھانا کھاتے وقت
میرا ہاتھ تھالی میں پھرتی سے ادھر ادھر گھومتا تھا۔حضور نے میری اس عادت کو دیکھ کرفرمایا اے بچے!
کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھو اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔اس وقت سے
لے کر میں ہمیشہ حضور کی اس نصیحت کے مطابق کھانا کھاتا ہوں۔اب یہ بھی بچپن میں ہی تربیت کی جائے تو تربیت ہوتی ہے۔اگر بچپن سے بسم اللہ کہنے کی
عادت نہ ڈالیں تو بڑے ہو کر بھی نہیں رہتی اور کھانا اپنے سامنے سے کھانا چاہئے۔ہر جگہ انگلیاں نہیں
پھیر نی چاہئیں۔پس جو بچے ڈھونڈتے پھرتے ہیں اچھی چیزیں ، اچھی بوٹی کھانے میں، ان کو سمجھایا
کریں اس کی بھی باری آجائے گی تم آرام سے اطمینان سے اپنا کھانا کھایا کرو۔اطمینان سے کھانا کھانے
سے ہاضمہ بھی انسان کا بہتر ہوتا ہے۔جو افراتفری میں کھانا کھاتے ہیں ان کو نقصان پہنچتا ہے۔ایک بچے کے متعلق روایت ہے ابورافع بن عمر والغفاری کے چچا سے یہ روایت ہے۔وہ کہتے
ہیں کہ میں ابھی بچہ ہی تھا تو انصار کے کھجوروں پر پتھر مار مار کر پھل گرایا کرتا تھا۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا گذرا دھر سے ہوا تو آپ سے عرض کیا گیا کہ یہاں ایک لڑکا ہے جو ہماری کھجوروں
کو پتھر مارتا
ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وہ بچہ لایا گیا تو آپ نے پوچھا اے لڑکے تو
کیوں کھجوروں
کو پتھر مارتا ہے۔میں نے عرض کیا کہ تا کہ میں کھجور میں کھا سکوں۔فرمایا آئندہ کھجور کے
درخت کو پتھر نہ مارنا ہاں جو پھل گر جائے اسے کھا لیا کر پھر آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور دُعا کی کہ
اللهم اشبع بطنه “ کہ اے اللہ اس کا پیٹ بھر دے۔یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت تھی بغیر پتھر مارے اگر کوئی پھل گرا ہوا نیچے مل جائے
اس کا کھانا نا جائز نہیں ہے لیکن ساتھ ہی دُعا بھی دی کہ اللہ اس کا پیٹ بھر دے پھر ساری عمر اس نے کبھی
حرص نہیں کی۔بچوں کو حلال اور طیب کھانے کی نصیحت کرنا :
حضرت ابو ہریرہ سے بخاری میں یہ روایت ہے۔ایک دفعہ حضرت علیؓ کے بیٹے حسن نے
صدقہ کی ایک کھجور منہ میں ڈالی تھی تو حضور نے فرمایا چھی چھی۔تم جانتے نہیں کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روایت کے مطابق اپنے نواسے کے منہ میں انگلی ڈال کے اس
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
سے کھجور نکال لی۔۶۸۸
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے یہ بھی بخاری ہی کی ایک حدیث ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے اپنے نواسے حسن بن علی کو چوما تو پاس بیٹھے اقرع بن حابس تمیمی نے کہا کہ میرے تو دس بچے
ہیں لیکن میں نے کسی کو کبھی نہیں چوما۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا جو تم
نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا۔پس بچوں کو جو پیار کرنا ہے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت
تھی۔چھوٹے بچوں کو بھی اور بڑے بچوں سے بھی آپ ہمیشہ پیار فرمایا کرتے تھے۔حضرت ابو ہریرہ کی ایک روایت الادب المفرد بخاری میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا۔اس کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ تھا وہ اسے اپنے ساتھ چمٹانے لگا اس
پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تو اس سے رحم کا سلوک کرتا ہے اس پر اس نے جواب دیا جی ہاں
حضور۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تجھے پر اس سے بہت زیادہ رحم کرے گا جتنا تو اس بچے پر
کرتا ہے کیونکہ وہ خدارحم الراحمین ہے۔۔سہل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تبارک
تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے بھی ہیں جن سے قیامت کے دن اللہ نہ بات کرے گا اور نہ ان کو پاک
ٹھہرائے گا نہ ان کی طرف دیکھے گا۔یہ بہت ہی بڑی تنبیہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی انتہائی ناراضگی کو ظاہر کرتی
ہے۔اللہ تعالیٰ تو سب کو دیکھ رہا ہے مگر بعض دفعہ انسان سے نظریں اس طرح پھیرتا ہے کہ انسان محسوس
کرتا ہے کہ مجھے نہیں دیکھ رہا۔حضور سے دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کون لوگ
ہیں۔حضور نے فرمایا ایسا شخص جو اپنے والدین سے بے زار ہواور ان سے بے رغبتی رکھتا ہو۔اس سے
بھی اللہ تعالیٰ صرف نظر فرمائے گا اور ایسا شخص جو اپنی اولاد سے بے زار ہواس پر بھی اللہ تعالیٰ رحم کی نگاہ
نہیں ڈالے گا اور ایسا شخص جسے اس کی قوم نے نوازا تو ہو لیکن اس نے ان کی نوازشات کی ناقدری کی
ہو اور ان سے بے تعلقی کا اظہار کیا ہو۔حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے اچھے اخلاق کے
مالک تھے۔ایک بار آپ نے مجھے کسی کام کے لئے بھیجا میں نے کہا میں نہیں جاؤں گا لیکن دل میں
میرے یہ تھا کہ میں ضرور حضور کے حکم کی بجا آوری کے لئے جاؤں گا۔بہر حال میں چل پڑا اور بازار
میں کھیلتے ہوئے بچوں کے پاس سے گزرا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور پیچھے سے میری
۶۸۹
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
گردن پکڑی۔میں نے مڑ کر آپ کی طرف دیکھا تو آپ ہنس رہے تھے۔آپ نے
فرمایا انس جس
کام کی طرف میں نے تجھے بھیجا تھا وہاں گئے۔میں نے عرض کی ہاں یارسول اللہ ! انس کہتے ہیں کہ
خدا کی قسم میں نے 9 سال تک حضور کی خدمت کی مجھے علم نہیں کہ آپ نے کبھی فرمایا ہو کہ تو نے یہ کام
کیوں
نہ کیا اور یہ کام کیوں کیا وغیرہ۔گویا کہ آپ حضرت انس سے بہت ہی شفقت فرمایا کرتے تھے
اور اگر وہ اپنے کام سے غفلت بھی برتتے تھے تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو معاف فرما دیا
کرتے تھے۔آپ کی طبیعت میں بے انتہا عفو تھا۔حضرت عبداللہ بن جعفر بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس
آتے تو اہل بیت کے بچے بھی آپ کے استقبال کے لئے آتے۔ایک دفعہ جب آپ سفر سے آئے تو
سب سے پہلے مجھے آپ تک پہنچایا گیا۔آپ نے مجھے گود میں اُٹھا لیا۔پھر حضرت فاطمہ کے دو بیٹوں
امام حسن یا امام حسین میں سے کسی ایک کو لایا گیا تو آپ نے اسے بھی اپنے پیچھے بٹھا لیا۔اس طرح
مدینہ منورہ میں اس حال میں داخل ہوئے کہ ایک اونٹ پر ہم تین سوار تھے۔اب اونٹوں کا زمانہ تو نہیں رہا لیکن بچوں کو پیار سے اپنے ساتھ بٹھانا اگر وہ سواری کرتے ہیں تو
سواری میں بٹھا لینا ، موٹر چلاتے ہیں تو موٹر میں گود میں بٹھا لینا یہ بھی سنت نبوی کے مطابق ہے۔میں بھی بچپن
میں اس سنت پر عمل کیا کرتا تھا اور موٹر چلاتے ہوئے اپنی بچیوں کو باری باری اپنی گود میں بٹھا لیا کرتا تھا۔ایک روایت کتاب بخاری سے حضرت اسامہ بن زید کی طرف سے کی ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اٹھا کر اپنی ران پر بٹھا لیتے تھے اور حضرت حسن گو دوسری ران پر پھر انہیں بھینچ لیتے
اور یہ دُعا کرتے اے اللہ ان دونوں پر رحم فرما میں بھی ان سے رحم کا سلوک کرتا ہوں۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں حضرت یعقوب علی عرفانی صاحب کی روایت ہے
آپ بچوں
کو گود میں اُٹھاتے ہوئے باہر نکل آیا کرتے تھے اور سیر میں بھی اُٹھا لیا کرتے تھے اس میں کبھی
آپ کو تامل نہ ہوتا تھا۔اگر خدام جو ساتھ ہوتے وہ خود اُٹھانا اپنی سعادت سمجھتے مگر حضرت بچوں کی
خواہش کا احساس اور ان کے اصرار کو دیکھ کر خود اُٹھا لیتے اور ان کی خوشی پوری کر دیتے پھر کچھ دور جا کر
کسی خادم کو دے دیتے یعنی اس طرح اُٹھا کر لئے پھرتے پھر کچھ دیر کے بعد لوگوں کی خواہش کے پیش
نظر کسی ایک خادم کے سپر د بھی کر دیتے۔صاحبزادی امتہ النصیر کی وفات پر ان کا جنازہ بھی حضور نے
اپنے ہاتھوں پر اٹھایا تھا اور چھوٹے بازار سے باہر نکلنے تک یعنی اڈہ خانہ تک حضور ہی اُٹھائے ہوئے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۹۰
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
لے گئے تھے۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی کی روایت ہے۔بارہا میں نے دیکھا اپنے اور
دوسرے بچے آپ کی چار پائی پر بیٹھے ہیں اور آپ کو مضطر کر کے پائنتی پر بٹھا دیا اور اپنے بچپنے کی بولی
میں مینڈک اور کوے اور چڑیا کی کہانیاں سنا رہے ہیں اور گھنٹوں سنائے چلے جارہے ہیں حضرت ہیں
کہ بڑے مزے سے سنے جا رہے ہیں گویا مثنوی ملائے روم سنارہے ہیں۔حضرت بچوں کو مارنے اور
ڈانٹنے کے سخت مخالف تھے۔بچے کیسا ہی بسوریں ، شوخی کریں ، سوال میں تنگ کریں اور بے جا سوال
کریں اور ایک موہوم اور غیر موجود شئے کے لئے حد سے زیادہ اصرار کریں آپ نہ تو کبھی مارتے ہیں
اور نہ جھڑکتے ہیں اور نہ کوئی خفگی کا اظہار کرتے ہیں۔بچوں کو اچھی کہانیاں بھی سنانی چاہئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق روایت ہے آپ
نے فرمایا اچھی کہانی سنادینی چاہئے اس سے بچوں کو عقل اور علم آتا ہے۔میں بھی اردو کلاس میں بعض
کہانیاں بچوں کے لئے سنایا کرتا تھا اور خود ہی بنا بنا کے سنا دیتا تھا۔بہت بچے دلچسپی لیتے تھے۔اس سے
اُردو بھی آجاتی تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سنت پر بھی مجھے عمل کرنے کی توفیق مل جاتی تھی۔حضرت نعمان بن بشیر بیان کرتے ہیں کہ ان کے ابا جان ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں لائے اور عرض کیا کہ میں نے اپنے بچے کو ایک غلام تحفتہ دیا ہے۔حضور نے فرمایا کیا تم نے
اپنے ہر بیٹے کو ایسا تحفہ دیا ہے۔میرے ابا نے عرض کیا کہ نہیں حضور! آپ نے فرمایا: تو وہ واپس لے لو۔ایک اور روایت میں ہے کہ حضور نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی اولا د سے انصاف اور
مساوات کا سلوک کیا کرو۔اس کو یا درکھنا چاہئے بعض بچے ماں باپ کو زیادہ پیارے ہوتے ہیں مگر جو کم پیارے ہیں ان
سے بھی انصاف کا معاملہ لازمی ہے اگر انصاف نہیں کریں گے تو بچوں میں ایک دوسرے سے بھی بغض
اور نفرت پیدا ہوگی۔اس پر میرے والد نے وہ تحفہ واپس لے لیا۔ایک روایت میں ہے کہ حضور نے
فرمایا مجھے اس حصہ کا گواہ نہ بناؤ کیونکہ میں ظلم کا گواہ نہیں بن سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بچوں کو سزا دینے کے سخت مخالف تھے یعنی اسکولوں میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی نصیحت تھی اور بڑی سختی سے ہدایت تھی کہ بچوں کو استادسوٹیاں نہ مارا کریں۔مدرسہ تعلیم الاسلام میں جب کبھی استاد کے خلاف شکایت آتی اس نے کسی بچے کو مارا ہے تو سخت نا پسند
فرماتے اور متواتر ایسے احکام نافذ فرمانے لگ گئے کہ بچوں کو جسمانی سزا نہ دی جائے۔چھوٹے بچوں
حضرت خلیفہ المسح الرائع" کے مستورات سے خطابات
۶۹۱
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ وہ خدا کی طرف سے تو مکلف ہوئے نہیں اور تمہارے مکلف کیسے ہو سکتے
ہیں۔مطلب ابھی ان کی عمریں نہیں ہیں کہ خدا تعالیٰ کو جواب دیں تو آپ ان کی بلوغت سے پہلے ان پر
سختی کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ایک حدیث ہے ( مسلم کتاب الفضائل سے ) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔آپ نے ہم سب کو سلام
کیا اور مجھے اپنے ایک کام کے لئے بھیجا اس وجہ سے میں اپنی ماں کے پاس دیر سے پہنچا۔میری ماں نے
مجھ سے دیر سے آنے کی وجہ پوچھی تو میں نے جواب دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی کام
کے لئے بھیجا تھا۔میری ماں نے پوچھا کہ وہ کام کیا تھا میں نے جواب دیا کہ یہ ایک راز کی بات تھی۔میری ماں نے کہا کہ تو پھر حضور کا راز کسی کو نہ بتائی۔حضرت انس نے یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے اپنے
ملا زم ثابت سے فرمایا اے ثابت اگر وہ راز کی بات میں کسی کو بتا سکتا تو تجھے ضرور بتا دیتا۔نماز کی نصیحت :
حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تمہارے بچے سات سال کے ہو جا ئیں تو انہیں نماز پڑھنے کی
تاکید کیا کرو، جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو نماز نہ پڑھنے پر کچھ پتی کرومگر یہ بختی معمولی سختی ہونی
چاہئے۔ایک دو پیٹھ پر تھپڑ مار دیں تھوڑے سے۔اس سے زیادہ سوٹیوں وغیرہ سے سختی مراد ہرگز نہیں
ہے۔اس کو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر گز پسند نہیں فرمایا کرتے تھے جب اسال کے ہو جائیں تو پھر
کچھ سختی کیا کرو اور اسی عمر میں ان کے بستر بھی الگ کر دیا کرو اور ان کو الگ الگ بستر پر سلایا کرو
جب ۲ سال کے ہو جائیں تو پھر ان پر کسی قسم کی تختی کی اجازت نہیں ہے۔پھر ان کا معاملہ خدا تعالیٰ پر
چھوڑ دو۔تمہارے بچپنے کی تربیت ان کے کام آئے گی یا تمہاری دعائیں ان کے کام آئیں گی۔حضرت ابن عباس کی بخاری میں یہ روایت درج ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ
کے گھر رات گزاری رات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوئے میں بھی حضور کے
بائیں طرف کھڑا ہوا۔حضور نے مجھے سر سے پکڑا اور مجھے اپنی دائیں طرف کھڑا کر دیا اور یہ بھی یا درکھیں
لڑکے ہوں تو ان کو امام کی دائیں طرف کھڑا ہونا چاہئے۔لڑکیاں ہوں
تو انہیں امام کی بائیں طرف کھڑا
حضرت خلیفہ المسح الرائع" کے مستورات سے خطابات
۶۹۲
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
ہونا چاہئے۔اپنی اولا د سے پیار تو کرو لیکن یہ بھی یاد رکھو کہ اولاد کا زیادہ پیار بھی بہت بڑے فتنوں میں
ڈال دیتا ہے انسان کو اور اکثر لوگ اپنی اولاد سے زیادہ پیار کے نتیجے میں ان کو بگاڑ دیتے ہیں اور بڑے
ہوکر ان کے گناہوں کے ذمہ دار ہو جاتے ہیں۔فرماتے ہیں۔اپنی حالت کی پاک تبدیلی کی دُعاؤں
کے ساتھ اپنی اولا داور بیوی کے واسطے بھی دُعا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان
پر آجاتے ہیں۔پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ فرماتے ہیں:
” جب تک اولاد کی خواہش محض اس غرض کے لئے نہ ہو کہ وہ دین دار
اور متقی ہو اور خدا تعالیٰ کی فرمانبردار ہو کر اس کے دین کی خادم بنے بالکل فضول
بلکہ ایک قسم کی معصیت اور گناہ ہے اور باقیات صالحات کے بجائے ان کا نام
( ملفوظات جلد اول ص ۵۶۰)
باقیات سیات رکھنا جائز ہوگا۔“
یعنی ایسی اولاد کے متعلق یہ خیال کہ وہ نیک طور پر باقی رہیں گی یہ ایک وہم ہے ایسی اولاد
بدیوں کے ساتھ باقی رہتی ہے۔لیکن اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں صالح اور خدا ترس اور خادم دین
اولاد کی خواہش کرتا ہوں تو اس کا اتنا کہنا بھی نرا ایک دعوی ہے جب تک کہ وہ خود
اپنی حالت میں ایک اصلاح نہ کرے۔“ ( ملفوظات جلد اوّل صفحه ۵۶۰)
اور ماں باپ اولاد کے متعلق تو لازما چاہتے ہیں کہ وہ نیک ہولیکن اپنی حالت نہیں بدلتے اور
بچے بڑے ذہین ہوتے ہیں وہ اپنے ماں باپ کی ایسی حالت دیکھ لیتے ہیں اور جان لیتے ہیں کہ ان کو تو بدی
سے محبت ہے اور ہمیں نیکی کی تعلیم دے رہے ہیں اس لئے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے یہ نکتہ سکھایا ہے
کہ جب تک اپنی حالت کی اصلاح نہ کرو تمہارا منہ سے بچوں
کو نیک نصیحتیں کرنا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا۔اگر خود فسق و فجور کی زندگی بسر کرتا ہے اور منہ سے کہتا ہے
کہ میں صالح اور متقی اولاد کی خواہش کرتا ہوں تو وہ اپنے اس دعوی میں کذاب
ہے۔صالح اور متقی اولاد کی خواہش سے پہلے ضروری ہے کہ وہ خود اپنی اصلاح
کرے اور اپنی زندگی کو متقیانہ زندگی بناوے۔تب اس کی ایسی خواہش ایک نتیجہ
خیز خواہش ہوگی اور ایسی اولاد حقیقت میں اس قابل ہوگی کہ اس کو باقیات
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۹۳
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
صالحات کا مصداق کہیں۔لیکن اگر یہ خواہش صرف اس لئے ہو کہ ہمارا نام باقی۔66
رہے اور وہ ہمارے املاک و اسباب کی وارث ہو کہ وہ بڑی نامور اور مشہور ہو۔اس قسم کی خواہش میرے نزدیک شرک ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ ۵۶۱)
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی ایک اور روایت ہے آپ بچوں کی خبر گیری اور پرورش
اس طرح کرتے ہیں کہ ایک سرسری دیکھنے والا گمان کرے کہ آپ سے زیادہ اولاد کی محبت کسی کو نہ ہوگی
اور بیماری میں اس قدر توجہ کرتے ہیں تیمارداری اور علاج میں ایسے محو ہوتے ہیں کہ گویا اور کوئی فکر ہی
نہیں مگر باریک بین دیکھ سکتا ہے کہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے لئے ہے اور خدا کے لئے اس کی ضعیف مخلوق
کی رعایت اور پرورش مد نظر ہے۔آپ
کی پلوٹھی بیٹی عصمت لدھیانہ میں ہیضے سے بیمار ہوئی۔آپ اس
کے علاج میں یوں دوا دارو کرتے گویا اس کے بغیر زندگی محال ہے اور ایک دنیا دار دنیا کی عرف
واصطلاح میں اولاد کا بھوکا اور شیفتہ اس سے زیادہ جانکا ہی نہیں کر سکتا مگر جب وہ مرگئی تو آپ اس سے
یوں الگ ہو گئے گویا کوئی چیز تھی ہی نہیں اور جب سے کبھی ذکر تک نہیں کیا کہ کوئی لڑکی بھی ہوتی تھی۔اب حضرت پھوپھی جان نواب مبار کہ بیگم صاحبہ حضرت اماں جان کی تربیت کے متعلق کچھ
اصول بیان کرتی ہیں جو آپ کے لئے ہمیشہ کے لئے رہنما اصول ہیں اسی طریق پر اگر آپ اپنے بچوں
کی تربیت کریں تو انشاء اللہ بڑے ہوتے تک وہ نیک رہیں گے۔فرماتی ہیں اصولی تربیت میں میں نے اس عمر تک بہت مطالعہ عام و خاص لوگوں کا کر کے بھی
دیکھا حضرت والدہ صاحبہ سے کسی کو بہتر نہیں پایا۔آپ نے دنیوی تعلیم حاصل نہیں کی مگر جو آپ کے
اصول ، اخلاق و تربیت ہیں ان کو دیکھ کر میں نے یہی سمجھا ہے کہ خاص خدا کا فضل اور خدا کے مسیح کی
تربیت کے سوا اور کچھ نہیں کیا جاسکتا کہ یہ سب کہاں سے سیکھا۔نمبر ابچے پر ہمیشہ اعتبار اور پختہ اعتبار
ظاہر کر کے اس کو والدین کے اعتبار کی شرم اور لاج ڈال دینا یہ بہت بڑا اصول تربیت ہے تو بچے پر
اعتبار کریں اور اس کو شک سے نہ دیکھا کریں۔اگر کوئی غلط بھی کام کر رہا ہے تو آپ کے اعتبار کی نظروں
کی تابع وہ اصلاح پذیر ہو جائے گا اور یہ سمجھتے ہوئے کہ مجھ پر اعتبار کیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل۔آئندہ وہ آپ کو غلط باتیں بتانے کی کوشش نہیں کرے گا۔جھوٹ سے نفرت یہ بہت ہی بنیادی تربیت ہے۔بچپن ہی میں بچوں کو جھوٹ سے نفرت
دلا نا بہت ہی ضروری ہے۔ہم لوگوں سے بھی آپ ہمیشہ یہی فرماتی رہیں کہ بچے میں یہ عادت ڈالو کہ وہ
حضرت خلیل مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۶۹۴
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
کہنا مان لے۔پھر بے شک بچپن کی شرارت بھی آئے تو کوئی ڈر نہیں۔شرارتوں کو برداشت کر لیں مگر
جھوٹ کو برداشت نہ کریں۔جس وقت بھی روکا جائے گا بعد ازاں باز آجائے گا اور اصلاح ہو جائے
گی۔فرماتی ہیں اگر ایک بارتم نے کہنا ماننے کی پختہ عادت ڈال دی تو پھر ہمیشہ اصلاح کی امید ہے۔یہی آپ نے ہم لوگوں کو سکھا رکھا تھا اور کبھی ہمارے وہم وگمان میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ ہم والدین کی
عدم موجودگی کی حالت میں ان کی منشاء کے خلاف کر سکتے۔حضرت اماں جان ہمیشہ فرماتی تھیں میرے بچے جھوٹ نہیں بولتے اور یہی اعتبار تھا جو ہم کو
جھوٹ سے بچاتا بلکہ اور زیادہ متنفر کرتا۔میں نے بھی یہ نسخہ اپنی بچیوں کے اوپر استعمال کر کے دیکھا ہے
اور بہت زیادہ ان
کو بچپن سے جھوٹ سے نفرت کی عادت ڈالی ہے۔یہاں تک کہ بعض دفعہ لطیفے بھی
ہو جاتے تھے جھوٹ سے بچنے کی عادت میں بعض دفعہ وہ جھوٹ بول دیا کرتی تھیں۔یعنی کوئی برائی
ہوئی تو اپنی طرف منسوب کر لی۔یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ ایک بڑی بہادری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جھوٹ
بہر حال جھوٹ ہی ہے۔بہر حال الحمد للہ کہ اللہ تعالیٰ نے میری بچیوں میں بچپن ہی سے جھوٹ سے
نفرت پیدا کر دی اور کبھی وہ جھوٹ نہیں بولتیں کم سے کم میرے علم میں نہیں ہے۔حضرت اماں جان کا سختی کرنا حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو یاد نہیں۔کہتی ہیں میرے علم
میں تو کبھی آپ نے ایسی سختی نہیں کی لیکن آپ کا ایک رعب تھا جو رعب ہم پر طاری رہتا تھا اور اس رعب
کے تابع ہم اصلاح کی کوشش کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت اماں جان کی بہت قدر کرتے تھے۔جس کے نتیجے میں
بچوں میں بھی آپ کی بے حد قدر تھی۔حضرت اماں جان کے متعلق پانچواں اصول یہ بیان کرتی ہیں کہ
پہلے بچے کی تربیت پر اپنا پورا زور لگاؤ۔دوسرے ان کو نمونہ دیکھ کر خود ہی ٹھیک ہو جائیں گے یعنی بڑا بچہ
جو ہے اگر اس کی اچھی تربیت کر لوگی تو انشاء اللہ زیر تربیت اس بڑے بچے کے بعد باقیوں کی تربیت بھی
اچھی ہوتی چلی جائے گی۔اب ایک اور روایت حضرت ابو ہریرہ کی ہے۔ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین دُعاؤں کی قبولیت میں کوئی شک نہیں۔مظلوم کی دُعا، مسافر کی دُعا اور باپ کی
بیٹے کے لئے دُعا۔ماؤں کو وہم ہوتا ہے کہ بچے کو نظر بد لگ جائے گی اور فلاں شخص کی نظر بد کھا جائے
گی۔اس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دُعا یا درکھیں۔حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں