بچوں کی تربیت کے متعلق نصائح

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت طلیقہ آسع الرابع کے مستورات سے خطابات ۲۹۵ امسیح
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حسین کو اس دُعا سے دم کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹوں حضرت اسماعیل اور اسحاق علیھم السلام کے لئے انہی الفاظ میں پناہ مانگا
کرتے تھے۔اب یہ عربی الفاظ نہ بھی یادرکھیں تو تر جمہ یاد رکھیں۔اَعُوذُ بِكَلِمَتِ اللهِ تَامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّهَّامَةِ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَوَّامَةٍ
میں اللہ کے کامل اور مکمل کلمات کے ذریعے پناہ طلب کرتا ہوں۔شیطان اور موذی
جانوروں سے اور ہر نظر بد سے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے متعلق فرماتے ہیں:
اول: میں اپنے نفس کے لئے دُعا مانگتا ہوں کہ خداوند کریم مجھ
سے وہ کام لے جس سے اس کی عظمت اور جلال ظاہر ہو اور اپنی رضا کی پوری
توفیق عطا کرے۔دوم پھر اپنے گھر کے لوگوں کے لئے دُعا مانگتا ہوں کہ ان سے
قرة العین عطا ہو اور اللہ تعالیٰ کی مرضیات کی راہ پر چلیں۔خدام بنیں۔سوم پھر اپنے بچوں کے لئے دُعا مانگتا ہوں کہ یہ سب دین کے
چہارم پھر اپنے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام دُعا مانگتا ہوں۔پنجم پھر ان سب کے لئے جو اس سلسلے سے وابستہ ہیں۔خواہ ہم
( ملفوظات جلد اول صفحه ۳۰۹)
انہیں جانتے ہیں خواہ نہیں جانتے۔“
یہ دُعا کا طریق وہ ہے جو ہمیشہ میں نے خود بھی استعمال کیا ہے اور جہاں تک میری توفیق ہے
نام بنام یا اجتماعی طور پر سب کو دعاؤں میں یاد رکھتا ہوں۔اپنوں کے لئے بھی اور غیروں کے لئے بھی
ناواقفوں کے لئے بھی دُعا مانگتا ہوں۔آپ بھی اس طریق کو اپنا لیں تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین
تربیت کی توفیق عطا ہوگی۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا آخری اقتباس ملفوظات جلدسوم سے لیا گیا ہے۔اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں
امن رہے تو مناسب ہے کہ دُعائیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دُعاؤں سے پر

حضرت
خلیفۃالمسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۹۶
خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء
کرو جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیا کرتا “
( ملفوظات جلد سوم صفحه ۲۳۲)
اب خطاب ختم ہوا۔اب میں آپ سے اجازت چاہوں گا لیکن جانے سے پہلے دعا پر بات
ختم ہوئی تھی۔دعا پر ہی ہم اس خطاب
کو ختم کریں گے۔اس کے بعد حضور نے دعا کروائی اور السلام علیکم کہہ کر جلسہ گاہ سے رخصت ہوئے۔( جاتے ہوئے حضور نے دریافت فرمایا کہ یہاں (صاحبزادی) طوبی آئی ہوئی تھی وہ کہاں بیٹھی ہے۔صاحبزادی طوبی نے اپنا بتایا کہ وہ جلسہ گاہ میں موجود ہے۔حضور پھر السلام علیکم کہہ کر رخصت ہوئے۔)

آج 10 میں سے 10 باقی