اَلْحق مباحثہ دہلی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَالصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّي
الصادق المصدوق المطاع الامين ۔
دہلی کے مباحثہ کے شیوع میں امید سے زیادہ توقف ہوا اس عرصہ میں بیقرار اور منتظر شائقین کو
فرط تحیر سے طبعا طرح طرح کے ظنون و اوہام کے پنجہ میں اسیر ہونا پڑا۔ مگر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس التوا
و توقف میں بھی بڑی میں بھی بڑی مصلحتیں ثابت ہوئیں اور اس اور اب یہ دنیا میں اپنی پوری تجلّی کے ساتھ آفتاب کے ساتھ آفتاب نصف النہار
کی طرح چپکا ہے ۔ بیشک ایک عالم کو انتظار لگ رہا تھا کہ اس جلیل اور با ہیبت دعوے کے مقابلہ پر جو
مرسل یزدانی امام ربانی حضرت غلام احمد قادیانی نے کیا ہے مستند اور مسلم فضلاء سے کوئی شخص کھڑا ہو اور
مسلمانوں کو دلی شوق تھا کہ قدیم بغل پروردہ عقیدہ کو نہ چھوڑیں جب تک کسی زبردست مقابلہ کی محک پر
کس کر اُس کا ناسرہ ہونا ثابت نہ ہو جائے ۔ لودیا نہ کے مباحثہ سے جو اصل دعوی مسیح موعود سے بالکل
اجنبی واقع ہوا تھا مسلمانوں کی پیاس کو ایک قطرہ آب بھی ہونٹ تر کرنے کیلئے نہ ملا تھا۔ گو ایک وجہ سے
اہل حق مبصر کو اس سے بھی حضرت مرزا صاحب کا موید من اللہ ہونا صاف طور پر ثابت ہو چکا تھا۔ مگر عام
لوگ جنکی نگاہیں مبادی سے متجاوز ہو کر مقاصد کی تہ در تہ باریکیوں پر پہنچ نہیں سکتیں کھلا کھلا ثبوت اور بین
جنس
حجت کا ظہور چاہتے تھے سو رحیم کریم اللہ تعالیٰ نے جو انسان کو حیرت وتر دو کی ظلمتوں میں ابتلا کے وقت
اپنی خاص رحمت سے چراغ ہدایت ہاتھ میں دیتا ہے اپنی دائمی سنت کے موافق اب بھی تقاضا فر مایا کہ ان
فطری سعیدوں کو جن پر بعض بواعث سے آنی حجاب پڑ گئے ہیں اور جنہیں حقیقہ قبول حق کی سچی اور
پُر جوش تڑپ تو لگی ہوئی ہے مگر وہ صدیقی ایمان کے خلاف قاطع حجت اور باہر دلیل دیکھ کر ایمان لانا پسند
کرتے ہیں۔ اپنی مرضیات کی راہیں دکھانے کیلئے ایک خاص امر فارق بین الحق والباطل دکھلائے ۔ اس
حکیم حمید اللہ تعالیٰ نے اپنی زبردست حکمت کے پورا کرنے کیلئے حضرت مسیح موعود کے دل میں سفر دہلی کا
ارادہ القا کیا۔ آپ ۲۸ ستمبر کو مع الخیر وارد دہلی ہوئے۔ کل پنجاب اور ہندوستان کی آنکھیں بڑی بے صبری
سے دہلی کی کارروائیوں کو دیکھنے لگیں ۔ ان کا یہ موروثی اعتقاد چلا آتا تھا کہ دہلی بڑے بڑے نامی
علماء اور اجلہ اولیاء کا مسکن و ماوی ہے اس لئے وہاں کما ینبغی احقاق حق اور ابطال باطل ہو
جائیگا مگر افسوس وہ نہ جانتے تھے کہ ان کے حسن اعتقاد کے محرک و مرجع جن کی پاک اور برگزیدہ
تصنیفات و تالیفات انکی دلکش تصاویر کے مرقع کی بجا قائم مقامی کر کے پڑھنے والوں کے دل میں
سوسو حسرتیں چھوڑتی ہیں قبروں میں سورہے ہیں اور انکے سینوں کو روند نے والے اتر ا اترا کر چلنے
والے وہ لوگ ہیں جو فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلوةَ وَاتَّبَعُوا الشُّهَوتِ !
مریم: ۶۰

کے پورے مصداق ہو رہے ہیں۔ بے شک بعض اب بھی ہیں جنہیں مقدس اسلاف کی سچی یادگاریں
کہنا کچھ بھی مبالغہ نہیں ۔ الغرض حضرت مرزا صاحب اپنے مخدوم آقا اپنے مقتدا جناب ہادی کامل
علیہ الصلوۃ والسلام کی طرح جبکہ وہ اہلِ مکہ سے ایذائیں سہہ کر طائف ایسے مہذب و شاداب شہر کو
تشریف لے گئے تھے کہ کہیں ان میں ہی کوئی طالب حق مل جائے ہندوستان کے مہذب شہر دہلی میں
آئے۔ مگر کیا ہمیں اس بات کے اظہار پر دلی رنج مجبور نہیں کرتا کہ اہل دہلی نے ( الا ماشاء الله
ومن شاء عصمه) شاید اہلِ طائف کی تاریخ پڑھ کر اور اپنی پر زور نخوت و رعونت پر اعتماد کر کر نہ چاہا
کہ وہ ایک مرد خدا کے ساتھ بدسلوکی کرنے میں ان گزشتہ مخالفان راستی سے کوئی قدم پیچھے رہ جائیں خیر
جو کچھ ان سے بن پڑا انہوں نے کہا اور کیا اور ایک با امن ۔ رحیم ۔ مہذب اور پکی بے طرف دار
گورنمنٹ کے پر سطوت و با رعب وقت میں جس قدر مخالفت کا وہ حوصلہ رکھتے تھے انہوں نے کی مگر ان
کی متفق کوششوں سے نور اللہ بجھ نہ سکا بلکہ آخر انہی کے ہاتھوں اُنہی کی کوششوں کو اللہ تعالیٰ نے اس نور
کی ترقی کا موجب بنایا مگر انہوں نے سخت غفلت کی وجہ سے نہ سمجھا شاید اب بہتیرے سمجھ جائیں ۔
یہاں ہمیں ضرورت معلوم نہیں ہوتی کہ ہم دہلی کی کارروائی کے جزوی و کلی حالات مفصلاً لکھنے کی
تکلیف اٹھائیں۔ اس امر کو ہمارے مکرم دوست منشی غلام قادر صاحب فصیح ضمیمہ پنجاب گزٹ مورخه ۱۴ نومبر
میں بڑی وضاحت اور صداقت سے شائع کر چکے ہیں ہمارے نزدیک اتنا ہی کہنا ایک جامع مضمون
کے قائم مقام ہے کہ ان لوگوں نے ایک مسلم انسان کے ساتھ برتاؤ کرنے میں حقوق العباد میں سے کسی
ایک حق کی بھی رعایت نہ کی لیکن اللہ تعالیٰ کو منظور تھا کہ بہر نہ ان پر حجت تمام کر دے گو میاں مولوی
سید نذیر حسین صاحب اور انکے لشکروں نے اللہ تعالیٰ کے اتمام حجت کی راہ میں عمد ابڑی بڑی چٹانیں
ڈالدیں اور ہر طرح ہاتھ پاؤں مارے کہ انکا لشکر قیام بینہ سے ہلاک نہ ہونے پائے اور جوں توں کر کے وہ
پیالہ اُن سے مل جائے مگر اللہ تعالیٰ نے مولوی محمد بشیر صاحب بھوپالوی کو ایک دوست کی صورت میں ان کا
خانه برانداز دشمن بھیج دیا یہ کہنا نا درست نہیں کہ مولوی صاحب کو دہلی کے بعض پیروان میاں صاحب نے جو
میاں صاحب سے بوجہ شدت گھرم اور دیگر ملاؤں سے بوجہ فقدان قابلیت مایوس ہو چکے تھے بڑے شوق
سے بلایا اور یہ بھی بالکل حق ہے کہ مولوی محمد بشیر صاحب کو باغراض شتی خود بھی خواہش تھی کہ حضرت
مرزا صاحب سے مباحثہ کریں بہر حال اس سادہ دل مولوی نے میاں سید نذیر حسین صاحب اور انکے
تابعین کے رحم انگیز زار نالے اور سخت سرزنش پر بھی مطلق کان نہ دھر کے بڑی جرات سے حیات مسیح
علیہ السلام کا دعوی کیا اور اس دعوی کو کیونکر نباہا ناظرین ان مضامین کو پڑھ کر خود ہی سمجھ لیں گے گو

مولوی محمد بشیر صاحب نے کسی نیت پر اس میدان میں قدم رکھا ہو مگر ہم انھیں مبارک دیتے ہیں کہ
انہوں نے ہند و پنجاب کے علماء کی طرف سے اپنے تئیں فدیہ دیا ہے واقعی وہ ایک زبردست کفارہ اپنے
ہم پیشہ لوگوں کی طرف سے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ نے انھیں اس لق و دق بیابان میں جہاں کوئی جادہ نہ
ملتا تھا اور نہ جہاں کوئی نقش پائے رہ م پائے رہ رواں ہی نظر آتا تھا اس نشان کی طرح کھڑا کیا جس سے مسافر سمت
کا پتہ لگاتے ہیں اگر چہ اس میل ( نشان ) کو شعور نہ ہو کہ اس کا وجود اتنے بڑے فائدہ کا موجب ہے مگر
ہم امید رکھتے ہیں کہ شاید شاکر علیم خدا ان کو بوجہ دال علی الخیر ہونے کے واقعی فہم بھی عطا کر دے
تو کہ وہ اس فرستاده خداوندی کو طوعا قبول کریں میرا پکا ارادہ تھا کہ میں معمولاً ان مضامین پر کچھ نوٹ یا
ایک مختصر سار یو یو کرتا مگر میرے دلی دوست بلکہ مخدوم معظم مولوی سید محمد احسن صاحب نے مجھے اس فرض
سے سبکدوش کر دیا انھوں نے جیسا اس خدمت کو ادا کیا ہے درحقیقت اُنہی جیسے فاضل اجل کا حصہ تھا۔
جزاہ اللہ احسن الجزاء میرا یقین ہے کہ یہ ایسا نیک کام ان کے مبارک ہاتھ سے پورا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ
کے نزدیک ان کے رفع درجات کے لئے ایک یہ ہی بس ہے مگر قوی امید ہے کہ ہمارے حضرت سید
صاحب موصوف روح قدس سے موید ہو کر اور بھی بڑے مفید اور منتج ثواب کام کریں گے۔
الغرض مولوی محمد بشیر صاحب کے وجود کو ہم مغتنم سمجھتے ہیں جنہوں نے غیر ضروری مباحث
اور بخلاف ایک پنجابی ملا کے لا طائل اصول موضوعہ کو چھوڑ کر اصل امر کو بحث کا تختہ مشق بنایا اور یوں
خلق کثیر کے ہر روزہ انتظار جانکاہ کو رفع کر دیا گو اس پر بھی اس بات کے کہنے سے چارہ نہیں کہ ہدایت
ایک منجانب اللہ امر ہے اور وہ سچا ہادی لا معلوم اسباب کے وسایط سے سعید ان از لی کو اپنی طرف کھینچ
لیتا ہے مگر کہنے کو کہا جا سکتا ہے کہ راہ خوب صاف ہو گئی اور اس مضمون حیات و ممات مسیح کی بحث کی
حجت قطعا و حکما تمام ہوگئی ۔
ہم کمال ہمدردی اور اسلامی اخوت کی راہ سے اہل دہلی کو اتنا کہنا ضروری سمجھتے ہیں کہ وہ ناحق
کی ضد کو چھوڑ کر اس مامور من اللہ کو قبول کریں ورنہ ان کا انجام خطر ناک معلوم ہوتا ہے۔ میں کا پتے
ہوئے دل سے انھیں اتنا کہنے سے رک نہیں سکتا کہ ان کا جامع مسجد دہلی میں حضرت مسیح موعود کے
برخلاف چھ سات ہزار آدمی کا مجمع کر کے طرح طرح کی ناسزا حرکات کا مرتکب ہونا دیکھ کر مجھے یاد
آگیا حضرت شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ کا وہ واقعہ جو کمالات عزیزی مطبوعہ دہلی میں لکھا ہے
جناب مولانا شاہ عبد العزیز جو واسطے نماز جمعہ کے جامع مسجد میں تشریف لے جاتے تو عمامہ
آنکھوں پر رکھتے ۔ ایک شخص فصیح الدین نام جا شخص فصیح الدین نام جو اکثر حضور میں حاضر رہتے تھے انہوں نے عرض کیا

کہ حضرت اس کی کیا وجہ ہے جو آپ اس طرح رہتے ہیں آپ نے کلاہ اتار کر انکے سر پر رکھدی ایک
دفعہ ہی بے ہوش ہو گئے جب دیر میں افاقہ ہوا عرض کیا سو سوا سو کی شکل آدمی کی تھی اور کوئی ریچھ اور کوئی
بندر اور کوئی خنزیر کی شکل تھا اور اُس وقت مسجد میں پانچ چھ ہزار آدمی تھے حضرت نے فرمایا کہ میں کس کی
طرف دیکھوں اس باعث تو نہیں دیکھتا۔“
دہلی والو خدا کیلئے اس واقعہ سے عبرت پکڑو مجھے ڈر لگتا ہے کہ اسوقت بھی تم نے اپنی حرکات سے
ثابت کر دیا ہے کہ تم میں بہت ہی تھوڑے ہیں جو اصلی انسانی صورت پر ہیں اللہ تعالی تم پر رحم کرے۔
اے اہل پنجاب ! موقعہ ہے کہ تم اس دہلی کے واقعہ کو سن کر پوری نصیحت حاصل کرو۔ سعادت مند وہ ہے
جو دوسروں کا حال دیکھ کر عبرت پاتا ہے تم ان تکفیر باز خشک ملاؤں کو انکی اپنی غضب وحسد کی دیکتی ہوئی
بھٹی میں جلنے دو ۔ ان سنگدل حقد مجسم صاحبان غرض کو کبھی بھی خلوصًا حق سے سروکار ہوا ہے جواب
ہوگا ؟ ۔ اے علم خیز سرزمین لاہور کے رہنے والو ہوشیار ہو جاؤ تمہارا یہ بزرگ خطہ ساری پنجاب کا مرجع
ہے۔ دیکھنا وہ پتھر جسے خود تم نے بڑی کوششوں کے ساتھ اپنی راہ سے ہٹایا ہے وہ پھر تمہاری ٹھوکر کا
باعث نہ ہو۔ تم خوب جانتے ہو وہ شاخ کس جڑ سے پھوٹی ہے کس زمین میں اسکا نشو و نما ہوا ہے۔ دیکھنا
دیکھنا ! بھولے سے بھی تمہارے ہاتھ سے پھر اس کی آبیاری نہ ہو! ۔ ایسا نہ ہو کہ دلّی کا اُتو تمہاری
دیواروں پر بھی بولنے لگے۔ اے دانشمند و ! تم ان کا غذی گڑیوں پر کیوں فریفتہ ہوتے ہو کیا یہ کفر کے
فتوے غیر معصوم ہاتھوں کے لکھے ہوئے اور ظالم دلوں کے نتائج نہیں؟ کیا یہ ناشدنی سیاہ کارروائی
کر نیوالے خود بھی کاغذی پیرا ہن پہن کر داد خواہ نہیں ہوئے کہ ان پر ناحق کفر کا فتوی لگایا گیا ؟ پس یہ
مسلسل کا فر بھی کیا کسی دوسرے کو کافر بنانے کا استحقاق رکھتے ہیں؟ یہ دھوکے کی مٹی ہے جو ان ملاؤں
نے کھڑی کر رکھی ہے۔ اے صاف باطن حق کے طالبو اسکو پھاند کر آگے بڑھو اور دیکھو کہ وہ جسے یہ حاسد
سیاہ غول ثابت کرنا چاہتے اور ڈھٹ بندی کر کے لوگوں کو ایک ڈراؤنی مورت دکھاتے ہیں وہ
در حقیقت ایک عظیم الشان روشنی کا فرشتہ ہے۔ اے خدا اے ہدایت کے مالک خدا تو ان لوگوں کو توفیق
عنایت فرما کہ وہ تیرے اس بندہ کو پہچانیں ! آخر میں اس دل لبھانے والے عربی قصیدہ کی نسبت جسکی
اشاعت کو بڑا ضروری اور مفید سمجھا گیا ہے میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ہمارے ایک نہایت برگزیدہ
دوست کا لکھا ہوا ہے جسکے وجود کو ہم اپنے درمیان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت سمجھتے ہیں۔ ہم کسی وقت بشرط
ضرورت اُنکا حال بھی لکھیں گے۔ امید ہے کہ اس قصیدہ کے اردو ترجمہ کو جو اکثر جگہ حاصل مطلب کے
طور پر کیا گیا ہے دلچسپی سے خالی نہ پائیں گے۔

الله
الحق مباحثہ دہلی
اب ہم ان تکفیر بازوں کو حضرت امام ابن قیم کے چند شعر سنا دیتے ہیں شاید ان میں کوئی خدا ترس ﴿۵﴾
بات کی تہ کو پہنچ کر اللہ تعالیٰ سے ڈر جائے۔
(1) وَمِنَ الْعَجَائِبِ أَنَّكُمْ كَفَرْتُمُ أَهْلَ الحَدِيثِ وَ شِيعَةَ الْقُرْآنِ
(۲) الْكُفْرُ حَقُّ اللَّهِ ثُمَّ رَسُولِهِ بِالنَّصِ يَثْبِتُ لَا بِقَوْلِ فُلَانَ
(۳) مَنْ كَانَ رَبُّ الْعَالَمِينَ وَعَبْدُهُ قَدْ كَفَّرَاهُ فَذَاكَ ذُو الْكُفْرَانَ
(۴) فَهَلُمَّ وَيَحْكُمُ نُحَاكِمُكُمْ إِلَى الهُ نَصَّينِ مِنْ وَحْيِ وَمِنْ قُرْآنِ
(۵) وَهُنَاكَ يُعْلَمُ أَيُّ حِزْبَيْنِ عَلَى ال كُفْرَانَ حَقًّا أَوْ عَلَى الْإِيْمَانِ
(۶) فَلْيَهُنِكُمْ تَكْفِيرُ مَنْ حَكَمَتْ بِاِس سلام وَ إِيْمَانِ لَهُ النَّصَّان
(2) إِنْ كَانَ ذَاكَ مُكَفِّرًا يَا أُمَّةَ ال عُدْوَانِ مَنْ هَذَا عَلَى الْإِيْمَانَ
(۸) كَفَرْتُمُ وَاللَّهِ مَنْ شَهِدَ الرَّسُو لُ بِأَنَّهُ حَقًّا عَلَى الْإِيْمَانَ
(۹) كَمْ ذَا التَّلَاعُبُ مِنْكُمُ بِالدِّينِ وَال إِيْمَانِ مِثْلَ تَلَاعُبِ الصِّبْيَانِ
(۱۰) خُسِفَتْ قُلُوبُكُمْ كَمَا خُسِفَتْ عُقُو لُكُمْ فَلَا تَزْكُوا عَلَى الْقُرْآنِ
(11) يَا قَوْمُ فَانْتَهُوا لَا نُفُسِكُمْ وَخَدُ لُوا الْجَهْلَ وَالدَّعْوَى بِلَا بُرْهَانَ
(1) بڑے تعجب کی بات یہ ہے کہ تم نے اہل حدیث اور اہل قرآن کی تکفیر کی ۔
(۲) تکفیر تو اللہ اور اس کے رسول کا حق ہے ( تمہیں کافر بنانے کا منصب کس نے دیا) وہ
نص سے ثابت ہوتا ہے نہ فلان و بہماں کے قول سے۔
(۳) جس کو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول کا فرکہیں وہی کافر ہے۔
(۴) افسوس تم لوگوں پر ! تو اب آؤ ہم تم کتاب وسنت پر اپنے مقدمہ کو عرض کرتے ہیں۔
(۵) وہاں چل کر کھل جائے گا کہ واقعی ایمان پر کون ہے اور کفر پر کون ۔
(۶) ان لوگوں کا کافر کہنا جنکے ایمان و اسلام پر کتاب وسنت گواہی دیں تمہیں مبارک ہو۔
(۷) سر کشو! اگر ایسے برگزیدہ لوگ عاملین به کتاب اللہ کا فر ہیں تو پھر مومن کون ہے۔
(۸) اللہ کی قسم تم دلیری کر کے ایسے کی تکفیر کر رہے ہو جس کی نسبت رسول علیہ الصلوۃ والسلام
گواہی دیتے ہیں کہ وہ واقعی مومن ہے۔
(۹) آؤ خدا کا خوف کرو کب تک بچوں کی طرح دین کو بازیچہ بنا رکھو گے؟
(۱۰) تمہارے دل اور عقلیں گہنائی گئیں ہیں اب قرآن پر تو زیادت نہ کرو۔
(11) اے لوگو اپنی جان کے بچاؤ کے لئے بیدار ہو جاؤ اور اس جہل اور دعوی بلا دلیل کو چھوڑ دو۔
واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين والصلوة والسلام على السيد الامين وعلى اله وصحبه اجمعين عبدالكريم

قصیده
يتشرف المَنْظُومُ بِلَثْم كف الإمام الجليل والهام النبيل المجدد الممجد
میرزا غلام احمد قادیانی ادام الله تعالی ظله
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الی کم تمادى الهجر يلعب بالصب
ا وحتام يبلوه الزمان بذا النكب
فهل للمعنى زورة ينطفى بها
بتاريح وجد توقد النار في الجنب
الاهل علمتم ما حملت بحبكم
و اوزاره من بعدكم انقضت صلبي
ابيت على جمر الغضا متقرّعًا ۴
و دمعي طويل الليل يشرح للغرب
حرام على جفني الكرى فاسألوا به نجوم الدجى والهدب يجفو عن الهدب
(1) نہیں معلوم ہجر کی درازی کب تک عاشق کو ستاتی رہے گی ۔ اور زمانہ اُسکو ان دکھوں میں
کب تک مبتلا رکھے گا۔
(۲) کبھی دکھ سہنے والے ( عاشق ) کو بھی ایک بار ملاقات میسر ہو گی ۔ جس سے وہ عشق
کی اس جلن کو بجھا سکے جس نے اس کے پہلو میں آگ مشتعل کر رکھی ہے ۔
ہے۔
(۳) ہائے تمہیں کیا خبر ہے؟ کہ میں نے تمہارے عشق میں کیا کیا اُٹھایا۔ اُس کے بوجھوں نے
تمہاری جدائی میں میری پیٹھ توڑ دی۔
(۴) میں چوب غضا کے دہکتے کوئلوں پر کروٹیں بدلتے بدلتے راتیں کاٹتا ہوں اور میرے آنسو
رات بھر رگ آب چشم کو کھولتے رہتے ہیں ۔
(۵) نیند میری آنکھوں پر حرام ہے تم اُسکی بابت تاریکی کے ستاروں سے دریافت کر لو کیا مجال
جو پلک سے پلک لگی ہو۔

كذا حال مسلوب القرار متيم
عدیم اصطبار وامق في الهوى صلب )
حليف الضني مستوحش ذى كآبة ٧ طويل اغتراب نازح الاهل والحب
هل العيش الا في وصال احبّة ٨ نأت دارهم لكن عن الجسم لا القلب
فان بعد واعنى فان حديثهم و يخفف اشجاني وينهى عن النَّحب
بلاني الليالي ويلها من صروفها
بما صرت فيه حائر الفكر و اللب
والهي عن الانشاء والشعر بعدما ا تعودت شعرا والكتابة من طلبي
کانی ماکكنت امرأ ذافطانة ۱۲ ولا ورثت نفسي الفصاحة من كعب
هموم و تنکید و اسر وغربة ١٣ وفى سفهاء الناس دار وهم كربي
فقدت سروری مذ فقدت احبتی ۱۴ كرام اناس خلفوا الهم في العَقْبِ
- عاشق بے قرار ۔ سوختہ دل ۔ بے صبر ۔ شیدا اور عشق میں ثابت قدم کا ایسا ہی حال ہوا کرتا ہے۔
ے۔ وہ عاشق جس نے بیماری سے دائمی دوستی کا عہد باندھ رکھا ہے۔ لوگوں کی صحبت سے گریزاں ۔
دکھی ۔ مدتوں کا مسافر ۔ اہل وعیال اور دوستوں سے جدا ہے۔
۔ زندگی کا لطف تو بس ان پیاروں کی صحبت میں ہے جن کا وطن جسم سے دور پر قلب کے نزدیک ہے۔
۹ ۔ وہ جو مجھ سے دور ہیں تو مضائقہ ہی کیا ہے کیونکہ ان کی پیاری باتیں میرے دکھ درد کو ہلکا کرتی اور
مجھے گریہ وزاری سے روکتی ہیں۔
۱۰۔ مجھے جدائی کی راتوں نے سخت ستایا۔ ان کی گردشوں اور حادثوں پر افسوس ! میری تو اس میں
عقل و فکر چکر کھا گئی ہے۔
ا۔ مجھے انشاء اور شعر گوئی سے بالکل غافل کر دیا حالانکہ شعر گوئی اور اعلیٰ درجہ کالر پچر لکھنا تو میری عادت تھی ۔
۱۲۔ اب میری یہ حالت ہے کہ گویا میں کبھی بھی زیرک شخص نہ تھا اور جیسے میں کعب ( صاحب قصیدہ
بانت سعاد ) سے فصاحت کا وارث ہی نہیں ہوا۔
۱۳- رنج و غم گرفتاری اور سفر میں مبتلا ۔ بیوقوف لوگوں میں مکان ہے جنکے ہاتھوں دُکھ سہہ رہا ہوں۔
۱۴۔ میری خوشی اور عیش مفقود ہوگئی جب سے اپنے پیارے دوستوں سے جدا ہوا۔ وہ کیا ہی برگزیدہ
لوگ تھے۔ ان کے پیچھے میرے حصہ میں تو اب غم ہی غم ہے۔

حفا لتهم ابقيتُ فِيهَا إِذَا مَضَوُا ۱۵ فامسيت احيى بالطغام وبالقحب
بليت باهل الجهل ويل لأمهم ١٦ مضرتهم ادهى من الذئب والكلب
يعادون اهل العلم والعلم كله ١٧ لما همهم في لذة الفرج والشرب
اقاسى الاذى من جهلهم ومرائهم ۱۸ وشدتهم بالسبع كالطعن والخلب
على غربة فيها هموم و كربة ١٩ و انواع اسقام و فقد اخي الحب
و ما لاقني في ذي البلاد مواسيا ٢٠ ولم يتيسر أسيا من فتى ندب
وحيد واصناف الخطوب ينوبني ۲۱ تعددت البلوى على عادم الصحب
اراني مع الاوغاد يستصحبونني ۲۲ اعلم غير الاهل كالقرد و الدب
لقد ضاق صدري بالاقامة عندهم ۲۳ وسوء جوار العابس الوجه ذي قطب
۱۵ ۔ وہ برگزیدے تو چلے گئے اور میں ردی سا پیچھے رہ گیا۔ اب کمینوں قلاشوں میں مجھے زندگی
بسر کرنی پڑ گئی۔
۱۶۔ جاہلوں سے میرا پالا پڑ گیا۔ اُن کی جننے والی پر افسوس ۔ یہ تو کتوں اور بھیڑیوں سے بھی بڑھ
کر موذی ہیں۔
۱۷۔ فسق و فجور اور مے خواری کے دل دادہ ہیں اس لئے علم اور اہل علم سے بیر رکھتے ہیں۔
۱۸۔ مجھے ان کے ناحق کے جھگڑے۔ جہالت اور گالی گلوچ سے سدا تکلیف رہتی ہے۔
۱۹۔ مزید برآں پر دیں۔ اور پھر ہر طرح کے رنج وغم اور بیماریاں اور محبوں کا نہ ہونا۔
۲۰۔ افسوس ان دیسوں میں مجھے کوئی غمخوار نہ ملا اور نہ کوئی جوانمر دفیاض غمگسار ہا تھ آیا۔
۲۱۔ میں اکیلا ہوں اور اس پر طرح طرح کے مصائب مجھ پر پڑ گئے ہیں۔ جس کے دوست نہ
ہوں اُس پر بہت سی مصیبتیں وارد ہوا ہی کرتی ہیں۔
۲۲۔ میرا یہ حال ہو رہا ہے کہ فرومایہ لوگوں سے سنگت نصیب ہو رہی ہے۔ اور بندروں
اور ریچھوں کے ایسے نا اہلوں کا معلم بنا ہوا ہوں ۔
۲۳ ۔ ان بد مزاج ۔ بدخو ۔ ترش رو ہم نشینوں میں رہنے اور اُن کی سنگت سے میرا دل
اُکتا گیا ہے۔

الى الله أشكو قارعات تصيبني
و من مفترير مى بانواع تهمة | ۲۵ وتلبيس مُغتاب ومستهزء سب
وعلماء السُّوء يدعون اسوة ٢٦ على فرط جهل بالحقائق والكتب
عمائم والجبات والقمص واللحى ۲۷ بها فخرهم لكنها الجهل لا تخبى
يبكم سمع اليلمحى حديثهم ۲۸ ورؤيتهم تقذى بها عين ذي لب
فوالله اني ما هجرت خلاطهم ۲۹ الغير جفاء ليس من شيمة النُّحب
وجهلهم المزرى بعلمي ولومهم | ۳۰ ورغبتهم فيما يناسب بالوغب
يلوموني اني اعاف لقائهم ۳۱ وكيف ألاقى جاهلا ليس من حزبی
فكم بين ذي لب اديب وجاهل ۳۲ وشتان بين الماجد الحر والوشب
من الجهل ان تلقی و تکرم جاهلا ۳۳ للحيته اوجبة او عظم السب
عذیرى من الايام من جوراهلها | ۳۴ اقاموا جبال الفادحات على قلبي
۲۴۔ زمانہ کے مصائب سے جنہوں نے میرے وسیع سینہ کو بھی تنگ کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور میں شکوہ کرتا ہوں۔
۲۵ ۔ اور اس مفتری سے جو طرح طرح کی تہمتیں لگاتا ہے اور غیبت کر نیوالے کے دھوکے اور ٹھٹھہ باز گالی
۲۴ من الدهر قد ضاقت بها سَعَة اللَّحْبِ ﴿9﴾
دینے والے سے۔
۲۶۔ اور برے عالموں سے جو باوجود حقائق و معارف و ائق و معارف و علوم کے نہ جاننے کے اپنے تئیں نمونے سداتے ہیں۔
۲۷۔ آجا کے انکا مایہ ناز عمامے ۔ جسے قمیصیں اور ڈاڑھیاں ہیں ۔ مگر ان سے جہل کیونکر چھپ جائے۔
۲۸ سمجھدار ان کی گفتگو کو سننا گوارا نہیں کرتا۔ اور دانشمندان کے دیکھنے سے گھن کرتا ہے۔
۲۹۔ بخدا میں نے جوان سے ملنا جلنا چھوڑ دیا تو ان کی جفا کے باعث جو شریفوں کا شیوہ نہیں ۔
۳۰۔ اور ان کے جہل کے باعث جس کی وجہ سے وہ میرے علم کو حقیر جانتے اور ان کی فرومائیگی اور رذیلوں کیسی
عادات سے مانوس ہونے کے باعث ۔
۳۱۔ وہ مجھے ملامت کرتے ہیں کہ میں انہیں دیکھنا روا نہیں رکھتا ۔ سچ ہے۔ میں کیونکر جاہل سے ملوں جو میری
جماعت سے نہیں۔
۳۲ دانا ، ادیب اور جاہل ، نجیب و شریف اور کمینے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔
۳۳ کسی جاہل سے ملنا اور اسکی بڑی پگڑی اور لمبی ڈاڑھی اور جبہ کے باعث اس کی عزت کرنا بھی جاہل ہی کا کام ہے۔
۳۴۔ زمانہ اور اہل زمانہ کے جور و جفا سے جو میں شکوہ کروں تو مجھے معذور رکھنا چاہیئے کیونکہ انہوں نے میرے
دل پر مصائب کے پہاڑ رکھ دیئے ہیں۔
و من علماء السوء ”من“ سہو کا تب سے رہ گیا معلوم ہوتا ہے۔ (شمس)

ا شرقت بايذاء اللئام وشرهم ۳۵ وفتنتهم لا بالملام ولا العب
لعمرى هذى النائبات اخفها ۳۶ اشد على الانسان من وقعة القضب
رعى الله طيفا قد اتاني بفرحة ٣٧ تكاد بها انجو من الهم والنصب
فانی بليل بين هدء و رقدة ۳۸ اذا شيم برق الشرق في اسرع الوثب
اضاءت به الأفاق والارض كلها ٣٩ وحار البرايا فيه خوفا من الخطب
ففاهوا بما شاء وا ولم يتفكروا ۴۰ الفرط اختباط بالضجيج وبالصخب
وكم مدع للعلم من فرط جهله ا تاوله بالهرج والطعن والضرب
تانقت فيه غير يوم وليلة | ۴۲ اراقب ما يبدى الزمان من العجب
وقد اجتلى آثار خير ورحمة ٤٣ من الجانب الشرقي مستوطن الخصب
وانشق من ريح الصبا كل سحرة ۴۴ روايح تروى القلب كا لغصن الرطب
۳۵۔ میں خبیث طینت لوگوں کے شر وفتنہ سے نہ انکی ملامت و عتاب سے سخت تنگ آ گیا ہوں ۔
۳۶۔ بخدا یہ ایسی مصیبتیں ہیں کہ ان میں سے ہلکی سے ہلکی بھی انسان پر تلوار کی ضرب سے زیادہ شدید ہیں۔
۳۷۔ اللہ تعالیٰ اس خیال کا حافظ و ناصر ہو جو میرے پاس ایسی بشارت لایا جس سے امید پڑتی ہے کہ میں غم والم
سے نجات پا جاؤں گا ۔
۳۸۔ اس کا واقعہ یوں ہے کہ میں ایک رات کچھ بیداری اور نیند کے درمیان تھا کہ شرقی بجلی اس زور سے
گوندتی نظر آئی۔
۳۹۔ کہ ساری دنیا اسکی روشنی سے منور ہوگئی اور لوگ حیران ہو کر کہنے لگے کہ کوئی بڑا حادثہ واقع ہوا چاہتا ہے۔
۴۰۔ جو کچھ کسی کے منہ میں آیا بولتا رہا۔ مگر کسی کو بھی شدت اضطراب اور شور وغل کی وجہ سے سوچنے کا موقع نہ ملا۔
۴۱۔ بعض مدعیان علم نے بڑی جہالت سے اسکی یہ تاویل کی کہ کوئی بڑا فتنہ اور جنگ ہونے والی ہے۔
۴۲۔ میں بھی اس امر میں کئی رات دن غور کرتا رہا اور منتظر تھا کہ زمانہ کیا عجیب واقعہ ظاہر کیا چاہتا ہے۔
۴۳۔ مگر میں اپنے زعم میں مبارک سرزمین مشرق کی طرف سے رحمت و خیر کے آثار کا منتظر تھا۔
۴۴ ۔ اور مشرقی ہوا سے ہر سحر مجھے ایسی خوشبو آتی ۔ جو شاخ تر کی طرح دل کو تر و تازہ کر جاتی ۔

وتهدى له من نفحة عنبرية ۴۵ فَحَنَّ لذكر الشرق شوقا الى القرب
والقى فيه ان بالشرق قدوة ۴۶ تفوّح انفاس له موجب الجذب
فقد جاء نا من قاديان مُبشِرٌ ۴۷ بخیر امام انتظرناه مذحقب
واخبر ان اضحى غلام لاحمد ۴۸ خليفته فينا ومنا بلاذب
امام همام نائب الشرع مُلهَم ۴۹ من الله رب العرش عاف عن الذنب
مجدد دین الله في امةٍ غَوَت ۵۰ وصاحب هذا العصر حقا بلا كذب
جليل جميل احسن الناس كلهم ۵۱ كريم المحيا اسمر اللون ذو الرعب
وقور حليم ربعة رب وفرة ۵۲ له شعر سبط كما قال من نبي
سمی صفى بين الوصف ماجد ۵۳ حميد السجايا وافر العلم واللب
هو الحجة البيضاء لله في الورى ۵۴ كشمس الضحى قد ضاء شرقا الى غرب
۴۵۔ اور اسے بوئے عنبر تحفہ دیتی جس سے میرے دل کو یا د شرق اور اس کے قرب کا اشتیاق لگ گیا۔
۴۶۔ اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ مشرق میں ایک برگزیدہ ہے جسکے دم مبارک کی ہوا یہ کشش کر رہی ہے۔
۴۷۔ اتنے میں قادیاں سے ایک بشارت دینے والا آیا کہ جس برگزیدہ امام کا تم برسوں سے انتظار کرتے تھے
وہ آگیا۔
۴۸ ۔ اور اس نے اطلاع دی کہ احمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا ایک خادم و غلام ہم میں اور ہم میں سے اس کا
جانشین ہوا ہے۔
۴۹۔ مبارک امام - نائب شرع اور اللہ رب عرش کی طرف سے ملہم اور گناہوں سے پاک۔
۵۰۔ بہک گئی ہوئی امت میں از سر نو اللہ کے دین کو بحال کرنے والا اور لا ریب اس زمانہ کا صاحب۔
۵۱۔ صاحب جلال و جمال اور حسن میں لوگوں سے برتر ، کریمانہ بشرہ والا ، گندم گوں اور صاحب رعب ۔
۵۲ با وقار حلیم، میانہ قد اور بڑائی ہے۔ اسکے نیچے لٹکنے والے بال ہیں جیسے کہ جناب نبوت مآب نے خبر دی ۔
۵۳ - عالی قدر، برگزیدہ جس کی وصف عیاں ہے۔ بڑی شرافت والا جس کی تمام عادتیں ستودہ ہیں ۔
بڑے علم و دانش والا ۔
۵۴۔ وہ جہان میں اللہ تعالیٰ کی روشن حجت ہے۔ آفتاب نیمروز کی طرح شرق و غرب میں درخشاں ہے۔

عليم باسرار الشريعة عامل ۵۵ بموجبها في محكم الفرض والندب
بشیر بفوز بالمنى لمن اقتدى ۵۶ نذير لمن ولى من البوس والكرب
قوى مهيب اشجع القوم باسل ۵۷ شديد على الكفار كالصارم العضب
محب لمن ود الرسول وصحبه | ۵۸ عدو لاهل الغي والجبت والنصب
عفيف تقى اودع الناس خيرهم ۵۹ واصدقهم فيما يقول وما ينبى
حيي ستير ذو المروة والوفا ۲۰ عفو صبور هين لين القلب
وضيىء طليق الوجه بر مبارک ۶۱ کریم رحیب الباع ذو المنزل الرحب
سريع الى الحسنى نفور عن الخنا ٦٢ بعيد من الايذاء والزجر والسب
امین علی حق مطاع مُحَدَّثْ ٦٣ بكل الذي يقضى ويسطر في الكتب
یعین بنى الأمال بالمال والعطا ۶۴ و يغنى ذوى الافلاس بالجود والوهب
۵۵۔ شریعت کے اسرار کا جاننے والا ۔ فرض وندب میں شریعت کے موجبات پر عمل کرنے والا ۔
۵۶۔ اپنے پیرو کو حصول آرزو کی بشارت دینے والا اور منکر کو دکھ درد سے ڈرانے والا۔
۵۷۔ زبردست، با بیت ، شجاع ترین قوم ، جواں مرد، کافروں پر شمشیر تیز سے زیادہ تیز ۔
۵۸۔ جناب رسول اور انکے دوستوں کے دوست کا دوست ۔ گمراہوں اور غیر اللہ کے پوجنے والوں کا دشمن۔
۵۹۔ پاکدامن ، تقوی شعار سب لوگوں سے برگزیدہ اور پر ہیز گار اور اپنی تمام باتوں اور پیشگوئیوں میں سچا۔
۶۰ ۔ بڑی حیا و شرم والا ، بڑی مروت و وفا والا ، در گذر کرنے والا ، برداشت کرنے والا ، بڑا ہی نرم دل ۔
۶۱ ۔ روشن رو، کشادہ بشره والا ، نیکی رساں مبارک ، کریم بڑا ہی مہمان نواز جس کا مکان سدا مہمانوں کے
لئے کھلا رہتا ہے۔
۶۲ ۔ نیکی کرنے میں جلد باز اور بدکاری سے بھاگنے والا ، کسی کو سرزنش کرنے ، دکھ دینے اور دشنام دہی
سے کوسوں دور۔
۶۳ ۔ مانا گیا۔ خدا کی ہم کلامی سے مشرف اور جو کچھ اپنی کتابوں اور رسالوں میں لکھتا ہے اس سب میں امین برحق ۔
۶۴ ۔ امیدواروں کی داد و دہش سے اعانت کرتا ہے اور مفلسوں کو جو دو کرم سے غنی کرتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی