اَلْحق مباحثہ دہلی

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الله
روحانی خزائن جلد ۴
يضيف مساءً وافديه و غدوة ۶۵ ويدعى ابا الأضياف في الخصب والجدب
تسير اليه الوفد من كل وجهة ٦٦ ويقصده الركبان ركبا على ركب
حليف التقى يهدى الانام الى التقى ٦٧ ويسعى لمرضاة المهيمن والقرب
طبيب بامراض القلوب مُبَصر ۶۸ ينقى من الاهواء والدرن والثلب
مشید قصر الدين من بعد ما وهت ۶۹ اساطينه فينا عن الثلم والشعب
تصدى لاصلاح المفاسد في الورى ٧٠ بمنفعة تدعوا لي السلم لا الحرب
واذن اني قد بعثت مؤيَّدًا الى بارشاد من في الحضر منهم وفي الشهب
يصنف في هذا رسايل جمة ۷۲ ويرسلها جهرًا الى العجم و العرب
واعلن في الأفاق دعوة بيعة ٧٣ فشدوا اليه الرحل حزبا على حزب
يزفون من بدو اليه وحضرة ۷۴ ثباتًا واشتاتا من الشيب والشب
۶۵ - صبح و شام مہمانوں کی مہمانی میں مصروف مصروف رہتا ہے۔ اسی لئے گرانی اور ارزانی میں اسے مہمانوں کا باپ کر
کے پکارا جاتا ہے۔
۶۶ ۔ ہر سمت سے جماعتوں کی جماعتیں اسکے پاس آتی ہیں اور گروہ در گروہ ٹرینوں میں بھر کر اس کے پاس
حاضر ہوتے ہیں۔
۱۷۔ بڑا ہی پر ہیز گار اور پر ہیز گاری کی راہ خلقت کو دکھانے والا ۔ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور قرب میں
کوشش کرتا رہتا ہے۔
ا
۶۸ ۔ دل کی بیماریوں کا طبیب۔ بڑی پہچان والا جو ہر قسم کے عیب۔ زنگ اور بڑی خواہشوں سے پاک صاف کرتا ہے۔
۶۹ ۔ دین کی عمارت کا مضبوط کر نیوالا ۔ جب کہ رخنے پڑپڑ کر اس کی دیواریں ڈھیلنے پر آرہی تھیں۔
۷۰۔ خلقت کے بگاڑوں کی اصلاح کا بیڑا ایسی نفع رسانی کی بناء پر اٹھایا ہے جس کی بلاہٹ صلح کی جانب ہے
نہ لڑائی کی طرف۔
اے ۔ اور اشتہار پر اشتہار دیتے ہیں کہ میں تائید یافته از خدا آیا ہوں تو کہ ان سب کو جود یہاتوں اور شہروں میں
رہتے ہیں راہ حق دکھاؤں۔
۷۲۔ اس بارہ میں متعدد رسالے تصنیف کر کے علانیہ طور پر اطراف واکناف عالم میں بھیجتا ہے۔
۷۳۔ عالم میں بیعت کی دعوت کا اعلان دے دیا ہے اور جوق جوق لوگ تیاریاں کر کر اسکے قدموں میں حاضر
ہوتے ہیں۔
۷۴۔ دیہات سے شہر سے ہر سمت سے الگ الگ اور مل مل کر زائرین اس کے حضور میں حاضر ہوتے ہیں۔

يبايعه من كل حزب عريفه ۷۵ على طاعة الرحمن في السهل والصعب
تراهم خضوعا خاشعين لربهم ٧٦ قلوبهم ملاى من الشوق والحب
نفوع يفيد الناس من نفثاته ۷۷ ويسبى قلوب الخلق من خلقه العذب
رحیم بهم كالوالد البر مشفق ۷۸ ينفس عنهم كربة الجهل والعجب
وبحر علوم يقذف الدر موجه ۷۹ الى الناس طرا لا يذود عن النهب
يحلق اهل العلم والفضل عنده ۸۰ صباحًا مساء وهو كالبدر في الشهب
قعودًا لديه تسقط الطير فوقهم ٨١ كانهم استولت عليهم يد الرهب
يدورون في اخذ المكارم حوله | ۸۲ | مثال النجوم الدايرات على القطب
وكم من كتاب جاء نا منه معجب ۸۳ له درجات عاليات على الكتب
براهینه تهدى البرايا و كحله ۸۴ يجلى عيون الشك والجهل والعصب
۷۵۔ ہر گروہ کے شناسا آدمی اس سے بیعت کرتے ہیں کہ وہ ہر حال میں راحت و رنج میں اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ر ہیں گے۔
۷۶۔ ان بیعت کر نیوالوں کو تم دیکھو ( وہ کیسے ہیں ! ) وہ اپنے رب کے آگے گڑ گڑانے والے ہیں۔ ان کے
دل شوق و محبت الہی سے بھر پور ہیں۔
۷۷۔ وہ نفع رساں ہے۔ خلقت کو اپنے کلام سے فائدہ بخشتا ہے اور اپنے خلق شیریں سے خلقت کے دل مٹھی
میں کر لیتا ہے۔
۷۸۔ ان پر مہربان باپ کی طرح رحیم و مشفق ہے۔ اور جہل اور خود بینی کی بلاؤں کو ان پر سے ٹالتا ہے۔
۷۹۔ وہ علوم کا سمندر ہے جس کی موجیں تمام لوگوں کی طرف موتی پھینکتی ہیں اور پھر لوٹنے سے کسی کو روکتا نہیں۔
۸۰ صبح و شام اہل علم وفضل اس کے گرد حلقہ کئے رہتے ہیں اور وہ ان میں ایسا ہے جیسے ستاروں میں بدر۔
۸۱ ۔ وہ اہل علم اس کے حضور میں ایسے محو ہو کر بیٹھے رہتے ہیں کہ انہیں بے جان خیال کر کے پرندے ان پر بیٹھ
جاتے ہیں گویا ہیبت کا ہاتھ ان لوگوں پر غالب ہے۔
۸۲ ۔ جس طرح بنات النعش قطب کے گرد گھومتے ہیں اسی طرح یہ اہل علم تحصیل معارف کیلئے اسکے گرد
گھومتے ہیں۔
۸۳۔ اسکی کئی بڑی بڑی عجیب کتابیں بھی ہمیں ملیں جنہیں اور کتابوں پر بڑی بھاری فضیلت اور ترجیح ہے۔
۸۴۔ اسکی براہین احمدیہ) خلقت کی ہادی ہے اور سرمہ چشم آریہ جہل شک اور تعصب کی آنکھوں کو جلا دیتا ہے۔

الده
وتوضيحه تجلو ظلام غواية ۸۵ وما الفتح الا مفتح الفتح والغلب ۱۵
وكم معجزات النظم قد تبهر النهى ۸۶ تغادر من باراه اخير من ضب
يروق عيونا حسنها ونظامها ۸۷ وتكسو نفوسًا كلها نشوة الشرب
قصائد فيها النور والصدق والهدى ۸۸ تدل على الاحسان والفوز بالقرب
تكاد النجوم الزاهرات من السما | ٨٩ تخر اليها ساجدات على الترب
يلذ على الاسماع حر كلامه | ۹۰ ولطف معان فيه الْبَابَنَا يَسْبِى
نفيس ارانا من نفايس سره ۹۱ دقایق علم لا ينال عن الكسب
واعجز من اعجاز انفاسه العدى ۹۲ وقدباء من احداه بالخسر والتب
شياطين انس منه فروا و جنّة ٩٣ كان لهم انفاسه شهب الثقب
اقر له الاعداء بالفضل والعلى ۹۴ وذل لديه كل ذى العزل والنصب
۸۵ توضیح مرام گمراہی کی تاریکی کو کھول دیتی ہے۔ اور فتح اسلام تو فتح و غلبہ کی کنجی ہے۔
۸۶۔ اور آپ کی منظومات کے معجزے عقل کو حیران کر دیتے اور مقابلہ کرنے والے کو سوسمار سے بھی زیادہ
سراسیمہ کر ڈالتے ہیں۔
۸۷۔ان کا حسن و نظام آنکھوں کو سرور بخشا اور سخن فہموں کے دلوں کو سر شار بھی کر دیتا ہے۔
۸۸۔ قصائد میں تو نور ، صدق ، ہدایت ، توحید اور قرب الہی کے حصول کی باتیں بھری ہوئی ہیں۔
۸۹۔ کچھ عجب نہیں جو آسمان کے نورانی تارے ان قصائد کے آگے سجدہ کرنے کیلئے زمین پر آر ہیں۔
۹۰۔ آپ کا لطیف کلام کانوں کو لذت دیتا اور اسکے معانی کی خوبی تو ہماری دانشوں کو اسیر ہی کر لیتی ہے۔
۹۱۔ آپ کی ذات مبارک نے عجائبات اسرار الہیہ سے ہمیں ایسے دقائق معارف دکھلائے ہیں جو کسب سے
حاصل نہیں ہو سکتے ۔
۹۲۔ اپنے کلمات طیبات سے مخالفوں کو عاجز کر دیا ہے اور معارضہ کر نیوالے کے پلے زیاں اور وبال کے
سوا کچھ نہیں پڑا۔
۹۳۔ تمام شیاطین انس و جن اُسکے ظہور سے رفو چکر ہو گئے ہیں گویا آپ کے انفاس انکے حق میں شہاب ثاقب ہو گئے۔
۹۴۔ دشمن بھی آپ کی فضیلت کا اقرار کر چکے ہیں اور بڑے بڑے صاحب اختیار لوگ بھی آپ کے سامنے
سر نیچا کر دیتے ہیں۔
صحیح حداہ معلوم ہوتا ہے۔ (شمس)

دعا امة من ههنا ثم ههنا ۹۵ فقال سويداء القلوب لها لبي
يؤثر في اتباعه ما يقوله ۹۶ ويكثرهم يوما فيوما ولا يكبى
ويحمده من شط منه ومن دنا ۹۷ سوى من يرى في الدين غير اولی الارب
وكم من كبير القوم اصغى وانما ۹۸ حذارًا على الدنيا نأى عنه بالجنب
فلم يبق الا من تعدى بجهله ۹۹ يمارى مراء عن غوايته يُنبي
اذا قيل برز و اختبره مناظرا ١٠٠ يفرويهذي بالوقاحة والجهب
واكبر من أغراه نشوة جهله ۱۰۱ بانكاره من يدعى العلم عن كذب
يميل الى الطاغوت طورًا وتارة ۱۰۲ الى الرفض ثم الى النيجر الكفر كالص
ومتبع طورًا و وقتًا مقلد ١٠٣ وعبد النصارى مرة ناصرا لصلب
تزبا بزى الكفر يشرى به الهدى ۱۰۴ ويبغى رضى الكفار في سخط الرب
۹۵۔ اس نے قوم کو ہر سمت سے آواز دی جسے سن کر سویدائے دل نے کہا کہ اسے مان ہی لو۔
۹۶ ۔ آپکا کلام معجز نظام پیروؤں کے دلوں میں پوری تاثیر کرتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ انہیں روز افزوں ترقی
نصیب ہو رہی ہے۔ تنزل نہیں ۔
۹۷۔ سب ہی نزدیک و دور آپ کی مدح سرائی کرتے ہیں ۔ سوائے اس بد قسمت کے جسے دین سے کوئی غرض
واسطہ نہ ہو۔
۹۸ ۔ بڑے بڑے سرداران قوم کو آپکی باتیں دل میں لگ جاتی ہیں۔ مگر پھر دنیا سے ڈر کر آپ سے الگ
ہو جاتے ہیں۔
۹۹۔ اب سوائے جاہل بے اندام کے اور کوئی نہیں رہا جو ناحق کے جھگڑوں سے اپنی گمراہی کا ثبوت دیتا ہے۔
۱۰۰۔ جب اسے کہو میدان میں نکل اور مناظرہ کر کے حضرت مثیل کو آزما لے تو نوک دم بھاگتا اور نا گفتنی با تیں
منہ پر لاتا ہے۔
۱۰۱۔ اور سب سے بڑھ کر ایک جاہل ہے جو نادانی کے نشے میں چور ہو کر انکار پر کھڑا اور علم کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے۔
۱۰۲۔ کبھی تو وہ پاگل آدمی کی طرح طاغوت کی طرف جھک پڑتا ہے۔ کبھی رافضی بن جاتا اور کبھی فرقہ ضالہ
نیچریہ کا پہلو اختیار کر لیتا ہے۔
ا۔ وہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا رہتا ہے۔ کبھی ادھر کبھی اُدھر کبھی کبھی نصاری کا غلام صلیب کا حام وہ
بن جاتا ہے۔
۱۰۴۔ کفر کا لباس پہن کر دین کو بیچتا ہے اور اپنے مولا کی ناراضی میں کفار کو خوش کرنا چاہتا ہے۔
وہ کلام بے اثر نہیں ہوتا یقال كَبَا وَ اَكْبَى الزَّنْدُ أَى لَمْ يُورُ - ( شمس ) أَوْ كَالضَّب - (شمس)
حامی بھی

وما هاجه شيء سوى حسد له ۱۰۵ و ذلك داء لا يعالج بالطب
اذا بهت المرتاب عند حجاجه ۱۰۶ تبادر للبهتان والشتم والقشب
ولم يدر ان الله ينصر عبده ۱۰۷ على الجاهل المرتاب والمبطل الخب
و من يخذل المبعوث يخذله ربه ۱۰۸ ويجعله في خلقه عالي الكعب
و من لم يعاونه سیبک تأسفا ۱۰۹ ويلق اثاما بالمذلة والكب
هلموا عباد الله واستمعوا له ١١٠ وقوموا جميعًا قومة الجحفل اللجب
اعينوه بالاموال و افدوه بالنفوس ااا تنجوا من الافات في الخلف و الشجب
عليكم عليكم باتباع امامكم ۱۱۲ فنعم امام جاء فيكم من الرب
يقود كم نحو الهدى فاقتدوا به ۱۱۳ ووالوه بالاخلاص والصدق و الرغب
اتاكم ببرهان ومافيه مرية | ۱۱۴ فلا تبطلوه بالمماراة والشغب
۱۰۵۔ اس کی مخالفت کی اور کوئی وجہ سوائے حسد کے نہیں۔ اور اس بیماری کا علاج تو طب میں بھی نہیں۔
۱۰۶ ۔ جب وہ اللہ کی باتوں میں شک لانے والا مباحثہ میں ہار کر بغلیں جھانکنے لگا تب گالی گلوچ جھوٹ اور
بہتان بولنے لگا۔
۱۰۷۔ اور یہ نہ سمجھا کہ اللہ تعالیٰ بہ مقابلہ جاہل شکی مبطل دھو کے باز کے اپنے بندہ کا ناصر ہے۔
۱۰۸۔ اصل یہ ہے کہ جس نے بھیجے ہوئے کو چھوڑا اس کو اس کا رب بھی ضرور چھوڑے گا اور وہ اسے خلقت
میں ذلیل کرے گا۔
۱۰۹۔ جس نے آج اسکی مدد نہ کی کل وہ افسوس کھا کر روئے گا۔ اور بڑی ذلت ورسوائی کے علاوہ سخت گنہ گار
ہوگا۔
۱۱۰۔ آؤ۔ اے خدا کے بندو! اس کی باتیں سنو اور جرار لشکر کی طرح سب کے سب اٹھ کھڑے ہو۔
مالوں سے اسکی مدد کرو۔ جانوں کو اس پر فدا کرو تو تم تمام دکھ درد کی آفتوں سے نجات پاؤ گے۔
۱۱۲۔ اس اپنے امام کی پیروی کو فرض سمجھو۔ کیونکہ رب تعالیٰ کی طرف سے یہ خوب امام تم میں آیا ہے۔
۱۱۳۔ وہ تمہیں ہدایت کی طرف چلاتا ہے اسکے پیچھے آؤ اور اخلاص صدق اور رغبت سے اسکو پیار کرو۔
۱۱۴۔ تمہارے پاس واضح برہان لایا ہے جس میں شک کی گنجایش نہیں ۔ اب ناحق کے جھگڑوں فسادوں سے
اس کا ابطال نہ کرو۔

هو النعمة العظمى من الله فاشكروا | ۱۱۵ و لا تكفروها بالتمرد والنكب
هو الغيث فيكم فاقدروا حق قدره ١١٦ يروى البرايا كالصبيب من السحب
هو النور بين الرشد و الغي في الورى ۱۱۷ به تنجلی سود الاساءة والذنب
ولله عينا من راه فانه ۱۱۸ علی شرف اعلى وقد فاز بالحسب
عجبت لمن لم يستبن بعد امره | ۱۱۹ وقد بلغ الابكار في الخدر والحجب
ويا عجبى ممن اساء ظنونه | ۱۲۰ به وهو يهديهم الى خالص الحب
ابى الله الا ان يزيد اعتلاء ه ۱۲۱ ومن يتحى ما شاء للمحو والقلب
ابي الله الا ان يضيىء سراجه ١٢٢ ومن ذا الذي يطفيه بالنفخ والحصب
لحى الله من ولاه بالبغي مدبرا ۱۲۳ يثير رعاع الناس بالويل والحرب
لك الله قد ارسلت فينا مكرما ۱۲۴ فاهلا وسهلا مرحبا بك يا محبی
۱۱۵۔ وہ اللہ کی طرف سے بڑی نعمت ہے۔ اسکی قدر کرو۔ سرکشی اور روگردانی سے کفران نعمت کے ملزم نہ ہو۔
۱۱۶۔ وہ تم میں ابر رحمت ہے اس کی پوری قدر کرو۔ یہ آسمانی باراں کی طرح مخلوقات کو سیراب کرتا ہے۔
۱۱۷۔ وہ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے کے لئے عالم میں ایک نور ہے اسی سے بدکاریوں اور گناہوں کی
تاریکی دور ہوگی۔
۱۱۸۔ مبارک ہو وہ آنکھ جس نے اسے دیکھا۔ کیونکہ اسے بڑا ہی شرف اور بڑا ہی اجر حاصل ہوا۔
۱۱۹۔ مجھے اس شخص پر تعجب آتا ہے جس پر اب تک اس امام کا مشن واضح نہیں ہوا حالانکہ پردہ نشین کنواریوں
تک تو یہ دعوت پہنچ گئی ہے۔
۱۲۰۔ اس پر تو بڑا ہی تعجب ہے جو اب تک اس پر بدظنی رکھتا ہے حالانکہ وہ تو خالص حب الہی کی انھیں راہ دکھاتا ہے۔
۱۲۱۔ اللہ تعالی قطعی فیصلہ کر چکا ہے کہ اس امام کی عظمت و قدر بڑھے گی اور جسے خدا قائم رکھنا چاہے اسے کون
میٹ سکے یا ادل بدل کر سکے ۔
۱۲۲۔ اللہ تعالی ضرور اسکے چراغ کو منور رکھنے والا ہے۔ کون ہے جو پھونکوں اور کنکروں سے اسے بجھا دے؟۔
۱۲۳۔ خدا کی پھٹکار اس پر جو اس سے روگرداں ہوتا اور سفلہ لوگوں کو اس کے مقابلہ کے لئے جوش دلاتا ہے۔
۱۲۴۔ اللہ تعالیٰ تیرے ساتھ ہو! تو ہم میں مکرم و معظم بھیجا گیا ہے۔ آیئے آئیے اے فیاض کریم ہمارے سر
آنکھوں پر بیٹھئے ۔

واشقى عباد الله من صار جاحدًا ۱۲۵ لفضلك واستهواه ابليس في الشقب
فاخزاه في الدنيا وسود وجهه ١٢٦ و قدامه يوم الندامة والسحب
دعاني الى ذا النظم صدق مودّة ۱۲۷ وفرط اشتياق كان مستوطن القلب
فهاك امام المومنين حديقة ۱۲۸ منضرة الاشجار مخضرة القضب
و دونک منى روضة مستطابة | ۱۲۹ سقاها الحجى سقى السحائب لا الغرب
يروق عيون الناظرين ابتسامها | ۱۳۰ اذا سرحت فيها قلوبهم يطبى
قواف تزيد السامعين اشتياقكم ۱۳۱ اذا انشدوها نحوا عتابكم يصبى
احن اليكم والديار بعيدة ۱۳۲ وشوق لقاء ينجد العين بالسكب
تهز النسيم القلب حين هبوبها | ۱۴۴ | كهز لسان بالثنا دايما رطب
سقام وبعد ثم عذر ووحدة ۱۳۴ فكيف الحدور السهل في المرتقى العصب
۱۲۵۔ بڑا ہی تقی بندہ ہے جو تیری فضیلت کا منکر ہوا۔ اور اسے شیطان نے وادی ضلالت میں پھینک دیا۔
۱۲۶۔ خدا نے اسے دنیا میں ذلیل اور روسیاہ کر دیا اور عاقبت میں اسکے سامنے دخول جہنم اور ندامت ہے۔
۱۲۷۔ میں نے یہ قصیدہ مدحیہ حض اخلاص محبت اور کمال اشتیاق سے جو میرے دل میں جاگزین ہے لکھا ہے۔
۱۲۸۔ اے امام المومنین ! لیجئے یہ ایک باغ ہے جس کی شاخیں اور درخت سب سرسبز ہیں۔
۱۲۹۔ میری طرف سے یہ باغ عجیب تحفہ قبول فرمائیے ۔ یہ باغ سدا سرسبز رہنے والا ہے اور کبھی
خزاں کا منہ نہ دیکھے گا۔
۱۳۰۔ اس کی شگفتگی ناظرین کی آنکھوں کو خنک کر دیتی ہے اور جب انکے دل اس میں سیر و تفریح کریں
تو انہیں خوش و خرم کرتی ہے۔
۱۳۱۔ یہ ایسے اشعار ہیں کہ جب پڑھے جائیں گے تو سامعین کے دلوں میں اشتیاق پیدا کرینگے پھر وہ
شوق حضور کی آستان بوسی کی طرف انھیں مائل کرے گا۔
۱۳۲۔ میں آپ کا مشتاق ہو رہا ہوں ۔ ملک بہت دور ہے اور شوق ملاقات میں میری آنکھیں آنسو
برسا رہی ہیں ۔
۱۳۳۔ جب نسیم چلتی ہے میرے دل کو جنبش دے جاتی ہے جسطرح میری زبان حضور کی مدح وثنا
میں ہمیشہ حرکت کرتی رہتی ہے۔
۱۳۴۔ بیماری۔ دوری ۔ عذرا اور تنہائی اور اس پر دشوار گزار بیابان اور کٹھن منزلیں میری راہ میں حائل ہیں۔

۲۰ واشكو عدوا لا يزال بمرصد ۱۳۵ يراقبني فيما اقول وما انبي
مداج يهيج الشر من اى وجهة ١٣٦ ويرشقني ارشاق من ريع بالسلب
يحرق انيابا على عداوة | ۱۳۷ | كاني اوجعت المنافق بالغصب
بمقدمك الميمون طابت بشارة | ۱۳۸ | واسفرت الدنيا لكل اخي لب
وزالت بها الاتراح عن قلب محمد ۱۳۹ و قام به داعي المسرة و الرحب
فلازلت للاسلام عونا وعزّة ١٤٠ يهابك من يأباه في الشرق والغرب
۱۳۵۔ میں ایک دشمن کی شکایت کرتا ہوں جو برابر گھات میں لگا ہوا میرے اقوال کو تا کتا رہتا ہے۔
۱۳۶۔ وہ ایک منافق ہے جو ہر طرح شراٹھاتا رہتا ہے اور مجھے یوں تیر مارتا ہے جیسے وہ شخص جسے اسکا اسباب
لوٹنے کی دھمکی دیجاوے۔
۱۳۷۔ وہ مارے بغض کے مجھ پر دانت پیتا رہتا ہے جیسے میں نے اسکا کچھ چھین کر اسے ستایا ہے۔
۱۳۸۔ حضور کے قدوم مبارک سے دنیا بشارت پا کر خوش ہو گئی ہے اور عقلمندوں کو روشن نظر آنے لگی ہے۔
۱۳۹ ۔ اس بشارت کو پاکر آزردہ دلوں کے رنج دور ہو گئے اور بجائے اس کے دلوں میں خوشی اور فراخی کے
ولولے پیدا ہو گئے ۔
۱۴۰۔ میری دعا ہے کہ حضور اسلام کے مددگار اور باعث عزت رہیں ! اور منکرانِ اسلام شرق و غرب سے آپ
سے خوف کھاتے رہیں۔

مباحثه
مابین
حضرت اقدس مرزاغلام احمد قادیانی مسیح موعود
اور
مولوی محمد بشیر صاحب بھوپالی
دہلی میں
پرچہ نمبر (1)
مولوی محمد بشیر صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى اما بعد ارباب علم و دین پر مخفی نہ رہے کہ اصل
دعوی جناب مرزا صاحب کا مسیح موعود ہونے کا ہے لیکن جناب ممدوح کے محض اصرار بلیغ ۔ ر بلیغ سے مباحثہ حیات
و وفات مسیح علیہ السلام میں منظور کیا گیا ہے اور اس مسئلہ میں بھی اصل منصب جناب مرزا صاحب کا مدعی
کا ہے لیکن صرف جناب ممدوح کے اصرار سے ہی یہ بھی قبول کیا گیا کہ پہلے یہ عاجز ادلہ حیات مسیح علیہ
السلام تحریر کرے اور اس میں بحث صعود ونزول وغیرہ کا خلط نہ کیا جاۓ فاقول بحول الله و قوته وما
توفیقی الا به علیه توكلت والیہ انیب۔ جاننا چاہئے کہ دلیلیں حیات مسیح علیہ السلام کی پانچ آیتیں
ہیں۔ دلیل اول یہ ہے۔ قال الله تعالى في سورة النساء وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ
قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا ، وجہ استدلال کی یہ ہے کہ لیؤمنئن میں نون تاکید
کا آیا ہے اور نون تاکید مضارع کو خالص استقبال کے لئے کر دیتا ہے۔ ماضی اور حال کی تاکید کے لئے
نون نہیں آتا ہے ازہری تصریح میں لکھتا ہے۔ ولا يو کد بهما الماضي لفظًا و معنى مطلقًا لا نهما
يخلصان مدخو لهما للاستقبال و ذالك ينافی الماضی۔ انتھی اور دوسری جگہ لکھتا ہے
النساء: ١٦٠

۲۲ ولا يجوز تاكيده بهما اذا كان منفيا او كان المضارع حالا كقراءة ابن كثير لاقسم
بيوم القيمة - و قول الشاعر يمينا لأبغض كل امرئ + يزحزف قولا ولا يفعل -
فاقسم في الآية و ابغض في البيت معناهما الحال لدخول اللام عليهما وانما لم يؤكدا
بالنون لكونها تخلص الفعل للاستقبال وذلك ينافي الحال انتھی۔ فوائد ضیائیہ میں ہے
تختص اى النون بالفعل المستقبل فى الامر و النهى والاستفهام والتمني والعرض
والقسم وانما اختصت هذه النون بهذه المذكورات الدالة على الطلب دون
الماضي والحال لانه لا يؤكد الا مايكون مطلوبا انتھی ۔ عبدالحکیم تکملہ میں لکھتے ہیں لان
النون تخلص المضارع للاستقبال فكرهوا الجمع بين حرفين لمعنى واحد في كلمة
واحدة مغنی میں ہے ولا يؤكد بهما الماضي مطلقا و اما المضارع فان كان حالا لم
يؤكد بهما و ان كان مستقبلا أكد بهما وجوبا في نحو والله لاكيدن اصنامكم
انتهی ۔ شیخ زادہ حاشیہ بیضاوی میں لکھتا ہے۔ و اعلم ان الاصل في نون التاكيد ان تلحق
بأخر فعل مستقبل فيه معنى الطلب كالامر والنهي والاستفهام والتمني والعرض
نحواضر بن زيدا ولا تضر بن وهل تضربنه وليتك تضربن مثقلة ومخففة واختص
بما فيه معنى الطلب لان وضعه للتاكيد و التاكيد انما يليق بما يطلب حتى يوجد
ويحصل فيغتنم هو بوجدان المطلوب ولا يليق بالخبر المحض لانه قد وجد وحصل
فلايناسبه التاكيد واختص بالمستقبل لان الطلب انما يتعلق بمالم يحصل بعد
ليحصل وهو المستقبل بخلاف الحال والماضى لحصو لهما والمستقبل الذي هو
خبر محض لا تلحق نون التاكيد بأخره الا بعد ان يدخل على اول الفعل ما يدل
على التاكيد كلام القسم وان لم يكن فيه معنى الطلب لان الغالب ان المتكلم يقسم
على مطلوبه انتهی ۔ اور ایسا ہی بلا خلاف تمام کتب نحو میں مرقوم ہے۔ قرآن مجید اور سنت مطہرہ میں بھی
نون بہت مواضع میں خاص مستقبل کیلئے آیا ہے اور ماضی اور حال کیلئے ایک جگہ بھی پایا نہیں جاتا۔ اس مقام
پر چند آیات نقل کی جاتی ہیں سورہ بقر میں ہے فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِّنِّي هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ
فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ لے اور بھی اس میں ہے فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضُهَا "
اور بھی اسی میں ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ
وَالثَّمَرَاتِ کے سورہ آل عمران میں ہے وَإِذْ أَخَذَ اللهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَبٍ وَحِكْمَةٍ
ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقُ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ اور بھی اس میں ہے لَتُبْلَونَ
فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ ۖ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا أَذًى
اتا البقرة : ۱۵۶۱۴۵۳۹ ۴ آل عمران: ۸۲

كَثِيرً ا ل اور بھی اس میں ہے ۔ وَإِذْ اَخَذَ اللهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ (۲۳)
وَلَا تَكْتُمُونَهُ الآية ، اور بھی اسی میں ہے۔ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَوْذُوا
فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا وَقُتِلُوا لَا كَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهرُ سورہ نساء میں ہے وَ لَاضِلَّنَّهُمْ وَلَا مَنِيَنَّهُمْ وَلَا مُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ أَذَانَ الْأَنْعَامِ
وَلَا مُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيْرُنَّ خَلْقَ الله کے سورہ مائدہ کے رکوع گیارہویں میں ہے۔ لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ
عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا وَلَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُمْ مَّوَدَّةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ
قَالُوا إِنَّا نَصُری اس سورہ کے تیرہویں رکوع میں ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَيَبْلُوَنَّكُمُ اللَّهُ
شَيْءٍ مِنَ الصَّيْدِ سورہ انعام کے دوسرے رکوع میں ہے ليَجْمَعَنَّكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ
لا رَيْبَ فِيهِ سوره اعراف کے پہلے رکوع میں ہے فَلَنَسْتَلَنَّ الَّذِينَ أُرْسِلَ إِلَيْهِمْ وَلَنَسْتَلَنَّ
الْمُرْسَلِينَ فَلَنَقُصَّنَ عَلَيْهِمْ ، اسی سورہ کے چودہویں رکوع میں ہے لَا قَطِعَنَّ أَيْدِيَكُمْ
وَأَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَا صَلِّبَنَّكُمْ 2 اسی سورہ کے اکیسویں رکوع میں ہے وَ إِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ
لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ مَنْ يَسُومُهُمْ سُوءَ الْعَذَابِ سورہ ابراہیم کے دوسرے رکوع
میں ہے وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا أَذَيْتُمُونَا " سورہ ابراہیم کے تیسرے رکوع میں ہے وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا
لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِ جَنَّكُمْ مِّنْ أَرْضِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا فَأَوْلَى إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ
الظَّلِمِينَ۔ وَلَنُسْكِنَنَّكُمُ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِهِمْ " سورہ نحل کے تیرہویں رکوع میں ہے ۔ وَلَيُبَيِّنَنَّ
لَكُمْ يَوْمَ الْقِيَمَةِ مَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُوْنَ " اس میں ہے وَلَتُسْأَلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ "
اس میں ہے مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرِ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ ها
بنی اسرائیل کے پہلے رکوع میں ہے۔ وَقَضَيْنَا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ فِي الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ
فِي الْأَرْضِ مَرَّتَيْنِ وَلَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِيرًا " سورہ حج کے چھٹے رکوع میں ہے وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ
يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِیز کے سورہ نور کے ساتویں رکوع میں ہے۔ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ
امَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمَنَّا "
سورہ نمل کے دوسرے رکوع میں ہے ۔ لَا عَذْ بَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَا أَذْبَحَنَّهُ أَوْ لَيَأْتِيَنِي
بِسُلْطَنٍ مُّبِينٍ سورہ عنکبوت کے ساتویں رکوع میں ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سبلنا سورہ محمد کے ۴ رکوع میں ہے وَلَتَعْرِ فَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ اے تغابن کے پہلے رکوع میں
ہے قُلْ بَلَى وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَ بِمَا عَمِلْتُمْ " انشقت میں ہے لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ
طبق اگر جناب مرزا صاحب ایک آیت یا ایک حدیث یا کوئی کلام عرب عربا کا ایسا پیش کریں
کہ اس میں نون تاکید حال یا ماضی کیلئے یقینی طور پر آیا ہو یا کوئی عبارت کسی معتبر کتاب نحو کی جس میں
رج
آل عمران : ۱۸۷ ۲ ال عمران : ۳۱۸۸ ال عمران : ۱۹۶ النساء : ۱۲۰ ۵ المائدة: ۸۳ المائدة: ۹۵ - الانعام: ۱۳
الاعراف: ۹۸۷ الاعراف: ۱۲۵ ۱۰ الاعراف: ۱۶۸ ۱ ابراهيم : ۱۳ ۱۲ ابراهيم : ۱۴، ۱۳۱۵ النحل : ۱۴۹۳ النحل : ۹۴ ۱۵ النحل: ۹۸
بنی اسرائیل: ۵ ا الحج : ( النور : ۱۹۵۶ النمل: ۲۰۲۲ العنكبوت ۲۱۷۰ محمد : ۳۱ ۲۲ التغابن : ۲۳۸ الانشقاق : ۲۰

اولد
الحق مباحثہ دہلی
۲۴ تصریح امر مذکور کی ہو تو میں اپنے اس مقدمہ کو غیر صحیح تسلیم کرلوں گا بعد اس تمہید کے میں کہتا ہوں کہ لفظی
ترجمہ اس آیت کا یہ ہوا اور نہیں ہو گا اہل کتاب میں سے کوئی مگر البتہ ایمان لاوے گا ساتھ حضرت عیسی
کے پہلے مر نے حضرت عیسی سے اور حاصل ترجمہ یہ ہے کہ آئندہ زمانے میں ایک ایسا زمانہ آنے والا
ہے کہ سب اہل کتاب اس میں حضرت عیسی علیہ السلام پر حضرت عیسی علیہ السلام کے مرنے سے پہلے
ایمان لاویں گے یہی ایک معنی اس آیت کے موافق محاورہ عرب وقواعد نحو اور محاورہ کتاب وسنت کے صحیح
ہیں اور اس کے ماعدا جتنے معنے ہیں سب غلط اور باطل ہیں کیونکہ کسی معنی کی بنا پر لَيُؤْمِنَنَّ کا لفظ خالص
استقبال کیلئے نہیں باقی رہتا وہ چار معانی ہیں۔ اول وہ جو عامہ تفاسیر میں منقول ہے کہ موتہ کے ضمیر
کتابی کی طرف عائد ہے اور معنے یہ ہیں کہ نہیں کوئی اہل کتاب میں سے مگر البتہ ایمان لاتا ہے حضرت
عیسی پر اپنے مرنے سے پہلے یعنی نزع روح کے وقت اس تقدیر پر لیؤمنن کا خالص استقبال کیلئے نہ
ہونا ظاہر ہے اس لئے یہ معنے باطل ہیں۔ دوسرے معنے وہ ہیں جو جناب مرزا صاحب نے کشفی طور پر
ازالہ اوہام کے صفحہ ۳۷۲ میں لکھے ہیں جس کا حاصل یہ ہے کہ ہر اہل کتاب ہمارے اس بیان مذکورہ بالا
پر جو ہم نے اہل کتاب کے خیالات کی نسبت ظاہر کیا ہے ایمان رکھتا ہے قبل اس کے کہ وہ ایمان لاوے
کہ مسیح اپنی موت سے مر گیا فقط ۔ یہ معنے بھی بسبب اس کے کہ اس تقدیر پر ليؤمنن خالص استقبال
کیلئے نہیں رہتا ہے باطل ہیں اور اس معنے کشفی کے بطلان کے اور بھی وجوہ ہیں مگر ان کو اس بحث سے
علاقہ نہیں ہے اس لئے ہم ان کو یہاں بیان نہیں کرتے انشاء اللہ تعالیٰ ان وجوہ کا ذکر ازالہ اوہام کے رد
میں بہ بسط بسیط کیا جائے گا۔ تیسرے وہ معنی ہیں جو جناب مرزا صاحب نے ازالۃ الاوہام کے
صفحہ ۳۸۵ میں لکھے ہیں وہ یہ ہیں کہ مسیح تو ابھی مرا بھی نہیں تھا کہ جب سے یہ خیالات شک و شبہ کے
یہود و نصاری کے دلوں میں چلے آتے ہیں فقط ۔ یہ معنی بھی اسی وجہ سے باطل ہیں کہ لیؤمنن اس
تقدیر پر خالص استقبال کیلئے نہیں رہتا بلکہ ماضی کیلئے ہو جاتا ہے چوتھے وہ ہیں جو مولوی ابو یوسف محمد
مبارک علی صاحب سیالکوئی مرید مخلص مرزا صاحب نے القول الجمیل کے صفحہ ۲۸ میں لکھے ہیں وہ
یہ ہیں اور ان اہل کتاب میں سے ہر ایک شخص کیلئے ضروری ہے کہ اس بات کو اپنے مر جانے سے پیشتر ہی
تسلیم کرے فقط ۔ اس عبارت کا مطلب اگر یہ ہے کہ ان اہل کتاب میں سے ہر ایک شخص کو چاہئے کہ اس
بات کو اپنے مرنے سے پہلے ہی تسلیم کرے یعنی یہ جملہ انشائیہ ہے جیسا کہ بعض عبارات القول الجميل
اس پر قرینہ ہے تو اس معنے کے غلط ہونے کی یہ وجہ ہے کہ صاحب القول الجمیل اس مقام پر غلط فاحش

·

آج 10 میں سے 10 باقی