اَلْحق مباحثہ دہلی

حصہ 17

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جواب ہو چکا بطور کلی مشلک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُس وصف میں ایسے درجہ کمال پر
پہنچے ہوئے ہیں کہ کوئی دوسرا نبی و ملک اس میں شریک نہیں ہے این ہم فیصلہ شد۔
اعتراض چہارم آپ کا یہ ہے کہ غزوہ بدر وغز وہ حدیبیہ میں جو غلطی آپ سے ہوئی وہ آپ
کے نزدیک جناب باری عزا
اسمہ سے ہوئی ہوگی ۔
الجواب۔ اے میرے پیارے دوستو بغضك الشيء يعمى و يصم افسوس
مرزا صاحب کے بغض بلا وجہ نے آپ کو کہاں سے کہاں تک پہنچا دیا ہے۔ ہنر بچشم
عداوت بزرگ تر عیب است - باوجود یکہ مرزا صاحب کے کلام میں جا بجا تصریحات
موجود ہیں کہ یہ وصف اتحاد بطور استعارہ و مجاز کے ہے نہ حقیقتاً بلکہ خود شعر میں لفظ
(آنچنان ) کا جو خاص مجاز کے واسطے آتا ہے موجود ہے اور یہ عبارت ( کہ ذرہ امکان
بالكة الذات باطلة الحقیقت اس ذات اعلیٰ واجب الوجود سے کیونکر برابر ہو سکتا ہے ) بھی
توضیح المرام میں موجود ہے۔ آپ یہی سمجھتے ہیں کہ مرزا صاحب وحدۃ الوجود کے قائل ہیں
کلام کلا ۔ اے میرے پیارے دوستو ۔ یہ اعتراض تو اس شخص پر وارد ہو سکتا ہے جو
قائل ہو اتحاد حقیقی کا نعوذ بالله منه ایں ہم فیصلہ شد۔
اور یہ اعتراض کہ آیت كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ سے اتحاد ثابت نہیں ہوتا اور
اگر ہو بھی تو کچھ مفید نہیں کہ اس میں کل شی ء مشترک ہے۔
الجواب۔ بے شک معنے ظاہری آیہ سے اتحاد ثابت نہیں ہوتا اور جو ایک طرح کے اشارہ
سے اولیاء وعرفاء اتحاد مجازی نکالتے ہیں وہ معنے بہت خفی ہیں۔ غیر پر حجت بعینہ نہیں ہو
سکتے۔ میں نے ضمن میں دیگر آیات کے اس آیہ کو بھی لکھ دیا تھا۔ لیکن وہ معنے خفی باطل بھی
نہیں کیونکہ اتحاد مجازی کو تو آپ بھی تسلیم فرما ہی چکے ہیں کہ یہ وصف تو ادنیٰ خادمین

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی حاصل ہے اور یہ ثابت ہو چکا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
بطور کلی مشلک کے اعلیٰ درجہ کا یہ وصف حاصل ہے اندریں صورت آ یہ مذکورہ ایک خفی اشارہ
اس اتحاد مجازی پر بھی کرتی ہے۔ آفتاب اور ستاروں کا وجود دو " وجود ہیں لیکن روز روشن میں
سوائے وجود آفتاب کے دوسرا وجو دستاروں کا موجود ہی نہیں ۔ شیخ بوستان لکھتا ہے ۔
ر و عقل جز پیچ در پیچ نیست بر عارفان جز خدا هیچ نیست
توان گفتن این با حقایق شناس ولے خوردہ گیرند اہل قیاس
الی قولہ۔ ولے اہل صورت کجا پی برند که ارباب معنے بہ ملکے درند
که گر آفتاب است یک ذره نیست و گر هفت دریاست یک قطره نیست
چو سلطان عزت علم بر کشد جهان سر بجیب عدم در کشد
الی قولہ۔ مگر دیده باشی که در باغ و راغ بتا بد بشب کر کے چوں چراغ
یکے گفتش اے کر مک شب فروز چه بودت که بیرون نیائی بروز
ببین کا نشین کر مک خاک زاد جواب از سر روشنائی چه داد
که من روز و شب جز بصحرانیم ولے پیش خورشید پیدا نیم
اگر آپ کہیں کہ اقوال کہ اقوال شیخ بوستان سے مسائل مہمہ با مہمہ میں یہ کیسا استناد ہے تو جواب یہ ہے کہ
اس اتحاد مجازی کے ثبوت میں مولوی محمد حسین صاحب نے ایک بہت عمدہ نقل لکھی ہے۔
شيخ محي الدين ابن عربی کی کتاب سے غاية الوصلة ان يكون الشيء عين ما ظهر و
لا يعرف كما رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم و قد عانق ابن حزم
المحدث فغاب احدهما في الآخر فلم نر الا واحدا و هو رسول الله صلى
الله عليه وسلم فهذه غاية الوصلة وهو المعبر عنه بالاتحاد _ و لنعم ما قيل۔
جذبه شوق بحد بیست میان من و تو که رقیب آمدونه شناخت نشان من و تو

آگے رہا یہ شبہ کہ جب ہر ایک شے میں یہ وصف مشترک ہے تو حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
اس سے کیا فضیلت ہوئی تو اس کا جواب مکر رسہ کر ر گذر چکا یاد کرو کی مشکک کو ۔ اور پھر جبکہ
بقول آپ کے سباق و سیاق کلام مرزا صاحب کا وحدۃ الوجود کے مسئلہ کورڈ کرتا ہے تو اب
نزاع ہی کیا رہا۔ اور جبکہ وحدۃ الوجود کا مسئلہ میری اور آپ کی سمجھ سے باہر ہے تو پھر میں
اس کا کیونکر قائل ہو سکتا ا ہوں ہوں ۔ ۔ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۔ آپ مجھ کو بلا وجہ
ں ۔
الزام دیتے ہیں۔
اعتراض ششم آپ کا یہ ہے کہ ضمیر صورتہ میں راجع طرف قریب کے ہونی چاہئے بعید
کی طرف کیوں پھیرتے ہو۔
الجواب۔ جو آپ نے معنے حدیث کے سمجھے ہیں وہ بھی صحیح ہیں۔ اور جو احتمال اس بیچید ان
نے لکھا تھا وہ بھی درست ہے کیونکہ اس کو ترجیح اس وجہ سے ہے کہ مرجع ضمیر کا اُس میں عمدہ
ہوتا ہے۔ بخلاف آپ کے احتمال کے کہ اُس میں مرجع ضمیر کا فضلہ ہوتا ہے متعلقات
فعل میں ضمیر کا رجوع عمدہ کی طرف مناسب ہے۔ نہ فضلہ کی طرف این ہم فیصلہ شد
اعتراض ہفتم آپ کا یہ ہے۔ ہر چہ بینی بدانکہ مظہر اوست ۔ پھر اس وصف مظہریت سے
حضرت صلعم کو کون سی فضیلت حاصل ہوئی ۔
الجواب۔ یہ وصف بھی بدرجہ اکمل جس سے فوق متصور نہیں ۔ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم
191 ہی میں پایا جاتا ہے دوسرے میں نہیں پایا جاتا ۔ وہی کلی مشکک کا حال اور علاقہ ابنیت
جو بطور استعارہ حضرت مسیح یا مثیل مسیح وغیرہ کو حاصل ہے وہ بدر جہا کم ہے اس وصف
وحدت تامہ سے جس کی تفصیل اوپر ہو چکی الحاصل واسطے سمجھنے کے آپ ان مراتب
ثلاثہ قرب الہیہ کو بطور استعارہ و تمثیل کے یوں سمجھ لیجئے کہ ایک طرح کے مقربین کو ایسا
البقرة : ۲۸۷

قرب الہی بلا تشبیہ حاصل ہے جیسا کہ خادم خاص فرمانبردار کو اپنے مخدوم کے ساتھ
یہ ادنی درجہ قرب کا ہے جو فی نفسہ وہ بھی بہت بڑا ہے کہ اُس کی نسبت وارد ہے وَالَّذِينَ
آمَنُوا ا أَشَدُّ حُبًّا الله لِلَّهِ - - دوسرا مرتبہ قرب کا بلا تشبیہ ایسا ہے جیسا کہ خلف الرشید پسر کو اپنے
والد ماجد سے جس کی طرف اشارہ ہے فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّذِكْرًا ۔
تیسرا مرتبہ قرب کا کہ سب سے بڑھ کر ہے اُس کی تمثیل بطور استعارہ کے ایسی ہے کہ کسی
شخص کی تصویر جو آئینہ میں دکھائی دیتی ہو کہ اس میں تمام صفات ذی الصورت کے موجود
ہوں گے۔ ان تینوں مراتب میں جو فرق ہے وہ اہل بصیرت پر پوشیدہ نہیں ہے اور یہی
خلاصہ اور حاصل ہے حضرت مجدد صاحب کی کلام کا جو تو ضیح المرام میں مذکور ہے۔
اعتراض ہشتم آپ کا یہ ہے کہ اتحاد سے مرادا اگر اتحاد مجازی ہے تو کچھ موجب فضیلت نہیں
اور اگر اتحاد حقیقی مراد ہے تو کفر ہے۔
الجواب ۔ جواب اس کا گذر چکا کہ قول اتحاد حقیقی کا بلا شبہ کفر ہے اور اتحاد مجازی مجھ کو اور
آپ کو دونوں کو مسلم ہے جس کے مدارج بطور کلی مشلک کے مختلف ہیں۔ سب سے اوپر
کے مرتبہ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ہے کہ اس مقام تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ آدم
و من دونه تحت لوائی۔
اعتراض نہم ۔ اس محاورہ اور طرز استعمال میں کوئی خدشہ نہیں ۔
الجواب۔ پھر مرزا صاحب پر آپ کیوں خدشہ کرتے ہیں جو خدشہ آپ کا مرزا صاحب پر
ہے وہی بعینہ امام شافعی و ابن تیمیہ وغیرہ پر وارد ہوتا ہے۔ قال الشافعی :
ان كان رفضا حب آل محمد فليشهد الثقلان اني رافض
و قال شيخ الاسلام ابن تيمية :
ان كان نصباحب صحب محمد فليشهد الثقلان اني ناصب
و قال ابن قيم:
البقرة : ١٦٦ ٢ البقرة : ۲۰۱

فان كان تجسيما ثبوت صفاته لديكم فاني اليوم عبد مجسم
ما هو جوابكم من هذه الا كابر فهو الجواب من المجدد اے میرے مخدوم۔
ذرہ میرے حال پر عنایت فرما کر خط حال اور خط سابقہ کو غور سے پڑھو ورنہ پھر میں بھی یہ
مصرعہ پڑھے دیتا ہوں
ه
یا رب مباد کس را مخدوم بے عنایت
۱۹۲ اعتراض دہم ۔ کتاب منصب امامت پر چلنے کی کیوں ہدایت ہے آیت وَمَا التكم
الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا - کیا منسوخ ہو گئی ۔ آخر خط تک ۔
الجواب - گستاخی معاف ” تقویۃ الایمان پر چلنے کی کیوں ہدایت ہے۔ کیا آ یہ مذکورہ منسوخ
ہو گئی جو تقویتہ الایمان وغیرہ پر چلنے کی ہدایت ہوتی ہے۔ما هو جوابكم فهو جوابنا ۔
علاوہ یہ کہ تقویت الایمان کو منصب امامت وغیرہ پر کیا ترجیح ہے جو انہیں چھوڑ کر اُس پر
چلیں بلکہ منصب امامت اور صراط مستقیم کو تقویت الایمان پر ضرور بالضرور ترجیح حاصل ہے
کیونکہ یہ دونوں کتابیں آخری تصنیف ہیں اور قول آخر قول سابق کا ناسخ ہوا کرتا ہے اور
پھر یہ عرض ہے کہ میں نے آپ کو منصب امامت پر چلنے کی کب ہدایت کی ہے خود آپ
نے خط اول میں لکھا تھا کہ مولانا اسمعیل صاحب شہید و مجد د نے ایسے مضامین کی جو
توضیح المرام میں لکھے ہیں تقویت الایمان میں مذمت کی ہے۔ میں نے آپ کے جواب میں
الزاماً لکھا کہ خود حضرت مولانا اسمعیل صاحب نے ایسے مضامین کو منصب امامت صراط
مستقیم میں صحیح فرمایا ہے۔ اب فرمائیے کہ مولانا اسمعیل مجدد صاحب کی کتاب پر چلنے کا ذکر
اولاً آپ نے کیا یا میں نے۔ اور پھر یہ عرض ہے کہ تقویت الایمان اور منصب امامت وغیرہ
میں کوئی تناقض بھی نہیں ہے جو تقویت الایمان پر چلنے سے منصب امامت وغیرہ ہاتھ سے
جاتی رہے یا منصب امامت وغیرہ پر چلنے سے تقویت الایمان فوت ہو جاوے۔ کیونکہ ان
دونوں میں کسی طرح کا تناقض اور تضاد نہیں ہے میں دو جملہ عرض کرتا ہوں ۔ سنئے ۔ زید
الحشر: 8

باعتبار شجاعت کے مجازاً شیر ہے۔ اور زید باعتبار حقیقت کے ہرگز شیر نہیں ہے۔ ان دونوں
میں کیا تناقض ہے۔ رسائل منطق میں آپ نے دیکھا پڑھا ہوگا۔ در تناقض ہشت وحدت
شرط دان ۔۔۔۔۔۔ وحدت موضوع و محمول و مکان ۔ الی آخرہ۔ جو ہدایات تقویت الایمان میں
ہیں۔ وہ باعتبار حقیقت کے ہیں اور جو معارف و اسرار منصب امامت وغیرہ میں مذکور
ہوئے ہیں۔ وہ دوسرے اعتبارات پر مسطور ہیں ۔ لو لا الاعتبارات لبطلت
الحكمة جو صاحب منصب امامت وغیرہ کے مضامین کا انکار کرتے ہیں وہ عین حکمت کو
باطل کر رہے ہیں اور پھر یہ گزارش ہے کہ یہ سب نزاع بھی جانے دیجئے آپ سے میں اور
کچھ نہیں کہتا۔ آپ تقویت الایمان پر ہی عامل رہے لیکن حضرت مرزا صاحب کو مثل
حضرت مولانا اسمعیل شہید و مجدد کی اور اُن کی کتاب توضیح المرام کو مثل کتاب منصب امامت
وغیرہ کے تصور کیجئے ۔ جو حالت آخر میں حضرت مولانا اسمعیل صاحب شہید فی سبیل و مجدد
کو حاصل ہوئی وہی حالت ابتدا سے اس مجدد الوقت کی ہے اور جیسے اسرار و معارف کتاب ۱۹۳
منصب امامت صراط مستقیم میں لکھے ہیں ویسے معارف توضیح المرام وغیرہ میں لکھے ہیں۔ پس
این ہم فیصلہ شد۔ اے میرے پیارے دوست پورے پورے غیر مقلد نہ آپ ہیں اور نہ
میں ہوں ۔ کسی مسئلہ کی جب ہم اور آپ تحقیق کرنے بیٹھے تو بڑا کمال ہمارا یہ ہو گا کہ
تقویت الایمان میں یوں لکھا ہے اور منصب امامت میں دوں لکھا ہے اور جلا لین میں ایسا کچھ
مندرج ہے اور کمالین میں لین میں ایسا کچھ اور اگر زیادہ تر اس سے تو غل علمی علمی ہوگا تو مولوی محمد حسین کی ہوگا تو
طرح حوالے مسلم الثبوت اور مطول حمد اللہ ملا حسن، ارشاد الفحول، دائرۃ الوصول کے ہونے
لگیں گے۔ اب آپ فرمایئے یہ تقلید نہیں تو کیا ہے پورا پورا غیر مقلد تو وہی شخص ہوگا جو
صاحب نفس قدسیہ اور مؤید من اللہ ہو اور مرتبہ مجددیت پر اللہ تعالیٰ نے اُس کو مبعوث

فرمایا ہو۔ میرے علم ناقص کے رو سے یہ منصب اس زمانہ میں سوائے حضرت مرزا صاحب
کے اور کسی کو حاصل نہیں ہے۔ کلکتہ سے پنجاب تک اور دامن کوہ ہمالہ سے بمبئی تک اس احقر
نے سفر کیا اور اکثر علماء سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن جو بات باوجود نہ ہونے ملاقات کے اس
مسافت بعیدہ پر میں نے مرزا صاحب میں پائی وہ کسی میں نہیں پائی ۔ ورنہ یہ عاجز غیر
مقلدوں میں دم بھرنے والا کیونکر اول حضرت کا ارادتمند ہو جاتا۔۔
اور امتحان بغیر تو یہ آپ کا غلام قائل نہیں ہے قبلہ کسی شیخ و شاب کا
کبھی آپ نے نہ سنا ہوگا کہ حضرت مرزا صاحب کے یہاں مسلم الثبوت کا درس ہو رہا ہے یا
مطول پڑھائی جاتی ہے یا ملا حسن حمد اللہ کی تعلیم ہو رہی ہے لیکن باوجود اس کے تمام علمائے
ہندوستان وغیرہ کو جو ان علوم میں ماہر واقف ہیں اُن کے مقابلہ کے واسطے بلایا جاتا ہے کوئی
عالم اُس کا مقابلہ نہیں کرتا اور نہ کر سکے گا۔ مولوی محمد حسین جوان علوم میں ایک فاضل اجل
شمار کیا جاتا ہے اُس نے جو حضرت مجد دسے مقابلہ اور مباحثہ کیا آپ نے سنا ہو گا کہ کیا نتیجہ
اُس کا حاصل ہوا جو اسرار اور معارف حضرت مجدد نے اس مباحثہ میں بغیر کتاب اور سامان علم
کے بیان کئے ہیں وہ مصداق ما لا عين رأت و لا اذن سمعت کے ہیں اور مولوی
محمد حسین صاحب کی تقریر میں بجز مضامین علوم رسمیہ کے (وہ بھی صحیح طور پر نہیں ) کوئی دوسرا
مضمون ہی نہیں ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مولوی محمد حسین ایک پکے مقلد ہیں اور حضرت
ایک پکے محقق پھر کیا اہل بصیرت کے نزدیک یہی مباحثہ ایک بڑا نشان آسمانی حضرت مجدد
کی مجددیت اور محدثیت کا نہیں ہے اور اگر کسی صاحب کی نظر میں بعض کلام حضرت مجدد کا
بظاہر خلاف معلوم ہو تو اول تو نفس الامر میں وہ خلاف اصول صحیحہ کے ہی نہیں اور پھر ثانیا کیا آپ
۱۹۴) یہ نہیں جانتے کہ تمام علوم رسمیہ میں بعض مسائل ایسے بھی ہیں جو باہم مخالف ہیں اور ان میں

حق ایک جانب ہے۔ علم صرف سے لے کر منطق ۔ معانی ۔ بیان ۔ اصول فقہ ۔ اصول
حدیث وغیرہ میں کوئی ایسا علم نہیں جس کے بعض مسائل میں اختلاف نہ ہو جو کتاب ان
علوم کی کھول کر دیکھو گے اُس میں پاؤ گے۔ اخفش یوں کہتا ہے۔ سیبویہ وُوں کہتا ہے ابن سینا
کا یہ مذہب ہے فارابی کا قول اُس کے خلاف ہے امام رازی نے یوں کہا ہے ۔ ابن الصلاح
یوں فرماتے ہیں لیکن ابن تیمیہ نے اس کا خلاف کیا ہے۔ توضیح تلویح میں فلاں اصل کو
متاصل کہا ہے۔ ارشاد الفحول میں اس اصل کو رد کر دیا ہے۔ کہاں تک میں اس اختلاف کی
شرح کروں پھر اگر حضرت مجدد کا کوئی کلام اصول فقہ یا اصول حدیث کے ظاہر میں کسی کو
خلاف معلوم ہوتا ہو تو با وجود اختلاف موجودہ ان علوم کے یہ کیونکر ثابت ہو کہ حضرت مجدد
غلطی پر ہیں وہ تو اپنے ہر ایک مدعا پر کا اپنے ہر ایک مدعا پر کتاب اللہ کو جو جملہ دلائل شرعیہ سے مقدم ہے اور جملہ
فرق اسلام کو مسلم ہے پیش کرتے ہیں۔ اب اگر کسی کو طاقت علمی ہے تو ان کے اس مدعا کو
قرآن مجید سے ہی توڑے۔ خیر حدیث سے ہی توڑے۔ خیر عقل سے ہی توڑے۔ علمائے
ہندوستان جو مدعو ہوئے ہیں دیکھیں ان میں کون کون اس میدان میں آتا ہے اور جبکہ
کتاب اللہ کی نسبت لَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينِ کے وارد ہے تو کیا اس
آیہ کو قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا کلام نہ کہا جاوے اور اُس پر ایمان نہ لایا جاوے آگے رہا
یہ امر کہ ایسا کھلا کھلا نشان بین حضرت مجدد کی مجددیت و ملاہمیت و محدثیت پر ہم سب پر ظاہر
ہو جاوے کہ کسی طرح کا حجاب کسی کو بھی نہ رہے تو یہ بات اللہ تعالیٰ کی حکمت کے جو اُس
نے ایمان بالغیب میں رکھی مخالف ہے دیکھو حضرت موسی سے نبی جلیل ا سے نبی جلیل القدر صاحب الكتاب
کو بڑے بڑے معجزات دیئے گئے لیکن مخالفین کی نظروں میں ایک حجاب بھی قائم کر دیا
گیا ۔ ایک قبطی کو اُن کے ہاتھ سے قتل کروا دیا تا کہ مخالفین کی نظروں میں یہ فعل قتل ان
الانعام : ٦٠

کی نبوت کا حجاب ہو جاوے۔ حضرت یونس نے عذاب کے نازل ہونے کی قوم مخالف کو
به تعیین و قطع خبر دی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس عذاب کو ٹال دیا تا کہ مخالفین کی نظروں میں
ایک حجاب ہو جاوے۔ خلفائے راشدین کی خلافت راشدہ میں طرح طرح کے حجاب
مخالفین کے واسطے کھڑے کر دیئے گئے حالانکہ یہ خلافت باقی نبوت اور تمہ رسالت تھی اور
بڑے زور شور سے موعود کی گئی تھی تا کہ روافض اور خوارج کی نظروں میں وہ حجاب خفی
حجاب جلی ہو جاویں اے میرے پیارے دوستو کیا اچھا کہا ہے کسی شاعر نے ۔
در کارخانه عشق از کفر ناگزیر است آتش کرا بسوزد گر بولہب نباشد
۱۹۵ مولانا شاہ ولی اللہ حکیم اُمت فرماتے ہیں کہ یہ خفاء اور حجاب اس واسطے ڈالے جاتے ہیں کہ
امتحان مخلصان و منافقان بمیان آید ۔ الحاصل جو طعن آپ حضرت مرزا صاحب پر کرتے ہیں۔
اس میں مولانا اسمعیل صاحب علیہ الرحمہ بھی شریک ہیں۔ انا احمد بلا میم کو حدیث قرار دینافی
الحقیقت بڑا افترا اور کذب صریح ہے وہ کسی طرح پر درست نہیں سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ
عَظِيمٌ ۔ اللہ تعالی سارے جھوٹوں کا منہ کالا کرے۔ اور پھر یہ عرض ہے کہ جملہ انا احمد بلا
میم میں کوئی حرف تشبیہ وغیرہ کا مذکور نہیں جس سے معنے مجازی مفہوم ہوں صرف معنے حقیقی متبادر
ہوتے ہیں اور وہ بالا تفاق باطل ہیں بخلاف کلام مرزا صاحب کے کہ اس میں جابجا الفاظ مجاز
اور استعارات کی تصریح ہے جس سے سوا اتحاد مجازی کے اتحاد حقیقی مفہوم ہی نہیں ہوتا حتی
کہ شعر میں بھی لفظ آنچنان کا موجود ہے۔ ے آنچنان از خود جدا شد کز میان افتاد میم
لفظ چنان کا محض تمثیل کے واسطے آتا ہے معنے حقیقی یہاں پر مراد ہو ہی نہیں سکتے لا تطرونی ۔
کے معنے پر ہمارا ایمان ہے اور جو اطراء مذہب نصاری کا ہے وہ بالکل شرک اور کفر ہے اس کی
نسبت مرزا صاحب فرما چکے ہیں کہ ان کی طبیعتیں بسبب اس شرک کے ناپاک ہو گئی ہیں

وغیرہ وغیرہ مگر اس حدیث میں وہی اطراء منع ہے جو نصاری کا سا ہو نہ وہ اطراء جو قرآن
مجید اور سنت سے ثابت ہے اور جو اولیائے امت نے قرآن و حدیث سے آپ کی مدح
میں اطراء کیا۔ وہ کہاں ممنوع ہے لفظ حدیث کے لا تطروني كما اطرت النصاریٰ۔
ہیں نہ مطلق لا تطرونی - جناب من تقویت الایمان کو لا اله الا اللہ کی شرح اور تفسیر
سمجھتے اور منصب امامت یا صراط مستقیم یا توضیح المرام کے مضامین محمد الرسول الله اللہ کی تفسیر
تصور کیجئے۔ ان میں وہ اطراء نہیں ہے جو یہود و نصاری نے کیا ہے۔ والسلام خیر الختام ۔
مورخه دو از دهم ستمبر ۹۱ مطابق نهم صفر ۱۳۰۹ھ
خاکسار
محمد احسن مہتمم مصارف ریاست بھوپال

آج 10 میں سے 10 باقی