اَلْحق مباحثہ دہلی
حصہ 16
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لصح
رتبہ بھی کوئی نہیں جان سکتا۔ مثل مشہور ہے۔ ولی راولی مے شناسد۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنی خودی اور ہوا و ہوس سے ایسے جدا اور علیحدہ ہو گئے ہیں کہ کوئی امر مقتضائے خودی اور
خود بینی کا سوائے مرضیات احدیت کے ان میں پایا نہیں جاتا۔ حدیث اصح الصحیح میں
آنحضرت کے خادمین اولیا کی نسبت موجود ہے۔ کنت سمعه الذي يسمع به و
بصره الذي يبصر به ويده التي يبطش بها و رجله التي يمشي بها و لسانه
الذي يتكلم به الی آخرہ ۔ آپ اس حدیث کے کیا معنے سمجھتے ہیں اُسی قسم کے یہ
اشعار ہیں ۔
زان نمط شد محو دلبر کز کمال اتحاد پیکر او شد سراسر صورت رب رحیم
كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ کے کیا معنے ہیں اور خلق آدم علی صورتہ کے معنے
پر غور کرو اگر چہ ضمیر صورتہ میں بہت اختلاف ہے مگر جس صورت میں کہ ضمیر صورتہ کی راجع
ہو طرف اللہ کی تو پھر کیا معنے ہوں گے۔ وہی معنے اس شعر کے سمجھے جائیں ۔
بوئے محبوب وب حقیقی حقیقی ۔ سے دید زان روئے پاک ذات حقانی صفاتش مظہر ذات قديم
اے میرے پیارے دوست تم ہر جمعہ کے خطبہ میں سنتے ہو گے کہ السلطان ظل الله الخ ۔
جب ایک ادنی سلطان کے واسطے ایسا کچھ ارشاد ہے کہ وہ ظل اللہ ہے تو پھر آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے مظہر الہی ہونے میں کون مومن شک کر سکتا ہے ۔
گرچه منسوبم کند کس سوئے الحاد و ضلال چون دل احمد نمی بینم دگر عرش عظیم
مہربان من اس آیت کے کیا معنے ہیں۔ قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ
الْعَبدِین کے امام شافعی و نیز کبراء مجتہدین امت کے اشعار میں اس قسم کا محاورہ پایا جاتا ہے۔
ان كان رفضا حب آل محمد فليشهد الثقلان اني رافض
الزخرف : ۸۲
جو معانی ان محاورات کے ہیں وہی اس شعر کے معنے ہو سکتے ہیں۔ رابعاً کتاب منصب
امامت اور صراط المستقيم مصنفہ مولانا و مقتدانا جناب شہید فی سبیل اللہ مولا نا محمد اسمعیل
صاحب کی ملاحظہ ہو ان دونوں کتابوں کو آپ شرح پاویں گے اُن مضامین کی جو حضرت
اقدس کی تصانیف میں پائی جاتی ہیں۔ بچنین چون امواج جذب و کشش رحمانی نفس کامله
این طالب را در قعر عربی رنج بج ۔ بحار احدیت فرو می کشد زمزمه انا الحق و ليس في جبتي
سوى الله از ان سر بر میزند که کلام ہدایت التیام كنت سمعه الذي يسمع به و
بصره الذي يبصر به ويده التي يبطش بها و رجله التي يمشي بها و در
روایتی و لسانه الذى يتكلم به حکایتی است ازان و اذ قال الله على لسان
نبيه سمع الله لمن حمده و يقضى الله على لسان نبيه ما شاء کنایتی است
از ان این مقالی است بس بار یک و مسئله است بس نازک باید که دران نیک تامل کنی و
تفصیل اور ابر معانی دیگر تفویض نمائی شعر و وراء ذاك فلا اقول لانه اثر لسان
النطق عنه اخرس و زنهار برین معامله تعجب نہ نمائی و با نکار پیش نہ آئی زیرا که چون از نار
وادی ندائے إِنِّي أَنَا اللهُ رَبُّ الْعَلَمِين کے سر بر زد اگر از نفس کاملہ کہ اشرف موجودات
و نمونه حضرت ذات است آواز انا الحق بر آید محل تعجب نیست‘ الخ ۔ پس اس مجدد الوقت کا کوئی
کلام مخالف کلام مولانا محمد اسمعیل صاحب کے ہرگز ہرگز نہیں ہے بلکہ ایک صاحب کا کلام
دوسرے صاحب کے کلام کی شرح ہے البتہ ناظرین کی نظر اور سمجھ کا قصور ہے اگر رسالہ اعلام
آپ کو نہ ملے گا تو میں انشاء اللہ تعالیٰ خرید کر روانہ کروں گا اپنے حالات خیریت سمات سے
ہمیشہ مطلع فرماتے رہو۔ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۸۹۱ء۔
القصص: ۳۱
الراقم محمد احسن مہتمم مصارف ریاست بھوپال
بو بہ شاہ صاحب اور محمد اسحق صاحب کا جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
از خاکسار بو به شاه و محمد الحق بخدمت گرامی جناب مولانا صاحب مولوی محمد احسن
صاحب دام مجدھم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا گرامی نامہ موصول ہو کر کاشف
مضامین مندرجہ ہوا اس جواب کے دیکھنے سے واضح ہوتا ہے کہ آپ نے نیاز نامہ کو کافی توجہ
۱۸۲﴾ سے ملاحظہ نہیں فرمایا جناب من اصل خدشہ یہ ہے کہ جب مرزا صاحب نے اپنے اور
مسیح علیہ السلام کے لئے ایک ایسا درجہ ثابت کیا ہے جس کو ابن اللہ ہونے سے تعبیر کر سکتے
ہیں حالانکہ کتاب وسنت میں اس کا بالکل ثبوت نہیں ۔ تو یہ استفسار پیدا ہوا کہ اب
جناب رسول مقبول علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے کون سا درجہ باقی رہا۔ اُس کے جواب
میں مرزا صاحب نے فرمایا کہ آپ کے لئے ایک اعلیٰ مقام اور برتر مرتبہ جو آپ کی ذات
کمال الصفات پر ختم ہو گیا ہے جس کی کیفیت کو پہنچنا ہی کسی دوسرے کا کام نہیں ۔ چہ جائیکہ
وہ کسی اور کو حاصل ہو سکے ۔ اسی جواب کے ذیل میں مرزا صاحب نے یہ اشعار تحریر فرمائے
ہیں جن سے جناب رسول مقبول علیہ الصلوۃ والسلام کا ذات باری تعالیٰ سے اتحاد مفہوم ہوتا
ہے اب اس اتحاد سے وحدت مجازی اور اتحاد صوری مراد ہے یا اتحاد حقیقی اور وحدت ذاتی ۔ پہلی
قسم کی وحدت تو آپ کے خادمین اولیاء کو بھی حاصل اور ثابت ہے جو مسیح علیہ السلام سے
بدر جہا کم ہیں ۔ آيه فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَلَكِنَّ اللهَ قَتَلَهُمْ ، اور حدیث کنت
سمعه الذي يسمع به الخ ۔ ملاحظہ ہو پس اس قسم کی مراد ہونے کی تقدیر پر مرزا صاحب
کا اپنے لئے مرتبہ ابنیت اور مساوات بالمسیح علیہ السلام ثابت کرنا اور اس کے مقابلہ میں
جناب رسول مقبول علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے وہ مرتبہ بیان کرنا جو حضرت مسیح علیہ السلام
سے بدرجہا کم مرتبہ کے لوگوں کے لئے بھی ثابت اور متحقق ہے درحقیقت اپنے آپ کو
الانفال : ۱۸
جناب رسول مقبول علیہ الصلوۃ والسلام پر افضل و فایق قرار دینا ہے علاوہ بریں
مرزا صاحب اس مقام پر جناب رسول مقبول علیہ الصلوۃ والسلام کے علوشان اور فوقیت
على أمسیح علیہ السلام بیان کرنا چاہتے ہیں اور اس عام وصف کے بیان کرنے سے وہ مطلب
حاصل نہیں ہو سکتا جس سے مرزا صاحب کا کلام مہمل ہوا جاتا ہے اس لئے ضرور دوسری
قسم معنے اتحاد حقیقی اور وحدت ذاتی مراد ہونے چاہیے اور یہی ہمارا سوال تھا کہ ان شعروں
سے اتحاد الممكن مع الواجب ثابت ہوتا ہے جو با جماع المسلمین باطل ہے ۔ اشهد ان
محمدا عبده و رسوله + سبحان الذي أَسْرَى بِعَبْدِهِ + فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا
أَوْحَى + قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى + آپ کو واضح ہو گیا ہوگا کہ صرف لا
تَقْرَبُوا الصَّلوةَ پر آپ ہی نے نظر کو مقصور و محصور رکھا ہے نہ خاکساروں نے قو لکم ان
آیات کے کیا معنے ہوں گے دنی فَتَدَلَّی الخ ۔ جناب من ان آیات کے وہی معنے ہیں
جو عا ئشہ رضی اللہ عنہا اور یا جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہیں۔ لیکن وہ آپ
کو کیا مفید ہیں تو لکم وَ مَا رَمَيْتَ الخ ۔ اس قسم کا خطاب اوروں کے حق میں بھی موجود
ہے جو مسیح علیہ السلام سے کم ہیں ۔ الله يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا ل ۔ (سورة الزمر) (۱۸۳)
إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ " (يس) فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ قَتَلَهُمْ - كنت
مرضت فلم تعدنی ۔ مگر مرزا صاحب اپنے شعر میں ایسا وصف بیان کرنا چاہتے ہیں جو
آپ کی ذات کامل الصفات پر ختم ہو گیا ہو اور اس سے آپ کا کمال علو منصب ثابت
ہو برخلاف آیہ کریمہ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ " کے کہ اُس سے یہ مقصود نہیں پس
مرزا صاحب کے شعر کو آیت کریمہ پر قیاس کرنا درست نہیں ہو سکتا قولكم وَمَا يَنْطِقُ عَنِ
الهوى - الخ۔ غزوہ بدر اور غزوہ حدیبیہ میں جو غلطی آپ سے ہوئی تھی بقول آپ کے جناب
باری عز اسمۂ سے ہوئی ہوگی ۔ افسوس مرزا صاحب کے عشق نے آپ کو کہاں سے کہاں
پہنچا یا سچ ہے حبك الشيء يعمى و يصم قولكم إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ الخ ۔
الزمر : ۴۳ ۲یس: ۱۵ الانفال: ۱۸ الانفال: ۱۸
اس آیہ کریمہ کا حال بھی آیت کریمہ وَ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ کا سا ہے فقد مر قولكم كُلُّ
شَيْءٍ هَالِك الخ ۔ آپ کے نزدیک کسی شے کا ہلاک وفنا ہونا اور اس کا کسی دوسری چیز سے
متحد ہو جانا ایک ہی بات ہو گی مع هذا جب ہر چیز کو ہلاک ہونا اور بقول آپ کے
ذات باری تعالی سے متحد ہو جانا ضروری ہے تو اس میں جناب رسول مقبول علیہ الصلوۃ والسلام
کی کیا خصوصیت ہوئی آپ وحدت الوجود کے مسئلہ کو یہاں کھپانا چاہتے ہیں لیکن آپ کے
پیر کا سیاق و سباق کلام اسے کھنے نہیں دیتا اور آپ اپنے پیر صاحب کا کلام ملاحظہ کیجئے قو لکم
خلق آدم على صورته الخ - مرجع قریب ہوتے ہوتے کیا ضرور ہے کہ بعید کی طرف ضمیر
راجع کی جائے مع هذا یہ بھی صفات مختصہ بالنبی الکریم علیہ الصلوۃ والسلام سے نہ ہو گا ذرا
تامل کیجئے قو لکم اے میرے پیارے الخ ۔ جناب رسول مقبول علیہ الصلوٰۃ والسلام کے مظہر
ہونے میں شک کرنا فی الواقع کسی مومن کا کام نہیں لیکن اور کون سی چیز ہے جو مظہر نہیں ہے۔
هر چه بینی بدانکہ مظہر اوست ۔ سبحان اللہ اپنے لئے ابن اللہ ہونے کا دعویٰ اور جناب رسول
مقبول علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے صرف مظہر ہونا جس میں ادنیٰ سے ادنی ممکن آپ کا
شریک ہے۔ آفرین باد بریں ہمت مردانہ اور حاصل یہ کہ ان اشعار میں وحدت مجازی
مراد لینے سے بقرینہ سیاق و سباق کلام مرزا صاحب کے فوقیت علی النبی الکریم علیہ الصلوٰۃ
والسلام ثابت ہوتی ہے اور وحدت حقیقی مقصود ہو تو۔۔۔ غلات کا مذہب ماننا پڑتا ہے و
كلاهما كفر بالاجماع قولكم اس آیہ کے کیا معنے ہوں گے قل ان کان الخ ۔
جناب من اس محاورہ اور طرز استعمال میں خدشہ نہیں ہے۔ خدشہ یہ ہے کہ اگر مرزا صاحب
کا اشعار سابقہ میں اتحاد حقیقی مقصود و مراد نہ ہو تو پھر ان اشعار میں کون سی بات ہے جس
کے سبب سے کوئی ان کو الحاد اور کفر کی طرف منسوب کرے گا اس شعر سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ مرزا صاحب کے اشعار سابقہ میں وحدت حقیقی مراد ہے جس پر ان کو
خدشہ ہوا کہ علمائے شریعت ملحد کہیں گے پس آپ نے جو کچھ ان کے کلام کو
وحدت مجازی وغیرہ پر محمول کرنے میں کوشش کی ہے مرزا صاحب کے نزدیک رائیگاں ہے ۔ ۱۸۴
یا رب مباد کس را مخدوم بے عنایت - قولکم کتاب منصب امامت و صراط المستقیم الخ ۔ شاید
آیہ کریمہ وَمَا الكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا آپ کے
نزد یک منسوخ ہو گئی ہوگی جو منصب وغیرہ پر چلنے کی ہدایت ہوتی ہے علاوہ بریں منصب
امامت اور صراط المستقیم کو تقویت الایمان پر کیا ترجیح ہے جو اُسے چھوڑ کر اُن پر چلیں ۔
صفحه ۶۲ - تقویت الایمان ملاحظہ فرمائیے کہ اس میں مولانا محمد اسمعیل شہید علیہ الرحمۃ فرماتے
ہیں ۔ بلکہ بعض جھوٹے دغا بازوں نے اس بات کو خود پیغمبر کی طرف نسبت کیا ہے کہ انہوں
نے خود فرمایا ہے انا احمد بلا میم اور اسی طرح ایک بڑی عبارت عربی کی بنا کر اس میں ایسی
ایسی خرافتیں جمع کر کر اس کا نام خطبة الافتخار رکھا ہے۔ اور اس کو حضرت علی مرتضے کی طرف
نسبت کیا ہے سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ اللہ سارے جھوٹوں کا مونہہ کالا کرے
انتہی ۔ یہ عبارت مولانا مرحوم کی درباره رد لفظ احمد بلا میم نص صریح ہے اس کے مقابلہ میں
منصب اور صراط مستقیم کے مضامین مہم قابل حجت نہیں ہو سکتے بلکہ صحیحین کی حدیث میں آیا
ہے رسول صلعم نے فرمايالا تطروني كما اطرت النصارى عيسى ابن مريم فانّما
انا عبده فقولوا عبدالله و رسوله۔ فقط ۔
جناب من خاکساروں نے آپ کو قدیمی شفیق تصور کر کے دوبارہ تصدیعہ دیا ہے
تا کہ خدشات ہمارے رفع ہو جائیں شاید اگر جناب کے نزدیک کوئی لفظ نا ملائم معلوم ہو تو
معاف فرمادیں۔ اگر معاملہ دینی نہ ہوتا تو جو کچھ آپ تحریر فرما دیتے اس کے قبول کرنے
میں عذر نہ ہوتا چونکہ یہ معاملہ متعلق دین اور اعتقاد کے ہے اور وجودیوں کو ہم جمیع پیشوایان
دین سے مخالف و مخرب شریعت سنتے آئے ہیں خصوص جملہ فرق اسلام سے یہ فرقہ بدترین
ہے پھر کیونکر صبر کیا جاتا۔
ا الحشر : ٨
عریضه بو به شاه ومحمد الحق مورخه ۳۰ را گست ۱۸۹۱ء
مولوی سید محمد احسن صاحب کا جواب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مجھی فی اللہ والی الله منشی محمد الحق صاحب و منشی بو به شاه صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
مطر۔
عنایت نامہ نے صادر ہو کر محفوظ و مسرور کیا۔ جزاکم اللہ خیر الجزاء آپ کو تحقیق مسائل کا بڑا
شوق ہے اور اس ا پر پر یہ یہ بڑی بڑی خوب خوبی ہے کہ کتاب ناب و وسنت ہی آپ کا سمح مح نظر نظر ہے ہے آپ آ۔ جیسے
۱۸۵ صاحبوں سے قبول حق کی بڑی امید ہے تقلید کی صورت میں یہ امید نہیں ہوتی ۔ خط حال میں
آپ نے چند اعتراض کئے ہیں ۔ میرے پہلے خط کو آپ نے غور سے ملاحظہ نہیں فرمایا
لہذا مکر رلکھتا ہوں ۔
اعتراض اول حضرت مرزا صاحب نے اپنے اور مسیح علیہ السلام کے لئے ایک ایسا درجہ
ثابت کیا ہے جس کو ابن اللہ کے ساتھ تعبیر کر سکتے ہیں۔ حالانکہ کتاب وسنت میں بالکل اس
کا ثبوت نہیں ہے۔
الجواب بے شک بہت صحیح ہے۔ کتاب وسنت میں اس مرتبہ کے ثبوت کا کیا ذکر ہے۔اس
کی نفی موجود ہے اور یہ تو مذہب یہود و نصاریٰ کا ہے۔ وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرُ ابْنُ اللَّهِ
وَقَالَتِ النَّصْرَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللهِ ۔ اور فرمایا وَلَا تَقُولُوا ثَلُثَةٌ إِنْتَهُوا خَيْرًا لَّكُمْ
لیکن اے میرے محب فی اللہ مرزا صاحب اس کے کب قائل ہیں وہ اس کی نسبت یہ کہتے
ہیں جس کو نا پاک طبیعتوں نے مشرکانہ طور پر سمجھ لیا ہے اور ذرا امکان کو جو ہالکۃ الذات
باطلة الحقیقت ہے حضرت اعلیٰ واجب الوجوب کے ساتھ برابر ٹھہرا دیا ہے انتھی
بلفظہ ۔ مرزا صاحب کے کلام سے صحیح و صریح معلوم ہوا کہ جو لوگ ایسی تثلیث کے قائل
ہیں اُن کی طبیعتیں ناپاک ہیں اور وہ مشرک ہیں اور عیسی ابن مریم ہوں یا ان کے
التوبة : ٣٠
النساء: ۱۷۲
مثیل وہ سب ایک ذرہ امکان ہیں جس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے بقول شاعر
آنکس که اولش عدم و آخرش فنا است + در حق او گمان ثبات و بقا خطا است
اسی واسطے اس ذرہ امکان کو فرمایا کہ وہ تو اپنی ذات میں بالکل ہالک اور فانی ہے
كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ - پھر آگے فرمایا کہ اس کی حقیقت ہی محض باطل ہے۔
الا كل شي ما خلا الله باطل جبکہ اس ذرہ کی یہ حقیقت ٹھہری کہ وہ اپنی حقیقت میں
ہی باطل ہے تو ایسی ذات کے ساتھ جو سب سے اعلیٰ ہے اور واجب الوجود ہے کیونکر کسی
بات یا صفات میں شریک و برابر ہو سکتا ہے اب آپ کو مرزا صاحب کا عقیدہ تو اُسی رسالہ
توضیح المرام سے معلوم ہو گیا اور یہی عقیدہ ہمارا اور آپ کا ہے۔ اب اس قدر گزارش اور
ہے کہ جو نسبتیں اور حالتیں عارفین اولیاء اللہ پر وارد ہوتی ہیں اُن کو ہم پورے پورے طور پر
نہیں سمجھ سکتے ۔ کہ ولی را ولی می شناسد مثل مشہور ہے مگر بطور نمونہ ایک حالت جو مجھ پر اور
آپ پر اور سب پر طاری ہوئی ہے یا ہوتی ہے میں اس کو یاد دلاتا ہوں ۔ جب آپ حالت
طفولیت میں زیر تر بیت اپنے والدین کے تھے تب اپنے والدین پر آپ کو سب طرح سے
اطمینان تھا۔ نہ آپ کو کھانے کی فکر تھی۔ نہ آپ کو لباس کی فکر تھی ۔ نہ آپ کو کسی دشمن کی فکر تھی
اور جملہ امور میں رجوع آپ کی اپنے والدین ہی کی طرف رہتی تھی حتی کہ اگر والدہ نے کبھی
آپ کو مارا بھی ہوگا تو بھی آپ نے والدہ ہی کی طرف رجوع کیا ہوگا۔ مثل مشہور ہے کہ ماں
مارے لڑکا ماں ہی ماں پکارے یہ حالت تو آپ کی ہوئی۔ اب اپنے والدین کی حالت کو ۱۸۶
دیکھئے۔ ان کی شفقت اور محبت کا کچھ ذکر ہی نہیں دنیا بھر کی خوبی وہ آپ ہی کے واسطے چاہتے
ہیں اور آپ کے دشمن کو اگر ان کا قابو چلتا تو نیست و نابود ہی کر ڈالتے اب میں آپ سے
دریافت کرتا ہوں کہ اگر کسی مومن کی حالت تو کل اپنے رب معبود کے ساتھ بلا تشبیہ مجاز ایسی
ہی ہو جیسا کہ آپ کو اپنے والدین مربی کے ساتھ تھی اور سب طرح سے آپ کو اپنے والدین
مربی پر اطمینان تھا تو کیا یہ حالت بھی شرک یا کفر ہے۔ آپ ضرور فرماویں گے کہ یہ حالت
کیوں شرک ہوتی یہ تو کمال مقتضائے ایمان ہے پھر اگر اس درجہ کمال ایمان پر مرزا صاحب پہنچے
ہوئے ہوں تو اس میں کون سا امر خلاف کتاب وسنت کے ہے مولانا شاہ ولی اللہ صاحب نے
تفسیر فوز الکبیر میں لکھا ہے کہ اگر ہم تسلیم کر لیں کہ انا جیل میں لفظ ابن اللہ آیا ہے تو واضح ہو
کہ معنے لفظ ابن کے زمان قدیم میں محبوب اور پیارے کے آئے ہیں اور یہی معنے محاورات
انجیل سے معلوم ہوتے ہیں انتہیٰ حاصلہ۔ اسی طرح پر حضرت مرزا صاحب کو مراتب ثلاثہ
قرب الہی کے مکشوف ہوئے ہیں جن میں سے ایک یہ مرتبہ ہے کہ بطور استعارہ و تمثیل کے
اُس مرتبہ کو علاقہ ابنیت سے تعبیر کر سکتے ہیں اس کے یہ معنے نہیں کہ مخلوق میں سے کسی کو مرتبہ
ابنیت کا حقیقتاً حاصل ہو۔ نعوذ باللہ منہ۔
اگر آپ کہیں کہ ہم کو کتاب وسنت سے اس مرتبہ کا پتہ اور نشان بتلاؤ تب ہماری پوری
تسکین ہوگی واذ لا فلا - لیجئے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ۔ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ
أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا جب تک کہ یہ حالت جو او پر مذکور ہوئی تقاضائے ایمان کامل سے حاصل
نہ ہو تو کیونکر ایسا ذکر الہی آدمی کر سکتا ہے جیسا آیت میں مذکور و مامور ہے اور جیسا کہ آیت
میں کاف حرف تشبیہ کا موجود ہے۔ حضرت مرزا صاحب نے بھی جا بجا لفظ استعارہ وغیرہ
الفاظ مجاز کا استعمال کیا ہے جو ویسا ہی آیت میں بھی مذکور ہے پھر اُسی آیت کی تفسیر
حضرت مرزا صاحب نے کی ہے اور پھر طبرانی کی حدیث میں حرف تشبیہ تک نہیں ہے۔
الخلق كلهم عيال الله و احبهم اليه انفعهم لعیالہ اے میرے دوست اولیاء اللہ
کا کوئی کلام جس پر اُن کو اصرار ہوا ایسا نہیں ہوتا جو کتاب وسنت سے مستنبط نہ ہولیکن اس کو
ہر ایک شخص نہیں سمجھ سکتا اور مخالف رہتا ہے الناس اعداء لما جهلوا البتة استنباط
والے لوگ ہی اس کو سمجھ لیتے ہیں۔ قال الله تعالى لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُوْنَهُ ۔
اعتراض دوم۔ آپ کا یہ ہے کہ مرزا صاحب کی تقریر سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
البقرة : ۲۰۱ ۲ النساء : ۸۴
کا اتحاد اللہ تعالیٰ کے ساتھ اتحاد حقیقی ہے جو با جماع مسلمین باطل ہے اور اگر اتحاد مجازی
مرز اصاحب ہی حضرت علی الا ضرت
مراد لی جاوے تو اُس میں کوئی فضیلت حضرت نبی علیہ السلام کو حاصل نہیں ہوتی ۱۸۷
ت صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ہو ۔ سے افضل ہوئے جاتے ہیں کہ ابن اللہ ہیں۔
الجواب۔ بے شک اتحاد حقیقی باطل ہے باطل ہے اور پھر باطل ہے امنا ببطلانہ یہی ہمارا
آپ کا عقیدہ ہے اور مرزا صاحب کا بھی یہی عقیدہ ہے۔ اتنا فرق عبارتی ہے کہ آپ نے
فرمايا اتحاد الممكن مع الواجب باطل اور مرزا صاحب اس سے بڑھ کر فرماتے
ہیں۔ اتحاد ذرة الامكان هالكة الذات باطلة الحقيقة مع الذات الاعلى
الواجب وجودہ باطل ۔ اور وصف اتحاد مجازی کا آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
خادمین کو بھی تسلیم فرما چکے ہیں تو حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بطریق اولی حاصل ہوگا۔ اُس
میں ہمارا آپ کا کوئی نزاع نہیں ہے صرف شبہ یہ رہا کہ جو وصف مشترک ہے اُس میں
حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ خصوصیت اور فضیلت حاصل نہیں ہوتی ۔اے میرے پیارے
دوستو اسی قدر آپ کی غلط فہمی ہے۔ اگر یہ غلطی رفع ہو جاوے تو فیصلہ شد۔ اب اس کا رفع
لیجئے میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ وصف منعم علیہم ہونے کا حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
لے کر مومنین صالحین تک مشترک ہے قال الله تَعَالَى اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ وقال : وقال تعالى في تفسيره - مِنَ النَّبِيِّنَ
وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ " تو کیا اس وصف میں آپ جو میرے نزدیک
صالحین میں داخل ہیں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر ہیں ما هو جوابكم فهو
جوابنا ۔ اس کو بھی رہنے دیجئے وصف مومن ہونے کا ایک ایسا وصف ہے جس میں مومن
فاسق سے لے کرتا حضرت خاتم النبیین سب میں پایا جاتا ہے۔ اور سب کو مومن کہتے ہیں تو
الفاتحة : ٧٦ ٢ النساء : ٧٠
L
کیا مومن فاسق حضرت نبی علیہ السلام کے برابر ہو گیا ؟ اس کو بھی رہنے دیجئے لفظ وجود ایک
ایسی کلی ہے جس میں تمام سلسلہ ممکنات ادنی اعلیٰ سے لے کرتا واجب الوجود سب شریک
ہیں تو کیا وجود ممکن وجود واجب تعالی کے برابر ہے پہلی تقریر میں ہم اور آپ دونوں اس کو
باطل کہہ چکے ہیں۔ ایسی مثالیں سینکڑوں میں آپ کے رو برو پیش کر سکتا ہوں آپ
ان کا کیا جواب دیویں گے ما هو جوابكم فهو الجواب من حضرة المجدّد ۔
اے میرے پیارے دوستو آپ نے اگر ابتدائی رسائل منطق کے بھی دیکھے ہوں گے تو
اُن میں جواب اس کا بآسانی آپ کو ملے گا کلیات کی دو قسمیں ہیں ایک کلی متواطی جس کے
افراد سب مساوی ہوں۔ دوسری کلی مشلک جس کے افراد مختلف ہوتے ہیں۔ پس
مرزا صاحب یہی فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وصف اتحادی مجازی میں
جو آپ کو بھی مسلّم ہے ایسے مقام اعلیٰ اور برتر پر پہنچے ہوئے ہیں کہ نہ مسیح اس مرتبہ تک
پہنچ سکتے ہیں اور نہ کوئی اور ملک یا نبی
اگر یک سر موئے برتر پرم
ه
فروغ تجلی بسوزد پرم
اور حضرت مجدد نے اسی مرتبہ کا نام مقام جمع اور مقام وحدت تامہ رکھا ہے جس کے سبب
سے وہ آیات حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں وارد ہوئیں جو میں نے خط سابق میں
آپ کو لکھی تھیں اگر چہ خلی اور طفیلی طور پر آپ کے خادمی طور پر آپ کے خادمین کے حق میں بھی وارد ہوئی ہوں۔
اب سچ سچ فرماؤ کہ لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ پر آپ کا عمل تھا یا اس ناچیز کا ۔
اعتراض سوم ۔ آپ کا یہ ہے کہ آیت دنی فَتَدَلی آپ کے مطلب کو مفید نہیں ۔
الجواب۔ اس آیہ کی تفسیر میں مفسرین نے بہت سے وجوہ لکھے ہیں اور ہر ایک مفسر نے
اپنی اپنی وجہ کو دلائل سے مبرہن اور موجہ کیا ہے آپ کے نزدیک جو وجہ مختار ہو اُسی کو اپنا
مذہب رکھئے ۔ کیونکہ مدعا ہمارا یعنے اتحاد مجازی تو آپ تسلیم ہی فرما چکے ہیں۔ ثبوت مدعا اس
آیت پر موقوف نہیں لیکن جس صاحب کے نزدیک اس آیہ کی تفسیر و ترجمہ اس طرح پر ہو
کہ نزدیک ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے پھر نیچے کی طرف اُترے یعنی
مخلوق کی طرف واسطے تبلیغ احکام کے بلکہ اس سے زیادہ نزدیک تر ہوئے ) حاصل یہ کہ ضمیر
دنَى فَتَدَلی وغیرہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف راجع ہو جیسا کہ اکثر مفسرین
نے لکھا ہے ۔ تو اس صورت میں جس اتحاد مجازی کے واسطے اس آیہ کو میں نے سابق میں
لکھا تھا بخوبی مفید ہو گی اگر مفصلاً و مشرحاً آپ کو یہ تفسیر مطلوب ہوگی تو انشاء اللہ تعالیٰ عرض
کی جاوے گی اور واضح خاطر ہو جیسا کہ در صورت اختلاف احادیث کے جمع مقدم ہوتی ہے
ترجیح پرتا کہ اہمال احادیث کا لازم نہ آوے۔ اسی طرح پر جب کسی آیت کی وجوہ صحیحہ تفسیر
مختلف ہوں تو مهما امکن سب وجوہ کو اخذ کرنا چاہئے تا کہ سب پر اعمال ہو جاوے اور
اہمال لازم نہ آو نہ آوے۔ اس ہیچمد ان کے نزدیک تفسیر اس آیہ کی جو حضرت مجدد پر مکشوف
ہوئی ہے وہ کسی مجد د سابق پر مکشوف نہیں ہوئی کم ترک الاول للآخر اس میں کوئی
استبعاد نہیں ہے ۔ قال الله تعالى وَإِنْ مِنْ شَيْ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُةَ
إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ ۔ جبکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہر ایک شے کے خزائن کثیرہ موجود ہیں تو
کیا معارف قرآنیہ و اسرار فرقانیہ شے میں داخل نہیں ہیں وہ تو اپنے اپنے وقت میں مجدد
امت پر نازل ہوتے رہتے ہیں اور اسی واسطے اُس کو مجدد کہا گیا ہے کہ وہ فہم جدید کتاب و
سنت کا لاتا ہے کوئی شریعت جدید نہیں لاتا اگر فہم جدید بھی نہ لاتا ہو تو ۔۔۔۔ اس کو مجدد کیوں کہا
گیا آیت مَا رَمَيْتَ وغیرہ کی نسبت جو آپ نے لکھا ہے کہ ایسا وصف اوروں کے واسطے
بھی آیا ہے اس میں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا فضیلت بخصوصیت حاصل ہوئی ۔ اس کا ۱۸۹
ا الحجر : ٢٢