اَیَا مُحْسِنِیْ اُثْنِیٰ عَلؒیْکَ وَ اَشْکُرُ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

القصيدة الثانية
دوسر اقصیده
أَيَا مُحْسِنِي أُثْنِي عَلَيْكَ وَ أَشْكُرُ فِدَّى لَّكَ رُوحِي أَنْتَ تُرْسِي وَ مَأْزَرُ
اے میرے محسن ! میں تیری ثنا اور شکر کرتا ہوں۔ میری روح تجھ پر فدا ہو۔ تو میری ڈھال اور قوت ہے۔
بِفَضْلِكَ إِنَّا قَدْ غَلَبْنَا عَلَى الْعِدَى بِنَصْرِكَ قَدْ كُسِرَ الصَّلِيْبُ الْمُبَشِّرُ
تیرے فضل سے ہم نے دشمنوں پر غلبہ پایا ہے اور تیری نصرت سے ہی اترانے والی صلیب تو ڑ دی گئی ہے۔
فَتَحْتَ لَنَا فَتْحًا مُّبِينًا تَفَضُّلًا بِفَوْجٍ إِذَا جَاءُوا فَزَهَقَ التَّنَصُّرُ
تو نے ہمیں اپنی مہربانی سے فتح مبین عطا کی ایسی فوج سے کہ جب اس کے سپاہی پہنچے تو عیسائیت بھاگ نکلی ۔
قَتَلْتَ خَنَازِيرَ النَّصَارَى بِصَارِمٍ وَ اَرْدَى عِدَانَا فَضْلُكَ الْمُتَكَثِرُ
تو نے نصاری کے خنزیروں کو تیز تلوار سے مار ڈالا۔ اور تیرے عظیم فضل نے ہمارے دشمنوں کو ہلاک کر دیا۔
بِوَجْهِكَ مَا أَنْسى عَطَايَاكَ بَعْدَهُ وَفِي كُلِّ نَادٍ نَبَأَ فَضْلِكَ اذْكُرُ
تیری ذات کی قسم ! اسکے بعد میں تیرے احسانات کو نہ بھولوں گا۔ اور ہر مجلس میں تیرے فضل کی عظیم الشان خبر کا ذکر کرتار ہونگا۔
تُلَبِّيْكَ رُوحِي دَائِمًا كُلَّ سَاعَةٍ وَإِنَّكَ مَهْمَا تَحْشُرِ الْقَلْبَ يَحْضُرُ
میری روح ہمیشہ ہر گھڑی تجھے لبیک کہتی ہے۔ اور بے شک تو جب بھی میرے دل کو بلاتا ہے وہ حاضر ہو جاتا ہے۔
وَ تَعْصِمُنِي فِي كُلِّ حَرْبٍ تَرَحُمًا فِدَّى لَّكَ رُوحِي أَنْتَ دِرْعِي وَ مِغْفَرُ
اور تو مجھے از راہ ترقیم ہر لڑائی میں بچا لیتا ہے۔ میری روح تجھ پر قربان جائے ۔ تو ہی میری زرہ اور خود ہے۔

يُنَوِّرُ ضَوْءُ الشَّمْسِ وَجْهَ خَلَائِقِ وَلَكِنْ جَنَانِي مِنْ سَنَاكَ يُنَوَّرُ
سورج کی روشنی تو مخلوق کے چہرے کو منور کرتی ہے۔ لیکن میرا دل تیرے نور سے منور ہوتا ہے۔
تُحِيطُ بِكُنهِ الْكَائِنَاتِ وَسِرِّهَا وَتَعْلَمُ مَا هُوَ مُسْتَبَانٌ وَ مُضْمَرُ
تو کائنات کی گنہ اور بھیدوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ اور جو ظاہر ہے اور جو ( دل میں ) پوشیدہ ہے تو اسے خوب جانتا ہے۔
وَ نَحْنُ عِبَادُكَ يَا الهِي وَ مَلْجَأَى نَخِرُّ اَمَامَكَ خَشْيَةً وَ نُكَبِّرُ
اور اے میرے معبود اور میری پناہ ! ہم تیرے بندے ہیں ۔ ہم خشیت سے تیرے آگے ہی گرتے ہیں اور تیری بڑائی کرتے ہیں۔
نَصَرْتَ لِافْحَامِ النَّصَارَى قَرِيحَتِي وَ هَدَّمْتَ مَا يُعْلِي الْخَصِيمُ وَ يَعْمُرُ
تو نے میری فطرت کو نصاری کا منہ بند کرنے کیلئے مدد دی ہے اور تو نے اس عمارت کو جو دشمن بلند کرتا ہے ڈھا دیا ہے۔
وَأَخَذْتَهُمْ وَكَسَرْتَ دَايَا مُنَضَّدًا وَ اَتْمَمْتَ وَعْدَكَ فِي صَلِيْبٍ يُكَسَّرُ
تو نے انکو گرفت میں لیا اور سینے کی مرتب پسلیوں کو توڑ ڈالا۔ اور (اس طرح) صلیب کے بارہ میں اپنے وعدہ کو کہ وہ توڑ دی جائیگی پورا کر دیا۔
فَسُبْحَانَ مَنْ بَارَى لِنُصْرَةِ دِينِهِ وَاَخْزَى النَّصَارَى فَضْلُهُ الْمُتَكَثِرُ
پس پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے دین کی نصرت کے لئے مقابلہ کیا اور اس کے فضل کثیر نے نصاری کو رسوا کر دیا۔
سَقَانِي مِنَ الْأَسْرَارِ كَأْسًا رَوِيَّةً وَإِنْ كُنْتُ مِنْ قَبْلِ الْهُدَى لَا أَعْثَرُ
اس نے مجھے اسرار کا سیر کن پیالہ پلایا اگر چہ میں اس راہنمائی سے پہلے (اس سے) آگاہ نہیں تھا۔
غَيُورٌ يُبيدُ الْمُجْرِمِينَ بِسُخْطِهِ غَفُورٌ يُنَجِّى التَّائِبِينَ وَيَغْفِرُ
وہ غیرت مند ہے۔ اپنے غضب سے مجرموں کو ہلاک کر دیتا ہے۔ وہ بخشتا ہے تو بہ کرنے والوں کو نجات دیتا ہے اور بخش دیتا ہے۔
وَحِيدٌ فَرِيدٌ لَا شَرِيكَ لِذَاتِهِ قَوِيٌّ عَلِيٌّ مُّسْتَعَانٌ مُّقَدِّرُ
وہ یگانہ ویکھتا ہے اپنی ذات میں لاشریک ہے قوی ( اور ) بلند مرتبہ ہے اسی سے مدد مانگی جاتی ہے (اور ) تقدیر بنانے والا ہے۔
لَهُ الْمُلْكُ وَ الْمَلَكُوتُ وَالْمَجْدُ كُلُّهُ وَكُلٌّ لَّهُ مَا بَانَ فِيْنَا وَيَظْهَرُ
اسی کے لئے حکومت بادشاہی اور ساری بزرگی ہے اور سب اسی کا ہے جو ہم میں ظاہر ہوا اور ظاہر ہوگا۔

وَدُودٌ يُحِبُّ الطَّائِعِينَ تَرَدُّمًا مَلِيكٌ فَيُزْعِجُ ذَا شِقَاقٍ وَ يَحْصِرُ
وہ بہت محبت کرنے والا ہے۔ فرمانبرداروں سے از راہ شفقت پیار کرتا ہے۔ وہ بادشاہ ہے سو وہ مخالف کو مضطرب کر دیتا ہے اور گھیرے میں لے لیتا ہے۔
يُحِيطُ بِكَيْدِ الْكَائِدِينَ بِعِلْمِهِ فَيُهْلِكُ مَنْ هُوَ فَاسِقٌ وَ مُزَوِّرُ
وہ اپنے علم سے مکاروں کے مکر کا احاطہ کر لیتا ہے سو وہ اس شخص کو جو فاسق اور فریبی ہو ہلاک کر دیتا ہے۔
وَ لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَا كُفُوّ لَّهُ وَحِيدٌ فَرِيدٌ مَّا دَنَاهُ التَّكَثُرُ
نہ اس نے کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے۔ وہ یگانہ اور یکتا ہے۔ کثرت اس کے قریب بھی نہیں آئی۔
وَ مَنْ قَالَ إِنَّ لَهُ اِلهَا قَادِرًا سِوَاهُ فَقَدْ نَادَى الرَّدَى وَيُدَمَّرُ
اور جو شخص کہے کہ اس کا ایک قادر معبود اس کے سوا ہے تو اس نے ہلاکت کو پکارا اور وہ ہلاک کیا جائے گا۔
وَ بَشَّرَنِي قَبْلَ الْجِدَالِ بِلُطْفِهِ فَقَالَ لَكَ الْبُشْرَى وَ أَنْتَ الْمُظَفَرُ
اور مقابلہ سے پہلے ہی اس نے اپنی مہربانی سے مجھے بشارت دے دی۔ سو کہا: تجھے بشارت ہو تو ہی کامیاب ہونیوالا ہے۔
فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ مِنِّي تَذَلُّلًا وَقَصَدْتُ عَنْبَرُ سَرَ وَ قَطْرِيَ يَمْطُرُ
تب میری آنکھوں سے عاجزی سے آنسو جاری ہو گئے اور میں نے اس حال میں امرتسر کا ارادہ کیا کہ میرے آنسوؤں کی جھڑی لگ رہی تھی۔
فَجِئْتُ النَّصَارَى فِي مَقَامِ جُلُوسِهِمْ فَتَخَيَّرُوا مِنْهُمْ خَصِيمًا وَأَنْظُرُ
پس میں نصاری کے پاس انکی جلسہ گاہ میں پہنچ گیا اور میں دیکھ رہا تھا کہ انہوں نے اپنے میں سے ایک بحث کر نیوالے کا انتخاب کیا ہے۔
وَظَلَّ النَّصَارَى يَنْصُرُونَ وَكِيْلَهُمْ وَكُلِّ تَسَلَّحَ صَائِلًا لَّوْ يَقْدِرُ
مسلم
اور نصاری اپنے وکیل کو مدد دینے لگ گئے اور اگر بس چلتا تو ہر شخص حملہ آور ہونے کے لئے سلح ؟
ح ہو جاتا۔
رَأَيْتُ مُبَارِزَهُمْ كَذِئْبٍ بِظُلْمِهِ يَصُولُ عَلَى سُبُلِ الْهُدَى وَيُزَوِّرُ
میں نے انکی طرف سے مقابلہ کر نیوالے کو ا سکے ظلم کی وجہ سے بھیڑیے کی طرح پایا جو ہدایت کی راہوں پر حملہ کرتا تھا اور مکر سے کام لے رہا تھا۔
فَخَاصَمَ ظُلْمًا فِي ابْنِ مَرْيَمَ وَاجْتَرَى عَلَى اللَّهِ فِيمَا كَانَ يَهْذِي وَ يَهْجُرُ
اس نے ابن مریم کے بارے میں ظلم سے جھگڑا کیا اور جرات کی اللہ اللہ پر اسی بات میں جو وہ بک رہا تھا اور جمہ جو وہ بک رہا تھا اور جس میں بے ہودگی دکھا رہا تھا۔

وَ قَالَ لَهُ وَلَدٌ مَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ فَسُبْحَانَ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا تَصَوَّرُوا
اس نے کہا کہ مسیح ابن مریم خدا کا بیٹا ہے اور عرش کا مالک (تو) اس عیب سے پاک ہے جس کا انہوں نے تصور کیا۔
وَ قَالَ بِأَنَّ اللَّهَ اسْمُ ثَلَثَةٍ اَبٌ وَّابْنُهُ حَقًّا وَ رُوحٌ مُّطَهَّرُ
اور اس نے کہا کہ اللہ تین شخصیتوں کا نام ہے۔ باپ۔ اس کے حقیقی بیٹے اور روح القدس کا۔
فَقُلْتُ لَهُ اخْسَأُ لَيْسَ عِيسَى بِخَالِقٍ وَخَالِقُنَا الرَّبُّ الْوَحِيدُ الْأَكْبَرُ
میں نے اس سے کہا: تجھے پھٹکار عیسی ہرگز خالق نہیں ہے۔ ہمارا خالق تو رب یگانہ ہے جو سب سے بڑا ہے۔
ا تُنبِتُ فِي مُلْفٍ لَّهُ مِنْ بَرِيَّةٍ مِنَ الْأَرْضِ أَوْ هُوَ فِي السَّمَاءِ مُدَبِّرُ
کیا تو ثابت کر سکتا ہے کہ اس (عیسی) کے اقتدار میں زمین کی کوئی مخلوق ہے؟ یا ( کیا تو ثابت کر سکتا ہے ) کہ وہ آسمان میں مدبر ہے۔
وَ إِنَّ عَلَى مَعْبُودِكَ الْمَوْتَ قَدْاَتى وَالهُنَا حَقٌّ وَيَبْقَى وَيَعْمَرُ
عود
اور یقیناً تیرے معبود پر تو موت آ چکی ہے اور ہمارا معبود زندہ ہے باقی رہے گا اور دائم ہے۔
وَ لَيْسَ لِمُسْتَغْنِ إِلَى الْاِبْنِ حَاجَةٌ وَحَاشَاهُ مَا الْأَوْلَادُ شَيْئًا يُوَقِّرُ
اور مستغنی ذات کو بیٹے کی کوئی حاجت نہیں ہے وہ اس سے منزہ ہے۔ اولاد کوئی ایسی شے نہیں جسے عظمت دی جائے۔
أَ عِيسَى الَّذِي لَا يَعْلَمُ الْغَيْبَ ذَرَّةً اِلهٌ وَتَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يَقْدِرُ
کیا عیسیٰ جو ذرہ بھر ( بھی ) علم غیب نہیں رکھتا، معبود ہو سکتا ہے؟ اور تو جانتا ہے کہ اسے کوئی قدرت حاصل نہیں ۔
فَاثْنَى عَلَى إِبْلِيسَ بِالْعِلْمِ وَالْهُدَى وَقَالَ هُوَ الشَّيْخُ الَّذِي لَا يُنْكَرُ
پھر مخاصم نے علم و ہدایت میں ابلیس کی تعریف کی اور اس نے کہا کہ وہ ایسا بزرگ ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔
وَيُؤْمِنُ بِالْاِبْنِ الْوَحِيدِ تَيَقُنَا وَمَذْهَبُهُ مِثْلَ النَّصَارَى تَنَصُّرُ
اور ( کہا کہ ) وہ (شیطان) اکلوتے بیٹے پر پورے یقین کی راہ سے ایمان رکھتا ہے اور اسکا مذہب ( بھی ) عیسائیوں کی طرح عیسائیت (ہی) ہے۔
فَقُلْتُ لَهُ يَا أَيُّهَا الضَّالُّ مِنْ هَوًى أَتُثْنِي عَلَى غُولٍ يُضِلُّ وَيُدْخِرُ
میں نے اسکو جواب دیا کہ اے نفسانی خواہش کے باعث گمراہ شخص ! کیا تو ایک چھلاوے کی تعریف کرتا ہے جو گمراہ اور ذلیل کرتا ہے۔
عود

وَمَا كَانَ حَامِدَهُ بَصِيرٌ قَبْلَكُمْ وَلَكِنَّكُمْ عُمْيٌ فَكَيْفَ التَّبَصُّرُ
اور کوئی ( بھی ) بصیرت رکھنے والا اس سے پہلے اس کی تعریف کرنیوالا نہیں ہوا۔ پر تم لوگ تو اندھے ہو تم کیسے دیکھ سکتے ہو؟
فَمَا تَابَ مِنْ هَذْيَانِهِ وَ ضَلَالِهِ وَكَانَ كَدَجَالٍ يُدَاجِي وَ يَمْكُرُ
پر وہ مخاصم اپنی بکواس اور گمراہی سے تائب نہ ہوا۔ دجال کی طرح عداوت کو چھپاتا ہے اور مکر سے کام لیتا تھا۔
وَ كَمْ مِنْ خُرَافَاتٍ وَ كَمُ مِّنْ مَّفَاسِدٍ تَقَوَّلَ خُبُنًا ذَلِكَ الْمُتَنَصِّرُ
اور بہت سی خرافات اور بہت سی مفسدانہ باتیں اس عیسائی نے خباثت سے گھڑ کر بیان کیں ۔
وَقَالَ لِى اِنَّ اللهَ خَلْقُ وَ خَالِقٌ وَ مَسِيحُنَا عَبْدٌ وَ رَبُّ أَكْبَرُ
اس نے مجھے کہا کہ اللہ مخلوق بھی ہے اور خالق بھی اور ہمارا مسیح بندہ بھی ہے اور رب اکبر بھی ۔
فَقُلْتُ لَهُ يَا تَارِكَ الْعَقْلِ وَالنُّهَى اِلهٌ وَ عَبْدٌ ذَالِكَ شَيْءٌ مُنْكَرُ
سو میں نے اس سے کہا : اے عقل و دانش کو چھوڑ دینے والے ! خدا بھی؟ بندہ بھی ؟ یہ تو اوپری بات ہے۔
إِذَا قَلَّ دِينُ الْمَرْءِ قَلَّ قِيَاسُهُ وَمَنْ يُؤْمِنَنُ يُرْشِدُهُ عَقْلٌ مُّطَهَّرُ
جب انسان کے دین میں کمی آجائے اسکے انداز فکر میں بھی کمی آجاتی ہے اور جو پورا مومن ہو پاک عقل اسکی رہنمائی کرتی ہے۔
وَ إِنِّي أَرَى فِي خَبْطِ عَشْوَاءَ عُقُولَكُمْ تَقُولُونَ مَالَا يَفْهَمُ الْمُتَفَكِّرُ
اور میں تمہاری عقلوں کو کم نظر اوٹنی کی طرح بھٹکتا ہوا پاتا ہوں تم ایسی باتیں کہتے ہو جنہیں عقلمند سمجھ نہیں سکتا۔
وَ إِنِّي أَرَاكُمْ فِي ظَلَامٍ دَائِمٍ وَمَا فِي يَدَيْكُمْ مِنْ دَلِيلٍ يُنَوِّرُ
میں تمہیں دائمی ظلمت میں پاتا ہوں اور تمہارے ہاتھوں میں کوئی ( بھی ) روشنی دینے والی دلیل نہیں ۔
وَإِنْ هُوَ إِلَّا بِدْعَةٌ غَيْرُ ثَابِتٍ وَإِثْبَاتُهُ مُسْتَنْكَرٌ مُّتَعَدِّرُ
یہ تو صرف ایک بدعت ہے جو ثابت نہیں اور اس کا ثابت کرنا ناممکن اور محال ہے۔
اَ تَعْرِفُ فِي الصُّحُفِ الْقَدِيمَةِ مِثْلَهُ وَقَدْ جَاءَ هَدَى بَعْدَ هَدْرٍ وَ مُنْذِرُ
کیا تو پرانے صحیفوں میں اس کی مثل عقیدہ پاتا ہے؟ جبکہ ہدایت کے بعد ہدایت آتی رہی ہے اور ہوشیار کرنے والا بھی ۔
الله له

اَنَاجِيلُ عِيسَى قَدْ عَفَتْ آثَارُهَا وَحَرَّفَهَا قَوْمٌ خَبِيتٌ مُعَيَّرُ
عیسیٰ کی انجیلوں کے نشانات مٹ گئے ہیں اور انہیں ایک خبیث اور عیب دار قوم نے محترف و مبدل کر دیا ہے۔
نَبَذْتُمْ هِدَايَتَهُ وَرَاءَ ظُهُورِكُمْ وَهَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ هَدَى أَخَرُ
تم نے عیسیٰ کی ہدایت کو تو اپنی پیٹھوں کے پیچھے پھینک دیا ہے اور یہ دوسرا مذہب شیطان کی طرف سے ہے۔
ا قَمْتُمْ جَلَالَ اللَّهِ فِي رُوحٍ عَاجِرٍ وَهَيْهَاتَ لَا وَاللَّهِ بَلْ هُوَ أَحْقَرُ
تم نے اللہ کے جلال کو ایک عاجز کی روح میں قائم سمجھ رکھا ہے۔ نہیں۔ اللہ کی قسم! یہ بات حقیقت سے دور ہے۔ بلکہ وہ تو ایک حقیر انسان ہے۔
فَقِيرٌ ضَعِيفٌ كَالْعِبَادِ وَمَيِّتٌ نَعَمْ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ عَبْدٌ مُّعَزَّرُ
یک
وہ محتاج بندوں کی طرح کمزور اور مردہ ہے۔ ہاں وہ خدا کے بندوں میں سے ایک معزز بندہ ہے۔
وَ إِنْ شَاءَ رَبِّي يُبْدِ الْفَا نَظِيرَة وَاَرْسَلَنِي رَبِّي مَثِيلًا فَتَنظُرُ
اور اگر میرا رب چاہے اس جیسے ہزار پیدا کر سکتا ہے اور میرے رب نے مجھے (اس کا مثیل بنا کر بھیج دیا ہے۔ سو تو دیکھ رہا ہے۔
وَ قَدْ اصْطَفَانِي مِثْلَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ فَطُوبَى لِمَنْ يَأْتِينِ صِدْقًا وَ يُبْصِرُ
اور اس نے مجھے عیسی بن مریم کی طرح برگزیدہ کیا ہے پس اس کے لئے خوشی ہے جو میرے پاس صدق سے آئے اور دیکھے۔
ا نَبِيُّنَا مَيْتٌ وَعِيسَى لَمْ يَمُتُ اَجَزْتُمْ حُدُودًا يَابَنِي الْغُولِ فَاحْذَرُوا
کیا ہمارے بنی ( صلی اللہ علیہ وسلم) تو وفات یافتہ ہیں اور عیسی نہیں مرا ؟ اسے چھلاوے کی اولاد اتم حدود سے تجاوز کر گئے ہو۔ سوڈ رو۔
تُوُفِّيَ عِيسَى هَكَذَا قَالَ رَبُّنَا فَلَا تَهْلِكُوا مُتَجَلِدِينَ وَ فَكِّرُوا
عیسی وفات پا گیا ہے۔ اسی طرح ہمارے رب نے فرمایا ہے ۔ پس تم جرات دکھاتے ہوئے ہلاکت میں نہ پڑو اور سوچ سے کام لو۔
اَ تَتَّخِذُ الْعَبْدَ الضَّعِيفَ مُهَيْمِنًا اَتَعْبُدُ مَيْتًا أَيُّهَا الْمُتَنَصِّرُ
کیا تو ایک ضعیف بندے کو خدائے نگران بنارہا ہے۔ اے نصرانی! کیا تو ایک مردے کی پوجا کر رہا ہے۔
أَلَا إِنَّهُ عَبْدٌ ضَعِيفٌ كَمِثْلِنَا فَلَا تَتَّبِعُ يَا صَاحٍ قَوْمًا خُسِرُوا
سن لے کہ وہ ہماری طرح ہی ایک عاجز بندہ ہے۔ سواے دوست! تو ان لوگوں کی پیروی نہ کر جو نقصان اٹھا چکے ہیں۔
۔

وَ وَاللَّهِ يَأْتِي وَقْتُ تَصْدِيقِ كَلْمَتِي وَ يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَنُ مَا كُنتَ تُضْمِرُ
اور خدا کی قسم! میری باتوں کی تصدیق کا وقت آ جائے گا اور رحمن تجھ پر ظاہر کر دے گا جو تو دل میں چھپارہا تھا۔
فَلَا تَسْمَعَنْ مِّنْ بَعْدُ ذِبًا وَ عَقْرَبًا يَصُولُ بِوَتُبِ أَوْتَدِبُّ وَ تَابِرُ
پس تو نہیں سنے گا اس کے بعد کسی بھیڑیے کے متعلق کہ وہ اچھل کر حملہ کرتا ہے اور بچھو کے متعلق جو رینگتا ہے اور ڈنگ مار دیتا ہے۔
مَقَامِي رَفِيعٌ فَوْقَ فِكْرِ مُفَكِّرٍ وَقَوْلِى عَمِيقٌ لَّا يَلِيْهِ الْمُصَعِرُ
میرا مقام سوچنے والے کی سوچ سے بلند تر ہے اور میرا قول گہرا ہے اور تکبر سے منہ موڑنے والا اس تک نہیں پہنچ سکتا۔
إِذَا قَلَّ عِلْمُ الْمَرْءِ قَلَّ اعْتِقَادُهُ وَمَا يَمُدَحَنُ حُسْنًا ضَرِيرٌ مُّعَدَّرُ
جب انسان کا علم تھوڑا ہو تو اس کا اعتقاد بھی کمزور ہوتا ہے اور ایک انتہائی طور پر معذور اندھا تو حُسن کی تعریف نہیں کر سکتا۔
ا لَا رُبَّ مَجْدٍ قَدْ يُرى مِثْلَ ذِلَّةٍ إِذَا مَا تَعَالَى شَانُهُ الْمُتَسَبِّرُ
آگاہ رہو کہ بہت سی عظمتیں ذلت کی طرح نظر آتی ہیں جبکہ ( در حقیقت ) ان کی چھپی ہوئی شان ( نگاہ سے بلند ہوتی ہے۔
اَلَمْ تَعْلَمَنْ أَنِّي جَرِيٌّ مُّبَارِزُ وَإِنْ كُنْتَ فِي شَيِّ فَبَارِزُ فَنَحْضُرُ
کیا تو نہیں جانتا کہ میں ایک بہادر جنگجو ہوں اور اگر تجھے شک ہو تو مقابلہ میں نکل تو ہم بھی آجائیں گے۔
وَ بَارَزْتُ أَحْزَابَ النَّصَارَى كَضَيْغَمِ بِأَيْدٍ وَفِي الْيُمْنَى حُسَامٌ مُّشَهَّرُ
اور میں نے نصاری کے گروہوں سے شیر کی طرح مقابلہ کیا۔ پوری قوت سے جبکہ میرے دائیں ہاتھ میں کچھی ہوئی تلوار تھی۔
وَ مَا زِلْتُ اَرْمِيهِمْ بِرُمْحٍ مُّذَرَّبٍ إِلَى أَنْ أَبَانَ الْحَقُّ وَ الْحَقُّ أَظْهَرُ
اور میں انہیں تیز نیزے بھی مارتا رہا یہاں تک کہ حق ظاہر ہو گیا اور حق ہی غالب آنے والا ہے۔
وَإِنَّا إِذَا قُمْنَا لِصَيْدِ اَوَابِدٍ فَلَا الظَّبَى مَتْرُوفٌ وَّلَا الْعَيْرُ يُنظَرُ
اور جب ہم وحشیوں کا شکار کرنے لگتے ہیں تو نہ ہرن چھوڑا جاتا ہے اور نہ کسی گورخر کو ڈھیل دی جاتی ہے۔
وَقَتْلُ خَنَازِيرِ الْبَرَارِى وَخَرْشُهُمُ اشُاشُ لِقَلْبِي بَلْ مَرَامٌ أَكُبَرُ
اور جنگلی خنزیروں کا قتل کرنا اور انہیں زخمی کرنا میرے دل کی خوشی ہے بلکہ مقصود اعظم ہے۔

وَ فِي مُهْجَتِي جَيْشُ وَاَزْعَمُ أَنَّهُ يُكَافِيُّ جَيشَ الْقِدْرِ أَوْ هُوَ أَكْثَرُ
اور میری جان میں ایک ابال ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہنڈیا کے ابال کے برابر ہے یا اس سے بھی بڑھ کر۔
إِذَا مَا تَكَلَّمُنَا وَبَارَى مُخَاصِمِي وَلَاحَتْ بَرَاهِينِي كَنَارٍ تَزْهَرُ
اور جب ہم نے کلام کی اور میرے مخاصم نے مقابلہ کیا اور میرے دلائل روشن آگ کی طرح ظاہر ہو گئے ۔
فَأَوْجَسَ مَبْهُوتًا وَأَيْقَنُتُ اَنَّنِي نُصِرْتُ وَأَيَّدَنِي قَدِيرٌ مُّطَفِّرُ
تو وہ مبہوت ہو گیا اور میں نے یقین کر لیا کہ میں فتح یاب ہو گیا ہوں اور قدرت رکھنے والے اور فتح دینے والے (خدا) نے میری تائید کی ہے۔
وَ أَدْرَكْتُهُ فِي حَمِئَةٍ فَدَعَوْتُهُ إِلَى مَشْرَبٍ صَافٍ وَمَاءٍ يُطَهِّرُ
میں نے اسے دلدل میں پایا تو اسے دعوت دی ایک صاف گھاٹ کی طرف اور ایسے پانی کی طرف جو پاک کرتا ہے۔
فَرَدَّ عَلَى بِبَاطِلَاتٍ مِّنَ الْهَوَى وَ وَاللَّهِ كَانَ كَذِي ضَلَالٍ يُزَوِّرُ
تو اس نے ( میری دعوت کو ) جھوٹی نفسانی خواہشات سے رڈ کر دیا اور اللہ کی قسم ! وہ ایک گمراہ کی طرح مکر و فریب کر رہا تھا۔
وَقَالَ لِعِيسَى حِصَّةٌ فِي التَّاَلُّهِ وَفِي هَذِهِ سِرٌّ عَلَى الْعَقْلِ يَعْسِرُ
اور اس نے کہا کہ عیسی کا ( بھی ) الوہیت میں ایک حصہ ہے اور اس بات میں ایک ایسا بھید ہے جسکا سمجھنا عقل کیلئے بھی مشکل ہوتا ہے۔
وَ إِنَّ ابْنَ مَرْيَمَ مَظْهَرٌ لَّابٍ لَّهُ فَنَحْسِبُهُ رَبًّا كَمَا هُوَ يُظْهِرُ
اور یقیناً ابن مریم اپنے باپ (خدا) کا مظہر ہے اور ہم اسے رب جانتے ہیں جیسا کہ وہ (خود) اظہار کرتا ہے۔
فَقُلْتُ لَهُ هَذَا اخْتِلَاقُ وَ فِرْيَةٌ وَمَا جَاءَ فِي الْإِنْجِيلِ مَا أَنْتَ تَذْكُرُ
تو میں نے اسے کہہ دیا کہ یہ بناوٹ اور افتراء ہے۔ انجیل میں وہ بات نہیں آئی جو تو بیان کرتا ہے۔
وَ إِنَّ الْهَكَ مَاتَ وَاللَّهُ سَرْمَدٌ قَدِيمٌ فَلَا يَفْنَى وَلَا يَتَغَيَّرُ
اور بیشک تیرا معبود مر چکا ہے اور اللہ ہمیشہ رہنے والا ہے، قدیم ہے نہ اسے فنا ہے اور نہ ہی تغیر ۔
وَ مَا لَا يُحَدُّ فَكَيْفَ حُدِّدَ كَالْوَرى وَوَجْهُ الْمُهَيْمِنِ مِنْ مَّجَالِى مُطَهَّرُ
اور جولا محدود ہے وہ مخلوق کی طرح کیسے محدود ہو گیا اور نگران خدا کی ذات مادی جلووں سے پاک ہے۔

وَ لَيْسَ تُقَاسُ صِفَاتُهُ بِصِفَاتِنَا وَلَا يُدْرِكُهُ بَصَرٌ وَلَا مَنْ يُبْصِرُ
اور اس (خدا) کی صفات کا ہماری صفات پر قیاس نہیں کیا جا سکتا اور آنکھ اس کا ادراک نہیں کر سکتی اور نہ کوئی دیکھنے والا۔
تَعَالَتْ شُعُونُ اللَّهِ عَنْ مَّبْلَغ النُّهَى فَكَيْفَ يُصَوِّرُ كُنْهَهُ مُتَفَكِّرُ
اللہ کی صفات عقل کی پہنچ سے بالا ہیں۔ پس کوئی سوچنے والا اس کی ماہیت کا کیسے تصور کر سکتا ہے۔
وَ إِنَّ عَقِيدَتَكُمْ خَيَالٌ بَاطِلٌ وَمَا فِي يَدَيْكُمْ مِّنْ دَلِيلٍ يُوَفَّرُ
اور بے شک تمہارا عقیدہ ایک باطل خیال ہے اور تمہارے ہاتھوں میں کوئی مکمل دلیل موجود نہیں ۔
وَلِلْخَلْقِ خَلاقَ فَتَدَعُونَ ذِكْرَهُ وَتَدْعُونَ مَخْلُوقًا وَ لَمْ تَتَفَكَّرُوا
اور مخلوق کا ایک ہی خالق ہے۔ اس کے ذکر کو تو تم چھوڑتے ہو اور تم مخلوق کو پکارتے ہو اور تم نے سوچا نہیں۔
وَ مِنْ ذَاقَ مِنْ طَعْمِ الْمَنَايَا بِقَوْلِكُمْ فَكَيْفَ كَحَي سَرْمَدٍ يَتَصَوَّرُ
اور جس نے تمہارے قول کے مطابق موتوں کا مزا چکھ لیا وہ اس دائمی زندہ ہستی کی طرح کیسے متصور ہو سکتا ہے۔
وَقَدْ نَوَّرَ الْفُرْقَانُ خَلْقًا بِنُورِهِ وَلَكِنَّكُمْ عُمْيٌ فَكَيْفَ أُبَصِرُ
اور قرآن نے اپنے نور سے مخلوق کو منور کر دیا ہے لیکن تم تو اندھے ہو۔ سو میں تمہیں کس طرح بینائی دے سکتا ہوں ۔
أَلَا إِنَّهُ قَدْ جَاءَ عِنْدَ مَفَاسِدٍ إِذَا مَا انْتَهَى اللَّيْلَاءُ فَالصُّبْحُ يَحْشُرُ
سن لو کہ قرآن خرابیوں کے وقت آیا ہے اور تاریک رات جب ختم ہو جاتی ہے تو صبح نمودار ہو جاتی ہے۔
تُرى صُورَةُ الرَّحْمَانِ فِي خِدْرِ سُورِهِ فَهَلْ مِنْ بَصِيرِ بِالتَّدَبُّرِ يَنْظُرُ
خدائے رحمان کی صورت اس (قرآن) کی سورتوں کے پردہ میں دکھائی دیتی ہے۔ کیا کوئی دیکھنے والا ہے جو تدبر کی نگاہ سے دیکھے؟
تَرَاءَى لَنَا الْحَقُّ الْمُبِينُ بِقَوْلِهِ وَايَاتُه دُرَرٌ وَ مِسْكَ أَذْفَرُ
ہمیں اس (خدا) کے قول سے کھلی کھلی سچائی دکھائی دے رہی ہے۔ اور اس کی آیات موتی ہیں اور بہت خوشبودار کستوری۔
قُلِ الْآنَ هَلْ فِي كُتِبِكُمْ مِّثْلَ نُورِهِ وَفَجِّرُ وَلَا تَعْجَلُ وَنَحْنُ نُذَكِّرُ
اب بتا! کہ کیا تمہاری کتابوں میں اس جیسا نور موجود ہے؟ اور سوچ لے اور جلدی مت کر جبکہ ہم تمہیں نصیحت کر رہے ہیں ۔

وَإِنْ كُنْتَ تَزْعَمُ أَنَّ فِيْهَا دَلَائِلًا فَجَهْلُكَ جَهْلٌ بَيِّنٌ لَيْسَ يُسْتَرُ
اگر تو یہ خیال کرتا ہے کہ ان میں دلائل موجود ہیں تو تیری نادانی ایک واضح نادانی ہے جو چھپائی نہیں جاسکتی۔
وَإِنْ قُلْتَ امَنَّا بِمَا لَا نَعْقِلُ فَهَذَا الْهُدَى عِنْدَ النُّهَى مُسْتَنْكَرُ
اور اگر تو کہے کہ ہم تو اس چیز پر بھی ایمان لائے ہیں جسے سمجھ نہیں سکتے تو ایسا مذ ہب عقل کے نزدیک ناپسندیدہ ہے۔
وَ سَلِ الْيَهُودَ وَسَلْ أَكَابِرَ قَوْمِهِمْ اَسُلِمَ فِيهِمُ ابْنُكَ الْمُتَخَيَّرُ
اور یہودیوں سے پوچھ اور ان کی قوم کے اکابر سے ( بھی ) پوچھ۔ کیا ان میں تیرا انتخاب کردہ بیٹا تسلیم کیا گیا ہے؟
وَ مَهُمَا يَكُنُ فِي كُتِبِكُمْ ذِكْرُ عِجْزِهِ وَ إِنْ خِلْتَهُ يَخْفَى عَلَى النَّاسِ يُظْهَرُ
اور جو کچھ بھی تمہاری کتابوں میں اس کے عجز کا ذکر موجود ہے وہ ظاہر کر دیا جائیگا خواہ تو خیال کرے کہ وہ لوگوں پر مخفی رہے گا۔
جِعَارُكَ خَيْطٌ فَاتَّقِ الْبِشْرَ وَالرَّدَا أَلِلْمَوْتِ يَا صَيْدَ الرَّدَا تَتَجَهَّرُ
تیری کمر کا رسہ ایک دھاگا ہے تو کنویں ( میں اترنے) اور ہلاک ہونے سے ڈر۔اے ہلاکت کے شکار ! کیا تو موت کیلئے کمر میں رسہ باندھ رہا ہے؟
أ قَلْبُكَ قَلْبٌ أَوْ صَلَايَةُ حَرَّةٍ أَجَهْلُكَ جَهْلٌ أَوْ دُخَانٌ مُّغَبَّرُ
کیا تیرا دل کوئی دل ہے یا سنگلاخ زمین کی سل ہے؟ کیا تیری جہالت کوئی جہالت ہے یا غبار آلود دھواں؟
أَكَلْتَ خُشَارَةَ كُلِّ قَوْمٍ مُّبْطِلٍ فَتَأكُلُ مَا أَكَلُوا وَلَا تَتَخَفَّرُ
تو نے ہر جھوٹی قوم کا پس خوردہ کھا لیا ہے اور تو کھا رہا ہے جو وہ کھا چکے اور تو شرم نہیں کرتا۔
ا بَارَيْتَ يَا مِسْكِينُ ذَا الرُّمْحِ بِالْعَصَا وَأَنِّي أَجَارِدُنَا وَأَنِّي مِحْمَرُ
کیا تو نے اے مسکین ! نیزہ زن کا ڈنڈے سے مقابلہ کیا ہے۔ کہاں ہمارے آگے بڑھ جانے والے گھوڑے اور کہاں ٹو۔
أَتَرْغَبُ عَنْ دِينِ قَوِيمٍ مُّنَوَّرٍ وَتَتْبَعُ دِينًا قَدْ دَفَاهُ التَّكَدُّرُ
کیا تو اعراض کرتا ہے مستقیم نورانی دین سے اور ایسے دین کی پیروی کرتا ہے کہ جسے گدلے پن نے ہلاک کر دیا ہے۔
وَ إِنْ لَمْ تُدَاوِرُ جَشُرَةَ الْبُخْلِ وَالْهَوَى فَتَهْوِ نَحِيفًا فِي الْهُلَاسِ وَ تَخْطُرُ
اگر تو بخل اور خواہشات نفس کی کھانسی کا علاج نہیں کریگا تو تو لاغر ہو کر سل کی بیماری میں مبتلا ہو جائیگا اور خطرہ میں پڑ جائیگا۔

وَإِنِّي كَمَاءٍ عِنْدَ سِلْمٍ وَخُلَّةٍ وَفِي الْحَرْبِ نَارٌ جَعْظَرِيٌّ مُّتَعْجِرُ
اور صلح اور دوستی کے وقت میں پانی کی طرح ہوں اور لڑائی میں میں آگ ہوں تند ( اور ) خونریز ۔
إِذَا مَا نَصَبْنَا فِي مَوَاطِنَ خَيْمَةً فَلَا نَرْجِعَنُ عِنْدَ الْوَغَا وَ نُجَمِّرُ
جب ہم میدانوں میں خیمہ لگا دیتے تو ہم لڑائی کے وقت واپس نہیں ہوتے بلکہ متحد ہو کر ڈٹے رہتے ہیں۔
وَ لَوِ ابْتَهَرْتَ وَ قُلْتَ إِنِّي ضَيْغَمٌ فَفِي أَعْيُنِي مَا أَنْتَ إِلَّا جَوْدَرُ
اور اگر تو ڈینگ مارے اور کہے کہ میں تو شیر ہوں سو میری نگاہ میں تو تو صرف ایک جنگلی گائے کا بچہ ہے۔
ا لَا أَيُّهَا الصَّيْدُ الرَّكِيكُ الْاَعْوَرُ اِلَامَ تُحَامِي عَنْكَ سَهْمِي وَ تَأْفَرُ
اے کمزور کا نے شکار ! کب تک تو میرے تیر سے بچتا رہے گا اور اپنے آپ کو موٹا ( یعنی طاقتور ) ظاہر کرتا رہے گا ؟
أ عِيسَى الَّذِي قَدْمَاتَ رَبِّ وَخَالِقٌ اَهْذَا هُدَى الْإِنْجِيلِ أَوْ تَسْتَأْثِرُ
کیا عیسیٰ جو مر گیا ہے وہ رب بھی ہے اور خالق بھی؟ کیا یہ انجیل کی راہنمائی ہے یا تو از خود (اسے ) اختیار کر رہا ہے؟
ا عِيسَى إِلَهُ أَيُّهَا الْعُمُهُ مِنْ هَوًى وَاَيْنَ ثُبُوتٌ بَلْ حَدِيثٌ يُؤْثَرُ
اے ہوا و ہوس کے اندھو! کیا عیسی معبود ہے؟ کہاں ہے کوئی ثبوت؟ بلکہ ایسی حدیث بھی جو مروی ہو۔
ظَنَنْتُمْ فَانْتُمْ تَعْبُدُونَ ظُنُونَكُمْ كَشَخْصِ مِنَرٌ عَاشِقٍ لَّا يَصْبِرُ
تم نے ایسا گمان کر لیا ہے سو تم اپنے گمانوں کی پوجا کرتے ہو ایسے آدمی کی طرح جو جو شیلا عاشق ہو۔ صبر نہ کر سکتا ہو۔
تَرَكْتُمُ طَرِيقَ الْحَقِّ شُئًا وَ خِيَّةً وَسَيَعْلَمَنُ كُلٌّ إِذَا مَا بُعْثِرُوا
تم نے بخل اور کمینگی سے حق کا راستہ چھوڑ دیا ہے اور ہر شخص جان لے گا جب لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے۔
عَسَى أَنْ يُزِيلَ اللهُ شُحَّ نُفُوسِكُمْ وَلَكِنَّهُ بَغُرٌ شَدِيدٌ مُّدَمَّرُ
ممکن ہے کہ اللہ تمہارے نفسوں کا نخل دور کر دے لیکن وہ بخل تو ایک شدید مہلک پیاس ہے۔
وَ مَنْ كَانَ ذَاحِجْرٍ فَيَدْرِى حَقِيقَةً وَمَنْ كَانَ مَحْجُوبًا فَيَهْذِى وَ يَهْجُرُ
اور جو شخص عقل مند ہو وہ تو حقیقت کو پالیتا ہے اور جو محجوب العقل ہو وہ بیہودہ بولتا اور بکواس کرتا ہے۔
لد۔

سَتَلْغَبُ يَا يَحْمُورَ قَوْمٍ مُّحَقَّرٍ وَ مِحْضِيرُنَا يَعْدُو وَلَا يَتَحَسَّرُ
اے حقیر قوم کے گورخر ! تو ضرور تھک جائے گا اور ہمارا گھوڑا دوڑتا رہے گا اور نہیں تھکے گا۔
قَدِ اسْتَخْمَرَ الشَّيْطَانُ نَفْسَكَ كُلَّهَا فَأَنْتَ لِغُولِ النَّفْسِ عَبْدٌ مُّسَخَّرُ
شیطان نے تیرے سارے نفس کو مد ہوش کر دیا ہے سو تو نفس کے چھلاوے کا مسخر غلام بن گیا ہے۔
أَلَا إِنَّ رَبِّي قَدْ رَأَى مَا صَنَعْتَهُ فَنَفْسُكَ سَوْفَ تُحَجَّرَنُ وَ تُحَوَّرُ
آگاہ رہ کہ بے شک میرے رب نے جو کر توت تو نے کی ہے اسے دیکھ لیا ہے۔ پس تیر انفس جلد ہی (اس سے) روکا جائیگا اور تو نامرادر ہیگا۔
اَ تُطْفِئُ نُورًا قَدْ أُرِيدَ ظُهُورُهَا لَكَ الْبُهْرُ فِي الدَّارَيْنِ وَ النُّورُ يَبْهَرُ
کیا تو اس نور کو بجھاتا ہے جس کے ظہور کا ارادہ ہو چکا ہے۔ تیرا دونوں جہانوں میں ستیا ناس ہو۔ اور نور تو روشن ہی رہے گا۔
وَ إِنِّي أَرى قَدْ بَارَ كَيْدُكَ كُلُّهُ وَيَهْتِكُ رَبِّي كُلَّمَا هُوَ تَسْتُرُ
اور میں دیکھتا ہوں کہ تیرا سارے کا سارا منصوبہ برباد ہو گیا ہے۔ اور میرا رب ہر اس امر کی پردہ دری کر دیتا ہے جسے تو چھپاتا ہے۔
اَ تَتْرُكُ أَعْنَابًا وَتَنْقِفُ حَنْظَلًا وَهَذَا وَبَالُ أَنْتَ فِيهِ مُتَبَّرُ
کیا تو انگوروں کو چھوڑتا ہے اور حنظل کو توڑتا ہے۔ یہ ایک وبال ہے جس میں تو تباہ ہونے والا ہے۔
تَيَاهِيرُ قَفْرٍ فِي عُيُونِكَ مَرْبَعٌ وَأَسَرَّكُمُ سِقُطُ اللَّوَى وَحَبَوْكَرُ
سنگلاخ چٹیل زمین تیری آنکھوں میں سر سبز کھیتی ہے اور تمہیں خوش کر رہا ہے ریگ رواں کے ٹیلوں کا دامن اور ریگستان ۔
عَقِيدَتُكُمْ قَدْ صَارَ لِلنَّاسِ ضُحْكَةً وَيَضْحَكُ جُمْهُورٌ عَلَيْهِ وَيُنْكِرُ
تمہارا عقیدہ لوگوں کے لئے ہنسی بنا ہوا ہے اور جمہور اس پر ہنستے ہیں اور انکار کرتے ہیں۔
رَأَى النَّاسُ بِالتَّحْقِيقِ مَا فِي بُيُوتِكُمْ وَإِجَّارُ بَيْتٍ مِّنْ بَعِيدٍ يَظْهَرُ
لوگوں نے تحقیق کی نگاہ سے جو کچھ تمہارے گھروں میں ہے دیکھ لیا ہے اور گھر کی چھت دور سے ہی ظاہر ہو جاتی ہے۔
وَلَا يُظْهِرَنُ انْجِيلُكُمْ نَهْجَ الْهُدَى وَهُدَاهُ جَمُجَمَةٌ وَ قَوْلٌ مُّكَوَّرُ
اور تمہاری انجیل ہدایت کی راہ ہرگز ظاہر نہیں کرتی ۔ اسکی ہدایت غیر واضح ہے اور ایسی بات جو ابہام کے پردوں میں لپٹی ہوئی ہے۔
لدا

آج 10 میں سے 10 باقی