اَیَا مُحْسِنِیْ اُثْنِیٰ عَلؒیْکَ وَ اَشْکُرُ

القصائد الاحمدیہ, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَمَنْ تَبِعَهُ مَا وَجَدَ رِيحَ تَيَقَّنٍ وَلكِنْ إِلَى الْإِلْحَادِ وَالشَّكِ يُدْحَرُ
اور جو اس کی پیروی کرے وہ یقین کی خوشبو نہیں پاتا بلکہ وہ الہاد اور شک کی طرف دھکیلا جاتا ہے۔
وَمَا فِيهِ إِلَّا مَا يُضِلُّ قُلُوبَكُمْ وَيَهُدُّ بِبَيْتِ نَجَاتِكُمْ وَيُدَمِّرُ
اور نہیں ہے اس میں مگر وہ کچھ جو تمہارے دلوں کو گمراہ کر دے۔ اور تمہاری نجات کا گھر ڈھادے اور برباد کر دے۔
وَ مِنْ أَيْنَ طِفْلٌ لِلَّذِي هُوَ اَطْهَرُ أَلِلَّهِ زَوْجٌ أَيُّهَا الْمُتَمَدِّرُ!
اور کہاں لڑکا ہو سکتا ہے اس ہستی کا جو سب سے پاک ہے؟ اے خراب آدمی ! کیا اللہ کی کوئی بیوی ہو سکتی ہے؟
وَلكِنَّنَا لَا نَعْرِفُ اللَّهَ هَكَذَا وَحِيدٌ فَرِيدٌ قَادِرٌ مُتَكَبِّرُ
لیکن ہم لوگ اللہ کو ایسا نہیں جانتے وہ یگانہ ہے یکتا ہے قادر ہے۔ کبریائی والا ہے۔
وَ ذَلِكَ لِلدِّينِ الْقَوِيمِ كَرَامَةٌ إِذَا مَا تَبِعْتَ هُدَاهُ فَاللَّهُ يُؤْثِرُ
اور یہ امر سچے دین کے لئے بطور کرامت کے ہے کہ جب تو اس کی ہدایت کی پیروی کرے تو اللہ ( تجھے ) برگزیدہ کر دے گا۔
وَ يَشْغِفُكَ اللهُ الْعَزِيزُ مَحَبَّةً وَيَأْخُذُ قَلْبَكَ حُبُّ حِبِّ وَيَأْطِرُ
اور خدائے عزیز تجھ کو اپنی محبت سے شیفتہ کر دے گا اور محبوب کی محبت تیرے دل کو لے لے گی اور مائل کرلے گی ۔
فَطُوبَى لِمَنْ صَافَى صِرَاطَ مُحَمَّدٍ وَ كَمِثْلِ هَذَا النُّورِ مَا بَانَ نَيِّرُ
خوشی اس شخص کیلئے جس نے یہ دل سے محمد ﷺ کی راہ کو چاہا اور اس نور کی مانند کوئی نور دینے والا ظاہر نہیں ہوا۔
وَصَلْنَا إِلَى الْمَوْلَى بِهَدْيِ نَبِيِّنَا فَدَعُ مَا يَقُوْلَ الْكَافِرُ الْمُتَنَصِّرُ
ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت سے مولی سے جاملے ۔ پس چھوڑ دے اس بات کو جو نصرانی کا فر کہتا ہے۔
وَ فِي كُلِّ أَقْوَامٍ ظَلَامٌ مُّدَمِرٌ وَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ بَدْرٌ مُّنَوِّرُ
سب قوموں میں مہلک تاریکی چھائی ہوئی ہے اور یقینا رسول اللہ ( ع ) روشنی دینے والے چودہویں کے چاند ہیں۔
وَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ مُهْجَةُ مُهْجَتِى وَ مِنْ ذِكْرِهِ الْأَحْلَى كَانِي مُثْمِرُ
اور بے شک رسول الله ( ع ) تو میں تو میری جان ہیں اور اس کی بہت شہر ہیں اور اس کی بہت شیریں یاد سے ہی گویا میں پھل دار ہوں ۔
صلى الله

فَدَعُ كُلَّ مَلْفُوظٍ بِقَوْلِ مُحَمَّدٍ وَقَلِدْ رَسُولَ اللَّهِ تَنْجُ وَتُغْفَرُ
پس چھوڑ دے ساری باتیں محمد ( ﷺ) کے قول کے مقابلہ میں اور رسول اللہ (ﷺ) کی تقلید کر تو نجات پائیگا اور بخشا جائیگا۔
وَ لَيْسَ طَرِيقُ الْهَدْيِ إِلَّا اتِّبَاعَهُ وَمَنْ قَالَ قَوْلًا غَيْرَهُ فَيُتَبَّرُ
اور ہدایت کی راہ اس کی پیروی کے سوا کوئی نہیں اور جس نے اس کے علاوہ کوئی بات کہی وہ ہلاک کیا جائے گا۔
وَمَنْ رَدَّ مِنْ قِلَّ الْحَيَاءِ كَلَامَهُ فَقَدْ رُدَّ مَلْعُونَا وَ سَوْفَ يُمَدَّرُ
اور جس نے حیا کی کمی کی وجہ سے آپ کی بات کورڈ کر دیا وہ ملعون ہو کر مردود ہوا اور جلد پراگندہ حال ہوگا۔
وَ مَنْ يَرَ تَقْوَى غَيْرَ هَدْيِ رَسُولِنَا فَذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يَعْتُهُ وَيُشْغَرُ
اور جو شخص ہمارے رسول ﷺ کی ہدایت کے سوا کسی امر کو تقوئی خیال کرے تو وہ شیطان ہے ہے جو جو سرکشی سرکشی کرتا۔ کرتا ہے اور دھتکارا جاتا ہے۔
وَمَا نَحْنُ اِلَّاحِزْبُ رَبِّ غَالِبٍ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ يَعْلُو وَيُنْصَرُ
اور ہم تو صرف رب غالب کا گروہ ہیں ۔ آگاہ رہو کہ بے شک اللہ کا گر وہ غالب آتا ہے اور مدد دیا جاتا ہے۔
صلى
علوس
وَ وَاللَّهِ إِنَّ كِتَابَنَا بَحْرُ الْهُدَى وَتَاللَّهِ إِنَّ نَبِيَّنَا مُتَبَقِّرُ
اور اللہ کی قسم ! ہماری کتاب تو ہدایت کا سمندر ہے۔ اور بخدا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو بہت بڑے عالم ہیں۔
وَيَبْقَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ دِينُهُ لَهُ مِلَّةٌ بَيْضَاءُ لَا تَتَغَيَّرُ
اور قیامت کے دن تک آپ کا دین باقی رہے گا۔ آپ کا روشن دین کبھی نہیں بدلے گا۔
وَنُؤْثِرُ فِي الدَّارَيْنِ سُنَنَ رَسُولِنَا وَ سُنَّةُ خَيْرِ الرُّسُلِ خَيْرٌ وَ أَزْهَرُ
اور ہم دونوں جہان میں اپنے رسول ﷺ کے طریقوں کو پسند کرتے ہیں اور خیر الرسل کا طریق ہی بہتر اور زیادہ روشن ہے۔
فَلَمَّا عَرَفْتَ الْحَقَّ دَعْ ذِكَرَ بَاطِلٍ وَلَوْ لِلصَّدَاقَةِ مِثْلَ بَكْرٍ تُنْهَرُ
جب تو نے حق کو پہچان لیا تو باطل کا ذکر چھوڑ دے خواہ صداقت کی خاطر تجھے نوجوان اونٹ کی طرح ڈانٹ ڈپٹ کی جائے۔
اَلَا أَيُّهَا الثَّرْثَارُ خَفْ قَهْرَ قَاهِرٍ وَيَعْلَمُ رَبِّي مَا تُسِرُّ وَ تَخْمَرُ
خبر داراے بکواسی ! قہار کے قہر سے ڈر اور میرا رب جانتا ہے جو تو چھپاتا ہے اور جس پر تو پردہ ڈالتا ہے۔

فَلَا تَقْفُ مَالَا تَعْرِفَنَّ وُجُوهَهُ وَثَابِرُ عَلَى الْحَقِّ الَّذِي هُوَ أَظْهَرُ
پس تو پیروی مت کر ان باتوں کی جن کے پہلوؤں سے تو واقف نہیں اور اس سچائی پر دوام اختیار کر جو خوب واضح ہے۔
وَ وَاللَّهِ مَا كَانَ ابْنُ مَرْيَمَ خَالِقًا فَلَا تَهْلِكُوا بَغْيًا وَتُوبُوا وَاحْذَرُوا
اور اللہ کی قسم ! ابن مریم خالق نہیں تھا۔ پس تم لوگ سرکشی سے ہلاک نہ ہو جاؤ اور تو بہ کرو اور ڈرو۔
وَلَا تَعْجَبَنُ مِنْ أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ اَبِ وَكَمِثْلِ هَذَا الْخَلْقِ فِي الدُّودِ تَنْظُرُ
اس بات پر حیران نہ ہو کہ وہ باپ سے پیدا نہیں ہوا جب کہ اس جیسی مخلوق تو کیڑوں میں بھی دیکھتا ہے۔
بَلِ الدُّودُ اَعْجَبُ خِلُقَةً مِنْ مَّسِيحِكُمْ وَيَخْلُقُ رُبِّي مَا يَشَاءُ وَيَقْدِرُ
بلکہ کیڑا تو اپنی خلقت میں تمہارے مسیح سے بھی زیادہ حیران کن ہے اور میرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور اسکی قدرت رکھتا ہے۔
ا لَا رُبَّ دُودٍ قَدْ تَرى فِي مَرْبَعٍ تَكَوَّنُ فِي لَيْلٍ وَّ تَنْمُوْ وَ تَكْفُرُ
آگاہ رہو کہ بہت سے کیڑے تو کبھی موسم بہار کی بارش میں دیکھتا ہے کہ وہ ایک ہی را ں دیکھتا ہے کہ وہ ایک ہی رات میں عدم سے وجود میں آجاتے ہیں اور نشو و نما پا جاتے ہیں
وَ لَيْسَتْ لَهَا أُمِّ بِأَرْضٍ وَلَا اَبٌ فَفَجِّرُ هَدَاكَ اللَّهُ هَادٍ أَكْبَرُ
اور زمین میں نہ ان کی کوئی ماں ہوتی ہے اور نہ کوئی باپ۔ سو تو سوچ ۔ اللہ تجھے ہدایت دے کہ وہ ہادی اکبر ہے۔
وَإِنْ كُنْتَ لَا تَدَعُ الْجِدَالَ وَتُنْكِرُ فَبَارِزُ لَنَا إِنَّا إِلَى الْحَرْبِ نَعْكِرُ
اور اگر تو جھگڑ انہیں چھوڑتا اور انکار ہی کرتا ہے تو ہم سے مقابلہ کر ۔ ہم بھی لڑائی کی طرف حملے کے لئے لوٹتے ہیں۔
وَ إِنَّ لَنَا الْمَوْلَى وَلَا مَوْلَى لَكُمْ فَتَنْظُرُ أَنَّا نَغْلِبَنَّ وَنُنْصَرُ
اور ہمارا تو ایک مولی ہے اور تمہارا کوئی مولی نہیں ۔ سو تو دیکھ لے گا کہ ہم ضرور غالب آئیں گے اور مدد دیئے جائیں گے۔
وَ وَاللَّهِ اِنّى اَكْسِرَنَّ صَلِيبَكُمْ وَلَوْ مُزِّقَتُ ذَرَّاتُ جِسْمِي وَ اكْسَرُ
اور خدا کی قسم! میں تمہاری صلیب کو ضرور توڑ ڈالونگا اگرچہ میرے جسم کے ذرات منتشر کر دیئے جائیں اور میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جاؤں ۔
وَ وَاللَّهِ يَأْتِي وَقْتُ فَتُحِى وَنُصْرَتِي وَ وَاللَّهِ إِنِّي فَائِزُ وَمُعَزَّرُ
اور اللہ کی قسم ! میری فتح اور نصرت کا وقت آ رہا ہے اور اللہ کی قسم! میں کامیاب اور نصرت و عظمت پانے والا ہوں ۔

وَ وَاللَّهِ يُعنى فِي الْبِلَادِ اِمَامُنَا اِمَامُ الْآنَامِ الْمُصْطَفَى الْمُتَخَيَّرُ
اور اللہ کی قسم ! ملکوں میں ہمارے امام کی تعریف کی جائے گی۔ جو ساری دنیا کا امام ہے برگزیدہ اور چنا ہوا۔
وَمَا فِي يَدَيْكَ بِغَيْرِ قَوْلٍ مُدَلَّسٍ تَكَدُّ وَ تَسْتَقْرِى الْمُحَالَ وَ تَفْجُرُ
اور تیرے ہاتھوں میں محرف قول کے سوا اور کچھ نہیں۔ تو مشقت اٹھارہا ہے۔ تو ناممکن بات کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور گنہگار ہو رہا ہے۔
وَ كُتُبُكَ قَفْرٌ حَشْوُهَا الْكُفْرُ وَالرَّدَا مُحَرَّفَةٌ فِي كُلِّ عَامٍ تُغَيَّرُ
اور تیری کتابیں چٹیل میدان ہیں جن کا مواد کفر اور ہلاکت ہے وہ تحریف شدہ ہیں اور ہر سال تبدیل کی جاتی ہیں۔
فَتِلْكَ بَرَاهِينٌ عَلَى سَخْفِ دِينِكُمْ وَقَدْ قُلْتُ تَحْقِيقًا وَ لَوْ أَنْتَ تَبْسُرُ
پس یہ تمہارے دین کی کمزوری پر قوی دلائل ہیں اور میں تحقیق کی رو سے بیان کر چکا ہوں خواہ تو منہ بسور تار ہے۔
لَقَدْ زَيَّنَ الشَّيْطَانُ أَقْوَالَهُ لَكُمْ يُوَسْوِسُكُمْ فِي كُلِّ حِينٍ وَّ يَمْكُرُ
شیطان نے اپنے اقوال تمہیں مزین کر دکھائے ہیں۔ وہ ہر وقت تمہیں وسوسہ میں ڈالتا اور مکر کرتا ہے۔
وَقَدْ ذَكَرَ الْأَخْيَارُ مِنْ قَبْلُ قَوْمَكُمْ وَلِاخْرَيَاتِ النَّاسِ نَحْنُ نُذَكِّرُ
نیک لوگوں نے اس سے پہلے تمہاری قوم کو نصیحت کی ہے اور آخری زمانہ کے لوگوں کو ہم نصیحت کرتے ہیں ۔
وَ كَيْفَ يُسَاوِى دِينُ عِيسَى لِدِينِنَا وَلَا يَسْتَوِي دَخُنُ وَ نَجْمُ أَزْهَرُ
اور دین عیسی ہمارے دین کے مساوی کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ دھواں اور روشن ستارہ برابر نہیں ہو سکتے ۔
لک
وَقَدْ جَاءَ يَوْمُ اللَّهِ فَالْيَوْمَ رَبُّنَا يُدَقِّقُ أَجْزَاءَ الصَّلِيبِ وَيَكْسِرُ
اور خدا کا دن آ گیا ہے پس آج ہمارا رب صلیب کے اجزاء کو پیس ڈالے گا اور ریزہ ریزہ کر دے گا۔
وَ قُلْتُ لَهُ لَا تَحْسَبِ الْعَبْدَ خَالِقًا وَكُلُّ امْرِءٍ عَنْ قَوْلِهِ يُسْتَفْسَرُ
اور میں نے اسے کہہ دیا کہ ایک بندے کو خالق گمان نہ کر اور ہر شخص اپنی بات کے متعلق جواب دہ ہوگا۔
وَ قُلْتُ لَهُ لَا تَسْتُرِ الْحَقَّ عَامِدًا سَيُبْدِى الْمُهَيْمِنُ كُلَّ مَا كُنتَ تَسْتُرُ
اور میں نے اس سے کہا کہ عمدا حق کو نہ چھپا۔ ضرور نگران خدا سب کچھ جو تو چھپا تار با ظاہر کر دے گا۔
لده

وَ قُلْتُ لَهُ لَمَّا اَبَى إِنَّ شَأْنَنَا بَلَاغُ فَبَلَّغْنَا وَ إِنَّكَ مُنْذَرُ
جب اس نے انکار کیا تو میں نے اس سے کہا کہ ہمارا کام تو پہنچا دینا ہے سو ہم اچھی طرح پہنچا چکے اور بے شک تو انذار کیا جا چکا ہے۔
وَ إِنْ كُنْتَ لَمْ تَسْمَعُ فَزِدْ فِي تَجَاسُرٍ لِتُسْعِرَ نَارَ اللَّهِ ثُمَّ تُدَمِّرُ
اور اگر تو سن ( یعنی جان نہیں رہا تو دلیری میں بڑھتا کہ تو اللہ تعالیٰ کی آگ کو بھڑ کا دیوے پھر ہلاک کر دیا جاوے۔
فَزِدْ فِي جَرَاءَاتٍ وَزِدْ فِي تَقَاعُسٍ وَزِدْ فِي عَمَايَاتٍ فَتَفْنَى وَ تُبْتَرُ
پس تو ترقی کر جراتوں میں اور بڑھتا جا کج روی میں اور اندھے پن میں بڑھتا جاسوتو فنا کیا جائیگا اور کاٹا جائیگا۔
وَ لَيْسَ عَذَابُ اللَّهِ عَذَّبًا كَمَا تَرَى سَيُحْرَقُ فِي نَارِ اللَّظى مَنْ يَفْجُرُ
اور خدا کا عذاب میٹھا نہیں جیسا کہ تو خیال کر رہا ہے۔ دیکھتی ہوئی آگ میں جلایا جائیگا وہ شخص جو گناہ کرتا ہے۔
غَيُورٌ فَيَأْخُذُ مُشْرِكَا بِذُنُوبِهِ وَلَيْسَ لَهُ أَحَدٌ شَفِيعًا وَ مَازَرُ
وہ غیرت مند ہے۔ مشرک کو اس کے گناہوں کے عوض پکڑلے گا۔ اور اس کے لئے کوئی شفیع نہ ہوگا اور نہ ہی کوئی پناہ ۔
رَفِيعٌ عَلِيٌّ كَيْفَ يُدْرَكُ كُنْهُهُ إِذَا مَا تَرَقَّتْ عَيْنُنَا تَتَحَيَّرُ
وہ بلند ہے برتر ہے اس کی گئہ کیسے دریافت ہو سکتی ہے؟ جتنا بھی ہماری آنکھ بلند ہوتی ہے حیران رہ جاتی ہے۔
اَ تَعْصُونَ بَغْيًا مَنْ بِهِ الْخَلْقُ امَنُوا اَتَنْسَوْنَ يَوْمًا مَّا بِهِ النَّاسُ انْذِرُوا
کیا تم سرکشی سے نافرمانی کرتے ہو اس ذات کی جس پر مخلوق ایمان لے آئی ؟ کیا تم اس دن کو بھلاتے ہو جس سے سب لوگ ڈرائے گئے؟
وَ كَيْفَ يَكُونُ الْعَبْدُ كَابْنِ لِرَبِّهِ فَسُبْحَانَ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا تَصَوَّرُوا
اور ایک بندہ اپنے رب کیلئے ایک بیٹے کی طرح کیسے ہو سکتا ہے۔ رب العرش اس عیب سے پاک ہے جسکا انہوں نے تصور کیا ہے۔
وَ قَدْ مَاتَ عِيسَى لَيْسَ حَيًّا وَ إِنَّنَا نَرُدُّ عَلى مَنْ قَالَ حَيٌّ وَ نَحْجُرُ
اور عیسی مر چکا ہے اور زندہ نہیں اور یقیناً ہم اسکی تردید کرتے ہیں جس نے کہا کہ وہ زندہ ہے اور (اس بات سے ) منع کرتے ہیں۔
وَ أَخْبَرَنِي رَبِّي بِمَوْتِ مَسِيحِكُمْ وَكَانَ هُوَ الْأَوْلَى وَ اكْفَى وَ أَجْدَرُ
اور تمہارے مسیح کی موت کے بارہ میں میرے رب نے مجھے خبر دی ہے اور (اس خبر دینے میں ) وہی اولی اور اکفی اور زیادہ حقدار ہے۔

وَ كَمُ مِّنْ دَوَاتِ الْأَرْضِ يَحْيَى مُدَّةً عَلَى ظَهْرِهَا فَاعْجَبُ لِهَذَا وَ فَكَّرُوا
ویسے زمین پر رینگنے والے بہت سے جانور بھی تو مدت تک زندہ رہتے ہیں اسکی سطح پر ۔ پس تو اس معاملے پر تعجب کرتا رہ اور تم سب لوگ بھی سوچو۔
وَ إِنَّ جُنُودَ الْأَنْبِيَاءِ وَحِزْبَهُمُ الُوْفٌ فَهَلْ تُرَيَنَّ كَابُنِكَ آخَرُ
اور بے شک انبیاء کے لشکر اور ان کا گروہ ہزاروں میں ہیں۔ پس کیا تیرے ( مفروض ) بیٹے کی طرح کوئی اور بھی دکھائی دیتا ہے۔
فَإِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ كَقَوْلِكُمْ فَشَجَرَةُ نَسلِ اللَّهِ تَنْمُو وَتَكْثُرُ
اگر تمہارے قول کے مطابق کوئی خدائے رحمان کا بیٹا ہوتا تو اللہ کا شجرہ نسل (تو) بڑھ جاتا اور کثرت پا جاتا۔
اَبُدِّلَ سُنَّةُ رَبِّنَا بَعْدَ مُدَّةٍ اَيُمْكِنُ فِي سُنَنِ الْقَدِيمِ تَغَيُّرُ
کیا ہمارے رب کی سنت ایک مدت کے بعد تبدیل ہوگئی ہے؟ کیا از لی خدا کے دستور میں کوئی تغیر ممکن ہے؟
وَقَانُونُ سُنَنِ اللَّهِ فِي بَعْثِ رُسُلِهِ مُبِينٌ فَهَلْ أَبْصَرْتَ أَوْ لَا تُبْصِرُ
الہی دستور کا قانون تو اپنے رسولوں کے بھیجنے میں واضح ہے۔ پس کیا تو نے بصیرت سے کام لیا ہے یا تو دیکھ ہی نہیں سکتا ؟
وَ إِنْ لَّمْ تَرَ الْيَوْمَ الْهُدَى فَتَرَى غَدًا ظَلَامًا مُهِيبًا فِيهِ تَهْوِي وَ تُنْدَرُ
اور اگر آج تو ہدایت کو نہ پاسکا تو کل تو دیکھے گا ہیبت ناک تاریکی کو جس میں تو گرے گا اور ہلاک ہو جائے گا۔
ا تَخْلَعُ جَهْلًا رِبْقَةَ الْعَقْلِ وَالنُّهَى لَا قُوَالِ قَوْمٍ قَدْ أَضَلُّوا وَ دُمِّرُوا
کیا تو جہالت سے عقل و دانش کا پٹڑا تار رہا ہے ایسے لوگوں کی باتوں کی خاطر جنہوں نے (اور وں کو ) گمراہ کیا اور خود بھی) ہلاک ہو گئے ۔
ا تَتْرُكُ مَا جَاءَتْ بِهِ الرُّسُلِ مِنْ هُدًى اَلَا تَتُبَعَنُ قَوْمًا هُدُوا وَ تَبَقَّرُوا
کیا تو چھوڑتا ہے اس ہدایت کو جو رسول لے کر آئے؟ کیا تو ان لوگوں کی پیروی نہیں کرتا جو ہدایت دیئے گئے اور انہوں نے بہت علم حاصل کیا ؟
عَلَيْكُمْ بِسُبُلِ اللَّهِ مِنْ قَبْلِ سَاعَةٍ تُرِيكُمْ لَظَى النَّارِ الَّتِي هِيَ تُسْعَرُ
تم پر خدا کی راہوں کا اختیار کرنا اس گھڑی کی آمد سے پہلے لازم ہے جو تم کو اس آگ کا شعلہ دکھائے گی جو بھڑکائی جائے گی۔
عَذَابٌ أَلِيمٌ لَا انْتِهَاءَ لِحَرْقِهِ وَإِنْ يَنْضَجَنُ جِلْدٌ فَيُخْلَقُ أَخَرُ
وہ درد ناک عذاب ہو گا جس کی جلن ختم نہیں ہوگی اور اگر ایک چمڑا پک جائے گا تو دوسرا پیدا کر دیا جائے گا۔

يُنَبِّئُكَ الْعَلَّامُ مَا كُنْتَ تُضْمِرُ وَيُبْدِى لَكَ النُّورَ الَّذِي الْيَوْمَ تُنْكِرُ
عَلَّامُ الغُيُوب خدا تجھ کو بتائے گا جو کچھ تو چھپاتا رہا اور وہ اس نور کو تیرے سامنے ظاہر کر دے گا جس کا آج تو انکار کر رہا ہے۔
الَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا اللَّهَ رَبَّكُمْ وَإِنَّ عَذَابَ اللَّهِ أَدْهَى وَأَكْبَرُ
خبر دار اے لوگو ! اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے اور بے شک اللہ کا عذاب بہت بڑی مصیبت ہے اور بہت بڑا ہے۔
اَلَمْ يَأْتِكُمْ نُذُرٌ وَّايَاتُ رَبِّكُمُ نَرى بَغْيَكُمْ وَ دُمُوعُنَا تَتَحَدَّرُ
کیا تمہارے پاس ڈرانے والے (انبیاء) اور تمہارے رب کے نشانات نہیں آئے ؟ ہم تمہاری سرکشی کو دیکھ رہے ہیں اور ہمارے آنسو بہ رہے ہیں۔
وَلِكُلِّ نَبَا مُسْتَقَرٌّ وَمَظْهَرٌ وَلِكُلِّ مَا يَأْتِيكَ وَقُتٌ مُّقَدَّرُ
ہر عظیم الشان خبر کا ایک مقررہ وقت اور مقام ظہور ہے اور جو کچھ اور مقام ظہور ہے اور جو کچھ تجھے پیش آتا ہے اس کیلئے بھی ایک مقدر وقت ہے۔
وَ يَحْكُمُ رَبُّ الْعَرْشِ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَهَا أَنَا قَبْلَ عَذَابِ رَبِّي أُخْبِرُ
اور رب العرش میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا۔ اور سنو کہ میں اپنے رب کا عذاب آنے سے پہلے آگاہ کر رہا ہوں ۔
وَ قَوْمٌ مَّضَوْا مِنْ قَبْلُ ضَالِّينَ مِنْ هَوًى فَانْتُمْ قَبِلْتُمْ كُلَّ مَا هُمْ زَوَّرُوا
اور ہوائے نفس سے گمراہ ہونے والوں میں سے کچھ لوگ پہلے گزر چکے ہیں۔ پس تم نے ہر وہ فریب قبول کر لیا جو انہوں نے کیا تھا۔
أَخَذْتُمْ طَرِيقَ الشِّرْكِ وَ الْفِسْقِ وَالرَّدَا وَثَرَّتْ خَطَايَاكُمْ فَلَمْ تَسْتَغْفِرُوا
اور
تم نے شرک نافرمانی اور ہلاکت کی راہ اختیار کر لی اور تمہاری خطائیں بڑھ گئیں تو تم نے استغفار نہیں کیا۔
فَأَرْسَلَنِي رَبِّي إِلَيْكُمْ لِتَهْتَدُوا وَلِتَقْبَلُوا مَا قَالَ رَبِّي وَ تُغْفَرُوا
اس لئے میرے رب نے مجھے تمہاری طرف بھیجا ہے تا کہ تم ہدایت پاؤ اور تا اس بات کو قبول کرو جو میرے رب نے کہی اور بخشے جاؤ۔
فَإِنْ شِئْتَ مَاءَ اللَّهِ فَاقْصِدْ مَنَاهِلِي فَيُعْطِكَ مِنْ عَيْنٍ وَعَيْنِ تُنَوَّرُ
اور اگر تو خدا کا پانی حاصل کرنا چاہتا ہے تو میرے گھاٹوں کا قصد کر وہ تجھے ایک چشمہ دے گا اور ایسی نگاہ جو منور کی جائے گی۔
وَ اغْلَظُ حُجُبٍ مَا تُرَاكَ عَلَى الْهُدَى تَعَالَ عَلَى قِدَمِ الضَّلَالِ فَتُزْهَرُ
اور جو کچھ تجھے دکھا یا جا رہا ہے وہ ہدایت پر سخت گاڑھے ھے یہ پردے ہیں ۔ تو اپنی قدیم گمراہی کے باوجود آجا تو تو روشنی دیا جائیگا ۔
گاڑھے
لد ٧

وَ فِيكَ فَسَادٌ لَوْ عَلِمْتَ اجْتَنَبْتَهُ وَ ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُغْوِى وَ يَحْصُرُ
اور تجھ میں ایک خرابی ہے اگر تجھے اسکا علم ہوتا تو تو اس سے پر ہیز کرتا اور یہ شیطان ہی ہے جو تمہیں گمراہ کر رہا ہے اور روک رہا ہے۔
ذَبَبْتُ عَنِ الدِّينِ الْحَنِيفِى شُكُو كَكُمْ وَ اَزْعَجْتُ أَصْلَ أُصُولِكُمْ ثُمَّ تُنْكِرُ
میں نے دین حنیفی کے متعلق تمہارے شکوک دُور کر دیئے ہیں اور تمہارے اصول کی جڑ کو کھاڑ دیا ہے۔ پھر بھی تو انکار کر رہا ہے۔
وَ قُلْتُمْ لَنَا دِينٌ بَعِيدٌ مِّنَ النُّهَى وَهَذَا فَسَادٌ ظَاهِرٌ لَيْسَ يُسْتَرُ
اور تم نے کہہ دیا ہمارا دین تو عقل میں نہیں آ سکتا اور یہ تو ایک واضح خلل ہے جو چھپ نہیں سکتا۔
وَكُلُّ امْرِءٍ بِالْعَقْلِ يَفْهَمُ أَمْرَهُ كَمَا بِالْعُيُونِ يُشَاهِدَنَّ وَ يُبْصِرُ
اور ہر آدمی تو عقل سے ہی اپنا معاملہ سمجھا کرتا ہے جیسا کہ وہ آنکھوں سے مشاہدہ کرتا ہے اور دیکھتا ہے۔
وَ عَقْلُ الْفَتَى نِصْفٌ وَّ نِصْفٌ حَوَاسُهُ وَ كَصَفُقِ أَيْدٍ مِّنْهُمَا الْعِلْمُ يَظْهَرُ
اور آدھی تو انسان کی عقل ہے اور آدھے اسکے حواس ہیں اور (بیچ کے وجوب کیلئے ہاتھ پر ہاتھ مارنے کی طرح ان دونوں سے علم الیقین صادر ہوتا ہے۔
تَصَدَّيْتَ فِي نَصْرِ الضَّلَالِ تَعَمُّدًا فَبَارِزُ لِحَرْبِ اللَّهِ إِنْ كُنْتَ تَقْدِرُ
تو عمداً گمراہی کی مدد کے درپے ہوا۔ سو اللہ سے جنگ کے لئے میدان میں آجا اگر تجھے قدرت ہے۔
وَمَا أَنْتَ إِلَّا عَابِدَ الْحِرْصِ وَالْهَوَى تُشَمِّرُ ذَيْلَكَ لِلْحُطَامِ وَ تَهْجُرُ
اور تو تو صرف حرص و ہوا کا پجاری ہے تو سامان دنیا کے لئے کمر بستہ ہے اور بکواس کر رہا ہے۔
رَأَيْتُ لَكَ الرُّؤْيَا وَ إِنَّكَ مَيِّتٌ وَ إِنَّ كَلَامَ اللَّهِ لَا تَتَغَيَّرُ
میں نے تیرے متعلق ایک خواب دیکھی ہے اور یقینا تو مرنے والا ہے اور بے شک خدا کی باتیں بدلا نہیں کرتیں۔
وَ عِدَّةُ وَعْدِ اللَّهِ عَشْرٌ وَخَمْسَةٌ إِذَا مَا انْقَضَتْ فَاعْلَمُ بِأَنَّكَ مُحْضَرُ
اور خدا کے وعدے کی مدت پندرہ (مہینے ) ہے جب یہ مدت گزر جائے گی تو جان لینا کہ تو پیش کیا جانے والا ہے۔
وَ تَعْمَى وَ تُحْضَرُ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مُجْرِمًا وَ تُسْأَلُ عَمَّا كُنْتَ تَهْذِى وَ تَكْفُرُ
اور تو اندھا ہوگا اور مجرم کی صورت میں عرش والے کے سامنے حاضر کیا جائیگا اور تجھ سے ان باتوں کے متعلق پوچھا جائیگا جو تو بکتا رہا ہے اور جوتو انکار کرتا رہا ہے۔

وَ مَا قُلْتُ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِي تَجَاسُرًا بَلِ الْآنَ نَبَّانِي الْعَلِيمُ الْمُقَدِّرُ
اور یہ بات میں نے اپنی طرف سے جرات سے نہیں کہہ دی۔ بلکہ ابھی مجھے خدائے علیم (اور ) مالک تقدیر نے خبر دی ہے۔
فَبَلَّغْتُ تَبْلِيعًا وَ الَّيْتُ حِلْفَةً عَلَى صِدْقِ مَا أَظْهَرْتُ فَانْظُرُ وَ نَنظُرُ
پس میں نے تو تبلیغ کا حق ادا کر دیا ہے اور قسم بھی کھالی ہے اسبات کی سچائی پر جسکا میں نے اظہار کیا ہے۔ سو تو انتظار کر اور ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔
فَإِنْ أَكُ صِدِّيقًا فَرَبِّى يُعِزُّنِي وَإِنْ اَكُ كَذَّابًا فَسَوْفَ مُحَقَّرُ
سواگر میں سچا ہوں تو میرا رب مجھے عزت دے گا اور اگر میں جھوٹا ہوں تو ضرور بے عزت کیا جاؤں گا۔
وَ أَعْلَمُ أَنَّ مُهَيْمِنِى لَا يُضِيعُنِي وَأَعْلَمُ أَنَّ مُؤَيِّدِى سَوْفَ يَنْصُرُ
اور میں جانتا ہوں کہ میر انگہبان خدا مجھے ضائع نہیں کریگا اور میں جانتا ہوں کہ میری تائید کر نیوالا (خدا) ضرور مدد کریگا۔
فَتَوَقَدَ السُّفَهَاءُ مِنْ أَهْلِ الْهَوَى وَكُلُّ امْرِءٍ عِنْدَ التَخَاصُمِ يُسْبَرُ
سو ہوائے نفس رکھنے والے بیوقوف بھڑک اٹھے۔ اور ہر شخص بحث کے وقت آزمایا جاتا ہے۔
ذَوُوا فِطْنَةٍ يَدْرُونَ بَحْثِى وَ بَحْثَهُ وَمَا فِي السَّمَاءِ فَسَوْفَ يَبْدُو وَ يَظْهَرُ
عقلمند لوگ میری اور اس کی بحث کو سمجھتے ہیں اور جو آسمان میں مقدر ہے وہ جلد ہی ظاہر ہو گا اور سامنے آ جائے گا۔
وَ إِنْ يُسْلِمَنْ يَسْلَمُ وَ۔ وَإِلَّا فَمَيِّتٌ وَهَذَانِ مِنَّا آيَتَانِ وَنَشْكُرُ
اگر وہ مسلمان ہو جائے گا تو بچ جائے گا اور نہ مرے گا اور یہ ہماری طرف سے دونشان ہیں اور ہم ( خدا کا شکر کرتے ہیں۔
وَ وَاللَّهِ هَذَا مِنْ الهِي وَمَنْ يَعِشُ إِلى أَشْهُرٍ مَّذْكُورَةٍ فَسَيَنْظُرُ
اور خدا کی قسم ! یہ بات میرے خدا کی طرف سے ہے مذکورہ مہینوں تک ۔ سو وہ ضرور دیکھ لے گا۔
وَ تَحْتَ رِدَاءِ اللَّهِ رُوحِي وَمُهْجَتِي وَمَا يَعْرِفُنِي أَحَدٌ وَ رَبِّي يُبْصِرُ
اور میری روح اور میری جان تو اللہ کی چادر کے نیچے ہے اور مجھے کوئی نہیں پہچانتا اور میرا رب دیکھ رہا ہے۔
وَ لَسْتُ بِرَبِّي كَاذِبًا تَارِكَ الْهُدَى وَ لَسْتُ بِرَبِّي كَالَّذِي هُوَ يَهْذَرُ
میرے رب کی قسم میں جھوٹا اور ہدایت کو ترک کر نیوالا نہیں اور میرے رب کی قسم میں اس شخص کی طرح نہیں جو بیہودہ گوئی کرتا ہے۔

وَ هَنَّانِي رَبِّي بِنَهْجِ مَحَبَّةٍ عَلَى مَا تَضَوَّعَ مِسْكُ فَتُحِى وَعَنْبَرُ
میرے رب نے مجھے محبت کے طریق سے مبارکباد دی ہے اس بات پر کہ میری فتح کی کستوری اور عنبر مہک پڑے ہیں ۔
وَ ذَلِكَ مِنْ بَرَكَاتِ رُوحٍ رَسُولِنَا نَبِيٌّ لَهُ نُورٌ مُّنِيرٌ وَ أَزْهَرُ
اور یہ بات ہمارے رسول کی روح کی برکات کیوجہ سے ہے۔ وہ ایسا نبی ہے کہ اسکا نور بہت روشن کر نیوالا اور وہ (خود بھی) بہت روشن ہے۔
رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ آمِرٌ مَّانِعٌ مَّعَا بَشِيرٌ نَّذِيرٌ فِي الْكُرُوبِ مُّبَشِّرُ
وہ مہربان رحیم امرونہی کر نیوالا ہے۔ بیک وقت بشارت دینے والا۔ انذار کر نیوالا اور دکھوں میں خوشخبری دینے والا ہے۔
لَهُ دَرَجَاتٌ لَا شَرِيكَ لَهُ بِهَا لَهُ فَيْضُ خَيْرٍ لَّا تُضَاهِيهِ ابْحُـرُ
اس نبی کے ایسے درجے ہیں جن میں اسکا کوئی شریک نہیں۔ اسکی بھلائی کا فیضان ایسا ہے کہ سمندر بھی اسکے مشابہ نہیں ہو سکتے ۔
تَخَيَّرَهُ الرَّحْمَنُ مِنْ بَيْنَ خَلْقِهِ ذُكَاءُ بِجَلُوَتِهِ وَ بَدْرٌ مُّنَوَّرُ
اسے خدائے رحمان نے اپنی مخلوق میں سے منتخب کر لیا ہے وہ اپنے جلوے میں سورج ہے اور چودھویں کا روشن چاند ۔
وَ كَانَ جَلَالٌ فِي عَرَانِينِ وَبُلِهِ خَفَى الْفَارَ مِنْ أَنْفَاقِهِنَّ الْمُمْطِرُ
اس کی موسلا دھار بارش کے اوائل میں ہی عظیم الشان برسنے والے بادل نے چوہوں کو ان کے بلوں سے نکال دیا۔
رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ كَهُفُ أُمَمٍ جَمِيعِهَا شَفِيعُ الْوَرَى سَلَّى إِذَا مَا أَضْجِرُوا
وہ مہربان۔ رحیم ہے۔ سب قوموں کی پناہ ہے۔ مخلوق کا شفیع ہے۔ جب وہ تنگی میں پڑ جائیں تو تسلی دیتا ہے۔
الَا مَا هَرَفْنَا فِي ثَنَاءِ رَسُولِنَا لَهُ رُتْبَةٌ فِيهِ الْمَدَائِحُ تُحْصَرُ
سنو! ہم نے اپنے رسول کی تعریف میں مبالغہ نہیں کیا۔ اسے تو ایسا مرتبہ حاصل ہے جس میں تعریفیں ختم ہو جاتی ہیں۔
وَ إِنَّ أَمَانَ اللهِ فِي سُبُلِ هَدْيِهِ فَطُوبَى لِشَخْصٍ يَقْتَفِي مَا يُؤْمَرُ
اور یقینا اسکے دین کی راہوں میں اللہ کی امان ہے پس خوشی ہے اس شخص کو جو اس چیز کی پیروی کرتا ہے جس کا حکم دیا جاتا ہے۔
سَقَى فَيُهَجَ الْعِرْفَانِ كُلَّ مُصَاحِبِ فَبِنَشْوَةِ الصَّهْبَاءِ سُرُّوا وَ أَبْشَرُوا
اس نے جام معرفت ہر مصاحب کو پلایا سواس شراب معرفت کے نشے سے وہ مسرور اور خوش ہو گئے ۔

وَ قَدْ رَاحَ وَالْمَخْلُوقَ فِي ظُلُمَاتِهِ وَ جَهْلَاتِهِ مِثْلَ الْأَوَابِدِ يَنْفِرُ
اور وہ تاریکی کے وقت آیا جبکہ مخلوق اپنی تاریکیوں میں اور اپنی جہالتوں میں وحشیوں کی طرح بھٹک رہی تھی ۔
فَأَكْمَلَهُمْ قَوْلًا وَفِعْلًا وَمِيسَمًا وَأَيْقَظَهُمْ فَاسْتَيْقَظُوا وَ تَطَهَّرُوا
پس اس نے انہیں قول و فعل اور اخلاق حسنہ میں کامل کر دیا اور ان کو بیدار کیا سو وہ بیدار ہو گئے اور پاک ہو گئے۔
رَسُولٌ كَرِيمٌ ضَعَّفَ اللَّهُ شَانَهُ وَبَدْرٌ مُّنِيرٌ لا يُضَاهِيهِ نَيرُ
وہ رسول کریم ہے اللہ نے اس کی شان بہت بڑھائی ہے اور وہ بدر منیر ہے۔ کوئی نور دینے والا اس کی نظیر نہیں ہے۔
وَ كَافَحَ أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ بِنَفْسِهِ وَعَلَّمَهُمُ سُنَنَ الْهُدَى فَتَبَصَّرُوا
اس نبی نے خود مسلمانوں کے معاملے کو ہاتھ میں لیا اور انہیں ہدایت کے طریقے سکھائے تو وہ اہل بصیرت ہو گئے ۔
بِامَّتِهِ احْفَى مِنَ الْآبِ بِابْنِهِ شَفِيعٌ كَرِيمٌ مُشْفِقٌ وَمُحَدِّرُ
وہ اپنی امت پر اس سے بھی زیادہ مہربان ہے جو باپ اپنے بیٹے پر ہو۔ شفیع ہے کریم ہے، مشفق ہے اور ڈرانے والا ہے۔
فَمَنْ جَاءَهُ طَوْعًا وَ صِدْقًا فَقَدْ نَجَا وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ أَحْكَامِهِ فَيُدَمَّرُ
جو اس کے پاس رغبت اور صدق سے آیا تو وہ نجات پا گیا اور جو اس کے احکام سے اعراض کرے گا تو وہ ہلاک کیا جائے گا۔
وَ لَمْ يَتَقَدَّمُ مِثْلُهُ فِي كَمَالِهِ وَاَخْلَاقِهِ الْعُلْيَا وَلَا يَتَأَخَّرُ
اس کے کمال میں اور اس کے بلند اخلاق میں کوئی بھی اس کا مثیل نہیں گزرا اور نہ آئندہ ہوگا۔
فَدَعْ ذِكْرَ مُوسَى وَاتْرُكُنَ اِبْنَ مَرْيَمَ وَ دَعِ الْعَصَا لَمَّا تَرَاءَى الْمُفَقَّرُ
پس موسیٰ کا ذکر چھوڑ اور ابن مریم کی بات بھی ترک کر اور عصا کا ذکر بھی چھوڑ دے جب کہ پشت پر دندانے رکھنے والی تلوار سامنے آگئی ۔
لَهُ رُتْبَةٌ فِي الْأَنْبِيَاءِ رَفِيعَةٌ فَطُوبَى لِقَوْمٍ طَاوَعُوْهُ وَخَيَّرُوا
اس نبی کا مرتبہ سب انبیاء میں بہت بلند ہے پس اس قوم کے لئے خوشی ہے جس نے اس کی اطاعت کی اور اسے پسند کیا۔
وَعَسْكَرُهُ فِي كُلِّ حَرْبٍ مُّبَارِزُ إِذَا مَا الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَانْظُرُ وَنَنْظُرُ
اور اسکا شکر ہر لڑائی میں سامنے ہو کر مقابلہ کر نیوالا ہے جب بھی دو جماعتیں آمنے سامنے ہوں۔ پس تو بھی دیکھ اور ہم بھی دیکھتے ہیں۔

وَجَاءَ بِقُرْآنٍ مَّجِيدٍ مُكَمَّلٍ مُنِيرٍ فَنَوَّرَ عَالَمًا وَيُنَوِّرُ
اور وہ مکمل قرآن مجید لے کر آیا جو روشنی بخشنے والا ہے۔ سو اس نے ایک دنیا کو منور کر دیا اور آئندہ بھی منور کرتا رہے گا۔
كِتَابٌ كَرِيمٌ حَازَ كُلَّ فَضِيلَةٍ وَيَسْقِي كَءُوسَ مَعَارِفٍ وَ يُوَفِّرُ
وہ ایک عزت والی کتاب ہے جو تمام فضیلتوں کی جامع ہے۔ معارف کے جام پلاتی ہے اور وافر پلاتی ہے۔
وَ فِيهِ رَأَيْنَا بَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَفِيهِ وَجَدْنَا مَا يَقِي وَيُبَصِرُ
اور اسی میں ہم نے ہدایت کے کھلے کھلے نشان پائے ہیں اور اسی میں ہم نے وہ بات پائی ہے جو بچاتی ہے اور بصیرت بخشتی ہے۔
كَعَيْنِ كَحِيلٍ زُيِّنَتْ صَفَحَاتُهُ بِنَاظِرَةٍ مِّنْ عِيْنِ خُلُدٍ يَنْظُرُ
سرمگین آنکھ کی طرح اسکے صفحات مزین کئے گئے ہیں وہ ( قرآن ) جنت کی بڑی آنکھوں والی حوروں کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
طَرِيٌّ طَلَاوَتُهُ وَلَمْ تَعْفُ نُقْطَةٌ لِمَا صَانَهُ اللَّهُ الْقَدِيرُ الْمُوَقِّرُ
اسکی تر و تازگی ہمیشہ ہی شاداب ہے اور اسکا ایک نقطہ بھی نہ مٹ سکا کیونکہ عزت بخش اور قدیر خدا نے اسکی حفاظت فرمائی ہے۔
فَيا عَجَبًا مِّنْ حُسْنِهِ وَجَمَالِهِ اَرَى أَنَّهُ دُرِّ وَ مِسْكٌ وَعَنبَرُ
پس اس کا حسن اور جمال کیا ہی عجیب ہے۔ میں تو اس کو موتی ۔ کستوری اور عنبر ہی پاتا ہوں۔
وَ إِنَّ سُرُورِي فِي إِدَارَةِ كَاسِهِ فَهَلْ فِي النَّدَامَى حَاضِرٌ مَّنْ يُكَرِّرُ
اور میری خوشی تو اس کے پیالہ کو گردش میں لانے میں رہی ہے۔ کیا ہم مجلسوں میں کوئی ہے جو بار بارلے؟
وَ رَيَّاهُ قَدْ فَاقَ الْحَدَائِقَ كُلَّهَا نَسِيمُ الصَّبَا مِنْ شَأْنِهِ تَتَحَيَّرُ
اور اس کی خوشبو تمام باغوں پر فوقیت لے گئی ہے باد نسیم بھی اس کی شان سے حیران ہورہی ہے۔
إِذَا مَا تَلَا مِنْ آيَةٍ طَالِبُ الْهُدَى يَرَى نُورَهُ يَجْرِي كَعَيْنٍ وَ يَمْطُرُ
جب ہدایت کا طالب اس کی کوئی آیت پڑھتا ہے تو اس کے نور کو چشمے کی طرح بہتا ہوا پاتا ہے اور برستا ہوا بھی ۔
وَ فِيهِ مِنَ اللهِ اللَّطِيفِ عَجَائِبُ اُشَاهِدُ هَا فِي كُلِّ وَقْتٍ وَ انْظُرُ
اور اس میں خدائے لطیف کے عجائبات ہیں جنہیں میں ہر وقت مشاہدہ کرتا اور دیکھتا ہوں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی