اَیَا مُحْسِنِیْ اُثْنِیٰ عَلؒیْکَ وَ اَشْکُرُ
القصائد الاحمدیہ, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ا يَعْجَبُ مِنْ هَذَا سَفِيةٌ مُّشَرَّدٌ وَالْهَاهُ عَنْ نُّورِ ظَلَامٌ مُّكَدَّرُ
کیا کوئی دھتکارا ہوا نادان اس سے حیران ہوتا ہے جبکہ گہری تاریکی نے اسے نور سے غافل کر دیا ہے۔
إلى قَوْلِهِ يَرُنُو الْحَكِيمُ تَلَذُّذًا وَيُعْرِضْ عَنْهُ الْجَاهِلُ الْمُتَكَبِّرُ
سوا
اس کے قول پر دانا آدمی لذت سے محبت کی نگاہ ڈالتا ہے اور متکبر جاہل اس سے اعراض کرتا ہے۔
كِتَابٌ جَلِيلٌ قَدْ تَعَالَى شَانُهُ يُدَافِى رُءُ وُسَ الْمُنْكِرِينَ وَ يَكْسِرُ
وہ ایک شاندار کتاب ہے۔ اس کی شان بہت بلند ہے۔ وہ منکرین کے سروں کو کچل دیتا ہے اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔
هُوَ السَّيْفُ فِي أَيْدِى رِجَالِ مَوَاطِنٍ فَلَنْ يَعْصِمَ دِرْعٌ مِنْهُ فَوْجًا وَمِغْفَرُ
وہ مردان کا رزار کے لئے ایک تلوار کی حیثیت رکھتا ہے سو ( مقابل ) فوج کو ان کی زرہ اور کو نہیں بچا سکیں گے۔
كَلَامٌ يَفُلُّ الْمُرْهَفَاتِ بِحَدِّهِ يُبَشِّرُنَا فِي كُلِّ اَمْرٍ وَيُنْذِرُ
وہ ایسا کلام ہے کہ اپنی تیز دھار سے تیز تلواروں کو کند کر دیتا ہے اور ہمیں ہر امر میں بشارت دیتا ہے اور انذار بھی کرتا ہے۔
يُديَّةٌ قَوْمٍ مُّنْكِرٍ مَّغْلُولَةٌ وَهُدَّتْ هَرَاوَاهُمْ وَ سُرُّوا وَ كُبِّرُوا
منکر لوگوں کے کوتاہ ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور انکے ڈنڈے توڑ دیئے گئے ۔ انکی ناف میں تیر مارے گئے اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔
يُبَاهُونَ مِرِّيحِينَ جَهْلًا وَنَخْوَةً وَسَوْفَ تَرَاهُمْ مُّدْبِرِينَ فَتُبْشِرُ
وہ جہالت اور غرور سے مٹکتے ہوئے فخر کرتے ہیں اور جلد ہی تو ان کو پیٹھ پھیرنے والا پائے گا سوتو خوش ہو جائے گا۔
فِدَّ الكَ رُوحِي يَا حَبِيبِي وَسَيِّدِى فِدَّ الْكَ رُوحِي أَنْتَ وَرُدٌ مُّنَضَّرُ
میری روح تجھ پر قربان ! اے میرے پیارے اور میرے سردار ! میری جان تجھ پر فدا ہو۔ آپ تو تر و تازہ گلاب ہیں۔
وَ مَا أَنْتَ إِلَّا نَائِبُ اللهِ فِي الْوَرى وَاَعْطَاكَ رَبُّكَ هَذِهِ ثُمَّ كَوْثَرُ
اور تو ہی مخلوق میں اللہ کا نائب ہے اور خدا نے تجھے یہ نعمت بھی دی ہے اور کوثر بھی ۔
وَيَعْجَزُ عَنْ تَحْمِيدِ حُسْنِكَ مُؤْمِنٌ فَكَيْفَ مُحَمَّدُكَ الَّذِي هُوَ يَكْفِرُ
اور تیرے حسن کی تعریف کرنے سے تو مومن بھی عاجز ہے پھر کفر اختیار کر نیوالا شخص تیری تعریف کا حق کیسے ادا کر سکتا ہے۔
ولد
يُكَفِّرُنِي شَيْخٌ وَ تَتْلُوهُ أُمَّةٌ وَمَا إِنْ أَرَاهُ كَعَاقِل يَتَدَبَّرُ
ایک شیخ میری تکفیر کر رہا اور ایک گروہ اسکے پیچھے چل رہا ہے اور میں اسے ایسے دانشمند کی طرح نہیں پاتا جو تدبر سے کام لے۔
يُرِى ظَهْرَهُ عِنْدَ النِّضَالِ كَثَعْلَبِ وَكَالذَّنْبِ يَعْوِى حِيْنَ يَهْذِى وَ يَهْجُرُ
مقابلہ کے وقت وہ لومڑی کی طرح اپنی پیٹھ دکھاتا ہے اور جب وہ بکواس اور بیہودہ گوئی کرتا ہے تو بھیڑیے کی طرح چلاتا ہے۔
غَبِيٌّ عَتِي أَضْرَمَ الْجَهْلُ غَيْظَةَ كَجُلُـمُوْدِ صَخْرٍ جَهْلُهُ لَا يُغَيَّرُ
وہ کند ذہن اور سرکش ہے۔ جہالت نے اسکے غصے کو بھڑ کا دیا ہے۔ اسکی جہالت چٹان کے پتھر کی طرح تبدیل نہیں ہو سکتی ۔
وَ كَفَرَنِي بِالْحِقْدِ مِنْ غَيْرِ مَرَّةٍ فَقُلْتُ لَكَ الْوَيْلَاتُ إِنَّكَ أَكْفَرُ
اور کینہ سے کئی مرتبہ اس نے میری تکفیر کی تب میں نے (اسے) کہا تیرے لئے ہلاکتیں ہوں تو تو سب سے بڑا کافر ہے۔
وَ يَسْعَى لايُذَائِي وَيَسْعَى بِزُورِهِ عَلَى حَرِيصٌ كَالْعِدًا لَوْ يَقْدِرُ
وہ مجھے دکھ دینے کی کو دینے کی کوشش کرتا ہے اور اپنے جھوٹ کے ذریعہ چغل خوری کرتا ہے وہ دشمنوں کی طرح میرے خلاف حریص ہے اگر اسکا بس چل سکے۔
عَجِبْتُ لَهُ مَا يَتَّقِ اللَّهَ ذَرَّةً اَشِقُوَةُ هَذَا الْمَرْءِ أَمْرٌ مُّقَدَّرُ
میں اس پر حیران ہوں کہ وہ خدا سے ذرہ برابر بھی نہیں ڈرتا۔ کیا اس آدمی کی شقاوت ایک امر مقد رہے؟
فَطَوْرًا يَرُدُّ الْبَيِّنَاتِ وَتَارَةً يُحَرِّفُ قَوْلَ الْمُصْطَفَى وَيُغَيِّرُ
کبھی تو تو کھلے نشانوں کو ر ڈ کرتا ہے اور کبھی قول مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں تحریف اور تبدیلی کرتا ہے۔
قَصَدْتُ هُدَاهُ تَرَحُمًا فَتَمَايَلَ عَلَى الرِّجْسِ وَ الْبَلُوى فَكَيْفَ أَطَهِّرُ
میں نے تو رحم سے اس کو ہدایت دینے کا ارادہ کیا تھا پر وہ پلیدی اور فساد پر مائل ہوا تو میں (اسے) کیسے پاک کروں ۔
وَ قَالَ يَمِينُ اللهِ مَالَكَ نَاصِرٌ فَآلَيْتُ إِنَّ اللَّهَ مَعْنَا فَنَظْفِرُ
اور اس نے کہا اللہ کی قسم ! تیرا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔ میں نے بھی قسم کھائی کہ یقیناً اللہ ہمارے ساتھ ہے پس ہم فتح پائیں گے۔
وَ لَمَّا أُرِيدُ عِلَاجَهُ مِنْ نَّصِيحَةٍ يَسُبُّ وَ يُبْدِي كُلَّمَا كَانَ يُضْمِرُ
اور جب میں خیر خواہی سے اس کے علاج کا ارادہ کرتا ہوں تو وہ گالی دینے لگتا ہے اور جو کچھ دل میں چھپائے رکھتا تھا اسے ظاہر کر دیتا ہے۔
وَجَاهَدْتُ لِلَّهِ الْكَرِيمِ لِهَدْيهِ فَمَا قَلَّ مِنْ أَوْهَامِهِ بَلْ تَكَثَرُ
اور اللہ کریم کی خاطر میں نے اس کی ہدایت کے لئے زور لگایا لیکن اس کے اوہام میں کوئی کمی نہ آئی بلکہ وہ بڑھتے جارہے ہیں ۔
عَجِبْتُ لِخَتمِ اللَّهِ كَيْفَ أَضَلَّهُ يَرُدُّ النُّصُوصَ كَأَنَّهُ لَا يُبْصِرُ
میں اللہ کی مہر پر حیران ہوں کہ اس نے اسے کیسا گمراہ قرار دیا کہ وہ نصوص کو اس طرح رڈ کر رہا ہے گویا کچھ دیکھتا ہی نہیں ۔
خَيَالَا تُه كَالنَّائِمِينَ ضَعِيفَةٌ نَؤُومٌ فَيُبْغِضُ كُلَّ مَنْ هُوَ يُسْهِرُ
اس کے خیالات سونے والوں کی طرح کمزور ہیں۔ وہ سخت خواب غفلت میں ہے۔ سو وہ ہر جگانے والے سے بغض رکھتا ہے۔
وَ إِنَّا نُسَبِّدُهُ وِدَادًا وَ شَفْقَةً فَيَهُجُونِ مِنْ جَهْلٍ وَ لَا يَتَخَفَّرُ
ہم تو اس کو دوستی اور شفقت سے جگاتے ہیں مگر وہ نادانی سے میری ہجو کرتا ہے اور شرم نہیں کرتا۔
لَهُ كُتُبُ السَّبُّ وَالشَّتْمُ حَشْوُهَا شَرِيرٌ فَيَسْتَقْرِى الشُّرُورَ وَ يَفْخَرُ
اس کی کتابوں میں گالی گلوچ بھری ہوئی ہے۔ وہ شریر ہے بس شر کی تلاش میں رہتا ہے اور (اس پر ) فخر بھی کرتا ہے۔
يَغُوصُ كَدَلُو عِنْدَ خَوْضٍ فَيَرْجِعَنُ بِحَمْا وَمَا يَسْقِيهِ مَاءً تَفَكَّرُ
وہ غور وخوض کے وقت ڈول کی طرح غوطہ لگاتا ہے اور کیچڑ لے کر لوٹتا ہے ایسے حال میں غور و فکر کر کہ یہ اسے کوئی پانی نہیں پلاتا ۔
بَعِيدٌ مِنَ التَّقْوى فَتَسْمَعُ أَنَّهُ كَبَاقُورَةِ الْأَضْحَى بِعِيدٍ يُنْحَرُ
وہ تقویٰ سے دور ہے۔ تو سن لے گا کہ قربانی کی گائیوں کی طرح وہ کسی عید کے دن ذبح کیا جائے گا۔
لَقَدْ زَيَّنَ الشَّيْطَانُ أَقْوَالَهُ لَهُ يُوَسْوِسُهُ وَقْتًا وَ وَقْتًا يُكَوِّرُ
شیطان نے اسکے اقوال اسکو خوبصورت کر دکھائے ہیں کبھی تو وہ اسے وسوسہ میں ڈالتا ہے اور کبھی اسکی عقل کو ڈھانپ دیتا ہے۔
وَاكْفَرَنِي بُخْلًا وَجَهْلًا وَّ دَنْأَةً وَ وَافَقَهُ خَلْقَ ضَرِيرٌ مُّدَعْثَرُ
اس نے بخل، جہالت اور کمینہ پن سے میری تکفیر کی ہے اور (دینی لحاظ سے ) اندھوں اور احمق لوگوں نے اس سے موافقت کی ہے۔
يَقُولُونَ إِنَّا قَادِرُونَ عَلَى الأذى فَقُلْنَا اخْسَبُوا إِنَّ الْمُهَيْمِنَ أَقْدَرُ
وہ کہتے ہیں کہ ہم دکھ دینے پر قادر ہیں پس ہم نے کہا دور ہو جا ؤ ا یقینا خدائے مھیمن سب سے زیادہ قدرت رکھنے والا ہے۔
وَمَا غَيْظُكُمْ إِلَّا لِعِيسَى وَاسْمِهِ اَيُدْعَى بِهَذَا الْإِسْمِ شَخْصٌ مُّحَقَّرُ
تمہارا غصہ تو صرف عیسی کے دعوئی اور اس کا نام اختیار کرنے پر ہے۔ کیا کوئی حقیر آدمی بھی ایسے نام سے پکارا جا سکتا ہے۔
فَيَا عُلَمَاءَ السُّوءِ مَا الْعُذْرُ فِي غَدٍ اَيُلْعَنُ مِثْلِى مُسْلِمٌ وَيُكَفِّرُ
اے علماء سوء اکل ( روز قیامت ) تمہارا کیا عذر کیا ہوگا۔ کیا میرے جیسے مسلمان پر لعنت ڈالی جاسکتی ہے اور اس کی تکفیر کی جاسکتی ہے؟
وَمَا تَعْلَمُونَ شُعُونَ رَبِّي وَ فَضْلَهُ وَيَعْلَمُ رَبِّي كُلَّ نَفْسٍ وَ يَنْظُرُ
اور تم خدا کے کاموں اور اس کے فضل کو نہیں جانتے اور میرا رب ہر آدمی کو جانتا ہے اور دیکھ رہا ہے۔
اَنِعْمَةُ رَبِّي فِي يَدَيْكُمْ مُحَاطَةٌ وَيَفْعَلُ رَبِّي مَا يَشَاءُ وَيُظْهِرُ
کیا میرے رب کی نعمت تمہارے ہاتھوں میں محصور ہے حالانکہ میرا رب جو چاہتا ہے کرتا ہے اور اس کو ظاہر کر دیتا ہے۔
ا نَحْنُ نَفِرُّ مِنَ النَّبِيِّ وَبَابِهِ خَفِ اللَّهَ يَا صَيْدَ الرَّدَا كَيْفَ تَجْسُرُ
کیا ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دروازے سے بھاگ سکتے ہیں؟ اسے ہلاکت کے شکار! اللہ سے ڈر۔ تو کیسی جرات کر رہا ہے۔
أَنتُرُكُ قُرانَا كَرِيمًا وَ دُرَرَهُ فَمَالَكَ لَا تَدْرِى صَلَاحًا وَ تَفْجُرُ
کیا ہم قرآن کریم اور اس کے موتیوں کو چھوڑ دیں۔ تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو بھلائی کو جانتا ہی نہیں اور گنہگار بن رہا ہے۔
ا اخْتَرْتَ رِجْسًا بَعْدَ خَمْسِينَ حِجَّةً وَقَدْ كُنْتَ تَشْهَدُ أَنَّ أَحْمَدَ أَطْهَرُ
کیا میں نے پچاس سال کے بعد نا پا کی کو پسند کر لیا ہے؟ ہالانکہ تو تو گواہی دیا کرتا تھا کہ احمد بہت پاکباز ہے۔
وَتَعْلَمُ أَنِّي حِذْرِيَانٌ وَ مُتَّقِى وَتَعْلَمُ زَارِوَ بَعْدَهُ تَتَنَمَّرُ
اور تو جانتا ہے کہ میں بہت پر ہیز گار اور متقی ہوں۔ اور تو میری دھاڑ کو بھی جانتا ہے اور اس کے بعد بھی تو چیتا بنتا ہے۔
تَبَصَّرُ خَصِيْمِي هَلْ تَرَى مِنْ دَلَائِلٍ عَلَى مَا تَقُولُ وَ فَكَرَنْ كَيْفَ تَكْفُرُ
اے میرے مخاصم! دیکھ کیا تو کوئی دلائل پاتا ہے اس بات پر جو تو کہتا ہے؟ اور ضرور سوچ کہ تو کیسے انکار کرتا ہے۔
أَنَحْنُ تَرَكْنَا قِبْلَةَ اللَّهِ شِقْوَةً أَنَبِذُ صُحُفَ اللَّهِ كُفْرًا وَ نَهْجَرُ
کیا ہم نے خدا کے قبلے کو بدبختی سے چھوڑ دیا ہے؟ کیا ہم خدا کی کتابوں کو کفر کرتے ہوئے پھینک رہے اور چھوڑ رہے ہیں؟
أَنَرْغَبُ عَنْ دِينِ النَّبِيِّ الْمُصْطَفَى وَ دِينًا مُخَالِفَ دِينِهِ نَتَخَيَّرُ
کیا ہم مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے روگردان ہورہے ہیں اور کوئی اور دین اس کے دین کے مخالف اختیار کر رہے ہیں؟
سَيُخْزِي الْمُهَيْمِنُ كَاذِبًا تَارِكَ الْهُدَى كِلَانَا أَمَامَ اللَّهِ وَاللَّهُ يَنْظُرُ
خدائے مہیمن جھوٹے اور تارک ہدایت کو ضرور رسوا کر دے گا۔ ہم دونوں ہی اللہ کے سامنے ہیں اور اللہ دیکھ رہا ہے۔
وَ إِنِّي أَنَا الرَّحْمَانِ نَاصِرُ حِزْبِهِ وَمَنْ كَانَ مِنْ حِزْبِى فَيُعْلَى وَ يُنْصَرُ
(خدا نے الہاما کہا) میں ہی رحمان ہوں جو اپنے گروہ کامددگار ہوں اور جو شخص میرے گروہ میں سے ہوگا سو وہی بلند کیا جائے گا اور نصرت دیا جائیگا۔
وَ مَا كَانَ أَنْ تُخْفَى الْحَقَائِقُ دَائِمًا وَمَا يَكْتُمُ الْإِنْسَانُ فَالدَّهْرُ يُظْهِرُ
اور حقائق ہمیشہ کے لئے چھپائے نہیں جاسکتے اور جو کچھ انسان چھپاتا ہے خود زمانہ اسے ظاہر کر دیتا ہے۔
وَلَيْسَ خِفَاءٌ مُّغْلَقٌ فِي دِينِنَا وَمَا جَاءَ مِنْ هَدَى مُّبِينٍ فَنُؤْثِرُ
اور ہمارے دین میں کوئی بھی لانخل پوشیدہ بات نہیں اور جو واضح ہدایت آ چکی سو ہم اسے ہی مقدم کر رہے ہیں۔
سَيُكْشَفُ سِرُّ صُدُورِنَا وَ صُدُورِكُمْ بِيَوْمٍ يَقُودُ إِلَى الْمَلِيُكِ وَ يَحْشُرُ
ہمارے سینوں اور تمہارے سینوں کا راز ضرور کھول دیا جائے گا اس دن جو لوگوں کو اکٹھا کر کے خدا کے حضور پیش کر دے گا۔
فَمَنْ كَانَ يَسْعَى الْيَوْمَ فِي الدِّينِ مُفْسِدًا فَيُحْرَقُ فِي يَوْمٍ لَّظَاهُ تُسَمَّرُ
جو آج مفسد ہو کر دین میں ( بگاڑ کی ) کوشش کرتا ہے وہ ایسے دن جلا دیا جائے گا جس کا شعلہ خوب بھڑ کا یا جائے گا۔
وَإِنَّا عَلَى نُورٍ وَّ اَنْتُمْ عَلَى اللَّظى وَمَا يَسْتَوِي عُمْيٌ وَ قَوْمٌ يُبَصِرُ
اور ہم تو نور پر قائم ہیں اور تم آگ کے شعلے پر ہو اور اندھے اور بصیرت یافتہ لوگ برابر نہیں ہو سکتے۔
وَ مَنْ كَانَ مَحْجُوبًا فَيَأْتِي مُوَسْوِسٌ فَيَكُبُّهُ فِي هُوَةٍ وَ يُدَمِّرُ
اور جو شخص ( علم و عقل سے محروم ہو اس کے پاس وسوسہ ڈالنے والا آتا ہے سو وہ اس کو (جہنم کے گڑھے میں اوندھے
منہ گرا کر ہلاک کر دیتا ہے۔
هَذَا الْهَامٌ مِّنَ اللَّهِ تَعَالَى جَلَّ شَانُهُ
وَمَا يَصْطَفِي اللَّهُ الْعَلِيمُ مُزَوّرًا وَمَا يَجْتَبِي الْفُسَّاقَ رَبِّ أَطْهَرُ
اور خدائے علیم مکار کو فضیلت نہیں دیا کرتا اور پاک رب فاسقوں کو برگزیدہ نہیں کیا کرتا۔
لک
فَذَرْنِي وَخَلَّاقِي وَ لَسْتَ مُصَيْطِرًا عَلَى وَلَا حَكَمٌ وَ قَاضٍ فَتَامُرُ
تو مجھے اور میرے پیدا کرنے والے کو چھوڑ دے۔ مجھ پر تو کوئی داروغہ نہیں ہے اور نہ حکم اور قاضی ہے کہ تو حکم چلائے ۔
وَ اثْرَنِي رَبِّي وَ اَخْزَاکَ خَالِقِي فَقَدْ ضَاعَ يَا مِسْكِينُ مَا كُنْتَ تَبْذُرُ
میرے رب نے مجھے پسند کیا ہے اور میرے خالق نے تجھے رسوا کیا ہے اور بے شک اے مسکین ! ضائع ہو چکا ہے جو تو ہوتا رہا تھا۔
اَ لَيْسَتْ تُقَاةُ اللَّهِ شَرُطًا لِمُؤْمِنٍ فَمَا لَكَ يَوْمَ الْأَخْذِ لَا تَتَذَكَّرُ
کیا خدا کا تقوی مومن کے لئے شرط نہیں؟ تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو گرفت کے دن کو یاد نہیں کرتا۔
وَ عَدَوْتَ حَتَّى قُلْتَ لَسْتُ بِائِبِ وَإِنَّ الْهُدَى بَعْدَ الْقِلَى مُتَوَعِرُ
اور تو نے حد سے اتنا تجاوز کیا کہ کہہ دیا کہ میں تو (اب) واپس آنے والا نہیں ہوں اور یقیناً دشمنی کے بعد ہدایت پانا مشکل ہے۔
ا تُفْتِي بِمَا لَمْ يُنْزِلِ اللَّهُ مِنْ هُدًى وَتُكْفِرُ مَنْ الْقَى السَّلَامَ وَ تَجْسُرُ
کیا تو ایسی بات کا فتوی دیتا ہے جس کے لئے اللہ نے کوئی ہدایت نازل نہیں کی اور جو سلام لے اسے کافر قرار دیتا ہے اور دلیری کرتا ہے۔
وَ وَاللَّهِ بَلْ تَاللَّهِ لَوْ كُنْتَ مُخْلِصًا اَرَيْتُكَ آيَاتٍ وَ لَكِنْ تُزَوِّرُ
بخدا! اللہ کی قسم ! اگر تو مخلص ہوتا تو میں تجھے نشانات دکھا تا لیکن تو تو فریب کر رہا ہے۔
وَلَوْ قَبْلَ الْفَارِي سَأَلْتَ أَمَانَةً لَعَمْرِي هُدِيْتَ وَ صِرْتَ شَيْخًا يُبْصِرُ
اور اگر تو از راہ دیانت مجھے کا فرٹھہرانے سے پہلے (مجھ سے) پوچھ لیتا تو مجھے قسم ہے کہ تو ہدایت پاتا اور ایک صاحب بصیرت شیخ بن جاتا۔
وَلكِن ظَنَنْتَ ظُنُونَ سَوْءٍ بِعُجْلَةٍ كَغُولٍ هَوَى وَالْغُولُ لَا يَتَطَهَّرُ
لیکن تو جلد بازی سے اور ہوائے نفس سے بدگمانی کرنے لگ گیا ایک بھوت کی طرح۔ اور بھوت تو پاک نہیں ہوتا۔
هَلِ الْعِلْمُ شَيْءٌ غَيْرُ تَعْلِيمِ رَبِّنَا وَأَيَّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ نَتَخَيَّرُ
کیا وہ علم کوئی چیز ہے جسے ہمارے رب نے نہ سکھایا ہوا اور کونسی بات ہم اس کے بعد اختیار کر سکتے ہیں؟
كِتَابٌ كَرِيمٌ أُحْكِمَتْ آيَاتُهُ وَحَيَاتُه يُحْيِ الْقُلُوبَ وَيُزْهِرُ
وہ کتاب کریم ہے اس کی آیات محکم ہیں اور اس کی زندگی دلوں کو زندہ اور روشن کرتی ہے۔
يَدُعُ الشَّقِيَّ وَلَا يَمَسُّ نِكَاتَهُ وَيُرْوِي التَّقِيَّ هُدًى فَيَنْمُوْ وَ يُثْمِرُ
وہ بد بخت کو دھکے دیتی ہے اور وہ اسکے نکات کو نہیں چھو سکتا اور وہ پر ہیز گار کو ہدایت سے سیراب کرتی ہے سو وہ نشو و نما پاتا ہے اور پھل دیتا ہے۔
وَ مَتَعَنِي مِنْ فَيُضِهِ لُطْفُ خَالِقِي وَإِنِّي رَضِيعُ كِتَابِهِ وَمُخَفَّرُ
اور میرے رب کی مہر بانی نے اپنے فیض سے مجھے بہرہ ور کیا ہے۔ میں اس کی کتاب کا شیر خوار ہوں اور اسکی حفاظت میں ہوں ۔
كَرِيمٌ فَيُؤْتِي مَنْ يَشَاءُ عُلُوْمَهُ قَدِيرٌ فَكَيْفَ تُكَذِّبَنَّ وَ تَهْكَرُ
وہ کریم ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے اپنے علوم دیتا ہے وہ قدیر ہے۔ سوتو (اس بات کی) کیسے تکذیب کرتا ہے اور کیسے (اس پر ) تعجب کرتا ہے۔
وَ إِنِّي نَظَمُتُ قَصِيدَتِي مِنْ فَضْلِهِ لِتَعْلَمَ فَضْلَ اللَّهِ كَيْفَ يُخَيِّرُ
اور میں نے خدا کے فضل سے اپنا قصیدہ منظوم کیا ہے تا کہ تو جان لے کہ اللہ کا فضل کس طرح برگزیدہ بنا دیتا ہے۔
تَعَالَ بِمَيْدَانِ النِّضَالِ شَجَاعَةً لِيَظْهَرَ عِلْمُكَ فِي الْجِدَالِ وَ تُسْبَرُ
تو میدان مقابلہ میں آجا بہادری سے تا کہ تیرا علم مقابلے میں ظاہر ہو اور تو آزمایا جائے۔
تُرِيدُونَ ذِلَّتَنَا وَنَحْنُ هَوَانَكُمْ فَيُكْرِمُ رَبِّي مَنْ يَشَاءُ وَيَنْصُرُ
تم لوگ ہماری ذلت چاہتے ہو اور ہم تمہاری ذلت ۔ سو میرا رب جسے چاہے گا عزت اور مدد دے گا۔
أَتَطْلُبُ مِنِّي أَيَةَ الْخِزْيِ وَالرَّدَى وَيَأْتِيكَ أَمُرُ اللَّهِ فَجْأَ فَتُبْتَرُ
کیا تو مجھ سے رسوائی اور ہلاکت کے نشان کا طالب ہے؟ اور اللہ کا فیصلہ تجھ پر اچانک آجائے گا اور تو برباد ہو جائے گا۔
وَ حَمَدْتَنِي مِنْ قَبْلُ ثُمَّ ذَمَمْتَنِي فَقَدْ لَاحَ أَنَّكَ خَيْتَعُورٌ مُّزَوِّرُ
اور تو نے پہلے میری تعریف کی پھر میری مذمت کی ۔ پس ظاہر ہو گیا ہے کہ بے شک تو متلون مزاج ( اور ) مگا رہے۔
وَ إِنِّي أَنَا الْخَطَّارُ إِنْ كُنْتَ طَاعِنَا رِمَاحِى مُثَقَّفَةٌ وَ سَيْفِي مُذَكَّرُ
یک
اور بے شک میں شدید نیزہ زن ہوں اگر تو نیزہ زنی کرنے والا ہو۔ میرے نیزے سیدھے کئے گئے ہیں اور میری تلوار فولا دی ہے۔
وَ إِنَّا جَهَرْنَا بِرَ دِيْنِ مُحَمَّدٍ وَ اَنْتَ تَسُبُّ هَوًى وَفِي السَّبِّ تَجْهَرُ
ہم نے تو دین محمد ﷺ کے کنویں کو ظاہر کر دیا ہے اور تو ہوائے نفس سے گالیاں دیتا ہے اور گالیاں بھی علانیہ دیتا ہے۔
مَتَى نَدْنُ مِنْكَ تَرَحُمًا تَتَبَاعَدُ وَنُرِيدُ حَلَّ الْعَقْدِ رُحْمًا فَتَحْتَرُ
ہم جب رحم سے تیرے قریب آتے ہیں تو تو دور ہوتا ہے اور ہم رحم کر کے گرہ کھولنا چاہتے ہیں اور تو اسے مضبوط کرتا ہے۔
وَ سَيْلُكَ صَعْبٌ لَكِنْ اَنْتَ غُشَاءُهُ وَغَيْتُكَ حِمْرٌ لَكِنْ أَنْتُ تُدَعْثَرُ
تیر اسیلاب تو سخت ہے لیکن تو تو اس کی جھاگ ہی ہے اور تیری بارش تیز ہے لیکن تو ہی تباہ ہوگا۔
وَ مَا إِنْ أَرَى فِيْكَ التَّخَوُّفَ وَالتَّقَى وَإِنَّ الْفَتَى يَخْشَى إِذَا مَا يُذْعَرُ
اور میں تجھ میں خوف (خدا) اور تقویٰ بالکل نہیں پاتا حالانکہ ایک جوانمرد خشیت اختیار کرتا ہے جبکہ اسے ڈرایا جائے۔
وَ مَنْ كَذَّبَ الصِّدِّيقَ هُتِكَ سِرُّهُ وَ مَنْ اَكْثَرَ التَّكْفِيرَ يَوْمًا سَيُكْفَرُ
اور جو بچے کو جھٹلائے اس کی پردہ دری کی جائے گی اور جو کثرت سے تکفیر کرتا ہے ضرور وہ بھی کسی دن کا فر قرار دیا جائے گا۔
وَ إِنْ تَضْرِبَنَّ عَلَى الصَّلَاتِ زُجَاجَةً فَلَا الصَّخْرُ بَلْ إِنَّ الدُّجَاجَةَ تُكْسَرُ
اور اگر تو پتھر کے اوپر شیشے کو دے مارے تو پتھر تو نہیں بلکہ یقیناً شیشہ ہی ٹوٹے گا۔
فَهَلْ فِي مُنَاسٍ مُّكْفِرِينَ مُدَبِّرٌ يُدَبِّرُ فِي قَوْلِي وَ فِي الْكُتُبِ يَنظُرُ
پس تکفیر کرنے والے لوگوں میں کوئی سوچنے والا بھی ہے؟ جو میرے اقوال میں فکر سے کام لے اور میری کتابوں میں غور کرے۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي أَيْسٌ مِنْ صَلَاحِهِمْ وَ مَا إِنْ أَرَى شَخْصًا يَكُفُّ وَ يَحْذَرُ
خدا کی قسم ! میں ان کی صلاحیت سے مایوس ہوں اور میں ایسا کوئی شخص نہیں دیکھتا جو ڑک جائے اور ڈرے۔
وَ قُلْتُ لِشَيخ قَدْ تَقَدَّمَ ذِكْرُهُ اِلَامَ تُكَفِّرُنَا وَتَهْجُرُ وَتَصْعَرُ
اور میں نے اس شیخ کو جس کا ذکر پہلے ہو چکا ہے کہا تو کب تک ہماری تکفیر اور بدگوئی کرتا رہے گا اور چیں بجیں رہے گا۔
تَعَالَ تُبَاهِلُ فِي مَقَامٍ مُّعَيَّنٍ لِيَهْلَكَ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ وَ مُزَوِّرُ
تو آ کہ ایک مقررہ مقام میں ہم مباہلہ کر لیں تا کہ ہلاک ہو جائے وہ شخص جو جھوٹا اور مکار ہے۔
حَلَفْتُ يَمِينًا مِّنْ لِعَانٍ مُّؤَكَّدٍ فَإِنِّي بِمَيْدَانِ اللَّـعَانِ سَاحْضُرُ
میں نے مؤکد لعنت کے ساتھ حلف اٹھایا کہ میں مباہلہ کے میدان میں ضرور حاضر ہو جاؤں گا۔
فَإِذَا أَتَى بَعْدَ التَّرَصُّدِيَوْمُنَا فَقُمْتُ وَلَمْ أَكْسَلُ وَمَا كُنتُ أَقْصُرُ
پھر جب انتظار کے بعد ہمارا وہ دن آ گیا تو میں اٹھ کھڑا ہوا اور نہ میں نے سستی کی اور نہ میں کوتاہی کرنے والا تھا۔
خَرَجْنَا وَخَلْقٌ كَانَ يَسْعَى وَرَاءَنَا لِيَنْظُرَ كَيْفَ يُبَاهِلَنُ وَيُكَفِّرُ
ہم نکل کھڑے ہوئے اور لوگ ہمارے پیچھے تیزی سے آ رہے تھے تا کہ وہ دیکھیں کہ وہ شیخ کس طرح مباہلہ کرتا ہے اور تکفیر کرتا ہے۔
فَجَاءَ وَلَكِنْ لَمْ يُبَاهِلُ مَخَافَةً وَ أَعْرَضَ حَتَّى لَامَ مَنْ هُوَ يُبْصِرُ
سو وہ آتو گیا لیکن ڈر کے مارے اس نے مباہلہ نہ کیا اور مباہلہ سے اعراض کیا یہاں تک کہ دیکھنے والے اسے ملامت کرنے لگے۔
وَ لَمْ يَتَمَالَكُ أَنْ يُبَاهِلَ كَالْفَتَى وَظَلَّ يُرِينَا ظَهْرَ جُبْنٍ وَيُدْبِرُ
اور اسے قدرت نہ ہوئی کہ ایک جوان مرد کی طرح مباہلہ کرے اور وہ ہمیں بزدلی کی پیٹھ دکھاتا رہا اور پیٹھ پھیر گیا۔
وَ جَاشَتُ إِلَيْهِ النَّفْسُ خَوْفًا وَخَشْيَةً وَقَدْ خِفْتُ أَنْ يُغْشَى عَلَيْهِ وَ يُخْطَرُ
اور وہ خوف اور ڈر کے مارے ہانپنے لگا اور میں ڈرا کہ اس پر غشی طاری ہو جائے گی اور وہ خطرے میں پڑ جائے گا۔
وَوَجَدْتُهُ بَحَرًا وَمُوْجِسَ خِيفَةٍ كَانَ حُسَامِي يَهْجَمَنُ وَ يُبَيِّرُ
اور میں نے اسے سخت مبہوت اور خوف کا احساس رکھنے والا پایا۔ گویا کہ میری تلوار ضر ور حملہ کر دے گی اور (اسے) کاٹ ڈالے گی۔
فَقُلْتُ لَهُ لَمَّا أَبَى إِنَّ حُجَّتِي لَقَدْ تَمَّ وَاللَّهُ الْعَلِيمُ سَيَأْمُرُ
جب اس نے انکار کیا تو میں نے اسے کہہ دیا کہ میری محبت بے شک تمام ہو چکی ہے اور اب خدائے علیم ضرور کوئی حکم دے گا۔
وَ إِنْ شِئْتَ سَلُ مَنْ كَانَ فِيْنَا حَاضِرًا وَمَا قُلْتُ إِلَّا مَا هُوَ الْمُتَقَرِّرُ
اگر تو چاہے تو پوچھ لے اس شخص سے جو ہم میں موجود تھا اور میں نے وہی بات کہی ہے جو ثابت شدہ ہے۔
وَبَاهَلَنِي مِنْ غَزْنَوِتِينَ مُكْفِرٌ وَقُوْفًا لَّدَى شَجَرَاتِ أَرْضٍ يَشْجَرُ
اور غزنویوں میں سے ایک کا فرٹھہرانے والے نے مجھ سے مباہلہ کیا جب کہ وہ درختوں والی زمین کے پاس کھڑا ہو کر جھگڑا کر رہا تھا۔
فَقُمْتُ بِصَحْبِى لِلدُّعَاءِ مُبَاهِلًا وَكَانَ مَعِي رَبِّي يَرَانِي وَ يَنظُرُ
تو میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ دعا کیلئے مباہلہ کرتا ہوا کھڑا ہو گیا اور میرا رب میرے ساتھ تھا۔ مجھے دیکھ رہا تھا اور مجھ پر نظر کر رہا تھا۔
فَصُعِدَ صَرُخُ الصَّادِقِينَ إِلَى السَّمَا لِمَا أَخَذَتْهُمْ رِقَةٌ وَتَاثُرُ
سو صادقوں کی فریاد آسمان تک پہنچ گئی کیونکہ ان پر رقت اور تاثر طاری ہو گئے ۔
فَأَعْجَبَ خَلْقًا جَيْشُهُمْ وَبُكَاؤُهُمْ فَبَكَوْا بِمَبْكَاهُمْ وَقَامَ الْمَحْشَرُ
سولوگوں کو ان کے جوش اور رونے نے حیران کر دیا کہ ان کو روتا دیکھ کر وہ بھی رو پڑے اور ایک قیامت برپا ہوگئی ۔
وَ ظَلَّ الْمُبَاهِلُ يَقْذِفَنَّ مُكَفِّرًا فَيَا عَجَبًا مِّنْ دِينِهِمْ كَيْفَ كَفَرُوا
اور (غزنوی ) مباہل تکفیر کرتے ہوئے تہمت لگا تا رہا۔ ان کے دین پر تعجب ہے کہ انہوں نے کیسے تکفیر کی ۔
وَمَا الْكُفْرُ إِلَّا مَا يُسَمِّيهِ رَبُّنَا فَذَرْهُمْ يَسُبُّوا كَيْفَ شَاءُ وُا وَ يُكْفِرُوا
اور کفر تو وہ ہے جس کو ہمارا رب کفر کہے۔ تو انہیں چھوڑ دے جس طرح وہ چاہیں گالیاں دیں اور تکفیر کریں۔
وَإِنَّا تَوَكَّلْنَا عَلَى اللهِ رَبِّنَا وَقَدْ شَدَّ اَزْرَ الْعَبْدِ رَبِّ مُبَشِّرُ
اور یقینا ہم نے اللہ تعالیٰ پر جو ہمارا رب ہے تو کل کیا ہے اور بشارت دینے والے رب نے اپنے بندے کی ہمت بڑھا دی ہے۔
وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ كُلُّه لِرَبِّ يَرَى حَالِي وَ قَالِي وَ يَنْصُرُ
اور ہماری آخری پکار یہ ہے کہ سب کی سب حمد اسی رب کی ہے جو میرا حال وقال دیکھتا ہے اور مدد دیتا ہے۔
(کرامات الصادقين روحانی خزائن جلد کے صفحہ اے تا ۸۹ )