اَلَا اَیُّھَا الوَاشِیْ اِلَامَ تُکَذِّبُ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

القصيدة الرابعة
چوتھا قصیدہ
الَا أَيُّهَا الْوَاشِي اِلَامَ تُكَذِّبُ وَتُكْفِرُ مَنْ هُوَ مُؤْمِنُ وَ تُؤَنِّبُ
اے دروغ گو! تو کب تک تکذیب اور تکفیر کرتا رہے گا اس کی جو مومن ہے اور اسے دھمکی آمیز ملامت کرتا رہے گا۔
وَالَيْتُ أَنِّي مُسْلِمٌ ثُمَّ تُكْفِرُ فَأَيْنَ الْحَيَا أَنْتَ امْرُؤٌ أَوْ عَقْرَبُ
اور میں قسم کھا چکا ہوں کہ میں مسلمان ہوں تو پھر بھی ( مجھے ) کافر کہتا ہے۔ حیا کہاں گئی ؟ تو آدمی ۔ دمی ہے یا بچھو ۔
ا لَا اِنَّنِي تِبْرٌ وَ أَنْتَ مُذَهَّبٌ أَلَا إِنَّنِي أَسَدٌ وَإِنَّكَ تَعْلَبُ
سن لے! کہ میں تو خالص سونا ہوں اور تجھ پر سونے کا ملمع کیا گیا ہے۔ سن لے! کہ میں تو شیر ہوں اور تو یقیناً لومڑی ہے۔
أَلَا إِنَّنِي فِي كُلِّ حَرْبٍ غَالِبٌ فَكِدْنِي بِمَا زَوَّرْتَ وَالْحَقُّ يَغْلِبُ
سن لے! کہ یقیناً میں ہر لڑائی میں غلبہ پانے والا ہوں سو تو اپنے جھوٹ کے ساتھ میرے متعلق تدبیر کرتارہ اور (یا درکھ کہ حق ہی غالب ہوگا۔
وَ بَشَّرَنِي رَبِّي وَقَالَ مُبَشِّرًا سَتَعْرِفُ يَوْمَ الْعِيدِ وَالْعِيدُ أَقْرَبُ
اور میرے رب نے مجھے بشارت دی ہے اور بشارت دیتے ہوئے کہا ہے۔ تو عید کے دن کو جان لے گا اس حال میں کہ (مسلمانوں کی عام) عید ( اسکے ) قریب تر ہو گی ۔
وَ نَعَمَنِى رَبِّي فَكَيْفَ اَرُدُّهُ وَهَذَا عَطَاءُ اللَّهِ وَالْخَلْقُ يَعْجَبُ
اور خدا نے مجھ پر انعام کیا ہے تو میں اسے کیسے رڈ کر دوں۔ اور یہ تو اللہ کی عطا ہے اور لوگ ( اس پر ) تعجب کر رہے ہیں۔
وَ سَوْفَ تَرى أَنِّي صَدُوقٌ مُؤَيَّدٌ وَ لَسْتُ بِفَضْلِ اللَّهِ مَا أَنْتَ تَحْسَبُ
اور تو جلد دیکھ لے گا کہ یقیناً میں سچا ( اور ) تائید یافتہ ہوں۔ اور خدا کے فضل سے میں ایسا نہیں جیسا کہ تو خیال کر رہا ہے۔

وَ يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَانُ أَمْرِي فَيَنْجَلِي اهذا ظَلَامٌ أَوْ مِنَ اللَّهِ كَوْكَبُ
اور خدا تجھ پر میرا معاملہ کھول دے گا تو ظاہر ہو جائے گا کہ یہ تاریکی ہے یا اللہ کی طرف سے روشن ستارہ ہے۔
يَرَى اللَّهُ مَا هُوَ مُخْتَفِى فِي قُلُوبِنَا فَيَفْضَحُ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ وَ يُكَذِّبُ
اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ ہمارے دلوں میں مخفی ہے۔ پس رسوا ہو گا وہ جو جھوٹا ہے اور تکذیب کر رہا ہے۔
وَ يَعْلَمُ رَبِّي مَنْ هُوَ الشَّرُّ مَنْزِلًا وَمَنْ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ بَرٌ مُّقَرَّبُ
اور میرا رب جانتا ہے کہ مرتبہ میں کون بدترین ہے اور کون خدا کے نزدیک نیک اور مقرب ہے۔
الَامَ تَرَى زُورًا كَصِدْقٍ مُّمَحِّضٍ وَتَسْتَجْلِبُ الْحَمْقَى إِلَيْهِ وَ تَجْذِبُ
تو کب تک اپنے جھوٹ کو خالص سچائی کی طرح خیال کرتا رہے گا اور احمقوں کو اس کی طرف لانا چاہے گا اور (انہیں اس کی طرف کھینچے گا۔
وَقَاسَمُتَهُمُ أَنَّ الْفَتَاوَى صَحِيحَةٌ وَعَلَيْكَ وِزْرُ الْكِذُبِ إِنْ كُنتَ تَكْذِبُ
لک
اور تو نے ان سے قسم کھائی کہ وہ فتوے صحیح ہیں حالانکہ اگر تو جھوٹ بول رہا ہے تو جھوٹ کا وبال تجھ پر پڑے گا۔
وَ هَلْ لَّكَ مِنْ عِلْمٍ وَ نَضٌ مُحْكَم عَلَى كُفْرِنَا أَوْ تَخْرِصَنَّ وَ تَتَغَبُ
اور کیا تیرے پاس کوئی علم حقیقی اور پختہ نص ہمارے کفر پر موجود ہے یا تو ضرور اٹکل سے کام لے رہا ہے اور فساد کر رہا ہے ۔
كَمِثْلِكَ أُمَمٌ قَدْ أُبِيدُوا بِذَنْبِهِمْ فَتَحَسَّسَنُ مِنْ نَّاهِمُ مَّا أُعْقِبُوا
تیرے جیسی کئی قو میں اپنے گناہ کی وجہ سے ہلاک کی گئیں ہیں۔ تو ان کی خبروں سے پتہ لگا کہ وہ کیسا عذاب دیئے گئے ۔
ا تُغْدِفُ فِي حَرْبِي قِنَاعًا دُونَنَا وَتَتْرُكُ مَا أَمَّمْتَ جُبْنَا وَ تَهْرُبُ
کیا تو مجھ سے لڑنے میں میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال لیتا ہے اور تو چھوڑ دیتا ہے بزدلی سے اس امر کو جس کا تو نے قصد کیا (یعنی مباہلہ و مناظرہ) اور بھاگ جاتا ہے۔
وَمَا الْبَحْتُ إِلَّا مَا عَلِمْتَ وَ ذُقْتَهُ وَ تِلْكَ وِهَادٌ لِلْمَنَايَا تُقَوِّبُ
اور بحث تو وہی ہے جسے تو جانتا ہے اور چکھ چکا ہے اور یہ تو موتوں کے گڑھے ہیں جو تو کھود رہا ہے۔
وَ مَا فِي يَدَيْكَ بِغَيْرِ فَلْسٍ مُّذَهَّبٍ تُضِلُّ أُمَيْمًا بِالسَّرَابِ وَ تَخْلُبُ
اور تیرے ہاتھوں میں ملتمع شدہ پیسوں کے سوا کچھ نہیں۔ تو نام نہاد لیڈر بن کر ایک سراب کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کرتا اور دھو کہ دیتا ہے۔

وَ شَاهَدتُ أَنَّكَ لَسْتَ اَهْلَ مَعَارِفٍ وَتَلْهُو وَ تَهْذِي كَالسُّكَارَى وَ تَلْعَبُ
اور میں دیکھ چکا ہوں کہ تو صاحب معرفت نہیں ہے اور لہو و لعب میں مبتلا اور نشہ والوں کی طرح بکواس کر رہا ہے۔
متى نُبُدِ أَخْلَا قَا فَتُبْدِ ذَمِيْمَةً وَتَتْرُكُ مَا هُوَ مُسْتَطَابٌ وَأَطْيَبُ
جب ہم اخلاق ظاہر کرتے ہیں تو تو بد خلقی ظاہر کرتا ہے اور چھوڑ دیتا ہے اس شے کو جو پاک اور ستھری ہے۔
وَ عَادَيْتَنِي وَ طَوَيْتَ كَشْحًا عَلَى الاذى وَ رَمَيْتَ حِقْدًا كُلَّمَا كُنْتَ تَجْعَبُ
اور تو نے مجھ سے عداوت کی اور دکھ دینے پر مستعد ہو گیا اور تو کینے سے پھینک چکا ہے وہ سب تیر جو تو ترکش میں رکھتا تھا۔
وَ كُنْتَ تَقُولُ سَاَغْلِبَنَّ بِحُجَّتِي وَمَا كُنْتَ تَدْرِي أَنَّكَ الْيَوْمَ تُغْلَبُ
اور تو کہتا تھا کہ میں حجت سے ضرور غالب آجاؤں گا اور تو نہیں جانتا تھا کہ آج تو مغلوب ہوگا۔
وَ لَسْتُ بِعَادٍ مُسْرِفِ بَلْ إِنَّنِي عَرُوفٌ عَلَى إِبْذَائِكُمْ أَتَحَبَّبُ
اور میں حد سے گذرنے والا مسرف نہیں ہوں۔ بہت نیک سلوک کرنے والا ہوں ۔ تمہارے دکھ دینے پر بھی محبت رکھتا ہوں ۔
وَ إِنِّي أَمَامَ اللَّهِ فِي كُلِّ سَاعَةٍ وَيَنْظُرُ رَبِّي كُلَّمَا هُوَ أَكْسِبُ
اور میں ہر گھڑی خدا کے سامنے ہوں اور جو کچھ میں کر رہا ہوں میرا رب اسے دیکھ رہا ہے۔
فَإِنْ كُنْتَ عَادَيْتَ الْخَبِيثَ تَدَيُّنًا فَتُكْرَمُ عِنْدَ مَلِيكِنَا وَ تُقَرَّبُ
اگر تو دیانتداری سے خبیث (چیز) سے عدوات رکھ رہا ہے تو تو ہمارے مالک کے سامنے عزت پائے گا اور مقرب ہوگا۔
وَإِنْ كُنْتَ قَدْ جَاوَزْتَ حَدَّ تَوَرُّعٍ وَقَفَوْتَ مَالَمْ تَعْلَمَنَّ فَتُعْتَبُ
اور اگر تو ایسا ہے کہ پر ہیز گاری کی حد سے تجاوز کر چکا ہے اور تو اس چیز کے پیچھے پڑ گیا ہے جسے تو نہیں جانتا۔ تو تو معتوب ہوگا۔
فَسَوْفَ تَرى فِي هَذِهِ ضَرْبَ ذِلَّةٍ وَيَوْمُ نَكَالِ اللَّهِ أَخْرَى وَ أَعْطَبُ
تو جلد اسی دنیا میں ذلت کی مار دیکھ لے گا اور اللہ کے عذاب کا دن تو بہت رسوا کرنے والا اور بہت ہی مہلک ہے۔
وَ مَنْ كَانَ لَاعِنَ مُؤْمِنٍ مُّتَعَمِّدًا فَعَلَيْهِ ذِلَّةٌ لَعْنَةٍ لَّا تَنُكُبُ
اور جو شخص مومن کو عمد العنت کرنے والا ہو۔ پس اس پر لعنت کی ذلت پڑے گی جو نہیں ہٹے گی۔

أَتَأْمُرُ بِالتَّقْوى وَتَفْعَلُ ضِدَّةَ وَتَنْكُتُ عَهْدًا بَعْدَ عَهْدٍ وَ تَهْرُبُ
کیا تو تقویٰ کا حکم دیتا ہے اور خود تو اس کے کے مخالف عمل کرتا ہے اور عہد کرنے کے بعد عہد کو توڑ دیتا ہے اور بھاگ جاتا ہے۔
وَ لِي لَكَ فِي أَعْشَارِ قَلْبِي لَوْعَةٌ فَكَفِّرُ وَ كَذَّبُ إِنَّنِي لَسْتُ أَغْضَبُ
اور میرا حال تو یہ ہے کہ میرے دل کے گوشوں میں تیری محبت کی جلن رچی ہوئی ہے پس تو تکفیر کر اور تکذیب کرتا رہ ۔ یقیناً میں غضب میں نہیں آؤں گا۔
أَلَا أَيُّهَا الشَّيْخُ اتَّقِ اللَّهَ الَّذِي يَهُدُّ عَمَارَاتِ الْهَوَى وَ يُخَرِّبُ
سن اے شیخ ! اس اللہ سے ڈر جو حرص و ہوا کی عمارتوں کو ڈھا دیتا اور ویران کر دیتا ہے۔
إِذَا مَا تَوَقَّدَ قَهُرُهُ يُهْلِكُ الْوَرى فَمَا حِيْصَ مِنْ ابْنِ حُسَامٍ يَعْضِبُ
جب اس کا قہر بھڑکتا ہے تو مخلوق کو ہلاک کر دیتا ہے پس نہیں بچایا گیا اس سے کوئی تیز دھار تلوار کا دھنی بھی ۔
أَتَعْرِى كَمِثْلِ الذِّنْبِ وَاللَّهِ إِنَّنِي اَرَاكَ كَأَنَّكَ أَرْنَبٌ أَوْ تَعْلَبُ
کیا تو بھیڑیے کی طرح آواز نکالتا ہے۔ بخدا میں تجھ کو پاتا ہوں گویا کہ تو خرگوش ہے یا لومڑی۔
وَ مَا إِنْ أَرَى فِي خَيْطِ كَبْدِكَ قُوَّةً وَيُصْلِحُ رَبِّي مَا تَهُدُّ وَ تَشْغَبُ
اور میں تیرے جگر کے عصبے میں کوئی قوت نہیں پاتا اور میرا رب درست کر دے گا اس عمارت کو جسے تو گرانا چاہتا ہے اور پھر اشتعال پیدا کرتا ہے۔
أَلَمْ تَعْرِفَنْ رُؤْيَايَ كَيْفَ تَحَقَّقَتْ وَاَصْدَقُ رُؤْيَا مُؤْمِنٌ لَّا يُكَذَّبُ
کیا تو نے نہیں جانا کہ میری خواب کیسی بچی ہوئی اور جس کی خواہیں سچی ہوں وہ مومن ہوتا ہے (اور ) جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
وَ يَأْتِيكَ مِنْ آثَارِ صِدْقِى بِكَثُرَةٍ فَلْيَرْقَبَنُ أَوْقَاتَهَا الْمُتَرَقِّبُ
اور میری سچائی کے آثار کثرت سے تیرے پاس آئیں گے پس چاہیئے کہ انتظار کرنے والاضرور اس کے وقتوں کا انتظار کرے۔
فَإِنْ كُنْتُ كَذَّابًا فَأَنْتَ مُنَعَمْ وَإِنْ كُنْتُ صِدِّيقًا فَسَوْفَ تُعَذِّبُ
سواگر میں کذاب ہوں تو تو انعام پائے گا اور اگر میں سچا ہوں تو تو ضرور عذاب دیا جائے گا۔
ا تُكْفِرُنِي فِي أَمْرِ عِيسَى تَجَاسُرًا وَ كَذَّبْتَنِي خِطْاً وَ لَسْتَ تُصَوِّبُ
کیا تو عیسی کے معاملہ میں جسارت سے میری تکفیر کرتا ہے۔ اور تو نے غلطی سے میری تکذیب کی ہے اور تو درست راہ پر نہیں۔

M
تُوُفِّيَ عِيسَى هَكَذَا قَالَ رَبُّنَا صَرِيحًا فَصَدَّقْنَا وَ لَا نَتَرَيَّبُ
عیسی تو وفات پا گیا ہے۔ اسی طرح ہمارے رب نے صراحت سے کہا ہے سو ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں اور شک نہیں کرتے۔
وَكَيْفَ نُكَذِّبُ آيَةً هِيَ قَوْلُهُ وَتَصْدِيقُ كَلِمَتِهِ أَهَم وَ أَوْجَبُ
اور کیسے جھٹلا سکتے ہیں ہم اس آیت کو جو خدائی قول ہے اور خدا کی باتوں کی تصدیق تو بہت ہی ضروری اور بہت ہی واجب ہے۔
نَهى خَالِقِي أَنْ نُحْيِيَنَّ ابْنَ مَرْيَمَ وَ تِلْكَ الَّتِي كَفَّرُتَ مِنْهَا وَ تَنْصَبُ
میرے خالق نے منع کر دیا ہے کہ ہم ابن مریم کو زندہ قرار دیں۔ یہی وہ مسئلہ ہے جس کی وجہ سے تو نے تکفیر کی ہے اور تو یونہی مشقت اٹھا رہا ہے۔
وَ لَمْ يَبْقَ لِي فِي مَوْتِهِ رِيحُ رِيبَةٍ لِمَا الْهَمَنِي مَلِكٌ صَدُوقٌ مُّتَوِّبُ
اور میرے لئے تو اس کی موت میں شک کی بو تک باقی نہیں رہی اس وجہ سے کہ مجھے الہام کیا ہے سچے بادشاہ نے جو متوجہ ہونے والا ہے۔
أَقُولُ وَ لَا أَخْشَى فَإِنِّي مَثِيلُهُ وَلَوْ عِنْدَ هَذَا الْقَوْلِ بِالسَّيْفِ أُضْرَبُ
میں کہتا ہوں اور ڈرتا نہیں کہ بے شک میں اس کا مثیل ہوں خواہ یہ بات کہنے پر مجھے تلوار سے بھی مار دیا جائے۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي جِئْتُ حِيْنَ مَجِينِهِ وَهُوَ فَارِسٌ حَقًّا وَإِنِّي مُحْقِبُ
اور خدا کی قسم ! میں آیا ہوں اس کی آمد کے وقت پر سوار تو وہ یقینا ہے لیکن میں اسے اپنے پیچھے سوار کر کے لایا ہوں۔
وَقَدْ جَاءَ فِي الْقُرْآنِ ذِكْرُ وَفَاتِهِ وَمَا جَاءَ فِيهِ هُوَ الَّذِي هُوَ أَصْوَبُ
اور قرآن میں اس کی وفات کا ذکر آ چکا ہے اور جو کچھ اس میں آیا ہے وہی زیادہ صحیح ہے۔
وَلَوْ كَانَ فِي الْقُرْآنِ أَمْرٌ خِلَافَةَ لَآثَرْتُهُ دِينًا وَلَا تَجَنَّبُ
اور اگر قرآن میں اس کے برخلاف کوئی امر ہوتا تو میں دین کے طور پر اسے ہی اختیار کرتا اور اجتناب نہ کرتا۔
وَلَكِنْ كِتَابُ اللهِ يَشْهَدُ أَنَّهُ تَنَاوَلَ مِنْ كَأْسِ الْمَنَايَا فَتَعْجَبُ
لیکن اللہ کی کتاب یہ گواہی دیتی ہے کہ یقیناً وہ موتوں کا پیالہ پی چکا ہے۔ پھر بھی تو حیران ہو رہا ہے۔
ا مِنْ غَيْرِ مَنْبَعِ هَدْيِهِ نَطْلُبُ الْهُدَى وَكُلٌّ مِّنَ الْفُرْقَانِ يُعْطَى وَيُرْهَبُ
کیا ہم اس کی ہدایت کے چشمے کے سوا ہدایت طلب کریں حالانکہ ہر ایک شخص کو (ہدایت ) قرآن کریم سے ہی دی اور بخشی جاتی ہے۔

فَيُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْكَرِيمِ وَكُتُبِهِ فَأَيْنَ بِحِقْدِكَ يَا مُكَفِّرُ تَذْهَبُ
پس ہم خدائے کریم اور اس کی کتابوں پر ایمان لاتے ہیں۔ پس اے مکفر ! تو اپنے کینے کے ساتھ کدھر جا رہا ہے؟
وَيَعْلَمُ رَبِّي كُلَّمَا فِي عَيْبَتِي عَلِيمٌ فَلَا يَخْفَى عَلَيْهِ مُغَيَّبُ
اور میر ارب جانتا ہے جو کچھ میرے صندوق سینہ میں ہے۔ وہ بہت جاننے والا ہے۔ سو اس پر کوئی امر غیب مخفی نہیں ۔
وَ هَذَا هُدَى اللَّهِ الَّذِي هُوَ رَبُّنَا فَإِنْ كُنْتَ تَرْغَبُ عَنْ هُدًى لَا نَرْغَبُ
اور یہ اس اللہ کی ہدایت ہے جو ہمارا رب ہے سو اگر تو ہدایت سے اعراض کرتا ہے تو ہم تو اعراض نہیں کریں گے۔
وَ إِنَّ سِرَاجِي قَوْلُهُ وَكِتَابُهُ فَاِنْ اَعْصِهِ فَسَنَاهُ مِنْ أَيْنَ أَطْلُبُ
اور میرا چراغ تو اس کا فرمودہ اور اس کی کتاب ہے اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو اس کی روشنی کہاں سے طلب کروں ۔
وَ إِنَّ كِتَابَ اللَّهِ بَحْرُ مَعَارِفٍ وَنَجِدَنَّ فِيهِ عُيُونَ مَا نَسْتَعْذِبُ
اور بے شک اللہ کی کتاب تو معارف کا سمندر ہے اور ہم اس میں ضرور ایسے چشمے پاتے ہیں جنہیں ہم شیریں پاتے ہیں ۔
وَ كَمْ مِنْ نِكَاتٍ مِثْلَ غِيْدٍ تَمَتَّعَتْ بِهَا مُهْجَتِي مِنْ هَذِي رَبِّي فَجَرِّبُوا
اور بہت سے نکتے نازک اندام دلر باؤں کی طرح ہیں کہ ان سے میری جان اپنے رب کی رہنمائی سے لطف اندوز ہوئی ۔ پس تم بھی تجربہ کرو۔
إِذَا مَا نَظَرْتُ إِلَى ضِيَاءِ جَمَالِهِ فَإِذَا الْجَمَالُ عَلَى سَنَا الْبَرْقِ يَغْلِبُ
جب میں نے اس کے جمال کی روشنی کو دیکھا تو ناگاہ اس کا حسن بجلی کی روشنی پر بھی غالب آ رہا تھا۔
رَأَيْتُ بِنُورِ نُورَهُ فَتَبَيَّنَتْ عَلَى حَقَائِقُهُ فَفِيهَا أُقَلَّبُ
میں نے نور (بصیرت ) کے ذریعہ قرآن کا نور دیکھا تو ظاہر ہو گئے مجھ پر اس کے حقائق اور انہی پر میں غور کرتا رہتا ہوں ۔
يَصُدُّ عَنِ الطَّغُوى وَ يَهْدِى إِلَى التَّقَى خَفِيرٌ إِلَى طُرَقِ السَّلَامَةِ يَجْلِبُ
وہ سرکشی سے روکتا ہے اور تقویٰ کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ وہ پناہ دینے والا ہے ( اور ) سلامتی کی راہوں کی طرف کھینچتا ہے۔
يَجُرُّ إِلَى الْعُلْيَا وَ جَاءَ مِنَ الْعُلى كَمَا هُوَ أَمْرٌ ظَاهِرٌ لَيْسَ يُحْجَبُ
وہ بلندی کی طرف کھینچتا ہے اور بلندی سے آیا ہے جیسا کہ یہ بات ظاہر ہے پردہ میں نہیں ۔

وَ سِرُّ لَطِيفٌ فِي هُدَاهُ وَنُكْتَةٌ كَنَجْمٍ بَعِيدٍ نُورُهَا تَتَغَيَّبُ
وہ اپنی ہدایت میں ایک لطیف بھید اور ایک نکتہ ہے دور کے ستارے کی طرح جس کا نور چھپا رہتا ہے۔
وَ مَنْ يَّاتِهِ يُقْبَلُ وَمَنْ يُهْدَ قَلْبُهُ إِلى مَا مِنِ الْفُرْقَانِ لَا يَتَذَبْذَبُ
اور جو اس کے پاس آتا ہے قبول کیا جاتا ہے اور جس کے دل کی رہنمائی کی جائے وہ فرقان کی امن گاہ کی طرف (آنے میں ) مذبذب نہیں ہوتا۔
يُضِيءُ الْقُلُوبَ وَيَدْفَعَنَّ ظَلَامَهَا وَيَشْفِى الصُّدُورَ سَوَادُهُ وَ يُهَدِّبُ
وہ دلوں کو روشن کرتا اور ان کی تاریکیوں کو دور کرتا ہے اور اس کی تحریر سینوں کو شفا دیتی ہے اور مہذب کرتی ہے۔
فَقُلْتُ لَهُ لَمَّا شَرِبْتُ زُلَالَهُ فِدَى لَّكَ رُوحِي أَنْتَ عَيْنِي وَ مَشْرَبُ
پس میں نے قرآن سے کہا جب میں نے اس کا شیریں اور صاف پانی پیا۔ تجھ پر میری جان قربان ہو کہ تو میرا چشمہ اور گھاٹ ہے۔
وَ كَمْ مِنْ عَمِينٍ قَدْ كَشَفْتَ غِطَاءَهُمْ وَنَجَّيْتَهُمْ عَمَّا يُعَفِّى وَيَشْغَبُ
اور بہت سے اندھے ہیں جن کا پردہ تو نے ہٹا دیا۔ اور انہیں اس چیز سے تو نے نجات دی جو مٹا دیتی ہے اور فتنہ اٹھاتی ہے۔
ا لَا رُبَّ خَصْمٍ خَاضَ فِيْهِ عَدَاوَةً فَأَلْهَاهُ عَنْ خَوْضٍ سَنَاهُ الْمُؤَنِّبُ
سنو! بہت سے دشمن ہیں جنہوں نے عداوت سے اس میں نازیبا بحث کی۔ برائی سے نفرت دلانے والی اس کی روشنی نے انہیں نازیبا بحث سے ہٹادیا۔
وَ إِنْ يَفْتَحَنُ عَيْنَيْكَ وَهَّابُ الْهُدى فَكَأَيِّنْ تَرَى مِنْ سِرِّهِ لَكَ مُعْجِبُ
اور ہدایت کا عطا کرنے والا اگر تیری دونوں آنکھوں کو کھول دے تو تو اس کے کس قدر بھید دیکھے گا جو تیرے لئے عجیب ہونگے ۔
وَأَنَّى لِعَقْلِ النَّاسِ نُورٌ كَنُورِهِ وَإِنَّ النُّهى بِبَيَانِهِ يَتَهَذَّبُ
لوگوں کی عقل میں اس جیسا نور کہاں ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ عقلیں تو اس کے بیان سے ہی سنورتی ہیں۔
وَ وَاللَّهِ يَجْرِي تَحْتَهُ نَهْرُ الْهُدَى وَمَنْ أَكْثَرَ الْإِمْعَانَ فِيْهِ فَيَشْرَبُ
اور خدا کی قسم ! اس کے نیچے تو ہدایت کی نہر بہتی ہے اور جو اس کی گہرائی میں بار بار جائے وہ (اس سے) پئے گا۔
وَ مَنْ يُمْعِنِ الْأَنْظَارَ فِي الْفَاظِهِ فَإِلَى سَنَاهُ النَّامِ يَصْبُ وَ يُسْحَبُ
اور جو اس کے الفاظ میں گہری نگاہیں ڈالے گا تو وہ اس کی کامل روشنی کی طرف مائل ہوگا اور کھینچا جائے گا۔

وَ مَنْ يَطْلُبِ الْخَيْرَاتِ فِيْهِ يَنَلَنَهُ وَيَرَى الْيَقِينَ النَّامَ وَالشَّكُ يَهْرُبُ
جو اس ( قرآن ) میں نیک باتوں کا طالب ہو وہ اس کو مل جائیں گی اور وہ پورا یقین پالے گا اس حال میں کہ شک بھاگ جائے گا۔
وَ مَنْ يَطْلُبَنُ سُبُلَ الْهُدَى فِي غَيْرِهِ يَكُنُ سَعْيُهُ لَعْنَا عَلَيْهِ فَيُعْطَبُ
اور جو اس کے غیر میں ہدایت کی راہیں تلاش کرے گا۔ اس کی کوشش اس پر لعنت بن جائے گی اور وہ ہلاک کیا جائیگا۔
وَ مَنْ يَعْصِ فُرْقَانًا كَرِيمًا فَإِنَّهُ يُطِعِ السَّعِيرَ وَ فِي الجَحِيمِ يُقَلَّبُ
اور جو قرآن کریم کی نافرمانی کرے تو وہ جہنم کی راہ پر چلتا ہے اور جہنم میں ہی پلٹ دیا جائے گا۔
وَ مَا الْعَقْلُ إِلَّا خَبْطُ عَشْوَاءَ مَا يُصِبُ يَجِدُهُ وَمَا يُخْطِئُ فَيَهْذِى وَ يَلْعَبُ
اور عقل تو صرف کم نظر والی اوٹنی کی طرح ٹلک ٹوئے کھاتی ہے۔ جس میں وہ درست ہوا سے پالیتی ہے اور جس میں وہ غلطی کرتی ہے تو وہ بتی اور مکتی رہتی ہے۔
وَ مَهُمَا تَكُنْ مِنْ عَيْنِ مَاء بَارِدٍ تَرَاهُ حَثِيثًا عَيْنُ صَادٍ فَيَشْرَبُ
اور جہاں کہیں ٹھنڈے پانی کا چشمہ موجود ہو اس کو جلدی سے پیاسے کی آنکھ پالیتی ہے پس وہ پی لیتا ہے۔
وَقَدْ جِئْتُ بِالْمَاءِ الْمَعِينِ وَعَذْبِهِ فَأَيْنَ النُّهَى لَا تَشْرَبَنُ وَ تُشَرَّبُ
اور میں تو خالص اور میٹھا پانی لایا ہوں پس عقلیں کہاں گئیں کہ تو پیتا نہیں اور مور د ملامت ہورہا ہے۔
وَ سَوْفَ يُرِيْكَ اللَّهُ نُورَ تَطَهُرِى وَيُرِيكَ مَنْ مِنَّا صَدُوقٌ وَ طَيِّبُ
اور جلد ہی خدا تجھے میری طہارت کا نور دکھا دے گا کہ کون ہم میں سے بہت سچا اور پاک ہے۔
خَفِ اللَّهَ عِنْدَ الطَّعْنِ فِي أَوْلِيَائِهِ أُولَئِكَ قَوْمٌ مَّنْ قَلَاهُمْ فَيُشْجَبُ
اس کے اولیاء پر طعن کرتے وقت اللہ سے ڈر۔ یہ وہ لوگ ہیں جس نے ان سے دشمنی کی تو وہ ہلاک کیا جائے گا۔
تَعَالَ وَتُبْ مِمَّا صَنَعْتَ فَإِنَّنِي أَصَانِعُ مَنْ يَتَلَقَّ حُبًّا وَ أَصْحَبُ
تو آ اور توبہ کر اس سے جو کچھ تو نے کیا ہے کیونکہ میں تو اس سے نیکی کرتا ہوں جو محبت سے پیش آئے اور اس کا دوست بن جاتا ہوں ۔
وَ لَسْتُ مُدَعْثِرَ مَنْ جَفَابَلُ إِنَّنِي عَرُوفٌ عَلَى إِبْذَائِكُمْ أَتَحَبَّبُ
اور نہیں ہوں میں پامال کرنے والا اس کو جس نے ظلم کیا بلکہ یقیناً میں تو بہت نیکی کرنے والا ہوں اور تمہارے ایذاء دینے پر بھی محبت کے نے پر بھی محبت رکھتا ہوں ۔
لد

وَ فِي السِّلْمِ وَالْإِسْلَامِ إِنِّي سَابِقٌ وَإِذَا تَرَامَيْتُمْ فَسَهُمِي مُثَقِّبُ
صلح اور سلامتی میں یقیناً میں پہل کرنے والا ہوں اور جب تم تیر چلاؤ تو میرا تیر چھید دینے والا ہے۔
وَإِذَا تَضَارَبْتُمْ فَسَيْفِى قَاطِعٌ وَإِذَا تَطَاعَنتُمْ فَرُمُحِي مُذَرَّبُ
اور جب تم شمشیر زنی کرو تو میری تلوار قاطع ہے اور جب تم نیزہ زنی کرو تو میرا نیزہ بھی تیز ہے۔
وَ إِنَّ الْمُزَوِّرَ لَا يُنَجِّيْهِ مَكْرُهُ وَإِنْ يَخْفَ فِي غَارٍ عَمِيقٍ فَيُتَغَبُ
مگار کو اس کا مکر بیچا نہیں سکتا اور اگر چہ وہ گہرے غار میں بھی مخفی ہو جائے تو بھی وہ ہلاک کیا جائے گا۔
تَذَكَّرُ نَصِيحَةَ غَزْنَوِيٌّ صَالِحٍ وَعَلَيْكَ سُبُلَ الرِّفْقِ وَالرِّفْقُ أَعْذَبُ
صالح غزنوی (مولوی عبداللہ صاحب ) کی نصیحت کو یاد کر اور نرمی کی راہوں کو لازم پکڑ اور نرمی ہی بہت شیریں ہوتی ہے۔
وَ كَمْ مِّنْ أُمُورِ الْحَقِّ قَلَّبْتَ جُرْأَةً فَسَوْفَ تَرَى يَوْمًا إِلَى مَا تُقَلَّبُ
اور بہت سی سچی باتوں کو تو نے جرات سے الٹ پلٹ کیا سو ضرور تو ایک دن دیکھ لے گا کہ تو کس چیز کی طرف پلٹایا جارہا ہے۔
وَإِنْ كُنْتَ ذِي عِلْمٍ فَارِنِي كَمَالَهُ وَمَا يَنْفَعَنُ بَعْدَ الْغَزَاةِ تَصَلُّبُ
اور اگر تو صاحب علم ہے تو مجھے تو اس کا کمال دکھا اور لڑائی کے بعد ہتھیاروں کا درست کرنا کوئی نفع نہیں دے گا۔
وَ إِنِّي عَلَى عِلْمٍ وَ زِدْتُ بَصِيْرَةً مِّنَ اللَّهِ فِي أَمْرِي وَ أَنْتَ مُكَذِّبُ
اور میں علم پر قائم ہوں اور اپنے معاملہ میں اللہ کی طرف سے بصیرت میں بڑھ گیا ہوں اور تو تکذیب کر رہا ہے۔
خَفِ اللَّهَ حَزْمًا يَا ابْنَ مَرْءٍ اَحَبَّنِي فَدَعْ مَا يُلَازِمُهُ عَدُوٌّ مُّخَيَّبُ
از راہ دانائی اللہ سے ڈر۔ اے اس شخص کے بیٹے ! جو مجھ سے پیار کرتا تھا اور چھوڑ دے اس بات کو جس کو نا مراد دشمن ان ردشمن اختیار کرتا ہے۔
وَ مَا يَمُنَعَنَّكَ مِنْ رُجُوعٍ وَ تَوْبَةً أَلَيْتَ جَهْلًا حِلْفَةً فَتُشَرَّبُ
اور کون سی چیز تجھے رجوع اور توبہ سے روک رہی ہے؟ آیا تو نے نادانی سے قسم کھا رکھی ہے (اگر ایسا ہے تو ) تو ملامت کیا جائے گا۔
وَإِنْ كُنْتَ ذَا عُسْرٍ وَّ ضَمْرٍ مُعَيَّلًا فَإِنْ شَاءَ رَبِّي تُرْزَقَنَّ فَتُحْظَبُ
اور اگر تو تنگدست اور لاغر عیال دار ہے تو اگر میرا رب چاہے تو تجھے رزق دیا جائے گا اور تو سیر ہو جائے گا۔

وَ وَاللَّهِ إِنَّ شِقَاكَ هَيَّجَ لِي البُكَا لَدَى عَيْنِ إِحْيَاءٍ تَمُوتُ وَ تُتَغَبُ
اور خدا کی قسم ! تیری شقاوت نے مجھ میں آہ و بکا کا جوش پیدا کر دیا ہے۔ تو زندگی دینے والے چشمے کے پاس مرر ہا اور ہلاک ہو رہا ہے۔
الَا تَعْرِفَنُ قِصَصَ الَّذِيْنَ تَمَرَّدُوا فَمَالَكَ تَدْرِي سَمَّ ذَنْبٍ وَ تُذْنِبُ
کیا تو ان لوگوں کے واقعات نہیں جانتا جنہوں نے سرکشی اختیار کی۔ پس تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو گناہ کے زہر کو تو جانتا ہے اور پھر گناہ کرتا ہے۔
ا تُدَامُ بَيْنَ الاقْرَبِينَ كَبَاطِرِ وَإِنَّ غَدَاةَ الْبَيْنِ أَدْنَى وَ أَقْرَبُ
کیا تو ہمیشہ اپنے قریبیوں میں اترانے والے کی طرح ہی بنارہے گا حالانکہ جدائی کی صبح بہت نزدیک اور بہت ہی قریب ہے۔
وَمِثْلُكَ جَافٍ قَدْ خَلَا وَمُكَذِّبُ فَأَبَادَهُمْ رَبُّ قَدِيرٌ مُّعَذِّبُ
اور تیرے جیسے بہت سے ظالم گزر چکے ہیں اور مکتب بھی ۔ سوہلاک کر دیا ان کو رب قدیر عذاب دینے والے نے ۔
سَيَسْلُبُ مِنْكَ الضُّعْفُ وَالشَّيْبُ قُوَّةً وَ مَا اِنْ اَرَى عَنْكَ الْغَوَايَةُ تُسْلَبُ
عنقریب تجھ سے ضعف اور بڑھا پا قوت چھین لے گا اور میں نہیں سمجھتا کہ گمراہی تجھ سے چھینی جائے گی۔
فَاكْفِرُ وَ كَذَّبُ أَيُّهَا الشَّيْخُ دَائِمًا وَإِنِّي بِفَضْلِ اللَّهِ رَجُلٌ مُّهَذَّبُ
پس اے شیخ! تو ہمیشہ کا فر کہتا اور تکذیب کرتا رہ اور میں تو اللہ کے فضل سے ایک شائستہ مزاج آدمی ہوں ۔
وَ الْهَمَنِي رَبِّي وَ اَعْطَى مَعَارِفًا فَبِنُورِهِ الْأَجْلَى إِلَى الْحَقِّ انْدُبُ
اور میرے رب نے مجھے الہام کیا ہے اور معارف عطا کئے ہیں ۔ سواسی کے روشن نور سے میں حق کی طرف زور سے دعوت دے رہا ہوں۔
اتَغْفُلُ مِنْ قَهْرِ الْحَسِيبِ وَاخْذِهِ وَتُذْعِرُنَا مِنْ جَوْرِ خَلْقٍ وَتُرْعِبُ
کیا تو محاسبہ کرنے والے خدا کے قہر اور گرفت سے غافل ہے اور تو ہم کو مخلوق کے ظلم سے ڈراتا اور مرعوب کرنا چاہتا ہے؟
نَجَاتُكَ مِنْ جَذْبَاتِ نَفْسِكَ مُشْكِلٌ يُزِلُّ الْغُلَامَ الْخَفْرَ بَكْرٌ هَوْزَبُ
تیرا اپنے جذبات نفس سے نجات پانا مشکل بات ہے۔ شرمیلے ( ناتجربہ کار) لڑکے کو تیز رواونٹ پھسلا کر گرا دیتا ہے۔
إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُنَا فَيُظْهِرُ خَبَّأَنَا عَلَى الْأَشْقِيَاءِ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّرَتَبُ
اللہ کی طرف ہماری بازگشت ہے وہ ہمارے پوشیدہ راز کو اشقیاء پر ظاہر کر دے گا اور ہر کام کے لئے ایک ترتیب ہے۔

فَقَدْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ فَسَوْفَ يُرِيهِمْ رَبُّنَا مَا كَذَّبُوا
سو انہوں نے سچ کو جھٹلا دیا ہے جب وہ ان کے پاس آیا سو ضرور انہیں دکھا دے گا ہمارا رب کہ انہوں نے کس چیز کو جھٹلایا ہے۔
وَقَدْ كُذِّبَتْ قَبْلِي عِبَادٌ ذَوُوا التَّقَى فَصَبَرُوا عَلَى مَا كُذِّبُوا وَ تَرَقَّبُوا
مجھ سے پہلے کئی تقوی شعار بندے جھٹلائے گئے تو انہوں نے صبر کیا تکذیب کیا جانے پر اور انجام کا انتظار کیا۔
فَلَمَّا نَسُوا فَحْوَاءَ مَا ذُكِّرُوا بِهِ أُسِفَ وُجُوهُ قُلُوبِهِمْ مَّا قَلَّبُوا
جب وہ (مخالف ) اس بات کا مطلب جس کے ذریعہ نصیحت کئے گئے تھے بھول گئے تو ان کے دلوں کی صورت جو انہوں نے بدل دی تھی متغیر کر دی گئی۔
تَحَامَوْن بِالْحِقْدِ المُدَمِّرِ كُلُّهُمْ وَأَمَّهُمُ الشَّيْخُ السَّفِيهُ الْمُعْجَبُ
انہوں نے مجھ سے اجتناب کیا ہلاک کرنے والے کینے کی وجہ سے سب کے سب نے۔ اور ایک کم عقل مغرور شیخ ان کا پیشوا بنا ہے۔
وَكَيْفَ أَخَافُ عِنَادَ قَوْمٍ مُّفْنِدٍ وَيَعْتَامُنِي رَبِّي عَلَيْهِمْ وَيَصْحَبُ
اور میں جھوٹی قوم کے عناد سے کیسے ڈروں اس حال میں کہ میرا رب مجھ کو ان پر فضیلت دے رہا ہے اور میرا ساتھ دے رہا ہے۔
فَأَبْغِي رِضَا رَبِّي وَمَا أَخْشَى الْعِدَا وَلِحَرْبِ أَعْدَاءِ الْهُدَى أَتَاهَبُ
پس میں اپنے رب کی رضا چاہتا ہوں اور دشمنوں سے ڈرتا نہیں اور ہدایت کے دشمنوں سے جنگ کے لئے میں تیاری کر رہا ہوں۔
وَلِكُلِّ نَبَا مُسْتَقَرٌّ مُعَيَّنٌ وَمَا تُبْسَلُ نَفْسٌ قَبْلَ وَقْتٍ يُكْتَبُ
ا اور ہر خبر کے لیے ایک وقت معین ہے اور کوئی نفس بھی مقدر وقت سے پہلے ہلاک نہیں کیا جاتا۔
وَإِنَّ هُدَى اللَّهِ الْعَلِيمِ هُوَ الْهُدَى وَيَعْلَمُ مَا نَدَعَنُ وَمَا نَحْنُ نَكْسِبُ
اور اللہ علیم کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے اور وہ جانتا ہے جو بات ہم چھوڑ دیتے ہیں اور جو کرتے ہیں ۔
وَيَدْرِي أَنَاسًا كَفَّرُوْنَا وَكَذَّبُوا إِذَا ادَّارَكُوا لِنِضَالِهِمْ وَ تَحَذَّبُوا
اور وہ ان لوگوں کو جانتا ہے جنہوں نے ہماری تکفیر اور تکذیب کی۔ جب وہ اپنی لڑائی کے لیے جمع ہو گئے اور ٹولیاں بنالیں۔
قَلانِي الْوَرَى حَتَّى الْأَقَارِبَ كُلُّهُمْ فَمِنْهُمْ كَشُعْبَانٍ وَّمِنْهُمْ عَقْرَبُ
مخلوق نے مجھ سے دشمنی کی حتی کہ سب اقرباء نے بھی۔ بعض تو ان میں سے اثر دھا کی طرح ہیں اور بعض ان میں سے بچھو ہیں۔

وَمَا نَتَّقِي حَرًّا بِتِلْكَ الْهَوَاجِرِ وَفِي اللَّهِ مَا نُؤْذِى وَ نُرْمَى وَ نُجْذَبُ
اور ہم گرمی سے نہیں بچاؤ کرتے ان دو پہروں میں۔ اور خدا کی راہ میں ہی ہے جو ہمیں تکلیف دی جاتی ہے اور تیر مارے جاتے ہیں اور ہمیں گھسیٹا جاتا ہے۔
وَإِنِّي بِحَضْرَتِهِ أُمُوتُ بِفَضْلِهِ فَإِن لَّمْ يَنَلْنَا الْعِزُّ فَالذُّلُّ أَطْيَبُ
اور میں تو خدا کے فضل سے اس کے حضور ہی مروں گا اگر ہمیں عزت نہ ملی تو ذلت ہی اچھی ہے۔
ا لَا كُلَّ مَجْدٍ قَدْ طَرَحُتُ كَجِيْفَةٍ وَفِي كُلِّ أَوْقَاتِي إِلَى اللَّهِ أُجْلَبُ
سنو! ہر عزت کو میں نے مردار کی طرح پھینک دیا ہے اور اپنے تمام وقتوں میں خدا کی طرف ہی کھنچا چلا جاتا ہوں ۔
وَ إِلَيْهِ أَسْعَى مِنْ جَنَانِي وَمُهْجَتِي وَلِغَيْرِهِ مِنِّي الْقَلَا وَالتَّجَنُّبُ
اور اسی کی طرف میں اپنے دل و جان سے دوڑ رہا ہوں اور اس کے غیر سے مجھے ناراضگی اور کنارہ کشی ہے۔
وَ إِنِّي أَعِيشُ بِهَذِهِ كَمُسَافِرٍ وَفِي كُلِّ آن مِنْ هَوَى أَتَغَرَّبُ
میں اس دنیا میں مسافر کی طرح زندگی بسر کر رہا ہوں اور ہر لحظہ ہوائے نفسانی سے دور رہتا ہوں ۔
وَمَا لِي إِلَى غَيْرِ الْمُهَيْمِنِ رَغْبَةٌ وَعَنْ كُلِّ مَا هُوَ غَيْرُ رَبِّي أَرْغَبُ
اور مجھے خدائے نگہبان کے غیر کی طرف کوئی رغبت نہیں اور ہر اس چیز سے جو میرے رب کا غیر ہے میں بے رغبت ہوں ۔
اَلَا أَيُّهَا الشَّيْخُ الَّذِي يَتَجَنَّبُ تَرى إِنْ تَتُبُ مِنِّي الْهَوَى وَالتَّجَبُّبُ
سن اے شیخ! جو ( مجھ سے ) کنارہ کش ہے اگر تو تو بہ کرے تو میری طرف سے الفت اور محبت پائے گا۔
وَ لَسْتُ بِرَاضٍ اَنْ اُلَاعِنَ لَاعِنَا فَاخْتَارُ نَهْجَ الْعَفْوِ وَالْقَلْبُ مُغْضِبُ
اور میں اس بات پر خوش نہیں کہ لعنت کرنے والے پر لعنت کروں۔ میں عفو کا طریق ہی اختیار کرتا ہوں حالانکہ دل غضبناک ہے۔
رَأَيْتُ بَسَاتِينَ الْهُدَى مِنْ تَذَلَّلٍ وَإِنِّي بِآلَامِي عُذَيْقٌ مُّرْجَبُ
میں نے فروتنی کے ذریعہ ہدایت کے باغ دیکھے ہیں اور باوجود اتنی تکلیفوں کے میں کھجور کی ایسی پھلدار ٹہنی ہوں جسے کثرت ثمر کی وجہ سہارا دیا گیا ہے۔
تَسُبُّ وَ إِنْ اَعْذِرُكَ فِيمَا تَسُبُّنِي وَلَكِنْ أَمَامَ اللَّهِ تَعْصِبُ وَ تُذْنِبُ
تو مجھے گالیاں دیتا ہے اور اگر میں ان گالیوں میں تجھے معذور بھی سمجھوں پھر بھی اللہ کے سامنے تو نافرمانی کر رہا ہے اور گنہگار ہورہا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی